متفرق نشانات

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قوت دی گئی۔ اور نیز یہ الہام ہوا ۔ كَلامٌ أُفْصِحَتْ مِنْ لَّدُنْ رَبِّ كَرِيمٍ۔ یعنی اس کلام میں خدا کی
طرف سے فصاحت بخشی گئی ہے۔ چنانچہ اس الہام کو اُسی وقت اخویم مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم اور
اخویم مولوی حکیم نور الدین صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب اور مفتی محمد صادق صاحب اور مولوی محمد علی
صاحب ایم اے اور ماسٹر عبدالرحمن صاحب اور ماسٹر شیر علی صاحب بی اے اور حافظ عبدالعلی صاحب
اور بہت سے دوستوں کو اطلاع دی گئی ۔ تب میں عید کی نماز کے بعد عید کا خطبہ عربی زبان میں پڑھنے
کے لئے کھڑا ہو گیا۔ اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ غیب سے مجھے ایک قوت دی گئی اور وہ فصیح تقریر عربی میں
فی البدیہہ میرے منہ سے نکل رہی تھی کہ میری طاقت سے بالکل باہر تھی ۔ اور میں نہیں خیال کر سکتا کہ
ایسی تقریر جس کی ضخامت کئی جزو تک تھی ایسی فصاحت اور بلاغت کے ساتھ بغیر اس کے کہ اول کسی کاغذ
میں قلمبند کی جائے کوئی شخص دنیا میں بغیر خاص الہام الہی کے بیان کر سکے۔ جس وقت یہ عربی تقریر جس
کا نام خطبہ الہامیہ رکھا گیا لوگوں میں سنائی گئی اس وقت حاضرین کی تعداد شاید دوسو کے قریب ہو گی
سبحان اللہ ۔ اس وقت ایک غیبی چشمہ کھل رہا تھا۔ مجھے معلوم نہیں کہ میں بول رہا تھا یا میری زبان سے کوئی
فرشتہ کلام کر رہا تھا۔ کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس کلام میں میرا دخل نہ تھا خود بخود بنے بنائے فقرے میرے
منہ سے نکلتے جاتے تھے اور ہر ایک فقرہ میرے لئے ایک نشان تھا۔ چنانچہ تمام فقرات چھپے ہوئے موجود
ہیں جن کا نام خطبات الہا میہ ہے۔ اس کتاب کے پڑھنے سے معلوم ہوگا کہ کیا کسی انسان کی طاقت میں
ہے کہ اتنی لمبی تقریر بغیر سوچے اور فکر کے عربی زبان میں کھڑے ہو کر محض زبانی طور پر فی البدیہہ بیان
کر سکے۔ یہ ایک علمی معجزہ ہے جو خدا نے دکھلایا اور کوئی اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتا۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۷۵، ۳۷۶)
متفرق نشانات
میرے والد صاحب میرزا غلام مرتضی مرحوم اس نواح میں ایک مشہور رئیس تھے۔ گورنمنٹ انگریزی
میں وہ پنشن پاتے تھے۔ اور اس کے علاوہ چار سو روپیہ انعام ملتا تھا اور چار گاؤں زمینداری کے تھے۔
پنشن اور انعام ان کی ذات تک وابستہ تھے اور زمینداری کے دیہات کے متعلق شرکاء کے مقدمات
شروع ہونے کو تھے ۔ اتنے میں وہ قریباً پچاسی برس کی عمر میں بیمار ہو گئے اور پھر بیماری سے شفا بھی ہو
گئی۔ کچھ خفیف سی زحیر باقی تھی ۔ ہفتہ کا روز تھا اور دو پہر کا وقت تھا کہ مجھے کچھ غنودگی ہو کر خدا تعالیٰ کی

طرف سے یہ الہام ہوا۔ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ ۔ جس کے معنے مجھے یہ سمجھائے گئے کہ قسم ہے آسمان کی
اور قسم ہے اس حادثہ کی کہ غروب آفتاب کے بعد پڑے گا اور دل میں ڈالا گیا کہ یہ پیشگوئی میرے والد
کے متعلق ہے اور وہ آج ہی غروب آفتاب کے بعد وفات پائیں گے اور یہ قول خدا تعالیٰ کی طرف سے
بطور ماتم پرسی کے ہے۔ اس وحی الہی کے ساتھ ہی میرے دل میں بمقتضائے بشریت یہ گذرا کہ ان کی
وفات سے مجھے بڑا ابتلاء پیش آئے گا۔ کیونکہ جو وجوہ آمدنی ان کی ذات سے وابستہ ہیں وہ سب ضبط
ہو جائیں گی اور زمینداری کا حصہ کثیرہ شرکاء لے جائیں گے اور پھر نہ معلوم ہمارے لئے کیا کیا مقدر
ہے۔ میں اس خیال میں ہی تھا کہ پھر یکدفعہ غنودگی آئی اور یہ الہام ہوا ۔ أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ۔
یعنی کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں۔ پھر اس کے بعد میرے دل میں سکینت نازل کی گئی۔ اور نماز
ظہر کے بعد میں نیچے اترا اور جون کا مہینہ اور سخت گرمی کے دن تھے۔ اور میں نے جا کر دیکھا کہ میرے
والد صاحب تندرست کی طرح بیٹھے تھے اور نشست برخاست اور حرکت میں کسی سہارے کے محتاج نہ
تھے۔ اور حیرت تھی کہ آج واقعہ وفات کیونکر پیش آئے گا۔ لیکن جب غروب آفتاب کے قریب وہ پاخانہ
میں جا کر واپس آئے تو آفتاب غروب ہو چکا تھا۔ اور پلنگ پر بیٹھتے کے ساتھ ہی غرغرہ نزع شروع ہو
گیا۔ شروع غرغرہ میں مجھے انہوں نے کہا۔ دیکھا یہ کیا حالت ہے اور پھر آپ ہی لیٹ گئے اور بعد اس
کے کوئی کلام نہ کی اور چند منٹ میں ہی اس نا پائیدار دنیا سے گزر گئے ۔ آج تک جو دس اگست ۱۹۰۲ء
ہے مرزا صاحب مرحوم کے انتقال کو اٹھائیس برس ہو چکے ہیں ۔ بعد اس کے میں نے مرزا صاحب کی
تجہیز و تکفین سے فراغت کر کے وہ وحی الہی جو تکفل الہی کے بارے میں ہوئی تھی یعنی أَلَيْسَ اللهُ
بِكَافٍ عَبْدَہ اس کو ایک نگینہ پر کھدوا کر وہ مہر اپنے پاس رکھی اور مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے
ہاتھ میں میری جان ہے کہ خارق عادت طور پر یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور نہ صرف میں بلکہ ہر یک شخص جو
میرے اس زمانہ کا واقف ہے جبکہ میں اپنے والد صاحب کے زیر سایہ زندگی بسر کرتا تھا وہ گواہی دے
سکتا ہے کہ مرزا صاحب مرحوم کے وقت میں کہ کوئی مجھے جانتا بھی نہیں تھا۔ ان کی وفات کے بعد خدا تعالیٰ
نے اس طور سے میری دستگیری کی اور ایسا میرا متکفل ہوا کہ کسی شخص کے وہم اور خیال میں بھی نہیں تھا کہ
ایسا ہونا ممکن ہے۔ ہر ایک پہلو سے وہ میرا ناصر اور معاون ہوا۔ مجھے صرف اپنے دسترخوان اور روٹی کی
فکر تھی مگر اب تک اس نے کئی لاکھ آدمی کو میرے دستر خوان پر روٹی کھلائی ۔ ڈاکخانہ والوں کو خود پوچھ لو کہ کس

قدر اس نے روپیہ بھیجا۔ میری دانست میں دس لاکھ سے کم نہیں ۔ اب ایمانا کہو کہ یہ معجزہ ہے یا نہیں؟
(نزول المسيح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۹۴ تا ۴۹۶)
خدا تعالیٰ نے ایک عام طور پر مجھے مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ اِنِّی مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اِهَا نَتَكَ یعنی
میں اس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت کا ارادہ کرے گا ۔ صد ہا دشمن اس پیشگوئی کے مصداق ہو گئے
ہیں ۔ اس رسالہ میں مفصل لکھنے کی گنجائش نہیں۔ ان میں سے اکثر لوگ ایسے ہیں جنہوں نے میری نسبت
یہ کہا کہ یہ مفتری ہے طاعون سے ہلاک ہو گا۔ خدا کی قدرت کہ وہ خود طاعون سے ہلاک ہو گئے اور اکثر
لوگ ایسے ہیں کہ اپنا یہ الہام پیش کرتے تھے کہ ہمیں خدا نے بتلایا کہ یہ شخص جلد مر جائے گا۔ خدا کی شان
کہ وہ اپنے ایسے الہاموں کے بعد خود جلد مر گئے اور بعض نے میرے پر بددعائیں کی تھیں کہ وہ
جلد ہلاک ہو جائے ۔ وہ خود جلد ہلاک ہو گئے ۔ مولوی محی الدین لکھو کے والے کا الہام لوگوں کو یاد ہو
گا۔ جنہوں نے مجھے کافر ٹھہرایا اور فرعون سے تشبیہ دی اور میرے پر عذاب نازل ہونے کی نسبت الہام
شائع کئے آخر آپ ہی ہلاک ہو گئے ۔ اور کئی سال ہو گئے کہ وہ اس دنیا سے گذر گئے ۔ ایسا ہی مولوی
غلام دستگیر قصوری بھی مجھے گالیاں دینے میں حد سے بڑھ گیا تھا۔ جس نے مکہ سے میرے پر کفر کے فتوے
منگوائے تھے وہ بھی بیٹھتے اٹھتے میرے پر بددعا کرتا تھا اور لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اس کا ورد تھا
لیکن چونکہ میں صادق تھا اس لئے غلام دستگیر خدا تعالیٰ کی وحی إِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَا نَتَكَ کا
شکار ہو گیا اور وہ دائمی ذلت جو میرے لئے اُس نے چاہی تھی اسی پر پڑ گئی۔
(حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۵۴،۳۵۳)
واضح ہو کہ مولوی صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت کے بعد جو کچھ کابل میں ظہور میں آیا وہ
بھی میرے لئے خدا کی طرف سے ایک نشان ہے کیونکہ مظلوم شہید مرحوم کے قتل سے میری سخت اہانت
کی گئی۔ اس لئے خدا کے قہر نے کابل پر غضب کی تلوار کھینچی ۔ اس مظلوم شہید کے قتل کئے جانے کے
بعد سخت ہیضہ کابل میں پھوٹا اور وہ لوگ جو مشورہ شہید مظلوم کے قتل میں شریک تھے اکثر ہیضہ کے
شکار ہو گئے اور خود امیر کابل کے گھروں میں بعض موتوں سے ماتم برپا ہو گیا اور کئی ہزار انسان جو اس
قتل سے خوش تھے شکار مرگ ہو گئے اور وہائے ہیضہ کا ایسا سخت طوفان آیا کہ کہتے ہیں کہ کابل میں
ایسا ہیضہ گذشتہ زمانوں میں بہت کم دیکھنے میں آیا ہے اور الہام اِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَانَتَكَ اس
جگہ بھی پورا ہوا ۔

بنگر که خون ناحق پروانه شمع را
چنداں اماں نداد که شب را سحر کنند !
(حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۶۴)
یہ نشان چراغ دین کے مباہلہ کا نشان ہے اس کی تفصیل یہ ہے کہ جبکہ چراغ دین کو بار بار یہ شیطانی
الہام میری نسبت ہوئے کہ یہ شخص دجال ہے اور اپنی نسبت یہ الہام ہوا کہ وہ اس دجال کو نابود کرنے
کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اور حضرت عیسی نے اس کو اپنا عصا دیا ہے تا اس ع ہے تا اس عصا سے اس نا
دجال کو قتل کرے تو اس کا تکبر بہت بڑھ گیا اور اس نے ایک کتاب بنائی اور اس کا نام منارة امسیح رکھا اور
ا اور
اس میں بار بار اسی بات پر زور دیا کہ گویا میں حقیقت میں موعود دجال ہوں ۔ اور پھر جب منارة امسیح کی
تالیف پر ایک برس گزر گیا تو اس نے مجھے دجال ثابت کرنے کے لئے ایک اور کتاب بنائی اور بار بار
لوگوں کو یاد دلایا کہ یہ وہی دجال ہے جس کے آنے کی خبر احادیث میں ہے اور چونکہ غضب الہی کا وقت
اُس کے لئے قریب آ گیا تھا اس لئے اس نے اس دوسری کتاب میں مباہلہ کی دعا لکھی اور جناب الہی
میں دعا کر کے میری ہلاکت چاہی اور مجھے ایک فتنہ قرار دے کر خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ تو اس فتنہ کو دنیا
سے اٹھا دے۔ یہ عجیب قدرت حق اور عبرت کا مقام ہے کہ جب مضمون مباہلہ اُس نے کاتب کے
حوالے کیا تو وہ کا پیاں ابھی پتھر پر نہیں جمی تھیں کہ دونوں لڑکے اس کے جو صرف دو ہی تھے طاعون میں
مبتلا ہو کر مر گئے اور آخر ۴ را پریل ۱۹۰۶ ء کو لڑکوں کی موت سے دو تین روز بعد طاعون میں مبتلا ہو کر اس
جہان کو چھوڑ گیا اور لوگوں پر ظاہر کر گیا کہ صادق کون ہے اور کاذب کون ۔ جو لوگ اس وقت حاضر تھے
ان کی زبانی سنا گیا ہے کہ وہ اپنی موت کے قریب کہتا تھا کہ اب خدا بھی میرا دشمن ہو گیا ہے۔“
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۸۷)
صحیح دارقطنی میں یہ ایک حدیث ہے کہ امام محمد باقر فرماتے ہیں ۔ إِنَّ لِمَهْدِيْنَا آيَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا
مُنْذُ خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَنْكَسِفُ الْقَمَرُ لَاَوَّلِ لَيْلَةٍ مِّنْ رَمَضَانَ وَ تَنْكَسِفُ الشَّمْسُ
فِي النِّصْفِ مِنْهُ۔ ترجمہ یعنی ہمارے مہدی کے لئے دونشان ہیں اور جب سے کہ زمین و آسمان خدا نے
پیدا کیا یہ دو نشان کسی اور مامور اور رسول کے وقت میں ظا ظاہر نہیں ہوئے ان میں سے ایک یہ ہے کہ
مہدی معہود کے زمانہ میں ں رمضان کے مہینہ میں چاند کا گرہن اُس کی ا پاند کا گرہن اُس کی اول رات میں ہو گا یعنی تیرھویں
تاریخ میں اور سورج کا گرہن اس کے دنوں میں سے بیچ کے دن میں ہو گا یعنے اسی رمضان کے مہینہ کی
لے دیکھئے پروانہ کے خونِ ناحق نے شمع کو اتنی مہلت نہ دی کہ رات کو صبح میں بدل دے۔
الله

اٹھائیسویں تاریخ کو اور ایسا واقعہ ابتدائے دنیا سے کسی رسول یا نبی کے وقت میں کبھی ظہور میں نہیں آیا۔
صرف مہدی معہود کے وقت اس کا ہونا مقدر ہے۔ اب تمام انگریزی اور اردو اخبار اور جملہ ماہرین
ہیئت اس بات کے گواہ ہیں کہ میرے زمانہ میں ہی جس کو عرصہ قریباً بارہ سال کا گذر چکا ہے اسی صفت کا
چاند اور سورج کا گرہن رمضان کے مہینہ میں وقوع میں آیا ہے۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۰۲)
۱۸۶۸ ء یا ۱۸۶۹ء میں بھی ایک عجیب الہام اردو میں ہوا تھا۔ جس کو اسی جگہ لکھنا مناسب ہے۔ اور
تقریب اس الہام کی یہ پیش آئی تھی کہ مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی کہ جو کسی زمانہ میں اس
عاجز کے ہم مکتب بھی تھے جب نئے نئے مولوی ہو کر بٹالہ میں آئے اور بٹالیوں کو ان کے خیالات گراں
گزرے تو تب ایک شخص نے مولوی صاحب ممدوح سے کسی اختلافی مسئلہ میں بحث کرنے کے لئے اس
ناچیز کو بہت مجبور کیا چنانچہ اس کے کہنے کہانے سے یہ عاجز شام کے وقت اس شخص کے ہمراہ مولوی
صاحب ممدوح کے مکان پر گیا اور مولوی صاحب کو معہ اُن کے والد صاحب کے مسجد میں پایا۔
پھر خلاصہ یہ کہ اس احقر نے مولوی صاحب موصوف کی اس وقت کی تقریر کو سن کر معلوم کر لیا کہ ان کی
تقریر میں کوئی ایسی زیادتی نہیں کہ قابل اعتراض ہو۔ اس لئے خاص اللہ کے لئے بحث کو ترک کیا گیا
رات کو خداوند کریم نے اپنے الہام اور مخاطبت میں اسے ترک بحث کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ
تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے
کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“
پھر بعد اس کے عالم کشف میں وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے۔ چونکہ خالصا خدا اور
اس کے رسول کے لئے انکسار اور تذلل اختیار کیا گیا اس لئے اس محسن مطلق نے نہ چاہا کہ اس کو بغیر
اجر کے چھوڑے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۲۱ ۶۲۲۰ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
ایک دفعہ خلیفہ سید محمد حسن صاحب وزیر ریاست پٹیالہ نے اپنے کسی اضطراب اور مشکل کے وقت
میری طرف خط لکھا کہ میرے لئے دعا کریں۔ چونکہ انہوں نے کئی دفعہ ہمارے سلسلہ میں خدمت کی
تھی اس لئے اُن کے لئے دعا کی گئی۔ تب من جانب اللہ الہام ہوا۔
چل رہی ہے نسیم رحمت کی
جو دعا کیجئے قبول ہے آج
اس دعا کے بعد خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے وہ مشکلات ان کے دُور کر دیئے۔ اور انہوں نے شکر

گذاری کا خط لکھا۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۹۳-۳۹۴)
بعض نشان اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ان کے وقوع میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں ہوتی کہ فی الفور
واقع ہو جاتے ہیں اور ان میں گواہ کا پیدا ہونا کم میسر آتا ہے۔ اسی قسم کا یہ ایک نشان ہے کہ ایک دن بعد
نماز صبح میرے پر کشفی حالت طاری ہوئی اور میں نے اس وقت اس کشفی حالت میں دیکھا کہ میرا لڑکا
مبارک احمد باہر سے آیا ہے اور میرے قریب جو ایک چٹائی پڑتی ہوئی تھی اس کے ساتھ پیر پھسل کر گر پڑا
ہے اور اس کو بہت چوٹ لگی ہے اور تمام گر تہ خون سے بھر گیا ہے۔ میں نے اس وقت مبارک احمد کی
والدہ کے پاس ں جو اس وقت میرے پاس کھڑی تھیں یہ کشف بیان کیا تو ابھی میں بیان ہی کر چکا تھا کہ
مبارک احمد ایک طرف سے دوڑا آیا جب چٹائی کے پاس پہنچا تو چٹائی سے پیر پھسل کر گر پڑا اور سخت
چوٹ آئی اور تمام گر تہ خون سے بھر گیا۔ اور ایک منٹ کے اندر ہی یہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔ ایک نادان
کہے گا کہ اپنی بیوی کی گواہی کا کیا اعتبار ہے اور نہیں جانتا کہ ہر ایک شخص طبعاً اپنے ایمان کی حفاظت کرتا
ہے اور نہیں چاہتا کہ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر پھر جھوٹ بولے۔
(حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۹۹،۳۹۸)
شیخ حامد علی ساکن تھہ غلام نبی ضلع گورداسپورہ جو ایک مدت تک میرے پاس رہا ہے اور بہت سے
نشانوں کا گواہ ہے ایک یہ نشان اس کے روبرو ظہور میں آیا کہ ظہر کی نماز کا وقت تھا کہ یکدفعہ مجھے الہام
ہوا کہ تَرى فَخِذَا اَلِیماً یعنے تو ایک درد ناک ران دیکھے گا۔ تب میں نے یہ الہام اس کو سنایا اور پھر بعد
اس کے بلا توقف میں نماز کے لئے مسجد کی طرف روانہ ہونے لگا اور وہ بھی میرے ساتھ ہی زینہ پر سے
اُترا۔ جب ہم زمینہ پر سے اُتر آئے ۔ تو دو گھوڑوں پر دولڑ کے سوار دکھائی دیئے جن کی عمر بیس برس کے
اندر اندر ہوگی ۔ ایک کچھ چھوٹا اور ایک بڑا۔ وہ سوار ہونے کی حالت میں ہی ہمارے پاس آ کر کھڑے ہو گئے
اور ایک نے ان میں سے مجھ کو کہا کہ یہ دوسرا سوار میرا بھائی ہے اور اس کی ران میں سخت درد ہو رہا ہے
اس کا کوئی علاج پوچھنے آئے ہیں ۔ تب میں نے حامد علی کو کہہ دیا کہ گواہ رہ کہ یہ پیشگوئی دو تین
منٹ میں ہی پوری ہوگئی ۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۹۶، ۱۹۷)
جبکہ دلیپ سنگھ کی پنجاب میں آنے کی خبر مشہور تھی تب مجھے دکھلایا گیا کہ دلیپ سنگھ اپنے اس ارادہ
میں ناکام رہے گا اور وہ ہرگز ہندوستان میں قدم نہیں رکھے گا۔ چنانچہ میں نے اس کشف کو لالہ شرمیت
ساکن قادیان کو جو آریہ ہے اور کئی ہندو مسلمانوں کو بتلا دیا اور ایک اشتہار بھی شائع کر دیا جو فروری

۱۸۸۲ء میں چھپ کر تقسیم کر دیا تھا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ دلیپ سنگھ عدن سے واپس ہوا اور اس کی عزت
و آسائش میں بہت خطرہ پڑا جیسا کہ میں نے صد ہا آدمیوں کو خبر دی تھی ۔
( نزول اسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۰۴)
ہمارے ایک مخلص دوست مرزا محمد یوسف بیگ صاحب ہیں جو سامانہ علاقہ ریاست پٹیالہ کے رہنے
والے ہیں اور ایک مدت دراز سے ہمارے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ اسی تعلق میں
تمام عمر رہیں گے اور اسی میں اس دنیا سے گذریں گے۔ ایک دفعہ ان کا لڑ کا مرزا ابراہیم بیگ مرحوم بیمار
ہوا تو انہوں نے میری طرف دعا کے لئے خط لکھا۔ ہم نے دُعا کی تو کشف میں دیکھا کہ ابراہیم ہمارے
پاس بیٹھا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے بہشت سے سلام پہنچا دو۔ جس کے معنے یہی دل میں ڈالے گئے کہ اب
ان کی زندگی کا خاتمہ ہے۔ اگر چہ دل نہیں چاہتا تھا تاہم بہت سوچنے کے بعد مرزا محمد یوسف بیگ
صاحب کو اس حادثہ سے اطلاع دی گئی اور تھوڑے دنوں کے بعد وہ جوان غریب مزاج فرمانبردار بیٹا ان
کی آنکھوں کے سامنے اس جہان فانی سے چل بسا۔ ( نزول المسیح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۰۱)
ہماری ایک لڑکی عصمت بی بی نام تھی۔ ایک دفعہ اس کی نسبت الہام ہوا کہ كَرَمُ الْجَنَّةِ دَوْحَةُ الْجَنَّةِ
تفہیم یہ تھی کہ وہ زندہ نہیں رہے گی۔ سو ایسا ہی ہوا۔ ہم اس خیال سے کہ مبادا کسی ناعاقبت اندیش
کے دل میں ایسے نشانات کی نسبت کچھ اعتراض پیدا ہو کہ عمر بڑھانے کے لئے دعا کیوں نہ کی گئی اور کی
گئی ہو تو وہ قبول کیوں نہ ہوئی ۔ یہ امر واضح کر دیتے ہیں کہ ایسے الہامات کے بعد ملہم لوگوں کو فطرتاً دو
قسم کی حالتیں پیش آتی ہیں ۔ کبھی تو دعا کی طرف غیب سے توجہ اور جوش دیا جاتا ہے اور وہ اس بات
کا نشان ہوتا ہے کہ خدا نے ارادہ فرمایا ہے کہ دعا قبول کرے اور کبھی خدا دعا کو قبول کرنا نہیں چاہتا اور
اپنی مرضی کو ظاہر کرنا چاہتا ہے تب دُعا کرنے والے کی طبیعت پر قبض پیدا کر دیتا ہے اور دعا کے اسباب
اور حضور اور جوش کو ظہور میں نہیں آنے دیتا۔
( نزول المسیح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۹۳)
۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء میں ابتداء اور ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء میں ثانیاً یعنی بذریعہ اشتہار ایک پیشگوئی شائع
کی تھی جس کا خلاصہ یہ تھا کہ سید احمد خان صاحب کے ۔سی۔ایس۔ آئی کو کئی قسم کی بلائیں اور مصائب
پیش آئیں گی۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا کہ اول تو اخیر عمر میں سید صاحب کو ایک جوان بیٹے کی موت کا
جانکاہ صدمہ پہنچا اور پھر قوم مسلمانان کا ڈیڑھ لاکھ روپیہ جو ان کی امانت میں تھا ان کا ایک معتمد علیہ شریر

ہند و خیانت سے غبن کر کے اُن کو ایسا صدمہ اور ہم وغم پہنچا گیا جس سے ان کی تمام اندرونی طاقتیں اور
قوتیں یکدفعہ سلب ہوگئیں اور جلد انہوں نے راہ عدم دیکھا۔
( نزول المسیح ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۶۹)
خداوند علیم وخبیر سے خبر پا کر میں نے اپنے اشتہار ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء میں اس امر کو ظاہر کر دیا تھا کہ
اب سید احمد خان صاحب کے سی ایس آئی کی موت کا وقت قریب ہے۔ افسوس ہے کہ ایک نظر دیکھنا بھی
نصیب نہ ہوا۔ سید صاحب غور سے پڑھیں کہ اب ملاقات کے عوض میں یہی اشتہار ہے۔ چنانچہ اس
اشتہار کے ایک سال بعد سید صاحب وفات پا گئے ۔
نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۷۰،۵۶۹)
مرزا اعظم بیگ سابق اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر نے ہمارے بعض بے دخل شرکاء کی طرف سے ہماری
جائیداد کی ملکیت میں حصہ دار بننے بننے کے لئے ہم پر نالش دائر کی اور : اور ہمارے بھائی مرزا غلام قادر صاحب
مرحوم اپنی فتحیابی کا یقین رکھ کر جواب دہی میں مصروف ہوئے ۔ میں نے جب اس بارہ میں دُعا کی تو
خدائے علیم کی طرف سے مجھے الہام ہوا کہ أُجِيبُ كُلَّ دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِكَ پس میں نے
سب عزیزوں کو جمع کر کے کھول کر سنا دیا کہ خدائے علیم نے مجھے خبر دی ہے کہ تم اس مقدمہ میں ہرگز فتحیاب
نہ ہو گے اس لئے اس سے دستبردار ہو جانا چاہئے ۔ لیکن انہوں نے ظاہری وجوہات اور اسباب پر نظر کر کے
اپنی فتحیابی کو متیقن خیال کر کے میری بات کی قدر نہ کی اور مقدمہ کی پیروی شروع کر دی اور عدالت ماتحت میں
میرے بھائی کو فتح بھی ہو گئی ۔ لیکن خدائے عالم الغیب کی وحی کے برخلاف کس طرح ہوسکتا تھا۔ بالآخر چیف
کورٹ میں میرے بھائی کو شکست ہوئی اور اس طرح اس الہام کی صداقت سب پر ظاہر ہو گئی ۔
نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۹۱،۵۹۰)
ایسا اتفاق دو ہزار مرتبہ سے بھی زیادہ گذرا ہے کہ خدا تعالیٰ نے میری حاجت کے وقت مجھے اپنے
الہام یا کشف سے یہ خبر دی کہ عنقریب کچھ روپیہ آنے والا ہے اور بعض وقت آنے والے روپیہ کی تعداد
سے بھی خبر دے دی ۔ اور بعض وقت یہ خبر دی کہ اس قدر روپیہ فلاں تاریخ میں اور فلاں شخص کے بھیجنے
سے آنے والا ہے اور ایسا ہی ظہور میں آیا اور اس بات کے گواہ بھی بعض قادیان کے ہندو اور کئی سو
مسلمان ہوں گے جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں۔ اور اس قسم کے نشان دو ہزار یا دو ہزار یا اس سے بھی زیاد اسے بھی زیادہ ہیں اور یہ
اس بات کی بھی دلیل ہے کہ کیونکر خدا تعالیٰ حاجات کے وقت میں میرا متولی اور متکفل ہوتا رہا ہے۔ اور

اکثر عادت الہی مجھ سے یہی ہے کہ وہ پیش از وقت مجھے بتلا دیتا ہے کہ وہ دنیا کے انعامات میں سے کسی
قسم کا انعام مجھ پر کرنا چاہتا ہے اور اکثر وہ مجھے بتلا دیتا ہے کہ کل تو یہ کھائے گا اور یہ پیئے گا اور یہ تجھے دیا
جائے گا اور ویسا ہی ظہور میں آ جاتا ہے کہ جو وہ مجھے بتلاتا ہے اور ان باتوں کی تصدیق چند ہفتہ
میرے پاس رہنے سے ہر ایک شخص کر سکتا ہے۔ تریاق القلوب ۔ روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۰۰،۱۹۹)
ایک دفعہ مجھے قطعی طور پر الہام ہوا کہ آج اللہ روپے آئیں گے آ نہ کم نہ زیادہ۔ چنانچہ قادیان کے
آریوں کو ملزم کرنے کے لئے اس روپیہ کے آنے کی اطلاع دی گئی ۔ تب تفتیش کے لئے ایک آریہ گیا
اور ہنستا ہوا آیا کہ صرف پانچ روپیہ آئے ہیں ۔ پھر الہام ہوا کہ اکیس روپیہ آئے ہیں۔ ایک اور آر یہ پھر
ڈاکخانہ میں گیا اور وہ خبر لایا کہ دراصل عنہ روپیہ آئے ہیں ڈاکخانہ والے نے غلطی سے پانچ روپے
کہے تھے اور اسی موقعہ پر ایک شخص وزیر سنگھ نامی نے علاج کرانے کی غرض سے ایک روپیہ دے دیا۔ اس
طرح پر پورے اکیس روپے ہو گئے ۔ یہ بیس روپے منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ نے مجھے بھیجے تھے۔
اور جب ایسی صفائی سے یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور آریہ اس کے گواہ ہو گئے تب میں نے ایک روپیہ کی
شیرینی آریوں کو کھلا دی تا ہمیشہ اس پیشگوئی کو یا درکھیں ۔
( نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۱۲ )
ایک دفعہ یہ وحی الہی میری زبان پر جاری ہوئی کہ عبداللہ خان ڈیرہ اسماعیل خان ۔ وہ صبح کا وقت تھا
اور اتفاقاً چند ہندو اس وقت موجود تھے۔ ان میں سے ایک ہندو کا نام بشند اس تھا۔ میں نے سب کو
اطلاع دی کہ خدا نے مجھے یہ سمجھایا ہے کہ آج اس نام کے ایک شخص کی طرف سے کچھ روپیہ آئے گا۔
بشند اس بول اٹھا کہ میں اس بات کا امتحان کروں گا اور میں ڈاکخانہ میں جاؤں گا چونکہ قادیان میں ڈاک
اُن دنوں میں دو پہر کے بعد دو بجے آتی تھی ۔ وہ اسی وقت ڈاکخانہ میں گیا اور جواب لایا کہ ڈاک منشی کی
زبانی معلوم ہوا کہ در حقیقت ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک شخص عبداللہ خان نے جواکسٹرا اسٹنٹ ہے
روپیہ بھیجا ہے۔ اور پھر اس نے بہت متعجب اور حیرت زدہ ہو کر پوچھا کہ یہ کیونکر معلوم ہو گیا۔ میں نے
جواب دیا کہ وہ خدا جس کو تم لوگ نہیں پہچانتے اُس نے یہ خبر دی ہے۔
نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۳۷، ۵۳۸)
ایک دفعہ ہمیں اتفاقات پچاس روپیہ کی ضرورت پیش آئی اور جیسا کہ اہل فقر اور توکل پر کبھی کبھی
ایسی حالت گذرتی ہے۔ اس وقت ہمارے پاس کچھ نہ تھا۔ سو جب ہم صبح کے وقت سیر کے واسطے گئے تو

اس ضرورت کے خیال نے ہم کو یہ جوش دیا کہ اس جنگل میں دعا کریں۔ پس ہم نے ایک پوشیدہ جگہ میں
جا کر اس نہر کے کنارہ پر دُعا کی جو قادیان سے تین میل کے فاصلہ پر بٹالہ کی طرف واقع ہے۔ جب ہم
دعا کر چکے تو دعا کے ساتھ ہی ایک الہام ہوا۔ جس کا ترجمہ یہ ہے دیکھ میں تیری دعاؤں کو کیسے جلد قبول
کرتا ہوں ۔ تب ہم خوش ہو کر قادیان کی طرف واپس آئے اور بازار کا رخ کیا تاکہ ڈاکخانہ سے
دریافت کریں کہ آج ہمارے نام کچھ روپیہ آیا ہے یا نہیں۔ چنانچہ ہمیں ایک خط ملا جس میں لکھا تھا کہ
پچاس روپیہ لدھیانہ سے کسی نے روانہ کئے ہیں اور غالبا وہ روپیہ اسی دن یا دوسرے دن ہمیں مل گیا۔
(نزول المسيح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۱۲ )
ایک دفعہ فجر کے وقت الہام ہوا کہ آج حاجی ارباب محمد لشکر خان کے قرابتی کا روپیہ آتا ہے۔ چنانچہ
میں نے دو آر یہ شرمیت اور ملا وامل ساکنان قادیان کو صبح کے وقت یعنی ڈاک آنے کے وقت سے بہت
پہلے یہ پیشگوئی بتلا دی۔ مگر ان دونوں آریوں نے بوجہ مخالفت مذہبی کے اس بات پر ضد کی ۔ کہ ہم تب
مانیں گے کہ جب ہم میں سے کوئی ڈاکخانہ میں جاوے اور اتفاقاً ڈاکخانہ کا سب پوسٹ ماسٹر بھی ہندو ہی
تھا۔ تب میں نے ان کی اس درخواست کو منظور کیا ۔ اور جب ڈاک آنے کا وقت ہوا تو ان دونوں میں
سے ملا وامل آریہ ڈاک لینے کے لئے گیا ۔ اور ایک خط لایا جس میں لکھا تھا کہ سرور خاں نے مبلغ علاے۔
(و اروپے) بھیجے ہیں۔ اب یہ نیا جھگڑا پیش آیا کہ سرور خاں کون ہے۔ کیا وہ محمد لشکر خاں کا کوئی قرابتی ہے
یا نہیں اور آریوں کا حق تھا کہ اس کا فیصلہ کیا جاوے تا اصل حقیقت معلوم ہو ۔ تب منشی الہی بخش صاحب
اکو نٹنٹ مصنف عصائے موسیٰ کی طرف جو اس وقت ہوتی مردان میں تھے اور ابھی مخالف نہیں تھے خط لکھا
گیا کہ اس جگہ یہ بحث در پیش ہے اور دریافت طلب یہ امر ہے کہ سرور خان کی محمد لشکر خان سے کچھ
قرابت ہے یا نہیں۔ چند روز کے بعد منشی الہی بخش صاحب کا ہوتی مردان سے جواب آیا جس میں لکھا تھا
که سرور خان ارباب لشکر خان کا بیٹا ہے ۔ تب دونوں آریہ لا جواب رہ گئے ۔ اب دیکھو یہ اس قسم کا
علم غیب ہے کہ عقل تجویز نہیں کر سکتی کہ بجز خدا کے کوئی اس پر قادر ہو سکے ۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۶۰)
عرصہ گذرا ہے کہ ایک دفعہ سخت ضرورت روپیہ کی پیش آئی جس ضرورت کا ہمارے اس جگہ کے آریہ
ہم نشینوں کو بخوبی علم تھا اور یہ بھی ان کو خوب معلوم تھا کہ بظاہر کوئی ایسی تقریب پیش نہیں ہے جو جائے
امید ہو سکے بلکہ اس معاملہ میں ان کو ذاتی طور پر واقفیت تھی جس کی وہ شہادت دے سکتے ہیں ۔ پس جبکہ

وہ ایسے مشکل اور فقدان اسباب حل مشکل سے کامل طور پر مطلع تھے اس لئے بلا اختیار دل میں اس خواہش
نے جوش مارا کہ مشکل کشائی کے لئے حضرت احدیت میں دعا کی جائے تا اس دعا کی قبولیت سے ایک تو
اپنی مشکل حل ہو جائے اور دوسرے مخالفین کے لئے تائید الہی کا نشان پیدا ہو ۔ ایسا نشان کہ اس کی سچائی
پر وہ لوگ گواہ ہو جائیں ۔ سو اسی دن دُعا کی گئی اور خدائے تعالیٰ سے یہ مانگا گیا کہ وہ نشان کے طور پر
مالی مدد سے اطلاع بخشے ۔ تب یہ الہام ہوا۔
دس دن کے بعد میں موج دکھاتا ہوں ۔ اَلَا اِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ فِي شَائِلِ مِقْيَاسِ ۔
دن ول یو گوٹو امرتسر
یعنی دس دن کے بعد روپیہ آئے گا۔ خدا کی مدد نزدیک ہے۔ اور جیسے جب جننے کے لئے اونٹنی دم اُٹھاتی
ہے تب اس کا بچہ جننا نزدیک ہوتا ہے۔ ایسا ہی مدد الہی بھی قریب ہے۔ اور پھر انگریزی فقرہ میں یہ فرمایا
کہ دس دن کے بعد جب روپیہ آئے گا تب تم امر تسر بھی جاؤ گے۔ تو جیسا اس پیشگوئی میں فرمایا تھا ایسا
ہی ہندوؤں یعنی آریوں مذکورہ بالا کے روبرو وقوع میں آیا ۔ یعنی حسب منشاء پیشگوئی دس دن تک ایک
خرمہرہ نہ آیا اور دس دن کے بعد یعنی گیارھویں روز محمد افضل خان صاحب سپرنٹنڈنٹ بندوبست
راولپنڈی نے ایک سو دس روپیہ بھیجے اور بیست روپیہ ایک اور جگہ سے آئے اور پھر برابر روپیہ آنے کا
سلسلہ ایسا جاری ہو گیا جس کی امید نہ تھی۔ اور اسی روز کہ جب دس دن کے گذرنے کے بعد محمد افضل
خان صاحب وغیرہ کا روپیہ آیا امرتسر بھی جانا پڑا۔ کیونکہ عدالت خفیفہ امرتسر سے ایک شہادت کے ادا
کرنے کے لئے اس عاجز کے نام اسی روز ایک سمن آ گیا ۔ سو یہ وہ عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کی
مفصل حقیقت پر اس جگہ کے چند آریوں کو بخوبی اطلاع ہے۔
( براہین احمد یہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۵۹ تا ۵۶۱ حاشیه در حاشیه نمبر ۳ )
ایک دفعہ نواب علی محمد خان مرحوم رئیس لو دھیانہ نے میری طرف خط لکھا کہ میرے بعض امور معاش
بند ہو گئے ہیں آپ دعا کریں کہ تا وہ کھل جائیں۔ جب میں نے دُعا کی تو مجھے الہام ہوا کہ کھل جائیں
گے۔ میں نے بذریعہ خط اُن کو اطلاع دے دی ۔ پھر صرف دو چار دن کے بعد وہ وجوہ معاش کھل گئے ۔
اور ان کو بشدت اعتقاد ہو گیا ۔ پھر ایک دفعہ انہوں نے بعض اپنے پوشیدہ مطالب کے متعلق میری طرف
ایک خط روانہ کیا ۔ اور جس گھڑی انہوں نے خط ڈاک میں ڈالا اسی گھڑی مجھے الہام ہوا کہ اس مضمون کا
خط اُن کی طرف سے آنے والا ہے۔ تب میں نے بلا توقف ان کی طرف یہ خط لکھا کہ اس مضمون کا خط

آپ روانہ کریں گے۔ دوسرے دن وہ خط آ گیا ۔ جب میرا خط ان کو ملا تو وہ دریائے حیرت میں ڈوب
گئے کہ یہ غیب کی خبر کس طرح مل گئی کیونکہ میرے اس راز کی خبر کسی کو نہ تھی اور ان کا اعتقاد اس قدر بڑھا
کہ وہ محبت اور ارادت میں فنا ہو گئے اور انہوں نے ایک چھوٹی سی یادداشت کی کتاب میں وہ دونوں
نشان متذکرہ بالا درج کر دیئے اور ہمیشہ ان کو پاس رکھتے تھے۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۵۸،۲۵۷)
ایک وکیل صاحب سیالکوٹ میں ہیں جن کا نام لالہ بھیم سین ہے۔ ایک مرتبہ جب انہوں نے اس
ضلع میں وکالت کا امتحان دیا تو میں نے ایک خواب کے ذریعہ سے ان کو بتلایا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
ایسا مقدر ہے کہ اس ضلع کے کل اشخاص جنہوں نے وکالت یا مختاری کا امتحان دیا ہے ، فیل ہو جائیں گے
مگر سب میں سے صرف تم ایک ہو کہ وکالت میں پاس ہو جاؤ گے۔ اور یہ خبر میں نے تیس کے قریب اور
لوگوں کو بھی بتلائی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور سیالکوٹ کی تمام جماعت کی جماعت جنہوں نے وکالت یا مختار
کاری کا امتحان دیا تھا فیل کئے گئے اور صرف لالہ بھیم سین پاس ہو گئے اور اب تک وہ سیالکوٹ میں زندہ
موجود ہیں ۔ ۔ اور جو کچھ میں نے بیان کیا وہ حلفاً اس کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۵۶)
اس ملک پنجاب میں جب دیانند بانی مبانی آریہ مذہب نے اپنے خیالات پھیلائے اور سفلہ طبع
ہندوؤں کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تحقیر اور ایسے ہی دوسرے انبیاء کی تو ہین پر چالاک کر دیا اور خود
بھی قلم پکڑتے ہی اپنی شیطانی کتابوں میں جابجا خدا کے تمام پاک اور برگزیدہ نبیوں کی تحقیر اور توہین
شروع کی اور خاص اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش میں بہت کچھ جھوٹ کی نجاست کو استعمال کیا اور بزرگ
پیغمبروں کو گندی گالیاں دیں ۔ تب مجھے اس کی نسبت الہام ہوا کہ : ۔ خدا تعالیٰ ایسے موذی کو جلد تر دنیا
سے اٹھا لے گا۔ اور یہ بھی الہام ہوا سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّوْنَ الدُّبُر ۔ یعنی آریہ مذہب کا انجام یہ ہو گا
کہ خدا ان کو شکست دے گا اور آخر وہ آریہ مذہب سے بھا بھاگیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے اور آخر کا لعدم
ہو جائیں گے۔ یہ الہام مدت دراز کا ہے جس پر قریباً تیس برس کا عرصہ گذرا ہے۔ جس سے اس جگہ کے
ایک آریہ یعنی لالہ شرمیت کو اطلاع دی گئی تھی اور اس کو کھلے طور پر کہا گیا تھا کہ ان کا بد زبان پنڈت
دیا نند اب جلد تر فوت ہو جائے گا۔ چنانچہ ابھی ایک سال نہیں گذرا تھا کہ خدا تعالیٰ نے اس پنڈت
تتمہ حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۰۷ )
بد زبان سے اپنے دین کو نجات دی۔

آج 10 میں سے 10 باقی