قرآن مجید
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور بغیر تحقق وجودان آثار و علامات کے وجود اس چیز کا متحقق نہیں ہو سکتا۔ اور جیسا کہ ہم بار ہا لکھ چکے ہیں
تحقق نجات کے لئے یہ علامات خاصہ ہیں کہ انقطاع الی اللہ اور غلبہ حب الہی اس قدر کمال کے درجہ تک
پہنچ جائے کہ اس شخص کی صحبت اور توجہ اور دعا سے بھی یہ امور دوسرے ذی استعداد لوگوں میں پیدا
ہوسکیں اور خود وہ اپنی ذاتی حالت میں ایسا منور الباطن ہو کہ اس کی برکات طالب حق کی نظر میں
بدیہی الظہور ہوں اور اس میں وہ تمام خصوصیات اور مخاطبات حضرت احدیت پائی جائیں کہ جو مقربین
میں پائی جاتی ہیں۔ اس جگہ کوئی شخص نجومیوں اور جوتشیوں وغیرہ غیب گویوں کی پیشگوئیوں پر دھو کہ نہ
کھاوے اور بخوبی یا درکھے کہ ان لوگوں کو اہل اللہ کے انوار اور برکات سے کچھ بھی مناسبت نہیں ۔ ہم
پہلے بھی لکھ چکے کہ قادرانہ پیشگوئیاں اور کریمانہ مواعید کہ جو حق محض ہیں اور جن میں سراسر فتح اور نصرت
کی بشارتیں اور اقبال اور عزت کی خبریں بھری ہوئی ہیں ۔ ان سے انسانی آلات کو کچھ بھی نسبت نہیں۔
خداوند تعالیٰ نے اہل اللہ کو ایسی فطرت بخشی ہے کہ ان کی نظر اور صحبت اور توجہ اور دُعا اکسیر کا حکم اکسیر کا حکم رکھتی ہے
بشرطیکہ شخص مستفیض میں قابلیت موجود ہو۔ اور ایسے لوگ صرف پیشگوئیوں سے نہیں بلکہ اپنے خزائن
معرفت سے اپنی تو کل خارق عادت سے اپنی کامل محبت سے اپنے انقطاع تام سے اپنے صدق اور
ثبات سے اپنے اُنس باللہ اور شوق اور ذوق سے اور اپنے غلبہ خشوع اور خضوع سے اور اپنے تزکیۂ نفس
سے اور اپنی ترک محبت دنیا سے اور اپنی کثیر الوجود برکتوں سے کہ جو بارش کی طرح برستی ہیں ۔ اور اپنے
موید من اللہ ہونے سے اور اپنی بے مثل استقامت اور اعلیٰ درجہ کی وفاداری اور لاثانی تقویٰ اور طہارت
اور عظیم الشان ہمت اور انشراح صدر سے شناخت کئے جاتے ہیں اور پیشگوئیاں ان کا اصل منصب
نہیں ہے۔ بلکہ وہ اس غرض سے ہے کہ تا وہ ان برکتوں کو جو اُن پر اور اُن کے متعلقین پر وارد ہو۔ ہونے کو
ہیں قبل از وقوع بیان کر کے توجہ خاص حضرت احدیت پر یقین دلائیں ۔ اور نیز وہ مخاطبات اور مکالمات
جو حضرت احدیت کی طرف سے اُن کو ہوتے ہیں اُن کی صحت اور منجانب اللہ ہونے پر ایک قطعی اور یقینی
حجت پیش کریں اور ایسے انسان جن کو یہ سب برکات قدسیہ بکثرت عطا ہوتی ہیں اُن کی نسبت خدا کی
قدرت اور حکمت قدیمہ کے قانون میں یہی قرار پایا ہے کہ وہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کے سچے اور
پاک عقائد ہوں اور جو سچے مذہب پر ثابت اور مستقیم ہوں اور اور حضرت احدیت سے غایت درجہ کا اتصال
اور دنیا و مافیہا سے غایت درجہ کا انقطاع رکھتے ہوں ۔ ایسے لوگ کبریت احمر کا حکم رکھتے ہیں اور اُن کی
فطرت کو ربانی انوار اور حقانی مذہب لازم ہے اور ان کی ذات ستودہ صفات کو کہ جو جامع البرکات ہے
بد بخت نجومیوں اور جوتشیوں سے نسبت دینا کمال درجہ کی کج فہمی اور غایت درجہ کی بدنصیبی ہے کیونکہ وہ
دنیا کے ذلیل جیفہ خواروں کے ساتھ کچھ مناسبت نہیں رکھتے بلکہ وہ آفتاب اور چاند کی طرح آسمانی نور
ہیں اور حکمتِ الہیہ کے قانونِ قدیم نے اسی غرض سے ان کو پیدا کیا ہے کہ تا دنیا میں آکر دنیا کو منور
کریں۔ یہ بات بتوجہ تمام یا د رکھنی چاہئے کہ جیسے خدا نے امراض بدنی کے لئے بعض ادویہ پیدا کی ہیں اور
عمدہ عمدہ چیزیں جیسے تریاق وغیرہ انواع و اقسام کے آلام استقام کے لئے دنیا میں موجود کی ہیں اور ان
ادویہ میں ابتدا سے یہ خاصیت رکھی ہے کہ جب کوئی بیمار بشرطیکہ اس کی بیماری درجہ شفایابی سے تجاوز نہ کر
گئی ہو ان دواؤں کو برعایت پر ہیز وغیرہ شرائط استعمال کرتا ہے تو اس حکیم مطلق کی اسی طرح پر عادت
جاری ہے کہ اس بیمار کو حسب استعداد اور قابلیت کسی قدرصحت اور تندرستی سے حصہ بخشا ہے یا بکلی شفا
عنایت کرتا ہے۔ اسی طرح خداوند کریم نے نفوس طیبہ ان مقربین میں بھی روز ازل سے یہ خاصیت ڈال رکھی
ہے کہ اُن کی توجہ اور دعا اور صحبت اور عقد ہمت بشرط قابلیت امراض روحانی کی دوا ہے۔ اور اُن کے نفوس
حضرت احدیت سے بذریعہ مکالمات و مخاطبات و مکاشفات انواع اقسام کے فیض پاتے رہتے ہیں اور پھر
وہ تمام فیوض خلق اللہ کی ہدایت کے لئے ایک عظیم الشان اثر دکھلاتے ہیں۔ غرض اہل اللہ کا وجود خلق الله
کے لئے ایک رحمت ہوتا ہے۔ اور جس طرح اس جائے اسباب میں قانونِ قدرت حضرت احدیت کا
یہی ہے کہ جو شخص پانی پیتا ہے وہی پیاس کی درد سے نجات پاتا ہے اور جو شخص روٹی کھاتا ہے وہی بھوک
کے دُکھ سے خلاصی حاصل کرتا ہے۔ اسی طرح عادت الہیہ جاری ہے کہ امراض روحانی دور کرنے کے
لئے انبیاء اور اُن کے کامل تابعین کو ذریعہ اور وسیلہ ٹھہرا رکھا ہے۔ اُنہی کی صحبت میں دل تسلّی پکڑتے
ہیں۔ اور بشریت کی آلائشیں رو کمی ہوتی ہیں اور نفسانی ظلمتیں اُٹھتی ہیں۔ اور محبت الہی کا شوق جوش
مارتا ہے اور آسمانی برکات اپنا جلوہ دکھاتی ہیں اور بغیر ان کے ہرگز یہ باتیں حاصل نہیں ہوتیں۔ پس یہی
باتیں اُن کی شناخت کی علامات خاصہ ہیں ۔ فَتَدَبَّرُ وَلَا تَغْفَلُ -
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۴۵ تا ۳۵۶ حاشیه در حاشیه نمبر ۲)
اب ہم اس جگہ بغرض فائدہ عام یہ بات بطور قاعدہ کلیہ بیان کرتے ہیں کہ کلام کا وہ کونسا مرتبہ ہے
جس مرتبہ پر کوئی کلام واقعہ ہونے سے اس صفت سے متصف ہو جاتا ہے کہ اس کو بے نظیر اور منجانب اللہ
کہا جائے اور پھر بطور نمونہ کوئی سورہ قرآن شریف کی لکھ کر اس میں یہ ثابت کر کے دکھلائیں گے کہ وہ
تمام وجود بے نظیری جو قاعدہ کلیہ میں قرار دی گئی ہیں اس سورہ میں یہ تمام و کمال پائی جاتی ہیں۔ اور اگر
کسی کو ان وجوہ بے نظیری کے قبول کرنے میں پھر بھی انکار ہو گا تو یہ بار ثبوت اُسی کے ذمہ ہوگا کہ کوئی
دوسرا کلام پیش کر کے دکھلاوے جس میں وہ تمام وجوہ بے نظیری پائے جاویں۔
سو واضح ہو کہ اگر کوئی کلام ان تمام چیزوں میں سے کہ جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے صادر اور اُس
کے دست قدرت کی صنعت ہیں کسی چیز سے مشابہت کلی رکھتا ہو یعنی اُس میں عجائبات ظاہری و باطنی
ایسے طور پر جمع ہوں کہ جو مصنوعات الہیہ میں سے کسی شے میں جمع ہیں تو اس صورت میں کہا جائے گا کہ
وہ کلام ایسے مرتبہ پر واقع ہے کہ جس کی مثل بنانے سے انسانی طاقتیں عاجز ہیں ۔ کیونکہ جس چیز کی
نسبت بے نظیر اور صادر من اللہ ہونا عند الخواص والعوام ایک مسلم اور مقبول امر ہے جس میں کسی کو
اختلاف و نزاع نہیں اُس کی وجوہ بے نظیری میں کسی شے کی شراکت تامہ ثابت ہونا بلاشبہ اس امر کو ثابت
کرتا ہے کہ وہ شے بھی بے نظیر ہی ہے۔ مثلاً اگر کوئی چیز اس چیز سے بکلی مطابق آجائے جو اپنے مقدار
میں دس گز ہے تو اس کی نسبت بھی یہ علم صحیح قطعی مفید یقین جازم حاصل ہوگا کہ وہ بھی دس گز ہے۔
اب ہم ان مصنوعات الہیہ میں سے ایک لطیف مصنوع کو مثلاً گلاب کے پھول کو بطور مثال قرار دے
کر اس کے وہ عجائبات ظاہری و باطنی لکھتے ہیں جن کی رو سے وہ ایسی اعلیٰ حالت پر تسلیم کیا گیا ہے کہ
اُس کی نظیر بنانے سے انسانی طاقتیں عاجز ہیں ۔ اور پھر اس بات کو ثابت کر کے دکھلائیں گے کہ ان سب
عجائبات سے سورۃ فاتحہ کے عجائبات اور کمالات ہموزن ہیں بلکہ ان عجائبات کا پلہ بھاری ہے۔ اور اس
مثال کے اختیار کرنے کا موجب یہ ہوا کہ ایک مرتبہ اس عاجز نے اپنی نظر کشفی میں سورۃ فاتحہ کو دیکھا کہ
ایک ورق پر لکھی ہوئی اس عاجز کے ہاتھ میں ہے اور ایک ایسی خوبصورت اور دلکش شکل میں ہے کہ گویا وہ
کاغذ جس پر سورۃ فاتحہ لکھی ہوئی ہے سُرخ سُرخ اور ملائم گلاب کے پھولوں سے اس قدر لدا ہوا ہے کہ
جس کا کچھ انتہا نہیں۔ ں۔ اور جب یہ عاجز اس صورت ) اس صورت کی کوئی آیت پڑھتا ہے تو اُس میں سے بہت سے
گلاب کے پھول ایک خوش آواز کے ساتھ پرواز کر کے اوپر کی طرف اُڑتے ہیں اور وہ پھول نہایت
لطیف اور بڑے بڑے اور سندر اور تر و تازہ اور خوشبودار ہیں جن کے اوپر چڑھنے کے وقت دل و دماغ
نہایت معطر ہو جاتا ہے اور ایک ایسا عالم مستی کا پیدا کرتے ہیں کہ جو اپنی بے مثل لذتوں کی کشش سے
دنیا و مافیہا سے نہایت درجہ کی نفرت دلاتے ہیں ۔ اس مکاشفہ سے معلوم ہوا کہ گلاب کے پھول کو
سورۃ فاتحہ کے ساتھ ایک روحانی مناسبت ہے سوایسی مناسبت کے لحاظ سے اس مثال کو اختیار کیا گیا اور
مناسب معلوم ہوا کہ اوّل بطور مثال گلاب کے پھول کے عجائبات کو کہ جو اس کے ظاہر و باطن میں پائے
جاتے ہیں لکھا جائے اور پھر بمقابلہ اس کے عجائبات کے سورۃ فاتحہ کے عجائبات ظاہری و باطنی قلمبند و
ہوں تا ناظرین با انصاف کو معلوم ہو کہ جو خوبیاں گلاب کے پھول میں ظاہر و باطنا پائی جاتی ہیں جن کے
رو سے اُس کی نظیر بنانا عادتاً محال سمجھا گیا ہے۔ اُسی طور پر اور اس سے بہتر خوبیاں سورۃ فاتحہ میں موجود
ہیں اور تا اس مثال کے لکھنے سے اشارہ کشفی پر بھی عمل ہو جائے ۔ پس جاننا چاہئے کہ یہ امر ہر یک عاقل
کے نزدیک بغیر کسی تردد اور توقف کے مسلم الثبوت ہے کہ گلاب کا پھول بھی مثل اور مصنوعات الہیہ
کے ایسی عمدہ خوبیاں اپنی ذات میں جمع رکھتا ہے جن کی مثل بنانے پر انسان قادر نہیں اور وہ دو طور کی
خوبیاں ہیں ۔ ایک وہ کہ جو اس کی ظاہری صورت میں پائی جاتی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ اس کا رنگ نہایت
خوشنما اور خوب ہے۔ اور اس کی خوشبو نہایت دل آرام اور دلکش ہے۔ اور اُس کے ظاہر بدن میں نہایت
درجہ کی ملائمت اور تر و تازگی اور نرمی اور نزاکت اور صفائی ہے۔ اور دوسری وہ خوبیاں ہیں کہ جو باطنی طور
پر حکیم مطلق نے اُس میں ڈال رکھی ہیں ۔ یعنی وہ خواص کہ جو اُس کے جو ہر میں پوشیدہ ہیں اور وہ یہ ہیں
کہ وہ مفرح اور مقوی قلب اور مسکن صفراء ہے اور تمام قومی اور ارواح کو تقویت بخشتا ہے اور صفراء اور
بلغم رقیق کا مسہل بھی ہے اور اسی طرح معدہ اور جگر اور گردہ اور امعاء اور رحم اور پھیپھڑہ کو بھی قوت بخشتا
ہے اور خفقان حار اور غشی اور ضعف قلب کے لئے نہایت مفید ہے اور اسی طرح اور کئی امراض بدنی کو
فائدہ مند ہے۔ پس انہیں دونوں طور کی خوبیوں کی وجہ سے اُس کی نسبت اعتقاد کیا گیا ہے کہ وہ ایسے
مرتبہ کمال پر واقع ہے کہ ہرگز کسی انسان کے لئے ممکن نہیں کہ اپنی طرف سے کوئی ایسا پھول بناوے کہ
جو اس پھول کی طرح رنگ میں خوشنما اور خوشبو میں دل کش اور بدن میں نہایت تر و تازہ اور نرم اور
نازک اور مصفا ہو اور باوجود اس کے باطنی طور پر تمام وہ خواص بھی رکھتا ہو جو گلاب کے پھول میں پائے
جاتے ہیں۔ اور اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیوں گلاب کے پھول کی نسبت ایسا اعتقاد کیا گیا کہ انسانی
قوتیں اس کی نظیر بنانے سے عاجز ہیں اور کیوں جائز نہیں کہ کوئی انسان اس کی نظیر بنا سکے اور جو
خوبیاں اس کی ظاہر و باطن میں پائی جاتی ہیں وہ مصنوعی پھول میں پیدا کر سکے تو اس سوال کا جواب یہی
ہے کہ ایسا پھول بنانا عا دتا ممتنع ہے۔ اور آج تک کوئی حکیم اور فیلسوف کسی ایسی ترکیب سے کسی قسم کی
ادویہ کو بہم نہیں پہنچا سکا سکا کہ جن کے باہم مخلوط اور ممنروج کرنے سے ظاہر و باطن میں گلاب کے پھول
کی سی صورت اور سیرت پیدا ہو جائے ۔ اب سمجھنا چاہئے کہ یہی وجوہ بے نظیری کی سورۃ فاتحہ میں بلکہ
قرآن شریف کے ہر ایک حصہ اقل قلیل میں کہ جو چار آیت سے بھی کم ہو پائی جاتی ہیں۔ پہلے ظاہری
صورت پر نظر ڈال کر دیکھو کہ کیسی رنگینی عبارت اور خوش بیانی اور جودت الفاظ اور کلام میں کمال سلاست
اور نرمی اور روانگی اور آب و تاب اور لطافت وغیرہ لوازم حسن کلام اپنا کامل جلوہ دکھا رہے ہیں۔ ایسا
جلوہ کہ جس پر زیادت متصور نہیں اور وحشت کلمات اور تعقید ترکیبات سے بکلی سالم اور بری ہے۔ ہر یک
فقرہ اس کا نہایت فصیح اور بلیغ ہے اور ہر یک ترکیب اس کی اپنے اپنے موقعہ پر واقعہ ہے اور ہر یک
قسم کا التزام جس سے حسنِ کلام بڑھتا ہے اور لطافت عبارت کھلتی ہے سب اُس میں پایا جاتا ہے اور جس
قدر حسن تقریر کے لئے بلاغت اور خوش بیانی کا اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ ذہن میں آ سکتا ہے وہ کامل طور پر اس
میں موجود اور مشہود ہے اور جس قدر مطلب کے دل نشین کرنے کے لئے حسنِ بیان درکار ہے وہ سب
اس میں مہیا اور موجود ہے اور باوجود اس بلاغت معانی اور التزام کمالیت حسنِ بیان کے صدق اور راستی
کی خوشبو سے بھرا ہوا ہے کوئی مبالغہ ایسا نہیں جس میں جھوٹ کی ذرا آمیزش ہو۔ کوئی رنگینی عبارت اس قسم
کی نہیں جس میں شاعروں کی طرح جھوٹ اور ہنرل اور فضول گوئی کی نجاست اور بد بو سے مدد لی گئی ہو۔
پس جیسے شاعروں کا کلام جھوٹ اور ہنرل اور فضول گوئی کی بد بو سے بھرا ہوا ہوتا ہے یہ کلام صداقت اور
راستی کی لطیف خوشبو سے بھرا ہوا ہے اور پھر اس خوشبو کے ساتھ خوش بیانی اور جودت الفاظ اور رنگینی اور
صفائی عبارت کو ایسا جمع کیا گیا ہے کہ جیسے گلاب کے پھول میں خوشبو کے ساتھ اُس کی خوش رنگی اور صفائی
بھی جمع ہوتی ہے۔ یہ خوبیاں تو باعتبار ظاہر کے ہیں اور باعتبار باطن کے اس میں یعنی سورۃ فاتحہ میں یہ
خواص ہیں کہ وہ بڑی بڑی امراض روحانی کے علاج پر مشتمل ہے اور تکمیل قوت علمی اور عملی کے لئے بہت
سا سامان اس میں موجود ہے اور بڑے بڑے بگاڑوں کی اصلاح کرتی ہے اور بڑے بڑے معارف اور
دقائق اور لطائف کہ جو حکیموں اور فلسفیوں کی نظر سے چھپے رہے اس میں مذکور ہیں۔ سالک کے دل کو
اس کے پڑھنے سے یقینی قوت بڑھتی ہے اور شک اور شبہ اور ضلالت کی بیماری سے شفا حاصل ہوتی ہے
اور بہت سی اعلیٰ درجہ کی صداقتیں اور نہایت باریک حقیقتیں کہ جو تکمیل نفس ناطقہ کے لئے ضروری ہیں
اس کے مبارک مضمون میں بھری ہوئی ہیں ۔ اور ظاہر ہے کہ یہ کمالات بھی ایسے ہیں کہ گلاب کے پھول
کے کمالات کی طرح ان میں بھی عادت ممتنع معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی انسان کے کلام میں مجتمع ہوسکیں اور یہ
امتناع نہ نظری بلکہ بدیہی ہے کیونکہ جن دقائق و معارف عالیہ کو خدائے تعالیٰ نے عین ضرورت حقہ
کے وقت اپنے بلیغ اور فصیح کلام میں بیان فرما کر ظاہری اور باطنی خوبی کا کمال دکھلایا ہے اور بڑی نازک
شرطوں کے ساتھ دونوں پہلوؤں ظاہر و باطن کو کمالیت کے اعلیٰ مرتبہ تک پہنچایا ہے یعنی اول تو ایسے
معارف عالیہ ضرور یہ لکھے ہیں کہ جن کے آثار پہلی تعلیموں سے مندرس اور محو ہو گئے تھے اور کسی حکیم یا
فیلسوف نے بھی اُن معارف عالیہ پر قدم نہیں مارا تھا اور پھر ان معارف کو غیر ضروری اور فضول طور پر
نہیں لکھا بلکہ ٹھیک ٹھیک اُس وقت اور اُس زمانہ میں ان کو بیان فرمایا جس وقت حالت موجودہ زمانہ کی
اصلاح کے لئے اُن کا بیان کرنا از بس ضروری تھا۔ اور بغیر ان کے بیان کرنے کے زمانہ کی ہلاکت اور
تباہی منصور رتھی اور پھر وہ معارف عالیہ ناقص اور نا تمام طور پر نہیں لکھے گئے بلکہ کماً و كيفاً کامل درجہ
پر واقع ہیں اور کسی عاقل کی عقل کوئی ایسی دینی صداقت پیش نہیں کر سکتی جو ان سے باہر رہ گئی ہو۔ اور کسی
باطل پرست کا کوئی ایسا وسوسہ نہیں جس کا ازالہ اس کلام میں موجود نہ ہو۔ ان تمام حقائ ان تمام حقائق و دقائق کے
التزام سے کہ جو دوسری طرف ضرورت حقہ کے التزام کے ساتھ وابستہ ہیں فصاحت بلاغت کے اُن اعلیٰ
کمالات کو ادا کرنا جن پر زیادت متصور نہ ہو یہ تو نہایت بڑا کام ہے کہ جو بشری طاقتوں سے یہ بداہت
نظر بلند تر ہے۔ مگر انسان تو ایسا بے ہنر ہے کہ اگر ادنی اور ناکارہ معاملات کو کہ جو حقائق عالیہ سے کچھ
تعلق نہیں رکھتے کسی رنگین اور فصیح عبارت میں بہ التزام راست بیانی اور حق گوئی کے لکھنا چاہے تو یہ بھی
اس کے لئے ممکن نہیں جیسا کہ یہ بات ہر عاقل کے نزدیک نہایت بد یہی ہے کہ اگر مثلاً ایک دوکاندار جو
کامل درجہ درجہ کا کا شاعر اور انشا پرداز ہو یہ چاہے کہ جو اپنی اس گفتگو کو جو ہر روز اُسے رنگا رنگ کے خریداروں
اور معاملہ داروں کے ساتھ کرنی پڑتی ہے کمال بلاغت اور رنگینی عبارت کے ساتھ کیا کرے اور پھر یہ بھی
التزام رکھے کہ ہر محل اور ہر موقعہ میں جس قسم کی گفتگو کرنا ضروری ہے وہی کرے۔ مثلاً جہاں کم بولنا
مناسب ہے وہاں کم بولے اور جہاں بہت مغز زنی مصلحت ہے وہاں بہت گفتگو کرے۔ اور جب اس
میں اور اس کے خریدار میں کوئی بحث آ پڑے تو وہ طرز تقریر اختیار کرے جس سے اس بحث کو اپنے مفید
مطلب طے کر سکے یا مثلاً ایک حاکم جس کا یہ کام ہے کہ فریقین اور گواہوں کے بیان کو ٹھیک ٹھیک قلمبند
کرے اور ہر یک بیان پر جو جو واقعی اور ضروری طور پر جرح قدح کرنا چاہئے وہی کرے اور جیسا کہ تنقیح
مقدمہ کے لئے شرط ہے اور تفتیش امر متنازعہ فیہ کے لئے قرین مصلحت ہے سوال کے موقعہ پر سوال اور
جواب کے موقعہ پر جواب لکھے اور جہاں قانونی وجوہ کا بیان کرنا لازم ہو ان کو درست طور پر حسب منشاء
قانون بیان کرے اور جہاں واقعات کا بہ ترتیب تمام کھولنا واجب ہو ان کو بہ پابندی ترتیب و صحت کھول
دے اور پھر جو کچھ فی الواقعہ اپنی رائے اور بتائید اس رائے کے وجوہات ہیں اُن کو بصحت تمام بیان
کرے
رے اور باوصف ان التزامات التزامات کے فصاحت بلاغت کے اس اعلیٰ درجہ ا درجہ پر اس کا کلام ہو کہ اس سے بہتر
کسی بشر کے لئے ممکن نہ ہو تو اس قسم کی بلاغت کو بانجام پہنچانا بہ بداہت اُن کے لئے محال ہے۔سو
انسانی فصاحتوں کا یہی حال ہے کہ بحجر فضول اور غیر ضروری اور واہیات باتوں کے قدم ہی نہیں اُٹھ سکتا
اور بغیر جھوٹ اور ہنرل کے اختیار کرنے کے کچھ بول ہی نہیں سکتے اور اگر کچھ بولے بھی تو ادھورا۔ ناک
ہے تو کان نہیں۔ کان ہیں تو آنکھ ندارد ۔ سچ بولے تو فصاحت گئی ۔ فصاحت کے پیچھے پڑے تو جھوٹ
اور فضول گوئی کے انبار کے انبار جمع کر لئے ۔ پیاز کی طرح سب پوست ہی پوست اور بیچ میں کچھ بھی
نہیں۔ پس جس صورت میں عقل سلیم صریح حکم دیتی ہے کہ ناکارہ اور خفیف معاملات اور سیدھے
سادے واقعات کو بھی ضرورت حقہ اور راستی کے التزام سے رنگین اور بلیغ عبارت میں ادا کرنا ممکن نہیں تو
پھر اس بات کا سمجھنا کس قدر آسان ہے کہ معارف عالیہ کو ضرورت حقہ کے التزام کے ساتھ نہایت رنگین
اور فصیح عبارت میں جس سے اعلیٰ اور اصفی متصور نہ ہو بیان کرنا بالکل خارق عادت اور بشری طاقتوں
سے بعید ہے اور جیسا کہ گلاب کے پھول کی طرح کوئی پھول کہ جو ظاہر و باطن میں اس سے مشابہ ہو
بنانا عادتاً محال ہے ایسا ہی یہ بھی محال ہے کیونکہ جب ادنی ادنیٰ امور میں تجربہ صحیحہ شہادت دیتا ہے اور
فطرت سلیمہ قبول کرتی ہے کہ انسان اپنی کسی ضروری اور راست راست بات کو خواہ وہ بات کسی معاملہ
خرید و فروخت سے متعلق ہو یا تحقیقات عدالت وغیرہ سے تعلق رکھتی ہو جب اس کو اصلح اور انسب طور پر
بجالانا چاہے تو یہ بات غیر ممکن ہو جاتی ہے کہ اس کی عبارت خواہ مخواہ ہرمحل میں موزوں اور متقی اور فصیح فص
اور بلیغ بلکہ اعلیٰ درجہ کی فصاحت اور بلاغت پر ہو تو پھر ایسی تقریر کہ جو علاوہ التزام راستی اور صدق کے
معارف اور حقائق عالیہ سے بھی بھری ہوئی اور ضرورت حقہ کے رُو سے صادر ہو اور تمام حقانی صداقتوں
پر محیط ہو اور اپنے منصب اصلاح حالت موجودہ اور اتمام حجت اور الزام منکرین میں ایک ذرا فرو
گزاشت نہ کرتی ہو اور مناظرہ اور مباحثہ کے تمام پہلوؤں کی کما حقہ رعایت رکھتی ہو اور تمام ضروری
دلائل اور ضروری براہین اور ضروری تعلیم اور ضروری سوال اور ضروری جواب پر مشتمل ہو کیونکر با وجود
ان مشکلات پیچ در پیچ کے کہ جو پہلی صورت سے صد ہا درجہ زیادہ ہیں ایسی فصاحت اور بلاغت کے ساتھ
کسی بشر کی تحریر میں جمع ہو سکتی ہے کہ وہ بلاغت بھی بے مثل و مانند ہو اور اس من ور اس مضمون کو اس سے زیادہ فصیح
عبارت میں بیان کرنا ممکن نہ ہو۔
یہ تو وہ وجوہ ہیں کہ جو سورۃ فاتحہ اور قرآن شریف میں ایسے طور سے پائی جاتی ہیں جن کو گلاب
کے پھول کی وجوہ بے نظیری سے بکلی مطابقت ہے لیکن سورۃ فاتحہ اور قرآن شریف میں ایک اور
خاصہ بزرگ پایا جاتا ہے کہ جو اُسی کلام پاک سے خاص ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کو توجہ اور اخلاص سے
پڑھنا دل کو صاف کرتا ہے اور ظلمانی پردوں کو اٹھاتا ہے اور سینے کو منشرح کرتا ہے اور طالب حق کو
حضرت احدیت کی طرف کھینچ کر ایسے انوار اور آثار کا مورد کرتا ہے کہ جو مقربانِ حضرت احدیت میں
ہونی چاہئے اور جن کو انسان کسی دوسرے حیلہ یا تدبیر سے ہرگز حاصل نہیں کر سکتا اور اس روحانی تاثیر کا
ثبوت بھی ہم اس کتاب میں دے چکے ہیں اور اگر کوئی طالب حق ہو تو بالمواجہ ہم اُس کی تسلی کر سکتے ہیں
اور ہر وقت تازہ بتازہ ثبوت دینے کو طیار ہیں اور نیز اس بات کو بخوبی یا د رکھنا چاہئے کہ قرآن شریف کا
اپنی کلام میں بے مثل و مانند ہونا صرف عقلی دلائل میں محصور نہیں بلکہ زمانہ دراز کا تجربہ صحیحہ بھی اس کا
مؤید اور مصدق ہے کیونکہ باوجود اس کے کہ قرآن شریف برابر تیرہ سو برس سے اپنی تمام خوبیاں پیش
کر کے ھل من معارض کا نقارہ بجا رہا ہے اور تمام دنیا کو بآواز بلند کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی ظاہری صورت
اور باطنی خواص میں بے مثل و مانند ہے اور کسی جن یا انس کو اس کے مقابلہ یا معارضہ کی طاقت نہیں
مگر پھر بھی کسی متنفس نے اس کے مقابلہ پر دم نہیں مارا بلکہ اس کی کم سے کم کسی سورۃ مثلاً سورۃ فاتحہ کی
ظاہری و باطنی خوبیوں کا بھی مقابلہ نہیں کر سکا۔ تو دیکھو اس سے زیادہ بدیہی اور کھلا کھلا معجزہ اور کیا ہو گا
کہ عقلی طور پر بھی اس پاک کلام کا بشری طاقتوں سے بلند تر ہونا ثابت ہوتا ہے اور زمانہ دراز کا تجربہ
بھی اس کے مرتبہ اعجاز پر گواہی دیتا ہے۔ اور اگر کسی کو یہ دونوں طور کی گواہی کہ جو عقل اور تجربہ زمانہ
دراز کے رو سے بہ پائیہ ثبوت پہنچ چکی ہے نا منظور ہو اور اپنے علم اور ہنر پر نازاں ہو یا دنیا میں کسی ایسے
بشر کی انشا پردازی کا قائل ہو کہ جو قرآن شریف کی طرح کوئی کلام بنا سکتا ہے تو ہم جیسا کہ وعدہ کر چکے
ہیں کچھ بطور نمونہ حقائق و دقائق سورۃ فاتحہ کے لکھتے ہیں ۔ اُس کو چاہئے کہ بمقابلہ ان ظاہری و باطنی
سورۃ فاتحہ کی خوبیوں کے کوئی اپنا کلام پیش کرے۔
(براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۹۴ تا ۳ ۴۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
سورۃ فاتحہ میں تمام قرآن شریف کی طرح دو قسم کی خوبیاں کہ جو بے مثل و مانند ہیں پائی جاتی ہیں۔
یعنی ایک ظاہری صورت میں خوبی اور ایک باطنی خوبی ۔ ظاہری خوبی یہ کہ جیسا کہ بار ہا ذکر کیا گیا ہے اس
کی عبارت میں ایسی رنگینی اور آب و تاب اور نزاکت و لطافت و ملائمت اور بلاغت اور شیرینی اور روانگی
اور حسنِ بیان اور حسن ترتیب پایا جاتا ہے کہ ان معانی کو اس سے بہتر یا اس سے مساوی کسی دوسری فصیح
عبارت میں ادا کرنا ممکن نہیں اور اگر تمام دنیا کے انشا پرداز اور شاعر پرداز اور شاعر متفق ہو کر یہ چاہیں کہ اسی مضمون کو
لے کر اپنے طور سے کسی دوسری فصیح عبارت میں لکھیں کہ جو سورۃ فاتحہ کی عبارت سے مساوی یا اس سے
بہتر ہو تو یہ بات بالکل محال اور ممتنع ہے کہ ایسی عبارت لکھ سکیں ۔ کیونکہ تیرہ سو برس سے قرآن شریف
تمام دنیا کے سامنے اپنی بے نظیری کا دعوی پیش کر رہا ہے۔ مخالفین کی سینکڑوں برسوں کی خاموشی اور
لا جواب رہنے نے اس کو وہ کامل مرتبہ ثبوت کا بخشا ہے کہ جو گلاب کے پھول وغیرہ کو وہ ثبوت بے نظیری
کا حاصل نہیں ۔ کیونکہ دنیا کے حکیموں اور صنعت کاروں کو کسی دوسری چیز میں اس طور پر معارضہ کے لئے
کبھی ترغیب نہیں دی گئی۔ اور نہ اس کی مثل بنانے سے عاجز رہنے کی حالت میں کبھی ان کو یہ خوف دلایا
گیا کہ وہ طرح طرح کی تباہی اور ہلاکت میں ڈالے جائیں گے۔
گو
اب ہم باطنی خوبیوں کو بھی دہرا کر ذکر کرتے ہیں تا اچھی طرح غور کرنے والوں کے ذہن میں
آجائیں ۔ سو جاننا چاہئے کہ جیسا خداوند حکیم مطلق نے گلاب کے پھول میں بدن انسان کے لئے طرح
طرح کے منافع رکھتے ہیں کہ وہ دل کو قوت دیتا ہے اور قومی اور ارواح کو تقویت بخشتا ہے اور کئی اور
مرضوں کو مفید ہے ایسا ہی خدا وند کریم نے سورۃ فاتحہ میں تمام قرآن شریف کی طرح روحانی مرضوں کی
شفا رکھی ہے اور باطنی بیماریوں کا اس میں وہ علاج موجود ہے کہ جو اُس کے غیر میں ہرگز نہیں پایا گیا۔
کیونکہ اس میں وہ کامل صدا صداقتیں بھری ہوئی ہیں کہ جو رو۔ ہیں کہ جو روئے زمین سے نابود ہوئی ھیں اور دنیا میں ان کا
نام و نشان باقی نہیں رہا تھا اور حقیقت میں وہ بارانِ رحمت ہی تھا کہ سخت پیاسوں کی جان رکھنے کے
لئے آسمان سے اترا اور دنیا کی روحانی حیات اسی بات پر موقوف تھی کہ وہ آب حیات نازل ہوا اور کوئی
قطرہ اس کا ایسا نہ تھا کہ کسی موجود الوقت بیماری کی دوا نہ ہوا اور حالت موجودہ زمانہ نے صد ہا سال تک
اپنی معمولی گمراہی پر رہ کر یہ ثابت کر دیا تھا کہ وہ ان بیماریوں کے علاج کو خود بخود بغیر اُتر نے اس نور کے
حاصل نہیں کر سکتا اور نہ اپنی ظلمت کو آپ اٹھا سکتا ہے بلکہ ایک آسمانی نور کا محتاج ہے کہ جو اپنی سچائی کی
شعاعوں سے دنیا کو روشن کرے اور اُن کو دکھاوے جنہوں نے کبھی نہیں دیکھا اور اُن کو سمجھا وے جنہوں
نے کبھی نہیں سمجھا۔ اس آسمانی نور نے دنیا میں آ کر صرف یہی کام نہیں کیا کہ ایسے معارف حقہ ضرور یہ
پیش کئے جن کا صفحہ زمین پر نشان باقی نہیں رہا تھا بلکہ اپنے روحانی خاصہ کے زور سے ان جواہر حق اور
حکمت کو بہت سے سینوں میں بھر دیا اور بہت سے دلوں کو اپنے دلربا چہرہ کی طرف کھینچ لایا اور اپنی قوی
تاثیر سے بہتوں کو علم اور عمل کے اعلیٰ مقام تک پہنچایا ۔ اب یہ دونوں قسم کی خوبیاں کہ جو سورۃ فاتحہ
اور تمام قرآن شریف میں پائی جاتی ہیں کلام الہی کی بے نظیری ثابت کرنے کے لئے ایسے روشن دلائل ہیں
کہ جیسی وہ خوبیاں جو گلاب کے پھول میں سب کے نزدیک انسانی طاقتوں سے اعلیٰ تسلیم کی گئی ہیں ۔
بلکہ سچ تو یہ ہے کہ جس قدر یہ خوبیاں بدیہی طور پر عادت سے خارج اور طاقت انسانی سے باہر ہیں ۔ اس
شان کی خوبیاں گلاب کے پھول میں ہرگز نہیں پائی جاتیں۔ ان خوبیوں کی عظمت اور شوکت اور بے نظیری
اُس وقت کھلتی ہے جب انسان سب کو من حیث الاجتماع اپنے خیال میں لاوے اور اس اجتماعی ہیئت
پر غور اور تدبر سے نظر ڈالے۔ مثلاً اوّل اس بات کے تصور کرنے سے کہ ایک کلام کی عبارت ایسے
اعلیٰ درجہ کی فصیح اور بلیغ اور ملائم اور شیریں اور سلیس اور خوش طرز اور رنگین ہو کہ اگر کوئی انسان کوئی ایسی
عبارت اپنی طرف سے بنانا چاہے کہ جو بتمام و کمال انہیں معانی پر مشتمل ہو کہ جو اس بلیغ کلام میں پائی
جاتی ہیں تو ہرگز ممکن نہ ہو کہ وہ انسانی عبارت اس پائیہ بلاغت و رنگینی کو پہنچ سکے پھر ساتھ ہی یہ دوسرا تصور
کرنے سے کہ اس عبارت کا مضمون ایسے حقائق دقائق پر مشتمل ہو کہ جو فی الحقیقت اعلیٰ درجہ کی صداقتیں
ہوں اور کوئی فقرہ اور کوئی لفظ اور کوئی حرف ایسا نہ ہو کہ جو حکیمانہ بیان پر مبنی نہ ہو۔ پھر ساتھ ہی یہ تیسرا
تصور کرنے سے کہ وہ صداقتیں ایسی ہوں کہ حالت موجودہ زمانہ کو اُن کی نہایت ضرورت ہو۔ پھر ساتھ
ہی یہ چوتھا تصور کرنے سے کہ وہ صداقتیں ایسی بے مثل و مانند ہوں کہ کسی حکیم یا فیلسوف کا پتہ نہ مل سکتا
ہو کہ ان صداقتوں کو اپنی نظر اور فکر سے دریافت کرنے والا ہو چکا ہو۔ پھر ساتھ ہی یہ پانچواں تصور کرنے
سے کہ جس زمانہ میں وہ صداقتیں ظاہر ہوئی ہوں ایک تازہ نعمت کی طرح ظاہر ہوئی ہوں اور اس زمانہ
کے لوگ اُن کے ظہور سے پہلے اس راہ راست سے بکلی بے خبر ہوں ۔ پھر ساتھ ہی یہ چھٹا تصور کرنے
سے کہ اس کلام میں ایک آسمانی برکت بھی ثابت ہو کہ جو اس کی متابعت سے طالب حق کو خداوند کریم
کے ساتھ ایک سچا پیوند اور ایک حقیقی انس پیدا ہو جائے اور وہ انوار اس میں چھپکنے لگیں کہ جو مردانِ خدا
میں چمکنے چاہئیں ۔ یہ کل مجموعی ایک ایسی حالت میں معلوم ہوتا ہے کہ عقل سلیم بلا توقف و ترڈ د حکم دیتی
ہے کہ بشری کلام کا ان تمام مراتب کاملہ پر مشتمل ہونا ممتنع اور محال اور خارق عادت ہے ۔ اور بلاشبہ
ان تمام فضائل ظاہری و باطنی کو بنظر یکجائی دیکھنے سے ایک رُعب ناک حالت ان میں پائی جاتی ہے
کہ جو عقل مند کو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ اس کل مجموعی کا انسانی طاقتوں سے انجام پذیر ہونا عقل
اور قیاس سے باہر ہے اور ایسی رعبناک حالت گلاب کے پھول میں ہرگز پائی نہیں جاتی ۔ کیونکہ
قرآن شریف میں یہ خصوصیت زیادہ ہے کہ اس کی صفات مذکورہ کہ جو بے نظیری کا مدار ہیں نہایت
بدیہی الثبوت ہیں اور اسی وجہ سے جب معارض کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا ایک حرف بھی ایسے موقعہ پر
نہیں رکھا گیا کہ جو حکمت اور مصلحت سے دُور ہو اور اس کا ایک فقرہ بھی ایسا نہیں کہ جو زمانہ کی اصلاح
کے لئے اشد ضروری نہ ہو اور پھر بلاغت کا یہ کمال کہ ہرگز ممکن ہی نہیں کہ اس کی ایک سطر کی عبارت
تبدیل کر کے بجائے اس کے کوئی دوسری عبارت لکھ سکیں ۔ تو ان بدیہی کمالات کے مشاہدہ کرنے سے
معارض کے دل پر ایک بزرگ رعب پڑ جاتا ہے۔ ہاں کوئی نادان جس نے ان باتوں میں کبھی غور نہیں
کی شاید باعث نادانی سوال کرے کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ یہ ساری خوبیاں سورۃ فاتحہ اور تمام
قرآن شریف میں متحقق اور ثابت ہیں۔ سو واضح ہو کہ اس بات کا یہی ثبوت ہے کہ جنہوں نے قرآن شریف
کے بے مثل کمالات پر غور کی اور اس کی عبارت کو ایسے اعلیٰ درجہ کی فصاحت اور بلاغت پر پایا کہ اس کی
نظیر بنانے سے عاجز رہ گئے اور پھر اس کے دقائق و حقائق کو ایسے مرتبہ عالیہ پر دیکھا کہ تمام زمانہ
میں اس کی نظیر نظر نہ آئی اور اس میں وہ تاثیرات عجیبہ مشاہدہ کیں کہ جو انسانی کلمات میں ہرگز نہیں ہوا
کرتیں اور پھر اس میں یہ صفت پاک دیکھی کہ وہ بطور ہنزل اور فضول گوئی کے نازل نہیں ہوا بلکہ
عین ضرورت حقہ کے وقت نازل ہوا تو انہوں نے ان تمام کمالات کے مشاہدہ کرنے سے بے اختیار اس
کی بے مثل عظمت کو تسلیم کر لیا اور ان میں سے جو لوگ باعث شقاوت از لی نعمتِ ایمان سے محروم رہے۔
اُن کے دلوں پر بھی اس قدر ہیت اور رعب اس بے مثل کلام کا پڑا کہ انہوں نے بھی مبہوت اور سراسیمہ
ہو کر یہ کہا کہ یہ تو سحر مبین ہے۔ اور پھر منصف کو اس بات سے بھی قرآن شریف کے بے مثل و مانند
ہونے پر ایک قوی دلیل ملتی ہے اور روشن ثبوت ہاتھ میں آتا ہے کہ باوجود اس کے کہ مخالفین کو تیرہ سو برس
سے خود قرآن شریف مقابلہ کرنے کی سخت غیرت دلاتا ہے اور لا جواب رہ کر مخالفت اور انکار کرنے
والوں کا نام شریر اور پلید اور لعنتی اور جہنمی رکھتا ہے مگر پھر بھی مخالفین نے نامردوں اور مخنثوں کی طرح
کمال بے شرمی اور بے حیائی سے اس تمام ذلت اور بے آبروئی اور بے عزتی کو اپنے لئے منظور کیا
اور یہ روا رکھا کہ اُن کا نام جھوٹا اور ذلیل اور بے حیا اور خبیث اور پلید اور شریر اور بے ایمان
اور جہنمی رکھا جاوے۔ مگر ایک قلیل المقدار سورة کا مقابلہ نہ کر سکے ۔ اور نہ ان خوبیوں اور صفتوں اور
عظمتوں اور صداقتوں میں کچھ نقص نکال سکے کہ جن کو کلام الہی نے پیش کیا ہے۔ حالانکہ ہمارے
مخالفین پر در حالت انکار لازم تھا اور اب بھی لازم ہے کہ اگر وہ اپنے کفر اور بے ایمانی کو چھوڑنا
نہیں چاہتے تو وہ قرآن شریف کی کسی سورۃ کی نظیر پیش کریں اور کوئی ایسا کلام بطور معارضہ ہمارے سامنے
لاویں کہ جس میں یہ تمام ظاہری و باطنی خوبیاں پائی جاتی ہوں کہ جو قرآن آن شریف کی ہر یک اقل قلیل سورۃ
میں پائی جاتی ہیں۔
( براہین احمدیہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۴۰۳ تا ۴۱۰ حاشیہ نمبر ۱۱)
اب اتمام حجت کے لئے کچھ دقائق و حقائق سورۃ فاتحہ کے ذیل میں لکھے جاتے ہیں مگر اوّل سورۃ
فاتحہ کو لکھ کر پھر اس کے معارف عالیہ کا لکھنا شروع کریں گے اور سورۃ فاتحہ یہ ہے۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔
ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۔
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ !
اس سورۃ کی تفسیر جس میں کسی قدر بطور نمونہ اس سورۃ کے معارف و حقائق مذکور ہیں ذیل میں لکھے
جاتے ہیں ۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - یہ آیت سورۂ ممدوحہ کی آیتوں میں سے پہلی آیت
ہے اور قرآن شریف کی دوسری سورتوں پر بھی لکھی گئی ہے اور ایک اور جگہ بھی قرآن شریف میں یہ آیت
آئی ہے اور جس قدر تکرار اس آیت کا قرآن شریف میں بکثرت پایا جاتا ہے اور کسی آیت میں اس قدر
تکرار نہیں پایا جاتا اور چونکہ اسلام میں یہ سنت ٹھہر گئی ہے کہ ہر ایک کام کے ابتداء میں جس میں خیر اور
برکت مطلوب ہو بطریق تبرک اور استمد اداس آیت کو پڑھ لیتے ہیں ۔ اس لئے یہ آیت دشمنوں اور
دوستوں اور چھوٹوں اور بڑوں میں شہرت پاگئی ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص تمام قرآنی آیات سے
بے خبر مطلق ہو تب بھی اُمید قوی ہے کہ اس آیت سے ہرگز اُس کو بے خبری نہیں ہوگی ۔
اب یہ آیت جن کامل صداقتوں پر مشتمل ہے اُن کو بھی سن لینا چاہئے ۔ سو منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ
اصل مطلب اس آیت کے نزول سے یہ ہے کہ تا عاجز اور بے خبر بندوں کو اس نکتہ معرفت کی تعلیم کی
جائے کہ ذات واجب الوجود کا اسم اعظم جو اللہ ہے کہ جو اصطلاح قرآنی ربانی کی رُو سے ذات مستجمع جمیع
صفات کاملہ اور منزہ عن جميع رذائل اور معبود برحق اور واحد لاشریک اور مبدء جمیع فیوض پر بولا جاتا ہے۔ اس
اسم اعظم کی بہت سی صفات میں صفات میں سے جو دو وصفتیں بسم اللہ میں بیان کی گئی ہیں یعنی صفت رحمانیت و رحیمیت
انہی دو صفتوں کے تقاضا سے کلام الہی کا نزول اور اس کے انوار و برکات کا صدور ہے۔ اس کی تفصیل یہ
ہے کہ خدا کے پاک کلام کا دنیا میں اُترنا اور بندوں کو اس سے مطلع کیا جانا یہ صفت رحمانیت کا تقاضا ہے
کیونکہ صفت رحمانیت کی کیفیت (جیسا کہ آگے بھی تفصیل سے لکھا جائے گا ) یہ ہے کہ وہ صفت بغیر سبقت
عمل کسی عامل کے محض جود اور بخشش الہی کے جوش سے ظہور میں آتی ہے جیسا خدا نے سورج اور چاند اور
ا الفاتحة : اتات
و