سید المطہرین خاتم النبیین حضرت محمد مصطتفٰی صلی اللہ علیہ و سلم
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 6
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ثبوت دینی کے ہم آپ ہی ذمہ دار ہیں۔ اور حاشیہ در حاشیہ صورت دوم میں اسی کی طرف ہم نے صریح
اشارہ کیا ہے۔ بلکہ خدائے تعالیٰ جس جس طرح پر اپنی خداوندی کی طاقتوں اور فضلوں اور برکتوں کو
مسلمانوں پر ظاہر کرتا ہے۔ اُنہیں ربانی مواعید اور بشارتوں میں سے کہ جو انسانی طاقتوں سے باہر ہیں کسی
قدر حاشیہ ممدوحہ میں لکھ دیا ہے۔ پس اگر کوئی پادری یا پنڈت یا برہمو کہ جو اپنی کور باطنی سے منکر ہیں یا کوئی
آریہ اور دوسرے فرقوں میں سے سچائی اور راستی سے خدا تعالیٰ کا طالب ہے تو اس پر لازم ہے کہ سچے طالبوں
کی طرح اپنے تمام تکبروں اور غروروں اور نفاقوں اور دنیا پرستیوں اور ضدّ وں اور خصومتوں سے بکلی پاک
ہو کر اور فقط حق کا خواہاں اور حق کا جو یاں بن کر ایک مسکین اور عاجز اور ذلیل آدمی کی طرح سیدھا ہماری
طرف چلا آوے اور پھر صبر اور برداشت اور اطاعت اور خلوص کو صادق لوگوں کی طرح اختیار کرے تا
انشاء اللہ اپنے مطلب کو پاوے۔ اور اگر اب بھی کوئی منہ پھیرے تو وہ خود اپنی بے ایمانی پر آپ گواہ ہے۔
( براہین احمدیہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۶۶ تا ۲۷۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
قرآن شریف نے بہت زور شور سے اس دعویٰ کو پیش کیا ہے کہ وہ خدا کا کلام ہے اور حضرت سیدنا و
مولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سچے نبی اور رسول ہیں جن پر وہ پاک کلام اُترا ہے۔ چنانچہ یہ دعویٰ
آیات مندرجہ ذیل میں بخوبی مصرح و مندرج ہے۔
(آل عمران ۱ و ۲) الم - اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ
بِالْحَقِّ لے ۔ یعنی وہی اللہ ہے اُس کا کوئی ثانی نہیں۔ اُسی سے ہر ایک کی زندگی اور بقا ہے اُس نے حق اور
ضرورت حقہ کے ساتھ تیرے پر کتاب اتاری۔ اور پھر فرمایا یا يُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ
بالحق في الجزو نمبر ۵ سورۃ النساء یعنی اے لوگو! حق اور ضرورت حقہ کے ساتھ تمہارے پاس یہ نبی آیا
ہے۔ اور پھر فرمایا وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ کے الجزو نمبر ۱۵ یعنی ضرورت حقہ
کے ساتھ ہم نے اس کلام کو اتارا ہے اور ضرورت حقہ کے ساتھ اُترا ہے اور پھر فرمایا۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ
قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِنْ رَّبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا ، الجزو نمبر ٦ سورة النساء
لوگو! تمہارے پاس یہ یقینی بُرہان پہونچی ہے اور ایک کھلا نور تمہاری طرف ہم نے اتارا ہے اور پھر
فرمایا ۔ قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعات الجزو نمبر ۹ یعنی لوگوں کو کہہ
دے کہ میں تم سب کی طرف پیغمبر ہو کر آیا ہوں اور پھر فرمایا وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ
ل ال عمران : ۲ تا ۴ ۲ النساء : ۱۷۱ ۳ بنی اسرائیل : ۱۰۶ النساء : ۱۷۵ ۵ الاعراف : ۱۵۹
وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ هُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ كَفَرَ عَنْهُمْ سَيِّاتِهِمْ
وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ الجزو نمبر ۲۶ یعنی جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کئے اور اس کتاب پر ایمان
لائے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اور وہی حق ہے خدا اُن کے گناہ دُور کرے گا اور اُن کے حال
چال کو درست کر دے گا۔
ایسا ہی صد ہا آیات اور ہیں جن میں نہایت صفائی سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ قرآن کریم خدا کا کلام
اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے سچے نبی ہیں لیکن ہم بالفعل اسی قدر لکھنا مناسب و کافی
دیکھتے ہیں مگر ساتھ ہی اپنے مخالفوں کو یاد دلاتے ہیں کہ جس شد ومد سے قرآن شریف میں یہ دعویٰ
موجود ہے کسی اور کتاب میں ہرگز موجود نہیں۔ ہم نہایت مشتاق ہیں اگر آریہ اپنے ویدوں میں اتنا ہی
ثابت کر دیں کہ اُن کے ہر چہار دیدوں نے الہی کلام ہونے کا دعویٰ کیا اور بتصریح بتلایا کہ فلاں فلاں
شخص پر فلاں زمانہ میں وہ اُترے ہیں ۔ کتاب اللہ کے ثبوت کے لئے پہلا ضروری امر یہی ہے کہ وہ
کتاب اپنے من جانب اللہ ہونے کی مدعی بھی ہو۔ کیونکہ جو کتاب اپنے من جانب اللہ ہونے کی طرف
آپ کوئی اشارہ نہیں کرتی اس کو خدا وند تعالیٰ کی طرف منسوب کرنا ایک بیجا مداخلت ہے۔
اب دوسرا امر قابل تذکرہ یہ ہے کہ قرآن کریم نے اپنے منجانب اللہ ہونے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی رسالت کے بارے میں صرف دعوی ہی نہیں کیا بلکہ اس دعوی کو نہایت مضبوط اور قوی دلیلوں
کے ساتھ ثابت بھی کر دیا ہے اور ہم انشاء اللہ تعالی سلسلہ وار ان تمام دلائل کو لکھیں گے اور اُن میں سے
پہلی دلیل ہم اسی مضمون میں تحریر کرتے ہیں تا حق کے طالب اول اسی دلیل میں دوسری کتابوں کا قرآن
کے ساتھ مقابلہ کریں اور نیز ہم ہر یک مخالف کو بھی بُلاتے ہیں کہ اگر یہ طریق ثبوت جس کا ایک کتاب
میں پایا جانا اس کی سچائی پر بدیہی دلیل ہے اُن کی کتابوں اور نبیوں کی نسبت بھی پایا جاتا ہے تو وہ
ضرور اپنے اخباروں اور رسالوں کے ذریعہ سے پیش کریں ۔ ورنہ ان کو اقرار کرنا پڑے گا کہ اُن کی
کتابیں اس اعلیٰ درجہ کے ثبوت سے عاری اور بے نصیب ہیں۔ اور ہم نہایت یقین اور وثوق سے کہتے
ہیں کہ یہ طریق ثبوت ان کے مذہب میں ہرگز نہیں پایا جاتا ۔ پس اگر ہم غلطی پر ہیں تو ہماری غلطی ثابت
کریں اور وہ پہلی دلیل جو قرآن شریف نے اپنے منجانب نب اللہ ہونے پر پیش کی ہے اس کی تفصیل یہ ہے کہ
عقل سلیم ایک سچی کتاب اور ایک سچے منجانب اللہ رسول کے ماننے کے لئے اس بات کو نہایت بزرگ
ا محمد :
دلیل ٹھہراتی ہے کہ اُن کا ظہور ایک ایسے وقت میں ہو جبکہ زمانہ تاریکی میں پڑا ہوا اور لوگوں نے توحید کی
جگہ شرک اور پاکیزگی کی جگہ فسق اور انصاف کی جگہ ظلم اور علم کی جگہ جہل اختیار کر لیا ہو اور ایک مصلح کی
اشد حاجت ہو۔ اور پھر ایسے وقت میں وہ رسول دنیا سے رخصت ہو جبکہ وہ اصلاح کا کام عمدہ طور سے کر
چکا ہو۔ اور جب تک اس نے اصلاح نہ کی ہو دشمنوں سے محفوظ رکھا گیا ہو۔ اور نوکروں کی طرح حکم سے ا
آیا ہو اور حکم سے واپس گیا ہو۔ غرضیکہ وہ ایسے وقت ظاہر ہو جبکہ وہ وقت بزبانِ حال پکار پکار کہہ رہا
ہو کہ ایک آسمانی مصلح اور کتاب کا آنا ضروری ہے۔ اور پھر ایسے وقت میں الہامی الہامی پیشگوئی کے ذریعہ
سے واپس بلایا جاوے کہ جب اصلاح کے پودا کو مستحکم کر چکا ہو اور ایک عظیم الشان انقلاب ظہور میں
آچکا ہو۔ اب ہم اس بات کو بڑے فخر کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ یہ دلیل جس طرح قرآن اور ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں نہایت روشن چہرہ کے ساتھ جلوہ نما ہوئی ہے کسی اور نبی اور کتاب کے حق
میں ہرگز ظاہر نہیں ہوئی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعویٰ تھا کہ میں تمام قوموں کے لئے آیا ہوں ۔
سوقرآن شریف نے تمام قوموں کو ملزم کیا ہے کہ وہ طرح طرح کے شرک اور فسق و فجور میں مبتلا ہیں
جیسا کہ وہ فرماتا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ لا یعنی دریا بھی بگڑ گئے اور جنگل بھی بگڑ گئے
اور پھر فرماتا ہے لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا ہے یعنی ہم نے تجھے بھیجا تا کہ تو دنیا کی تمام قوموں
کو ڈراوے یعنی ان کو متنبہ کرے کہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اپنی بدکاریوں اور عقیدوں کی وجہ سے
سخت گنہگار ٹھہری ہیں ۔
یادر ہے کہ جو اس آیت میں نذیر کا لفظ دنیا کے تمام فرقوں کے مقابل پر استعمال کیا گیا ہے جس کے
معنے گنہگاروں اور بدکاروں کو ڈرانا ہے۔ اسی لفظ سے یقینی سمجھا جاتا ہے کہ قرآن کا یہ دعوی تھا کہ تمام دنیا
بگڑ گئی اور ہر ایک نے سچائی اور نیک بختی کا طریق چھوڑ دیا کیونکہ انذار کامل فاسق اور مشرک اور بدکار
ہی ہیں اور انذار اور ڈرانا مجرموں کی ہی تنبیہ کے لئے ہوتا ہے نہ نیک بختوں کے لئے۔ اس بات کو
ہر یک جانتا ہے کہ ہمیشہ سرکشوں اور بے ایمانوں کو ہی ڈرایا جاتا ہے اور سنت اللہ اسی طرح پر ہے کہ نبی
نیکوں کے لئے بشیر ہوتے ہیں اور بدوں کے لئے نذیر۔ پھر جبکہ ایک نبی تمام دنیا کے لئے نذیر ہوا تو ماننا
پڑا کہ تمام دنیا کو نبی کی وحی نے بداعمالیوں میں مبتلا قرار دیا ہے اور یہ ایک ایسا دعویٰ ہے کہ نہ توریت نے
موسی کی نسبت کیا اور نہ انجیل نے عیسی کے زمانہ کی نسبت بلکہ صرف قرآن شریف نے کیا اور پھر فرمایا کہ
ل الروم :٤٢
الفرقان : ٢
۲:
كُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ لے یعنی تم اس نبی کے آنے سے پہلے دوزخ کے گڑھے
کے کنارہ پر پہونچ چکے تھے۔ اور عیسائیوں اور یہودیوں کو بھی متنبہ کیا کہ تم نے اپنے دجل سے خدا کی
کتابوں کو بدل دیا اور تم ہر ایک شرارت اور بدکاری میں تمام قوموں کے پیشرو ہو اور بُت پرستوں کو بھی
جابجا ملزم کیا کہ تم پتھروں اور انسانوں اور ستاروں اور عناصر کی پرستش کرتے ہو اور خالق حقیقی کو بُھول
گئے ہو۔ اور تم یتیموں کا مال کھاتے اور بچوں کو قتل کرتے اور شرکاء پر ظلم کرتے ہو۔ اور ہر یک بات میں
حد اعتدال سے گذر گئے ہو۔ اور فرمایا اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا !
یعنی یہ بات تمہیں معلوم ہے کہ زمین سب کی سب مر گئی تھی اب خدا نئے سرے اُس کو زندہ کرتا ہے۔
غرض تمام دنیا کو قرآن نے شرک اور فسق اور بت پرستی کے الزام سے ملزم کیا جو ام الخبائث ہیں اور
عیسائیوں اور یہودیوں کو دنیا کی تمام بدکاریوں کی جڑ ٹھہرایا اور ہر ایک قسم کی بدکاریاں اُن کی بیان کر
دیں۔ اور ایک ایسا نقشہ کھینچ کر زمانہ موجودہ کا اعمال نامہ دکھلا دیا کہ جب سے دنیا کی بناء پڑی ہے بجز
نوح کے زمانہ کے اور کوئی زمانہ اس زمانہ سے مشابہ نظر نہیں آتا۔ اور ہم نے اس جگہ جس قدر آیات لکھ
دی ہیں وہ اتمام حجت کے لئے اوّل درجہ پر کام دیتی ہیں ۔ لہذا ہم نے طول کے خوف سے تمام آیات کو
نہیں لکھا۔ ناظرین کو چاہئے کہ قرآن شریف کو غور سے پڑھیں تا انہیں معلوم ہو کہ کس شد ومد اور کس
قدر مؤثر کلام سے جا بجا قرآن شریف بیان کر رہا ہے کہ تمام دنیا بگڑ گئی، تمام زمین مرگئی اور لوگ دوزخ
کے گڑھے کے قریب پہونچ گئے اور کیسے بار بار کہتا ہے کہ تمام دنیا کو ڈرا کہ وہ خطرناک حالت میں پڑی
ہیں۔ یقیناً قرآن کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شرک اور فسق اور بُت پرستی اور طرح طرح کے
گناہوں میں سڑ گئی اور بدکاریوں کے عمیق کنوئیں میں ڈوب گئی ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ انجیل میں بھی
کسی قدر یہودیوں کی بد چلنیوں کا ذکر ہے لیکن مسیح نے کہیں یہ ذکر تو نہیں کیا کہ جس قدر دنیا کے صفحہ میں
لوگ موجود ہیں جن کو عالمین کے نام سے نامزد کر سکتے ہیں وہ بگڑ گئے مر گئے اور دنیا شرک اور بدکاریوں
سے بھر گئی اور نہ رسالت کا عام دعوی کیا ۔ پس ظاہر ہے کہ یہودی ایک تھوڑی سی قوم تھی جو مسیح کے مخاطب
تھی بلکہ وہی تھی جو مسیح کی نظر کے سامنے اور چند دیہات کے باشندے تھے۔ لیکن قرآن کریم نے تو تمام
زمین کے مر جانے کا ذکر کیا ہے۔ اور تمام قوموں کی بری حالت کو وہ بتلاتا ہے اور صاف بتلاتا ہے کہ زمین
ہر قسم کے گناہ سے مرگئی ۔ یہودی تو نبیوں کی اولا د اور تو رات کوا۔ اولاد اور تورات کو اپنے اقرار سے مانتے تھے گو عمل ۔ سے قاصر
ال عمران : ۱۰۴
الحديد : ١٨
تھے لیکن قرآن کے زمانہ میں علاوہ فسق اور فجور کے عقائد میں بھی فتور ہو گیا تھا۔ ہزار ہا لوگ دہر یہ تھے۔
ہزار ہا وحی اور الہام سے منکر تھے۔ اور ہر قسم کی بدکاریاں زمین پر پھیل گئی تھیں ۔ اور دنیا میں اعتقادی اور
عملی خرابیوں کا ایک سخت طوفان برپا تھا۔ ماسوا اس کے مسیح نے اپنی چھوٹی سی قوم یہودیوں کی بد چلنی کا
کچھ ذکر تو کیا جس سے البتہ یہ خیال پیدا ہوا کہ اُس وقت یہود کی ایک خاص قوم کو ایک مصلح کی ضرورت
تھی ۔ مگر جس دلیل کو ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منجانب اللہ ہونے کے بارے میں بیان کرتے
ہیں ۔ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فساد عام کے وقت میں آنا اور کامل اصلاح کے بعد واپس بلائے
جانا اور ان دونوں پہلوؤں کا قرآن شریف کا آپ پیش کرنا اور آپ دنیا کو اس کی طرف توجہ دلانا یہ
ایک ایسا امر ہے کہ انجیل تو کیا بجز قرآن شریف کسی پہلی کتاب میں بھی نہیں پایا جاتا۔ قرآن شریف نے
آپ یہ دلائل پیش کئے ہیں اور آپ فرما دیا ہے کہ اس کی سچائی اِن دونوں پہلوؤں پر نظر ڈالنے سے
ثابت ہوتی ہے یعنی ایک تو وہی جو ہم بیان کر چکے ہیں کہ ایسے زمانہ میں ظہور فرمایا جبکہ زمانہ میں عام طور
طرح طرح کی بدکاریاں، بد اعتقادیاں پھیل گئی تھیں اور دنیا حق اور حقیقت اور توحید اور پاکیزگی سے
بہت دُور جا پڑی تھی اور قرآن شریف کے اس قول کی اس وقت تصدیق ہوتی ہے جبکہ ہر یک قوم کی
تاریخ اس زمانہ کے متعلق پڑھی جائے کیونکہ ہر یک قوم کے اقرار سے یہ عام شہادت پیدا ہوتی ہے کہ
در حقیقت وہ ایسا پر ظلمت زمانہ تھا کہ ہر ایک قوم مخلوق پرستی کی طرف جھک گئی تھی اور یہی وجہ ہے کہ جب
قرآن نے تمام قوموں کو گمراہ اور بدکار قرار دیا تو کوئی اپنا بری ہونا ثابت نہ کر سکا۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کیسے
زور سے اہل کتاب کی بدیوں اور تمام دنیا کے مر جانے کا ذکر کرتا ہے اور فرماتا ہے وَلَا يَكُونُوا
كَالَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْهِمُ الْأَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَكَثِيرٌ
مِنْهُمْ فَسِقُونَ - اعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا قَدْ بَيَّنَا لَكُمُ
الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ له ( سورة الحديد جز و ۲۷ رکوع ۱۷) یعنی مومنوں کو چاہئے کہ اہل کتاب کی
چال و چلن سے پر ہیز کریں ۔ اُن کو اس سے پہلے کتاب دی گئی تھی ۔ پس اُن پر ایک زمانہ گزر گیا سوان
کے دل سخت ہو گئے ۔ اور اکثر اُن میں سے فاسق اور بدکار ہی ہیں۔ یہ بات بھی جانو کہ زمین مرگئی تھی
اور اب خدا نئے سرے سے زمین کو زندہ کر رہا ہے۔ یہ قرآن کی ضرورت اور سچائی کے نشان ہیں جو
اس لئے بیان کئے گئے تا کہ تم نشانوں کو دریافت کرلو۔
ا الحديد : ۱۷، ۱۸
اب سوچ کر دیکھو کہ یہ دلیل جو تمہارے سامنے پیش کی گئی ہے یہ ہم نے اپنے ذہن سے ایجاد نہیں کی
بلکہ قرآن شریف آپ ہی اس کو پیش کرتا ہے۔ اور دلیل کے دونوں حصے بیان کر کے پھر آپ ہی فرماتا
بِ قَدْ بَيَّنَا لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ا یعنی اس رسول اور اس کتاب کے منجانب
اللہ ہونے پر یہ بھی ایک نشان ہے جس کو ہم نے بیان کر دیا تا تم سوچو اور سمجھو اور حقیقت تک پہونچ جاؤ۔
دوسرا پہلو اس دلیل کا یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت میں دُنیا سے اپنے مولیٰ کی
طرف بلائے گئے جب کہ وہ اپنے کام کو پورے طور پر انجام دے چکے ۔ اور یہ امر قرآن شریف سے
بخوبی ثابت ہے۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے: اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ
عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِینًا ہے یعنی آج میں نے قرآن شریف
کے اُتارنے اور تکمیل نفوس سے تمہارا دین تمہارے لئے کامل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی اور
تمہارے لئے دین اسلام پسند کر لیا۔ حاصل مطلب یہ ہے کہ جس قدر قرآن مجید نازل ہونا تھا نازل ہو
چکا اور مستعد دلوں میں نہایت عجیب اور حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا کر چکا اور تربیت کو کمال تک پہونچا دیا
اور اپنی نعمت کو اُن پر پورا کر دیا۔ اور یہی دوڑ کن ضروری ہیں جو ایک نبی کے آنے کی علت غائی ہوتے
ہیں۔ اب دیکھو یہ آیت کس زور شور سے بتلا رہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرگز اس دنیا
سے کوچ نہ کیا جب تک کہ دین اسلام کو تنزیل قرآن اور یہ اور تکمیل نفوس سے کامل نہ کیا گیا۔ اور یہی ایک
خاص علامت منجانب اللہ ہونے کی ہے جو کاذب کو ہرگز نہیں دی جاتی بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے پہلے کسی صادق نبی نے بھی اس اعلیٰ شان کے کمال کا نمونہ نہیں دکھلایا کہ ایک طرف کتاب اللہ بھی
آرام اور امن کے ساتھ پوری ہو جائے اور دوسری طرف تکمیل نفوس بھی ہو ۔ اور بایں ہمہ کفر کو ہر یک
پہلو سے شکست اور اسلام کو ہر ایک پہلو سے فتح ہو۔
اور پھر دوسری جگہ فرمایا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ -
فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا - فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا یعنی
جبکہ آنے والی مدد اور فتح آ گئی جس کا وعدہ دیا گیا تھا اور تو نے دیکھ لیا کہ لوگ فوج در فوج دین اسلام
میں داخل ہوتے جاتے ہیں۔ پس خدا کی حمد اور تسبیح کر یعنی یہ کہہ کہ یہ جو ہوا وہ مجھ سے نہیں بلکہ اس کے
فضل ۔ اور کرم اور تائید سے ہے اور الوداعی استغفار کر کیونکر وہ رحمت کے ساتھ بہت ہی رجور ہی رجوع کرنے والا
ا الحديد : ١٨
المائدة :
النصر : ۲ تا ۴
ہے۔ استغفار کی تعلیم جو نبیوں کو دی جاتی ہے اس کو عام لوگوں کے گناہ میں داخل کرنا عین حماقت ہے بلکہ
طوں میں یہ لفظ اپنی نیستی اور تذلیل اور کمزوری کا اقرار اور مدد طلب کرنے کا متواضعانہ طریق
ہے۔ چونکہ اس سورۃ میں فرمایا گیا ہے کہ جس کام کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تھے میں
وہ پورا ہو گیا۔ یعنی یہ کہ ہزار ہا لوگوں نے دین اسلام قبول کر لیا اور یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کی طرف بھی اشارہ ہے چنانچہ اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک برس کے اندر فوت ہو
گئے ۔ پس ضرور تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس آیت کے نزول سے جیسا کہ خوش ہوئے تھے غمگین
بھی ہوں کیونکہ باغ تو لگایا گیا مگر ہمیشہ کی آب پاشی کا کیا انتظام ہوا ؟ سوخدا تعالیٰ نے اسی غم کے
دور کرنے کے لئے استغفار کا حکم دیا کیونکہ لغت میں ایسے ڈھانکنے کو کہتے ہیں جس سے انسان آفات
سے محفوظ رہے اسی وجہ سے مغفر جو خود کے معنے رکھتا ہے اس میں سے نکالا گیا ہے۔ اور مغفرت مانگنے
سے یہ مطلب ہوتا ہے کہ جس بلا کا خوف ہے یا جس گناہ کا اندیشہ ہے خدا تعالیٰ اُس بلا یا اُس گناہ کو ظاہر
ہونے سے روک دے اور ڈھانکے رکھے۔ سو اس استغفار کے ضمن میں یہ وعدہ دیا گیا کہ اس دین کے
لئے غم مت کھا۔ خدا تعالیٰ اس کو ضائع نہیں کرے گا اور ہمیشہ رحمت کے ساتھ اس کی طرف رجوع کرتا
رہے گا اور ان بلاؤں کو روک دے گا جو کسی ضعف کے وقت عائد حال ہو سکتی ہیں ۔
( نور القرآن نمبر ا ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۳۳ تا ۳۵۶)
پھر ہم اپنے پہلے مقصد کی طرف عود کر کے لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور قرآن کریم
کی حقانیت پر اس دلیل سے نہایت اعلیٰ واجلی ثبوت پیدا ہوتا ہے کہ آنجناب علیہ الصلوۃ والسلام
ایسے وقت میں دنیا میں بھیجے گئے کہ جب دنیا زبان حال سے ایک عظیم الشان مصلح کو مانگ رہی تھی ۔ اور
پھر نہ مرے اور نہ مارے گئے جب تک کہ راستی کو زمین پر قائم نہ کر دیا۔ جب نبوت کے ساتھ ظہور فرما
ہوئے تو آتے ہی اپنی ضرورت دنیا پر ثابت کر دی۔ اور ہر یک قوم کو اُن کے شرک اور ناراستی اور
مفسدانہ حرکات پر ملزم کیا ۔ جیسا کہ قرآن کریم اس سے بھرا ہوا ہے مثلاً اسی آیت کو سوچ کر دیکھو جو
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَبْرَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِينَ نَذِيرًا
یعنی وہ بہت ہی برکت والا ہے جس نے قرآن کو اپنے بندہ پر اس غرض سے اتارا جو تمام جہانوں کو
ڈرانے والا ہو۔ یعنی تا اُن کی بد راہی اور بد عقیدگی پر ان کو متنبہ کرے۔ پس یہ آیت بصراحت اس بات
ا الفرقان : ٢
پر دلیل ہے کہ قرآن کا یہی دعوی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت میں تشریف لائے تھے جبکہ
تمام دنیا اور تمام قو میں بگڑ چکی تھیں اور مخالف قوموں نے اس دعوی کو نہ صرف اپنی خاموشی سے بلکہ اپنے
اقراروں سے مان لیا ہے۔ پس اس سے ببداہت نتیجہ نکلا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت ایسے
وقت میں آئے تھے جس وقت میں ایک سچے اور کامل نبی کو آنا چاہئے ۔ پھر جب ہم دوسرا پہلو دیکھتے ہیں
کہ آنجناب صلعم کسی وقت واپس بلائے گئے تو قرآن صاف اور صریح طور پر ہمیں خبر دیتا ہے کہ ایسے
وقت میں بلانے کا حکم ہوا کہ جب اپنا کام پورا کر چکے تھے یعنی اس وقت کے بعد بلائے گئے جبکہ یہ
آیت نازل ہو چکی کہ مسلمانوں کے لئے تعلیم کا مجموعہ کامل ہو گیا اور جو کچھ ضروریات دین میں نازل ہونا تھا
وہ سب نازل ہو چکا اور نہ صرف یہی بلکہ یہ بھی خبر دی گئی کہ خدا تعالیٰ کی تائیدیں بھی کمال کو پہونچ گئیں
اور جوق در جوق لوگ دین اسلام میں داخل ہو گئے اور یہ آیتیں بھی نازل ہو گئیں کہ خدا تعالیٰ نے ایمان
اور تقویٰ کو ان کے دلوں میں لکھ دیا اور فسق اور فجور سے انہیں بیزار کر دیا اور پاک اور نیک اخلاق سے وہ
متصف ہو گئے اور ایک بھاری تبدیلی اُن کے اخلاق اور چلن اور روح میں واقع ہو گئی تب ان تمام باتوں
کے بعد سورۃ النصر نازل ہوئی جس کا ماحصل یہی ہے کہ نبوت کے تمام اغراض پورے ہو گئے اور اسلام
دلوں پر فتحیاب ہو گیا ۔ تب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عام طور پر اعلان دے دیا کہ یہ سورۃ میری
وفات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ بلکہ اس کے بعد حج کیا اور اس کا نام حجة الوداع رکھا اور ہزار ہا
لوگوں کی حاضری میں ایک اونٹنی پر سوار ہو کر ایک لمبی تقریر کی اور کہا کہ سنو! اے خدا کے بندو! مجھے
میرے رب کی طرف سے یہ حکم ملے تھے کہ تا میں یہ سب احکام تمہیں پہونچا دوں ۔ پس کیا تم گواہی دے
سکتے ہو کہ یہ سب باتیں میں نے تمہیں پہونچا دیں ۔ تب ساری قوم نے بآواز بلند تصدیق کی کہ ہم تک
یہ سب پیغام پہونچائے گئے ۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ آسمان کی طرف اشارہ کر کے
کہا کہ اے خدا ان باتوں کا گواہ رہ اور پھر فرمایا کہ یہ تمام تبلیغ اس لئے مکرر کی گئی کہ شاید آئندہ سال میں
تمہارے ساتھ نہیں ہوں گا اور پھر دوسری مرتبہ تم مجھے اس جگہ نہیں پاؤ گے۔ تب مدینہ میں جا کر دوسرے
سال میں فوت ہو گئے ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ وَ بَارِكْ وَسَلِّمُ - در حقیقت یہ تمام اشارات قرآن سے ہی
مستنبط ہوتے ہیں ہیں۔ جس کی تصدیق اسلام کی متفق علیہ تاریخ سے یہ تفصیل تمام ہوتی ہے۔
اب کیا دنیا میں کوئی عیسائی یا یہودی یا آریہ اپنے کسی ایسے مصلح کو بطور نذیر پیش کر سکتا ہے جس کا آنا
ایک عام اور اشد ضرورت پر مبنی ہو اور جانا اس غرض کی تکمیل کے بعد ہو اور ان مخالفوں کو اپنی ناپاک
حالت اور بد عملیوں کا خود اقرار ہو جن کی طرف وہ رسول بھیجا گیا ہو میں جانتا ہوں کہ یہ ثبوت بجز اسلام وہ ہوئیں
کے کسی کے پاس موجود نہیں۔ ظاہر ہے کہ حضرت موسی صرف فرعون کی سرکوبی کے لئے اور اپنی قوم کو
چھڑانے کے لئے اور نیز راہ راست دکھلانے کے لئے آئے تھے ۔ سارے جہان کے فساد یا عدم فساد کی
اُن کو کچھ غرض نہیں تھی اور یہ تو سچ ہے کہ فرعون کے ہاتھ سے انہوں نے اپنی قوم کو چھوڑا دیا مگر شیطان
کے ہاتھ سے چھوڑا نہ سکے اور نیز وعدہ کے ملک تک ان کو پہونچا نہ سکے ۔ اور اُن کے ہاتھ سے
بنی اسرائیل کو تزکیۂ نفس نصیب نہیں ہوا اور بار بار نا فرمانیاں کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت موسیٰ
فوت ہو گئے اوران کا وہی حال تھا۔ اور حضرت مسیح کے حواریوں کی حالت خود انجیل سے ظاہر ہے۔
حاجت تصریح نہیں۔ اور یہ بات کہ یہودی جن کے لئے حضرت مسیح نبی ہو کر آئے تھے کس قدر ان کی
زندگی میں ہدایت پذیر ہو گئے تھے یہ بھی ایک ایسا امر ہے کہ کسی پر پوشیدہ نہیں بلکہ اگر حضرت مسیح کی
نبوت کو اس معیار سے جانچا جائے تو نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کی نبوت اس معیار کی
رُو سے کسی طرح ثابت نہیں ہو سکتی ۔ (نور القرآن نمبر ا ۔ روحانی خزائن جلد نمبر ۹ صفحه ۳۵۸ تا ۳۶۹)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُس زمانہ میں مبعوث ہوئے تھے کہ جب تمام دنیا میں شرک اور گمراہی
اور مخلوق پرستی پھیل چکی تھی اور تمام لوگوں نے اصول حقہ کو چھوڑ دیا تھا اور صراط مستقیم کو بھول بھلا کر ہر یک
فرقہ نے الگ الگ بدعتوں کا راستہ لے لیا تھا۔ عرب میں بت پرستی کا نہایت زور تھا۔ فارس میں
آتش پرستی کا بازار گرم تھا۔ ہند میں علاوہ بت پرستی کے اور صد با طرح کی مخلوق پرستی پھیل گئی تھی ۔ اور
انہی دنوں میں کئی پوران اور پستک کہ جن کے رُو سے بیسیوں خدا کے بندے خدا بنائے گئے اور اوتار
پرستی کی بنیاد ڈالی گئی تصنیف ہو چکی تھی ۔ اور بقول پادری بورٹ کے صاحب اور کئی فاضل انگریزوں کے اُن
دنوں عیسائی مذہب سے زیادہ اور کوئی مذہب خراب نہ تھا اور پادری لوگوں کی بد چلنی اور بداعتقادی سے
مذہب عیسوی پر ایک سخت دھبہ لگ چکا تھا اور مسیحی عقائد میں نہ ایک نہ دو بلکہ کئی چیزوں نے خدا کا
منصب لے لیا تھا۔ پس آنحضرت کا ایسی عام گمراہی کے وقت میں مبعوث ہونا کہ جب خود حالت
موجودہ زمانہ کی ایک بزرگ معالج اور مصلح کو چاہتی تھی اور ہدایت ربانی کی کمال ضرورت تھی اور پھر ظہور
فرما کر ایک عالم کو تو حید اور اعمال صالحہ سے منور کرنا اور شرک اور مخلوق پرستی کا جوام الشرور ہے قلع قمع
فرمانا اس بات پر صاف دلیل ہے کہ آنحضرت خدا کے سچے رسول اور سب رسولوں سے افضل تھے۔ سچا
لے سہو کتابت ہے صحیح پورٹ ( جان ڈیون پورٹ (JOHN DAVENPORT) ہے۔ناشر
ہونا ان کا تو اس بات سے ثابت ہے کہ اس عام ضلالت کے زمانہ میں قانون قدرت ایک سچے ہادی کا
متقاضی تھا اور سنت الہیہ ایک رہبر صادق کی مقتضی تھی ۔ کیونکہ قانونِ قدیم حضرت رب العالمین کا یہی
ہے کہ جب دنیا میں کسی نوع کی شدت اور صعوبت اپنے انتہاء کو پہنچ جاتی ہے تو رحمت الہی اُس کے دُور
کرنے کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ جیسے جب امساک باراں سے غایت درجہ کا قحط پڑ کر خلقت کا کام تمام
ہونے لگتا ہے تو آخر خداوند کریم بارش کر دیتا ہے ۔ اور جب وباء سے لاکھوں آدمی مرنے لگتے ہیں تو
کوئی صورت اصلاح ہوا کی نکل آتی ہے یا کوئی دوا ہی پیدا ہو جاتی ہے۔ اور جب کسی ظالم کے پنجہ میں
کوئی قوم گرفتار ہوتی ہے تو آخر کوئی عادل اور فریاد رس پیدا ہو جاتا ہے۔ پس ایسا ہی جب لوگ خدا کا
راستہ بھول جاتے ہیں اور توحید اور حق پرستی کو چھوڑ دیتے ہیں تو خدا وند تعالیٰ اپنی طرف سے کسی بندہ کو
بصیرت کامل عطا فرما کر اور اپنے کلام اور الہام سے مشرف کر کے بنی آدم کی ہدایت کے لئے بھیجتا ہے
کہ تا جس قدر بگاڑ ہو گیا ہے اُس کی اصلاح کرے ۔ اس میں اصل حقیقت یہ ہے کہ پروردگار جو قیوم
عالم کا ہے اور بقا اور وجود عالم کا اُسی کے سہارے اور آسرے سے ہے کسی اپنی فیضان رسانی کی صفت
کو خلقت سے دریغ نہیں کرتا اور نہ بے کار اور معطل چھوڑتا ہے بلکہ ہر یک صفت اس کی اپنے موقعہ پر
فی الفور ظہور پذیر ہو جاتی ہے۔ پس جبکہ از روئے تجویز عقلی کے اس بات پر قطع واجب ہوا کہ ہر یک
آفت کا غلبہ توڑنے کے لئے خدا تعالیٰ کی وہ صفت جو اُس کے مقابل پر پڑی ہے ظہور کرتی ہے اور یہ
بات تواریخ سے اور خود مخالفین کے اقرار سے اور خاص فرقان مجید کے بیان واضح سے ثابت ہو چکی ہے
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت میں یہ آفت غالب ہو رہی تھی کہ دنیا کی تمام قوموں
نے سیدھا راستہ توحید اور اخلاص اور حق پرستی کا چھوڑ دیا تھا۔ اور نیز یہ بات بھی ہر ایک کو معلوم ہے کہ
اس فساد موجودہ کے اصلاح کرنے والے اور ایک عالم کو ظلمات شرک اور مخلوق پرستی سے نکال کر توحید پر
قائم کرنے والے صرف آنحضرت ہی ہیں کوئی دوسرا نہیں تو ان سب مقدمات سے نتیجہ یہ نکلا کہ
آنحضرت خدا کی طرف سے سچے ہادی ہیں ۔ چنانچہ اس دلیل کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام
میں آپ ارشادفرمایا ہے اور وہ یہ ہے۔ تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ
لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ - وَمَا أَنْزَلْنَا
عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ
يُؤْمِنُوْنَ - وَاللَّهُ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ
فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ لي ( سورة النحل الجزو ١٤)۔
اب غور سے دیکھنا چاہئے کہ وہ تینوں مقدمات متذکرہ بالا کہ جن سے ابھی ہم نے آنحضرت کے
سچے ہادی ہونے کا نتیجہ نکالا تھا کہ کس خوبی اور لطافت سے آیات ممدوحہ میں درج ہیں ۔ اوّل گمراہوں
کے دلوں کو جو صد ہا سال کی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے زمین خشک اور مردہ سے تشبیہ دے کر اور کلام الہی
کا سے کو مینہ کا پانی جو آسمان کی طرف سے آتا ہے ٹھہرا کر اس قانونِ قدیم کی طرف اشارہ فرمایا جو
امساک باراں کی شدت کے وقت ہمیشہ رحمت الہی بنی آدم کو برباد ہونے سے بچالیتی ہے اور یہ بات
جتلا دی کہ یہ قانون قدرت صرف جسمانی پانی میں محدود نہیںبلکہ روحانی پانی بھی شدت اور صعوبت کے
وقت میں جو پھیل جانا عام گمراہی کا ہے ضرور نازل ہوتا ہے۔ اور اس جگہ بھی رحمت الہی آفت قلوب کا
غلبہ توڑنے کے لئے ضرور ظہور کرتی ہے۔ اور پھر انہیں آیات میں یہ دوسری بات بھی بتلا دی کہ
آنحضرت کے ظہور سے پہلے تمام زمین گمراہ ہو چکی تھی۔ اور اسی طرح اخیر پر یہ بھی ظاہر کر دیا کہ ان
روحانی مردوں کو اس کلام پاک نے زندہ کیا اور آخر یہ بات کہہ کر کہ اس میں اس کتاب کی صداقت کا
نشان ہے۔ طالبین حق کو اس نتیجہ نکالنے کی طرف توجہ دلائی کہ فرقان مجید خدا کی کتاب ہے۔
اور جیسا کہ اس دلیل سے حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا نبی صادق ہونا ثابت ہوتا ہے ایسا ہی
اس سے آنحضرت کا دوسرے نبیوں سے افضل ہونا بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ آنحضرت کو تمام عالم کا مقابلہ
کرنا پڑا اور جو کام حضرت محمدوح کے سپرد ہوا وہ حقیقت میں ہزار دو ہزار نبی کا کام تھا۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۱۲ تا ۱۱۶ حاشیہ نمبر ۱۰)
وہ زمانہ کہ جس میں آنحضرت مبعوث ہوئے حقیقت میں ایسا زمانہ تھا کہ جس کی حالت موجودہ ایک
بزرگ اور عظیم القدر مصلح ربانی اور ہادی آسمانی کی اشد محتاج تھی۔ اور جو جو تعلیم دی گئی وہ بھی واقعہ میں
سچی اور ایسی تھی کہ جس کی نہایت ضرورت تھی اور اُن تمام امور کی جامع تھی کہ جس سے تمام ضرورتیں
زمانہ کی پوری ہوتی تھیں اور پھر اس تعلیم نے اثر بھی ایسا کر دکھایا کہ لاکھوں دلوں کو حق اور راستی کی طرف
کھینچ لائی اور لاکھوں سینوں پر لَا إِلَهَ إِلَّا الله کا نقش جما دیا اور جو نبوت کی علت غائی ہوتی ہے
یعنی تعلیم اصول نجات کے اس کو ایسا کمال تک پہنچایا جو کسی دوسرے نبی کے ہاتھ سے وہ کمال کسی زمانہ
میں بہم نہیں پہنچا۔ تو ان واقعات پر نظر ڈالنے سے بلا اختیار یہ شہادت دل سے جوش مار کر نکلے گی کہ
ل النحل : ۶۴ تا ۶۶
آنحضرت ضرور خدا کی طرف سے سچے ہادی ہیں۔ جو شخص تعصب اور ضدیت سے انکاری ہو اُس کی
مرض تو لا علاج ہے خواہ وہ خدا سے بھی منکر ہو جائے ورنہ یہ سارے آثار صداقت جو آنحضرت میں کامل طور پر
جمع ہیں کسی اور نبی میں کوئی ایک تو ثابت کر کے دکھلاوے تا ہم بھی جانیں ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۱۲ تا ۱۱۴ )
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اظہار سچائی کے لئے ایک مجد داعظم تھے جو گم گشتہ سچائی کو دوبارہ دنیا میں مجد
لائے۔ اس فخر میں ہمارے نبی صلعم کے ساتھ کوئی بھی نبی شریک نہیں کہ آپ نے تمام دنیا کو ایک تاریکی
میں پایا اور پھر آپ کے ظہور سے وہ تاریکی نور سے بدل گئی۔ جس قوم میں آپ ظاہر ہوئے آپ فوت نہ
ہوئے جب تک کہ اس تمام قوم نے شرک کا چولہ اتار کر توحید کا جامہ نہ پہن لیا۔ اور نہ صرف اس قدر بلکہ
وہ لوگ اعلیٰ مراتب ایمان کو پہونچ گئے اور وہ کام صدق اور وفا اور یقین کے ان سے ظاہر ہوئے کہ جس کی
نظیر دنیا کے کسی حصہ میں پائی نہیں جاتی۔ یہ کامیابی اور اس قدر کامیابی کسی نبی کو بجز آنحضرت صلعم کے
نصیب نہیں ہوئی یہی ایک بڑی دلیل آنحضرت صلعم کی نبوت پر ہے کہ آپ ایک ایسے زمانہ میں مبعوث
اور تشریف فرما ما ہوئے جبکہ زمانہ نہایت درجہ کی ظلمت میں پڑا ہوا تھا اور طبعا ایک عظیم الشان مصلح کا
خواستگار تھا۔ اور پھر آپ نے ایسے وقت میں دنیا سے انتقال فرمایا جبکہ لاکھوں انسان شرک اور بت پرستی
کو چھوڑ کر تو حید اور راہِ راست اختیار کر چکے تھے اور در حقیقت یہ کامل اصلاح آپ ہی سے مخصوص تھی کہ
آپ نے ایک قوم وحشی سیرت اور بہائم خصلت کو انسانی عادات سکھلائے یا دوسرے لفظوں میں یوں
سے
کہیں کہ بہائم کو انسان بنایا اور ؛ و انسان بنایا اور پھر انسانوں سے تعلیم یافتہ انسان بنایا۔ اور پھر تو ر پھر تعلیم یافتہ انسانوں
با خدا انسان بنایا اور روحانیت کی کیفیت ان میں پھونک دی ۔ اور سچے خدا کے ساتھ ان کا تعلق پیدا کر
دیا۔ وہ خدا کی راہ میں بکریوں کی طرح ذبح کئے گئے اور چیونٹیوں کی طرح پیروں میں کچلے گئے مگر ایمان
کو ہاتھ سے نہ دیا بلکہ ہر ایک مصیبت میں آگے قدم بڑھایا ۔ پس بلا شبہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
روحانیت قائم کرنے کے لحاظ سے آدم ثانی تھے بلکہ حقیقی آدم وہی تھے جن کے ذریعہ اور طفیل سے تمام
انسانی فضائل کمال کو پہونچے اور تمام نیک قوتیں اپنے اپنے کام میں لگ گئیں اور کوئی شاخ فطرت انسانی
کی بے بار و بر نہ رہی اور ختم نبوت آپ پر نہ صرف زمانہ کے تأخر کی وجہ سے ہوا بلکہ اس وجہ سے بھی کہ
تمام کمالات نبوت آپ پر ختم ہو گئے اور چونکہ آپ صفات الہیہ کے مظہر اتم تھے اس لئے آپ کی شریعت
صفات جلالیہ و جمالیہ دونوں کی حامل تھی اور آپ کے دو نام محمد اور احمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی غرض سے ہیں اور