باربار دعوت مقابلہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہم ازاں آتش رخ من برفروز
ویں شب تارم مبدل کن بروز 1
(حقیقۃ المہدی۔ روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۳۴)
قوت ایمانی کے انوار جو تائیدات غیبیہ کے پیرایہ میں بطور خارق عادت ظاہر ہوتے ہیں جو خدائے تعالیٰ
کے فضل و رحم اور قرب پر دلالت کرتے ہیں اُن کے بارے میں بھی انہی اشتہارات میں لکھا گیا ہے جو
بباعث قوت ایمانی و قدم بر صراط مستقیم یہ سب نعمتیں اس عاجز کو خاص طور پر عطا کی گئی ہیں ۔ کسی مخالف
مذہب کو یہ مرتبہ ہرگز حاصل نہیں۔ اگر ہے تو وہ مقابلہ کے لئے کھڑا ہو وے اور اپنی روحانی برکات کا جو
اپنے مذہب کے اتباع سے اس کو حاصل ہوں اس عاجز سے مواز نہ کرے لیکن آج تک کوئی مقابل پر
نہیں اُٹھا اور نہ انسان ضعیف اور بیچ کی یہ طاقت ہے کہ صرف اپنی مکاری اور شرارتوں کے منصوبہ سے یا
متعصبانہ ہٹ سے اس سلسلہ کے سامنے کھڑا ہو سکے جس کو خدائے تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے قائم کیا ہے۔
اور میں سچ کہتا ہوں کہ اگر کوئی اس سلسلہ کے سامنے اپنی برکات نمائی کی رو سے کھڑا ہو تو نہایت درجہ کی
ذلت سے گرا دیا جائے گا کیونکہ یہ کام اور یہ سلسلہ انسان کی طرف سے نہیں بلکہ اس ذات زبردست اور
قوی کی طرف سے ہے جس کے ہاتھوں نے آسمانوں کو اُن کے تمام اجرام کے ساتھ بنایا اور زمین کو اس
کے باشندوں کے لئے بچھا دیا۔ افسوس کہ ہماری قوم کے مولوی اور علماء یوں تو تکفیر کے لئے بہت جلد
کاغذ اور قلم دوات لے کر بیٹھ جاتے ہیں لیکن ذرہ سوچتے نہیں کہ کیا یہ ہیبت اور رعب باطل میں ہوا کہ
ہوا کرتا
ہے کہ تمام دنیا کو مقابلہ کے لئے کہا جائے اور کوئی سامنے نہ آسکے۔ کیا وہ شجاعت اور استقامت جھوٹوں
میں بھی کسی نے دیکھی ہے جو ایک عالم کے سامنے اس جگہ ظاہر کی گئی ۔ اگر انہیں شک ہے تو مخالفین اسلام
کے جس قدر پیشوا اور واعظ اور معلم ہیں ان کے دروازہ پر جائیں اور اپنے ظنون فاسدہ کا سہارا دے کر
انہیں میرے مقابلہ پر روحانی امور کے موازنہ کے لئے کھڑا کریں۔ پھر دیکھیں کہ خدائے تعالیٰ میری
حمایت کرتا ہے یا نہیں۔
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۵۶، ۱۵۷ حاشیه )
لے اُسی آگ سے میرے چہرہ کو بھی روشن کر دے اور میری اس اندھیری رات کو دن سے بدل دے۔

اے شک کرنے والو !
آسمانی فیصلہ کی طرف آجاؤ !
اے بزرگو! اے مولویو! اے قوم کے منتخب لوگو خدا تعالیٰ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے۔ غیظ اور
غضب میں آکر حد سے م حد سے مت بڑھو۔ میری اس کتاب کے دونوں حصوں کو غور سے پڑھو کہ اُن میں نور اور
ہدایت ہے ۔ خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی زبانوں کو تکفیر سے تھام لو ۔ خدائے تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ
میں ایک مسلمان ہوں ۔ آمَنْتُ بِاللهِ وَ مَلئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ۔ وَأَشْهَدُ
اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا
تَقُولُوا لَسْتَ مُسْلِمًا وَاتَّقُوا الْمَلِكَ الَّذِي إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
اور اگر اب بھی اس کتاب کے پڑھنے کے بعد شک ہے تو آؤ آزمالو۔ خدا کس کے ساتھ ہے۔اے
میرے مخالف الرائے مولویو! اور صوفیو! اور سجادہ نشینو!!! جو مکفر اور مکذب ہو۔ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ
اگر آپ لوگ مل جل کر یا ایک ایک آپ میں سے ان آسمانی نشانوں میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں جو اولیاء الرحمن
کے لازم حال ہوا کرتے ہیں تو خدائے تعالیٰ تمہیں شرمندہ کرے گا اور تمہارے پردوں کو پھاڑ دے گا
اور اس وقت تم دیکھو گے کہ وہ میرے ساتھ ہے کیا کوئی تم میں ہے کہ اس آزمائش کے لئے میدان میں
آوے اور عام اعلان اخباروں کے ذریعہ سے دے کر ان تعلقات قبولیت میں جو میرا رب میرے ساتھ
رکھتا ہے اپنے تعلقات کا موازنہ کرے۔ یاد رکھو کہ خدا صادقوں کا مددگار ہے وہ اسی کی مدد کرے گا جس
کو وہ سچا جانتا ہے۔ چالاکیوں سے باز آجاؤ کہ وہ نزدیک ہے۔ کیا تم اس سے لڑو گے؟ کیا کوئی متکبرانہ
اچھلنے سے در حقیقت اونچا ہو سکتا ہے۔ کیا صرف زبان کی تیزیوں سے سچائی کو کاٹ دو گے؟ اس ذات
سے ڈرو جس کا غضب سب غضوں سے بڑھ کر ہے ۔ مَنْ يَّاتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ
جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ فِيهَا وَلَا يَحْيُي
ا طه: ۷۵
النَّاصِح
خاکسار غلام احمد قادیانی
از لود بیانه محله اقبال گنج
(ازالہ اوہام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۰۲)

قرآن شریف ایسی حکمتوں اور معارف کا جامع ہے اور رطب و یابس کا ذخیرہ اس کے اندر نہیں ۔
ہر ایک چیز کی تفسیر وہ خود کرتا ہے اور ہر ایک قسم کی ضرورتوں کا سامان اس کے اندر موجود ہے وہ
ہر پہلو سے نشان اور آیت ہے۔ اگر کوئی انکار کرے تو ہم ہر پہلو سے اس کا اعجاز ثابت کرنے اور
دکھلانے کو تیار ہیں ۔
ا
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحه ۸۴ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۵۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء)
میرے معجزات اور دیگر دلائل نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے طلب ثبوت کے لئے بعض منتخب علماء ندوہ
کے قادیان میں آویں اور مجھ سے معجزات اور دلائل یعنی نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کا ثبوت لیں۔ پھر اگر
سنت انبیاء علیہم السلام کے مطابق میں نے پورا ثبوت نہ دیا تو میں راضی ہوں کہ میری کتا بیں جلائی جائیں
لیکن اس قدر محنت اُٹھانا بڑے باخدا کا کام ہے۔ ندوہ کو کیا ضرورت جو اس قدر سر درد اٹھاوے اور کون
سا فکر آخرت ہے تا خدا سے ڈرے مگر ندوہ کے علماء ایک ایک کر کے یاد رکھیں کہ وہ ہمیشہ اس دنیا میں
نہیں رہ سکتے ۔ موتیں پکار رہی ہیں اور جس لہو و لعب میں وہ مشغول ہو رہے ہیں جس کا نام وہ دین رکھتے
ہیں خدا آسمان پر دیکھ رہا ہے اور جانتا ہے کہ وہ دین نہیں ہے۔ وہ ایک چھلکے پر راضی ہیں اور مغز سے
بے خبر ہیں یہ اسلام کی خیر خواہی نہیں بلکہ بدخواہی ہے ۔ کاش اگر اُن کی آنکھیں ہوتیں تو وہ سمجھتے کہ دنیا
میں بڑا گناہ کیا گیا کہ خدا کے مسیح کو رد کر دیا گیا۔ اس بات کا ہر ایک کو مرنے کے بعد پتہ لگے گا۔
( تحفة الندوہ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۰۱)
اور مکالمہ الہیہ کی حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے نبیوں کی طرح اس شخص کو جو فنافی النبی ہے اپنے
کامل مکالمہ کا شرف بخشے ۔ اس مکالمہ میں وہ بندہ جو کلیم اللہ ہو خدا سے گویا آمنے سامنے باتیں کرتا ہے وہ
سوال کرتا ہے خدا اس کا جواب دیتا ہے گو ایسا سوال جواب پچاس (۵۰) دفعہ واقعہ ہو یا اس سے زیادہ
بھی۔ خدا تعالیٰ اپنے مکالمہ کے ذریعہ سے تین نعمتیں اپنے کامل بندہ کو عطا فرماتا ہے۔ اوّل ان کی اکثر
دعائیں قبول ہوتی ہیں اور قبولیت سے اطلاع دی جاتی ہے ۔ دوم اس کو خدا تعالیٰ بہت سے امور غیبیہ پر
اطلاع دیتا ہے سوم اس پر قرآن شریف کے بہت سے علوم حکمیہ بذریعہ الہام کھولے جاتے ہیں ۔ پس
جو شخص اس عاجز کا مکذب ہو کر پھر یہ دعوی کرتا ہے کہ یہ ہنر مجھ میں پایا جاتا ہے میں اس کو خدا تعالیٰ کی
قسم دیتا ہوں کہ ان تینوں باتوں میں میرے ساتھ مقابلہ کرے اور فریقین میں قرآن شریف کے کسی
مقام کی سات آیتیں تفسیر کے لئے بالا تفاق منظور ہو کر ان کی تفسیر دونوں فریق لکھیں یعنی فریق مخالف
اپنے الہام سے ا سے اس کے معارف لکھے اور میں اپنے الہام سے لکھوں اور چند ایسے الہام قبل از وف م قبل از وقت وه

پیش کرے جن میں قبولیت دعا کی بشارت ہو اور وہ دعا فوق الطاقت ہو ۔ ایسا ہی میں بھی پیش کروں اور
چند امور غیبیہ جو آنے والے زمانہ سے متعلق ہیں وہ قبل از وقت ظاہر کرے اور ایسا ہی میں بھی ظاہر کروں
اور دونوں فریق کے یہ بیان اشتہارات کے ذریعہ سے شائع ہو جائیں ۔ تب ہر ایک کا صدق و کذب کھل
جائے گا مگر یاد رکھنا چاہئیے کہ ہرگز ایسا نہیں کر سکیں گے۔ مکذبین کے دلوں پر خدا کی لعنت ہے۔ خدا اُن کو
نہ قرآن کا نور دکھلائے گا نہ بالمقابل دعا کی استجابت جو اعلام قبل از وقت کے ساتھ ہو اور نہ امور غیبیہ
پر اطلاع دے گا۔ لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ لا ۔ پس
اب میں نے یہ اشتہار دے دیا ہے ؟ ار دے دیا ہے جو شخص اس کے بعد اس سیدھے طریق سے میرے ساتھ مقابلہ نہ
کرے اور نہ تکذیب سے باز آوے وہ خدا کی لعنت فرشتوں کی لعنت اور تمام صلحاء کی لعنت کے نیچے
ہے۔ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغ - ( ضمیمہ انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۳۰۳ حاشیہ )
ناظرین کو معلوم ہوگا کہ میں نے مخالف مولویوں اور سجادہ نشینوں کی ہر روز کی تکذیب ریب اور زبان درازیاں
دیکھ کر اور بہت سی گالیاں سن کر اُن کی اس درخواست کے بعد کہ ہمیں کوئی نشان دکھلایا جائے۔ ایک اشتہار
شائع کیا تھا جس میں ان لوگوں میں سے مخاطب خاص پیر مہر علی شاہ صاحب تھے۔ اس اشتہار کا خلاصہ
مضمون یہ تھا کہ اب تک مباحثات مذہبی بہت ہو چکے جن سے مخالف مولویوں نے کچھ بھی فائدہ نہیں
اُٹھایا اور چونکہ وہ ہمیشہ آسمانی نشانوں کو درخواست کرتے رہتے ہیں کچھ تعجب نہیں کہ کسی وقت ان سے فائدہ
اُٹھا لیں۔ اس بنا پر یہ امر پیش کیا گیا تھا کہ پیر مہر علی شاہ صاحب جو علاوہ کمالات پیری کے علمی تو غل کا
بھی دم مارتے ہیں اور اپنے علم کے بھروسہ پر جوش میں آکر انہوں نے میری نسبت فتویٰ تکفیر کو تازہ کیا
اور عوام کو بھڑ کانے کے لئے میری تکذیب کے متعلق ایک کتاب لکھی ۔۔۔۔۔۔۔ چونکہ مجھے خدا تعالیٰ نے
اس الہام سے مشرف فرمایا ہے کہ اَلرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ کہ خدا نے تجھے قرآن سکھلایا۔ اس لئے
میرے لئے صدق یا کذب کے پرکھنے کے لئے یہ نشان کافی ہوگا کہ پیر مہر علی شاہ صاحب میرے مقابل پر
کسی سورۃ قرآن شریف کی عربی فصیح بلیغ میں تفسیر لکھیں اگر وہ فائق اور غالب رہے تو پھر ان کی بزرگی ماننے
میں مجھ کو کچھ کلام نہیں ہوگا ۔ پس میں نے اس امر کو قرار دے کر ان کی دعوت میں اشتہار شائع کیا جس
میں سراسر نیک نیتی سے کام لیا گیا تھا لیکن اس کے جواب میں ۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے صاف گریز کی راہ اختیار
کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لہذا آج میرے دل میں ایک تجویز خدا تعالیٰ کی طرف سے ڈالی گئی جس کو میں اتمام حجت
ا الجن: ۲۷، ۲۸

کے لئے پیش کرتا ہوں اور یقین ہے کہ پیر مہر علی شاہ صاحب کی حقیقت اس سے کھل جائے گی کیونکہ تمام
دنیا اندھی نہیں ہے۔ انہی میں وہ لوگ بھی ہیں جو کچھ انصاف رکھتے اور وہ تدبیر یہ ہے کہ آج میں ان
متواتر اشتہارات کا جو پیر مہر علی شاہ صاحب کی تائید میں نکل رہے ہیں یہ جواب دیتا ہوں کہ اگر در حقیقت
پیر مہر علی شاہ صاحب علم معارف قرآن اور زبان عربی کی ادب اور فصاحت بلاغت میں یگانہ روزگار ہیں
تو یقین ہے کہ اب تک وہ طاقتیں ان میں موجود ہوں گی کیونکہ لاہور آنے پر ابھی کچھ بہت زمانہ نہیں
گزرا۔ اس لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ میں اسی جگہ بجائے خود سورۃ فاتحہ کی عربی فصیح میں تفسیر لکھ کر اس
سے اپنے دعوے کو ثابت کروں اور اس کے متعلق معارف اور حقائق سورہ ممدوحہ کے بھی بیان کروں اور
حضرت پیر صاحب میرے مخالف آسمان سے آنے والے مسیح اور خونی مہدی کا ثبوت اس سے ثابت
کریں اور جس طرح چاہیں سورۃ فاتحہ سے استنباط کر کے میرے مخالف عربی فصیح بلیغ میں براہین قاطعہ
اور معارف ساطعہ تحریر فرماویں۔ یہ دونوں کتابیں دسمبر ۱۹۰۰ ء کی پندرہ تاریخ سے ستر دن تک چھپ کر
شائع ہو جانی چاہئیں ۔ تب اہل علم لوگ خود مقابلہ اور مواز نہ کر لیں گے اور اگر اہل علم میں سے تین کس
جو ادیب اور اہل زبان ہوں اور فریقین سے کچھ تعلق نہ رکھتے ہوں قسم کھا کر کہہ دیں کہ پیر صاحب کی
کتاب کیا بلاغت اور فصاحت کے رو سے اور کیا معارف قرآنی کے رو سے فائق ہے تو میں عہد صحیح شرعی
کرتا ہوں کہ پانسو روپیہ نقد بلا توقف پیر صاحب کی نذر کروں گا ۔ ہم ان کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ
بے شک اپنی مدد کے لئے مولوی محمد حسین بٹالوی اور مولوی عبدالجبار غزنوی اور محمد حسن بھیں وغیرہ کو
بلا لیں بلکہ اختیار رکھتے ہیں کہ کچھ طمع دے کر دو چار عرب کے ادیب بھی طلب کر لیں۔ فریقین کی تفسیر
چارجز سے کم نہیں ہونی چاہئیے ۔۔ اور اگر میعاد مجوزه تک یعنی ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء سے ۲۵ فروری ۱۹۰۱ء تک
جوستر دن ہیں فریقین میں سے کوئی فریق تفسیر فاتحہ چھاپ کر شائع نہ کرے اور یہ دن گزر جائیں تو وہ جھوٹا
سمجھا جائے گا اور اس کے کاذب ہونے کے لئے کسی اور دلیل کی حاجت نہیں رہے گی۔
وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعِ الْهُدى ۔
المشتہر میرزا غلام احمد از قادیان ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء
ضمیمه اربعین نمبر ۳ و ۴ - روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۴۷۹ تا ۴ ۴۸ )
مجھے ایک دفعہ یہ الہام ہوا ۔ الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُران ۔ يَا اَحْمَدُ فَاضَتِ الرَّحْمَةُ عَلَى
شَفَتَيْک ۔ یعنی خدا نے تجھے اے احمد قرآن سکھلایا اور تیرے لبوں پر رحمت جاری کی گئی ۔ اور اس

الہام کی تفہیم مجھے اس طرح پر ہوئی کہ کرامت اور نشان کے طور پر قرآن اور زبان قرآن کی نسبت دو
طرح کی نعمتیں مجھ کو عطا کی گئی ہیں ۔ (۱) ایک یہ کہ معارف عالیہ فرقان حمید بطور خارق عادت مجھ کو
سکھلائے گئے جن میں دوسرا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ (۲) دوسرے یہ کہ زبان قرآن یعنی عربی میں وہ بلاغت
اور فصاحت مجھے دی گئی کہ اگر تمام علماء مخالفین باہم اتفاق کر کے بھی اس میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں تو
نا کام اور نامراد رہیں گے اور وہ دیکھ لیں گے جو حلاوت اور بلاغت اور فصاحت لسان عربی مع التزام
حقائق و معارف ونکات میری کلام میں ہے وہ ان کو اور ان کے دوستوں اور ان کے اُستادوں اور اُن
کے بزرگوں کو ہرگز حاصل نہیں۔ اس الہام کے بعد میں نے قرآن شریف کے بعض مقامات اور بعض
سورتوں کی تفسیریں لکھیں اور نیز عربی زبان میں کئی کتا بیں نہایت بلیغ و فصیح تالیف کیں اور مخالفوں کو اُن
کے مقابلہ کے لئے بلایا بلکہ بڑے بڑے انعام ان کے لئے مقرر کئے اگر وہ مقابلہ کرسکیں اور ان میں
سے جو نامی آدمی تھے جیسا کہ میاں نذیر حسین دہلوی اور ابو سعید محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعة السنة
ان لوگوں کو بار بار اس امر کی طرف دعوت کی گئی کہ اگر کچھ بھی ان کو علم قرآن میں دخل ہے یا زبان عربی
میں مہارت ہے یا مجھے میرے دعوی مسیحیت میں کا ذب سمجھتے ہیں تو ان حقائق و معارف پر از بلاغت
کی نظیر پیش کریں جو میں نے کتابوں میں اس دعوے کے ساتھ لکھے ہیں کہ وہ انسانی طاقتوں سے بالاتر اور
خدا تعالیٰ کے نشان ہیں مگر وہ لوگ مقابلہ سے عاجز آگئے نہ تو وہ ان حقائق و معارف کی نظیر پیش کر سکے
جن کو میں نے بعض قرآنی آیات اور سورتوں کی تفسیر لکھتے وقت اپنی کتابوں میں تحریر کیا تھا اور نہ ان بلیغ
اور فصیح کتابوں کی طرح دو سطر بھی لکھ سکے جو میں نے عربی میں تالیف کر کے شائع کی تھیں۔ چنانچہ جس
شخص نے میری کتاب نور الحق اور کرامات الصادیقین اور سر الخلافة اور اتمام الحجة وغيره
رسائل عربیہ پڑھے ہوں گے اور نیز میرے رسالہ انجام آتھم اور نجم الهدی کی عربی عبارت کو دیکھا ہوگا
وہ اس بات کو بخوبی سمجھ لے گا کہ ان کتابوں میں کس زور شور سے بلاغت فصاحت کے لوازم کو نظم و نثر
میں بجا لایا گیا ہے۔ اور پھر کس زور شور سے تمام مخالف مولویوں سے اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ
اگر وہ علم قرآن اور بلاغت سے کچھ حصہ رکھتے ہیں تو ان کتابوں کی نظیر پیش کریں ورنہ میرے اس کاروبار
کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھ کر میری حقیت کا نشان اس کو قرار دیں ۔ لیکن افسوس کہ ان مولویوں نے نہ
تو انکار کو چھوڑا اور نہ میری کتابوں کی نظیر بنانے پر قادر ہو سکے۔ بہر حال ان پر خدا تعالیٰ کی حجت
پوری ہو گئی اور وہ اس الزام کے نیچے آگئے جس کے نیچے تمام وہ منکرین ہیں جنہوں نے خدا کے مامورین

سے سرکشی کی ۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۳۰، ۲۳۱)
عوام کا یہ غلط خیال دور کرنے کے لئے کہ گویا میاں محمد حسین بطالوی یا دوسرے مخالف مولوی جو اس
بزرگ کے ہم مشرب ہیں علم ادب اور حقائق تفسیر کلام الہی میں ید طولیٰ رکھتے ہیں قرین مصلحت سمجھا گیا
ہے کہ اب آخری دفعہ اتمام حجت کے طور پر بطالوی صاحب اور ان کے ہم مشرب دوسرے علماء کی
عربی دانی اور حقائق شناسی کی حقیقت ظاہر کرنے کے لئے یہ رسالہ شائع کیا جائے اور واضح رہے کہ
اس رسالہ میں چہار قصائد اور ایک تفسیر سورۃ فاتحہ کی ہے۔ اور اگر چہ یہ قصائد صرف ایک ہفتہ کے اندر
بنائے گئے ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ چند ساعت میں لیکن بطالوی صاحب اور اُن کے ہم مشرب مخالفوں
کے لئے محض اتمام حجت کی غرض سے پوری ایک ماہ کی مہلت دے کر یہ اقرار شرعی قانونی شائع کیا جاتا
ہے کہ اگر وہ اس رسالہ کی اشاعت سے ایک ماہ کے عرصہ تک اس کے مقابل پر اپنا فصیح بلیغ رسالہ شائع
کر دیں جس میں اسی تعداد کے مطابق اشعار عربیہ ہوں جو ہمارے اس رسالہ میں ہیں ۔ اور ایسے ہی
حقائق اور معارف اور بلاغت کے التزام سے سورۂ فاتحہ کی تفسیر ہو جو اس رسالہ میں لکھی گئی ہے تو ان کو
ایک ہزار روپیہ انعام دیا جائے گا اور نیز یہ بھی اقرار کرتا ہوں کہ کہ بعد بعد بالمقاء بالمقابل قصائد اور
تفسیر شائع کرنے کے اگر ان کے قصائد اور ان کی تفسیر نحوی وصرفی اور علم بلاغت کی غلطیوں سے مبرا
نکلے اور میرے قصائد اور تفسیر سے بڑھ کر نکلے تو پھر با وصف اپنے اس کمال کے اگر میرے قصائد بالمقابل
کے کوئی غلطی نکالیں گے تو فی غلطی پانچ روپیہ انعام بھی دوں گا مگر یاد رہے کہ نکتہ چینی آسان ہے
ایک جاہل بھی کر سکتا ہے مگر نکتہ نمائی مشکل ۔ تفسیر لکھنے کے وقت یہ یاد رہے کہ کسی دوسرے شخص کی
تفسیر کی نقل منظور نہیں ہو گی بلکہ وہی تفسیر لائق منظوری ہوگی جس میں حقائق و معارف جدیدہ ہوں بشرطیکہ
کتاب اللہ اور فرمودہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مخالف نہ ہوں ۔
(کرامات الصادقین ۔ روحانی خزائن جلدی صفحہ ۴۷ تا ۴۹ )
بعض اسلام کے مخالف یہ حجت پیش کرتے ہیں کہ اگرچہ عقلی طور پر یہی واجب معلوم ہوتا ہے کہ
کلام خدا بے مثل چاہیے لیکن ایسا کلام کہاں ہے جس کا بے مثل ہونا کسی صریح دلیل سے ثابت ہو۔ اگر
قرآن بے نظیر ہے تو اس کی بے نظیری کسی واضح دلیل سے ثابت کرنی چاہیے کیونکہ اس کی بے مثل
بلاغت پر صرف وہی شخص مطلع ہو سکتا ہے جس کی اصل زبان عربی ہو اور لوگوں پر اس کی بے نظیری حجت
نہیں ہو سکتی اور نہ وہ اس سے اور نہ وہ اس سے منتفع ہو سکتے ہیں ۔ اما الجواب واضح ہو کہ یہ عذر خام اب واضح ہو کہ یہ عذر خام انہی لوگوں کا ہے

جنہوں نے دلی صدق سے کبھی اس طرف توجہ نہیں کی کہ قرآن کی بے نظیری کو کسی صاحب علم سے معلوم
کریں بلکہ فرقانی نوروں کو دیکھ کر دوسری طرف منہ پھیر لیتے ہیں تا ایسا نہ ہو کہ کسی قدر پر توہ اس نور
کا ان پر پڑ جائے ورنہ قرآن شریف کی بے نظیری حق کے طالبوں کے لئے ایسی ظاہر اور روشن ہے کہ جو
آفتاب کی طرح اپنی شعاعوں کو ہر طرف پھیلا رہی ہے۔ جس کے سمجھنے اور جاننے کے لئے کوئی دقت
اور اشتباہ نہیں اور اگر تعصب اور عناد کی تاریکی درمیان میں نہ ہو تو وہ کامل روشنی ادنی التفات سے
معلوم ہو سکتی ہے۔ یہ سچ ہے کہ فرقان مجید کی بے نظیری کی بعض وجوہ ایسی ہیں کہ ان کے جاننے کے
لئے کسی قدر علم عربی درکار ہے۔ مگر یہ بڑی غلطی اور جہالت ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ اعجاز قرآن کی
تمام وجوہ عربی دانی پر ہی موقوف ہیں یا تمام عجائبات قرآنیہ اور جمیع خواص عظمی فرقانیہ صرف عربوں پر
ہی کھل سکتے ہیں اور دوسرں کے لئے تمام راہیں ان کے دریافت کرنے کی مسدود ہیں ۔ ہرگز نہیں
ہرگز نہیں۔ یہ بات ہر یک اہل علم پر واضح ہے کہ اکثر وجوہ بے نظیری فرقان کی ایسی سہل اور سریع الفہم
ہیں کہ جن کے جاننے اور معلوم کرنے کے لئے کچھ بھی لیاقت عربی درکار نہیں بلکہ اس درجہ پر بد یہی اور
واضح ہیں کہ ادنی عقل جو انسانیت کے لئے ضروری ہے ان کے سمجھنے کے لئے کفایت کرتی ہے۔ مثلاً
ایک یہ وجہ بے نظیری کہ وہ با وجود اس قدر ایجاز کلام کے کہ اگر اس کو متوسط قلم سے لکھیں تو پانچ چارجز
میں آسکتا ہے۔ پھر تمام دینی صداقتوں پر کہ جو بطور متفرق پہلی کتابوں میں اور انبیائے سلف کے صحیفوں
میں پراگندہ اور منتشر تھیں مشتمل ہے اور نیز اس میں یہ کمال ہے کہ جس قدر انسان محنت اور کوشش اور
جانفشانی کر کے علم دین کے متعلق اپنے فکر اور ادراک سے کچھ صداقتیں نکالے یا کوئی بار یک دقیقہ
پیدا کرے یا اسی علم کے متعلق کسی قسم کے اور حقائق اور معارف یا کسی نوع کے دلائل اور براہین اپنی
قوت عقلیہ سے پیدا کر کے دکھلاوے یا ایسا ہی کوئی نہایت دقیق صداقت جس کو حکمائے سابقین نے
مدت دراز کی محنت اور جانفشانی سے نکالا ہو معرض مقابلہ میں لاوے یا جس قدر مفاسد باطنی اور امراض
روحانی ہیں جن میں اکثر افراد مبتلا ہوتے ہیں ان میں سے کسی کا ذکر یا علاج قرآن شریف سے
دریافت کرنا چاہے تو وہ جس طور سے اور جس باب میں آزمائش کرنا چاہتا ہے آزما کر دیکھ لے کہ ہر
یک دینی صداقت اور حکمت کے بیان میں قرآن شریف ایک دائرہ کی طرح محیط ہے جس سے کوئی
صداقت دینی باہر نہیں بلکہ جن صداقتوں صداقتوں کے کو حکیموں نے بباعث نقصانِ علم علم و عقل غلط طور پر بیان کیا ہے
قرآن شریف ان کی تکمیل و اصلاح فرماتا ہے اور جن دقائق کا بیان کرنا کسی حکیم و فلاسفر کو میسر نہیں آیا

اور کوئی ذہن ان کی طرف سبقت نہیں لے گیا ۔ ان کو قرآن شریف بکمال صحت و راستی بیان اور ظاہر
فرماتا ہے اور ان دقائق علم الہی کو جو صد ہا دفتروں اور طول طویل کتابوں میں لکھے گئے تھے اور پھر بھی کو با
ناقص اور نا تمام تھے باستيفا تمام لکھتا ہے اور آئندہ کسی عاقل کے لئے کسی نئے دقیقہ کے پیدا کرنے کی
جگہ نہیں چھوڑتا حالانکہ وہ اس قدر قليل الحجم کتاب ہے کہ جو بتحریر میانہ چالیس ورق سے زیادہ
نہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ یہ ایک ایسی وجہ بے نظیری ہے جس کی صداقت میں ایک ادنی عقل کے آدمی کو بھی
شک نہیں رہ سکتا کیونکہ ہر یک عقل سلیم پر روشن ہے کہ ہر یک نوع کی دینی سچائیاں اور الہیات کے تمام
حقائق اور معارف اور اصول حقہ کے جمیع دلائل اور وسائل اور تمام اولین آخرین کا مغز ایک قلیل المقدار
کتاب میں اس احاطہ نام سے درج کرنا جس کے مقابلہ پر کسی ایسی صداقت کا نشان نہ مل سکے کہ جو
اس سے باہر رہ گئی ہو یہ انسان کا کام نہیں اور کسی مخلوق کی حد قدرت میں داخل نہیں اور اس کے آزمانے
کے لئے بھی ہر یک خواندہ اور ناخواندہ پر صاف اور سیدھا راستہ کھلا ہے کیونکہ اگر اس امر میں شک ہو کہ
قرآن شریف کیونکہ تمام حقائق الہیات پر حاوی ہے تو اس بات کا ہم ہی ذمہ اُٹھاتے ہیں کہ اگر کوئی
صاحب طالب حق بن کر یعنی اسلام قبول کرنے کا تحریری وعدہ کر کے کسی کتاب عبرانی، یونانی، لاطینی،
انگریزی، سنسکرت وغیرہ سے کسی قدر دینی صداقتیں نکال کر پیش کریں یا اپنی ہی عقل کے زور سے کوئی
الہیات کا نہایت بار یک دقیقه پیدا کر کے دکھلا دیں تو ہم اس کو قرآن شریف میں سے نکال دیں گے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحہ ۲۴۷ تا ۲۷۷)
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر کوئی مولوی اس ملک کے تمام مولویوں میں سے معارف قرآنی میں مجھ
سے مقابلہ کرنا چاہے اور کسی سورت کی ایک تفسیر میں لکھوں اور ایک کوئی اور مخالف لکھے تو وہ نہایت ذلیل
ہوگا اور مقابلہ نہیں کر سکے گا اور یہی وجہ ہے کہ باوجود اصرار کے مولویوں نے اس طرف رخ نہیں کیا۔
پس یہ ایک عظیم الشان نشان ہے مگر اُن کے لئے جو انصاف اور ایمان ر ، اور ایمان رکھتے ہیں ۔
(ضمیمہ انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۲۹۳٬۲۹۲)
میں عربوں کے دعوئی ادب وفصاحت و بلاغت کو بالکل توڑنا چاہتا ہوں یہ لوگ جو اخبار نویس ہیں اور
چند سطر میں لکھ کر اپنے آپ کو اہل زبان اور ادیب قرار دیتے ہیں وہ اس اعجاز کے مقابلہ میں قلم اُٹھا کر
دیکھ لیں اُن کے قلم توڑ دیئے جاویں گے اور اگر ان میں کچھ طاقت ہے اور قوت ہے تو وہ اکیلے اکیلے یا
سب کے سب مل کر اس کا مقابلہ کریں۔ پھر انہیں معلوم ہو جائے گا اور یہ راز بھی کھل جائے گا جو یہ

نا واقف کہا کرتے ہیں کہ عربوں کو ہزار ہا روپے کے نوٹ دے کر کتا ہیں لکھائی جاتی ہیں ۔ اب معلوم ہو
جائے گا کہ کون عرب ہے جو ایسی فصیح بلیغ کتاب اور ایسے حقائق و معارف سے پر لکھ سکتا ہے جو کتا بیں یہ
ادب و انشاء کا دعویٰ کرنے والے لکھتے ہیں ان کی مثال پتھروں کی سی ہے کہ سخت ، نرم، سیاہ ، سفید پتھر جمع
کر کے رکھے جائیں مگر یہ تو ایک لذیذ اور شیریں چیز ہے جس میں حقائق اور معارف قرآنی کے اجزاء
ترکیب دیئے گئے ہیں ۔ غرض جو بات روح القدس کی تائید سے لکھی جاوے اور جو الفاظ اس کے القاء سے
آتے ہیں وہ اپنے ساتھ ایک حلاوت رکھتے ہیں اور اس حلاوت میں ملی ہوئی شوکت اور قوت ہوتی ہے جو
دوسرں کو اس پر قادر نہیں ہونے دیتی۔ یہ غرض بہت بڑا نشان ہوگا۔
الحکم، مورخه ۳۱ را کتوبر ۱۹۰۱ء صفحه ۵ کالم نمبر ۳ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۵۶۴ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
یادر ہے کہ اگرچہ میں اب تک عربی میں سترہ کے قریب بے مثل کتابیں شائع کر چکا ہوں جن کے مقابل
میں اس دس برس کے عرصہ میں ایک کتاب بھی مخالفوں نے شائع نہیں کی مگر آج مجھے خیال آیا کہ چونکہ
وہ کتابیں صرف عربی فصیح و بلیغ میں ہی نہیں بلکہ ان میں بہت سے قرآنی حقائق معارف ہیں۔ اس لئے
ممکن ہے کہ وہ لوگ یہ جواب دیں کہ ہم حقائق معارف سے نا آشنا ہیں اگر صرف عربی فصیح میں نظم ہوتی ۔
جیسے عام قصائد ہوتے ہیں تو ہم بلاشبہ اس کی نظیر بنا سکتے اور نیز یہ بھی خیال آیا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب
سے اگر صرف کتاب اعجاز مسیح کی نظیر طلب کی جائے تو وہ ضرور اس میں کہیں گے کہ کیونکر ثابت ہو کہ
ستر دن کے اندر یہ کتاب تالیف کی گئی ہے اور اگر وہ حجت پیش کریں کہ یہ کتاب دو برس میں بنائی گئی ہے
اور ہمیں بھی دو برس کی مہلت ملے تو مشکل ہوگا کہ ہم صفائی سے ان کو ستر دن کا ثبوت دے سکیں ۔ان
وجوہات سے مناسب سمجھا گیا کہ خدا تعالیٰ سے یہ درخواست کی جائے کہ ایک سادہ قصیدہ بنانے کے
لئے روح القدس سے مجھے تائید فرمادے جس میں مباحثہ مد کا ذکر ہوتا اس بات کے سمجھنے کے لئے دقت
نہ ہو کہ وہ قصیدہ کتنے دن میں طیار کیا گیا ہے۔ سو میں نے دعا کی کہ اے خدائے قدیر مجھے نشان کے طور پر
توفیق دے کہ ایسا قصیدہ بناؤں اور وہ دعا میری منظور ہو گئی اور روح القدس سے ایک خارق عادت مجھے
تائید ملی اور قصیدہ پانچ دن میں ہی میں نے ختم کر لیا ۔ کاش اگر کوئی اور شغل مجبور نہ کرتا تو وہ قصیدہ ایک
دن میں ہی ختم ہو جاتا ۔ کاش اگر چھپنے میں کسی قدر دیر نہ لگتی تو ۹ نومبر ۱۹۰۲ء تک وہ قصیدہ شائع ہو سکتا تھا۔
یہ ایک عظیم الشان نشان ہے جس کے گواہ خود مولوی ثناء اللہ صاحب ہیں کیونکہ قصیدہ سے خود ثابت
ہے کہ یہ ان کے مباحثہ کے بعد بنایا گیا ہے اور مباحثہ ۲۹ اور ۳۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء کو ہوا تھا اور ہمارے

دوستوں کے واپس آنے پر ۸ نومبر ۱۹۰۲ء کو اس قصیدہ کا بنانا شروع کیا گیا اور ۱۲ نومبر ۱۹۰۲ء کو مع اس اردو
عبارت کے ختم ہو چکا تھا کیونکہ میں یقین دل سے جانتا ہوں کہ خدا کی تائید کا یہ ایک بڑا نشان ہے تا وہ
مخالف کو شرمندہ اور لاجواب کرے۔ اس لئے میں اس نشان کو دس ہزار روپیہ کے انعام کے ساتھ مولوی
ثناء اللہ اور اس کے مددگاروں کے سامنے پیش کرتا ہوں کہ اگر وہ اسی میعاد میں یعنے پانچ دن میں ایسا
قصیدہ مع اسی قدر اردو مضمون کے جواب کے جو وہ بھی ایک نشان ہے بنا کر شائع کر دیں تو میں بلا توقف
دس ہزار رو پید ان کو دے دوں گا۔ چھپوانے کے لئے ایک ہفتہ کی اُن کو اور مہلت دیتا ہوں ۔ یہ گل باراں
دن ہیں اور دو دن ڈاک کے لئے بھی ان کا حق ہے ۔ پس اگر اس تاریخ سے کہ یہ قصیدہ اور اردو عبارت
ان کے پاس پہنچے چوداں دن تک اسی قدرا شعار بلیغ فصیح جو اس مقدار اور تعداد سے کم نہ ہوں شائع کر دیں
تو میں دس ہزار روپیہ ان کو انعام دے دوں گا ۔ اُن کو اختیار ہو گا کہ مولوی محمد حسین صاحب سے مدد لیں یا
کسی اور صاحب سے مدد لے لیں اور نیز اس وجہ سے بھی ان کو کوشش کرنی چاہیے کہ میرے اشتہار میں
پیشگوئی کے طور پر خبر دی گئی ہے کہ اخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک کوئی خارق عادت نشان ظاہر ہو گا اور گو وہ نشان
اور صورتوں میں بھی ظاہر ہو گیا ہے لیکن اگر مولوی ثناء اللہ اور دوسرے مخاطبین نے اس معیاد کے اندر
اس قصیدہ اور اس اردو مضمون کا جواب نہ لکھا نہ لکھوایا تو یہ نشان اُن کے ذریعہ سے پورا ہو جائے گا۔
سو انہیں لازم ہے کہ اگر وہ میرے کاروبار کو انسان کا منصوبہ خیال کرتے ہیں تو مقابلہ کر کے اس نشان کو
کسی طرح روک دیں اور دیکھو میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر وہ اکیلے یا دوسروں کی مدد سے میعاد معینہ کے
اندر میرے قصیدہ اور اردو عبارت کے مطابق اور اُن کی تعداد کے مطابق قصیدہ چھپوا کر شائع کرینگے اور تاریخ
وصولی سے بارہ دن کے اندر بذریعہ ڈاک میرے پاس بھیج دیں گے تو صرف میں یہی نہیں کروں گا کہ
دس ہزار روپیہ اُن کو انعام دوں گا بلکہ اس غلبہ سے میرا جھوٹا ہونا ثابت ہوگا ۔ اس صورت میں مولوی
ثناء اللہ صاحب اور ان کے رفیقوں کو ناحق کے افتراؤں کی حاجت نہیں رہے گی اور مفت میں اُن کی فتح
ہو جائے گی ورنہ اُن کا حق نہیں ہوگا کہ پھر کبھی مجھے جھوٹا کہیں یا میرے نشانوں کی تکذیب کریں ۔
دیکھو میں آسمان اور زمین کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ آج کی تاریخ سے اس نشان پر حصر رکھتا ہوں ۔ اگر میں
صادق ہوں اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں صادق ہوں تو کبھی ممکن نہیں ہو گا کہ مولوی ثناء اللہ اور ان کے
تمام مولوی پانچ دن میں ایسا قصیدہ بناسکیں اور اُردو مضمون کارڈ لکھ سکیں کیونکہ خدا تعالیٰ اُن کی قلموں
کو توڑ دے گا اور اُن کے دلوں کو نبی کر دے گا اور مولوی ثناء اللہ کو اس بدگمانی کی طرف راہ نہیں ہے کہ

وہ یہ کہے کہ قصیدہ پہلے سے بنا رکھا تھا کیونکہ وہ ذرا آنکھ کھول کر دیکھے کہ مباحثہ مد کا اس میں ذکر ہے۔ تھا مد کا
پس اگر میں نے پہلے بنایا تھا تب تو انہیں ماننا چاہیے کہ میں عالم الغیب ہوں ۔ بہر صورت یہ بھی ایک
نشان ہوا۔ اس لئے اب ان کو کسی طرف فرار کی راہ نہیں اور آج وہ الہام پورا ہوا جو خدا نے فرمایا تھا
قادر
کے کاروبار نمودار
کافر جو کہتے تھے
وہ
گرفتار
ہو
ہو
گئے
گئے
اعجاز احمدی۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۴۵ تا ۱۴۸)
کیا یہ خدا تعالیٰ کا نشان نہیں کہ وہی شخص جس کی نسبت کہا گیا تھا کہ جاہل ہے اور ایک صیغہ تک اس
کو معلوم نہیں وہ ان تمام مکفروں کو جو اپنا نام مولوی رکھتے ہیں بلند آواز سے کہتا ہے کہ میری تفسیر کے
مقابل پر تفسیر بناؤ تو ہزار روپے انعام لو اور نور الحق کے مقابل پر بناؤ تو پانچ ہزار روپیہ پہلے رکھا لو اور کوئی
مولوی دم نہیں مارتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیال کرنا چاہیے کہ ہم نے کس قدر تاکید سے اُن کو میدان میں بلایا اور
کن کن الفاظ سے ان کو غیرت دلانا چاہا مگر انہوں نے اس طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھا۔ ہم نے صرف
اس خیال سے کہ شیخ صاحب کی عربی دانی کا دعوی بھی فیصلہ پا جائے۔ رسالہ نورالحق میں یہ اشتہار دے
دیا کہ اگر شیخ صاحب عرصہ تین ماہ میں اسی قدر کتاب تحریر کر کے شائع کر دیں اور وہ کتاب در حقیقت
جميع لوازم بلاغت و فصاحت والتزام حق اور حکمت میں نور الحق کے ثانی ہو تو تین ہزار روپیہ نقد بطور انعام
شیخ صاحب کو دیا جائے گا اور نیز الہام کے جھوٹا ٹھہرانے کے لئے بھی ایک سہل اور صاف راستہ ان کومل
جائے گا اور ہزار لعنت کے داغ سے بھی بچ جائیں گے ورنہ وہ نہ صرف مغلوب بلکہ الہام کے مصدق
ٹھہریں گے مگر شیخ صاحب نے ان باتوں میں سے کسی کی بھی پرواہ نہ کی اور کچھ بھی غیرت مندی نہ
دکھلائی ۔ اس کا کیا سبب تھا ؟ بس یہی کہ یہ مقابلہ شیخ صاحب کی طاقت سے باہر ہے۔
خدا تعالیٰ
نے چاہا کہ اس متکبر کا غرور توڑے اور اس گردن کش کی گردن کو مروڑے اور اس کو دکھلاوے کہ کیونکر
وہ اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے سو اس کی توفیق اور مدد اور خاص اس کی تعلیم اور تفہیم سے یہ کتابیں تالیف
ہوئیں اور ہم نے کرامات الصادقین اور نور الحق کے لئے آخری تاریخ درخواست مقابلہ کی اس مولوی اور
تمام مخالفوں کے لئے اخیر جون ۱۸۹۴ء مقرر کی تھی جو گذر گئی ۔
( سر الخلافہ ۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۹۸ تا ۴۰۰ )
اگر حضرت سید مولوی محمد نذیر حسین صاحب یا جناب مولوی ابو محمد عبد الحق صاحب مسئلہ وفات مسیح میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی