ملآ ئکة اللہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل), حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الده
روشنی اور اس برکت سے بکلی محروم رہ جاتے ہیں جو اس کے نزول کے وقت ان کے دل اور دماغ اور
بال بال میں پیدا ہوتی ہے۔ تو کیا اس عقیدہ سے لازم نہیں آتا کہ روح القدس کے جدا ہونے سے پھر
ان برگزیدوں کو ظلمت گھیر لیتی ہے اور نعوذ بالله نعم القرین کی جدائی کی وجہ سے بئس القرین کا اثر ان میں
شروع ہو جاتا ہے۔ اب ذرا خوف الہی کو اپنے دل میں جگہ دے کر سوچنا چاہئے کہ کیا یہی ادب اور یہی
ایمان اور عرفان ہے اور یہی محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت
اس نقص اور تنزل کی حالت کو روا رکھا جائے کہ گویا روح القدس آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم سے مدتوں تک
علیحدہ ہو جاتا تھا۔ اور نعوذ باللہ ان مدتوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انوار قدسیہ سے جو روح القدس
کا پر تو ہ ہے محروم ہوتے تھے۔ غضب کی بات ہے کہ عیسائی لوگ تو حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت یقینی
اور قطعی طور پر یہ اعتقاد رکھیں کہ روح القدس جب سے حضرت مسیح پر نازل ہوا کبھی اُن سے جدا نہیں ہوا
اور وہ ہمیشہ اور ہر دم روح القدس سے تائید یافتہ تھے یہاں تک کہ خواب میں بھی اُن سے روح القدس
جدا نہیں ہوتا تھا۔ اور ان کا روح القدس کبھی آسمان پر اُن کو اکیلا اور مہجور چھوڑ کر نہیں گیا اور نہ روح القدس کی
روشنی ایک دم کے لئے بھی کبھی ان سے جدا ہوئی لیکن مسلمانوں کا یہ اعتقاد ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا روح القدس آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا بھی ہو جاتا تھا۔
(آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷۲ تا ۷۵ )
شاید کوئی بے خبر اس حیرت میں پڑے کہ فرشتوں کا اُترنا کیا معنی رکھتا ہے؟ سو واضح ہو کہ عادت اللہ
اس طرح پر جاری ہے کہ جب کوئی رسول یا نبی یا محدث اصلاح خلق اللہ کے لئے آسمان سے اترتا ہے تو
ضرور اس کے ساتھ اور اس کے ہمرکاب ایسے فرشتے اترا کرتے ہیں کہ جو مستعد دلوں میں ہدایت ڈالتے
ہیں اور نیکی کی رغبت دلاتے ہیں اور برابر اترتے رہتے ہیں جب تک کفر اور ضلالت کی ظلمت دور ہو کر
ایمان اور راستبازی کی صبح صادق نمودار ہو ۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ تَنَزَّلُ الْمَلَكَةُ
وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ ۔ سَلَمُ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ ہے ۔ سو ملائکہ
اور روح القدس کا تنزل یعنی آسمان سے اُترنا اُسی وقت ہوتا ہے جب ایک عظیم الشان آدمی خلعت
خلافت پہن کر اور کلام الہی سے شرف پاکر زمین پر نزول فرماتا ہے۔ روح القدس خاص طور پر اس
خلیفہ کو ملتی ہے اور جو اس کے ساتھ ملائکہ ہیں وہ تمام دنیا کے مستعد دلوں پر نازل کئے جاتے ہیں ۔
ا القدر : ۶،۵
تب دنیا میں جہاں جہاں جو ہر قابل پائے جاتے ہیں سب پر اس نور کا پر توہ پڑتا ہے اور تمام عالم میں
ایک نورانیت پھیل جاتی ہے اور فرشتوں کی پاک تاثیر سے خود بخود دلوں میں نیک خیال پیدا ہونے لگتے
ہیں اور توحید پیاری معلوم ہونے لگتی ہے اور سیدھے دلوں میں راست پسندی اور حق جوئی کی ایک
روح پھونک دی جاتی ہے اور کمزوروں کو طاقت عطا کی جاتی ہے اور ہر طرف ایسی ہوا چلنی شروع ہو
جاتی ہے کہ جو اس مصلح کے مدعا اور مقصد کو مدد دیتی ہے۔ ایک پوشیدہ ہاتھ کی تحریک سے خود بخو دلوگ
صلاحیت کی طرف کھسکتے چلے آتے ہیں اور قوموں میں ایک جنبش سی شروع ہو جاتی ہے۔ تب نا سمجھ لوگ
گمان کرتے ہیں کہ دنیا کے خیالات نے خود بخو د راستی کی طرف پلٹا کھایا ہے لیکن در حقیقت یہ کام ان
فرشتوں کا ہوتا ہے کہ جو خلیفہ اللہ کے ساتھ آسمان سے اُترتے ہیں اور حق کے قبول کرنے اور سمجھنے
کے لئے غیر معمولی طاقتیں بخشتے ہیں ۔ سوئے ہوئے لوگوں کو جگا دیتے ہیں اور مستوں کو ہشیار کرتے
ہیں اور بہروں کے کان کھولتے ہیں اور مردوں میں زندگی کی روح پھونکتے ہیں اور ان کو جو قبروں میں
ہیں باہر نکال لاتے ہیں ۔ تب لوگ یکدفعہ آنکھیں کھولنے لگتے ہیں اور اُن کے دلوں پر وہ باتیں کھلنے
لگتی ہیں جو پہلے مخفی تھیں اور در حقیقت یہ فرشتے اس خلیفہ اللہ سے الگ نہیں ہوتے ۔ اسی کے چہرہ کا
نور اور اُسی کی ہمت کے آثار جلیہ ہوتے ہیں جو اپنی قوت مقناطیسی سے ہر ایک مناسبت رکھنے والے کو
اپنی طرف کھینچتے ہیں خواہ وہ جسمانی طور پر نزدیک ہو یا دور ہو اور خواہ آشنا ہو یا بکلی بے گانہ اور
نام تک بے خبر ہو ۔ غرض اس زمانہ میں جو کچھ نیکی کی طرف حرکتیں ہوتی ہیں اور راستی کے قبول کرنے
کے لئے جوش پیدا ہوتے ہیں خواہ وہ جوش ایشیائی لوگوں میں پیدا ہوں یا یورپ کے باشندوں میں یا
امریکہ کے رہنے والوں میں وہ در حقیقت انہی فرشتوں کی تحریک سے جو اس خلیفہ اللہ کے ساتھ اُترتے
ہیں ظہور پذیر ہوتے ہیں ۔ یہ الہی قانون ہے جس میں کبھی تبدیلی نہیں پاؤ گے ۔ اور بہت صاف
اور سریع الفہم ہے۔
( فتح اسلام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۲ ۱۳ حاشیه )
اس عاجز کو اپنے ذاتی تجربہ سے یہ معلوم ہے کہ روح القدس کی قدسیت ہر وقت اور ہر دم اور ہر لحظہ
بلا فصل ملہم کے تمام قومی میں کام کرتی رہتی ہے اور وہ بغیر روح القدس اور اُس کی تاثیر قدسیت کے ایک
دم بھی اپنے تئیں ناپاکی سے بچا نہیں سکتا اور انوار دائمی اور استقامت دائمی اور محبت دائمی اور عصمت دائمی
اور برکات دائمی کا بھی سبب ہوتا ہے کہ روح القدس ہمیشہ اور ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ پھر
امام المعصومين اور امام المتبرکین اور سید المقربین کی نسبت کیونکر خیال کیا جائے کہ نعوذ باللہ
کسی وقت ان تمام برکتوں اور پاکیز گیوں اور روشنیوں سے خالی رہ جاتے تھے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۹۳-۹۴ حاشیه )
ناظرین کی توجہ کے لائق یہ ہے کہ ان مولویوں نے بات بات میں حضرت عیسی کو بڑھایا اور ہمارے
سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی ۔ غضب کی بات ہے کہ ان کا عقیدہ حضرت مسیح کی نسبت تو یہ
ہو کہ کبھی روح القدس اُن سے جدا نہیں ہوتا تھا اور مس شیطان سے وہ بری تھے۔ اور یہ دونو باتیں
انہیں کی خصوصیت تھی لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ان کا یہ اعتقاد ہو کہ نہ روح القدس
ہمیشہ اور ہر وقت اُن کے پاس رہا اور نہ وہ نعوذ باللہ نقل کفر کفر نباشد مس شیطان سے بری تھے باوجود
ان باتوں کے یہ لوگ مسلمان کہلا دیں ۔ اُن کی نظر میں ہمارے سید و مولی محمد صلی اللہ علیہ وسلم مردہ مگر
حضرت عیسی اب تک زندہ اور عیسی کے لئے رُوح القدس دائمی رفیق مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نعوذ باللہ اس نعمت سے بے بہرہ۔ اور حضرت عیسی مس شیطان سے محفوظ مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
محفوظ نہیں۔ جن لوگوں کے یہ عقائد ہوں اُن کے ہاتھ سے جس قدر دین اسلام کو اس زمانہ میں نقصان
پہنچ رہا ہے کون اس کا اندازہ کر سکتا ہے۔ یہ لوگ چھپے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ہیں۔
چاہئے کہ ہر یک مسلمان اور سچا عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے پر ہیز کرے۔
آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۱۰ ۱۱۱)
یہی حال انبیاء کی اجتہادی غلطی کا ہے کہ روح القدس تو کبھی اُن سے علیحدہ نہیں ہوتا مگر بعض اوقات
خدا تعالی بعض مصالح کے لئے انبیاء کے فہم اور ادراک کو اپنے قبضہ میں لے لیتا ہے تب کوئی قول یا فعل
سہو یا غلطی کی شکل پر اُن سے صادر ہوتا ہے اور وہ حکمت جو ارادہ کی گئی ہے ظاہر ہو جاتی ہے۔ تب پھر
وحی کا دریا زور سے چلنے لگتا ہے اور غلطی کو درمیان سے اُٹھا دیا جاتا ہے گویا اس کا کبھی وجود نہیں تھا۔ حضرت
مسیح ایک انجیر کی طرف دوڑے گئے کہ تا اُس کا پھل کھائیں اور روح القدس ساتھ ہی تھا مگر روح القدس
نے یہ اطلاع نہ دی کہ اس وقت انجیر پر کوئی پھل نہیں۔ بایں ہمہ یہ سب لوگ جانتے ہیں کہ شاذ و نادر
معدوم کے حکم میں ہوتا ہے۔ پس جس حالت میں ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دس
لاکھ کے قریب قول و فعل میں سراسر خدائی کا ہی جلوہ نظر آتا ہے اور ہر بات میں حرکات میں سکنات میں
اقوال میں افعال میں روح القدس کے چمکتے ہوئے انوار نظر آتے ہیں تو پھر اگر ایک آدھ بات میں
بشریت کی بھی بو آ وے تو اس سے کیا نقصان بلکہ ضرور تھا کہ بشریت کے تحقق کے لئے کبھی کبھی ایسا بھی
ہوتا تا لوگ شرک کی بلا میں مبتلا نہ ہو جائیں ۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۱۵ ۱۱۶)
اس جگہ کئی اعتراض پیدا ہوتے ہیں جن کا دفع کرنا ہمارے ذمہ ہے۔ ازاں جملہ ایک یہ کہ جس
حالت میں روح القدس صرف اُن مقربوں کو ملتا ہے کہ جو بقاء اور لقاء کے مرتبہ تک پہنچتے ہیں تو پھر ہر ایک
کا نگہبان کیونکر ہو سکتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ روح القدس کا کامل طور پر نزول مقربوں پر ہی ہوتا
ہے مگر اس کی فی الجملہ تائید حسب مراتب محبت و اخلاص دوسروں کو بھی ہوتی ہے ہماری تقریر مندرجہ بالا
کا صرف یہ مطلب ہے کہ روح القدس کی اعلیٰ تجلّی کی یہ کیفیت ہے کہ جب بقاء اور لقاء کے مرتبہ پر
محبت الہی انسان کی محبت پر نازل ہوتی ہے تو یہ اعلیٰ تجلی روح القدس کی اُن دونوں محبتوں کے ملنے سے
پیدا ہوتی ہے جس کے مقابل پر دوسری تجلیات کا لعدم ہیں مگر یہ تو نہیں کہ دوسری تجلیات کا وجود ہی نہیں ۔
خدا تعالیٰ ایک ذرہ محبت خالصہ کو بھی ضائع نہیں کرتا۔ انسان کی محبت پر اس کی محبت نازل ہوتی ہے اور
اُسی مقدار پر روح القدس کی چمک پیدا ہوتی ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا ایک بندھا ہوا قانون ہے کہ ہر یک
محبت کے اندازہ پر الہی محبت نزول کرتی رہتی ہے۔ اور جب انسانی محبت کا ایک دریا بہہ نکلتا ہے تو اس
طرف سے بھی ایک دریا نازل ہوتا ہے اور جب وہ دونوں دریا ملتے ہیں تو ایک عظیم الشان نور اُن میں
سے پیدا ہوتا ہے جو ہماری اصطلاح میں روح القدس سے موسوم ہے۔ لیکن جیسے تم دیکھتے ہو کہ اگر ہیں
سیر پانی میں ایک ماشہ مصری ڈال دی جائے تو کچھ بھی مصری کا ذائقہ معلوم نہیں ہو گا اور پانی پھیکے کا پھیکا
ہی ہو گا مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مصری اس میں نہیں ڈالی گئی اور نہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ پانی میٹھا ہے۔ یہی حال
اُس روح القدس کا ہے جو ناقص طور پر ناقص لوگوں پر اُترتا ہے۔ اُس کے اُترنے میں تو شک نہیں ہو
سکتا کیونکہ ادنیٰ سے ادنی آدمی کو بھی نیکی کا خیال روح القدس سے پیدا ہوتا ہے۔ کی اہوتا ہے۔ کبھی فاسق اور فاجر اور
بدکار بھی سچی خواب دیکھ لیتا ہے اور یہ سب روح القدس کا اثر ہوتا ہے جیسا کہ قرآن کریم اور
احادیث صحیحہ نبویہ سے ثابت ہے مگر وہ تعلق عظیم جو مقدسوں اور مقربوں کے ساتھ ہے اُس کے مقابل
پر یہ کچھ چیز نہیں گویا کالعدم ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷۷ تا ۸۰ حاشیہ )
واضح ہو کہ یہ خیال کہ فرشتے کیوں نظر نہیں آتے بالکل عبث ہے۔ فرشتے خدا تعالیٰ کے وجود کی طرح
نہایت لطیف وجود رکھتے ہیں ۔ پس کس طرح ان آنکھوں سے نظر آئیں۔ کیا خدا تعالیٰ جس کا وجود وجودان ان
فلسفیوں کے نزدیک بھی مسلم ہے ان فانی آنکھوں سے نظر آتا ہے؟ ماسوا اس کے یہ بات بھی درست
نہیں کہ کسی طرح نظر ہی نہیں آسکتے ۔ کیونکہ عارف لوگ اپنے مکاشفات کے ذریعہ سے جو اکثر بیداری
میں ہوتے ہیں فرشتوں کو روحانی آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں اور ان سے باتیں کرتے ہیں اور کئی علوم ان
سے اخذ کرتے ہیں اور مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور جو مفتری کذاب
کو بغیر ذلیل اور معذب کرنے کے نہیں چھوڑتا کہ میں اس بیان میں صادق ہوں کہ بار ہا عالم کشف میں
میں نے ملائک ملائک کو کو د دیکھا ہے اور اُن سے بعض علوم اخذ کئے ہیں ۔ اور اُن سے گذشتہ یا آنے والی خبریں
معلوم کی ہیں جو مطابق واقعہ تھیں۔ پھر میں کیونکر کہوں کہ فرشتے کسی کو نظر نہیں آ سکتے ۔ بلا شبہ نظر آ سکتے
ہیں مگر اور آنکھوں سے اور جیسے یہ لوگ ان باتوں پر ہنستے ہیں عارف ان کی حالتوں پر روتے ہیں ۔ اگر
صحبت میں رہیں تو کشفی طریقوں سے مطمئن ہو سکتے ہیں۔ لیکن مشکل تو یہی ہے کہ ایسے لوگوں کی کھوپڑی
میں ایک قسم کا تکبر ہوتا ہے۔ وہ تکبر انہیں اس قدر بھی اجازت نہیں دیتا کہ انکسار اور تذلل اختیار کر کے
طالب حق بن کر حاضر ہو جائیں ۔
(آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۱ تا ۱۸۳ حاشیه )
از انجملہ ایک یہ اعتراض ہے کہ خدا تعالیٰ کو فرشتوں سے کام لینے کی کیا حاجت ہے؟ کیا اس کی
بادشاہی بھی انسانی سلطنتوں کی طرح عملہ کی محتاج ہے اور اُس کو بھی فوجوں کی حاجت تھی جیسی انسان کو
حاجت ہے؟
ہوتا نہ :
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ خدا تعالیٰ کو کسی چیز کی حاجت نہیں۔ نہ فرشتوں کی نہ آفتاب کی نہ ماہتاب
کی نہ ستاروں کی۔ لیکن اسی طرح اس نے چاہا کہ تا اس کی قدرتیں اسباب کے توسط سے ظاہر ہوں اور تا
اس طرز سے انسانوں میں حکمت اور علم پھیلے۔ اگر اسباب کا توسط کا توسط درمیان نہ ہوتا تو نہ دنیا میں میں علم ہیئت
نه نجوم - نه طبعی : نہ طبعی ۔ نہ طبابت نہ علم نباتات ۔ یہ اسباب ہی ہیں جن سے علم پیدا ہوئے ۔ تم سوچ کر دیکھو
کہ اگر فرشتوں سے خدمت لینے سے کچھ اعتراض ہے تو وہی اعتراض سورج اور چاند اور کواکب اور
نباتات اور جمادات اور عناصر سے خدمت لینے میں پیدا ہوتا ہے جو شخص معرفت کا کچھ حصہ رکھتا ہے۔ وہ
جانتا ہے کہ ہر یک ذرہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کے موافق کام کر رہا ہے اور ایک قطرہ پانی کا جو ہمارے اندر
جاتا ہے وہ بھی بغیر اذن الہی کے کوئی تاثیر موافق یا مخالف ہمارے بدن پر ڈال نہیں سکتا۔ پس تمام
ذرات اور سیارات وغیرہ در حقیقت ایک قسم کے فرشتے ہیں جو دن رات خدمت میں مشغول ہیں ہیں۔ ۔ کوئی
انسان کے جسم کی خدمت میں مشغول ہے اور کوئی روح کی خدمت میں ۔ اور جس حکیم مطلق نے انسان
کی جسمانی تربیت کے لئے بہت سے اسباب کا توسط پسند کیا اور اپنی طرف سے بہت سے جسمانی -
مؤثرات پیدا کئے تا انسان کے جسم پر انواع اقسام کے طریقوں سے تاثیر ڈالیں۔ اُسی وحدہ لاشریک
نے جس کے کاموں میں وحدت اور تناسب ہے یہ بھی پسند کیا کہ انسان کی روحانی تربیت بھی اسی نظام
اور طریق سے ہو کہ جو جسم کی تربیت میں اختیار کیا گیا تا وہ دونوں نظام ظاہری و باطنی اور روحانی اور
جسمانی اپنے تناسب اور یکرنگی کی وجہ سے صانع واحد مد تیر بالا رادہ پر دلالت کریں ۔
پس یہی وجہ ہے کہ انسان کی روحانی تربیت بلکہ جسمانی تربیت کے لئے بھی فرشتے وسائط مقرر کئے
گئے ۔ مگر یہ تمام وسائط خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں مجبور اور ایک کل کی طرح ہیں جس کو اس کا پاک ہاتھ چلا رہا
ہے۔ اپنی طرف سے نہ کوئی ارادہ رکھتے ہیں نہ کوئی تصرف ۔ جس طرح ہوا خدا تعالیٰ کے حکم سے ہمارے
اندر چلی جاتی ہے اور اسی کے حکم سے باہر آتی ہے اور اُسی کے حکم سے تاثیر کرتی ہے۔ یہی صورت اور
بتمامہ یہی حال فرشتوں کا ہے۔ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۔
پنڈت دیانند نے جو فرشتوں کے اس نظام پر اعتراض کیا ہے کاش پنڈت صاحب کو خدا تعالیٰ کے
نظام جسمانی اور روحانی کا علم ہوتا تا بجائے اعتراض کرنے کے کمالات تعلیم قرآنی کے قائل ہو جاتے کہ
کیسی قانون قدرت کی صحیح اور سچی تصویر اس میں موجود ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۸۵ تا ۸۸ حاشیه )
اور یہ خیال کہ اگر مدبرات اور مقسمات امر فرشتے ہیں تو پھر ہماری تدبیریں کیوں پیش جاتی
ہیں ۔ اور کیوں اکثر امور ہمارے معالجات اور تدبیرات سے ہماری مرضی کے موافق ہو جاتے ہیں؟ تو
اس کا یہ جواب ہے کہ وہ ہمارے معالجات اور تدبیرات بھی فرشتوں کے دخل اور القاء اور الہام سے خالی
نہیں ہیں۔ جس کام کو فرشتے باذنہ تعالیٰ کرتے ہیں وہ کام اُس شخص یا اس : یا اس چیز سے لیتے ہیں جس میں
فرشتوں کی تحریکات کے اثر کو قبول کرنے کا فطرتی مادہ ہے۔ مثلاً فرشتے جو ایک کھیت یا ایک گانو یا ایک
ملک میں باذنہ تعالیٰ پانی برسانا چاہتے ہیں تو وہ آپ تو پانی نہیں بن سکتے اور نہ آگ سے پانی کا کام
لے سکتے ہیں بلکہ بادل کو اپنی تحریکات جاذبہ سے محل مقصود پر پہنچا دیتے ہیں اور مدبرات امر بن کر جس
کم اور کیف اور حد اور اندازہ تک ارادہ کیا گیا ہے برسا دیتے ہیں ۔ بادل میں وہ تمام قوتیں موجود
ہوتی ہیں جو ایک بے جان اور بے ارادہ اور بے شعور چیز میں باعتبار اس کے جمادی حالت اور عنصری
خاصیت کے ہو سکتے ہیں اور فرشتوں کی منصبی خدمت دراصل تقسیم اور تدبیر ہوتی ہے ۔ اسی لئے وہ
مقسمات اور مدبرات کہلاتے ہیں اور القاء اور الہام بھی جو فرشتے کرتے ہیں ۔ وہ بھی برعایت فطرت ہی
ہوتا ہے۔ مثلاً وہ الہام جو خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں پر وہ نازل کرتے ہیں دوسروں پر نہیں کر سکتے بلکہ
اُس طرف توجہ ہی نہیں کرتے اور اسی قاعدہ کے موافق ہر ایک شخص اپنے اندازہ استعداد پر فرشتوں کے
القاء سے فیضیاب ہوتا ہے۔ اور جس فن یا علم کی طرف کسی کا روئے خیال ہے اُسی میں فرشتہ سے مدد پاتا
ہے مثلاً جب اللہ جل شانہ کا ارادہ ہوتا ہے کہ کسی دوا سے کسی کو دست آویں تو طبیب کے دل میں فرشتہ
ڈال دیتا ہے کہ فلاں مسہل کی دوا اس کو کھلا دو۔ تب وہ تربد یا خیار شیر یا شیر خشت یا سقمونیا یا سنا یا
کشٹر ائل یا کوئی اور چیز جیسے دل میں ڈالا گیا ہو اس بیمار کو بتلا دیتا ہے اور پھر فرشتوں کی تائید سے اس دوا
کو طبیعت قبول کر لیتی ہے۔ تے نہیں آتی ۔ تب فرشتے اس دوا پر اپنا اثر ڈال کر بدن میں اس کی
تاثیرات پہنچاتے ہیں اور مادہ موذیہ کا اخراج باذنہ تعالیٰ شروع ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے نہایت حکمت
اور قدرت کاملہ سے سلسلہ ظاہری علوم وفنون کو بھی ضائع ہونے نہیں دیا اور اپنی خدائی کے تصرفات اور
دائمی قبضہ کو بھی معطل نہیں رکھا اور اگر خدا تعالیٰ کا اس قدر دقیق در دقیق تصرف اپنی مخلوق کے عوارض اور
اس کی بقاء اور فنا پر نہ ہوتا تو وہ ہرگز خدا نہ ٹھہر سکتا اور نہ توحید درست ہو سکتی ۔ ہاں یہ بات درست ہے کہ
خدا تعالیٰ نے اس عالم میں نہیں چاہا کہ یہ تمام اسرار عام نظروں میں بدیہی ٹھہر جاویں کیونکہ اگر یہ بدیہی
ہوتے تو پھر ان پر ایمان لانے کا کچھ بھی ثواب نہ ہوتا۔
(آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۸۵ تا ۱۸۸ حاشیه )
ازاں جملہ ایک یہ سوال ہے کہ جس حالت میں روح القدس انسان کو بدیوں سے روکنے کے لئے مقرر
ہے تو پھر اس سے گناہ کیوں سرزد ہوتا ہے اور انسان کفر اور فسق اور فجور میں کیوں مبتلا ہو جاتا ہے؟ اس کا
یہ جواب ہے کہ خدا تعالیٰ نے انسان کے لئے ابتلاء کے طور پر دو روحانی داعی مقرر کر رکھے ہیں۔ ایک
داعی خیر جس کا نام روح القدس ہے اور ایک داعی شتر جس کا نام ابلیس اور شیطان ہے۔ یہ دونوں داعی
صرف خیر یا شر کی طرف بلاتے رہتے ہیں مگر کسی بات پر جبر نہیں کرتے۔ جیسا کہ اس آیت کریمہ میں
اسی امر کی طرف اشارہ ہے ۔ فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوُنهَا لے یعنی خدا بدی کا بھی الہام کرتا ہے
ا الشمس: 9
اور نیکی کا بھی۔ بدی کے الہام کا ذریعہ شیطان ہے جو شرارتوں کے خیالات دلوں میں ڈالتا ہے۔ اور نیکی
کے الہام کا ذریعہ روح القدس ہے جو پاک خیالات دل میں ڈالتا ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ علت العلل ہے
اس لئے یہ دونوں الہام خدا تعالیٰ نے اپنی طرف منسوب کر لئے کیوں کہ اسی کی طرف سے یہ سارا انتظام ہے
ورنہ شیطان کیا حقیقت رکھتا ہے جو کسی کے دل میں وسوسہ ڈالے اور روح القدس کیا چیز جو کسی کو تقویٰ کی
راہوں کی ہدایت کرے۔ ایت کرے۔ ہمارے مخالف آریہ اور برہمو اور عیسائی اپنی کوتاہ بینی کی وجہ سے قرآن کریم کی
تعلیم پر یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ اس تعلیم کی رو سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے دانستہ انسان کے
پیچھے شیطان کو لگا رکھا ہے۔ گویا اس کو آپ ہی خلق اللہ کا گمراہ کرنا منظور ہے مگر یہ ہمارے شتاب باز مخالفوں
کی غلطی ہے ان کو معلوم کرنا چاہئے کہ قرآن کریم کی یہ تعلیم نہیں ہے کہ شیطان گمراہ کرنے کے لئے جبر کر
سکتا ہے اور نہ یہ تعلیم ہے کہ صرف بدی کی طرف بلانے کے لئے شیطان کو مقرر کر رکھا ہے بلکہ یہ تعلیم ہے
کہ آزمائش اور امتحان کی غرض سے۔ لمہ ملک اور لمہ ابلیس برابر طور پر انسان کو دیئے گئے ہیں یعنی ایک
داعی خیر اور ایک داعی شر تا انسان اس ابتلاء میں پڑ کر مستحق ثواب یا عقاب کا ٹھہر سکے کیونکہ اگر اُس
کے لئے ایک ہی طور کے اسباب پیدا کئے جاتے مثلاً اگر اس کے بیرونی اور اندرونی اسباب جذبات فقط
نیکی کی طرف ہی اس کو کھینچتے یا اس کی فطرت ہی ایسی واقعہ ہوتی کہ وہ بجز نیکی کے کاموں کے اور کچھ کر
ہی نہ سکتا تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ نیک کاموں کے کرنے سے اس کو کوئی مرتبہ قرب کا مل سکے کیونکہ اس
کے لئے تو تمام اسباب و جذبات نیک کام کرنے کے ہی موجود ہیں یا یہ کہ بدی کی خواہش تو ابتداء سے
ہی اس کی فطرت سے مسلوب ہے تو پھر بدی سے بچنے کا اُس کو ثواب کس استحقاق سے ملے ۔ مثلاً ایک کسی
شخص ابتداء سے ہی نامرد ہے جو عورت کی کچھ خواہش نہیں رکھتا اب اگر وہ ایک مجلس میں یہ بیان کرے
کہ میں فلاں وقت جوان عورتوں کے ایک گروہ میں رہا جو خوبصورت بھی تھیں مگر میں ایسا پر ہیز گار ہوں
کہ میں نے اُن کو شہوت کی نظر سے ایک دفعہ بھی نہیں دیکھا اور خدا تعالیٰ سے ڈرتا رہا تو کچھ شک نہیں کہ
سب لوگ اُس کے اس بیان پر ہنسیں گے اور طنز سے کہیں گے کہ اے نادان ! کب اور کس وقت تجھ میں
یہ قوت موجود تھی تا اُس کے روکنے پر تو فخر کر سکتا یا کسی ثواب کی امید رکھتا ۔ پس جاننا چاہئے کہ سالک کو
اپنی ابتدائی اور درمیانی حالات میں تمام اُمیدیں ثواب کی مخالفانہ جذبات سے پیدا ہوتی ہیں اور ان
منازل سلوک میں جن امور میں فطرت ہی سالک کی ایسی واقع ہو کہ اُس قسم کی بدی وہ کر ہی نہیں سکتا تو
اس قسم کے ثواب کا بھی وہ مستحق نہیں ہو سکتا مثلاً ہم بچھو اور سانپ کی طرح اپنے وجود میں ایک ایسی زہر
نہیں رکھتے جس کے ذریعہ سے ہم کسی کو اس قسم کی ایذا پہنچاسکیں جو کہ سانپ اور بچھو پہنچاتے ہیں۔ سوہم
اس قسم کی ترک بدی میں عند اللہ کہ عند اللہ کسی ثواب کے مستحق بھی نہیں۔
اب اس تحقیق سے ظاہر ہوا کہ مخالفانہ جذبات جو انسان میں پیدا ہو کر انسان کو بدی کی طرف کھینچتے ہیں
در حقیقت وہی انسان کے ثواب کا بھی موجب ہیں کیونکہ جب وہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر ان مخالفانہ جذبات
کو چھوڑ دیتا ہے تو عند اللہ بلاشبہ تعریف کے لائق ٹھہر جاتا ہے اور اپنے رب کو راضی کر لیتا ہے لیکن جو شخص
جو انتہائی مقام کو پہنچ گیا ہے اُس میں مخالفانہ جذبات نہیں رہتے ۔ گویا اُس کا جن مسلمان ہو جاتا ہے مگر
ثواب باقی رہ جاتا ہے کیونکہ وہ ابتلا کے منازل کو بڑی مردانگی کے ساتھ طے کر چکا ہے جیسے ایک صالح آدمی
جس نے بڑے بڑے نیک کام اپنی جوانی میں کئے ہیں اپنی پیرانہ سالی میں بھی اُن کا ثواب پاتا ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۸۰ تا ۸۵ حاشیه )
اسی طرح شیطان کے وجود پر بھی بعض نا سمجھ اعتراض کرتے ہیں کہ گویا خدا نے خود لوگوں کو گمراہ کرنا
چاہا۔ مگر یہ بات نہیں ہے بلکہ ہر ایک دانا اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ ہر ایک انسان میں دو قو تیں ضرور پائی
جاتی ہیں جن میں سے ایک قوت کو عربی میں لمہ شیطان کہتے ہیں اور دوسری قوت کولمہ ملک یعنی انسانی
فطرت میں یہ بات مشہود ہے کہ کبھی نامعلوم اسباب سے نیک خیال اس میں پیدا ہوتا ہے اور نیک
کاموں کی طرف دل رغبت کرتا ہے۔ اور پھر کبھی بد خیال اس کے دل میں اٹھتا ہے اور بدی اور بدکاری
اور ظلم اور شر کی طرف اس کی طبیعت مائل ہو جاتی ہے۔ پس وہ قوت جو بد خیال کا منبع ہے قرآنی تعلیم کی
رو سے وہ شیطان ہے اور وہ قوت جو نیک خیال کا منبع ہے وہ فرشتہ ہے۔
مضمون جلسہ لاہور منسلکہ چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۳۵)
اگر کوئی کہے کہ جس حالت میں شیطان کو خدا تعالیٰ کی ہستی اور وحدانیت پر یقین ہے تو پھر وہ
خدا تعالیٰ کی نافرمانی کیوں کرتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کی نافرمانی انسان کی نافرمانی کی طرح
نہیں ہے بلکہ وہ اسی عادت پر انسان کی آزمائش کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ اور یہ ایک راز ہے جس کی
تفصیل انسان کو نہیں دی گئی۔ اور انسان کی خاصیت اکثر اور اغلب طور پر یہی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی
نسبت علم کامل حاصل کرنے سے ہدایت پالیتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ
مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا ۔ ہاں جو لوگ شیطانی سرشت رکھتے ہیں وہ اس قاعدہ سے باہر ہیں۔
(حقیقة الوحی- روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۲۲ حاشیه )
اول ہم بیان کر چکے ہیں کہ صاحب انتہائی کمال کا جس کا وجود سلسلہ خط خالقیت میں انتہائی نقطہ
ارتفاع پر واقع ہے حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور اُن کے مقابل پر وہ خسیس وجود جو انتہائی
نقطہ انخفاض پر واقع ہے اسی کو ہم لوگ شیطان سے تعبیر کرتے ہیں ۔ اگر چہ بظاہر شیطان کا وجود مشہود و
محسوس نہیں ۔ لیکن اس سلسلہ خط خالقیت پر نظر ڈال کر اس قدر تو عقلی طور پر ضرور ماننا پڑتا ہے کہ جیسے
سلسلہ ارتفاع کے انتہائی نقطہ میں ایک وجود خیر مجسم ہے جو دنیا میں خیر کی طرف ہادی ہو کر آیا اسی طرح
اس کے مقابل پر ذوالعقول میں انتہائی نقطہ انخفاض میں ایک وجود شر انگیز بھی جو شر کی طرف جاذب ہو
ضرور چاہئے ۔ اسی وجہ سے ہر یک انسان کے دل میں باطنی طور پر بھی دونوں وجودوں کا اثر عام طور پر
پایا جاتا ہے پاک وجود جو روح الحق اور نور بھی کہلاتا ہے یعنی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اس کا
پاک اثر بجذبات قدسیہ تو جہات باطنیہ ہر ایک دل کو خیر اور نیکی کی طرف بلاتا ہے۔ جس قدر کوئی اس
سے محبت اور مناسبت پیدا کرتا ہے اُسی قدر وہ ایمانی قوت پاتا ہے اور نورانیت اس کے دل میں پھیلتی
ہے یاں تک کہ وہ اسی کے رنگ میں آ جاتا ہے اور ظلی طور پر ان سب کمالات کو پالیتا ہے جو اس کو
حاصل ہیں اور جو وجود شر انگیز ہے یعنی وجود شیطان جس کا مقام ذو العقول کی قسم میں انتہائی نقطہ انخفاض
میں واقع ہے اُس کا اثر ہر یک دل کو جو اس سے کچھ نسبت رکھتا ہے شرک کی طرف کھینچتا ہے۔ جس قدر
کوئی اس سے مناسبت پیدا کرتا ہے اسی قدر بے ایمانی اور خباثت کے خیال اس کو سوجھتے ہیں یاں تک کہ
جس کو مناسبت تام ہو جاتی ہے وہ اسی کے رنگ اور روپ میں آکر پورا پورا شیطان ہو جاتا ہے اور ظالمی طور پر
ان سب کمالات خباثت کو حاصل کر لیتا ہے جو اصلی شیطان کو حاصل ہیں۔ اسی طرح اولیاء الرحمن اور
اولیاء الشیطان اپنی اپنی مناسبت کی وجہ سے الگ الگ طرف کھینچے چلے جاتے ہیں ۔
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۴۸ تا ۲۵۱ حاشیه )
فاطر : ۲۹