معجزات، نشانات اور پیشگوئیاں

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

عیسوی اور محمدیت کے بارہ میں بموجب ان قواعد و اسناد کے جوان ہر دو میں عام مانی جاتی ہیں آپ سے
گفتگو کر رہے ہیں۔ خیر تاہم چونکہ آپ کو ایک خاص قدرت الہی دکھانے پر آمادہ ہو کے ہم کو برائے
مقابلہ بلاتے ہیں تو ہمیں دیکھنے سے گریز بھی نہیں یعنی معجزہ یا نشانی پس ہم یہ تین شخص پیش کرتے ہیں
جن میں ایک اندھا ایک ٹانگ کٹا اور ایک گونگا ہے۔ ان میں سے جس کسی کو صحیح سالم کر سکو کر دو اور جو
اس معجزہ سے ہم پر فرض و واجب ہوگا ہم ادا کرینگے ۔ آپ بقول خود ایسے خدا کے قائل ہیں جو گفتہ قادر
نہیں لیکن در حقیقت قادر ہے تو وہ ان کو تندرست بھی کر سکے گا۔ پھر اس میں تامل کی کیا ضرورت ہے اور
ضرور بقول آپ کے راستباز کے ساتھ ہوگا۔ ضرور ہوگا۔ آپ خلق اللہ پر رحم فرمائیے جلد فرمائیے اور آپ
کو خبر ہوگی کہ آج یہ معاملہ پڑنا ہے۔ جس خدا نے الہام سے آپ کو خبر دے دی کہ اس جنگ و میدان
میں تجھے فتح ہے اس نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا ہو گا کہ اندھے و دیگر مصیبت زدوں نے بھی پیش ہونا ہے۔
سوسب عیسانی صاحبان و محمدی صاحبان کے روبرو اسی وقت اپنا پیج پورا اپنا چیلنج پورا کیجیے۔
بیان حضرت مرزا صاحب
واضح ہو کہ میں نے ڈپٹی عبداللہ صاحب کی خدمت میں یہ تحریر کیا تھا کہ جیسا کہ آپ
دعوی کرتے ہیں کہ نجات صرف مسیحی مذہب میں ہے۔ ایسا ہی قرآن میں لکھا ہے کہ نجات صرف
اسلام میں ہے اور آپ کا تو صرف اپنے لفظوں کے ساتھ دعوئی اور میں نے وہ آیات بھی پیش کر دی
ہیں لیکن ظاہر ہے کہ دعویٰ بغیر ثبوت کے کچھ عزت اور وقعت نہیں رکھتا ۔ سو اس بناء پر دریافت کیا گیا
تھا کہ قرآن کریم میں تو نجات یا بندہ کی نشانیاں لکھی ہیں جن نشانوں کے مطابق ہم دیکھتے ہیں کہ
اس مقدس کتاب کی پیروی کرنے والے نجات کو اسی زندگی میں پالیتے ہیں مگر آپ کے مذہب میں
حضرت عیسی نے جو نشانیاں نجات یا بندوں یعنی حقیقی ایمانداروں کی لکھی ہیں وہ آپ میں کہاں موجود ہیں ۔
مثلاً جیسے کہ مرقس ۱۶-۱۷ میں لکھا ہے:۔
اور وے جو ایمان لائیں گے ان کے ساتھ یہ علامتیں ہوں گی کہ وہ میرے نام سے دیووں کو نکالیں
گے اور نئی زبانیں بولیں گے۔ سانپوں کو اٹھا لیں گے اور اگر کوئی ہلاک کرنے والی چیز پیئیں گے انہیں کچھ
نقصان نہ ہوگا۔ وے بیماروں پر ہاتھ رکھیں گے تو چنگے ہو جائیں گے۔،،
تواب میں بادب التماس کرتا ہوں اور اگر ان الفاظ میں کچھ درشتی یا مرارت ہو تو اس کی معافی

چاہتا ہوں کہ یہ تین بیمار جو آپ نے پیش کئے ہیں یہ علامت تو بالخصوصیت مسیحیوں کے لئے حضرت عیسی
قرار دے چکے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اگر تم سچے ایماندار ہو تو تمہاری یہی علامت ہے کہ بیمار پر ہاتھ رکھو
گے تو وہ چنگا ہو جائے گا ۔ اب گستاخی معاف اگر آپ سچے ایماندار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو اس وقت
تین بیمار آپ ہی کے پیش کردہ موجود ہیں آپ ان پر ہاتھ رکھ دیں اگر وہ چنگے ہو گئے تو ہم قبول کر لیں
گے کہ بیشک آپ سچے ایمان دار اور نجات یافتہ ہیں ۔ ورنہ کہ ورنہ کوئی قبول کرنے کی راہ نہیں کیونکہ حضرت مسیح
تو یہ بھی فرماتے ہیں کہ اگر تم میں رائی کے دانہ برابر بھی ایمان ہوتا تو اگر تم پہاڑ کو کہتے کہ یہاں سے چلا جا
تو وہ چلا جاتا۔ مگر خیر میں اس وقت پہاڑ کی نقل مکانی تو آپ سے نہیں چاہتا کیونکہ وہ ہماری اس جگہ سے
دور ہیں۔ لیکن یہ تو بہت اچھی تقریب ہوگئی کہ بیمار تو آپ نے ہی پیش کر دیئے۔ اب آپ ان پر ہاتھ
رکھو اور چنگا کر کے دکھلاؤ۔ ورنہ ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہاتھ سے جاتا رہے گا ۔
مگر آپ پر یہ واضح رہے کہ یہ الزام ہم پر عائد نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ جل شانہ نے قرآن کریم میں
ہماری یہ نشانی نہیں رکھی کہ بالخصوصیت تمہاری یہی نشانی ہے کہ جب تم بیماروں پر ہاتھ رکھو گے تو اچھے
ہو جائیں گے۔ ہاں یہ فرمایا ہے کہ میں اپنی رضا اور مرضی کے موافق تمہاری دعائیں قبول کروں گا اور کم
سے کم یہ کہ اگر ایک دعا قبول کرنے کے لائق نہ ہو اور مصلحت الہی کے مخالف ہو تو اس میں اطلاع دی
جائے گی یہ کہیں نہیں فرمایا کہ تم کو یہ اقتدار دیا جائے گا کہ تم اقتداری طور پر جو چاہو وہی کر گز رو گے
مگر حضرت مسیح کا تو یہ حکم معلوم ہوتا ہے کہ وہ بیماروں وغیرہ کے چنگا کرنے میں اپنے تابعین کو اختیار بخشتے
ہیں جیسا کہ متی دس باب ایک میں لکھا ہے ۔
پھر اس نے بارہ شاگردوں کو پاس بلا کر انہیں قدرت بخشی کہ ناپاک روحوں کو نکالیں اور ہر طرح کی
بیماری اور دکھ درد کو دور کریں ۔“
اب یہ آپ کا فرض اور آپ کی ایمان داری کا ضرور نشان ہو گیا کہ آپ ان بیماروں کو چنگا کر کے
دکھلا دیں یا یہ اقرار کریں کہ ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی ہم میں ایمان نہیں ۔ اور آپ کو یاد رہے کہ
ہر ایک شخص اپنی کتاب کے موافق مواخذہ کیا جاتا ہے ہمارے قرآن کریم میں کہیں نہیں لکھا کہ تمہیں
اقتدار دیا جائے گا بلکہ صاف فرما دیا کہ قُلْ إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللهِ لا یعنی ان کو کہہ دو کہ نشان اللہ تعالیٰ
کے پاس ہیں جس نشان کو چاہتا ہے اسی نشان کو ظاہر کرتا ہے بندہ کا اس پر زور نہیں ہے کہ جبر کے ساتھ
الانعام: ١١٠

اس سے ایک نشان لیوے۔ یہ جبر اور اقتدار تو آپ ہی کی کتابوں میں پایا جاتا ہے ۔ بقول آپ کے مسیح
اقتداری معجزات دکھلاتا تھا اور اُس نے شاگردوں کو بھی اقتدار رار بخشا اور آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ اب بھی
حضرت مسیح زنده حی، قیوم، قادر مطلق عالم الغیب دن رات آپ کے ساتھ ہے جو چاہو وہی دے
سکتا ہے۔ پس اب حضرت مسیح سے درخواست کریں کہ ان تینوں بیماروں کو آپ کے ہاتھ رکھنے سے اچھا
کر دیویں تا نشانی ایمانداری کی آپ میں باقی رہ جاوے۔ ورنہ یہ تو مناسب نہیں کہ ایک طرف اہل حق
کے ساتھ بحیثیت سچے عیسائی ہونے کے مباحثہ کریں اور جب سچے عیسائی کے نشان مانگے جائیں تب
کہیں کہ ہم میں استطاعت نہیں ۔ اس بیان سے تو آپ اپنے پر ایک اقبالی ڈگری کراتے ہیں کہ آپ کا
مذہب اس وقت زندہ مذہب نہیں ہے۔ لیکن ہم جس طرح پر خدا تعالیٰ نے ہمارے سچے ایماندار ہونے
کے نشان ٹھہرائے ہیں اس التزام سے نشان دکھلانے کو تیار ہیں۔ اگر نشان نہ دکھلا سکیں تو جو سزا چاہیں
دے دیں اور جس طرح کی چھری چاہیں ہمارے گلے میں پھیر دیں اور وہ طریق نشان نمائی کا جس
کے لئے ہم مامور ہیں وہ یہ ہے کہ ہم خدا تعالیٰ سے جو ہمارا سچا اور قادر خدا ہے ۔ اس مقابلہ کے وقت
جو ایک سچے اور کامل نبی کا انکار کیا جاتا ہے تضرع سے کوئی نشان مانگیں تو وہ اپنی مرضی سے نہ ہمارا محکوم
اور تابع ہو کر جس طرح سے چاہے گا نشان دکھلائے گا ۔ میرا دعوی نہ خدائی کا ہے اور نہ اقتدار کا
اور میں ایک مسلمان آدمی ہوں جو قرآن شریف کی پیروی کرتا ہوں اور قرآن شریف کی تعلیم کی رو سے
اس موجودہ نجات کا مدعی ہوں۔ میرا نبوت کا کوئی دعوی نہیں یہ آپ کی غلطی ہے یا آپ کسی خیال سے
کہہ رہے ہیں ۔ کیا یہ ضروری ہے کہ جو الہام کا دعویٰ کرتا ہے وہ نبی بھی ہو جائے ۔ میں تو محمدی اور کامل
طور پر اللہ و رسول کا متبع ہوں اور ان نشانوں کا نام معجزہ رکھنا نہیں چاہتا بلکہ ہمارے مذہب کے رو سے
ان نشانوں کا نام کرامات ہے جو اللہ رسول کی پیروی سے دیئے جاتے ہیں ۔ تو پھر میں دعوت حق کی
غرض سے دوبارہ اتمام حجت کرتا ہوں کہ یہ حقیقی نجات اور حقیقی نجات کے برکات اور ثمرات صرف
انہی لوگوں میں موجود ہیں جو حضرت محمد مصطفے ﷺ کی پیروی کرنے والے اور قرآن کریم کے احکام
کے سچے تا بعدار ہیں۔ اور میرا دعوئی قرآن کریم کے مطابق صرف اتنا ہے کہ اگر کوئی حضرت عیسائی
صاحب اس نجات حقیقی کے منکر ہوں جو قرآن کریم کے وسیلے سے مل سکتی ہے تو انہیں اختیار ہے کہ وہ
میرے مقابل پر نجات حقیقی کی آسمانی نشانیاں اپنے مسیح سے مانگ کر پیش کریں اور اس
طرف میرے پر لازم ہوگا کہ میں سچا ایماندار ہونے کی نشانیاں قرآن کریم کے رُو سے اپنے وجود میں

ثابت کروں ۔ مگر اس جگہ یادر ہے کہ قرآن کریم ہمیں اقتدار نہیں بخشتا بلکہ ایسے کلمہ سے ہمارے بدن پر
لرزہ آتا ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ وہ کس قسم کا نشان دکھلائے گا۔ وہی خدا ہے۔ سوا اسکے اور کوئی
خدا نہیں ۔ ہاں یہ ہماری طرف سے اس بات کا عہد پختہ ہے۔ جیسا کہ اللہ جل شانہ نے میرے پر ظاہر
کر دیا ہے کہ ضرور مقابلہ کے وقت میں فتح پاؤں گا مگر یہ معلوم نہیں کہ خدا تعالیٰ کس طور سے نشان
دکھلائے گا۔ اصل مدعا تو یہ ہے کہ نشان ایسا ہو کہ انسانی طاقتوں سے بڑھ کر ہو۔ یہ کیا ضرور ہے کہ ایک
بندہ کو خدا ٹھہرا کر اقتدار کے طور پر اس سے نشان مانگا جائے ۔ ہمارا یہ مذہب نہیں اور نہ ہمارا یہ عقیدہ
ہے۔ اللہ جل شانہ ہمیں صرف عموم اور کلی طور پر نشان دکھلانے کا وعدہ دیتا ہے۔ اگر اس میں میں
جھوٹا نکلوں تو جو سزا آپ تجویز کریں خواہ سزائے موت ہی ہی کیوں نہ ہو مجھے منظور ہے لیکن اگر آپ حد
اعتدال وانصاف کو چھوڑ کر مجھ سے ایسے نشان چاہیں گے جس طرز سے حضور مسیح بھی دکھلا نہیں سکے بلکہ
سوال کرنے والوں کو ایک دو گالیاں سنا دیں تو ایسے نشان دکھلانے کا دم مارنا بھی میرے نزدیک کفر ہے۔
جنگ مقدس - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۵۰ تا ۱۵۷)
حد
قرآن شریف میں اقتراحی نشانوں کے مانگنے والوں کو یہ جواب دیا گیا تھا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي
هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا لے یعنی خدا تعالیٰ کی شان اس تہمت سے پاک ہے کہ کسی اس
کے رسول یا نبی یا ملہم کو یہ قدرت حاصل ہو کہ جو الوہیت کے متعلق خارق عادت کام ہیں ان کو وہ اپنی
قدرت سے دکھلائے اور فرمایا کہ ان کو کہدے کہ میں تو صرف آدمیوں میں سے ایک رسول ہوں جو اپنی
طرف سے کسی کام کے کرنے کا مجاز نہیں ہوں محض امر الہی کی پیروی کرتا ہوں۔ پھر مجھ سے یہ درخواست
کرنا کہ یہ نشان دکھلا اور یہ نہ دکھلا سراسر حماقت ہے۔ جو کچھ خدا نے کہا وہی دکھلا سکتا ہوں نہ اور کچھ۔
( تحفہ غزنویہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۴۰)
صلى الله
بہت سے سے معجزات ہیں جو صرف ذالی اقتدار کے طور ذاتی اقتدار کے طور پر آنحضرت ﷺ نے دکھلائے جن کے ساتھ عروسه
کوئی دعا نہ تھی ۔ کئی دفعہ تھوڑے سے پانی کو جو صرف ایک پیالہ میں تھا اپنی انگلیوں کو اس پانی کے اندر
داخل کرنے سے اس قدر زیادہ کر دیا کہ تمام لشکر اور اونٹوں اور گھوڑوں نے وہ پانی پیا اور پھر بھی وہ پانی
ویسا ہی اپنی مقدار پر موجود تھا۔ اور کئی دفعہ دو چار روٹیوں پر ہاتھ رکھنے سے ہزار ہا بھوکوں، پیاسوں کا ان
سے شکم سیر کر دیا۔ اور بعض اوقات تھوڑے دودھ کو اپنی لبوں سے برکت دے کر ایک جماعت کا پیٹ اس
بنی اسرائیل : ۹۴

سے بھر دیا اور بعض اوقات شور آب کنوئیں میں اپنے منہ کا لعاب ڈال کر اس کو نہایت شیریں کر دیا اور
بعض اوقات سخت مجروحوں کو اپنا ہاتھ رکھ کر ان کو اچھا کر دیا اور بعض اوقات آنکھوں کو جن کے ڈیلے لڑائی
کے کسی صدمہ سے باہر جاپڑے تھے اپنے ہاتھ کی برکت سے پھر درست کر دیا۔ ایسا ہی اور بھی بہت سے سے تھے ہاتھ
کام اپنے ذاتی اقتدار سے کئے جن کے ساتھ ایک چھپی ہوئی طاقت الہی مخلوط تھی ۔
لیکن یہ بات اس جگہ یادرکھنے کے لائق ہے کہ اس قسم کے اقتداری خوارق گو خدا تعالیٰ کی طرف
سے ہی ہوتے ہیں ۔ مگر پھر بھی خدا تعالیٰ کے ان خاص افعال سے جو بلا توسط ارادہ غیری ظہور میں آتے
ہیں کسی طور سے برابری نہیں کر سکتے اور نہ برابر ہونا ان کا مناسب ہے۔ اسی وجہ سے جب کوئی نبی یا ولی
اقتداری طور پر بغیر توسط کسی دعا کے کوئی ایسا امر خارق عادت دکھلاوے جو انسان کو کسی حیلہ اور تدبیر
اور علاج سے اس کی قوت نہیں دی گئی تو نبی کا وہ فعل خدا تعالیٰ کے ان افعال سے کم رتبہ پر رہے گا جو خود
خدا تعالٰی علانیہ اور بالجہر اپنی قوت کاملہ سے ظہور میں لاتا ہے۔ یعنی ایسا اقتداری معجزه به نسبت دوسرے
الہی کاموں کے جو بلا واسطہ اللہ جل شانہ سے ظہور میں آتے ہیں ضرور کچھ نقص اور کمزوری اپنے اندر
موجود رکھتا ہوگا تا سرسری نگاہ والوں کی نظر میں تشابہ فی الخلق واقع نہ ہو ۔ اسی وجہ سے حضرت موسیٰ
علیہ السلام کا عصا باوجود اس کے کہ کئی دفعہ سانپ بنا لیکن آخر عصا کا عصا ہی رہا۔ اور حضرت مسیح کی
چڑیاں باوجود یکہ معجزہ کے طور پر اُن کا پرواز قرآن کریم سے ثابت ہے مگر پھر بھی مٹی کی مٹی ہی تھے اور
کہیں خدا تعالیٰ نے یہ نہ فرمایا کہ وہ زندہ بھی ہو گئیں۔ اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اقتداری
خوارق میں چونکہ طاقت الہی سب سے زیادہ بھری ہوئی تھی کیونکہ وجود آنحضرت ا کا تجلیات الہیہ
کے لئے اتم و اعلیٰ و ارفع و اکمل نمونہ تھا اس لئے ہماری نظریں آنحضرت ﷺ کے اقتداری خوارق کو کسی
درجہ بشریت پر مقرر کرنے سے قاصر ہیں ۔ مگر تا ہم ہمارا اس پر ایمان ہے کہ اس جگہ بھی اللہ جل شانہ اور
اس کے رسول کریم کے فعل میں مخفی طور پر کچھ فرق ضرور ہوگا۔
صلى الله
( آئینہ کمالات اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۶ تا ۶۸)
یہ سچی بات ہے کہ خدائے تعالیٰ غیر معمولی طور پر کوئی کام نہیں کرتا اصل بات یہ ہے کہ وہ خلق
اسباب کرتا ہے خواہ ہم کو ان اسباب پر اطلاع ہو یا نہ ہو۔ الغرض اسباب ضرور ہوتے ہیں اس لئے
شق القمر يا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلمًا ل کے معجزات بھی خارج از اسباب نہیں بلکہ وہ بھی بعض
ا الانبياء : ٧٠

مخفی در مخفی اسباب کے نتائج ہیں اور سچے اور حقیقی سائنس پر مبنی ہیں۔ کوتاہ اندیش اور تاریک فلسفہ کے
دلدادہ اسے نہیں سمجھ سکتے ۔ ( رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۳۷ ۔ ملفوظات جلد اول صفحہ ۷۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
اس جگہ ایک اور سر یاد رکھنے کے لائق ہے اور وہ یہ ہے کہ اولیاء سے جو خوارق کبھی اس قسم کے
ظہور میں آتے ہیں کہ پانی ان کو ڈ بو نہیں سکتا اور آگ ان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی اس میں بھی دراصل یہی
بھید ہے کہ حکیم مطلق جس کے بے انتہا اسرار پر انسان حاوی نہیں ہو سکتا اپنے دوستوں اور مقربوں کے
توجہ کے وقت کبھی یہ کرشمہ قدرت دکھلاتا ہے کہ وہ توجہ عالم میں تصرف کرتی ہے اور جن ایسے مخفی اسباب
کے جمع ہونے سے مثلاً آگ کی حرارت اپنے اثر سے رک سکتی ہے خواہ وہ اسباب اجرام علوی کی
تاثیریں ہوں یا خود مثلاً آگ کی کوئی مخفی خاصیت یا اپنے بدن کی ہی کوئی مخفی خاصیت یا ان تمام خاصیتوں
کا مجموعہ ہو وہ اسباب اس توجہ اور اس دعا سے حرکت میں آتی ہیں۔ تب ایک امر خارق عادت ظاہر
ہوتا ہے۔ مگر اس سے حقائق اشیاء کا اعتبار نہیں اٹھتا اور نہ علوم ضائع ہوتے ہیں بلکہ یہ تو علوم الہیہ میں سے
خود ایک علم ہے اور یہ اپنے مقام پر ہے اور مثلاً آگ کا محرک بالخاصیت ہونا اپنے مقام پر بلکہ یوں سمجھ
لیجئے کہ یہ روحانی مواد ہیں جو آگ پر غالب آکر اپنا اثر دکھاتے ہیں اور اپنے وقت اور اپنے محل سے
خاص ہیں۔ اس دقیقہ کو دنیا کی عقل نہیں سمجھ سکتی کہ انسان کامل خدا تعالیٰ کے روح کا جلوہ گاہ ہوتا ہے
اور جب کبھی کامل انسان پر ایک ایسا وقت آ جاتا ہے کہ وہ اس جلوہ کا عین وقت ہوتا ہے تو اس وقت
ہر یک چیز اس سے ایسی ڈرتی ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ سے۔ اس وقت اس کو درندہ کے آگے ڈال دو، آگ
میں ڈال دو وہ اس سے کچھ بھی نقصان نہیں اٹھائے گا۔ کیونکہ اس وقت خدا تعالیٰ کی روح اس پر ہوتی ہے
اور ہر یک چیز کا عہد ہے کہ اس سے ڈرے۔ یہ معرفت کا ایک اخیری بھید ہے جو بغیر صحبت کا ملین سمجھ میں
نہیں آسکتا۔ چونکہ یہ نہایت دقیق اور پھر نہایت درجہ نادر الوقوع ہے اس لئے ہر ایک فہم اس فلاسفی سے
آگاہ نہیں ۔ مگر یاد رکھو کہ ہر یک چیز خدا تعالیٰ کی آواز سنتی ہے۔ ہر یک چیز پر خدا تعالیٰ کا تصرف ہے
اور ہر ایک چیز کی تمام ڈوریاں خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں ۔ اس کی حکمت ایک بے انتہا حکمت ہے جو
ہر یک ذرہ کی جڑھ تک پہنچی ہوئی ہے اور ہر یک چیز میں اتنی ہی خاصیتیں ہیں جتنی اس کی قدرتیں ہیں ۔
جو شخص اس بات پر ایمان نہیں لاتا وہ اس گروہ میں داخل ہے جو مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِةٍ
کے مصداق ہیں ۔ اور چونکہ انسان کامل مظہر اتم تمام عالم کا ہوتا ہے۔ اس لئے تمام عالم اس کی طرف وقتاً
الانعام: ۹۲

فوقتاً کھینچا جاتا ہے۔ وہ روحانی عالم کا ایک عنکبوت ہوتا ہے اور تمام عالم اس کی تاریں ہوتی ہیں اور
خوارق کا یہی سر ہے
بر کاروبار ہستی اثری است عارفان را ز جہاں چہ دید آں کس کہ ندید ایں جہاں را کے
( برکات الدعا۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۹ تا ۳۱ حاشیه )
واضح ہو کہ نشان دو قسم کے ہوتے ہیں (۱) نشان تخویف و تعذیب جن کو قہری نشان بھی کہہ سکتے ہیں ۔
(۲) نشان تبشیر و تسکین جن کو نشان رحمت سے بھی موسوم کر سکتے ہیں۔ تخویف کے نشان سخت کافروں
اور کج دلوں اور نافرمانوں اور بے ایمانوں اور فرعونی طبیعت والوں کے لئے ظاہر کئے جاتے ہیں تا وہ
ڈریں اور خدائے تعالیٰ کی قہری اور جلالی ہیت ان کے دلوں پر طاری ہو۔ اور تبشیر کے نشان ان حق کے
طالبوں اور مخلص مومنوں اور سچائی کے متلاشیوں کے لئے ظہور پذیر ہوتے ہیں جو دل کی غربت اور فروتنی
سے کامل یقین اور زیادت ایمان کے طلبگار ہیں اور تبشیر کے نشانوں سے ڈرانا اور دھمکانا مقصود نہیں
ہوتا بلکہ اپنے ان مطیع بندوں کو مطمئن کرنا اور ایمانی اور یقینی حالات میں ترقی دینا اور اُن کے مضطرب سینہ
پر دست شفقت و تسلی رکھنا مقصود ہوتا ہے۔ سو مومن قرآن شریف کے وسیلے سے ہمیشہ تبشیر کے نشان
پاتا رہتا ہے اور ایمان اور یقین میں ترقی کرتا جاتا ہے۔ تبشیر کے نشانوں سے مومن کو تسلی ملتی ہے اور وہ
اضطراب جو فطرتاً انسان میں ہے جاتا رہتا ہے اور سکینت دل پر نازل ہوتی ہے۔ مومن بہ برکت اتباع
کتاب اللہ اپنی عمر کے آخری دن تک تبشیر کے نشانوں کو پاتا رہتا ہے اور تسکین اور آرام بخشنے والے
نشان اس پر نازل ہوتے رہتے ہیں تا وہ یقین اور معرفت میں بے نہایت ترقیاں کرتا جائے اور حق الیقین
تک پہنچ جائے۔ اور تبشیر کے نشانوں میں ایک لطف یہ ہوتا ہے کہ جیسے مومن ان کے نزول سے یقین اور
معرفت اور قوت ایمان میں ترقی کرتا ہے ایسا ہی وہ بوجہ مشاہدہ آلاء ونعماء الہی واحسانات ظاہرہ و باطنه
و جلیہ و خفیہ حضرت باری عزاسمہ جو تبشیر کے نشانوں میں بھرے ہوئے ہوتے ہیں محبت و عشق میں
بھی دن بدن بڑھتا جاتا ہے۔ سو حقیقت میں عظیم الشان اور قوی الاثر اور مبارک اور موصل الی المقصود تبشیر
کے نشان ہی ہوتے ہیں جو سالک کو معرفت کاملہ اور محبت ذاتیہ کی اس مقام تک پہنچا دیتے ہیں جو اولیاء
اللہ کے لئے منتہی المقامات ہے۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات - روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۴۳۶ ، ۴۳۷ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن )
لے اس دنیا کے کاروبار پر خدا رسیدہ لوگوں کا اثر ہے۔ جس نے یہ کیفیت نہیں دیکھی اس نے اس دنیا سے کیا دیکھا۔

عقلمند کے لئے یہ ایک نکتہ نہایت ہدایت بخش ہے کہ پیشگوئیوں میں استعارات اور مجازات بھی ہوتے
ہیں۔ مگر تعلیم کے لئے تصریح اور تفصیل ضروری ہوتی ہے۔ اس لئے جہاں کہیں تعلیم اور پیشگوئی کا تناقض
معلوم ہو تو یہ لازم ہوتا ہے کہ تعلیم کو مقدم رکھا جائے اور پیشگوئی کو اگر اس کے مخالف ہو ظاہر الفاظ سے پھیر
کر تعلیم کے مطابق اور موافق کر دیا جائے تا رفع تناقض ہو۔ بہر حال تعلیمی مضمون کا لحاظ مقدم چاہیئے ۔
کیونکہ تعلیم علاوہ تصریح اور تفصیل کے اکثر معارض افادہ اور استفادہ میں آتی رہتی ہے لہذا اس کے مقاصد
اور مدعا کسی طرح مخفی نہیں رہ سکتے بر خلاف پیشگوئیوں کے کہ وہ اکثر گوشئہ گمنامی میں پڑی رہتی ہیں ۔
(کتاب البریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۵۱)
واضح ہو کہ انبیاء کے معجزات دو قسم کے ہوتے ہیں (۱) ایک وہ جو محض سماوی امور ہوتے ہیں جن میں
انسان کی تدبیر اور عقل کو کچھ دخل نہیں ہوتا ۔ جیسے شق القمر جو ہمارے سید و مولی نبی ﷺ کا معجزہ تھا اور
خدائے تعالیٰ کی غیر محدود قدرت نے ایک راستباز اور کامل نبی کی عظمت ظاہر کرنے کے لئے اس کو دکھایا
تھا۔ (۲) دوسرے عقلی معجزات زات ہیں جو اس خارق عادت عقل کے ذریعہ ظہور پذیر ہوتے ہیں جو الہام الہی
سے ملتی ہے۔ جیسے جیسے حضرت سلیمان کا وہ معجزہ جو صَرْحُ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ لا ہے جس کو دیکھ کر
بلقیس کو ایمان نصیب ہوا۔
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۵۳-۴ ۲۵ حاشیه )
جس معجزہ کو عقل شناخت کر کے اس کے منجانب اللہ ہونے پر گواہی دے وہ ان معجزات سے ہزا رہا
درجہ افضل ہوتا ہے کہ جو صرف بطور کتھا یا قصہ کے مد منقولات میں بیان کئے جاتے ہیں۔ اس ترجیح کے
دو باعث ہیں ۔ ایک تو یہ کہ منقولی معجزات ہمارے لئے جو صد ہا سال اس زمانہ سے پیچھے پیدا ہوئے ہیں
جب معجزات دکھلائے گئے تھے مشہود اور محسوس کا حکم نہیں رکھتے اور اخبار منقولہ ہونے کے باعث سے وہ
درجہ ان کو حاصل بھی نہیں ہو سکتا جو مشاہدات اور مرئیات کو حاصل ہوتا ہے۔ دوسرے یہ کہ جن لوگوں نے
منقولی معجزات کو جو تصرف عقل سے بالاتر ہیں مشاہدہ کیا ہے اُن کے لئے بھی وہ تسلّی تام کا موجب نہیں
ٹھہر سکتی کیونکہ بہت سے ایسے عجائبات بھی ہیں کہ ارباب شعبدہ بازی ان کو دکھلاتے پھرتے ہیں گو وہ مکر
اور فریب ہی ہیں مگر اب مخالف بد اندیش پر کیونکر ثابت کر کے دکھلا دیں کہ انبیاء سے جو عجائبات اس قسم
کے ظاہر ہوئے ہیں کہ کسی نے سانپ بنا کر دکھلا دیا اور کسی نے مردہ کو زندہ کر کے دکھلا دیا۔ یہ اس قسم کی
ل النمل: ۴۵

دست بازیوں سے منزہ ہیں جو شعبدہ باز لوگ کیا کرتے ہیں۔ یہ مشکلات کچھ ہمارے ہی زمانہ میں پیدا
نہیں ہوئیں بلکہ ممکن ہے کہ انہی زمانوں میں یہ مشکلات پیدا ہو گئی ہوں ۔ مثلاً جب ہم یوحنا کی انجیل کے
پانچویں باب کی دوسری آیت سے پانچویں آیت تک دیکھتے ہیں تو اس میں یہ لکھا ہوا پاتے ہیں :۔
اور اور شلیم میں باب الضان کے پاس ایک حوض ہے جو عبرانی میں بیت حسدا کہلاتا ہے۔ اس کے
پانچ اُسارے ہیں ان میں ناتوانوں اور اندھوں اور لنگڑوں اور پژمردوں کی ایک بڑی بھیڑ پڑی تھی
جو پانی کے ملنے کی منتظر تھی کیونکہ ایک فرشتہ بعض وقت اس حوض میں اُتر کر پانی کو ہلاتا تھا اور پانی ہلنے
کے بعد جو کوئی کہ پہلے اس میں اُتر تاکیسی ہی بیماری میں کیوں نہ ہو اس سے چنگا ہو جاتا تھا ۔
اب ظاہر ہے کہ وہ شخص جو حضرت عیسیٰ کی نبوت کا منکر ہے اور ان کے معجزات کا انکاری ہے جب
یوحنا کی یہ عبارت پڑھے گا اور ایسے حوض کے وجود پر اطلاع پائے گا کہ جو حضرت عیسی کے ملک میں قدیم
سے چلا آتا تھا اور جس میں قدیم سے یہ خاصیت تھی کہ اس میں ایک ہی غوطہ لگانا ہر ایک قسم کی بیماری کو
گو وہ کیسی ہی سخت کیوں نہ ہو دور کر دیتا تھا تو خوانخوہ اس کے دل میں ایک قوی خیال پیدا ہوگا کہ اگر
حضرت مسیح نے کچھ خوارق عجیبہ دکھلائے ہیں تو بلا شبہ ان کا یہی موجب ہوگا کہ حضرت ممدوح اسی حوض
کے پانی میں کچھ تصرف کر کے ایسے ایسے خوارق دکھلاتے ہوں گے کیونکہ اس قسم کے اقتباس کی ہمیشہ
دنیا میں بہت سی نظیریں پائی گئی ہیں اور اب بھی ہیں اور عند العقل یہ بات نہایت صحیح اور قربہ اور قرین قیاس ہے کہ
اگر حضرت عیسیٰ کے ہاتھ سے اندھوں لنگڑوں وغیرہ کو شفا حاصل ہوئی ہے تو بالیقین یہ نسخہ حضرت مسیح نے
اسی حوض سے اڑایا ہوگا اور پھر نادانوں اور سادہ لوحوں میں کہ جو بات کی تہ تک نہیں پہنچتے اور اصل
حقیقت کو نہیں شناخت کر سکتے یہ مشہور یہ مشہور کر دیا کہ ایک روح کی مدد سے ایسے ایسے کام کرتا ہوں ۔ بالخصوص
جبکہ یہ بھی ثابت ہے کہ حضرت مسیح اسی حوض پر اکثر جایا بھی کرتے تھے تو اس خیال کو اور بھی قوت حاصل
ہوتی ہے غرض مخالف کی نظر میں ایسے معجزوں سے جو کہ قدیم سے حوض دکھلاتا رہا ہے حضرت عیسیٰ کی نسبت
بہت سے شکوک اور شبہات پیدا ہوتے ہیں اور اس بات کے ثبوت میں بہت سی مشکلات پڑتی ہیں کہ
یہودیوں کی رائے کے موافق مسیح مکار اور شعبدہ باز نہیں تھا اور نیک چلن آدمی تھا۔ جس نے اپنے
عجائبات کے دکھلانے میں اس قدیمی حوض سے کچھ مدد نہیں لی اور سچ مچ معجزات ہی دکھائے ہیں۔
اور اگر چه قرآن شریف پر ایمان لانے کے بعد ان وساوس سے نجات حاصل ہو جاتی ہے مگر جو شخص ابھی
قرآن شریف پر ایمان نہیں لایا اور یہودی یا ہندو یا عیسائی ہے وہ کیونکر ایسے وساوس سے نجات پاسکتا ہے

اور کیونکر اس کا دل اطمینان پکڑ سکتا ہے۔ عوام الناس کو جو اکثر چارپایوں کی طرح ہوتے ہیں اس
طرف خیال بھی نہیں ہوتا کہ لمبی چوڑی تفتیش کریں اور بات کی تہ تک پہنچ جائیں ۔ اور ایسے تماشوں کے
دکھلانے کا عرصہ بھی نہایت ہی تھوڑا ہوتا ہے جس میں غور اور فکر کرنے کے لئے کافی فرصت نہیں مل سکتی
اس لئے مکاروں کے لئے دست بازی کی بہت گنجائش رہتی ہے اور ان کے پوشیدہ بھیدوں پر اطلاع پانے
کا کم موقعہ ملتا ہے۔ علاوہ اس کے عوام بیچارے علوم طبعی وغیرہ فنون فلاسفہ سے کچھ خبر نہیں رکھتے اور جو
کائنات میں حکیم مطلق نے طرح طرح کے عجیب خواص رکھے ہیں ان خواص کی انہیں کچھ بھی خبر نہیں
ہوتی ۔ پس وہ ہر یک وقت اور ہر زمانہ میں دھوکا کھانے کو تیار ہیں اور کیونکر دھو کہ نہ کھاویں خواص اشیاء
کے ایسے ہی حیرت افزاء ہیں اور بے خبری کی حالت میں موجب زیادت حیرت ہوتے ہیں مثلاً مکھی
اور دوسرے بعض جانوروں میں یہ خاصیت ہے کہ اگر ایسے طور پر مر جائیں کہ ان کے اعضاء میں کچھ
زیادہ تفرق اتصال واقع نہ ہو اور اعضاء اپنی اصلی ہیئت اور وضع پر سلامت رہیں اور متعفن ہونے بھی نہ
پائیں بلکہ ابھی تازہ ہی ہوں اور موت پر دو تین گھنٹے سے زیادہ عرصہ نہ گذرا ہو جیسے پانی میں مری ہوئی
لکھیاں ہوتی ہیں تو اس صورت میں اگر نمک باریک پیس کر اس مکھی وغیرہ کو اس کے نیچے دبایا جاوے اور
پھر اسی قدر خاکستر بھی اس پر ڈالی جاوے تو وہ مکھی زندہ ہو کر اڑ جاتی ہے اور یہ خاصیت مشہور و معروف
ہے جس کو اکثر لڑکے بھی جانتے ہیں لیکن اگر کسی سادہ لوح کو اس نسخے پر اطلاع نہ ہو اور کوئی مکار اس
نادان اور بے خبر کے سامنے مگس مسیح ہونے کا دعویٰ کرے اور اسی حکمت عملی سے مکھیوں کو زندہ کرے اور
بظاہر کوئی منتر جنتر پڑھتار ہے جس سے یہ جتلانا منظور ہو کہ گویا وہ اسی منتر کے ذریعہ سے مکھیوں کو زندہ
کرتا ہے تو پھر اس سادہ لوح کو اس قدر عقل اور فرصت کہاں ہے کہ تحقیقا تیں کرتا پھرے۔ کیا تم دیکھتے
نہیں کہ مکار لوگ اسی زمانہ میں دنیا کو ہلاک کر رہے ہیں ۔ کوئی سونا بنا کر دکھلاتا ہے اور کیمیا گری کا دعوی
کرتا ہے اور کوئی آپ ہی زمین کے نیچے پتھر دبا کر پھر ہندوؤں کے سامنے دیوی نکالتا ہے۔ بعض نے ایسا
بھی کیا ہے کہ جمال گوٹہ کا روغن اپنی دوات کی سیاہی میں ملایا اور پھر اس سیاہی سے کسی سادہ لوح کو
تعویذ لکھ کر دیا تا دست آنے پر تعویذ کا اثر ظاہر ہو ایسے ہی ہزاروں اور مکر اور فریب ہیں کہ جو اسی زمانہ
میں ہو رہے ہیں اور بعض مکر ایسے عمیق ہیں جن سے بڑے بڑے دانشمند دھوکا کھا جاتے ہیں اور علوم طبعی
کے دقائق عمیقہ اور جسمی تراکیب اور قوتوں کے خواص عجیبہ جو حال کے زمانہ میں نئے تجارب کے ذریعہ
سے روز بروز پھیلتے جاتے ہیں ۔ یہ جدید باتیں ہیں جن سے جھوٹے جن سے جھوٹے معجزے دکھلانے والے نئے نئے مکر

اور فریب دکھا سکتے ہیں۔ سو اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ جو معجزات بظاہر صورت ان مکروں سے متشابہ ہیں گو
وہ سچے بھی ہوں تب بھی محجوب الحقیقت ہیں اور ان کے ثبوت کے بارے میں بڑی بڑی دقتیں ہیں ۔ ا
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحہ ۵۱۱ تا ۵۵۷)
جو امر خارق عادت کسی ولی سے صادر ہوتا ہے وہ حقیقت میں اسی نبی متبوع کا معجزہ ہے جس کی وہ
اُمت ہے۔ اور یہ بدیہی اور ظاہر ہے کیونکہ جب کسی امر کا ظاہر ہونا کسی شخص اور کسی خاص کتاب کی
متابعت سے وابستہ ہے اور بدوں متابعت کے وہ ظہور میں آہی نہیں سکتا تو بہ بداہت ثابت ہے کہ اگر چہ
وہ امر بظاہر صورت کسی تابع سے ظہور میں آیا ہو لیکن در حقیقت مظہر اس امر کا نبی متبوع ہے جس کی
متابعت سے ظہور اس کا مشروط ہے ۔ اور سر اس بات کا کہ کیوں معجزہ نبی کا دوسرے کے توسط سے ظہور
پذیر ہو جاتا ہے یہ ہے کہ جب ایک شخص وہی امر بجالاتا ہے کہ جو اس کے شارع نے فرمایا ہے اور اس امر
سے پر ہیز کرتا ہے کہ جو اس کے شارع نے منع کیا ہے اور اسی کتاب کا پابند رہتا ہے جو اس کے شارع
نے دی ہے تو وہ اس صورت میں بالکل اپنے نفس سے محو ہو کر اپنے شارع کی ذمہ واری میں جاپڑتا ہے
پس اگر شارع طبیب حاذق کی طرح ٹھیک ٹھیک صراط مستقیم کا رہنما ہے اور وہ مبارک کتاب لایا ہے جس
میں شخص پیرو کی امراض روحانی کا علاج ہے اور اس کی علمی اور عملی تکمیل کے لئے پورا سامان موجود ہے
اور پھر اس کے پیرو نے بغیر کسی اعراض صوری یا معنوی کے ان تعلیمات کو بصدق دل قبول کر لیا ہے تو جو
کچھ انوار و آثار بعد متابعت کامل کے مترتب ہونگے وہ حقیقت میں اس نبی متبوع کے فیوض ہیں ۔ سواسی
جہت سے اگر ولی سے کوئی امر خارق عادت ظاہر ہو تو اس نبی متبوع کا معجزہ ہوگا۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۹۳ تا ۶۰۹)
میں نے بار ہا ذ کر کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چار قسم کے نشان مجھے دیئے ہیں۔ اور جن کو میں نے بڑے
دعوٹی کے ساتھ متعدد مرتبہ لکھا اور شائع کیا ہے۔
اول عربی دانی کا نشان ہے اور یہ اس وقت سے مجھے ملا ہے جب سے کہ محمد حسین ( بٹالوی صاحب )
نے یہ لکھا کہ یہ عاجز عربی کا ایک صیغہ بھی نہیں جانتا۔ حالانکہ ہم نے کبھی دعوی بھی نہیں کیا تھا کہ عربی
کا صیغہ آتا ہے۔ جو لوگ عربی املاء اور انشاء میں پڑے ہیں وہ اسکی مشکلات کا اندازہ کر سکتے ہیں اور اس
کی خوبیوں کا لحاظ رکھ سکتے ہیں۔
بڑی مشکل آکر پڑتی ہے جب ٹھیٹھ زبان کا لفظ مناسب موقع پر نہیں ملتا۔ اُس وقت خدا تعالیٰ وہ

الفاظ القا کرتا ہے۔ نئی اور بناوٹی زبان بنا لینا آسان ہے مگر ٹھیٹھ زبان مشکل ہے۔ پھر ہم نے ان
تصانیف کو بیش قرار انعامات کے ساتھ شائع کیا ہے اہے اور کہا ہے کہ تم جس سے چاہو مدد لے لو۔ اور خواہ اہل ں مدد
زبان بھی ملا لو ۔ مجھے خدا تعالیٰ نے اس بات کا یقین دلا دیا ہے کہ وہ ہرگز قادر نہیں ہو سکتے ۔ کیونکہ یہ
نشان قرآن کریم کے خوارق میں سے ظلی طور پر مجھے دیا گیا ہے۔
دوم دعاؤں کا قبول ہونا۔ میں نے عربی تصانیف کے دوران میں تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے کہ کس قدر میں لیا کس
کثرت سے میری دعائیں قبول ہوئی ہیں ۔ ایک ایک لفظ پر دعا کی ہے اور میں رسول اللہ علیہ کو تو مستثنیٰ
کرتا ہوں ( کیونکہ ان کی طفیل اور اقتداء سے تو یہ سب کچھ ملا ہی ہے ) اور میں کہہ سکتا ہوں کہ میری
دعا ئیں اس قدر قبول ہوئی ہیں کہ کسی کی نہیں ہوئی ہوں گی۔ میں نہیں کہہ سکتا دس ہزار یا دولاکھ یا کتنی اور
بعض نشانات قبولیت کے تو ایسے ہیں کہ ایک عالم ان کو جانتا ہے۔
الله
تیسرانشان پیشگوئیوں کا ہے۔ یعنی اظہار علی الغیب۔ یوں تو نجومی اور ر مال لوگ بھی اٹکل بازیوں
سے بعض باتیں ایسی کہہ دیتے ہیں کہ ان کا کچھ نہ کچھ حصہ ٹھیک ہوتا ہے۔ اور ایسا ہی تاریخ ہم کو بتلاتی
ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں بھی کا ہن لوگ تھے جو غیب کی خبر میں بتلاتے تھے۔ چنانچہ سطیح بھی
ایک کا ہن تھا۔ مگر ان اٹکل باز رمالوں اور کاہنوں کی غیب دانی اور مامور من اللہ اور مہم کے اظہار غیب
میں یہ فرق ہوتا ہے۔
چوتھا نشان قرآن کریم کے دقائق اور معارف کا ہے۔ کیونکہ معارف قرآن اس شخص کے سوا اور کسی
پر نہیں کھل سکتے جس کی تطہیر ہو چکی ہو ۔ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کے (۲۷) میں نے کئی مرتبہ
کہا ہے کہ میرے مخالف بھی ایک سورۃ کی تفسیر کریں اور میں بھی تفسیر کرتا ہوں پھر مقابلہ کر لیا جاوے۔
مگر کسی نے جرات نہیں کی ۔
الحکم مورخه ۲۰ تا ۲۷ ستمبر ۱۸۹۸ ء صفحه ۴۳ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۱۸۳٬۱۸۲ ایڈیشن ۲۰۰۳ء )
یہ پیشگوئیاں ایسی ہیں کہ ایک راستباز کے ان کو سنکر آنسو جاری ہو جائیں گے مگر پھر بھی یہ لوگ کہتے
ہیں کہ کوئی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ یہ خیال نہیں کرتے کہ آخر ہم نے بھی ایک دن مرنا ہے ۔ وہ نشان
جوان کو دکھلائے گئے اگر نوح کی قوم کو دکھلائے جاتے تو وہ غرق نہ ہوتی اور اگر لوط کی قوم ان سے اطلاع
اعجاز احمدی ۔ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۱۰)
پاتی تو ان پر پتھر نہ برستے ۔
ا الواقعة : ٨٠

آج 10 میں سے 10 باقی