حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور نزولِ مسیح

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 7

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے وہ زمین پر پانچ سو برس سے زیادہ قائم نہیں رہے گا اور جس وقت ان تعلیموں اور اصولوں کا زوال ہو گا
تب متنیا اس ملک میں آ کر دوبارہ ان اخلاقی تعلیموں کو دنیا میں قائم کرے گا۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت
مسیح پانسو برس بعد بدھ کے ہوئے ہیں اور جیسا کہ بدھ نے اپنے مذہب کے زوال کی مدت مقرر کی تھی۔
ایسا ہی اس وقت بدھ کا مذہب زوال کی حالت میں تھا۔ تب حضرت مسیح نے صلیب کے واقعہ سے نجات پا کر
اس ملک کی طرف سفر کیا اور بدھ مذہب والے ان کو شناخت کر کے بڑی تعظیم سے پیش آئے ۔
یا د رکھنا چاہئے کہ متیا کا نام جو بدھ کی کتابوں میں جابجا مذکور ہے بلا شبہ وہ مسیحا ہے ۔ کتاب تبت
تا تار مگو مالیا بائی ایچ ۔ ٹی پر نسب کے صفحہ ۱۴ میں متنیا بدھ کی نسبت جو دراصل مسیحا ہے یہ لکھا ہے کہ جو حالات ٹی
ان پہلے مشنریوں ( عیسائی واعظوں) نے تبت میں جا کر اپنی آنکھوں سے دیکھے اور کانوں سے سُنے اُن
حالات پر غور کرنے سے وہ اس نتیجہ تک پہنچ گئے کہ لاموں کی قدیم کتب میں عیسائی مذہب کے آثار موجود
ہیں اور پھر اسی صفحہ میں لکھا ہے کہ اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ متقدمین یہ خیال کرتے ہیں کہ حضرت مسیح کے
حواری ابھی زندہ ہی تھے کہ جب کہ عیسائی دین کی تبلیغ اس جگہ پہنچ گئی تھی ۔ اور پھر اے اصفحہ میں لکھا ہے کہ
اس میں کچھ شک نہیں کہ اس وقت عام انتظار ایک بڑے منجی کے پیدا ہونے کی لگ رہی تھی جس کا ذکر ٹے
سے ٹس نے اس طرح پر کیا ہے کہ اس انتظار کا مدار نہ صرف یہودی تھے بلکہ خود بدھ مذہب نے ہی اس
انتظار کی بنیاد ڈالی تھی۔ یعنی اس ملک میں متیا کے آنے کی پیشگوئی کی تھی اور پھر اس کتاب انگریزی پر
مصنف نے ایک نوٹ لکھا ہے اس کی یہ عبارت ہے۔ کتاب پتا کتیان اور اتھا کتھا میں ایک اور بدھ کے
نزول کی پیشگوئی بڑی واضح طور پر درج ہے جس کا ظہور گوتم یا ساکھی منی سے ایک ہزار سال بعد لکھا گیا
ہے۔ گوتما بیان کرتا ہے کہ میں پچیسواں بدھ ہوں اور بگو امتیا نے ابھی آنا ہے یعنی میرے بعد اس ملک میں
وہ آئے گا جس کا نام منتیا ہوگا اور وہ سفید رنگ ہو گا ۔ یہی وجہ تھی کہ اس کے مذہب کے لوگ ہمیشہ
اس انتظار میں تھے کہ ان کے ملک میں مسیحا آئے گا۔ اور بدھ نے اپنی پیشگوئی میں اس آنے والے بدھ
کا نام بگو امتیا اس لئے رکھا کہ بگو اسنسکرت زبان میں سفید کو کہتے ہیں اور حضرت مسیح چونکہ بلاد شام کے
رہنے والے تھے اس لئے وہ بگوا یعنی سفید رنگ تھے ۔ جس ملک میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی یعنی مگدھ کا ملک
جہاں راجہ گر یہا واقع تھا اس ملک کے لوگ سیاہ رنگ تھے اور گوتم بدھ خود سیاہ رنگ تھا اس لئے بدھ نے
آنے والے بدھ کی قطعی علامت ظاہر کرنے کے لئے دوباتیں اپنے مریدوں کو بتلائی تھیں ایک یہ کہ وہ بگوا
ہوگا دوسرے یہ کہ وہ متیا ہو گا یعنی سیر کرنے والا ہوگا اور باہر سے آئے گا ۔

ہم یورپ کے محققوں کی اس طرز تحقیق کو ہرگز پسند نہیں کر سکتے کہ وہ اس بات کی تفتیش میں ہیں کہ کسی
طرح یہ پتہ لگ جائے کہ بدھ مذہب مسیح کے زمانہ میں فلسطین میں پہنچ گیا تھا۔ مجھے افسوس آتا ہے کہ جس
حالت میں بدھ مذہب کی پرانی کتابوں میں حضرت مسیح کا نام اور ذکر موجود ہے تو کیوں یہ محقق ایسی ٹیڑھی راہ
اختیار کرتے ہیں کہ فلسطین میں بدھ مذہب کا نشان ڈھونڈتے ہیں اور کیوں وہ حضرت مسیح کے قدم مبارک کو
نیپال اور تبت اور کشمیر کے پہاڑوں میں تلاش نہیں کرتے ۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ اتنی بڑی سچائی کو ہزاروں
تاریک پردوں میں سے پیدا کرنا ان کا کام نہیں تھا بلکہ یہ اُس خدا کا کام تھا جس نے آسمان سے دیکھا کہ
مخلوق پرستی حد سے زیادہ زمین پر پھیل گئی اور صلیب پرستی اور انسان کے ایک فرضی خون کی پرستش نے کروڑہا
دلوں کو سچے خدا سے دور کر دیا۔ تب اس کی غیرت نے ان عقائد کے توڑنے کے لئے جو صلیب پر مبنی تھے
ایک کو اپنے بندوں میں سے دنیا میں مسیح ناصری کے نام پر بھیجا اور وہ جیسا کہ قدیم سے وعدہ تھا مسیح موعود ہو کر
ظاہر ہوا۔ تب کسر صلیب کا وقت آگیا یعنی وہ وقت کے صلیبی عقائد کی غلطی کو ایسی صفائی سے ظاہر کر دینا جیسا کہ
ایک لکڑی کو دو ٹکڑے کر دیا جائے ۔ سواب آسمان نے کسر صلیب کی ساری راہ کھول دی تا وہ شخص جو سچائی کا
طالب ہے اب اُٹھے اور تلاش کرے۔ مسیح کا جسم کے ساتھ آسمان پر جانا گو ایک غلطی تھی تب بھی اس میں
ایک راز تھا اور وہ یہ کہ جو سیحی سوانح کی حقیقت گم ہوگئی تھی اور ایسی نابود ہوگئی تھی جیسا کہ قبر میں مٹی ایک جسم کو
کھا لیتی ہے وہ حقیقت آسمان پر ایک وجود رکھتی تھی اور ایک مجسم انسان کی طرح آسمان میں موجود تھی اور
ضرور تھا کہ آخری زمانہ میں وہ حقیقت پھر نازل ہو۔ سو وہ حقیقت مسیحیہ ایک مجسم انسان کی طرح اب نازل
ہوئی اور اُس نے صلیب کو توڑا اور دروغ گوئی اور ناحق پرستی کی بُری خصلتیں جن کو ہمارے پاک نبی نے
صلیب کی حدیث میں خنزیر سے تشبیہہ دی ہے صلیب کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی ایسی ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں ؟
کہ ایک خزر بر تلوار سے کاٹا جاتا ہے۔ اس حدیث کے یہ معنے صحیح نہیں ہیں کہ مسیح موعود کافروں کو قتل کرے گا
اور صلیبوں کو توڑے گا بلکہ صلیب توڑنے سے مراد یہ ہے کہ اس زمانہ میں آسمان اور زمین کا خدا ایک ایسی
پوشیدہ حقیقت ظاہر کر دے گا کہ جس سے تمام صلیبی عمارت یکد فعہ ٹوٹ جائے گی ۔ اور خنزیروں کے قتل کرنے
سے نہ انسان مراد ہیں نہ خنزیرہ بلکہ خنزیروں کی عادتیں مراد ہیں یعنی جھوٹ پر ضد کرنا اور بار بار اس کو پیش کرنا
جو ایک قسم کی نجاست خوری ہے۔ پس جس طرح مرا ہوا خنز پر نجاست نہیں کھا سکتا اسی طرح وہ زمانہ آتا ہے
بلکہ آ گیا کہ بُری خصلتیں اس قسم کی نجاست خوری سے روکی جائیں گی۔
جیسا
پس یہ خیال مت کرو کہ میں تلوار چلانے آیا ہوں ۔ نہیں بلکہ تمام تلواروں کو میان میں کرنے کے لئے بھیجا

گیا ہوں۔ دنیا نے بہت کچھ اندھیرے میں گشتی کی۔ بہتوں نے اپنے سچے خیر خواہوں پر حربے چلائے اور
اپنے دردمند دوستوں کے دلوں کو دکھایا اور عزیزوں کو زخمی کیا۔ مگر اب اندھیرا نہیں رہے گا۔ رات گذری۔ دن
چڑھا۔ اور مبارک وہ جواب محروم نہ رہے !!
مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۷۲ تا ۸۸)
یہ ایک سر اسرار الہیہ میں سے ہے کہ جب کسی رسول یا نبی کی شریعت اس کے فوت ہونے کے بعد
بگڑ جاتی ہے اور اس کی اصل تعلیموں اور ہدایتوں کو بدلا کر بے ہودہ اور بے جا باتیں اُس کی طرف
منسوب کی جاتی ہیں اور ناحق کا جھوٹ افترا کر کے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ تمام کفر اور بدکاری کی باتیں
اس نبی نے ہی سکھلائی تھیں تو اس نبی کے دل میں ان فسادوں اور تہمتوں کے دُور کرنے کے لئے ایک
اشد توجہ اور اعلیٰ درجہ کا جوش پیدا ہو جاتا ہے تب اُس نبی کی روحانیت تقاضا کرتی ہے کہ کوئی قائم مقام
اس کا زمین پر پیدا ہو۔
اب غور سے اس معرفت کے دقیقہ کو سنو کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو دو مرتبہ یہ موقعہ پیش آیا کہ اُن کی
روحانیت نے قائم مقام طلب کیا۔ اوّل جبکہ اُن کے فوت ہونے پر چھ سو برس گزر گیا۔ اور یہودیوں
نے اس بات پر حد سے زیادہ اصرار کیا کہ وہ نعوذ بالله مگار اور کاذب تھا اور اس کا ناجائز طور پر تولد تھا
اور اسی لئے وہ مصلوب ہوا ۔ اور عیسائیوں نے اس بات پر غلو کیا کہ وہ خدا تھا اور خدا کا بیٹا تھا اور دنیا
کو نجات دینے کے لئے اُس نے صلیب پر جان دی ۔ پس جبکہ مسیح علیہ السلام کی بابرکت شان میں
نابکار یہودیوں نے نہایت خلاف تہذیب جرح کی اور بموجب توریت کی اس آیت کے جو کتاب استثنا
میں ہے کہ جو شخص صلیب پر کھینچا جائے وہ لعنتی ہوتا ہے نعوذ باللہ حضرت مسیح علیہ السلام کو لعنتی قرار دیا اور
مُتَفَنِّی اور کاذب اور نا پاک پیدائش والا ٹھہرایا اور عیسائیوں نے اُن کی مدح میں اطراء کر کے ان کو
خدا ہی بنا دیا اور اُن پر یہ تہمت لگائی کہ یہ تعلیم انہی کی ہے تب یہ اعلام الہی مسیح کی روحانیت جوش میں
آئی اور اس نے اُن تمام الزاموں سے اپنی بریت چاہی اور خدا تعالیٰ سے اپنا قائم مقام چاہا۔ تب
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے جن کی بعثت کی اغراض کثیرہ میں سے ایک یہ بھی غرض تھی کہ
ان تمام بے جا الزاموں سے مسیح کا دامن پاک ثابت کریں اور اس کے حق میں صداقت کی گواہی دیں۔
یہی وجہ ہے کہ خود مسیح نے یوحنا کی انجیل کے ۱۶ باب میں کہا کہ میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ تمہارے لئے
میرا جانا ہی فائدہ مند ہے کیونکہ اگر میں نہ جاؤں تو تسلی دینے والا ( یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پاس نہ

آئے گا۔ پھر اگر میں جاؤں تو اُسے تم پاس بھیج دوں گا۔ اور وہ آکر دنیا کو گناہ سے اور راستی سے اور
عدالت سے تقصیر وار ٹھہرائے گا۔ گناہ سے اس لئے کہ وہ مجھ پر ایمان نہیں لائے ۔ راستی سے اس لئے کہ
میں اپنے باپ پاس جاتا ہوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔ عدالت سے اس لئے کہ اس جہان کے سردار
پر حکم کیا گیا ہے۔ جب وہ روح حق آئے گی تو تمہیں ساری سچائی کی راہ بتا دے گی ۔ وہ روح حق میری
بزرگی کرے گی اس لئے کہ وہ میری چیزوں سے پائے گی ۔ (یوحنا :۱۴) وہ تسلی دینے والا جسے باپ
میرے نام سے بھیجے گا وہی تمہیں سب چیزیں سکھائے گا ۔ (لوقا باب ۱۳ آیت ۳۵) ” میں تمہیں سچ کہتا
ہوں کہ مجھ کو نہ دیکھو گے اس وقت تک کہ تم کہو گے مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام پر (یعنی مسیح علیہ
السلام کے نام پر ) آتا ہے۔ ان آیات میں مسیح کا یہ فقرہ میں اُسے تم پاس بھیج دوں گا اس بات پر
صاف دلالت کرتا ہے کہ مسیح کی روحانیت اس کے آنے کے لئے تقاضا کرے گی اور یہ فقرہ کہ باپ اُس
کو میرے نام سے بھیجے گا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ وہ آنے والا مسیح کی تمام روحانیت پائے گا اور
دو
اپنے کمالات کی ایک شاخ کی رو سے وہ مسیح ہو گا جیسا کہ ایک شاخ کی رو سے وہ موسیٰ ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ”میری مسیح سے بشدت مناسبت ہے اور اُس کے وجود سے
میرا وجود ملا ہوا ہے۔ پس اس حدیث میں حضرت حضرت مسیح کے اس فقرہ کی تصدیق ہے کہ وہ نبی میرے نام
پر آئے گا۔ سو ایسا ہی ہوا کہ ہمارا مسیح صلی اللہ علیہ وسلم جب آیا تو اُس نے مسیح ناصری کے ناتمام کاموں کو
پورا کیا اور اس کی صداقت کے لئے گواہی دی اور اُن تہمتوں سے اُس کو بری قرار دیا جو یہود اور نصاری
نے اس پر لگائی تھیں ۔ اور مسیح کی رُوح کو خوشی پہنچائی۔ یہ مسیح ناصری کی روحانیت کا پہلا جوش تھا جو
ہمارے سید ہمارے مسیح خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے اپنی مراد کو پہنچا۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ۔
پھر دوسری مرتبہ مسیح کی روحانیت اس وقت جوش میں آئی کہ جب نصاری میں دجالیت کی صفت اتم
اور اکمل طور پر آگئی اور جیسا کہ لکھا ہے کہ دجال نبوت کا دعوی بھی کرے گا اور خدائی کا بھی۔ ایسا ہی
انہوں نے کیا۔ نبوت کا دعویٰ اس طرح پر کیا کہ کلام الہی میں اپنی طرف سے وہ دخل دیئے وہ قواعد مرتب
کئے اور وہ تنسیخ ترمیم کی جو ایک نبی کا کام تھا۔ جس حکم کو چاہا قائم کر دیا اور اپنی طرف سے عقائد نامے اور
عبادت کے طریقے گھڑ لئے اور ایسی آزادی سے مداخلت بے جا کی کہ گویا ان باتوں کے لئے وحی الہی
ان پر نازل ہو گئی ۔ سوال ہی کتابوں میں اس قدر بے جا دخل دوسرے رنگ میں نبوت کا دعویٰ ہے۔ اور
خدائی کا دعوی اس طرح پر کہ ان کے فلسفہ دانوں نے یہ ارادہ کیا کہ کسی طرح تمام کام خدائی کے ہمارے

قبضہ میں آ جائیں جیسا کہ اُن کے خیالات اس ارادہ پر شاہد ہیں کہ وہ دن رات ان فکروں میں پڑے
ہوئے ہیں کہ کسی طرح ہم ہی مینہ برسائیں اور نطفہ کو کسی آلہ میں ڈال کر اور رحم عورت میں پہنچا کر بچے
بھی پیدا کر لیں۔ اور ان کا عقیدہ ہے کہ خدا کی تقدیر کچھ چیز نہیں۔ بلکہ نا کامی ہماری بوجہ غلطی تدبیر تقدیر
ہو جاتی ہے۔ اور جو کچھ دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جاتا ہے وہ صرف اس وجہ سے ہے کہ پہلے
زمانہ کے لوگوں کو ہر یک چیز کے طبعی اسباب معلوم نہیں تھے اور اپنے تھک جانے کی حد انتہا کا نام خدا اور
خدا کی تقدیر رکھا تھا۔ اب علل طبعیہ کا سلسلہ جب بکلی لوگوں کو معلوم ہو جائے گا تو یہ خام خیالات
خود بخود دور ہو جائیں گے ۔
پس اس زمانہ میں دوسری مرتبہ حضرت مسیح کی روحانیت کو جوش آیا اور انہوں نے دوبارہ مثالی طور پر
دنیا میں اپنا نزول چاہا۔ اور جب ان میں مثالی نزول کے لئے اشد درجہ کی توجہ اور خواہش پیدا ہوئی تو
خدا تعالیٰ نے اس خواہش کے موافق دجال موجودہ کے نابود کرنے کے لئے ایسا شخص بھیج دیا جو ان کی
روحانیت کا نمونہ تھا ۔ وہ نمونہ مسیح علیہ السلام کا روپ بن کر مسیح موعود کہلایا۔ کیونکہ حقیقت عیسویہ کا اُس
میں حلول تھا یعنی حقیقت عیسو یہ اس سے متحد ہو گئی تھی اور مسیح کی روحانیت کے تقاضا سے وہ پیدا ہوا تھا۔
پس حقیقت عیسو یہ اُس میں ایسی منعکس ہو گئی جیسا کہ آئینہ میں اشکال اور چونکہ وہ نمونہ حضرت مسیح کی
روحانیت کے تقاضا سے ظہور پذیر ہوا تھا۔ اس لئے وہ عیسی کے نام سے موسوم کیا گیا کیونکہ حضرت عیسی
کی روحانیت نے قادر مطلق عز اسمہ سے بوجہ اپنے جوش کے اپنی ایک شبیہ چاہی اور چاہا کہ حقیقت
عیسو یہ اس شبیہ میں رکھی جائے تا اس شبیہ کا نزول ہو۔ پس ایسا ہی ہو گیا ۔ اس تقریر میں اس وہم کا بھی
جواب ہے کہ نزول کے لئے مسیح کو کیوں مخصوص کیا گیا۔ یہ کیوں نہ کہا گیا کہ موسیٰ نازل ہو گا یا ابراہیم
نازل ہوگا یا داؤد نازل ہوگا ۔ کیونکہ اس جگہ صاف طور پر کھل گیا کہ موجودہ فتنوں کے لحاظ سے مسیح کا
نازل ہونا ہی ضروری تھا کیونکہ مسیح کی ہی قوم بگڑی تھی اور مسیح کی قوم میں ہی دجالیت پھیلی تھی ۔اس لئے
مسیح کی روحانیت کو ہی جوش آنا لائق تھا۔ یہ وہ دقیق معرفت ہے کہ جو کشف کے ذریعہ سے اس عاجز پر
کھلی ہے اور یہ بھی کھلا کہ یوں مقدر ہے کہ ایک زمانہ کے گذرنے کے بعد کہ خیر اور صلاح اور غلبہ توحید
کا زمانہ ہوگا۔ پھر دنیا میں فساد اور شرک اور ظلم عود کرے گا ۔ اور بعض بعض کو کیڑوں کی طرح کھائیں گے
اور جاہلیت غلبہ کرے گی اور دوبارہ مسیح کی پرستش شروع ہو جائے گی اور مخلوق کو خدا بنانے کی جہالت
بڑے زور سے پھیلے گی۔ اور یہ سب فساد عیسائی مذہب ۔ اور یہ سب فساد عیسائی مذہب سے اس آخری زمانہ کے آخری حصہ میں دنیا میں
**

پھیلیں گے۔ تب پھر مسیح کی روحانیت سخت جوش میں آ کر جلالی طور پر اپنا نزول چاہے گی تب ایک قہری
شبیہہ میں اس کا نزول ہو کر اس زمانہ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تب آخر ہوگا اور دنیا کی صف لپیٹ دی جائے
گی۔ اس سے معلوم ہوا کہ مسیح کی امت کی نالائق کرتوتوں کی وجہ سے مسیح کی روحانیت کے لئے یہی
مقدر تھا کہ تین مرتبہ دنیا میں نازل ہو۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۳۴۱ تا ۳۴۶)

آج 10 میں سے 10 باقی