باربار دعوت مقابلہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کوئی زمین پر مر نہیں سکتا جب تک آسمان پر نہ مارا جائے
باب چهارم
بار بار دعوت مقابله
وو
میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کسی مخالف
کے مقابل پر مجھے مغلوب نہیں کرے گا کیونکہ میں
اُس کی طرف سے ہوں اور اُس کے دین کی تجدید
کے لئے اُسی کے حکم سے آیا ہوں ۔“

خدا تعالیٰ نے اس عاجز کو ان نوروں سے خاص کیا ہے جو برگزیدہ بندوں کو ملتے ہیں جن کا دوسرے
لوگ مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ پس اگر تم کو شک ہو تو مقابلہ کے لئے آؤ اور یقینا سمجھو کہ تم ہرگز مقابلہ نہیں
کر سکو گے۔ تمہارے پاس زبانیں ہیں مگر دل نہیں ۔ جسم ہے مگر جان نہیں۔ آنکھوں کی پتلی ہے مگر اس
میں نور نہیں۔ خدا تعالیٰ تمہیں نور بخشے تا تم دیکھ لو۔ ( فتح اسلام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۴ حاشیه )
خدا تعالیٰ اس زمانہ میں بھی اسلام کی تائید میں بڑے بڑے نشان ظاہر کرتا ہے اور جیسا کہ اس بارہ
میں میں خود صاحب تجربہ ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اگر میرے مقابل پر تمام دنیا کی قو میں جمع ہو
جائیں اور اس بات کا بالمقابل امتحان ہو کہ کس کو خدا غیب کی خبریں دیتا ہے اور کس کی دعائیں قبول
کرتا ہے اور کس کی مدد کرتا ہے اور کس کے لئے بڑے بڑے نشان دکھاتا ہے تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا
ہوں کہ میں ہی غالب رہوں گا ۔ کیا کوئی ہے؟ کہ اس امتحان میں میرے مقابل پر آوے ہزار ہانشان
خدا نے محض اس لئے مجھے دیئے ہیں کہ تا دشمن معلوم کرے کہ دین اسلام سچا ہے۔ میں اپنی کوئی عزت
نہیں چاہتا بلکہ اس کی عزت چاہتا ہوں جس کے لئے میں بھیجا گیا ہوں ۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۸۲٬۱۸۱)
جاننا چاہئے کہ خدائے تعالیٰ نے قرآن کریم میں چار عظیم الشان آسمانی تائیدوں کا کامل متقیوں اور
کامل مومنوں کے لئے وعدہ دیا ہے اور وہی کامل مومن کے شناخت کے لئے کامل علامتیں ہیں اور وہ یہ
ہیں۔ اوّل یہ کہ مومن کامل کو خدائے تعالیٰ سے اکثر بشارتیں ملتی ہیں یعنی پیش از وقوع خوش خبریاں جو
اس کی مرادات یا اس کے دوستوں کے مطلوبات ہیں اس کو بتلائی جاتی ہیں ۔ دوم یہ کہ مومن کامل پر
ایسے امور غیبیہ کھلتے ہیں جو نہ صرف اس کی ذات یا اس کے واسطے داروں سے متعلق ہوں بلکہ جو کچھ دُنیا
میں قضا و قدر نازل ہونے والی ہے یا بعض دنیا کے افراد مشہورہ پر کچھ تغیرات آنے والے ہیں ان سے
برگزیدہ مومن کو اکثر اوقات خبر دی جاتی ہے۔ سیوم یہ کہ مومن کامل کی اکثر دعائیں قبول کی جاتیں ہیں اور
اکثر ان دعاؤں کی قبولیت کی پیش از وقت اطلاع دی جاتی ہے۔ چہارم یہ کہ مومن کامل پر قرآن کریم
کے دقائق و معارف جدیدہ و لطائف و خواص عجیبہ سب سے زیادہ کھولے جاتے ہیں۔ ان چاروں
علامتوں میں مومن کامل نسبتی طور پر دوسروں پر غالب رہتا ہے اور اگر چہ دائمی طور پر یہ قاعدہ طور پر یہ قاعدہ کلیہ نہیں ہے
کہ ہمیشہ مومن کامل کو منجانب اللہ بشارتیں ہی ملتی رہیں یا ہمیشہ بلا تخلف ہر ایک دُعا اس کی منظور ہی ہو جایا

کرے اور نہ یہ کہ ہمیشہ ہر ایک حادثہ زمانہ سے اس کو اطلاع دی جائے اور نہ یہ کہ ہر وقت معارف
قرآنی اس پر کھلتے رہیں لیکن غیر کے مقابلہ کے وقت ان چاروں علامتوں میں کثرت مومن ہی کی طرف
رہتی ہے۔ اگر چہ ممکن ہے کہ غیر کو بھی مثلاً جو مومن ناقص ہے شاذ و نادر کے طور پر ان نعمتوں سے کچھ حصہ
دیا جاوے مگر اصلی وارث ان نعمتوں کا مومن کامل ہی ہوتا ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ یہ مرتبہ کاملہ مومن کا بغیر
مقابلہ کے ہر ایک بلید و غبی اور کوتاہ نظر پر کھل نہیں سکتا ۔ لہذا نہایت صاف اور سہل طریق حقیقی اور کامل
مومن کی شناخت کے لئے مقابلہ ہی ہے کیونکہ اگر چہ یہ تمام علامات بطور خود بھی مومن کامل سے صادر ہوتی
رہتی ہیں لیکن یکطرفہ طور پر بعض وقتیں بھی ہیں مثلاً بسا اوقات مومن کامل کی خدمت میں دعا کرانے کے لئے
ایسے لوگ بھی آ جاتے ہیں جن کی تقدیر میں قطعاً کامیابی نہیں ہوتی اور قلم ازل مبرم طور پر ان کے مخالف
چلی ہوئی ہوتی ہے۔ سو وہ لوگ اپنی ناکامی کی وجہ سے مومن کامل کی اس علامت قبولیت کو شناخت نہیں کر
سکتے بلکہ اور بھی شک میں پڑ جاتے ہیں اور اپنے محروم رہنے کی وجہ سے مومن کامل کے کمالات قبولیت پر
مطلع نہیں ہو سکتے ۔ اور اگر چہ مومن کامل کا خدائے تعالیٰ کے نزدیک بڑا درجہ اور مرتبہ ہوتا ہے اور اس
کی خاطر سے اور اس کی تضرع اور دُعا سے بڑے بڑے پیچیدہ کام درست کئے جاتے ہیں اور بعض ایسی
تقدیریں جو تقدیر مبرم کے مشابہ ہوں بدلائی بھی جاتی ہیں ۔ مگر جو تقدیر حقیقی اور واقعی طور پر مبرم ہے وہ
مومن کامل کی دعاؤں سے ہرگز بدلائی نہیں جاتی اگر چہ وہ مومن کامل نبی یا رسول کا ہی درجہ رکھتا ہو۔
غرض نسبتی طور پر مومن کامل ان چاروں علامتوں میں اپنے غیر سے بداہت ممیز ہوتا ہے اگر چہ دائمی طور
پر قادر اور کامیاب نہیں ہو سکتا۔ پس جبکہ یہ امر ثابت ہو چکا کہ نسبتی طور پر حقیقی اور کامل مومن کو کثرت
بشارات اور کثرت استجابت دعا اور کثرت انکشاف مغیبات اور کثرت انکشاف معارف قرآنی سے وافر
حصہ ہے تو مومن کامل اور اس کے غیر کے آزمانے کے لئے اس سے بہتر اور کوئی طریق نہ ہوگا کہ
بذریعہ مقابلہ ان دونوں کو جانچا اور پرکھا جاوے۔ یعنی اگر یہ امر لوگوں کی نظر میں مشتبہ ہو کہ دو شخصوں
میں سے کون عند اللہ مومن کامل اور کون اس درجہ سے گرا ہوا ہے ہے تو تو ام انہی چاروں روں علامتوں کے کے سہ ساتھ مقابلہ
ہونا چاہئے یعنی ان چاروں علامتوں کو محک اور معیار ٹھہرا کر مقابلہ کے وقت دیکھا جاوے کہ اس معیار
اور ترازو کی رُو سے کون شخص پورا اترا ہے اور کس کی حالت میں کمی اور نقصان ہے۔
اب خلق اللہ گواہ رہے کہ میں خالصًا لِلهِ اور إِظْهَارًا لِلْحَقِّ اس مقابلہ کو بدل و جان منظور کرتا ہوں اور
مقابلہ کے لئے جو صاحب میرے سامنے آنا چاہیں اُن میں سے سب سے اول نمبر میاں نذیر حسین دہلوی

جنہوں نے پچاس سال سے زیادہ قرآن اور حدیث پڑھا کر پھر اپنے علم اور عمل کا یہ نمونہ دکھایا کہ
بلا تفتیش و تحقیق اس عاجز کے کفر پر فتوی لکھ دیا اور ہزار ہا وحشی طبع لوگوں کو بدظن کر کے اُن سے
گندی گالیاں دلائیں اور بٹالوی کو ایک مجنون درندہ کی طرح تکفیر اور لعنت کی جھاگ ممہ سے نکالنے
کے لئے چھوڑ دیا اور آپ مومن کامل اور شیخ الکل اور شیخ العرب والعجم بن بیٹھے۔ لہٰذا مقابلہ کے لئے سب
سے اول انہی کو دعوت دی جاتی ہے۔ ہاں ان کو اختیار ہے کہ وہ اپنے ساتھ بٹالوی کو بھی کہ اب تو خواب
بینی کا بھی دعویٰ رکھتا ہے ملا لیں بلکہ ان کو میری طرف سے اختیار ہے کہ وہ مولوی عبد الجبار صاحب
خلف عبد صالح مولوی عبداللہ صاحب مرحوم اور نیز مولوی عبد الرحمن لکھو والے کو جو میری نسبت ابدی گمراہ
ہونے کا الہام مشتہر کر چکے ہیں اور کفر کا فتویٰ دے چکے ہیں اور نیز مولوی محمد بشیر صاحب بھو پالوی کو جو
ان کے متبعین میں سے ہیں اس مقابلہ میں اپنے ساتھ ملا لیں اور اگر میاں صاحب موصوف اپنی عادت
کے موافق گریز کر جائیں تو یہی حضرات مذکورہ بالا میرے سامنے آویں اور اگر یہ سب گریز اختیار کریں
تو پھر مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی اس کام کے لئے ہمت کریں کیونکہ مقلدوں کی پارٹی کے تو وہی رکن
اول ہیں اور ان کے ساتھ ہر ایک ایسا شخص بھی شامل ہو سکتا ہے کہ جو نامی اور مشاہیر صوفیوں اور
پیرزادوں اور سجادہ نشینوں میں سے ہو اور انہی حضرات علماء کی طرح اس عاجز کو کافر اور مفتری اور
کذاب اور مگار سمجھتا ہو۔ اور اگر یہ سب کے سب مقابلہ سے منہ پھیر لیں اور کچے عذروں اور نامعقول
بہانوں سے میری اس دعوت کے قبول کرنے سے منحرف ہو جائیں تو خدائے تعالیٰ کی حجت ان پر تمام
ہے ۔ میں مامور ہوں اور شیخ اور فتح کی مجھے بشارت دی گئی ہے لہذا میں حضرات مذکورہ بالا کو مقابلہ کے لئے بلاتا
ہوں ۔ کوئی ہے جو میرے سامنے آوے؟ ۔
یہ ہر چہار محک امتحان جو میں نے لکھی ہیں یہ ایسی سیدھی اور صاف ہیں کہ جو شخص غور کے ساتھ ان کو
زیر نظر لائے گا وہ بلا شبہ اس بات کو قبول کر لے گا کہ متخاصمین کے فیصلہ کے لئے اس سے صاف اور سہل تر
اور کوئی روحانی طریق نہیں۔ اور میں اقرار کرتا ہوں اور اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر میں اس
مقابلہ میں مغلوب ہو گیا تو اپنے ناحق پر ہونے کا خود اقرار شائع کروں گا اور پھر میاں نذیر حسین صاحب
اور شیخ بٹالوی کی تکفیر اور مفتری کہنے کی حاجت نہیں رہے گی اور اس صورت میں ہر ایک ذلت اور توہین اور
تحقیر کا مستوجب وسزاوار ٹھہروں گا اور اسی جلسہ میں اقرار بھی کروں گا کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوں
اور میرے تمام دعاوی باطل ہیں اور بخدا میں یقین رکھتا ہوں اور دیکھ رہا ہوں کہ میرا خدا ہرگز ایسا نہیں کرے گا

اور کبھی مجھے ضائع ہونے نہیں دے گا۔
(آسمانی فیصلہ۔ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۲۳ تا ۳۳۰)
نشانوں کا سلسلہ تو ابتدا سے جاری ہے اور ہر یک صحبت میں رہنے والا بشرطیکہ صدق اور استقامت
سے رہے کچھ نہ کچھ دیکھ سکتا ہے اور آئندہ بھی خدائے تعالیٰ اس سلسلہ کو بے نشان نہیں چھوڑے گا اور نہ
اپنی تائید سے دس دستکش ہوگا بلکہ جیسا کہ اس کے پاک وعدے ہیں وہ ضرور اپنے وقتوں پر نشان تازہ بتازہ
دکھاتا رہے گا جب تک کہ وہ اپنی حجت کو پوری کرے اور خبیث اور طیب میں فرق کر کے دکھلاوے۔
اُس نے آپ اپنے مکالمہ میں اس عاجز کی نسبت فرمایا کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ
کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا اور میں کبھی
امید نہیں کر سکتا کہ وہ حملے بغیر ہونے کے رہیں گے گو ان کا ظہور میرے اختیار میں نہیں۔ میں آپ لوگوں
کو یقین دلاتا ہوں کہ میں سچا ہوں۔ پیارو! یقیناً سمجھو کہ جب تک آسمان کا خدا کسی کے ساتھ نہ ہوا یسی
شجاعت کبھی نہیں دکھاتا کہ ایک دنیا کے مقابل پر استقامت کے ساتھ کھڑا ہو جائے اور ان باتوں کا دعویٰ
کرے جو اُس کے اختیار سے باہر ہیں۔ جو شخص قوت اور استقامت کے ساتھ ایک دنیا کے مقابل پر کھڑا
ہو جاتا ہے۔ کیا وہ آپ سے کھڑا ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ بلکہ وہ اس ذات قدیر کی پناہ سے اور ایک غیبی
ہاتھ کے سہارے کھڑا ہوتا ہے جس کے قبضہ قدرت میں تمام زمین و آسمان اور ہر ایک روح اور جسم ہے
سو آنکھیں کھولو اور سمجھ لو کہ اس خدا نے مجھ عاجز کو یہ قوت اور استقامت دی ہے جس کے مکالمہ سے
مجھے عزت حاصل ہے۔ اسی کی طرف سے اور اسی کے کھلے کھلے ارشاد سے مجھے یہ جرات ہوئی کہ میں ان
لوگوں کے مقابل پر بڑی دلیری اور دلی استقامت سے کھڑا ہو گیا جن کا یہ دعویٰ ہے کہ ہم مقتدا اور
شیخ العرب و الحجم اور مقرب اللہ ہیں جن میں وہ جماعت بھی موجود ہے جو اہم کہلاتی ہے اور الہی مکالمہ کا
دعویٰ کرتی ہے اور اپنے زعم میں الہامی طور پر مجھے کافر اور جہنمی ٹھہرا چکے ہیں۔ سو میں ان سب کے مقابل پر
باذنه تعالی میدان میں آیا ہوں تا خدائے تعالیٰ صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھاوے اور تا اس کا ہاتھ
جھوٹے کو تحت الثرکی تک پہنچاوے اور تا وہ اس شخص کی نصرت اور تائید کرے جس پر اس کا فضل و کرم
ہے۔ سو بھائیو دیکھو کہ یہ دعوت جس کی طرف میں میاں نذیر حسین صاحب اور اُن کی جماعت کو
بلاتا ہوں یہ در حقیقت مجھ میں اور اُن میں کھلا کھلا فیصلہ کرنے والا طریق ہے سو میں اس راہ پر کی راہ پر کھڑا ہو ہوں ۔
اب اگر ان علماء کی نظر میں ایسا ہی کافر اور دجال اور مفتری اور شیطان کا رہ زدہ ہوں تو میرے مقابل پر
انہیں کیوں تامل کرنا چاہئے کیا انہوں نے قرآن کریم میں نہیں پڑھا کہ عند المقابلہ نصرت الہی مومنوں

کے ہی شامل حال ہوتی ہے۔ اللہ جل شانہ قرآن کریم میں مومنوں کو فرماتا ہے۔ وَلَا تَهِنُوا
وَلَا تَحْزَنُوا وَ اَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ لا یعنی اے مومنو مقابلہ سے ہمت
مت ہار و اور کچھ اندیشہ مت کرو اور انجام کار غلبہ تمہیں کا ہے اگر تم واقعی طور پر مومن ہو۔ اور فرماتا
ہے لَنْ يَجْعَلَ اللهُ لِلْكَفِرِينَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ سَبِيلًا کے یعنی خدا تعالیٰ ہرگز کافروں کو
مومنوں پر راہ نہیں دے گا۔
(آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۳۲ تا ۳۳۴)
مسیح موعود جو آنے والا ہے اس کی علامت یہ کھی ہے کہ وہ نبی اللہ ہو گا یعنی خدائے تعالیٰ سے وحی پانے والا
لیکن اس جگہ نبوت تا مہ کاملہ مراد نہیں کیونکہ نبوت تامہ کاملہ پر مہر لگ چکی ہے بلکہ وہ نبوت مراد ہے جو محدثیت
کے مفہوم تک محدود ہے جو مشکوۃ نبوت محمدیہ سے نور حاصل کرتی ہے سو یہ نعمت خاص طور پر اس عاجز کو دی گئی
ہے اور اگر چہ ہر ایک کو رویا صحیحہ اور مکاشفات میں سے کسی قدر حصہ ہے مگر مخالفین کے دل میں اگر گمان اور
شک ہو تو وہ مقابلہ کر کے آزما سکتے ہیں کہ جو کچھ اس عاجز کو رویا صالحہ اور مکاشفہ اور استجابت دعا اور الہامات
صحیحہ صادقہ سے حصہ وافرہ نبیوں کے قریب قریب دیا گیا ہے وہ دوسروں کو تمام حال کے مسلمانوں میں سے
ہرگز نہیں دیا گیا اور یہ ایک بڑا محک آزمائش ہے کیونکہ آسمانی تائید کی مانند صادق کے صدق پر اور کوئی گواہ
نہیں۔ جو شخص خدائے تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے بے شک خدائے تعالیٰ اس کے ساتھ ہوتا ہے اور ایک
خاص طور پر مقابلہ کے میدانوں میں اس کی دستگیری فرماتا ہے۔ چونکہ میں حق پر ہوں اور دیکھتا ہوں کہ خدا
میرے ساتھ ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اس لئے میں بڑے اطمینان اور یقین کامل سے کہتا ہوں کہ اگر میری
ساری قوم کیا پنجاب کے رہنے والے اور کیا ہندوستان کے باشندے اور کیا عرب کے مسلمان اور کیا روم اور
فارس کے کلمہ گو اور کیا افریقہ اور دیگر بلاد کے اہل اسلام اور اُن کے علما اور اُن کے فقراء اور اُن کے مشائخ اور
کے صلحا اور اُن کے مرد اور اُن کی عو کی عورتیں مجھے کاذب خیال کر کے پھر میرے مقابل پر دیکھنا چاہیں کہ
قبولیت کے نشان مجھ میں ہیں یا اُن میں اور آسمانی دروازے مجھ پر کھلتے ہیں یا اُن پر اور وہ محبوب حقیقی اپنی
خاص عنایات اور اپنے علوم لدنیہ اور معارف روحانیہ کے القا کی وجہ سے میرے ساتھ ہے یا اُن کے ساتھ ۔ تو
بہت جلد ان پر ظاہر ہو جائے گا کہ وہ خاص فضل اور خاص رحمت جس سے دل مورد فیوض کیا جاتا ہے اسی عاجز
پر اس کی قوم سے زیادہ ہے۔ کوئی شخص اس بیان کو تکبر کے رنگ میں نہ سمجھے بلکہ یہ تحدیث نعمت کی قسم میں سے
ہے۔ وَ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۔ اسی کی طرف اشارہ ان الہامات میں ہے۔ قُلْ إِنِّي
اُن
ل ال عمران: ۱۴۰ ۲ النساء : ۱۴۲

أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى اَذْهَبَ عَنِى الْحُزْنَ وَآتَانِيُّ مَالَمُ يُؤْتَ أَحَدًا مِّنَ
الْعَالَمِينَ - أَحَدًا مِّنَ العَلَمِين سے مراد زمانہ حال کے لوگ یا آئندہ زمانہ کے ہیں ۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۷۸، ۴۷۹)
میں کمال دعوے سے کہتا ہوں کہ جس قدر خدا تعالیٰ نے میری ہمت اور توجہ اور دُعا سے لوگوں پر
برکات ظاہر کی ہیں اس کی نظیر دوسروں میں ہرگز نہیں ملے گی اور عنقریب خدا تعالیٰ اور بھی بہت سے
نمونے ظاہر کرے گا یہاں تک کہ دشمن کو بھی سخت نا چار ہو کر ماننا پڑے گا۔ میں بار بار یہی کہتا ہوں کہ یہ
دوقسم کی برکتیں جن کا نام عیسوی برکتیں اور محمدی برکتیں ہیں مجھ کو عطا کی گئی ہیں۔ میں خدا تعالیٰ کی طرف
سے علم پا کر اس بات کو جانتا ہوں کہ جو دنیا کی مشکلات کے لئے میری دعائیں قبول ہو سکتی ہیں دوسروں
کی ہرگز نہیں ہو سکتیں اور جو دینی اور قرآنی معارف حقائق اور اسرار مع لوازم بلاغت اور فصاحت کے
میں لکھ سکتا ہوں دوسرا ہر گز نہیں لکھ سکتا ۔ اگر ایک دنیا جمع ہو کر میرے اس امتحان کے لئے آوے تو مجھے
غالب پائے گی اور اگر تمام لوگ میرے مقابل پر اُٹھیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے میرا ہی پلہ بھاری
ہوگا۔ دیکھو میں صاف صاف کہتا ہوں اور کھول کر کہتا ہوں کہ اس وقت اے مسلمانو تم میں وہ لوگ بھی
موجود ہیں جو مفسر اور محدث کہلاتے ہیں اور قرآن کے معارف اور حقائق جاننے کے مدعی ہیں اور
بلاغت اور فصاحت کا دم مارتے ہیں اور وہ لوگ بھی موجود ہیں جو فقراء کہلاتے ہیں اور چشتی اور قادری
اور نقشبندی اور سہروردی وغیرہ کے ناموں سے اپنے تئیں موسوم کرتے ہیں ۔ اُٹھو! اور اس وقت اُن کو
میرے مقابلہ پر لاؤ۔ پس اگر میں اس دعوے میں جھوٹا ہوں کہ یہ دونوں شانیں یعنی شانِ عیسوی اور
شان محمدی مجھ میں جمع ہیں اور اگر میں وہ نہیں ہوں جس میں یہ دونوں شانیں جمع ہوں گی اور ذوالبروزین
ہو گا تو میں اس مقابلہ میں مغلوب ہو جاؤں گا ورنہ غالب آ جاؤں گا ۔ مجھے خدا کے فضل سے توفیق دی
گئی ہے کہ میں شانِ عیسوی کی طرز سے دنیوی برکات کے متعلق کوئی نشان دکھاؤں یا شانِ محمدی کی
طرز سے حقائق معارف اور نکات اور اسرار شریعت بیان کروں اور میدانِ بلاغت میں قوت ناطقہ کا
گھوڑا دوڑاؤں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اور محض اسی کے ارادے سے
زمین پر بجز میرے ان دونوں نشانوں کا جامع اور کوئی نہیں ہے اور پہلے سے لکھا گیا تھا کہ ان دونوں
نشانوں کا جامع ایک ہی شخص ہو گا جو آخر زمانہ میں پیدا ہو گا اور اس کے وجود کا آدھا حصہ عیسوی شان کا
ہو گا اور آدھا حصہ محمدی شان کا۔ سو وہی میں ہوں جس نے دیکھنا ہو دیکھے ۔ جس نے پرکھنا ہو پر کھے۔

مبارک وہ جواب نخل نہ کرے اور نہایت بد بخت وہ جو روشنی پا کر تاریکی کو اختیار کرے۔
ایام الصلح - روحانی خزائن جلد ۴ اصفحه ۶ ۴۰ ، ۴۰۷)
میں محض نصیحتا اللہ مخالف علماء اور اُن کے ہم خیال لوگوں کو کہتا ہوں کہ گالیاں دینا اور بد زبانی کرنا
طریق شرافت نہیں ہے۔ اگر آپ لوگوں کی یہی طینت ہے تو خیر آپ کی مرضی ۔ لیکن اگر مجھے آپ لوگ
کا ذب سمجھتے ہیں تو آپ کو یہ بھی تو اختیار ہے کہ مساجد میں اکٹھے ہو کر یا الگ الگ میرے پر بددعا ئیں
کریں اور رو رو کر میرا استیصال چاہیں ۔ پھر اگر میں کاذب ہوں گا تو ضرور وہ دعائیں قبول ہو جائیں
گی ۔ اور آپ لوگ ہمیشہ دعائیں کرتے بھی ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ اگر آپ اس قدر دعائیں کریں کہ
زبانوں میں زخم پڑ جائیں اور اس قدر رو رو کر سجدوں میں گریں کہ ناک گھس جائیں اور آنسوؤں سے
آنکھوں کے حلقے گل جائیں اور پلکیں جھڑ جائیں اور کثرت گریہ وزاری سے بینائی کم ہو جائے اور
آخر دماغ خالی ہو کر مرگی پڑنے لگے یا مالیخولیا ہو جائے تب بھی وہ دعا ئیں سنی نہیں جائیں گی کیونکہ میں
خدا سے آیا ہوں ۔ جو شخص میرے پر بددعا کرے گا وہ بددُعا اُسی پر پڑے گی ۔ جو شخص میری نسبت یہ
کہتا ہے کہ اس پر لعنت ہو وہ لعنت اس کے دل پر پڑتی ہے مگر اس کو خبر نہیں اور جو شخص میرے ساتھ اپنی
کشتی قرار دے کر یہ دعائیں کرتا ہے کہ ہم میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے اس کا نتیجہ وہی ہے جو
مولوی غلام دستگیر قصوری نے دیکھ لیا۔
کوئی زمین پر مر نہیں سکتا جب تک آسمان پر نہ مارا جائے ۔ میری روح میں وہی سچائی ہے جو ابراہیم
علیہ السلام کو دی گئی تھی ۔ مجھے خدا سے ابراہیمی نسبت ہے۔ کوئی میرے بھید کو نہیں جانتا مگر میرا خدا۔مخالف
لوگ عبث اپنے تئیں تباہ کر رہے ہیں۔ میں وہ پودا نہیں ہوں کہ اُن کے ہاتھ سے اُکھڑ سکوں ۔ اگر ان کے
پہلے اور ان کے پچھلے اور ان کے زندے اور ان کے مردے تمام جمع ہو جائیں اور میرے مارنے کے لئے
دعائیں کریں تو میرا خدا ان تمام دعاؤں کو لعنت کی شکل پر بنا کر ان کے منہ پر مارے گا دیکھو صد ہا دانشمند
آدمی آپ لوگوں کی جماعت سے نکل کر ہماری جماعت میں ملتے جاتے ہیں۔ آسمان پر ایک شور برپا ہے
اور فرشتے پاک دلوں کو کھینچ کر اس طرف لا رہے ہیں۔ اب اس آسمانی کارروائی کو کیا انسان روک سکتا
ہے۔ بھلا اگر کچھ طاقت ہے تو روکو ۔ وہ تمام مکر و فریب جو نبیوں کے مخالف کرتے رہے ہیں وہ سب کرو اور
کوئی تدبیر اُٹھا نہ رکھو۔ ناخنوں تک زور لگاؤ۔ اتنی بد دعائیں کرو کہ موت تک پہنچ جاؤ ۔ پھر دیکھو کہ کیا بگاڑ
سکتے ہو۔ خدا کے آسمانی نشان بارش کی طرح برس رہے ہیں مگر بد قسمت انسان دور سے اعتراض کرتے

ہیں ۔ جن دلوں پر مہریں ہیں اُن کا ہم کیا علاج کریں ۔ اے خدا ! تو اس اُمت پر رحم کر ۔ آمین
المشتهر خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیان
۲۹ دسمبر ۱۹۰۰ء
(ضمیہ اربعین نمبر ۴۰۳ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۴۷۱ تا ۴۷۳)
اس عاجز غلام احمد قادیانی کی آسمانی گواہی طلب کرنے
کے لئے ایک دعا اور حضرت عزت سے اپنی نسبت آسمانی
فیصلہ کی درخواست
اے میرے حضرت اعلیٰ ذوالجلال قادر قد وس حتی و قیوم جو ہمیشہ راستبازوں کی مدد کرتا ہے۔ تیرا نام
ابدالآباد مبارک ہے۔ تیرے قدرت کے کام کبھی رُک نہیں سکتے ۔ تیراقوی ہاتھ ہمیشہ عجیب کام دکھلاتا ہے۔
تو نے ہی اس چودھویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث کیا اور فرمایا کہ اُٹھ کہ میں نے تجھے اس زمانہ میں
اسلام کی حجت پوری کرنے کے لئے اور اسلامی سچائیوں کو دنیا میں پھیلانے کے لئے اور ایمان کو زندہ اور
قوی کرنے کے لئے چنا اور تو نے ہی مجھے کہا کہ ” تو میری نظر میں منظور ہے میں اپنے عرش پر تیری
تعریف کرتا ہوں اور تو نے ہی مجھے فرمایا کہ ” تو وہ مسیح موعود ہے جس کے و کے وقت کو ضائع نہیں کیا جائے گا“
اور تو نے ہی مجھے مخاطب کر کے کہا کہ ” تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید اور تو نے ہی مجھے
فرمایا کہ میں نے لوگوں کی دعوت کے لئے تجھے منتخب کیا۔ اُن کو کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف بھیجا
گیا ا ہوں ہوں اور سب سے پہلا مومن : ن ہوں“ اور تو نے ہی مجھے کہا کہ ”میں نے تجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تا
اسلام کو تمام قوموں کے آگے روشن کر کے دکھلاؤں اور کوئی مذہب ان تمام مذہبوں میں سے جو زمین پر ہیں
برکات میں۔ معارف میں تعلیم کی عمدگی میں ۔ خدا کی تائیدوں میں ۔ خدا کے عجائب غرائب نشانوں میں
اسلام سے ہمسری نہ کر سکے اور تو نے ہی مجھے فرمایا کہ تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔ میں نے اپنے لئے
تجھے اختیار کیا مگر اے مگر اے میرے قادر خدا۔ تو ۱۔ تو جانتا ہے کہ اکثر لوگوں نے مجھے منظور نہیں کیا اور مجھے
مفتری سمجھا اور میرا نام کافر اور کذاب اور دجال رکھا گیا۔ مجھے گالیاں دی گئیں اور طرح طرح کی دل آزار
باتوں سے مجھے ستایا گیا اور میری نسبت یہ بھی کہا گیا کہ حرام خور ۔ لوگوں کا مال کھانے والا ۔ وعدوں

کا تخلف کرنے والا۔ حقوق کو تلف کرنے والا۔ لوگوں کو گالیاں دینے والا ۔ عہدوں کو توڑنے والا۔ اپنے
نفس کے لئے مال جمع کرنے والا اور شریر اور خونی ہے یہ وہ باتیں ہیں جو خود ان لوگوں نے میری نسبت
کہیں جو مسلمان کہلاتے اور اپنے تئیں اچھے اور اہل عقل اور پر ہیز گار جانتے ہیں ۔ اور ان کا نفس اس بات
کی طرف مائل ہے کہ در حقیقت جو کچھ وہ میری نسبت کہتے ہیں سچ کہتے ہیں۔ اور انہوں نے صدہا آسمانی
نشان تیری طرف سے دیکھے مگر پھر بھی قبول نہیں کیا۔ وہ میری جماعت کو نہایت تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔
ہر ایک اُن میں سے جو بد زبانی کرتا ہے وہ خیال کرتا ہے کہ بڑے ثواب کا کام کر رہا ہے۔ سواے میرے
مولا قادر خدا! اب مجھے راہ بتلا اور کوئی ایسا نشان ظاہر فرما۔ جس سے تیرے سلیم الفطرت بندے نہایت قوی
طور پر یقین کریں کہ میں تیرا مقبول ہوں اور جس سے اُن کا ایمان قوی ہو اور وہ تجھے پہچانیں اور تجھ سے
ڈریں اور تیرے اس بندے کی ہدایتوں کے موافق ایک پاک تبدیلی اُن کے اندر پیدا ہو اور زمین پر پاکی
اور پر ہیز گاری کا اعلیٰ نمونہ دکھلا دیں اور ہر ایک طالب حق کو نیکی کی طرف کھینچیں اور اس طرح پر تمام قو میں
جو زمین پر ہیں تیری قدرت اور تیرے جلال کو دیکھیں اور سمجھیں کہ تو اپنے اس بندے کے ساتھ ہے اور
دنیا میں تیرا جلال چمکے اور تیرے نام کی روشنی اس بجلی کی طرح دکھلائی دے کہ جو ایک لمحہ میں مشرق سے
مغرب تک اپنے تئیں پہنچاتی اور شمال و جنوب میں اپنی چمکیں دکھلاتی ہے۔ لیکن اگر اے پیارے مولا میری
رفتار تیری نظر میں اچھی نہیں ہے تو مجھ کو اس صفحہ دنیا سے مٹادے تا میں بدعت اور گمراہی کا موجب نہ
ٹھہروں۔ میں اس درخواست کے لئے جلدی نہیں کرتا تا میں خدا کے امتحان کرنے والوں میں شمار نہ کیا
جاؤں۔ لیکن میں عاجزی سے اور حضرت ربوبیت کے ادب سے یہ التماس کرتا ہوں کہ اگر میں اس عالی جناب
کا منظور نظر ہوں تو تین سال کے اندر کسی وقت میری اس دعا کے موافق میری تائید میں کوئی ایسا آسمانی نشان
ظاہر ہو جس کو انسانی ہاتھوں اور انسانی تدبیروں سے کچھ بھی تعلق نہ ہو جیسا کہ آفتاب کے طلوع اور غروب
کو انسانی تدبیروں کے ساتھ کچھ بھی تعلق نہیں۔ اگر چہ اے ؟ اے میرے خداوند یہ سچ ہے کہ تیرے نشان انسانی
ہاتھوں سے بھی ظہور میں آتے ہیں لیکن اس وقت میں اسی بات کو اپنی سچائی کا معیار قرار دیتا ہوں کہ وہ
نشان انسانوں کے تصرفات سے بالکل بعید ہوتا کوئی دشمن اس کو انسانی منصوبہ قرار نہ دے سکے۔ سواے
میرے خدا تیرے آگے کوئی بات انہونی نہیں ۔ اگر تو چاہے تو سب کچھ کر سکتا ہے۔ تو میرا ہے جیسا کہ میں
تیرا ہوں ۔ تیری جناب میں الحاج سے دعا کرتا ہوں کہ اگر یہ سچ ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں اور اگر یہ
سچ ہے کہ تو نے ہی مجھے بھیجا ہے تو تو میری تائید میں اپنا کوئی ایسا نشان دکھلا کہ جو پبلک کی نظر میں انسانوں

کے ہاتھوں اور انسانی منصوبوں سے برتر یقین کیا جائے تا لوگ سمجھیں کہ میں تیری طرف سے ہوں ۔اے
میرے قادر خدا! اے میرے تو انا اور سب قوتوں کے مالک خداوند ! تیرے ہاتھ کے برابر کوئی ہاتھ نہیں اور
کسی جن اور بھوت کو تیری سلطنت میں شرکت نہیں۔ دنیا میں ہر ایک فریب ہوتا ہے اور انسانوں کو شیاطین
بھی اپنے جھوٹے الہامات سے دھوکہ دیتے ہیں مگر کسی شیطان کو یہ قوت نہیں دی گئی کہ وہ تیرے
نشانوں اور تیرے ہیبت ناک ہاتھ کے آگے ٹھہر سکے یا تیری قدرت کی مانند کوئی قدرت دکھلا سکے کیونکہ تو
وہ ہے جس کی شان لا اله الا اللہ ہے اور جو العلی العظیم ہے۔ جو لوگ شیطان سے الہام پاتے ہیں
اُن کے الہاموں کے ساتھ کوئی قادرانہ غیب گوئی کی روشنی نہیں ہوتی جس میں الوہیت کی قدرت اور
عظمت اور ہیبت بھری ہوئی ہو۔۔۔ وہ تو ہی ہے جس کی قوت سے تمام تیرے نبی تحدی کے طور پر اپنے
معجزانہ نشان دکھلاتے رہے ہیں اور بڑی بڑی پیشگوئیاں کرتے رہے ہیں جن میں اپنا غلبہ اور مخالفوں کی
درماندگی پہلے سے ظاہر کی جاتی تھی۔ تیری پیشگوئیوں میں تیرے جلال کی چمک ہوتی ہے اور تیری الوہیت
کی قدرت اور عظمت اور حکومت کی خوشبو آتی ہے اور تیرے مُرسلوں کے آگے فرشتہ چلتا ہے تا اُن کی راہ
میں کوئی شیطان مقابلہ کے لئے ٹھہر نہ سکے۔ مجھے تیری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ مجھے تیرا فیصلہ منظور
ہے۔ پس اگر تو تین برس کے اندر جو جنوری ۱۹۰۰ عیسوی سے شروع ہو کر دسمبر ۱۹۰۲ عیسوی تک پورے
ہو جائیں گے میری تائید میں اور میری تصدیق میں کوئی آسمانی نشان نہ دکھلاوے اور اپنے اس بندہ کو اُن
لوگوں کی طرح رد کر دے جو تیری نظر میں شریر اور پلید اور بے دین اور کذاب اور دجال اور خائن اور مفسد ہیں
تو میں تجھے گواہ کرتا ہوں کہ میں اپنے تئیں صادق نہیں سمجھوں گا اور ان تمام تہمتوں اور الزاموں اور بہتانوں کا
اپنے تئیں مصداق سمجھ لوں گا جو میرے پر لگائے جاتے ہیں ۔ دیکھ! میری روح نہایت توکل کے ساتھ تیری
طرف ایسی پرواز کر رہی ہے جیسا کہ پرندہ اپنے آشیانہ کی طرف آتا ہے۔ سو میں تیری قدرت کے نشان
کا خواہشمند ہوں لیکن نہ اپنے لئے اور نہ اپنی عزت کے لئے بلکہ اس لئے کہ لوگ تجھے پہچانیں اور تیری
پاک راہوں کو اختیار کریں اور جس کو تو نے بھیجا ہے اس کی تکذیب کر کے ہدایت سے دور نہ پڑ جائیں۔
میں گواہی دیتا ہوں کہ تو نے مجھے بھیجا ہے اور میری تائید میں بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں۔
(ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۵ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۰۷ تا ۵۱۱)
اے قدیر و خالق ارض و سما
اے رحیم و مهربان و
لے اے قادر اور آسمان زمین کے پیدا کرنے والے اے رحیم ، مہربان اور رستہ دکھانے والے ۔
رہنما !

اے کہ میداری تو بر دلها نظر ای که از تو نیست چیزی مستر !
گر تو نے بنی مرا پُر فسق و شر گر تو دید استی که هستم بد گہر کے
پاره پاره گن من بدکار را
بر دل شاں ابر رحمت ہا ببار
شاد گن این زمرہ اغیار را سے
ہر مراد شال بفصل خود برآر ۴
ور
مرا
از
در
آتش افشال بر در و دیوار من دشمنم باش و تنبه کن کار من ۵
بندگانت یافتی قبله من آستانت یافتی 1
دل من آل محبت دیدہ کر جہاں آل راز را پوشیده که
آتشے
کاندر
از سوز
در
ہر
سوزنده 2
دل کاشتم نا
با من از روئے محبت کار گن اند کے افشاء آں اسرار گن
اے کہ آئی سُوئے ہر جوئندہ واقفی
زاں تعلق ہا که با تو داشتم زاں محبت ها که
خود بروں آ از پئے ابراء من اے تو کہف و ملجاء و ما وائے من الله
دلم افروختی
و زدم آن غیر خود را سوختی ۱۲
لے اے وہ جو کہ دلوں پر نظر رکھتا ہے اے وہ کہ تجھ سے کوئی چیز بھی چھپی ہوئی نہیں ۔
ہے اگر تو مجھے نافرمانی اور شرارت سے بھرا ہوا د یکھتا ہے اور اگر تو نے دیکھ لیا ہے کہ میں بدذات ہوں۔
تو مجھ بد کار کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈال اور میرے ان دشمنوں کے گروہ کو خوش کر دے ۔
ان کے دلوں پر اپنی رحمت کا بادل برسا اور اپنے فضل سے ان کی ہر مراد پوری کر۔
میرے در دو یوار پر آگ برسا میرا دشمن ہو جا اور میرا کاروبار تباہ کر دے۔
لیکن اگر تو نے مجھے اپنا فرمانبردار پایا ہے اور اپنی بارگاہ کو میرا قبلہ مقصود پایا ہے۔
کے اور میرے دل میں وہ محبت دیکھی ہے جس کا بھید تو نے دنیا سے پوشیدہ رکھا ہے۔
تو محبت کی رو سے مجھ سے پیش آ اور ان اسرار کو تھوڑا سا ظاہر کر دے۔
اے وہ کہ تو ہر متلاشی کے پاس آتا ہے اور ہر جلنے والے کے سوز سے واقف ہے۔
ملے تو اس تعلق کے باعث جو میں تجھ سے رکھتا ہوں اور اس محبت کی وجہ سے جو میں نے اپنے دل میں بوئی ہے۔
ے تو آپ میری بریت کے لیے باہر نکل۔ تو ہی میرا حصار اور جائے پناہ اور ٹھکانا ہے۔
وہ آگ جو تو نے میرے دل میں روشن کی ہے اور اس کے شعلوں سے تو نے اپنے غیر کو جلا دیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی