روح

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آر یہ صاحبوں کا اعتقاد ہے کہ پرمیشر نے کوئی روح پیدا نہیں کی بلکہ کل ارواح انادی اور قدیم اور
غیر مخلوق ہیں۔ ایسا ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مکتی یعنی نجات ہمیشہ کے لئے انسان کو نہیں مل سکتی بلکہ ایک
مدت مقررہ تک مکتی خانہ میں رکھ کر پھر اس سے باہر نکالا جاتا ہے۔ اب ہمارا اعتراض یہ ہے کہ یہ دونوں
اعتقاد ایسے ہیں کہ ایک کے قائم ہونے سے تو خدائے تعالیٰ کی توحید بلکہ اُس کی خدائی ہی دور ہوتی ہے
اور دوسرا اعتقاد ایسا ہے کہ بندہ وفادار پر ناحق کی سختی ہوتی ہے تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ اگر تمام
ارواح کو اور ایسا ہی اجزاء صغار اجسام کو قدیم اور انادی مانا جائے تو اس میں کئی قباحتیں ہیں ۔ منجملہ ان
کے ایک تو یہ کہ اس صورت میں خدائے تعالیٰ کے وجود پر کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی کیونکہ جس حالت میں
بقول آریہ صاحبان ارواح یعنی جیو خود بخود موجود ہیں اور ایسا ہی اجزاء صغار اجسام بھی خود بخود ہیں تو پھر
صرف جوڑنے جاڑنے کے لئے ضرورت صانع کی ثابت نہیں ہو سکتی بلکہ ایک دہر یہ جو خدائے تعالیٰ کا
منکر ہے عذر پیش کر سکتا ہے کہ جس حالت میں تم نے کل چیزوں کا وجود خود بخود بغیر ایجاد پر میشر کے
آپ ہی مان لیا ہے تو پھر اس بات پر کیا دلیل ہے کہ ان چیزوں کے باہم جوڑ نے جاڑنے کے لئے
پر میشر کی حاجت ہے؟ دوسری یہ قباحت کہ ایسا اعتقاد خود خدائے تعالیٰ کو اُس کی خدائی سے جواب دے
رہا ہے۔ کیونکہ جو لوگ علم نفس اور خواص ارواح سے واقف ہیں وہ خوب وہ خوب سمجھتے ہیں کہ جس قدر ارواح میں
عجائب وغرائب خواص بھرے ہوئے ہیں وہ صرف جوڑ نے جاڑنے سے پیدا نہیں ہو سکتے ۔ مثلاً روحوں
میں ایک قوت کشفی ہے جس سے وہ پوشیدہ باتوں کو بعد مجاہدات دریافت کر سکتے ہیں اور ایک قوت ان
میں عقلی ہے جس سے وہ امور عقلیہ کو معلوم کر سکتے ہیں ۔ ایسا ہی ایک قوت محبت بھی ان میں پائی جاتی
ہے جس سے وہ خدائے تعالیٰ کی طرف جھکتے ہیں ۔ اگر ان تمام قوتوں کو خود بخود بغیر ایجاد کسی موجد کی مان
لیا جائے تو پر میشر کی اس میں بڑی ہتک عزت ہے گویا یہ کہنا پڑے گا کہ جو عمدہ اور اعلیٰ کام تھا وہ تو
خود بخود ہے اور جوادنی اور ناقص کام تھا وہ پر میشر کے ہاتھ سے ہوا ہے۔ اور اس بات کا اقرار کرنا ہو گا کہ
جو خود بخود عجائب حکمتیں پائی جاتی ہیں وہ پرمیشر کے کاموں سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ ایسا کہ پر میشر بھی اُن

سے حیران ہے۔ غرض اس اعتقاد سے آریہ صاحبوں کے خدا کی خدائی پر بڑا صدمہ پہنچے گا۔ یہاں تک
کہ اُس کا ہونا نہ ہونا برابر ہو گا اور اس کے وجود پر کوئی عقلی دلیل قائم نہ ہو سکے گی ۔ اور نیز وہ مبداء کل
فیوض کا نہیں ہو سکے گا بلکہ اس کا صرف ایک ناقص کام ہوگا اور جو اعلیٰ درجہ کے عجائب کام ہیں اُن کی
نسبت یہی کہنا پڑے گا کہ وہ سب خود بخود ہیں۔ لیکن ہر ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ اگر فی الحقیقت ایسا ہی
ہے تو اس سے اگر فرضی طور پر پر میشر کا وجود مان بھی لیا جائے تب بھی وہ نہایت ضعیف اور نکما سا وجود ہو گا
جس کا عدم وجود مساوی ہوگا یہاں تک کہ اگر اُس کا مرنا بھی فرض کیا جائے تو روحوں کا کچھ بھی حرج نہ ہو
گا اور وہ اس لائق ہرگز نہیں ہو گا کہ کوئی روح اُس کی بندگی کرنے کے لئے مجبور کی جائے کیونکہ ہر یک
روح اس کو جواب دے سکتی ہے کہ جس حالت میں تم نے مجھے پیدا ہی نہیں کیا اور نہ میری طاقتوں اور
قوتوں اور استعدادوں کو تم نے بنایا تو پھر آپ کسی استحقاق سے مجھ سے اپنی پرستش چاہتے ہیں؟ اور نیز
جب کہ پرمیشر روحوں کا خالق ہی نہیں تو اُن پر محیط بھی نہیں ہو سکتا۔ اور جب احاطہ نہ ہو سکا تو پر میشر اور
روحوں میں حجاب ہو گیا۔ اور جب حجاب ہوا تو پر میشر سرب گیانی نہ ہو سکا یعنی علم غیب پر قادر نہ ہوا اور
جب قادر نہ رہا تو اس کی سب خدائی درہم برہم ہو گئی تو گویا پر میشر ہی ہاتھ سے گیا اور یہ بات ظاہر ہے
کہ علم کامل کسی شئے کا اس کے بنانے پر قادر کر دیتا ہے۔ اسی ۔ لئے حکماء کا مقولہ ہے کہ جب علم اپنے کمال
تک پہنچ جائے تو وہ عین عمل ہو جاتا ہے۔ اس حالت میں بالطبع سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا پر میشر کو روحوں
کی کیفیت اور رکنہ کا پورا پورا علم بھی ہے یا نہیں؟ اگر اس کو پورا پورا علم ہے تو پھر کیا وجہ کہ بہ وجہ کہ با وجود پورا پورا
علم ہونے کے پھر ایسی ہی روح بنا نہیں سکتا؟ سو اس سوال پر غور کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف یہی
نہیں کہ پر میشر روحوں کے پیدا کرنے پر قادر نہیں بلکہ اُن کی نسبت پورا پورا علم بھی نہیں رکھتا۔
( سرمه چشم آریہ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۳۹ تا ۱۴۱)
آریہ صاحبوں کا وید ایک ایسا خدا بتا رہا ہے جس سے حق جو آدمی ضرور ہے کہ نفرت کرے وہ اپنے
پر میشر کو اپنی بادشاہی کا خود موجب نہیں سمجھتے بلکہ ایسا خیال کرتے ہیں کہ وہ بادشاہت کسی بخت و اتفاق
سے اُس کو ملی ہے یعنی اس کی خوش قسمتی سے چند ارواح اور اجسام بنے بنائے اُس کو مل گئے ہیں اور شاید
ابھی ارواح اور اجسام کا کوئی اور دفینہ بھی کسی جگہ پوشیدہ ہو جس کی ہنوز پر میشر کو اطلاع نہیں ہوئی مگر کیا
یہ ایسا اعتقاد ہے جو عظمت و قدرت و شان کبریائی حضرت اللہ جل شانہ کے مطابق کہہ سکتے ہیں۔
خدائے تعالیٰ وہ کامل ذات ہے جو تمام فیوض کا مبدء اور تمام انوار کا سر چشمہ اور تمام چیزوں کا قیوم اور

تمام خوبیوں کا جامع اور تمام کمالات کا مستجمع اور عجز اور نقص اور احتیاج الی الغیر سے پاک ہے لیکن تم
سوچ کر دیکھو کہ کیا یہ صحیح نہیں ہے کہ ارواح اور اجسام کی غیر مخلوق اور خود بخود ماننے سے ان تمام صفات
کاملہ الہیہ میں سے کوئی بات بھی قائم نہیں رہ سکتی اور ایک ایسا سخت صدمہ اس کی شان خدائی پر پہنچتا ہے
کہ اس میں سے کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔
ایک ادنی درجہ کی عقل بھی سمجھ سکتی ہے کہ خدائے تعالیٰ کے ایک ہونے کے یہی معنے ہیں کہ در حقیقت
وجود اسی کا وجود ہے اور باقی سب چیزیں اُس سے نکلی ہیں اور اسی کے ساتھ قائم اور اسی کے رشحات فیض
سے اپنے کمالات مطلوبہ تک پہنچتی ہیں۔ مگر افسوس کہ آریوں کا علم الہی اس کے برخلاف بتلا رہا ہے۔ ان
کی کتابیں انہی واویلوں سے پُر ہیں کہ ہم بھی پرمیشر کی طرح قدیم اور غیر مخلوق اور انادی اور اس کی مشابہ
اور اپنے اپنے وجود کے آپ خدا ہیں ۔ نہیں سوچتے کہ اگر وہ بھی قدیم الذات اور قائم بذاتہ اور واجب
الوجود ہیں تو پھر خدا جیسے ہو کر اس کی ماتحت کیوں ہو گئے ؟ اور کس نے درمیان میں ہو کر دونوں میں تعلق
پیدا کر دیا۔
یہ بات ایک لڑکا بھی سمجھ سکتا ہے کہ اگر سب ارواح اور اجسام خود بخود پر میشر کی طرح قدیم اور انادی
ہیں اور اپنے اپنے وجود کے آپ ہی خدا ہیں تو پر میشر اس دعوئی کا ہرگز مجاز نہیں رہا کہ میں ان چیزوں کا
رب اور پیدا کنندہ ہوں کیونکہ جبکہ ان چیزوں نے پرمیشر کے ہاتھ سے وجود ہی نہیں لیا تو پھر ایسا پر میشران
کا رب اور مالک کیونکر ہو سکتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی بچہ بنا بنایا آسمان سے گرے یا زمین کے خمیر سے خود پیدا
ہو جائے تو کسی عورت کو یہ دعوی ہرگز نہیں پہنچتا کہ یہ میرا بچہ ہے بلکہ اس کا بچہ وہی ہوگا جو اس کے پیٹ
سے نکلا ہے۔ سو جو خدا کے ہاتھ سے نکلا ہے وہی خدا کا ہے۔ اور جو اس کے ہاتھ سے نہیں نکلا وہ اس کا کسی
طور سے نہیں ہو سکتا۔ کوئی صالح اور بھلا مانس ایسی چیزوں پر ہرگز قبضہ نہیں کرتا جو اس کے نہ ہوں تو پھر
کیوں کر آریوں کے پرمیشر نے ایسی چیزوں پر قبضہ کر لیا جن پر قبضہ کرنے کا اس کو کوئی استحقاق نہیں ۔سو
سوچنا چاہئے کہ یہ بات کس قدر مکروہ اور ڈور از حقانیت ہے کہ مالک الخلق اور رب العالمین کو اُس کی
مخلوقات سے جواب دیا جاتا ہے اور جو اصل حقیقت خدائی کی تھی اس سے اس کو الگ کیا جاتا ہے۔
(سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۴۴ تا ۱۴۶)
بعض آریہ سماج والے ارواح کے والے ارواح کے غیر مخلوق اور اپنے وجود کے آپ خدا ہونے کے بارے میں یہ دلیل
پیش کیا کرتے ہیں کہ اگر ارواح کسی وقت معدوم تھی اور پھر خدائے تعالیٰ کے پیدا کرنے سے موجود ہوئی تو

گویا نیست سے ہست ہو گیا۔ اور نیستی سے ہستی ہونا ایسی دور از فہم بات ہے کہ کوئی عقلمند اس کو نہیں مانے گا
مگر میں کہتا ہوں کہ یوں تو فاسد اور ناقص عقل کے مارے ہوئے خدائے تعالیٰ کو بھی نہیں مانتے لیکن جس
شخص کی عقل سلیم ہے اس کو تو خدائے تعالیٰ کے ماننے کے ساتھ ہی اس کی وہ تمام صفات بھی ماننے پڑیں
گے جو مدار اس کی خدائی اور الوہیت کے ہیں اور جو شخص خدائے تعالیٰ کی اس نہایت ضروری صفت کو
مان لے گا کہ وہ قادر مطلق اور بے انتہا طاقتوں کا مالک ہے تو پھر ہرگز اس کی قدرتوں کو اپنی عقل ناقص کے
ساتھ مواز نہ نہیں کرے گا اور خدائے غیر محدود کی قادرانہ قوتوں کو کسی حد خاص میں محدود نہیں جانے گا اور
نیز جب ایک عقلمند دیکھے گا کہ خدائے تعالی ایسا اپنی ذات میں مظہر العجائب و بلند تر از احاطۂ فکر وقیاس ہے
جو بغیر اسباب آنکھوں کے دیکھتا ہے اور بغیر اسباب کانوں کے سُنتا ہے اور بغیر اسباب زبان کے بولتا ہے
اور بغیر حاجت معماروں و مزدوروں اور نجاروں و آلات عمارت سازی و فراہمی اینٹوں و پتھروں وغیرہ کے
صرف اپنے ارادہ اور حکم کے اشارہ سے ایک طرفۃ العین میں زمین و آسمان بنا سکتا ہے تو بے شک اس
بات کا یقین بھی کرے گا کہ وہ قادر خدا نیستی سے ہستی بھی کر سکتا ہے۔ یہی تو خدائی ہے اسی وجہ سے تو وہ
سرب شکتی مان اور قادر مطلق اور غیر متناہی قدرتوں کا مالک کہلاتا ہے۔ اگر اس کے کام بھی انسانی کاموں کی
طرح محتاج با سباب و مواد و اوقات ضرور یہ ہوں تو پھر وہ کا ہے کا خدا ہو ۔ اور اس کی خدائی کیونکر چل سکے؟
کیا اس کے تمام کام بالاتر از عقل نہیں ہیں؟ کیا اس کی عجائب قدرتیں ایسی نہیں ہیں کہ ان پر نظر ڈال کر
عقل ناقص انسانی خیرہ رہ جاتی ہے؟ تو پھر کیسی جہالت ہے کہ جو بات اس کی خدائی کا مدار اور اُس کی
الوہیت کی حقیقت ہے اسی پر اعتراض کیا جائے۔
ایسا پر میشر کس بات کا پرمیشر ہے کہ اگر وہ کسی اپنے امر متخیّل کو کہے کہ ہو جا تو کچھ بھی نہ ہو۔
خدا تو اسی ذات عجیب القدرت کا نام ہے کہ جو اس کے ارادہ سے سب کچھ ہو جاتا ہے۔ جب وہ اپنے
کسی امر امر من مقصود کو کہتا ہے ہے کہ کہ ہو ہو جا جا تو تو وہ وہ فی الفور الفور اس اس کی کی قدرت قدرت کاملہ کاملہ سے سے تھے نقش وجود پکڑ جاتا جاتا ہے۔ یہ راز
نہایت دقیق معرفت کا نکتہ ہے کہ سب مخلوقات کلمات الہیہ ہیں۔ عیسائیوں نے جب اپنی نادانی سے یہ
کہنا شروع کیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کلمۃ اللہ ہیں یعنی ان کی روح کلمہ الہی ہے جو متشکل بروح ہوگئی
ہے تو خدائے تعالیٰ نے اس کا یہ حقانی جواب دیا کہ کوئی بھی ایسی روح نہیں جو کلمۃ اللہ نہ ہو اور مجرد الہی
حکم سے نہ نکلی ہو قُلِ الرُّوحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّي لے اس کی طرف اشارہ ہے اور یہ بات جو کلمات اللہ
بنی اسرائیل : ۸۶

بصورت ارواح و دیله رواح و دیگر مخلوق جلوه گر جلوہ گر ہو جاتی ہیں یہ خالقیت کے بھیدوں میں سے ایک بھید ہے اور اسرار الہیہ
میں سے ایک باریک نکتہ ہے جس کی طرف کسی انسانی عقل کو خیال نہیں آیا اور خدائے تعالیٰ کے پاک
اور کامل کلام نے اس کو اپنے الہی نور سے منکشف کیا ہے اور اگر ایسا نہ مانا جائے کہ خدائے تعالیٰ اپنے ہی کلمہ
اور امر سے ارواح اور اجسام کو وجود پذیر کر لیتا ہے تو پھر آخر یہ ماننا پڑے گا کہ جب تک باہر سے اجسام
اور روح نہ آئیں پر میشر کچھ بھی نہیں کر سکتا مگر کیا ایسا کمبخت پر میشر ہو سکتا ہے کہ جو درحقیقت اپنے گھر سے تو
دیوالیہ اور مفلس اور تهیدست ہے لیکن کسی عارضی اتفاق سے اس کی خدائی کا دھندا چل رہا ہو۔ اگر پرمیشر
ایسا ہی ہے تو سب اُمیدیں خاک میں مل گئیں اور ایسے پرمیشر پر بھروسہ کرنا بھی بڑا معرض خطر ہو گا۔
( سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۶۳ تا ۱۶۵)
قرآن شریف کہتا ہے کہ روحیں انادی اور غیر مخلوق نہیں اور دو نطفوں کی ایک خاص ترکیب سے وہ
پیدا ہوتی ہیں اور یا دوسرے کیڑے مکوڑوں میں ایک ہی مادہ سے پیدا ہو جاتی ہیں اور یہی سچ ہے کیونکہ
مشاہدہ اس پر گواہی دیتا ہے جس کے ماننے کے بغیر چارہ نہیں اور امور محسوسہ مشہودہ سے انکار کرنا سراسر
جہالت ہے اور جب ہم کہتے ہیں کہ روح نیست سے ہست ہوتا ہے تو اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ اوّل
وہ کچھ بھی نہیں تھا بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ اس کے لئے کوئی ایسا مادہ نہیں تھا کہ انسان اپنی قوت سے
اس میں سے روح نکال سکتا اور اس کی پیدائش صرف اس طور سے ہے کہ محض الہی قوت اور حکمت اور
قدرت کسی مادہ میں سے اس کو پیدا کر دیتی ہے۔ اسی واسطے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا
گیا کہ روح کیا چیز ہے تو خدا نے فرمایا کہ تو ان کو جواب دے کہ روح میرے رب کے امر میں سے
ہے۔ اس بارے میں آیت قرآنی یہ ہے کہ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ
رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا لے یعنی یہ لوگ پوچھتے ہیں کہ روح کیا چیز ہے اور
کیونکر پیدا ہوتی ہے ان کو جواب دے کہ روح میرے رب کے امر سے پیدا ہوتی ہے یعنے وہ ایک
راز قدرت ہے اور تم لوگ روح کے بارے میں کچھ علمہ کچھ علم نہیں رکھتے مگر تھوڑا سا یعنی صرف ڑا سا یعنی صرف اس قدر کہ
تم روح کو پیدا ہوتے د ہوتے دیکھ سکتے ہو اس سے زیادہ نہیں جیسا کہ ہم بچشم خود دیکھ سکتے ہیں کہ ہماری آنکھ کے
سامنے کسی مادہ میں سے کیڑے مکوڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔
اور انسانی روح کے پیدا ہونے کے لئے خدا تعالیٰ کا قانون قدرت یہ ہے کہ دو نطفوں کے ملنے کے
بنی اسرائیل: ۸۶

بعد جب آہستہ آہستہ قالب تیار ہو جاتا ہے تو جیسے چند ادویہ کے ملنے سے اُس مجموعہ میں ایک خاص
مزاج پیدا ہو جاتی ہے کہ جو ان دواؤں میں فرد فرد کے طور پر پیدا نہیں ہوتی ۔ اسی طرح اس قالب میں
جو خون اور دو نطفوں کا مجموعہ ہے ایک خاص جو ہر پیدا ہو جاتا ہے اور وہ ایک فاسفرس کے رنگ میں ہوتا
اور جب تجلی الہی کی ہو ان کے امر کے ساتھ اُس پر چلتی ہے تو یکدفعہ وہ افروختہ ہو کر اپنی تاثیر
ہے۔
اس قالب کے تمام حصوں میں پھیلا دیتا ہے تب وہ جنین زندہ ہو جاتا ہے ۔ پس یہی افروختہ چیز جو جنین
کے اندر تجلی ربی سے پیدا ہو جاتی ہے اُسی کا نام روح ہے اور وہی کلمتہ اللہ ہے۔ اور اس کو امر ربی سے
اس لئے کہا جاتا ہے کہ جیسے ایک حاملہ عورت کی طبیعت مدیرہ بحکم قادر مطلق تمام اعضاء کو پیدا کرتی ہے۔
اور عنکبوت کے جالے کی طرح قالب کو بناتی ہے ۔ اس روح میں اس طبیعت مدیرہ کو کچھ دخل نہیں
بلکہ روح محض خاص تجلّی الہی سے پیدا ہوتی ہے۔ اور گوروح کا فاسفرس اس ماڈہ سے ہی پیدا ہوتا ہے
مگر وہ روحانی آگ جس کا نام رُوح ہے وہ بجز مس نسیم آسمانی کے پیدا نہیں ہو سکتی۔ یہ سچا علم ہے جو
قرآن شریف نے ہمیں بتلایا ہے۔ تمام فلاسفروں کی عقلیں اس علم تک پہنچنے سے بیکار ہیں ۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۵۸ تا ۱۶۰)
نجات کا تمام مدار خدا تعالیٰ کی محبت ذاتیہ پر ہے اور محبت ذاتیہ اُس محبت کا نام ہے جو روحوں کی
فطرت میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مخلوق ہے پھر جس حالت میں ارواح پر میشر کی مخلوق ہی نہیں ہیں تو پھر
ان کی فطرتی محبت پر میشر سے کیونکر ہو سکتی ہے اور کب اور کس وقت پر میشر نے ان کی فطرت کے اندر ہاتھ
ڈال کر یہ محبت اس میں رکھ دی ۔ یہ تو غیر ممکن ہے۔ وجہ یہ کہ فطرتی محبت اس محبت کا نام ہے جو فطرت
کے ساتھ ہمیشہ سے لگی ہوئی ہو اور پیچھے سے لاحق نہ ہو ۔ جیسا کہ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ قرآن شریف
میں اشارہ فرماتا ہے جیسا کہ اس کا یہ قول اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی کے یعنی میں نے روحوں
سے سوال کیا کہ کیا میں تمہارا پیدا کنندہ نہیں ہوں تو روحوں نے جواب دیا کہ کیوں نہیں۔
اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ انسانی روح کی فطرت میں یہ شہادت موجود ہے کہ اس کا خدا پیدا کنندہ
ہے۔ پس روح کو اپنے پیدا کنندہ سے طبعا وفطرتا محبت ہے۔ اس لئے کہ وہ اُسی کی پیدائش ہے۔ اور
اسی کی طرف اس دوسری آیت میں اشارہ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي
فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ہے یعنی رُوح کا خدائے واحد لاشریک کا طلبگار ہونا اور بغیر خدا کے وصال کے
ا الاعراف : ۱۷۳
الروم: ٣١

کسی چیز سے سچی خوشحالی نہ پانا یہ انسانی فطرت میں داخل ہے۔ یعنی خدا نے اس خواہش کو انسانی روح
میں پیدا کر رکھا ہے جو انسانی روح کسی چیز سے تسلی اور سکینت بجز وصال الہی کے نہیں پاسکتی ۔ پس اگر
انسانی روح روح میں یہ خواہش موجود ہے تو ضرور ماننا پڑتا ہے کہ روح خدا کی پیدا کردہ ہے جس نے اس میں
یہ خواہش ڈالدی مگر یہ خواہش تو در حقیقت انسانی روح میں موجود ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ انسانی روح
در حقیقت خدا کی پیدا کردہ ہے۔
(چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۶۴۰۳۶۳)
واضح رہے کہ ارواح کا حادث اور مخلوق ہونا قرآن شریف میں بڑی بڑی قوی اور قطعی دلائل سے بیان
کیا گیا ہے چنانچہ برعایت ایجاز واجمال چند دلائل ان میں سے نمونہ کے طور پر اس جگہ لکھے جاتے ہیں ۔
اوّل یہ بات بہ بداہت ثابت ہے کہ تمام روحیں ہمیشہ اور ہر حال میں خدائے تعالیٰ کی ماتحت اور
زیر حکم ہیں اور بجر مخلوق ہونے کے اور کوئی وجہ موجود نہیں جس نے روحوں کو ایسے کامل طور پر خدائے
تعالیٰ کے ماتحت اور زیر حکم کر دیا ہو۔ سو یہ روحوں کے حادث اور مخلوق ہونے پر اؤل دلیل ہے۔
دوم یہ بات بھی بہ بداہت ثابت ہے کہ تمام روحیں خاص خاص استعدادوں اور طاقتوں میں محدود
اور محصور ہیں ۔ جیسا کہ بنی آدم کے اختلاف روحانی حالات و استعدادات پر نظر کر کے ثابت ہوتا ہے اور
یہ تحدید ایک محدّد کو چاہتی ہے جس سے ضرورت محدث کی ثابت ہو کر ( جو محدد ہے ) حدوث روحوں کا
بپایہ ثبوت پہنچتا ہے۔
سوم یہ بات بھی کسی دلیل کی محتاج نہیں کہ تمام روحیں عجز و احتیاج کے داغ سے آلودہ ہیں اور اپنی
تکمیل اور بقا کے لئے ایک ایسی ذات کی محتاج ہیں جو کامل اور قادر اور عالم اور فیاض مطلق ہو اور یہ
امران کی مخلوقیت کو ثابت کرنے والا ہے۔
چہارم یہ بات بھی ایک ادنیٰ غور کرنے سے ظاہر ہوتی ہے کہ ہماری روحیں اجمالی طور پر ان سب
متفرق الہی حکمتوں اور صنعتوں پر مشتمل ہیں جو اجرام علوی وسفلی میں پائے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے دنیا
باعتبار اپنے جزئیات مختلفہ کے عالم تفصیلی ہے اور انسان عالم اجمالی کہلاتا ہے۔ یا یوں کہو کہ یہ عالم صغیر اور
وہ عالم کبیر ہے۔ پس جبکہ ایک جزئی عالم کے بوجہ پائے جانے پر حکمت کاموں کے ایک صانع حکیم کی
صنعت کہلاتی ہے تو خیال کرنا چاہئے کہ وہ چیز کیونکر صنعت الہی نہ ہو گی جس کا وجود اپنے عجائبات ذاتی
کے رو سے گویا تمام جزئیات عالم کی عکسی تصویر ہے اور ہر یک جزئی کے خواص عجیبہ اپنے اندر رکھتی ہے
اور حکمت بالغہ ایزدی پر بوجہ ان بوجہ اتم مشتمل ہے۔

ایسی چیز جو مظہر جمیع عجائبات صنعت الہی ہے مصنوع اور مخلوق ہونے سے باہر نہیں رہ سکتی بلکہ وہ سب
چیزوں سے اول درجہ پر مصنوعیت کی مہر اپنے وجود پر رکھتی ہے اور سب سے زیادہ تر اور کامل تر صانع
قدیم کے وجود پر دلالت کرتی ہے۔ سو اس دلیل سے روحوں کی مخلوقیت صرف نظری طور پر ثابت نہیں بلکہ سواس کی ا
در حقیقت اجلی بدیہات ہے۔ ماسوا اس کے دوسری چیزوں کو اپنی مخلوقیت کا علم نہیں مگر روحیں فطرتی طور
پر اپنی مخلوقیت کا علم رکھتی ہیں ۔ ایک جنگلی آدمی کی روح بھی اس بات پر راضی نہیں ہو سکتی کہ وہ خود بخود
ہے۔ اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی ہے یعنی روحوں
سے میں نے سوال کیا کہ کیا میں تمہارا رب ( پیدا کنندہ) نہیں ہوں تو انہوں نے جواب دیا کہ کیوں
نہیں۔ یہ سوال و جواب حقیقت میں اس پیوند کی طرف اشارہ ہے جو مخلوق کو اپنے خالق سے قدرتی طور پر
متحقق ہے جس کی شہادت رُوحوں کی فطرت میں نقش کی گئی ہے۔
پنجم جس طرح بیٹے میں باپ اور ماں کا کچھ کچھ حلیہ اور خو بو پائی جاتی ہے۔ اسی طرح روحیں جو
خدائے تعالیٰ کے ہاتھ سے نکلی ہیں اپنے صانع کی سیرت وخصلت سے اجمالی طور پر کچھ حصہ رکھتے ہیں۔
اگر چہ مخلوقیت کی ظلمت و غفلت غالب ہو جانے کی وجہ سے بعض نفوس میں وہ رنگ الہی کچھ پھیکا سا ہو جاتا
ہے لیکن اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ ہر یک روح کسی قدر وہ رنگ اپنے اندر رکھتی ہے۔ اور پھر بعض نفوس
میں وہ رنگ بد استعمالی کی وجہ سے بدنما معلوم ہوتا ہے مگر یہ اس رنگ کا قصور نہیں بلکہ طریقہ استعمال کا
قصور ہے۔ انسان کی اصلی قوتوں اور طاقتوں میں سے کوئی بھی بُری قوت نہیں صرف بد استعمالی سے ایک
نیک قوت بُری معلوم ہونے لگتی ہے۔ اگر وہی قوت اپنے موقع پر استعمال کی جائے تو وہ سراسر نفع رساں
اور خیر محض ہے اور حقیقت میں انسان کو جس قدر قوتیں دی گئی ہیں وہ سب الہی قوتوں کے اظلال و آثار
ہیں۔ جیسے بیٹے کی صورت میں کچھ کچھ باپ کے نقوش آ جاتے ہیں ایسا ہی ہماری روحوں میں اپنے رب
کے نقوش اور اس کی صفات کے آثار آ گئے ہیں جن کو عارف لوگ خوب شناخت کرتے ہیں اور جیسے
بیٹا جو باپ سے نکلا ہے اس سے ایک طبعی محبت رکھتا ہے نہ بناوٹی ۔ اسی طرح ہم بھی جو اپنے رب سے
نکلے ہیں اس سے فی الحقیقت طبعی محبت رکھتے ہیں نہ بناوٹی اور اگر ہماری روحوں کو اپنے رب سے یہ
طبعی و فطرتی تعلق نہ ہوتا تو پھر سالکین کو اس تک پہنچنے کے لئے کوئی صورت اور سبیل نہ تھی۔
( سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۶۷ تا ۱۶۹)
ا الاعراف: ۱۷۳

قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی ہے یعنی میں نے روحوں کو
پوچھا کہ کیا میں تمہارے پیدا کرنے والا نہیں تو تمام روحوں نے یہی جواب دیا کہ کیوں نہیں ۔ اس آیت
کا مطلب یہ ہے کہ روحوں کی فطرت میں یہی منقش اور مرکوز ہے کہ وہ اپنے پیدا کنندہ کی قائل ہیں اور
پھر بعض انسان غفلت کی تاریکی میں پڑ کر اور پلید تعلیموں سے متاثر ہو کر کوئی دہر یہ بن جاتا ہے اور کوئی
آریہ اور اپنی فطرت کے مخالف اپنے پیدا کنندہ سے انکار کرنے لگتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ہر شخص اپنے باپ
اور ماں کی محبت رکھتا ہے یہاں تک کہ بعض بچے ماں کے مرنے کے بعد مر جاتے ہیں ۔ پھر اگر انسانی
روحیں خدا کے ہاتھ سے نہیں نکلیں اور اس کی پیدا کردہ نہیں تو خدا کی محبت کا نمک کس نے ان کی فطرت
پر چھڑک دیا ہے اور کیوں انسان جب اس کی آنکھ کھلتی ہے اور پردۂ غفلت دُور ہوتا ہے تو دل اس کا خدا
کی طرف کھینچا جاتا ہے اور محبت الہی کا دریا اس کے صحن سینہ میں بہنے لگتا ہے۔ آخر ان روحوں کا خدا سے
کوئی رشتہ تو ہوتا ہے جو اُن کو محبت الہی میں دیوانہ کی طرح بنا دیتا ہے۔ وہ خدا کی محبت میں ایسے کھوئے
جاتے ہیں کہ تمام چیزیں اس کی راہ میں قربان کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ وہ عجیب تعلق
ہے ۔ ایسا تعلق نہ ماں کا ہوتا ہے نہ باپ کا۔ پس اگر بقول آریوں کے روحیں خود بخود ہیں تو یہ تعلق کیوں
پیدا ہو گیا اور کس نے یہ محبت اور عشق کی قوتیں خدا تعالیٰ کے ساتھ روحوں میں رکھ دیں۔ یہ مقام سوچنے کا
مقام ہے اور یہی مقام ایک سچی معرفت کی کنجی ہے۔ (چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۱۶۷)
خدا نے جو انسان کو اپنی طرف بلایا ہے تو اسی لئے اس نے پہلے سے پرستش اور عشق کے مناسب
حال قو تیں اس میں رکھ دی ہیں ۔ پس وہ قوتیں جو خدا کی طرف سے ہیں۔ خدا کی آواز کو سن لیتی ہیں۔
اسی طرح جب خدا نے چاہا کہ انسان خدا کی معرفت میں ترقی کرے تو اُس نے پہلے سے ہی انسانی
روح میں معرفت کے حواس پیدا کر رکھے ہیں اگر وہ پیدا نہ کرتا تو پھر کیونکر انسان اس کی معرفت حاصل
کر سکتا تھا۔ انسان کی روح میں جو کچھ ہے دراصل خدا سے ہے اور وہ خدا کی صفات ہیں جو انسانی آئینہ
میں ظاہر ہیں ۔ ان میں سے کوئی صفت بُری نہیں بلکہ ان کی بد استعمالی اور اُن میں افراط تفریط کرنا بُرا
ہے۔ شاید کوئی جلدی سے یہ اعتراض کرے کہ انسان میں حسد ہے بغض ہے اور دوسری صفات ذمیمہ
ہوتے ہیں پھر وہ کیونکر خدا کی طرف سے ہو سکتے ہیں ۔ پس واضح رہے کہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے
ہیں دراصل تمام انسانی اخلاق الہی اخلاق کا ظل ہیں کیونکہ انسانی روح خدا سے ہے لیکن کمی یا زیادتی یا
ا الاعراف: ۱۷۳

بد استعمالی کی وجہ سے وہ صفات ناقص انسانوں میں مکروہ صورت میں دکھائی دیتے ہیں ۔ مثلاً حسد انسان
میں ایک بہت برا خلق ہے جو چاہتا ہے کہ ایک شخص سے ایک نعمت زائل ہو کر اس کو مل جائے لیکن اصل
کیفیت حسد کی صرف اس قدر ہے کہ انسان اپنے کسی کمال کے حصول میں یہ روا نہیں رکھتا کہ اس
کمال میں اس کا کوئی شریک بھی ہو۔
پس در حقیقت یہ صفت خدا تعالیٰ کی ہے جو اپنے تئیں ہمیشہ وحدہ لاشریک دیکھنا چاہتا ہے پس ایک قسم
کی بد استعمالی سے یہ عمدہ صفت قابل نفرت ہوگئی ہے۔ ورنہ اس طرح پر یہ صفت مذموم نہیں کہ کمال میں
سب سے زیادہ سبقت چاہیے اور روحانیت میں تفرد اور یکتائی۔ کے درجہ پر اپنے تئیں دیکھنا چاہے۔
(نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۳۹۰،۳۸۹)
اور یہ کہنا کہ اگر روح مخلوق ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ فنا بھی ہو جائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ
روح بے شک فنا پذیر ہے۔ اس پر دلیل یہ ہے کہ جو چیز اپنی صفات کو چھوڑتی ہے اس حالت میں اس کو
فانی کہا جاتا ہے۔ اگر کسی دوا کی تاثیر بالکل باطل ہو جائے تو اس حالت میں ہم کہیں گے کہ وہ دوا مر گئی ۔
ایسا ہی روح میں یہ امر ثابت ہے کہ بعض حالات میں وہ اپنی صفات کو چھوڑ دیتی ہے بلکہ اُس پر جسم سے
بھی زیادہ تغیرات وارد ہوتے ہیں۔ انہی تغیرات کے وقت کہ جب وہ رُوح کو اُس کی صفات سے دُور
ڈال دیتے ہیں کہا جاتا ہے کہ روح مرگئی ۔ کیونکہ موت اسی بات کا نام ہے کہ ایک چیز اپنی لازمی صفات
کو چھوڑ دیتی ہے تب کہا جاتا ہے کہ وہ چیز مرگئی اور یہی بھید ہے کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فقط
اُنہیں انسانی روحوں کو بعد مفارقت دنیا زندہ قرار دیا ہے جن میں وہ صفات موجود تھے جو اصل غرض اور
علت غائی ان کی پیدائش کی تھی ۔ یعنی خدا تعالیٰ کی کامل محبت اور اُس کی کامل اطاعت جو انسانی روح کی
جان ہے۔ اور جب کوئی روح خدا تعالیٰ کی محبت سے پُر ہو کر اور اس کی راہ میں قربان ہو کر دنیا سے جاتی
ہے تو اُسی کو زندہ روح کہا جاتا ہے۔ باقی سب مُردہ روحیں ہوتی ہیں۔ غرض رُوح کا اپنی صفات سے
الگ ہونا یہی اُس کی موت ہے۔ چنانچہ حالت خواب میں بھی جب جسم انسانی مرتا ہے تو روح بھی ساتھ
ہی مر جاتی ہے یعنی اپنی صفات موجودہ کو جو بیداری کی حالت میں تھیں چھوڑ دیتی ہے اور ایک قسم کی
موت اُس پر وارد ہو جاتی ہے کیونکہ خواب میں وہ صفات اس میں باقی نہیں رہتیں جو بیداری میں اس کو
حاصل ہوتی ہیں۔ سو یہ بھی ایک قسم موت کی ہے کیونکہ جو چیز اپنی صفات سے الگ ہو جائے اس کو زندہ
نہیں کہہ سکتے ۔ اکثر لوگ موت کے لفظ پر بہت دھوکہ کھاتے ہیں موت صرف معدوم ہونے کا نام نہیں

بلکہ اپنی صفات سے معطل ہونے کا نام بھی موت ہے۔ ورنہ جسم جو مر جاتا ہے بہر حال مٹی اس کی تو
موجود رہتی ہے۔ اسی طرح روح کی موت سے بھی یہی مراد ہے کہ وہ اپنی صفات سے معطل کی جاتی
ہے۔ جیسا کہ عالم خواب میں دیکھا جاتا ہے کہ جیسے جسم اپنے کاموں سے بیکار ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی روح
بھی اپنی ان صفات سے جو بیداری میں رکھتے تھے بکلی معطل ہو جاتی ہے۔ مثلاً ایک زندہ کی روح کسی
میت سے خواب میں ملاقات کرتی ہے اور نہیں جانتی کہ وہ میت ہے اور سونے کے ساتھ ہی بکلی اس دنیا
کو بھول جاتی ہے اور پہلا چولا اُتار کر نیا چولا پہن لیتی ہے اور تمام علوم جو رکھتی تھی سب کے سب
بہ یکبارگی فراموش کر دیتی ہے اور کچھ بھی اس دنیا کا یاد نہیں رکھتی بجز اس صورت کے کہ خدا یاد دلاوے
اور اپنے تصرفات سے بکلی معطل ہو جاتی ہے اور سچ سچ خدا کے گھر میں جا پہنچتی ہے اور اس وقت تمام
حرکات اور کلمات اور جذبات اس کے خدا تعالیٰ کے تصرفات کے نیچے ہوتے ہیں اور اس طور سے
خدا تعالیٰ کے تصرفات کے نیچے وہ مغلوب ہوتی ہے کہ نہیں کہہ سکتے کہ جو کچھ عالم خواب میں کرتی یا کہتی
یا سنتی یا حرکت کرتی ہے وہ اپنے اختیار سے کرتی ہے بلکہ تمام اختیاری قوت اس کی مسلوب ہو جاتی ہے۔
اور کامل طور پر موت کے آثار اس پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔ سو جس قدر جسم پر موت آتی ہے اس سے بڑھ کر
روح پر موت وارد ہو جاتی ہے۔ مجھے ایسے لوگوں سے سخت تعجب آتا ہے کہ وہ اپنی حالت خواب پر بھی غور
نہیں کرتے اور نہیں سوچتے کہ اگر روح موت سے مستثنیٰ رکھی جاتی تو وہ ضرور عالم خواب میں بھی مستثنیٰ
رہتی ۔ ہمارے لئے خواب کا عالم موت کے عالم کی کیفیت سمجھنے کے لئے ایک آئینہ کے حکم میں ہے۔ جو
شخص روح کے بارے میں سچی معرفت حاصل کرنا چاہتا ہے اس کو چاہئے کہ خواب کے عالم پر بہت غور
کرے کہ ہر ایک پوشیدہ راز موت کا خواب کے ذریعہ سے کھل سکتا ہے۔ اگر تم عالم خواب کے اسرار پر
جیسا کہ چاہئے توجہ کرو گے اور جس طور سے عالم خواب میں روح پر ایک موت وارد ہوتی ہے اور اپنے
علوم اور صفات سے وہ الگ ہو جاتی ہے اس طور پر نظر تدبر ڈالو گے تو تمہیں یقین ہو جائے گا کہ موت کا
معاملہ خواب کے معاملہ سے ملتا جلتا ہے۔ پس یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ رُوح مفارقت بدن کے بعد اسی
حالت پر قائم رہتی ہے جو حالت دنیا میں وہ رکھتی تھی بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم سے ایسی ہی موت اس پر وارد
ہو جاتی ہے جیسا کہ خواب کی حالت میں وارد ہوئی تھی۔ بلکہ وہ حالت اس سے بہت زیادہ ہوتی ہے اور
ہر ایک صفت اس کی نیستی کی چکی کے اندر پیسی جاتی ہے اور وہی روح کی موت ہوتی ہے۔ اور پھر جولوگ
زندہ ہونے کے کام کرتے تھے وہی زندہ کئے جاتے ہیں۔ کسی روح کی مجال نہیں کہ آپ زندہ رہ سکے۔

کیا تم اختیار رکھتے ہو کہ نیند کی حالت میں تم اپنی ان صفات اور حالات اور علوم کو اپنے قبضہ میں رکھ سکو جو
بیداری میں تم کو حاصل ہیں ؟ نہیں بلکہ آنکھ بند کرنے کے ساتھ ہی روح کی حالت بدل جاتی ہے۔ اور
ایک ایسی نیستی اس پر وارد ہوتی ہے کہ تمام کارخانہ اس کی ہستی کا الٹ پلٹ ہو جاتا ہے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ
روح کی موت کے بارے میں قرآن شریف میں فرماتا ہے۔
اللهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا فَيُمْسِكُ الَّتِي
قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَتٍ
لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (الجزو ۲۴ و ۲۴ سورۃ الزمر ) ( ترجمہ ) خدا جانوں کو جب ان کی موت کا وقت
آ جاتا ہے اپنے قبضہ میں کر لیتا ہے یعنی وہ جانیں بے خود ہو کر الہی تصرف اور قبضہ میں اپنی موت کے
وقت آ جاتی ہیں اور زندگی کی خود اختیاری اور خود شناسی ان سے جاتی رہتی ہے اور موت اُن پر وارد ہو
جاتی ہے۔ یعنی بکلی وہ روحیں نیست کی طرح ہو جاتی ہیں اور صفات حیات زائل ہو جاتی ہیں اور ایسی
روح جو دراصل مرتی نہیں مگر مرنے کے مشابہ ہوتی ہے وہ روح کی وہ حالت ہے کہ جب انسان سوتا
ہے تب وہ حالت پیدا ہوتی ہے اور ایسی حالت میں بھی روح خدا تعالیٰ کے قبضہ اور تصرف میں آجاتی
ہے۔ اور ایسا تغیر اس پر وارد ہو جاتا ہے کہ کچھ بھی اس کی دنیوی شعور اور ادراک کی حالت اس کے اندر
باقی نہیں رہتی ۔ غرض موت اور خواب دونوں حالتوں میں خدا کا قبضہ اور تصرف رُوح پر ایسا ہو جاتا ہے کہ
زندگی کی علامت جو خود اختیاری اور خود شناسی ہے بکلی جاتی رہتی ہے۔ پھر خدا ایسی روح کو جس پر
در حقیقت موت وارد کر دی ہے واپس جانے سے روک رکھتا ہے اور وہ روح جس پر اُس نے در حقیقت
موت وارد نہیں کی اس کو پھر ایک مقرر وقت تک دنیا کی طرف واپس کر دیتا ہے۔ اس ہمارے کاروبار میں
ان لوگوں کے لئے نشان ہیں جو فکر اور سوچ کرنے والے ہیں۔
یہ ہے ترجمہ مع شرح آیت ممدوحہ بالا کا اور یہ آیت موصوفہ بالا دلالت کر رہی ہے کہ جیسی جسم پر
موت ہے۔ روحوں پر بھی موت ہے لیکن قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ ابرار اور اخیار اور
برگزیدوں کی روحیں چند روز کے بعد پھر زندہ کی جاتی ہیں کوئی تین دن کے بعد کوئی ہفتہ کے بعد کوئی
چالیس دن کے بعد اور یہ حیات ثانی نہایت آرام اور آسائش اور لذت کی اُن کو ملتی ہے۔ یہی حیات
ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے نیک بندے اپنی پوری قوت اور پوری کوشش اور پورے صدق وصفا
الزمر : ٤٣

آج 10 میں سے 10 باقی