باربار دعوت مقابلہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 8
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور مفتری نہیں بلکہ صادق ہوں ۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۹۰،۱۸۹)
میری نسبت جو کچھ ہمدردی قوم نے کی ہے وہ ظاہر ہے اور غیر قوموں کا بغض ایک طبعی امر ہے ان
لوگوں نے کونسا پہلو میرے تباہ کرنے کا اُٹھا رکھا۔ کونسا ایزا کا منصوبہ ہے جو انتہا تک نہیں پہونچایا۔ کیا
بد دعاؤں میں کچھ کسر رہی یا قتل کے فتوے نامکمل رہے یا ایذا اور توہین کے منصوبے کما حقہ ظہور میں نہ
آئے۔ پھر وہ کونسا ہاتھ ہے جو مجھے بچاتا ہے۔ اگر میں کاذب ہوتا تو چاہئیے تو یہ تھا کہ خدا خود میرے
ہلاک کرنے کے لئے اسباب پیدا کرتا نہ یہ کہ وقتا فوقتا لوگ اسباب پیدا کریں اور خدا ان اسباب کو
معدوم کرتا رہے۔ کیا یہی کاذب کی نشانیاں ہوا کرتی ہیں کہ قرآن بھی اس کی گواہی دے اور آسمانی نشان بھی
اس کی تائید میں نازل ہوں اور عقل بھی اسی کی مؤید ہو اور جو اس کی موت کے شائق ہوں وہی مرتے
جائیں۔ میں ہرگز یقین نہیں کرتا کہ زمانہ نبوی کے بعد کسی اہل اللہ اور اہل حق کے مقابل پر کبھی کسی
مخالف کو ایسی صاف اور صریح شکست اور ذلت پہونچی ہو جیسا کہ میرے دشمنوں کو میرے مقابل پر پہنچی
ہے ۔ اگر انہوں نے میری عزت پر حملہ کیا تو آخر آپ ہی بے عزت ہوئے اور اگر میری جان پر حملہ کر کے ا
یہ کہا کہ اس شخص کے صدق اور کذب کا معیار یہ ہے کہ وہ ہم سے پہلے مرے گا تو پھر آپ ہی مر گئے ۔
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۴۵، ۴۶ )
وہ خدا جس کا قوی ہاتھ زمینوں اور آسمانوں اور ان سب چیزوں کو جو اُن میں ہیں ، تھامے ہوئے ہے
وہ کب انسان کے ارادوں سے مغلوب ہو سکتا ہے اور آخر ایک دن آتا ہے جو وہ فیصلہ کرتا ہے۔ پس
صادقوں کی یہی نشانی ہے کہ انجام انہی کا ہوتا ہے۔ خدا اپنی تجلیات کے ساتھ ان کے دل پر نزول کرتا
ہے۔ پس کیونکر وہ عمارت منہدم ہو سکے جس میں وہ حقیقی بادشاہ فروکش ہے ٹھٹھا کرو جس قدر چاہو۔
گالیاں دو جس قدر چاہو اور ایذا تکلیف دہی کے منصوبے سوچو جس قدر چاہو اور میرے استیصال کے
لئے ہر ایک قسم کی تدبیریں اور مکر سو چو جس قدر چاہو۔ پھر یا درکھو کہ عنقریب خدا تمہیں دکھلا دے گا کہ اس
کا ہاتھ غالب ہے۔ نادان کہتا ہے کہ میں اپنے منصوبوں سے غالب ہو جاؤں گا ۔ مگر خدا کہتا ہے کہ اے
لعنتی دیکھ۔ میں تیرے سارے منصوبے خاک میں ملادوں گا۔ اگر خدا چاہتا تو ان مخالف مولویوں اور اُن
کے پیروؤں کو آنکھیں بخشا اور وہ ان وقتوں اور موسموں کو پہچان لیتے جن میں خدا کے مسیح کا آنا ضروری
تھا۔ لیکن ضرور تھا کہ قرآن شریف اور احادیث کی وہ پیشگوئیاں پوری ہوتیں جن میں لکھا تھا کہ مسیح موعود
جب ظاہر ہوگا تو اسلامی علماء کے ہاتھ سے دُکھ اُٹھائے گا وہ اس کو کافر قرار دیں گے اور اس کے قتل کے
لئے فتوے دیئے جائیں گے اور اس کی سخت تو ہین کی جائے گی اور اس کو دائرہ اسلام سے خارج اور دین
کا تباہ کرنے والا خیال کیا جائے گا۔
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحہ ۵۳)
خدا تعالیٰ اپنی تائیدات اور اپنے نشانوں کو ابھی ختم نہیں کر چکا اور اسی کی ذات کی مجھے قسم ہے کہ وہ
بس نہیں کرے گا جب تک میری سچائی دنیا پر ظاہر نہ کردے۔ پس اے تمام لوگو! جو میری آواز سنتے
ہو خدا کا خوف کرو اور حد سے مت بڑھو۔ اگر یہ منصوبہ انسان کا ہوتا تو خدا مجھے ہلاک کر دیتا اور اس تمام
کاروبار کا نام ونشان نہ رہتا۔ مگر تم نے دیکھا کہ کیسی خدا تعالیٰ کی نصرت میرے شامل حال ہو رہی ہے
اور اس قدر نشان نازل ہوئے جو شمار سے خارج ہیں۔ دیکھو کس قدر دشمن ہیں جو میرے ساتھ مباہلہ
کر کے ہلاک ہو گئے ۔اے بندگان خدا! کچھ تو سوچو کیا خدا تعالیٰ جھوٹوں کے ساتھ ایسا معاملہ کرتا ہے؟
( تتمہ حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۵۴)