قرآن مجید

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے وہ تمام صداقتیں عقلی طور پر بپایہ ثبوت نہیں پہنچتیں تو فی الفور اُن سے منکر ہو جاتے ہیں اور
تاویلات رکیکہ شروع کر دیتے ہیں کہ ملائک سے صرف قوتیں مراد ہیں اور وحی رسالت صرف ایک ملکہ
ہے اور جنت اور جہنم صرف ایک روحانی راحت یا رنج کا نام ہے۔ اِن بے چاروں کو خبر نہیں کہ
آله دریافت مجهولات صرف عقل نہیں ہے وبس بلکہ اعلیٰ درجہ کی صداقتیں اور انتہائی مقام کے معارف تو
وہی ہیں جو مبلغ عقل سے صد ہا درجہ بلند تر ہیں جو بذریعہ مکاشفات صحیحہ ثابت ہوتی ہیں اور اگر صداقتوں
کا محک صرف عقل کو ہی ٹھہرایا جائے تو بڑے بڑے عجائبات کارخانہ الوہیت کے در پردہ مستوری و محجوبی
رہیں گے اور سلسلہ معرفت کا محض نا تمام اور ناقص اور ادھورا رہ جائے گا اور کسی حالت میں انسان شکوک
اور شبہات سے مخلصی نہیں پا سکے گا اور اس یکطرفہ معرفت کا آخری نتیجہ یہ ہوگا کہ بوجہ نہ ثابت ہونے بالائی
رہنمائی کے اور باعث نہ معلوم ہونے تحریکات طاقت بالا کے خود اس صانع کی ذات کے بارہ میں طرح
طرح کے وساوس دلوں میں پیدا ہو جائیں گے ۔ سو ایسا خیال کہ خالق حقیقی کے تمام دقیق در دقیق بھیدوں
کے سمجھنے کے لئے صرف عقل ہی کافی ہے کس قدر خام اور نا سعادتی پر دلالت کر رہا ہے۔
اور ان لوگوں کے مقابل پر دوسرا گروہ یہ ہے کہ جس نے عقل کو بکلی معطل کی طرح چھوڑ دیا ہے اور ایسا
ہی قرآن شریف کو بھی چھوڑ کر جو سر چشمہ تمام علوم الہیہ ہے صرف روایات و اقوال بے سروپا کو مضبوط پکڑ لیا
ہے۔ سو ہم ان دونوں گروہ کو اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ قرآن کریم کی عظمت و نورانیت کا
قدر کریں اور اُس کے نور کی راہنمائی سے عقل کو بھی دخل دیں اور کسی غیر کا قول تو کیا چیز ہے اگر کوئی حدیث
بھی قرآن کریم کے مخالف پاویں تو فی الفور اس کو چھوڑ دیں جیسا کہ اللہ جل شانۂ قرآن کریم میں آپ
فرماتا ے فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ لا یعنی قرآن کریم کے بعد بعد کس کس حدیث پر ایمان لاؤ گے۔
اور ظاہر ہے کہ ہم مسلمانوں کے پاس وہ نص جو اول درجہ پر قطعی اور یقینی ہے قرآن کریم ہی ہے۔ اکثر
احادیث اگر صحیح بھی ہوں تو مفید ظن ہیں۔ وَالظَّنُّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ۔
مندرجہ ذیل صفات قرآن کریم کے غور سے پڑھو اور پھر انصافا خود ہی کہو کہ کیا مناسب ہے کہ اس
کلام کو چھوڑ کر کوئی اور ہادی یا حکم مقرر کیا جائے اور وہ آیات یہ ہیں ۔
إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ إِنَّ فِي هَذَا لَبَلَغَا لِقَوْمٍ عُبِدِينَ ]
وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةً لِلْمُتَّقِينَ - وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ ، حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ * تِبْيَانًا لِكُلِّ
لا الاعراف : ۱۸۶ ۲ بنی اسرائیل : ۱۰ ۳ الانبیاء : ١٠٧ ٤ الحاقة : ۵۲،۴۹ ۵ القمر : ۶

شَيْءٍ نُوْرٌ عَلَى نُورٍ شِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ أَنْزَلَ
الْكِتَبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ !
إِنَّهُ لَقَوْلُ فَصْلَ - لَا رَيْبَ فِيهِ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ
الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ : لَا
يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ هَذَا بَصَابِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى
وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَايْتِهِ يُؤْمِنُونَ ] قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ
وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوْا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ ]
یعنی یہ قرآن اس راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے جو نہایت سیدھی ہے۔ اس میں ان لوگوں کے لئے جو
پرستار ہیں حقیقی پرستش کی تعلیم ہے اور یہ اُن کے لئے جو متقی ہیں کمالات تقویٰ کے یاد دلانے والا ہے۔
یہ حکمت ہے جو کمال کو پہنچی ہوئی ہے۔ اور یہ یقینی سچائی ہے اور اس میں ہر یک چیز کا بیان ہے۔ یہ
نُورٌ عَلَى نُورٍ اور سینوں کو شفا بخشنے والا ہے۔ رحمٰن نے قرآن کو سکھلایا ایسی کتاب نازل کی جو اپنی
ذات میں حق ہے اور حق کے وزن کرنے کے لئے ایک ترازو ہے۔ وہ لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور
اجمالی ہدایتوں کی اس میں تشریح ہے۔ اور وہ اپنے دلائل کے ساتھ حق اور باطل میں فرق کرتا ہے۔ اور وہ
قول فصل ہے اور شک اور شبہ سے خالی ہے۔ ہم نے اس کو اس لئے تجھ پر اتارا ہے کہ تا امور متنازعہ فیہ کا
اس سے فیصلہ کر دیں اور مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت کا سامان طیار کر دیں۔ اس میں وہ تمام
صداقتیں موجود ہیں جو پہلی کتابوں میں متفرق اور پراگندہ طور پر موجود تھیں ایک ذرہ باطل کا اس میں
دخل نہیں نہ آگے سے اور نہ پیچھے سے۔ یہ لوگوں کے لئے روشن دلیلیں ہیں ۔ اور جو یقین لانے والے
ہوں اُن کے لئے ہدایت و رحمت ہے۔ سوایسی کونسی حدیث ہے جس پر تم اللہ اور اُس کی آیات کو چھوڑ کر
ایمان لاؤ گے۔ یعنی اگر کوئی حدیث قرآن کریم سے مخالف ہو تو ہرگز نہیں ماننی چاہئے بلکہ رڈ کر دینی
چاہئے ۔ ہاں اگر کوئی حدیث بذریعہ تاویل قرآن کریم کے بیان سے مطابق آ سکے مان لینا چاہئے ۔ پھر
ا النحل : ٩٠ النور : ٣٦ یونس : ۵۸ الرحمن : ۲ ه الشورى : ۱۸
البقرة : ١٨٦ - الطارق : ١۴ البقرة : ٣ ٩ النحل : ۶۵ ما البينة : ال حم السجدة :٤٣
الجاثية : ٢١ الجاثية : ۱۴ یونس : ۵۹

بعد اس کے ترجمہ بقیہ آیات کا یہ ہے کہ ان کو کہہ دے کہ خدائے تعالیٰ کے فضل و رحمت سے یہ قرآن
ایک بیش قیمت مال ہے سو اس کو تم خوشی سے قبول کرو۔ یہ ان مالوں سے اچھا ہے جو تم جمع کرتے ہو۔ یہ
اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ علم اور حکمت کی مانند کوئی مال نہیں یہ وہی مال ہے جس کی نسبت پیشگوئی
کے طور پر لکھا تھا کہ مسیح دنیا میں آکر اس مال کو اس قدر تقسیم کرے گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیں گے۔
یہ نہیں کہ مسیح درم و دینار کو جو مصداق آیت إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ہے
کرے گا اور دانستہ ہر ایک کو مال کثیر دے کر فتنہ میں ڈال دے گا۔ مسیح کی پہلی فطرت کو بھی ایسے مال سے
مناسبت نہیں۔ وہ خود انجیل میں بیان کر چکا ہے کہ مومن کا مال درم و دینار نہیں بلکہ جواہر حقائق و معارف
اس کا مال ہیں۔ یہی مال انبیاء خدائے تعالیٰ سے پاتے ہیں اور اسی کو تقسیم کرتے ہیں۔ اسی مال کی طرف اشارہ
ہے کہ أَنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللهُ هُوَ الْمُعْطِی - حدیثوں میں یہ بات بوضاحت لکھی گئی ہے کہ مسیح موعود اس
وقت دنیا میں آئے گا کہ جب علم قرآن زمین پر سے اُٹھ جائے گا اور جہل شیوع پا جائے گا یہ وہی زمانہ
ہے جس کی طرف ایک حدیث میں یہ اشارہ ہے لَوْ كَانَ الإِيْمَانُ مُعَلَّقًا عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رَجُلٌ مِنْ
فارس ۔ یہ وہ زمانہ ہے جو اس عاجز پر کشفی طور پر ظاہر ہوا جو کمال طغیان اس کا اس سنہ ہجری میں شروع ہو
گا جو آیت وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابٍ بِهِ لَقَدِرُونَ کے میں بحساب جمل مخفی ہے یعنی
اس مقام کو غور سے دیکھو اور جلدی سے نکل نہ جاؤ اور خدا سے دعا مانگو کہ وہ تمہارے سینوں کو کھول
دے۔ آپ لوگ تھوڑے سے تامل کے ساتھ یہ بات سمجھ سکتے ہیں کہ حدیثوں میں یہ وارد ہے کہ آخری
زمانہ میں قرآن زمین سے اُٹھا لیا جائے گا اور علم قرآن مفقود ہو جائے گا۔ اور جہل پھیل جائے گا اور
ایمانی ذوق اور حلاوت دلوں سے دور ہو جائے گی ۔ پھر ان حدیثوں میں یہ حدیث بھی ہے کہ اگر ایمان
ثریا کے پاس جا ٹھہرے گا یعنی زمین پر اس کا نام و نشان نہیں رہے گا تو ایک آدمی فارسیوں میں سے اپنا
ہاتھ پھیلائے گا اور وہیں ثریا کے پاس سے اس کو لے لے گا۔ اب تم خود سمجھ سکتے ہو کہ اس حدیث سے
صاف معلوم ہوتا ہے کہ جب جہل اور بے ایمانی اور ضلالت جو دوسری حدیثوں میں دخان کے ساتھ تعبیر
کی گئی ہے دنیا میں پھیل جائے گی اور زمین میں حقیقی ایمان داری ایسی کم ہو جائے گی کہ گویا وہ آسمان پر
اُٹھ گئی ہو گی اور قرآن کریم ایسا متروک ہو جائے گا کہ گویا وہ خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھایا گیا ہو گا تب
ضرور ہے کہ فارس کی اصل سے ایک شخص پیدا ہو اور اب؟ ا ہو اور ایمان کو ثریا سے لے کر پھر زمین پر نازل : رزمین پر نازل ہو۔ سو یقیناً
ا التغابن : ١٦
المؤمنون : ١٩
سنہ ۱۲۷۴ء۔

سمجھو کہ نازل ہونے والا ابن مریم یہی ہے۔ (ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵۲ تا ۶ ۴۵ )
میں جوان تھا اور اب بوڑھا ہو گیا اور اگر لوگ چاہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ میں دنیا داری کے
کاموں میں نہیں پڑا اور دینی شغل میں ہمیشہ میری دلچسپی رہی ۔ میں نے اس کلام کو جس کا نام قرآن ہے
نہایت درجہ تک پاک اور روحانی حکمت سے بھرا ہوا پایا۔ نہ وہ کسی انسان کو خدا بناتا اور نہ روحوں اور
جسموں کو اس کی پیدائش سے باہر رکھ کر اس کی مذمت اور نندیا کرتا ہے اور وہ برکت جس کے لئے مذہب
قبول کیا جاتا ہے اس کو یہ کلام آخر انسان کے دل پر وارد کر دیتا ہے اور خدا کے فضل کا اس کو مالک بنا دیتا
ہے۔ پس کیونکر ہم روشنی پا کر پھر تاریکی میں آویں اور آنکھیں پا کر پھر اندھے بن جاویں۔
سناتن دھرم - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۷۴)
یہ امر ثابت شدہ ہے کہ قرآن شریف نے دین کے کامل کرنے کا حق ادا کر دیا ہے۔ جیسا کہ وہ خود
فرماتا ہے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ
لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا لے یعنی آج میں نے تمہارا دین تمہارے لئے کامل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر
پوری کر دی ہے اور میں اسلام کو تمہارا دین مقرر کر کے خوش ہوا۔ سو قرآن شریف کے بعد کسی کتاب کو
قدم رکھنے کی جگہ نہیں کیونکہ جس قدر انسان کی حاجت تھی وہ سب کچھ قرآن شریف بیان کر چکا۔ اب
صرف مکالمات الہیہ کا دروازہ کھلا ہے اور وہ بھی خود بخود نہیں بلکہ سچے اور پاک مکالمات جو صریح اور
کھلے طور پر نصرت الہی کا رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں اور بہت سے امور غیبیہ پر مشتمل ہوتے ہیں وہ بعد
تزکیه نفس محض پیروی قرآن شریف اور اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل ہوتے ہیں ۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۸۰)
یا د رکھنا چاہئے کہ ہر ایک الہام کے لئے وہ سنت اللہ بطور امام اور مهیمن اور پیشرو کے ہے جو
قرآن کریم میں وارد ہو چکی ہے اور ممکن نہیں کہ کوئی الہام اس سنت کو توڑ کر ظہور میں آوے کیونکہ اس سے
پاک نوشتوں کا باطل ہونا لازم آتا ہے۔ (تبلیغ رسالت جلد سوم صفحہ ۱۵۶۔ مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۴۲۹ بار دوم )
جاننا چاہئے کہ کھلا کھلا اعجاز قرآن شریف کا جو ہر ایک قوم اور ہر یک اہل زبان پر روشن ہو سکتا ہے جس کو
پیش کر کے ہم ہر یک ملک کے آدمی کو خواہ وہ ہندی ہو یا پارسی یا یورپین یا امریکن یا کسی اور ملک کا ہوملزم و
ساکت ولا جواب کر سکتے ہیں۔ وہ غیر محدود معارف و حقائق و علوم حکمیہ قرآنیہ ہیں جو ہر زمانہ میں اس زمانہ کی
ا المائدة :

حاجت کے موافق کھلتے جاتے ہیں اور ہر ایک زمانہ کے خیالات کو مقابلہ کرنے کے لئے مسلح سپاہیوں کی طرح
کھڑے ہیں۔ اگر قرآن شریف اپنے حقائق و دقائق کے لحاظ سے ایک محدود چیز ہوتی تو ہرگز وہ معجزہ نامہ نہیں
ٹھہر سکتا تھا فقط بلاغت و فصاحت ایسا امر نہیں ہے جس کی اعجازی کیفیت ہر یک خواندہ، ناخواندہ کو معلوم ہو
جائے ۔ کھلا کھلا اعجاز اس کا تو یہی ہے کہ وہ غیر محدود معارف و دقائق اپنے اندر رکھتا ہے۔ جو شخص قرآن شریف
کے اس اعجاز کو نہیں مانتا وہ علم قرآن سے سخت بے نصیب ہے ۔ وَمَنْ لَّمْ يُؤْمِنُ بِذَالِكَ الْإِعْجَازِ فَوَ اللَّهِ
مَا قَدَرَ الْقُرْآنَ حَقَّ قَدْرِهِ وَ مَا عَرَفَ اللَّهَ حَقَّ مَعْرِفَتِهِ وَمَا وَقَرَ الرَّسُولَ حَقَّ تَوْقِيرِهِ ۔ ۔
اے بندگان خدا ! یقیناً یا د رکھو کہ قرآن شریف میں غیر محدود معارف و حقائق کا اعجاز ایسا کامل اعجاز
ہے جس نے ہر ایک زمانہ میں تلوار سے زیادہ کام کیا ہے۔ اور ہر یک زمانہ اپنی نئی حالت کے ساتھ جو
کچھ شبہات پیش کرتا ہے یا جس قسم کے اعلیٰ معارف کا دعویٰ کرتا ہے اس کی پوری مدافعت اور پورا الزام
اور پورا پورا مقابلہ قرآن شریف میں موجود ہے۔ کوئی شخص برہمو ہو یا بدھ مذہب والا یا آریہ یا کسی اور رنگ
کا فلسفی کوئی ایسی الہی صداقت نکال نہیں سکتا جو قرآن شریف میں پہلے سے موجود نہ ہو۔ قرآن شریف
کے عجائبات کبھی ختم نہیں ہو سکتے ۔ اور جس طرح صحیفہ فطرت کے عجائب وغرائب خواص کسی پہلے
زمانہ تک ختم نہیں ہو چکے بلکہ جدید در جدید پیدا ہوتے جاتے ہیں۔ یہی حال ان صحف مطہرہ کا ہے تا
خدائے تعالیٰ کے قول اور فعل میں مطابقت ثابت ہو۔ اور میں اس سے پہلے لکھ چکا ہوں کہ قرآن شریف
کے عجائبات اکثر بذریعہ الہام میرے پر کھلتے رہتے ہیں اور اکثر ایسے ہوتے ہیں کہ تفسیروں میں ان
کا نام و نشان نہیں پایا جاتا۔ مثلاً یہ جو اس عاجز پر کھلا ہے کہ ابتدائے خلقت آدم سے جس قدر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ بعثت تک مدت گذری تھی وہ تمام مدت سورۃ والعصر کے اعداد
حروف میں بحساب قمری مندرج ہے یعنی چار ہزار سات سو چالیس ۔ اب بتلاؤ کہ یہ دقائق قرآنیہ جس
میں قرآن کریم کا اعجاز نمایاں ہے کسی تفسیر میں لکھے ہیں۔ ایسا ہی خدائے تعالیٰ نے میرے پر یہ نکتہ
معارف قرآنیہ کا ظاہر کیا کہ اِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ کے صرف یہی معنے نہیں کہ ایک بابرکت
رات ہے جس میں قرآن شریف اُترا بلکہ باوجود ان معنوں کے جو بجائے خود صحیح ہیں ۔ اس آیت کے بطن
لے اور جو شخص اس معجزہ پر ایمان نہیں لاتا تو اللہ کی قسم اس نے قرآن کی قدر کرنے کا حق ادا نہیں کیا اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کی
اس حد تک معرفت حاصل کی ہے جو حاصل کرنا چاہیے تھی اور نہ ہی اس سے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی عزت و توقیر
کا حق ادا کیا ہے۔
القدر : ٢

میں دوسرے معنے بھی ہیں جو رسالہ فتح اسلام میں درج کئے گئے ہیں۔ اب فرمائیے کہ یہ تمام معارف حقہ کس
تفسیر میں موجود ہیں؟ اور یہ بھی یاد رکھیں کہ قرآن شریف کے ایک معنے کے ساتھ اگر دوسرے معنے بھی ہوں تو
ان دونوں معنوں میں کوئی تناقض پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہدایت قرآنی میں کوئی نقص عائد حال ہوتا ہے بلکہ ایک
نور کے ساتھ دوسرا نور مل کر عظمت فرقانی کی روشنی نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے اور چونکہ زمانہ غیر محدود
انقلابات کی وجہ سے غیر محدود خیالات کا بالطبع محرک ہے لہذا اس کا نئے پیرایہ میں ہو کر جلوہ گر ہونا یا نئے نئے
علوم کو بمنصہ ظہور لانا یا نئے نئے بدعات اور محدثات کو دکھلانا ایک ضروری امر اس کے لئے پڑا ہوا ہے۔ اب
اس حالت میں ایسی کتاب جو خاتم الکتب ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اگر زمانہ کے ہر یک رنگ کے ساتھ مناسب
حال اس کا تدارک نہ کرے تو وہ ہرگز خاتم الکتب نہیں ٹھہر سکتی اور اگر اس کتاب میں مخفی طور پر وہ سب سامان
موجود ہے جو ہر یک حالت زمانہ کے لئے درکار ہے تو اس صورت میں ہمیں ماننا پڑے گا کہ قرآن شریف
بلاریب غیر محدود معارف پر مشتمل ہے اور ہر یک زمانہ کی ضرورات لاحقہ کا کامل طور پر متکفل ہے۔
اب یہ بھی یادر ہے کہ عادت اللہ ہر ایک کامل ملہم کے ساتھ یہی رہی ہے کہ عجائبات مخفیہ فرقان اس پر ظاہر
ہوتے رہے ہیں۔ بلکہ بسا اوقات ایک مہم کے دل پر قرآن شریف کی آیت الہام کے طور پر القاء ہوتی ہے اور
اصل معنی سے پھیر کر کوئی اور مقصود اس سے ہوتا ہے۔ جیسا کہ مولوی عبداللہ صاحب مرحوم غزنوی اپنے ایک
مکتوب میں لکھتے ہیں کہ مجھے ایک مرتبہ الہام ہوا۔ قلنا یا نار کونی بردا وسلاما ۔ مگر میں اس کے معنے نہ
سمجھا۔ پھر الہام ہوا قلنا یا صبر کونی بردًا وسلامًا تب میں سمجھ گیا کہ نار سے مراد اس جگہ صبر ہے۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۵۵ تا ۲۶۲)
یہی زمانہ ہے کہ جس میں ہزار ہا قسم کے اعتراضات اور شبہات پیدا ہو گئے ہیں ۔ اور انواع اقسام
کے عقلی حملے اسلام پر کئے گئے ہیں۔ اور خدائے تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِنْ مِّنْ شَيْ إِلَّا عِنْدَنَا
خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلَةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ لایعنی بر یک چیز کے ہمارے پاس خزانے ہیں ۔ مگر
بقدر معلوم اور بقدر ضرورت ہم ان کو اتارتے ہیں۔ سو جس قدر معارف و حقائق بطون قرآن کریم میں
چھپے ہوئے ہیں جو ہر یک قسم کے ادیان فلسفیہ و غیر فلسفیہ کو مقہور و مغلوب کرتے ہیں۔ ان کے ظہور کا
زمانہ یہی تھا۔ کیونکہ وہ بحر تحریک ضرورت پیش آمدہ کے ظاہر نہیں ہو سکتے تھے۔ سواب مخالفانہ حملے جو
نئے فلسفہ کی طرف سے ہوئے تو ان معارف کے ظاہر ہونے کا وقت آگیا اور ممکن نہیں تھا کہ بغیر اس کے
ا الحجر : ٢٢

کہ وہ معارف ظاہر ہوں اسلام تمام ادیان باطلہ پر فتح پا سکے کیونکہ سیفی فتح کچھ چیز نہیں اور چند روزہ
اقبال کے دور ہونے سے وہ فتح بھی معدوم ہو جاتی ہے۔ سچی اور حقیقی فتح وہ ہے جو معارف اور حقائق اور
کامل صداقتوں کے لشکر کے ساتھ حاصل ہو۔ سو وہ یہ فتح ہے جواب اسلام کو نصیب ہو رہی ہے۔ بلاشبہ یہ
پیشگوئی اسی زمانہ کے حق میں ہے۔ اور سلف صالح بھی ایسا ہی سمجھتے آئے ہیں۔ یہ زمانہ در حقیقت ایک
ایسا زمانہ ہے جو بالطبع تقاضا کر رہا ہے جو قرآن شریف اپنے ان تمام بطون کو ظاہر کرے جو اس کے اندر
مخفی چلے آتے ہیں ۔ یہ بات ہر ایک فہم کو جلدی سمجھ میں آ سکتی ہے کہ اللہ جل شانہ کی
کوئی مصنوع دقائق و غرائب خواص سے خالی نہیں۔ اور اگر ایک مکھی کے خواص و عجائبات کی قیامت تک
تفتیش و تحقیقات کرتے جائیں تو وہ بھی کبھی ختم نہیں ہو سکتی ۔ تو اب سوچنا چاہئے کہ کیا خواص و عجائبات
قرآن کریم کے اپنے قدر و اندازہ میں مکھی جتنے بھی نہیں؟ بلاشبہ وہ عجائبات تمام مخلوقات کے مجموعی
عجائبات سے بہت بڑھ کر ہیں اور ان کا انکار در حقیقت قرآن کریم کے منجانب اللہ ہونے کا انکار ہے
کیونکہ دنیا میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں کہ جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے صادر ہو اور اُس میں بے انتہا
عجائبات نہ پائے جائیں وہ نکات و حقائق جو معرفت کو زیادہ کرتے ہیں وہ ہمیشہ حسب ضرورت
کھلتے رہتے ہیں۔ اور نئے نئے فسادوں کے وقت نئے نئے پُر حکمت معانی بمنصہ ظہور آتے رہتے ہیں ۔
یہ تو ظاہر ہے کہ قرآن کریم بذات خود معجزہ ہے اور بڑی بھاری وجہ اعجاز کی اُس میں یہ ہے کہ وہ
جامع حقائق غیر متناہیہ ہے مگر بغیر وقت کے وہ ظاہر نہیں ہوتے ۔ جیسے جیسے وقت کی مشکلات تقاضا کرتی
ہیں وہ معارف خفیہ ظاہر ہوتے جاتے ہیں۔ دیکھو د نیوی علوم جو اکثر مخالف قرآن کریم اور غفلت میں
ڈالنے والے ہیں کیسے آج کل ایک زور سے ترقی کر رہے ہیں اور زمانہ اپنے علوم ریاضی اور طبعی اور
فلسفہ کی تحقیقاتوں میں کیسی ایک عجیب طور کی تبدیلیاں دکھلا رہا ہے کیا ایسے نازک وقت میں ضرور نہ تھا کہ
ایمانی اور عرفانی ترقیات کے لئے بھی دروازہ کھولا جاتا تا شرور محدثہ کی مدافعت کے لئے آسانی پیدا
ا
ہو جاتی ۔ سو یقیناً سمجھو کہ وہ دروازہ کھولا گیا ہے اور خدا تعالیٰ نے ارادہ کر لیا ہے کہ تا قرآن کریم کے
عجائبات مخفیہ اس دنیا کے متکبر فلسفیوں پر ظاہر کرے ۔ اب نیم ملاں دشمن اسلام اس ارادہ کو روک نہیں
سکتے ۔ اگر اپنی شرارتوں سے باز نہیں آئیں گے تو ہلاک کئے جائیں گے اور قہری طمانچہ حضرت قہار کا ایسا
لگے گا کہ خاک میں مل جائیں گے۔ اِن نادانوں کو حالتِ موجودہ پر بالکل نظر نہیں ۔ چاہتے ہیں کہ
قرآن کریم مغلوب اور کمزور اور ضعیف اور حقیر سا نظر آوے لیکن اب وہ ایک جنگی بہادر کی طرح نکلے گا۔

ہاں وہ ایک شیر کی طرح میدان میں آئے گا اور دنیا کے تمام فلسفہ کو کھا جائے گا اور اپنا غلبہ دکھائے گا اور
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ گلہ کی پیشگوئی کو پوری کر دے گا اور پیشگوئی وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمْ کو روحانی
طور سے کمال تک پہنچائے گا کیونکہ دین کا زمین پر بوجہ کمال قائم ہو جانا محض جبر اور اکراہ سے ممکن نہیں۔
دین اس وقت زمین پر قائم ہوتا ہے کہ جب اس کے مقابل پر کوئی دین کھڑا نہ رہے اور تمام مخالف سپر ڈال
دیں۔ سواب وہی وقت آ گیا ۔ اب وہ وقت نادان مولویوں کے روکنے سے رک نہیں سکتا۔ اب وہ ابن مریم
جس کا روحانی اپ زمین پر بجز بجر معلم حقیقی کے کوئی نہیں ں : جو اس وجہ سے سے آدم سے بھی مشابہت رکھتا ہے۔
بہت ساخزانہ قرآن کریم کا لوگوں میں تقسیم کرے گا۔ یہاں تک کہ لوگ قبول کرتے کرتے تھک جائیں گے
اور لا يَقْبِلُۂ احد کا مصداق بن جائیں گے اور ہر یک طبیعت اپنے ظرف کے مطابق پر ہو جائے گی۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۶۴ تا ۴۶۷)
پاک اور کامل تعلیم قرآن شریف کی ہے جو انسانی درخت کی ہر ایک شاخ کی پرورش کرتی ہے اور
قرآن شریف صرف ایک پہلو پر زور نہیں ڈالتا بلکہ کبھی تو عفو اور درگذر کی تعلیم دیتا ہے مگر اس شرط سے کہ
عفو کرنا قرین مصلحت ہو اور کبھی مناسب محل اور وقت کے مجرم کو سزا دینے کے لئے فرماتا ہے۔ پس
در حقیقت قرآن شریف خدا تعالیٰ کے اس قانونِ قدرت کی تصویر ہے جو ہمیشہ ہماری نظر کے سامنے ہے۔
یہ بات نہایت معقول ہے کہ خدا کا قول اور فعل دونوں مطابق ہونے چاہئیں یعنی جس رنگ اور طرز پر دنیا
میں خدا تعالیٰ کا فعل نظر آتا ہے ضرور ہے کہ خدا تعالیٰ کی سچی کتاب اپنے فعل کے مطابق تعلیم کرے نہ
یہ کہ فعل سے کچھ اور ظاہر اور ظاہر ہو اور قول سے کچھ اور ظاہر ہو ۔ خدا نے کچھ اور ظاہر ہو ۔ خدا تعالیٰ کے فعل میں ہم د ں ہم دیکھتے ہیں کہ ہمیشہ
نرمی اور درگذر نہیں بلکہ وہ مجرموں کو طرح طرح کے عذابوں سے سزا یاب بھی کرتا ہے۔ ایسے عذابوں کا
پہلی کتابوں میں بھی ذکر ہے ہمارا خدا صرف حلیم خدا ہما را خدا صرف حلیم خدا نہیں بلکہ وہ حلیم بھی ہے اور اس کا قہر بھی عظیم ہے۔
سچی کتاب وہ کتاب ہے جو اس کے قانونِ قدرت کے مطابق ہے اور سچا قولِ الہی وہ ہے جو اس کے فعل
کے مخالف نہیں ۔ ہم نے کبھی مشاہدہ نہیں کیا کہ خدا نے اب کہ خدا نے اپنی مخلوق کے ساتھ ہمیشہ حلم اور درگذر کا
کیا ہو اور کوئی عذاب نہ آیا ہو ۔ اب بھی نا پاک طبع لوگوں کے لئے خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے ایک
عظیم الشان اور ہیبت ناک زلزلہ کی خبر دے رکھی ہے جو اُن کو ہلاک کرے گا۔
معاملہ
چشمہ مسیحی - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۴۶ ، ۳۴۷)
ایک اور اعتراض تھا جو ہم نے عیسائیوں کی موجودہ انجیلوں پر کیا تھا جس کی وجہ سے پادری صاحبوں

کو بہت شرمندگی اُٹھانی پڑی اور وہ یہ ہے کہ انجیل انسان کی تمام قوتوں کی مربی نہیں ہو سکتی اور جو کچھ اُس
میں کسی قدرا خلاقی حصہ موجود ہے اور وہ بھی دراصل تو ریت کا انتخاب ہے۔ اس پر بعض عیسائیوں نے یہ
اعتراض اٹھایا تھا کہ ”خدا کی کتاب کے مناسب حال صرف اخلاقی حصہ ہوتا ہے اور سزا جزا کے قوانین
خدا کی کتاب کے مناسب حال نہیں۔ کیونکہ جرائم کی سزائیں حالات متبدلہ کی مصلحت کی رُو سے ہونی
چاہیئیں اور وہ حالات غیر محدود ہیں اس لئے اُن کے لئے صرف ایک ہی قانون سزا ہونا ٹھیک نہیں
ہے۔ ہر ایک سزا جیسا کہ وقت تقاضا کرے اور مجرموں کی تنبیہ اور سرزنش کے لئے مفید پڑ سکے دینی
چاہئے لہذا ہمیشہ ایک ہی رنگ میں ان کا ہونا اصلاح خلائق کے لئے مفید نہیں ہوگا اور اس طرح پر قوانین
دیوانی اور فوجداری اور مال گذاری کو محدود کر دینا اس بد نتیجہ کا موجب ہوگا کہ جو ایسی نئی صورتوں کے
وقت میں پیدا ہو سکتا ہے جو ان قوانین محدودہ سے باہر ہوں ۔ مثلاً ایک ایسی جدید طرز کے امور تجارت پر
مخالفانہ اثر کرے جو ایسے عام رواج پر مبنی ہوں جن سے اس گورنمنٹ میں کسی طرح گریز نہ ہو سکے اور یا
کسی اور طرز کے جدید معاملات پر مؤثر ہو اور یا کسی اور تمدنی حالت پر اثر رکھتا ہو اور یا بد معاشوں کے
ایسے حالات راسخہ پر غیر مفید ثابت ہو جو ایک قسم کی سزا کی عادت پکڑ گئے ہوں یا اس سزا کے لائق نہ
رہے ہوں ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ خیالات ان لوگوں کے ہیں جنہوں نے کبھی تدبر سے خدا کی کلام
قرآن شریف کو نہیں پڑھا۔ اب میں حق کے طالبوں کو سمجھاتا ہوں کہ قرآن شریف میں ایسے احکام جو
دیوانی اور فوجداری اور مال کے متعلق ہیں دو قسم کے ہیں۔ ایک وہ جن میں سزا یا طریق انصاف کی
تفصیل ہے۔ دوسرے وہ جن میں ان امور کو صرف قواعد کلیہ کے طور پر لکھا ہے اور کسی خاص طریق کی
تعیین کی۔ نہیں کی ۔ اور وہ احکام اس غرض سے ہیں کہ تا اگر کوئی نئی صورت پیدا ہو تو را ہو تو مجتہد کو کام آئیں ۔ مثلاً
قرآن شریف میں ایک جگہ تو یہ ہے کہ دانت کے بدلے دانت آنکھ کے بدلے آنکھ۔ یہ تو تفصیل ہے۔
اور دوسری جگہ یہ اجمالی عبارت ہے کہ جَزَؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ہے پس جب ہم غور کرتے ہیں
تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ اجمالی عبارت توسیع قانون کے لئے بیان فرمائی گئی ہے کیونکہ بعض صورتیں
ایسی ہیں کہ ان میں یہ قانون جاری نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً ایک ایسا شخص کسی کا دانت توڑے کہ اُس کے منہ
میں دانت نہیں اور باعث کبر سنی یا کسی اور سبب سے اُس کے دانت نکل گئے ہیں تو دندان شکنی کی سزا
میں ہم اُس کا دانت توڑ نہیں سکتے کیونکہ اس کے تو منہ میں دانت ہی نہیں ۔ ایسا ہی اگر ایک اندھا کسی کی
الشورى : 1

آنکھ پھوڑ دے تو ہم اس کی آنکھ نہیں پھوڑ سکتے کیونکہ اُس کی تو آنکھیں ہی نہیں۔ خلاصہ مطلب یہ کہ
قرآن شریف نے ایسی صورتوں کو احکام میں داخل کرنے کے لئے اس قسم کے قواعد کلیہ بیان فرمائے ہیں ۔
پس اس کے احکام اور قوانین پر کیونکر اعتراض ہو سکے اور اُس نے صرف یہی نہیں کہا بلکہ ایسے قواعد کلیہ
بیان فرما کر ہر ایک کو اجتہاد اور استخراج اور استنباط کی ترغیب دی ہے مگر افسوس کہ یہ ترغیب اور طرز تعلیم
توریت میں نہیں پائی جاتی اور انجیل تو اس کامل تعلیم سے بالکل محروم ہے اور انجیل میں صرف چند اخلاق
بیان کئے ہیں اور وہ بھی کسی ضابطہ اور قانون کے سلسلہ میں منسلک نہیں ہیں اور یاد رہے کہ عیسائیوں کا یہ
بیان کہ انجیل نے قوانین کی باتوں کو انسانوں کی سمجھ پر چھوڑ دیا ہے جائے فخر نہیں بلکہ جائے انفعال اور
ندامت ہے کیونکہ ہر ایک امر جو قانون کلی اور قواعد مرتبہ منتظمہ کے رنگ میں بیان نہ کیا جائے وہ امر
گو کیسا ہی اپنے مفہوم کے رو سے نیک ہو بد استعمالی کے رو سے نہایت بد اور مکروہ ہو جاتا ہے۔
(کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۸۷، ۸۸)
ہما را خداوند کریم کہ جو دلوں کے پوشیدہ بھیدوں کو خوب جانتا ہے اس بات پر گواہ ہے کہ اگر کوئی شخص
ایک ذرہ کا ہزارم حصہ بھی قرآن شریف کی تعلیم میں کچھ نقص نکال سکے یا بمقابلہ اس کے اپنی کسی کتاب کی
ایک ذرہ بھر کوئی ایسی خوبی ثابت کر سکے کہ جو قرآنی تعلیم کے برخلاف ہو اور اس سے بہتر ہو تو ہم سزائے
موت بھی قبول کرنے کو طیار ہیں۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۹۸ حاشیہ نمبر ۲)
آج روئے زمین پر سب الہامی کتابوں میں سے ایک فرقان مجید ہی ہے کہ جس کا کلام الہی ہونا
دلائلِ قطعیہ سے ثابت ہے جس کے اصول نجات کے بالکل راستی اور وضع فطرتی پر مبنی ہیں جس کے
عقائد ایسے کامل اور متحکم ہیں جو براہین قویہ ان کی صداقت پر شاہد ناطق ہیں جس کے احکام حق محض پر
قائم ہیں۔ جس کی تعلیمات ہر یک طرح کی آمیزش شرک اور بدعت اور مخلوق پرستی سے بکلی پاک ہیں۔
جس میں توحید اور عظیم ا حید اور تعظیم الہی اور کمالات حضرت عزت کے ظاہر کرنے کے لئے انتہا کا جوش ہے جس
میں یہ خوبی ہے کہ سرا سر وحدانیت جناب الہی سے بھرا ہوا ہے اور کسی طرح کا دھبہ نقصان اور عیب اور
نالائق صفات کا ذات پاک حضرت باری تعالیٰ پر نہیں لگاتا اور کسی اعتقاد کو ز بر دتی تسلیم کرانا نہیں چاہتا
بلکہ جو تعلیم دیتا ہے۔ اس کی صداقت کی وجوہات پہلے دکھلا لیتا ہے۔ اور ہر ایک مطلب اور مدعا کو
حجج اور براہین سے ثابت کرتا ہے اور ہر یک اصول کی حقیت پر دلائل واضح بیان کر کے مرتبہ یقین

کامل اور معرفت تام تک پہنچاتا ہے اور جو جو خرابیاں اور ناپاکیاں اور خلل اور فساد لوگوں کے عقائد اور
اعمال اور اقوال اور افعال میں پڑے ہوئے ہیں ان تمام مفاسد کو روشن براہین سے دُور کرتا ہے اور وہ
تمام آداب سکھاتا ہے کہ جن کا جاننا انسان کو انسان بننے کے لئے نہایت ضروری ہے اور ہر یک فساد کی
اُسی زور سے مدافعت کرتا ہے کہ جس زور سے وہ آجکل پھیلا ہوا ہے۔ اُس کی تعلیم نہایت مستقیم اور قوی
اور سلیم ہے گویا احکام قدرتی کا ایک آئینہ ہے اور قانون فطرت کی ایک عکسی تصویر ہے اور بینائی دلی اور
بصیرت قلبی کے لئے ایک آفتاب چشم افروز ہے اور عقل کے اجمال کو تفصیل دینے والا اور اس کے
نقصان کا جبر کرنے والا ہے۔ لیکن دوسری کتا بیں جو الہامی کہلاتی ہیں جب اُن کی حالت موجودہ کو دیکھا
گیا تو بخوبی ثابت ہو گیا جو وہ سب کتابیں ان صفات کاملہ سے بالکل خالی اور عاری ہیں اور خدا کی
ذات اور صفات کی نسبت طرح طرح کی بدگمانیاں اُن میں پائی جاتی ہیں۔ اور مقلد ان کتابوں کے
عجیب عجیب عقائد کے پابند ہو رہے ہیں۔ کوئی فرقہ ان میں سے خدا کو خالق اور قادر ہونے سے جواب
دے رہا ہے اور قدیم اور خود بخود ہونے میں اس کا بھائی اور حصہ دار بن بیٹھا ہے اور کوئی بتوں اور
مورتوں اور دیوتوں کو اس کے کارخانہ میں دخیل اور اس کی سلطنت کا مدارالمہام سمجھ رہا ہے۔ کوئی اس کے
لئے بیٹے اور بیٹیاں اور پوتے اور پوتیاں تراش رہا ہے۔ اور کوئی خود اسی کو کچھ اور کچھ کا جنم دے رہا
ہے۔ غرض ایک دوسرے سے بڑھ کر اس ذات کامل کو ایسا خیال کر رہے ہیں کہ گویا وہ نہایت ہی
بد نصیب ہے کہ جس کمال تام کو اس کے لئے عقل چاہتی تھی ۔ وہ اس کو میسر نہ ہوا ۔ اب اے بھائیو!
خلاصہ کلام یہ ہے کہ جب میں نے ایسے ایسے باطل عقائد میں لوگوں کو مبتلا دیکھا اور اس درجہ کی گمراہی
میں پایا کہ جس کو دیکھ کر جی پگھل آیا اور دل اور بدن کانپ اُٹھا تو میں نے اُن کی رہنمائی کے لئے اس
کتاب کا تالیف کرنا اپنے نفس پر ایک حق واجب اور دین لازم دیکھا جو بجز ادا کرنے کے ساقط نہ ہو گا۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۸۱ تا ۸۳)
وہ براہین جو قرآن شریف کی حقیت اور افضلیت پر بیرونی شہادتیں ہیں چار قسم پر ہیں۔ ایک وہ جو
امور محتاج الاصلاح سے ماخوذ ہیں ۔ دوسری و دوسری وہ جو امور محتاج التکمیل سے ماخوذ ہیں ۔ تیسری وہ جو
امور قدرتیہ سے ماخوذ ہیں۔ چوتھی وہ جو امور غیبیہ سے ماخوذ ہیں لیکن وہ براہین جو قرآن شریف کی
حقیت اور افضلیت پر اندرونی شہادتیں ہیں وہ تمام امور قدرتیہ ہی سے ماخوذ ہیں اور تعریف اقسام مذکورہ
کی یہ تفصیل ذیل ہے۔

امور محتاج الاصلاح سے وہ امور کفر اور بے ایمانی اور شرک اور بد عملی کے مراد ہیں جن کو بنی آدم نے
بجائے عقائد حقہ اور اعمال صالحہ کے اختیار کر رکھا ہو اور جو عام طور پر تمام دنیا میں پھیلنے کی وجہ سے اس
لائق ہو گئے ہوں کہ عنایت از لیہ ان کی اصلاح کی طرف توجہ کرے۔
امور محتاج التكمیل سے وہ امور تعلیمیہ مراد ہیں کہ جو کتب الہا میہ میں ناقص طور پر پائے جاتے
ہوں اور حالت کاملہ کاملہ تعلیم پر نظر کرنے سے اُن کا ناق ناقص اور اد اور ادھورا ہونا ثابت ہوتا ہو اور اس وجہ - وجہ سے وہ
ایک ایسی کتاب الہامی کے محتاج ہوں جو ان کو مرتبۂ کمال تک پہنچاوے۔
امور قدرتیہ دو طور پر ہیں ۔
ا۔ بیرونی شہادتیں۔ ان سے وہ امور مراد ہیں جو بغیر وسیلہ انسانی تدبیروں کے خدا کی طرف سے
پیدا ہو جائیں اور ہر ایک ذرہ بے مقدار کو وہ شوکت و شان اور عظمت و بزرگی بخشیں جس کا حاصل ہونا
عند العقل محالات عادیہ سے متصور ہو اور جس کی نظیر صفحہ دنیا میں کہیں نہ پائی جاتی ہو۔
۲ ۔ اندرونی شہادتیں۔ ان سے وہ محاسن صوری اور معنوی کتاب الہامی کے مراد ہیں جن کا مقابلہ
کرنے سے قومی بشریہ عاجز ہوں اور جو فی الواقعہ بے مثل و مانند ہو کر ایسے قادر یکتا پر دلالت کرتی ہوں
کہ گویا آئینہ خدا نما ہوں ۔
امور غیبیہ سے وہ امور مراد ہیں جو ایک ایسے شخص کی زبان سے نکلیں جس کی نسبت یہ یقین کیا جائے
کہ ان امور کا بیان کرنا من کل الوجوہ اس کی طاقت سے باہر ہے یعنی ان امور پر نظر کرنے اور اس شخص
کے حال پر نظر کرنے سے یہ بات بہ بداہت واضح ہو کہ نہ وہ امور اس کے لئے حکم بدیہی اور مشہود کا
رکھتے ہیں اور نہ بذریعہ نظر اور فکر کے اس کو حاصل ہو سکتے ہیں اور نہ اُس کی نسبت عند العقل یہ گمان جائز
ہے کہ اُس نے بذریعہ کسی دوسرے واقف کار کے ان امور کو حاصل کر لیا ہو گا۔ گو وہی امور کسی دوسرے
شخص کی طاقت سے باہر نہ ہوں ۔ پس اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ امور غیبیہ اضافی اور نسبتی امور ہیں ۔ یعنی
ایسے امور ہیں کہ جب بعض خاص اشخاص کی طرف اُن کو نسبت دی جاتی ہے تو اس قابل ہو جاتے ہیں
کہ امور غیبیہ ہونے کا اُن پر اطلاق ہو اور پھر جب وہی امور بعض دیگر کی طرف منسوب کئے جائیں تو یہ
قابلیت اُن میں متحقق نہیں ہوتی ۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص ، روحانی خزائن جلدا جلد اصفحه ۱۴۳ تا ۱۴۵)
بعض معجزات و پیشگویاں قرآن شریف کی ایسی ہیں کہ وہ ہمارے لئے بھی جو اس زمانہ میں مشہود و

·

آج 10 میں سے 10 باقی