ام الالسنہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
متقابلہ کی طرح واقع ہے اور الہیات کے قدرتی نقشہ کا ایک سیدھا انعکاسی خط عربی میں پڑا ہوا دکھائی
دیتا ہے۔ یہ صورت کسی دوسری زبان میں ہرگز موجود نہیں اور جب ہم عقل سلیم اور فہم مستقیم سے
صفات الہیہ کی اس تقسیم پر نظر ڈالتے ہیں جو قدیم سے اور ازل سے صحیفہ عالم میں قدرتی طور پر پائی جاتی سے
ہے تو وہی تقسیم عربی کے مفردات میں ہمیں ملتی ہے۔ مثلاً جب ہم غور کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا رحم عقلی
تحقیق کی رو سے اپنی ابتدائی تقسیم میں کتنے حصوں پر مشتمل ہو سکتا ہے تو اس قانون قدرت کو دیکھ کر جو
ہماری نظر کے سامنے ہے صاف طور پر ہمیں سمجھ آ جاتا ہے کہ وہ رحم دو قسم پر ہے یعنی قبل از عمل و بعد از عمل
کیونکہ بندہ پروری کا نظام با واز بلند گواہی دے رہا ہے کہ رحمت الہی نے دو قسم سے اپنی ابتدائی تقسیم کے
لحاظ سے بنی آدم پر ظهور و بروز فرمایا ہے۔
اوّل وہ رحمت جو بغیر وجود عمل کسی عامل کے بندوں کے ساتھ شامل ہوئی۔ جیسا کہ زمین اور آسمان
اور شمس اور قمر اور ستارے اور پانی اور ہوا اور آگ اور وہ تمام نعمتیں جن پر انسان کی بقا اور حیات موقوف
ہے کیونکہ بلا شبہ یہ تمام چیزیں انسان کے لئے رحمت ہیں جو بغیر کسی استحقاق کے محض فضل اور احسان کے
طور سے اس کو عطا ہوئے ہیں اور یہ ایسا فیض خاص ہے جو انسان کے سوال کو بھی اس میں دخل نہیں بلکہ
اس کے وجود سے بھی پہلے ہے۔۔۔۔
دوسری قسم رحمت کی وہ ہے جو انسان کے اعمال حسنہ پر مترتب ہوتی ہے کہ جب وہ تضرع سے دعا
کرتا ہے تو قبول کی جاتی ہے اور جب وہ محنت سے تخم ریزی کرتا ہے۔ تو رحمت الہی اس تخم کو بڑھاتی ہے
یہاں تک کہ ایک بڑا ذخیرہ اناج کا اس سے پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر غور سے دیکھو تو ہمارے ہر یک
عمل صالح کے ساتھ خواہ وہ دین سے متعلق ہے یا دنیا سے رحمت الہی لگی ہوئی ہے اور جب ہم ان قوانین
کے لحاظ سے جو الہی سنتوں میں داخل ہیں کوئی محنت دنیا یا دین کے متعلق کرتے ہیں تو فی الفور رحمت الہی
ہمارے شامل حال ہو جاتی ہے اور ہماری محنتوں کو سر سبز کر دیتی ہے۔ یہ دونوں رحمتیں اس قسم کی ہیں کہ ہم
اُن کے بغیر جی ہی نہیں سکتے کیا ان کے وجود میں کسی کو کلام ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں بلکہ یہ تو احلی بدیہیات
میں سے ہیں جن کے ساتھ ہماری زندگی کا تمام نظام چل رہا ہے ۔ پس جبکہ ثابت ہو گیا کہ ہماری تربیت
اور تکمیل کے لئے دو رحمتوں کے دو چشمے قادر کریم نے جاری کر رکھے ہیں اور وہ اس کی دو صفتیں ہیں جو
ہمارے درخت وجود کی آبپاشی کے لئے دو رنگوں میں ظاہر ہوئے ہیں۔ تو اب دیکھنا چاہئے کہ وہ دو چشمے
زبان عربی میں منعکس ہو کر کس کس نام سے پکارے گئے ہیں ۔ پس واضح ہو کہ پہلی قسم کی رحمت کے لحاظ
سے زبان عربی میں خدا تعالیٰ کو رحمن کہتے ہیں اور دوسری قسم کی رحمت کے لحاظ سے زبان موصوف میں
اس کا نام رحیم ہے۔ اسی خوبی کے دکھلانے کے لئے ہم عربی خطبہ کے پہلی ہی سطر میں رحمان کا لفظ لائے
ہیں۔ اب اس نمونہ سے دیکھ لو کہ چونکہ یہ رحم کی صفت اپنی ابتدائے تقسیم کے لحاظ سے الہی قانون قدرت
کے دو قسم پر مشتمل تھی لہذا اس کے لئے زبان عربی میں دو مفرد لفظ موجود ہیں اور یہ قاعدہ طالب حق کے لئے
نہایت مفید ہو گا کہ ہمیشہ عربی کے باریک فرقوں کے پہچاننے کے لئے صفات اور افعال الہیہ کو جو صحیفہ
قدرت میں نمایاں ہیں معیار قرار دیا جائے۔ اور ان کے اقسام کو جو قانون قدرت سے ظاہر ہوں عربی
کے مفردات میں ڈھونڈا جائے۔ اور جہاں کہیں عربی کے ایسے مترادف لفظوں کا باہمی فرق ظاہر کرنا
مقصود ہو جو صفات یا افعال الہی کے متعلق ہیں تو صفات یا افعال الہی کی اس تقسیم کی طرف متوجہ ہوں جو
نظام قانون قدرت دکھلا رہا ہے۔ کیونکہ عربی کی اصل غرض اللہیات کی خدمت ہے۔ جیسا کہ انسان
کے وجود کی اصل غرض معرفت باری تعالیٰ ہے اور ہر ایک چیز جس غرض کے لئے پیدا کی گئی ہے۔ اُسی
غرض کو سامنے رکھ کر اس کے عقدے کھل سکتے ہیں اور اس کے جو ہر معلوم ہو سکتے ہیں۔ مثلاً بیل صرف
کلبہ رانی اور بارکشی کے لئے پیدا کیا گیا ہے پس اگر اس غرض کو نظر انداز کر کے اس سے وہ کام لینا چاہیں
جو شکاری کتوں سے لیا جاتا ہے تو بے شک وہ ایسے کام سے عاجز آ جائے گا اور نہایت نکما اور ذلیل
ثابت ہو گا ۔ لیکن اگر اصلی کام کے ساتھ اُس کی آزمائش کریں تو وہ بہت جلد اپنے وجود کی نسبت ثابت
کرے گا کہ سلسلہ وسائل معیشت دنیوی کا ایک بھاری بوجھ اس کے سر پر ہے۔ غرض ہر یک چیز کا ہنر
اسی وقت ثابت ہوتا ہے جب اس کا ا کا اصلی کام اس اس سے لیا جائے ۔ سو عربی کے ظہور اور بروز کا اصلی مقصود
الہیات کا روشن چہرہ دکھلانا ہے۔ مگر چونکہ اس نہایت باریک اور دقیق کام کا ٹھیک ٹھیک انجام دینا اور
غلطی سے محفوظ رہنا انسانی طاقتوں سے بڑھ کر تھا۔ لہذا خداوند کریم اور رحیم نے قرآن کریم کو عربی
زبان کی بلاغت و فصاحت دکھلانے کے لئے اور مفردات کی نازک فرق اور مرکبات کا خارق عادت
اعجاز ظاہر کرنے کے لئے بطور ایسے اعجاز کے بھیجا کہ تمام گردنیں اس کی طرف جھک گئیں اور عربی کی
بلاغت کو اس کے مفردات اور مرکبات کی نسبت جو کچھ قرآن نے ظاہر کیا اس کو اس وقت کے اعلیٰ درجہ
کے زبان دانوں نے نہ صرف قبول ہی کیا بلکہ مقابلہ سے عاجز آ کر یہ بھی ثابت کر دیا کہ انسانی قوتیں
ان حقائق اور معارف کے بیان کرنے اور زبان کا سچا اور حقیقی حسن دکھلانے سے عاجز ہیں ۔ اسی مقدس
کلام سے رحمان اور رحیم کا بھی فرق معلوم ہوا۔ جس کو ہم نے بطور نمونہ خطبہ مذکورہ میں لکھا ہے۔ اور یہ
بات ظاہر ہے کہ ہر یک زبان میں بہت سے مترادف الفاظ پائے جاتے ہیں۔ لیکن جب تک آنکھ کھول
کر ان کے باہمی فرقوں پر اطلاع نہ پاویں اور وہ الفاظ علم الہی اور دینی تعلیم میں۔ میں سے نہ ہوں تب تک ان
کو علمی مد میں شمار نہیں کر سکتے ۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ انسان اپنی طرف سے ایسے مفردات پیدا نہیں کر سکتا۔ ہاں اگر قدرت قادر
سے پیدا شدہ ہیں تو ان میں غور کر کے اُن کے باریک فرق اور محل استعمال معلوم کر سکتا ہے۔ مثلاً صرف
اور نحو کے بانیوں کو دیکھو کہ انہوں نے کوئی نئی بات نہیں نکالی اور نہ نئے قواعد بنا کر کسی کو اُن پر چلنے کے
لئے مجبور کیا بلکہ اسی طبیعی بولی کو ایک بیدار نظر کے ساتھ دیکھ کر تاڑ گئے کہ یہ بول چال قواعد کے اندر
آ سکتی ہے۔ تب مشکلات کے سہل کرنے کے لئے قواعد کی بنا ڈالی۔ سوقر آن کریم نے ہر یک لفظ کو اپنے
محل پر رکھ کر دنیا کو دکھلا دیا کہ عربی کے مفردات کس کس محل پر استعمال پاتے ہیں ۔ اور کیسے وہ اللہیات
کے خادم اور نہایت دقیق امتیاز باہمی رکھتے ہیں
اب ہم اسی پر اکتفاء کر کے ایک اور لفظ کی چند خوبیاں بیان کرتے ہیں۔ سو وہ لفظ رب کا ہے جو
قرآنی الفاظ میں سے ہم نے لیا ہے۔ یہ لفظ قرآن شریف کی پہلی ہی سورۃ اور پہلی ہی آیت میں آتا
ہے۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ له لسان العرب اور تاج العروس
میں جو لغت کی نہایت معتبر کتا بیں ہیں ب لکھا لکھا ہے ہے کہ زبان عرب میں رب کا لفظ رسات سات معنوں پر پر مشتمل
ہے۔ اور وہ یہ ہیں ۔ مالک ، سید ، مدبر ، مربی ، قیم ، منعم، متمم ۔ چنانچہ ان سات معنوں میں سے
تین معنی خدا تعالیٰ کی ذاتی عظمت پر دلالت کرتے ہیں۔ منجملہ ان کے مالک ہے اور مالک لغت عرب میں
اس کو کہتے ہیں جس کا اپنے مملوک پر قبضہ تامہ ہو اور جس طرح چاہے اپنے تصرف میں لا سکتا ہو اور
بلا اشتراک غیر اس پر حق رکھتا ہو اور یہ لفظ حقیقی طور پر یعنی بلحاظ اس کے معنوں کے بجز خدا تعالیٰ کے
کسی دوسرے پر اطلاق نہیں پا سکتا کیونکہ قبضہ تا مہ اور تصرف تام اور حقوق تامہ بجز خدا تعالیٰ کے اور
کسی کے لئے مسلم نہیں۔
اور سید لغت عرب میں اس کو کہتے ہیں جس کے تابع ایک ایسا سوادِ اعظم ہو جو اپنے دلی جوش اور اپنی
طبعی اطاعت سے اس کے حلقہ بگوش ہوں۔ سو بادشاہ اور سید میں یہ فرق ہے کہ بادشاہ سیاست قہری اور
اپنے قوانین کی سختی سے لوگوں کو مطیع بناتا ہے اور سید کے تابعین اپنی دلی محبت اور دلی جوش اور دلی تحریک
ا الفاتحة : ٢
سے خود بخود متابعت کرتے ہیں اور سچی محبت سے اس کو سیدنا کر کے پکارتے ہیں اور ایسی متابعت بادشاہ
کی اس وقت کی جاتی ہے کہ جب وہ بھی لوگوں کی نظر میں سید قرار پاوے۔ غرض سید کا لفظ بھی حقیقی طور وہ سید کا
پر بلحاظ اس کے معنوں کے بجز خدا تعالیٰ کے کسی دوسرے پر بولا نہیں جاتا۔ کیونکہ حقیقی اور واقعی جوش سے
اطاعت جس کے ساتھ کوئی شائبہ اعراض نفسانیہ کا نہ ہو بجز خدا تعالیٰ کے کسی کے لئے ممکن نہیں۔ وہی
ایک ہے جس کی سچی اطاعت روحیں کرتی ہیں کیونکہ وہ ان کی پیدائش کا حقیقی مبدا ہے اس لئے طبعاً
ہر یک روح اس کو سجدہ کرتی ہے۔ بت پرست اور انسان پرست بھی اس کی اطاعت کے لئے ایسا ہی
جوش رکھتے ہیں جیسا کہ ایک موحد راستباز ۔ مگر انہوں نے اپنی غلطی سے اور قصور طلب سے اس زندگی
کے سچے چشمے کو شناخت نہیں کیا بلکہ نابینائی کی وجہ سے اس اندرونی جوش کو غیر محل پر وضع کر دیا۔ تب کسی
نے پتھروں کو اور کسی نے رامچندر کو اور کسی نے کرشن کو اور کسی نے نعوذ باللہ ابن مریم کو خدا بنا لیا لیکن اس
دھوکہ سے بنایا کہ شائد وہ جو مطلوب ہے یہ وہی ہے۔ سو یہ لوگ مخلوق کو حق اللہ دے کر ہلاک ہو گئے ۔
ایسا ہی اس حقیقی محبوب اور سید کی روحانی طلب میں ہوا پرستوں نے دھو کے کھائے ہیں کیونکہ ان کے
دلوں میں بھی ایک محبوب اور ایک حقیقی سید کی طلب تھی مگر انہوں نے اپنے دلی خیالات کو اچھی طرح
شناخت نہ کر کے یہ خیال کیا کہ وہ حقیقی محبوب اور سید جس کو روحیں طلب کر رہی ہیں اور جس کی اطاعت
کے لئے جانیں اچھل رہی ہیں وہ دنیا کے مال اور دنیا کے املاک اور دنیا کی لذات ہی ہیں۔ مگر یہ اُن کی
غلطی تھی بلکہ روحانی خواہشوں کا محرک اور پاک جذبات کا باعث وہی ایک ذات ہے جس نے فرمایا ہے
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ لے یعنی جن اور انس کی پیدائش اور ان کی
تمام قومی کا میں ہی مقصود ہوں ۔ وہ اسی لئے میں نے پیدا کئے کہ تا مجھے پہچانیں اور میری عبادت کریں۔
سواُس نے اس آیت میں اشارہ کیا کہ جن وانس کی خلقت میں اُس کی طلب و معرفت اور اطاعت کا
مادہ رکھا گیا ہے۔ اگر انسان میں یہ مادہ نہ ہوتا تو نہ دنیا میں ہوا پرستی ہوتی نہ بت پرستی نہ انسان پرستی
کیونکہ ہر یک خطا صواب کی تلاش میں پیدا ہوا ہے۔ غرض سیادت حقیقی اسی ذات کے لئے مسلّم ہے اور
وہی واقعی طور پر سید ہے۔
اور منجملہ ان تین ناموں کے جو خدا تعالیٰ کی عظمت پر دلالت کرتے ہیں مدبر بھی ہے اور تدبیر کے
معنے ہیں کہ کسی کام کے کرنے کے وقت تمام ایسا سلسلہ نظر کے سامنے حاضر ہو جو گذشتہ واقعات کے
ل الذريت : ۵۷
متعلق یا آئندہ نتائج کے متعلق ہے اور اس سلسلہ کے لحاظ سے وضعُ شَيْءٍ فِي مَحَلَّه اور کوئی کارروائی
حکمت عملی سے باہر نہ ہو۔ اور یہ نام بھی اپنے حقیقی معنوں کی رُو سے بجز خدا تعالیٰ کے کسی غیر پر اطلاق
نہیں پا سکتا۔ کیونکہ کامل تدبیر غیب دانی پر موقوف ہے اور وہ بجز خدا تعالیٰ کے کسی کے لئے مسلم نہیں۔
اور چار باقی نام یعنی مُرَبِّى ۔ قَيِّمُ ۔ مُنْعِمُ ۔ مُتَمِّم خدا تعالیٰ کے ان فیوض پر دلالت کرتے ہیں جو
بلحاظ اس کی کامل ملکیت اور کامل سیادت اور کامل تدبیر کے اس کے بندوں پر جاری ہیں ۔ چنانچہ مرتبی کا
لفظ بظاہر معنی پرورش کرنے والے کو کہتے ہیں ۔ اور کامل طور پر تربیت کی حقیقت یہ ہے کہ جس قدر خلقت
انسان کے شعبے باعتبار جسم اور روح اور تمام طاقتوں اور قوتوں کے پائے جاتے ہیں ان تمام شاخوں کی
پرورش ہو اور جہاں تک بشریت کی جسمانی اور روحانی ترقیات اس پرورش کے کمال کو چاہتے ہیں ان
تمام مراتب تک پرورش کا سلسلہ ممتد ہو۔ ایسا ہی جس نقطہ سے بشریت کا نام اور اسم یا اس کے مبادی
شروع ہوتے ہیں اور جہاں سے بشری نقش یا کسی دوسری مخلوق کا نقش وجود عدم سے ہستی کی طرف حرکت
کرتا ہے اس اظہار اور ابراز کا نام بھی پرورش ہے۔ پس اس سے معلوم ہوا کہ لغت عرب کے رُو سے
ربوبیت کے معنے نہایت ہی وسیع ہیں اور عدم کے نقطہ سے مخلوق کے کمال تام کے نقطہ تک ربوبیت کا لفظ
ہی اطلاق پاتا ہے۔ اور خالق وغیرہ الفاظ رب کے اسم کی فرع ہیں ۔
اور قیم کے معنے ہیں نظام کو محفوظ رکھنے والا اور منعم کے یہ معنی ہیں کہ ہر یک قسم کا انعام اکرام
جو انسان یا کوئی دوسری مخلوق اپنی استعداد کی رو سے پاسکتی ہے اور بالطبع اس نعمت کے خواہاں ہے وہ
انعام اس کو عطا کرے تا ہر یک مخلوق اپنے کمال تام کو پہنچ جائے جیسا کہ اللہ جل شانہ ایک جگہ
فرماتا ہے۔ رب رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَى كُلَّ شَيْ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى لے یعنی وہ خدا جس نے ہر یک دی۔
چیز کو اس کے مناسب حال کمال خلقت بخشا اور پھر اس کو دوسرے کمالات مطلوبہ کے لئے رہنمائی کی۔
پس یہ انعام ہے کہ ہر یک چیز کو اوّل اس کے وجود کی رو سے وہ تمام قومی وغیرہ عنایت ہوں جن کی وہ
چیز محتاج ہے پھر اس کے حالات مترقبہ کے حصول کے لئے اس کو راہیں دکھائی جائیں اور متمم کے یہ
معنی ہیں کہ سلسلہ فیض کو کسی پہلو سے بھی ناقص نہ چھوڑا جائے اور ہر ایک پہلو سے اس کو کمال تک پہنچایا
جائے ۔ سورہ کا اسم جو قرآن کریم میں آیا ہے جس کو ہم اقتباس کے طور پر اس خطبہ کے اوّل میں لائے
ہیں ان وسیع معنوں پر مشتمل ہے جن کو ہم نے بطور اختصار اس مضمون میں ذکر کیا ہے۔
ا طه : ۵۱
اب ہم نہایت افسوس سے لکھتے ہیں کہ ایک نا سمجھ انگریز عیسائی نے اپنی ایک کتاب میں لکھا ہے کہ
اسلام پر عیسائی مذہب کو یہ فضیلت ہے کہ اس میں خدا تعالیٰ کا نام باپ بھی آیا ہے اور یہ نام نہایت پیارا
اور دلکش ہے۔ اور قرآن میں یہ نام نہیں آیا ۔ مگر ہمیں تعجب ہے کہ اس معترض نے اس تحریر کے وقت پر یہ
خیال نہیں کیا کہ لغت نے کہاں تک اس لفظ کی عزت اور عظمت ظاہر کی ہے۔ کیونکہ ہر یک لفظ کو حقیقی
عزت اور بزرگی لغت سے ہی ملتی ہے اور کسی انسان کو یہ اختیار نہیں کہ اپنی طرف سے کسی لفظ کو وہ عزت
دے جو لغت اس کو دے نہیں سکی ۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ کا کلام بھی لغت کے التزام سے باہر نہیں جاتا
اور تمام اہل عقل اور نقل کے اتفاق سے کسی لفظ کی عزت اور عظمت ظاہر کرنے کے وقت اوّل لغت کی
طرف رجوع کرنا چاہئے کہ اس زبان نے جس زبان کا وہ لفظ ہے یہ خلعت کہاں تک اس کو عطا کی ہے۔
اب اس قاعدہ کو اپنی نظر کے سامنے رکھ کر جب سوچیں کہ اب یعنی باپ کا لفظ لغت کی رُو سے کس پا یہ کا
لفظ ہے تو بجز اس کے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ جب مثلاً ایک انسان فی الحقیقت دوسرے انسان کے نطفہ سے
پیدا ہو مگر پیدا کرنے میں اس نطفہ انداز انسان کا کچھ بھی دخل نہ ہو تب اس حالت میں کہیں گے کہ یہ
انسان فلاں انسان کا اب یعنی باپ ہے اور اگر ایسی صورت ہو کہ خدائے قادرِ مطلق کی یہ تعریف کرنی
منظور ہو جو مخلوق کو اپنے خاص ارادہ سے خود پیدا کرنے و اسے خود پیدا کرنے والا خود کمالات تک پہنچانے انے والا اور خود رحم عظیم
سے مناسب حال اُس کے انعام کرنے والا اور خود حافظ اور قیوم ہے تو لغت ہرگز اجازت نہیں دیتی کہ
اس مفہوم کو اَب یعنی باپ کے لفظ سے ادا ادا کیا جائے بلکہ لغت نے اس کے لئے ایک دوسرا لفظ رکھا ہے
جس کو رب کہتے ہیں ۔ جس کی اصل تعریف ابھی ہم لغت کی رُو سے بیان کر چکے ہیں اور ہم ہرگز مجاز
نہیں کہ اپنی طرف سے لغت تراشیں بلکہ ہمیں انہیں الفاظ کی پیروی لازم ہے جو قدیم سے خدا تعالیٰ کی
طرف سے چلے آئے ہیں ۔
پس اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ اب یعنی باپ کا لفظ خدا تعالیٰ کی نسبت استعمال کرنا ایک سوء ادب
اور ہجو میں داخل ہے اور جن لوگوں نے حضرت مسیح کی نسبت یہ الزام گھڑا ہے کہ گویا وہ خدا تعالیٰ کو
اب کر کے پکارتے تھے۔ اور در حقیقت جناب الہی کو اپنا باپ ہی یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے نہایت
مکروہ اور جھوٹا الزام ابن مریم پر لگایا ہے۔ کیا کوئی عقل تجویز کر سکتی ہے کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح ایسی نادانی
کے مرتکب ہوئے کہ جو لفظ اپنے لغوی معنوں کی رُو سے ایسا حقیر اور ذلیل ہو جس میں ناطاقتی اور
کمزوری اور بے اختیاری ہر ایک پہلو سے پائی جائے وہی لفظ حضرت مسیح الله جل شانہ کی نسبت
اختیار کریں۔
اب کا لفظ ایک ایسا حقیر اور ذلیل لفظ ہے کہ اوس میں کوئی حصہ پرورش یا ارادہ یا محبت کا شرط نہیں ۔
مثلاً ایک بکرا جو بکری پر جست کر کے نطفہ ڈال دیتا ہے یا ایک سانڈ بیل جو گائے پر جست کر کے اور اپنی
شہوات کا کام پورا کر کے پھر اس سے علیحدہ بھاگ جاتا ہے جس کے یہ خیال میں بھی نہیں ہوتا ہے کہ کوئی
بچہ پیدا ہو۔ یا ایک سو رجس کو شہوات کا نہایت زور ہوتا ہے اور بار بار وہ اسی کام میں لگا رہتا ہے اور کبھی
اُس کے خیال میں بھی نہیں ہوتا کہ اس بار بار کے شہوانی جوش سے یہ مطلب ہے کہ بہت سے بچے پیدا
ہوں اور خنزیر زادے زمین پر کثرت سے پھیل جائیں اور نہ اس کو فطرتی طور پر یہ شعور دیا گیا ہے تاہم اگر
بچے پیدا ہو جائیں تو بلا شبہ سو روغیرہ اپنے اپنے بچوں کے باپ کہلائیں گے ۔ اب جبکہ اب کے لفظ یعنی
باپ کے لفظ میں دنیا کی تمام لغتوں کی رُو سے یہ معنے ہرگز مراد نہیں کہ وہ باپ نطفہ ڈالنے کے بعد پھر
بھی نطفہ کے کے متعلق کچھ کارگذاری کرتا رہے تا بچہ پیدا ہو جائے یا ایسے کام کے وقت میں یہ ارادہ بھی اس
کے دل میں ہو اور نہ کسی مخلوق کو ایسا اختیار دیا گیا ہے۔ بلکہ باپ کے لفظ میں بچہ پیدا ہونے کا خیال بھی
شرط نہیں اور اس کے مفہوم میں اس سے زیادہ کوئی امر ما خود نہیں کہ وہ نطفہ ڈال دے بلکہ وہ اسی ایک ہی
لحاظ سے جو نطفہ ڈالتا ہے لغت کی رُو سے اَب یعنی باپ کہلاتا ہے تو کیونکر جائز ہو کہ ایسا نا کارہ لفظ جس کو
تمام زبانوں کا اتفاق ناکارہ ٹھہراتا ہے اس قادر مطلق پر بولا جائے جس کے تمام کام کامل ارادوں اور
کامل علم اور قدرت کاملہ سے ظہور میں آتے ہیں۔ اور کیونکر درست ہو کہ وہی ایک لفظ جو بکرا پر بولا گیا،
بیل پر بولا گیا ، سؤر پر بولا گیا وہ خدا تعالیٰ پر بھی بولا جائے ۔ یہ کیسی بے ادبی ہے جس سے نادان عیسائی
باز نہیں آتے ۔ نہ ان کو شرم باقی رہی، نہ حیا باقی رہی، نہ انسانیت کی سمجھ باقی رہی ، کفارہ کا مسئلہ کچھ ایسا
اُن کی انسانی قوتوں پر فالج کی طرح گرا کہ بالکل نکما اور بے حس کر دیا ۔
اس جگہ ہم میکس ملر کے بعض شبہات اور وساوس کو بھی دور کرنا قرین مصلحت سمجھتے ہیں جو اوس
نے اپنی کتاب لیکچر جلد اول علم اللسان کی بحث کے نیچے لکھے ہیں۔ چنانچہ بطرز قولہ واقول کے ذیل
میں تحریر ہیں۔
قولہ۔ ترقی علم کے موانعات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض قوموں نے دوسری قوموں کو استخفاف
اور تحقیر کی نگہ سے دیکھنے کے لئے اُن کی نسبت حقارت آمیز القاب تراشے ۔ اس لئے وہ ان محقر قوموں
کی لغات کے سیکھنے سے قاصر رہے اور جب تک یہ الفاظ جنگلی اور عجمی کہنے کے انسان کی لغات اور فرہنگ
سے نہ نکالے گئے اور بجائے اس کے لفظ برادر قائم نہ ہوا۔ ایسا ہی جب تک تمام قوموں کا یہ استحقاق تسلیم
نہ کیا گیا کہ وہ ایک ہی نوع یا جنس کے ہیں اس وقت تک ہمارے اس علم اللسان کا آغاز نہ ہوا۔
اقول ۔ صاحب راقم کی اس تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ دراصل اُن کو اہل عرب پر اعتراض ہے اور وہ
خیال کرتے ہیں کہ عرب کے لوگ جو دوسری زبان والوں کو مجھی بولتے ہیں یہ لفظ محض بخل اور تعصب کے
راہ سے دوسری قوموں کی تحقیر کی غرض سے تراشا گیا ہے۔ لیکن یہ غلطی محض اس وجہ سے پیدا ہوئی ہے کہ
اُن کی عیسائیت کا بخل ان کو اس بات کی دریافت سے مانع ہوا کہ آیا نجم اور عرب کا لفظ انسان کی طرف
سے یا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ حالانکہ وہ اپنی کتاب میں خود اقرار کر چکے ہیں کہ مفردات زبان کا
اپنی طرف سے بنالینا کسی انسان کا کام نہیں ۔ اب ہم ان پر اور اُن کے ہم خیالوں پر واضح کرتے ہیں کہ
زبان عرب میں دو لفظ ہیں جو ایک دوسرے کے مقابل پر واقع ہیں ۔ ایک تو عرب جس کے معنے فصیح اور
بلیغ کے ہیں اور دوسرا حجم جو اس کے مقابل پر واقع ہے جس کے معنے غیر فصیح اور بستہ زبان ہے۔ اگر
میکس ملر صاحب کے خیال میں یہ دو لفظ قدیم نہیں ہیں اور اسلام نے ہی بخل کے راہ سے ان کو ایجاد کیا
ہے تو ان کو ان لفظوں کا نشان دینا چاہئے جو ان کی رائے میں اصلی لفظ تھے کیونکہ یہ تو ممکن نہیں کہ کسی قوم
کا قدیم سے کوئی بھی نام نہ ہو۔ اور جب قدیم ماننا پڑا تو ثابت ہوا کہ یہ انسانی بناوٹ نہیں بلکہ وہ قادر
عالم الغیب جس نے مختلف استعدادوں کے ساتھ انسانوں کو پیدا کیا ہے اُس نے مختلف لیاقتوں کے لحاظ
سے یہ دو نام آپ مقرر کر دیتے ہیں۔
پھر دوسری دلیل یہ بھی ہے کہ اگر یہ دو نام عرب اور عجم کسی انسان نے محض تعصب اور تحقیر کے لحاظ
سے آپ ہی گھڑ لئے ہیں تو بلاشبہ یہ واقعات کے برخلاف ہوں گے اور محض دروغ بے فروغ ہوگا۔ لیکن
ہم اس کتاب میں ثابت کر چکے ہیں کہ عرب کا لفظ در حقیقت اسم بامسمی ہے اور واقعی طور پر یہ بات سچ
ہے کہ زبان عربی اپنے نظام مفردات اور لطافت ترکیب اور دیگر عجائب وغرائب کے لحاظ سے ایسے اعلیٰ
مقام کے مرتبہ پر ہے کہ یہی کہنا پڑتا ہے کہ دوسری زبانیں اس کے مقابل پر گونگے کی طرح ہیں ۔ اور نہ
صرف یہی بلکہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ دوسری تمام زبانیں جمادات کی طرح بے حس و حرکت پڑی ہیں اور
اطراد مواد کی حرکت ایسی اُن سے مفقود ہے کہ گویا وہ بالکل بے جان ہیں تو ہمیں ں بمجبوری بمجبور یہ ماننا پڑتا
ہے کہ در حقیقت وہ زبانیں نہایت تنزل کی حالت میں ہیں۔ اور عربی زبان میں یہ بات نہایت نرم
لفظوں میں کہی گئی ہے کہ عرب کے مقابل کے لوگوں کا نام نجم ہے ورنہ اس نام کا استحقاق بھی ان زبانوں
اور ان لوگوں کو حاصل نہ تھا۔ اور اگر ٹھیک ٹھیک ان کے تنزل کا حال ظاہر کیا جاتا تو یہ لفظ نہایت موزوں
تھا کہ ان زبانوں کا نام مُردہ زبانیں رکھا جاتا۔
من الرحمن - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۴۵ تا ۱۶۱ حاشیه )
فواها للعربية مَا اَحْسَنَ وَجُهُهَا فى الحلل المنيرة الكاملة ۔ أشرقت الارض بانوارها
التامة۔ وتحقق بها كمال الهوية البشريّة۔ توجد فيها عجائب الصانع الحكيم القدير۔ كما
توجد في كل شيء صدر من البديع الكبير ۔ واكمل الله جميع اعضائها۔ و ما غادر شيئًا من
حسنها و بهائها ۔ فَلا جَرَمَ تجدها كاملة فى البيان ۔ محيطة على اغراض نوع الانسان۔ فَمَا
من عمل يبدو الى انقراض الزمان۔ ولا من صفة من صفات الله الديان۔ وما من عقيدة من
عقايد البرية۔ الا ولها لفظ مفرد في العربية۔ فاختبر ان كنت من المرتابين۔
من الرحمن - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۹۴،۱۹۳)
ترجمه عربی عبارت ” من الرحمن
پس عربی زبان کیا ہی عمدہ ہے اور کیا اچھا اس کا چہرہ ہے جو چمکیلے اور کامل پیرا یہ میں نظر آتا ہے۔
زمین اس کے پورے نوروں سے چمک اٹھی ہے اور بشری ماہیت کا کمال اُس سے ثابت ہو گیا ہے۔ اس
میں عجائب کام خدائے صانع حکیم قادر کے ظاہر ہیں جیسا کہ ان تمام چیزوں میں پائے جاتے ہیں جو اس
بزرگ بے مثل پیدا کنندہ سے صادر ہوئے ہیں اور خدا تعالیٰ نے اس کے تمام اعضا کو کامل کیا ہے اور اس
کے حسن اور خوبی سے کوئی چیز اٹھا نہیں رکھی ۔ پس اسی وجہ سے تو اس کو بیان میں کامل پائے گا اور دیکھے گا
کہ وہ انسان کی تمام غرضوں پر محیط ہے پس ایسا کوئی بھی عمل ان عملوں میں سے نہیں کہ جو زمانہ کے اخیر
تک ظاہر ہوں اور نہ ایسی کوئی صفت خدا تعالیٰ میں پائی جاتی ہے اور نہ کوئی ایسا عقیدہ لوگوں کے عقائد
میں سے ہے جس کے لئے عربی میں لفظ مفرد موضوع نہ ہو۔ پس تو آزما لے اگر تجھے شک ہے۔