حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اور نزولِ مسیح
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 6
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اُس کا وہ سفر دور دراز ہے جو قبر سے نکل کر جلیل کی طرف اس نے کیا۔ چنانچہ اتوار کی صبح کو پہلے وہ مریم
مگر لینی کو ملا ۔ مریم نے فی الفور حواریوں کو خبر کی کہ مسیح تو جیتا ہے لیکن وہ یقین نہ لائے ۔ پھر وہ حواریوں
میں سے دو کو جبکہ وہ دیہات کی طرف جاتے تھے دکھائی دیا۔ آخر وہ گیاروں کو جبکہ وہ کھانے بیٹھے تھے
دکھائی دیا اور اُن کی بے ایمانی اور سخت دلی پر ملامت کی دیکھو انجیل مرقس باب ۱۶ آیت ۹ سے آیت ۱۴
تک اور جب مسیح کے حواری سفر کرتے ہوئے اس بستی کی طرف جارہے تھے جس کا نام املوس ہے جو
یوروشلم سے پونے چار کوس کے فاصلے پر ہے۔ تب مسیح اُن کو ملا۔ اور جب وہ اس بستی کے نزدیک پہنچے تو
مسیح نے آگے بڑھ کر چاہا کہ اُن سے الگ ہو جائے تب انہوں نے اُس کو جانے سے روک لیا کہ آج
رات ہم اکٹھے رہیں گے اور اُس نے اُن کے ساتھ بیٹھ کر روٹی کھائی اور وہ سب مع مسیح کے املوس نام
ایک گاؤں میں رات رہے۔ دیکھو لوقا باب ۲۴ آیت ۱۳ سے ۳۱ تک ۔ اب ظاہر ہے کہ ایک جلالی جسم
کے ساتھ جو موت کے بعد خیال کیا گیا ہے مسیح سے فانی جسم کے عادات صادر ہونا اور کھانا اور پینا اور سونا
اور جلیل کی طرف ایک لمبا سفر کرنا جو یروشلم سے تقریباً ستر کوس کے فاصلے پر تھا بالکل غیر ممکن اور
نا معقول بات ہے اور باوجود اس کے کہ خیالات کے میلان کی وجہ سے انجیلوں کے ان قصوں میں بہت
کچھ تغیر ہو گیا ہے تا ہم جس قدر الفاظ پائے جاتے ہیں اُن سے صریح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ مسیح اسی فانی
اور معمولی جسم سے اپنے حواریوں کو ملا اور پیادہ پا جلیل کی طرف ایک لمبا سفر کیا اور حواریوں کو اپنے زخم
دکھلائے اور رات اُن کے پاس روٹی کھائی اور سویا اور آگے چل کر ہم ثابت کریں گے کہ اُس نے اپنے
زخموں کا ایک مرہم کے استعمال سے علاج کیا۔
اب یہ مقام ایک سوچنے کا مقام ہے کہ کیا ایک جلالی اور ابدی جسم پانے کے بعد یعنی اس غیر فانی
جسم کے بعد جو اس لائق تھا کہ کھانے پینے سے پاک ہو کر ہمیشہ خدائے تعالیٰ کے دائیں ہاتھ بیٹھے اور
ہر ایک داغ اور درد اور نقصان سے منزہ ہو۔ اور ازلی ابدی خدا کے جلال کا اپنے اندر رنگ رکھتا ہوا بھی
اس میں یہ نقص باقی رہ گیا کہ اُس پر صلیب اور کیلوں کے تازہ زخم موجود تھے جن سے خون بہتا تھا اور درد
اور تکلیف اُن کے ساتھ تھی جن کے واسطے ایک مرہم بھی تیار کی گئی تھی اور جلالی اور غیر فانی جسم کے بعد
بھی جو ابد تک سلامت اور بے عیب اور کامل اور غیر متغیر چاہئیے تھا کئی قسم کے نقصانوں سے بھرا رہا اور خود
مسیح نے حواریوں کو اپنا گوشت اور ہڈیاں دکھلائیں ۔
پس بلا شبہ یہ بات سچ ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا اور نہ کوئی نیا جلالی جسم پایا بلکہ ایک غشی کی حالت
ہو گئی تھی جو مرنے سے مشابہ تھی اور خدائے تعالیٰ کے فضل سے یہ اتفاق ہوا کہ جس قبر میں وہ رکھا گیا
وہ اس ملک کی قبروں کی طرح نہ تھی بلکہ ایک ہوا دار کوٹھہ تھا جس میں ایک کھڑکی تھی اور اس زمانہ
میں یہودیوں میں یہ رسم تھی کہ قبر کو ایک ہوادار اور کشادہ کوٹھہ کی طرح بناتے تھے اور اس میں ایک
کھڑ کی رکھتے تھے اور ایسی قبریں پہلے سے موجود رہتی تھیں اور پھر وقت پر میت اس میں رکھی جاتی
تھیں ۔۔۔
دو
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو انجیل سے ہم کو ملی ہیں پلاطس کا وہ قول ہے جو انجیل مرقس میں لکھا
ہے اور وہ یہ ہے ۔ اور جبکہ شام ہوئی اس لئے کہ تیاری کا دن تھا جو سبت سے پہلے ہوتا ہے
یوسف آرمیتیہ جو نامور مشیر اور وہ خود خدا کی بادشاہت کا منتظر تھا آیا اور دلیری سے پلاطس کے پاس
جاکے یسوع کی لاش مانگی اور پلاطس نے متعجب ہو کر شبہ کیا کہ وہ یعنی مسیح ایسا جلد مر گیا۔ دیکھو
مرقس باب ۱۵ آیت ۴۲ سے ۴۴ تک ۔ اس سے ہم یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ عین صلیب کی گھڑی میں ہی یسوع
کے مرنے پر شبہ ہوا اور شبہ بھی ایسے شخص نے کیا جس کو اس بات کا تجربہ تھا کہ اس قدر مدت میں
صلیب پر جان نکلتی ہے۔
دو
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو انجیل سے ہم کو ملی ہیں انجیل کی وہ عبارت ہے جو ذیل میں لکھتا ہوں ۔
پھر یہودیوں نے اس لحاظ سے کہ لاشیں سبت کے دن صلیب پر نہ رہ جائیں کیونکہ وہ دن تیاری کا تھا
بلکہ بڑا ہی سبت تھا پلاطوس سے عرض کی کہ ان کی ٹانگیں توڑی اور لاشیں اتاری جائیں ۔ تب سپاہیوں نے
آکر پہلے اور دوسرے کی ٹانگیں جو اس کے ساتھ صلیب پر کھینچے گئے تھے توڑیں۔ لیکن جب انہوں نے
یسوع کی طرف آ کے دیکھا کہ وہ مر چکا ہے۔ تو اس کی ٹانگیں نہ توڑیں۔ پر سپاہیوں میں سے ایک نے
بھالے سے اسکی پہلی چھیدی اور فی الفور اس سے لہو اور پانی نکلا ۔ دیکھو یوحنا باب ۱۹ آیت ۳۱ سے آیت
۳۴ تک ۔ ان آیات سے صاف طور پر پر معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت کسی مصلوب کی زندگی کا خاتمہ کرنے
کے لئے یہ دستور تھا کہ جو صلیب پر کھینچا گیا ہو اُس کو کئی دن صلیب پر رکھتے تھے اور پھر اس کی ہڈیاں
توڑتے تھے ۔
تھے۔
لیکن مسیح کی ہڈیاں دانستہ نہیں توڑی گئیں اور وہ ضرور صلیب پر سے ان دو چوروں کی طرح
زندہ اتارا گیا ۔ اسی وجہ سے پسلی چھیدنے سے خون بھی نکلا ۔ مردہ کا خون جم جاتا ہے اور اس جگہ یہ بھی
صریح معلوم ہوتا ہے کہ اندرونی طور پر یہ کچھ سازش کی بات تھی ۔ پلاطوس ایک خدا ترس اور نیک دل
آدمی تھا۔ کھلی کھلی رعایت سے قیصر سے ڈرتا تھا۔ کیونکہ یہودی مسیح کو باغی ٹھہراتے تھے۔ مگر وہ خوش
قسمت تھا کہ اُس نے مسیح کو دیکھا ۔ لیکن قیصر نے اس نعمت کو نہ پایا۔ اُس نے نہ صرف دیکھا بلکہ بہت
رعایت کی اور اُس کا ہرگز منشانہ تھا کہ مسیح صلیب پاوے۔ چنانچہ انجیلوں کے دیکھنے سے صاف طور پر
پایا جاتا ہے کہ پلاطوس نے کئی دفعہ ارادہ کیا کہ مسیح کو چھوڑ دے لیکن یہودیوں نے کہا کہ اگر تو اس مرد کو
چھوڑ دیتا ہے تو تو قیصر کا خیر خواہ نہیں ۔۔۔
اور منجملہ ان شہادتوں کے جو حضرت مسیح علیہ السلام کے صلیب سے محفوظ رہنے کے بارے میں ہمیں
انجیل سے ملتی ہیں وہ شہادت ہے جو انجیل متی باب ۲۶ میں یعنی آیت ۳۶ سے آیت ۴۶ تک مرقوم
ہے ۔ جس میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام گرفتار کئے جانے کا الہام پا کر تمام رات جناب
الہی میں رو رو کر اور سجدے کرتے ہوئے دُعا کرتے رہے اور ضرور تھا کہ ایسی تضرع کی دعا جس کے
لئے مسیح کو بہت لمبا وقت دیا گیا تھا قبول کی جاتی کیونکہ مقبول کا سوال جو بیقراری کے وقت کا سوال ہو
ہرگز رد نہیں ہوتا۔ پھر کیوں مسیح کی ساری رات کی دُعا اور درد مند دل کی دعا اور مظلومانہ حالت کی دعا
رڈ ہو گئی ۔ حالانکہ مسیح دعوی کرتا ہے کہ باپ جو آسمان پر ہے میری سنتا ہے ۔ پس کیونکر باور کیا جائے کہ
خدا اُس کی سنتا تھا۔ جب کہ ایسی بیقراری کی دعا سنی نہ گئی اور انجیل سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت
مسیح علیہ السلام کو دلی یقین تھا کہ اس کی وہ دعا ضرور قبول ہو گئی اور اس دُعا پر اس کو بہت بھروسہ تھا۔ اسی
وجہ سے جب وہ پکڑا گیا اور صلیب پر کھینچا گیا اور ظاہری علامات کو اُس نے اپنی اُمید کے موافق نہ پایا تو
بے اختیار اس کے منہ سے نکلا کہ ایلی ایلی لما سبقتانی اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے کیوں
مجھے چھوڑ دیا۔ یعنی مجھے یہ امید ہر گز نہیں تھی کہ میرا انجام یہ ہو گا اور میں صلیب پر مروں گا۔ اور میں یقین
رکھتا تھا کہ تو میری دعا سنے گا۔
بلاشبہ خدائے تعالیٰ دعاوں کو سنتا ہے بالخصوص جبکہ اُس پر بھروسہ کرنے والے مظلوم ہونے کی
حالت میں اُس کے آستانہ پر گرتے ہیں تو وہ اُن کی فریاد کو پہنچتا ہے اور ایک عجیب طور پر ان کی مدد کرتا
ہے اور ہم اس بات کے گواہ ہیں تو پھر کیا باعث اور کیا سبب کہ مسیح کی ایسی بیقراری کی دُعا منظور نہ ہوئی ؟
نہیں بلکہ منظور ہوئی اور خدا نے اسکو بچالیا۔ خدا نے اُس کے بچانے کے لئے زمین سے بھی اسباب پیدا
کئے اور آسمان سے بھی ۔ یوحنا یعنی یحیی نبی کو خدا نے دُعا کرنے کے لئے مہلت نہ دی کیونکہ اس کا وقت
آچکا تھا مگر مسیح کو دعا کرنے کے لئے تمام رات مہلت دی گئی ۔ اور وہ ساری رات سجدہ میں اور قیام میں
خدا کے آگے کھڑا رہا کیونکہ خدا نے چاہا کہ وہ بیقراری ظاہر کرے اور اس خدا سے جس کے آگے کوئی
بات انہونی نہیں اپنی مخلصی چاہے۔ سو خدا نے اپنی قدیم سنت کے موافق اُس کی دُعا کو سُنا ۔ یہودی اس
بات میں جھوٹے تھے جنہوں نے صلیب دے کر یہ طعنہ مارا کہ اُس نے خدا پر توکل کیا تھا کیوں خدا نے
اُس کو نہ چھڑایا۔ کیونکہ خدا نے : یہودیوں کے تمام منصوبے باطل کئے اور اپنے پیارے مسیح کو صلیب اور
اس کی لعنت سے بچالیا اور یہودی نامرادر ہے۔
اور منجملہ انجیلی شہادتوں کے جو ہم کو ملی ہیں انجیل متی کی وہ آیت ہے جو ذیل میں لکھتا ہوں ۔ ”’ہابل
راستباز کے خون سے برخیاہ کے بیٹے زکریا کے خون تک جسے تم نے ہیکل اور قربان گاہ کے درمیان
قتل کیا۔ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ یہ سب کچھ اس زمانہ کے لوگوں پر آوے گا ۔‘ دیکھو متی باب ۲۳
آیت ۳۵ و ۳۶۔ اب ان آیات پر اگر نظر غور کرو تو واضح ہوگا کہ ان میں حضرت مسیح علیہ السلام نے صاف
طور پر کہہ دیا ہے کہ یہودیوں نے جس قدر نبیوں کے خون کئے ان کا سلسلہ زکریا نبی تک ختم ہو گیا اور بعد اس
کے یہودی لوگ کسی نبی کے قتل کرنے کے لئے قدرت نہیں پائیں گے۔ یہ ایک بڑی پیشگوئی ہے اور اس
سے نہایت صفائی کے ساتھ یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب کے ذریعہ سے قتل نہیں
ہوئے بلکہ صلیب سے بچ کر نکل گئے اور آخر طبعی موت سے فوت ہوئے ۔ کیونکہ اگر یہ بات صحیح ہوتی کہ
حضرت مسیح علیہ السلام بھی زکریا کی طرح یہودیوں کے ہاتھ سے قتل ہونے والے تھے تو ان آیات میں
حضرت مسیح علیہ السلام ضرور اپنے قتل کئے جانے کی طرف بھی اشارہ کرتے۔
مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶ تا ۳۴)
کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمیشہ یہودی اس بات کا جواب دینے سے قاصر رہے کہ
کیونکر حضرت مسیح علیہ السلام کی جان بغیر ہڈیاں توڑنے کے صرف دو تین گھنٹہ میں نکل گئی ؟ اسی وجہ سے
بعض یہودیوں نے ایک اور بات بنائی ہے کہ ہم نے مسیح کو تلوار سے قتل کر دیا تھا حالانکہ یہودیوں کی
پرانی تاریخ کے رو سے مسیح کو تلوار کے ذریعہ سے قتل کرنا ثابت نہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ مسیح کے
بچانے کے لئے اندھیرا ہوا۔ بھونچال آیا۔ پلا طوس کی بیوی کو خواب آئی سبت کے دن کی رات قریب
آگئی جس میں مصلوبوں کو صلیب پر رکھنا روا نہ تھا ۔ حاکم کا دل بوجہ ہولناک خواب کے مسیح کے چھڑانے
کیلئے متوجہ ہوا۔ یہ تمام واقعات خدا نے اس لئے ایک ہی دفعہ پیدا کر دیئے کہ تا مسیح کی جان بچ جائے
اس کے علاوہ مسیح کو غشی کی حالت میں کر دیا کہ تا ہر ایک کو مردہ معلوم ہو ۔ اور یہودیوں پر اُس وقت
ہیبت ناک نشان بھونچال وغیرہ کے دکھلا کر بزدلی اور خوف اور عذاب کا اندیشہ طاری کر دیا اور یہ دھڑ کا
اس کے علاوہ تھا کہ سبت کی رات میں لاشیں صلیب پر نہ رہ جائیں ۔ پھر یہ بھی ہوا کہ یہودیوں نے مسیح
کوششی میں دیکھ کر سمجھ لیا کہ فوت ہو گیا ہے۔ اندھیرے اور بھونچال اور گھبراہٹ کا وقت تھا۔ گھروں کا
بھی ان کو فکر پڑا کہ شائد اس بھونچال اور اندھیرے سے بچوں پر کیا گزرتی ہو گی اور یہ دہشت بھی
دلوں پر غالب ہوئی کہ اگر یہ شخص کا ذب اور کافر تھا جیسا کہ ہم نے دل میں سمجھا ہے تو اُس کے اس
دُکھ دینے کے وقت ایسے ہولناک آثار کیوں ظاہر ہوئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے
لہذا اُن کے دل بے قرار ہو کر اس لائق نہ رہے کہ وہ مسیح کو اچھی طرح دیکھتے کہ آیا مر گیا ہے یا کیا حال
ہے ، مگر در حقیقت یہ سب امور مسیح کے بچانے کے لئے خدائی تدبیریں تھیں ۔ اسی کی طرف اس آیت
میں اشارہ ہے وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ لے یعنی یہود نے مسیح کو جان سے مارا نہیں ہے لیکن خدا نے
ان کو شبہ میں ڈال دیا کہ گویا جان سے مار دیا ہے ۔ اس سے راستباوں کو خدائے تعالیٰ کے فضل پر بڑی
امید بڑھتی ہے کہ جس طرح اپنے بندوں کو چاہے بچالے۔
مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۲٬۵۱)
ممکن ہے کہ بعض دلوں میں یہ اعتراض پیدا ہو کہ انجیلوں میں یہ بھی تو بار بار ذکر ہے کہ حضرت مسیح
علیہ السلام صلیب پر فوت ہو گئے اور پھر زندہ ہو کر آسمان پر چلے گئے ۔ ایسے اعتراضات کا جواب میں
پہلے بطور اختصار دے چکا ہوں اور اب بھی اس قدر بیان کر دینا مناسب خیال کرتا ہوں کہ جبکہ حضرت
عیسی علیہ السلام صلیبی واقعہ کے بعد حواریوں کو ملے اور گلیل تک سفر کیا اور روٹی کھائی اور کباب کھائے
اور اپنے زخم دکھلائے اور ایک رات بمقام الملوس حواریوں کے ساتھ رہے اور خفیہ طور پر پلاطوس کے
علاقہ سے بھاگے اور نبیوں کی سنت کے موافق اس ملک سے ہجرت کی اور ڈرتے ہوئے سفر کیا تو یہ تمام
واقعات اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ صلیب پر فوت نہیں ہوئے تھے اور فانی جسم کے تمام لوازم ان
کے ساتھ تھے اور کوئی نئی تبدیلی اُن میں پیدا نہیں ہوئی تھی اور آسمان پر چڑھنے کی کوئی عینی شہادت انجیل
سے نہیں ملتی اور اگر ایسی شہادت ہوتی بھی تب بھی لائق اعتبار نہ تھی کیونکہ انجیل نویسوں کی یہ عادت معلوم
ہوتی ہے کہ وہ بات کا بتونگڑا بنا لیتے ہیں اور ایک ذرہ سی بات پر حاشیے چڑھاتے چڑھاتے ایک پہاڑ
اُس کو کر دیتے ہیں ۔ مثلاً کسی انجیل نویس کے منہ سے نکل گیا کہ مسیح خدا کا بیٹا ہے۔ اب دوسرا انجیل نویس
اس فکر میں پڑتا ہے کہ اُس کو پورا خدا بنا وے اور تیسر ا تمام زمین آسمان کے اختیار اس کو دیتا ہے اور چوتھا
ا النساء : ۱۵۸
واشگاف کہہ دیتا ہے کہ وہی ہے جو کچھ ہے اور کوئی دوسرا خدا نہیں۔ غرض اس طرح پر کھینچتے کھینچتے کہیں کا
کہیں لے جاتے ہیں ۔ دیکھو وہ رؤیا جس میں نظر آیا تھا کہ گویا مردے قبروں میں سے اُٹھ کر شہر میں چلے
گئے ۔ اب ظاہری معنوں پر زور دے کر یہ جتلایا گیا کہ حقیقت میں مردے قبروں میں سے باہر نکل آئے با
تھے اور یروشلم شہر میں آ کر اور لوگوں سے ملاقاتیں کی تھیں ۔ اس جگہ غور کرو کہ کیسے ایک پر کا کوا بنایا گیا۔
پھر وہ ایک کوا نہ رہا بلکہ لاکھوں کو لے اُڑائے گئے ۔ جس جگہ مبالغہ کا یہ حال ہو اس جگہ حقیقتوں کا کیونکر پتہ ۔
لگے ۔ غور کے لائق ہے کہ ان انجیلوں میں جو خدا کی کتابیں کہلاتی ہیں ایسے ایسے مبالغات بھی لکھے گئے
کہ مسیح نے وہ کام کئے کہ اگر وہ سب کے سب لکھے جاتے تو وہ کتا بیں جن میں وہ لکھے جاتے دنیا میں سما
نہ سکتیں۔ کیا اتنا مبالغہ طریق دیانت وامانت ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اگر مسیح کے کام ایسے ہی غیر محدود
اور حد بندی سے باہر تھے تو تین برس کی حد میں کیونکر آ گئے ؟۔
پھر اسی انجیل متی باب ۲۸ آیت ۱۲ و ۱۳ میں ہے۔ ” تب انہوں نے یعنی یہودیوں نے بزرگوں کے
ساتھ اکٹھے ہو کر صلاح کی اور اُن پہرہ والوں کو بہت روپیہ دیئے اور کہا کہ تم کہو کہ رات کو جب ہم
سوتے تھے اُس کے شاگر د یعنی مسیح کے شاگرد آ کر اُسے چرا کر لے گئے ۔“ دیکھو یہ کیسی کچی اور نامعقول
باتیں ہیں اگر اس سے مطلب یہ ہے کہ یہودی اس بات کو پوشیدہ کرنا چاہتے تھے کہ یسوع مردوں میں
سے جی اٹھا ہے اس لئے انہوں نے پہرہ والوں کو رشوت دی تھی کہ تا یہ دی تھی کہ تا یہ عظیم الشان الشان معجزہ ان کی قوم میں
مشہور نہ ہو تو کیوں یسوع نے جس کا یہ فرض تھا کہ اپنے اس معجزہ کی یہودیوں میں اشاعت کرتا اس کو مخفی
رکھا بلکہ دوسروں کو بھی اُس کے ظاہر کرنے سے منع کیا۔ اگر یہ کہو کہ اس کو پکڑے جانے کا خوف تھا تو میں
کہتا ہوں کہ جب ایک دفعہ خدائے تعالیٰ کی تقدیر اُس پر وارد ہو چکی اور وہ مرکز پھر جلالی جسم کے ساتھ
زندہ ہو چکا تو اب اس کو یہودیوں کا کیا خوف تھا ؟ کیونکہ اب یہودی کسی طرح اس پر قدرت نہیں پا سکتے
تھے۔ اب تو وہ فانی زندگی سے ترقی پا چکا تھا۔ افسوس کہ ایک طرف تو اُس کا جلالی جسم سے زندہ ہونا اور
حواریوں کو ملنا اور جلیل کی طرف جانا اور پھر آسمان پر اٹھائے جانا بیان کیا گیا ہے اور پھر بات بات میں
اُس جلالی جسم کے ساتھ بھی یہودیوں کا خوف ہے اس ملک سے پوشیدہ طور پر بھاگتا ہے کہ تا کوئی یہودی
دیکھ نہ لے اور جان بچانے کے لئے ستر کوس کا سفر جلیل کی طرف کرتا ہے۔ بار بار منع کرتا ہے کہ یہ
واقعہ کسی کے پاس بیان نہ کرو۔ کیا یہ جلالی جسم کے لچھن اور علامتیں ہیں؟ نہیں بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ
کوئی جلالی اور نیا جسم نہ تھا وہی زخم آلودہ جسم تھا جو جان نکلنے سے بچایا گیا اور چونکہ یہودیوں کا پھر بھی
اندیشہ تھا اس لئے برعایت ظاہر اسباب مسیح نے اس ملک کو چھوڑ دیا۔ اور اس کے مخالف جس قدر باتیں
بیان کی جاتی ہیں وہ سب کی سب بے ہودہ اور خام خیال ہیں ۔
مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۶ تا ۴۹)
ایک اعلیٰ درجہ کی شہادت جو حضرت مسیح کے صلیب سے بچنے پر ہم کو ملی ہے اور جو ایسی شہادت ہے
کہ بجز ماننے کے کچھ بن نہیں پڑتا وہ ایک نسخہ ہے جس کا نام مرہم عیسی ہے جو طب کی صد ہا کتابوں میں
لکھا ہوا پایا جاتا ہے۔ ان کتابوں میں سے بعض ایسی ہیں جو عیسائیوں کی تالیف ہیں اور بعض ایسی ہیں کہ
جن کے مؤلف مجوسی یا یہودی ہیں اور بعض کے بنانے والے مسلمان ہیں اور اکثر اُن میں بہت قدیم
زمانہ کی ہیں۔ تحقیق سے ایسا معلوم ہوا ہے کہ اول زبانی طور پر اس نسخہ کا لاکھوں انسانوں میں شہرہ ہو گیا۔
اور پھر لوگوں نے اس نسخہ کو قلمبند کر لیا۔ پہلے رومی زبان میں حضرت مسیح کے زمانہ میں ہی کچھ تھوڑا عرصہ
واقعہ صلیب کے بعد ایک قرابا دین تالیف ہوئی جس میں یہ نسخہ تھا اور جس میں یہ بیان کیا گیا تھا کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کی چوٹوں کے لئے یہ نسخہ بنایا گیا تھا۔ پھر وہ قرابا دین کئی مختلف زبانوں میں ترجمہ
ہوئی یہاں تک کہ مامون رشید کے زمانہ میں عربی زبان میں اس کا ترجمہ ہوا ۔ اور یہ خدا کی عجیب قدرت
ہے کہ ہر ایک مذہب کے فاضل طبیب نے کیا عیسائی، کیا یہودی اور کیا مجوسی اور کیا مسلمان سب نے
اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں لکھا ہے اور سب نے اس نسخہ کے بارے میں یہی بیان کیا ہے کہ حضرت عیسی
علیہ السلام کے لئے ان کے حواریوں نے طیار کیا تھا اور جن کتابوں میں ادویہ مفردہ کے خواص لکھے ہیں
ان کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نسخہ ان چوٹوں کے لئے نہایت مفید ہے جو کسی ضربہ یا سقطہ سے لگ
جاتی ہیں اور چوٹوں سے جو خون رواں ہوتا ہے وہ فی الفور اس سے خشک ہو جاتا ہے۔اور چونکہ اُس میں
مر بھی داخل ہے اس لئے زخم کیڑا پڑنے سے بھی محفوظ رہتا ہے اور یہ دوا طاعون کے لئے بھی مفید ہے
اور ہر قسم کے پھوڑے پھنسی کو اس ۔ کو اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ یہ یہ معلوم نہیں کہ یہ دوا صلیب کے زخموں کے بعد
خود ہی حضرت عیسی علیہ السلام نے الہام کے ذریعہ سے تجویز فرمائی تھی یا کسی طبیب کے مشورہ سے تیار کی
گئی تھی۔ اس میں بعض دوائیں اکسیر کی طرح ہیں خاص کر مر جس کا ذکر توریت میں بھی آیا ہے۔
بہر حال اس دوا کے استعمال سے حضرت مسیح علیہ السلام کے زخم چند روز میں ہی اچھے ہو گئے اور اس قدر
طاقت آ گئی کہ لہ آپ تین روز میں یروشلم سے جلیل کی طرف ستر کوس تک پیادہ پا گئے ۔ پس اس دوا کی
تعریف میں اس قدر کافی ہے کہ مسیح تو اوروں کو اچھا کرتا تھا مگر اس دوا نے مسیح کو اچھا کیا۔ اور جن طب
کی کتابوں میں یہ نسخہ لکھا گیا وہ ہزار کتاب سے بھی زیادہ ہیں جن کی فہرست لکھنے سے بہت طول ہو
غرض مرہم عیسی حق کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان شہادت ہے اگر اس شہادت کو قبول نہ
گا۔
کیا جائے تو پھر دنیا کے تمام تاریخی ثبوت اعتبار سے گر جاویں گے۔
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۶ تا ۶۱ )
واضح ہو کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو اُن کے فرض رسالت کے رو سے ملک پنجاب اور اس کے نواح کی
طرف سفر کرنا نہایت ضروری تھا۔ کیونکہ بنی اسرائیل کے دس فرقے جن کا نام انجیل میں اسرائیل کی گمشدہ
بھیڑیں رکھا گیا ہے ان ملکوں میں آ گئے تھے۔ جن کے آنے سے کسی مؤرخ کو انکار نہیں ہے اس لئے
ضروری تھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام اس ملک کی طرف سفر کرتے اور ان گم شدہ بھیڑوں کا پتہ لگا کر
خدا تعالیٰ کا پیغام ان کو پہنچاتے۔ اور جب تک وہ ایسا نہ کرتے تب تک اُن کی رسالت کی غرض بے نتیجہ اور
نا مکمل تھی کیونکہ جس حالت میں وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن گمشدہ بھیڑوں کی طرف بھیجے گئے تھے تو پھر
بغیر اس کے کہ وہ ان بھیڑوں کے پیچھے جاتے اور ان کو تلاش کرتے اور ان کو طریق نجات بتلاتے یونہی
دنیا سے کوچ کر جانا ایسا تھا کہ جیسا کہ ایک شخص ایک بادشاہ کی طرف سے مامور ہو کہ وہ فلاں بیابانی قوم
میں جا کر ایک کنواں کھودے اور اس کنوئیں سے اُن کو پانی پلاوے لیکن یہ شخص کسی دوسرے مقام میں تین چار
برس رہ کر واپس چلا جائے اور اس قوم کی تلاش میں ایک قدم بھی نہ اٹھائے تو کیا اُس نے بادشاہ کے حکم کے
موافق تعمیل کی ؟ ہرگز نہیں بلکہ اس نے محض اپنی آرام طلبی کی وجہ سے اس قوم کی کچھ پرواہ نہ کی ۔
مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۹۴٬۹۳)
قرآن شریف میں ایک آیت میں صریح کشمیر کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مسیح اور اس کی والدہ صلیب
کے واقعہ کے بعد کشمیر کی طرف چلے گئے ۔ جیسا کہ فرماتا ہے وَ أَوَيْنَهُمَا إِلَى رَبْوَةٍ ذَاتِ
قَرَارٍ وَ مَعِينٍ لا یعنی ہم نے عیسی اور اس کی والدہ کو ایک ایسے ٹیلے پر جگہ دی جو آرام کی جگہ تھی
اور پانی صاف یعنی چشموں کا پانی وہاں تھا۔ سو اس میں خدا تعالیٰ نے کشمیر کا نقشہ کھینچ دیا ہے۔ اور اولی کا
لفظ لغت عرب میں کسی مصیبت یا تکلیف سے پناہ دینے کے لئے آتا ہے اور صلیب سے پہلے عیسی اور
اُس کی والدہ پر کوئی زمانہ مصیبت کا نہیں گذرا جس سے پناہ دی جاتی پس متعین ہوا کہ خدا تعالیٰ نے عیسی اور
اس کی والدہ کو واقعہ صلیب کے بعد اس ٹیلے پر پہنچایا تھا۔ (کشتی نوح روحانی خزائن جلد 9 صفحہ ۷ احاشیہ )
ا المؤمنون: ۵۱
یہ عاجز خدا کے اُس پاک اور مقدس بندہ کی طرز پر دلوں میں حقیقی پاکیزگی کی تخم ریزی کے لئے کھڑا
کیا گیا ہے جو آج سے قریبا انیس سو برس پہلے رومی سلطنت کے زمانہ میں گلیل کی بستیوں میں حقیقی
نجات پیش کرنے کے لئے کھڑا ہوا تھا اور پھر پیلاطوس کی حکومت میں یہودیوں کی بہت سی ایزا کے بعد
اس کو خدا کی قدیم سنت کے موافق ان ملکوں سے ہجرت کرنی پڑی اور وہ ہندوستان میں تشریف لائے تا
ان یہودیوں کو خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچاویں جو بابل کے تفرقہ کے وقت ان ملکوں میں آئے تھے اور آخر
ایک سو بیس برس کی عمر میں اس نا پائیدار دنیا کو چھوڑ کر اپنے محبوب حقیقی کو جا ملے اور کشمیر کے خطہ کو اپنے
پاک مزار سے ہمیشہ کے لئے فخر بخشا۔ کیا ہی خوش قسمت ہے سری نگر اور انموزہ اور خان یار کا محلہ جس کی
خاک پاک میں اس ابدی شہزادہ خدا کے مقدس نبی نے اپنا مطہر جسم ودیعت کیا اور بہت سے کشمیر کے
رہنے والوں کو حیات جاودانی اور حقیقی نجات سے حصہ دیا۔ ہمیشہ خدا کا جلال اس کے ساتھ ہو۔ آمین ۔
( کشف الغطاء - روحانی خزائن جلد ۴ اصفحه ۱۹۱ ۱۹۲)
واقعی اور سچی بات یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اس بدبخت قوم کے ہاتھ سے نجات پا کر جب
ملک پنجاب کو اپنی تشریف آوری سے فخر بخشا تو اس ملک میں خدائے تعالیٰ نے اُن کو بہت عزت دی اور
بنی اسرائیل کی وہ دس قو میں جو گم تھیں اس جگہ آکر اُن کو مل گئیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل
اس ملک میں آ کر اکثر اُن میں سے بدھ مذہب میں داخل ہو گئے تھے اور بعض ذلیل قسم کی بت پرستی
میں پھنس گئے تھے۔ سو اکثر ان کے حضرت مسیح کے اس ملک میں آنے سے راہ راست پر آگئے اور چونکہ
حضرت مسیح کی دعوت میں آنے والے نبی کے قبول کرنے کے لئے وصیت تھی اس لئے وہ دس فرقے
جو اس ملک میں آ کر افغان اور کشمیری کہلائے آخر کا ر سب کے سب مسلمان ہو گئے ۔ غرض اس ملک
میں حضرت مسیح کو بڑی وجاہت پیدا ہوئی ۔ اور حال میں ایک سکہ ملا ہے جو اسی ملک پنجاب میں سے
برآمد ہوا ہے ۔ اُس پر حضرت عیسی علیہ السلام کا نام پالی تحریر میں درج ہے اور اُسی زمانہ کا سکہ ہے جو
حضرت مسیح کا زمانہ تھا ۔ اس سے یقین ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اس ملک میں آ کر شاہانہ
عزت پائی اور غالبا یہ سکہ ایسے بادشاہ کی طرف سے جاری ہوا ہے جو حضرت مسیح پر ایمان لے آیا تھا۔
ایک اور سکہ برآمد ہوا ہے اُس پر ایک اسرائیلی مرد کی تصویر ہے ۔ قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی
حضرت مسیح کی تصویر ہے۔ قرآن شریف میں ایک یہ بھی آیت ہے کہ مسیح کو خدا نے ایسی برکت دی ہے
کہ جہاں جائے گا وہ مبارک ہوگا ۔ سو ان سکوں سے ثابت ہے کہ اُس نے خدا سے بڑی برکت پائی
اور وہ فوت نہ ہوا جب تک اُس کو ایک شاہانہ عزت نہ دی گئی ۔
مسیح ہندوستان میں۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۳)
حضرت عیسی علیہ السلام افغانستان سے ہوتے ہوئے پنجاب کی طرف آئے اس ارادہ سے کہ
پنجاب اور ہندوستان دیکھتے ہوئے پھر کشمیر کی طرف قدم اٹھاویں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ افغانستان اور کشمیر
کی حد فاصل چترال کا علاقہ اور کچھ حصہ پنجاب کا ہے۔ اگر افغانستان سے کشمیر میں پنجاب کے رستے
سے آویں تو تقریباً اسی کوس یعنی ۱۳۰ میل کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ اور چترال کی راہ سے سوکوس کا
فاصلہ ہے۔ لیکن حضرت مسیح نے بڑی عقلمندی سے افغانستان کا راہ اختیار کیا تا اسرائیل کی کھوئی
بھیڑیں جو افغان تھے فیضیاب ہو جائیں اور کشمیر کی مشرقی حد ملک مثبت سے متصل ہے۔ اس لئے کشمیر
میں آ کر بآسانی تبت میں جاسکتے تھے اور پنجاب میں داخل ہو کر ان کے لئے کچھ مشکل نہ تھا کہ قبل اس
کے جو کشمیر اور تبت کی طرف آویں ہندوستان کے مختلف مقامات کا سیر کریں۔ سوجیسا کہ اس ملک کی
پرانی تاریخیں بتلاتی ہیں یہ بات بالکل قرین قیاس ہے کہ حضرت مسیح نے نیپال اور بنارس وغیرہ
مقامات کا سیر کیا ہو گا اور پھر جموں سے یا راولپنڈی کی راہ سے کشمیر کی طرف گئے ہوں گے۔ چونکہ وہ
ایک سرد ملک کے آدمی تھے اس لئے یہ یقینی امر ہے کہ ان ملکوں میں غالبا وہ صرف جاڑے تک ہی
ٹھہرے ہوں گے اور اخیر مارچ یا اپریل کے ابتدا میں کشمیر کی طرف کوچ کیا ہوگا۔ اور چونکہ وہ ملک بلاد
شام سے بالکل مشابہ ہے اس لئے یہ بھی یقینی ہے کہ اس ملک میں سکونت مستقل اختیار کر لی ہو گی ۔ اور
ساتھ اس کے یہ بھی خیال ہے کہ کچھ حصہ اپنی عمر کا افغانستان میں بھی رہے ہوں گے اور کچھ بعید نہیں کہ
وہاں شادی بھی کی ہو۔ افغانوں میں ایک قوم عیسیٰ خیل کہلاتی ہے کیا تعجب ہے کہ وہ حضرت عیسی کی ہی
اولاد ہوں مگر افسوس کہ افغانوں کی قوم کا تاریخی شیرازہ نہایت درہم برہم ہے اس لئے اُن کے قومی
تذکروں کے ذریعہ سے کوئی اصلیت پیدا کرنا نہایت مشکل امر ہے۔ بہر حال اس میں کچھ بھی شک
نہیں کہ افغان بنی اسرائیل میں سے ہیں جیسا کہ کشمیری بھی بنی اسرائیل میں سے ہیں۔
مسیح ہندوستان میں ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷۰۰۶۹ )
تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے صلیبی واقعہ سے نجات پا کر ضرور
ہندوستان کا سفر کیا ہے اور نیپال سے ہوتے ہوئے آخر تبت تک پہنچے اور پھر کشمیر میں ایک مدت تک
ٹھہرے اور وہ بنی اسرائیل جو کشمیر میں بابل کے تفرقہ کے وقت میں سکونت پذیر ہوئے تھے ان کو ہدایت
کی اور آخر ایک سو بیس برس (۱۲۰) کی عمر میں سری نگر میں انتقال فرمایا اور محلہ خانیار میں مدفون ہوئے
اور عوام کی غلط بیانی سے یوز آسف نبی کے نام سے مشہور ہو گئے ۔
را از حقیقت - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۱ حاشیه )
اور جو مزار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کشمیر میں ہے جس کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ وہ قریباً انیس سو
برس سے ہے یہ اس امر کے لئے نہایت اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے۔ غالبا اس مزار کے ساتھ کچھ کتبے ہوں
گے جواب مخفی ہیں ۔
را از حقیقت - روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۶۳ حاشیه )
واضح ہو کہ بدھ مذہب کی کتابوں میں سے انواع اقسام کی شہادتیں ہم کو دستیاب ہوئی ہیں جن کو
یکجائی نظر کے ساتھ دیکھنے سے قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ضرور اس ملک
پنجاب و کشمیر وغیرہ میں آئے تھے۔ ان شہادتوں کو ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔۔۔۔
اوّل وہ خطاب جو بدھ کو دیئے گئے مسیح کے خطابوں سے مشابہ ہیں۔ اور ایسا ہی وہ واقعات جو بدھ کو
پیش آئے مسیح کی زندگی کے واقعات سے ملتے ہیں ۔ مگر بدھ مذہب سے مراد ان مقامات کا مذہب ہے
جو تبت کی حدود یعنی لیہ اور لاسہ اور گلگت اور ہمس وغیرہ میں پایا جاتا ہے جن کی نسبت ثابت ہوا ہے کہ
حضرت مسیح ان مقامات میں گئے تھے۔ خطابوں کی مشابہت میں یہ ثبوت کافی ہے کہ مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام
نے اپنی تعلیموں میں اپنا نام نور رکھا ہے۔ ایسا ہی گوتم کا نام بُدھ رکھا گیا ہے۔ جو سنسکرت میں نور کے
معنوں پر آتا ہے۔ اور انجیل میں حضرت عیسی علیہ السلام کا نام استاد بھی ہے۔ ایسا ہی بدھ کا نام ساستا
یعنی استاد ہے۔ ایسا ہی حضرت مسیح کا نام انجیل میں مبارک رکھا گیا ہے اسی طرح بُدھ کا نام بھی سکت
ہے یعنی مبارک ہے۔ ایسا ہی حضرت مسیح کا نام شہزادہ رکھا گیا ہے اور بدھ کا نام بھی شہزادہ ہے۔ اور ایک
نام مسیح کا انجیل میں یہ بھی ہے کہ وہ اپنے آنے کے مدعا کو پورا کرنے والا ہے۔ ایسا ہی بدھ کا نام بھی
بدھ کی کتابوں میں سدار تھا رکھا گیا ہے یعنی اپنے آنے کا مدعا پورا کرنے والا ۔ اور انجیل میں حضرت مسیح
کا ایک نام یہ بھی ہے کہ وہ تھکوں ماندوں کو پناہ دینے والا ہے۔ ایسا ہی بدھ کی کتابوں میں بدھ کا نام ہے
اسرن سرن یعنی بے پناہوں کو پناہ دینے والا۔ اور انجیل میں حضرت مسیح بادشاہ بھی کہلائے ہیں گو آسمان
کی بادشاہت مراد لے لی ۔ ایسا ہی بدھ بھی بادشاہ کہلایا ہے۔ اور واقعات کی مشابہت کا یہ ثبوت ہے کہ
مثلاً جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام شیطان سے آزمائے گئے اور شیطان نے ان کو کہا
کہ اگر تو مجھے سجدہ کرے تو تمام دنیا کی دولتیں اور بادشاہتیں تیرے لئے ہوں گی۔ یہی آزمائش بدھ کی
رکھتا ہوگا ۔
بھی کی گئی اور شیطان نے اس کو کہا کہ اگر تو میرا یہ حکم مان لے کہ ان فقیری کے کاموں سے باز آ جائے
اور گھر کی طرف چلا جائے تو میں تجھ کو بادشاہت کی شان و شوکت عطا کروں گا لیکن جیسا کہ مسیح نے تجھ و
شیطان کی اطاعت نہ کی ایسا ہی لکھا ہے کہ بدھ نے بھی نہ کی اور پھر ایک اور مشابہت بدھ
کی حضرت مسیح سے پائی جاتی ہے کہ بدھ ازم میں لکھا ہے کہ بدھ اُن ایام میں جو شیطان سے آزمایا گیا
روزے رکھتا تھا اور اُس نے چالیس روزے رکھے۔ اور انجیل پڑھنے والے جانتے ہیں کہ حضرت مسیح نے
بھی چالیس روزے رکھے تھے۔ اور جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے بدھ اور مسیح کی اخلاقی تعلیم میں
اس قدر مشابہت اور مناسبت ہے کہ ہر ایک ایسا شخص تعجب کی نظر سے دیکھے گا جو دونوں تعلیموں پر اطلاع
اور پھر جیسا کہ حضرت مسیح نے مختلف ملکوں کی طرف اپنے شاگردوں کو روانہ کیا اور
آپ بھی ایک ملک کی طرف سفر اختیار کیا یہ باتیں بدھ کے سوانح میں بھی پائی جاتی ہیں۔ چنانچہ بدھ ازم
مصنفہ سرمو نیر ولیم میں لکھا ہے کہ بُدھ نے اپنے شاگردوں کو دنیا میں تبلیغ کے لئے بھیجا اور ان کو اس طرح
پر خطاب کیا ۔ باہر جاؤ اور ہر طرف پھر نکلو۔ اور دنیا کی غم خواری اور دیوتاؤں اور آدمیوں کی بہتری کے
لئے ایک ایک ہو کر مختلف صورتوں میں نکل جاؤ اور یہ منادی کرو کہ کامل پر ہیز گار بنو۔ پاک دل بنو۔
برہم چاری یعنی تنہا اور مجرد رہنے کی خصلت اختیار کرو ۔ اور کہا کہ ”میں بھی اس مسئلہ کی منادی کے لئے
جاتا ہوں ۔ اور بدھ بنارس بنارس کی طرف گیا اور اس طرف اس نے بہت معجزات دکھائے ا رات دکھائے اور اس نے ایک
نہایت مؤثر وعظ ایک پہاڑی پر کیا ۔ جیسا کہ مسیح نے پہاڑی پر وعظ کیا تھا۔ اور پھر اسی کتاب میں لکھا ہے
کہ بدھ اکثر مثالوں میں وعظ کیا کرتا تھا اور ظاہری چیزوں کو لے کر روحانی امور کو اُن میں پیش کیا کرتا تھا
بدھ کا بعینہ حضرت مسیح کی طرح مثالوں میں اپنے شاگردوں کو سمجھانا خاص کر وہ مثالیں جو انجیل میں
آ چکی ہیں نہایت حیرت انگیز واقعہ ہے ۔
بدھ مذہب کی کتابوں سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ گوتم بدھ نے ایک اور آنے والے بدھ کی نسبت
پیشگوئی کی تھی جس کا نام متیا بیان کیا تھا۔ یہ پیشگوئی بدھ کی کتاب لگاوتی ستنا میں ہے جس کا حوالہ کتاب
اولڈن برگ صفحہ ۱۴۲ میں دیا گیا ہے۔ اس پیشگوئی کی عبارت یہ ہے کہ متیا لاکھوں مریدوں کا پیشوا ہو گا
جیسا کہ میں اب سینکڑوں کا ہوں ۔ اس جگہ یادر ہے کہ جو لفظ عبرانی میں مشیحا ہے وہی پالی زبان میں متیا
کر کے بولا گیا ہے ۔ وہ آنے والا متیا جس کی بدھ نے پیشگوئی کی تھی وہ درحقیقت مسیح ہے اور کوئی
نہیں۔ اس بات پر بڑا پختہ قرینہ یہ ہے کہ بدھ نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ جس مذہب کی اُس نے بنیا د رکھی