سید المطہرین خاتم النبیین حضرت محمد مصطتفٰی صلی اللہ علیہ و سلم
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قرآن شریف میں اس مسئلہ کو ایک عمدہ مثال میں بیان کیا ہے جو ذیل میں معہ ایک لطیف تحقیقات جو
اس کی تفسیر سے متعلق اور بحث ہذا کی تکمیل کے لئے ضروری ہے لکھی جاتی ہے اور وہ یہ ہے
اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ
فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ
لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ
يَهْدِى اللَّهُ لِنُوْرِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ
شَيْءٍ عَلِيمٌ - الجزء نمبر ۱۸
خدا آسمان وزمین کا نور ہے یعنی ہر ایک نور جو بلندی اور پستی میں نظر آتا ہے خواہ وہ ارواح میں ہے خواہ
اجسام میں اور خواہ ذاتی ہے اور خواہ عرضی اور خواہ ظاہری ہے اور خواہ باطنی اور خواہ ذہنی ہے خواہ خارجی
اُسی کے فیض کا عطیہ ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حضرت رب العالمین کا فیض عام ہر چیز پر
محیط ہو رہا ہے اور کوئی اس کے فیض سے خالی نہیں ۔ وہی تمام فیوض کا مبدء ہے اور تمام انوار کا عِلتُ الْعِلل
اور تمام رحمتوں کا سرچشمہ ہے۔ اُسی کی ہستی حقیقی تمام عالم کی قیوم اور تمام زیر و زبر کی پناہ ہے۔ وہی ہے
جس نے ہر یک چیز کو ظلمت خانہ عدم سے باہر نکالا اور خلعت وجود بخشا۔ بجز اس کے کوئی ایسا وجود نہیں
ہے کہ جو فی حد ذاتہ واجب اور قدیم ہو یا اس سے مستفیض نہ ہو بلکہ خاک اور افلاک اور انسان اور
حیوان اور حجر اور شجر اور روح اور جسم سب اُسی کے فیضان سے وجود پذیر ہیں ۔ یہ تو عام فیضان ہے جس
کا بیان آیت اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ میں ظاہر فرمایا گیا۔ یہی فیضان ہے جس نے
دائرہ کی طرح ہر یک چیز پر احاطہ کر رکھا ہے جس کے فائز ہونے کے لئے کوئی قابلیت شرط نہیں لیکن
بمقابلہ اس کے ایک خاص فیضان بھی ہے جو مشروط بشرائط ہے اور اُنہیں افرادِ خاصہ پر فائض ہوتا ہے
جن میں اس کے قبول کرنے کی قابلیت و استعداد موجود ہے۔ ہے۔ یعنی نفوس کاملہ انبیاء علیہم السلام پر جن میں
افضل و اعلیٰ ذات جامع البركات ات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہے ہے و دوسروں پر ہرگز ہر تر نہیں ہوتا۔
اور چونکہ وہ فیضان ایک نہایت باریک صداقت ہے اور دقائق حکمیہ میں سے ایک دقیق مسئلہ ہے
اس لئے خداوند تو خداوند تعالیٰ نے اوّل فیضان عام کو عام کو ( جو بدیہی الظہو ر ہے ) بیان کر کے پھر اس فیضان خاص کو
بغرض اظہار کیفیت نور حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ایک مثال میں بیان فرمایا ہے کہ جو اس آیت
سے ا
ل النور : ٣٦
سے شروع ہوتی ہے۔ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الخ ۔ اور بطور مثال اس لئے بیان کیا کہ تا
اس دقیقۂ نازک کے سمجھنے میں ابہام اور دقت باقی نہ رہے کیونکہ معانی معقولہ کو صور محسوسہ میں بیان
کرنے سے ہر ایک نبی و بلید بھی بآسانی سمجھ سکتا ہے۔ بقیہ ترجمہ آیات ممدوحہ یہ ہے۔ اُس نور کی مثال
فرد کامل میں جو پی جو پیغمبر ہے ) یہ ہے جیسے ایک طاق (یعنی سینہ مشروح حضرت پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم )
اور طاق میں ایک چراغ (یعنی وحی اللہ ) اور چراغ ایک شیشہ کی قندیل میں جو نہایت مصفی ہے
( یعنی نہایت پاک اور مقدس دل میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دل ہے جو کہ اپنی اصل فطرت میں
شیشہ سفید اور صافی کی طرح ہر ایک طور کی کثافت اور کدورت سے منزہ اور مطہر ہے۔ اور تعلقات
ماسوى الله سے اللہ سے بکلی پاک ہے ) اور شیشہ ایسا صاف کہ گویا اُن ستاروں میں سے ایک عظیم التورستارہ
ہے جو کہ آسمان پر بڑی آب و تاب کے ساتھ چمکتے ہوئے نکلتے ہیں جن کو کو کب دری کہتے ہیں۔ (یعنی
حضرت خاتم الانبیاء کا دل ایسا صاف کہ کو کپ دڑی کی طرح نہایت منور اور درخشندہ جس کی اندرونی
روشنی اس کے بیرونی قالب پر پانی کی طرح بہتی ہوئی نظر آتی ہے ) وہ چراغ زیتون کے شجرہ مبارکہ سے
(یعنی زیتون کے روغن سے ) روشن کیا گیا ہے۔ ( شجرۂ مبارکہ زیتون سے مراد وجود مبارک محمد مکی ہے کہ
جو بوجہ نہایت جامعیت و کمال انواع و اقسام کی برکتوں کا مجموعہ ہے جس کا فیض کسی جہت و مکان و زمان
سے مخصوص نہیں بلکہ تمام لوگوں کے لئے عام علی سبیل الدوام ہے اور ہمیشہ جاری ہے کبھی منقطع نہیں ہوگا) اور
شجرہ مبارکہ نہ شرقی ہے نہ غربی (یعنی طینت پاک محمدی میں نہ افراط ہے نہ تفریط ۔ بلکہ نہایت توسط واعتدال
پر واقع ہے پرمنی ، اور احسن تقویم پر مخلوق ہے اور یہ جو فرمایا کہ اس شجرہ مبارکہ کے روغن سے چراغ وحی روشن کیا
گیا ہے سو روغن سے مراد عقل لطیف نورانی محمدی معه جميع اخلاق فاضلہ فطرتیہ ہے جو اس عقل کامل کے
چشمہ صافی سے پروردہ ہیں۔ اور وحی کا چراغ لطائف محمد یہ سے روشن ہونا ان معنوں کر کے ہے کہ ان
لطائف قابلہ پر وحی کا فیضان ہوا اور ظہور وحی کا موجب وہی ٹھہرے۔ اور اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ
فیضانِ وحی ان لطائف محمد یہ کے مطابق ہوا اور انہیں اعتدالات کے مناسب حال ظہور میں آیا کہ جو طینت
محمد یہ میں موجود تھی ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ ہر یک وحی نبی منزل علیہ کی فطرت کے موافق نازل ہوتی
ہے۔ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مزاج میں جلال اور غضب تھا۔ توریت بھی موسوی فطرت کے
موافق ایک جلالی شریعت نازل ہوئی ۔ حضرت مسیح : حضرت مسیح علیہ السلام کے مزاج میں حلم او حلم اور نرمی تھی سوانجیل کی تعلیم
بھی حلم اور نرمی پر مشتمل ہے۔ مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج بغایت درجہ وضع استقامت پر واقع
マママ
اس
تھا نہ ہر جگہ حلم پسند تھا اور نہ ہر مقام غضب مرغوب خاطر تھا۔ بلکہ حکیمانہ طور پر رعایت محل اور موقع کی ملحوظ
طبیعت مبارک تھی سو قر آن شریف بھی اسی طر زموزون و معتدل پر نازل ہوا کہ جامع شدت و رحمت و ہیبت
و شفقت و نرمی و درشتی ہے۔ سو اس جگہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا کہ چراغ وحی سفرقان اس شجرہ مبارکہ سے روشن
کیا گیا ہے کہ نہ شرقی ہے اور نہ غربی یعنی طینت معتدلہ محمد یہ کے موافق نازل ہوا ہے۔ جس میں نہ مزاج
موسوی کی طرح درشتی ہے نہ مزاج عیسوی کی مانند نرمی بلکہ درشتی اور نرمی اور قہر اور لطف کا جامع ہے۔ اور مظہر
کمال اعتدال اور جامع بین الجلال والجمال ہے۔ اور اخلاق معتدلہ فاضلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ جو
بمعیت عقل لطیف روغن ظهور روشنی وحی قرار پائی اُن کی نسبت ایک دوسرے مقام میں بھی اللہ تعالیٰ
نے آنحضرت کو مخاطب کر کے فرمایا ہے اور وہ یہ ہے۔ اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ لا نمبر ۲۹ یعنی تو
اے نبی ایک خلق عظیم پر مخلوق و مفطور ہے یعنی اپنی ذات میں تمام مکارم اخلاق کا ایسا متم مکمل ہے کہ
پر زیادت متصور نہیں کیونکہ لفظ کیونکہ لفظ عظیم محاورۂ عرب میں اس چیز چیز کی صفت میں بولا جاتا ہے جس کو اپنا
نوعی کمال پورا پورا حاصل ہو۔ مثلاً جب کہیں کہ یہ درخت عظیم ہے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ جس قدر
طول و عرض درخت میں ہو سکتا ہے وہ سب اس میں موجود ہے اور بعضوں نے کہا ہے کہ عظیم وہ چیز ہے
جس کی عظمت اس حد تک پہنچ جائے کہ حیطۂ ادراک سے باہر ہو ۔ اور خُلق کے لفظ سے قرآن شریف اور
ایسا ہی دوسری کتب حکمیہ میں صرف تازه روی اور حسن اختلاط یا نرمی و تلطف و ملائمت ( جیسا عوام الناس
خیال کرتے ہیں ) مراد نہیں ہے۔ بلکہ خلق بفتح خا اور خُلق بضم خادو لفظ ہیں جو ایک دوسرے
کے مقابل واقعہ ہیں۔ خلق بفتح خا سے مراد وہ صورت ظاہری ہے جو انسان کو حضرت وَاهِبُ الصُّور کی
طرف سے عطا ہوئی جس صورت کے ساتھ وہ دوسرے حیوانات کی صورتوں سے ممیز ہے اور خلق بضم خا
سے مراد وہ صورت باطنی یعنی خواص اندرونی ہیں جن کی رُو سے حقیقت انسانیہ حقیقت حیوانیہ سے امتیاز کلی رکھتی
ہے۔ پس جس قدر انسان میں من حیث الانسانیت اندرونی خواص پائے جاتے ہیں اور شجرہ انسانیت کو نچوڑ
کر نکل سکتے ہیں ۔ جو کہ انسان اور حیوان میں من حیث الباطن ما بہ الامتیاز ہیں ان سب کا نام خُلق ہے۔ اور
چونکہ شجرہ فطرت انسانی اصل میں توسط اور اعتدال پر واقعہ ہے اور ہر یک افراط و تفریط سے جو قوی
حیوانیہ میں پایا جاتا ہے۔ منزہ ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ
فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ کے نمبر ۳۰ ۔ اس لئے خُلق کے لفظ سے جو کسی مذمت کی قید کے بغیر بولا
القلم : ۵
التين : ۵
جائے ہمیشہ اخلاق فاضلہ مراد ہوتے ہیں۔ اور وہ اخلاق فاضلہ جو حقیقت انسانیہ ہے تمام وہ خواص
اندرونی ہیں جو نفس ناطقہ انسان میں پائے جاتے ہیں۔ جیسے عقل ، ذکا ، سرعت فہم ، صفائی ذہن ،
حسن تحفظ ، حسن ، تذکر، عفت، حیا، صبر، قناعت، زہد، تورع، جوانمردی، استقلال، عدل، امانت،
صدق لہجہ ، سخاوت في محلہ ، ایثار فی محله ، کرم في محلّه ، مروّت في محلّہ ، شجاعت فی محلہ ، علو همت في محله،
حلم في محله، تحمل في محله ، حميت في محله ، تواضع في محلم ، ادب في محلّم ، شفقت في محله ، رافت في محلّم،
رحمت في محلہ ، خوف الہی ، محبت الہیہ، انس بالله ، انقطاع الی اللہ وغیرہ وغیرہ ) اور تیل ایسا صاف اور
لطیف کہ بن آگ ہی روشن ہونے پر آمادہ (یعنی عقل اور جمیع اخلاق فاضلہ اس نبی معصوم کے ایسے
کمال موزونیت و لطافت و نورانیت پر واقعہ کہ الہام سے پہلے ہی خود بخود روشن ہونے پر مستعد تھے )
نُورٌ عَلَى نُورِ نور فائض ہوا نور پر یعنی جب کہ وجود مبارک حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم میں
کئی نور جمع تھے ۔ سو ان نوروں پر ایک اور نور آسمانی جو وحی الہی ہے وارد ہو گیا اور اُس نور کے وارد ہونے
سے وجودِ باجود خاتم الانبیاء کا مجمع الانوار بن گیا۔
( براہین احمدیہ احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلدا جلد اصفحه ۱۹۱ تا ۱۹۵ حاشیه نمبر ۱۱)
معراج انقطاع تام تھا اور سر اس میں یہ تھا کہ تا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقطہ نفسی کو ظاہر کیا جاوے۔
آسمان پر ہر ایک روح کے لئے ایک نقطہ ہوتا ہے اس سے آگے وہ نہیں جاتی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
نقطہ نفسی عرش تھا اور رفیق اعلیٰ کے معنے بھی خدا ہی کے ہیں۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر
اور کوئی معزز و مکرم نہیں ہے۔
الحکم مورخہ ۷ ا ر فروری ۱۹۰۱ء صفحہ ۷ کالم نمبر ۲ - ملفوظات جلد اصفحہ ۳۹۶ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
سیر معراج اس جسم کثیف کے ساتھ نہیں تھا بلکہ وہ نہایت اعلیٰ درجہ کا کشف تھا جس کو در حقیقت
بیداری کہنا چاہئے ۔ ایسے کشف کی حالت میں انسان ایک نوری جسم کے ساتھ حسب استعداد نفس ناطقہ
اپنے کے آسمانوں کی سیر کر سکتا ہے۔ پس چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نفس ناطقہ کی اعلیٰ درجہ کی
استعداد تھی اور انتہائی نقطہ تک پہنچی ہوئی تھی اس لئے وہ اپنی معراجی سیر میں معمورۂ عالم کے انتہائی نقطہ
تک جو عرش عظیم سے تعبیر کیا جاتا ہے پہنچ گئے ۔ سو در حقیقت یہ سیر کشفی تھا جو بیداری سے اشد درجہ پر
مشابہ ہے بلکہ ایک قسم کی بیداری ہی ہے میں اس کا نام خواب ہرگز نہیں رکھتا اور نہ کشف کے ادنی درجوں
میں سے اس کو سمجھتا ہوں بلکہ یہ کشف کا بزرگ ترین مقام ہے جو در حقیقت بیداری بلکہ اس کثیف بیداری
سے یہ حالت زیادہ اصفی اور اجلی ہوتی ہے اور اس قسم کے کشفوں میں مؤلف خود صاحب تجربہ ہے۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۲۶ حاشیه )
جس کامل انسان پر قرآن شریف نازل ہوا اُس کی نظر محدود نہ تھی اور اس کی عام غم خواری اور
ہمدردی میں کچھ قصور نہ تھا۔ بلکہ کیا باعتبار زمان اور کیا باعتبار مکان اُس کے نفس کے اندر کامل ہمدردی
موجود تھی ۔ اس لئے قدرت کی تجلیات کا پورا اور کامل حصّہ اس کو ملا اور وہ خاتم الانبیاء بنے مگر ان معنوں
سے نہیں کہ آئندہ اس سے کوئی روحانی فیض نہیں ملے گا بلکہ ان معنوں سے کہ وہ صاحب خاتم ہے بجز اُس
کی مہر کے کوئی فیض کسی کو نہیں پہنچ سکتا۔ اور اس کی امت کے لئے قیامت تک مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ کا
دروازہ کبھی بند نہ ہوگا اور بجز اس کے کوئی نبی صاحب خاتم نہیں ایک وہی ہے جس کی مہر سے ایسی نبوت
بھی مل سکتی ہے جس کے لئے اُمتی ہونا لازمی ہے۔ اور اُس کی ہمت اور ہمدردی نے امت کو ناقص
حالت پر چھوڑنا نہیں چاہا اور ان پر وحی کا دروازہ جو حصول معرفت کی اصل جڑ ہے۔ بند رہنا گوارا نہیں
کیا۔ ہاں اپنی ختم رسالت کا نشان قائم رکھنے کے لئے یہ چاہا کہ فیض وحی آپ کی پیروی کے وسیلہ سے ملے
اور جو شخص اُمتی نہ ہو اُس پر وحی الہی کا کا دروازہ بند ہو۔ سو خدا نے ان معنوں سے آپ کو خاتم الانبیاء
ٹھیرایا۔ لہذا قیامت تک یہ بات قائم ہوئی کہ جو شخص سچی پیروی سے اپنا اُمتی ہونا ثابت نہ کرے اور
آپ کی متابعت میں اپنا تمام وجود محو نہ کرے ایسا انسان قیامت تک نہ کوئی کامل وحی پا سکتا ہے اور نہ
کامل ملہم ہو سکتا ہے۔ کیونکہ مستقل نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو گئی ہے۔ مگر ظلی نبوت جس
کے معنے ہیں کہ محض فیض محمدی سے وحی پانا وہ قیامت تک باقی رہے گی تا انسانوں کی تکمیل کا دروازہ بند نہ ہو
اور تا یہ نشان دنیا سے مٹ مٹ نہ جائے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمت نے قیامت تک یہی چاہا ہے کہ
مکالمات اور مخاطبات الہیہ کے دروازے کھلے رہیں اور معرفت الہیہ جو مدار نجات ہے مفقود نہ ہو جائے ۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۰،۲۹)
۔
میں بڑے بڑ۔ یقین اور دعویٰ سے کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ به وسلم پر کمالات نبوت خ ختم ہو گئے وہ
شخص جھوٹا جھوٹا اور مفتری ہے جو آپ کے خلاف کسی سلسلہ کو قائم کرتا ہے اور آپ کی نبوت سے الگ ہو کر
کوئی صداقت پیش کرتا اور چشمہ نبوت کو چھوڑتا ہے۔ میں کھول کر کہتا ہوں کہ وہ شخص لعنتی ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا آپ کے بعد کسی اور کو نبی یقین کرتا ہے اور آپ کی ختم نبوت کو توڑتا
ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی ایسا نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہیں آ سکتا جس کے پاس وہی
مہر نبوت محمد ی نہ ہو۔ ہمارے مخالف الرائے مسلمانوں نے یہی غلطی کھائی ہے کہ وہ ختم نبوت کی مہر کو توڑ
کر اسرائیلی نبی کو آسمان سے اُتارتے ہیں ۔ اور میں یہ کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی
اور آپ کی ابدی نبوت کا یہ ادنیٰ کرشمہ ہے کہ تیرہ سو سال کے بعد بھی آپ ہی کی تربیت اور تعلیم سے
مسیح موعود آپ کی امت میں وہی مہر نبوت لے کر آتا ہے۔ اگر یہ عقیدہ کفر ہے تو پھر میں اس کفر کو عزیز
رکھتا ہوں لیکن یہ لوگ جن کی عقلیں تاریک ہو گئی ہیں جن کو نور نبوت سے حصہ نہیں دیا گیا اس کو سمجھ نہیں
سکتے ۔ اور اس کو کفر قرار دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ وہ بات ہے جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کمال
اور آپ کی زندگی کا ثبوت ہوتا ہے۔
الحکم ۱۰ رجون ۱۹۰۵ء صفحه ۲ کالم
تمام نبوتیں اور تمام کتابیں جو پہلے گزر چکیں اُن کی الگ طور پر پیروی کی حاجت نہیں رہی کیونکہ ہمیں
نبوت محمد یہ ان سب پر مشتمل اور حاوی ہے ۔ اور بجز اس کے سب راہیں بند ہیں۔ تمام سچائیاں جو خدا
تک پہنچاتی ہیں اسی کے اندر ہیں۔ نہ اس کے بعد کوئی نئی سچائی آئے گی اور نہ اس سے پہلے کوئی ایسی
سچائی تھی جو اس میں موجود نہیں اس لئے اس نبوت پر تمام نبوتوں کا خاتمہ ہے اور ہونا چاہئے تھا کیونکہ
جس چیز کے لئے ایک آغاز ہے اس کے لئے ایک انجام بھی ہے۔ لیکن یہ نبوت محمد یہ اپنی ذاتی فیض
رسانی سے قاصر نہیں بلکہ سب نبوتوں سے زیادہ اس میں فیض ہے اس نبوت کی پیروی خدا تک بہت سہل
طریق سے پہنچا دیتی ہے اور اس کی پیروی سے خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے مکالمہ مخاطبہ کا اس سے بڑھ
کر انعام مل سکتا ہے جو پہلے ملتا تھا ۔ مگر اس کا کامل پیرو صرف نبی نہیں کہلا سکتا کیونکہ نبوت کا ملہ تامہ محمد یہ
کی اس میں ہتک ہے ہاں اُمتی اور نبی دونوں لفظ اجتماعی حالت میں اس پر صادق آ سکتے ہیں ۔ کیونکہ
اس میں نبوت تامہ کاملہ محمد یہ کی ہتک نہیں بلکہ اس نبوت کی چمک اس فیضان سے زیادہ تر ظاہر ہوتی ہے۔
الوصیت - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۱۱)
ہم تو کہتے ہیں کہ کافر ہے وہ شخص جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت سے ذرہ بھر بھی ادھر اُدھر
ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے روگردانی کرنے والا ہی ہمارے نزدیک جب کافر ہے تو
پھر اس شخص کا کیا حال جو کوئی نئی شریعت لانے کا دعوی کرے یا قرآن اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
میں تغیر و تبدل کرے یا کسی حکم کو منسوخ جانے ۔ ہمارے نزدیک تو مومن وہی ہے جو قرآن شریف کی سچی
پیروی کرے اور قرآن شریف ہی کو خاتم الکتب یقین کرے اور اسی شریعت کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
دنیا میں لائے تھے اسی کو ہمیشہ تک رہنے والے مانے اور اُس میں ایک ذرہ بھر اور ایک شعشہ بھی نہ بدلے ذرہ ؟
اور اس کی اتباع میں فنا ہو کر اپنا آپ کھو دے اور اپنے وجود کا ہر ذرہ اسی راہ میں لگائے ۔ عملاً اور علماً
اس کی شریعت کی مخالفت نہ کرے۔ تب پگا مسلمان ہوتا ہے۔
( الحکم ۶ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۵ کالم ۲)
اکثر نادان عیسائی مغفرت کی سچی حقیقت نہ دریافت کرنے کی وجہ سے یہ خیال کر لیتے ہیں کہ جو شخص
مغفرت مانگے وہ فاسق اور گنہگار ہوتا ہے مگر مغفرت کے لفظ پر خوب غور کرنے کے بعد صاف طور پر سمجھ
آ جاتا ہے کہ فاسق اور بد کا روہی ہے جو خدا تعالیٰ سے مغفرت نہیں مانگتا کیونکہ جبکہ ہر یک سچی پاکیزگی اُسی
کی طرف سے ملتی ہے اور وہی نفسانی جذبات کے طوفان سے محفوظ اور معصوم رکھتا ہے۔ تو پھر خدا تعالیٰ
کے راستباز بندوں کا ہر یک طرفہ العین میں یہی کام ہونا چاہئے کہ وہ اس حافظ اور عاصم حقیقی سے
مغفرت مانگا کریں۔ اگر ہم جسمانی عالم میں مغفرت کا کوئی نمونہ تلاش کریں تو ہمیں اس سے بڑھ کر اور
کوئی مثال نہیں مل سکتی کہ مغفرت اس مضبوط اور نا قابل بند کی طرح ہے جو ایک طوفان اور سیلاب کے
روکنے کے لئے بنایا جاتا ہے۔ پس چونکہ تمام زور تمام طاقتیں خدا تعالیٰ کے لئے مسلّم ہیں اور انسان جیسا
کہ جسم کے رو سے کمزور ہے۔ رُوح کے رُو سے بھی ناتواں ہے اور اپنے شجرہ پیدائش کے لئے ہر یک
وقت اس لازوال ہستی سے آبپاشی چاہتا ہے جس کے فیض کے بغیر یہ جی ہی نہیں سکتا اس لئے استغفار
مذکورہ معانی کے رُو سے اس کے لازم حال پڑا ہے اور جیسا کہ چاروں طرف درخت اپنی ٹہنیاں چھوڑتا
ہے گویا ارد گرد کے چشمہ کی طرف اپنے ہاتھوں کو پھیلاتا ہے کہ اے چشمہ میری مدد کر اور میری سرسبزی
میں کمی نہ ہونے دے اور میرے پھلوں کا وقت ضائع ہونے سے بچا۔ یہی حال راستبازوں کا ہے روحانی
سرسبزی کے محفوظ اور سلامت رہنے کے لئے یا اس سرسبزی کی ترقیات کی غرض سے حقیقی زندگی کے چشمہ
سے سلامتی کا پانی مانگنا بھی وہ امر ہے جس کو قرآن کریم دوسرے لفظوں میں استغفار کے نام سے موسوم
کرتا ہے۔ قرآن شریف کو سوچو اور غور سے پڑھو استغفار کی اعلیٰ حقیقت پاؤ گے اور ہم ابھی بیان کر چکے
کہ مغفرت لغت کے رُو سے ایسے ڈھانکنے کو کہتے ہیں جس سے کسی آفت فت سے بچنا ، بچنا مقصود ہے مثلاً پانی
درختوں کے حق میں ایک مغفرت کرنے والا عنصر ہے یعنی اُن کے عیبوں کو ڈھانکتا ہے۔ یہ بات سوچ لو
کہ اگر کسی باغ کو برس دو برس بالکل پانی نہ ملے تو اُس کی کیا شکل نکل آئے گی ۔ کیا یہ سچ نہیں کہ اُس کی
خوبصورتی بالکل دُور ہو جائے گی اور سرسبزی اور خوش ر خوشنمائی کا نام ونشان نہیں رہے گا اور وہ وقت پر کبھی پھل
ہیں
نہیں لائے گا اور اندر ہی اندر جل جائے گا اور پھول بھی نہیں آئیں گے بلکہ اس کے سرسبز اور نرم نرم
لہلہاتے ہوئے پتے چند روز ہی میں خشک ہو کر گر جائیں گے اور خشکی غالب ہو کر مجزوم کی طرح آہستہ
آہستہ اس کے تمام اعضاء گر نے شروع ہو جائیں گے۔ یہ تمام بلائیں کیوں اس پر نازل ہوں گی؟ اس
وجہ سے کہ وہ پانی جو اس کی زندگی کا مدار تھا اس نے اس کو سیراب نہیں کیا۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو
الله جل شانہ فرماتا ہے كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَة لے یعنی پاک کلمہ پاک درخت کی
مانند ہے۔ پس جیسا کہ کوئی عمدہ اور شریف درخت بغیر پانی کے نشو ونما نہیں کر سکتا اسی طرح راستباز
انسان کے کلمات طیبہ جو اس کے منہ سے نکلتے ہیں اپنی پوری سرسبزی دکھلا نہیں سکتے اور نہ نشو و نما کر سکتے
ہیں جب تک وہ پاک چشمہ اُن کی جڑھوں کو استغفار کے نالے میں بہہ کر تر نہ کرے۔ سوانسان کی روحانی
زندگی استغفار سے ہے جس کے نالے میں ہو کر حقیقی چشمہ انسانیت کی جڑھوں تک پہونچتا ہے اور خشک
ہونے اور مرنے سے بچا لیتا ہے۔ جس مذہب میں اس فلسفہ کا ذکر نہیں وہ مذہب خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہرگز نہیں اور جس شخص نے نبی یا رسول یا راستباز یا پاک فطرت کہلا کر اس چشمہ سے منہ پھیرا ہے وہ ہرگز
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں۔ اور ایسا آدمی خدا تعالیٰ سے نہیں بلکہ شیطان سے نکلا ہے کیونکہ شیط مرنے کو
کہتے ہیں۔ پس جس نے اپنے روحانی باغ کو سر سبز کرنے کے لئے اُس حقیقی چشمہ کو اپنی طرف کھینچنا نہیں
چاہا اور استغفار کے نالے کو اس چشمہ سے لبالب نہیں کیا وہ شیطان ہے یعنی مرنے والا ہے کیونکہ ممکن
نہیں کہ کوئی سرسبز درخت بغیر پانی کے زندہ رہ سکے۔ ہر یک متکبر جو اس زندگی کے چشمہ سے اپنے
روحانی درخت کو سر سبز کرنا نہیں چاہتا وہ شیطان ہے اور شیطان کی طرح ہلاک ہو گا۔ کوئی راستباز نبی دنیا
میں نہیں آیا جس نے استغفار کی حقیقت سے منہ پھیرا اور اس حقیقی چشمہ سے سرسبز ہونا نہ چاہا۔ ہاں سب
سے زیادہ اس سرسبزی کو ہمارے سید و مولی ختم المرسلین فخر الاولین والآخرین محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
نے مانگا اس لئے خدا نے اس کو اس کے تمام ہم منصبوں سے زیادہ سرسبز اور معطر کیا۔
نور القرآن نمبرا - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۵۶ تا ۳۵۸)
آپ کے مبارک ناموں میں ایک ستر یہ ہے کہ محمد اور احمد جو دو نام ہیں اُن میں دو جُدا جُدا کمال
ہیں۔ محمد کا نام جلال اور کبریائی کو چاہتا ہے جو نہایت درجہ تعریف کیا گیا ہے اور اس میں ایک معشوقانہ
رنگ ہے کیونکہ معشوق کی تعریف کی جاتی ہے۔ پس اس میں جلالی رنگ ہونا ضروری ہے۔ مگر احمد کا نام
اپنے اندر عاشقانہ رنگ رکھتا ہے کیونکہ تعریف کرنا عاشق کا کام ہے۔ وہ اپنے محبوب اور معشوق کی تعریف
ابراهیم : ۲۵
کرتا رہتا ہے ۔ اس لئے جیسے محمد محبوبانہ شان میں جلال اور کبریائی کو چاہتا ہے اسی طرح پر احمد عاشقانہ
شان میں ہو کر غربت اور انکساری کو چاہتا ہے۔ اس میں ایک سر یہ تھا کہ آپ کی زندگی کی تقسیم دو حصوں میں یہ کی دوج
پر کر دی گئی ۔ ایک تو مکی زندگی جو ۱۳ برس کے زمانہ کی ہے اور دوسری وہ زندگی جو مدنی زندگی ہے اور وہ
دس برس کی ہے۔ مکہ کی زندگی میں اسم احمد کی تجلی تھی ۔ اس وقت آپ کے دن رات خدا تعالیٰ کے حضور
گریہ و بکا اور طلب استعانت اور دعا میں گزرتی تھی ۔ اگر کوئی شخص آپ کی اس زندگی کے بسر اوقات پر
پوری اطلاع رکھتا ہو تو اُسے معلوم ہو جائے گا کہ جو تضرع اور زاری آپ نے اس مکی زندگی میں کی ہے
وہ کبھی کسی عاشق نے اپنے محبوب و معشوق کی تلاش میں کبھی نہیں کی اور نہ کر سکے گا۔ پھر آپ کی تضرع
اپنے لئے نہ تھی بلکہ یہ تضرع دنیا کی حالت کی پوری واقفیت کی وجہ سے تھی ۔ خدا پرستی کا نام ونشان چونکہ
مٹ چکا تھا اور آپ کی روح اور خمیر میں اللہ تعالیٰ میں ایمان رکھ کر ایک لذت اور ایک سرور آچکا تھا اور
فطرتا دنیا کو اس لذت اور محبت سے سرشار کرنا سے سرشار کرنا چاہتے تھے ۔ ادھر دنیا کی حالت کو دیکھتے تھے تو اُن کی
استعدادیں اور فطرتیں عجیب طرز پر واقع ہو چکی تھیں اور بڑے مشکلات اور مصائب کا سامنا تھا۔ غرض
دنیا کی اس حالت پر آپ گریہ وزاری کرتے تھے اور یہاں تک کرتے تھے کہ قریب تھا کہ جان نکل
جاتی ۔ اسی کی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا
مُؤْمِنِينَ ہے یہ آپ کی متضرعا نہ زندگی تھی اور اسم احمد کا ظہور تھا اُس وقت آپ ایک عظیم الشان توجہ میں
پڑے ہوئے تھے۔ اس توجہ کا ظہور مدنی زندگی اور اسم محمد کی تجلی کے وقت ہوا جیسا کہ اس آیت سے پتہ
لتا ہے۔ وَاسْتَفْتَحُوا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ
(الحکم ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۴ ۔ ملفوظات جلد اول صفحه ۴۲۳ جدید ایڈیشن)
جو شخص قرآن کریم کی اسالیب کلام کو بخوبی جانتا ہے اس پر یہ پوشیدہ نہیں کہ بعض اوقات وہ کریم و
رحیم جل شانہ اپنے خواص عباد کے لئے ایسا لفظ استعمال کر دیتا ہے کہ بظاہر بدنما ہوتا ہے مگر معنا
نہایت محمود اور تعریف کا کلمہ ہوتا ہے ۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ نے اپنے نبی کریم کے حق میں فرمایا۔
وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدى سے اب ظاہر ہے کہ ضال کے معنے مشہور اور متعارف جواہلِ لغت کے ہی
منہ پر چڑھے ہوئے ہیں گمراہ کے ہیں ۔ جس کے اعتبار سے آیت کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے
(اے رسول اللہ ) تجھ کو گمراہ پایا اور ہدایت دی حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی گمراہ نہیں ہوئے اور
ل الشعراء :
ابراهيم : ١٦ الضحى : 8
لده۔
جو شخص مسلمان ہو کر یہ اعتقاد رکھے کہ کبھی آنحضرت صلعم نے اپنی عمر میں ضلالت کا عمل کیا تھا تو وہ کافر بے دین
اور حد شرعی کے لائق ہے بلکہ آیت کے اس جگہ وہ معنی لینے چاہے جو آیت کے سیاق اور سباق سے ملتے
ہیں اور وہ یہ ہیں کہ اللہ جل شانہ نے پہلے آنحضرت صلعم کی نسبت فرمایا۔ أَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا
فَاوُى - وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَى - وَوَجَدَكَ عَابِلًا فَاغْنی ا یعنی خدا تعالیٰ نے تجھے یتیم
اور بے کس پایا اور اپنے پاس جگہ دی اور تجھ کو ضال (یعنی عاشق وجه الله ) پایا پس اپنی طرف کھینچ لایا
اور تجھے درویش پایا پس غنی کر دیا۔
آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۷۰، ۱۷۱)
حضرت موسیٰ بردباری اور حلم میں بنی اسرائیل کے تمام نبیوں سے سبقت لے گئے تھے اور بنی اسرائیل
میں نہ مسیح اور نہ کوئی دوسرا نبی ایسا نہیں ہوا جو حضرت موسیٰ کے مرتبۂ عالیہ تک پہنچ سکے توریت سے ثابت
ہے جو حضرت موسیٰ رفق اور حلم اور اخلاق فاضلہ میں سب اسرائیلی نبیوں سے بہتر اور فائق تر تھے۔ جیسا کہ
گفتی باب دوازدهم آیت سوم توریت میں لکھا ہے کہ موسیٰ سارے لوگوں سے جو روئے زمین پر تھے زیادہ
بردبار تھا۔ سو خدا نے توریت میں موسیٰ کی بُردباری کی ایسی تعریف کی جو بنی اسرائیل کے تمام نبیوں میں سے
کسی کی تعریف میں یہ کلمات بیان نہیں فرمائے۔ ہاں جو اخلاق فاضلہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم
کا قرآن شریف میں ذکر ہے وہ حضرت موسیٰ سے ہزار ہا درجہ بڑھ کر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے
کہ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم تمام ان اخلاق فاضلہ کا جامع ہے جو نبیوں میں متفرق طور پر پائے
جاتے تھے اور نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں فرمایا ہے۔ إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ ہے تو
خلق عظیم پر ہے۔ اور عظیم کے لفظ کے ساتھ جس چیز کی تعریف کی جائے وہ عرب کے محاورہ میں اُس چیز
کی انتہائے کمال کی طرف اشارہ ہوتا ہے مثلاً اگر یہ کہا جائے کہ یہ درخت عظیم ہے تو اس سے یہ مطلب
ہوگا کہ جہاں تک درختوں کے لئے طول و عرض اور تناوری ممکن ہے وہ سب اس درخت میں حاصل
ہے۔ ایسا ہی اس آیت کا مفہوم ہے کہ جہاں تک اخلاق فاضلہ و شمائلِ حسنہ نفس انسانی کو حاصل ہو سکتے
ہیں وہ تمام اخلاق کاملہ تامہ نفس محمدی میں موجود ہیں ۔ سو یہ تعریف ایسی اعلیٰ درجہ کی ہے جس سے بڑھ کر
ممکن نہیں۔ اور اسی کی طرف اشارہ ہے جو دوسری جگہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں فرمایا :-
وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا سے یعنی تیرے پر خدا کا سب سے زیادہ فضل ہے اور کوئی نبی
تیرے مرتبہ تک نہیں پہنچ سکتا۔ یہی تعریف بطور پیشگوئی زبور باب ۴۵ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
ل الضحى : ۷ تا ۹
القلم : ۵ ۳ النساء : ۱۱۴
شان میں موجود ہے جیسا کہ فرمایا ہے کہ خدا نے جو تیرا خدا ہے خوشی کے روغن سے تیرے مصاحبوں سے
زیادہ تجھے معطر کیا۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۰۵ ، ۲۰۶ حاشیہ نمبر ۳ )
قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں داخل ہے جیسا
کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَ لَتَنْصُرُنَّهُ ، پس اس طرح تمام انبیاء علیہم السلام
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت ہوئے ۔
( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ ۳۰۰)
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء کے نام اپنے اندر جمع رکھتے ہیں کیونکہ وہ وجود پاک جامع
کمالات متفرقہ ہے۔ پس وہ موسیٰ بھی ہے اور عیسی بھی اور آدم بھی اور ابراہیم بھی اور یوسف بھی اور
یعقوب بھی۔ اسی کی طرف الله جل شانہ فرماتا ہے فَبِهَدهُمُ اقْتَدِهُ ا یعنی اے رسول الله تو
ان تمام ہدایات متفرقہ کو اپنے وجود میں جمع کر لے جو ہر یک نبی خاص طور پر اپنے ساتھ رکھتا تھا۔ پس اس
سے ثابت ہے کہ تمام انبیاء کی شانیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں شامل تھیں اور در حقیقت
محمد کا نام صلی اللہ علیہ وسلم اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے کیونکہ محمدؐ کے یہ معنے ہیں کہ بغایت تعریف کیا گیا۔
اور غایت درجہ کی تعریف تبھی متصور ہو سکتی ہے کہ جب انبیاء کے تمام کمالات متفرقہ اور صفات خاصہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں جمع ہوں۔ چنانچہ قرآن کریم کی بہت سی آیتیں جن کا اِس وقت لکھنا
موجب طوالت ہے اسی پر دلالت کرتی بلکہ بصراحت بتلاتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات
پاک باعتبار اپنی صفات اور کمالات کے مجموعہ انبیاء تھی اور ہر یک نبی نے اپنے وجود کے ساتھ مناسبت
پا کر یہی خیال کیا کہ میرے نام پر وہ آنے والا ہے اور قرآن کریم ایک جگہ فرماتا ہے کہ سب سے زیادہ
ابراہیم سے مناسبت رکھنے والا یہ نبی ہے اور بخاری میں ایک حدیث ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم فرماتے ہیں کہ میری مسیح سے بشدت مناسبت ہے اور ہے اور اُس کے وجود سے میرا وجود ملا ہوا ۔ لا ہوا ہے۔
پس اس حدیث میں حضرت مسیح کے اس فقرہ کی تصدیق ہے کہ وہ نبی میرے نام پر آئے گا۔ سو ایسا ہی ہوا
کہ ہمارا مسیح صلی اللہ علیہ وسلم جب آیا تو اُس نے مسیح ناصری کے ناتمام کاموں کو پورا کیا اور اس کی
صداقت کے لئے گواہی دی اور اُن تہمتوں سے اُس کو بری قرار دیا جو یہود اور نصاری نے اس پر لگائی
ال عمران : ۸۲ الانعام : 91
تھیں اور مسیح کی روح کو خوشی پہنچائی۔
لده الله
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۴۳)
وحی الہی ایک ایسا آئینہ ہے جس میں خدائے تعالیٰ کی صفات کمالیہ کا چہرہ حسب صفائی باطن نبی منزل
ع
علیہ کے نظر آتا ہے اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پاک باطنی و انشراح صدری و عصمت و حیا و
صدق وصفا وتوكل و وفا اور عشق الہی کے تمام لوازم میں سب انبیاء سے بڑھ کر اور سب سے افضل واعلیٰ و
اکمل و ارفع واجلی واصفی تھے اس لئے خدائے جلّ شانہ نے ان کو عطر کمالات خاصہ سے سب سے
زیادہ معطر کیا اور وہ سینہ اور دل جو تمام اولین و آخرین کے سینہ و دل سے فراخ تر و پاک تر و معصوم تر و
روشن تر و عاشق تر تھا وہ اسی لائق ٹھہرا کہ اس پر ایسی وحی نازل ہو کہ جو تمام اولین و آخرین کی وحیوں
سے اقوئی و اکمل و ارفع واتم ہو کر صفات الہیہ کے دکھلانے کے لئے ایک نہایت صاف اور کشادہ اور وسیع
آئینہ ہو۔ سو یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف ایسے کمالاتِ عالیہ رکھتا ہے جو اس کی تیز شعاعوں اور شوخ
کرنوں کے آگے تمام صحف سابقہ کی چمک کالعدم ہو رہی ہے۔ کوئی ذہن ایسی صداقت نکال نہیں سکتا
جو پہلے ہی سے اس میں درج نہ ہو ۔ کوئی فکر ایسی برہان عقلی پیش نہیں کر سکتا جو پہلے ہی سے اس نے پیش
نہ کی ہو۔ کوئی تقریر ایسا قومی اثر کسی دل پر ڈال نہیں سکتی جیسے قوی اور پُر برکت اثر لاکھوں دلوں پر وہ ڈالتا
آیا ہے۔ وہ بلا شبہ صفات کمالیہ حق تعالیٰ کا ایک نہایت مصفی آئینہ ہے جس میں سے وہ سب کچھ ملتا ہے
جو ایک سالک کو مدارج عالیہ معرفت تک پہنچنے کے لئے درکار ہے۔
(سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۷۱ ۷۲۰ حاشیہ )
چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم افضل الانبیا اور سب رسولوں سے بہتر اور بزرگ تر تھے اور خدائے تعالیٰ
کو منظور تھا کہ جیسے آنحضرت اپنے ذاتی جوہر کے رُو سے فی الواقعہ سب انبیاء کے سردار ہیں ایسا ہی ظاہری
خدمات کے رُو سے بھی ان کا سب سے فائق اور برتر ہونا دنیا پر ظاہر اور روشن ہو جائے اس لئے خدائے تعالیٰ
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو کافہ بنی آدم کے لئے عام رکھا تا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
محنتیں اور کوششیں عام طور پر ظہور میں آئیں ۔ موسی اور ابن مریم کی طرح ایک خاص قوم سے مخصوص نہ
اور تاریک ہر یک طرف سے سے اور اور ہر ہر ایک ہے گروہ لر وہ اور اور قوم قوم ۔ سے تکالیف شاقہ اٹھا اٹھا کر اس اجر عظیم کے مستحق ٹھہر
جائیں کہ جو دوسرے نبیوں کو نہیں ملے گا۔ (براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۵۴٬۶۵۳)
میرا مذہب یہ ہے کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو الگ کیا جاتا اور کل نبی جو اُس وقت تک گذر
ہوں اور تا