قرآن مجید

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ره مولی که گم کردند مردم
بجو
در
آل
و اعوان محمد اے
L
الا اے منکر از شانِ محمدؐ ہم
کرامت گرچه بے نام و نشان است
بیا بنگر
از نور نمایان محمد ۲
ز غلمان محمد سے
(اشتہار ۲۰ رفروری ۱۸۹۳ء صفحه ا، سراج منیر صفحہ ۱۲۰۱۱۔ آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۹ ۔
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۳۰۳ تا ۳۰۵ بار دوم )
آں رسولی کش محمد بست نام دامن پاکش بدست ما مدام "
مهر او با شیر شد اندر بدن
هست او خیر الرسل خیر الانام
جان شد و با جان بدر خواهد شدن ۵
ہر نبوت را برو شد اختتام 1
ما ازو نوشیم ہر آبے کہ ہست زو شده سیراب سیرابے کہ ہست کے
آن نه از خود از ہماں جائے بود ۸
آنچه ما را وحی
ما از
و
ایمائی بود
و یا بیم ہر نور و کمال وصل دلدار ازل بے او محال 2
اقتدائے قول او در جان ما است هرچه زو ثابت شود ایمان ماست ما
(سراج منیر، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۹۵)
لے خدا کے اس راستہ کو جسے لوگوں نے بھلا دیا ہے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آل اور انصار میں ڈھونڈ ۔
ے خبردار ہو جا! اے وہ شخص جو محمد ﷺ کی شان نیز محمد ﷺ کے چمکتے ہوئے نور کا منکر ہے۔
اگر چه کرامت اب مفقود ہے۔ مگر تو آ اور اسے محمد ﷺ کے غلاموں میں دیکھ لے۔
ہے وہ رسول جس کا نام محمد ہے اس کا مقدس دامن ہر وقت ہمارے ہاتھ میں ہے۔
اس کی محبت ماں کے دودھ کے ساتھ ہمارے بدن میں داخل ہوئی وہ جان بن گئی اور جان کے ساتھ ہی باہر نکلے گی۔
وہی خیر الرسل اور خیر الا نام ہے اور ہر قسم کی نبوت کی تکمیل اُس پر ہو گئی۔
کے جو بھی پانی ہے وہ ہم اسی سے لے کر پیتے ہیں جو بھی سیراب ہے وہ اسی سے سیراب ہوا ہے۔
جو وحی والہام ہم پر نازل ہوتا ہے وہ ہماری طرف سے نہیں وہیں سے آتا ہے۔
ہم ہر روشنی اور ہر کمال اسی سے حاصل کرتے ہیں محبوب از لی کا وصل بغیر اس کے ناممکن ہے۔
ملے اس کے ہر ارشاد کی پیروی ہماری فطرت میں ہے جو بھی اس کا فرمان ہے اس پر ہمارا پورا ایمان ہے۔

الله
دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں
قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے
قرآن مجید
قرآن جواہرات کی تھیلی ہے اور لوگ اس سے بے خبر ہیں ۔“

ہم اس بات کے گواہ ہیں اور تمام دنیا کے سامنے اس شہادت کو ادا کرتے ہیں کہ ہم نے اس
حقیقت کو جو خدا تک پہنچاتی ہے قرآن سے پایا۔ ہم نے اُس خدا کی آواز سنی اور اس کے پُر زور بازو
کے نشان دیکھے جس نے قرآن کو بھیجا۔ سو ہم یقین لائے کہ وہی سچا خدا اور تمام جہانوں کا مالک
ہے۔ ہمارا دل اس یقین سے ایسا پُر ہے جیسا کہ سمندر کی زمین پانی سے۔ سو ہم بصیرت کی راہ سے
اس دینا دین اور اس روشنی کی طرف ہر ایک کو بلاتے ہیں ۔ ہم نے اس نور حقیقی کو پایا جس کے ساتھ سب
ظلمانی پردے اُٹھ جاتے ہیں اور غیر اللہ سے در حقیقت دل ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ یہی ایک راہ ہے جس
سے انسان نفسانی جذبات اور ظلمات سے بات اور ظلمات سے ایسا باہر آ جاتا ہے جیسا کہ سانپ اپنی کینچلی -
سے۔
(کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۶۵)
یہ تو ظاہر ہے کہ ہر ایک چیز کی بڑی خوبی یہی سمجھی جائے گی کہ جس غرض کے پورا کرنے
کے لئے وہ وضع کی گئی ہے اس غرض کو بوجہ احسن پوری کر سکے ۔ مثلاً اگر کسی بیل کو قلبہ رانی
کے لئے خریدا گیا ہے تو اُس بیل کی یہی خوبی دیکھی جائے گی کہ وہ بیل قلبہ رانی کے کام کو ہے تو کی خولی جائے
بوجہ احسن ادا کر سکے اسی طرح ظاہر ہے کہ اصلی غرض آسمانی کتاب کی یہی ہونی چاہئے کہ
اپنی پیروی کرنے والے کو اپنی تعلیم اور تاثیر اور قوت اصلاح اور اپنی روحانی خاصیت سے
ہر ایک گناہ اور گندی زندگی سے چھوڑا کر ایک پاک زندگی عطا فرماوے اور پھر پاک کرنے
کے بعد خدا کی شناخت کے لئے ایک کامل بصیرت عطا کرے۔ اور اس ذات بے مثل کے
ساتھ جو تمام خوشیوں کا سرچشمہ ہے محبت اور عشق کا تعلق بخشے ۔ کیونکہ در حقیقت یہی محبت نجات
کی جڑ ہے۔ اور یہی وہ بہشت ہے جس میں داخل ہونے کے بعد تمام کوفت اور تلخی اور رنج و عذاب دور
ہو جاتا ہے۔ اور بلاشبہ زندہ اور کامل کتاب الہامی وہی ہے جو طالب خدا کو اس مقصود تک پہنچاوے اور
اس کو سفلی زندگی سے نجات دے کر اس محبوب حقیقی سے ملاوے جس کا وصال عین نجات ہے اور تمام

شکوک و شبہات سے مخلصی بخش کر ایسی کامل معرفت اس کو عطا کرے کہ گویا وہ اپنے خدا کو دیکھ لے اور خدا
کے ساتھ ایسے مستحکم تعلقات اس کو بخش دے کہ وہ خدا کا وفادار بندہ بن جائے اور خدا اس پر ایسا لطف و
احسان کرے کہ اپنی انواع و اقسام کی نصرت اور مدد اور حمایت سے اس میں اور اُس کے غیر میں فرق
کر کے دکھلائے اور اپنی معرفت کے دروازے اُس پر کھول دے۔ اور اگر کوئی کتاب اپنے اس فرض کو ادا
نہ کرے جو اس کا اصلی فرض ہے اور دوسرے بے ہودہ دعووں سے اپنی خوبی ثابت کرنی چاہے تو اس کی
یہی مثال ہے کہ ایک شخص مثلاً طبیب حاذق ہونے کا دعویٰ کرے اور جب کوئی بیمار اس کے سامنے
پیش کیا جائے کہ اس کو اچھا کر کے دکھلاؤ تو وہ یہ جواب دے کہ میں اس کو اچھا تو نہیں کر سکتا لیکن میں
کشتی کرنا خوب جانتا ہوں ۔ یا یہ کہے کہ علم ہیئت اور فلسفہ میں مجھے بہت دخل ہے۔ ظاہر ہے کہ ایسا
آدمی مسخرہ کہلائے گا اور عقلمندوں کے نزدیک قابل سرزنش ہوگا ۔ خدا کی کتاب اور خدا کے رسول جو
دنیا میں آتے ہیں بڑی غرض اُن کی یہی ہوتی ہے جو دنیا کو پاپ اور گناہ کی زندگی سے چھوڑاویں اور
خدا سے پاک تعلقات قائم کریں۔ اُن کی یہ غرض تو نہیں ہوتی کہ دنیا کے علوم ان کو سکھاویں اور دنیا کی
ایجادوں سے اُن کو آگاہ کریں ۔
غرض ایک عقلمند اور منصف مزاج آدمی کے نزدیک اس بات کا سمجھنا کچھ مشکل نہیں ہے کہ خدا کی
کتاب کا فرض یہی ہے کہ وہ خدا کو ملاوے اور خدا کی ہستی کے بارہ میں یقین کے درجہ تک پہنچاوے
اور خدا کی عظمت اور ہیبت دل میں بٹھا کر گناہ کے ارتکاب سے روک دے ورنہ ہم ایسی کتاب کو کیا
کریں جو نہ دل کا گند دور کر سکتی ہے اور نہ ایسی پاک اور کامل معرفت بخش سکتی ہے جو گناہ سے نفرت
کرنے کا موجب ہو سکے ۔ یاد رہے کہ گناہ کی رغبت کا جذام نہایت خطرناک جذام ہے اور یہ جذام کسی
طرح دُور ہی نہیں ہو سکتا جب تک کہ خدا کی زندہ معرفت کی تجلیات اور اس کی ہیبت اور عظمت اور
قدرت کے نشان بارش کی طرح وارد نہ ہوں اور جب تک کہ انسان خدا کو اُس کی مہیب طاقتوں کے
ساتھ ایسا نزدیک نہ دیکھے جیسے وہ بکری کہ جب شیر کو دیکھتی ہے کہ صرف وہ اُس سے دو قدم کے فاصلہ پر
ہے ۔ انسان کو یہ ضرورت ہے کہ وہ گناہ کے مہلک جذبات سے پاک ہو اور اس قدر خدا کی عظمت اُس
کے دل میں بیٹھ جائے کہ وہ بے اختیار کرنے والی نفسانی شہوات کی خواہش کہ جو بجلی کی طرح اُس پر گرتی
اور اُس کے تقویٰ کے سرمایہ کو ایک دم میں جلا دیتی ہے وہ دُور ہو جاوے۔ مگر کیا وہ ناپاک جذبات کہ
جو مرگی کی طرح بار بار پڑتے ہیں اور پر ہیز گاری کے ہوش و حواس کو کھو دیتے ہیں وہ صرف اپنے ہی

خود تراشیدہ پر میشر کے تصور سے دور ہو سکتے ہیں یا صرف اپنے ہی تجویز کردہ خیالات سے دب سکتے ہیں
اور یا کسی ایسے کفارہ سے رُک سکتے ہیں جس کا دُکھ اپنے نفس کو چھوا بھی نہیں؟ ہرگز نہیں۔ یہ بات
معمولی نہیں بلکہ سب باتوں سے بڑھ کر عقلمند کے نزدیک غور کرنے کے لائق یہی بات ہے کہ وہ
تباہی جو اس بے باکی اور بے تعلقی کی وجہ سے پیش آنے والی ہے جس کی اصلی جڑ گناہ اور معصیت ہے
اس سے کیونکر محفوظ رہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ انسان یقینی لذات کو محض ظنی خیالات سے چھوڑ نہیں سکتا۔ ہاں
ایک یقین دوسرے یقینی امر سے دست بردار کرا سکتا ہے۔ مثلاً ایک بن کے متعلق ایک یقین ہے کہ اس
جگہ سے کئی ہرن ہم بآسانی پکڑ سکتے ہیں اور ہم اس یقین کی تحریک پر قدم اٹھانے کے لئے مستعد ہیں مگر
جب یہ دوسرا یقین ہو جائے گا کہ وہاں پچاس شیر بر بھی موجود ہیں اور ہزار ہا خونخوار اژدہا بھی ہیں جو
منہ کھولے بیٹھے ہیں تب ہم اس ارادہ سے دست کش ہو جائیں گے۔ اسی طرح بغیر اس درجہ یقین کے
گناہ بھی دور نہیں ہو سکتا لو ہالو ہے سے ہی ٹوٹتا ہے۔ خدا کی عظمت اور ہیبت کا وہ یقین چاہئے جو غفلت
کے پردوں کو پاش پاش کر دے اور بدن پر ایک لرزہ ڈال دے اور موت کو قریب کر کے دکھلا دے اور
ایسا خوف دل پر غالب کرے جس سے تمام تار و پود نفس امارہ کے ٹوٹ جائیں ۔ اور انسان ایک غیبی
ہاتھ سے خدا کی طرف کھینچا جائے اور اُس کا دل اس یقین سے بھر جائے کہ در حقیقت خدا موجود ہے
جو بے باک مجرم کو بے سزا نہیں چھوڑتا۔ پس ایک حقیقی پاکیزگی کا طالب ایسی کتاب کو کیا کرے جس
کے ذریعہ سے یہ ضرورت رفع نہ ہو سکے؟
اس لئے میں ہر ایک پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ وہ کتاب جوان ضرورتوں کو پورا کرتی ہے وہ قرآن شریف
ہے اس کے ذریعہ سے خدا کی طرف انسان کو ایک کشش پیدا ہو جاتی ہے اور دنیا کی محبت سرد ہو جاتی
ہے۔ اور وہ خدا جو نہایت نہاں در نہاں ہے اُس کی پیروی سے آخر کار اپنے تئیں ظاہر کرتا ہے اور وہ
قادر جس کی قدرتوں کو غیر قو میں نہیں جانتیں قرآن کی پیروی کرنے والے انسان کو خدا خود دکھا دیتا ہے
اور عالم ملکوت کا اس کو سیر کراتا ہے اور اپنے انا الموجود ہونے کی آواز سے آپ اپنی ہستی کی اس کو
خبر دیتا ہے۔ مگر وید میں یہ ہنر نہیں ہے۔ ہرگز نہیں ہے۔ اور وید اس بوسیدہ گٹھڑی کی مانند ہے جس کا
مالک مر جائے اور یا جس کی نسبت پتہ نہ لگے کہ یہ کس کی گٹھڑی ہے۔ جس پر میشر کی طرف وید بلاتا ہے
اس کا زندہ ہونا ثابت نہیں ہوتا ۔ بلکہ وید اس بات پر کوئی دلیل قائم نہیں کرتا کہ اُس کا پرمیشر موجود بھی
ہے اور وید کی گمراہ کنندہ تعلیم نے اس بات میں بھی رخنہ ڈال دیا ہے کہ مصنوعات سے صانع کا پتہ لگایا

جائے کیونکہ اس کی تعلیم کی رُو سے ارواح اور پر مانو یعنی ذرات سب قدیم اور غیر مخلوق ہیں۔ پس غیر
مخلوق کے ذریعہ سے صانع کا کیونکر پتہ لگے ۔ ایسا ہی وید کلام الہی کا دروازہ بند کرتا ہے اور خدا کے تازہ
نشانوں کا منکر ہے۔ اور وید کی رو سے پر میشر اپنے خاص بندوں کی تائید کے لئے کوئی ایسا نشان ظاہر نہیں
کر سکتا کہ جو معمولی انسانوں کے علم اور تجربہ سے بڑھ کر ہو۔ پس اگر وید کی نسبت بہت ہی حسنِ ظن کیا
جائے تو اس قدر کہیں گے کہ وہ صرف معمولی سمجھ کے انسانوں کی طرح خدا کے وجود کا اقرار کرتا ہے اور
خدا کی ہستی پر کوئی یقینی دلیل پیش نہیں کرتا غرض وید وہ معرفت عطا نہیں کر سکتا جو تازہ طور پر خدا کی طرف
سے آتی ہے اور انسان کو زمین سے اٹھا کر آسمان تک پہنچا دیتی ہے۔ مگر ہمارا مشاہدہ اور تجربہ اور اُن
سب کا جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں اس بات کا گواہ ہے کہ قرآن شریف اپنی روحانی خاصیت اور اپنی
ذاتی روشنی سے اپنے سچے پیرو کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ اور اس کے دل کو منور کرتا ہے اور پھر بڑے بڑے
نشان دکھلا کر خدا۔ لر خدا سے ایسے تعلقات مستحکم بخش دیتا ہے کہ وہ ایسی تہ ایسی تلوار سے بھی ٹوٹ نہیں سکتے جو ٹکڑہ ٹکڑہ
کرنا چاہتی ہے۔ وہ دل کی آنکھ کھولتا ہے اور گناہ کے گندے چشمہ کو بند کرتا ہے اور خدا کے لذیذ مکالمہ
مخاطبہ سے شرف بخشتا ہے۔ اور علوم غیب عطا فرماتا ہے اور دُعا قبول کرنے پر اپنے کلام سے اطلاع دیتا
ہے۔ اور ہر ایک جو اس شخص سے مقابلہ کرے جو قرآن شریف کا سچا پیرو ہے خدا اپنے ہیبت ناک
نشانوں کے ساتھ اس پر ظاہر کر دیتا ہے کہ وہ اس بندہ کے ساتھ ہے جو اس کے کلام کی پیروی کرتا ہے۔
چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۰۵ تا ۳۰۹)
وہ خدا جس کے ملنے میں انسان کی نجات اور دائمی خوشحالی ہے وہ بجز قرآن شریف کی پیروی کے ہرگز
نہیں مل سکتا۔ کاش جو میں نے دیکھا ہے لوگ دیکھیں اور جو میں نے سُنا ہے وہ سنیں اور قصوں کو چھوڑ
دیں اور حقیقت کی طرف دوڑیں ۔ وہ کامل علم کا ذریعہ جس ریعہ جس سے خدا نظر آتا ہے وہ میل اتارنے والا ۔ والا پانی
جس سے تمام شکوک دُور ہو جاتے ہیں۔ وہ آئینہ جس سے اُس برتر ہستی کا درشن ہو جاتا ہے خدا کا وہ
مکالمہ اور مخاطبہ ہے جس کا میں ابھی ذکر کر چکا ہوں ۔ جس کی روح میں سچائی کی طلب ہے وہ اُٹھے اور
تلاش کرے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر روحوں میں سچی تلاش پیدا ہوا اور دلوں میں سچی پیاس لگ جائے
تو لوگ اس طریق کو ڈھونڈیں اور اس راہ کی تلاش میں لگیں ۔ مگر یہ راہ کس طریق سے کھلے گی اور حجاب
کس دوا سے اُٹھے گا۔ میں سب طالبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ صرف اسلام ہی ہے جو اس راہ کی خوشخبری
دیتا ہے اور دوسری قو میں تو خدا کے الہام پر مدت سے مہر لگا چکی ہیں۔ سو یقیناً سمجھو کہ یہ خدا کی طرف

سے مہر نہیں بلکہ محرومی کی وجہ سے انسان ایک حیلہ پیدا کر لیتا ہے اور یقیناً سمجھو کہ جس طرح یہ ممکن نہیں
کہ ہم بغیر آنکھوں کے دیکھ سکیں یا بغیر کانوں کے سُن سکیں یا بغیر زبان کے بول سکیں اسی طرح یہ بھی ممکن
نہیں کہ بغیر قرآن کے اوس پیارے محبوب کا منہ دیکھ سکیں ۔ میں جوان تھا اب بوڑھا ہوا مگر میں نے کوئی
نہ پایا جس نے بغیر اس پاک چشمہ کے اس کھلی کھلی معرفت کا پیالہ پیا ہو۔
اسلامی اصول کی فلاسفی - روحانی خزائن جلده اصفحه ۴۴۲ ۴۴۳۰)
سب سے سیدھی راہ اور بڑا ذریعہ جو انوار یقین اور تواتر سے بھرا ہوا اور ہماری روحانی بھلائی اور
ترقی علمی کے لئے کامل رہنما ہے۔ قرآن کریم ہے جو تمام دنیا کے دینی نزاعوں کے فیصل کرنے کے متکفل
ہو کر آیا ہے جس کی آیت آیت اور لفظ لفظ ہزار ہا طور کا تواتر اپنے ساتھ رکھتی ہے اور جس میں بہت سا
آب حیات ہماری زندگی کے لئے بھرا ہوا ہے اور بہت سے نادر اور بیش قیمت جواہر اپنے اندر مخفی رکھتا
ہے جو ہر روز ظاہر ہوتے جاتے ہیں ۔ یہی ایک عمدہ ملک ہے جس کے ذریعہ سے ہم راستی اور ناراستی میں
فرق کر سکتے ہیں ۔ یہی ایک روشن چراغ ہے جو عین سچائی کی راہیں دکھاتا ہے۔ بلاشبہ جن لوگوں کو راہ راست
سے مناسبت ہے اور ایک قسم کا رشتہ ہے اُن کا دل قرآن شریف کی طرف کھنچا چلا جاتا ہے۔ اور
خدائے کریم نے اُن کے دل ہی اس طرح کے بنا رکھے ہیں کہ وہ عاشق کی طرح اپنے اس محبوب کی
طرف جھکتے ہیں اور بغیر اس کے کسی جگہ قرار نہیں پکڑتے اور اس سے ایک صاف اور صریح بات سن کر پھر
کسی دوسرے کی نہیں سنتے ۔ اس کی ہر یک صداقت کو خوشی سے اور دوڑ کر قبول کر لیتے ہیں اور آخر وہی
ہے جو موجب اشراق اور روشن ضمیری کا ہو جاتا ہے اور عجیب در عجیب انکشافات کا ذریعہ ٹھہرتا ہے اور
ہر ایک کو حسب استعداد معراج ترقی پر پہنچاتا ہے۔ راستبازوں کو قرآن کریم کے انوار کے نیچے چلنے کی
ہمیشہ حاجت رہی ہے اور جب کبھی کسی حالتِ جدیدہ زمانہ نے اسلام کو کسی دوسرے مذہب کے ساتھ ٹکرا
دیا ہے تو وہ تیز اور کارگر ہتھیار جو فی الفور کام آیا ہے قرآن کریم ہی ہے۔ ایسا ہی جب کہیں فلسفی خیالات
مخالفانہ طور پر شائع ہوتے رہے تو اس خبیث پودہ کی بیخ کنی آخر قرآن کریم ہی نے کی اور ایسا اس کو حقیر
اور ذلیل کر کے دکھلا دیا کہ ناظرین کے آگے آئینہ رکھ دیا کہ سچا فلسفہ یہ ہے نہ وہ حال کے زمانہ میں بھی
جب اول عیسائی واعظوں نے سر اٹھایا اور بد فہم اور نادان لوگوں کو توحید سے کھینچ کر ایک عاجز بندہ کا
پرستار بنانا چاہا اور اپنے مغشوش طریق کو سو فسطائی تقریروں سے آراستہ کر کے اُن کے آگے رکھ دیا اور
ایک طوفان ملک ہند میں برپا کر دیا۔ آخر قرآن کریم ہی تھا جس نے انہیں ایسا پیسپا کیا کہ اب وہ لوگ

کسی با خبر آدمی کو منہ بھی نہیں دکھلا سکتے۔ اور ان کے لمبے چوڑے عذرات کو یوں الگ کر کے رکھ دیا جس
طرح کوئی کاغذ کا تختہ لیٹے ۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸۲،۳۸۱)
والله انه درة يتيمة ظاهره نور و باطنه نور و فوقه نور و تحته نور و في كل لفظه و
کلمته نور ۔ جنة روحانية ذللت قطوفها تذليلا وتجرى من تحتها الانهار ۔ كل ثمرة
السعادة توجد فيه و كل قبس يقتبس منه و من دونه خرط القتاد۔ موارد فيضه سائغة فطوبى
للشاربين۔ و قد قذف في قلبي انوار منه ما كان لى ان استحصلها بطريق آخر۔ ووالله لولا
القرآن ما كان لي لطف حیاتی ۔ رأيت حسنه ازيد من مائة الف يوسف۔ فملت اليه اشد میلی
و اشرب هـو فـي قلبـي هـو ربّاني كما يربى الجنين ۔ وله على قلبی اثر عجیب و حسنه
يراودني عن نفسي۔ واني أدركت بالكشف ان حظيرة القدس تسقى بماء القرآن و هو بحر
مواج من ماء الحياة من شرب منه فهو يحي بل يكون من المحيين۔ ۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۴۵ ، ۵۴۶ )
خاتم النبیین کا لفظ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بولا گیا ہے بجائے خود چاہتا ہے اور بالطبع اسی لفظ
میں یہ رکھا گیا ہے کہ وہ کتاب جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے وہ بھی خاتم الکتب ہو اور
سارے کمالات اُس میں موجود ہوں اور حقیقت میں وہ کمالات اس میں موجود ہیں کیونکہ کلام الہی کے
نزول کا عام قاعدہ اور اصول یہ ہے کہ اصول یہ ہے کہ جس قدر قوت قدسی اور کمال باطنی اس شخص کا ہوتا ہے جس پر کلام الہی
نازل ہوتا ہے اُسی قد رقوت اور شوکت اس کلام کی ہوتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی
لے اللہ کی قسم وہ ایک انمول موتی ہے جس کا ظاہر و باطن نور ہے اور اس کے اوپر بھی نور ہے اور نیچے بھی نور ہے اس کے
ہر لفظ اور ہر بات میں نور ہے ۔ وہ ایسی روحانی جنت ہے جس کے خوشے جھکے ہوئے ہیں اور جس کے نیچے نہریں جاری
ہیں ۔ سعادت کا ہر پھل اس میں پایا جاتا ہے۔ اور ہر قسم کا فیض اس سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اور اس کے ورے مشقت
ہی مشقت ہے۔ اس کے فیض کے گھاٹ آسانی سے گلے سے اترنے والے ہیں۔ پس خوش خبری ہے پینے والوں کے لئے ۔
میرے دل میں اس کے انوار میں سے ڈالا گیا ہے۔ میرے لئے ممکن نہ تھا کہ میں کسی اور طریق سے اسے حاصل کر سکتا۔ اور
اللہ کی قسم اگر قرآن نہ ہوتا تو میری زندگی میں مجھے کوئی لطف حاصل نہ ہوتا۔ میں نے اس کے حسن کو لاکھ یوسف سے بھی
زیادہ حسین پایا پس میں اس کی طرف پوری طرح جھک گیا اور وہ میرے دل میں رچ بس گیا۔ اس نے میری ایسی پرورش
کی جس طرح ایک جنین کی پرورش کی جاتی ہے۔ اور میرے دل پر اس کا ایک عجیب اثر ہے اور اس کا حسن مجھے میرے نفس
کے خلاف پھیلا رہا ہے۔ اور میں نے کشفاً دیکھا ہے کہ جنت کو قرآن کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے اور وہ زندگی بخش
پانی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے ۔ جو اس میں سے پیئے گا وہ زندہ کیا جائے گا بلکہ وہ زندوں میں سے ہو جائیگا۔

اور کمال باطنی چونکہ اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ کا تھا جس سے بڑھ کر کسی انسان کا نہ کبھی ہوا اور نہ آئندہ ہوگا۔
اس لئے قرآن شریف بھی تمام پہلی کتابوں اور صحائف سے اس اعلیٰ مقام اور مرتبہ پر واقع ہوا ہے جہاں
تک کوئی دوسرا کلام نہیں پہونچا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی استعداد اور قوت قدسی سب سے
بڑھی ہوئی تھی اور تمام مقامات کمال آپ پر ختم ہو چکے تھے اور آپ انتہائی نقطہ پر پہونچے ہوئے تھے۔
اس مقام پر قرآن شریف جو آپ پر نازل ہوا کمال کو پہونچا ہوا ہے اور جیسے نبوت کے کمالات آپ پر ختم
ہو گئے اسی طرح پر اعجاز کلام کے کمالات قرآن شریف پر ختم ہو گئے آپ خاتم النبیین ٹھہرے اور آپ کی
کتاب خاتم الکتب ٹھہری ۔ جس قدر مراتب اور وجوہ اعجاز کلام کے ہو سکتے ہیں اُن سب کے اعتبار سے
آپ کی کتاب انتہائی نقطہ پر پہونچی ہوئی ہے یعنی کیا باعتبار فصاحت و بلاغت۔ کیا باعتبار ترتیب
مضامین۔ کیا با عتبار تعلیم ۔ کیا باعتبار کمالات تعلیم - کیا باعتبار ثمرات تعلیم ۔ غرض جس پہلو سے دیکھواسی پہلو
سے قرآن شریف کا کمال نظر آتا ہے اور اس کا اعجاز ثابت ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف نے
کسی خاص امر کی نظیر نہیں مانگی بلکہ عام طور پر نظیر طلب کی یعنی جس پہلو سے چاہو مقابلہ کرو۔ خواہ بلحاظ
فصاحت و بلاغت ۔ خواہ بلحاظ مطالب و مقاصد ۔ خواہ بلحاظ تعلیم ۔ خواہ بلحاظ پیشگوئیوں اور غیب کے جو
قرآن شریف میں موجود ہے۔ غرض کسی رنگ میں دیکھو یہ معجزہ ہے۔
الحکم ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ا کالم ۳ و صفحه ۲ کالم ۱- ملفوظات جلد دوم صفحہ ۲۶، ۲۷ ۔ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
قرآن شریف ایسا معجزہ ہے کہ نہ وہ اول مثل ہوا اور نہ آخر کبھی ہو گا۔ اُس کے فیوض و برکات کا در
ہمیشہ جاری ہے اور وہ ہر زمانہ میں اس طرح نمایاں اور درخشاں ہے جیسا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
وقت تھا۔ علاوہ اس کے یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ہر شخص کا کلام اُس کی ہمت کے موافق ہوتا ہے جس قدر
اس کی ہمت اور عزم اور مقاصد عالی ہوں گے اسی پایہ کا وہ کلام ہوگا۔ اور وحی الہی میں بھی یہی رنگ ہو
گا۔ جس شخص کی طرف اُس کی وحی آتی ہے جس قدر ہمت بلند رکھنے والا وہ ہو گا اُسی پایہ کا کلام اُسے ملے گا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمت و استعداد اور عزم کا دائرہ چونکہ بہت ہی وسیع تھا اس لئے آپ کو جو کلام
ملا وہ بھی اس پایہ اور رتبہ کا ہے اور دوسرا کوئی شخص اس ہمت اور حوصلہ کا کبھی پیدا نہ ہوگا کیونکہ آپ کی
دعوت کسی محدود وقت یا مخصوص قوم کے لئے نہ تھی جیسے آپ سے پہلے نبیوں کی ہوتی تھی بلکہ آپ کے لئے
فرمایا گیا ۔ اِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا لے اور مَا اَرْسَلْتُكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعُلَمِينَ "
ا الاعراف : ۱۵۹
الانبياء : ١٠٨

جس شخص کی بعثت اور رسالت کا دائرہ اس قدر وسیع ہو اس کا مقابلہ کون کر سکتا ہے۔ اس وقت اگر کسی کو
قرآن شریف کی کوئی آیت بھی الہام ہو تو ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ اس کے اس الہام میں اتنا دائرہ وسیع نہیں
ہو گا جس قدر آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا اور ہے۔
الحکم ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱ کالم ۳ و صفحه ۲ کالم ۱- ملفوظات جلد دوم صفحه ۴۰ ۴۱ جدید ایڈیشن )
قرآن شریف میں جس قدر باریک صداقتیں علم دین کی اور علوم دقیقہ الہیات کے اور براہین قاطعہ
اصول حقہ کے معہ دیگر اسرار اور معارف کے مندرج ہیں اگر چہ وہ تمام فی حد ذاتہا ایسے ہیں کہ
قومی بشریہ ان کو به هیئت مجموعی دریافت کرنے سے عاجز ہیں اور کسی عاقل کی عقل ان کے دریافت کرنے
کے لئے بطور خود سبقت نہیں کر سکتی کیونکہ پہلے زمانوں پر نظر استقراری ڈالنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کوئی
حکیم یا فیلسوف ان علوم و معارف کا دریافت کرنے والا نہیں گزرا لیکن اس جگہ عجیب بر عجیب اور بات
ہے یعنی یہ کہ وہ علوم اور معارف ایک ایسے اُمی کو عطا کی گئی کہ جو لکھنے پڑھنے سے نا آشنا محض تھا جس نے
عمر بھر کسی مکتب کی شکل نہیں دیکھی تھی اور نہ کسی کتاب کا کوئی حرف پڑھا تھا اور نہ کسی اہل علم یا حکیم کی
صحبت میسر آئی تھی بلکہ تمام عمر جنگلیوں اور وحشیوں میں سکونت رہی انہیں میں پرورش پائی اور انہیں میں
سے پیدا ہوئے اور انہیں کے ساتھ اختلاط رہا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اُمی اور ان پڑھ ہونا ایک
ایسا بد یہی امر ہے کہ کوئی تاریخ دان اسلام کا اس سے بے خبر نہیں ۔
( براہین احمدیہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۱ ۵ تا ۵۶۳)
جو چیز محض قدرت کا ملہ خدائے تعالیٰ سے ظہور پذیر ہو خواہ وہ چیز اس کی مخلوقات میں سے کوئی مخلوق
ہو اور خواہ وہ اس کی پاک کتابوں میں سے کوئی کتاب ہو جو لفظا اور معناً اسی کی طرف سے صادر ہو اُس کا
اس صفت سے متصف ہونا ضروری ہے کہ کوئی مخلوق اُس کی مثل بنانے پر قادر نہ ہو اور یہ اصول عام جو
ہر یک صادر من اللہ سے متعلق ہے دوطور سے ثابت ہوتا ہے۔ اوّل قیاس سے کیونکہ از روئے قیاس صحیح و
مستحکم کے خدا کا اپنی ذات اور صفات اور افعال میں واحد لاشریک ہونا ضروری ہے اور اس کی کسی
صنعت یا قول یا فعل میں شراکت مخلوق کی جائز نہیں۔ دلیل اس پر یہ ہے کہ اگر اس کی کسی صنعت یا قول
یا فعل میں شراکت مخلوق کی جائز ہو تو البتہ پھر سب صفات اور افعال میں جائز ہو اور اگر سب صفات
اور افعال میں جائز ہو تو پھر کوئی دوسرا خدا بھی پیدا ہونا جائز ہو کیونکہ جس چیز میں تمام صفات خدا کی پائی

جائیں اُسی کا نام خدا ہے اور اگر کسی چیز میں بعض صفات باری تعالیٰ کی پائی جائیں تب بھی وہ بعض میں
شریک باری تعالیٰ کے ہوئے اور شریک الباری بداہت عقل ممتنع ہے۔ پس اس دلیل سے ثابت ہے کہ
خدا کا اپنی تمام صفات اور اقوال اور افعال میں واحد لاشریک ہونا ضروری ہے اور ذات اُس کی ان تمام
نالائق امور سے متنزہ ہے جو شریک الباری پیدا ہونے کی طرف منجر ہوں ۔ دوسرے ثبوت اس دعوئی کا
استقراء تام - سے ہوتا ہے جو ان سب سب چیزوں پر پر جو جو صادر صادر می من اللہ ہیں نظر تدبر کر کے یہ پایہ صحت پہنچ گیا
ہے۔ کیونکہ تمام جزئیات عالم جو خدا کی قدرت کاملہ سے ظہور پذیر ہیں جب ہم ہر یک کو اُن میں سے
عمیق نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اعلیٰ سے ادنی تک بحد یکہ حقیر سے حقیر چیزوں کو جیسے مکھی اور مچھر اور عنکبوت
به
وغیرہ ہیں خیال میں لاتے ہیں تو ان میں سے کوئی بھی ایسی چیز ہم کو معلوم نہیں ہوتی جس کے بنانے پر
انسان بھی قدرت رکھتا ہو بلکہ ان چیزوں کی بناوٹ اور ترکیب پر غور کرنے سے ایسے عجائب کام
دست قدرت کے ان کے جسم میں مشہود اور موجود پاتے ہیں جو صانع عالم کے وجود پر دلائل قاطعہ اور
براہین ساطعہ ہیں۔ علاوہ ان سب دلائل کے یہ بات بھی ہر یک دانشمند پر روشن ہے کہ اگر یہ جائز ہوتا کہ جو
چیزیں خدا کے دست قدرت سے ظہور پذیر ہیں اُن کے بنانے پر کوئی دوسرا شخص بھی قادر ہو سکتا تو کسی
مصنوع کو اُس خالق حقیقی کے وجود پر دلالت کامل نہ رہتی اور امر معرفت صانع عالم کا بالکل مشتبہ ہو جاتا
کیونکہ جب بعض ان اشیاء کو جو خدا تعالیٰ کی طرف سے صادر ہوئیں ہیں بجز خدا کے کوئی اور بھی بنا سکتا ہے
تو پھر اس بات پر کیا دلیل ہے جو کل اشیاء کوئی اور نہیں بنا سکتا ۔ اب جبکہ دلائل مستحکمہ سے ثابت ہو گیا کہ
جو چیزیں خدا کی طرف سے ہیں اُن کا بے نظیر ہونا اور پھر ان کی بے نظیری ان کے منجانب اللہ ہونے پر
دلیل قاطع ہونا اُن کی صادر من اللہ ہونے کے لئے شرط ضروری ہے تو اس تحقیق سے جھوٹ ان لوگوں کا
صاف کھل گیا جن کی یہ رائے ہے کہ کلام الہی کا بے نظیر ہونا ضروری نہیں یا اس کے بے نظیر ہونے سے اس
کا خدا کی طرف سے ہونا ثابت نہیں ہو سکتا۔ پس اس تمام تحقیقات ۔ ات سے ظاہر ہے کہ بے نظیر ہونے
حقیقت اور کیفیت ربانی کام اور کلام سے مختص ہے۔ اور ہر یک دان دانشمند جانتا ہے کہ خدا کی خدائی ماننے
کے لئے بڑا بھارا ذریعہ جو کہ عقل کے ہاتھ میں ہے وہ یہی ہے کہ ہر یک صادر من اللہ ایسی بے نظیری کے
رتبہ پر ہے کہ اس صانع وحید کے وجود پر دلالت کامل کر رہا ہے اور اگر یہ ذریعہ نہ ہوتا تو پھر عقل کو خدا تک
کی
پہنچنے کا راستہ مسدود تھا۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۴۹ تا ۱۸۲)
قرآن شریف وہ کتاب ہے جس نے اپنی عظمتوں اپنی حکمتوں اپنی صداقتوں اپنی بلاغتوں اپنے

لطائف و نکات اپنے انوار روحانی کا آپ دعویٰ کیا ہے اور اپنا بے نظ ،اور اپنا بے نظیر ہونا آپ ظاہر فرما دیا ۔ ہے ۔ یہ
بات ہرگز نہیں کہ صرف مسلمانوں نے فقط اپنے خیال میں اُس کی خوبیوں کو قرار دے دیا ہے بلکہ وہ تو خود
اپنی خوبیوں اور اپنے کمالات کو بیان فرماتا ہے اور اپنا بے مثل و مانند ہونا تمام مخلوقات کے مقابلہ پر پیش
کر رہا ہے اور بلند آواز سے ھل من معارض کا نقارہ بجا رہا ہے اور دقائق حقائق اس کے صرف دو تین
نہیں جس میں کوئی نادان شک بھی کرے بلکہ اس کے دقائق تو بحر ذخار کی طرح جوش مار رہے ہیں اور
آسمان کے ستاروں کی طرح جہاں نظر ڈالو چمکتے نظر آتے ہیں ۔ کوئی صداقت نہیں جو اس سے باہر ہو۔
کوئی حکمت نہیں جو اس کے محیط بیان سے رہ گئی ہو۔ کوئی نور نہیں جو اس کی متابعت سے نہ ملتا ہو اور یہ
باتیں بلا ثبوت نہیں ۔ کوئی ایسا امر نہیں جو صرف زبان سے کہا جاتا ہے بلکہ یہ وہ محقق اور بدیہی الثبوت
صداقت ہے کہ جو تیرہ سو برس سے برابر اپنی روشنی دکھلاتی چلی آئی ہے اور ہم نے بھی اس صداقت کو سو برس
اپنی اس کتاب میں نہایت تفصیل سے لکھا ہے اور دقائق اور معارف قرآنی کو اس قدر بیان کیا ہے کہ جو
ایک طالب صادق کی تسلی اور تشفی کے لئے بحر عظیم کی طرح جوش مار رہے ہیں۔
( براہین احمدیہ ہر چہار خصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۶۲ تا ۲۶۵ حاشیہ نمبر ۱۱)
قرآن کریم کی شان بلند جواسی
کے بیان سے ظاہر ہوتی ہے
وَكُلُّ الْعِلْمِ فِي الْقُرْآنِ لَكِن
تَقَاصَرَ مِنْهُ أَفْهَامُ الرِّجَالِ
جاننا چاہئے کہ اس زمانہ میں اسباب ضلالت میں سے ایک بڑا سبب یہ ہے کہ اکثر لوگوں کی نظر میں
عظمت قرآن شریف کی باقی نہیں رہی۔ ایک گروہ مسلمانوں کا ایسا فلاسفہ ضالہ کا مقلد ہو گیا کہ وہ ہر ایک
امر کا عقل سے ہی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اُن کا بیان ہے کہ اعلیٰ درجہ کا حکم جو تصفیہ تنازعات کے لئے
انسان کو ملا ہے وہ عقل ہی ہے۔ ایسے ہی لوگ جب دیکھتے ہیں کہ وجود جبرائیل اور عزرائیل اور دیگر
ملائکہ کرام جیسا کہ شریعت کی کتابوں میں لکھا ہے اور وجود جنت و جہنم جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہوتا

آج 10 میں سے 10 باقی