سید المطہرین خاتم النبیین حضرت محمد مصطتفٰی صلی اللہ علیہ و سلم

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 7

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آپ کی نبوت عامہ میں کوئی حصہ بخل کا نہیں بلکہ وہ ابتدا سے تمام دنیا کے لئے ہے۔
لیکچر سیالکوٹ ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶ ۲۰، ۲۰۷)
اصل حقیقت یہ ہے کہ سب نبیوں سے افضل وہ نبی ہے کہ جو دنیا کا مربی اعظم ہے یعنی وہ شخص کہ
جس کے ہاتھ سے فساد اعظم دنیا کا اصلاح پذیر ہوا جس نے تو حید گم گشتہ اور نا پدید شدہ کو پھر زمین پر
قائم کیا۔ جس نے تمام مذاہب باطلہ کو حجت اور دلیل سے مغلوب کر کے ہر یک گمراہ کے شبہات
مٹائے۔ جس نے ہر یک ملحد کے وسواس دور کئے اور سچا سامان نجات کا کہ جس کے لئے کسی بے گناہ کو
پھانسی دینا ضروری نہیں اور خدا کو اپنی قدیمی اور از لی جگہ سے کھسکا کر کسی عورت کے پیٹ میں ڈالنا کچھ
حاجت نہیں اصول حقہ کی تعلیم سے از سرِ نو عطا فرمایا ۔ پس اس دلیل سے اس کا فائدہ اور افاضہ سب سے
زیادہ ہے ۔ اس کا درجہ اور رتبہ بھی سب سے زیادہ ہے۔ اب تو اریخ بتلاتی ہے۔ کتاب آسمانی شاہد ہے
اور جن کی آنکھیں ہیں وہ آپ بھی دیکھتے ہیں کہ وہ نبی جو بموجب اس قاعدہ کے سب نبیوں سے افضل
ٹھہرتا ہے وہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحہ ۹۷ حاشیہ نمبر ۶)
خیال کرنا چاہئے کہ کسی استقلال سے آنحضرت اپنے دعوی نبوت پر باوجود پیدا ہو جانے ہزاروں
خطرات اور کھڑے ہو جانے لاکھوں معاندوں اور مزاحموں اور ڈرانے والوں کے اول سے اخیر دم تک
ثابت اور قائم رہے۔ برسوں تک وہ مصیبتیں دیکھیں اور وہ دُکھ اُٹھانے پڑے جو کامیابی سے بکلی مایوس
کرتے تھے اور روز بروز بڑھتے جاتے تھے کہ جن پر صبر کرنے سے کسی دنیوی مقصد کا حاصل ہو جانا وہم
بھی نہیں گزرتا تھا۔ بلکہ نبوت کا دعویٰ کرنے سے از دست اپنی پہلی جمعیت کو بھی کھو بیٹھے اور ایک بات
کہہ کر لاکھ تفرقہ خرید لیا۔ اور ہزاروں بلاؤں کو اپنے سر پر بلا لیا۔ وطن سے نکالے گئے قتل کے لئے
تعاقب کئے گئے ۔ گھر اور اسباب تباہ اور برباد ہو گیا۔ بارہا ز ہر دی گئی۔ اور جو خیر خواہ تھے وہ بدخواہ بن
گئے اور جو دوست تھے وہ دشمنی کرنے لگے اور ایک زمانہ دراز تک وہ تلخیاں اٹھانی پڑیں کہ جن پر ثابت
قدمی سے ٹھہرے رہنا کسی فریبی اور مگار کا کام نہیں۔ اور پھر جب مدت مدید کے بعد غلبہ اسلام کا ہوا تو
ان دولت اور اقبال کے دنوں میں کوئی خزانہ اکٹھا نہ کیا۔ کوئی عمارت نہ بنائی۔ کوئی بارگاہ طیارنہ
ہوئی ۔ کوئی سامان شاہانہ عیش و عشرت کا تجویز نہ کیا گیا۔ کوئی اور ذاتی نفع نہ اٹھایا بلکہ جو کچھ آیا وہ سب
یتیموں اور مسکینوں اور بیوہ عورتوں اور مقروضوں کی خبر گیری میں خرچ ہوتا رہا۔ اور کبھی ایک وقت بھی سیر

ہو کر نہ کھایا۔ اور پھر صاف گوئی اس قدر کہ توحید کا وعظ کر کے سب قوموں اور سارے فرقوں اور تمام
جہان کے لوگوں کو جو شرک میں ڈوبے ہوئے تھے مخالف بنا لیا۔ جو اپنے اور خویش تھے ان کو بُت پرستی جوا۔
سے منع کر کے سب سے پہلے دشمن بنایا۔ یہودیوں سے بھی بات بگاڑ لی کیونکہ ان کو طرح طرح کی مخلوق پہلے
پرستی اور پیر پرستی اور بداعمالیوں سے روکا۔ حضرت مسیح کی تکذیب اور توہین سے منع کیا۔ جس سے ان کا
نہایت دل جل گیا۔ اور سخت عداوت پر آمادہ ہو گئے ۔ اور ہر دم قتل کر دینے کی گھات میں رہنے لگے۔
اسی طرح عیسائیوں کو بھی خفا کر دیا گیا۔ کیونکہ جیسا کہ اُن کا اعتقاد تھا حضرت عیسی کو نہ خدا، نہ خدا کا بیٹا
قرار دیا اور نہ ان کو پھانسی مل کر دوسروں کو بچانے والا تسلیم کیا۔ آتش پرست اور ستارہ پرست بھی ناراض
ہو گئے ۔ کیونکہ ان کو بھی اُن کے دیوتوں کی پرستش سے ممانعت کی گئی۔ اور مدار نجات کا صرف توحید ٹھہرائی
گئی ۔ اب جائے انصاف ہے کہ کیا دنیا حاصل کرنے کی یہی تدبیر تھی ؟
۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحہ ۱۰۹،۱۰۸)
آنحضرت اعلیٰ درجہ کے یک رنگ اور صاف باطن اور خدا کے لئے جان باز اور خلقت کے بیم وامید
سے بالکل منہ پھیرنے والے اور محض خدا پر توکل کرنے والے تھے کہ جنہوں نے خدا کی خواہش اور مرضی
میں محو اور فنا ہو کر اس بات کی کچھ بھی پروا نہ کی کہ توحید کی منادی کرنے سے کیا کیا بلا میرے سر پر آوے
گی۔ اور مشرکوں کے ہاتھ سے کیا کچھ دُکھ اور درد اُٹھانا ہو گا۔ بلکہ تمام شدتوں اور سختیوں اور مشکلوں کو
اپنے نفس پر گوارا کر کے اپنے مولیٰ کا حکم بجالائے اور جو جو شرط مجاہدہ اور وعظ اور نصیحت کی ہوتی ہے وہ
سب پوری کی اور کسی ڈرانے والے کو کچھ حقیقت نہ سمجھا۔ ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ تمام نبیوں کے واقعات
میں ایسے مواضعات خطرات اور پھر کوئی ایسا خدا پر توکل کر کے کھلا کھلے شرک اور مخلوق پرستی سے منع
کرنے والا اور اس قدر دشمن اور پھر کوئی ایسا ثابت قدم اور استقلال کرنے والا ایک بھی ثابت نہیں ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۱ ۱۱۲)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیرہ سالہ زندگی جو مکہ میں گذری اس میں جس قدر مصائب اور
مشکلات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر آئیں ہم تو ان کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے ۔ دل کانپ اُٹھتا ہے
جب اُن کا تصور کرتے ہیں ۔ اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عالی حوصلگی، فراخد لی ، استقلال اور
عزم و استقامت کا پتہ لگتا ہے۔ کیسا کوہ وقار انسان ہے کہ مشکلات کے پہاڑ ٹوٹے پڑتے ہیں مگر اس کو
ذرا بھی جنبش نہیں و میں دے سکتے ۔ وہ اپنے منصب کے ادا کرنے میں ایک لو ایک لمحہ سُست اور غمگین نہیں :
ہوا۔

وہ مشکلات اس کے ارادے کو تبدیل نہیں کر سکیں ۔ بعض لوگ غلط فہمی سے کہہ اُٹھتے ہیں کہ آپ تو خدا کے
حبیب مصطفے اور مجتنے تھے پھر یہ مصیبتیں اور مشکلات کیوں آئیں؟ میں کہتا ہوں کہ پانی کے لئے جب
تک زمین کو کھودا نہ جاوے اس کا جگر پھاڑا نہ جاوے وہ کب نکل سکتا ہے۔ کتنے ہی گز گہرا زمین کو
کھودتے چلے جائیں تب کہیں جا کر خوشگوار پانی نکلتا ہے جو مایۂ حیات ہوتا ہے۔ اسی طرح وہ لذت جو
خدا تعالیٰ کی راہ میں استقلال اور ثبات قدم کے دکھانے سے نہیں ملتی جب تک ان مشکلات اور مصائب
میں سے ہو کر انسان نہ گذرے۔ وہ لوگ جو اس کو چہ سے بے خبر ہیں وہ ان مصائب کی لذت سے
کب آشنا ہو سکتے ہیں اور کب اسے محسوس کر سکتے ہیں ۔ انہیں کیا معلوم ہے کہ جب آپ کو کوئی تکلیف
پہونچتی تھی اندر سے ایک سرور اور لذت کا چشمہ پھوٹ نکلتا تھا۔ خدا تعالیٰ پر تو گل ، اس کی محبت اور
نصرت پر ایمان پیدا ہوتا تھا۔
الحکم مورخه ۳۰ رجون ۱۹۰۱ء صفحہ ۲ کالم نمبر ۳۲ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۵۱۶ ، ۵۱۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
کیا یہ حیرت انگیز ماجرا نہیں کہ ایک بے زر، بے زور ، بے کس ، اُمی، یتیم ، تنہا ، غریب ایسے زمانہ میں
کہ جس میں ہر ایک قوم پوری پوری طاقت مالی اور فوجی اور علمی رکھتی تھی ایسی روشن تعلیم لایا کہ اپنی براہین
قاطعہ اور حُجَجِ وَاضِحَہ سے سب کی زبان بند کر دی ۔ اور بڑے بڑے لوگوں کی جو حکیم بنے پھرتے
تھے اور فیلسوف کہلاتے تھے فاش غلطیاں نکالیں اور پھر باوجود بے کسی اور غریبی کے زور بھی ایسا دکھایا کہ
بادشاہوں کو تختوں سے گرا دیا اور انہیں تختوں پر غریبوں کو بٹھایا ۔ اگر یہ خدا کی تائید نہیں تھی تو اور کیا
تھی ؟ کیا تمام دنیا پر عقل اور علم اور طاقت اور زور میں غالب آ جانا بغیر تائید الہی کے بھی ہوا کرتا ہے؟
خیال کرنا چاہئے کہ جب آنحضرت نے پہلے پہل مکے کے لوگوں میں منادی کی کہ میں نبی ہوں ۔ اُس
وقت ان کے ہمراہ کون تھا اور کس بادشاہ کا خزانہ ان کے قبضہ میں آ گیا تھا کہ جس پر اعتماد کر کے ساری
دنیا سے مقابلہ کرنے کی ٹھہر گئی؟ یا کون سی فوج اکٹھی کر لی تھی کہ جس پر بھروسہ کر کے تمام بادشاہوں کے
حملوں سے امن ہو گیا تھا ؟ ہمارے مخالف بھی جانتے ہیں کہ اُس وقت آنحضرت زمین پرا کیلے اور بے کس اور
بے سامان تھے صرف اُن کے ساتھ خدا تھا جس نے ان کو ایک بڑے مطلب کے لئے پیدا کیا تھا۔
( براہین احمدیہ ہر چہار خصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۲۰،۱۱۹)
پانچ موقعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نہایت نازک پیش آئے تھے جن میں جان کا بچنا
محالات سے معلوم ہوتا تھا ۔ اگر آنجناب در حقیقت خدا کے سچے رسول نہ ہوتے تو ضرور ہلاک کئے

جاتے ۔ ایک تو وہ موقعہ تھا جب کفار قریش نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کا محاصرہ کیا اور قسمیں
کھائی تھیں کہ آج ہم ضرور قتل کریں گے۔ (۲) دوسرا وہ موقعہ تھا جبکہ کافر لوگ اس غار پر معہ ایک گروہ
کثیر کے پہنچ گئے تھے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مع حضرت ابوبکر کے چھپے ہوئے تھے۔ وسلم مع
(۳) تیسرا وہ نازک موقعہ تھا جبکہ اُحد کی لڑائی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے رہ گئے تھے اور
کافروں نے آپ کے گرد محاصرہ کر لیا تھا۔ اور آپ پر بہت سی تلواریں چلائیں مگر کوئی کارگر نہ ہوئی ۔ یہ
ایک معجزہ تھا۔ (۴) چوتھا وہ موقعہ تھا جبکہ ایک یہودیہ نے آنجناب کو گوشت میں زہر دے دی تھی اور وہ
زہر بہت تیز اور مہلک تھی اور بہت وزن اُس کا دیا گیا تھا (۵) پانچواں وہ نہایت خطرناک موقع تھا جبکہ
خسرو پرویز شاہ فارس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے مصمم ارادہ کیا تھا اور گرفتار کرنے
کے لئے اپنے سپاہی روانہ کئے تھے۔ پس صاف ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اِن تمام پر خطر
موقعوں سے نجات پانا اور ان تمام دشمنوں پر آخر کار غالب ہو جانا ایک بڑی زبردست دلیل اس بات پر
ہے کہ در حقیقت آپ صادق تھے اور خدا آپ کے ساتھ تھا۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۶۴۰۲۶۳ حاشیه )
انبیاء اور اولیاء کا وجود اس لئے ہوتا ہے کہ تا لوگ جمیع اخلاق میں اُن کی پیروی کریں۔ اور جن امور
پر خدا نے ان کو استقامت بخشی ہے اُسی جاده استقامت پر سب حق کے طالب قدم ماریں اور یہ بات
نہایت بدیہی ہے کہ اخلاق فاضلہ کسی انسان کے اس وقت بپایہ ثبوت پہنچتے ہیں کہ جب اپنے وقت پر
ظہور پذیر ہوں اور اُسی وقت دلوں پر اُن کی تاثیریں بھی ہوتی ہیں مثلاً عفو وہ معتبر اور قابل تعریف ہے کہ
جو قدرت انتقام کے وقت میں ہو اور پر ہیز گاری وہ قابل اعتبار ہے کہ جو نفس پروری کی قدرت موجود
ہوتے ہوئے پھر پر ہیز گاری قائم رہے ۔ غرض خدائے تعالیٰ کا ارادہ انبیاء اور اولیاء کی نسبت یہ ہوتا ہے
کہ ان کے ہر یک قسم کے اخلاق ظاہر ہوں اور یہ پایہ ثبوت پہنچ جائیں ۔ سو خدائے تعالیٰ اسی ارادہ کو
پورا کرنے کی غرض سے ان کی ، ان کی نورانی عمر کو دو حصہ پر منقسم کر دیتا ہے۔ ایک حصہ تنگیوں اور م لمیوں اور مصیبتوں میں
گذرتا ہے اور ہر طرح سے دُکھ دیئے جاتے ہیں اور ستائے جاتے ہیں تا وہ اعلیٰ اخلاق اُن کے ظاہر ہو
جائیں کہ جو بحر سخت تر مصیبتوں کے ہرگز ظاہر اور ثابت نہیں ہو سکتے ۔ اگر اُن پر وہ سخت تر مصیبتیں نازل
نہ ہوں تو یہ کیونکر ثابت ہو کہ وہ ایک ایسی قوم ہے کہ مصیبتوں کے پڑنے سے اپنے مولی سے بے وفائی
نہیں کرتے بلکہ اور بھی آگے قدم بڑھاتے ہیں۔ اور خداوند کریم کا شکر کرتے ہیں کہ اُس نے سب کو

چھوڑ کر انہیں پر نظر عنایت کی اور انہیں کو اس لائق سمجھا کہ اُس کے لئے اور اُس کی راہ میں ستائے
جائیں ۔ سو خدائے تعالیٰ اُن پر مصیبتیں نازل کرتا ہے تا ان کا صبر ان کا صدق قدم اُن کی مردی ان کی
استقامت ان کی وفاداری ان کی فتوت شعاری لوگوں پر ظاہر کر کے الاستقامة فوق الكرامة كا
مصداق ان کو ٹھہرا دے۔ کیونکہ کامل صبر بجز کامل مصیبتوں کے ظاہر نہیں ہو سکتا۔ اور اعلیٰ درجہ کی
استقامت اور ثابت قدمی بجز اعلیٰ درجہ کے زلزلہ کے معلوم نہیں ہو سکتی اور یہ مصائب حقیقت میں انبیاء
اور اولیاء کے لئے روحانی نعمتیں ہیں جن سے دنیا میں ان کے اخلاق فاضلہ جن میں وہ بے مثل و مانند
ہیں ظاہر ہوتے ہیں اور آخرت میں ان کے درجات کی ترقی ہوتی ہے۔ اگر خدا ان پر یہ مصیبتیں نازل نہ
کرتا تو یہ نعمتیں بھی ان کو حاصل نہ ہوتیں اور نہ عوام پر اُن کے شمائلِ حسنہ کما حقہ کھلتے ۔ بلکہ دوسرے لوگوں
کی طرح اور ان کے مساوی ٹھہرتے ۔ اور گو اپنی چند روزہ عمر کو کیسے ہی عشرت اور راحت میں بسر کرتے
پر آخر ایک دن اس دار فانی سے گذر جاتے اور اس صورت میں نہ وہ عیش اور عشرت اُن کی باقی رہتی نہ
آخرت کے درجات عالیہ حاصل ہوتے نہ دنیا میں اُن کی وہ فتوت اور جواں مردی اور وفا داری اور
شجاعت شہرہ آفاق ہوتی جس سے وہ ایسے ارجمند ٹھہرے جن کا کوئی مانند نہیں اور ایسے لگا نہ ٹھہرے جن
کا کوئی ہم جنس نہیں اور ایسے فرد الفرد ٹھہرے جن کا کوئی ثانی نہیں اور ایسے غیب الغیب ٹھہرے جن تک
کسی ادراک کی رسائی نہیں۔ اور ایسے کامل اور بہادر ٹھہرے کہ گویا ہزار ہا شیر ایک قالب میں ہیں۔ اور
ہزار ہا پلینگ ایک بدن میں جن کی قوت اور طاقت سب کی نظروں سے بلند تر ہو گئی اور جو تقرب کے اعلیٰ
درجات تک پہنچ گئی ۔
اور دوسرا حصہ انبیاء اور اولیاء کی عمر کا فتح میں، اقبال میں، دولت میں ، بمرتبہ کمال ہوتا ہے تا وہ
اخلاق اُن کے ظاہر ہو جائیں کہ جن کے ظہور کے لئے فتح مند ہونا ، صاحب اقبال ہونا ، صاحب دولت
ہونا، صاحب اختیار ہونا، صاحب اقتدار ہونا ، صاحب طاقت ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ اپنے دُکھ دینے
والوں کے گناہ بخشا اور اپنے ستانے والوں سے درگزر کرنا اور اپنے دشمنوں سے پیار کرنا۔ اور اپنے
بداندیشوں کی خیر خواہی بجالانا دولت سے دل نہ لگانا ۔ دولت سے مغرور نہ ہونا ۔ دولتمندی میں امساک
اور بخل اختیار نہ کرنا اور کرم اور جود اور بخشش کا دروازہ کھولنا اور دولت کو ذریعہ نفس پروری نہ ٹھہرانا اور
حکومت کو آلۂ ظلم و تعدی نہ بنانا یہ سب اخلاق ایسے ہیں کہ جن کے ثبوت کے لئے صاحب دولت اور
صاحب طاقت ہونا شرط ہے اور اُسی وقت بپایہ ثبوت پہنچتے ہیں کہ جب انسان کے لئے دولت و اقتدار

لد ٧
دونوں میسر ہوں ۔ پس چونکہ بجز زمانہ مصیبت و ادبار و زمانۂ دولت و اقتدار یہ دونوں قسم کے اخلاق
ظاہر نہیں ہو سکتے اس لئے حکمتِ کاملہ ایزدی نے تقاضا کیا کہ انبیاء اور اولیاء کو ان دونوں طور کی حالتوں سے
کہ جو ہزار ہا نعمتوں پر مشتمل ہیں متمتع کرے لیکن ان دونوں حالتوں کا زمانہ وقوع ہر ایک کے لئے ایک
ترتیب پر نہیں ہوتا بلکہ حکمت الہیہ بعض کے لئے زمانہ امن و آسائش پہلے حصہ عمر میں میسر کر دیتی ہے
اور زمانہ تکالیف پیچھے سے اور بعض پر پہلے وقتوں میں تکالیف وارد ہوتی ہیں اور پھر آخر کار نصرت الہی
شامل ہو جاتی ہے اور بعض میں یہ دونوں حالتیں مخفی ہوتی ہیں ۔ اور بعض میں کامل درجہ پر ظہور و بروز
پکڑتی ہیں اور اس بارے میں سب سے اول قدم حضرت خاتم الرسل محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے
کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کمال وضاحت سے یہ دونوں حالتیں وارد ہو گئیں اور ایسی ترتیب
سے آئیں کہ جس سے تمام اخلاق فاضلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثل آفتاب کے روشن ہو گئے اور
مضمون إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ لے کا بپایہ ثابت پہنچ گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق
کا دونوں طور پر علی وجہ الکمال ثابت ہونا تمام انبیاء کے اخلاق کو ثابت کرتا ہے کیونکہ آنجناب نے ان کی
نبوت اور ان کی کتابوں کو تصدیق کیا اور ان کا مقرب اللہ ہونا ظاہر کر دیا ہے۔ پس اس تحقیق سے یہ
اعتراض بھی بالکل دور ہو گیا کہ جو مسیح کے اخلاق کی نسبت دلوں میں گزر سکتا ہے۔ یعنی یہ کہ ا ہے۔ یعنی یہ کہ اخلاق حضرت
مسیح علیہ السلام دونوں قسم مذکورہ بالا پر علی وجہ الکمال ثابت نہیں ہو سکتے بلکہ ایک قسم کے رو سے بھی ثابت
نہیں ہیں کیونکہ مسیح نے جو زمانہ مصیبتوں میں صبر کیا تو کمالیت اور صحت اس صبر کی تب بپایۂ صداقت
پہنچ سکتی تھی کہ جب مسیح اپنے تکلیف دہندوں پر اقتدار اور غلبہ پا کر اپنے موذیوں کے گناہ دلی صفائی
سے بخش دیتا جیسا حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ والوں اور دوسرے لوگوں پر بکلی فتح پا کر
اور ان کو اپنی تلوار کے نیچے دیکھ کر پھر ان کا گناہ بخش دیا۔ اور صرف انہیں چند لوگوں کو سزادی جن کو
سزا دینے کے لئے حضرت احدیت کی طرف سے قطعی حکم وارد ہو چکا تھا اور بجز ان از لی ملعونوں کے
ہر یک دشمن کا گناہ بخش دیا اور فتح پا کر سب کو لَا تَقْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کے کہا اور اس عفو تقصیر کی
وجہ سے کہ جو مخالفوں کی نظر میں ایک امر محال معلوم ہوتا تھا اور اپنی شرارتوں پر نظر کرنے سے وہ اپنے
تیں اپنے مخالف کے ہاتھ میں دیکھ کر مقتول خیال کرتے تھے ہزاروں انسانوں نے ایک ساعت میں
دین اسلام قبول کر لیا اور حقانی صبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کہ جو ایک زمانہ دراز تک آنجناب نے اُن
القلم : ۵
يوسف : ۹۳

کی سخت سخت ایذاؤں پر کیا تھا آفتاب کی طرح اُن کے سامنے روشن ہو گیا۔ اور چونکہ فطرتاً یہ بات
انسان کی عادت میں داخل ہے کہ اسی شخص کے صبر کی عظمت اور بزرگی انسان پر کامل طور پر روشن
ہوتی ہے کہ جو بعد زمانہ آزارکشی کے اپنے آزار دہندہ پر قدرت انتقام پا کر اس کے گناہ کو بخش دے۔
اسی وجہ سے مسیح کے اخلاق کہ جو صبر اور حلم اور برداشت کے متعلق تھے بخوبی ثابت نہ ہوئے ۔ اور یہ
امر اچھی طرح نہ کھلا کہ مسیح کا صبر اور حلم اختیاری تھا یا اضطراری تھا۔ کیونکہ مسیح نے اقتدار اور طاقت کا
زمانہ نہیں پایا تا دیکھا جاتا کہ اس نے اپنے موذیوں کے گناہ کو عفو کیا یا انتقام لیا۔ برخلاف اخلاق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ وہ صد ہا مواقع میں اچھی طرح کھل گئے ۔ اور امتحان کئے گئے اور اُن کی
صداقت آفتاب کی طرح روشن ہوگئی اور جو اخلاق کرم اور جود اور سخاوت اور ایثار اور فتوت اور شجاعت
اور زہد اور قناعت اور اعراض عَنِ الدُّنْيَا کے متعلق تھے وہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات
مبارک میں ایسے روشن اور تاباں اور درخشاں ہوئے کہ مسیح کیا بلکہ دنیا میں آنحضرت سے پہلے کوئی بھی
ایسا نبی نہیں گزرا جس کے اخلاق ایسی وضاحت تامہ سے روشن ہو گئے ہوں ۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ
نے بے شمار خزائن کے دروازے آنحضرت پر کھول دیئے سو آنجناب نے اُن سب کو خدا کی راہ میں خرچ
کیا اور کسی نوع کی تن پروری میں ایک حبہ بھی خرچ نہ ہوا۔ نہ کوئی عمارت بنائی نہ کوئی بارگاہ طیار ہوئی بلکہ
ایک چھوٹے سے کچے کوٹھے میں جس کو غریب لوگوں کے کوٹھوں پر کچھ بھی ترجیح نہ تھی اپنی ساری عمر بسر
کی ۔ بدی کرنے والوں سے نیکی کر کے دکھلائی اور وہ جو دل آزار تھے اُن کو اُن کی مصیبت کے وقت
اپنے مال سے خوشی پہنچائی ۔سونے کے لئے اکثر زمین پر بستر اور رہنے کے لئے ایک چھوٹا سا جھونپڑا
اور کھانے کے لئے نان جو یا فاقہ اختیار کیا۔ دنیا کی دولتیں بکثرت اُن کو دی گئیں ۔ پر آنحضرت نے
اپنے پاک ہاتھوں کو دنیا سے ذرا آلودہ نہ کیا اور ہمیشہ فقر کو تو نگری پر اور مسکینی کو امیری پر اختیار رکھا اور
اُس دن سے جو ظہور فرمایا تا اس دن تک جو اپنے رفیق اعلیٰ سے جا ملے بجز اپنے مولیٰ کریم کے کسی کو
کچھ چیز نہ سمجھا۔ اور ہزاروں دشمنوں کے مقابلہ پر معرکہ جنگ میں کہ جہاں قتل کیا جانا یقینی امر تھا خالصا
خدا کے لئے کھڑے ہو کر اپنی شجاعت اور وفاداری اور ثابت قدمی دکھلائی ۔ غرض جود اور سخاوت اور زہد
اور قناعت اور مردی اور شجاعت اور محبت الہیہ کے متعلق جو جو اخلاق فاضلہ ہیں وہ بھی خدا وند کریم
نے حضرت خاتم الانبیاء میں ایسے ظاہر کئے کہ جن کی مثل نہ کبھی دنیا میں ظاہر ہوئی اور نہ آئندہ ظاہر ہو
گی۔ لیکن حضرت مسیح علیہ السلام میں اس قسم کے اخلاق بھی اچھی طرح ثابت نہیں ہوئے کیونکہ یہ سب
لد لد

اخلاق بجز زمانہ اقتدار اور دولت کے یہ پایہ ثبوت نہیں پہنچ سکتے اور مسیح نے اقتدار اور دولت کا زمانہ نہیں
پایا اس لئے دونوں قسم کے اخلاق اس کے زیر پردہ رہے اور جیسا کہ شرط ہی ظہور پذیر نہ ہوئی ۔ پس یہ
اعتراض مذکورہ بالا جو مسیح کی ناقص حالت پر وارد ہوتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل حالت سے
بکلی مندفع ہو گیا کیونکہ وجود باجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر یک نبی کے لئے متمم اور مکمل ہے
اور اس ذات عالی کے ذریعہ سے جو کچھ امر مسیح اور دوسرے نبیوں کا مشتبہ اور مخفی رہا تھا وہ چمک اٹھا اور خدا
نے اس ذات مقدس پر انہیں معنوں کر کے وحی اور رسالت کو ختم کیا کہ سب کمالات اس وجود باجود پرختم
ہو گئے ۔ وَهَذَا فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ۔
( براہین احمدیہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۷۶ تا ۲۹۲ حاشیہ نمبر ۱۱)
خدا تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح کو دو حصوں پر منقسم کر دیا۔ ایک حصہ دُکھوں
اور مصیبتوں اور تکلیفوں کا اور دوسرا حصہ فتح یابی کا تا مصیبتوں کے وقت میں وہ خُلق ظاہر ہوں جو
مصیبتوں کے وقت ظاہر ہوا کرتے ہیں اور فتح اور اقتدار کے وقت میں وہ خلق ثابت ہوں جو بغیر اقتدار
کے ثابت نہیں ہوتے ۔ سو ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں قسم کے اخلاق دونوں زمانوں
اور دونوں حالتوں کے وارد ہونے سے کمال وضاحت سے ثابت ہو گئے ۔ چنانچہ وہ مصیبتوں کا زمانہ جو
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تیرہ برس تک مکہ معظمہ میں شامل حال رہا اس زمانہ کی سوانح پڑھنے سے
نہایت واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اخلاق جو مصیبتوں کے وقت
کامل راستباز کو دکھلانے چاہئیں یعنی خدا پر توکل رکھنا اور جزع فزع سے کنارہ کرنا اور اپنے کام میں
شست نہ ہونا اور کسی کے رعب سے نہ ڈرنا ایسے طور پر دکھلا دیئے جو کفار ایسی استقامت دیکھ کر
ایمان لائے اور شہادت دی کہ جب تک کسی کا پورا بھروسہ خدا پر نہ ہو تو اس استقامت اور اس طور سے
دکھوں کی برداشت نہیں کر سکتا ۔
اور پھر جب دوسرا زمانہ آیا یعنی فتح اور اقتدار اور ثروت کا زمانہ تو اس زمانہ میں بھی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق عفو اور سخاوت اور شجاعت کے ایسے کمال کے ساتھ صادر ہوئے جو ایک گروہ کثیر
کفار کا انہی اخلاق کو دیکھ کر ایمان لایا ۔ دُکھ دینے والوں کو بخشا اور شہر سے نکالنے والوں کو امن دیا۔
ان کے محتاجوں کو مال سے مالا مال کر دیا اور قابو پا کر اپنے بڑے بڑے دشمنوں کو بخش دیا چنانچہ بہت سے
لوگوں نے آپ کے اخلاق دیکھ کر گواہی دی کہ جب تک کوئی خدا کی طرف سے اور حقیقت راستباز نہ ہو یہ
لد ٢٧

اخلاق ہرگز دکھلا نہیں سکتا یہی وجہ ہے کہ آپ کے دشمنوں کے پرانے کینے یکلخت دور ہو گئے ۔ آپ کا بڑا ہ ۔
بھاری خلق جس کو آپ نے ثابت کر کے دکھلا دیا وہ خلق تھا جو قرآن شریف میں ذکر فرمایا گیا ہے۔ اور
وہ یہ ہے۔ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لا
یعنی ان کو کہہ دے کہ میری عبادت اور میری قربانی اور میرا مرنا اور میرا جینا خدا کی راہ میں ہے یعنی اس کا
جلال ظاہر کرنے کے لئے اور نیز اس کے بندوں کے آرام دینے کے لئے ہے۔ تا میرے مرنے سے
اُن کو زندگی حاصل ہو۔
!
اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلد ۰ ۱ صفحه ۴۴۷ ، ۴۴۸ )
سب عزتوں سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہے جس کا کل اسلامی دنیا پر اثر ہے
آپ ہی کی غیرت نے پھر دنیا کو زندہ کیا۔ عرب جن میں زنا ، شراب اور جنگ جوئی کے سوا کچھ رہا ہی نہ
تھا اور حقوق العباد کا خون ہو چکا تھا۔ ہمدردی اور خیر خواہی نوع انسان کا نام و نشان تک مٹ چکا تھا اور نہ
صرف حقوق العباد ہی تباہ ہو چکے تھے بلکہ حقوق اللہ پر اس سے بھی زیادہ تاریکی چھا گئی تھی۔ اللہ تعالیٰ کی
غات پتھروں ، بوٹیوں اور ستاروں کو دی گئی تھیں۔ قسم قسم کا شرک پھیلا ہوا تھا۔ عاجز انسان اور انسان
کی شرمگاہوں تک کی پوجا دنیا میں ہو رہی تھی ۔ ایسی حالت مکروہ کا نقشہ اگر ذرا دیر کے لئے بھی ایک
سلیم الفطرت انسان کے سامنے آجاوے تو وہ ایک خطرناک ظلمت اور ظلم وجور کے بھیانک اور
خوفناک نظارہ کو دیکھے گا۔ فالج ایک طرف گرتا ہے مگر یہ فالج ایسا فالج تھا کہ دونوں طرف گرا تھا۔ فساد
کامل دنیا میں برپا ہو چکا تھا۔ نہ بحر میں امن وسلامتی تھی اور نہ کر پر سکون وراحت ۔ اب اس تاریکی اور
ہلاکت کے زمانہ میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہیں۔ آپ نے آ کر کیسے کامل طور پر اس
میزان کے دونوں پہلو درست فرمائے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کو اپنے اصلی مرکز پر قائم کر دکھایا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اخلاقی طاقت کا کمال اس وقت ذہن میں آ سکتا ہے جبکہ اس زمانے کی
حالت پر نگاہ کی جاوے۔ مخالفوں نے آپ کو اور آپ کے متبعین کو جس قدر تکالیف پہونچائیں اور
اس کے بالمقابل آپ نے ایسی حالت میں جبکہ آپ کو پورا اقتدار اور اختیار حاصل تھا اُن سے جو کچھ حا
سلوک کیا وہ آپ کے علو شان کو ظاہر کرتا ہے۔
م
ابو جہل اور اس کے دوسرے رفیقوں نے کونسی تکلیف تھی جو آپ کو اور آپ کے جاں نثار خادموں کو
ا الانعام : ١٦٣

نہیں دی۔ غریب مسلمان عورتوں کو اونٹوں سے باندھ کر مخالف جہات میں دوڑایا اور وہ چیری جاتی تھیں
محض اس گناہ پر کہ وہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ پر کیوں قائل ہوئیں مگر آپ نے اس کے مقابل صبر و برداشت
سے کام لیا اور جبکہ مکہ فتح ہوا تو لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْم کے کہہ کر معاف فرمایا۔ یہ کس قدر ا خلاقی
کمال ہے جو کسی دوسرے نبی میں نہیں پایا جاتا۔ اللهم صل على محمد و على آل محمد۔
الحکم مورخہ ۹ جولائی ۱۹۰۰ ء صفحه ۴ کالم ۳ و صفحه ۵ کالم ۱۔ ملفوظات جلد اوّل صفحہ ۳۵۶، ۱۳۵۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت نے اپنے رسول مقبول کی راہ میں ایسا اتحاد اور ایسی روحانی
یگانگت پیدا کر لی تھی کہ اسلامی اخوت کی رو سے سچ سچ عضو واحد کی طرح ہو گئی تھی اور ان کے روزانہ برتاؤ
اور زندگی اور ظاہر و باطن میں انوار نبوت ایسے رچ گئے تھے کہ گویا وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی عکسی تصویریں تھے۔ سو یہ بھاری معجزہ اندرونی تبدیلی کا جس کے ذریعہ سے فحش بت پرستی کرنے
والے کامل خدا پرستی تک پہنچ گئے ۔ اور ہر دم دنیا میں غرق رہنے والے محبوب حقیقی سے ایسا تعلق پکڑ گئے
کہ اس کی راہ میں پانی کی طرح اپنے خونوں کو بہا دیا۔ یہ دراصل ایک صادق اور کامل نبی کی صحبت میں
مخلصانه قدم سے عمر بسر کرنے کا نتیجہ تھا۔
فتح اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۱ ۲۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ایک عظیم الشان کامیاب زندگی ہے۔ آپ کیا بلحاظ اپنے اخلاق فاضلہ
کے اور کیا بلحاظ اپنی قوت قدسی اور عقد ہمت کے اور کیا بلحاظ اپنی تعلیم کی خوبی اور تکمیل کے اور کیا بلحاظ اپنے
کامل نمونہ اور دعاؤں کی قبولیت کے۔ غرض ہر طرح اور ہر پہلو میں چمکتے ہوئے شواہد اور آیات اپنے ساتھ
رکھتے ہیں کہ جن کو دیکھ کر ایک نبی سے نبی انسان بھی بشرطیکہ اس کے دل میں بے جا ضد اور عداوت نہ ہو
صاف طور پر مان لیتا ہے کہ آپ تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللہ کا کامل نمونہ اور کامل انسان ہیں ۔
الحکم ۱۰ راپریل ۱۹۰۲ء صفحه ۵ کالم نمبر ۲)
وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گذرا کہ لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو
گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے۔ اور گونگوں کی
زبان پر الہی معارف جاری ہوئے اور دنیا میں ایک دفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی
آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سُنا ۔ کچھ جانتے ہو کہ وہ کیا تھا ؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں
ا يوسف : ۹۳

کی دُعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچا دیا اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اُس اُمی بے کس
سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں ۔ اَللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلَّمُ وَبَارِكْ عَلَيْهِ وَ آلِهِ بِعَدَدِ هَمِّهِ وَ غَمِّهِ
وَ حُزْنِهِ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ وَ انْزِلُ عَلَيْهِ أَنْوَارَ رَحْمَتِكَ إِلَى الْأَبَدِ۔
( بركات الدعاء - روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۱،۱۰)
ابتدائے اسلام میں بھی جو کچھ ہوا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا نتیجہ تھا جو کہ مکہ کی گلیوں
میں خدا تعالی کے آگے رو رو کر آپ نے مانگیں ۔ جس قدر عظیم الشان فتوحات ہوئیں کہ تمام دنیا کے
رنگ ڈھنگ کو بدل دیا وہ سب آنحضرت کی دعاؤں کا اثر تھا۔ ورنہ صحابہ کی قوت کا تو یہ حال تھا کہ کے
جنگ بدر میں صحابہ کے پاس صرف تین تلوار میں تھیں اور وہ بھی لکڑی کی بنی ہوئی تھیں ۔
الحکم ۷ارستمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۴ کالم ۴۳)
ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاح نہایت وسیع اور عام اور مسلّم الطوائف ہے
اور یہ مرتبہ اصلاح کا کسی گذشتہ نبی کو نصیب نہیں ہوا۔ اور اگر کوئی عرب کی تاریخ کو آگے رکھ کر سوچے تو
اسے معلوم ہو گا کہ اُس وقت کے بُت پرست اور عیسائی اور یہودی کیسے متعصب تھے۔ اور کیونکر ان کی
اصلاح کی ۔ صد ہا سال سے نومیدی ہو چکی تھی۔ پھر نظر اٹھا کر دیکھیے کہ قرآنی تعلیم نے جو ان کے بالکل
مخالف تھی کیسی نمایاں تاثیریں دکھلائیں اور کیسی ہر یک بد اعتقادی اور ہر یک بدکاری کا استیصال
کیا۔ شراب کو جو ام الخبائث ہے دور کیا ۔ قمار بازی کی رسم کو موقوف کیا دختر کشی کا استیصال کیا اور جو
انسانی رحم اور عدل اور پاکیزگی کے برخلاف عادات تھیں سب کی اصلاح کی۔ ہاں مجرموں نے اپنے
جرموں کی سزائیں بھی پائیں۔ جن کے پانے کے وہ سزا وار تھے۔ پس اصلاح کا امر ایسا امر نہیں ہے
جس سے کوئی انکار کر سکے ۔
( نور القرآن نمبر ا ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۶۶ حاشیه )
ہمارے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت سے اور کوئی بڑھ کر شہادت نہیں ہمارا تو اس بات
کو سن کر بدن کانپ جاتا ہے کہ جب ایک شخص کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ پیش کیا
جائے تو وہ اس کو قبول نہیں کرتا اور دوسری طرف بہکتا پھرتا ہے۔
ا تمام الحجة - روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۹۳)
مسلمان وہ قوم ہے جو اپنے نبی کریم کی عزت کے لئے جان دیتے ہیں اور وہ اس بے عزتی سے مرنا

بہتر سمجھتے ہیں کہ ایسے شخصوں سے دلی صفائی کریں اور ان کے دوست بن جائیں جن کا کام دن رات یہ
ہے کہ وہ ان کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ہیں اور اپنے رسالوں اور کتابوں اور
اشتہاروں میں نہایت تو ہین سے ان کا نام لیتے ہیں اور نہایت گندے الفاظ سے اُن کو یاد کرتے ہیں۔
آپ یا د رکھیں کہ ایسے لوگ اپنی قوم کے بھی خیر خواہ نہیں ہیں ۔ کیونکہ وہ اُن کی راہ میں کانٹے ہوتے ہیں۔
اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر ہم جنگل کے سانپوں اور بیابانوں کے درندوں سے صلح کر لیں تو یہ ممکن ہے
مگر ہم ایسے لوگوں سے صلح نہیں کر سکتے جو خدا کے پاک نبیوں کی شان میں بدگوئی سے باز نہیں آتے ۔
وہ سمجھتے ہیں کہ گالی اور بد زبانی میں ہی فتح ہے مگر ہر ایک فتح آسمان سے آتی ہے۔
( مضمون جلسہ لاہور منسلکہ چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۸۵، ۳۸۶)
اس زمانہ میں جو کچھ دین اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی اور جس قدر شریعت
ربانی پر حملے ہوئے اور جس طور سے ارتداد اور الحاد کا دروازہ کھلا ۔ کیا اس کی نظیر کسی دوسرے زمانہ میں بھی
مل سکتی ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ تھوڑے ہی عرصہ میں اس ملک ہند میں ایک لاکھ کے قریب لوگوں نے
عیسائی مذہب اختیار کر لیا۔ اور چھ کروڑ اور کسی قدر زیادہ اسلام کے مخالف کتابیں تالیف ہوئیں اور بڑے
بڑے شریف خاندانوں کے لوگ اپنے پاک مذہب کو کھو بیٹھے یہاں تک کہ وہ جو آل رسول کہلاتے تھے
وہ عیسائیت کا جامہ پہن کر دشمن رسول بن گئے اور اس قدر بد گوئی اور اہانت اور دشنام دہی کی کتابیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں چھاپی گئیں اور شائع کی گئیں کہ جن کے سننے سے بدن پر لرزہ پڑتا
اور دل رو رو کر یہ گواہی دیتا ہے کہ اگر یہ لوگ ہمارے بچوں کو ہماری آنکھوں کے سامنے قتل کرتے اور
ہمارے جانی اور دلی عزیزوں کو جو دنیا کے عزیز ہیں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے اور ہمیں بڑی ذلت سے جان
سے مارتے اور ہمارے تمام اموال پر قبضہ کر لیتے تو والله ثم واللہ ہمیں رنج نہ ہوتا۔ اور اس قدر کبھی دل نہ
دکھتا جو ان گالیوں اور اس توہین سے جو ہمارے رسول کریم کی کی گئی دکھا۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۲٬۵۱)
يَا عَيْنَ فَيُضِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلْقُ كَالظَّمُان !
يَا بَحْرَ فَضْلِ الْمُنْعِمِ الْمَنَّانِ تَهْوِي إِلَيْكَ الزُّمَرُ بِالْكِيزَانِ ۔
لے اے اللہ کے فیض و عرفان کے چشمے ! خلقت تیری طرف پیاسے کی طرح دوڑ رہی ہے۔
ہے اے انعام واحسان کرنے والے خدا کے فضل کے سمندر ! لوگوں کے گروہ کوزے لئے ہوئے تیری طرف لپکے آ رہے ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی