ملآ ئکة اللہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اب جبکہ خدا تعالیٰ کے قانون قدرت کے رو سے یہ بات نہایت صفائی سے ثابت ہو گئی کہ نظام
روحانی کے لئے بھی نظام ظاہری کی طرح مؤثرات خارجیہ ہیں جن کا نام کلام الہی میں ملائک رکھا ہے تو
اس بات کا ثابت کرنا باقی رہا کہ نظام ظاہری میں بھی جو کچھ ہو رہا ہے ان تمام افعال اور تغیرات کا بھی
انجام اور انصرام بغیر فرشتوں کی شمولیت کے نہیں ہوتا ۔ سو منقولی طور پر تو اس کا ثبوت ظاہر ہے۔ کیونکہ
خدا تعالیٰ نے فرشتوں کا نام مدبرات اور مقسمات امر رکھا ہے۔ اور ہر یک عرض اور جوہر کے
حدوث اور قیام کا وہی موجب ہیں۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے عرش کو بھی وہی اٹھائے ہوئے ہیں جیسا
کہ آیت إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظ سے کلی طور پر فرشتوں کا تقرر ہر یک چیز پر ثابت ہوتا
ہے۔ اور نیز قرآن کریم کی آیت مندرجہ ذیل بھی اس پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے۔ وَانْشَقَّتِ
السَّمَاءِ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ ۔ وَالْمَلَكُ عَلَى أَرْجَا بِهَا وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ
فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَنِيَةٌ ـ کے یعنی جب قیامت واقع ہوگی تو آسمان پھٹ جائے گا اور ڈھیلا اور
سست ہو جائے گا اور اس کی قوتیں جاتی رہیں گی۔ کیونکہ فرشتے جو آسمان اور آسمانی اجرام کے لئے
جان کی طرح تھے وہ سب تعلقات کو چھوڑ کر کناروں پر چلے جائیں گے اور اس دن خدا تعالیٰ کے عرش کو
آٹھ فرشتے اپنے سر پر اور کاندھوں پر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ اس آیت کی تفسیر میں شاہ عبدالعزیز
صاحب لکھتے ہیں کہ در حقیقت آسمان کی بقا باعث ارواح کے ہے یعنی ملائک کے جو آسمان اور آسمانی
اجرام کے لئے بطور روحوں کے ہیں ۔ اور جیسے رُوح بدن کی محافظ ہوتی ہے اور بدن پر تصرف رکھتی ہے
اسی طرح بعض ملائک آسمان اور آسمانی اجرام پر تصرف رکھتے ہیں اور تمام اجرام سماوی اُن کے ساتھ ہی
زندہ ہیں اور انہی کے ذریعہ سے صدور افعال کو اکب ہے۔ پھر جب وہ ملائک جان کی طرح اس قالب
سے نکل جائیں گے تو آسمان کا نظام اُن کے نکلنے سے درہم برہم ہو جائے گا جیسے جان کے نکل جانے
سے قالب کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ پھر ایک اور آیت قرآن کریم کی بھی اسی مضمون پر دلالت کرتی
ہے۔ اور وہ یہ ہے وَلَقَدْ وہ زَيَّنَّا زَ السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَهَا رُجُومًا لِلشَّيْطِينِ ]
سورۃ الملک الجز و نمبر ۲۹ یعنی ہم نے سماء الدنیا کو ستاروں کے ساتھ زینت دی ہے اور ستاروں کو ہم نے
رجم شیاطین کے لئے ذریعہ ٹھہرایا ہے۔ اور پہلے اس سے نص قرآنی سے ثابت ہو چکا ہے کہ آسمان سے
زمین تک ہر یک امر کے مقسم اور مد بر فرشتے ہیں اور اب یہ قول الله جلّ شانہ کا کہ ا کہ شہب ثاقبہ کو چلانے
ل الطارق : ۵ الحاقة : ۱۷، ۱۸
الملک :

والے وہ ستارے ہیں جو سماء الدنیا میں ہیں بظاہر منافی اور مبائن ان آیات سے دکھائی دیتا ہے جو
۔
فرشتوں کے بارے میں آئی ہیں لیکن اگر بنظر غور دیکھا جائے تو کچھ منافی نہیں کیونکہ ابھی ہم ذکر کر چکے
ہیں کہ قرآن کریم کی تعلیم سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ فرشتے آسمان اور آسمانی اجرام کے لئے بطور جان
کے ہیں اور ظاہر ہے کہ کسی شے کی جان اس شئے سے جدا نہیں ہوتی ۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ نے قرآن
کریم کے بعض مقامات مقامات میں رمی شہب کا فاعل فرشتوں کو ٹھہرایا اور بعض دوسرے مقامات میں اس رمی کا
فاعل ستاروں کو ٹھہرایا کیونکہ فرشتے ستاروں میں اپنا اثر ڈالتے ہیں۔ جیسا کہ جان بدن میں اپنا اثر ڈالتی
ہے۔ تب وہ اثر ستاروں سے نکل کر ان ارضی بخارات پر پڑتا ہے جو شہاب بننے کے لائق ہوتے ہیں تو
وہ فی الفور قدرت خدا تعالیٰ سے مشتعل ہو جاتے ہیں۔ اور فرشتے ایک دوسرے رنگ میں ٹھہب ثاقبہ
سے تعلق پکڑ کر اپنے نور کے ساتھ یمین اور بیسار کی طرف ان کو چلاتے ہیں ۔ اور اس بات میں تو کسی فلسفی
کو کلام نہیں کہ جو کچھ کائنات الجو یا زمین میں ہوتا ہے علل ابتدائیہ ان کے نجوم اور تاثیرات سماویہ ہی ہوتی
ہیں۔ ہاں اس دوسرے دقیق بھید کو ہر یک شخص نہیں سمجھ سکتا کہ نجوم کے قومی فرشتوں سے فیضیاب ہیں۔
اس بھید کو اول قرآن کریم نے ظاہر فرمایا اور پھر عارفوں کو اس طرف توجہ پیدا ہوئی ۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۳۷ تا ۱۴۳ حاشیه )
ہر یک چیز جس پر نفس کا نام اطلاق پا سکتا ہے اس کی فرشتے حفاظت کرتے ہیں ۔ پس بموجب اس
آیت کے نفوس کو اکب کی نسبت بھی یہ عقیدہ رکھنا پڑا کہ کل ستارے کیا سورج کیا چاند کیا زحل کیا مشتری
ملائک کی زیر حفاظت ہیں یعنی ہر ایک کے کے لئے سورج اور چاند وغیرہ میں سے ایک ایک فرشتہ مقرر
ہے جو اس کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے کاموں کو احسن طور پر چلاتا ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۷۷ حاشیہ )
اگر چه ملائک جسمانی آفات سے بھی بچاتے ہیں لیکن اُن کا بچانا روحانی طور پر ہی ہے۔ مثلاً ایک
شخص ایک گرنے والی دیوار کے نیچے کھڑا ہے تو یہ تو نہیں کہ فرشتہ اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر اُس کو دور لے
جائے گا بلکہ اگر اس شخص کا اس دیوار سے بچنا مقدر ہے تو فرشتہ اس کے دل میں الہام کر دے گا کہ یہاں
سے جلد کھسکنا چاہئے لیکن ستاروں اور عناصر وغیرہ کی حفاظت جسمانی ہے ۔
(آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۹۹ حاشیہ نوٹ )
قادر مطلق نے دنیا کے حوادث کو صرف اسی ظاہری سلسلہ تک محصور اور محدود نہیں کیا بلکہ ایک باطنی

سلسلہ ساتھ ساتھ جاری ہے۔ اگر آفتاب ہے یا ماہتاب یا زمین یا وہ یا وہ بخارات جن سے پانی برستا ہے یا
وہ آندھیاں جو زور سے آتی ہیں یا وہ اولے جو زمین پر گرتے ہیں یا وہ شہب ثاقبہ جو ٹوٹتے ہیں اگر چہ یہ یا یا
تمام چیزیں اپنے کاموں اور تمام تغیرات اور تحولات اور حدوثات میں ظاہری اسباب بھی رکھتی ہیں جن
کے بیان میں ہیئت اور طبعی کے دفتر بھرے پڑے ہیں لیکن بایں ہمہ عارف لوگ جانتے ہیں کہ ان
اسباب کے نیچے اور اسباب بھی ہیں ۔ جو مد بر بالا رادہ ہیں جن کا دوسرے لفظوں میں نام ملائک ہے۔ وہ
جس چیز سے تعلق رکھتے ہیں اس کے تمام کاروبار کو انجام تک پہنچاتے ہیں اور اپنے کاموں میں اکثر اُن
روحانی اغراض کو مد نظر رکھتے ہیں جو مولا کریم نے ان کو سپرد کی ہیں اور اُن کے کام بے ہودہ نہیں بلکہ
ہر ایک کام میں بڑے بڑے مقاصد ان کو مد نظر رہتے ہیں۔
اب جبکہ یہ بات ایک ثابت شدہ صداقت ہے جس کو ہم اس سے پہلے بھی کسی قدر تفصیل سے
لکھ چکے ہیں اور ہمارے رسالہ توضیح مرام میں بھی یہ تمام بحث نہایت لطافت بیان سے مندرج ہے کہ
حکیم مطلق نے اس عالم کے احسن طور پر کاروبار چلانے کے لئے دو نظام رکھے ہوئے ہیں اور باطنی نظام
فرشتوں کے متعلق ہے اور کوئی جز ظاہری نظام کی ایسی نہیں جس کے ساتھ در پردہ باطنی نظام نہ ہو تو اس
صورت میں ایک مستر شد بڑی آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ شہب ثاقبہ کے تساقط کا ظاہری نظام جن علل اور
اسباب پر مبنی ہے وہ علل اور اسباب روحانی نظام کے کچھ مزاحم اور سید راہ نہیں اور روحانی نظام یہ ہے کہ
ہر ایک شہاب جو ٹوٹتا ہے دراصل اس پر ایک فرشتہ مؤکل ہوتا ہے جو اس کو جس طرف چاہتا ہے حرکت
دیتا ہے۔ چنانچہ شہب کی طرز حرکات ہی اس پر شاہد ہے۔ اور یہ بات صاف ظاہر ہے کہ فرشتہ کا کام
عبث نہیں ہو سکتا۔ اس کی تحت میں ضرور کوئی نہ کوئی غرض ہوگی جو مصالح دین اور دنیا کے لئے مفید ہو لیکن
ملائک کے کاموں کے اغراض کو سمجھنا بجز توسط ملائک ممکن نہیں ۔ سو بتوسط ملائک یعنی جبرائیل علیہ السلام
آخر الرسل صلی اللہ علیہ وسلم پر یہی ظاہر ہوا کہ ملائک کے اس فع کے اس فعل رمی شہب سے علت غائی رجم شیاطین
ہے۔ اور یہ بھید کہ شہب کے ٹوٹنے سے کیونکر شیاطین بھاگ جاتے ہیں اس کا سر روحانی سلسلہ پر نظر
کرنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شیاطین اور ملائک کی عداوت ذاتی ہے۔ پس ملائک ان مشہب کے
چھوڑنے کے وقت جن پر وہ ستاروں کی حرارت کا بھی اثر ڈالتے ہیں اپنی ایک نورانی طاقت جو میں
پھیلاتے ہیں اور ہر یک شہاب جو حرکت کرتا ہے وہ اپنے ساتھ ایک ملکی نور رکھتا ہے کیونکہ فرشتوں کے
ہاتھ سے برکت پا کر آتا ہے اور شیطان سوزی کا اس میں ایک مادہ ہوتا ہے۔ پس یہ اعتراض نہیں ہو سکتا

کہ جنات تو آگ سے مخلوق ہیں وہ آگ سے کیا ضر ر اٹھا ئیں گے کیونکہ در حقیقت جس قدر رمی شہب
سے جنات کو ضرر پہنچتا ہے اس کا یہ ظاہری موجب آگ نہیں بلکہ وہ روشنی موجب ہے جو فرشتہ کے نور سے
شہب کے ساتھ شامل ہوتی ہے جو بالخاصیت محرق شیاطین ہے۔
جب تک کوئی انسان پابند اعتقاد وجود ہستی باری ہے اور دہر یہ نہیں اُس کو ضرور یہ بات ماننی پڑے گی
کہ یہ تمام کا روبار عبث نہیں بلکہ ہر یک حدوث اور ظہور پر خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت بالا رادہ کا ہاتھ اور رادہ کا
ہے اور وہ ارادہ تمام انتظام کے موافق بتوسط اسباب ظہور پذیر ہوتا ہے چونکہ خدا تعالیٰ نے اجرام اور
اجسام کو علم اور شعور نہیں دیا اس لئے ان باتوں کے پورا کرنے کے لئے جن میں علم اور شعور درکار ہے
ایسے اسباب یعنی ایسی چیزوں کے توسط کی حاجت ہوئی جن کو علم اور شعور دیا گیا ہے اور وہ ملائک ہیں ۔
اب ظاہر ہے کہ جب ملائک کی یہی شان ہے کہ وہ عبث اور بے ہودہ طور پر کوئی کام نہیں کرتے بلکہ
اپنی تمام خدمات میں اغراض اور مقاصد رکھتے ہیں اس لئے اُن کی نسبت یہ بات ضروری طور پر ماننی
پڑے گی کہ رجم کی خدمت میں بھی ان کا کوئی اصل مقصد ہے اور چونکہ عقل اس بات کے درک سے قاصر
ہے کہ وہ کون سا مقصد ہے اس لئے اس عقدہ کے حل کے لئے عقل سے سوال کرنا بے محل سوال ہے
پس وہ بوجہ اس کے کہ ادراک تفصیلی سے عاجز ہے اس تفصیل کے لئے کسی اور ذریعہ کی محتاج ہو
گی جو حدود عقل سے بڑھ کر ہے اور وہ ذریعہ وحی اور الہام ہے جو اسی غرض سے انسان کو دیا گیا ہے کہ تا
انسان کو ان معارف اور حقائق تک پہنچا دے کہ جن تک مجرد عقل پہنچا نہیں سکتی اور وہ اسرار دقیقہ اس پر
کھولے جو عقل کے ذریعہ سے کھل نہیں سکتے اور وحی سے مراد ہماری وحی قرآن ہے جس نے ہم پر یہ
عقدہ کھول دیا کہ اسقاط شہب سے ملائکہ کی غرض رجم شیاطین ہے۔ یعنی یہ ایک قسم کا انتشار نورانیت
ملائک کے ہاتھ ھ سے سے اور ان کے نور کی آمیزش سے ہے جس کا جنات کی ظلمت پر اثر پڑتا ہے۔ اور جنات
کے افعال مخصوصہ اس سے روہیمی ہو ۔ رو کبھی ہو جاتے ہیں اور اگر اس انتشار نورانیت کی کثرت ہو تو بوجہ نور کے
مقناطیسی جذب کے مظاہر کاملہ نورانیت کے انسانوں میں سے پیدا ہوتے ہیں۔ ورنہ یہا ریه انتشار نورانیت
بوجہ اپنی ملکی خاصیت کے کسی قدر دلوں کو نور اور حقانیت کی طرف کھینچتا ہے اور یہ ایک خاصیت ہے جو ہمیشہ
دنیا میں انسی طور پر اس کا ثبوت ملتا رہا ہے ۔۔۔ در حقیقت خدا تعالیٰ کا انتظام یہی ہے کہ جو کچھ اجرام اور
اجسام اور کائنات الجو میں ہو رہا ہے یا کبھی کبھی ظہور میں آتا ہے وہ صرف اجرام اور اجسام کے افعال
شتر بے مہار کی طرح نہیں ہیں بلکہ ان کے تمام واقعات کی زمام اختیار حکیم قدیر نے ملائک کے ہاتھ میں

دے رکھی ہے جو ہر دم اور ہر طرفۃ العین میں اس قادرِ مطلق سے اِذن پا کر انواع اقسام کے تصرفات
میں مشغول ہیں اور نہ عبث طور پر بلکہ سراسر حکیمانہ طرز سے بڑے بڑے مقاصد کے لئے اس کرہ ارض و سما
کو طرح طرح کی جنبشیں دے رہے ہیں اور کوئی فعل بھی اُن کا بے کار اور بے معنی نہیں۔
(آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۲۴ تا ۱۳۳ حاشیه )
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اسلامی شریعت کی رو سے خواص ملائک کا درجہ خواص بشر سے کچھ زیادہ نہیں
بلکہ خواص الناس خواص الملائک سے افضل ہیں اور نظام جسمانی یا نظام روحانی میں اُن کا وسائط قرار
پانا ان کی افضلیت پر دلالت نہیں کرتا بلکہ قرآن شریف کی ہدایت کے رو سے وہ خدام کی طرح اس کام
میں لگائے گئے ہیں ۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ
وَالْقَمَرَ لے یعنی وہ خدا جس نے سورج اور چاند کو تمہاری خدمت میں لگا رکھا ہے۔ مثلاً دیکھنا چاہئے
کہ ایک چٹھی رساں ایک شاہ وقت کی طرف سے اس کے کسی ملک کے صوبہ یا گورنر کی خدمت میں
چٹھیاں پہنچا دیتا ہے تو کیا اس سے یہ ثابت ہو سکتا ہے کہ وہ چٹھی رسان جو اس بادشاہ اور گورنر جنرل میں
واسطہ ہے گورنر جنرل سے افضل ہے۔ سو خوب سمجھ لو۔ یہی مثال ان وسائط کی ہے جو نظام جسمانی اور روحانی
میں قادر مطلق کے ارادوں کو زمین پر پہنچاتے اور ان کی انجام دہی میں مصروف ہیں ۔ اللہ جل شانه
قرآن شریف کے کئی مقامات میں بتصریح ظاہر فرماتا ہے کہ جو کچھ زمین و آسمان میں پیدا کیا گیا ہے وہ
تمام چیزیں اپنے وجود میں انسان کی طفیلی ہیں یعنی محض انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہیں اور
انسان اپنے مرتبہ میں سب سے اعلیٰ وارفع اور سب کا مخدوم ہے جس کی خدمت میں یہ چیزیں لگا دی گئی ہیں
جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسِ وَالْقَمَرَ دَابِبَيْنِ ۔
پھر ایک اور جگہ فرمایا اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ طِينٍ فَإِذَا
سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ ۔ فَسَجَدَ الْمَلَئِكَةُ كُلُّهُمْ
اجْمَعُوْنَ إِلَّا إِبْلِيسَ - سے یعنی یاد کر وہ وقت کہ جب تیرے خدا نے (جس کا تو مظہر اتم
ہے ) فرشتوں کو کہا کہ میں مٹی سے ایک انسان پیدا کرنے والا ہوں ۔ سو جب میں اس کو کمال اعتدال پر
پیدا کرلوں اور اپنی روح میں سے اس میں پھونک دوں تو تم اس کے لئے سجدہ میں گرو یعنی کمال انکسار
سے اس کی خدمت میں مشغول ہو جاؤ۔ اور ایسی خدمت گذاری میں جھک جاؤ کہ گویا تم اسے سجدہ کر
رہے ہو۔ پس سارے کے سارے فرشتے انسان مکمل کے آگے سجدہ میں گر پڑے مگر شیطان جو اس
ا ابراهيم : ۳۴ ۳ ص : ۷۲ تا ۷۵

سعادت سے محروم رہ گیا۔
جاننا چاہیئے کہ یہ سجدہ کا حکم اس وقت سے متعلق نہیں ہے کہ جب حضرت آدم پیدا کئے گئے ۔ بلکہ یہ
علیحدہ ملائک کو حکم کیا گیا کہ جب کوئی انسان اپنی حقیقی انسانیت کے مرتبہ تک پہنچے اور اعتدال انسانی اس کو
حاصل ہو جائے اور خدائے تعالیٰ کی رُوح اُس میں سکونت اختیار کرے تو تم اس کامل کے آگے سجدہ میں
گرا کرو۔ یعنی آسمانی انوار کے ساتھ اُس پر اتر و اور اُس پر صلوٰۃ بھیجو۔ سو یہ اس قدیم قانون کی طرف
اشارہ ہے جو خدائے تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کے ساتھ ہمیشہ جاری رکھتا ہے۔ جب کوئی شخص کسی زمانہ
میں اعتدال روحانی حاصل کرتا ہے اور خدائے تعالیٰ کی روح اس کے اندر آباد ہوتی ہے یعنی اپنے نفس
سے فانی ہو کر بقا باللہ کا درجہ حاصل کر لیتا ہے تو ایک خاص طور پر نزول ملائکہ کا اس پر شروع ہو جاتا ہے۔
اگر چہ سلوک کے ابتدائی حالات میں بھی ملائک اس کی نصرت اور خدمت میں لگے ہوئے ہوتے ہیں
لیکن یہ نزول ایسا اتم اور اکمل ہوتا ہے کہ سجدہ کا حکم رکھتا ہے ۔ اور سجدہ کے لفظ سے خدائے تعالیٰ نے یہ
ظاہر کر دیا کہ ملائکہ انسان کامل سے افضل نہیں ہیں بلکہ وہ شاہی خادموں کی طرح سجدات تعظیم انسان
کامل کے آگے بجالا رہے ہیں ۔
( توضیح مرام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۷۴ تا ۷ )
ملائک اللہ (جیسا کہ ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں ) ایک ہی درجہ کی عظمت اور بزرگی نہیں رکھتے ۔ نہ
ایک ہی قسم کا کام انہیں سپرد ہے بلکہ ہر ایک فرشتہ علیحدہ علیحدہ کاموں کے انجام دینے کے لئے مقرر کیا گیا
ہے۔ دنیا میں جس قدر تم تغیرات و انقلابات دیکھتے ہو یا جو کچھ مکمن قوة سے حیر فعل میں آتا ہے یا جس
قدر ارواح واجسام اپنے کمالات مطلوبہ تک پہنچتے ہیں ان سب پرتا پر تاثیرات سماویہ کام کر رہی ہیں اور کبھی
ایک ہی فرشتہ مختلف طور کی استعدادوں پر مختلف طور کے اثر ڈالتا ہے۔ مثلاً جبریل جو ایک عظیم الشان
فرشتہ ہے اور آسمان کے ایک نہایت روشن نیر سے تعلق رکھتا ہے اس کو کئی قسم کی خدمات سپرد ہیں ۔ اُنہی
خدمات کے موافق جو اس کے نیر سے لئے جاتے ہیں ۔ سو وہ فرشتہ اگر چہ ہر یک ایسے شخص پر نازل ہوتا
ہے جو وحی الہی سے مشرف کیا گیا ہو ( نزول کی اصل کیفیت جو صرف اثر اندازی کے طور پر ہے نہ
واقعی طور پر یا درکھنی چاہئے لیکن اس کے نزول کی تاثیرات کا دائرہ مختلف استعدادوں اور مختلف ظروف
کے لحاظ سے چھوٹی چھوٹی یا بڑی بڑی شکلوں پر تقسیم ہو جاتا۔ پر تقسیم ہو جاتا ہے۔ نہایت بڑا دائرہ اس کی روحانی تاثیرات
کا وہ دائرہ ہے جو حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی سے متعلق ہے۔ اسی وجہ سے جو معارف و

حقائق و کمالات حکمت و بلاغت قرآن شریف میں اکمل اور اتم طور پر پائے جاتے ہیں ۔ یہ عظیم الشان
مرتبہ اور کسی کتاب کو حاصل نہیں اور یہ بھی یاد رکھنا چاہئے (جیسا کہ پہلے بھی ہم اس کی طرف اشارہ کر
چکے ہیں ) کہ ہر ایک فرشتہ کی تاثیر انسان کے نفس پر دو قسم کی ہوتی ہے۔ اوّل وہ تاثیر جو رحم میں ہونے کی
حالت میں باذنہ تعالی مختلف طور کے تخم پر مختلف طور کا اثر ڈالتی ہے۔ پھر دوسری وہ تاثیر جو بعد طیاری وجود
کے اس وجود کی مخفی استعدادوں کو اپنے کمالات ممکنہ تک پہنچانے کے لئے کام کرتی ہے۔ اس دوسری
تاثیر کو جب وہ نبی یا کامل ولی کے متعلق ہو وحی کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے اور یوں ہوتا ہے کہ جب
ایک مستعد نفس اپنے نور ایمان اور نور محبت کے کمال سے مبدء فیوض کے ساتھ دوستانہ تعلق پکڑ لیتا ہے اور
خدائے تعالی کی زندگی بخش محبت اس کی محبت پر پر توہ انداز ہو جاتی ہے تو اس حد اور اس وقت تک جو
کچھ انسان کو آگے قدم رکھنے کے لئے مقدور حاصل ہوتا ہے یہ دراصل اس پنہانی تاثیر کا اثر ظاہر ہوتا ہے
کہ خدائے تعالیٰ کے فرشتہ نے انسان کے رحم میں ہونے کی حالت میں کی ہوتی ہے۔ پھر بعد اس کے
جب انسان اس پہلی تاثیر کی کشش سے یہ مرتبہ حاصل کر لیتا ہے تو پھر وہی فرشتہ از سرنو اپنا اثر نور سے بھرا
ہوا اس پر ڈالتا ہے۔ مگر یہ نہیں کہ اپنی طرف سے بلکہ وہ درمیانی خادم ہونے کی وجہ سے اُس نالی کی طرح ریہ
جو ایک طرف سے پانی کوکھینچتی اور دوسری طرف اس پانی کو پہنچادیتی ہے خدائے تعالیٰ کا نور فیض اپنے اندر
کھینچ لیتا ہے۔ پھر عین اس وقت میں جب انسان بوجہ اقتران محبتین روح القدس کی نالی کے قریب
اپنے تئیں رکھ دیتا ہے معا اُس نالی میں سے فیض وحی اس کے اندر گر جاتا ہے یا یوں کہو کہ اُس وقت
جبریل اپنا نورانی سایہ اس مستعد دل پر ڈال کر ایک عکسی تصویر اپنی اس کے اندر لکھ دیتا ہے تب جیسے ایک
فرشتہ کا جو آسمان پر مستعقر ہے جبریل نام ہے اس عکسی تصہ ریل نام ہے اس عکسی تصویر کا نام بھی جبریل ہی ہوتا ہے یا مثلاً اس فرشتہ
کا نام روح القدس ہے تو عکسی تصویر کا نام بھی روح القدس ہی رکھا جاتا ہے۔سو یہ نہیں کہ فرشتہ انسان
کے اندر گھس آتا ہے بلکہ اس کا عکس انسان کے آئینہ قلب میں نمودار ہو جاتا ہے۔ مثلاً جب تم نہایت
مصفی آئینہ آئینہ اپنے منہ کے سامنے رکھ دو گے تو موافق دائرہ مقدار اس آئینہ کے تمہاری شکل کا عکس
بلا توقف اس میں پڑے گا یہ نہیں کہ تمہارا منہ اور تمہارا سر گردن سے ٹوٹ کر اور الگ ہو کر آئینہ میں رکھ دیا
جائے گا بلکہ اُس جگہ رہے گا جو رہنا چاہئے اور صرف اس کا عکس پڑے گا اور عکس بھی ہر یک جگہ ایک ہی
مقدار پر نہیں پڑے گا بلکہ جیسی جیسی وسعت آئینہ قلب کی ہوگی اُسی مقدار کے موافق اثر پڑے گا مثلاً
اگر تم اپنا چہرہ آرسی کے شیشہ میں دیکھنا چاہو کہ جو ایک چھوٹا سا شیشہ ایک قسم کی انگشتری میں لگا ہوتا ہے تو

اگر چہ اس میں بھی تمام چہرہ نظر آئے گا مگر ہر یک عضو اپنی اصلی مقدار سے نہایت چھوٹا ہو کر نظر آئے گا
لیکن اگر تم اپنے چہرہ کو ایک بڑے آئینہ میں دیکھنا چاہو جو تمہاری شکل کے پورے انعکاس کے لئے کافی
ہے تو تمہارے تمام نقوش اور اعضاء چہرہ کے اپنے اصلی مقدار پر نظر آ جائیں گے۔ پس یہی مثال
جبریل کی تاثیرات کی ہے۔ ادنیٰ سے ادنی مرتبہ کے ولی پر بھی جبریل ہی تاثیر وحی کی ڈالتا ہے۔ اور
حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر بھی وہی جبریل تا ثیر وحی کی ڈالتا رہا ہے۔ لیکن ان دونوں
وجیوں میں وہی فرق مذکورہ بالا آرسی کے شیشہ اور بڑے آئینہ کا ہے۔ یعنی اگر چہ بظاہر صورت جبریل
وہی ہے اور اُس کی تاثیرات بھی وہی مگر ہر ایک جگہ مادہ قابلہ ایک ہی وسعت اور صفائی کی حالت پر نہیں۔
اور یہ جو اس جگہ میں نے صفائی کا لفظ بھی لکھ دیا تو یہ اس بات کے اظہار کے لئے ہے کہ جبریلی تاثیرات کا
اختلاف صرف کمیت کے ہی متعلق نہیں بلکہ کیفیت کے متعلق بھی ہے یعنی صفائی قلب جو شرط انعکاس ہے۔
تمام افراد مسلمین کے ایک ہی مرتبہ پر کبھی نہیں ہوتے جیسے کہ تم دیکھتے ہو سارے آئینے ایک ہی درجہ کی
صفائی ہرگز نہیں رکھتے۔ بعض آئینے ایسے اعلیٰ درجہ کے آبدار اور مصفی ہوتے ہیں کہ پورے طور پر جیسا کہ
چاہئے دیکھنے والے کی شکل اُن میں ظاہر ہو جاتی ہے اور بعض ایسے کثیف اور مکد راور پر غبار اور دود آمیز
جیسے ہوتے ہیں کہ صاف طور پر اُن میں شکل نظر نہیں آتی بلکہ بعض ایسے بگڑے ہوئے ہوتے ہیں کہ اگر
مثلاً ان میں دونوں لب نظر آئیں تو ناک دکھائی نہیں دیتا اور اگر ناک نظر آ گیا تو آنکھیں نظر نہیں آتیں۔
سو یہی حالت دلوں کے آئینہ کی ہے۔ جو نہایت درجہ کا مصفی دل ہے اُس میں مصفی طور پر انعکاس ہوتا
ہے اور جو کسی قدر مکدر ہے۔ اُس میں اُسی قدر مکدر دکھائی دیتا ہے اور اکمل اور اتم طور پر یہ صفائی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو حاصل ہے۔ ایسی صفائی کسی دوسرے کے دل کو ہرگز حاصل نہیں ۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۸۵ تا ۸۸ )
ان لوگوں کی سمجھ پر سخت تعجب ہے کہ وہ ظاہری بارش ہونے کے لئے جو بادلوں کے ذریعہ سے زمین
پر ہوتی ہے بخارات مائیہ کا توسط ضروری خیال کرتے ہیں اور خود بخود قدرت سے بغیر بادل کے بارش ہو
جانا محال سمجھتے ہیں لیکن الہام کی بارش کے لئے جو صاف دلوں پر ہوتی ہے ملائک کے بادلوں کا توسط جو
عند الشرع ضروری ہے اس پر جہالت کی نظر سے ہنستے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا خدائے تعالیٰ بغیر ملائک
کے توسط کے خود بخود الہام نہیں کر سکتا تھا ؟ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ بغیر توسط ہوا کے آواز کا سن لینا
خلاف قانون قدرت ہے۔ مگر وہ ہوا جو روحانی طور پر خدائے تعالی کی آواز کو ملہموں کے دلوں تک

پہنچاتی ہے اس قانون قدرت سے غافل ہیں۔ وہ اس بات کو مانتے ہیں کہ ظاہری آنکھوں کی بصارت
کے لئے آفتاب کی روشنی کی ضرورت ہے مگر وہ روحانی آنکھوں کے لئے کسی آسمانی روشنی کی ضرورت
یقین نہیں رکھتے ۔
اب جبکہ یہ قانون الہی معلوم ہو چکا کہ یہ عالم اپنے جمیع قومی ظاہری و باطنی کے ساتھ حضرت واجب الوجود
کے لئے بطور اعضاء کے واقعہ ہے۔ اور ہر یک چیز اپنے اپنے محل اور موقع پر اعضاء ہی کا کام دے رہی کا
ہے اور ہر یک ارادہ خدائے تعالیٰ کا انہی اعضاء کے ذریعہ سے ظہور میں آتا ہے۔ کوئی ارادہ بغیر
ان کی توسط کے ظہور میں نہیں آتا ۔ تو اب جاننا چاہئے کہ خدائے تعالیٰ کی وحی میں جو پاک دلوں پر نازل
ہوتی ہے جبریل کا تعلق جو شریعت اسلام میں ایک ضروری مسئلہ سمجھا گیا اور قبول کیا گیا ہے یہ تعلق
بھی اسی فلسفہ حقہ پر ہی مبنی ہے جس کا ابھی ہم ذکر کر چکے ہیں ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ حسب ۔
قانون قدرت مذکورہ بالا یه امر ضروری ہے کہ وحی کے القاء یا ملکہ وحی کے عطا کرنے کے لئے بھی کوئی
مخلوق خدائے تعالیٰ کے الہامی اور روحانی ارادہ کو بمنصہ ظہور لانے کے لئے ایک عضو کی طرح بن کر
خدمت بجالا وے جیسا کہ جسمانی ارادوں کے پورا کرنے کے لئے بجالا رہے ہیں۔ سو وہ وہی عضو ہے
جس کو دوسرے لفظوں میں جبریل کے نام سے موسوم کیا - موسوم کیا جاتا ہے جو بہ تبعیت حرکت اس وجود اعظم کے
سچ مچ ایک عضو کی طرح بلا توقف حرکت میں آ جاتا ہے یعنی جب خدائے تعالیٰ محبت کرنے والے دل
کی طرف محبت کے ساتھ رجوع کرتا ہے تو حسب قاعدہ مذکورہ بالا جس کا ابھی بیان ہو چکا ہے جبریل کو
بھی جو سانس کی ہوا یا آنکھ کے نور کی طرح خدائے تعالیٰ سے نسبت رکھتا ہے اس طرف ساتھ ہی حرکت
کرنی پڑتی ہے یا یوں کہو کہ خدائے تعالیٰ کی جنبش کے ساتھ وہ بھی بلا اختیار و بلا ارادہ اسی طور سے جنبش
میں آ جاتا ہے کہ جیسا اصل کی جنبش سے سایہ کا ہلنا طبعی طور پر ضروری امر ہے۔ پس جب جبریلی نور
خدائے تعالیٰ کی کشش اور تحریک اور نفخہ نورانیہ سے جنبش میں آ جاتا ہے تو معا اس کی ایک عکسی تصویر
جس کو روح القدس کے ہی نام سے موسوم کرنا چاہئے محبت صادق کے دل میں منقش ہو جاتی ہے اور اس
کی محبت صادقہ کا ایک عرض لازم ٹھہر جاتی ہے تب یہ قوت خدائے تعالی کی آواز سننے کے لئے کان کا
فائدہ بخشتی ہے اور اس کے عجائبات کے دیکھنے کے لئے آنکھوں کی قائم مقام ہو جاتی ہے اور اس کے
الہامات زبان پر جاری ہونے کے لئے ایک ایسی محرک حرارت کا کام دیتی ہے جو زبان کے پہیہ کو زور
کے ساتھ الہامی خط پر چلاتی ہے اور جب تک یہ قوت پیدا نہ ہو اس وقت تک انسان کا دل اندھے کی

طرح ہوتا ہے اور زبان اس ریل کی گاڑی کی طرح ہوتی ہے جو چلنے والے انجن سے الگ پڑی ہولیکن
یہ یادر ہے کہ یہ قوت جو روح القدس سے موسوم ہے ہر ایک دل میں یکساں اور برابر پیدا نہیں ہوتی بلکہ
جیسے انسان کی محبت کامل یا ناقص طور پر ہوتی ہے اسی اندازہ کے موافق یہ جبریلی نور اس پر اثر ڈالتا ہے۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ روح القدس کی قوت جو دونوں محبتوں کے ملنے سے انسان کے دل میں
جبریلی نور کے پرتوہ سے پیدا ہو جاتی ہے اس کے وجود کے لئے یہ امر لازم نہیں کہ ہر وقت انسان
خدائے تعالی کا پاک کلام سنتا ہی رہے یا کشفی طور پر کچھ دیکھتا ہی رہے بلکہ یہ تو انوار سماویہ کے پانے کے
لئے اسباب قریبہ کی طرح ہے یا یوں کہو کہ یہ ایک روحانی روشنی روحانی آنکھوں کے دیکھنے کے لئے یا
ایک روحانی ہوا روحانی کانوں تک آواز پہنچانے کے لئے منجانب اللہ ہے۔ اور ظاہر ہے کہ جب تک
کوئی چیز سامنے موجود نہ ہو مجرد روشنی کچھ دکھا نہیں سکتی۔ اور جب تک متکلم کے منہ سے کلام نہ نکلے مجرد کا
ہوا کانوں تک کوئی خبر نہیں پہنچا سکتی سو یہ روشنی یا ہوا روحانی حواس کے لئے محض ایک آسمانی مؤید عطا کیا
جاتا ہے جیسے ظاہری آنکھوں کے لئے آفتاب کی روشنی اور ظاہری کانوں کے لئے ہوا کا ذریعہ مقرر کیا
گیا ہے اور جب باری تعالیٰ کا ارادہ اس طرف متوجہ ہوتا ہے کہ اپنا کلام اپنے کسی ملہم کے دل تک
پہنچاوے تو اس کی اس متکلمانہ حرکت سے معاً جبریلی نور میں القاء کے لئے ایک روشنی کی موج یا ہوا کی
موج یا ملہم کی تحریک لسان کے لئے ایک حرارت کی موج پیدا ہو جاتی ہے یا اس تموج یا اس حرارت سے
بلا توقف وہ کلام ملہم کی آنکھوں کے سامنے لکھا ہوا دکھائی دیتا ہے یا کانوں تک اس کی آواز پہنچتی ہے یا
زبان پر وہ الہامی الفاظ جاری ہوتے ہیں اور روحانی حواس اور روحانی روشنی جو قبل از الہام ایک قوت کی
طرح ملتی ہے یہ دونوں قو تیں اس لئے عطا کی جاتی ہیں کہ تا قبل از نزول الہام الہام کے قبول کرنے کی
استعداد پیدا ہو جائے ۔ کیونکہ اگر الہام ایسی حالت میں نازل کیا جاتا کہ ملہم کا دل حواس روحانی سے محروم
ہوتا یا روح القدس کی روشنی دل کی آنکھ کو پہنچی نہ ہوتی تو وہ الہام الہی کو کن آنکھوں کی پاک روشنی سے بارون
دیکھ سکتا۔ سو اسی ضرورت کی وجہ سے یہ دو یہ دونوں پہلے ہی ۔ ہی سے ملہمین کو عطا کی گئیں۔ اور اس تحقیق
بھی ناظرین سمجھ لیں گے کہ وحی کے متعلق جبریل کے تین کام ہیں :۔
سے یہ
اول یہ کہ جب رحم میں ایسے شخص کے وجود کے لئے نطفہ پڑتا ہے جس کی فطرت کو اللہ جل شانہ اپنی
رحمانیت کے تقاضا سے جس میں انسان کے عمل کو کچھ دخل نہیں ملہما نہ فطرت بنانا چاہتا ہے تو اس پر اُسی
نطفہ ہونے کی حالت میں جبریلی نور کا سایہ ڈال دیتا ہے۔ تب ایسے شخص کی فطرت منجانب اللہ الہامی

خاصیت پیدا کر لیتی ہے اور الہامی حواس اس کو مل جاتے ہیں ۔
پھر دوسرا کام جبریل کا یہ ہے کہ جب بندہ کی محبت خدائے تعالیٰ کی محبت کے زیر سایہ آپڑتی ہے تو
خدائے تعالیٰ کی مربیانہ حرکت کی وجہ سے جبریلی نور میں بھی ایک حرکت پیدا ہو کر محب صادق کے دل پر
وہ نور جا پڑتا ہے یعنی اس نور کا عکس محب صادق کے دل پر پڑ کر ایک عکسی تصویر جبریل کی اُس میں پیدا ہو
جاتی ہے جو ایک روشنی یا ہوا یا گرمی کا کام دیتی ہے اور بطور ملکہ الہامیہ کے ملہم کے اندر رہتی ہے۔ ایک
سرا اس کا جبریل کے نور میں غرق ہوتا ہے اور دوسرا مہم کے دل کے اندر داخل ہو جاتا جس کو دوسرے
لفظوں میں روح القدس یا اس کی تصویر کہہ سکتے ہیں ۔
تیسرا کام جبریل کا یہ ہے کہ جب خدائے تعالیٰ کی طرف سے کسی کلام کا ظہور ہو تو ہوا کی طرح موج
میں آ کر اس کلام کو دل کے کانوں تک پہنچا دیتا ہے یا روشنی کے پیرایہ میں افروختہ ہو کر اس کو نظر کے
سامنے کر دیتا ہے یا حرارت محرکہ کے پیرایہ میں تیزی پیدا کر کے زبان کو الہامی الفاظ کی طرف چلاتا ہے۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۹۱ تا ۹۴)
جب محبت الہی بندہ کی محبت پر نازل ہوتی ہے تب دونوں محبتوں کے ملنے سے روح القدس کا ایک
روشن اور کامل سایہ انسان کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے اور لقا کے مرتبہ پر اس روح القدس کی روشنی
نہایت ہی نمایاں ہوتی ہے اور اقتداری خوارق جن کا ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں اسی وجہ سے ایسے لوگوں
سے صادر ہوتے ہیں کہ یہ روح القدس کی روشنی ہر وقت اور ہر حال میں اُن کے شامل حال ہوتی ہے اور
ان کے اندر سکونت رکھتی ہے اور وہ اس روشنی سے کبھی اور کسی حال میں جدا نہیں ہوتے اور نہ وہ روشنی
اُن سے جدا ہوتی ہے۔ وہ روشنی ہر دم اُن کے تنفس کے ساتھ نکلتی ہے۔ اور اُن کی نظر کے ساتھ ہر یک
چیز پر پڑتی ہے اور ان کی کلام کے ساتھ اپنی نورانیت لوگوں کو دکھلاتی ہے۔ اسی روشنی کا نام روح القدس
ہے مگر یہ حقیقی روح القدس نہیں ۔ حقیقی روح القدس وہ ہے جو آسمان پر ہے ۔ یہ روح القدس اس کا ظل
ہے جو پاک سینوں اور دلوں اور دماغوں میں ہمیشہ کے لئے آباد ہو جاتا ہے اور ایک طرفۃ العین کے لئے
بھی اُن سے جدا نہیں ہوتا اور جو شخص تجویز کرتا ہے کہ یہ روح القدس کسی وقت اپنی تمام تاثیرات کے
ساتھ اُن سے جدا ہو جاتا ہے وہ شخص سراسر باطل پر ہے اور اپنے پُر ظلمت خیال سے خدا تعالیٰ کے مقدس
برگزیدوں کی توہین کرتا ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ حقیقی روح القدس تو اپنے مقام پر ہی رہتا ہے لیکن روح القدس ا
کا سایہ جس کا نام مجازاً روح القدس ہی رکھا جاتا ہے ان سینوں اور دلوں اور دماغوں اور تمام اعضاء میں

داخل ہوتا ہے جو مرتبہ بقاء اور لقاء کا پا کر اس لائق ٹھہر جاتے ہیں کہ ان کی نہایت اصفی اور اصلی محبت پر
خدا تعالیٰ کی کامل محبت اپنی برکات کے ساتھ نازل ہو۔ اور جب وہ روح القدس نازل ہوتا ہے تو اس
انسان کے وجود سے ایسا تعلق پکڑ جاتا ہے کہ جیسے جان کا تعلق جسم سے ہوتا ہے۔ وہ قوت بینائی بن کر
آنکھوں میں کام دیتا ہے اور قوت شنوائی کا جامہ پہن کر کانوں کو روحانی حس بخشتا ہے۔ وہ زبان کی
گویائی اور دل کے تقویٰ اور دماغ کی ہوشیاری بن جاتا ہے اور ہاتھوں میں بھی سرایت کرتا ہے اور
پیروں میں بھی اپنا اثر پہنچاتا ہے۔ غرض تمام ظلمت کو وجود میں سے اٹھا دیتا ہے اور سر کے بالوں سے
لے کر پیروں کے ناخنوں تک منور کر دیتا ہے۔ اور اگر ایک طرفۃ العین کے لئے بھی علیحدہ ہو جائے تو
فی الفور اس کی جگہ ظلمت آ جاتی ہے۔ مگر وہ کاملوں کو ایسا نعم القرین عطا کیا گیا ہے کہ ایک دم کے لئے
بھی اُن سے علیحدہ نہیں ہوتا اور یہ گمان کرنا کہ اُن سے علیحدہ بھی ہو جاتا ہے یہ دوسرے لفظوں میں اس
بات کا اقرار ہے کہ وہ بعد اس کے جو روشنی میں آگئے پھر تاریکی میں پڑ جاتے ہیں اور بعد اس کے جو
معصوم یا محفوظ کئے گئے پھر نفس امارہ اُن کی طرف عود کرتا ہے اور بعد اس کے جو روحانی حواس ان پر
کھولے گئے پھر وہ تمام حواس بے کار اور معطل کئے جاتے ہیں۔
ہر یک نور اور سکینت اور اطمینان اور برکت اور استقامت اور ہر یک روحانی نعمت برگزیدوں کو
روح القدس سے ہی ملتی ہے اور جیسے اشرار اور کفار کے لئے دائمی طور پر شیطان کو بئس القرین قرار دیا گیا
ہے تا ہر وقت وہ اُن پر ظلمت پھیلاتا رہے اور ان کے قیام اور قعود اور حرکت اور سکون اور نیند اور بیداری
میں ان کا پیچھا نہ چھوڑے ایسا ہی مقربین کے لئے دائمی طور پر روح القدس کو نعم القرین عطا کیا گیا ہے تاہر
وقت وہ اُن پر نور برساتا رہے اور ہر دم اُن کی تائید میں لگا ر ہے اور کسی دم اُن سے جدا نہ ہو۔
اب ظاہر ہے کہ جبکہ بمقابل بئس القرین کے جو ہمیشہ اشد شریروں کا ملازم اور رفیق ہے مقربوں کے
لئے نعم القرین کا ہر وقت رفیق اور انیس ہونا نہایت ضروری ہے اور قرآن کریم اس کی خبر دیتا ہے تو پھر
اگر اس نعم القرین کی علیحد گی مقربوں سے تجویز کی جائے جیسا کہ ہمارے اندرونی مخالف قومی بھائی گمان
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ روح القدس جبرائیل کا نام ہے کبھی تو وہ آسمان سے نازل ہوتا ہے اور
مقربوں سے نہایت درجہ اتصال کر لیتا ہے یہاں تک کہ اُن کے دل میں پھنس جاتا ہے اور کبھی ان کو
اکیلا چھوڑ کر ان سے جدائی اختیار کر لیتا ہے اور کروڑ ہا بلکہ بے شمار کوسوں کی دوری اختیار کر کے آسمان
پر چڑھ جاتا ہے اور ان مقربوں سے بالکل قطع تعلقات کر کے اپنی قرار گاہ میں جا چھپتا ہے تب وہ اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی