سید المطہرین خاتم النبیین حضرت محمد مصطتفٰی صلی اللہ علیہ و سلم

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دائرہ فطرت اور مناسبت کے زیادت بھی ہو جاتی ہے۔ اسی بنا پر قوت عشقی کا تموج بھی ہے کہ ایک شخص
ایک شخص سے اس قدر محبت بڑھاتا ہے کہ بغیر اس کے دیکھنے کے آرام نہیں کر سکتا آخر اس کی شدت
محبت اس دوسرے شخص کے دل پر بھی اثر کرتی ہے اور جو شخص انتہا درجہ پر کسی سے محبت کرتا ہے۔ وہی
شخص کامل طور پر اور سچے طور پر اُس کی بھلائی کو بھی چاہتا ہے چنانچہ یہ امر بچوں کی نسبت ان کی ماؤں کی
طرف سے مشہود اور محسوس ہے۔ پس اصل جڑ شفاعت کی یہی محبت ہے جب اس کے ساتھ فطرتی تعلق
بھی ہو کیونکہ بجز فطرتی تعلق کے محبت کا کمال جو شرط شفاعت ہے غیر ممکن ہے۔ اس تعلق کو انسانی
فطرت میں داخل کرنے کے لئے خدا نے حوا کو علیحدہ پیدا نہ کیا بلکہ آدم کی پہلی سے ہی اس کو نکالا جیسا
کہ قرآن شریف میں فرمایا ہے وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا ہے یعنی آدم کے وجود میں سے ہی ہم نے
اس کا جوڑا پیدا کیا جو حوا ہے تا آدم کا تعلق حوا اور اس کی اولاد سے طبعی ہو نہ بناوٹی۔ اور یہ اس لئے
کیا کہ تا آدم زادوں کے تعلق اور ہمدردی کو بقا ہو کیونکہ طبعی تعلقات غیر منفک ہوتے ہیں مگر غیر طبعی
تعلقات کے لئے بقا نہیں ہے کیونکہ ان میں وہ باہمی کشش نہیں ہے جو طبعی میں ہوتی ہے۔ غرض خدا
نے اس طرح پر دونوں قسم کے تعلق جو آدم کے لئے خدا سے اور بنی نوع سے ہونے چاہئے تھے طبعی طور
پر پیدا کئے پس اس تقریر سے صاف ظاہر ہے کہ کامل انسان جو شفیع ہونے کے لائق ہو وہی شخص ہو سکتا
ہے جس نے ان دونوں تعلقوں سے کامل حصہ لیا ہو اور کوئی شخص بجز ان ہر دو قسم کے کمال کے انسان
کامل نہیں ہو سکتا۔ اس لئے آدم کے بعد یہی سنت اللہ ایسے طرح پر جاری ہوئی کہ کامل انسان کے لئے
جو شفیع ہو سکتا ہے یہ دونوں تعلق ضروری ٹھہرائے گئے ۔ یعنی ایک یہ تعلق کہ اُن میں آسمانی روح پھونکی گئی
اور خدا نے ایسا اُن سے اتصال کیا کہ گویا اُن میں اُتر آیا اور دوسرے یہ کہ بنی نوع کی زوجیت کا وہ
جوڑا جو حوا اور آدم میں باہمی ہمدردی اور محبت کے ساتھ ر مستحکم ساتھ مستحکم کیا گیا تھا اُن: اتھا اُن میں سب سے زیادہ چمکایا
گیا۔ اسی تحریک سے اُن کو بیویوں کی طرف بھی رغبت ہوئی اور یہی ایک اوّل علامت اس بات کی ہے
کہ ان میں بنی نوع کی ہمدردی کا مادہ ہے اور اسی کی طرف وہ حدیث اشارہ کرتی ہے جس کے یہ الفاظ
ہیں کہ خَيْرُ كُمْ خَيْرُ كُمْ بِأَهْلِه یعنی تم میں سے سب سے زیادہ بنی نوع کے ساتھ بھلائی کرنے والا
وہی ہوس ہو سکتا ہے کہ پہلے اپنی بیوی کے ساتھ بھلائی کرے۔ مگر جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ ظلم اور شہ شرارت کا
برتاؤ رکھتا ہے ممکن نہیں کہ وہ دوسروں کے ساتھ بھی بھلائی کر سکے کیونکہ خدا نے آدم کو پیدا کر کے سب
ا النساء : ٢

سے پہلے آدم کی محبت کا مصداق اس کی بیوی کو ہی بنایا ہے۔ پس جو شخص اپنی بیوی سے محبت نہیں کرتا یا
اس کی خود بیوی ہی نہیں وہ کامل انسان ہونے کے مرتبہ سے گرا ہوا ہے اور شفاعت کی دو شرطوں میں
سے ایک شرط اُس میں مفقود ہے۔ اس لئے اگر عصمت اُس میں پائی بھی جائے تب بھی وہ شفاعت
کرنے کے لائق نہیں لیکن جو شخص کوئی بیوی نکاح میں لاتا ہے وہ اپنے لئے بنی نوع کی ہمدردی کی بنیاد
ڈالتا ہے کیونکہ ایک بیوی بہت سے رشتوں کا موجب ہو جاتی ہے اور بچے پیدا ہوتے ہیں۔ اُن کی
بیویاں آتی ہیں اور بچوں کی نانیاں اور بچوں کے ماموں وغیرہ ہوتے ہیں ۔ اور اس طرح پر ایسا شخص
خواہ نخواہ محبت اور ہمدردی کا عادی ہو جاتا ہے۔ اور اُس کی اس عادت کا دائرہ وسیع ہو کر سب کو اپنی
ہمدردی سے حصہ دیتا ہے۔ لیکن جو لوگ جوگیوں کی طرح نشو و نما پاتے ہیں اُن کو اس عادت کے وسیع
کرنے کا کوئی موقع نہیں ملتا اس لئے ان کے دل سخت اور خشک رہ جاتے ہیں ۔
اور عصمت کو شفاعت سے کوئی حقیقی تعلق نہیں کیونکہ عصمت کا مفہوم صرف اس حد تک ہے کہ انسان
گناہ سے بچے اور گناہ کی تعریف یہ ہے کہ انسان خدا کے حکم کو عمدا تو ڑ کر لائق سزا ٹھہرے۔ پس صاف
ظاہر ہے کہ عصمت اور شفاعت میں کوئی تلازم ذاتی نہیں کیونکہ تعریف مذکورہ بالا کے رو سے نابالغ بچے
اور پیدائشی مجنوں بھی معصوم ہیں وجہ یہ کہ وہ اس لائق نہیں ہیں کہ کوئی گناہ عمدا کریں اور نہ وہ خدا تعالیٰ
کے نزدیک کسی فعل کے ارتکاب سے قابل سزا ٹھہرتے ہیں ۔ پس بلا شبہ وہ حق رکھتے ہیں کہ ان کو معصوم
کہا جائے مگر کیا وہ یہ حق بھی رکھتے ہیں کہ وہ انسانوں کے شفیع ہوں اور منجی کہلائیں؟ پس اس سے صاف
ظاہر ہے کہ منجی ہونے اور معصوم ہونے میں کوئی حقیقی نہیں ۔
شخص شفیع کے لئے جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے ضروری ہے کہ خدا سے اس کو ایک ایسا گہرا
تعلق ہو کہ گویا خدا اس کے دل میں اُترا ہوا ہو اور اس کی تمام انسانیت مرکز بال بال میں لاہوتی تجلی
پیدا ہو گئی ہو۔ اور اس کی روح پانی کی طرح گداز ہو کر خدا کی طرف بہ نکلی ہو اور اس طرح پر الہی قرب
کے انتہائی نقطہ پر جا پہنچی ہو۔ اور اسی طرح شفیع کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جس کے لئے وہ شفاعت
کرنا چاہتا ہے اُس کی ہمدردی میں اس کا دل اُڑا جاتا ہو ایسا کہ گویا عنقریب اس پر غشی طاری ہو گی ۔ گویا
شدت قلق سے اُس کے اعضاء اُس سے علیحدہ ہوتے جاتے ہیں اور اُس کے حواس منتشر ہیں اور اُس کی
ہمدردی نے اُس کو اس مقام تک پہنچایا ہو کہ جو باپ سے بڑھ کر اور ماں سے بڑھ کر اور ہر ایک غم خوار
سے بڑھ کر ہے۔ پس جب یہ دونوں حالتیں اس میں پیدا ہو جائیں گی تو وہ ایسا ہو جائے گا کہ گویا وہ ایک

طرف سے لاہوت کے مقام سے جفت ہے اور دوسری طرف ناسوت کے مقام سے جفت ، تب دونوں
پله میزان کے اُس میں مساوی ہوں گے۔ یعنی وہ مظہر لاہوت کامل بھی ہوگا اور مظہر ناسوت کامل بھی اور
بطور برزخ دونوں حالتوں میں واقع ہوگا۔ اس طرح پر ۔۔۔۔۔
از بوت
موت
اسی مقام شفاعت کی طرف قرآن شریف میں اشارہ فرما کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے شفیع ہونے
کی شان میں فرمایا ہے دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنی لے یعنی یہ رسول خدا کی
طرف چڑھا اور جہاں تک امکان میں ہے خدا سے نزدیک ہوا ۔ اور قرب کے تمام کمالات کو طے کیا اور
لاہوتی مقام سے پورا حصہ لیا۔ اور پھر ناسوت کی طرف کامل رجوع کیا ۔ یعنی عبودیت کے انتہائی نقطہ تک
اپنے تئیں پہنچایا اور بشریت کے پاک لوازم یعنی بنی نوع کی ہمدردی اور محبت سے جو ناسوتی کمال کہلاتا
ہے پورا حصہ لیا۔ لہذا ایک طرف خدا کی محبت میں اور دوسری بنی نوع کی محبت میں کمال تام تک پہنچا۔
پس چونکہ وہ کامل طور پر خدا سے قریب ہوا اور پھر کامل طور پر بنی نوع سے قریب ہوا۔ اس لئے دونوں طرف
کے مساوی قرب کی وجہ سے ایسا ہو گیا ۔ جیسا کہ دو قوسوں میں ایک خط ہوتا ہے ۔ لہذا وہ شرط جو شفاعت
کے لئے ضروری ہے اس میں پائی گئی اور خدا نے اپنے کلام میں اس کے لئے گواہی دی کہ وہ اپنے بنی
نوع میں اور اپنے خدا میں ایسے طور سے درمیان ہے جیسا کہ وتر دو قوسوں کے درمیان ہوتا ہے۔
اور پھر ایک اور مقام میں اس کے الہی قرب کی نسبت یوں فرمایا۔ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي
وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کے یعنی لوگوں کو اطلاع دے دے کہ میری یہ حالت ہے کہ
میں اپنے وجود سے بالکل کھویا گیا ہوں ۔ میری تمام عبادتیں خدا کے لئے ہو گئی ہیں ۔ یہ آیت
بتلا رہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر خدا میں گم اور محو ہو گئے تھے کہ آپ کی زندگی کے تمام
انفاس اور آپ کی موت محض خدا کے لئے ہو گئی تھی ۔ اور آپ کے وجود میں نفس اور مخلوق اور اسباب کا
کچھ حصہ باقی نہیں رہا تھا اور آپ کی روح خدا کے آستانہ پر ایسے اخلاص سے گری تھی کہ اس میں غیر کی
ایک ذرہ آمیزش نہیں رہی تھی ۔
اور چونکہ خدا سے محبت کرنا اور اس کی محبت میں اعلیٰ مقام قرب تک پہنچنا ایک ایسا امر ہے جو کسی غیر کو
اس پر اطلاع نہیں ہو سکتی اس لئے خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے افعال ظاہر کئے جن
ا النجم : ١٠٠٩
الانعام : ١٦٣

سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے در حقیقت تمام چیزوں پر خدا کو اختیار کر لیا تھا اور
آپ کے ذرہ ذرہ اور رگ اور ریشہ میں خدا کی محبت اور خدا کی عظمت ایسے رچی ہوئی تھی کہ گویا آپ کا
وجود خدا کی تجلیات کے پورے مشاہدہ کے لئے ایک آئینہ کی طرح تھا۔ خدا کی محبت کاملہ کے آثار جس قدر کی
عقل سوچ سکتی ہے وہ تمام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود تھے۔
( عصمت انبیاء علیہم السلام - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۵۵ تا ۶۶۶ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن)
سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اپنے جیسا خدا بھی نہیں بناتا کیونکہ اس کی صفت احدیت اور بے مثل اور مانند ہونے
کی جواز کی ابدی طور پر اس میں پائی جاتی ہے اس طرف توجہ کرنے سے اُس کو روکتی ہے۔
بخشے گئے اور وہ
ہاں اس طرح پر وہ اپنی ذات بے مثل و مانند کا نمونہ پیدا کرتا ہے کہ اپنی ذاتی خوبیاں جن پر اس کا
علم محیط ہے عکسی طور پر بعض اپنی مخلوقات میں رکھ دیتا ہے۔ اور کمالات کا انتہائی درجہ جو حقیقی طور پر اس کو
حاصل ہے ظلی طور پر اس مخلوق کو بھی بخش دیتا ہے جیسا کہ اسی کی طرف قرآن شریف میں اشارہ بھی ہے
وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجت ہے ۔ اس جگہ صاحب درجات رفیعہ سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مراد
ہیں جن کو ظلی طور پر انتہائی درجہ کے کمالات جو کمالات الوہیت کے اظلال و آثار ہیں
خلافت حقہ جس کے وجود کامل کے تحقق کے لئے سلسلہ بنی آدم کا قیام بلکہ ایجاد کل کائنات کا ہوا ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود سے اپنے مرتبہ اتم و اکمل میں ظہور پذیر ہو کر آئینہ خدا نما
ہوئے۔ یہ بحث معارف الہیہ میں سے نہایت باریک بحث ہے اور ہمارے مخالفین جو ان نازک نکات
عرفانی سے بیگانہ اور اس کو چہ اسرار الوہیت سے نا آشنا محض ہیں وہ تعجب کریں گے کہ کیونکر کروڑ ہا اور
بے شمار مخلوقات میں سے صرف ایک ہی شخص کو مرتبہ کاملہ خلافت تامہ حقہ کا جو ظل مرتبہ الوہیت ہے حاصل
ہو سکتا ہے۔ سو اگر چہ اس بحث کے طول دینے کا یہ موقع نہیں ہے لیکن تاہم اس قدر بیان کر دینا طالب
حق کے سمجھانے کے لئے ضروری ہے کہ عادت اللہ یا تم یوں ہی سمجھ لو کہ اس کا قانون قدرت جو اس کی
صفت وحدت کے مناسب حال ہے یہی ہے کہ وہ بوجہ واحد ہونے کے اپنے افعال خالقیت میں رعایت
وحدت کو دوست رکھتا ہے جو کچھ اُس نے پیدا کیا ہے اگر ہم اس سب کی طرف نظر غور سے دیکھیں تو اس
ساری مخلوقات کو جو اس دست قدرت سے صادر ہوئی ہے ایک ایسے سلسلہ وحدانی اور با ترتیب رشتہ میں
منسلک پائیں گے کہ گویا وہ ایک خط مستقیم ممتد محدود ہے جس کی دونوں طرفوں میں سے ایک طرف
البقرة : ۲۵۴

ارتفاع اور دوسری طرف انخفاض ہے ۔ طرف ارتفاع کے اخیر نقطہ پر اُس استعداد کا انسان ہوگا
جو اپنی استعداد انسانی میں سب نوع انسان سے بڑھ کر ہے اور طرف انحصاض میں وہ ناقص الاستعداد
روح ہوگی جو اپنے غایت درجہ کے نقصان کی وجہ سے حیوانات لا یعقل کے قریب قریب ہے۔ اور اگر
سلسلہ جمادی کی طرف نظر ڈال کر دیکھیں تو اس قاعدہ کو اور بھی اس سے تائید پہنچتی ہے۔ کیونکہ
خدائے تعالیٰ نے چھوٹے سے چھوٹے جسم سے جو ایک ذرہ ہے لے کر ایک بڑے سے بڑے جسم تک جو
آفتاب ہے اپنی صفت خالقیت کو تمام کیا ہے اور بلا شبہ خدائے تعالیٰ نے اس جمادی سلسلہ میں
آفتاب کو ایک ایسا عظیم الشان اور نافع اور ذی برکت وجود پیدا کیا ہے کہ طرف ارتفاع میں اس کے برابر
کوئی دوسرا ایسا وجود نہیں ہے۔ سو اس سلسلہ کے ارتفاع اور انخفاض پر نظر ڈال کر جو ہر وقت ہماری
آنکھوں کے سامنے ہے روحانی سلسلہ جو اُسی ہاتھ سے نکلا ہے اور اسی عادت اللہ سے ظہور پذیر ہوا ہے
خود بلا تامل سمجھ میں آتا ہے کہ وہ بھی بلا تفاوت اسی طرح واقعہ ہے اور یہی ارتفاع اور انخفاض اس میں بھی
موجود ہے۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ کے کام یک رنگ اور یکساں ہیں اس لئے کہ وہ واحد ہے اور اپنے
اصدار افعال میں وحدت کو دوست رکھتا ہے۔ پریشانی اور اختلاف اس کے کاموں میں راہ نہیں پا سکتا اور
خود یہ کیا ہی پیارا اور موزوں طریق معلوم ہوتا ہے کہ خدائے تعالیٰ کے کام باقاعدہ اور ایک ترتیب سے
مرتب اور ایک سلک میں منسلک ہوں۔
اب جبکہ ہم نے ہر طرح سے ثبوت پا کر بلکہ بہ بداہت دیکھ کر خدائے تعالیٰ کے اس قانون قدرت
کو مان لیا کہ اس کے تمام کام کیا روحانی اور کیا جسمانی پریشان اور مختلف طور پر نہیں ہیں جن میں یونہی
گڑ بڑ پڑا ہو بلکہ ایک حکیمانہ ترتیب سے مرتب اور ایک ایسے با قاعدہ سلسلہ میں بندھے ہوئے ہیں ۔ جو
ایک ادنی درجہ سے شروع ہو کر انتہائی درجہ تک پہنچتا ہے اور یہی طریق وحدت اُسے محبوب بھی ہے تو اس
قانون قدرت کے ماننے سے ہمیں یہ بھی ماننا پڑا کہ جیسے خدائے تعالیٰ نے جمادی سلسلہ میں ایک ذرہ
سے لے کر اس اس وجو د اعظم تک یعنی آفتاب تک نوبت پہنچائی ہے جو ظاہری کمالات کا جامع ہے۔
جس سے بڑھ کر اور کوئی جسم جمادی نہیں ۔ ایسا ہی روحانی آفتاب بھی کوئی ہوگا جس کا وجود خط مستقیم
مثالی میں ارتفاع کے اخیر نقطہ پر واقع ہو۔ اب تفتیش اس بات کی کہ وہ انسان کامل جس کو روحانی آفتاب
سے تعبیر کیا گیا ہے وہ کون ہے اور اُس کا کیا نام ہے؟ یہ ایسا کام نہیں ہے جس کا تصفیہ مجرد عقل سے ہو سکے
کیونکہ بجز خدائے تعالیٰ کے یہ امتیاز کسی کو حاصل ہے اور کون مجرد عقل سے ایسا کام کر سکتا ہے کہ خدائے تعالیٰ

کے کروڑ ہا اور بے شمار بندوں کو نظر کے سامنے رکھ کر اور اُن کی روحانی طاقتوں اور قوتوں کا موازنہ
کر کے سب سے بڑے کو الگ کر کے دکھلاوے۔ بلا شبہ عقلی طور پر کسی کو اس جگہ دم مارنے کی جگہ نہیں
ہاں ایسے بلند اور عمیق دریافت کرنے کے لئے کتب الہامی ذریعہ ہیں جن میں خود خدائے تعالیٰ نے
پیش از ظهور بلکہ ہزار ہا برس پہلے اس انسان کامل کا پتہ دنشان بیان کر دیا ہے۔ پس جس شخص کے دل کو
خدائے تعالیٰ اپنی توفیق خاص سے اس طرف ہدایت دے گا کہ وہ الہام اور وحی پر ایمان لاوے اور
ان پیشگوئیوں پر غور کرے کہ بائیبل میں درج ہیں تو اُسے ضرور ماننا پڑے گا کہ وہ انسان کامل جو
آفتاب روحانی ہے جس سے نقطہ ارتفاع کا پورا ہوا ہے اور جو دیوار نبوت کی آخری اینٹ ہے وہ
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور وجود خیر مجسم جس کا نفسی نقطہ انتہائی درجہ کمال ارتفاع
پر واقع ہے یعنی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اس کا مقام معراج خارجی جو منتہائے مقام عروج
( یعنی عرش رب العالمین ہے ) بتلایا گیا ہے۔ یہ درحقیقت اسی انتہائی درجہ کمال ارتفاع کی طرف اشارہ
ہے جو اس وجود باجود کو حاصل ہے ۔ گویا جو کچھ اس وجود خیر مجسم کو عالم قضاء و قدر میں حاصل تھا وہ
عالم مثال میں مشہود ومحسوس طور پر دکھایا گیا ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ اس نبی کریم کی شانِ رفیع کے بارہ میں
فرماتا ہے وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَتٍ لیے پس اس رفع درجات سے وہی انتہائی درجہ کا ارتفاع مراد
ہے جو ظاہری اور باطنی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے اور یہ وجود باجود جو خیر مجسم ہے
مقربین کی تین قسموں سے اعلیٰ واکمل ہے جو الوہیت کا مظہر اتم کہلاتا ہے۔
جاننا چاہئے کہ قرب الہی کی تین قسمیں تین قسم کی تشبیہہ پر موقوف ہیں جن کی تفصیل سے مراتب ثلاثہ
قرب کی حقیقت معلوم ہوتی ہے اوّل قسم قرب کی خادم اور مخدوم کے تشبہ سے مناسبت رکھتی ہے
جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلهِ کے یعنی مومن جن کو دوسرے لفظوں
میں بندہ فرمانبردار کہہ سکتے ہیں سب چیز سے زیادہ اپنے مولی سے محبت رکھتے ہیں۔ تفصیل اس کی یہ ہے
کہ جیسے ایک نوکر با اخلاص و با صفا و با وفا بوجہ مشاہدہ احسانات متواترہ و انعامات متكاثره و کمالات ذاتیہ
اپنے آقا کی اس قدر محبت و اخلاص و یک رنگی میں ترقی کر جاتا ہے جو بوجہ ذاتی محبت کے جو اس کے دل
میں پیدا ہو جاتی ہے اپنے آقا سے ہم طبیعت و ہم طریق ہو جاتا ہے اور اُس کی مرادات کا ایسا ہی طالب
اور خواہاں ہوتا ہے جیسے آقا خود اپنی مرادات کا خواہاں ہے۔ اسی طرح بندۂ وفادار کی حالت اپنے
ا البقرة : ۲۵۴
البقرة : ١٦٦

مولی کریم کے ساتھ ہوتی ہے۔ یعنی وہ بھی اپنے خلوص اور صدق وصفا میں ترقی کرتا کرتا اس درجہ تک پہنچ
جاتا ہے کہ اپنے وجود سے بکلی محمود فنا ہو کر اپنے مولا کریم کے رنگ میں مل جاتا ہے۔
قرب کی دوسری قسم ولد اور والد کی تشبہ سے مناسبت رکھتی ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا لے یعنی اپنے اللہ جل شانہ کو ایسے دلی جوش
محبت سے یاد کرو جیسا باپوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ مخدوم اُس وقت باپ سے مشابہ ہو جاتا ہے
جب محبت میں غایت درجہ شدت واقع ہو جاتی ہے اور حُبّ جو ہر یک کدورت اور غرض سے مصفا ہے دل کے
تمام پر دے چیر کر دل کی جڑ میں اس طرح سے بیٹھ جاتی ہے کہ گویا اُس کی جز ہے۔ تب جس قدر جوش محبت
اور پیوند شدید اپنے محبوب سے ہے وہ سب حقیقت میں مادر زاد معلوم ہوتا ہے اور ایسا طبیعت سے ہم رنگ
اور اس کی جز ہو ہو جاتا ہے کہ سعی اور کوشش کا ذریعہ ہرگز یاد نہیں رہتا۔ اور جیسے بیٹے کو اپنے باپ کا وجود تصور
کرنے سے ایک روحانی نسبت محسوس ہوتی ہے ایسا ہی اس کو بھی ہر وقت باطنی طور پر اس نسبت کا احساس
ہوتا رہتا ہے۔ اور جیسے بیٹا اپنے باپ کا حلیہ اور نقوش نمایاں طور پر اپنے چہرہ پر ظاہر رکھتا ہے اور اس کی رفتار
اور کردار اور خو اور بو بصفائی تمام اس میں پائی جاتی ہے۔ علیٰ ہذا القیاس یہی حال اس میں ہوتا ہے۔
تیسری قسم کا قرب ایک ہی شخص کی صورت اور اس کے عکس سے مشابہت رکھتا ہے یعنی جیسے ایک شخص
آئینہ صاف وسیع میں اپنی شکل دیکھتا ہے تو تمام شکل اس کی معہ اپنے تمام نقوش کے جو اس میں موجود ہیں
عکسی طور پر اس آئینہ میں دکھائی دیتی ہے۔ ایسا ہی اس قسم ثالث قرب میں تمام صفات الہیہ صاحب قرب
کے وجود میں یہ تما متر صفائی منعکس ہو جاتی ہیں اور یہ انعکاس ہر یک قسم کی تشبہ سے جو پہلے اس
سے بیان کیا گیا ہے اتم واکمل ہے کیونکہ یہ صاف ظاہر ہے کہ جیسے ایک شخص آئینہ صاف میں اپنا منہ
دیکھ کر اس شکل کو اپنی شکل کے مطابق پاتا ہے ۔ وہ مطابقت اور مشابہت اس کی شکل سے نہ کسی غیر کو
کسی حیلہ یا تکلف سے حاصل ہوسکتی ہے اور نہ کسی فرزند : ، اور نہ کسی فرزند میں ایسی ہو بہو مطابقت پائی جاتی ہے اور یہ
مرتبہ کس کے لئے میسر ہے اور کون اس کامل درجہ قرب سے موسوم ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اُسی کو
میتر آتا ہے کہ جو الوہیت و عبودیت کے دونوں قوسوں کے بیچ میں کامل طور پر ہو کر دونوں قوسوں سے
ایسا شدید تعلق پکڑتا ہے کہ گویا ان دونوں کا عین ہو جاتا ہے اور اپنے نفس کو بکلی درمیان سے اٹھا کر
آئینہ صاف کا حکم پیدا کر لیتا ہے اور وہ آئینہ ذو جهتین ہونے کی وجہ سے ایک جہت سے صورت الہیہ
L
البقرة : ٢٠١

بطور ظلی حاصل کرتا ہے اور دوسری جہت سے وہ تمام فیض حسب استعداد و طبائع مختلفہ اپنے مقابلین کو
پہنچاتا ہے۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ
قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنی ہے پھر نزدیک ہوا ( یعنی اللہ تعالیٰ سے ) پھر نیچے کی طرف اُترا ( یعنی مخلوق کی طرف
تبلیغ احکام کے لئے نزول کیا ) پس اسی جہت سے کہ وہ اوپر کی طرف صعود کر کے انتہائی درجہ قرب تام کو
پہنچا اور اس میں اور حق میں کوئی حجاب نہ رہا اور پھر نیچے کی طرف اُس نے نزول کیا اور اس میں اور خلق
میں کوئی حجاب نہ رہا یعنی چونکہ وہ اپنے صعود اور نزول میں اتم و اکمل ہوا اور کمالات انتہا ئیہ تک پہنچ گیا
اس لئے دوقوسوں کے بیچ میں یعنی وتر کی جگہ میں جو قطر دائرہ ہے اتم اور اکمل طور پر اس کا مقام ہوا بلکہ
وہ قوس الوہیت اور قوس عبودیت کی طرف اس سے بھی زیادہ تر جو خیال و گمان و قیاس میں نہیں آ سکتا
نزدیک ہوا ۔ مثلاً صورت ان دو قوسوں کی یہ ہے۔
قوس اعلیٰ وجود قدیم
قوس اسفل وجود حادث و ممکن
اس شکل میں جو خط مرکز دائرہ کو قطع کرتا ہے یعنی جو قطر دائرہ ہے وہی قاب قوسین یعنی دونوں قوسوں
کا وتر ہے۔ جاننا چاہئے کہ دونوں قسم وجود واجب اور ممکن کے ایک ایسے دائرہ کی طرح ہیں کہ جو خط گذرندہ
بر مرکز سے دو قوسوں پر منقسم ہو۔ وہی خط جو قطر دائرہ ہے جس کو قرآن شریف میں قَابَ قَوْسَيْنِ
سے تعبیر کیا ہے اور عام بول چال علم ہندسہ میں اس کو وتر قوسین کہتے ہیں وہ ذات مفیض اور مستفیض میں
بطور برزخ واقع ہے کہ جو اپنے اخص کمال میں جو انتہائی درجہ کمالات کا ہے نقطہ مرکز دائرہ سے جو
وتر قوس کا درمیانی نقطہ ہے مشابہت رکھتا ہے۔ یہی نقطہ تمام کمالات انسان کامل کا دل ہے جو قوس
الوہیت و عبودیت کی طرف بخطوط مساویہ نسبت رکھتا ہے اور یہی نقطہ ارفع نقاط ان خطوط عمود یہ کا ہے جو محیط
سے قطر دائرہ تک کھینچے جائیں ۔ اگر چہ وتر قوسین اور بہت سے ایسے نقاط سے تالیف یافتہ ہے جو درحقیقت
کمالات روحانیہ صاحب وتر کے صور محسوسہ ہیں لیکن بجز ایک نقطہ مرکز کے اور جس قدر نقاط وتر ہیں ان
میں دوسرے انبیاء ورسل و ارباب صدق و صفا بھی شریک ہیں اور نقطہ مرکز اس کمال کی صورت ہے کہ جو
صاحب وتر کو بہ نسبت جميع دوسرے کمالات کے اعلیٰ و ارفع واخص و ممتاز طور پر حاصل ہے جس میں حقیقی
ل النجم : ١٠٠٩

طور پر مخلوق میں سے کوئی اس کا شریک نہیں ہاں اتباع و پیروی سے ظلی طور پر شریک ہو سکتا ہے۔ اب
جاننا چاہئے کہ دراصل اسی نقطہ وسطی کا نام حقیقت محمد یہ ہے جو اجمالی طور پر جمیع حقائق عالم کا منبع واصل
ہے اور در حقیقت اسی ایک نقطہ سے خط وتر انبساط وامتداد پذیر ہوا ہے۔ اور اسی نقطہ کی روحانیت تمام خط
وتر میں ایک ہویت ساریہ ہے جس کا فیض اقدس اس سارے خط کو تعین بخش ہو گیا ہے عالم جس کو
متصوفین اسماء اللہ سے بھی تعبیر کرتے ہیں۔ اس کا اوّل واعلیٰ مظہر جس سے وہ عَلَى وَجْهِ التَّفْصِيل صدور
پذیر ہوا ہے۔ یہی نقطہ درمیانی ہے جس کو اصطلاحات اہل اللہ میں نفسی نقطہ احمد مجتبی و محمد مصطفے نام رکھتے
ہیں اور فلاسفہ کی اصطلاحات میں عقل اول کے نام سے بھی موسوم کیا گیا ہے۔ اور اس نقطہ کو دوسرے وتری
نقاط کی طرف وہی نسبت ہے جو اسم اعظم کو دوسرے اسماء الہیہ کی طرف نسبت واقعہ ہے۔ غرض سر چشمہ رموز
غیبی و مفتاح کنوز لاریبی اور انسان کامل دکھلانے کا آئینہ یہی نقطہ ہے اور تمام اسرار مبدء و معاد کی علت غائی اور
ہر یک زیر و بالا کی پیدائش کی لمیت یہی ہے جس کے تصور بالکنه و تصور بكنه سے تمام عقول وافهام
بشریہ عاجز ہیں اور جس طرح ہر یک حیات خدائے تعالیٰ کی حیات سے مستفاض اور ہر یک وجود اس کے
سے ظہور پذیر اور ہر یک تعین اس کے تعین سے خلعت پوش ہے۔ ایسا ہی نقطہ محمد یہ جمیع مراتب اکوان اور
خطائر امکان میں بِإِذْنِهِ تَعالى حسب استعدادات مختلفه و طبائع متفاوتہ مؤثر ہے۔ اور چونکہ یہ نقطہ جمیع
مراتب الہیہ کا ظلی طور پر اور جمیع مراتب کونیہ کا منبعی و اصلی طور پر جامع بلکہ انہیں دونوں کا مجموعہ ہے اس
لئے یہ ہر ایک مرتبہ کونیہ پر جو عقول و نفوس کلیه و جزئیه و مراتب طبعیه الی آخر تنزلات وجود سے مراد ہے
اجمالی طور پر احاطہ رکھتا ہے۔ ایسا ہی ظل الوہیت ہونے کی وجہ سے مرتبہ الہیہ سے اس کو ایسی مشابہت ہے
جیسے آئینہ کے عکس کو اپنے اصل سے ہوتی ہے۔ اور امہات صفات الہیہ یعنی حیات علم ، ارادہ، قدرت سمع،
بصر ، کلام مع اپنے جمیع فروع کے اتم و اکمل طور پر اس میں انعکاس پذیر ہیں ۔ اس نقطہ مرکز کو جو بزرخ بین اللہ
و بین الخلق ہے یعنی نفسی ی نقطه حضرت سیدنا محمد مع محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجرد كلمة اللہ علیہ وسلم کو مجرد کلمۃ اللہ کے مفہوم تک محدود
نہیں کر سکتے جیسا کہ مسیح کو اس نام سے محدود کیا گیا ہے کیونکہ یہ نقطہ محمد یہ خالی طور پر متجمع جميع مراتب
الوہیت ہے۔ اسی وجہ سے تمثیلی بیان میں حضرت مسیح کو ابن سے تشبیہ دی گئی ہے بباعث اس نقصان کے
جو اُن میں باقی رہ گیا ہے کیونکہ حقیقت عیسو یہ مظہر اتم صفات الوہیت نہیں ہے بلکہ اس کی شاخوں میں سے
ایک شاخ ہے۔ برخلاف حقیقت محمدیہ کے کہ وہ جمیع صفات الہیہ کا اتم و اکمل مظہر ہے جس کا ثبوت عقلی ونقلی
طور پر کمال درجہ پر پر پہنچ گیا ہے۔ سو اسی وجہ سے متیلی بیان میں ظلی طور پر خدائے قادر ذوالجلال
سے

آنحضرت کو آسمانی کتابوں میں تشبیہہ دی گئی ہے جو ابن کے لئے بجائے اب ہے اور حضرت مسیح علیہ السلام
کی تعلیم کا اضافی طور پر ناقص ہونا اور قرآنی تعلیم کا سب الہامی تعلیموں سے اکمل واتم ہونا وہ بھی درحقیقت
اسی بنا پر ہے۔ کیونکہ ناقص پر ناقص فیضان ہوتا ہے اور اکمل پر اکمل ۔
اور جو تشبیہات قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ظلی طور پر خداوند قادر مطلق سے دی
گئی ہیں اُن میں سے ایک یہی آیت ہے جو اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ
قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنی ہے یعنی وہ (حضرت سید نا محد صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی ترقیات کا ملہ قرب کی وجہ سے
دو قوسوں میں بطور وتر کے واقع ہے بلکہ اس سے نزدیک تر ۔ اب ظاہر ہے کہ وتر کی طرف اعلیٰ میں قوس
الوہیت ہے۔ سو جبکہ نفس پاک محمد می اپنے شدت قرب اور نہایت درجہ کی صفائی کی وجہ سے وتر کی حد سے
آگے بڑھا اور دریائے الوہیت سے نزدیک تر ہوا تو اس نا پیدا کنار دریا میں جا پڑا اور الوہیت کے بحر اعظم
میں ذرہ بشریت گم ہو گیا اور یہ بڑھنا نہ مستحدث اور جدید طور پر بلکہ وہ ازل سے بڑھا ہوا تھا اور ظلی اور مستعار
طور پر اس بات کے لائق تھا کہ آسمانی صحیفے اور الہامی تحریریں اس کو مظہر اتم الوہیت قرار دیں اور آئینہ حق نما
اس کو ٹھہر اویں۔ پھر دوسری آیت قرآن شریف کی جس میں یہی تشبیہہ نہایت اصفیٰ اور اجلی طور پر دی
گئی ہے یہ ہے إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ یعنی
جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔ خدا کا ہاتھ ہے جو ان کے ہاتھوں پر ہے۔
واضح ہو کہ جو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرتے تھے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ
میں ہاتھ دے کر بیعت کیا کرتے تھے اور مردوں کے لئے یہی طریق بیعت کا ہے۔ سو اس جگہ اللہ تعالیٰ
نے بطریق مجاز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کو اپنی ذات اقدس ہی قرار دے دیا اور
ان کے ہاتھ کو اپنا ہاتھ قرار دیا۔ یہ کلمہ مقام جمع میں ہے۔ جو بوجہ نہایت قرب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے حق میں بولا گیا ہے اور اسی مرتبہ جمع کی طرف جو محبت تامہ دو طرفہ پر موقوف ہے اس آیت میں بھی
اشارہ ہے۔ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَکھی ہے تو نے نہیں چلایا خدا نے ہی
چلایا جبکہ تو نے چلایا۔ ایسا ہی یہ اشارہ اس دوسری آیت میں پایا جاتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ
يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا کے یعنی ان کو کہہ دے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر اسراف
ل النجم : ١٠٠٩
الفتح :
الانفال : ۱۸ الزمر : ۵۴

٢٠م
کیا (یعنی ارتکاب کبائر کیا ) تم خدا کی رحمت سے نومید مت ہو۔ وہ تمہارے سب گناہ بخش دے گا ۔ اب
ظاہر ہے کہ بنی آدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تو بندے نہیں ہیں بلکہ سب نبی و غیر نبی خدائے تعالیٰ
کے بندے ہیں۔ لیکن چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مولیٰ کریم سے قرب اتم یعنی تیسرے درجے
کا قرب حاصل تھا۔ سو یہ سخن بھی مقام جمع سے سرزد ہوا اور مقام جمع قاب قوسین کا مقام ہے جس کی تفاصیل
کتب تصوف میں موجود ہے۔ ایسا ہی اللہ تعالیٰ نے مقام جمع کے لحاظ سے کئی نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ایسے رکھ دیئے ہیں جو خاص اُس کی صفتیں ہیں ۔ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد رکھا ہے
جس کا ترجمہ یہ ہے کہ نہایت تعریف کیا گیا ۔ سو یہ غایت درجہ کی تعریف حقیقی طور پر خدائے تعالیٰ کی شان کے
لائق ہے۔ مگر خالی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی۔ ایسا ہی قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا نام نور جو دنیا کو روشن کرتا ہے اور رحمت جس نے عالم کو زوال سے بچایا ہوا ہے آیا ہے اور رؤوف اور رحیم
جو خدائے تعالیٰ کے نام ہیں۔ ان ناموں سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پکارے گئے ہیں اور کئی مقام
قرآن شریف میں اشارات و تصریحات سے بیان ہوا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مظہر اتم الوہیت
ہیں اور ان کا کلام خدا کا کلام اور ان کا ظہور خدا کا ظہور اور ان کا آنا خدا کا آنا ہے۔ چنانچہ قرآن شریف
میں اس بارے میں ایک یہ آیت بھی ہے۔ وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ
كَانَ زَهُوقًا لے کہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل نے بھا گنا ہی تھا۔ حق سے مراد اس جگہ اللہ جل شانہ
اور قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور باطل سے مراد شیطان اور شیطان کا گروہ اور
شیطانی تعلیمیں ہیں۔ سو دیکھو اپنے نام میں خدائے تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کیونکر شامل کر لیا
اور آنحضرت کا ظہور فرمانا خدائے تعا ائے تعالیٰ کا ظہور فرمانا ہوا ایسا جلالی ظہور جس اسے شیطان معہ اپنے تمام
لشکروں کے بھاگ گیا ۔ اور اس کی تعلیمیں ذلیل اور حقیر ہو گئیں اور اس کے گروہ کو بڑی بھاری شکست آئی۔
اسی جامعیت تامہ کی وجہ سے سورۃ آل عمران جزو تیسری میں مفصل یہ بیان ہے کہ تمام نبیوں سے عہد واقرار
لیا گیا کہ تم پر واجب و لازم ہے کہ عظمت و جلالیت شان خاتم الرسل پر جو محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں ایمان لاؤ اور ان کی اس عظمت اور جلالیت کی اشاعت کرنے میں بدل و جان مدد کرو۔ اسی وجہ
سے حضرت آدم صفی اللہ سے لے کرتا حضرت مسیح کلمۃ اللہ جس قدر نبی و رسول گزرے ہیں وہ سب
کی سب عظمت و جلالیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اقرار کرتے آئے ہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام
ا بنی اسرآئیل : ۸۲

نے توریت میں یہ بات کہہ کر کہ خدا سینا سے آیا اور سعیر سے طلوع ہوا اور فاران کے پہاڑ سے اُن پر چمکا
صاف جتلا دیا کہ جلالیت الہی کا ظہور فاران پر آکر اپنے کمال کو پہنچ گیا اور آفتاب صداقت کی پوری پوری
شعاعیں فاران پر ہی آ کر ظہور پذیر ہوئیں اور وہی تو ریت ہم کو یہ بتلاتی ہے کہ فاران مکہ معظمہ کا پہاڑ
ہے جس میں حضرت اسماعیل علیہ السلام جد امجد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سکونت پذیر ہوئے اور یہی
بات جغرافیہ کے نقشوں سے بپایہ ثبوت پہنچتی ہے اور ہمارے مخالف بھی جانتے ہیں کہ مکہ معظمہ میں سے
بجز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوئی رسول نہیں اُٹھا۔ سو دیکھو حضرت موسیٰ ۔ کیسی صاف صاف شہادت دی
گئی ہے کہ وہ آفتاب صداقت جو فاران کے پہاڑ سے ظہور پذیر ہوگا اُس کی شعاعیں سب سے زیادہ تیز
ہیں اور سلسلہ ترقیات نور صداقت اُسی کی ذات جامع برکات پر ختم ہے۔
ہر
ه
اس تمام تقریر کا مدعا وخلاصہ یہ ہے کہ عند العقل قرب الہی کے مراتب تین قسم پر منقسم ہیں اور تیسرا
مرتبہ قرب کا جو مظہر اتم الوہیت الوہیت اور آئینہ خدا نما ہے حضرت سیدنا و مولا نا و مولانا محمد مصطفى مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے مسلم ہے جس کی شعاعیں ہزار ہا دلوں کو منور کر رہی ہیں اور بے شمار سینوں کو اندرونی ظلمتوں سے
پاک کر کے نور قدیم تک پہنچا رہے ہیں ۔ وَلِلَّهِ دَرُّ الْقَائِل
محمد عربی بادشاہ
دو سرا کرے ہے روح قدس جس کے در کی دربانی
اسے خدا تو نہیں کہہ سکوں پہ کہتا ہوں کہ اس کی مرتبہ دانی میں ہے خدا دانی
کیا ہی خوش نصیب وہ آدمی ہے جس نے محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو پیشوائی کے لئے قبول کیا اور
قرآن شریف کو رہنمائی کے لئے اختیار کر لیا۔ اللهم صل على سيدنا و مولانا محمد واله و اصحابه
اجمعين۔ الحمد لله الذي هدى قلبنا لحبه و لحب رسوله و جميع عباده المقربين۔
تا بر دلم نظر شد از مهر و ماه مارا
لطف عمیم دلبر ہر دم مرا بخواند
در کوئے دلستانم چوں خاک کو شب و روز
کردست سیم خالص قلب سیاه مارا
ہر چند می زنند ایں اغیار راه مارا
دیگر نشان چه باشد اقبال و جاه مارال
(سرمه چشم آریہ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۳۲ تا ۳۰۱ حاشیه )
لے جب میرے دل پر میرے چاند نے محبت کی نظر ڈالی تو میرے سیاہ دل کو خالص چاندی بنا دیا۔
دلبر کی عالمگیر مہربانیاں مجھے بلا رہی ہیں ہر چند کہ یہ غیر لوگ ہمارے راستہ میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔
میں تو دن رات اپنے محبوب کے کوچہ میں خاک کی طرح پڑا رہتا ہوں اس سے بڑھ کر ہمارے عزت و اقبال کی اور
کیا علامت ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی