حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور نزولِ مسیح
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کو خدا تعالیٰ اس دل سے اس دل میں رکھ دیتا ہے۔ غرض یہ سنت ۔ غرض یہ سنت اللہ ہے کہ کبھی گزشتہ انبیا ء واد ہے کہ کبھی گزشتہ انبیاء و اولیاء اس طور
سے نزول فرماتے ہیں اور ایلیا نبی نے بیچی نبی میں ہو کر اسی طور سے نزول کیا تھا۔ سو مسیح کے نزول کی سچی
حقیقت یہی ہے جو اس عاجز پر ظاہر کی گئی اور اگر اب بھی کوئی باز نہ آوے تو میں مباہلہ کے لئے طیار ہوں۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۵۴ تا ۲۵۶)
صلى الله
علوسه ۔
اگر یہ کہا جائے کہ احادیث صاف اور صریح لفظوں میں بتلا رہی ہیں کہ مسیح ابن مریم آسمان سے
اترے گا اور دمشق کے منارہ شرقی کے پاس اس کا اترنا ہوگا اور دوفرشتوں کے کندھوں پر اس کے ہاتھ
ہونگے تو اس مصرح اور واضح بیان سے کیونکر انکار کیا جائے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ آسمان سے اترنا
اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ سچ مچ خاکی وجود آسمان سے اترے بلکہ صحیح حدیثوں میں تو آسمان کا لفظ
بھی نہیں ہے۔ اور یوں تو نزول کا لفظ عام ہے جو شخص ایک جگہ سے چل کر دوسری جگہ ٹھہرتا ہے اس کو بھی
یہی کہتے ہیں کہ اس جگہ اترا ہے۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ فلاں جگہ لشکر اترا ہے یا ڈیرہ اترا ہے۔ کیا اس سے یہ
سمجھا جاتا ہے کہ وہ لشکر یا وہ ڈر پشکر یا وہ ڈیرہ آسمان سے اترا ہے؟ ماسوائے اس کے خدائے : اترا ہے؟ ماسوائے اس کے خدائے تعالیٰ نے تو قرآن شریف
میں صاف فرما دیا ہے کہ آنحضرت علی بھی آسمان سے ہی اترے ہیں بلکہ ایک جگہ فرمایا ہے کہ لوہا بھی
ہم نے آسمان سے اتارا ہے ۔ پس صاف ظاہر ہے کہ یہ آسمان سے اتر نا اس صورت اور رنگ کا نہیں
ہے جس صورت پر لوگ خیال کر رہے ہیں ۔ (ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳۳،۱۳۲)
ناحق نزول کے لفظ کے الٹے معنے کرتے ہیں۔ خدا کی کتابوں کا یہ قدیم محاورہ ہے کہ جو خدا کی طرف
سے آتا ہے اس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ آسمان سے نازل ہوا۔ دیکھو انجیل یوحنا باب ۱ آیت ۳۸ اور اسی
راز کی طرف اشارہ ہے سورۃ اِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ے میں اور نیز آیت ذِكْرً ا رَسُولًا
میں لیکن عوام جو جسمانی خیال کے ہوتے ہیں وہ ہر ایک بات کی جسمانی طور پر سمجھ لیتے ہیں۔ یہ لوگ
خیال نہیں کرتے کہ جیسے حضرت مسیح ان کے زعم میں فرشتوں کے ساتھ آسمان سے اتریں گے۔ ایسا ہی
ان کا یہ بھی تو عقیدہ ہے کہ آنحضرت علی بھی فرشتوں کے ساتھ آسمان پر گئے تھے بلکہ اس جگہ تو ایک علوسه۔
براق بھی ساتھ تھا مگر کس نے آنحضرت کا چڑھنا اور اتر نا دیکھا۔ اور نیز فرشتوں اور براق کو دیکھا؟ ظاہر
ہے کہ منکر لوگ معراج کی رات میں نہ دیکھ سکے کہ فرشتے آنحضرت ﷺ کو آسمان پر لے گئے اور نہ
صلى الله
علی
اترتے دیکھ سکے اسی لئے انہوں نے شور مچا دیا کہ معراج جھوٹ ہے۔ اب یہ لوگ جو ایسے مسیح کے منتظر
ا القدر : ٢
الطلاق: ۱۲۱۱
ہیں جو آسمان سے فرشتوں کے ساتھ اتر تا نظر آئے گا۔ یہ کس قدر خلاف سنت اللہ ہے۔ سید الرسل تو
آسمان پر چڑھتا یا اتر تا نظر نہ آیا ، تو کیا مسیح اتر تا نظر آ جائے گا ۔ لعنة الله على الكاذبين - کیا ابوبکر
صدیق نے سید المرسلین محمد مصطفی ﷺ کو مع فرشتوں کے معراج کی رات میں آسمان پر چڑھتے یا اتر تے
دیکھا؟ یا عمر فاروق نے اس مشاہدہ کا فخر حاصل کیا؟ یا علی مرتضیٰ نے اس نظارہ سے کچھ حصہ لیا؟ پھر تم کون
اور تمہاری حیثیت کیا کہ مسیح موعود کو آسمان سے مع فرشتوں کے اترتے دیکھو گے!! خود قرآن ایسی
رویت کا مکذب ہے۔
( تبلیغ رسالت جلد نهم صفحه ۲۶ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۴۳۹ بار دوم )
مسلمانوں کو حضرت عیسی کے نزول کے بارے میں اسی خطرناک انجام سے ڈرنا چاہیئے کہ جو یہودیوں
کو ایلیا کے بارے میں ظاہر نص پر زور دینے سے پیش آیا۔ جس بات کی پہلے زمانوں میں کوئی بھی نظیر نہ
ہو بلکہ اس کے باطل ہونے پر نظیریں موجود ہوں اس بات کے پیچھے پڑ جانا نہایت درجہ کے بیوقوف کا
کام ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ فَسْتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ لا یعنی خدا
کی سنتوں اور عادات کا نمونہ یہود اور نصاری سے پوچھ لو اگر تمہیں معلوم نہیں ۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۳)
جاننا چاہیئے کہ دمشق کا لفظ جو مسلم کی حدیث میں وارد ہے یعنی صحیح مسلم میں یہ جو لکھا ہے کہ حضرت مسیح
دمشق کے منارہ سفید شرقی کے پاس اتریں گے یہ لفظ ابتداء سے محقق لوگوں کو حیران کرتا چلا آیا ہے کیونکہ
بظاہر کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ مسیح کو دمشق سے کیا مناسبت ہے اور دمشق کو مسیح سے کیا خصوصیت ؟
صرف تھوڑی سی توجہ کرنے سے ایک لفظ کی تشریح یعنی دمشق کے لفظ کی حقیقت میرے پر کھولی گئی اور نیز
ایک صاف اور صریح کشف میں مجھ پر ظاہر کیا گیا کہ ایک شخص حارث نام یعنی حراث آنے والا جو ابوداؤد
کی کتاب میں لکھا ہے یہ خبر صحیح ہے اور یہ پیشگوئی اور مسیح کے آنے کی پیشگوئی در حقیقت یہ دونوں اپنے
مصداق کی رو سے ایک ہی ہیں یعنی ان دونوں کا مصداق ایک ہی شخص ہے جو یہ عاجز ہے۔
سواول میں دمشق کے لفظ کی تعبیر جو الہام کے ذریعہ مجھ پر کھولی گئی بیان کرتا ہوں۔ پھر بعد اس کے
ابوداؤ د والی پیشگوئی جس طور سے مجھے سمجھائی گئی ہے بیان کروں گا۔
پس واضح ہو کہ دمشق کے لفظ کی تعبیر میں میرے پر منجانب اللہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس جگہ ایسے قصبہ
کا نام دمشق رکھا گیا ہے جس میں ایسے لوگ رہتے ہیں جو یزیدی الطبع اور یزید پلید کی عادات اور
ل النحل : ۴۴
خیالات کے پیرو ہیں ۔ جن کے دلوں میں اللہ اور رسول کی کچھ محبت نہیں اور احکام الہی کی کچھ عظمت نہیں
جنہوں نے اپنی نفسانی خواہشوں کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور اپنے نفس امارہ کے حکموں کے ایسے مطیع ہیں
کہ مقدسوں اور پاکوں کا خون بھی ان کی نظر میں سہل اور آسان امر ہے اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے پر
اور خدائے تعالیٰ کا موجود ہونا ان کی نگاہ میں ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو انہیں سمجھ نہیں آتا اور چونکہ طبیب کو
بیماروں ہی کی طرف آنا چاہئے اس لئے ضرور تھا کہ مسیح ایسے لوگوں میں ہی نازل ہو ۔ غرض مجھ پر یہ ظاہر
کیا گیا ہے کہ دمشق کے لفظ سے دراصل وہ مقام مراد ہے جس میں یہ دمشق والی مشہور خاصیت پائی جاتی
ہے اور خدائے تعالیٰ نے مسیح کے اترنے کی جگہ جو دمشق کو بیان کیا تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
مسیح سے مراد وہ اصلی مسیح نہیں ہے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی بلکہ مسلمانوں میں سے کوئی ایسا شخص مراد
ہے جو اپنی روحانی حالت کی رو سے مسیح سے اور نیز امام حسین سے بھی مشابہت رکھتا ہے۔
دمشق کا لفظ صاف طور پر بیان کر رہا ہے کہ مسیح جو اتر نے والا ہے وہ بھی دراصل مسیح نہیں ہے ۔ بلکہ جیسا
کہ یزیدی لوگ مثیل یہود ہیں ایسا ہی مسیح جو اتر نے والا ہے وہ بھی مثیل مسیح ہے اور حسینی الفطرت ہے۔
یہ نکتہ ایک نہایت لطیف نکتہ ہے جس پر غور کرنے سے صاف طور پر کھل جاتا ہے کہ دمشق کا لفظ محض
استعارہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ چونکہ امام حسین کا مظلومانہ واقعہ خدائے تعالیٰ کی نظر میں بہت
عظمت اور وقعت رکھتا ہے اور یہ واقعہ حضرت مسیح کے واقعہ سے ایسا ہمرنگ ہے کہ عیسائیوں کو بھی اس
میں کلام نہیں ہوگی ۔ اس لئے خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ آنے والے زمانہ کو بھی اس کی عظمت سے اور مسیحی
مشابہت سے متنبہ کرے اس وجہ سے دمشق کا لفظ بطور استعارہ لیا گیا تا پڑھنے والوں کی آنکھوں کے
صلى الله
اور جورو
سامنے وہ زمانہ آ جائے جائے جس ۔ میں لخت جگر رسول رسول الله اللہ علیہ علی حضرت حضرت مسیح کی طرح کمال درجہ کے ظلم اور اور جو
جفا کی راہ سے دمشقی اشقیاء کے محاصرہ میں آ کر قتل کئے گئے ۔ سو خدائے تعالیٰ نے اس دمشق کو جس سے
ایسے پر ظلم حکام نکلتے تھے اور جس میں ایسے سنگدل اور سیاہ درون لوگ پیدا ہو گئے تھے اس غرض سے
نشانہ بنا کر لکھا کہ اب مثیل دمشق عدل اور ایمان پھیلانے کا ہیڈ کوارٹر ہوگا۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳۴ تا ۱۳۷ حاشیه )
اب میں وہ حدیث جو ابوداؤد نے اپنی صحیح میں لکھی ہے ناظرین کے سامنے پیش کر کے اس کے
مصداق کی طرف ان کو توجہ دلاتا ہوں ۔ سو واضح ہو کہ یہ پیشگوئی جو ابوداؤد کی صحیح میں درج ہے کہ ایک
شخص حارث نام یعنی حراث ماورائے نہر سے یعنی سمرقند کی طرف سے نکلے گا جو آل رسول کو تقویت دے
گا۔ جس کی امداد اور نصرت ہر ایک مومن پر واجب ہوگی ۔ الہامی طور پر مجھ پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ
پیشگوئی اور مسیح کے آنے کی پیشگوئی جو مسلمانوں کا امام اور مسلمانوں میں سے ہوگا دراصل یہ دونوں
پیشگوئیاں متحد المضمون ہیں اور دونوں کا مصداق یہی عاجز ہے۔ مسیح کے نام پر جو پیشگوئی ہے اس کی
علامات خاصہ در حقیقت دو ہی ہیں ۔ ایک یہ کہ جب وہ مسیح آئیگا تو مسلمانوں کی اندرونی حالت کو جو اس
وقت بغایت درجہ بگڑی ہوئی ہوگی اپنی صحیح تعلیم سے درست کر دیگا اور ان کے روحانی افلاس اور باطنی
ناداری کو بکلی دور فرما کر جواہرات علوم و حقائق و معارف ان کے سامنے رکھ دے گا یہاں تک کہ وہ لوگ
اس دولت کو لیتے لیتے تھک جائیں گے اور ان میں سے کوئی طالب حق روحانی طور پر مفلس اور نادار نہیں
رہے گا بلکہ جس قدر سچائی کے بھوکے اور پیاسے ہیں ان کو بکثرت طیب غذا صداقت کی اور شربت
شیریں معرفت کا پلایا جائے گا اور علوم حقہ کے موتیوں سے ان کی جھولیاں پر کر دی جائیگی اور جو مغز اور
لب لباب قرآن شریف کا ہے اس عطر کے بھرے ہوئے شیشے ان کو دیئے جائیں گے۔
دوسری علامت خاصہ یہ ہے کہ جب وہ مسیح موعود آئیگا تو صلیب کو توڑے گا اور خنزیروں کو قتل کریگا
اور دجال یک چشم کو قتل کر ڈالے گا اور جس کا فرتک اس کے دم کی ہوا پہنچے گی وہ فی الفور مر جائے گا۔ سو
اس علامت کی اصل حقیقت جو روحانی طور پر مراد رکھی گئی ہے یہ ہے کہ مسیح دنیا میں آ کر صلیبی مذہب کی
شان و شوکت کو اپنے پیروں کے نیچے کچل ڈالے گا اور ان لوگوں کو جن میں خنزیروں کی بے حیائی اور
خوکوں کی بے شرمی اور نجاست خواری ہے ان پر دلائل قاطعہ کا ہتھیار چلا کر ان سب کا کام تمام کرے
گا۔ اور وہ لوگ جو صرف دنیا کی آنکھ رکھتے ہیں مگر دین کی آنکھ بکلی ندارد بلکہ ایک بدنما ٹینٹ اس میں
نکلا ہوا ہے ان کو بین حجتوں کی سیف قاطعہ سے ملزم کر کے ان کی منکرانہ ہستی کا خاتمہ کر دیگا اور نہ صرف
ایسے یک چشم لوگ بلکہ ہر ایک کافر جو دین محمدی کو بنظر استحقار دیکھتا ہے مسیحی دلائل کے جلالی دم سے
روحانی طور پر مارا جائے گا ۔ غرض یہ سب عبارتیں استعارہ کے طور پر واقعہ ہیں جو اس عاجز پر بخوبی کھولی
گئی ہیں اب چاہے کوئی اس کو سمجھے یا نہ سمجھے لیکن آخر کچھ مدت اور انتظار کر کے اور اپنی بے بنیاد امیدوں
سے پاس کلی کی حالت میں ہو کر ایک دن سب لوگ اس طرف رجوع کرینگے۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴۱ تا ۱۴۳ حاشیه )
صحیح مسلم کی حدیث میں جو یہ لفظ موجود ہے کہ حضرت مسیح جب آسمان سے اترینگے تو ان کا لباس زرد
رنگ کا ہوگا۔ اس لفظ کو ظاہری لباس پر حمل کرنا کیسا لغو خیال ہے۔ زرد رنگ پہننے کی کوئی وجہ معلوم
نہیں ہوتی لیکن اگر اس لفظ کو ایک کشفی استعارہ قرار دے کر معبرین کے مذاق اور تجارب کے موافق اس
کی تعبیر کرنا چاہیں تو یہ معقول تعبیر ہوگی کہ حضرت مسیح اپنے ظہور کے وقت یعنی اس وقت میں کہ جب وہ مسیح
ہونے کا دعوی کریں گے کسی قدر بیمار ہونگے اور حالت صحت اچھی نہیں رکھتے ہونگے کیونکہ کتب تعبیر کی رو
سے زرد رنگ پوشاک پہننے کی یہی تاویل ہے۔ (ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴۳٬۱۴۲)
حضرت بخاری صاحب نے اپنی صحیح میں معراج کی حدیث میں جو ہمارے سید و مولی آنحضرت علی
کی ملاقات کا حال دوسرے انبیاء سے آسمانوں پر لکھا ہے تو اس جگہ حضرت عیسی کا کوئی خاص طور پر مجسم
ہونا ہرگز بیان نہیں کیا بلکہ جیسے حضرت ابراہیم اور حضرت موسی کی روح سے آنحضرت ﷺ کی ملاقات
کا ذکر کیا ہے ایسا ہی بغیر ایک ذرہ فرق کے حضرت عیسیٰ کی روح سے ملاقات ہونا بیان کیا ہے بلکہ
حضرت موسی کی روح کا کھلے کھلے طور پر آنحضرت ا سے گفتگو کرنا مفصل طور پر لکھا ہے ۔ پس اس
حدیث کو پڑھ کر کچھ شک نہیں ہو سکتا کہ اگر حضرت مسیح جسم کے ساتھ آسمان کی طرف اٹھائے گئے ہیں تو
پھر ایسا ہی حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ وغیرہ انبیاء بھی اس جسم کے ساتھ اٹھائے گئے ہونگے کیونکہ
معراج کی رات میں وہ سب نبی آنحضرت ﷺ کو ایک ہی رنگ میں آسمانوں پر نظر آئے ہیں۔ یہ نہیں عليسة
کہ کوئی خاص وردی یا کوئی خاص علامت مجسم اٹھائے جانے کی حضرت مسیح میں دیکھی ہو اور دوسرے
نبیوں میں وہ علامت نہ پائی گئی ہو۔
صلى
صلى الله
(ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۵۴،۱۵۳)
قرآن شریف کے کسی مقام سے ثابت نہیں کہ حضرت مسیح اسی خا کی جسم کے ساتھ آسمان کی طرف
اٹھائے گئے بلکہ قرآن شریف کے کئی مقامات میں مسیح کے فوت ہو جانے کا صریح ذکر ہے اور ایک جگہ خود
مسیح کی طرف سے فوت ہو جانے کا اقرار موجود ہے اور وہ یہ ہے - كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا
دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
شَهِيدٌ لیے اب جبکہ فوت ہو جانا ثابت ہوا تو اس سے ظاہر ہے کہ ان کا جسم ان سب لوگوں کی طرح جو
مرجاتے ہیں زمین میں دفن کیا گیا ہوگا ۔ کیونکہ قرآن شریف بصراحت ناطق ہے کہ فقط ان کی روح
آسمان پر گئی نہ کہ جسم ۔ تب ہی تو حضرت مسیح نے آیت موصوفہ بالا میں اپنی موت کا صاف اقرار کر دیا۔
اگر وہ زندوں کی شکل پر خاکی جسم کے ساتھ آسمان کی طرف پرواز کرتے تو اپنے مرجانے کا ہرگز ذکر نہ
کرتے اور ایسا ہرگز نہ کہتے کہ میں وفات پا کر اس جہاں سے رخصت کیا گیا ہوں ۔ اب ظاہر ہے کہ جبکہ
ا المائدة : ١١٨
آسمان پر ان کی روح ہی گئی تو پھر نازل ہونے کے وقت جسم کہاں سے ساتھ آجائے گا۔ اگر
ہم فرض محال کے طور پر قبول کر لیں کہ حضرت مسیح اپنے جسم خاکی کے سمیت آسمان پر پہنچ گئے تو اس بات
کے اقرار سے ہمیں چارہ نہیں کہ وہ جسم جیسا کہ تمام حیوانی و انسانی اجسام کے لئے ضروری ہے آسمان پر
بھی تاثیر زمانہ سے ضرور متاثر ہوگا اور بمرور زمانہ لا بدی اور لازمی طور پر ایک دن ضرور اس کے لئے
موت واجب ہوگی ۔ پس اس صورت میں اول تو حضرت مسیح کی نسبت یہ ماننا پڑتا ہے کہ اپنی عمر کا دورہ
پورا کر کے آسمان پر ہی فوت ہو گئے ہوں۔ اور کواکب کی آبادی جو آج کل تسلیم کی جاتی ہے اسی کے کسی
قبرستان میں دفن کئے گئے ہوں ۔ اور اگر پھر فرض کے طور پر اب تک زندہ رہنا ان کا تسلیم کر لیں تو کچھ
شک نہیں کہ اتنی مدت گزرنے پر پیر فرتوت ہو گئے ہونگے اور اس کام کے ہرگز لائق نہیں ہونگے کہ
کوئی خدمت دینی ادا کر سکیں پھر ایسی حالت میں ان کا دنیا میں تشریف لانا بجز ناحق کی تکلیف کے اور
کچھ فائدہ بخش معلوم نہیں ہوتا ۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۲۵ تا ۱۲۷)
مسیح ابن مریم کے فوت ہو جانے کے بارہ میں ہمارے پاس اس قدر یقینی اور قطعی ثبوت ہیں کہ ان
کے مفصل لکھنے کے لئے اس مختصر رسالہ میں گنجائش نہیں۔ پہلے قرآن شریف پر نظر غور ڈالو اور ذرہ آنکھ
کھول کر دیکھو کہ کیونکر وہ صاف اور بین طور پر عیسی بن مریم کے مرجانے کی خبر دے رہا ہے جس کی ہم
کوئی بھی تاویل نہیں کر سکتے ۔ مثلاً یہ جو خدائے تعالیٰ قرآن کریم میں حضرت عیسیٰ کی طرف سے فرماتا ہے
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ہے کیا ہم اس جگہ توفی سے نیند مراد لے
سکتے ہیں؟ کیا یہ معنے اس جگہ موزوں ہونگے کہ جب تو نے مجھے سلا دیا اور میرے پر نیند غالب کر دی تو
میرے سونے کے بعد تو ان کا نگہبان تھا ، ہرگز نہیں بلکہ توفی کے سیدھے اور صاف معنے جوموت ہے
وہی اس اس جگہ چسپاں ہیں لیکن موت موت سے مراد وہ موت نہیں جو آسمان سے اترنے کے بعد پھر وارد ہو
کیونکہ جو سوال ان سے کیا گیا ہے یعنی ان کی امت کا بگڑ جانا۔ اس وقت کی موت سے اس سوال کا کچھ
علاقہ نہیں۔ کیا نصاری اب صراط مستقیم پر ہیں؟ کیا یہ سچ نہیں کہ جس امر کے بارے میں خدائے تعالیٰ نے
عیسی بن مریم سے سوال کیا ہے وہ امر تو خود آنحضرت ﷺ کے زمانہ تک ہی کمال کو پہنچ چکا ہے۔ ماسوا
اس کے حدیث کی رو سے بھی حضرت عیسی علیہ السلام کا فوت ہو جانا ثابت ہے چنانچہ تفسیر معالم کے صفحہ ۱۶۲
میں زیر تفسیر آیت يُعيسى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ انى لکھا ہے کہ علی بن طلحہ ابن
ا المائدة : ١١٨
عباس سے روایت کرتے ہیں کہ اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ اِنّی مُمِيتُک یعنی میں تجھ کو مارنے والا
ہوں ۔ اس پر دوسرے اقوال اللہ تعالیٰ کے دلالت کرتے ہیں۔ قُلْ يَتَوَ فُكُمْ مَلَكُ الْمَوْتِ
الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَكَةُ طَيِّبِينَ الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي
اَنْفُسِهِمْ غرض حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا اعتقاد یہی تھا کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں اور
ناظرین پر واضح ہوگا کہ حضرت ابن عباس قرآن کریم کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے ہیں اور اس
بارے میں ان کے حق میں آنحضرت ﷺ کی ایک دعا بھی ہے۔ عروسه
☆
صلى الله
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۲۴، ۲۲۵)
صل الله
امام بخاری رحمۃ اللہ اسی غرض سے آیہ کریمہ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ
عَلَيْهِمْ کے کو کتاب التفسیر میں لایا ہے۔ اور اس ایراد سے اس کا منشاء یہ ہے کہ تا لوگوں پر ظاہر کرے
کہ تَوَفَّيْتَنِی کے لفظ کی صحیح تفسیر وہی ہے جس کی طرف آنحضرت ا اشارہ فرماتے ہیں یعنی مار
دیا اور وفات دیدی۔ اور حدیث یہ ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّهُ يُجَاءُ بِرِجَالٍ مِّنْ أُمَّتِي فَيُؤْخَذُ بِهِمُ
ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ يَا رَبِّ أَصَيْحَابِي فَيُقَالُ إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ فَأَقُولُ كَمَا
قَالَ الْعَبُدُ الصَّالِحُ وَ كُنْتُ عَلَيْهِمُ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ
عَلَيْهِمُ صفحه ۶۶۵ بخاری ۶۹۳ بخاری یعنی قیامت کے دن میں بعض لوگ میری امت میں سے آگ
کی طرف لائے جائیں گے۔ تب میں کہوں گا کہ اے میرے رب ! یہ تو میرے اصحاب ہیں ۔ تب کہا
جائے گا کہ تجھے ان کاموں کی خبر نہیں جو تیرے پیچھے ان لوگوں نے کئے ۔سواس وقت میں وہی بات کہوں
گا جو ایک نیک بندہ نے نے کہی تھی یعنی مسیح ابن مریم نے جب کہ اس کو پوچھا گیا تھا کہ کیا یہ تو نے تعلیم دی
تھی کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے ماننا اور وہ بات ( جو میں ابن مریم کی طرح کہوں گا ) یہ ہے کہ میں
جب تک ان میں تھا ان پر گواہ تھا پھر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تو اس وقت تو ہی ان کا نگہبان
اور محافظ اور نگران تھا۔ اس حدیث میں آنحضرت ﷺ نے اپنے قصہ اور مسیح ابن مریم کے قصہ کو ایک ہی
رنگ کا قصہ قرار دے کر وہی لفظ فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِی کا اپنے حق میں استعمال کیا ہے جس سے صاف
سمجھا جاتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِی سے وفات ہی مراد لی ہے۔
ا السجدة : ١٢
النحل :٣٣
النحل : ٢٩
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۸۶،۵۸۵)
المائدة : ١١٨
یہ بخاری مجتبائی کے صفحات ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس موجود تھی ۔ (ناشر )
ہم نے اپنے مخالف الرائے مولوی صاحبوں سے حضرت مسیح علیہ السلام کی حیات ممات کے بارے
میں صرف ایک ہی سوال کیا تھا۔ اگر ایمانداری سے اس سوال میں غور کرتے تو ان کی ہدایت کیلئے ایک
ہی سوال کافی تھا مگر کسی کو ہدایت پانے کی خواہش ہوتی تو غور بھی کرتا۔ سوال یہ تھا کہ اللہ جل شانہ نے
قرآن کریم میں حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت دو جگہ توفی کا لفظ استعمال کیا ہے اور یہ لفظ ہمارے
نبی عام کے حق میں بھی قرآن کریم میں آیا ہے اور ایسا ہی حضرت یوسف علیہ السلام کی دعا میں بھی یہ
لفظ اللہ جل شانہ نے ذکر فرمایا ہے اور کتنے اور مقامات میں بھی موجود ہے اور ان تمام مقامات پر نظر ڈالنے
سے ایک منصف مزاج آدمی پورے اطمینان سے سمجھ سکتا ہے کہ توفی کے معنے ہر جگہ قبض روح اور
مارنے کے ہیں نہ اور کچھ ۔ کتب حدیث میں بھی یہی محاورہ بھرا ہوا ہے۔ کتب حدیث میں توفی کے لفظ
کو صد ہا جگہ پاؤ گے ۔ مگر کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ بجز مارنے کے کسی اور معنے پر بھی استعمال ہوا
ہے؟ ہرگز نہیں۔ بلکہ اگر ایک اُمی آدمی عرب کو کہا جائے آدمی عرب کو کہا جائے کہ تُوفِّيَ زَيْدٌ تو وہ اس فقرہ سے یہی سمجھے گا کہ
الله زید وفات پا گیا۔ خیر عربوں کا عام محاورہ بھی جانے دو۔ خود آنحضرت ﷺ کے ملفوظات مبارکہ سے بھی عروسه
یہی ثابت ہوتا ہے کہ جب کوئی صحابی یا آپ کے عزیزوں میں سے فوت ہوتا تو آپ توفی کے لفظ سے
ہی اس کی وفات ظاہر کرتے تھے۔ اور جب آنجناب علی نے وفات پائی تو صحابہ نے بھی توفی کے
لفظ سے ہی آپ کی وفات ظاہر کی ۔ اسی طرح حضرت ابوبکر کی وفات حضرت عمر کی وفات غرض تمام
صحابہ کی وفات توفی کے لفظ سے ہی تقریراً تحریر بیان ہوئی اور مسلمانوں کی وفات کے لئے یہ لفظ ایک
صلى الله
عزت کا قرار پایا تو پھر جب مسیح پر یہی وارد ہوا تو کیوں اس کے خود تراشیدہ معنے لئے جاتے ہیں ۔
اتمام الحجة - روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۹۳٬۲۹۲)
عموم محاوره قرآن شریف کا توفی کے لفظ کے استعمال میں یہی واقعہ ہوا ہے کہ وہ تمام مقامات میں
اوّل سے آخر تک ہر ایک جگہ جو تو فی کا لفظ آیا ہے اس کو موت اور قبض روح کے معنے میں لاتا ہے۔ اور
جب عرب کے قدیم وجدید ا وجديد اشعار وقصائد و نظم و قصائد و نظم و نثر کا جہاں تک ممکن تھا تتبع کہ ک ممکن تھا تتبع کیا گیا اور عمیق تحقیقات - ات سے
دیکھا گیا تو یہ ثابت ہوا کہ جہاں جہاں توفی کے لفظ کا ذوی الروح سے یعنی انسانوں سے علاقہ ہے اور فاعل
اللہ جل شانہ کو ٹھہرایا گیا ہے ان تمام مقامات میں توفی کے معنے موت وقبض روح کے کئے گئے ہیں اور
اشعار قدیمہ اور جدیدہ عرب میں اور ایسا ہی ان کی نثر میں بھی ایک بھی لفظ توفی کا ایسا نہیں ملے گا جو
ذوی الروح میں مستعمل ہو اور جس کا فاعل لفظ یا معناً خدائے تعالیٰ ٹھہرایا گیا ہو یعنی فعل عبد کا قرار نہ دیا گیا ہو اور
محض خدائے تعالیٰ کا فعل سمجھا گیا ہو اور پھر اس کے معنے بحر قبض روح کے اور مراد ر کھے گئے ہوں۔ لغات
کی کتابوں قاموس صحاح، صراح وغیرہ پر نظر ڈالنے والے بھی اس بات کو جانتے ہیں کہ ضرب المثل کے طور
پر بھی کوئی فقرہ عرب کے محاورات کا ایسا نہیں ملا جس میں توفی کے لفظ کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کر کے
اور ذوی الروح کے بارہ میں استعمال میں لاکر پھر اس کے اور بھی معنے کئے ہوں بلکہ برابر ہر جگہ یہی معنے
موت اور قبض روح کے کئے گئے ہیں اور کسی دوسرے احتمال کا ایک ذرہ راہ کھلا نہیں رکھا پھر بعد اس کے
صلى الله
علوسه ۔ کے زمانہ میں صحابہ اور خود
بها
اس عاجز نے حدیثوں کی طرف رجوع کیا تا معلوم ہو کہ آنحضرت علی کے
آنحضرت صلعم اس لفظ توفی کو ذوی الروح کی طرف منسوب کر کے کن کن معنوں میں استعمال کرتے
تھے۔ آیا یہ لفظ اس وقت ان کے روز مرہ محاورات میں کئی معنوں پر استعمال ہوتا تھا یا صرف ایک ہی معنے
قبض روح اور موت کے لئے مستعمل تھا۔ سو اس تحقیقات کے لئے مجھے بڑی محنت کرنی پڑی اور ان تمام
کتابوں صحیح بخاری، صحیح مسلم ، ترمذی، ابن ماجه، ابو داؤد، نسائی ، دارمی ، مؤطا ، شرح السنہ وغیرہ وغیرہ کا
صفحہ صفحہ دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ان تمام کتابوں میں جو داخل مشکوۃ ہیں تین سو چھالیس مرتبہ مختلف مقامات
میں توفی کا لفظ آیا ہے اور ممکن ہے کہ میرے شمار کرنے میں بعض توفی کے لفظ رہ بھی گئے ہوں لیکن
پڑھنے اور زیر نظر آ جانے سے ایک بھی لفظ باہر نہیں رہا۔ اور جس قدر وہ الفاظ توفی کے ان کتابوں میں
آئے ہیں خواہ وہ ایسا لفظ ہے جو آ ہے جو آنحضرت علی کے منہ ۔ کے منہ سے نکلا ہے یا ایسا ہے جو س جو کسی صحابی نے منہ سے
نکالا ہے تمام جگہ وہ الفاظ موت اور قبض روح کے معنے میں ہی آئے ہیں اور چونکہ میں نے ان کتابوں کو
بڑی کوشش اور جانکاہی سے سطر سطر پر نظر ڈال کر دیکھ لیا ہے اس لئے میں دعوئی سے اور شرط کے ساتھ کہتا
ہوں کہ ہر ایک جگہ جو توفی کا لفظ ان کتابوں کی احاد ر ان کتابوں کی احادیث میں آیا ہے اس کے بجرموت اور قبض روح کے
اور کوئی معنے نہیں اور ان کتابوں سے بطور استقراء کے ثابت ہوتا ہے کہ بعد بعثت اخیر عمر تک جو
آنحضرت ﷺ زندہ رہے کبھی آنحضرت ﷺ نے توفی کا لفظ بغیر معنی موت اور قبض روح کے کسی علی
صلى الله
صلا
صلى الله
صلى الله
دوسرے معنی کے لئے ہرگز استعمال نہیں کیا اور نہ کبھی دوسرے معنی کا لفظ زبان مبارک پر جاری ہوا۔ ۔۔۔
امام محمد اسماعیل بخاری نے اس جگہ اپنی صحیح میں ایک لطیف نکتہ کی طرف توجہ دلائی ہے جس سے معلوم ہوا کہ
کم سے کم سات ہزار مرتبہ توفی کا لفظ آنحضرت علی کے منہ سے بعثت کے بعدا خیر عمر تک نکلا ہے اور عروسه ۔
ہر یک لفظ توفی کے معنے قبض روح اور موت تھی ۔ سو یہ نکتہ بخاری کا منجملہ ان نکات کے ہے جن سے حق
کے طالبوں کو امام بخاری کا مشکور و ممنون ہونا چاہئے ۔ (ازالہ اوہام۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۸۳ تا ۵۸۵)
اگر کوئی شخص قرآن کریم سے یا کسی حدیث رسول اللہ صلعم سے یا اشعار وقصائد و نظم و نثر قدیم و جدید
عرب سے یہ ثبوت پیش کرے کہ کسی جگہ توفی کا لفظ خدا تعالیٰ کا فعل ہونے کی حالت میں جو ذوی الروح
کی نسبت استعمال کیا گیا ہو وہ بحجر قبض روح اور وفات دینے کے کسی اور معنوں پر بھی اطلاق پا گیا ہے
یعنی قبض جسم کے معنوں میں بھی مستعمل ہوا ہے تو میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر اقرار صحیح شرعی کرتا ہوں
کہ ایسے شخص کو اپنا کوئی حصہ ملکیت کا فروخت کر کے مبلغ ہزار روپیہ نقد دوں گا اور آئندہ اس کی کمالات
حدیث دانی اور قرآن دانی کا اقرار کر لوں گا ۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۳)
قرآن شریف ہی بتصریح ذکر کر چکا ہے جبکہ اس نے صاف لفظوں میں فرما دیا کہ کوئی نبی نہیں آیا جو
فوت نہ ہوا ہو۔
وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ
انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ، وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ وَمَا جَعَلْتُهُمْ
جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَلِدِينَ
اب ظاہر ہے کہ با وجود ان تمام آیات کے جو بآواز بلند مسیح کی موت پر شہادت دے رہی ہیں پھر بھی
مسیح کو زندہ خیال کرنا اور یہ اعتقاد رکھنا کہ بر خلاف مفہوم آیت وَمَا جَعَلْنَهُمْ جَسَدًا لَّا يَأْكُلُونَ
الطَّعَام کے مسیح جسم خاکی کے ساتھ دوسرے آسمان میں بغیر حاجت طعام کے یونہی فرشتوں کی طرح
زندہ ہے در حقیقت خدائے تعالیٰ کی پاک کلام سے روگردانی ہے۔
پھر میں کہتا ہوں کہ اگر مسیح اسی جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر زندہ ہے تو خدا تعالیٰ کا آیت ممدوحہ بالا میں
یہ دلیل پیش کرنا کہ یہ نبی یا اگر فوت ہو گیا تو اس کی نبوت پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کیونکہ ابتداء سے
سارے نبی مرتے ہی آئے ہیں بالکل نکمی اور لغو بلکہ خلاف واقعہ ٹھہر جائیگی اور خدا تعالیٰ کی شان اس سے
بلند ہے کہ جھوٹھ بولے یا خلاف واقعہ کہے۔ (ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۷۷، ۲۷۸)
وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ۔
أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءِ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ( سورة النحل الجز و نمبر (۱۴)
یعنی جو لوگ بغیر اللہ کے پرستش کئے جاتے اور پکارے جاتے ہیں وہ کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے بلکہ
آپ پیدا شدہ ہیں۔ ہیں ۔ - مر مر - چکے ہیں زندہ بھی تو نہیں ہیں اور اور نہیں جانتے کہ کب اٹھائے جائیں گے۔
ال عمران: ۱۴۵ ۲الانبیاء: ۳۵ الانبياء : ٩ ٤ الانبياء : ۲۲ ۵ النحل : ۲۱،۲۰
دیکھو یہ آیتیں کس قدر صراحت سے مسیح اور ان سب انسانوں کی وفات پر دلالت کر رہی ہیں جن کو
یہود اور نصاری اور بعض فرقے عرب کے اپنا معبود ٹھہراتے تھے اور ان سے دعائیں مانگتے تھے ۔ اگر
اب بھی آپ لوگ مسیح ابن مریم کی وفات کے قائل نہیں ہوتے تو سیدھے یہ کیوں نہیں کہہ دیتے کہ ہمیں
قرآن کریم کے ماننے میں کلام ہے۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۳۱)
سوال ۔ قرآن شریف سے اگر چہ مسیح کی موت ثابت ہوتی ہے مگر اس موت کا کوئی وقت خاص تو
ثابت نہیں ہوتا ۔ پس تعارض حدیث اور قرآن کا دور کرنے کیلئے بجز اس کے اور کیا راہ ہے کہ اس موت کا ا
زمانہ وہ قرار دیا جائے کہ جب پھر حضرت مسیح نازل ہونگے ۔
اما الجواب پس واضح ہو کہ قرآن شریف کی نصوص بینہ اسی بات پر بصراحت دلالت کر رہی ہیں
کہ مسیح اپنے اسی زمانہ میں فوت ہو گیا ہے جس زمانہ میں وہ بنی اسرائیل کے مفسد فرقوں کی اصلاح کے
لئے آیا تھا جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى
وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى
يَوْمِ القِيمة ہے اب اس جگہ ظاہر ہے کہ خدائے تعالیٰ نے إِنِّي مُتَوَفِيكَ پہلے لکھا ہے اور
رَافِعُكَ بعد اس کے بیان فرمایا ہے ۔ جس سے ثابت ہوا کہ وفات پہلے ہوئی اور رفع بعد از وفات ہوا۔
اور پھر اور ثبوت یہ ہے کہ اس پیشگوئی میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے کہ میں تیری وفات کے بعد تیرے
متبعین کو تیرے مخالفوں پر جو یہودی ہیں قیامت کے دن تک غالب رکھوں گا ۔ اب ظاہر ہے اور تمام
عیسائی اور مسلمان اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ یہ پیشگوئی حضرت مسیح کے بعد اسلام کے ظہور تک
بخوبی پوری ہو گئی کیونکہ خدائے تعالیٰ نے یہودیوں کو ان لوگوں کی رعیت اور ماتحت کر دیا جو عیسائی یا
مسلمان ہیں اور آج تک صد ہا برسوں سے وہ ماتحت چلے آتے ہیں ۔ یہ تو نہیں کہ حضرت مسیح کے نزول
کے بعد پھر ماتحت ہونگے ۔ ایسے معنے تو بہ بداہت فاسد ہیں ۔
دیکھنا چاہئے کہ قرآن شریف میں یہ بھی آیت ہے جو حضرت مسیح کی زبان سے اللہ جل شانہ فرماتا
ہے۔ وَأَوْصُنِي بِالصَّلوةِ وَالزَّكُوةِ مَا دُمْتُ حَيًّا وَ بَرًّا بِوَالِدَتی ہے یعنی حضرت مسیح
فرماتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے نماز پڑھتا رہ اور زکوۃ دیتا رہ اور اپنی والدہ پر احسان
کرتا رہ جب تک تو زندہ ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ان تمام تکلیفات شرعیہ کا آسمان پر بجالانا محال ہے اور جو
ال عمران : ۵۶ ۲ مریم: ۳۳۳۲
شخص مسیح کی نسبت یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ وہ زندہ مع جسدہ آسمان کی طرف اٹھایا گیا اس کو اس آیت
موصوفہ بالا کے منشا کے موافق یہ بھی ماننا پڑے گا کہ تمام احکام شرعی جو انجیل اور توریت کی رو سے انسان
پر واجب العمل ہوتے ہیں وہ حضرت مسیح پر اب بھی واجب ہیں ۔ حالانکہ یہ تکلیف مالا طاق ہے۔ عجیب
بات ہے کہ ایک طرف تو خدا تعالیٰ یہ حکم دیوے کہ اے عیسی جب تک تو زندہ ہے تیرے پر واجب ہے کہ
تو اپنی والدہ کی خدمت کرتا رہے اور پھر آپ ہی اس کے زندہ ہونے کی حالت میں ہی اس کو والدہ سے
جدا کر دیوے۔ اور تابحیات زکوۃ کا حکم دیوے اور پھر زندہ ہونے کی حالت میں ہی ایسی جگہ پہنچاوے
جس جگہ نہ وہ آپ زکوۃ دے سکتے ہیں اور نہ زکوۃ کیلئے کسی دوسرے کو نصیحت کر سکتے ہیں اور صلوٰۃ کے
لئے تاکید کرے اور جماعت مومنین سے دور پھینک دیوے جن کی رفاقت صلوٰۃ کی تکمیل کیلئے ضروری تھی ۔
کیا ایسے اٹھائے جانے سے بجز بہت سے نقصان عمل اور ضائع ہونے حقوق عباد اور فوت ہونے خدمت
امر معروف اور نہی منکر کے کچھ اور بھی فائدہ ہوا؟ اگر یہی اٹھارہ سوا کانوے برس زمین پر زندہ رہتے تو ان
کی ذات جامع البرکات سے کیا کیا نفع خلق اللہ کو پہنچتا۔ لیکن ان کے اوپر تشریف لے جانے سے بجز اس
کے اور کونسا نتیجہ نکلا کہ ان کی امت بگڑ گئی اور وہ خدمات نبوت کے بجالانے سے بکلی محروم رہ گئے ۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۰ تا ۳۳۲)
ہم بخوبی ثابت کر چکے ہیں کہ یہ عقیدہ کہ مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر چلا گیا تھا قرآن شریف اور
احادیث صحیحہ سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا۔ صرف بیہودہ اور بے اصل اور متناقض روایات پر اس کی بنیاد
معلوم ہوتی ہے مگر اس فلسفی الطبع زمانہ میں جو عقلی شائستگی اور ذہنی تیزی اپنے ساتھ رکھتا ہے ایسے عقیدوں
کے ساتھ دینی کامیابی کی امید رکھنا ایک بڑی بھاری غلطی ہے۔ اگر افریقہ کے ریگستان یا عرب کے صحرا
نشین امیوں اور بدوؤں میں یا سمندر کے جزیروں کے اور وحشی لوگوں کی جماعتوں میں یہ بے سروپا باتیں
پھیلائیں تو شائد آسانی سے پھیل سکیں لیکن ہم ایسی تعلیمات کو جو عقل اور تجربہ اور طبعی اور فلسفہ سے بکلی
صلى الله
مخالف اور نیز ہمارے نبی ﷺ کی طرف سے ثابت نہیں ہو سکتیں بلکہ ان کے مخالف حدیثیں ثابت ۔
ہو
رہی ہیں تعلیم یافتہ لوگوں میں ہرگز پھیلا نہیں سکتے اور نہ یورپ امریکہ کے محقق طبع لوگوں کی طرف جو
اپنے دین کے لغویات سے دست برادر ہو رہے ہیں بطور ہدیہ و تحفہ بھیج سکتے ہیں ۔ جن لوگوں کے دل اور
دماغ کو نئے علوم کی روشنی نے انسانی قوتوں میں ترقی دیدی ہے وہ ایسی باتوں کو کیونکر تسلیم کر لیں گے
جن میں سراسر خدائے تعالیٰ کی تو ہین اور اس کی توحید کی اہانت اور اس کے قانون قدرت کا ابطال اور