باربار دعوت مقابلہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 7

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

پانچ ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی ۔ تاہم یقیناً سمجھو کہ یہ خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے خدا اس کو ہرگز ضائع
نہیں کرے گا۔ وہ راضی نہیں ہو گا جب تک کہ اس کو کمال تک نہ پہنچا وے اور وہ اس کی آبپاشی کرے گا
اور اس کے گردا حاطہ بنائے گا اور تعجب انگیز ترقیات دے گا۔ کیا تم نے کچھ کم زور لگایا۔ پس اگر یہ انسان
کا کام ہوتا تو کبھی کا یہ درخت کاٹا جاتا اور اس کا نام ونشان باقی نہ رہتا۔
اس نے مجھے حکم دیا ہے کہ تا میں آپ لوگوں کے سامنے مباہلہ کی درخواست پیش کروں ۔ تا جو راستی کا
دشمن ہے وہ تباہ ہو جائے اور جو اندھیرے کو پسند کرتا ہے وہ عذاب کے اندھیرے میں پڑے پہلے میں
نے کبھی ایسے مباہلہ کی نیت نہیں کی اور نہ چاہا کہ کسی پر بد دعا کروں ۔ عبدالحق غزنوی ثم امرتسری نے مجھ
سے مباہلہ چاہا مگر میں مدت تک اعراض کرتا رہا۔ آخر اس کے نہایت اصرار سے مباہلہ ہوا۔ مگر میں نے
اس کے حق میں کوئی بد دعا نہیں کی لیکن اب میں بہت ستایا گیا اور دکھ دیا گیا۔ مجھے کافر ٹھہرایا گیا۔ مجھے
دجال کہا گیا ۔ میرا نام شیطان رکھا گیا۔ مجھے کذاب اور مفتری سمجھا گیا۔ میں ان کے اشتہاروں میں
لعنت کے ساتھ یاد کیا گیا۔ میں ان کی مجلسوں میں نفرین کے ساتھ پکارا گیا۔ میری تکفیر پر آپ لوگوں
نے ایسی کمر باندھی کہ گویا آپ کو کچھ بھی شک میرے کفر میں نہیں۔ ہر یک نے مجھے گالی دینا اجر عظیم کا
موجب سمجھا اور میرے پر لعنت بھیجنا اسلام کا طریق قرار دیا۔ پر ان سب تلخیوں اور دکھوں کے وقت
خدا میرے ساتھ تھا۔ ہاں وہی تھا جو ہر ایک وقت مجھ کو تسلی اور اطمینان دیتا رہا۔ کیا ایک کیڑا ایک جہان
کے مقابل کھڑا ہو سکتا ہے؟ کیا ایک ذرہ تمام دنیا کا مقابلہ کرے گا ؟ کیا ایک دروغگو کی ناپاک روح یہ
استقامت رکھتی ہے؟ کیا ایک ناچیز مفتری کو یہ طاقتیں حاصل ہو سکتی ہیں؟
سو یقینا سمجھو کہ تم مجھ سے نہیں بلکہ خدا سے لڑ رہے ہو۔ کیا تم خوشبو اور بد بو میں فرق نہیں کر سکتے ۔ کیا تم
سچائی کی شوکت کو نہیں دیکھتے۔ بہتر تھا کہ تم خدا تعالیٰ کے سامنے روتے اور ایک ترساں اور ہراساں دل
کے ساتھ اس سے میری نسبت ہدایت طلب کرتے اور پھر یقین کی پیروی کرتے نہ شک اور وہم کی ۔
سواب اُٹھو اور مباہلہ کے لئے طیار ہو جاؤ۔ تم سن چکے ہو کہ میرا دعوئی دو باتوں پر مبنی تھا۔ اول نصوص
قرآنیہ اور حدیثیہ پر ۔ دوسرے الہامات الہیہ پر ۔ سو تم نے نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کو قبول نہ کیا اور خدا کی
کلام کو یوں ٹال دیا جیسا کہ کوئی تنکا توڑ کر پھینک دے۔ اب میرے بناء دعویٰ کا دوسراشق باقی رہا۔
سو میں اس ذات قادر غیور کی آپ کو قسم دیتا ہوں جس کی قسم کو کوئی ایمان دار رد نہیں کر سکتا ، کہ اب
اس دوسری بناء کی تصفیہ کے لئے مجھ سے مباہلہ کرلو۔

اور یوں ہوگا کہ تاریخ اور مقام مباہلہ کے مقرر ہونے کے بعد میں ان تمام الہامات کے پرچہ کو جو لکھ
چکا ہوں ، اپنے ہاتھ میں لے کر میدان مباہلہ میں حاضر ہوں گا اور دعا کروں گا کہ یا الہی ! اگر یہ الہ ! اگر یہ الہامات
جو میرے ہاتھ میں ہیں میرا ہی افتراء ہے اور تو جانتا ہے کہ میں نے ان کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے یا
اگر یہ شیطانی وساوس ہیں اور تیرے الہام نہیں تو آج کی تاریخ سے ایک برس گزرنے سے پہلے مجھے
وفات دے یا کسی ایسے عذاب میں مبتلا کر جوموت سے بدتر ہو اور اس سے رہائی عطا نہ کر جب تک کہ
موت آ جائے تا میری ذلت ظاہر ہوا اور لوگ میرے فتنہ سے بچ جائیں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میرے
سبب سے تیرے بندے فتنہ اور ضلالت میں پڑیں اور ایسے مفتری کا مرنا ہی بہتر ہے۔ لیکن اے خدائے
تیرے منہ کی
علیم و خبیر اگر تو جانتا ہے کہ یہ تمام الہامات جو میرے ہاتھ میں ہیں تیرے ہی الہام ہیں اور تیرے،
باتیں ہیں تو ان مخالفوں کو جو اس وقت حاضر ہیں ۔ ایک سال کے عرصہ تک نہایت سخت دکھ کی مار
میں مبتلا کر کسی کو اندھا کر دے اور کسی کو مجذوم اور کسی کو مفلوج اور کسی کو مجنون اور کسی کو مصروع اور کسی کو
سانپ یا سگ دیوانہ کا شکار بنا اور کسی کے مال پر آفت نازل کر اور کسی کی جان پر اور کسی کی عزت پر اور
جب میں یہ دعا کر چکوں تو دونوں فریق کہیں کہ آمین ۔ ایسا ہی فریق ثانی کی جماعت میں سے ہر یک شخص
جو مباہلہ کے لئے حاضر ہو جناب الہی میں یہ دعا کرے کہ اے خدائے علیم وخبیر ہم اس شخص کو جس کا نام
غلام احمد ہے ، در حقیقت کذاب اور مفتری ہے اور کافر جانتے ہیں ۔ پس اگر یہ شخص در حقیقت کذاب اور
مفتری اور کافر اور بے دین ہے اور اس کے یہ الہام تیری طرف سے نہیں بلکہ اپنا ہی افترا ہے تو اس
امت مرحومہ پر یہ احسان کر کہ اس مفتری کو ایک سال کے اندر ہلاک کر دے تا لوگ اس کے فتنہ سے
امن میں آجائیں اور اگر یہ مفتری نہیں اور تیری طرف سے ہے اور یہ تمام الہام تیرے ہی منہ کی پاک
باتیں ہیں تو ہم پر جو اس کو کافر اور کذاب سمجھتے ہیں ، دکھ اور ذلت سے بھرا ہوا عذاب ایک برس کے اندر
نازل کر اور کسی کو اندھا کر دے اور کسی کو مجزوم اور کسی کو مفلوج اور کسی کو مجنون اور کسی کو مصروع اور کسی کو
سانپ یا سگ دیوانہ کا شکار بنا اور کسی کے مال پر آفت نازل کر اور کسی کی جان پر اور کسی کی عزت پر اور
جب یہ دعا فریق ثانی کر چکے تو دونوں فریق کہیں کہ آمین اور یاد رہے کہ اگر کوئی شخص مجھے کذاب
اور مفتری تو جانتا ہے مگر کافر کہنے سے پر ہیز رکھتا ہے تو اس کو اختیار ہوگا کہ اپنی دعائے مباہلہ میں صرف
کذاب اور مفتری کا لفظ استعمال کرے جس پر اس کو یقین دلی ہے۔
اور اس مباہلہ کے بعد اگر میں ایک سال کے اندر مر گیا یا کسی ایسے عذاب میں مبتلا ہو گیا جس میں

جاں بری کے آثار نہ پائے جائیں تو لوگ میرے فتنہ سے بچ جائیں گے۔ اور میں ہمیشہ کی لعنت کے
ساتھ ذکر کیا جاؤں گا اور میں ابھی لکھ دیتا ہوں کہ اس صورت میں مجھے کا ذب مورد لعنت الہی یقین
کرنا چاہیئے اور پھر اس کے بعد میں دجال یا ملعون یا شیطان کہنے سے ناراض نہیں اور اس لائق ہوں
گا کہ ہمیشہ کے لئے لعنت کے ساتھ ذکر کیا جاؤں اور اپنے مولا کے فیصلہ کو فیصلہ ناطق سمجھوں گا اور میری لا
پیروی کرنے والا یا مجھے اچھا اور صادق سمجھنے والا خدا کے قہر کے نیچے ہوگا ۔ پس اس صورت میں میرا انجام
نہایت ہی بد ہو گا جیسا کہ بدذات کا ذبوں کا انجام ہوتا ہے۔
لیکن اگر خدا نے ایک سال تک مجھے موت اور آفات بدنی سے بچالیا اور میرے مخالفوں پر قہر اور
غضب الہی کے آثار ظاہر ہو گئے اور ہر ایک ان میں سے کسی نہ کسی بلا میں مبتلا ہو گیا اور میری بد دعا نہایت
چمک کے ساتھ ظاہر ہوگئی تو دنیا پر حق ظاہر ہو جائے گا اور یہ روز کا جھگڑا درمیان سے اٹھ جائے گا۔
میں دوبارہ کہتا ہوں کہ میں نے پہلے اس سے کبھی کلمہ گو کے حق میں بد دعا نہیں کی اور صبر کرتا رہا مگر
اس روز خدا سے فیصلہ چاہوں گا اور اس کی عصمت اور عزت کا دامن پکڑوں گا کہ تاہم میں سے فریق ظالم
اور دروغگو کو تباہ کر کے اس دین متین کو شریروں کے فتنہ سے بچائے۔
میں یہ بھی شرط کرتا ہوں کہ میری دعا کا اثر صرف اس صورت میں سمجھا جائے کہ جب تمام وہ لوگ جو
مباہلہ کے میدان میں بالمقابل آویں ، ایک سال تک ان بلاؤں میں سے کسی بلا میں گرفتار ہو جائیں
اگر ایک بھی باقی رہا تو میں اپنے تئیں کا ذب سمجھوں گا اگر چہ وہ ہزار ہوں یا دو ہزار اور پھر ان کے ہاتھ پر
تو بہ کروں گا اور اگر میں مر گیا تو ایک خبیث کے مرنے سے دنیا میں ٹھنڈ اور آرام ہو جائے گا۔ میرے
مباہلہ میں یہ شرط ہے کہ اشخاص مندرجہ ذیل میں سے کم سے کم دس آدمی حاضر ہوں ۔ اس سے کم نہ
ہوں اور جس قدر زیادہ ہوں میری خوشی اور مراد ہے۔ کیونکہ بہتوں پر عذاب الہی کا محیط ہو جانا ایک ایسا
کھلا کھلا نشان ہے جو کسی پر مشتبہ نہیں رہ سکتا۔
گواہ رہ اے زمین اور اے آسمان کہ خدا کی لعنت اس شخص پر کہ اس رسالہ کے پہنچنے کے بعد نہ
مباہلہ میں حاضر ہو اور نہ تکفیر اور توہین کو چھوڑے اور نہ ٹھٹھا کرنے والوں کی مجلسوں سے الگ ہو۔ اور
اے مومنو! برائے خدا تم سب کہو کہ آمین ۔ مجھے افسوس سے یہ بھی لکھنا پڑا کہ آج تک ان ظالم مولویوں
نے اس صاف اور سیدھے فیصلے کی طرف رخ ہی نہیں کیا تا اگر میں اُن کے خیال میں کاذب تھا تو
احکم الحاکمین کے حکم سے اپنی سزا کو پہنچ جاتا۔ انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحہ ۶۴ تا ۶۷)

میں کافی مقدار دیکھنے کے بعد مباہلہ کی رسم کو اپنی طرف سے ختم کر چکا ہوں لیکن ہر ایک جو مجھے
کذاب سمجھتا ہے اور ایک مکار اور مفتری خیال کرتا ہے اور میرے دعوی مسیح موعود کے بارہ میں میرا
مکذب ہے اور جو کچھ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے وحی ہوئی اس کو میرا افتراء خیال کرتا ہے وہ خواہ
مسلمان کہلا تا ہو یا ہند و یا آر یہ یاکسی اور مذہب کا پابند ہواس کو بہر حال اختیار ہے کہ اپنے طور پر مجھے
مقابل پر رکھ کر تحریری مباہلہ شائع کرے۔ یعنی خدا تعالیٰ کے سامنے یہ اقرار چند اخباروں میں شائع
کرے کہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے یہ بصیرت کامل طور پر حاصل ہے کہ یہ شخص ( اس
جگہ تصریح سے میرا نام لکھے ) جو مسیح موعود ہونے کا دعوی کرتا ہے در حقیقت کذاب ہے اور یہ الہام جن
میں سے بعض اس نے اس کتاب میں لکھے ہیں یہ خدا کا کلام نہیں ہے بلکہ سب اس کا افتراء ہے اور
میں اس کو در حقیقت اپنی کامل بصیرت اور کامل غور کے بعد اور یقین کامل کے ساتھ مفتری اور کذاب
اور دجال سمجھتا ہوں ۔ پس اے خدائے قادر اگر تیرے نزدیک یہ شخص صادق ہے اور کذاب اور
مفتری اور کافر اور بے دین نہیں ہے تو میرے پر اس تکذیب اور توہین کی وجہ سے کوئی عذاب شدید
نازل کر ورنہ اس کو عذاب میں مبتلا کر ۔ آمین ۔
ہر ایک کے لئے کوئی تازہ نشان طلب کرنے کے لئے یہ دروازہ کھلا ہے اور میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر
اس دعائے مباہلہ کے بعد جس کو عام طور پر مشتہر کرنا ہوگا اور کم سے کم تین نامی اخباروں میں درج کرنا
ہوگا۔ ایسا شخص جو اس تصریح کے ساتھ قسم کھا کر مباہلہ کرے اور آسمانی عذاب سے محفوظ رہے تو پھر
میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں ۔ اس مباہلہ میں کسی میعاد کی ضرورت نہیں۔ یہ شرط ہے کہ کوئی ایسا امر
نازل ہو جس کو دل محسوس کر لیں ۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۷۱-۷۲)
جب سے خدا نے مجھے مسیح موعود اور مہدی معہود کا خطاب دیا ہے میری نسبت جوش اور غضب ان
لوگوں کا جو اپنے تئیں مسلمان قرار دیتے ہیں اور مجھے کافر کہتے ہیں انتہاء تک پہنچ گیا ہے۔ پہلے میں نے
صاف صاف اولہ کتاب اللہ اور حدیث سے اپنے دعوی کو ثابت کیا۔ مگر قوم نے دانستہ ان دلائل سے منہ
پھیر لیا اور پھر میرے خدا نے بہت سے آسمانی نشان میری تائید میں دکھلائے مگر قوم نے ان سے بھی کچھ
فائدہ نہ اٹھایا اور پھر ان میں سے کئی لوگ مباہلہ کے لئے اٹھے اور بعض نے علاوہ مباہلہ کے الہام کا دعویٰ
کر کے یہ پیشگوئی کی کہ فلاں سال یا کچھ مدت تک ان کی زندگی میں ہی یہ عاجز ہلاک ہو جائے گا مگر
آخر کار وہ میری زندگی میں خود ہلاک ہو گئے۔ مگر نہایت افسوس ہے کہ قوم کی پھر بھی آنکھ نہ کھلی اور انہوں

نے یہ خیال نہ کیا کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو ہر ایک پہلو سے وہ مغلوب نہ ہوتے ۔ قرآن شریف ان کو
جھوٹا ٹھہراتا ہے۔ معراج کی حدیث اور حدیث اِمَامُكُمْ مِنْكُم ان کو جھوٹا ٹھہراتی ہے۔ مباہلوں کا انجام
ان کو جھوٹا ٹھہراتا ہے۔ پھر ان کے ہاتھ میں کیا ہے جو اس خدا کے اس فرستادہ کی دلیری سے تکذیب
کر رہے ہیں جو تقریباً چھبیس برس سے ان کو حق اور راستی کی طرف بلا رہا ہے۔ کیا اب تک انہوں نے
آیت کریمہ يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ لے کا مزہ نہیں چکھا۔ کہاں ہے مولوی غلام دستگیر
جس نے اپنی کتاب فیض رحمانی میں میری ہلاکت کے لئے بددعا کی تھی اور مجھے مقابل پر رکھ کر جھوٹے
کی موت چاہی تھی؟ کہاں ہے مولوی چراغ دین جموں والا جس نے الہام کے دعوے سے میری موت
کی خبر دی تھی اور مجھ سے مباہلہ کیا تھا ؟ کہاں ہے فقیر مرزا جو اپنے مریدوں کی ایک بڑی جماعت رکھتا تھا
جس نے بڑے زور شور سے میری موت کی خبر دی تھی۔ اور کہا تھا کہ عرش پر سے خدا نے مجھے خبر دی ہے
کہ یہ شخص مفتری ہے آئندہ رمضان تک میری زندگی میں ہلاک ہو جائیگا لیکن جب رمضان آیا تو پھر
آپ ہی طاعون سے ہلاک ہو گیا ۔ کہاں ہے سعد الله لو دھانوی ؟ جس نے مجھ سے مباہلہ کیا تھا اور میری
موت کی خبر دی تھی۔ آخر میری زندگی میں ہی طاعون سے ہلاک ہو گیا۔ کہاں ہے مولوی محی الدین
لکھو کے والا ؟ جس نے مجھے فرعون قرار دیکر اپنی زندگی میں ہی میری موت کی خبر دی تھی اور میری تباہی
کی نسبت کئی اور الہام شائع کئے تھے ۔ آخر وہ بھی میری زندگی میں ہی دنیا سے گذر گیا۔ کہاں ہے
بابوا الہی بخش صاحب مؤلف عصائے موسیٰ اکو نٹنٹ لاہور؟ جس نے اپنے تئیں موسیٰ قرار دیکر مجھے فرعون
قرار دیا تھا اور میری نسبت اپنے زندگی میں ہی طاعون سے ہلاک ہونے کی پیشگوئی کی تھی اور میری تباہی
کی نسبت اور بھی بہت سی پیشگوئیاں کی تھیں آخر وہ بھی میری زندگی میں ہی اپنی کتاب عصائے موسیٰ پر
جھوٹ اور افتراء کا داغ لگا کر طاعون کی موت سے بصد حسرت مرا۔ اور ان تمام لوگوں نے چاہا کہ
میں اس آیت کا مصداق ہو جاؤں کہ اِنْ يَّكَ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبہ کے لیکن وہ آپ ہی اس
آیت ممدوحہ کا مصداق ہو کر ہلاک ہو گئے اور خدا نے انکو ہلاک کر کے مجھ کو اس آیت کا مصداق بنایا۔
وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ " کیا ان تمام دلائل سے خدا تعالیٰ کی
حجت پوری نہیں ہوئی مگر ضرور تھا کہ مخالف لوگ انکار سے پیش آتے ۔ کیونکہ پہلے سے یعنی آج سے
چھبیس برس پہلے براہین احمدیہ میں خدا کی یہ پیشگوئی موجود ہے ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے
ال المؤمن : ۲۹

اسے قبول نہ کیا لیکن خدا سے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔
سو ہم ایمان رکھتے ہیں کہ خدا اپنے حملوں کو نہیں روکے گا اور نہ بس کرے گا جب تک کہ دنیا پر میری
سچائی ظاہر نہ ہو جائے ۔
لیکن آج ۱۵ رمئی ۱۹۰۸ ء کو میرے دل میں ایک خیال آیا ہے کہ ایک اور طریق فیصلہ کا ہے۔ شاید کو
کوئی خدا ترس اس سے فائدہ اٹھا دے اور انکار کے خطرناک گرداب سے نکل آوے اور وہ طریق یہ
ہے کہ میرے مخالف منکروں میں سے جو شخص اشد مخالف ہوا اور مجھ کو کافر اور کذاب سمجھتا ہو۔ وہ کم سے
کم دس نامی مولوی صاحبوں یا دس نامی رئیسوں کی طرف سے منتخب ہو کر اس طور سے مجھ سے مقابلہ
کرے جو دو سخت بیماروں پر ہم دونوں اپنے صدق و کذب کی آزمائش کریں ۔ یعنی اس طرح پر کہ دو
خطرناک بیمار لے کر جو جدا جدا بیماری کی قسم میں مبتلا ہوں قرعہ اندازی کے ذریعے سے دونوں بیماروں کو
اپنی اپنی دعا کے لئے تقسیم کر لیں۔ پھر جس فریق کا بیمار بکلی اچھا ہو جاوے یا دوسرے بیمار کے مقابل
پر اس کی عمر زیادہ کی جاوے، وہی فریق سچا سمجھا جاوے۔ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔
اور میں پہلے سے اللہ تعالیٰ کے وعدہ پر بھروسہ کر کے یہ خبر دیتا ہوں کہ جو بیمار میرے حصہ میں آوے گا یا
تو خدا اسے بکلی صحت دے گا اور یا بہ نسبت دوسرے بیمار کے اس کی عمر بڑھا دے گا اور یہی امر میری
سچائی کا گواہ ہوگا۔ اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر یہ سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ۔ لیکن یہ شرط ہو گی
کہ فریق مخالف جو میرے مقابل پر کھڑا ہو گا وہ خود اور ایسا ہی دس اور مولوی یا دس رئیس جو اس کے ہم
عقیدہ ہوں یہ شائع کر دیں کہ در حالت میرے غلبہ کے وہ میرے پر ایمان لائیں گے اور میری جماعت
میں داخل ہوں گے اور یہ اقرار تین نامی اخباروں میں شائع کرانا ہو گا۔ ایسا ہی میری طرف سے بھی
یہی شرائط ہوں گی ۔ اس قسم کے مقابلہ سے فائدہ یہ ہوگا کہ کسی خطرناک بیمار کی جو اپنی زندگی سے نومید
ہو چکا ہے۔ خدا تعالیٰ جان بچائے گا اور احیائے موتی کے رنگ میں ایک نشان ظاہر کرے گا اور
دوسرے یہ کہ اس طور سے یہ جھگڑا بڑے آرام اور سہولت سے فیصلہ ہو جائے گا۔
والسلام على من اتبع الهدى
المشتهر
مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود ۱۵ مئی ۱۹۰۸ء
چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲ تا ۴ )

میں نے حضرت شیخ الکل صاحب اور ان کے شاگردوں کی زبان درازیوں پر بہت صبر کیا اور ستایا
گیا اور آپ کو روکتا رہا۔ اب میں مامور ہو۔ امور ہونے کی وجہ سے اس دعوت الی اللہ کی طرف شیخ الکل صاحب
اور ان کی جماعت کو بلاتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ اس نزاع کا آپ فیصلہ کر دے گا۔ وہ
دلوں کے خیالات کو جانچتا اور سینوں کے حالات کو پرکھتا ہے اور کسی سے دل آزار زیادتی اور جہر بالشوء پسند
نہیں کرتا ۔ وہ لا پرواہ ہے۔ متقی وہی ہے جو اس سے ڈرے اور میری اس میں کیا کسر شان ہے کہ اگر
کوئی مجھے کتا کہے یا کافر کافر اور دجال کر کے پکارے ۔ در حقیقت حقیقی طور پر انسان کی کیا عزت ہے
صرف اس کے نور کے پرتوہ کے پڑنے سے عزت حاصل ہوتی ہے۔ اگر وہ مجھ پر راضی نہیں اور میں اس
کی نگاہ میں بُرا ہوں تو پھر کتے کی طرح کیا ہزار درجہ کتوں سے بدتر ہوں ۔
گر خدا از بنده خوشنود نیست هیچ حیوانی چو او مردود نیست لے
گر سگ نفس دنی را پروریم
از سگان کوچہ ہا ہم کمتریم ۲
اے خدا اے طالبان را رہنما
ایک مہر تو حیات روح ما ۳
تا برآید
دو عالم کام ما ہے
مقام دیگراند ۵
واں دگر را میگذاری پا بگل 1
ذات تو سرچشمہ فیض و ہدی کے
غرض خدا وند قادر قدوس میری پناہ ہے اور میں تمام کام اپنا اسی کو سونپتا ہوں اور گالیوں کے عوض
میں گالیاں دینا نہیں چاہتا اور نہ کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ ایک ہی ہے جو کہے گا ۔ افسوس کہ ان لوگوں نے
لے اگر خدا بندہ سے خوش نہیں ہے تو اس جیسا کوئی حیوان بھی مردود نہیں۔
بر رضائے خویش گن انجام ما
خلق و عالم جمله در شور و شراند طالبانت
آں یکے را نور مے بخشی بدل
چشم و گوش و دل ز تو گیرد ضیاء
در
در
ے اگر ہم اپنے ذلیل نفس کو پالنے میں لگے رہیں تو ہم گلیوں کے کتوں سے بھی بدتر ہیں ۔
سے اے خدا۔ اے طالبوں کے رہنما۔ اے وہ کہ تیری محبت ہماری روح کی زندگی ہے۔
ہے تو ہمارا خاتمہ اپنی رضا پر کر کہ دونوں جہان میں ہماری مراد پوری ہو۔
ے دنیا اور اس کے لوگ سب شور و شر میں مصروف ہیں ۔ مگر تیرے طالب اور ہی مقام پر ہیں۔
ان میں سے ایک کے دل کو تو نور بخشتا ہے اور دو دسرے کو کیچڑ میں پھنسا ہوا چھوڑ دیتا ہے۔
کے آنکھ ، کان اور دل تجھ سے ہی روشنی حاصل کرتے ہیں۔ تیری ذات ہدایت اور فیض کا سر چشمہ ہے۔

تھوڑی سی بات کو بہت دور ڈال دیا اور خدائے تعالیٰ کو اس بات پر قادر نہ سمجھا کہ جو چاہے کرے اور
جس کو چاہے مامور کر کے بھیجے ۔ کیا انسان اس سے لڑ سکتا ہے یا آدم زاد کو اس پر اعتراض کرنے کا
حق پہنچتا ہے کہ تو نے ایسا کیوں کیا ، ایسا کیوں نہیں کیا۔
( آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۳۴ ، ۳۳۵)
افسوس ان لوگوں کی حالتوں پر ان لوگوں نے خدا اور اس کے رسول کے فرمودہ کی کچھ بھی عزت نہ
کی۔ اور صدی پر بھی سترہ برس گزر گئے ۔ مگر ان کا مجدداب تک کسی غار میں پوشیدہ بیٹھا ہے۔ مجھ سے
یہ لوگ کیوں بخل کرتے ہیں ۔ اگر خدا نہ چاہتا تو میں نہ آتا ۔ بعض دفعہ میرے دل میں یہ بھی خیال آیا کہ
میں درخواست کروں کہ خدا مجھے اس عہدہ سے علیحدہ کرے اور میری جگہ کسی اور کو اس خدمت سے ممتاز
فرمائے۔ پر ساتھ ہی میرے دل میں یہ ڈالا گیا کہ اس سے زیادہ اور کوئی سخت گناہ نہیں کہ میں خدمت
سپردکردہ میں بزدلی ظاہر کروں ۔ جس قدر میں پیچھے ہٹنا چاہتا ہوں ۔ اسی قدر خدا تعالیٰ مجھے کھینچ کر
آگے لے آتا ہے۔ میرے پر ایسی رات کوئی کم گذرتی ہے جس میں مجھے یہ تسلی نہیں دی جاتی کہ
میں تیرے ساتھ ہوں اور میری آسمانی فوجیں تیرے ساتھ ہیں اگر چہ جولوگ دل کے پاک ہیں مرنے
کے بعد خدا کو دیکھیں گے لیکن مجھے اسی کے منہ کی قسم ہے کہ میں اب بھی اس کو دیکھ رہا ہوں ۔ دنیا مجھ کو
نہیں پہچانتی لیکن وہ مجھے جانتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔ یہ ان لوگوں کی غلطی ہے اور سراسر بد قسمتی ہے
کہ میری تباہی چاہتے ہیں۔ میں وہ درخت ہوں جس کو مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے ۔ جو شخص
مجھے کا ٹنا چاہتا ہے اس کا نتیجہ بجز اس کے کچھ نہیں کہ وہ قارون اور یہودا اسکر یوطی اور ابو جہل کے نصیب
سے کچھ حصہ لینا چاہتا ہے۔ میں ہر روز اس بات کے لئے چشم پر آب ہوں کہ کوئی میدان میں نکلے اور
منہاج نبوت پر مجھ سے فیصلہ کرنا چاہے۔ پھر دیکھے کہ خدا کس کے ساتھ ہے مگر میدان میں نکلنا کسی
مخنث کا کام نہیں ۔ ہاں غلام دستگیر ہمارے ملک پنجاب میں کفر کے لشکر کا ایک سپاہی تھا جو کام آیا۔ اب
ان لوگوں میں سے اس کی مثل بھی کوئی نکلنا محال اور غیر ممکن ہے۔ اے لوگو! تم یقیناً سمجھ لو کہ میرے
ساتھ وہ ہاتھ ہے جو اخیر تک مجھ سے وفا کرے گا۔ اگر تمہارے مرد اور تمہاری عورتیں اور تمہارے جوان
اور تمہارے بوڑھے اور تمہارے چھوٹے اور تمہارے بڑے سب مل کر میرے ہلاک کرنے کے لئے
دعائیں کریں۔ یہاں تک کہ سجدے کرتے کرتے ناک گل جائیں اور ہاتھ شل ہو جائیں تب بھی
خدا ہر گز تمہاری دعا نہیں سنے گا اور نہیں رکے گا جب تک وہ اپنے کام کو پورا نہ کرلے ۔ اور اگر انسانوں

میں سے ایک بھی میرے ساتھ نہ ہو تو خدا کے فرشتے میرے ساتھ ہوں گے اور اگر تم گواہی
کو چھپاؤ تو قریب ہے کہ پتھر میرے لئے گواہی دیں ۔ پس اپنی جانوں پر ظلم مت کرو۔ کا ذبوں کے اور ۔ کاذبوں
منہ ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور ۔ خدا کسی امر کو بغیر فیصلہ کے نہیں چھوڑتا۔ میں اس زندگی پر لعنت
بھیجتا ہوں جو جھوٹ اور افتراء کے ساتھ ہو اور نیز اس حالت پر بھی کہ مخلوق سے ڈر کر خالق کے امر سے
کنارہ کشی کی ۔ جائے ۔ وہ خدمت جو عین وقت پر خدا وند قدیر نے میرے سپرد کی ہے اور اسی کے لئے مجھے
پیدا کیا ہے ہرگز ممکن نہیں کہ میں اس میں سستی کروں اگر چہ آفتاب ایک طرف سے اور زمین ایک طرف سے
باہم مل کر کچلنا چاہیں ۔ انسان کیا ہے محض ایک کیڑا اور بشر کیا ہے محض ایک مضغہ پس کیونکر میں حی و قیوم کے
حکم کو ایک کیڑے یا ایک مضغہ کے لئے ٹال دوں۔ جس طرح خدا نے پہلے مامورین اور مکذبین میں آخر
ایک دن فیصلہ کر دیا۔ اسی طرح وہ اس وقت بھی فیصلہ کرے گا۔ خدا کے مامورین کے آنے کے لئے بھی
ایک موسم ہوتے ہیں اور پھر جانے کے لئے بھی ایک موسم ۔ پس یقیناً سمجھو کہ میں نہ بے موسم آیا ہوں اور
نہ بے موسم جاؤں گا ۔ خدا سے مت لڑو! یہ تمہارا کام نہیں کہ مجھے تباہ کر دو۔
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۷ اصفحه ۴۹ ۵۰۰)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
الصُّلْحُ خَيْر
اے علمائے قوم جو میرے مکذب اور مکفر ہیں یا میری نسبت متذبذب ہیں آج پھر میرے دل میں
خیال آیا کہ میں ایک مرتبہ پھر آپ صاحبوں کی خدمت میں مصالحت کے لئے درخواست کروں۔
مصالحت سے میری یہ مراد نہیں ہے کہ میں آپ صاحبوں کو اپنا ہم عقیدہ بنانے کے لئے مجبور کروں یا اپنے
عقیدہ کی نسبت اس بصیرت کے مخالف کوئی کمی بیشی کروں جو خدا نے مجھ کو عطا فرمائی ہے بلکہ اس جگہ
مصالحت سے صرف یہ مراد ہے کہ فریقین ایک پختہ عہد کریں کہ وہ اور تمام وہ لوگ جو ان کے زیر اثر
ہیں، ہر ایک قسم کی سخت زبانی سے باز رہیں اور کسی تحریر یا تقریر یا اشارہ کنایہ سے فریق مخالف کی عزت
پر حملہ نہ کریں اور اگر دونوں فریق میں سے کوئی صاحب اپنے فریق مخالف کی مجلس میں جائیں تو جیسا کہ
شرط تہذیب اور شائستگی ہے ، فریق ثانی مدارات سے پیش آئیں ۔
اگر یہ کاروبار خدا کی طرف سے نہیں ہے تو خود یہ سلسلہ تباہ ہو جائے گا اور اگر خدا کی طرف سے ہے
تو کوئی دشمن اس کو تباہ نہیں کر سکتا۔ اس لئے محض قلیل جماعت خیال کر کے تحقیر کے درپے رہنا طریق
تقویٰ کے برخلاف ہے۔ یہی تو وقت ہے کہ ہمارے مخالف علماء اپنے اخلاق دکھلائیں ۔ ورنہ جب یہ
احمدی فرقہ دنیا میں چند کروڑ انسانوں میں پھیل جائے گا اور ہر ایک طبقہ کے انسان اور بعض ملوک بھی اس
میں داخل ہو جائیں گے جیسا کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے تو اس زمانہ میں تو یہ کینہ اور بغض خود بخود دلوگوں کے
دلوں سے دور ہو جائے گا لیکن اس وقت کی مخالطت اور مدارات خدا کے لئے نہیں ہوگی اور اس وقت
مخالف علماء کا نرمی اختیار کرنا تقویٰ کی وجہسے نہیں سمجھا جائے گا ۔ تقوی دکھلانے کا آج ہی دن ہے
جب کہ یہ فرقہ دنیا میں بجز چند ہزار انسان کے زیادہ نہیں ہے۔
بالفعل اس اندرونی
تفرقہ کے مٹانے کے لئے اس سے بہتر کوئی تدبیر نہیں ۔ آئندہ جس فریق کے ساتھ خدا ہو گا وہ خود غالب
ہوتا جائے گا۔ دنیا میں سچائی اوّل چھوٹے سے تخم کی طرح آتی ہے اور پھر رفتہ رفتہ ایک عظیم الشان

درخت بن جاتا ہے جو پھل اور پھول لاتا ہے اور حق جوئی کے پرندے اس میں آرام کرتے ہیں ۔
المشتهر
میرزاغلام احمد از قادیان ۱۵ مارچ ۱۹۰۱ء
تبلیغ رسالت جلد دهم صفحه ۶ تا ۸ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۴۹۸، ۴۹۹ بار دوم )
میں دوبارہ حق کے طالبوں کے لئے عام اعلان دیتا ہوں کہ اگر وہ اب بھی نہیں سمجھے تو نئے سرے اپنی
تسلی کر لیں اور یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ سے چھ طور کے نشان میرے ساتھ ہیں:۔
اول۔ اگر کوئی مولوی عربی کی بلاغت فصاحت میں میری کتاب کا مقابلہ کرنا چاہے گا تو وہ ذلیل
ہوگا۔ میں ہر ایک متکبر کو اختیار دیتا ہوں کہ اسی عربی مکتوب کے مقابل پر طبع آزمائی کرے۔ اگر وہ اس
عربی کے مکتوب کے مقابل پر کوئی رسالہ بالتزام مقدار نظم و نثر بنا سکے اور ایک مادری زبان والا جو عربی ہو
قسم کھا کر اس کی تصدیق کر سکے تو میں کا ذب ہوں ۔
دوم ۔ اور اگر یہ نشان منظور نہ ہو تو میرے مخالف کسی سورۃ قرآنی کی بالمقابل تفسیر بناویں یعنی روبرو
ایک جگہ بیٹھ کر بطور فال قرآن شریف کھولا جائے اور پہلی سات آیتیں جو نکلیں ۔ ان کی تفسیر میں بھی عربی
میں لکھوں اور میرا مخالف بھی لکھے۔ پھر اگر میں حقائق معارف کے بیان کرنے میں صریح غالب نہ رہوں
تو پھر بھی میں جھوٹا ہوں ۔
۔
سوم ۔ اور اگر یہ نشان بھی منظور نہ ہو تو ایک سال تک کوئی مولوی نامی مخالفوں میں سے میرے
پاس رہے۔ اگر اس عرصہ میں انسان کی طاقت سے برتر کوئی نشان مجھ سے ظاہر نہ ہو تو پھر بھی میں
جھوٹا ہوں گا۔
چہارم ۔ اور اگر یہ بھی منظور نہ ہو تو ایک تجویز یہ ہے کہ بعض نامی مخالف اشتہار دے دیں کہ اس تاریخ
کے بعد ایک سال تک اگر کوئی نشان ظاہر ہو تو ہم تو بہ کریں گے اور مصدق ہو جائیں گے پس اس اشتہار
کے بعد اگر ایک سال تک مجھ سے کوئی نشان ظاہر نہ ہوا جو انسانی طاقتوں سے بالاتر ہو خواہ پیشگوئی ہو یا
اور تو میں اقرار کروں گا کہ میں جھوٹا ہوں ۔
پنجم ۔ اور اگر یہ بھی منظور نہ ہو تو شیخ محمد حسین بطالوی اور دوسرے نامی مخالف مجھ سے مباہلہ کر لیں۔
پس اگر مباہلہ کے بعد میری بد دعا کے اثر سے ایک بھی خالی رہا تو میں اقرار کروں گا کہ میں جھوٹا ہوں ۔
یہ طریق فیصلہ ہیں جو میں نے پیش کئے ہیں اور میں ہر ایک کو خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ اب سچے دل

سے ان طریقوں میں سے کسی طریق کو قبول کر لیں یعنی یا تو میعاد دو ماہ میں جو مارچ ۱۸۹۷ء کی دس تاریخ
تک مقرر کرتا ہوں ۔ اس عربی رسالہ کا ایسا ہی فصیح و بلیغ جواب چھاپ کر شائع کریں یا بالمقابل ایک جگہ
بیٹھ کر زبان عربی میں میرے مقابل میں سات آیت قرآنی کی تفسیر لکھیں اور یا ایک سال تک میرے کی یا
پاس نشان دیکھنے کیلئے رہیں اور یا اشتہار شائع کر کے اپنے ہی گھر میں میرے نشان کی ایک برس تک
انتظار کریں اور یا مباہلہ کر لیں۔
ششم ۔ اور اگر ان باتوں میں سے کوئی بھی نہ کریں تو مجھ سے اور میری جماعت سے سات سال تک
اس طور سے صلح کر لیں کہ تکفیر و تکذیب اور بد زبانی سے منہ بند رکھیں اور ہر ایک کو محبت اور اخلاق سے
ملیں اور قہر الہی سے ڈر کر ملاقاتوں میں مسلمانوں کی عادت کے طور پر پیش آئیں۔ ہر ایک قسم کی شرارت
اور خباثت کو چھوڑ دیں۔ پس اگر ان سات سال میں میری طرف سے خدا تعالیٰ کی تائید سے اسلام کی
خدمت میں نمایاں اثر ظاہر نہ ہوں اور جیسا کہ مسیح کے ہاتھ سے ادیان باطلہ کا مر جانا ضروری ہے یہ
موت جھوٹے دینوں پر میرے ذریعہ سے ظہور میں نہ آوے یعنی خدا تعالیٰ میرے ہاتھ سے وہ نشان ظاہر
نہ کرے جن سے اسلام کا بول بالا ہو اور جس سے ہر ایک طرف سے اسلام میں داخل ہونا شروع ہو
جائے اور عیسائیت کا باطل معبو د فنا ہو جائے اور دنیا اور رنگ نہ پکڑ جائے تو میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر
کہتا ہوں کہ میں اپنے تئیں کا ذب خیال کرلوں گا اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ میں ہرگز کاذب نہیں۔ یہ سات
برس کچھ زیادہ سال نہیں ہیں اور اس قدر انقلاب اس تھوڑی مدت میں ہو جانا انسان کے اختیار میں ہرگز
نہیں ۔ پس جبکہ میں سچے دل سے اور خدا تعالیٰ کی قسم کے ساتھ یہ اقرار کرتا ہوں اور تم سب کو اللہ کے
نام پر صلح کی طرف بلاتا ہوں ۔ تو اب تم خدا سے ڈرو۔ اگر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوں
تو میں تباہ ہو جاؤں گا ورنہ خدا کے مامور کو کوئی تباہ نہیں کر سکتا۔
(ضمیمہ انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلدا اصفحه ۳۰۴ تا ۳۱۹)
اب ہمارا اور مخالفوں کا جھگڑا انتہا تک پہنچ گیا ہے اور اب یہ مقدمہ وہ خود فیصلہ کرے گا جس نے مجھے
بھیجا ہے۔ اگر میں صادق ہوں تو ضرور ہے کہ آسمان میرے لئے ایک زبردست گواہی دے جس سے
بدن کانپ جائیں اور اگر میں پچیس سالہ مجرم ہوں جس نے اس مدت دراز تک خدا پر افتراء کیا تو میں
کیونکر بچ سکتا ہوں ۔ اس صورت میں اگر تم سب میرے دوست بھی بن جاؤ تب بھی میں ہلاک شدہ
ہوں کیونکہ خدا کا ہاتھ میرے مخالف ہے۔ اے لوگو! تمہیں یاد رہے کہ میں کاذب نہیں بلکہ مظلوم ہوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی