ملآ ئکة اللہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اگر ایسا ہوتا تو پھر اسلام ایسا بگڑتا کہ کسی محدث وغیرہ کے ہاتھ سے ہرگز درست نہیں ہو سکتا تھا۔ اگر چہ
ائمہ حدیث نے دینی تعلیم کی نسبت ہزار ہا حدیثیں لکھیں مگر سوال تو یہ ہے کہ وہ کونسی حدیث ہے کہ جو دینی ہا تو یہ
اُن کے لکھنے سے پہلے اُس پر عمل نہ تھا اور دنیا اس مضمون سے غافل تھی ۔ اگر کوئی ایسی تعلیم یا ایسا واقعہ یا
ایسا عقیدہ ہے جو اس کی بنیادی اینٹ صرف ائمہ حدیث نے ہی کسی روایت کی بنا پر رکھی ہے اور تعامل
کے سلسلہ میں جس کے کروڑ ہا افراد انسانی قائل ہوں اس کا کوئی اثر و نشان دکھائی نہیں دیتا اور نہ قرآن کریم
میں اس کا کچھ ذکر پایا جاتا ہے تو بلا شبہ ایسی خبر واحد کا جس کا پتہ بھی سو ڈیڑھ سو برس کے بعد لگا یقین کے
درجہ سے بہت ہی نیچے گری ہوئی ہوگی اور جو کچھ اس کی نا قابلِ تسلّی ہونے کی نسبت کہو وہ بجا ہے
لیکن ایسی حدیثیں در حقیقت دین اور سوانح اسلام سے کچھ بڑا تعلق نہیں رکھتیں بلکہ اگر سوچ کر دیکھو تو
ائمہ حدیث نے ایسی حدیثوں کا بہت ہی کم ذکر کیا ہے جن کا تعامل کے سلسلہ میں نام ونشان تک نہیں
پایا جاتا ۔ پس جیسا کہ بعض جاہل خیال کرتے ہیں یہ بات ہرگز صحیح نہیں ہے کہ دنیا نے دین کے صد ہا
ضروری مسائل یہاں تک کہ صوم و صلوٰۃ بھی صرف امام بخاری اور مسلم وغیرہ کی احادیث سے سیکھے ہیں ۔
کیا سو ڈیڑھ سو برس تک لوگ بے دین ہی چلے آتے تھے؟ کیا وہ لوگ نماز نہیں پڑھتے تھے؟ زکوۃ نہیں
دیتے تھے؟ حج نہیں کرتے تھے؟ اور ان تمام اسلامی عقائد کے امور سے جو حد بیثوں میں لکھے ہیں بے خبر
تھے؟ حَاشَا وَ كَلَّا ہرگز نہیں۔
( شہادت القرآن ۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۹۸ تا ۳۰۳)

ملائكة الله
افسوس ان لوگوں کی حالت پر جو فلسفہ باطلہ کی ظلمت سے متاثر ہو کر ملایک اور شیاطین کے وجود
سے انکار کر بیٹھے ہیں اور بینات اور نصوص صریحہ قرآن کریم سے انکار کر دیا اور نادانی سے
بھرے ہوئے الحاد کے گڑھے میں گر پڑے۔ اور اس جگہ واضح رہے کہ یہ مسئلہ ان مسائل میں سے ہے
جن کے اثبات کے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کے استنباط حقائق میں اِس عاجز کو متفرد کیا
ہے ۔ فالحمد لله علی ذالک۔
(آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۸۹ )
خدا تعالیٰ جو اپنے تنزہ اور تقدس میں ہر یک برتر سے برتر ہے اپنی تدلیات اور تجلیات میں مظاہر
مناسبہ سے کام لیتا ہے اور چونکہ جسم اور جسمانی چیزیں اپنے ذاتی خواص اور اپنی ہستی کی کامل تقیدات
سے مقید ہو کر اور بمقابل ہستی اور وجود باری اپنا نام ہست اور موجو د رکھا کر اور اپنے ارادوں یا اپنے طبعی
افعال سے اختصاص پا کر اور ایک مستقل وجود جامع ہو یت نفس اور مانع ہو یت غیر بن کر ذات علت العلل
اور فیاض مطلق سے دور جا پڑے ہیں اور ان کے وجود کے گردا گرد اپنی ہستی اور انانیت اور مخلوقیت کا
ایک بہت ہی موٹا حجاب ہے اس لئے وہ اس لائق نہیں رہیں کہ ذات احدیت کے وہ فیضان براہ راست
اُن پر نازل ہو سکیں جو صرف اس صورت میں نازل ہو سکتے ہیں کہ جب حجب مذکورہ بالا درمیان نہ
ہوں اور ایک ایسی ہستی ہو جو بکلی نیستی کے مشابہ ہو کیونکہ ان تمام چیزوں کی ہستی نیستی کے مشابہ نہیں۔
ہر ایک چیز اس قسم کی مخلوقات میں سے بزبان حال اپنی ہستی کا بڑے زور وشور سے اقرار کر رہی ہے۔
آفتاب کہہ رہا ہے کہ میں وہ ہوں جس پر تمام گرمی و سردی و روشنی کا مدار ہے۔ جو ۳۶۵ صورتوں میں
تین سو پینسٹھ قسم کی تاثیریں دنیا میں ڈالتا ہے اور اپنی شعاعوں کے مقابلہ سے گرمی اور اپنی انحراف

شعاعوں سے سردی پیدا کرتا ہے اور اجسام اور اجسام کے مواد اور اجسام کی شکلوں اور حواس پر
اپنی حکومت رکھتا ہے۔ زمین کہہ رہی ہے کہ میں وہ ہوں کہ جس پر ہزار ہا ملک آباد ہیں اور جو طرح طرح
کی نباتات پیدا کرتی اور اور طرح طرح کے کے جواہر اپنے اندر طیار کرتی اور آسمانی تاثیرات کو کوعورت عورت کی کی
طرح قبول کرتی ہے۔ آگ بزبانِ حال کہہ رہی ہے کہ میں ایک جلانے والی چیز ہوں اور بالخاصیت
قوتِ احراق میرے اندر ہے اور اندھیرے میں قائم مقام آفتاب ہوں ۔ اسی طرح زمین کی ہر ایک
چیز بزبان حال اپنی شنا کر رہی ہے۔ ۔
غرض یہ تمام چیزیں بزبان حال اپنی اپنی تعریف کر رہی ہیں اور محجوب بانفسہا ہیں ۔ یعنی اپنے خواص
کے پردے میں محبوب ہیں۔ اس لئے مبدء فیض سے دور پڑ گئی ہیں اور بغیر ایسی چیزوں کی توسط کے جو
ان حجابوں سے منزہ ہوں مبدء فیض کا کوئی ارادہ اُن سے تعلق نہیں پکڑ سکتا کیونکہ حجاب اس فیض سے مانع
ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ کی حکمت نے تقاضا ک ناضا کیا کہ اُس کی ارادات کا مظہر اول بننے کے لئے ایک ایسی
مخلوق ہو جو محجوب بنفسہ نہ ہو بلکہ اس کی ایک ایسی نرالی خلقت ہو جو بر خلاف اور چیزوں کے اپنی فطرت
سے ہی ایسی واقع ہو کہ نفس حاجب سے خالی اور خدا تعالیٰ کے لئے اس کی جوارح کی طرح ہو اور
خدا تعالیٰ کے جمیع ارادات کے موافق جو مخلوق اور مخلوق کے کل عوارض سے تعلق رکھتے ہیں اس کی تعداد ہو
اور وہ نرالی پیدائش کی چیزیں مرایا صافیہ کی طرح اپنی فطرت رکھ کر ہر وقت خدا تعالیٰ کے سامنے کھڑے
ہوں اور اپنے وجود میں ذُو جِهَتَین ہوں ۔ ایک جہت تجرد اور تنزہ کی جو اپنے وجود میں وہ نہایت الطف
اور منزہ عن الحجب ہوں جس کی وجہ سے وہ دوسری مخلوق سے نرالی اور خدا تعالیٰ کے وجود سے ظلمی طور پر
مشابہت تامہ رکھتے ہوں اور محجوب بانفسہا نہ ہوں ۔ دوسری جہت مخلوقیت کی جس کی وجہ سے وہ دوسری
مخلوقات ۔ ات سے مناسبت را بت رکھیں اور اپنی تاثیرات کے ساتھ اُن سے نزدیک ہوسکیں۔ سو خدا تعالیٰ کے اس
ارادہ سے اس عجیب مخلوق کا وجود ہو گیا جس کو ملائک کہتے ہیں۔ یہ ملائک ایسے فنافی طاعت اللہ ہیں کہ اپنا
ارادہ اور فیشن اور توجہ اور اپنے ذاتی قومی یعنی یہ کہ اپنے نفس سے کسی پر مہربان ہونا یا اس سے ناراض ہو
جانا اور اپنے نفس سے ایک بات کو چاہنا یا اس سے کراہت کرنا کچھ بھی نہیں رکھتے بلکہ بکلی جوارح الحق
کی طرح ہیں۔ خدا تعالیٰ کے تمام ارادے اوّل انہی کے مرایا صافیہ میں منعکس ہوتے ہیں اور پھر اُن کی
توسط سے کل مخلوقات میں پھیلتے ہیں۔ چونکہ خدا تعالیٰ بوجہ اپنے تقدس تام کے نہایت تجرد اور تنزہ میں
ہے۔ اس لئے وہ چیزیں جو انانیت اور ہستی محجوبہ کی کثافت سے خالی نہیں اور محجوب بانفسہا ہیں اس

مبدء فیض سے کچھ مناسبت نہیں رکھتیں اور اسی وجہ سے ایسی چیزوں کی ضرورت پڑی جو مِنْ وَجْهِ
خدا تعالیٰ سے مناسبت رکھتی ہوں اور مِنْ وَ جُہ اس کی مخلوق سے۔ تا اس طرف سے فیضان حاصل
کریں اور اس طرف پہنچادیں۔ (آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۱ ۱ تا ۱۷۰ حاشیه )
فرشتوں کا وجود ماننے کے لئے نہایت سہل اور قریب راہ یہ ہے کہ ہم اپنی عقل کی توجہ اس طرف
مبذول کریں کہ یہ بات طے شدہ اور فیصل شدہ ہے کہ ہمارے اجسام کی ظاہری تربیت اور تکمیل کے لئے
اور نیز اس کام کے ۔ کے لئے کہ تا ہمارے ظاہری حواس کے افعال مطلوبہ کما ینبغی صادر ہو سکیں خدا تعالیٰ نے
یہ قانون قدرت رکھا ہے کہ عناصر اور شمس و قمر اور تمام ستاروں کو اس خدمت میں لگا دیا ہے کہ وہ ہمارے
اجسام اور قومی کو مدد پہنچا کر ان سے بوجہ احسن ان کے تمام کام صادر کرا دیں۔ اور ہم ان صداقتوں کے
ماننے سے کسی طرف بھاگ نہیں سکتے کہ مثلاً ہماری آنکھ اپنی ذاتی روشنی سے کسی کام کو بھی انجام نہیں
دے سکتی جب تک آفتاب کی روشنی اُس کے ساتھ شامل نہ ہو۔ اور ہمارے کان محض اپنی قوت شنوائی
سے کچھ بھی سُن نہیں سکتے جب تک کہ ہوا متکیف بصوت ان کی محمد و معاون نہ ہو۔ پس کیا اِس سے یہ
ثابت نہیں کہ خدا تعالیٰ کے قانون نے ہمارے قومی کی تکمیل اسباب خارجیہ میں رکھی ہے اور ہماری
فطرت ایسی نہیں ہے کہ اسباب خارجیہ کی مدد سے مستغنی ہو۔ اگر غور سے دیکھو تو نہ صرف ایک دو بات
میں بلکہ ہم اپنے تمام تمام حواس تمام قومی تمام طاقتوں کی تکمیل کے لئے خارجی امدادات کے محتاج ہیں۔ پھر
جبکہ یہ قانون اور انتظام خدائے واحد لاشریک کا جس کے کاموں میں وحدت اور تناسب ہے ہمارے
خارجی قومی اور حواس اور اغراض جسمانی کی نسبت نہایت شدت اور استحکام اور کمال التزام سے پایا جاتا
ہے تو پھر کیا یہ بات ضروری اور لازمی نہیں کہ ہماری روحانی تکمیل اور روحانی اغراض کے لئے بھی یہی
انتظام ہو۔ تا دونوں انتظام ایک ہی طرز پر واقع ہو کر صانع واحد پر دلالت کریں۔ اور خود ظاہر ہے کہ
جس حکیم مطلق نے ظاہری انتظام کی یہ بنا ڈالی ہے اور اسی کو پسند کیا ہے کہ اجرام سماوی اور عناصر وغیرہ
اسباب خارجیہ کے اثر سے ہمارے ظاہر اجسام اور قومی اور حواس کی تکمیل ہو۔ اس حکیم قادر نے ہماری
روحانیت کے لئے بھی یہی انتظام پسند کیا ہوگا ۔ کیونکہ وہ واحد لاشریک ہے اور اس کی حکمتوں اور کاموں
میں وحدت اور تناسب ہے اور دلائل انیہ بھی اسی پر دلالت کرتی ہیں ۔ سو وہ اشیاء خارجیہ جو ہماری
روحانیت پر اثر ڈال کر شمس اور قمر اور عناصر کی طرح جو اغراض جسمانی کے لئے محمد ہیں ہماری اغراض
روحانی کو پورا کرتی ہیں۔ انہی کا نام ہم ملائک رکھتے ہیں ۔ پس اس تقریر سے وجود ملائک کا بوجہ احسن

ثابت ہوتا ہے اور گو ہم پر ان کی گنہ کھل نہ سکے اور کھلنا کچھ ضرور بھی نہیں لیکن اجمالی طور پر قانون قدرت
کے توافق اور اتحاد پر نظر کر کے اُن کا وجود ہمیں ماننا پڑتا ہے کیونکہ جس حالت میں ہم نے بطیب خاطر
ظاہری قانون کو مان لیا ہے تو پھر کیا وجہ کہ ہم اسی طرز اور طریق پر باطنی قانون کو تسلیم نہ کریں ۔ بے شک
ہمیں باطنی قانون بھی اسی طرح قبول کرنا پڑے گا کہ جس طرح ہم نے ظاہری قانون کو مان لیا۔ یہی
سر ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنی کتاب عزیز میں بعض جگہ ان دونوں قانونوں کو مشترک الفاظ میں بیان
کر دیا ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ وَالذُّرِيتِ ذَرُوا ۔ فَالْحُمِلَتِ وِقْرًا فَالْجُرِيتِ يُسْرًا۔
فَالْمُقَسِمْتِ اَمْرًا ۔ یعنی ان ہواؤں کی قسم ہے جو سمندروں اور دوسرے پانیوں سے بخارات
کو ایسا جدا کرتی ہیں جو حق جدا کرنے کا ہے۔ پھر ان ہواؤں کی قسم ہے جو ان گراں بار بخارات کو حمل دار
عورتوں کی طرح اپنے اندر لے لیتی ہیں ۔ پھر اُن ہواؤں کی قسم ہے جو بادلوں کو منزل مقصود تک
پہنچانے کے لئے چلتی ہیں۔ پھر ان فرشتوں کی قسم ہے جو در پردہ ان تمام امور کے منصرم اور انجام دہ
ہیں۔ یعنی ہوائیں کیا چیز ہیں اور کیا حقیقت رکھتی ہیں جو خود بخود بخارات کو سمندروں میں سے اٹھاویں
اور بادلوں کی صورت بناویں اور عین محل ضرورت پر جا کر برساویں۔ اور مقسم امور بنیں یہ تو در پردہ
ملائک کا کام ہے۔ سو خدا تعالیٰ نے ان آیات میں اوّل حکماء ظاہر کے طور پر بادلوں کے برسنے کا سبب
بتلایا اور بیان فرمایا کہ کیونکر پانی بخار ہو کر بادل اور ابر ہو جاتا ہے اور پھر آخری فقرہ میں یعنی
فَالْمُقَسِمْتِ اَمْرًا میں حقیقت کو کھول دیا اور ظاہر کر دیا کہ کوئی ظاہر بین یہ خیال نہ کرے کہ صرف
جسمانی علل اور معلولات کا سلسلہ نظام ربانی کے لئے کافی ہے بلکہ ایک اور سلسلہ علل روحانیہ کا اس
جسمانی سلسلہ کے نیچے ہے جس کے سہارے سے یہ ظاہری سلسلہ جاری ہے۔ اور پھر ایک دوسری جگہ
فرماتا ہے ۔ وَالْمُرْسَلَتِ عُرْفًا فَالْعُصِفْتِ عَصْفًا وَالنَّشِرَاتِ نَشْرًا فَالْفَرِقْتِ فَرْقًا۔
فَالْمُلْقِيتِ ذِكْرًا یعنی قسم ہے ان ہواؤں کی اور ان فرشتوں کی جو نرمی سے چھوڑے گئے ہیں
اور قسم ہے ان ہواؤں کی اور ان فرشتوں کی جو زور اور شدت کے ساتھ چلتے ہیں۔ اور قسم ہے ان ہواؤں
کی جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں اور ان فرشتوں کی جو ان بادلوں پر موکل ہیں ۔ اور قسم ہے ان ہواؤں کی جو
ہر یک چیز کو جو معرض ذکر میں آجائے کانوں تک پہنچاتی ہیں۔ اور قسم ہے ان فرشتوں کی جو الہی کلام کو
دلوں تک پہنچاتے ہیں۔ اس طرح خدا تعالیٰ نے آیت فَالْمُدَبِرَاتِ أَمْرًا میں فرشتوں اور
الذريت : ۲ تا ۵ المرسلات : ۲ تا ۶
النازعات:

ستاروں کو ایک ہی جگہ جمع کر دیا ہے یعنی اس آیت میں کواکب سبعہ کو ظاہری طور پر مدبّر ما فی الارض
ٹھہرایا ہے اور ملائک کو باطنی طور پر ان چیزوں کا مد بر قرار دیا ہے۔ چنانچہ تفسیر فتح البیان میں معاذ بن جبل
اور قشیری سے یہ دونوں روائتیں موجود ہیں۔ اور ابن کثیر نے حسن سے یہ روایت ملائک کی نسبت کی ہے
كم تدبر الامر من السماء الى الارض یعنی آسمان سے زمین تک جس قدر امور کی تدبیر ہوتی ہے وہ
سب ملائک کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔ اور ابن کثیر لکھتا ہے کہ یہ متفق علیہ قول ہے کہ مدتمرات امر ملائک
ہیں۔ اور ابن جریر نے بھی آیات فَالْمُدَبِّرَاتِ اَمْرًا کے نیچے یہ شرح کی ہے کہ اس سے مراد ملائک
ہیں۔ جو مدبر عالم ہیں۔ یعنی کو بظاہر نجوم اور شمس و قمر و عناصر وغیرہ اپنے اپنے کام میں مشغول ہیں مگر
در حقیقت مدبر ملائک ہی ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۳۳ تا ۱۳۷ حاشیه )
جہاں تک ہم نظر اٹھا کر دیکھتے ہیں اور جس قدر ہم اپنے فکر اور ذہن اور سوچ سے کام لیتے ہیں صریح
اور صاف اور بدیہی طور پر ہمیں نظر آتا ہے کہ ہر یک فیضان کے لئے ہم میں اور ہمارے خداوند کریم میں
علل متوسطہ ہیں جن کی توسط سے ہر ایک قوت اپنی حاجت کے موافق فیضان پاتی ہے۔ پس اسی دلیل
سے ملائک اور جنات کا وجود بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ ہم نے صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ خیر اور شر کے
اکتساب میں صرف ہمارے ہی قومی کافی نہیں بلکہ خارجی محمدات اور معاونات کی ضرورت ہے جو خارق
عادت اثر رکھتے ہیں ۔ مگر وہ محمد اور معاون خدا تعالیٰ براہ راست اور بلا توسط نہیں بلکہ بتوسط بعض
اسباب ہے۔ سو قانون قدرت کے ملاحظہ نے قطعی اور یقینی طور پر ہم پر کھول دیا کہ وہ ممدات اور
معاونات خارج میں موجود ہیں ۔ گو ان کی گنہ اور کیفیت ہم کو معلوم ہو یا نہ ہو مگر یہ یقینی طور پر معلوم ہے
کہ وہ نہ براہِ راست خدا تعالیٰ ہے اور نہ ہماری ہی قوتیں اور ہمارے ہی ملکے ہیں۔ بلکہ وہ ان دونوں
قسموں سے الگ ایسی مخلوق چیزیں ہیں جو ایک مستقل وجود اپنا رکھتی ہیں۔ اور جب ہم ان میں سے کسی کا
نام داعی الی الخیر رکھیں گے تو اُسی کو ہم روح القدس یا جبرائیل کہیں گے اور جب ہم اُن میں سے کسی کا
نام داعی الی الشر رکھیں گے تو اُسی کو ہم شیطان اور ابلیس کے نام سے بھی موسوم کریں گے۔ یہ تو ضرور نہیں
کہ ہم روح القدس یا شیطان ہر یک تاریک دل کو دکھلاویں اگر چہ عارف ان کو دیکھ بھی لیتے ہیں اور کشفی
مشاہدات سے وہ دونوں نظر بھی آ جاتی ہیں۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۸۶ تا ۸۸)

خدا آپ لوگوں کو ہدایت دے قرآن شریف میں کہیں نہیں لکھا کہ خدا متغیر ہے بلکہ یہ لکھا ہے کہ
انسان متغیر ہے۔ اس لئے اس کے مناسب حال خدا اس کے لئے تبدیلیاں کرتا ہے۔ جب بچہ پیٹ میں
ہوتا ہے تو صرف اُس کو خون کی غذا ملتی ہے اور جب پیدا ہوتا ہے تو ایک مدت تک صرف دودھ پیتا ہے
اور پھر بعد اس کے اناج کھاتا ہے اور خدائے تعالیٰ تینوں سامان اس کے لئے وقتاً فوقتاً پیدا کر دیتا ہے۔
پیٹ میں ہونے کی حالت میں پیٹ کے فرشتوں کو جو اندرونی ذرات ہیں حکم کر دیتا ہے کہ اُس کی غذا
کے لئے خون بناویں۔ اور پھر جب پیدا ہوتا ہے تو اس حکم کو منسوخ کر دیتا ہے۔ تو پھر پستان کے فرشتوں
کو جو اس کے ذرات ہیں حکم کرتا ہے جو اُس کے لئے دودھ بناویں۔ اور جب وہ دودھ سے پرورش پا
چکتا ہے تو پھر اس حکم کو بھی منسوخ کر دیتا ہے۔ تو پھر زمین کے فرشتوں کو جو اس کے ذرات ہیں حکم کرتا
ہے جو اُس کے لئے اخیر مدت تک اناج اور پانی پیدا کرتے رہیں۔ پس ہم مانتے ہیں کہ ایسے تغیر خدا
کے احکام میں ہیں ۔ خدا نے تو قرآن شریف میں ہمیں یہ سکھلایا ہے کہ یہ طبعی سلسلہ خود بخود
نہیں بلکہ ان چیزوں کے تمام ذرات خدا کی آواز سنتے ہیں اور اُس کے فرشتے ہیں یعنی اس کی طرف
سے ایک کام کے لئے مقرر شدہ ہیں ۔ پس وہ کام اُس کی مرضی کے موافق وہ کرتے رہتے ہیں۔سونے
کے ذرات سونا بناتے رہتے ہیں اور چاندی کے ذرات چاندی بناتے رہتے ہیں اور موتی کے ذرات موتی
بناتے ہیں اور انسانی وجود کے ذرات ماؤں کے پیٹ میں انسانی بچہ طیار کرتے ہیں اور یہ ذرات خود بخود
کچھ بھی کام نہیں کرتے بلکہ خدا کی آواز سنتے ہیں اور اسی کی مرضی کے موافق کام کرتے ہیں۔ اسی لئے وہ
اس کے فرشتے کہلاتے ہیں اور کئی قسم کے فرشتے ہوتے ہیں یہ تو زمین کے فرشتے ہیں ۔ مگر آسمان کے
فرشتے آسمان سے اپنا اثر ڈالتے ہیں جیسا کہ سورج کی گرمی بھی خدا کا ایک فرشتہ ہے جو پھلوں کا پکانا اور
دوسرے کام کرتا ہے اور ہوائیں بھی خدا کے فرشتے ہیں جو بادلوں کو اکٹھے کرتے اور کھیتوں کو مختلف اثر
اپنے پہونچاتے ہیں۔ اور پھر ان کے اوپر اور بھی فرشتے ہیں جو اُن میں تاثیر ڈالتے ہیں ۔ علوم طبعی اس
بات کے گواہ ہیں کہ فرشتوں کا وجود ضروری ہے اور ان فرشتوں کو ہم بچشم خود دیکھ رہے ہیں ۔
(نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۹ ۱ صفحه ۴۶۱ تا ۴۶۳)
قرآن شریف میں تین قسم کے فرشتے لکھے ہیں :۔
(۱) ذرات اجسام ارضی اور روحوں کی قوتیں ۔
(۲) اکاش سورج۔ چاند۔ زمین کی قوتیں جو کام کر رہی ہیں ۔

(۳) ان سب پر اعلیٰ طاقتیں جو جبرائیل و میکائیل و عزرائیل وغیرہ نام رکھتی ہیں جن کو دید میں جم
لکھا ہے اور فرشتہ کالفظ قرآن شریف میں عام ہے۔ ہر ایک چیز جو اس کی آواز سنتی ہے وہ
اس کا فرشتہ ہے ۔ پس دنیا کا ذرہ ذرہ خدا کا فرشتہ ہے کیونکہ وہ اُس کی آواز سنتے ہیں اور اُس کی
فرمانبرداری کرتے ہیں ۔
(نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶ ۴۵ ، ۴۵۷ )
محققین اہل اسلام ہرگز اس بات کے قائل نہیں کہ ملائک اپنے شخصی وجود کے ساتھ انسانوں کی طرح
پیروں سے چل کر زمین پر اترتے ہیں۔ اور یہ خیال ببداہت باطل بھی ہے کیونکہ اگر یہی ضرور ہوتا کہ
ملائک اپنی اپنی خدمات کی بجا آوری کے لئے اپنے اصل وجود کے ساتھ زمین پر اترا کرتے تو پھر ان
سے کوئی کام انجام پذیر ہونا بغایت درجہ محال تھا مثلاً فرشتہ ملک الموت جو ایک سکنڈ میں ہزار ہا ایسے
لوگوں کی جانیں نکالتا ہے جو مختلف بلاد و امصار میں ایک دوسرے سے ہزاروں کوسوں کے فاصلہ پر رہتے
ہیں اگر ہر ایک کے لئے اس بات کا محتاج ہو کر کہ اول پیروں سے چل کر اس ملک اور شہر اور گھر میں
جاوے اور پھر اتنی مشقت کے بعد جان نکالنے کا اس کو موقع ملے تو ایک سکنڈ کیا اتنی بڑی کارگزاری کے
لئے تو کئی مہینے کی مہلت بھی کافی نہیں ہو سکتی ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک شخص انسانوں کی طرح حرکت کر کے
ایک طرفہ العین کے یا اس سے کم عرصہ میں تمام جہان گھوم کر چلا آوے ہرگز نہیں۔ بلکہ فرشتے اپنے اصلی
مقامات سے جو اُن کے لئے خدائے تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہیں ایک ذرہ کے برابر بھی آگے پیچھے نہیں
ہوتے جیسا کہ خدائے تعالیٰ ان کی طرف سے قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامُ
مَّعْلُوْمُ ۔ وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُونَ - سورة صافات جز و ۲۳ پس اصل بات یہ ہے کہ جس طرح
آفتاب اپنے مقام پر ہے اور اُس کی گرمی و روشنی زمین پر پھیل کر اپنے خواص کے موافق زمین کی ہر یک
چیز کو فائدہ پہنچاتی ہے اسی طرح روحانیات سماویہ خواہ ان کو یونانیوں کے خیال کے موافق نفوس فلکیہ کہیں
یا دساتیر اور وید کی اصطلاحات کے موافق ارواح کواکب سے ان کو نامزد کریں یا نہایت سیدھے اور
موحدانہ طریق سے ملائک اللہ کا ان کو لقب دیں، در حقیقت یہ عجیب مخلوقات اپنے اپنے مقام میں مستقر
اور قرار گیر ہے اور بحکمت کا ملہ خداوند تعالی زمین کی ہر یک مستعد چیز کو اس کے کمال مطلوب تک پہنچانے
کے لئے یہ روحانیات خدمت میں لگی ہوئی ہیں ظاہری خدمات بھی بجا لاتے ہیں اور باطنی بھی۔ جیسے
الصافات : ۱۶۶،۱۶۵

ہمارے اجسام اور ہماری تمام ظاہری قوتوں پر آفتاب اور ماہتاب اور دیگر سیاروں کا اثر ہے۔ ایسا ہی
ہمارے دل اور دماغ اور ہماری تمام روحانی قوتوں پر یہ سب ملائک ہماری مختلف استعدادوں کے موافق
اپنا اپنا اثر ڈال رہے ہیں۔ جو چیز کسی عمدہ جو ہر بننے کی اپنے اندر قابلیت رکھتی ہے وہ اگر چہ خاک کا ایک
ٹکڑا ہے یا پانی کا وہ قطرہ جو صدف میں داخل ہوتا ہے۔ یا پانی کا وہ قطرہ جو رحم میں پڑتا ہے وہ ان ملائک اللہ
کی روحانی تربیت سے لعل اور الماس اور یا قوت اور نیلم وغیرہ یا نہایت درجہ کا آبدار اور وزنی موتی یا اعلیٰ
درجہ کے دل اور دماغ کا انسان بن جاتا ہے۔
قرآن شریف نے جس طرز سے ملائک کا حال بیان کیا ہے وہ نہایت سیدھی اور قریب قیاس راہ ہے
اور بجز اس کے ماننے کے انسان کو کچھ بن نہیں پڑتا ۔ قرآن شریف پر بدیدہ تعمق غور کرنے سے معلوم ہوتا
ہے کہ انسان بلکہ جمیع کا ئنات الارض کی تربیت ظاہری و باطنی کے لئے بعض وسائط کا ہونا ضروری ہے۔
اور بعض بعض اشارات قرآنیہ سے نہایت صفائی سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض وہ نفوس طیبہ جو ملائک سے
موسوم ہیں ان کے تعلقات طبقات سماویہ سے الگ الگ ہیں ۔ بعض اپنی تاثیرات خاصہ سے ہوا کے
چلانے والے اور بعض مینہ کے برسانے والے اور بعض بعض اور تاثیرات کو زمین پر اوتار نے والے ہیں۔
پس اس میں کچھ شک نہیں کہ بوجہ مناسبت نوری وہ نفوس طیبہ ان روشن اور نورانی ستاروں سے تعلق رکھتے
ہوں گے کہ جو آسمانوں میں پائے جاتے ہیں مگر اس تعلق کو ایسا نہیں سمجھنا چاہئے کہ جیسے زمین کا ہر یک
جاندار اپنے اندر جان رکھتا ہے بلکہ ان نفوس طیبہ کو بوجہ مناسبت اپنی نورانیت اور روشنی کے جو روحانی
طور پر انہیں حاصل ہے روشن ستاروں کے ساتھ ایک مجہول الکنہ تعلق ہے اور ایسا شدید تعلق ہے کہ اگر
ان نفوس طیبہ کا ان ستاروں سے الگ ہونا فرض کر لیا جائے تو پھر اُن کے تمام قومی میں فرق پڑ جائے گا۔
انہیں نفوس کے پوشیدہ ہاتھ کے زور سے تمام ستارے اپنے اپنے کام میں مصروف ہیں اور جیسے
خدائے تعالی تمام عالم کے لئے بطور جان کے ہے ایسا ہی ( مگر اس جگہ تشبیہ کامل مراد نہیں ) وہ نفوس نورانیہ
کواکب اور سیارات کے لئے جان کا ہی حکم رکھتے ہیں۔ ہیں ۔ اور ان کے جدا ہو جانے سے ان ان کی حالت
وجود یہ میں بکلی فساد راہ پا جانا لازمی و ضروری امر ہے اور آج تک کسی نے اس امر میں اختلاف نہیں کیا
کہ جس قدر آسمانوں میں سیارات اور کواکب پائے جاتے ہیں وہ کائنات الارض کی تکمیل و تربیت
کے لئے ہمیشہ کام میں مشغول ہیں ۔ غرض یہ نہایت بچی ہوئی اور ثبوت کے چرخ پر چڑھی ہوئی صداقت
ہے کہ تمام نباتات اور جمادات اور حیوانات پر آسمانی کواکب کا دن رات اثر پڑ رہا ہے اور جاہل سے

جاہل ایک دہقان بھی اس قدر تو ضرور یقین رکھتا ہوگا کہ چاند کی روشنی پھلوں کے موٹا کرنے کے لئے اور
سورج کی دھوپ ان کو پکانے اور شیریں کرنے کے لئے اور بعض ہوائیں بکثرت پھل آنے کے لئے
بلاشبہ مؤثر ہیں ۔ اب جبکہ ظاہری سلسلہ کا ئنات کا ان چیزوں کی تاثیرات مختلفہ سے تربیت پا رہا ہے تو
اس میں کیا شک ہو سکتا ہے کہ باطنی سلسلہ پر بھی باز نہ تعالیٰ وہ نفوس نو را نیہ اثر کر رہی ہیں جن کا
اجرام نورانیہ سے ایسا شدید تعلق ہے کہ جیسے جان کو جسم سے ہوتا ہے۔
اب اس کے بعد یہ بھی جاننا چاہئے کہ اگر چہ بظاہر یہ بات نہایت دور از ادب معلوم ہوتی ہے کہ
خدائے تعالیٰ اور اُس کے مقدس نبیوں میں افاضہ انوار وحی کے لئے کوئی اور واسطہ تجویز کیا جائے لیکن
ذرا غور کرنے سے بخوبی سمجھ آ جائے گا کہ اس میں میں کوئی سوء ادب کی بات نہیں بلکہ سرا سر خدا تعالیٰ کے اس
عام قانون کے مطابق ہے جو دنیا کی ہر یک چیز کے متعلق کھلے کھلے طور پر مشہود و محسوس ہو رہا ہے کیونکہ ہم
دیکھتے ہیں کہ انبیاء علیہم السلام بھی اپنے ظاہری جسم اور ظاہری قومی کے لحاظ سے انہی وسائط کے محتاج
ہیں اور نبی کی آنکھ بھی گو کیسی ہی نورانی اور بابرکت آنکھ ہے مگر پھر بھی عوام کی آنکھوں کی طرح آفتاب یا
اس کے کسی دوسرے قائم مقام کے بغیر کچھ دیکھ نہیں سکتے اور بغیر توسط ہوا کے کچھ سن نہیں سکتے لہذا یہ
بات بھی ضروری طور پر ماننی پڑتی ہے کہ نبی کی روحانیت پر بھی ان سیارات کے نفوس نورانیہ کا ضرور
اثر پڑتا ہوگا بلکہ سب سے زیادہ اثر پڑتا ہوگا کیونکہ جس قدر استعداد صافی اور کامل ہوتی ہے اسی قدر اثر
بھی صافی اور کامل طور پر پڑتا ہے۔ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ یہ سیارات اور کواکب اپنے اپنے
قالبوں کے متعلق ایک ایک روح رکھتے ہیں جن کو نفوس کو اکب سے بھی نامزد کر سکتے ہیں اور جیسے
کواکب اور سیاروں میں باعتبار ان کے قالبوں کے طرح طرح کے خواص پائے جاتے ہیں جو زمین کی
ہر یک چیز پر حسب استعداد اثر ڈال رہے ہیں ایسا ہی اُن کے نفوس نورانیہ میں بھی انواع اقسام کے
خواص ہیں جو باذن حکیم مطلق کائنات الارض کے باطن پر اپنا اثر ڈالتے ہیں اور یہی نفوس نورانیہ
کامل بندوں پر بشکل جسمانی متشکل ہو کر ظاہر ہو جاتے ہیں اور بشری صورت سے متمثل ہو کر دکھائی دیتے
ہیں اور یاد رکھنا چاہئے کہ یہ تقریر از قبیل خطابیات نہیں بلکہ یہ وہ صداقت ہے جو طالب حق اور حکمت
کو ضرور ماننی پڑے گی ۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۶ تا ۷۲ )
واضح رہے کہ فرشتوں کے نزول سے بھی ہمیں انکار نہیں۔ اگر کوئی ثابت کر دے کہ فرشتوں کا نزول

اسی طرح ہوتا ہے کہ وہ اپنے وجود کو آسمان سے خالی کر دیں تو ہم بشوق اس ثبوت کو سنیں گے۔ اور اگر
در حقیقت ثبوت ہوگا تو ہم اس کو قبول کر لیں گے۔ جہاں تک ہمیں معلوم ہے فرشتوں کا وجود ایمانیات
میں داخل ہے۔ خدا تعالیٰ کا نزول سماء الدنیا کی طرف اور فرشتوں کا نزول دونوں ایسی حقیقتیں ہیں جو ہم
سمجھ نہیں سکتے ۔ ہاں کتاب اللہ سے اتنا ثابت ہوتا ہے کہ خلق جدید کے طور پر زمین پر فرشتوں کا ظہور ہو
جاتا ہے۔ دحیہ کلبی کی شکل میں جبرائیل کا ظاہر ہونا خلق جدید تھا یا کچھ اور تھا۔ پھر کیا یہ ضرور ہے کہ پہلی
خلق کو نابود کر لیں ۔ پھر خلق جدید کے قائل ہوں ۔ بلکہ پہلا خلق بجائے خود آسمان پر ثابت اور قائم ہے اور
دوسرا خلق خدا تعالیٰ کی وسیع قدرت کا ایک نتیجہ ہے کیا خدا تعالیٰ کی قدرت سے بعید ہے کہ ایک وجود دو جگہ
دو جسموں سے دکھاوے۔ حاشا وکلا ہرگز نہیں اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
اشتہار انعامی بنام شیخ محمد حسین بطالوی مشموله سر الخلافہ۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۴ ۴۱ ، ۴۱۵ )
واعتقد أن لله ملائكة مقربين۔ لكلّ واحدٍ منهم مقام معلوم لا ينزل احد من مقامه
ولا يرقى ونزولهم الذي قدجاء في القرآن ليس كنزول الانسان من الاعلى الى الاسفل
ولا صعودهم كصعود الناس من الاسفل الى الاعلى۔ لان في نزول الانسان تحوّل من المكان
و رائحة من شق الانفس و اللغوب ولا يمسهم لغب ولاشق ولا يتطرق اليهم تغير فلا تقيسوا
نزولهم و صعودهم باشياء اخرى بل نزولهم و صعودهم بصبغ نزول الله و صعوده من
العرش الى سماء الدنيا ۔ لان الله ادخل وجود هم في الايـمـانـيـات ۔ وقال
مَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۔ فآمنوا بنزولهم و صعودهم ولا تدخلوا في
کے
میں یہ عقیدہ رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے مقرب فرشتے ہیں ان میں سے ہر ایک کا مقام معلوم ہے نہ تو ان میں سے کوئی
اپنے مقام سے نیچے آ سکتا ہے اور نہ ہی اوپر جاتا ہے اور ان کا وہ نزول جس کا قرآن میں ذکر آیا ہے وہ انسان کے اوپر
سے نیچے آنے کی طرح نہیں اور نہ ہی ان کا صعود یعنی اوپر چڑھنا لوگوں کے نیچے سے اوپر چڑھنے کی طرح ہے کیونکہ انسان
کے نزول میں اپنی جگہ سے ہٹنا لازم ہے اور یہ اپنے آپ کو مشقت ! کو مشقت اور تھکاوٹ میں ڈالنے کی ایک قسم ہے، جبکہ فرشتوں کو
نہ تو تھکاوٹ ہوتی ہے اور نہ ہی وہ تکلیف میں پڑتے ہیں اور نہ ہی حالات کی تبدیلی ان پر اثر انداز ہوتی ہے۔ پس ان کے
نزول و صعود کو دیگر اشیاء پر قیاس نہ کرو بلکہ فرشتوں کا نزول اور صعود اللہ تعالیٰ کے عرش سے سماء الدنیا کی طرف نزول اور
سماء الدنیا سے عرش کی طرف صعود کے رنگ میں رنگین ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے وجود کو تسلیم کرنا ایمانیات میں شامل
فرمایا ہے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی فوجوں کو اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ۔ پس ان کے نزول وصعود پر ایمان لاؤ اور ان کی
ا المدثر : ۳۲

كنهما ۔ ذالك خير واقرب للتقوى۔ وقد وصفهم الله بالقائمين والساجدين
والصافين والمسبحين و الثابتين في مقامات معلومة و جعل هذه الصفات لهم دائمة
غیر منفكة وخصهم بها ۔ فكيف يجوز ان يترك الملائكة سجودهم و قيامهم و
يقصموا صفوفهم و يذروا تسبيحهم و تقديسهم و يتنزلوا من مقاماتهم ويهبطوا
الارض ويخلوا السموات العلى بل هم يتحركون حال كونهم مستقرين في مقاماتهم
كالملك الذي على العرش استوى۔ وتعلمون ان الله ينزل الى السماء في آخر كل
ليل ولا يقال أنه يترك العرش ثم يصعد اليه في اوقات اخرى فكذالك الملائكة
الذين كانوا في صبغة صفات ربهم كمثل انصباغ الظل بصبغة اصله لانعرف
حقيقتها و نؤمن بها۔ كيف نشبه احوالهم باحوال انسان نعرف حقيقة صفاته و
حدود خواصه و سکناته و حركاته و قد منعنا الله من هذا و قال : وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ
رَبِّكَ إِلَّا هُوَ - فاتقوا الله يا ارباب النهى۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۸۴ تا ۳۸۷)
حقیقت کی جستجو میں نہ پڑو یہ بہتر ہے اور تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کا یہ وصف رکھا ہے کہ وہ اس کے
حضور میں قیام کرنے والے ہیں سجدے کرنے والے ہیں ۔ صف بند کھڑے ہوئے ہیں۔ تسبیح میں لگے ہوئے ہیں اور
اپنے مقامات معلومہ پر ثابت قدم ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ صفات دائمی بنائی ہیں جو کبھی ختم ہونے والی نہیں اور ان
صفات کو اس نے فرشتوں سے مخصوص کیا ہے۔ پس یہ کس طرح جائز ہو سکتا ہے کہ فرشتے اپنی سجدہ گاہوں اور قیام گاہوں کو
چھوڑ دیں اور اپنی صفوں کو توڑ دیں اور اپنی تسبیح و تقدیس کو چھوڑ دیں اور اپنے مقامات معلومہ سے نزول کرتے ہوئے زمین
پر اتر آئیں ۔ اور بلند آسمانوں کو خالی چھوڑ دیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ فرشتے اپنے مقامات معلومہ پر قائم رہتے ہوئے
حرکت کرتے ہیں اس مالک خدا کی طرح جو عرش پر متمکن ہے ۔ اور تم جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ سماء دنیا پر ہر رات کے آخر پر
نازل ہوتا ہے اور یہ نہیں کہا جاتا کہ وہ عرش کو چھوڑ دیتا ہے اور پھر دوسرے اوقات میں اس کی طرف چڑھ جاتا ہے ۔ یہی
حال فرشتوں کا ہے جو کہ اپنے رب کی صفات کے رنگ میں ایسے رنگین ہیں جیسے ظل اصل وجود کے رنگ میں رنگین ہوتا ہے
ہم اس کی حقیقت کو نہیں جانتے اور اس پر ایمان لاتے ہیں ۔ ہم ان (فرشتوں) کے حالات کو انسان کے حالات سے مشابہ
کس طرح قرار دے سکتے ہیں جبکہ ہم اس کی صفات کی حقیقت اور اس کی حدود کی خاصیت اور اس کی حرکات و سکنات کو
جانتے ہیں ہیں اور اس بات سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں منع فرمایا ہے او ں منع فرمایا ہے اور فرمایا وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ یعنی
تیرے رب کی افواج کو صرف وہی جانتا ہے ۔ پس اے عقلمندو ! اللہ کا تقویٰ اختبہ وی اختیار کرو۔

آج 10 میں سے 10 باقی