قرآن مجید

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا
دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے۔ حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب
اُس کے ظل تھے۔ سو تم قرآن کو تدبر سے پڑھو اور اوس سے بہت ہی پیار کرو۔ ایسا پیار کہ تم نے کسی سے
نہ کیا ہو۔ کیونکہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ الخیر كـلــه في القرآن کہ تمام قسم کی
بھلائیاں قرآن میں ہیں۔ یہی بات سچ ہے افسوس ان لوگوں پر جو کسی اور چیز کو اوس پر مقدم رکھتے ہیں ۔
تمہاری تمام فلاح اور نجات کا سر چشمہ قرآن میں ہے۔ کوئی بھی تمہاری ایسی دینی ضرورت نہیں جو قرآن
میں نہیں پائی جاتی ۔ تمہارے ایمان کا مصدق یا مکتب قیامت کے دن قرآن ہے۔ اور بجز قرآن کے
آسمان کے نیچے اور کوئی کتاب نہیں جو بلا واسطہ قرآن تمہیں ہدایت دے سکے ۔ خدا نے تم پر بہت احسان
کیا ہے جو قرآن جیسی کتاب تمہیں عنایت کی۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ کتاب جو تم پر پڑھی گئی اگر
عیسائیوں پر پڑھی جاتی تو وہ ہلاک نہ ہوتے اور یہ نعمت اور ہدایت جو تمہیں دی گئی اگر بجائے توریت کے
یہودیوں کو دی جاتی تو بعض فرقے اُن کے قیامت سے منکر نہ ہوتے پس اس نعمت کی قدر کرو جو تمہیں
دی گئی۔ یہ نہایت پیاری نعمت ہے۔ یہ بڑی دولت ہے۔ اگر قرآن نہ آتا تو تمام دنیا ایک گندے مُضغہ
کی طرح تھی ۔ قرآن وہ کتاب ہے جس کے مقابل پر تمام ہدائتیں ہیچ ہیں ۔
(کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۶ ، ۲۷)
فرقان مجید با وجود ان تمام کمالات بلاغت و فصاحت و احاطهٔ حکمت و معرفت ایک روحانی تا ثیر اپنی
ذات بابرکات میں ایسی رکھتا ہے کہ اس کا سچا اتباع انسان کو مستقیم الحال اور منور الباطن اور منشرح الصدر
اور مقبول الہی اور قابلِ خطاب حضرت عزت بنا دیتا ہے اور اس میں وہ انوار پیدا کرتا ہے اور وہ فیوض غیبی
اور تائیدات لاریبی اس کے شامل حال کر دیتا ہے کہ جو اغیار میں ہرگز پائی نہیں جاتیں اور حضرت احدیت
کی طرف سے وہ لذیذ اور دل آرام کلام اُس پر نازل ہوتا ہے جس سے اُس پر دم بدم کھلتا جاتا ہے کہ وہ
فرقان مجید کی سچی متابعت سے اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی سے اُن مقامات تک
پہنچایا گیا ہے کہ جو محبوبان الہی کے لئے خاص ہیں اور ان ربانی خوشنودیوں اور مہربانیوں سے بہرہ یاب
ہو گیا ہے جن سے وہ کامل ایمان دار بہرہ یاب تھے جو اس سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور نہ صرف مقال کے
طور پر بلکہ حال کے طور پر بھی ان تمام محبتوں کا ایک صافی چشمہ اپنے پر صدق دل میں بہتا ہوا دیکھتا
ہے اور ایک ایسی کیفیت تعلّق باللہ کی اپنے منشرح سینہ میں مشاہدہ کرتا ہے؟ مشاہدہ کرتا ہے جس کو نہ الفاظ کے ذریعہ سے

اور نہ کسی مثال کے پیرائے میں بیان کر سکتا ہے ۔ اور انوار الہی کو اپنے نفس پر بارش کی طرح برستے
ہوئے دیکھتا ہے۔ اور وہ انوار کبھی اخبار غیبیہ کے رنگ میں اور کبھی علوم و معارف کی صورت میں اور کبھی
اخلاق فاضلہ کے پیرا یہ میں اس پر اپنا پر توہ ڈالتے رہتے ہیں ۔ یہ تاثیرات فرقان مجید کی سلسلہ وار
چلی آتی ہیں۔ اور جب سے کہ آفتاب صداقت ذات بابرکات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں آیا
اُسی دم سے آج تک ہزار ہا نفوس جو استعداد اور قابلیت رکھتے تھے متابعت کلام الہی اور اتباع رسول
مقبول سے مدارج عالیہ مذکورہ بالا تک پہنچ چکے ہیں اور پہنچتے جاتے ہیں ۔ اور خدائے تعالیٰ اس قدر ان پر
پے در پے اور علی الاتصال تلطفات اور تفضلات وارد کرتا ہے اور اپنی حمایتیں اور عنایتیں دکھلاتا ہے کہ
صافی نگاہوں کی نظر میں ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ لوگ منظورانِ نظر احدیت سے ہیں جن پر لطف ربانی کا
ایک عظیم الشان سایہ اور فضل یزدانی کا ایک جلیل القدر پیرا یہ ہے اور دیکھنے والوں کو صریح دکھائی دیتا ہے
کہ وہ انعامات خارق عادت سے سرفراز ہیں اور کرامات عجیب اور غریب سے ممتاز ہیں ۔ اور محبوبیت
کے عطر سے معطر ہیں اور مقبولیت کے فخروں سے مفتخر ہیں اور قادر مطلق کا نور ان کی صحبت میں ان کی
توجہ میں اُن کی ہمت میں اُن کی دُعا میں اُن کی نظر میں اُن کے اخلاق میں اُن کی طرز معیشت میں اُن کی
خوشنودی میں اُن کے غضب میں اُن کی رغبت میں اُن کی نفرت میں اُن کی حرکت میں اُن کے سکون
میں اُن کے نطق میں اُن کی خاموشی میں اُن کے ظاہر میں اُن کے باطن میں ایسا بھرا ہوا معلوم ہوتا ہے
کہ جیسے ایک لطیف اور مصفا شیشہ ایک نہایت عمدہ عطر سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور اُن کے فیض صحبت
اور ارتباط اور محبت سے وہ باتیں حاصل ہو جاتی ہیں کہ جو ریاضات شاقہ سے حاصل نہیں ہو سکتیں اور
اُن کی نسبت ارادت اور عقیدت پیدا کرنے سے ایمانی حالت ایک دوسرا رنگ پیدا کر لیتی ہے اور نیک
اخلاق کے ظاہر کرنے میں ایک طاقت پیدا ہو جاتی ہے اور شوریدگی اور امارگی نفس کی روکھی ہونے لگتی
ہے اور اطمینان اور حلاوت پیدا ہوتی جاتی ہے اور بقدر استعداد اور مناسبت ذوق ایمانی جوش مارتا ہے
اور انس اور شوق ظاہر ہوتا ہے اور اِلْتِذَاذُ بِذِكْرِ اللہ بڑھتا ہے اور اُن کی صحبت طویلہ سے بضرورت یہ
اقرار کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنی ایمانی قوتوں میں اور اخلاقی حالتوں میں اور انقطاع عن الدنیا میں اور توجہ
الی اللہ میں اور محبت الہیہ میں اور شفقت علی العباد میں اور وفا اور رضا اور استقامت میں اس عالی مرتبہ پر
ہیں جس کی نظیر دنیا میں نہیں دیکھی گئی ۔ اور عقل سلیم فی الفور معلوم کر لیتی ہے کہ وہ بند اور زنجیر ان کے
پانوں سے اتارے گئے ہیں جن میں دوسرے لوگ گرفتار ہیں ۔ اور وہ تنگی اور انقباض اُن کے سینے سے

دور کیا گیا ہے جس کے باعث سے دوسرے لوگوں کے سینے منقبض اور کوفتہ خاطر ہیں۔ ایسا ہی وہ لوگ
تحدیث اور مکالمات حضرت احدیث سے بکثرت مشرف ہوتے ہیں اور متواتر اور دائمی خطابات کے
قابل ٹھہر جاتے ہیں ۔ اور حق جَلَّ وَ عَلا اور اس کے مستعد بندوں میں ارشاد اور ہدایت کے لئے واسطہ
گردانے جاتے ہیں۔ اُن کی نورانیت دوسرے دلوں کو منور کر دیتی ہے۔ اور جیسے موسم بہار کے آنے
سے نباتی قوتیں جوش زن ہو جاتی ہیں ایسا ہی اُن کے ظہور سے فطرتی نور طبائع سلیمہ میں جوش مارتے
ہیں اور خود بخود ہر ایک سعید کا دل یہی چاہتا ہے کہ اپنی سعادت من ، مندی کی استعدادوں کو بکوشش تمام
منصہ ظہور میں لاوے اور خواب غفلت کے پردوں سے خلاصی پاوے اور معصیت اور فسق و فجور کے
داغوں سے اور جہالت اور بے خبری کی ظلمتوں سے نجات حاصل کرے۔ سوان کے مبارک عہد میں کچھ
ایسی خاصیت ہوتی ہے اور کچھ اس قسم کا انتشار نورانیت ہو جاتا ہے کہ ہر یک مومن اور طالب حق بقدر
طاقتِ ایمانی اپنے نفس میں بغیر کسی ظاہری موجب کے انشراح اور شوق دینداری کا پاتا ہے اور ہمت کو
زیادت اور قوت میں دیکھتا ہے۔ غرض ان کے اس عطر لطیف سے جو ان کو کامل متابعت کی برکت سے
حاصل ہوا ہے۔ ہر ایک مخلص کو بقدر اپنے اخلاص کے حظ پہنچتا ہے۔ ہاں جو لوگ شقی از لی ہیں وہ اس
سے کچھ حصہ نہیں پاتے بلکہ اور بھی عناد اور حسد اور شقاوت میں بڑھ کر ہاویہ جہنم میں گرتے ہیں۔ اسی کی
طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ لا
(براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۲۸ تا ۵۳۲ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
متبعین قرآن شریف کو جو انعامات ملتے ہیں اور جو مواہب خاصہ ان کے نصیب ہوتے ہیں اگر چہ وہ
بیان اور تقریر سے خارج ہیں مگر اُن میں سے کئی ایک ایسے انعامات عظیمہ ہیں جن کو اس جگہ مفصل طور پر
بغرض ہدایت طالبین بطور نمونہ لکھنا قرین مصلحت ہے۔ چنانچہ وہ ذیل میں لکھے جاتے ہیں ۔
ازاں جملہ علوم و معارف ہیں جو کامل متبعین کو خوانِ نعمت فرقانیہ سے حاصل ہوتے ہیں ۔ جب
انسان فرقان مجید کی سچی متابعت اختیار کرتا ہے اور اپنے نفس کو اس کے امر و نہی کے بکلی حوالہ کر دیتا ہے
اور کامل محبت اور اخلاص سے اس کی ہدایتوں میں غور کرتا ہے اور کوئی اعراض صوری و معنوی باقی
نہیں رہتا۔ تب اس کی نظر اور فکر کو حضرت فیاض مطلق کی طرف سے ایک نور عطا کیا جاتا ہے اور ایک
لطیف عقل اس کو بخشی جاتی ہے جس سے عجیب غریب لطائف اور نکات علم الہی کے جو کلام الہی میں پوشیدہ
البقرة : 8

ہیں اُس پر کھلتے ہیں اور ابر نیساں کے رنگ میں معارف دقیقہ اس کے دل پر برستے ہیں۔ وہی معارف
دقیقہ ہیں جن کو فرقان مجید میں حکمت کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ جیسا کہ فرمایا ہے یوتی
الْحِكْمَةَ مَنْ يَّشَاءُ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا لے یعنی خدا جس
کو چاہتا ہے حکمت دیتا ہے اور جس کو حکمت دی گئی اُس کو خیر کثیر دی گئی ہے۔ یعنی حکمت خیر کثیر پر مشتمل
ہے اور جس نے حکمت پائی اُس نے خیر کثیر کو پالیا۔ سو یہ علوم و معارف جو دوسرے لفظوں میں حکمت کے
نام سے موسوم ہیں۔ یہ خیر کثیر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے بحر محیط کے رنگ میں ہیں جو کلام الہی کے
تابعین کو دیئے جاتے ہیں اور ان کے فکر اور نظر میں ایک ایسی برکت رکھی جاتی ہے جو اعلیٰ درجہ کے حقائق
حقہ ان کے نفس آئینہ صفت پر منعکس ہوتے رہتے ہیں اور کامل صداقتیں اُن پر منکشف ہوتی رہتی ہیں اور
تائیدات الہیہ ہر یک تحقیق اور تدقیق کے وقت کچھ ایسا سامان اُن کے لئے میسر کر دیتی ہیں جس سے
بیان اُن کا ادھورا اور ناقص نہیں رہتا اور نہ کچھ غلطی واقعہ ہوتی ہے۔سو جو جو علوم و معارف و دقائق حقائق
و لطائف و نکات وادله و براهین ان کو سوجھتے ہیں وہ اپنی کمیت اور کیفیت میں ایسے مرتبہ کاملہ پر واقع
ہوتے ہیں کہ جو خارق عادت ہے اور جس کا موازنہ اور مقابلہ دوسرے لوگوں سے ممکن نہیں۔ کیونکہ وہ
اپنے آپ ہی نہیں بلکہ تفہیم غیبی اور تائید صمدی اُن کی پیش رو ہوتی ہے اور اُسی تفہیم کی طاقت سے وہ
اسرار اور انوار قرآنی اُن پر کھلتے ہیں کہ جو صرف عقل کی دود آمیز روشنی سے کھل نہیں سکتے اور یہ علوم و
معارف جو ان کو عطا ہوتے ہیں جن سے ذات اور صفات الہی کے متعلق اور عالم معاد کی نسبت لطیف اور
باریک باتیں اور نہایت عمیق حقیقتیں ان پر ظاہر ہوتی ہیں ۔ یہ ایک روحانی خوارق ہیں کہ جو بالغ نظروں کی
نگاہوں میں جسمانی خوارق سے اعلیٰ اور الطف ہیں بلکہ غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ عارفین اور اہل اللہ کا
قدر و منزلت دانشمندوں کی نظر میں انہیں خوارق سے معلوم ہوتا ہے۔ اور وہی خوارق اُن کی منزلت عالیہ
کی زینت اور آرائش اور اُن کے چہرہ صلاحیت کی زیبائی اور خوبصورتی ہیں کیونکہ انسان کی فطرت میں
داخل ہے کہ علوم و معارف حقہ کی ہیبت سب سے زیادہ اس پر اثر ڈالتی ہے۔ اور صداقت اور معرفت
ہر یک چیز سے زیادہ اس کو پیاری ہے اور اگر ایک زاہد عابد ایسا فرض کیا جائے کہ صاحب مکاشفات
ہے اور اخبار غیبیہ بھی اُسے معلوم ہوتے ہیں اور ریاضات شاقہ بھی بجا لاتا ہے اور کئی اور قسم کے خوارق
بھی اُس سے ظہور میں آتے ہیں ۔ مگر علم الہی کے بارہ میں سخت جاہل ہے یہاں تک کہ حق اور باطل میں
البقرة : ٢٧٠

تمیز ہی نہیں کر سکتا بلکہ خیالات فاسدہ میں گرفتار اور عقائد غیر صیحہ میں مبتلا ہے۔ ہر یک بات میں خام اور
ہر یک رائے میں فاش غلطی کرتا ہے تو ایسا شخص طبائع سلیمہ کی نظر میں نہایت حقیر اور ذلیل معلوم ہوگا۔
اس کی یہی وجہ سے کہ جس شخص سے دانا انسان کو جہالت کی بدبو آتی ہے اور کوئی احمقانہ کلمہ اُس کے منہ سے دانا کی ہے اور
سے سُن لیتا ہے تو فی الفور اس کی طرف سے دل متنفر ہو جاتا ہے اور پھر وہ شخص عاقل کی نظر میں کسی طور
سے قابل تعظیم نہیں ٹھہر سکتا اور گو کیسا ہی زاہد عابد کیوں نہ ہو کچھ حقیر سا معلوم ہوتا ہے۔ پس انسان کی اس
فطرتی عادت سے ظاہر ہے کہ خوارق روحانی یعنی علوم و معارف اُس کی نظر میں اہل اللہ کے لئے شرط
لازمی اور اکابر دین کی شناخت کے لئے علامات خاصہ اور ضرور یہ ہیں ۔ پس یہ علامتیں فرقان شریف کی
کامل تابعین کو اکمل اور اتم طور پر عطا ہوتی ہیں اور باوجود یکہ ان میں سے اکثروں کی سرشت پر امیت
غالب ہوتی ہے اور علوم رسمیہ کو باستیفاء حاصل نہیں کیا ہوتا لیکن نکات اور لطائف علم الہی میں اس قدر
اپنے ہمعصروں سے سبقت لے جاتے ہیں کہ بسا اوقات بڑے بڑے مخالف اُن کی تقریروں کو سن کر یا
اُن کی تحریروں کو پڑھ کر اور دریائے حیرت میں پڑ کر بلا اختیار بول اُٹھتے ہیں کہ ان کے علوم و معارف
ایک دوسرے عالم سے ہیں جو تائیدات الہی کے رنگ خاص سے رنگین ہیں اور اس کا ایک یہ بھی ثبوت
ہے کہ اگر کوئی منکر بطور مقابلہ کے اللہیات کے مباحث میں سے کسی بحث میں اُن کی محققانہ اور عارفانہ
تقریروں کے ساتھ کسی تقریر کا مقابلہ کرنا چاہے تو اخیر پر بشرط انصاف و دیانت اس کو اقرار کرنا پڑے گا
کہ صداقت حقہ اسی تقریر میں تھی جو اُن کے منہ سے نکلی تھی اور جیسے جیسے بحث عمیق ہوتی جائے گی بہت
سے لطیف اور دقیق براہین ایسے نکلتے آئیں گے جن سے روز روشن کی طرح ان کا سچا ہونا کھلتا جائے گا۔
چنانچہ ہر یک طالب حق پر اس کا ثبوت ظاہر کرنے کے لئے ہم آپ ہی ذمہ آپ ہی ذمہ دار ہیں ۔
ازاں جملہ ایک عصمت بھی ہے جس کو حفظ الہی سے تعبیر کیا جاتا ہے اور یہ عصمت بھی فرقان مجید
کے کامل تابعین کو بطور خارق عادت عطا ہوتی ہے اور اس جگہ عصمت سے مراد ہماری یہ ہے کہ وہ ایسی
نالائق اور مذموم عادات اور خیالات اور اخلاق اور افعال سے محفوظ رکھے جاتے ہیں جن میں دوسرے
لوگ دن رات آلودہ اور ملوث نظر آتے ہیں اور اگر کوئی لغزش بھی ہو جائے تو رحمت الہیہ جلد تر ان کا
تدارک کر لیتی ہے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ عصمت کا مقام نہایت نازک اور نفس امارہ کے مقتضیات سے
نہایت دور پڑا ہوا ہے جس کا حاصل ہونا بجز توجہ خاص الہی کے ممکن نہیں ۔ مثلاً اگر کسی کو یہ کہا جائے کہ وہ
صرف ایک کذب اور دروغ گوئی کی عادت سے اپنے جمیع معاملات اور بیانات اور حرفوں اور پیشوں

میں قطعی طور پر باز رہے تو یہ اس کے لئے مشکل اور ممتنع ہو جاتا ہے۔ بلکہ اگر اس کام کے کرنے کے لئے
کوشش اور سعی بھی کرے تو اس قدر موانع اور عوائق اس کو پیش آتے ہیں کہ بالآخر خود اس کا یہ اصول ہو
جاتا ہے کہ دنیا داری میں جھوٹ اور خلاف گوئی سے پر ہیز کرنا ناممکن ہے۔ مگر ان سعید لوگوں کے لئے
کہ جو سچی محبت اور پُر جوش ارادت سے فرقان مجید کی ہدایتوں پر چلنا چاہتے ہیں صرف یہی امر آسان
نہیں کیا جاتا کہ وہ دروغ گوئی کی فتیح عادت سے باز رہیں بلکہ وہ ہر نا کر دنی اور نا گفتنی کے چھوڑنے پر
قادر مطلق سے توفیق پاتے ہیں اور خدائے تعالیٰ اپنی رحمت کاملہ سے ایسی تقریبات شنیعہ سے اُن کو محفوظ
رکھتا ہے جن سے وہ ہلاکت کے ورطوں میں پڑیں۔ کیونکہ وہ دنیا کا نور ہوتے ہیں اور ان کی سلامتی میں
دنیا کی سلامتی اور اُن کی ہلاکت میں دنیا کی ہلاکت ہوتی ہے۔ اسی جہت سے وہ اپنے ہر یک خیال اور
علم اور فہم اور غضب اور شہوت اور خوف اور طمع اور تنگی اور فراخی اور خوشی اور نمی اور عسر اور ٹیسر میں تمام
نالائق باتوں اور فاسد خیالوں اور نادرست علموں اور ناجائز عملوں اور بے جا فہموں اور ہریک افراط اور تفریط
نفسانی سے بچائے جاتے ہیں اور کسی مذموم بات پر ٹھہر نا نہیں پاتے کیونکہ خود خداوند کریم اُن کی تربیت
کا متکفل ہوتا ہے اور جس شاخ کو ان کے شجرہ طیبہ میں خشک دیکھتا ہے اس کو فی الفور اپنے مربیانہ
ہاتھ سے کاٹ ڈالتا ہے اور حمایت الٰہی ہر دم اور ہر لحظہ ان کی نگرانی کرتی رہتی ہے اور یہ نعمت محفوظیت کی
جو اُن کو عطا ہوتی ہے۔ یہ بھی بغیر ثبوت نہیں بلکہ زیرک انسان کسی قدر صحبت سے اپنی پوری تسلی سے
اس کو معلوم کر سکتا ہے۔
از انجملہ ایک مقام تو کل ہے جس پر نہایت مضبوطی سے اُن کو قائم کیا جاتا ہے۔ اور ان کے غیر کو وہ
چشمہ صافی ہرگز میسر نہیں آ سکتا بلکہ انہیں کے لئے وہ خوشگوار اور موافق کیا جاتا اور نور معرفت ایسا ان کو
تھامے رہتا ہے کہ وہ بسا اوقات طرح طرح کی بے سامانی میں ہو کر اور اسباب عادیہ سے بکلی اپنے
تیں دور پا کر پھر بھی ایسی بشاشت اور انشراح خاطر سے زندگی بسر کرتے ہیں اور ایسی خوشحالی سے دنوں
کو کاٹتے ہیں کہ گویا اُن کے پاس ہزار ہا خزائن ہیں۔ اُن کے چہروں پر تو نگری کی تازگی نظر آتی ہے اور
صاحب دولت ہونے کی مستقل مزاجی دکھائی دیتی ہے۔ اور تنکیوں کی حالت میں بکمال کشادہ دلی ا
یقین کامل اپنے مولیٰ کریم پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ سیرت ایثار ان کا مشرب ہوتا ہے۔ اور خدمت خلق ان
کی عادت ہوتی ہے اور کبھی انقباض ان کی حالت میں راہ نہیں پاتا۔ اگر چہ سارا جہان ان کا عیال ہو
جائے اور فی الحقیقت خدائے تعالیٰ کی ستاری مستو جب شکر ہے جو ہر جگہ اُن کی پردہ پوشی کرتی ہے اور
اور

قبل اس کے جو کوئی آفت فوق الطاقت نازل ہو ان کو دامن عاطفت میں لے لیتی ہے کیونکہ اُن کے تمام
کاموں کا خدا متولی ہوتا ہے۔ جیسا کہ اس نے آپ ہی فرمایا ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ
لیکن دوسروں کو دنیا داری کے دلآزار اسباب میں چھوڑا جاتا ہے اور وہ خارق عادت سیرت جو خاص
ان لوگوں کے ساتھ ظاہر کی جاتی ہے کسی دوسرے کے ساتھ ظاہر نہیں کی جاتی اور یہ خاصہ ان کا بھی صحبت
سے بہت جلد ثابت ہوسکتا ہے۔
از انجملہ ایک مقام محبت ذاتی کا ہے جس پر قرآن شریف کے کامل متبعین کو قائم کیا جاتا ہے اور اُن
کے رگ وریشہ میں اس قدر محبت الہیہ تاثیر کر جاتی ہے کہ ان کے وجود کی حقیقت بلکہ ان کی جان کی جان
ہو جاتی ہے اور محبوب حقیقی سے ایک عجیب طرح کا پیار اُن کے دلوں میں جوش مارتا ہے اور ایک خارق
عادت انس اور شوق ان کے قلوب صافیہ پر مستولی ہو جاتا ہے کہ جو غیر سے بکلی منقطع اور گستہ کر دیتا
ہے اور آتش عشق الہی ایسی افروختہ ہوتی ہے کہ جو ہم صحبت لوگوں کو اوقات خاصہ میں بدیہی طور پر مشہود
اور محسوس ہوتی ہے بلکہ اگر محبان صادق اس جوش محبت کو کسی حیلہ اور تدبیر سے پوشیدہ رکھنا بھی چاہیں تو یہ
ان کے لئے غیر ممکن ہو جاتا ہے۔ جیسے عشاقِ مجازی کے لئے بھی یہ بات غیر ممکن ہے کہ وہ اپنے محبوب
کی محبت کو جس کے دیکھنے کے لئے دن رات مرتے ہیں اپنے رفیقوں اور ہم صحبتوں سے چھپائے رکھیں
بلکہ وہ عشق جو ان کے کلام اور اُن کی صورت اور ان کی آنکھ اور ان کی وضع اور ان کی فطرت میں گھس
گیا ہے اور اُن کے بال بال سے مترشح ہو رہا ہے وہ اُن کے چھپانے سے ہرگز چھپ ہی نہیں سکتا اور
ہزار چھپائیں کوئی نہ کوئی نشان اس کا نمودار ہو جاتا ہے اور سب سے بزرگ تر اُن کے صدق قدم کا
نشان یہ ہے کہ وہ اپنے محبوب حقیقی کو ہر یک چیز پر اختیار کر لیتے ہیں ۔ اور اگر آلام اُس کی طرف سے
پہنچیں تو محبت ذاتی کے غلبہ سے برنگ انعام اُن کو مشاہدہ کرتے ہیں اور عذاب کو شربت عذب کی
طرح سمجھتے ہیں ۔ کسی تلوار کی تیز دھار اُن میں اور اُن کے محبوب میں جدائی نہیں ڈال سکتی اور کوئی
بلیہ عظمی اُن کو اپنے اس پیارے کی یادداشت سے روک نہیں سکتے ۔ اسی کو اپنی جان سمجھتے ہیں اور اسی کی
محبت میں لذات پاتے اور اُسی کی ہستی کو ہستی خیال کرتے ہیں اور اُسی کے ذکر کو اپنی زندگی کا ماحصل
قرار دیتے ہیں۔ اگر چاہتے ہیں تو اُسی کو اگر آرام پاتے ہیں تو اُسی سے۔ تمام عالم میں اسی کو رکھتے ہیں
اور اُسی کے ہو رہتے ہیں ۔ اُسی کے لئے جیتے ہیں اور اُسی کے لئے مرتے ہیں ۔ عالم میں رہ کر پھر
ل الاعراف : ۱۹۷

بے عالم ہیں۔ اور با خود ہو کر پھر بے خود ہیں ۔ نہ عزت سے کام رکھتے ہیں نہ نام سے نہ اپنی جان سے
نہ اپنے آرام سے بلکہ سب کچھ ایک کے لئے کھو بیٹھتے ہیں اور ایک کے پانے کے لئے سب کچھ
دے ڈالتے ہیں ۔ لا یدرک آتش سے جلتے جاتے ہیں اور کچھ بیان نہیں کر سکتے کہ کیوں جلتے ہیں
اور تفہیم اور فہم سے صم بکم ہوتے ہیں اور ہر یک مصیبت اور ہر یک رسوائی کے سہنے کو طیار رہتے
ہیں اور اُس سے لذت پاتے ہیں ۔
عشق است که برخاک مذلت غلطاند عشق است که بر آتش سوزاں بنشاند
کس بہر کسے سرندہد جان نہ فشاند
عشق است که این کار بصد صدق کناند لے
از انجملہ اخلاق فاضلہ ہیں۔ جیسے سخاوت، شجاعت، ایثار، علو همت، وفورش وفور شفقت حلم ، حیا ، مودت ۔ ، یہ
تمام اخلاق بھی بوجہ احسن اور انسب انہیں سے صادر ہوتے ہیں اور وہی لوگ به یمن متابعت قرآن شریف
وفاداری سے اخیر عمر تک ہر یک حالت میں ان کو بخوبی و شائستگی انجام دیتے ہیں اور کوئی انقباض خاطر
ان کو ایسا پیش نہیں آتا کہ جو اخلاق حسنہ کے كَمَا يَنْبَغِی صادر ہونے سے ان کو روک سکے ۔ اصل بات
یہ ہے کہ جو کچھ خوبی علمی یا عملی یا اخلاقی انسان سے صادر ہو سکتی ہے وہ صرف انسانی طاقتوں سے صادر
نہیں ہو سکتی بلکہ اصل موجب اس کے صدور کا فضلِ الہی ہے۔ پس چونکہ یہ لوگ سب سے زیادہ موردِ
فضل الہی ہوتے ہیں اس لئے خود خداوند کریم اپنے تفصلات لامتناہی سے تمام خوبیوں سے اُن کو مستمتع
کرتا ہے ۔ یا دوسرے لفظوں میں یوں سمجھو کہ حقیقی طور پر بجز خدائے تعالیٰ کے اور کوئی نیک نہیں۔ تمام
اخلاق فاضلہ اور تمام نیکیاں اُسی کے لئے مسلّم ہیں۔ پھر جس قدر کوئی اپنے نفس اور ارادت سے فانی ہو
کر اس ذات خیر محض کا قرب حاصل کرتا ہے اُسی قدرا خلاق الہیہ اس کے نفس پر منعکس ہوتی ہیں ۔ پس
بندہ کو جو جو خوبیاں اور سچی تہذیب حاصل ہوتی ہے وہ خدا ہی کے قرب سے حاصل ہوتی ہے اور ایسا ہی
چاہئے تھا کیونکہ مخلوق فی ذاتہ کچھ چیز نہیں ہے۔ سو اخلاق فاضلہ الہیہ کا انعکاس انہیں کے دلوں پر ہوتا ہے
کہ جولوگ قرآن شریف کا کامل اتباع اختیار کرتے ہیں اور تجربہ صحیحہ بتلا سکتا ہے کہ جس مشرب صافی اور
روحانی ذوق اور محبت کے بھرے ہوئے جوش سے اخلاق فاضلہ اُن سے صادر ہوتے ہیں اس کی نظیر دنیا
میں نہیں پائی جاتی اگر چہ منہ سے ہر یک شخص دعوی کر سکتا ہے۔ اور لاف و گزاف کے طور پر ہر یک کی
لے عشق ہی ہے جو ذلت کی خاک پر آدمی کو تڑ پاتا ہے۔ عشق ہی ہے جو جلتی ہوئی آگ پر اسے بٹھاتا ہے۔
کوئی کسی کے لئے سر نہیں دیتا نہ جان قربان کرتا ہے۔ عشق ہی ہے کہ یہ کام پوری وفاداری سے کراتا ہے۔

زبان چل سکتی ہے مگر جو تجربہ صحیحہ کا تنگ دروازہ ہے اُس دروازہ سے سلامت نکلنے والے یہی لوگ ہیں ۔ ہ
اور دوسرے لوگ اگر کچھ اخلاق فاضلہ ظاہر کرتے بھی ہیں تو تکلف اور تصنع سے ظاہر کرتے ہیں اور اپنی
آلودگیوں کو پوشیدہ رکھ کر اور اپنی بیماریوں کو چھپا کر اپنی جھوٹی تہذیب دکھلاتے ہیں اور ادنی ادنی
امتحانوں میں اُن کی قلعی کھل جاتی ہے اور تکلف اور تصنع اخلاق فاضلہ کے ادا کرنے میں اکثر وہ اس لئے
کرتے ہیں کہ اپنی دنیا اور معاشرت کا حسن انتظام وہ اسی میں دیکھتے ہیں ۔ اور اگر اپنی اندرونی آلائشوں
کی ہر جگہ پیروی کریں تو پھر مہمات معاشرت میں خلل پڑتا ہے۔ اور اگرچہ بقدر استعداد فطرتی کے کچھ تختم
اخلاق کا اُن میں بھی ہوتا ہے مگر وہ اکثر نفسانی خواہشوں کے کانٹوں کے نیچے دبا رہتا ہے اور بغیر آمیزش
اغراض نفسانی کے خالصا للہ ظاہر نہیں ہوتا چہ جائیکہ اپنے کمال کو پہنچے۔ اور خالصا اللہ انہیں میں وہ تخم
کمال کو پہنچتا ہے کہ جو خدا کے ہو رہتے ہیں اور جن کے نفوس کو خدائے تعالیٰ غیریت کی لوث سے بکلی
خالی پا کر خود اپنے پاک اخلاق سے بھر دیتا ہے اور اُن کے دلوں میں وہ اخلاق ایسے پیارے کر دیتا ہے
جیسے وہ اس کو آپ پیارے ہیں۔ پس وہ لوگ فانی ہونے کی وجہ سے تخلق باخلاق اللہ کا ایسا مرتبہ حاصل
کر لیتے ہیں کہ گویا وہ خدا کا ایک آلہ ہو جاتے ہیں جس کی توسط سے وہ اپنے اخلاق ظاہر کرتا ہے اور
اُن کو بھوکے اور پیاسے پا کر وہ آب زلال ان کو اپنے اُس خاص چشمہ سے پلاتا ہے جس میں کسی مخلوق کو
علی وجه الاصالت اس کے ساتھ شرکت نہیں ۔
اور منجملہ ان عطیات کے ایک کمالِ عظیم جو قرآن شریف کے کامل تابعین کو دیا جاتا ہے عبودیت
ہے۔ یعنی وہ باوجود بہت سے کمالات کے ہر وقت نقصان ذاتی اپنا پیش نظر رکھتے ہیں اور بشہود کبریائی
حضرت باری تعالیٰ ہمیشہ تذلل اور نیستی اور انکسار میں رہتے ہیں ۔ اور اپنی اصل حقیقت ذلت اور مفلسی
اور ناداری اور پُر تقصیری اور خطاواری سمجھتے ہیں۔ اور ان تمام کمالات کو جو ان کو دیئے گئے ہیں اس عارضی
روشنی کی مانند سمجھتے ہیں جو کسی وقت آفتاب کی طرف سے دیوار پر پڑتی ہے جس کو حقیقی طور پر دیوار سے
کچھ بھی علاقہ نہیں ہوتا اور لباس مستعار کی طرح معرضِ زوال میں ہوتی ہے۔ پس وہ تمام خیر و خوبی خدا
ہی میں محصور رکھتے ہیں اور تمام نیکیوں کا چشمہ اُسی کی ذات کامل کو قرار دیتے ہیں اور صفات الہیہ کے
کامل شہود سے اُن کے دل میں حق الیقین کے طور پر بھر جاتا ہے کہ ہم کچھ چیز نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ وہ
اپنے وجود اور ارادہ اور ارادہ اور خواہش سے بکلی کھوئے جاتے ہیں ۔ اور عن ہیں۔ اور عظمت الہی کا پُر جوش دریا اُن کے دلوں
پر ایسا محیط ہو جاتا ہے کہ ہزار ہا طور کی نیستی اُن پر وارد ہو جاتی ہے اور شرک خفی کے ہر یک رگ وریشہ

سے بکلی پاک اور منزہ ہو جاتے ہیں۔
اور منجملہ ان عطیات کے ایک یہ ہے کہ اُن کی معرفت اور خدا شناسی بذریعہ کشوف صادقہ و علوم لدنیه و
الہامات صریحہ و مکالمات و مخاطبات حضرت احدیت و دیگر خوارق عادت بدرجہ اکمل واتم پہنچائی جاتی ہے۔
یہاں تک کہ اُن میں اور عالم ثانی میں ایک نہایت رقیق اور شفاف حجاب باقی رہ جاتا ہے۔ جس میں
سے ان کی نظر عبور کر کے واقعات اُخروی کو اسی عالم میں دیکھ لیتی ہے برخلاف دوسرے لوگوں کے کہ جو
باعث ا پر ظلمت ہونے اپنی کتابوں کے اس مرتبہ کاملہ تک ہرگز نہیں پہنچ سکتے بلکہ ان کی کج تعلیم کتابیں
اُن کے حجابوں پر اور بھی صد ہا حجاب ڈالتے ہیں اور بیماری کو آگے سے آگے بڑھا کر موت تک پہنچاتے
ہیں اور فلسفی جن کے قدموں پر آج کل برہمو سماج والے چلتے ہیں اور جن کے مذہب کا سارا مدار عقلی
خیالات پر ہے وہ خود اپنے طریق میں ناقص ہیں اور اُن کے نقصان پر یہی دلیل کافی ہے کہ اُن کی
معرفت با وجود صد ہا طرح کی غلطیوں کی نظری وجوہ سے تجاوز نہیں کرتی اور قیاسی اٹکلوں سے آگے نہیں
بڑھتی اور ظاہر ہے کہ جس شخص کی معرفت صرف نظری طور پر محدود ہے اور وہ بھی کئی طرح کی خطا کی
آلودگیوں سے ملوث ۔ وہ شخص بمقابلہ اُس شخص کے جس کا عرفان بداہت کے مرتبہ تک پہنچ گیا ہے اپنی
علمی حالت میں بغایت درجہ پست اور منزل ہے ۔ ظاہر ہے کہ نظر اور فکر کے مرتبہ کے آگے ایک مرتبہ
بداہت اور شہود کا باقی ہے۔ یعنی جو امور نظری اور فکری طور پر معلوم ہوتے ہیں وہ ممکن ہیں کہ کسی اور
ذریعہ سے بدیہی اور مشہود طور پر معلوم ہوں۔ سو یہ مرتبہ بداہت کا عند العقل ممکن الوجود ہے اور گو بر ہمو
سماج والے اس مرتبہ کے وجود فی الخارج سے انکار ہی کریں پر اس بات سے انہیں انکار نہیں کہ وہ مرتبہ
اگر خارج میں پایا جاوے تو بلاشبہ اعلیٰ واکمل ہے اور جو نظر اور فکر میں خفا یا باقی رہ جاتے ہیں ان کا ظہور
اور بروز اِسی مرتبہ پر موقوف ہے۔ اور خود اس بات کو کون نہیں سمجھ سکتا کہ ایک امر کا بد یہی طور پر کھل جانا
نظری طور سے اعلیٰ اور اکمل ہے مثلاً اگر چہ مصنوعات کو دیکھ کر دانا اور سلیم الطبع انسان کا اس طرف۔
آ سکتا ہے کہ ان چیزوں کا کوئی صانع ہوگا۔ مگر نہایت بدیہی اور روشن طریق معرفت الہی کا جو اُس کے
وجود پر بڑی ہی مضبوط دلیل ہے یہ ہے کہ اُس کے بندوں کو الہام ملتا ہے اور قبل اس کے جو حقائق اشیاء
خیال
کا انجام کھلے اُن پر کھولا جاتا ہے اور وہ اپنے معروضات میں حضرت احدیت سے جوابات پاتے ہیں۔
اور اُن سے مکالمات اور مخاطبات ہوتے ہیں اور بنظر کشفی اُن کو عالم ثانی کے واقعات دکھلائے جاتے
ہیں اور جزا سزا کی حقیقت پر مطلع کیا جاتا ہے اور دوسرے کئی طور کے اسرار اخروی اُن پر کھولے جاتے

ہیں۔ اور کچھ شک نہیں کہ یہ تمام امور علم الیقین کو اتم اور اکمل مرتبہ تک پہنچاتے ہیں اور نظری ہونے کے
عمیق نشیب سے بداہت کے بلند مینار تک لے جاتے ہیں بالخصوص مکالمات اور مخاطبات حضرت احدیت
ان سب اقسام سے اعلیٰ ہیں کیونکہ اُن کے ذریعہ سے صرف اخبار غیبیہ ہی معلوم نہیں ہوتے بلکہ عاجز بندہ
پر جو جو مولی کریم کی عنایتیں ہیں اُن سے بھی اطلاع دی جاتی ہے اور ایک لذیذ اور مبارک کلام سے ایسی
تسلی اور تشفی اس کو عطا ہوتی ہے اور خوشنودی حضرت باری تعالیٰ سے مطلع کیا جاتا ہے جس سے بندہ
مکروہات دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑی قوت پاتا ہے۔ گویا صبر اور استقامت کے پہاڑ اس کو عطا کئے
جاتے ہیں ۔ اسی طرح بذریعہ کلام اعلیٰ درجہ کے علوم اور معارف بھی بندہ کو سکھلائے جاتے ہیں اور وہ
اسرار خفیہ و دقائق عمیقہ بتلائے جاتے ہیں کہ جو بغیر تعلیم خاص ربانی کے کسی طرح معلوم نہیں ہو سکتے اور
اگر کوئی یہ شبہ پیش کرے کہ یہ تمام امور جن کی نسبت بیان کیا گیا ہے کہ قرآن شریف کے کامل اتباع سے
حاصل ہوتے ہیں کیونکر اسلام میں اُن کا متحقق في الخارج ہونا یہ پایہ ثبوت پہنچ سکتا ہے تو اس وہم
کا جواب یہ ہے کہ صحبت سے اور اگر چہ ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں لیکن بغیر اندیشہ طول کے پھر مکرر ہر یک
مخالف پر ظاہر کرتے ہیں کہ فی الحقیقت یہ دولت عظمی اسلام میں پائی جاتی ہے کسی دوسرے مذہب
میں ہرگز پائی نہیں جاتی اور طالب حق کے لئے اس کے ثبوت کے بارے میں ہم آپ ہی ذمہ دار ہیں ۔
بشرط صحبت و حسن ارادت و تحقق مناسبت اور صبر اور ثبات کے یہ امور ہر ایک طالب پر بقدر استعداد اور
لیاقت ذاتی اُس کی کے گھل سکتے ہیں۔
(براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۳۲ تا ۵۴۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
قرآن شریف جو آنحضرت کے اتباع کا مدار علیہ ہے ایک ایسی کتاب ہے جس کی متابعت سے اسی
جہان میں آ ثار نجات کے ظاہر ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ وہی کتاب ہے کہ جو دونوں طریق ظاہری اور باطنی
کے ذریعہ سے نفوس نا قصہ کو بمرتبہء تکمیل پہنچاتی ہے اور شکوک اور شبہات سے خلاصی بخشتی ہے۔ ظاہری
طریق سے اس طرح پر کہ بیان اس کا ایسا جامع دقائق و حقائق ہے کہ جس قدر دنیا میں ایسے شبہات
پائے جاتے ہیں کہ جو خدا تک پہنچنے سے روکتے ہیں جن میں مبتلا ہو کر صد ہا جھوٹے فرقے پھیل رہے
ہیں اور صد با طرح کے خیالات باطلہ گمراہ لوگوں کے دلوں میں جم رہے ہیں سب کا رڈ معقولی طور پر اس
میں موجود ۔ موجود ہے۔ اور جو جو جو تعلیم حقہ اور کا اور کاملہ کی روشنی ظلمت ظلمت موجودہ زمانہ کے لئے درکار ہے۔ وہ سب
آفتاب کی طرح اس میں چمک رہی ہے اور تمام امراض نفسانی کا علاج اس میں مندرج ہے اور تمام

معارف حقہ کا بیان اس میں بھرا ہوا ہے اور کوئی دقیقہ علم الہی نہیں کہ جو آئندہ کسی وقت ظاہر ہو سکتا ہے اور
اس سے باہر رہ گیا ہو۔ اور باطنی طریق سے اس طور پر کہ اس کی کامل متابعت دل کو ایسا صاف کر دیتی
ہے کہ انسان اندرونی آلودگیوں سے بالکل پاک ہو کر حضرت اعلیٰ سے اتصال پکڑ لیتا ہے اور انوار
قبولیت اُس پر وارد ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور عنایات الہیہ اس قدر اس پر احاطہ کر لیتی ہیں کہ جب
وہ مشکلات کے وقت دُعا کرتا ہے تو کمال رحمت اور عطوفت سے خداوند کریم اس کا جواب دیتا ہے اور
بسا اوقات ایسا اتفاق ہوتا ہے کہ اگر وہ ہزار مرتبہ ہی اپنی مشکلات اور ہجوم غموں کے وقت میں سوال
کرے تو ہزار ہا مرتبہ ہی اپنے مولیٰ کریم کی طرف سے نہایت فصیح اور لذیذ اور متبرک کلام میں محبت آمیز
جواب پاتا ہے اور الہام الہی بارش کی طرح اس پر برستا ہے اور وہ اپنے دل میں محبت الہیہ کو ایسا بھرا ہوا
پاتا ہے جیسا ایک نہایت صاف شیشہ ایک لطیف عطر سے بھرا ہوتا ہے۔ اور انس اور شوق کی ایک ایسی
پاک لذت اس کو عطا کی جاتی ہے کہ جو اُس کے سخت سخت نفسانی زنجیروں کو توڑ کر اور اس دُخانستان سے
باہر نکال کر محبوب حقیقی کی ٹھنڈی اور دل آرام ہوا سے اس کو ہر دم اور ہر لحظہ تازہ زندگی بخشتی رہتی
ہے۔ پس وہ اپنی وفات سے پہلے ہی اُن عنایات الہیہ کو بچشم خود دیکھ لیتا ہے جن کے دیکھنے کے لئے
دوسرے لوگ بعد مرنے کے اُمیدیں باندھتے ہیں ۔ اور یہ سب نعمتیں کسی راہبانہ محنت اور ریاضت پر
موقوف نہیں بلکہ صرف قرآن شریف کے کامل اتباع سے دی جاتی ہیں اور ہر ایک طالب صادق ان کو
پاسکتا ہے۔ ہاں اُن کے حصول میں خاتم الرسل اور فخر الرسل کی بدرجہ کامل محبت بھی شرط ہے۔ تب بعد
محبت نبی اللہ کے انسان ان نوروں میں سے بقدر استعداد خود حصہ پالیتا ہے کہ جو کامل طور پر نبی اللہ کو دی
گئی ہیں ۔ پس طالب حق کے لئے اس سے بہتر اور کوئی طریق نہیں کہ وہ کسی صاحب بصیرت اور معرفت
کے ذریعہ سے خود اس دین متین میں داخل ہو کر اور اتباع کلام الہی اور محبت رسول مقبول اختیار کر کے
ہمارے ان بیانات کی حقیت کو بچشم خود دیکھ لے اور اگر وہ اس غرض کے حصول کے لئے ہماری طرف
بصدق دل رجوع کرے تو ہم خدا کے فضل اور کرم پر بھروسہ کر کے اُس کو طریق اتباع بتلانے کو طیار ہیں
پر خدا کا فضل اور استعداد ذاتی درکار ہے۔ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ بچی نجات سچی تندرستی کی مانند ہے پس
جیسی سچی تندرستی وہ ہے کہ جس میں تمام آثار تندرستی کے ظاہر ہوں اور کوئی عارضہ منافی اور مغائر تندرستی کا
لاحق نہ ہو اسی طرح سچی نجات بھی وہی ہے کہ جس میں حصول نجات کے آثار بھی پائے جائیں کیونکہ
جس چیز کا واقعی طور پر وجود متحقق ہو۔ اُس وجود تحقق کے لئے آثار و علامات کا پائے جانا لازم پڑا ہوا ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی