ارکان اسلام
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ارکانِ اسلام
میں کئی بار ظاہر کر چکا ہوں کہ تمہیں صرف اتنے پر خوش نہیں ہونا چاہئے کہ ہم مسلمان کہلاتے ہیں اور
لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے قائل ہیں ۔ قرآن شریف کے پڑھنے والے اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
صرف زبان پر راضی نہیں ہوتا ۔ قرآن شریف میں یہودیوں کے قصے درج ہیں ۔ اُن پر خدا تعالیٰ کے
بڑے بڑے فضل پہلے ہوئے لیکن جب اُن پر ایسا زمانہ آیا کہ ان کی باتیں صرف زبان تک محدود رہ گئیں
اور اُن کے دل دعا اور خیانت اور خیالات بد سے پُر ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے طرح طرح کے عذاب اُن پر
وارد کئے اور یہاں تک کہ اُن میں سے بعض کو بندر اور سؤر لکھا گیا ہے حالانکہ توریت اور زبور اُن کے
پاس تھی اور وہ اس پر اپنا ایمان ظاہر کرتے تھے اور سارے نبیوں کو مانتے تھے لیکن خدا نے اُن کو پسند نہ کیا
کیونکہ ان کی باتیں صرف زبان پر تھیں اور ان کے دلوں میں کچھ نہ تھا۔
کلمہ کے معنے کی طرف غور کرو ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا الله انسان زبان سے اقرار کرتا ہے اور دل سے تصدیق
کرتا ہے کہ میرا معبود بجز خدا کے اور کوئی نہیں ۔ اللہ ایک عربی لفظ ہے اور اس کے معنے معبود اور محبوب اور
اصل مقصود کے ہیں۔ یہ کلمہ قرآن شریف کا خلاصہ ہے جو مسلمانوں کو سکھلایا گیا ہے۔ اکثر لمبی کتابوں کا
یاد کرنا ہر ایک کے واسطے مشکل ہے اللہ تعالیٰ حکیم ہے۔ اُس نے ایک مختصر سا کلمہ سُنا دیا ہے۔ اس کے
معنے یہ ہیں کہ جب تک خدا کو مقدم نہ کیا جاوے۔ جب تک خدا کو معبود نہ بنایا جاوے۔ جب تک خدا کو
مقصود نہ ھہرایا جاوے انسان کو نجات حاصل نہیں ہو سکتی ۔ حدیث شریف میں آیا ہے ۔ مَن قال لا اله الا
اللهُ فَدَخَلَ الْجَنَّةَ جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا الله کہا وہ بہشت میں داخل ہوا۔ لوگوں نے اس حدیث کا مفہوم
سمجھنے میں دھوکا کھایا ہے۔ وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ صرف زبان سے یہ کلمہ پڑھ لینا کافی ہے اور صرف
اتنے سے انسان بہشت میں داخل ہو سکے گا ۔ خدا تعالیٰ الفاظ سے تعلق نہیں رکھتا وہ دلوں سے تعلق رکھتا
ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ در حقیقت اس کلمہ کے مفہوم کو اپنے دل میں داخل کر لیتے ہیں اور
خدا تعالیٰ کی عظمت پورے رنگ کے ساتھ اُن کے دلوں میں بیٹھ جاتی ہے وہ جنت میں داخل ہو جاتے
ہیں۔ جب کوئی شخص سچے طور پر کلمہ کا قائل ہو جاتا ہے تو بجز خدا کے اور کوئی اس کا پیارا نہیں رہتا۔ بجز
خدا کے کوئی اس کا معبود نہیں رہتا اور بجز خدا کے کوئی اس کا مطلوب باقی نہیں رہتا۔ وہ مقام جو ابدال کا
مقام ہے اور وہ جو قطب کا مقام ہے اور وہ جو غوث کا مقام ہے۔ وہ یہی ہے کہ کلمہ لا إِلهَ إِلَّا الله پر
دل سے ایمان ہو ۔
یہ کلمہ شریف ایک اللہ کے سوائے تمام الہوں کی نفی کرتا ہے۔ تمام انفسی اور آفاقی اللہ باہر نکال کر
اپنے دل کو ایک اللہ کے واسطے پاک صاف کرنا چاہئے۔ بعض بت ظاہر ہیں ۔ مگر بعض بت بار یک
ہیں ۔ مثلاً خدا تعالیٰ کے سوائے اسباب پر توکل کرنا بھی ایک بت ہے مگر یہ ایک بار یک بت ہے
وہ بار یک بت جو لوگ اپنی بغلوں کے اندر دبائے پھرتے ہیں ان کا نکالنا ایک مشکل امر
۔
ہے۔ بڑے بڑے
ر فلسفی اور حکیم ان کو اپنے اندر سے نکال نہیں سکتے ۔ وہ نہایت بار باریک کپڑے ہیں جو
کہ خدا تعالیٰ کے بڑے فضل کی خوردبین کے سوائے نظر نہیں آ سکتے ۔ وہ بڑا ضرر انسان کو پہنچاتے
ہیں ۔ وہ بت جذبات نفسانی کے ہیں جو کہ انسان کو خدا تعالیٰ اور اپنے ہم جنسوں کی حقوق تلفی میں۔
حد
سے باہر لے جاتے ہیں ۔ بہت سے پڑھے لکھے جو کہ عالم کہلاتے ہیں اور فاضل کہلاتے ہیں اور
مولوی کہلاتے ہیں اور ح اور حدیثیں پڑھتے ہیں اپنے آپ میں ان بتوں کی شناخت نہیں کر سکتے اور ان کی
پوجا کرتے ہیں۔ ان بتوں سے بچنا بڑے بہادر آدمی کا کام ہے۔ جو لوگ ان بتوں کے پیچھے لگتے
ہیں وہ آپس میں نفاق رکھتے ہیں۔ ایک دوسرے کے حقوق تلف کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے
ایک شکار مارا ہے۔ حد سے زیادہ اسباب پر زور مارتے ہیں اور ان کا تمام بھروسہ ان اسباب ہی پر
ہوتا ہے۔ جب تک ان باتوں کا قلع قمع نہ کیا جاوے تو حید قائم نہیں ہو سکتی ۔
(البدر، مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ء صفحه اا کالم نمبر ۱ تا ۳)
مفہوم لا إلهَ إِلَّا الله کے سننے کے بعد نماز کی طرف توجہ کرو جس کی پابندی کے واسطے بار بار
قرآن شریف میں تاکید کی گئی ہے۔ لیکن ساتھ ہی اس کے یہ فرمایا گیا ہے کہ فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ
هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ لیے ویل ہے ان نمازیوں کے واسطے جو کہ نماز کی حقیقت سے بے خبر
ہیں۔ سو سمجھنا چاہئے کہ نماز ایک سوال ہے جو کہ انسان جدائی کے وقت درد اور حرقت کے ساتھ اپنے خدا
کے حضور میں کرتا ہے کہ اس کو لقا اور وصال ہو کیونکہ جب تک خدا کسی کو پاک نہ کرے کوئی پاک نہیں ہو سکتا
اور جب تک وہ خود وصال عطا نہ کرے کوئی وصال کو حاصل نہیں کر سکتا۔ طرح طرح کے طوق اور قسم قسم
کے زنجیر انسان کی گردن میں پڑے ہوئے ہیں اور وہ بہتیرا چاہتا ہے کہ یہ دور ہو جاویں پر وہ دور نہیں
ا الماعون : ۶۰۵
ہوتے۔ باوجود انسان کی خواہش کے کہ وہ پاک ہو جاوے نفس لوامہ کی لغزشیں ہو ہی جاتی ہیں ۔ گناہوں
سے پاک کرنا خدا کا کام ہے۔ اُس کے سوائے کوئی طاقت نہیں جو زور کے ساتھ تمہیں پاک کر دے۔ پس
پاک جذبات کے پیدا کرنے کے واسطے خدا تعالیٰ نے نماز رکھی ہے۔ نماز کیا ہے ایک دُعا جو درد، سوزش
اور حرقت کے ساتھ خدا تعالیٰ سے طلب کی جاتی ہے تا کہ یہ بد خیالات اور بُرے ارادے دفع ہو جاویں۔
اور پاک محبت اور پاک تعلق حاصل ہو جائے اور خدا تعالیٰ کے احکام کے ماتحت چلنا نصیب ہو۔ صلوٰۃ کا لفظ
اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ دعا صرف زبان سے نہیں بلکہ اس کے ساتھ سوزش اور جلن اور حرقت کا ہونا بھی
ضروری ہے۔ خدا تعالیٰ دعا کو قبول نہیں کرتا جب تک انسان حالت دعا میں ایک موت تک نہیں پہنچتا۔
نماز بڑے بھارے درجہ کی دعا ہے مگر لوگ اس کی قدر نہیں کرتے ۔ اس زمانہ میں مسلمان ورد
وظائف کی طرف متوجہ ہیں ۔ کئی ایک فرقے ہیں جیسا کہ نوشاہی اور نقشبندی وغیرہ افسوس ہے کہ ان
میں سے کوئی بدعات کی آمیزش سے خالی نہیں۔ یہ لوگ نماز کی حقیقت سے بے خبر ہیں ۔ احکام الہی کی
ہجو کرتے ہیں ۔ طالب کے واسطے نماز کے ہوتے ہوئے ان بدعات میں سے کسی کی ضرورت نہیں ۔
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طریق تھا کہ مشکلات کے وقت میں وضو کر کے نماز میں کھڑے ہو
جاتے تھے اور نماز میں دُعا کرتے تھے ۔ ہمارا تجربہ ہے کہ خدا کے قریب لے جانے والی کوئی چیز
نماز سے زیادہ نہیں ۔ نماز کے اجزاء اپنے اندر ادب خاکساری اور انکساری کا اظہار رکھتے
قیام میں نمازی دست بستہ کھڑا ہوتا ہے جیسا کہ ایک غلام اپنے آقا اور بادشاہ کے سامنے طریق
ادب سے کھڑا ہوتا ہے۔ رکوع میں انسان انکسار کے ساتھ جھک جاتا ہے۔ سب سے بڑا انکسار سجدہ
میں ہے جو بہت ہی عاجزی کی حالت کو ظاہر کرتا ہے۔
ہیں ۔
(البدر، مورخه ، ارجنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۱۲ کالم ۱ تا ۳)
نمازوں کو با قاعدہ التزام سے پڑھو۔ کبھی لوگ صرف ایک ہی وقت کی نماز پڑھ لیتے ہیں۔
نمازیں معاف نہیں ہوتیں ۔ پیغمبروں کو بھی معاف نہیں ہوئیں ۔ ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نئی جماعت آئی انہوں نے نماز کی معافی چاہی۔ آپ نے فرمایا کہ جس
مذہب میں عمل نہیں وہ مذہب کچھ نہیں۔
( رساله الانذار صفحہ اے ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۷۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
میں پھر تمہیں بتلاتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ سے سچا تعلق ، حقیقی ارتباط قائم کرنا چاہتے ہو تو نماز پر کار بند
ہو جاؤ اور ایسے کار بند بنو کہ تمہارا جسم نہ تمہاری زبان بلکہ تمہاری روح ، تمہاری روح کے ارادے اور
جذ بے سب کے سب ہمہ تن نماز ہو جائیں۔
الحکم ۱۲ را پریل ۱۸۹۹ ء صفحہ ۷ کالم ۲ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۰۸ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
نماز کیا چیز ہے؟ نماز اصل میں رب العزت سے دُعا ہے جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔
اور نہ عافیت اور خوشی کا سامان مل سکتا ہے۔ جب خدا تعالیٰ اس پر اپنا فضل کرے گا اُس وقت اُسے حقیقی
سرور اور راحت ملے گی ۔ اس وقت سے اس کو نمازوں میں لذت اور ذوق آنے لگے گا جس طرح
لذیذ غذاؤں کے کھانے سے مزہ آتا ہے اسی طرح پھر گریہ و بکا کی لذت آئے گی اور یہ حالت جو نماز
کی ہے پیدا ہو جائے گی۔ اس سے پہلے جیسے کڑوی دوا کو کھاتا ہے تا کہ صحت حاصل ہو اسی طرح اس
بے ذوقی نماز کو پڑھنا اور دعائیں مانگنا ضروری ہیں۔ اس بے ذوقی کی حالت میں یہ فرض کر کے کہ
اس سے لذت اور ذوق پیدا ہو یہ دعا کرے کہ۔
اے اللہ ! تو مجھے دیکھتا ہے کہ میں کیسا اندھا اور نابینا ہوں اور میں اس وقت بالکل مُردہ
حالت میں ہوں ۔ میں جانتا ہوں کہ تھوڑی دیر کے بعد مجھے آواز آئے گی تو میں تیری طرف آجاؤں
گا اُس وقت مجھے کوئی روک نہ سکے گا لیکن میرا دل اندھا اور ناشناسا ہے۔ تو ایسا شعلہ نور اس پر
نازل کر کہ تیرا اُنس اور شوق اس میں پیدا ہو جائے ۔ تو ایسا فضل کر کہ میں نابینا نہ اُٹھوں اور اندھوں
میں نہ جاملوں ۔
جب اس قسم کی دعا مانگے گا اور اس پر دوام کرے گا تو وہ دیکھے گا کہ ایک وقت اُس پر آئے گا کہ
اسی بے ذوقی کی نماز میں ایک چیز آسمان سے اُس پر گرے گی جو رقت پیدا کر مردے دے گی گی۔ ۔
الحکم مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۱ کالم نمبر ۳ ۔ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۶۱۵ ، ۶۱۶ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ہے یعنی چھٹے درجہ کے مومن جو پانچویں درجہ سے
بڑھ گئے ہیں وہ ہیں جو اپنی نمازوں پر آپ محافظ اور نگہبان ہیں یعنی وہ کسی دوسرے کی تذکیر اور یاددہانی
کے محتاج نہیں رہے بلکہ کچھ ایسا تعلق ان کو خدا سے پیدا ہو گیا ہے اور خدا کی یاد کچھ اس قسم کی محبوب طبع
اور مدار آرام اور مدار زندگی ان کے لئے ہو گئی ہے وہ ہر وقت اُس کی نگہبانی میں لگے رہتے ہیں اور ہر دم
ان کا یاد الہی میں گذرتا ہے اور نہیں چاہتے کہ ایک دم بھی خدا کے ذکر سے الگ ہوں ۔
ا المؤمنون: ١٠
اب ظاہر ہے کہ انسان اسی چیز کی محافظت اور نگہبانی میں تمام تر کوشش کر کے ہر دم لگا رہتا ہے جس
کے گم ہونے میں اپنی ہلاکت اور تباہی دیکھتا ہے۔ جیسا کہ ایک مسافر جو ایک بیابان بے آب و دانہ میں
سفر کر رہا ہے ۔ جس کے صد ہا کوس تک پانی اور روٹی ملنے کی کوئی امید نہیں وہ اپنے پانی اور روٹی کی جو
ساتھ رکھتا ہے بہت محافظت کرتا ہے اور اپنی جان کے برابر اس کو سمجھتا ہے کیونکہ وہ یقین رکھتا ہے کہ اس
کے ضائع ہونے میں اس کی موت ہے۔ پس وہ لوگ جو اس مسافر کی طرح اپنی نمازوں کی محافظت
کرتے ہیں اور گو مال کا نقصان ہو یا عزت کا نقصان ہو یا نماز کی وجہ سے کوئی ناراض ہو جائے نماز کو
نہیں چھوڑتے اور اس کے ضائع ہونے کے اندیشہ میں سخت بے تاب ہوتے اور پیچ و تاب کھاتے گویا
مر ہی جاتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ایک دم بھی یاد الہی سے الگ ہوں وہ در حقیقت نماز اور یاد الہی کو اپنی
ایک ضروری غذا سمجھتے ہیں جس پر ان کی زندگی کا مدار ہے اور یہ حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے کہ جب
خدا تعالیٰ اُن سے محبت کرتا ہے اور اُس کی محبت ذاتیہ کا ایک افروختہ شعلہ جس کو روحانی وجود کے لئے
ایک روح کہنا چاہئے اُن کے دل پر نازل ہوتا ہے اور ان کو حیات ثانی بخش دیتا ہے اور وہ روح اُن
کے تمام وجود روحانی کو روشنی اور زندگی بخشتی ہے۔ تب وہ نہ کسی تکلف اور بناوٹ سے خدا کی یاد میں
لگے رہتے ہیں بلکہ وہ خدا جس نے جسمانی طور پر انسان کی زندگی روٹی اور پانی پر موقوف رکھی ہے وہ ان
کی روحانی زندگی کو جس سے وہ پیار کرتے ہیں اپنی یاد کی غذا سے وابستہ کر دیتا ہے۔ اس لئے وہ اس
روٹی اور پانی کو جسمانی روٹی اور پانی سے زیادہ چاہتے ہیں اور اُس کے ضائع ہونے سے ڈرتے ہیں اور
یہ اس روح کا اثر ہوتا ہے جو ایک شعلہ کی طرح اُن میں ڈالی جاتی ہے جس سے عشق الہی کی کامل مستی ان
میں پیدا ہو جاتی ہے اس لئے وہ یاد الہی سے ایک دم الگ ہونا نہیں چاہتے وہ اس کے لئے دُکھ اُٹھاتے
اور مصائب دیکھتے ہیں مگر اس سے ایک لحظہ بھی جدا ہونا نہیں چاہتے ۔ اور پاس انفاس کرتے ہیں اور اپنی
نمازوں کے محافظ اور نگہبان رہتے ہیں۔ اور یہ امر ان کے لئے طبعی ہے کیونکہ در حقیقت خدا نے اپنی محبت
سے بھری ہوئی یاد کو جس کو دوسرے لفظوں میں نماز کہتے ہیں ان کے لئے ایک ضروری غذا مقرر کر دیا ہے
اور اپنی محبت ذاتیہ سے اُن پر تجلی فرما کر یاد الہی کی ایک دلکش لذت ان کو عطا کی ہے۔ پس اس وجہ سے
یاد الہی جان کی طرح بلکہ جان سے بڑھ کر ان کو عزیز ہوگئی ہے اور خدا کی ذاتی محبت ایک نئی روح ہے جو
شعلہ کی طرح اُن کے دلوں پر پڑتی اور اُن کی نماز اور یاد الہی کو ایک غذا کی طرح اُن کے لئے بنا دیتی
ہے۔ پس وہ یقین رکھتے ہیں کہ اُن کی زندگی روٹی اور پانی سے نہیں بلکہ نماز اور یا دالہی سے جیتے ہیں ۔
غرض محبت سے بھری ہوئی یاد الہی جس کا نام نماز ہے وہ درحقیقت ان کی غذا ہو جاتی ہے جس کے
بغیر وہ جی ہی نہیں سکتے ۔ اور جس کی محافظت اور نگہبانی بعینہ اس مسافر کی طرح وہ کرتے رہتے ہیں جو
ایک دشت بے آب و دانہ میں اپنی چند روٹیوں کی محافظت کرتا ہے جو اس کے پاس ہیں اور اپنے کسی قدر
پانی کو جان کے ساتھ رکھتا ہے جو اس کی مشک میں ہے۔ واہب مطلق نے انسان کی روحانی ترقیات کے
لئے یہ بھی ایک مرتبہ رکھا ہوا ہے جو محبت ذاتی اور عشق کے غلبہ اور استیلاء کا آخری مرتبہ ہے اور
در حقیقت اس مرتبہ پر انسان کے لئے محبت سے بھری ہوئی یاد الہی جس کا شرعی اصطلاح میں نماز نام ہے
غذا کے قائم مقام ہو جاتی ہے بلکہ وہ بار بار جسمانی روح کو بھی اس غذا پر فدا کرنا چاہتا ہے۔ وہ اس کے
بغیر زندہ نہیں رہ سکتا جیسا کہ مچھلی بغیر پانی کے زندہ نہیں رہ سکتی۔ اور خدا سے علیحدہ ایک دم بھی بسر کرنا
اپنی موت سمجھتا ہے اور اس کی روح آستانہ الہی پر ہر وقت سجدہ میں رہتی ہے اور تمام آرام اُس کا خدا ہی
میں ہو جاتا ہے۔ اور اس کو یقین ہوتا ہے کہ میں اگر ایک طرفۃ العین بھی یاد الہی سے الگ ہوا تو بس میں
مرا۔ اور جس طرح روٹی سے جسم میں تازگی اور آنکھ اور کان وغیرہ اعضاء کی قوتوں میں توانائی آ جاتی
ہے اسی طرح اس مرتبہ پر یاد الہی جو عشق اور محبت کے جوش سے ہوتی ہے مومن کی روحانی قوتوں کو
ترقی دیتی ہے۔ یعنی آنکھ میں قوت کشف نہایت صاف اور لطیف طور پر پیدا ہو جاتی ہے اور کان خدا
تعالیٰ کے کلام کو سنتے ہیں۔ اور زبان پر وہ کلام نہایت لذیذ اور اجلی اور اصفحی طور پر جاری ہو جاتا ہے۔
اور رویا صادقہ بکثرت ہوتے ہیں جو فلق صبح کی طرح ظہور میں آ جاتے ہیں۔ اور باعث علاقہ صافیہ
محبت جو حضرت عزت سے ہوتا ہے مبشر خوابوں سے بہت سا حصہ ان کو ملتا ہے۔ یہی وہ مرتبہ ہے جس
مرتبہ پر مومن کو محسوس ہوتا ہے کہ خدا کی محبت اس کے لئے روٹی اور پانی کا کام دیتی ہے۔ یہ نئی پیدائش
اس وقت ہوتی ہے جب پہلے روحانی قالب تمام تیار ہو چکتا ہے۔ اور پھر وہ روح جو محبت ذاتیہ الہیہ کا
ایک شعلہ ہے ایسے مومن کے دل پر آپڑتا ہے اور ایک دفعہ طاقت بالا نشیمن بشریت سے بلند تر اس کو لے
جاتی ہے۔ اور یہ مرتبہ وہ ہے جس کو روحانی طور پر خلق آخر کہتے ہیں ۔ اس مرتبہ پر خدا تعالیٰ اپنی ذاتی
محبت کا ایک افروختہ شعلہ جس کو دوسرے لفظوں میں روح کہتے ہیں مومن کے دل پر نازل کرتا ہے اور
اس سے تمام تاریکیوں اور آلائشوں اور کمزوریوں کو دور کر دیتا ہے۔ اور اس روح کے پھونکنے کے ساتھ
ہی وہ حسن جوادنی مرتبہ پر تھا کمال کو پہنچ جاتا ہے اور ایک روحانی آب و تاب پیدا ہو جاتی ہے اور گندی
زندگی کی کبودگی بکلی دُور ہو جاتی ہے۔ اور مومن اپنے اندر محسوس کر لیتا ہے کہ ایک نئی روح اس کے اندر
داخل ہو گئی ہے جو پہلے نہیں تھی ۔ اس روح کے ملنے سے ایک عجیب سکینت اور اطمینان مومن کو حاصل ہو
جاتی ہے۔ اور محبت ذاتیہ ایک فوارہ کی طرح جوش مارتی اور عبودیت کے پودہ کی آبپاشی کرتی ہے اور وہ
آگ جو پہلے ایک معمولی گرمی کی حد تک تھی اس درجہ پر وہ تمام و کمال افروختہ ہو جاتی ہے اور انسانی وجود
کے تمام خس و خاشاک کو جلا کر الوہیت کا قبضہ اس پر کر دیتی ہے اور وہ آگ تمام اعضاء پر احاطہ کر لیتی
ہے ۔ تب اس لوہے کی مانند جو نہایت درجہ آگ میں تپایا جائے یہاں تک کہ سُرخ ہو جائے اور آگ
کے رنگ پر ہو جائے اس مومن سے الوہیت کے آثار اور افعال ظاہر ہوتے ہیں جیسا کہ لوہا بھی اس
درجہ پر آگ کے آثار اور افعال ظاہر کرتا ہے۔ مگر یہ نہیں کہ وہ مومن خدا ہو گیا ہے بلکہ محبت الہیہ کا کچھ
ایسا ہی خاصہ ہے جو اپنے رنگ میں ظاہر وجود کو لے آتی ہے۔ اور باطن میں عبودیت اور اس کا ضعف
موجود ہوتا ہے۔ اس درجہ پر مومن کی روٹی خدا ہوتا ہے جس کے کھانے پر اس کی زندگی موقوف ہے اور
مومن کا پانی بھی خدا ہوتا ہے جس کے پینے سے وہ موت سے بچ جاتا ہے اور اس کی ٹھنڈی ہوا بھی خدا
ہی ہوتا ہے جس سے اس کے دل کو راحت پہنچتی ہے اور اس مقام پر استعارہ کے رنگ میں یہ کہنا بے جا نہ
ہو گا کہ خدا اس مرتبہ کے مومن کے اندر داخل ہوتا اور اس کے رگ وریشہ میں سرائت کرتا اور اس کے دل
کو اپنا تخت گاہ بنا لیتا ہے۔ تب وہ اپنی روح سے نہیں بلکہ خدا کی رُوح سے دیکھتا اور خدا کی روح سے
سنتا اور خدا کی روح سے بولتا اور خدا کی روح سے چلتا اور خدا کی رُوح سے دشمنوں پر حملہ کرتا ہے کیونکہ
وہ اس مرتبہ پر نیستی اور استبلاک کے مقام میں ہوتا ہے اور خدا کی روح اس پر اپنی محبت ذاتیہ کے ساتھ
تجلی فرما کر حیات ثانی اس کو بخشتی ہے۔ پس اس وقت روحانی طور پر اس پر یہ آیت صادق آتی ہے۔
ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبَرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ ۔
( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۲۱۲ تا ۲۱۶)
نماز کی ظاہری صورت پر اکتفا کرنا نادانی ہے۔ اکثر لوگ رسمی نماز ادا کرتے ہیں اور بہت جلدی
کرتے ہیں جیسے ایک نا واجب ٹیکس لگا ہوا ہے جلدی گلے سے اُتر جاوے۔ بعض لوگ نماز تو جلدی
پڑھ لیتے ہیں لیکن اس کے بعد دُعا اس قدر لمبی مانگتے ہیں کہ نماز کے وقت سے دُگنا تگنا وقت لے لیتے
ہیں حالانکہ نماز تو خود دعا ہے جس کو یہ نصیب نہیں ہے کہ نماز میں دُعا کرے اس کی نماز ہی نہیں ۔
چاہئے کہ اپنی نماز کو دعا سے مثل کھانے اور سرد پانی کے لذیذ اور مزیدار کر لو ۔ ایسا نہ ہو کہ اس پر ویل
ا المؤمنون : ۱۵
ہو۔ نماز خدا کا حق ہے اُسے خوب ادا کرو۔
البدر مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحہ ۷۔ ملفوظات جلد سوم صفحہ ۵۹۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
انسان کی زاہدانہ زندگی کا بڑا بھاری معیار نماز ہے۔ وہ شخص جو خدا کے حضور نماز میں گریاں
رہتا ہے امن میں رہتا ہے۔ جیسے ایک بچہ اپنی ما کی گود میں چیخ چیخ کر روتا ہے اور اپنی ما کی محبت اور
شفقت کو محسوس کرتا ہے۔ اسی طرح پر نماز میں تضرع اور ابتہال کے ساتھ خدا کے حضور گڑ گڑانے والا
اپنے آپ کو ربوبیت کی عطوفت کی گود میں ڈال دیتا ہے۔ یاد رکھو اُس نے ایمان کا حظ نہیں اُٹھایا
جس نے نماز میں لذت نہیں پائی۔ نماز صرف ٹکروں کا نام نہیں ہے۔ بعض لوگ نماز کو تو دوچار
چونچیں لگا کر جیسے مرغی ٹھونگیں مارتی ہے ختم کرتے ہیں اور پھر لمبی چوڑی دعا شروع کرتے ہیں حالانکہ وہ
وقت جو اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کرنے کے لئے ملا تھا اس کو صرف ایک رسم اور عادت کے طور پر جلد
جلد ختم کرنے میں گزار دیتے ہیں ۔ اور حضور الہی سے نکل کر دعا مانگتے ہیں۔ نماز میں دعا مانگو۔ نماز کو
دعا کا ایک وسیلہ اور ذریعہ سمجھو۔
الحکم مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۰ ء صفحہ ا کالم ۲ ۳۰ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۰۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
نماز کا اصل مغز اور روح تو دعا ہی ہے۔ نماز سے نکل کر دعا کرنے سے وہ اصل مطلب کہاں حاصل
ہو سکتا ہے۔ ایک شخص بادشاہ کے دربار میں جاوے اور اس کو اپنا حال عرض کرنے کا موقع بھی ہولیکن
وہ اس وقت تو کچھ نہ کہے لیکن جب دربار سے باہر جاوے تو اپنی درخواست پیش کرے۔ اسے کیا فائدہ۔
ایسا ہی حال ان لوگوں کا ہے جو نماز میں خشوع و خضوع کے ساتھ دعا ئیں نہیں مانگتے ۔ تم کو جو دعائیں
کرنی ہوں نماز میں کر لیا کرو اور پورے آداب الدعا کو ملحوظ رکھو۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کے شروع ہی میں دعا سکھائی ہے اور اس کے ساتھ ہی دعا کے آداب
بھی بتا دیتے ہیں۔ سورۃ فاتحہ کا نماز میں پڑھنا لازمی ہے اور یہ دعا ہی ہے جس سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ اصل دعا نماز ہی میں ہوتی ہے۔
الحکم مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۲ء صفحه ۲ کالم نمبر ۲ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۱۹۱ ۱۹۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
نماز اپنی زبان میں نہیں پڑھنی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ نے جس زبان میں قرآن شریف رکھا ہے اس کو
چھوڑنا نہیں چاہئے ۔ ہاں اپنی حاجتوں کو اپنی زبان میں خدا تعالیٰ کے سامنے بعد مسنون طریق اور اذکار
سکتے ہیں مگر اصل زبان کو ہرگز نہیں چھوڑ نا چاہئے ۔ عیسائیوں نے اصل زبان کو چھوڑ
پھل پایا۔ کچھ بھی باقی نہ رہا۔
الحکم ، مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۲ء صفحه ۸ کالم نمبر ۲ - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۲۱۶ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
نماز کیا چیز یز ہے؟ وہ دعا ہے جو تسبیح تحمید تقدیس اور استغفار اور درود کے ساتھ تضرع سے مانگی مانگی جاتی ہے۔
سو جب تم نماز پڑھو تو بے خبر لوگوں کی طرح اپنی دعاؤں میں صرف عربی الفاظ کے پابند نہ رہو کیونکہ
ان کی نماز اور ان کا استغفار سب رسمیں ہیں جن کے ساتھ کوئی حقیقت نہیں لیکن تم جب نماز پڑھو تو بحر قرآن
کے جو خدا کا کلام ہے اور بحجر بعض ادعیہ ماثورہ کے کہ وہ رسول کا کلام ہے باقی اپنی تمام عام دعاؤں میں
اپنی زبان میں ہی الفاظ متضرعانہ ادا کر لیا کروتا ہو کہ تمہارے دلوں پر اس عجز و نیاز کا کچھ اثر ہو۔
(کشتی نوح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶۸ ، ۶۹ )
پانچ وقت اپنی نمازوں میں دُعا کرو۔ اپنی زبان میں بھی دعا کرنی منع نہیں ہے۔ نماز کا مزہ نہیں آتا
جب تک حضور نہ ہو اور حضور قلب نہیں ہوتا ہے جب تک عاجزی نہ ہو ۔ عاجز ی جب پیدا ہوتی ہے جو
یہ سمجھ آ جاوے کہ کیا پڑھتا ہے ۔ اس لئے اپنی زبان میں اپنے مطالب پیش کرنے کے لئے جوش اور
اضطراب پیدا ہو سکتا ہے مگر اس سے یہ ہرگز نہیں سمجھنا چاہئے کہ نماز کو اپنی زبان ہی میں پڑھو۔
نہیں میرا مطلب یہ ہے کہ مسنون ادعیہ اور اذکار کے بعد اپنی زبان میں بھی دعا کیا کرو۔ ورنہ نماز کے
ان الفاظ میں خدا نے ایک برکت رکھی ہوئی ہے۔ نماز دعا ہی کا نام ہے اس لئے اس میں دعا کرو کہ وہ تم کو
دنیا اور آخرت کی آفتوں سے بچاوے اور خاتمہ بالخیر ہو۔ اپنی بیوی بچوں کے لئے بھی دعا کرو۔ نیک
انسان بنو اور ہر قسم کی بدی سے بچتے رہو۔
(الحکم، مورخه ۷ ا راکتو بر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲ کالم نمبر ۳ - ملفوظات جلد سوم صفحہ ۴۳۴، ۴۳۵ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
پنجگانہ نمازیں کیا چیز ہیں؟ وہ تمہارے مختلف حالات کا فوٹو ہے۔ تمہاری زندگی کے لازم حال پانچ تغیر
ہیں جو بلا کے وقت تم پر وارد ہوتے ہیں اور تمہاری فطرت کے لئے ان کا وارد ہونا ضروری ہے۔
(۱) ۔ پہلے جبکہ تم مطلع کئے جاتے ہو کہ تم پر ایک بلا آنے والی ہے مثلاً جیسے تمہارے نام عدالت سے
ایک وارنٹ جاری ہوا۔ یہ پہلی حالت ہے جس نے تمہاری تسلی اور خوش حالی میں خلل ڈالا۔ سو یہ حالت
زوال کے وقت سے مشابہ ہے کیونکہ اس سے تمہاری خوشحالی میں زوال آنا شروع ہوا۔ اس کے مقابل
پر نماز ظہر متعین ہوئی جس کا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے۔
(۲) ۔ دوسرا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے جبکہ تم بلا کے محل سے بہت نزدیک کئے جاتے ہو۔ مثلاً جبکہ تم
بذریعہ وارنٹ گرفتار ہو کر حاکم کے سامنے پیش ہوتے ہو۔ یہ وہ وقت ہے کہ جب تمہارا خوف سے خون
خشک ہو جاتا ہے اور تسلی کا نورتم سے را سے رخصت ہونے کو ہوتا ہے۔ سو یہ حالت تمہاری اس و به حالت تمہاری اس وقت سے مشابہ
ہے جبکہ آفتاب سے نور کم ہو جاتا ہے اور نظر اُس پر جم سکتی ہے اور صریح نظر آتا ہے کہ اب اس کا غروب
نزدیک ہے ۔ اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز عصر مقرر ہوئی ۔
(۳) ۔ تیسرا تغیر تم پر اس وقت آتا ہے جو اس بلا سے رہائی پانے کی بکلی اُمید منقطع ہو جاتی ہے مثلاً
جیسے تمہارے نام فردقرارداد جرم لکھی جاتی ہے اور مخالفانہ گواہ تمہاری ہلاکت کے لئے گذر جاتے ہیں۔
یہ وہ وقت ہے کہ جب تمہارے حواس خطا ہو جاتے ہیں اور تم اپنے تئیں ایک قیدی سمجھنے لگتے ہو۔ سو یہ
حالت اس وقت سے مشابہ ہے جبکہ آفتاب غروب ہو جاتا ہے اور تمام اُمیدیں دن کی روشنی کی ختم ہو
جاتی ہیں ۔ اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز مغرب مقرر ہے۔
(۴)۔ چوتھا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے کہ جب بلا تم پر وارد ہی ہو جاتی ہے اور اُس کی سخت تاریکی تم
پر احاطہ کر لیتی ہے مثلاً جبکہ فرد قرارداد جرم اور شہادتوں کے بعد حکم سزا تم کو سنایا جاتا ہے اور قید کے لئے
ایک پولس مین کے تم حوالہ کئے جاتے ہو۔ سو یہ حالت اس وقت سے مشابہ ہے جبکہ رات پڑ جاتی ہے اور
ایک سخت اندھیرا پڑھ جاتا ہے۔ اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز عشاء مقرر ہے۔
(۵)۔ پھر جبکہ تم ایک مدت تک اس مصیبت کی تاریکی میں بسر کرتے ہو تو پھر آخر خدا کا رحم تم پر جوش مارتا
ہے اور تمہیں اس تاریکی سے نجات دیتا ہے۔ مثلاً جیسے تاریکی کے بعد پھر آخر کار صبح نکلتی ہے اور پھر وہی روشنی
دن کی اپنی چمک کے ساتھ ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز فجر مقرر ہے اور خدا
نے تمہارے فطرتی تغیرات میں پانچ حالتیں دیکھ کر پانچ نمازیں تمہارے لئے مقرر کیں اس سے تم سمجھ سکتے
ہو کہ یہ نمازیں خاص تمہارے نفس کے فائدہ کے لئے ہیں۔ پس اگر تم چاہتے ہو کہ ان بلاؤں سے بچے رہو
تو تم پنجگانہ نمازوں کو ترک نہ کرو کہ وہ تمہاری اندرونی اور روحانی تغییرات کا ظل ہیں۔ نماز میں آنے والی بلاؤں
کا علاج ہے۔ تم نہیں جانتے کہ نیا دن چڑھنے والا کس قسم کے قضاء وقدر تمہارے لئے لائے گا۔ پس قبل اس
کے جو دن چڑھے تم اپنے مولی کی جناب میں تضرع کرو کہ تمہارے لئے خیر و برکت کا دن چڑھے۔
(کشتی نوح ۔ روحانی خزائن جلد ۹ ۱ صفحه ۷۰،۶۹ )
نماز بھی گناہوں سے بچنے کا ایک آلہ ہے۔ نماز کی یہ صفت ہے کہ یہ انسان کو گناہ اور بدکاری
سے ہٹا دیتی ہے۔ سو تم ویسی نماز کی تلاش کرو۔ اور اپنی نماز کو ایسی بنانے کی کوشش کرو۔ نما ز نعمتوں کی
جان ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فیض اسی نماز کے ذریعہ سے آتے ہیں ۔ سو اس کو سنوار کر ادا کرو۔ تا کہ تم
اللہ تعالیٰ کی نعمت کے وارث بنو۔
الحکم، مورخه ۱۰ مورخه ۰ ار مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۸ کالم نمبر ۲ - ملفوظات جلد سوم صفحه ۰۳ اجدیدا یا ۔ ۱۰۳ ایڈیشن )
نماز کیا ہے؟ یہی کہ اپنے عجز نیاز اور کمزوریوں کو خدا کے سامنے پیش کرنا اور اسی سے اپنی حاجت روائی
چاہنا۔ کبھی اس کی عظمت اور اس کے احکام کی بجا آوری کے واسطے دست بستہ کھڑا ہونا اور کبھی کمال
مذلت اور فروتنی سے اس کے آگے سجدہ میں گر جانا۔ اس سے اپنی حاجات کا مانگنا یہی نماز ہے۔ ایک
سائل کی طرح کبھی اس مسئول کی تعریف کرنا کہ تو ایسا ہے، تو ایسا ہے۔ اس کی عظمت اور جلال کا اظہار
کر کے اس کی رحمت کو جنبش دلانا اور پھر اُس سے مانگنا۔ پس جس دین میں یہ نہیں وہ دین ہی کیا ہے
خدا کی محبت اُسی کا خوف اُسی کی یاد میں دل لگا رہنے کا نام نماز ہے۔ اور یہی دین ہے۔ پھر جو
شخص نماز ہی سے فراغت حاصل کرنی چاہتا ہے اُس نے حیوانوں سے بڑھ کر کیا کیا ؟ وہی کھانا پینا اور
حیوانوں کی طرح سو رہنا یہ تو دین ہرگز نہیں یہ سیرت کفار ہے ۔ جو شخص خدا سے ملنا چاہتا ہے اور
اس کے دربار میں پہنچنے کی خواہش رکھتا ہے ۔ اس کے واسطے نماز ایک گاڑی ہے جس پر سوار ہو کر وہ جلد تر
پہنچ سکتا ہے اور جس نے نماز ترک کر دی وہ کیا پہنچے گا۔
اصل میں مسلمانوں نے جب سے نماز کو ترک کیا یا اُسے دل کی تسکین آرام اور محبت سے اس کی
حقیقت سے غافل ہو کر پڑھنا ترک کیا ہے تب ہی سے اسلام کی حالت بھی معرض زوال میں آئی
ہے۔ وہ زمانہ جس میں نمازیں سنوار کر پڑھی جاتی تھیں غور سے دیکھ لو کہ اسلام کے واسطے کیسا تھا۔ ایک
دفعہ تو اسلام نے تمام دنیا کو زیر پا کر دیا تھا۔ جب سے اُسے ترک کیا وہ خود متروک ہو گئے ہیں ۔ درد دل
سے پڑھی ہوئی نماز ہی ہے کہ تمام مشکلات سے انسان کو نکال لیتی ہے ۔ ہمارا بارہا کا تجربہ ہے کہ اکثر
کسی مشکل کے وقت دعا کی جاتی ہے ابھی نماز میں ہی ہوتے ہیں کہ خدا نے اس امر کوحل اور آسان
کر دیا ہوا ہوتا ہے۔
نماز میں کیا ہوتا ہے یہی کہ عرض کرتا ہے التجاء کے ہاتھ بڑھاتا ہے اور دوسرا اس کی عرض کو اچھی
طرح سنتا ہے۔ پھر ایک ایسا وقت بھی ہوتا ہے کہ جو سنتا ہے وہ بولتا ہے اور گذارش کرنے والے کو جواب
دیتا ہے۔ نمازی کا یہی حال ہے۔ خدا کے آگے سر بسجو درہتا ہے اور خدا کو اپنے مصائب اور حوائج سناتا ہے۔
پھر آخر سچی اور حقیقی نماز کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ ایک وقت جلد آ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے جواب کے
واسطے بولتا اور اس کو جواب دے کر تسلی دیتا ہے۔ بھلا یہ بحر حقیقی نماز کے ممکن ہے؟
(الحکم، مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۷، ۸ ۔ ملفوظات جلد سوم صفحه ۱۸۸ تا ۱۹۰ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
نماز اس وقت حقیقی نماز کہلاتی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ سے سچا اور پاک تعلق ہو۔ اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور
اطاعت میں اس حد تک فنا ہو اور یہاں تک دین کو دنیا پر مقدم کر لے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں جان تک
دے دینے اور مرنے کے لئے تیار ہو جائے۔ جب یہ حالت انسان میں پیدا ہو جائے اس وقت کہا
جائے گا کہ اس کی نماز نماز ہے۔ مگر جب تک یہ حقیقت انز یہ حقیقت انسان کے اندر پیدا نہیں ہوتی اور سچا ا اور سچا اخلاص اور
وفاداری کا نمونہ نہیں دکھاتا اس وقت تک اس کی نمازیں اور دوسرے اعمال بے اثر ہیں۔
الحکم، مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۳ کالم نمبرا - ملفوظات جلد سوم صفحہ ۵۰۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
نماز ایسے نہ ادا کرو جیسے مرغی دانے کے لئے ٹھونگ مارتی ہے بلکہ سوز و گداز سے ادا کرو۔ اور دعائیں
بہت کیا کرو۔ نماز مشکلات کی کنجی ہے۔ ماثورہ دعاؤں اور کلمات کے سوا اپنی مادری زبان میں بہت دُعا
کیا کروتا اس سے سوز گداز کی تحریک ہو اور جب تک سوز و گداز نہ ہوا سے ترک مت کرو کیونکہ اس سے
تزکیہ نفس ہوتا ہے اور سب کچھ ملتا ہے۔ چاہئے کہ نماز کی جس قدر جسمانی صورتیں ہیں ان سب کے
ساتھ دل بھی ویسے ہی تابع ہو۔ اگر جسمانی طور پر کھڑے ہو تو دل بھی خدا کی اطاعت کے لئے ویسے ہی
کھڑا ہو۔ اگر جھکو تو دل بھی ویسے ہی جھکے۔ اگر سجدہ کرو تو دل بھی ویسے ہی سجدہ کرے۔ دل کا سجدہ یہ ہے
کہ کسی حال میں خدا کو نہ چھوڑے جب یہ حالت ہوگی تو گناہ دُور ہونے شروع ہو جاویں گے۔
البدر مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحہ ۶ ، ۷ ۔ ملفوظات جلد سوم صفحه ۵۹۰،۵۸۹ جدید ایڈیشن )
قرآن شریف میں دو جنتوں کا ذکر ہے۔ ایک ان میں سے دنیا کی جنت ہے اور وہ نماز کی لذت ہے۔
نماز خواہ نخواہ کا ٹیکس نہیں ہے بلکہ عبودیت کو ربوبیت سے ایک ابدی تعلق اور کشش ہے۔ اس رشتہ کو
قائم رکھنے کے لئے خدا تعالیٰ نے نماز بنائی ہے اور اس میں ایک لذت رکھ دی ہے۔ جس سے یہ تعلق قائم
رہتا ہے۔ جیسے لڑکے اور لڑکی کی جب شادی ہوتی ہے اگر اُن کے ملاپ میں ایک لذت نہ ہو تو فساد ہوتا
ہے ایسے ہی اگر نماز میں لذت نہ ہو تو وہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دروازہ بند کر کے دعا کرنی چاہئے کہ وہ
رشتہ قائم رہے اور لذت پیدا ہو۔ جو تعلق عبودیت کا ربوبیت سے ہے وہ بہت گہرا اور انوار سے پُر ہے
جس کی تفصیل نہیں ہو سکتی جب وہ نہیں ہے تب تک انسان بہائم ہے۔ اگر دو چار دفعہ بھی لذت محسوس ہو
جائے تو اس چاشنی کا حصہ مل گیا۔ لیکن جسے دو چار دفعہ بھی نہ ملا وہ اندھا ہے ۔ مَنْ كَانَ فِي هَذِةٍ