روح
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے ہیں اور نفسانی تاریکیوں سے باہر آنے کے لئے پورا زور لگاتے ہیں
اور خدا کی رضا جوئی کے لئے تلخ زندگی اختیار کرتے ہیں گویا مر ہی جاتے ہیں۔ غرض جیسا کہ آیت
موصوفہ بالا بیان فرما رہی ہے۔ روح کو بھی موت ہے جیسا جسم کو اگرچہ اس عالم کی نہایت مخفی کیفیتیں اس
تاریک دنیا میں ظاہر نہیں ہوتیں لیکن بلاشبہ عالم رویا یعنی خواب کا عالم اس عالم کے لئے ایک نمونہ ہے۔
اور جو موت اس عالم میں روح پر وارد ہوتی ہے اس موت کا نمونہ عالم خواب میں بھی پایا جاتا ہے۔
کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ معا آنکھ بند ہونے کے ساتھ ہی ہماری روح کی تمام صفات اُلٹ پلٹ ہو جاتی
ہیں۔ اور اس بیداری کا تمام سلسلہ فراموش ہو جاتا ہے اور تمام روحانی صفات اور تمام علوم جو ہماری روح میں
تھے کالعدم ہو جاتے ہیں اور حالت خواب میں وہ نظارے رُوح کے ہمارے پیش نظر آجاتے ہیں جن سے
ثابت ہوتا ہے کہ اب وہ ہماری روح کچھ اور ہی ہے اور تمام صفات اس کے جو بیداری میں تھے کھوئے
گئے ہیں اور یہ ایک ایسی حالت ہے جو موت سے مشابہ بلکہ ایک قسم کی موت ہے اور یہ قطعی اور یقینی دلیل
اس بات پر ہے کہ وہ موت جو جسم کی موت کے ساتھ روح پر وارد ہوتی ہے وہ ایسی موت کے ساتھ مشابہ
ہے جو نیند کی حالت میں روح پر وارد ہوتی ہے مگر وہ موت اس موت کی نسبت بہت بھاری ہے۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۶۰ تا ۱۶۴)
وہ اعتقاد جو قرآن شریف نے سکھایا ہے یہ ہے کہ جیسا کہ خدا نے ارواح کو پیدا کیا ہے ایسا ہی وہ
ان کے معدوم کرنے پر بھی قادر ہے اور انسانی روح اُس کی موہبت اور فضل سے ابدی حیات پاتی ہے
نہ اپنی ذاتی قوت سے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اپنے خدا کی پوری محبت اور پوری اطاعت اختیار کرتے
ہیں اور پورے صدق اور وفاداری سے اس کے آستانہ پر جھکتے ہیں ان کو خاص طور پر ایک کامل زندگی
بخشی جاتی ہے اور ان کے فطرتی حواس میں بھی بہت تیزی عطا کی جاتی ہے اور اُن کی فطرت کو ایک نور
بخشا جاتا ہے۔ جس نور کی وجہ سے ایک فوق العادت روحانیت ان میں جوش مارتی ہے اور تمام روحانی
طاقتیں جو دنیا میں رکھتے تھے موت کے بعد بہت وسیع کی جاتی ہیں اور نیز مرنے کے بعد وہ اپنی خداداد
مناسبت کی وجہ سے جو حضرت عزت سے رکھتے ہیں آسمان پر اُٹھائے جاتے ہیں ۔ جس کو شریعت کی
اصطلاح میں رفع کہتے ہیں لیکن جو مومن نہیں ہیں اور جو خدا تعالیٰ سے صاف تعلقات نہیں رکھتے یہ زندگی
اُن کو نہیں ملتی اور نہ یہ صفات اُن کو حاصل ہوتی ہیں اس لئے وہ لوگ مردہ کے حکم میں ہوتے ہیں۔
پس اگر خدا تعالیٰ روحوں کا پیدا کرنے والا نہ ہوتا تو وہ اپنے قادرانہ تصرف سے مومن اور غیر مومن
میں یہ فرق دکھلا نہ سکتا۔
چشمہ مسیحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۷۲ حاشیه )
قوله - مرزا صاحب اور سب اہل اسلام کا یہی اعتقاد ہے اور قرآن میں آیا ہے کہ جب آنحضرت
( محمد صاحب) سے لوگوں نے پوچھا کہ روح کیا چیز ہے تو آپ کچھ نہ بتلا سکے اور اس وقت آیت نازل
ہوئی کہ اے محمدؐ کہہ دے کہ روح ایک امر ربی ہے۔ سو مسلمانوں نے تو روح کو کیا سمجھا ہو گا خدا نے
اُن کے ہادی پر بھی روح کی کیفیت ظاہر نہیں کی اور خدا کا بھی کیا جواب عمدہ ہے کہ روح امر ربی ہے
کیا اور چیزیں امر ربی نہیں؟
اقول ۔۔۔ لالہ صاحب میں آپ کی غلطیوں کی کہاں تک اصلاح کرتا جاؤں ۔ آپ نے یہ
کس سے سن لیا کہ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے
علم روح نہیں دیا گیا تھا اور آپ نے قرآن شریف میں کس جگہ اور کہاں دیکھ لیا کہ حضرت ممدوح روح
کے علم سے بے خبر تھے میں جانتا ہوں کہ آپ کو اپنی عقل ناتمام کی شامت سے اس آیت کے سمجھنے میں
دھوکا لگا ہے جو قرآن شریف میں وارد ہے اور وہ یہ ہے
وَ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أَوْ تِيْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ
مِنَ الْعِلْمِ ل (الجزو ۱۵ سورۃ بنی اسرائیل) اور کفار تجھ سے (اے محمد) پوچھتے ہیں کہ روح کیا ہے اور
کس چیز سے اور کیونکر پیدا ہوئی ہے ان کو کہہ دے کہ روح میرے رب کے امر میں سے ہے اور تم کو اے
کافر و علم روح اور علم اسرار الہی نہیں دیا گیا مگر کچھ تھوڑا سا۔ سو اس جگہ اے ماسٹر صاحب آپ کو اپنے نقصان
فہم سے یہ غلطی لگی کہ آپ نے اس عبارت کا مخاطب ( کہ تم کو علم روح نہیں دیا گیا ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو سمجھ لیا۔ حالانکہ لفظ مَا أُوتِيتُم جس کا ترجمہ یہ ہے کہ تم کو نہیں دیا گیا جمع کا صیغہ ہے جو صاف دلالت
کر رہا ہے جو اس آیت کے مخاطب کفار ہیں ۔ کفار کی ایک جماعت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے روح کے بارے میں سوال کیا کہ روح کیا چیز ہے۔ تب ایسی جماعت کو جیسا کہ صورت موجودہ
تھی بصیغہ جمع مخاطب کر کے جواب دیا گیا کہ روح عالم امر میں سے ہے یعنی کلمۃ اللہ یا ظل کلمہ ہے جو
بحکمت و قدرت الہی روح کی شکل پر وجود پذیر ہو گیا ہے اور اس کو خدائی سے کچھ حصہ نہیں بلکہ وہ
درحقیقت حادث اور بندہ خدا ہے اور یہ قدرت ربانی کا ایک بھید دقیق ہے جس کو تم اے کا فرو سمجھ نہیں سکتے
مگر کچھ تھوڑا سا جس کی وجہ سے تم مکلف بایمان ہو۔ تمہاری عقلیں بھی دریافت کر سکتی ہیں۔
بنی اسرائیل: ۸۶
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ جو خدائے تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ روح عالم امر میں سے ہے جس پر ماسٹر صاحب نے اپنی خوش فہمی
سے جھٹ پٹ اعتراض بھی کر دیا۔ یہ ایک بڑی بھاری صداقت کا بیان ہے اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ
ربو بیت الہی دو طور سے نا پیدا چیزوں کو پیدا کرتی ہے اور دونوں طور کے پیدا کرنے میں پیدا شدہ چیزوں نا پیدا
کے الگ الگ نام رکھے جاتے ہیں۔ جب خدائے تعالیٰ کسی چیز کو اس طور سے پیدا کرے کہ پہلے اس
چیز کا کچھ بھی وجود نہ ہو تو ایسے پیدا کرنے کا نام اصطلاح قرآنی میں امر ہے اور اگر ایسے طور سے کسی
چیز کو پیدا کرے کہ پہلے وہ چیز کسی اور صورت میں اپنا وجود رکھتی ہو تو اس طرز پیدائش کا نام خلق
ہے۔ خلاصہ کلام یہ کہ بسیط چیز کا عدم محض سے پیدا کرنا عالم امر میں سے ہے اور مرکب چیز کو کسی شکل یا
ہیئت خاص سے متشکل کرنا عالم خلق سے ہے جیسے اللہ تعالیٰ دوسرے مقام میں قرآن شریف میں فرماتا ہے
أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ لے یعنی بسائط کا عدم محض سے پیدا کرنا اور مرکبات کو ظہور خاص میں لانا
دونوں خدا کا فعل ہیں اور بسیط اور مرکب دونوں خدائے تعالیٰ کی پیدائش ہے۔ اب ماسٹر صاحب! دیکھا
کہ یہ کیسی اعلیٰ اور عمدہ صداقت ہے جس کو ایک مختصر آیت اور چند محدود لفظوں میں خدائے تعالیٰ نے ادا
کر دیا۔ اس کے مقابلہ پر اگر آپ وید کے عقیدہ کو سوچیں تو جتنا شرمندہ ہوں اتنا ہی تھوڑا ہے۔
( سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۷۱ تا ۱۷۷)
میں سچ سچ کہتا ہوں بالکل سچ جس میں ذرا مبالغہ کی آمیزش نہیں کہ قرآن شریف نے جس قدر خوبی
اور عمدگی اور صفائی اور سچائی سے روحوں کے خواص اور اُن کی قوتیں اور طاقتیں اور استعداد یں اور ان
کے دیگر کوائف عجیبہ بیان کئے ہیں اور پھر ان سب بیانات کا ثبوت دیا ہے وہ ایسا عالی اور باریک اور
پر حکمت بیان ہے اور ایسے کامل درجہ کی وہ صداقتیں ہیں کہ اگر وید کے چاروں رشی دوبارہ جنم لے کر بھی
دنیا میں آویں اور جہاں تک ممکن ہو خوض اور فکر سے زور لگاویں تب بھی یہ مقام وسعت علمی اور یہ
معارف عالیہ انہیں میسر نہیں آ سکتے اگر چہ فکر کرتے کرتے مر ہی جاویں۔
سرمه چشم آریہ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۳۴)
روحوں میں بہت سے خواص اور عجیب طاقتیں اور استعداد میں پائی جاتی ہیں جن کو قرآن شریف نے
استیفاء سے ذکر کیا ہے۔ مثلاً اُن میں چند قوتیں اور استعداد میں یہ ہیں جو ہم ذیل میں لکھتے ہیں :۔
(1) علوم اور معارف کی طرف شائق ہونے کی ایک قوت
ا الاعراف: ۵۵
(۲) علوم کو حاصل کرنے کی ایک قوت
(۳) علوم حاصل کردہ کے محفوظ رکھنے کی ایک قوت
(۴) محبت الہی کی ایک قوت
(۵) لذت وصال الہی اٹھانے کی ایک قوت
(۶) مکاشفات کی ایک قوت
(۷) مؤثر اور متاثر ہونے کے یا یوں کہو کہ باہم عامل اور معمول ہونے کی ایک قوت
(۸) تعلق اجسام قبول کرنے کی ایک قوت
(9) تخلق باخلاق اللہ کی ایک قوت
(۱۰) مورد الہام الہی ہونے کی ایک قوت
(11) بسطی اور قبضی حالت پیدا ہونے کی ایک قوت
(۱۲) معارف غیر متناہیہ کے قبول کرنے کی ایک قوت
(۱۳) رنگین برنگ تجلی الوہیت ہونے کی ایک قوت
(۱۴) عقلی قوت جس سے امتیاز حسن و قبح اُن پر ظاہر ہوتا ہے
(۱۵) ابقائے اثر و قبول اثر کی ایک قوت بمقابلہ اپنے اجسام متعلقہ کے
(۱۶) اقرار بوجود خالق حقیقی کی ایک قوت
(۱۷) اجسام کے ساتھ اور ان کے اشکال خاصہ کے ساتھ مل کر بعض نئے خواص کے ظاہر کرنے کی قوت
(۱۸) ایک قوت کشش باہمی جس کو مقناطیسی قوت کہنا چاہئے ۔
(۱۹) ابدی طور پر قائم رہنے کی ایک قوت
(۲۰) جسم مفارق کی خاک سے ایک خاص تعلق رکھنے کی قوت جو کشفی طور پر ارباب کشف قبور پر
ظاہر ہوتی ہے۔
ایسا ہی اور بھی بہت سی ایسی قوتیں ہیں جن کا مفصل بیان نہایت لطافت اور خوبی سے قرآن شریف
میں مندرج ہے۔
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۴۵ تا ۲۴۷ )
تناسخ کے مسئلہ جیسا اور کوئی جھوٹا مسئلہ نہیں کیونکہ اس کی بنیاد بھی غلط ہے اور آزمائش کے طور پر بھی یہ
غلط ثابت ہوتا ہے اور انسانی پاکیزگی کے لحاظ سے بھی غلط ٹھہرتا ہے اور خدا کی قدرت میں رخنہ انداز
ہونے کی وجہ سے بھی ہر ایک عارف کا فرض ہے جو اس کو غلط سمجھے۔
اس کی بنیاد اس طرح پر غلط ہے کہ ستیارتھ پرکاش میں بتلایا گیا ہے کہ روح عورت کے پیٹ میں
اس طرح آتی ہے کہ شبنم کے ساتھ کسی ساگ پات پر پڑتی ہے اور اس ساگ پات کے کھانے سے رُوح
بھی ساتھ کھائی جاتی ہے۔ پس اس سے تو لازم آتا ہے کہ روح دوٹکڑے ہو کر زمین پر پڑتی ہے ایک
ٹکڑے کو اتفاقاً مر د کھا لیتا ہے اور دوسرے ٹکڑے کو عورت کھاتی ہے۔ کیونکہ یہ ثابت شدہ مسئلہ ہے کہ بچہ
کوروحانی قوتیں اور روحانی اخلاق مرد اور عورت دونوں سے ملتے ہیں نہ کہ صرف ایک سے ۔ پس دونوں
کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایسے ساگ پات کو کھاویں جس میں رُوح ہوا اور صرف ایک کا کھانا کافی نہیں۔
پس به بداہت یہ امر مستلزم تقسیم روح ہے اور تقسیم روح باطل ہے۔ اس لئے تناسخ باطل ہے۔
اور آزمائش کے طور پر یہ مسئلہ اس طرح پر غلط ٹھہرتا ہے کہ جس طرح ہر قسم کی روحیں پیدا ہوتی رہی
ہیں ان تمام صورتوں میں ممکن ہی نہیں کہ شبنم کے ساتھ وہ روحیں پیدا ہوتی ہوں ۔ مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ
بالوں میں جوئیں پڑ جاتی ہیں۔ وہ روحیں کسی شبنم کے ساتھ کھائی جاتی ہیں؟ ایسا ہی کنک کے کھاتوں میں
سری پڑ جاتی ہے۔ وہ کروڑ ہا روحیں جو کھاتہ کے اندر پیدا ہو جاتی ہیں وہ کس شبنم کے ساتھ کھاتہ کے
اندر اترتی ہیں اور کون ان کو کھاتا ہے؟ ایسا ہی ہم دیکھتے ہیں کہ پیٹ میں کدو دانے پیدا ہوتے ہیں اور
کبھی کبھی دماغ میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں اور طبعی علم کے تجربہ سے پانی کے ہر ایک قطرے میں ہزارہا
کیڑے ثابت ہوتے ہیں۔ یہ کس شبنم سے پڑتے ہیں؟ تجربہ بتلا رہا ہے کہ ہر ایک چیز میں ایک قسم کے
کیرہ کا مادہ موجود ہے۔ پشمینہ میں بھی ایک قسم کا کیڑہ لگ جاتا ہے۔ لکڑی میں بھی ، اناج میں بھی،
پھلوں میں بھی اور بعض پھلوں میں پھل کی پیدائش کے ساتھ ساتھ ہی کیڑہ پیدا ہوتا ہے جیسا کہ گولر کا
درخت وہ کس شبنم سے کیڑے آتے ہیں۔
دیکھو پاکیزگی کے لحاظ سے بھی تناسخ کا مسئلہ کیسا خراب ہے۔ کیا جب کوئی لڑکی پیدا ہوتی ہے اس
کے ساتھ کوئی فہرست بھی اندر سے نکلتی ہے جس سے معلوم ہو کہ یہ لڑکی فلاں مرد کی ماں یا دادی یا ہمشیرہ
ہے اس سے وہ شادی کرنے سے پر ہیز کرے۔
اور یہ تناسخ کا مسئلہ پرمیشر کی قدرت میں بھی سخت رخنہ انداز ہے ۔ خدا وہ خدا ہے کہ چاہے تو ایک
لکڑی میں جان ڈال دے۔ جیسا کہ حضرت موسیٰ کا عصا ایک دم میں لکڑی اور ایک دم میں سانپ بن
جاتا تھا مگر روحوں کے انادی ہونے کی حالت میں ہندوؤں کا پرمیشر ہرگز پر میشر نہیں رہ سکتا کیونکہ جو محض
دوسروں کے سہارے سے اپنی خدائی چلا رہا ہے اس کی خدائی کی خیر نہیں وہ آج بھی نہیں اور کل بھی نہیں
اور یہ کہنا کہ تناسخ کا چکر جو کئی ارب سال سے بموجب آریہ صاحبوں کے عقیدہ کے جاری ہے اس کا
باعث گذشتہ پیدائشوں کے گناہ ہیں۔ یہ خیال طبعی علم کے تجربہ کے ذریعہ سے نہایت فضول اور لچر اور باطل
ثابت ہوتا ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ روحوں کی پیدائش میں بھی خدا تعالیٰ کا ایک نظام ہے جو کبھی پیش و پس
نہیں ہوتا۔ مثلاً برسات کے دنوں میں ہزار ہا کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں اور گرمی کے دنوں میں بکثرت ہوتا۔ مثلاً برسات کے دنوں میں ہزار ہا کہ
مکھیاں پیدا ہو جاتی ہیں تو کیا انہی دنوں میں ہمیشہ دنیا میں پاپ زیادہ ہوتے ہیں اور نہایت سخت گناہ ہیا
کی وجہ سے انسانوں کو مکھیاں اور برسات کے کیڑے بنایا جاتا ہے؟ اس طرح کے ہزار ہا دلائل ہیں جن
سے تناسخ باطل ہوتا ہے۔
نسیم دعوت ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۴۱ تا ۴۴۴ حاشیه )
یہ بات نہایت درست اور صحیح ہے کہ روح ایک لطیف نور ہے جو اس جسم کے اندر ہی سے پیدا ہو جاتا
ہے جو رحم میں پرورش پاتا ہے۔ پیدا ہونے سے مراد یہ ہے کہ اول مخفی اور غیر محسوس ہوتا ہے پھر نمایاں
ہو جاتا ہے اور ابتدا سے اس کا خمیر نطفہ میں موجود ہوتا ہے بے شک وہ آسمانی خدا کے ارادہ سے اور اس
کے اذن اور اُس کی مشیت سے ایک مجہول الکنہ علاقہ کے ساتھ نطفہ سے تعلق رکھتا ہے اور نطفہ کا وہ
ایک روشن اور نورانی جوہر ہے۔ نہیں کہہ سکتے کہ وہ نطفہ کی ایسی جزو ہے جیسا کہ جسم جسم کی جزو ہوتا ہے
مگر یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ وہ باہر سے آتا ہے۔ یا زمین پر گر کر نطفہ کے مادہ سے آمیزش پاتا ہے بلکہ وہ
ایسا نطفہ میں مخفی ہوتا ہے جیسا کہ آگ پتھر کے اندر ہوتی ہے۔ خدا کی کتاب کا یہ منشا نہیں ہے کہ روح
الگ طور پر آسمان سے نازل ہوتی ہے یا فضا سے زمین پر گرتی ہے اور پھر کسی اتفاق سے نطفہ کے ساتھ مل کر
رحم کے اندر چلی جاتی ہے بلکہ یہ خیال کسی طرح صحیح نہیں ٹھہر سکتا۔ اگر ہم ایسا خیال کریں تو قانون قدرت
ہمیں باطل پر ٹھہراتا ہے۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ۔ روحانی خزائن جلد ۰ ۱ صفحه ۳۲۲ د ۳۲۳)
ثابت شدہ واقعات یقینی اور قطعی طور پر شہادت دے رہے ہیں کہ خود نطفہ مرد اور عورت کا بغیر اس
کے کہ اُس پر شبنم کی طرح آسمان کی فضا سے روح گرے رُوح پیدا ہونے کی اپنے اندر استعداد رکھتا
ہے۔ پھر جب مرد اور عورت کا نطفہ باہم مل جاتا ہے تو وہ استعداد بہت قوی ہو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ
وہ استعداد بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ جب بچہ کا پورا قالب تیار ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کی قدرت اور
امر سے اُسی قالب میں سے رُوح پیدا ہو جاتی ہے یہ وہ واقعات ہیں جو مشہود اور محسوس ہیں ۔ اسی کو ہم
کہتے ہیں کہ نیستی سے ہستی ہوئی کیونکہ ہم روح کو جسم اور جسمانی نہیں کہہ سکتے اور یہ بھی ہم دیکھتے ہیں کہ
روح اسی مادہ میں سے پیدا ہوتی ہے جو بعد اجتماع دونوں نطفوں کے رحم مادہ میں آہستہ آہستہ قالب کی
صورت پیدا کرتا ہے اور اس مادہ کے لئے ضروری نہیں کہ ساگ پات کی کسی قسم پر روح شبنم کی طرح
گرے اور اس سے رُوح کا نطفہ پیدا ہو بلکہ وہ مادہ گوشت سے بھی پیدا ہو سکتا ہے خواہ وہ گوشت بکرہ کا سے کا نظہ ہو بلکہ
ہو یا مچھلی کا یا ایسی مٹی ہو جو زمین کی عمیق نہ کے نیچے ہوتی ہے۔ جس سے مینڈ کیں وغیرہ کیڑے مکوڑے
پیدا ہوتے ہیں۔ ہاں بلا شبہ یہ خدا کی قدرت کا ایک راز ہے کہ وہ جسم میں سے ایک ایسی چیز پیدا کرتا ہے
کہ وہ نہ جسم ہے اور نہ جسمانی ۔ پس واقعات موجودہ مشہودہ محسوسہ ظاہر کر رہے ہیں کہ آسمان سے
روح نہیں گرتی بلکہ یہ ایک نئی روح ہوتی ہے جو ایک مرکب نطفہ میں سے بقدرت قادر پیدا ہو جاتی ہے
جیسے کہ اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ ثُمَّ اَنْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبَرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ
الْخَلِقِينَ لے یعنی جب رحم میں قالب انسانی تیار ہو جاتا ہے تو پھر ہم ایک نئی پیدائش سے اُس کو مکمل
کرتے ہیں یعنی ہم اس مادہ کے اندر سے جس سے قالب تیار ہوا ہے روح پیدا کر دیتے ہیں ۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۲۴،۱۲۳)
یہ بھی طبعی تحقیقاتوں سے ثابت ہے کہ تین سال تک انسان کا پہلا جسم تحلیل پا جاتا ہے اور اس کے قائم
مقام دوسرا جسم پیدا ہو جاتا ہے اور یہ یقینی امر ہے۔ جیسا کہ دیکھا جاتا ہے کہ جب انسان کسی بیماری کی
وجہ سے نہایت درجہ لاغر ہو جاتا ہے یہاں تک کہ ایک مشت استخوان رہ جاتا ہے تو صحت یابی کے بعد
آہستہ آہستہ پھر وہ ویسا ہی جسم تیار ہو جاتا ہے۔ سو اسی طرح ہمیشہ پہلے اجزاء جسم کے تحلیل پاتے جاتے
ہیں اور دوسرے اجزاء اُن کی جگہ لیتے ہیں ۔ پس جسم پر گویا ہر آن ایک موت ہے اور ایک حیات ہے۔ ایسا
ہی جسم کی طرح روح پر بھی تغیرات وارد ہوتے رہتے ہیں اور اُس پر بھی ہر آن ایک موت اور ایک حیات
ہے۔ صرف یہ فرق ہے کہ جسم کے تغیرات ظاہر اور کھلے کھلے ہیں مگر جیسا کہ روح مخفی ہے ایسا ہی اُس کے
تغیرات بھی مخفی ہیں اور روح کے تغییرات غیر متناہی ہیں۔ جیسا کہ قرآن شریف سے ظاہر ہے کہ روح کے
تغیرات غیر محدود ہیں یہاں تک کہ بہشت میں بھی وہ تغیرات ہوں گے۔ مگر وہ تغییرات رو بہ ترقی ہوں گے
اور روحیں اپنی روحانی صفات میں آگے سے آگے بڑھتی جائیں گی اور پہلی حالت سے دوسری حالت ایسی
ڈور اور بلند تر ہو جائے گی گویا پہلی حالت بہ نسبت دوسری حالت کے موت کے مشابہ ہوگی۔
(چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۱۶۷، ۱۶۸)
ا المؤمنون : ۱۵
جسمانی صدمات بھی عجیب نظارہ دکھاتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ روح اور جسم کا ایک ایسا تعلق
ہے کہ اس راز کو کھولنا انسان کا کام نہیں اس سے زیادہ یہ بات ہے کہ غور سے معلوم ہوتا ہے کہ روح کی
ماں جسم ہی ہے۔ حاملہ عورتوں کے پیٹ میں روح کبھی اوپر سے نہیں گرتی بلکہ وہ ایک نور ہے جو نطفہ میں
ہی پوشیدہ طور پر مخفی ہوتا ہے اور جسم کی نشوونما کے ساتھ چمکتا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا پاک کلام ہمیں سمجھاتا
ہے کہ روح اس قالب میں سے ہی ظہور پذیر ہو جاتی ہے جو نطفہ سے رحم میں تیار ہوتا ہے جیسا کہ وہ
قرآن شریف میں فرماتا ہے ۔ ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبَرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ
یعنی پھر ہم اس جسم کو جو رحم میں تیار ہوا تھا ایک اور پیدائش کے رنگ میں لاتے ہیں اور ایک اور خلقت
اس کی ظاہر کرتے ہیں جو روح کے نام سے موسوم ہے اور خدا بہت برکتوں والا ہے اور ایسا خالق ہے کہ
کوئی اس کے برابر نہیں اور یہ جو فرمایا کہ ہم اسی جسم میں سے ایک اور پیدائش ظاہر کرتے ہیں۔ یہ ایک گہرا
راز ہے جو روح کی حقیقت دکھلا رہا ہے اور ان نہایت مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کر رہا ہے جو روح
اور جسم کے درمیان واقع ہیں ۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ۔ روحانی خزائن جلد ۱۰صفحه ۳۲۱)
سوال:۔ روح کا جو تعلق قبور سے بتلایا گیا ہے اس کی اصلیت کیا ہے؟
فرمایا :۔ اصل بات یہ ہے کہ جو کچھ ارواح کے تعلق قبور کے متعلق احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
میں آیا ہے وہ بالکل سچ اور درست ہے۔ ہاں یہ دوسرا امر ہے کہ اس تعلق کی کیفیت اور کنہ کیا ہے؟
جس کے معلوم کرنے کی ہم کو ضرورت نہیں۔ البتہ یہ ہمارا فرض ہو سکتا ہے کہ ہم یہ ثابت کر دیں کہ اس قسم
کا تعلق قبور کے ساتھ ارواح کا ہوتا ہے اور اس میں کوئی محال عقلی لازم نہیں آتا۔
اور اس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت میں ایک نظیر پاتے ہیں ۔ درحقیقت یہ امر اسی قسم کا
ہے جیسے ہم دیکھتے ہیں کہ بعض امور کی سچائی اور حقیقت صرف زبان ہی سے معلوم ہوتی ہے اور اس کو
ذرا وسیع کر کے ہم یوں کہتے ہیں کہ حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے مختلف طریقے
رکھے ہیں بعض خواص آنکھ کے ذریعے معلوم ہوتے ہیں اور بعض صداقتوں کا پتہ صرف کان لگاتا ہے اور
بعض ایسی ہیں کہ جس مشترک سے اُن کا سراغ چلتا ہے اور کتنی ہی سچائیاں ہیں کہ وہ مرکز قوت یعنی دل سے
معلوم ہوتی ہیں۔ غرض اللہ تعالیٰ نے صداقت کے معلوم کرنے کے لئے مختلف طریق اور ذریعے رکھے
ہیں۔ انسان بڑے قومی لے کر آیا ہے اور طرح طرح کی خدمتیں اس کی تکمیل کے لئے ہر ایک
قوت کے سپرد ہیں ۔ نادان فلسفی ہر بات کا فیصلہ اپنی عقل خاص سے چاہتا ہے۔ حالانکہ یہ بات غلط
محض ہے۔ تاریخی امور تو تاریخ ہی سے ثابت ہوں گے اور خواص الاشیاء کا تجربہ بدوں تجربہ صحیحہ کے
کیونکر لگ سکے گا ۔ امور قیاسیہ کا پتہ عقل دے گی ۔ اسی طرح پر متفرق طور پر الگ الگ ذرائع ہیں انسان
دھو کہ میں مبتلا ہو کر حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے سے تب ہی محروم ہو جاتا ہے جب کہ وہ ایک ہی چیز کو
مختلف امور کی تکمیل کا ذریعہ قرار دے لیتا ہے۔ میں اس اصول کی صداقت پر زیادہ کہنا ضروری نہیں سمجھتا
کیونکہ ذرا سی فکر سے یہ بات خوب سمجھ میں آ جاتی ہے اور روز مرہ ہم ان باتوں کی سچائی کو دیکھتے ہیں ۔
پس جب روح جسم سے مفارقت کرتی ہے یا تعلق پکڑتی ہے تو ان باتوں کا فیصلہ عقل سے نہیں ہو سکتا۔
اگر ایسا ہوتا تو فلسفی اور حکماء ضلالت میں مبتلا نہ ہوتے ۔ اسی طرح پر قبور کے ساتھ جو تعلق ارواح کا ہوتا
ہے یہ ایک صداقت تو ہے مگر اس کا پتہ دینا اس آنکھ کا کام نہیں یہ کشفی آنکھ کا کام ہے کہ وہ دکھلاتی ہے۔
اگر محض عقل سے اس کا پتہ لگانا چاہو تو کوئی عقل کا پتلا اتنا ہی بتلائے کہ روح کا وجود بھی ہے یا نہیں؟
ہزار اختلاف اس مسئلہ پر موجود ہیں اور ہزار ہا فلاسفر دہر یہ مزاج موجود ہیں جو منکر ہیں ۔ اگر نری عقل کا
یہ کام تھا تو پھر اختلاف کا کیا کام؟ کیونکہ جب آنکھ کا کام دیکھنا ہے تو میں نہیں کہہ سکتا کہ زید کی آنکھ تو
سفید چیز کو دیکھے اور بکر کی ویسی ہی آنکھ اس سفید چیز کا ذائقہ بتلائے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ نری عقل
روح کا وجود بھی یقینی طور پر نہیں بتلا سکتی۔ چہ جائیکہ اس کی کیفیت اور تعلقات کا علم پیدا کر سکے ۔ فلاسفر تو
روح کو ایک سبز لکڑی کی طرح مانتے ہیں اور روح فى الخارج اُن کے نزدیک کوئی چیز ہی نہیں۔ یہ تفاسیر
روح کے وجود اور اس کے تعلق وغیرہ کی چشمۂ نبوت سے ملی ہیں اور نرے عقل والے تو دعوی ہی نہیں کر
سکتے ۔ اگر کہو کہ بعض فلاسفروں نے کچھ لکھا ہے۔ تو یاد رکھو کہ انہوں نے منقولی طور پر چشمہ نبوت سے کچھ لے
کر کہا ہے ۔ پس جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ رُوح کے متعلق علوم چشمہ نبوت سے ملتے ہیں تو یہ امر کہ ارواح کا
قبور کے ساتھ تعلق ہوتا ہے اسی چشم سے دیکھنا چاہئے اور کشفی آنکھ نے بتلایا ہے کہ اس تو دۂ خاک سے رُوح کا
ایک تعلق ہوتا ہے۔ اور السَّلامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ کہنے سے جواب ملتا ہے۔ پس جو آدمی ان قومی سے
کام لے جن سے کشف قبور ہو سکتا ہے وہ ان تعلقات کو دیکھ سکتا ہے ۔
قبور کے ساتھ تعلق ارواح کے دیکھنے کے لئے کشفی قوت اور حس کی ضرورت ہے ۔ اگر کوئی کہے یہ
ٹھیک نہیں ہے تو وہ غلط کہتا ہے۔ انبیاء علیہم السلام کی ایک کثیر تعداد کروڑ ہا اولیاء وصلحاء کا سلسلہ دنیا میں
گذرا ہے اور مجاہدات کرنے والے بے شمار لوگ ہو گزرے ہیں ۔ اور وہ سب اس امر کی زندہ شہادت
ا المؤمنون : ۱۵
ہیں ۔ گو اس کی سمیت اور تعلقات کی وجہ عقلی طور پر ہم معلوم کر سکیں یا نہ۔ مگر نفس تعلق سے انکار نہیں ہو
سکتا۔ غرض کشفی دلائل ان ساری باتوں کا فیصلہ کئے دیتے ہیں ۔ کان اگر دیکھ نہ سکیں تو ان کا کیا قصور؟ وہ
اور قوت کا کام ہے۔ ہم اپنے ذاتی تجربہ سے گواہ ہیں کہ روح کا تعلق قبر کے ساتھ ضرور ہوتا ہے۔
انسان میت سے کلام کر سکتا ہے۔
روح کا تعلق آسمان سے بھی ہوتا ہے جہاں اس کے لئے ایک مقام ملتا ہے۔ میں پھر کہتا ہوں
کہ یہ ایک ثابت شدہ صداقت ہے۔ ہندوؤں کی کتابوں میں بھی اس کی گواہی موجود ہے ۔ یہ مسئلہ
عام طور پر مسلّمہ مسئلہ ہے بجز اس فرقہ کے جو نفی بقائے روح کرتا ہے اور یہ امر کہ کس جگہ تعلق ہے کشفی
قوت خود ہی بتلا دے گی ۔
الحکم مورخه ۲۳ جنوری ۱۸۹۹ء صفحہ ۳۲ ۔ ملفوظات جلد اول صفحه ۱۸۹ تا ۱۹۱ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
روح کوئی مکانی چیز نہیں ہے اس کے تعلقات مجهول الکنہ ہوتے ہیں۔ مرنے کے بعد ایک تعلق
روح کا قبر کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور کشف قبور کے وقت ارباب مکاشفات پر وہ تعلق ظاہر ہوتا ہے کہ
صاحب قبور اپنی اپنی قبروں میں بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں بلکہ ان سے صاحب کشف کے مخاطبات و
مکالمات بھی واضح ہو جاتے ہیں۔ یہ بات احادیث صحیحہ سے بھی بخوبی ثابت ہے۔ صلوۃ فی القبر کی
حدیث مشہور ہے اور احادیث سے ثابت ہے کہ مردے جوتی کی آواز بھی سن لیتے ہیں اور السلام علیکم کا
جواب دیتے ہیں ۔ باوجود اس کے ایک تعلق اُن کا آسمان سے بھی ہوتا ہے اور اپنے نفسی نقطہ کے مکان پر
اُن کا تمثل مشاہدہ میں آتا ہے اور ان کا رفع مختلف درجات سے ہوتا ہے۔ بعض پہلے آسمان تک رہ
جاتے ہیں۔ بعض دوسرے تک بعض تیسرے تک لیکن موت کے بعد رفع روح بھی ضرور ہوتا ہے جیسا
کہ حدیث صحیح اور آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ لیے صریح اشارہ کر رہی ہے لیکن ان کا
آسمان پر ہونا یا قبروں میں ہونا ایک مَجْهُولُ الْكُنه امر ہے۔
الحق مباحثہ دہلی ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۱۵)
الاعراف: ۴۱