ام الالسنہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
أمُّ الأَلْسِنَة
یہ خیال بھی صحیح نہیں کہ ہر یک بولی انسان کی ہی ایجاد ہے بلکہ بکمال تحقیق ثابت ہے کہ موجد اور
خالق انسان کی بولیوں کا وہی خدائے قادر مطلق ہے جس نے اپنی قدرت کاملہ سے انسان کو پیدا کیا اور
اُس کو اسی غرض سے زبان عطا فرمائی کہ تا وہ کلام کرنے پر قادر ہو سکے ۔ اگر بولی انسان کی ایجاد ہوتی تو
اس صورت میں کسی بچہ نوزاد کو تعلیم کی کچھ بھی حاجت نہ ہوتی بلکہ بالغ ہو کر آپ ہی کوئی بولی ایجاد کر
لیتا لیکن بہ بداہت عقل ظاہر ہے کہ اگر کسی بچہ کو بولی نہ سکھائی جائے تو وہ کچھ بول نہیں سکتا اور خواہ تم اس
بچہ کو یونان کے کسی جنگل میں پرورش کرو یا انگلینڈ کے جزیرہ میں چھوڑ دو۔ خواہ تم اس کو خط استوا کے نیچے
لے جاؤ تب بھی وہ بولی سیکھنے میں تعلیم کا محتاج ہوگا اور بغیر سکھانے کے بے زبان رہے گا۔
اور اس خیال کی تائید میں یہ وہم پیش کرنا کہ ہم بچشم خود دیکھتے ہیں کہ بولیوں میں ہمیشہ صد ہا طرح
کے تغیر و تبدل خود بخود ہوتے رہتے ہیں جن سے بولیوں میں انسانی تصرف کا ثبوت ملتا ہے سو واضح
ہو کہ یہ وہم سراسر دھوکا ہے۔ تغیرات کہ جو ہمیشہ بولیوں کو لگے ہوئے ہیں یہ انسان کے ارادہ اور اختیار
سے ظہور میں نہیں آتے اور نہ یہ کچھ قاعدہ مقرر ہو سکتا ہے کہ خود انسان کی طبیعت کسی خاص خاص اور
وقتوں میں بولیوں میں تغیر تبدل کرتی رہتی ہے بلکہ عمیق نظر سے معلوم ہوگا کہ یہ تغیرات بھی اس
علت العلل کے ارادہ اور اختیار سے وقوع میں آتے رہتے ہیں جیسے تمام تغییرات سماوی و ارضی اس کے
خاص ارادہ سے ظہور پذیر ہیں ۔
یہ امر بھی بات نہیں ہوسکتا کہ کبھی انسانں نے متفق ہو کر یا الگ الگ ان تمام بولیوں و ایجاد کیا تھا
جو دنیا میں بولی جاتی ہیں۔ اور اگر کوئی یہ و ہم پیش کرے کہ جس طرح طبعی طور پر خدا تعالیٰ بولیوں میں
ہمیشہ تغیر تبدل کرتا رہتا ہے کیوں جائز نہیں کہ ابتدا میں بھی اسی طور پر بولیاں ایجاد ہو گئی ہوں اور کوئی
خاص الہام نہ ہوا ہو۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ابتداء زمانہ کے لئے عام قانون قدرت یہی ہے کہ خدا
نے ہر یک چیز کو اپنی قدرت محض سے پیدا کیا تھا۔ آسمان اور زمین اور سورج اور چاند اور خود انسان کی
فطرت پر نظر کرنے سے معلوم ہوگا کہ وہ ابتدائی زمانہ محض قدرت نمائی کا زمانہ تھا جس میں اسباب معتادہ تھا
کی ذرہ آمیزش نہ تھی اور اس زمانہ میں جو کچھ خدا نے پیدا کیا وہ ایسی اعلیٰ قدرت سے کیا جس میں عقل
انسان حیران ہے ۔ اُس زمانہ کی نظیر میں اس زمانہ کے حالات پیش کرنا درست نہیں ہے۔ مثلاً
اب کوئی بچہ انسان کا بغیر ذریعہ ما اور باپ کے پیدا نہیں ہوتا لیکن اگر اس ابتدائی زمانہ میں بھی انسان کا
پیدا ہونا والدین کے وجود پر ہی موقوف ہوتا تو پھر کیونکر یہ دنیا پیدا ہو سکتی؟ علاوہ اس کے جو تغیرات
بولیوں میں طبعی طور پر ہوتے رہتے ہیں ان تغیرات میں اور اس دوسری صورت میں کہ جب بولی عدم
محض سے پیدا کی جائے بڑا فرق ہے۔ کسی موجودہ بولی میں کچھ تغیر ہونا شئے دیگر ہے اور عدم محض سے
ایک بولی کا من کل الوجوہ پیدا ہو جانا یہ اور بات ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۵۸ تا ۴۰۴ )
بعض نادان آریہ ایک سنسکرت کو پرمیشر کی بولی ٹھہرا کر دوسری تمام بولیاں جو صد ہا عجائب اور غرائب
صنع باری سے بھری ہوئی ہیں انسان کا ایجاد قرار دیتے ہیں ۔ گویا انسان کے ہاتھ میں بھی ایک قسم کی
خدائی ہے کہ پر میشر نے تو صرف ایک بولی ظاہر کی مگر آدمیوں نے وہ قوت دکھلا ئی کہ بیسیوں بولیاں اس
سے بہتر ایجاد کر لیں۔ بھلا ہم آر یہ لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ اگر یہی سچ ہے کہ سنسکرت ہی پرمیشر کے منہ
سے نکلی ہے اور دوسری زبانیں انسانوں کی صنعت ہیں اور پرمیشر کے منہ سے دُور رہی ہوتی ہیں تو ذرا
بتلاؤ تو سہی کہ وہ کون سے کمالات خاصہ ہیں جو سنسکرت میں پائے جاتے ہیں اور دوسری زبانیں اُن سے
عاری ہیں۔ کیونکہ پرمیشر کی کلام کو انسان کے مصنوع پر ضرور فضیلت ہونی چاہئے ۔ کیونکہ وہ اسی سے خدا
کہلاتا ہے کہ اپنی ذات میں اپنی صفات میں اپنے کاموں میں سب سے افضل اور بے مثل و مانند ہے۔
اگر ہم یہ فرض کر لیں کہ سنسکرت پرمیشر کا کلام ہے جو ہندوؤں کے باپ دادوں پر نازل ہوا ہے اور
دوسری زبانیں دوسرے لوگوں کے باپ دادوں نے بوجہ اس کے کہ وہ ہندوؤں کے باپ دادوں سے
زیادہ زیرک اور دانا تھے آپ بنالی ہیں مگر کیا ہم یہ بھی فرض کر سکتے ہیں کہ وہ لوگ ہندوؤں کے پرمیشر
سے بھی کچھ بڑھ کر تھے جن کی قدرت کاملہ نے صدہا عمدہ زبانیں بنا کر دکھلا دیں اور پرمیشر صرف ایک
ہی بولی بنا کر رہ گیا۔جن لوگوں کی تار و پود میں شرک گھسا ہوا ہے انہوں نے اپنے پرمیشر کو بہت سی
باتوں میں ایک برابر درجہ کا شخص سمجھ رکھا ہے۔ کیوں : لیوں نہ ہوانا دی جو ہوئے ۔ خدا کے شہر ا کے شریک جو ٹھہرے۔
اور اگر کسی کے دل میں یہ وہم پیدا ہو کہ خدا نے ایک بولی پر کفایت کیوں نہ کی یہ وہم بھی قلت تدبر سے
ناشی ہے۔ اگر کوئی دانا اقالیم مختلفہ - اقالیم مختلفہ کے اوضاع متفاوتہ اور طبائع متفرقہ پر نظر کرے تو بہ یقین کا بہ یقین کامل اس کو
معلوم ہوگا کہ ایک ہی بولی ان سب کے مناسب حال نہیں تھی۔ بعض ملکوں کے لوگ بعض طور کے حروف اور
الفاظ کے بولنے پر بہ آسانی قادر ہیں اور بعض ملکوں کے لوگوں کو ان حروف اور الفاظ کا بولنا ایک مصیبت
ہے۔ پس کیونکر ممکن تھا کہ حکیم مطلق صرف ایک ہی بولی سے پیار کر کے قاعدہ وضعُ الشَّيْء فِي
مَوْضِعِہ کی رعایت نہ کرتا اور طبائع مختلفہ کے لئے جو مصلحت عامہ تھی اس کو ترک کر دیتا۔ کیا مناسب تھا
کہ وہ جدا جدا طبیعتوں کے لوگوں کو ایک ہی بولی کے تنگ پنجرہ میں قید کر دیتا۔ علاوہ اس کے انواع و اقسام
کی بولیوں کے بنانے میں خدا وند تعالیٰ کی زیادت قدرت ثابت ہوتی اور عاجز بندوں کا مختلف زبانوں ثابت
میں اُس کی تعریف کرنا عبودیت کے بازار کی ایک رونق ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۴۴۷ تا ۴۵۶ )
اشتہار كتاب من الرحمن
یہ ایک نہایت عجیب و غریب کتاب ہے جس کی طرف قرآن شریف کی بعض پر حکمت آیات نے
ہمیں توجہ دلائی۔ سو قرآن عظیم نے یہ بھی دنیا پر ایک بھاری احسان کیا ہے جو اختلاف لغات کا اصل
فلسفہ بیان کر دیا۔ اور ہمیں اس دقیق حکمت پر مطلع فرمایا کہ انسانی بولیاں کس منبع اور معدن سے نکلی ہیں ۔
اور کیسے وہ لوگ دھوکا میں رہے جنہوں نے اس بات کو قبول نہ کیا جو انسانی بولی کی جڑ خدا تعالیٰ کی تعلیم
ہے۔ اور واضح ہو کہ اس کتاب میں تحقیق الالسنہ کی رو سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ دنیا میں صرف قرآن شریف
ایک ایسی کتاب ہے جو اس زبان میں نازل ہوا ہے جو اُم الالسنہ اور الہامی اور تمام بولیوں کا منبع اور
سرچشمہ ہے۔ یہ بات ظاہر ہے کہ الہی کتاب کی تمام تر زینت اور فضیلت اسی میں ہے جو ایسی زبان میں
ہو جو خدا تعالیٰ کے منہ سے اور اپنی خوبیوں میں تمام زبانوں سے بڑھی ہوئی اور اپنے نظام میں کامل ہو۔
اور جب ہم کسی زبان میں وہ کمال پاویں جس کے پیدا کرنے سے انسانی طاقتیں اور بشری بناوٹیں عاجز
ہوں اور وہ خوبیاں دیکھیں جو دوسری زبانیں ان سے قاصر اور محروم ہوں اور وہ خواص مشاہدہ کریں جو
بجز خدا تعالیٰ کے قدیم اور صحیح علم کے کسی مخلوق کا ذہن ان کا موجد نہ ہو سکے تو ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ وہ
زبان خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ سو کامل اور عمیق تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ زبان عربی ہے۔
اگر چہ بہت سے لوگوں نے ان باتوں کی تحقیقات میں اپنی عمریں گزاری ہیں اور بہت کوشش کی ہے جو
اس بات کا پتہ لگا وہیں جو ام الالسنہ کون سی زبان ہے مگر چونکہ اُن کی کوششیں خط مستقیم پر نہیں تھیں اور نیز
خدا تعالیٰ سے توفیق یافتہ نہ تھے اس لئے وہ کامیاب نہ ہو سکے ۔ اور یہ بھی وجہ تھی کہ عربی زبان کی طرف
اُن کی پوری توجہ نہیں تھی بلکہ ایک نخل تھا۔ لہذا وہ حقیقت شناسی سے محروم رہ گئے ۔ اب ہمیں خدا تعالیٰ کی
مقدس اور پاک کلام قرآن شریف سے اس بات کی ہدایت ہوئی کہ وہ الہامی زبان اور ام الالسنه
جس کے لئے پارسیوں نے اپنی جگہ اور عبرانی والوں نے اپنی جگہ اور آریہ قوم نے اپنی جگہ دعوے کئے کہ
انہیں کی وہ زبان ہے وہ عربی مبین ہے اور دوسرے تمام دعویدار غلطی پر اور خطا پر ہیں۔
عربی کے الفاظ کے مقابل پر ان زبانوں کے الفاظ لنگڑوں ، ٹولوں ، اندھوں ، بہروں ، مبروصوں،
مجذوموں کے مشابہ ہیں جو فطری نظام کو بکلی کھو بیٹھے ہیں اور کافی ذخیرہ مفردات کا جو کامل زبان کے لئے
شرط ضروری ہے اپنے ساتھ نہیں رکھتے
اگر کسی آریہ صاحب یا کسی اور مخالف کو یہ تحقیقات ہماری منظور نہیں تو اُن کو ہم بذریعہ اس اشتہار
کے اطلاع دیتے ہیں کہ ہم نے زبان عربی کی فضیلت اور کمال اور فوق الالسنہ ہونے کے دلائل
اپنی اس کتاب میں مبسوط طور پر لکھ دیئے ہیں جو تفصیل ذیل ہیں۔
(1) عربی کی مفردات کا نظام کامل ہے۔
(۲) عربی اعلیٰ درجہ کی علمی وجوہ تسمیہ پر مشتمل ہے جو فوق العادت ہیں ۔
(۳) عربی کا سلسلہ اطراد مواد اتم و اکمل ہے۔
(۴) عربی کی تراکیب میں الفاظ کم اور معانی زیادہ ہیں ۔
(۵) عربی زبان انسانی ضمائر کا پورا نقشہ کھینچنے کے لئے پوری پوری طاقت اپنے اندر رکھتی ہے۔
اب ہر ایک کو اختیار ہے کہ ہماری کتاب کے چھپنے کے بعد اگر ممکن ہو تو یہ کمالات سنسکرت یا کسی اور
زبان میں ثابت کرے۔
( ضیاء الحق ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۵۰ و صفحه ۳۲۰، ۳۲۱)
چونکہ قرآن مجید ایک ایسا لعل تاباں اور مہر درخشاں ہے کہ اس کی سچائی کی کرنیں اور اس کے
منجانب اللہ ہونے کی چمکیں نہ کسی ایک یا دو پہلو سے بلکہ ہزار ہا پہلوؤں سے ظاہر ہو رہی ہیں اور جس
قدر مخالف دین متین کوشش کر رہے ہیں کہ اس ربانی نور کو بجھا دیں اُسی قدر وہ زور سے ظاہر ہوتا اور اپنے
حسن اور جمال سے ہر یک اہل بصیرت کے دل کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے اس لئے اس تاریک زمانہ میں
بھی جبکہ پادریوں اور آریوں نے توہین اور تحقیر کا کوئی دقیقہ نہ چھوڑا اور اپنی نابینائی کی وجہ سے اس نور
پر وہ تمام حملے کئے جو ایک سخت جاہل اور سخ جاہل اور سخت متعصب کر سکتا ہے اس از لی نور نے آپ اپنے منجانب اللہ
ہونے کا ہر ایک پہلو سے ثبوت دیا ہے۔ اس میں یہ ایک عظیم الشان خاصیت ہے کہ وہ اپنی تمام ہدایات
اور کمالات کی نسبت آپ ہی دعویٰ کرتا اور آر آپ پ ہی ہی اس اس دعویٰ کا ثبوت دیتا ہے۔ اور یہ عظمت کسی اور
کتاب کو نصیب نہیں اور منجملہ ان دلائل اور براہین کے جو اُس نے اپنے منجانب اللہ ہونے پر اور اپنے
اعلیٰ درجہ کی فضیلت پر پیش کئے ہیں ایک بزرگ دلیل وہ ہے جس کی بسط اور تفصیل کے لئے ہم نے اس
کتاب کو تالیف کیا ہے جو اُم الالسنہ کے پاک چشمہ سے پیدا ہوتی ہے جس کا آب زلال ستاروں کی
طرح چمکتا اور ہر یک معرفت کے پیاسے کو یقین کے پانی سے سیراب کرتا اور شکوک و شبہات کی میلوں
سے صاف کر دیتا ہے۔ یہ دلیل کسی پہلی کتاب نے اپنی سچائی کی تائید میں پیش نہیں کی ۔ اور اگر وید یا کسی
اور کتاب نے پیش کی ہے تو واجب ہے کہ اُس کے پیرو مقابلہ کے وقت پہلے اس وید کے مقام کو پیش
کریں اور خلاصہ مطلب اس دلیل کا یہ ہے کہ زبانوں پر نظر ڈالنے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دنیا کی تمام
زبانوں کا باہم اشتراک ہے۔ پھر ایک دوسری عمیق اور گہری نظر سے یہ بات بپایہ ثبوت پہنچتی ہے جو ان
تمام مشترک زبانوں کی ماں زبان عربی ہے جس سے یہ تمام زبانیں نکلی ہیں اور پھر ایک کامل اور نہایت
محیط تحقیقات سے یعنی جبکہ عربی کی فوق العادت کمالات پر اطلاع ہو یہ بات ماننی پڑتی ہے کہ یہ زبان نہ
صرف اُم الالسنہ ہے بلکہ الہی زبان ہے جو خدا تعالیٰ کے خاص ارادہ اور الہام سے پہلے انسان کو سکھائی گئی
اور کسی انسان کی ایجاد نہیں۔ اور پھر اس بات کا نتیجہ کہ تمام زبانوں میں سے الہامی زبان صرف عربی
ہی ہے یہ ماننا پڑتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی اکمل اور اتم وحی نازل ہونے کے لئے صرف عربی زبان ہی
مناسبت رکھتی ہے کیونکہ یہ نہایت ضروری ہے کہ کتاب الہی جو تمام قوموں کی ہدایت کے لئے آئی ہے
وہ الہامی زبان میں ہی نازل ہو اور ایسی زبان میں ہو جو اُمّ الالسنہ ہوتا اس کو ہر یک زبان اور اہلِ زبان
سے ایک فطری مناسبت ہو اور تا وہ الہامی زبان ہونے کی وجہ وجہ سے وہ برکات اپنے اندر رکھتی ہو جو ان
چیزوں میں ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کے مبارک ہاتھ سے نکلتی ہیں ۔ لیکن چونکہ دوسری زبانیں بھی انسانوں
نے عمداً نہیں بنائیں بلکہ وہ تمام اسی پاک زبان سے ب بحکم رب قدیر نکل کر بگڑ گئی ہیں اور اسی کے ذریات
ہیں اس لئے یہ کچھ نا مناسب نہیں تھا کہ ان زبانوں میں بھی خاص خاص قوموں کے لئے الہامی کتابیں
نازل ہوں ۔ ہاں یہ ضروری تھا کہ اقویٰ اور اعلیٰ کتاب عربی زبان میں ہی نازل ہو کیونکہ وہ اُم الالسنه
اور اصل الہامی زبان اور خدا تعالیٰ کے منہ سے نکلی ہے اور چونکہ یہ دلیل قرآن نے ہی بتلائی اور
قرآن نے ہی دعوی کیا اور عربی زبان میں کوئی دوسری کتاب مدعی بھی نہیں اس لئے یہ بداہت قرآن
کا منجانب اللہ ہونا اور سب کتابوں پر میمن ہونا ماننا پڑا اور نہ دوسری کتابیں بھی باطل ٹھہریں گی ۔ لہذا
میں نے اسی غرض سے اس کتاب کو لکھا ہے کہ تا اول بِعَوْنِهِ تَعَالٰی تمام زبانوں کا اشتراک ثابت
کروں اور پھر بعد ازاں زبان عربی کے اُم الالسنہ اور اصل الہامی ہونے کے دلائل سُناؤں اور پھر عربی
کی اس خصوصیت کی بنا پر کہ کامل اور خالص اور الہامی زبان صرف وہی ہے اس آخری نتیجہ کا قطعی اور
یقینی ثبوت دوں کہ الہی کتابوں میں سے اعلیٰ اور ارفع اور اتم اور اکمل اور خاتم الکتب صرف قرآن کریم
ہی ہے اور وہی اُم الکتب ہے جیسا کہ عربی اُم الالسنہ ہے اور اس سلسلۂ تحقیقات میں ہمارے ذمہ
تین مرحلوں کا طے کرنا ضروری ہوگا ۔
پہلا مرحلہ زبانوں کا اشتراک ثابت کرنا۔
دوسرا مرحلہ عربی کا اُم الالسنہ ہونا بپایہ ثبوت پہنچانا ۔
تیسرا مرحلہ عربی کا بوجہ کمالات فوق العادت کے الہامی ثابت کرنا ۔
تنقیح کے تین امروں سے پہلا امر جو اشتراک السنہ ہے اس کا فیصلہ ہماری اس کتاب میں ایسی
صفائی سے ہو گیا ہے جو اس سے بڑھ کر کسی اعلیٰ تحقیقات کے لئے کوئی کارروائی متصور نہیں
دوسرا امر تنقیح کے امروں میں سے یہ ہے کہ مشتر کہ زبانوں میں سے صرف عربی ہی اُم الالسنہ ہے۔ چنانچہ
اس کی وجوہ بجائے خود مفصل لکھی گئی ہیں۔ اور ہیں۔ اور ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ عربی کے کمالات خاصہ میں
سے یہ ہے کہ وہ فطری نظام اپنے ساتھ رکھتی ہے اور الہی صنعت کی خوبصورتی اسی رنگ سے دکھلاتی ہے
جس رنگ سے خدا تعالیٰ کے اور کام دنیا میں پائے جاتے ہیں ۔ اور یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ باقی تمام
زبانیں زبان عربی کا ایک ممسوخ شدہ خاکہ ہے جس قدر یہ مبارک زبان ان زبانوں میں اپنی ہیئت میں
قائم رہی ہے وہ حصہ تو لعل کی طرح چمکتا ہے اور اپنے حسنِ دلربا کے ساتھ دلوں پر اثر کرتا ہے۔ اور جس
قدر کوئی زبان بگڑ گئی ہے اسی قدر اس کی نزاکت اور دلکش صورت میں فرق آ گیا ہے۔ یہ بات تو ظاہر
ہے کہ ہر یک چیز جو خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے نکلی ہے جب تک وہ اپنی اصلی صورت میں ہے تب تک اس
میں خارق عادت شمائل ضرور ہوتے ہیں اور اُس کی نظیر بنانے پر انسان قادر نہیں ہوتا۔ اور جونہی وہ چیز
اپنی اصلی حالت سے گر جاتی ہے تو معا اُس کی شکل اور حسن میں فرق ظاہر ہو جاتا ہے۔
زبان عربی اس لطیف طبع اور زیرک انسان کی طرح کام دیتی ہے جو مختلف ذرائع سے اپنے مدعا کو
سمجھا سکتا ہے ۔ مثلاً ایک نہایت ہوشیار اور زیرک انسان کبھی ابرو یا ناک یا ہاتھ سے وہ کام لے لیتا ہے
جو زبان نے کرنا تھا۔ یعنی اس بات پر قادر ہوتا ہے کہ باریک باریک اشارات سے مخاطب کو سمجھاوے۔
یہی طریق زبان عربی کے عادات میں سے ہے۔ یعنی یہ زبان کبھی الف لام تعریف سے وہ کام نکالتی
ہے جس میں دوسری زبانیں چند لفظوں کی محتاج ہوتی ہیں اور کبھی صرف تنوین سے ایسا کام لیتی ہے جو
دوسری زبانیں طولانی فقروں سے بھی پورا نہیں کر سکتیں۔ ایسا ہی زیر و زبر و پیش بھی الفاظ کا ایسا کام
دے جاتے ہیں کہ ممکن نہیں کہ کوئی دوسری زبان بغیر چند فضول فقروں کے ان کا مقابلہ کر سکے ۔اس کے
بعض لفظ بھی باوجود بہت چھوٹے ہونے کے ایسے لمبے معنے رکھتے ہیں کہ نہایت حیرت ہوتی ہے کہ یہ
معنے کہاں سے نکلے ۔ مثلاً عَرَضْتُ کے یہ معنے ہیں کہ میں مکہ اور مدینہ اور جوان کے گردد یہات ہیں
سب دیکھ آیا۔ اور طَهْفَلْتُ کے یہ معنے ہیں کہ میں چینے کی روٹی کھاتا ہوں اور ہمیشہ چینے کی روٹی کھانے
کا عہد کر چکا ہوں ۔
اور عربی کے عجائبات میں سے ایک یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اور متفرق زبانوں میں جس قدر خواص ہیں
اس میں وہ سب جمع ہیں ۔
پس جبکہ غور کرنے اور پوری پوری خوض اور عمیق تحقیقات کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ درحقیقت
زبان عربی تمام زبانوں کے خواص متفرقہ کی جامع ہے تو اس سے بالضرورت ماننا پڑتا ہے کہ تمام زبانیں
عربی کی ہی فروعات ہیں۔
بعض لوگ اعتراض اٹھاتے ہیں کہ اگر تمام زبانوں کی جڑ اور اصل ایک ہی زبان کو تسلیم کیا جائے تو
عقل اس بات کو قبول نہیں کر سکتی کہ صرف تین چار ہزار برس تک ایسی زبانوں میں جو ایک ہی اصل سے
نکلی تھیں اس قدر فرق ظاہر ہو گیا ہو۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض در حقیقت از قبیل بنیاد فاسد بر
فاسد ہے ورنہ یہ بات قطعی طور پر طے شدہ نہیں کہ عمر دنیا کی صرف چار یا پانچ ہزار برس تک گذری ہے
اور پہلے اس سے زمین و آسمان کا نام ونشان نہ تھا۔ بلکہ نظر عمیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دنیا ایک مدت
دراز سے آباد ہے۔ ماسوا اس کے اختلاف السنہ کے لئے صرف باہمی بعد زماں یا مکاں سبب نہیں بلکہ
اس کا ایک قومی سبب یہ بھی ہے کہ خط استوا کے قرب یا بعد اور ستاروں کی ایک خاص وضع کی تاثیر اور
دوسرے نامعلوم اسباب سے ہر ایک قسم کی زمین اپنے باشندوں کی فطرت کو ایک خاص حلق اور لہجہ اور
صورت تلفظ کی طرف میلان دیتی ہے اور وہی محرک رفتہ رفتہ ایک خاص وضع کلام کی طرف لے آتا ہے۔
اسی وجہ سے دیا سے دیکھا جاتا ہے کہ بعض ملک کے لوگ حرف زا بولنے پر قادر نہیں ہو سکتے اور بعض را بولنے پر
قادر نہیں ہو سکتے جیسے انسانوں میں ملکوں کے اختلاف سے رنگوں کا اختلاف، عمروں کا اختلاف، اخلاق کا
اختلاف، امراض کا اختلاف ایک ضروری امر ہے۔ ایسا ہی یہ اختلاف بھی ضرور ہے۔ کیونکہ انہیں
مؤثرات کے نیچے زبانوں کا بھی اختلاف ہے۔ پس یہ خیال ایک دھوکا ہے کہ یہ اختلاف کیوں ہزا رہا
برس سے ایک ہی حد تک رہا۔ اس سے آگے نہ بڑھا ۔ کیونکہ مؤثرات نے جس قدر اختلاف کو چاہا اسی
قدر ہوا اس سے زیادہ کیونکر ہو سکتا ۔ یہ ایسا ہی سوال ہے جیسا کہ کوئی کہے کہ اختلاف امکنہ میں رنگوں اور
عمروں اور مرضوں اور اخلاق کا اختلاف ہو گیا۔ یہ کیوں نہ ہوا کہ کسی جگہ ایک آنکھ کی جگہ دس آنکھ ہو
جاتیں۔ سو ایسے وہم کا بجز اس کے ہم کیا جواب دے سکتے ہیں کہ یہ اختلاف یوں ہی بے قاعدہ نہیں تھا۔
بلکہ ایک طبیعی قاعدہ کے نیچے تھا۔ سو جس قدر قاعدہ نے تقاضا کیا اُسی قدر اختلاف بھی ہوا۔ غرض جو کچھ
مؤثرات سماوی ارضی کی وجہ سے انسان کی بناوٹ خلق یا خیالات کی طبیعی رفتار میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے وہ
تبدیلی بالضرورت سلسله کلمات میں تبدیلی ڈالتی ہے۔ لہذا وہ طبعا اختلاف پیدا کرنے کے لئے مجبور
ہوتی ہیں۔ اور اگر کوئی دوسری زبان کا لفظ ان کے زبان میں پہنچے تو وہ عمداً اس میں بہت کچھ تبدیلی کر
دیتے ہیں۔ پس یہ کیسی اعلیٰ درجہ کی دلیل اس بات پر ہے کہ وہ اپنی خلقت کے لحاظ سے جو مؤثرات ارضی
سماوی سے متاثر ہے فطرتا تبدیل کے محتاج ہیں ۔
ماسوا اس کے عیسائیوں اور یہودیوں کو تو ضرور یہ بات ماننی پڑتی ہے کہ ام الالسنہ عربی ہے کیونکہ
توریت کی نص صریح سے یہ بات ثابت ہے کہ ابتداء میں بولی ایک ہی تھی۔
اگر یہ اعتراض پیش ہو کہ زبان عربی جو اُم الالسنہ قرار دی گئی ہے اس کی نسبت تمام زبانوں کی نسبت
مساوی نہیں ہے بلکہ بعض سے کم اور بعض سے زیادہ ہے۔ مثلاً عبری زبان پر ادنی غور کرنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ وہ تھوڑے سے تغیر کے بعد عربی زبان ہی ہے لیکن سنسکرت یا یورپ کی زبانوں کے ساتھ وہ
تعلق پایا نہیں جاتا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ گو عبری اور دوسری شاخیں اس کی درحقیقت عربی کے
تھوڑے سے تغیر سے پیدا ہوئی ہیں اور سنسکرت وغیرہ دنیا کی کل زبانیں تغیرات بعیدہ سے نکلی ہیں تاہم
کامل غور کرنے اور قواعد پر نظر ڈالنے سے صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ ان زبانوں کے کلمات اور الفاظ
مفردہ عربی سے ہی بدلا کر طرح طرح کے قالبوں میں لائے گئے ہیں ۔
اور عربی کے فضائل خاصہ سے جو اسی زبان سے خصوصیت رکھتے ہیں جن کی ہم انشا اللہ اپنے اپنے
محل پر تشریح کریں گے اور جو اس کے اُم الالسنہ اور کامل اور الہامی زبان ہونے پر قطعی دلیل ہے
پانچ خوبیاں ہیں ۔ جو مفصلہ ذیل ہیں :۔
پہلی خوبی ۔ عربی کے مفردات کا نظام کامل ہے۔ یعنی انسانی ضرورتوں کو وہ مفردات پوری مدد دیتے
ہیں ۔ دوسرے لغات اس سے بے بہرہ ہیں۔
دوسری خوبی عربی میں اسماء باری و اسماء ارکان عالم و نباتات و حیوانات و جمادات و اعضائے انسان
اپنی اپنی وجہ تسمیہ میں بڑے بڑے علوم حکمیہ پر مشتمل ہیں ۔ دوسری زبانیں ہرگز اس کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔
تیسری خوبی عربی کا اطراد مواد الفاظ بھی پورا نظام رکھتا ہے اور اس نظام کا دائرہ تمام افعال اور اسماء کو
جو ایک ہی مادہ کے ہیں ۔ ایک سلہ ہیں ۔ ایک سلسلہ حکمیہ میں دا میں داخل کر کے اُن کے باہمی تعلقات دکھلاتا ہے اور یہ بات
اس کمال کے ساتھ دوسری زبانوں میں پائی نہیں جاتی۔
چوتھی خوبی عربی کے تراکیب میں الفاظ کم اور معانی زیادہ ہیں یعنی زبان عربی الف لام اور تنوبینوں
اور تقدیم تاخیر سے وہ کام نکالتی ہے جس میں دوسری زبانیں کئی فقروں کے جوڑنے کی محتاج ہوتی ہیں۔
پانچویں خوبی عربی زبان ایسے مفردات اور تراکیب اپنے ساتھ رکھتی ہے جو انسان کے تمام باریک
در باریک ضمائر اور خیالات کا نقشہ کھینچنے کے لئے کامل وسائل ہیں ۔
اب چونکہ یہ بھاری ثبوت ہمارے ذمہ ہے کہ ہم عربی کے مفردات کا ایسا نظام کامل ثابت کریں جو
دوسری کتابیں اس کے مقابلہ سے عاجز رہیں اور نیز اس کی باقی چار خوبیوں کو بھی اسی طرح بپایہ ثبوت
پہنچاویں۔ لہذا ہمارے لئے ضروری ہوا کہ ہم ان مباحث کو عربی زبان میں ہی لکھیں ۔ کیونکہ ہمارا یہ فرض
ہے کہ یہ تمام خوبیاں مخالف کو دکھلا دیں اور اگر وہ کسی اور زبان کو الہامی اور اُم الالسنہ قرار دیتا ہے تو اس
سے ان خوبیوں کا مطالبہ کریں۔
اگر ہم اس دعوے میں کاذب ہیں کہ عربی میں وہ پانچ فضائل خصوصیت کے ساتھ موجود ہیں جو ہم
لکھ چکے ہیں اور کوئی سنسکرت دان وغیرہ اس بات کو ثابت کر سکتا ہے کہ ان کی زبان بھی ان فضائل میں
عربی کی شریک و مساوی ہے یا اس پر غالب ہے تو ہم اس کو پانچ ہزار روپیہ بلا توقف دینے کے لئے
قطعی اور حتمی وعدہ کرتے ہیں۔
اس وقت ہم غیر زبان والوں سے کیا مانگتے ہیں۔ صرف یہی کہ وہ یہ خوبیاں جو ہم نے زبان عربی
میں ثابت کی ہیں اپنی زبان میں ثابت کر کے دکھلا دیں ۔ مثلاً یہ بات ظاہر ہے کہ کامل زبان کے لئے
مفردات کا کامل نظام ضروری ہے۔ یعنی یہ واجبات سے ہے کہ کامل زبان جو الہامی اور ام الالسنہ کہلاتی ہے
انسانی خیالات کو الفاظ کے قالب میں ڈھالنے کے وقت پورا ذخیرہ مفردات کا اپنے اندر رکھتی ہوا ایسے طور
سے کہ جب انسان مثلاً ایک توحید کے مضمون کے متعلق یا شرک کے مضمون کے متعلق یا حقوق اللہ کے
متعلق یا حقوق عباد کے متعلق یا عقائد دینیہ کے متعلق یا ان کے دلائل کے متعلق یا محبت اور مخالطت کے
متعلق یا بغض اور نفرت کے متعلق یا خدا تعالیٰ کی مدح اور ثناء اور اس کے اسماء مطہرہ کے متعلق یا مذاہب
باطلہ کے رڈ کے متعلق یا قصص اور سوانح کے متعلق یا احکام اور حدود کے متعلق یا علم معاد کے متعلق یا
تجارت اور زراعت اور نوکری کے متعلق یا نجوم اور ہیئت کے متعلق یا طبعی اور طبابت اور منطق وغیرہ کے
متعلق کوئی مبسوط کلام کرنا چاہے تو اس زبان کے مفردات اس کو ایسے طور طور سے سے ۔ مدد دے ے سکیں کہ ہر یک
خیال کے مقابل پر جو دل میں پیدا ہوا ایک لفظ مفرد موجود ہوتا یہ امر اس بات پر دلیل ہو کہ جس ذات
کامل نے انسان اور اس کے خیالات کو پیدا کیا اُسی نے ان خیالات کے ادا کرنے کے لئے قدیم سے وہ
مفردات بھی پیدا کر دیئے۔ اور ہمارا دلی انصاف اس بات کے قبول کرنے کے لئے ہمیں مجبور کرتا ہے
کہ اگر یہ خصوصیت کسی زبان میں پائی جائے کہ وہ زبان انسانی خیالات کے قد و قامت کے موافق
مفردات کا خوبصورت پیرا یہ اپنے اندر طیار رکھتی ہے اور ہر یک باریک فرق جو افعال میں پایا جاتا ہے
وہی باریک فرق اقوال کے ذریعہ سے دکھاتی ہے اور اس کے مفردات خیالات کے تمام حاجتوں کے
متکفل ہیں تو وہ زبان بلاشبہ الہامی ہے کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے جو اس نے انسان کو ہزارہا طور کے
خیالات ظاہر کرنے کے لئے مستعد پیدا کیا ہے۔ پس ضرور تھا کہ انہیں خیالات کے اندازہ کے موافق
اس کو ذخیرہ قولی مفردات بھی دیا جاتا تا خدا تعالیٰ کا قول اور فعل ایک ہی مرتبہ پر ہو لیکن حاجت کے
وقت ترکیب سے کام لینا یہ بات کسی خاص زبان سے خصوصیت نہیں رکھتی۔ ہزار ہا زبانوں پر یہ عام
آفت اور نقص در پیش ہے کہ وہ مفردات کی جگہ مرکبات سے کام لیتے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ
ضرورتوں کے وقت وہ مرکبات انسانوں نے خود بنا لئے ہیں ۔ پس جو زبان ان آفتوں سے محفوظ ہو گی
اور اپنی ذات میں مفردات سے کام نکالنے کی خصوصیت رکھے گی اور اپنے اقوال کو خدا تعالیٰ کے فعل کے
مطابق یعنی خیالات کے جوشوں کے مطابق اور ان کے ہموزن دکھلائے گی بلا شبہ وہ ایک خارق العادات
مرتبہ پر ہو کر اور تمام زبانوں کی نسبت ایک خصوصیت پیدا کر کے اس لائق ہو جائے گی کہ اس کو اصل
الہامی زبان اور فطرت اللہ کہا جائے اور جو زبان اس مرتبہ عالیہ سے مخصوص ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کے منہ
سے نکلی اور فوق العادات کمالات سے مختص اور اُم الالسنہ ہے اس کی نسبت یہ کہنا ایمانداری کا فرض ہو گا
کہ وہی ایک زبان ہے جو حقیقی طور پر اس لائق ٹھہرائی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کا اعلیٰ اور اکمل الہام اسی میں
نازل ہو اور دوسرے الہام اس الہام کی ایسی ہی فرع ہیں جیسا کہ دوسری بولیاں اس بولی کی فرع ہیں۔
لہذا ہم اس بحث کے بعد اس بحث کو لکھیں گے کہ وہ حقیقی اور کامل اور اتم اور اکمل وحی جو دنیا میں آنے والی
تھی وہ صرف قرآن شریف ہے۔ اور انہیں مقدمات سے اس نتیجہ کو بہ تفصیل ظاہر کریں گے کہ عربی
کو ام الالسنہ اور الہامی ماننے سے نہ صرف یہی ماننا پڑتا ہے کہ قرآن خدا تعالیٰ کا کلام ہے بلکہ یہ بھی
ضروری طور پر ماننا پڑتا ہے کہ صرف قرآن ہی ہے جس کو حقیقی وحی اور اکمل اور اتم اور خاتم الکتب کہنا
چاہئے اور اب ہم مفردات کا نظام دکھلانے کے لئے اور نیز دوسری خوبیوں کے لحاظ سے اس کتاب کا
عربی حصّہ شروع کریں گے ۔ وَلَا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمِ
من الرحمن - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۲۸ تا ۱۴۲)
اس نہایت مفید قاعدہ کا لکھنا واجبات سے ہے کہ صحیفہ قدرت پر نظر ڈالنے سے یہ بات ضروری طور
پر ماننی پڑتی ہے کہ جو چیزیں خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے پیدا ہوئیں یا اس سے صادر ہوئیں ان کی اوّل
علامت یہی ہے کہ اپنے اپنے مرتبہ کے موافق خدا شناسی کے راہوں کے خادم ہوں ۔ اور اپنے وج وجود کی
اصلی غرض بزبانِ قال یا حال یہی ظاہر کریں کہ وہ معرفت باری کا ذریعہ اور اسی کے راہ کے خادم ہیں ۔
کیونکہ تمام مخلوقات کی افراد پر نظر غور ڈالنے سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ کائنات کا تمام سلسلہ انواع اقسام
کے پیرائیوں میں اسی کام میں لگا ہوا ہے کہ تا وہ خدا تعالیٰ کے پہچاننے اور اس کی راہوں کے جاننے میں
ایک ذریعہ ہو پس چونکہ عربی زبان خدا تعالیٰ سے صادر ہوئی اور اس کے منہ سے نکلی ہے لہذا ضرور تھا کہ
میں بھی یہ علامت موجود ہوتا یقینی طور پر شناخت کیا جائے کہ وہ ئے کہ وہ فی الواقعہ ان چیزوں میں سے ہے
کہ جو بغیر ذریعہ انسانی کوششوں کے محض خدائے تعالیٰ سے ظہور پذیر ہوئی ہیں۔ سو الحمد لله و المنه
اس میں
یہ
کہ عربی زبان میں یہ علامت نہایت بدیہی اور صاف طور پر پائی جاتی ہے۔ اور جیسا کہ انسان کی اور قویٰ
کی نسبت مضمون آیت وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ لے ثابت و تحقق
ہے۔ اسی طرح عربی زبان میں جو انسان کی اصلی زبان اور اُس کی جز و خلقت ہے یہی حقیقت ثابت
ہے۔ اس میں کیا شک ہے کہ انسان کی خلقت اُسی حالت میں اتم اور اکمل ٹھہر سکتی ہے کہ جب کلام کی
خلقت بھی اس میں داخل ہو کیونکہ وہ چیز جو انسانیت کے جوہر کی چہرہ نما ہے وہ کلام ہی ہے اور کچھ مبالغہ نہ
ہوگا اگر ہم یہ کہیں کہ انسانیت سے مراد یہی نطق اپنے تمام لوازم کے ساتھ ہے۔ پس خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ
ا الذريت: ۵۷
میں نے انسان کو اپنی عبادت اور معرفت کے لئے پیدا کیا ہے درحقیقت دوسرے لفظوں میں یہ بیان ہے کہ
نے انسانی حقیقت کو جو نطق اور کلام ہے مع اس کے تمام قومی اور افعال کے جو اُس کے زیر حکم چلتے
ہیں اپنے لئے بنایا ہے۔ کیونکہ جب ہم سوچتے ہیں کہ انسان کیا چیز ہے تو صریح یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ
ایک جاندار ہے کہ جو اپنی کلام سے دوسرے جانوروں سے تمیز کھلی رکھتا ہے۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ
کلام انسان کی اصل حقیقت ہے اور باقی قوئی اس حقیقت کی تابع اور خادم ہیں۔ پس اگر یہ کہیں کہ
انسان کا کلام خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں تو یہ کہنا پڑے گا کہ انسان کی انسانیت خدا تعالیٰ کی طرف نہیں
لیکن ظاہر ہے کہ خدا انسان کا خالق ہے اس لئے زبان کا معلم بھی وہی ہے اور اس جھگڑے کے فیصلہ
کے لئے کہ وہ کس زبان کا معلم ہے ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ اُس کی طرف سے وہی زبان ہے کہ جو بموجب
منطوق وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ کے اُسی طرح معرفت الہی کی خادم
ہو سکتی ہے جیسا کہ انسان کے وجود کی دوسری بناوٹ اور ہم بیان کر چکے ہیں کہ ان صفات سے موصوف
صرف عربی ہی ہے۔ اور اس کی خدمت یہ ہے کہ وہ معرفت باری تک پہنچانے کے لئے اپنے اندر ایک
ایسی طاقت رکھتی ہے جو الہیات کے ایک معنویت معنوی تقسیم کو کو جو قانون قدرت میں پائی جاتی ہے بڑی
خوبصورتی کے ساتھ اپنے مفردات میں دکھاتی ہے۔ اور صفات الہیہ کے نازک اور باریک فرقوں کو جو
صحیفہ فطرت میں نمودار ہیں اور ایسا ہی توحید کے دلائل کو جو اسی صحیفہ سے مترشح ہیں اور خدا تعالیٰ کے
انواع اقسام کے ارادوں کو جو اس کے بندوں سے متعلق اور صحیفہ قدرت میں نمایاں ہیں ایسے طور سے
ظاہر کر دیتی ہے کہ گویا اُن کا ایک نہایت لطیف نقشہ کھینچ کر آگے رکھ دیتی ہے اور ان دقیق امتیازوں کو جو
خدا تعالیٰ کے اسماء اور صفات اور افعال اور ارادوں میں واقع ہیں جن کی شہادت اس کا قانون قدرت
دے رہا ہے ایسی صفائی سے دکھا دیتی ہے کہ گویا ان کی تصویر کو آنکھوں کے سامنے لے آتی ہے۔
چنانچہ یہ بات ببداہت معلوم ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے صفات اور افعال اور ارادوں کی چہرہ نمائی
اور نیز اپنے فعل اور قول کے تطبیق کے لئے زبان عربی کو ایک متکفل خادم پیدا کیا ہے اور ازل سے یہی
چاہا ہے کہ اللہیات کے ہر مکتوم اور مقفل کے لئے یہی زبان کنجی ہو اور جب ہم اس نکتہ تک پہنچتے ہیں
اور یہ عجیب عظمت اور خصوصیت عربی کی ہم پر کھلتی ہے تو دوسری تمام زبانیں سخت تاریکی اور نقصان میں
پڑی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کیونکہ جس طرح زبان عربی صفات الہیہ اور اس کی تمام تعلیموں کے لئے مرایا
ا الذريت : ۵۷