معجزات، نشانات اور پیشگوئیاں

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کرامت گرچه بے نام و نشان است
بیا
بنگر ز
غلمان
باب پنجم
محمد
↓
معجزات، نشانات اور پیشگوئیاں
وو
” خدا تعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے
کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں اس قدر
نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم
کئے جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت
ہو سکتی ہے۔“
اگر چه کرامت اب مفقود ہے مگر تو آ اور اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں میں دیکھ لے۔

خدا نے اپنی زندہ کلام سے بلا واسطہ مجھے یہ اطلاع دی ہے اور مجھے اس نے کہا ہے کہ اگر تیرے لئے
یہ مشکل پیش آوے کہ لوگ کہیں کہ ہم کیونکر سمجھیں کہ تو خدا کی طرف سے ہے تو انہیں کہہ دے کہ اس پر یہ
دلیل کافی ہے کہ اس کے آسمانی نشان میرے گواہ ہیں ۔ دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ پیش از وقت غیب کی
باتیں بتلائی جاتی ہیں اور وہ اسرار جن کا علم خدا کے سوا کسی کو نہیں وہ قبل از وقت ظاہر کئے جاتے ہیں۔ اور
دوسرا یہ نشان ہے کہ اگر کوئی ان باتوں میں مقابلہ کرنا چاہے مثلاً کسی دعا کا قبول ہونا اور پھر پیش از وقت
اس قبولیت کا علم دیئے جانا یا اور غیبی واقعات معلوم ہونا جو انسان کی حد حد علم علم سے باہر ہیں تو اس مقابلہ
میں وہ مغلوب رہے گا گو وہ مشرقی ہو یا مغربی ۔ یہ وہ دونشان ہیں جو مجھ کو دیئے گئے ہیں۔
(ضمیمہ رسالہ گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔ روحانی خزائن جلد۷ اصفحه ۳۰,۲۹)
مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ وہ نشان جو میرے لئے ظاہر کئے گئے
اور میری تائید میں ظہور میں آئے اگر ان کے گواہ ایک جگہ کھڑے کئے جائیں تو دنیا میں کوئی بادشاہ ایسا نہ
ہوگا جو اس کی فوج ان گواہوں سے زیادہ ہو۔ تاہم اس زمین پر کیسے کیسے گناہ ہو رہے ہیں کہ ان نشانوں
کی بھی لوگ تکذیب کر رہے ہیں ۔ آسمان نے بھی میرے لئے گواہی دی اور زمین نے بھی۔
(اعجاز احمدی۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۰۸)
میں زور سے کہتا ہوں کہ اگر کوئی عیسائی میری صحبت میں رہے تو ابھی برس نہیں گزرے گا کہ وہ کئی
نشان دیکھے گا ۔ خدا کے نشانوں کی اس جگہ بارش ہو رہی ہے۔ اور وہ خدا جس کو لوگوں نے بھلا دیا اور اس
کی جگہ مخلوق کو دی وہ اس وقت اس عاجز کے دل پر تجلی کر رہا ہے۔ وہ دکھانا چاہتا ہے۔ کیا کوئی دیکھنے کے
لئے راغب ہے۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱۰۸)
اگر یہ اعتراض ہو کہ اس جگہ وہ معجزات کہاں ہیں تو میں صرف یہی جواب نہیں دونگا کہ میں معجزات
دکھلا سکتا ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے میرا جواب یہ ہوگا کہ اس نے میرا دعوی ثابت کرنے
کے لئے اس قدر معجزات دکھائے ہیں کہ بہت ہی کم نبی ایسے آئے ہیں جنہوں نے اس قدر معجزات
دکھائے ہوں ۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اس نے اس قدر معجزات کا دریا رواں کر دیا ہے کہ باستثناء ہمارے
نبی ﷺ کے باقی تمام انبیاء علیہم السلام میں ان کا ثبوت اس کثرت کے ساتھ قطعی اور یقینی طور پر محال
صلى الله

ااا
ہے اور خدا نے اپنی حجت پوری کر دی ہے اب چاہے کوئی قبول کرے یا نہ کرے۔
( تتمہ حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۷۴)
میری تائید میں اس نے وہ نشان ظاہر فرمائے ہیں کہ آج کی تاریخ سے جو ۱۶ جولائی ۱۹۰۶ ء ہے
اگر میں ان کو فرداً فرداً شمار کروں تو میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ وہ تین لاکھ سے بھی زیادہ
ہیں اور اگر کوئی میری قسم کا اعتبار نہ کرے تو میں اس کو ثبوت دے سکتا ہوں ۔ بعض نشان اس قسم کے
ہیں کہ جن میں خدا تعالیٰ نے ہر ایک محل پر اپنے وعدہ کے موافق مجھ کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا اور
بعض نشان اس قسم کے ہیں جن میں ہر محل میں اپنے وعدہ کے موافق میری ضرورتیں اور حاجتیں اس
نے پوری کیں ۔ اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جن میں اس نے بموجب اپنے وعدہ إِنِّي مُهِينٌ مَنْ
اَرَادَ اهانتک کے میرے پر حملہ کرنے والوں کو ذلیل اور رسوا کیا اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو
مجھ پر مقدمات دائر کرنے والوں پر اس نے اپنی پیشگوئیوں کے مطابق مجھ کو فتح دی ۔ اور بعض نشان اس
قسم کے ہیں جو میری مدت بعث سے پیدا ہوتے ہیں۔ کیونکہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے یہ مدت دراز
کسی کا ذب کو نصیب نہیں ہوئی اور بعض نشان زمانہ کی حالت دیکھنے سے پیدا ہوتے ہیں یعنی یہ کہ زمانہ
کسی امام کے پیدا ہونے کی ضرورت تسلیم کرتا ہے۔ اور بعض نشان اس فنی اس قسم کے ہیں جن میں دوستوں
کے حق میں میری دعائیں منظور ہوئیں ۔ اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو شریر دشمنوں پر میری
بددعا کا اثر ہوا۔ اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو میری دعا سے بعض خطرناک بیماروں نے شفا پائی اور
اُن کی شفا کی پہلے خبر دی گئی ۔ اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو میرے لئے اور میری تصدیق کے لئے
عام طور پر خدا نے حوادث ارضی یا سماوی ظاہر کئے ۔ اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو میری تصدیق
کے لئے بڑے بڑے ممتاز لوگوں کو جو مشاہیر فقراء میں سے تھے خوا ہیں آئیں اور آنحضرت علی کو
خواب میں دیکھا۔ جیسے سجادہ نشین صاحب العلم سندھ جن کے مرید ایک لاکھ کے قریب تھے اور جیسے
خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں والے۔ اور بعض نشان اس قسم کے ہیں کہ ہزار ہا انسانوں نے محض اس
وجہ سے میری بیعت کی کہ خواب میں اُن کو بتلایا گیا کہ یہ سچا ہے اور خدا کی طرف سے ہے اور بعض نے
اس وجہ سے بیعت کی کہ آنحضرت کو خواب میں دیکھا اور آپ نے فرمایا کہ دنیا ختم ہونے کو ہے اور یہ
خدا کا آخری خلیفہ اور مسیح موعود ہے۔ اور بعض نشان اس قسم کے ہیں جو بعض اکابر نے میری پیدائش یا
بلوغ سے پہلے میرا نام لے کر میرے مسیح موعود ہونے کی خبر دی ۔ جیسے نعمت اللہ ولی اور میاں گلاب شاہ

ساکن جمال پور ضلع لدھیانہ۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۷۱,۷۰ )
خدا نے میرے لئے آسمان پر رمضان میں سورج اور چاند کا خسوف کسوف کیا اور ایسا ہی زمین پر بہت
سے نشان ظہور میں آئے اور سنت اللہ کے موافق حجت پوری ہوگئی۔ اور مجھے قسم ہے اس ذات کی جس
کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر آپ لوگ اپنے دلوں کو صاف کر کے کوئی اور نشان خدا کا دیکھنا چاہیں
تو وہ خدا وند قدیر بغیر اس کے کہ آپ لوگوں کے کسی اقتراح کا تابع ہو اپنی مرضی اور اختیار سے نشان
دکھلانے پر قادر ہے۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ لوگ سچے دل سے توبہ کی نیت کر کے مجھ سے
مطالبہ کریں اور خدا کے سامنے یہ عہد کر لیں کہ اگر کوئی فوق العادت امر جو انسانی طاقتوں سے بالا تر ہے
ظہور میں آجائے تو ہم یہ تمام بغض اور فحناء چھوڑ کر محض خدا کو راضی کرنے کے لئے سلسلہ بیعت میں
داخل ہو جائیں گے تو ضرور خدا تعالیٰ کوئی نشان دکھائے گا کیونکہ وہ رحیم اور کریم ہے لیکن میرے اختیار
میں نہیں ہے کہ میں نشان دکھلانے کے لئے دو تین دن مقرر کر دوں یا آپ لوگوں کی مرضی پر چلوں ۔
یہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے کہ جو چاہے تاریخ مقرر کرے۔
اربعین نمبر ۲ - روحانی خزائن جلد۷ اصفحه ۳۷۴، ۳۷۵)
اگر کوئی تلاش کرتا کرتا مر بھی جائے تو ایسی کو امر بھی جائے تو ایسی کوئی پیشگوئی جو میرے منہ سے نکلی ہو اس کو نہیں ملے گی جس
کی نسبت وہ کہہ سکتا ہو کہ خالی گئی مگر بے شرمی سے یا بے خبری سے جو چاہے کہے اور میں دعویٰ سے
کہتا ہوں کہ ہزار ہا میری ایسی کھلی کھلی پیشگوئیاں ہیں جو نہایت صفائی سے پوری ہوگئیں جن کے لاکھوں
انسان گواہ ہیں ۔ ان کی نظیر اگر لی نظیر اگر گذشتہ نبیوں میں تلاش کی جائے تو جائے تو بجز آنحضرت علی کے کسی اور جگہ ان عروسه
کی مثل نہیں ملے گی
صلى الله
میں یقیناً جانتا ہوں کہ اس زمانہ میں جس طرح خدا تعالیٰ قریب
ہو کر ظاہر ہو رہا ہے اور صدہا امور غیب اپنے بندہ پر کھول رہا ہے اس زمانہ کی گذشتہ زمانوں میں بہت ہی
کم مثال ملے گی ۔ لوگ عنقریب دیکھ لیں گے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا چہرہ ظاہر ہوگا۔ گویا وہ آسمان
سے اترے گا۔ اُس نے بہت مدت تک اپنے تئیں چھپائے رکھا اور انکار کیا گیا اور چپ رہا لیکن وہ اب
نہیں چھپائے گا اور دنیا اس کی قدرت کے وہ نمونے دیکھے گی کہ کبھی ان کے باپ دادوں نے نہیں دیکھے
تھے۔ یہ اس لئے ہو گا کہ زمین بگڑ گئی اور آسمان و زمین کے پیدا کرنے والے پر لوگوں کا ایمان نہیں رہا۔
ہونٹوں پر اس کا ذکر ہے لیکن دل اس سے پھر گئے ہیں ۔ اس لئے خدا نے کہا کہ اب میں نیا آسمان اور نئی
زمین بناؤں گا۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ زمین مرگئی۔ یعنی زمینی لوگوں کے دل سخت ہو گئے گویا مر گئے

کیونکہ خدا کا چہرہ ان سے چھپ گیا اور گذشتہ آسمانی نشان سب بطور قصوں کے ہو گئے ۔ سوخدا نے ارادہ
کیا کہ وہ نئی زمین اور نیا آسمان بناوے۔ وہ کیا ہے نیا آسمان اور کیا ہے نئی زمین؟ نئی زمین وہ پاک دل
ہیں جن کو خدا اپنے ہاتھ سے تیار کر رہا ہے جو خدا سے ظاہر ہوئے اور خدا ان سے ظاہر ہوگا۔ اور نیا آسمان
وہ نشان ہیں جو اس کے بندے کے ہاتھ سے اُسی کے اذن سے ظاہر ہورہے ہیں۔ لیکن افسوس کہ
دنیا نے خدا کی اس نئی تجلی سے دشمنی کی ۔ ان کے ہاتھ میں بجز قصوں کے اور کچھ نہیں اور ان کا خدا ان کے
اپنے ہی تصورات ہیں ۔ دل ٹیڑھے ہیں اور ہمتیں تھکی ہوئی ہیں اور آنکھوں پر پردے ہیں۔
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۶، ۷ )
سچ اور واقعی یہی بات ہے کہ میری کوئی ایسی پیشگوئی نہیں کہ جو پوری نہیں ہوگئی ۔ اگر کسی کے دل میں
شک ہو تو وہ سیدھی نیت سے ہمارے پاس آجائے اور بالمواجہ کوئی اعتراض کر کے اگر شافی کافی جواب نہ
سنے تو ہم ہر ایک تاوان کے سزاوار ٹھہر سکتے ہیں۔ حقیقت یہی ہے کہ ایسے لوگ بخل سے اعتراض کرتے
ہیں نہ انصاف سے ۔ اگر یہ لوگ انبیاء علیہم السلام کے وقتوں میں ہوتے تو ان پر بھی ایسے ہی اعتراض
کرتے جو مجھ پر کرتے ہیں۔ جو شخص آنکھیں رکھتا ہے اس کو ہم راہ دکھلا سکتے ہیں مگر جو بخل اور خود غرضی
اور تکبر سے اندھا ہو گیا ہو اس کو کیا دکھا سکتے ہیں ۔ تین ہزار یا اس سے بھی زیادہ اس عاجز کے الہامات کی
مبارک پیشگوئیاں جو امن عامہ کے مخالف نہیں پوری ہو چکی ہیں ۔ صدہا نیک دل انسان گواہ ہیں ۔ بہت
سی تحریریں پیش از وقت شائع ہو چکی ہیں ۔ پھر بھی اگر کوئی بخل کی راہ سے خوانخواہ شکوک اور اعتراضات
پیش کرتا ہے اور سیدھے طور پر صحبت میں رہ کر تجربہ نہیں کرتا اور نہ اہل تجربہ سے دریافت کرتا ہے اور
دجل اور خیانت کی راہ سے دھوکہ دینے والے اعتراضات مشہور کرتا ہے اور خیانت اور درونگوئی سے باز
نہیں آتا وہ ان منکرین کا وارث ہے جو اس سے پہلے خدا کے پاک نبیوں کے مقابل پر گذر چکے ہیں۔
خدا اپنے بندوں کو ایسے منصوبہ باز لوگوں کے بہتانوں سے اپنی پناہ میں رکھے۔ اس بات کا کیا سبب ہے
کہ یہ لوگ چوروں کی طرح دور دور سے اعتراض کرتے ہیں اور صاف باطن لوگوں کی طرح بالمقابل آکر
اعتراض نہیں کرتے اور نہ جواب سننا چاہتے ہیں ۔ اس کا یہی سبب ہے کہ یہ لوگ اپنے دجل اور بد دیانتی
سے واقف ہیں اور ان کا دل ان کو ہر وقت جتلاتا ہے کہ اگر تم نے ایسے بیہودہ اور جہالت اور خیانت سے
بھرے ہوئے اعتراض رو برو پیش کئے تو اس صورت میں تمہاری سخت پردہ دری ہوگی اور تمہاری دھو کہ
دینے والی باتیں یکدفعہ کالعدم ہو جائیں گی ۔ تب اس وقت ندامت اور خجالت اور رسوائی رہ جائے گی اور

اعتراض کا نام ونشان نہ رہے گا۔
خوب یا د رکھنا چاہیئے کہ میری پیشگوئیوں میں کوئی بھی امر ایسا نہیں ہے جس کی نظیر پہلے انبیاء علیہم السلام
کی پیشگوئیوں میں نہیں ہے۔ یہ جاہل اور بے تمیز لوگ چونکہ دین کے بار یک علوم اور معارف سے بے بہرہ
ہیں اس لئے قبل اس کے جو عادت اللہ سے واقف ہوں بخل کے جوش سے اعتراض کرنے کے لئے
دوڑتے ہیں۔ اور ہمیشہ بموجب آیت کریمہ يَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَابِرَ لے میری کسی گردش
کے منتظر ہیں اور عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ کے کے مضمون سے بے خبر ۔
(حقیقۃ المہدی۔ روحانی خزائن جلد ۴ ۱ صفحه ۴۴۲،۴۴۱ )
خدا تعالیٰ کا معاملہ ہر ایک شخص سے بقدر تعلق ہوتا ہے اور گو محبو بین الہی پر مصائب بھی پڑتی ہیں
مگر نصرت الہی نمایاں طور پر ان کے شامل حال ہوتی ہے اور غیرت الہی ہرگز ہرگز گوارا نہیں کرتی کہ
ان کو ذلیل اور رسوا کرے اور اس کی محبت گوارا نہیں کرتی کہ ان کا نام دنیا سے مٹاوے اور کرامات کی
اصل بھی یہی ہے کہ جب انسان اپنے تمام وجود کے ساتھ خدا کا ہو جاتا ہے اور اس میں اور اس کے رب
میں کوئی حجاب باقی نہیں رہتا اور وہ وفا اور صدق کے تمام ان مراتب کو پورے کر کے دکھلاتا ہے جو
حجاب سوز ہیں تب وہ خدا کا اور اس کی قدرتوں کا وارث ٹھہرایا جاتا ہے اور خدا تعالی طرح طرح کے نشان
اس کے لئے ظاہر کرتا ہے جو بعض بطور دفع شر ہوتے ہیں اور بعض بطور افاضہ خیر اور بعض اس کی ذات کے
متعلق ہوتے ہیں اور بعض اس کے اہل وعیال کے متعلق اور بعض اس کے دشمنوں کے متعلق اور بعض اس
کے دوستوں کے متعلق اور بعض اس کے اہل وطن کے متعلق اور بعض عالمگیر اور بعض زمین سے اور بعض
آسمان سے۔ غرض کوئی نشان ایسا نہیں ہوتا جو اس کے لئے دکھلایا نہیں جاتا اور یہ مرحلہ دقت طلب نہیں
اور کسی بحث کی اس جگہ ضرورت نہیں کیونکہ اگر در حقیقت کسی شخص کو یہ تیسرا درجہ نصیب ہو گیا ہے جو بیان
ہو چکا ہے تو دنیا ہرگز اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ ہر ایک جو اس پر گرے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا اور جس
پر وہ گرے گا اس کو ریزہ ریزہ کر دے گا کیونکہ اس کا ہاتھ خدا کا ہاتھ اور اس کا منہ خدا کا منہ ہے اور
اس کا وہ مقام ہے جس تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۳)
جاننا چاہیے کہ معجزہ عادات الہیہ میں سے ایک ایسی عادت یا یوں کہو کہ اس قادر مطلق کے افعال میں
سے ایک ایسا فعل ہے جس کو اضافی طور پر خارق عادت کہنا چاہیے۔ پس امر خارق عادت کی حقیقت صرف
ا التوبة : ٩٨

اس قدر ہے کہ جو پاک نفس لوگ عام طریق و طرز انسانی سے ترقی کر کے اور معمولی عادات کو پھاڑ کر قرب
الہی کے میدانوں میں آگے قدم رکھتے ہیں تو خدائے تعالیٰ حسب حالت ان کے ایک ایسا عجیب معاملہ ان
سے کرتا ہے کہ وہ عام حالات انسانی پر خیال کرنے کے بعد ایک امر خارق عادت دکھائی دیتا ہے اور جس
قدر انسان اپنی بشریت کے وطن کو چھوڑ کر اور اپنے نفس کے حجابوں کو پھاڑ کر عرصات عشق و محبت میں دورتر
چلا جاتا ہے اسی قدر یہ خوارق نہایت صاف اور شفاف اور روشن و تاباں ظہور میں آتے ہیں۔ جب تزکیہ
نفس انسانی کمال تام کی حالت پر پہنچتا ہے اور اس کا دل غیر اللہ سے بالکل خالی ہو جاتا ہے اور محبت الہی
سے بھر جاتا ہے تو اس کے تمام اقوال و افعال و اعمال و حرکات و سکنات وعبادات ومعاملات و اخلاق جو
انتہائی درجہ پر اس سے صادر ہوتے ہیں وہ سب خارق عادت ہی ہو جاتے ہیں۔ سو بمقابل اس کے ایسا
ہی معاملہ باری تعالیٰ کا بھی اس مبدل تام سے بطور خارق عادت ہی ہوتا ہے۔
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۶۸ ، ۶۹ حاشیہ )
معجزہ کی اصل حقیقت یہ ہے کہ معجزہ ایسے امر خارق عادت کو کہتے ہیں کہ فریق مخالف اس کی نظیر پیش
کرنے سے عاجز آجائے۔ خواہ وہ امر بظاہر نظر انسانی طاقتوں کے اندر ہی معلوم ہو۔ جیسا کہ قرآن شریف
کا معجزہ جو ملک عرب کے تمام باشندوں کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ پس وہ اگر چہ بنظر سرسری
انسانی طاقتوں کے اندر معلوم ہوتا تھا لیکن اس کی نظیر پیش کرنے سے عرب کے تمام باشندے عاجز
آگئے ۔ پس معجزہ کی حقیقت سمجھنے کے لئے قرآن شریف کا کلام نہایت روشن مثال ہے کہ بظاہر وہ بھی
ایک کلام ہے جیسا کہ انسان کا کلام ہوتا ہے لیکن وہ اپنی فصیح تقریر کے لحاظ سے اور نہایت لذیذ اور مصفی
اور رنگین عبارت کے لحاظ سے جو ہر جگہ حق اور حکمت کی پابندی کا التزام رکھتی ہے اور نیز روشن دلائل کے
لحاظ سے جو تمام دنیا کے مخالفانہ دلائل پر غالب آگئیں اور نیز زبردست پیشگوئیوں کے لحاظ سے ایک ایسا
لاجواب معجزہ ہے جو با وجود گذر نے تیرہ سو برس کے اب تک کوئی مخالف اس کا مقابلہ نہیں کر سکا۔ اور نہ
کسی کو طاقت ہے جو کرے۔ قرآن شریف کو تمام دنیا کی کتابوں سے یہ امتیا ز حاصل ہے کہ وہ معجزانہ
پیشگوئیوں کو بھی معجزانہ عبارات میں جو اعلیٰ درجہ کی بلاغت اور فصاحت سے پُر اور حق اور حکمت سے بھری
ہوئی ہیں بیان فرماتا ہے۔ غرض اصلی اور بھاری مقصد معجزہ سے حق اور باطل یا صادق اور کاذب میں
ایک امتیاز دکھلانا ہے۔ اور ایسے امتیازی امر کا نام معجزہ یا دوسرے لفظوں میں نشان ہے۔ نشان ایک ایسا
ضروری امر ہے کہ اس کے بغیر خدائے تعالیٰ کے وجود پر بھی پورا یقین کرنا ممکن نہیں اور نہ وہ ثمرہ حاصل

ہونا ممکن ہے کہ جو پورے یقین سے حاصل ہو سکتا ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ مذہب کی اصلی سچائی خدائے تعالیٰ
کی ہستی کی شناخت سے وابستہ ہے۔ سچے مذہب کے ضروری اور اہم لوازم میں سے یہ امر ہے کہ اس
میں ایسے نشان پائے جائیں جو خدائے تعالیٰ کی ہستی پر قطعی اور یقینی دلالت کریں۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۵۹-۶۰)
اس جگہ اس بات کا جواب دینا بھی مناسب ہے کہ اگر سب امور قوانین از لیہ وابد یہ میں داخل ہیں
یعنی پہلے ہی سے بندھے ہوئے چلے آتے ہیں تو پھر معجزات کیا شئے ہیں ۔ سو جاننا چاہیے کہ بیشک یہ تو سیچ
ہے کہ قوانین از لیہ وابد یہ سے یا یوں کہو کہ خدائے تعالیٰ کے ازلی ارادہ اور اس کے قضاء و قدر سے کوئی
چیز باہر نہیں گو ہم اس پر اطلاع پاویں یا نہ پاویں جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنٌ مگر اسی : راسی عادت الہیہ نے جو عا
دوسرے لفظوں میں قانون قدرت سے موسوم ہو سکتی ہے بعض چیزوں کے ظہور کو بعض کیساتھ مشروط کر
رکھا ہے۔ پس جو امور از لی ابدی ارادہ نے مقدسوں کی دعاؤں اور ان کی برکات انفاس اور ان کی توجہ اور ان
کی عقد ہمت اور ان کے اقبال ایام سے وابستہ کر رکھتے ہیں اور ان کے تضرعات اور ابتہالات پر مترتب
کی جاتی ہیں وہ امور جب انہیں شرائط اور انہیں وسائل سے ظہور میں آتے ہیں تب ان امور کو اس خاص
حالت میں معجزہ یا کرامت یا نشان یا خارق عادت کے نام سے موسوم کرتے ہیں ۔ اور اس جگہ خارق
عادت کے لفظ سے اس شبہ میں نہیں پڑنا چاہئے کہ وہ کونسا امر ہے جو عادتِ الہیہ سے باہر ہے کیونکہ اس
محل میں خارق عادت کے قول سے ایک مفہوم اضافی مراد ہے یعنی یوں تو عادات از لیہ وابد یہ خدائے کریم
جلشانہ سے کوئی چیز باہر نہیں مگر اس کی عادات جو بنی آدم سے تعلق رکھتی ہیں دوطور کی ہیں ۔ ایک عادات
عامہ جو رو پوش اسباب ہو کر سب پر مؤثر ہوتی ہیں ۔ دوسری عادات خاصہ جو بتوسط اسباب اور بلا توسط
اسباب خاص ان لوگوں سے تعلق رکھتی ہیں جو اس کی محبت اور رضا میں کھوئی جاتی ہیں۔ یعنی جب انسان
بکلی خدائے تعالیٰ کی طرف انقطاع کر کے اپنی عادات بشریہ کو استرضاء حق کے لئے تبدیل کر دیتا ہے
تو خدائے تعالیٰ اُس کی اس حالت مبدلہ کے موافق اس کے ساتھ ایک خاص معاملہ کرتا ہے جو دوسروں
سے نہیں کرتا۔ یہ خاص معاملہ نسبتی طور پر گویا خارق عادت ہے جس کی حقیقت انہی پر کھلتی ہے جو عنایات
الہی سے اس طرف کھینچے جاتے ہیں ۔ جب انسان اپنی بشری عادتوں کو جو اس میں اور اس کے رب میں
حائل ہیں شوق توصل الہی میں توڑتا ہے تو خدائے تعالیٰ بھی اپنی عام عادتوں کو اس کے لئے توڑ دیتا
ہے۔ یہ توڑنا بھی عادات از لیہ میں سے ہے کوئی امر مستحدث نہیں ہے جو مورد اعتراض ہو سکے ۔ گویا

قدیم قانون حضرت احدیت رت احدیت جلشانہ اسی طور اسی طور پر چلا آتا ہے کہ جیسے جیسے انسان کا بھروسہ خدائے تعالیٰ پر
بڑھتا ہے ایسا ہی اس طرف سے الوہیت کی قدرتوں کے چمکار اور اس کی کرنیں زیادہ زیادہ اس پر پڑتی
ہیں اور جیسے جیسے اس طرف سے ایک پاک اور کامل تعلق ہوتا جاتا ہے ایسا ہی اس طرف سے بھی کامل اور
طیب برکتیں ظاہر و باطن پر اترتی ہیں ۔ اور جیسی جیسی محبت الہی کی موجیں عاشق صادق کے دل سے اٹھتی
ہیں ایسا ہی اس طرف سے بھی ایک نہایت صاف اور شفاف دریائے محبت کا زور شور سے چھوٹتا ہے اور
دائرہ کی طرح اس کو اپنے اندر گھیر لیتا ہے اور اپنے الہی زور سے کھینچ کر کہیں کا کہیں پہنچا دیتا ہے اور جیسا
یہ امر صاف صاف ہے ویسا ہی ہمارے نیچر کے مطابق بھی ہے ۔ ہم تم بھی جیسے جیسے دوستی اور محبت اور
اخلاص میں بڑھتے ہیں تو اس دو طرفہ صفائی محبت کی یہی نشانی ہوا کرتی ہے کہ دونوں طرف سے آثار
خلوص و اتحاد و یگانگت کے ظاہر ہوں نہ صرف ایک طرف سے ہو۔ ہر یک دوست اپنے دوست کے
ساتھ عوام الناس کی نسبت معاملہ خارق عادت رکھتا ہے۔ جب انسان اپنی پہلی زندگی کی نسبت ایک ایسی
نئی زندگی حاصل کرتا ہے جس کو نسبتی طور پر خارق عادت کہہ سکتے ہیں تو اسی دم سے وہی قدیم خدا اپنی
تجلیات نادرہ کے رو سے ایک نیا خدا اس کے لئے ہو جاتا ہے۔ اور وہ عادتیں اس کے ساتھ ظہور میں
لاتا ہے جو پہلی زندگی کی حالت میں کبھی خیال میں بھی نہیں آئی تھیں ۔ خوارق کی کل جس سے عجائبات
قدرتیہ حرکت میں آتی ہیں انسان کی تبدیلی یافتہ روح ہے اور وہ سچی تبدیلی یاں تک آثار نمایاں دکھاتی
ہے کہ بعض اوقات ایک ایسے طور سے شور محبت دل پر استیلاء پکڑتا ہے کہ عشق الہی کے پر زور جذبات اور
صدق اور یقین کی سخت کششیں ایسے مقام پر انسان کو پہنچا دیتی ہیں کہ اس عجیب حالت میں اگر وہ آگ
میں ڈالا جائے تو آگ اس پر کچھ اثر نہیں کر سکتی۔ اگر وہ شیروں اور بھیڑیوں اور ریچھوں کے آگے پھینک
دیا جائے تو وہ اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ کیونکہ اس وقت وہ صدق اور عشق کے کامل اور قوی تجلیات سے
بشریت کے خواص کو پھاڑ کر کچھ اور ہو جاتا ہے۔ اور جس طرح لوہے کے ظاہر و باطن پر آگ مستولی ہو کر
اس کو اپنے رنگ میں لے آتی ہے اسی طرح یہ بھی آتشِ محبت الہی کے ایک سخت استیلاء سے کچھ کچھ اس
طاقت عظمی کے خواص ظاہر کرنے لگتا ہے جو اس پر محیط ہوگئی ہے۔ سو یہ کچھ تعجب کی بات نہیں کہ عبودیت پر
ربوبیت کا کامل اثر پڑنے سے اس سے ایسے خوارق ظاہر ہوں بلکہ تعجب تو یہ ہے کہ ایسے اثر کے بعد بھی
عبودیت کی معمولی حالت میں کچھ فرق پیدا نہ ہو کیونکہ اگر لوہا آگ میں تپانے سے کسی قدر خاصہ آگ کا
ظاہر کرنے لگے تو یہ امر سراسر مطابق قانون قدرت ہے لیکن اگر سخت تپانے کے بعد بھی اسی پہلی حالت پر

رہے اور کوئی خاصیت جدید اس میں پیدا نہ ہو تو یہ عند العقل صریح باطل ہے۔ سو فلاسفی تجارب بھی ان
خوارق کے ضروری ہونے پر شہادت دے رہے ہیں۔ یہ افسانہ نہیں اس پر عارفانہ روح لے کر غور کرو۔
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۰۵ تا ۱۰۷)
یادر ہے کہ معجزہ صرف حق اور باطل میں فرق دکھلانے کے لئے اہل حق کو دیا جاتا ہے اور معجزہ کی اصل
غرض صرف اس قدر ہے کہ عقلمندوں اور منصفوں کے نزدیک سچے اور جھوٹے میں ایک مابہ الامتیاز قائم
ہو جائے اور اسی حد تک معجزہ ظاہر ہوتا ہے کہ جو مابہ الامتیاز قائم کرنے کے لئے کافی ہو اور یہ اندازہ
ہر ایک زمانہ کی حاجت کے مناسب حال ہوتا ہے اور نیز نوعیت معجزہ بھی حسب حال زمانہ ہی ہوتی ہے۔
یہ بات ہرگز نہیں ہے کہ ہر ایک متعصب اور جاہل اور بد طبع کو کیسا ہی مصلحت الہیہ کے برخلاف اور قدر
ضرورت سے بڑھ کر کوئی معجزہ مانگے تو وہ بہر حال دکھلانا ہی پڑے ۔ یہ طریق جیسا کہ حکمت الہیہ کے
برخلاف ہے ایسا ہی انسان کی ایمانی حالت کو بھی مضر ہے کیونکہ اگر معجزات کا حلقہ ایسا وسیع کر دیا جائے کہ
جو کچھ قیامت کے وقت پر موقوف رکھا گیا ہے وہ سب دنیا میں ہی بذریعہ معجزہ ظاہر ہو سکے تو پھر قیامت
اور دنیا میں کوئی فرق نہ ہو گا حالانکہ اسی فرق کی وجہ سے جن اعمال صالحہ اور عقائد صحیحہ کا جو دنیا میں اختیار
کئے جائیں ثواب ملتا ہے وہی عقائد اور اعمال اگر قیامت کو اختیار کئے جائیں تو ایک رتی بھی ثواب نہیں
ملے گا۔ جیسا کہ تمام نبیوں کی کتابوں اور قرآن شریف میں بھی بیان فرمایا گیا ہے کہ قیامت کے دن کسی
بات کا قبول کرنا یا کوئی عمل کرنا نفع نہیں دے گا اور اس وقت ایمان لانا محض بے کار ہوگا ۔ کیونکہ ایمان
اسی حد تک ایمان کہلاتا ہے جبکہ کسی مخفی بات کو ماننا پڑے۔ لیکن جبکہ پردہ ہی کھل گیا اور روحانی عالم کا دن
چڑھ گیا اور ایسے امور قطعی طور پر ظاہر ہو گئے کہ خدا پر اور روز جزا پر شک کرنے کی کوئی بھی وجہ نہ رہی تو پھر
کسی بات کو اس ات کو اس وقت ماننا جس کو دوسرے لفظوں میں ایمر میں ایمان کہتے ہیں محض تحصیل حاصل ہوگا ۔ غرض نشان
اس درجہ پر کھلی کھلی چیز نہیں ہے جس کے ماننے کے لئے تمام دنیا بغیر اختلاف اور بغیر عذر اور بغیر
چون و چرا کے مجبور ہو جائے اور کسی طبیعت کے انسان کو اس کے نشان ہونے میں کلام نہ رہے۔ اور کسی
بی سے نبی انسان پر بھی وہ امر مشتبہ نہ رہے۔
غرض نشان اور معجزہ ہر ایک طبیعت کے لئے ایک بدیہی امر نہیں جو دیکھتے ہی ضروری التسلیم ہو با بلکہ
نشانوں سے وہی عقلمند اور منصف اور راستباز اور راست طبع فائدہ اٹھاتے ہیں جو اپنی فراست اور ڈور بینی
اور باریک نظر اور انصاف پسندی اور خدا ترسی اور تقویٰ شعاری سے دیکھ لیتے ہیں کہ وہ ایسے امور ہیں جو

دنیا کی معمولی باتوں میں سے نہیں ہیں۔ اور نہ ایک کا ذب ان کے دکھلانے پر قادر ہو سکتا ہے۔ اور وہ سمجھ
لیتے ہیں کہ یہ امور انسانی بناوٹ سے بہت دور ہیں۔ اور بشری دسترس سے برتر ہیں اور ان میں ایک ایسی
خصوصیت اور امتیازی علامت ہے جس پر انسان کی معمولی طاقتیں اور پر تکلف منصوبے قدرت نہیں
پاسکتے ۔ اور وہ اپنے لطیف فہم اور نور فراست سے اس تہ تک پہنچ جاتے ہیں کہ ان کے اندر ایک نور ہے اور
خدا کے ہاتھ کی ایک خوشبو ہے جس پر مکر اور فریب یا کسی چالا کی کا شبہ نہیں ہو سکتا۔ پس جس طرح سورج
کی روشنی پر یقین لانے کے لئے صرف وہ روشنی ہی کافی نہیں بلکہ آنکھ کے نور کی بھی ضرورت ہے تا اس
روشنی کو دیکھ سکے اسی طرح معجزہ کی روشنی پر یقین لانے کے لئے فقط معجزہ ہی کافی نہیں ہے بلکہ نورفراست
کی بھی ضرورت ہے اور جب تک معجزہ دیکھنے والے کی سرشت میں فراست صحیحہ اور عقل سلیم کی روشنی نہ
ہو تب تک اس کا قبول کرنا غیر ممکن ہے مگر بد بخت انسان جس کو یہ نورفر است عطا نہیں ہوا وہ ایسے معجزات
سے جو صرف امتیازی حد تک ہیں تسلی نہیں پاتا اور بار بار یہی سوال کرتا ہے کہ بجز ایسے معجزہ کے میں کسی
معجزہ کو قبول نہیں کر سکتا کہ جو نمونہ قیامت ہو جائے ۔ مثلاً کوئی شخص میرے روبرو آسمان پر چڑھ جائے
اور پھر روبرو ہی آسمان سے اُترے اور اپنے ساتھ کوئی ایسی کتاب لائے جو اُترنے کے وقت اس کے
ہاتھ میں ہوا اور صرف اسی پر کفایت نہیں بلکہ تب مانیں گے کہ ہم اس کتاب کو ہاتھ میں لے کر دیکھ لیں اور
پڑھ لیں۔ یا چاند کا ٹکڑایا سورج کا ٹکڑا اپنے ساتھ لائے جو زمین کو روشن کر سکے یا فرشتے اس کے ساتھ
آسمان سے اُتریں۔ جو فرشتوں کی طرح خارق عادت کام کر کے دکھلائیں۔ یا دس ہیں مردے اس کی
دعا سے زندہ ہو جائیں اور وہ شناخت کئے جائیں کہ فلاں فلاں شخص کے باپ دادا ہیں جو فلاں تاریخ مر
گئے تھے اور صرف اسی قدر کافی نہیں بلکہ ساتھ اس کے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ عام شہروں میں مجلسیں منعقد
لیکو
کے پیچر دیں اور بلند آواز سے کہہ دیں کہ در حقیقت ہم مُردے ہیں جو دوبارہ زندہ ہو کر دنہ ندہ ہو کر دنیا میں آئے
ہیں اور ہم اس لئے آئے ہیں کہ تا گواہی دیں کہ فلاں مذہب سچا ہے یا فلاں شخص جو دعویٰ کرتا ہے کہ میں
کر
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں وہ سچ کہتا ہے اور ہم خدائے تعالیٰ کے منہ سے سُن کر آئے ہیں کہ وہ سچا ہے۔
یہ وہ خود تراشیدہ معجزات ہیں جو اکثر جاہل لوگ جو ایمان کی حقیقت سے بکلی بے خبر ہیں مانگا کرتے
ہیں یا ایسے ہی اور بیہودہ خوارق جو خدائے تعالیٰ کی اصل منشاء سے بہت دور ہیں طلب کیا کرتے ہیں۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۴ تا ۴۶)
در حقیقت معجزات کی مثال ایسی ہے جیسے چاندنی رات کی روشنی جس کے کسی حصہ میں کچھ بادل بھی ہو

مگر وہ شخص جو شب کو ر ہو جو رات کو کچھ نہیں دیکھ سکتا اس کے لئے یہ چاندنی کچھ مفید نہیں۔ ایسا تو ہرگز نہیں
ہو سکتا اور نہ کبھی ہوا کہ اس دنیا کے معجزات اسی رنگ سے ظاہر ہوں جس رنگ سے قیامت میں ظہور ہوگا۔
مثلاً دو تین سومر دے زندہ ہو جائیں اور بہشتی پھل ان کے پاس ہوں اور دوزخ کی آگ کی چنگاریاں بھی
پاس رکھتے ہوں اور شہر بشہر دورہ کریں اور ایک نبی کی سچائی پر جو قوم کے درمیان ہو گواہی دیں اور لوگ ان کو
شناخت کر لیں کہ در حقیقت یہ لوگ مر چکے تھے اور اب زندہ ہو گئے ہیں اور وعظوں اور لیکچروں سے شور در ہوگئے ہیں اور
مچادیں کہ در حقیقت یہ شخص جو نبوت کا دعویٰ کرتا ہے سچا ہے۔ سو یا د رہے کہ ایسے معجزات کبھی ظاہر نہیں ہوئے
اور نہ آئندہ قیامت سے پہلے کبھی ظاہر ہوں گے۔ اور جو شخص دعوی کرتا ہے کہ ایسے معجزات کبھی ظاہر ہو چکے
ہیں وہ محض بے بنیاد قصوں سے فریب خوردہ ہے اور اس کو سنت اللہ کا علم نہیں۔ اگر ایسے معجزات ظاہر ہوتے
تو دنیا دنیا نہ رہتی اور تمام پردے کھل جاتے اور ایمان لانے کا ایک ذرہ بھی ثواب باقی نہ رہتا۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۳ ۴۴)
بیان ڈپٹی مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب
جناب کے کل کے مباہلہ کا جواب یہ ہے کہ ہم مسیحی تو پرانی تعلیمات کے لئے نئے معجزات
کی کچھ ضرورت نہیں دیکھتے اور نہ ہم اس کی استطاعت اپنے اندر دیکھتے ہیں ۔ بجز اس کے کہ ہم کو وعدہ یہ
ہوا ہے کہ جو درخواست بمطابق رضاء الہی کے تم کرو گے وہ تمہارے واسطے حاصل ہو جائے گی۔ اور
نشانات کا وعدہ ہم سے نہیں لیکن جناب کو اس کا بہت ساناز ہے۔ ہم بھی دیکھنے معجزہ سے انکار نہیں
کرتے۔ اگر اسی میں مہربانی خلق اللہ کے اوپر ہے کہ نشان دکھلا کر فیصلہ کیا جائے تو ہم نے تو اپنا عجز بیان
کیا۔ جناب ہی کوئی معجزہ دکھلاویں۔ اور اسوقت آپ نے اپنے آخری مضمون دیروزہ میں کہا تھا اور کچھ
آج بھی اس پر ایماء ہے۔ اب زیادہ گفتگو کی اس میں کیا ضرورت ہے۔ ہم دونوں عمر رسیدہ ہیں آخر قبر
ہمارا ٹھکانہ ہے۔ خلق اللہ پر رحم کرنا چاہئے کہ آؤ کسی نشان آسمانی سے فیصلہ کر لیں اور یہ بھی آپ نے کہا
کہ مجھے خاص الہام ہوا ہے کہ اس میدان میں تجھے فتح ہے اورضرور خدائے راست ان کے ساتھ ہو
گا جو راستی پر ہیں۔ ضرور ضرور ہی ہوگا۔ آپ کی اس تحریر کے خلاصہ کا یہ جواب ہے جیسا کہ ہم آگے بھی لکھ
چکے ہیں کہ ہم آپ کو کوئی پیغمبر یا رسول یا شخص ملہم جان کر آپ سے مباحثہ نہیں کرتے۔ آپ کے ذاتی
خیالات اور وجوہات اور الہامات سے ہمارا کچھ سروکار نہیں ہم فقط آپ کو ایک محمدی شخص فرض کر کے دین

آج 10 میں سے 10 باقی