حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور نزولِ مسیح
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور نزول مسیح
میں حضرت مسیح علیہ السلام کو فوت شدہ اور داخل موتی ایماناً و یقیناً جانتا ہوں اور ان کے مرجانے پر
یقین رکھتا ہوں اور کیوں یقین نہ رکھوں جبکہ میرا مولی میرا آقا اپنی کتاب عزیز اور قرآن کریم میں ان
کو متوفیوں کی جماعت میں داخل کر چکا ہے اور سارے قرآن میں ایک دفعہ بھی ان کی خارق عادت
زندگی اور ان کے دوبارہ آنے کا ذکر نہیں بلکہ ان کو صرف فوت شدہ کہہ کر پھر چپ ہو گیا ۔ لہذا ان کا زندہ
بجسده العنصری ہونا اور پھر دوبارہ کسی وقت دنیا میں آنا نہ صرف اپنے ہی الہام کی رو سے خلاف واقعہ سمجھتا
ہوں بلکہ اس خیال حیات مسیح کو نصوص بینہ قطعیہ یقینیہ قرآن کریم کی رو سے لغو اور باطل جانتا ہوں ۔
(آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۱۵)
واضح ہو کہ اکثر مسلمانوں اور عیسائیوں کا یہ خیال ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ چلے
گئے ہیں اور یہ دونوں فرقے ایک مدت سے یہی گمان کرتے چلے آئے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام
اب تک آسمان پر زندہ موجود ہیں اور کسی وقت آخری زمانہ میں پھر زمین پر نازل ہونگے اور ان دونوں
فریق یعنی اہل اسلام اور مسیحیوں کے بیان میں فرق صرف اتنا ہے کہ عیسائی تو اس بات کے قائل ہیں کہ
حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیب پر جان دی اور پھر زندہ ہو کر آسمان پر مع جسم عنصری چڑھ گئے اور
اپنے باپ کے دائیں ہاتھ جا بیٹھے اور پھر آخری زمانہ میں دنیا کی عدالت کے لئے زمین پر آئیں گے اور
کہتے ہیں کہ دنیا کا خدا اور خالق اور مالک وہی یسوع مسیح ہے اس کے سوا اور کوئی نہیں وہی ہے جو دنیا کے
اخیر میں سزا جزا دینے کے لئے جلالی طور پر نازل ہوگا ۔ تب ہر ایک آدمی جس نے اس کو یا اس کی ماں کو
بھی خدا کر کے نہیں مانا پکڑا جائے گا اور جہنم میں ڈالا جائے گا جہاں رونا اور دانت پینا ہوگا۔ مگر
مسلمانوں کے مذکورہ بالا فرقے کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام مصلوب نہیں ۔ ہیں ہوئے اور نہ صلیب پر
مرے بلکہ اس وقت جبکہ یہودیوں نے ان کو مصلوب کرنے کیلئے گرفتار کیا خدا کا فرشتہ ان کو مع جسم عنصری
آسمان پر لے گیا اور اب تک آسمان پر زندہ موجود ہیں اور مقام ان کا دوسرا آسمان ہے جہاں حضرت
ی نبی یعنی یوحنا ہیں ۔ اور نیز مسلمان یہ بھی کہتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام خدا کا بزرگ نبی ہے مگر نہ خدا ہے
اور نہ خدا کا بیٹا۔ اور اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ آخری زمانہ میں دو فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے
دمشق کے منارہ کے قریب یا کسی اور جگہ اتریں گے اور امام محمد مہدی کے ساتھ مل کر جو پہلے سے بنی فاطمہ
میں سے دنیا میں آیا ہوا ہو گا دنیا کی تمام غیر قوموں کو قتل کر ڈالیں گے اور بجز ایسے شخص کے جو بلا توقف
مسلمان ہو جائے اور کسی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے ۔ غرض مسلمانوں کا وہ فرقہ جو اپنے تئیں اہل سنت یا
اہل حدیث کہتے ہیں جن کو عوام وہابی کے نام سے پکارتے ہیں حضرت عیسی علیہ السلام کے دوبارہ زمین
پر نازل ہونے سے اصل مقصد یہ قرار دیتے ہیں کہ تا وہ ہندوؤں کے مہادیو کی طرح تمام دنیا کو فنا کر
ڈالیں۔ اول یہ دھمکی دیں کہ مسلمان ہو جائیں اور اگر پھر بھی لوگ کفر پر قائم رہیں تو سب کو تہ تیغ کر
بالخصوص عیسائیوں کی نسبت بڑے زور سے فرقہ مذکورہ کے عالم یہ بیان کرتے ہیں کہ جب
حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے اتریں گے تو وہ دنیا کی تمام صلیبوں کو توڑ دیں گے اور تلوار کے ساتھ
سخت بے رحمی کی کارروائیاں کرینگے اور دنیا کو خون میں غرق کر دینگے اور گو حضرت عیسی علیہ السلام
بھی بجائے خود ایک مہدی ہیں بلکہ بڑے مہدی وہی ہیں لیکن اس سبب سے کہ خلیفہ وقت قریش میں
سے ہونا چاہیئے اس لئے حضرت عیسی علیہ السلام خلیفہ وقت نہیں ہونگے بلکہ خلیفہ وقت وہی محمد مہدی
ہوگا۔ اور کہتے ہیں کہ یہ دونوں مل کر زمین کو انسانوں کے خون سے بھر دیں گے اور اس قدر خونریزی
کرینگے جس کی نظیر ابتدائے دنیا سے اخیر تک کسی جگہ نہیں پائی جائے گی ۔ اور آتے ہی خون ریزی ہی
شروع کر دیں گے اور کوئی وعظ وغیرہ نہیں کرینگے اور نہ کوئی نشان دکھا ئیں گے اور کہتے ہیں کہ اگر چہ
حضرت عیسی علیہ السلام امام محمد من امام محمد مہدی کے لئے بطور مشیر یا وزیر کے ہونگے اور عنان عنان حکومت صرف مہدی
کے ہاتھ میں ہوگی لیکن حضرت مسیح تمام دنیا کے قتل کرنے کیلئے حضرت امام محمد مہدی کو ہر وقت اکسائیں
اور تیز مشورے دیتے رہیں گے گویا اس اخلاقی زمانہ کی کسر نکالیں گے جبکہ آپ نے یہ تعلیم دی تھ یہ تھی کہ
کسی شر کا مقابلہ مت کرو اور ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری گال بھی پھیر دو ۔“
گے
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵ تا ۷ )
میرا اور میری جماعت کا عقیدہ مہدی کی نسبت
مہدی اور مسیح موعود کے بارے میں جو میرا عقیدہ اور میری جماعت کا عقیدہ ہے وہ یہ ہے کہ اس
قسم کی تمام حدیثیں جو مہدی کے آنے کے بارے میں ہیں ہرگز قابل وثوق اور قابل اعتبار نہیں ہیں ۔
میرے نزدیک ان پر تین قسم کا جرح ہوتا ہے یا یوں کہو کہ وہ تین قسم سے باہر نہیں۔
(1) اوّل وہ حدیثیں کہ موضوع اور غیر صحیح اور غلط ہیں ۔ اور ان کے راوی خیانت اور کذب سے متہم
ہیں اور کوئی دیندار مسلمان ان پر اعتماد نہیں کر سکتا۔
(۲) دوسری وہ حدیثیں ہیں جو ضعیف اور مجروح ہیں اور باہم تناقض اور اختلاف کی وجہ سے
پایۂ اعتبار سے ساقط ہیں اور حدیث کے نامی اماموں نے یا تو ان کا قطعاً ذکر ہی نہیں کیا اور یا جرح
اور بے اعتباری کے لفظ کے ساتھ ذکر کیا ہے اور توثیق روات نہیں کی یعنی راویوں کے صدق اور دیانت
پر شہادت نہیں دی۔
ہے۔
(۳) تیسری وہ حدیثیں ہیں جو درحقیقت ر حقیقت صحیح تو ہیں اور طرق متعددہ سے ان کے ، ان کی صحت کا پتا ملتا ۔
لیکن یا تو وہ کسی پہلے زمانہ میں پوری ہو چکی ہیں اور مدت ہوئی کہ ان لڑائیوں کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب
کوئی حالت منتظرہ باقی نہیں اور یا یہ بات ہے کہ ان میں ظاہری خلافت اور ظاہری لڑائیوں کا کچھ بھی ذکر
نہیں صرف ایک مہدی یعنی ہدایت یافتہ انسان کے آنے کی خوشخبری دی گئی ہے اور اشارات سے بلکہ
صاف لفظوں میں بھی بیان کیا گیا ہے کہ اس کی ظاہری بادشاہت اور خلافت نہیں ہوگی اور نہ وہ لڑے گا
اور نہ خون ریزی کریگا اور نہ اس کی کوئی فوج ہوگی اور روحانیت اور دلی توجہ کے زور سے دلوں میں دوبارہ
ایمان قائم کر دیگا ۔ جیسا کہ حدیث لَا مَهْدِيَّ إِلَّا عِيسَى جو ابن ماجہ کی کتاب میں جو اسی نام سے مشہور
ہے اور حاکم کی کتاب مستدرک میں انس بن مالک سے روایت کی گئی ہے ۔ اور یہ روایت محمد بن خالد
جندی نے ابان بن صالح سے اور ابان بن صالح نے حسن بصری سے اور حسن بصری نے انس بن مالک
سے اور انس بن مالک نے جناب رسول اللہ ﷺ سے کی ہے اور اس حدیث کے معنے یہ ہیں کہ بجز اس
شخص کے جو عیسی کی خو اور طبیعت پر آئے گا اور کوئی بھی مہدی نہیں آئے گا یعنی وہی مسیح موعود ہوگا اور
وہی مہدی ہوگا جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خواور طبیعت اور طریق تعلیم پر آئے گا ۔ یعنی بدی کا مقابلہ نہ
کرے گا اور نہ لڑے گا اور پاک نمونہ اور آسمانی نشانوں سے ہدایت کو پھیلائے گا۔ اور اسی حدیث کی تائید
وہ حدیث ہے جو امام بخاری نے ا نے اپنی صحیح بخاری میں لکھی ہے جس کے لفظ یہ ہیں کہ يَضَعُ الْحَرْب یعنی
وہ مہدی جس کا دوسرا نام مسیح موعود ہے دینی لڑائیوں کو قطعاً موقوف کر دیگا اور اس کی یہ ہدایت ہو گی کہ
دین کے لئے لڑائی مت کرو بلکہ دین کو بذریعہ سچائی کے نوروں اور اخلاقی معجزات اور خدا کے قرب کے
نشانوں کے پھیلاؤ سو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص اس وقت دین کے لئے لڑائی کرتا ہے یا کسی لڑنے
والے کی تائید کرتا ہے یا ظاہر یا پوشیدہ طور پر ایسا مشورہ دیتا ہے یا دل میں ایسی آرزوئیں رکھتا ہے وہ
خدا اور رسول کا نافرمان ہے۔ ان کی وصیتوں اور حدود اور فرائض سے باہر چلا گیا ہے۔
اور میں اس وقت اپنی محسن گورنمنٹ کو اطلاع دیتا ہوں کہ وہ مسیح موعود خدا سے ہدایت یافتہ اور
مسیح علیہ السلام کے اخلاق پر چلنے والا میں ہی ہوں ۔ ہر ایک کو چاہیے کہ ان اخلاق میں مجھے آزماوے اور
خراب ظن اپنے دل سے دور کرے۔ میری بیس برس کی تعلیم جو براہین احمدیہ سے شروع ہو کر راز حقیقت
تک پہنچ چکی ہے۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو اس سے بڑھ کر میری باطنی صفائی کا اور کوئی گواہ نہیں ۔ میں
اپنے پاس ثبوت رکھتا ہوں کہ میں نے ان کتابوں کو عرب اور روم اور شام اور کابل وغیرہ ممالک میں
پھیلا دیا ہے اور اس امر سے قطعاً منکر ہوں کہ آسمان سے اسلامی لڑائیوں کیلئے مسیح نازل ہوگا اور کوئی شخص
مہدی کے نام سے جو بنی فاطمہ سے ہوگا بادشاہ وقت ہوگا اور دونوں مل کر خونریزیاں شروع کر دیں گے۔
خدا نے میرے پر ظاہر کیا ہے کہ یہ باتیں ہرگز صحیح نہیں ہیں۔ مدت ہوئی کہ حضرت مسیح علیہ السلام وفات
پا چکے۔ کشمیر میں محلہ خانیار میں آپ کا مزار موجود ہے۔ سوجیسا کہ مسیح کا آسمان سے اتر ناب اسے اتر نا باطل ثابت ہوا
اور ایسا ہی کسی مہدی غازی کا آنا باطل ہے۔ اب جو شخص سچائی کا بھوکا ہے وہ اس کو قبول کرے۔ فقط
(حقیقۃ المہدی۔ روحانی خزائن جلد ۴ ۱ صفحه ۴۲۹ تا ۴۳۳)
میرا بیان مسیح موعود کی نسبت جس کی آسمان سے اتر نے اور دوبارہ دنیا میں آنے کی انتظار کی جاتی
ہے جیسا کہ خدائے تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے میرے پر کھول دیا ہے یہ ہے کہ مسیح کے دوبارہ دنیا میں
آنے کا قرآن شریف میں تو کہیں ذکر نہیں ۔ قرآن شریف تو ہمیشہ کیلئے اس کو دنیا سے رخصت کرتا ہے۔
البتہ بعض حدیثوں میں جو استعارات سے پر ہیں مسیح کے دوبارہ دنیا میں آنے کے لئے بطور پیشگوئی بیان
کیا گیا ہے۔ سو ان حدیثوں کے سیاق و سباق سے ظاہر ہے کہ اس جگہ در حقیقت مسیح ابن مریم کا ہی
دوبارہ دنیا میں آجانا ہرگز مراد نہیں ہے بلکہ یہ ایک لطیف استعارہ ہے جس سے مراد یہ ہے کہ کسی ایسے
زمانہ میں جو مسیح ابن مریم کے زمانہ کا ہمرنگ ہوگا ۔ ایک شخص اصلاح خلائق کے لئے دنیا میں آئے گا جو
طبع اور قوت اور اپنے منصبی کام میں مسیح بن مریم کا ہمرنگ ہوگا اور جیسا کہ مسیح بن مریم نے حضرت موسیٰ
کے دین کی تجدید کی اور وہ حقیقت اور مغز توریت کا جس کو یہودی لوگ بھول گئے تھے ان پر دوبارہ کھول
دیا ایسا ہی وہ مسیح ثانی مثیل موسیٰ کے دین کو جو جناب خاتم الانبیاء ﷺ ہیں تجدید کریگا اور یہ مثیل موسیٰ کا
مسیح ! اپنی سوانح میں اور دوسرے تمام نتائج میں جو قوم پر ان کی اطاعت یا ان کی سرکشی کی حالت میں مؤثر
ہوں گے اس مسیح سے بالکل مشابہ ہوگا جو موسیٰ کو دیا گیا تھا۔ اب جو امر کہ خدائے تعالیٰ نے میرے پر
منکشف کیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ مسیح موعود میں ہی ہوں ۔
۔
صلى الله
مسلمانوں کا پرانے خیالات کے موافق جو ان کے دلوں میں جمے ہوئے چلے آتے ہیں یہ دعولٰی ہے
کہ مسیح بن مریم سچ مچ دوفرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ دھرے ہوئے آسمان سے اتریگا اور منارہ مشرقی
دمشق کے پاس آ ٹھہر یگا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ منارہ پر اترے گا۔ اور وہاں سے مسلمان لوگ زینہ کے
ذریعہ سے اس کو نیچے اتاریں گے اور فرشتے اسی جگہ سے رخصت ہو جائیں گے اور عمدہ پوشاک پہنے
ہوئے اتریگا یہ نہیں کہ ننگا ہو اور پھر مہدی کے ساتھ ملاقات اور مزاج پرسی ہوگی اور باوجود اس قدر مدت
گزرنے کے وہی پہلی عمر بتیس یا تینتیس برس کی ہوگی اس قدر گردش ماہ وسال نے اس کے جسم و عمر پر
کچھ اثر نہ کیا ہوگا ۔ اس کے ناخن اور بال وغیرہ اس قدر سے نہ بڑھے ہونگے جو آسمان پر اٹھائے جانے
کے وقت موجود تھے اور کسی قسم کا تغیر اس کے وجود میں نہ آیا ہوگا۔ لیکن زمین پر اتر کر پھر سلسلۂ تغیرات کا
شروع ہوگا۔ وہ کسی قسم کا جنگ و جدل نہیں کرے گا بلکہ اس کی منہ کی ہوا میں ہی ایسی تاثیر ہوگی کہ جہاں
تک اس کی نظر پہنچے گی کافر مرتے جائیں گے۔ یعنی اس کے دم میں ہی یہ خاصیت ہوگی کہ زندوں کو
مارے جیسی پہلے یہ خاصیت بھی کہ مردوں کو زندہ کرے۔ پھر ہمارے علماء اپنے اس پہلے قول کو فراموش کر
کے یہ دوسرا قول جو اس کا نقیض ہے پیش کرتے ہیں کہ وہ جنگ اور جدل بھی کریگا اور دجال یک چشم اس
کے ہاتھ سے قتل ہوگا۔ یہودی بھی اس کے حکم سے مارے جائیں گے۔ پھر ایک طرف تو یہ اقرار ہے کہ
مسیح موعود وہی مسیح بن مریم نبی اللہ ہے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی ۔ جس پر حضرت جبریل اترا کرتا
تھا۔ جو خدائے تعالیٰ کے بزرگ پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر ہے اور دوسری طرف یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ
دوبارہ زمین پر آکر اپنی نبوت کا نام بھی نہیں لے گا بلکہ منصب نبوت سے معزول ہو کر آئے گا اور
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں داخل ہو کر عام مسلمانوں کی طرح شریعت قرآنی کا پابند ہوگا۔
نماز اوروں کے پیچھے پڑھے گا۔ جیسے عام مسلمان پڑھا کرتے ہیں۔ بعض یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ حنفی ہوگا
امام اعظم صاحب کو اپنا امام سمجھے گا مگر اب تک اس بارہ میں تصریح سے بیان نہیں کیا گیا کہ چار سلسلوں
میں سے کس سلسلہ میں داخل ہو گا ۔ آیا وہ قادری ہوگا یا چشتی یا سہروردی یا حضرت مجد دسر ہندی کی طرح
نقشبندی ۔ غرض ان لوگوں نے عنوان میں نبوت کا خطاب جما کر جس درجہ پر پھر اس کا تنزل کیا ہے کوئی
قائم الحواس ایسا کام کبھی نہیں کر سکتا۔ پھر بعد اس کے اس کے خاص کام استعارات کو حقیقت پر حمل کر
کے یہ بیان کئے گئے ہیں کہ وہ صلیب کو توڑے گا ۔ خنزیروں کو قتل کرے گا ۔ اب جائے تعجب ہے کہ
صلیب کو توڑنے سے اس کا کونسا فائدہ ہے ؟ اور اگر اس نے مثلاً دس ہیں لاکھ صلیب تو ڑ بھی دی تو کیا
عیسائی لوگ جن کو صلیب پرستی کی دھن لگی ہوئی ہے اور صلیبیں بنوا نہیں سکتے ؟ اور دوسرا فقرہ جو کہا گیا ہے
کہ خنزیروں کو قتل کرے گا یہ بھی اگر حقیقت پر محمول ہے تو عجیب فقرہ ہے ۔ کیا حضرت مسیح کا زمین پر
اترنے کے بعد عمدہ کام یہی ہوگا کہ وہ خنزیروں کا شکار کھیلتے پھریں گے اور بہت سے کتے ساتھ ہوں
گے اگر یہی سچ ہے تو پھر سکھوں اور چماروں اور سانسیوں اور گنڈیلوں وغیرہ کو جو خنزیر کے شکار کو
دوست رکھتے ہیں خوشخبری کی جگہ ہے کہ ان کی خوب بن آئے گی مگر شاید عیسائیوں کو ان کی اس خنز بریشی
سے کچھ چنداں فائدہ نہ پہنچ سکے کیونکہ عیسائی قوم نے خنزیر کے شکار کو پہلے ہی کمال تک پہنچا رکھا ہے۔
بالفعل خاص لنڈن میں خنزیر کا گوشت فروخت کرنے کیلئے ہزار دوکان موجود ہے اور بذریعہ معتبر خبروں
کے ثابت ہوا ہے کہ صرف یہی ہزار دو کان نہیں بلکہ پچیس ہزار اور خنزیر ہر روز لنڈن میں سے مفصلات
کے لوگوں کیلئے باہر بھیجا جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا نبی اللہ کی یہی شان ہونی چاہیے؟ کہ وہ دنیا
میں اصلاح خلق کے لئے تو آوے مگر پھر اپنی اوقات عزیز ایک مکروہ جانور خنزیر کے شکار میں ضائع
کرے۔ حالانکہ توریت کے رو سے خنزیر کو چھونا بھی سخت معصیت میں داخل ہے۔ پھر میں یہ بھی کہتا
ہوں کہ اول تو شکار کھیلنا ہی کار بیکاراں ہے اور اگر حضرت مسیح کو شکار ہی کی طرف رغبت ہو گی اور دن
رات یہی کام پسند آئے گا تو پھر کیا یہ پاک جانور جیسے ہرن اور گورخر اور خرگوش دنیا میں کچھ کم ہیں تا ایک
ناپاک جانور کے خون سے ہاتھ آلودہ کریں۔
اب میں نے وہ تمام خاکہ جو میری قوم نے مسیح کے ان سوانح کا کھینچ رکھا ہے جو دوبارہ زمین پر اترنے کے
بعد ان پر گزریں گے پیش کر دیا ہے۔ عقلمند لوگ اس پر غور کریں کہ کہاں تک اس میں خلاف قانون قدرت
باتیں ہیں۔ کہاں تک اس میں اجتماع نقیضین موجود ہے کہاں تک یہ شان نبوت سے بعید ہے لیکن اس
جگہ یہ بھی یاد رہے کہ یہ تمام ذخیرہ رطب ویابس کا صحیحین میں نہیں ہے۔ امام محمد اسماعیل بخاری رحمہ اللہ
نے اس بارہ میں اشارہ تک بھی نہیں کیا کہ یہ مسیح آنے والا در حقیقت اور سچ مچ وہی پہلا مسیح ہوگا بلکہ
انہوں نے دو حدیثیں آنحضرت ﷺ کی طرف سے ایسی لکھی ہیں جنہوں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ مسیح اول
اور ہے اور مسیح ثانی اور کیونکہ ایک حدیث کا مضمون یہ ہے کہ ابن مریم تم میں اترے گا اور پھر بیان کے
طور پر کھول دیا ہے کہ وہ ایک تمہارا امام ہوگا جو تم میں سے ہی ہوگا۔ پس ان لفظوں پر خوب غور کرنی
چاہیے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لفظ ابن مریم کی تصریح میں فرماتے ہیں کہ وہ ایک تمہارا امام ہوگا جو
تم میں سے ہی ہوگا اور تم میں سے ہی پیدا ہوگا ۔ گویا آنحضرت ﷺ نے اس وہم کو دفع کرنے کے لئے
جو ابن مریم کے لفظ سے دلوں میں گزرسکتا تھا ما بعد کے لفظوں میں بطور تشریح فرما دیا کہ اس کو سچ مچ
ابن مریم ہی نہ سمجھ لو بَلْ هُوَ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ اور دوسری حدیث جو اس بات کا فیصلہ کرتی ہے وہ یہ ہے
کہ مسیح اول کا حلیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اور طرح کا فرمایا ہے اور مسیح ثانی کا حلیہ اور طور کا ذکر
کیا ہے جو اس عاجز کے حلیہ سے بالکل مطابق ہے۔ اب سوچنا چاہیے کہ ان دونوں حلیوں میں تناقض
صریح ہونا کیا اس بات پر پختہ دلیل نہیں ہے کہ در حقیقت مسیح اول اور ہے اور مسیح ثانی اور ۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۲۱ تا ۱۲۴)
۔
اس جگہ اس بات کا لکھنا فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ میرا یہ دعویٰ کہ میں میرا یہ دعویٰ کہ میں مسیح موعود ہوں ایک ایسا دعولٰی ہے
جس کے ظہور کی طرف مسلمانوں کے تمام فرقوں کی آنکھیں لگی ہوئی تھیں اور احادیث نبویہ کی متواتر
پیشگوئیوں کو پڑھ کر ہر ایک شخص اس بات کا منتظر تھا کہ کب وہ بشارتیں ظہور میں آتی ہیں ۔ بہت سے اہل
کشف نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر خبر دی تھی کہ وہ مسیح موعود چودھویں صدی کے سر پر ظہور کرے گا اور یہ
پیشگوئی اگر چہ قرآن شریف میں صرف اجمالی طور پر پائی جاتی ہے مگر احادیث کے رو سے اس قدر تواتر تک
پہنچی ہے کہ جس کا کذب عند العقل ممتنع ہے۔ اگر تو اتر کچھ چیز ہے تو کہہ سکتے ہیں کہ اسلامی پیشگوئیوں میں
سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلیں کوئی ایسی پیشگوئی نہیں جو اس درجہ تو اتر پر ہو جیسا کہ اس
میں پایا جاتا ہے ۔ لیکن افسوس ہے کہ باوجود اس تو اتر کے ہمارے زمانہ میج اعوج کے علماء نے ا اس
پیشگوئی
پیشگوئی کے صحیح صحیح معنے سمجھنے میں بڑا دھوکا کھایا ہے اور باعث سخت غلط نہی کے اپنے عقیدہ میں قابل شرم
تناقضات جمع کر لئے ہیں ۔ یعنی ایک طرف تو قرآن شریف پر ایمان لا کر اور احادیث صحیحہ کو تسلیم کر کے
ان کو یہ ماننا پڑا کہ حضرت عیسی در حقیقت فوت ہو گئے ہیں اور دوسری طرف یہ عقیدہ بھی انہوں نے رکھا
کہ کسی زمانہ میں خود حضرت عیسی علیہ السلام آخر زمانہ میں نازل ہونگے اور وہ آسمان پر زندہ موجود ہیں
فوت نہیں ہوئے اور پھر ایک طرف آ طرف آنحضرت ﷺ کو خاتم الانبیاء قرار دیا اور دوسری طرف یہ عقیدہ بھی
رکھا کہ آنحضرت مے کے بعد بھی ایک نبی آنے والا ہے یعنی حضرت عیسی علیہ السلام جو کہ نبی ہیں اور
ایک طرف یہ عقیدہ رکھا کہ مسیح موعود دجال کے وقت آئے گا اور دجال کا تمام روئے زمین پر بجز حرمین
شریفین تسلط ہو جائے گا اور دوسری طرف بموجب حدیث صحیح مرفوع متصل صحیح بخاری اس بات کو بھی
انہیں ماننا پڑا کہ مسیح موعود صلیب کے غلبہ کے وقت آئے گا یعنی اس وقت جبکہ عیسائی مذہب دنیا میں زور
کے ساتھ پھیلا ہوا ہوگا اور عیسائی طاقت اور دولت سب طاقتوں اور دولتوں سے بڑھی ہوئی ہوگی۔ اور
پھر ایک طرف یہ عقیدہ رکھنا پڑا کہ مسیح اپنے وقت کا حاکم اور امام اور مہدی ہوگا اور پھر دوسری طرف یہ
عقیدہ رکھا کہ مسیح مہدی اور امام نہیں بلکہ مہدی کوئی اور ہوگا جو بنی فاطمہ میں سے ہوگا ۔ غرض اس قسم کے
بہت سے تناقضات جمع کر کے اس پیشگوئی کی صحت کی نسبت لوگوں کو تذبذب اور شک میں ڈال دیا
کیونکہ جو امرکئی تناقضات کا مجموعہ ہو ممکن نہیں کہ وہ صحیح ہو۔ پھر اہل عقل لوگ کیونکر اس کو قبول کر سکیں اور
کیونکر اپنے جو ہر عقل کو پیروں کے نیچے کچل کر اس ٹیڑھے طریق پر قدم ماریں۔ اسی وجہ سے حال کے
ان نو تعلیم یافتہ لوگوں کو جو نیچر اور قانون قدرت اور عقلی نظام کو واقعات کی صحت یا عدم صحت کیلئے ایک
معیار قرار دیتے ہیں اس پیشگوئی سے باوجود اعلیٰ درجہ کے تواتر کے جو اس میں ہے انکار کرنا پڑا اور
در حقیقت اگر اس کے یہی معنے کئے جائیں کہ جو اس قدر تناقضات کو اپنے اندر رکھتے ہیں تو انسانی عقل
ان تناقضات کی مات کی تطبیق سے عاجز آ کر آخر اس پریشانی سے رہائی اسی اسی میں دیکھتی ہے کہ اس پیشگوئی کی
صحت سے بھی انکار کرے۔ سو یہی سبب تھا کہ نیچر اور عقل کے دلدادہ با وجود پیشگوئی کے اس قدر تواتر
کے اس عظیم الشان پیشگوئی سے انکاری ہو گئے لیکن افسوس کہ ان لوگوں نے بھی انکار کرنے میں بڑی
شتاب کاری سے کام لیا ہے کیونکہ اخبار متواترہ سے کوئی عقلمند انکار نہیں کر سکتا اور جو خبر تو اتر کے درجہ پر
پہنچ جائے ممکن نہیں کہ اس میں کذب کا شائبہ ہو۔ پس طریق انصاف اور حق پرستی یہ تھا کہ خبر متواتر کورد
نہ کرتے ۔ ہاں ان معنوں کو رد کر دیتے جو نادان مولویوں نے کئے جن سے کئی قسم کے تناقض لازم آئے
اور کئی تناقض جمع بھی کر لئے اور در حقیقت یہ ناقص الفہم مولویوں کا قصور ہے جو انہوں نے ایک سیدھی
اور صاف پیشگوئی کے ایسے معنے کر کے جو تناقضات کا مجموعہ تھے محقق طبع لوگوں کو بڑی پریشانی اور
سرگردانی میں ڈال دیا۔ اب خدا تعالیٰ نے اس کے سچے اور صحیح معنے کھول کر جو تناقضات اور نامعقولیت اور
سے بالکل پاک ہیں ہر ایک انصاف پسند محقق کو یہ موقعہ دیا ہے کہ وہ اس خبر متواتر کو مان کر اس کے
مصداق کی تلاش میں لگ جائے اور خدا تعالیٰ کی صریح پیشگوئی سے انکار کر کے مکذبین میں داخل نہ ہو۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۰۵ تا ۲۱۱ حاشیه )
اس پیشگوئی کو صرف ظاہری الفاظ تک محدود رکھنے میں بڑی بڑی مشکلات ہیں ۔ قبل اس کے جو مسیح تک
آسمان سے اترے صدہا اعتراض پہلے ہی سے اتر رہے ہیں ۔ ان مشکلات میں پڑنے کی ضرورت ہی کیا
ہے۔ اور ہمیں اس بات کی کیا حاجت کہ ابن مریم کو آسمان سے اتارا جائے اور ان کا نبوت سے الگ
ہونا تجویز کیا جائے اور ان کی اس طرح پر تحقیر کی جائے کہ دوسرا شخص امامت کرے اور وہ پیچھے مقتدی
بنیں اور دوسرا شی شخص ان کے روبرو لوگوں سے بیعت امامت و خلافت لے لے اور اور وہ وہ بدیدۂ بد حسرت دیکھتے
رہیں اور احد المسلمین بن کر اپنی نبوت کا دم نہ مار سکیں ۔ (ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۷۴)
اس پیشگوئی کے سمجھنے میں اہل عقل اور تدبر کرنے والوں کے لئے کچھ بھی دقت نہ تھی کیونکہ رسول
کریم ﷺ کے الفاظ مقدسہ ایسے صاف تھے کہ خود اس مطلب کی طرف رہبری کرتے تھے کہ ہرگز اس
پیشگوئی میں نبی اسرائیلی کا دوبارہ دنیا میں آنا مراد نہیں ہے اور آنحضرت ﷺ نے بار بار فرما دیا تھا کہ
میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور حدیث لَا نَبِيَّ بَعْدِی ایسی مشہور تھی کہ کسی کو اس کی صحت میں کلام نہ
تھا اور قرآن شریف جس کا لفظ لفظ قطعی ہے اپنی آیت کریمہ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ
النبین لیے سے بھی اس بات کی تصدیق کرتا تھا کہ فی الحقیقت ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت ختم
ہو چکی ہے۔ پھر کیونکر ممکن تھا کہ کوئی نبی نبوت کے حقیقی معنوں کے رو سے آنحضرت ﷺ کے بعد
صلى الله
عروسه
تشریف لاوے۔ اس سے تو تمام تارو پود اسلام درہم برہم ہو جاتا تھا اور یہ کہنا کہ حضرت عیسیٰ نبوت
سے معطل ہو کر آئیگا نہایت بے حیائی اور گستاخی کا کلمہ ہے ۔ کیا خدا تعالیٰ کے مقبول اور مقرب نبی
حضرت عیسی علیہ السلام جیسے اپنی نبوت سے معطل ہو سکتے ہیں ۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۲۱۷، ۲۱۸ حاشیه )
نزول سے مراد در حقیقت مسیح بن مریم کا نزول نہیں بلکہ استعارہ کے طور پر ایک مثیل مسیح کے آنے کی
ا الاحزاب : ۱
خبر دی گئی ہے جس کا مصداق حسب اعلام والہام الہی یہی عاجز ہے اور مجھے یقیناً معلوم ہے کہ میری اس
رائے کے شائع ہونے کے بعد جس پر میں بینات الہام سے قائم کیا گیا ہوں بہت سی قلمیں مخالفانہ طور پر
اٹھیں گی اور ایک تعجب اور انکار سے بھرا ہوا شور عوام میں پیدا ہوگا۔ بائیبل اور ہماری احادیث
اور اخبار کی کتابوں کے رو سے جن نبیوں کا اسی وجود عنصری کے ساتھ آسمان پر جانا تصور کیا گیا ہے وہ دو
نبی ہیں ۔ ایک یوحنا جس کا نام ایلیا اور ادریس لے بھی ہے۔ دوسرے مسیح بن مریم جن کو عیسی اور یسوع بھی
کہتے ہیں۔ ان دونوں نبیوں کی نسبت عہد قدیم اور جدید کے بعض صحیفے بیان کر رہے ہیں کہ وہ دونوں
آسمان کی طرف اٹھائے گئے اور پھر کسی زمانہ میں زمین پر اتریں گے اور تم ان کو آسمان سے آتے دیکھو
گے۔ انہی کتابوں سے کسی قدر ملتے جلتے الفاظ احادیث نبویہ میں بھی پائے جاتے ہیں۔ لیکن حضرت
ادرلیس کے کی نسبت جو بائیل میں یوحنا یا ایلیا کے نام سے پکارے گئے ہیں انجیل میں یہ فیصلہ دیا گیا ہے کہ
یحیی بن زکریا کے پیدا ہونے سے ان کا آسمان سے اترنا وقوع میں آ گیا ہے چنانچہ حضرت مسیح صاف
صاف الفاظ میں فرماتے ہیں کہ یوحنا جو آنے والا تھا یہی ہے چاہو تو قبول کرو سو ایک نبی کے محکمہ سے
ایک آسمان پر جانے والے اور پھر کسی وقت اتر نے والے یعنی یوحنا کا مقدمہ تو انفصال پا گیا اور دوبارہ
اترنے کی حقیقت اور کیفیت معلوم ہوگئی ۔ چنانچہ تمام عیسائیوں کا متفق علیہ عقیدہ جو انجیل کے رو سے ہونا
چاہیے یہی ہے کہ یوحنا جس کے آسمان سے اترنے کا انتظار تھا وہ حضرت مسیح کے وقت میں آسمان سے
اس طرح پر اتر آیا کہ زکریا کے گھر میں اسی طبع اور خاصیت کا بیٹا ہوا جس کا نام بھی تھا۔ البتہ یہودی اس
کے اترنے کے اب تک منتظر ہیں ۔ ان کا بیان ہے کہ وہ سچ مچ آسمان سے اترے گا۔
بہر حال آسمان سے اترنے کا لفظ جو تاویل رکھتا ہے مسیح کے بیان سے اس کی حقیقت ظاہر ہوئی اور انہی
کے بیان سے یوحنا کے آسمان سے اترنے کا جھگڑا طے ہوا اور یہ بات کھل گئی کہ آخر اترے تو کس طرح
اُترے مگر مسیح کے اترنے کے بارے میں اب تک بڑے جوش سے بیان کیا جاتا ہے کہ وہ عمدہ اور شاہانہ
پوشاک قیمتی پارچات کی پہنے ہوئے فرشتوں کے ساتھ آسمان سے اتریں گے۔ مگر ان دو قوموں کا اس پر
اتفاق نہیں کہ کہاں اتریں گے ۔ آیا مکہ معظمہ میں یا لندن کے کسی گرجا میں یا ماسکو کے شاہی کلیسیا
میں ۔ اگر عیسائیوں کو پرانے خیالات کی تقلید رہزن نہ ہو تو وہ مسلمانوں کی نسبت بہت جلد سمجھ سکتے ہیں
کہ مسیح کا اتر نا اسی تشریح کے موافق چاہئے جو خود حضرت مسیح کے بیان سے صاف لفظوں میں معلوم ہو چکی
لے ہے الیاس پڑھا جائے ۔ شمس
ہے عیسائی لوگ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ حضرت مسیح اٹھائے جانے کے بعد بہشت
میں داخل ہو گئے ۔ لوکا کی انجیل میں خود حضرت مسیح ایک چور کو تسلی دے کر کہتے ہیں کہ آج تو میرے
ساتھ بہشت میں داخل ہوگا ۔ اور عیسائیوں کا یہ عقیدہ بھی متفق علیہ ہے کہ کوئی شخص بہشت میں داخل ہو
کر پھر اس سے نکالا نہیں جائیگا گو کیسا ہی ادنی درجہ کا آدمی ہو ۔ چنانچہ یہی عقیدہ مسلمانوں کا بھی ہے۔
اللہ جل شانہ قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ لے یعنی جو لوگ بہشت
میں داخل کئے جائیں گے پھر اس سے نکالے نہیں جائیں گے اور قرآن شریف میں اگرچہ حضرت مسیح
کے بہشت میں داخل ہونے کا بہ تصریح کہیں ذکر نہیں لیکن ان کی وفات پا جانے کا تین جگہ ذکر ہے۔
اور مقدس بندوں کے لئے وفات پانا اور بہشت میں داخل ہونا ایک ہی حکم میں ہے کیونکہ برطبق آیت
قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ فِ وَادْخُلِي جَنَّتِي ے وہ بلا توقف بہشت میں داخل کئے جاتے ہیں۔
اب مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں گروہ پر واجب ہے کہ اس امر کو غور سے جانچیں کہ کیا یہ ممکن ہے کہ
ایک مسیح جیسا مقرب بندہ بہشت میں داخل کر کے پھر اس سے باہر نکال دیا جائے؟ کیا اس میں
خدائے تعالیٰ کے اس وعدہ کا تخلف نہیں جو اس کی تمام پاک کتابوں میں بتواتر و تصریح موجود ہے؟
میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ یہی معجزہ کفار مکہ نے ہمارے سید و مولی حضرت خاتم الانبیاء
صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا تھا کہ آسمان پر ہمارے رو برو چڑھیں اور روبروہی اتریں۔ اور انہیں جواب
ملا تھا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّی ہے یعنی خدا تعالیٰ کی حکیمانہ شان اس سے پاک ہے کہ ایسے کھلے
کھلے خوارق اس دار الابتلاء میں دکھاوے اور ایمان بالغیب کی حکمت کو تلف کرے۔
اب میں کہتا ہوں کہ جو امر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جو افضل الانبیاء تھے جائز نہیں اور
سنت اللہ سے باہر سمجھا گیا وہ حضرت مسیح کے لئے کیونکر جائز ہو سکتا ہے۔؟ یہ کمال بے ادبی ہو گی کہ ہم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت ایک کمال کو مستبعد خیال کریں اور پھر وہی کمال حضرت مسیح کی نسبت
قرین قیاس مان لیں۔ کیا کسی سچے مسلمان سے ایسی گستاخی ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں ۔ اب ہم
یہ بیان کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے ہادی اور سید مولی جناب ختم المرسلین نے مسیح اول اور مسیح ثانی میں
ما بہ الامتیاز قائم کرنے نے کے لئے صرف یہی نہیں فرمایا کہ مسیح ثانی ایک مرد مسلمان ہوگا اور شریعت قرآنی
کے موافق عمل کرے گا اور مسلمانوں کی طرح صوم وصلوٰۃ وغیرہ احکام فرقانی کا پابند ہوگا اور مسلمانوں
الحجر: ۴۹ ۲ پس : ۲۷
الفجر: ٣١
بنی اسراءیل : ۹۴
میں پیدا ہوگا اور ان کا امام ہوگا اور کوئی جدا گانہ دین نہ لائیگا اور کسی جدا گا نہ نبوت کا دعوی نہیں کرے گا
بلکہ یہ بھی ظاہر فرمایا ہے کہ مسیح اول اور مسیح ثانی کے حلیہ میں بھی فرق بین ہوگا ۔ چنانچہ مسیح اول کا حلیہ
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج کی رات میں نظر آیا وہ یہ ہے کہ درمیانہ قد اور سرخ رنگ اور
گھنگھر والے بال اور سینہ کشادہ ہے دیکھو صحیح بخاری ص ۴۸۹ ۔ لیکن اسی کتاب میں مسیح ثانی کا حلیہ جناب
ممدوح نے یہ فرمایا ہے کہ وہ گندم گوں ہے اور اس کے بال گھنگھر والے نہیں ہیں اور کانوں تک لٹکتے
ہیں ۔ اب ہم سوچتے ہیں کہ کیا یہ دونوں ممیز علامتیں جو مسیح اول اور ثانی میں آنحضرت ﷺ نے بیان
فرمائی ہیں کافی طور پر یقین نہیں دلاتیں کہ مسیح اول اور ہے اور مسیح ثانی اور ۔ ان دونوں کو ابن مریم کے نام
سے پکارنا ایک لطیف استعارہ ہے جو باعتبار مشابہت طبع اور روحانیت خاصیت کے استعمال کیا گیا ہے۔
توضیح مرام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۱ تا ۵۹)
واقعات موجودہ کو نظر انداز مت کرو تا تم پر کھل جائے کہ یہ تمام ضلالت وہی سخت دجالیت ہے جس
سے ہر یک نبی ڈراتا آیا ہے جس کی بنیاد اس دنیا میں عیسائی مذہب اور عیسائی قوم نے ڈالی ۔ جس کے لئے
ضرور تھا کہ مجد د وقت مسیح کے نام پر آوے کیونکہ بنیاد فساد مسیح کی ہیا ہی امت ہے ۔ اور میرے پر پر کشفاً یہ ظاہر
کیا گیا ہے کہ یہ زہر ناک ہوا جو عیسائی قوم سے دنیا میں پھیل گئی حضرت عیسیٰ کو اس کی خبر دی گئی ۔ تب ان
کی روح روحانی نزول کے لئے حرکت میں آئی اور اس نے جوش میں آ کر اور اپنی امت کو ہلاکت کا
مفسده پرداز پا کر زمین پر اپنا قائم مقام اور شبیہ چاہا جو اس کا ایسا ہم طبع ہو کہ گویا وہی ہو۔ سو اس کو
خدائے تعالیٰ نے وعدہ کے موافق ایک شبیہ عطا کی اور اس میں مسیح کی ہمت اور سیرت اور روحانیت نازل ہوئی
اور اس میں اور مسیح میں بشدت اتصال کیا گیا گویا وہ ایک ہی جوہر کے دوٹکڑے بنائے گئے اور مسیح کی
تو جہات نے اس کے دل کو اپنا قرار گاہ بنایا اور اس میں ہو کر اپنا تقاضا پورا کرنا چاہا۔ پس ان معنوں سے
اس کا وجود مسیح کا وجود ٹھہرا اور مسیح کے پر جوش ارادات اس میں نازل ہوئے جن کا نزول الہامی استعارات
میں مسیح کا نزول قرار دیا گیا ۔ یاد رہے کہ یہ ایک عرفانی بھید ہے ہے کہ بعض گزشتہ کاملوں کا ان بعض پر جو زمین
پر زندہ موجود ہوں عکس توجہ پڑ کر اور اتحاد خیالات ہو کر ایسا تعلق ہو جاتا ہے کہ وہ ان کے ظہور کو اپنا ظہور سمجھ
لیتے ہیں اور ان کے ارادات جیسے آسمان پر ان کے دل میں پیدا ہوتے ہیں ویسا ہی باذنہ تعالیٰ اس کے دل
میں جو زمین پر ہے پیدا ہو جاتے ہیں اور ایسی روح جس کی حقیقت کو اس آدمی سے جو زمین پر ہے متحد کیا جاتا
ہے ایک ایسا ملکہ رکھتی ہے کہ جب چاہے پورے طور پر اپنے ارادات اس میں ڈالتی رہے اور ان ارادات