ارکان اسلام
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى
البدر مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۴ ء صفحہ ۷ کالم نمبر ۳ - ملفوظات جلد سوم صفحہ ۵۹۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
استغفار کے یہی معنی ہوتے ہیں کہ موجودہ نور جو خدا سے حاصل ہوا ہے وہ محفوظ رہے اور زیادہ اور
ملے اسی کی تحصیل کے لئے پنجگانہ نماز بھی ہے تا کہ ہر روز دل کھول کھول کر اس روشنی کو خدا سے مانگ
لیوے۔ جسے بصیرت ہے وہ جانتا ہے کہ نماز ایک معراج ہے اور وہ نماز ہی کی تضرع اور ابتہال سے
بھری ہوئی دُعا ہے جس سے یہ امراض سے رہائی پاسکتا ہے۔
البدر مورخه ۱۸ ستمبر ۱۹۰۴ ء صفحه ۳ ۴ - ملفوظات جلد چہارم صفحه ۹۷ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
جب کبھی ایسی حالت ہو کہ اُنس اور ذوق جو نماز میں آتا تھا وہ جاتا رہا ہے تو چاہئے کہ تھک نہ
جاوے اور بے حوصلہ ہو کر ہمت نہ ہارے بلکہ بڑی مستعدی کے ساتھ اس گمشدہ متاع کو حاصل کرنے
کی فکر کرے۔ اور اس کا علاج ہے۔ توبہ استغفار، تضرع، بے ذوقی سے ترک نماز نہ کرے بلکہ نماز کی
اور کثرت کرے۔ جیسے ایک نشہ باز کو جب نشہ نہیں آتا تو وہ نشہ کو چھوڑ نہیں دیتا بلکہ جام پر جام پیتا جاتا
ہے یہاں تک کہ آخر اس کو لذت اور سرور آ جاتا ہے۔ پس جس کو نماز میں بے ذوقی پیدا ہو اس کو کثرت
کے ساتھ نماز پڑھنی چاہئے اور تھکنا مناسب نہیں ۔ آخر اسی بے ذوقی میں ایک ذوق پیدا ہو جاوے گا۔
دیکھو پانی کے لئے کس قدر زمین کو کھودنا پڑتا ہے۔ جو لوگ تھک جاتے ہیں وہ محروم رہ جاتے ہیں جو تھکتے
نہیں وہ آخر نکال ہی لیتے ہیں ۔ اس لئے اس ذوق کو حاصل کرنے کے لئے استغفار، کثرت نماز و دعا
مستعدی اور صبر کی ضرورت ہے۔
الحکم، مورخه ۳۱ ، مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۳ء صفحه ۹ کالم نمبر ۳۰۲ - ملفوظات جلد سوم صفحہ ۱۳۱۰ ایڈیشن ۳ ن ٢٠٠٣ء) ۰۳
ہمارے غالب آنے کے ہتھیار استغفار، تو بہ ، دینی علوم کی واقفیت، خدا کی عظمت کو مدنظر رکھنا اور
پانچوں وقت کی نمازوں کو ادا کرنا۔ نماز دعا کی قبولیت کی کنجی ۔ ہے۔ جب نماز پڑھو تو اس میں دعا کرو اور
غفلت نہ کرو اور ہر ایک بدی سے خواہ وہ حقوق الہی کے متعلق ہو خواہ حقوق العباد کے متعلق ہو بچو۔
البدر
در مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰۷ کالم نمبر ۳ ۔ ملفوظات جلد سوم صفحہ ۲۲۲٬۲۲۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
انسان کی خدا ترسی کا اندازہ کرنے کے لئے اس کے التزام نماز کو دیکھنا کافی ہے کہ کس قدر ہے اور
مجھے یقین ہے کہ جو شخص پورے پورے اہتمام سے نماز ادا کرتا ہے اور خوف اور بیماری اور فتنہ کی حالتیں
ا بنی اسراءیل :۷۳
اس کو نماز سے روک نہیں سکتیں وہ بے شک خدائے تعالیٰ پر ایک سچا ایمان رکھتا ہے۔ مگر یہ ایمان غریبوں
کو دیا گیا۔ دولتمند اس نعمت کو پانے والے بہت ہی تھوڑے ہیں۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۴۰)
روزہ اور نماز ہر دو عبادتیں ہیں۔ روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کا زور روح پر ہے۔ نماز سے
ایک ۔ سوز و گداز پیدا ہوتا ہے۔ اس واسطے وہ افضل ہے ۔ روز ۔ ۔ روزے سے سے کشوف پیدا ہوتے ہیں ۔
البدر مورخه ۱۸ جون ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ کالم نمبر ۲ - ملفوظات جلد چہارم صفحہ ۲۹۳٬۲۹۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ لے بھی ایک فقرہ ہے جس سے ماہ رمضان کی
عظمت معلوم ہوتی ہے صوفیاء نے لکھا ہے کہ یہ ماہ تنویر قلب کے لئے عمدہ مہینہ ہے۔ کثرت سے اس
میں مکاشفات ہوتے ہیں۔ صلوۃ تزکیہ نفس کرتی ہے اور صوم ( روزہ) تجلی قلب کرتا ہے۔ تزکیہ نفس
ہے کہ نفس امارہ کی شہوات ۔ ہوات سے بعد حاص حاصل ہو جاوے۔ اور تجلی قلب سے مراد یہ ہے کہ کشف
سے مراد یہ ہے ؟
کا دروازہ اُس پر کھلے کہ خدا کو دیکھ لیوے۔
(البدر مورخه ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۲ کالم نمبر ۲ ۔ ملفوظات جلد دوم صفحہ ۵۶۲٬۵۶۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
ایک دفعہ میرے دل میں آیا کہ یہ فدیہ کس لئے مقرر کیا گیا ہے تو معلوم ہوا کہ توفیق کے واسطے ہے
تا کہ روزہ کی توفیق اس سے حاصل ہو۔ خدا ہی کی ذات ہے جو تو فیق عطا کرتی ہے اور ہر شے خدا ہی
سے طلب کرنی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ہے۔ وہ اگر چاہے تو ایک مدقوق کو بھی روزہ کی طاقت عطا
کر سکتا ہے۔ تو فدیہ سے یہی مقصود ہے کہ وہ طاقت حاصل ہو جاوے اور یہ خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔
پس میرے نزدیک خوب ہے کہ دُعا کرے کہ الہی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور میں اس سے محروم رہا
جاتا ہوں اور کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ یا ان فوت شدہ روزوں کو ادا کر سکوں یا نہ اور اس
سے توفیق طلب کرے تو مجھے یقین ہے کہ ایسے دل کو خدا طاقت بخش دے گا۔
اگر خدا چاہتا تو دوسری اُمتوں کی طرح اس اُمت میں کوئی قید نہ رکھتا ۔ مگر اُس نے قیدیں بھلائی کے
واسطے رکھی ہیں۔ میرے نزدیک اصل یہی ہے کہ جب انسان صدق اور کمال اخلاص سے باری تعالیٰ میں
عرض کرتا ہے کہ اس مہینہ میں مجھے محروم نہ رکھ تو خدا اُسے محروم نہیں رکھتا اور ایسی حالت میں اگر انسان ماہ
رمضان میں بیمار ہو جاوے تو یہ بیماری اُس کے حق میں رحمت ہوتی ہے کیونکہ ہر ایک عمل کا مدار نیت پر
البقرة : ١٨٦
ہے۔ مومن کو چاہئے کہ وہ اپنے وجود سے اپنے آپ کو خدا تعہ ، وجود سے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں دلاور ثابت کر دے۔ جو شخص
کہ روزے سے محروم رہتا ہے مگر اس کے دل میں یہ نیت درد دل سے تھی کہ کاش میں تندرست ہوتا اور
روزہ رکھتا اور اس کا دل اس بات کے لئے گریاں ہے تو فرشتے اس کے لئے روزے رکھیں گے بشرطیکہ
وہ بہانہ جو نہ ہو تو خدا تعالیٰ اُسے ہرگز ثواب سے محروم نہ رکھے گا۔ یہ ایک بار یک امر ہے کہ اگر کسی شخص
پر (اپنے نفس کے کسل کی وجہ سے ) روزہ گراں ہے اور وہ اپنے خیال میں گمان کرتا ہے کہ میں بیمار ہوں
اور میری صحت ایسی ہے کہ اگر ایک وقت نہ کھاؤں تو فلاں فلاں عوارض لاحق ہوں گے اور یہ ہو گا اور وہ
ہوگا تو ایسا آدمی جو خدا کی نعمت کو خود اپنے اوپر گراں گمان کرتا ہے کب اس ثواب کا مستحق ہوگا۔ ہاں وہ
شخص جس کا دل اس بات سے خوش ہے کہ رمضان آ گیا اور اس کا میں منتظر تھا کہ آوے اور روزہ رکھوں
اور پھر وہ بوجہ بیماری کے نہیں رکھ سکا تو وہ آسمان پر روزے سے محروم نہیں ہے۔ اس دنیا میں بہت لوگ
بہانہ جو ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم جیسے اہل دنیا کو دھوکا دے لیتے ہیں ویسے ہی خدا کو فریب دیتے
ہیں۔ بہانہ جو اپنے وجود سے آپ مسئلہ تراش کرتے ہیں اور تکلفات شامل کر کے اُن وسائل کو صحیح
گردانتے ہیں۔ لیکن خدا کے نزدیک وہ صحیح نہیں تکلفات کا باب بہت وسیع ہے اگر انسان خدا چاہے تو
اس کے روح سے ساری عمر بیٹھ کر نماز پڑھتا رہے اور رمضان کے روزے بالکل ہی نہ رکھے مگر خدا اس
کی نیت اور ارادہ کو جانتا ہے جو صدق اور اخلاص رکھتا ہے۔ خدا جانتا ہے کہ اس کے دل میں درد ہے اور
خدا اُسے ثواب سے زیادہ بھی دیتا ہے۔ کیونکہ درد دل ایک قابلِ قدر شے ہے۔ حیلہ جو انسان تاویلوں پر
تکیہ کرتے ہیں لیکن خدا کے نزدیک یہ تکیہ کوئی شے نہیں جب میں نے چھ ماہ روزے رکھے تھے تو ایک دفعہ
ایک طائفہ انبیاء کا مجھے ملا ( کشف میں ) اور انہوں نے کہا کہ تو نے کیوں اپنے نفس کو اس قدر مشق
مشقت
میں ڈالا ہوا ہے۔ اس سے باہر نکل ۔ اسی طرح جب انسان اپنے آپ کو خدا کے واسطے مشقت میں ڈالتا
ہے تو وہ خود ماں باپ کی طرح رحم کر کے اُسے کہتا ہے کہ تو کیوں مشقت میں پڑا ہوا ہے۔
البدر مورخه ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۵۲ کالم نمبر ۳ صفحه ۵۳ کالم نمبر ا - ملفوظات جلد دوم صفحہ ۵۶۴،۵۶۳ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
صلوٰۃ کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں ۔ اس کے بعد روزے کی عبادت ہے۔ افسوس ہے کہ اس زمانہ
میں بعض مسلمان کہلانے والے ایسے بھی ہیں جو کہ ان عبادات میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اندھے
ہیں اور خدا تعالیٰ کی حکمت کاملہ سے آگاہ نہیں ہیں۔ تزکیہ نفس کے واسطے یہ عبادات لازمی پڑی ہوئی
ہیں۔ یہ لوگ جس عالم میں داخل نہیں ہوئے اس کے معاملات میں بے ہودہ دخل دیتے ہیں اور جس
ملک کی انہوں نے سیر نہیں کی اس کی اصلاح کے واسطے جھوٹی تجویزیں پیش کرتے ہیں۔ ان کی عمریں
دنیوی دھندوں میں گذرتی ہیں۔ دینی معاملات کی ان کو کچھ خبر ہی نہیں ۔ کم کھانا اور بھوک برداشت کرنا
بھی تزکیہ نفس کے واسطے ضروری ہے اس سے کشفی طاقت بڑھتی ہے انسان صرف روٹی سے نہیں جیتا
بالکل ابدی زندگی کا خیال چھوڑ دینا اپنے اوپر قہر الہی کا نازل کرنا ہے مگر روزہ دار کو خیال رکھنا چاہئے کہ
روزے سے صرف یہ مطلب نہیں کہ انسان بھوکا رہے بلکہ خدا کے ذکر میں بہت مشغول رہنا چاہئے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان شریف میں بہت عبادت کرتے تھے۔ ان ایام میں کھانے پینے
کے خیالات سے فارغ ہو کر اور ان ضرورتوں سے انقطاع کر کے تبتل الی اللہ حاصل کرنا چاہئے ۔
بد نصیب ہے وہ شخص جس کو جسمانی روٹی ملی مگر اُس نے روحانی روٹی کی پرواہ نہیں کی ۔ جسمانی روٹی سے
جسم کو قوت ملتی ہے ایسا ہی روحانی روٹی روح کو قائم رکھتی ہے اور اس سے روحانی قومی تیز ہوتے ہیں۔
خدا سے فتحیاب ہونا چا ہو کہ تمام دروازے اس کی توفیق سے کھلتے ہیں ۔
ایسا ہی ایک عبادت حج کی ہے مگر حج ایسا نہیں چاہئے کہ حرام حلال کا جو روپیہ جمع ہوا ہو اس کو لے کر
انسان سمندر کو چیرتا ہوا رسمی طور پر حج کو پورا کر آوے اور اس جگہ کے کہلانے والے جو کچھ منہ سے کہلاتے
جاویں وہ کہہ کر واپس آ جاوے اور ناز کرے کہ میں حج کر آیا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کا جو مطلب حج سے ہے وہ
اس طرح پورا نہیں ہوتا۔ اصل بات یہ ہے کہ سالک کا آخری مرحلہ یہ ہے کہ وہ انقطاع نفس کر کے تعشق
باللہ اور محبت الہی میں غرق ہو جاوے۔ عاشق اور محب جو سچا ہوتا ہے وہ اپنی جان اور اپنا دل قربان کر دیتا
ہے اور بیت اللہ کا طواف اس قربانی کے واسطے ایک ظاہری نشان ہے جیسا کہ ایک بیت اللہ نیچے زمین پر
ہے ایسا ہی ایک آسمان پر بھی ہے۔ جب تک آدمی اُس کا طواف نہ کرے اس کا طواف بھی نہیں ہوتا۔ اس
کا طواف کرنے والا تو تمام کپڑے اتار کر ایک کپڑا بدن پر رکھ لیتا ہے لیکن اُس کا طواف کرنے والا بالکل
نزع ثیاب کر کے خدا کے واسطے ننگا ہو جاتا ہے۔ طواف عشر عشاق الہی کی ایک نشانی ہے۔ عاشق اس کے گرد
گھومتے ہیں گویا ان کی اپنی مرضی باقی نہیں رہی ۔ وہ اس کے گردا گر د قربان ہو رہے ہیں ۔
ایسا ہی زکوۃ ہے۔ بعض لوگ زکوۃ تو دیتے ہیں مگر اس بات کا کچھ خیال نہیں رکھتے کہ یہ روپیہ
حلال کی کمائی سے ہے یا حرام کی کمائی سے ہے ۔ دیکھو اگر ایک کتا ذبح کیا جاوے اور اُس کے ذبح
کرنے کے وقت اللہ اکبر بھی کہا جاوے۔ ایسا ہی ایک سؤر لوازمات ذبح کے ساتھ مارا جائے تو وہ کیا
کتا یا سور حلال ہو جاوے گا ؟ وہ تو بہر حال حرام ہی ہے ۔ زکوۃ تو تزکیہ سے نکلی ہے۔ اس کے
ذریعہ سے مال پاک ہو جاتا ہے کہ انسان حلال کی روزی حاصل کرتا ہے اور پھر اس کو دین کے راہ
میں خرچ کرتا ہے۔ انسانوں میں اس قسم کی غلطیاں ہیں کہ اصل حقیقت کو نہیں پہچانتے ۔ ایسی باتوں
سے دست بردار ہونا چاہئے ۔ ارکانِ اسلام نجات دینے کے واسطے ہیں مگر اپنی غلطیوں سے لوگ ۔
کہیں کے کہیں چلے جاتے ہیں ۔ انسان کو اپنے اعمال پر فخر نہیں کرنا چاہئے اور نہ خوش ہونا چاہئے ۔
جب تک ایسا ایمان خالص حاصل نہ ہو جاوے کہ انسان کی عبادت میں خدا تعالیٰ کے ساتھ کوئی
شریک نہ ہوا اور اس کو اعمال صالح حاصل نہ ہو جائے ۔
البدر مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۵ کالم نمبر ۳۲)