متفرق نشانات
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں نے اپنے اشتہار مورخہ ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں یہ پیشگوئی کی تھی کہ رومی سلطنت کے ارکان دولت
بکثرت ایسے ہیں جن کا چال و چلن سلطنت کو مضر ہے اور جیسا اسی اشتہار میں درج ہے اس امر کی
اشاعت کا یہ باعث ہوا تھا کہ ایک شخص مسلمی حسین بک کامی وائس قونصل مقیم کراچی جو سفیر روم کہلاتا تھا
قادیان میں میرے پاس آیا۔ اور وہ خیال رکھتا تھا کہ وہ اور اس کے باپ سلطنت لڑکی کے بڑے خیر خواہ
اور امین اور دیانت دار ہیں مگر جب وہ میرے پاس آیا تو میری فراست نے گواہی دی کہ یہ شخص امین اور
پاک باطن نہیں اور ساتھ ہی میرے خدا نے مجھے القا کیا کہ رومی سلطنت انہی لوگوں کے شامت اعمال
کے سبب خطرہ میں ہے۔ سو میں اس سے بیزار ہوا لیکن اُس نے خلوت میں کچھ باتیں کرنے کے لئے
درخواست کی چونکہ وہ مہمان تھا اس لئے اخلاقی حقوق کی وجہ اس کی درخواست کو رد نہ کیا گیا ۔ پس
خلوت میں اُس نے دعا کے لئے درخواست کی ۔ تب اس کو وہی جواب دیا گیا جو اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء
میں درج کیا گیا تھا۔ اور اس تقریر میں دو پیشگوئیاں تھیں ۔ (۱) ایک یہ کہ تم لوگوں کا چال چلن اچھا نہیں
اور دیانت اور امانت کے نیک صفات سے تم محروم ہو (۲) دوم یہ کہ اگر تیری یہی حالت رہی تو تجھے اچھا
پھل نہیں ملے گا اور تیرا انجام بد ہوگا ۔ پھر اسی اشتہار میں یہ لکھا تھا کہ بہتر تھا کہ یہ میرے پاس نہ آتا۔
میرے پاس سے ایسی بدگوئی سے واپس جانا اس کی سخت بد قسمتی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ میری نصیحت اُس کو
بُری لگی اور اس نے جا کر میری بدگوئی کی ۔ پھر اشتہار ۲۵ جون ۱۸۹۷ء میں یہ لکھا گیا تھا کہ کیا ممکن نہ
تھا کہ جو کچھ میں نے رومی سلطنت کے اندرونی نظام کی نسبت بیان کیا وہ دراصل صحیح ہو اور ترکی گورنمنٹ
کے شیرازہ میں ایسے دھاگے بھی ہوں جو وقت پر ٹوٹنے والے اور غداری سرشت ظاہر کرنے والے
ہوں ۔ یہ تو میرے الہامات تھے جو لاکھوں انسانوں میں بذریعہ اشتہارات شائع کئے گئے تھے ۔ مگر افسوس
کہ ہزار ہا مسلمان اور اسلامی ایڈیٹر مجھ پر جوش کے ساتھ ٹوٹ پڑے اور حسین کامی کی نسبت لکھا کہ وہ
نائب خلیفہ اللہ سلطان روم ہے اور پاک باطنی سے سراپا نور ہے ۔ اور میری نسبت لکھا کہ یہ واجب
القتل ہے۔ سو واضح ہو کہ اس واقعہ کے دو سال بعد یہ پیشگوئیاں ظہور میں آئیں اور حسین کامی کی خیانت
اور غبن کا ہندوستان میں شور مچ گیا ۔ چنانچہ ہم اخبار نیر آصفی مدراس مورخہ ۱۲ راکتوبر ۱۸۹۹ء میں
سے تھوڑا سا نقل کرتے ہیں ۔ حسین کامی نے بڑی بے شرمی کے ساتھ (چندہ مظلومان کریٹ جو ہند
میں جمع ہوا تھا اس کے تمام ) روپیہ کو بغیر ڈکار لینے کے ہضم کر لیا۔ اور کارکن کمیٹی نے بڑی فراست اور
عرق ریزی سے اگلوایا۔ یہ روپیہ ایک ہزار چھ سو کے قریب تھا جو کہ حسین کامی کی اراضیات مملوکہ کو نیلام
کرا کر وصول کیا گیا اور اس غبن کے سبب حسین کامی کو موقوف کیا گیا۔“
( نزول المسيح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۶۶،۵۶۵)
عرصہ تخمینا بارہ برس کا ہوا ہے کہ ایک ہند و صاحب کہ جواب آریہ سماج قادیان کے ممبر اور صحیح وسلامت
موجود ہیں حضرت خاتم الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور آنجناب کی پیشین گوئیوں سے سخت منکر تھا
اور اس کا پادریوں کی طرح شدّت عناد سے یہ خیال تھا کہ یہ سب پیشگوئیاں مسلمانوں نے آپ بنالی
ہیں ورنہ آنحضرت پر خدا نے کوئی امر غیب ظاہر نہیں کیا اور ان میں یہ علامت نبوت موجود ہی نہیں تھی ۔
مگر سبحان اللہ کیا فضل خدا کا اپنے نبی پر ہے اور کیا بلند شان اس معصوم اور مقدس نبی کی ہے کہ جس کی
صداقت کی شعاعیں اب بھی ایسی ہی چمکتی ہیں کہ جیسی قدیم سے چمکتی آئی ہیں۔ کچھ تھوڑے دنوں کے
بعد ایسا اتفاق ہوا کہ اس ہندو صاحب کا ایک عزیز کسی ناگہانی بیچ میں آ کر قید ہو گیا۔ اور اس کے
ہمراہ ایک اور ہندو بھی قید ہوا ۔ اور ان دونوں کا چیف کورٹ میں اپیل گذرا۔ اس حیرانی اور سرگردانی کی
حالت میں ایک دن اس آر یہ صاحب نے مجھ سے یہ بات کہی کہ غیبی خبر اسے کہتے ہیں کہ آج کوئی
یہ بتلا سکے کہ اس ہمارے مقدمہ کا انجام کیا ہے۔ تب میں نے جواب دیا کہ غیب تو خاصہ خدا کا ہے اور
خدا کے پوشیدہ بھیدوں سے نہ کوئی نجومی واقف ہے نہ رمال نہ فال گیر نہ اور کوئی مخلوق ۔ ہاں خدا جو
آسمان و زمین کی ہر یک شدنی سے واقف ہے اپنے کامل اور مقدس رسولوں کو اپنے ارادہ اور اختیار سے
بعض اسرار غیبیہ پر مطلع کرتا ہے اور نیز کبھی کبھی جب چاہتا ہے تو اپنے سچے رسول کے کامل تابعین پر جو
اہلِ اسلام ہیں ان کی تابعداری کی وجہ سے اور نیز اس باعث سے کہ وہ اپنے رسول کے علوم کے وارث
ہیں بعض اسرار پوشیدہ ان پر بی رہ ان پر بھی کھولتا ہے تا اُن کے صدق مذہب پر ایک نشان ہو لیکن دوسری قو میں
جو باطل پر پر ہیں جیسے ہندو اور ان کے پنڈت اور عیسائی اور ان کے پادری وہ سب ان کامل برکتوں سے
بے نصیب ہیں ۔ میرا یہ کہنا ہی تھا کہ وہ شخص اس بات پر اصراری ہو گیا کہ اگر اسلام کے متبعین کو دوسری
قوموں پر ترجیح ہے تو اسی موقع پر اس ترجیح کو دکھلانا چاہئے اس کے جواب میں ہر چند کہا گیا کہ اس میں
کا اختیار ہے انسان کا اس پر انسان کا اس پر حکم نہیں مگر اس آریہ - مگر اس آریہ نے اپنے انکار پر بہت اصرار اصرار کیا۔ غرض جب
میں نے دیکھا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں اور دین اسلام کی عظمتوں سے سخت منکر
ہے تب میرے دل میں خدا کی طرف سے بھی جوش ڈالا گیا کہ خدا اس کو اسی مقدمہ میں شرمندہ اور
لاجواب کرے اور میں نے دُعا کی کہ اے خداوند کریم تیرے نبی کریم کی عزت اور عظمت سے یہ شخص
خدا کا ا
سخت منکر ہے اور تیرے نشانوں اور پیشین گوئیوں سے جو تو نے اپنے رسول پر ظاہر فرمائیں سخت انکاری
ہے اور اس مقدمہ کی آخری حقیقت کھلنے سے یہ لا جواب ہو سکتا ہے اور تو ہر بات پر قادر ہے جو چاہتا ہے
کرتا ہے اور کوئی امر تیرے علم محیط سے مخفی نہیں۔ تب خدا نے جو اپنے سچے دین اسلام کا حامی ہے اور
اپنے رسول کی عزت اور عظمت چاہتا ہے رات کے وقت رویا میں کل حقیقت مجھ پر کھول دی اور ظاہر کیا
کہ تقدیر الہی میں یوں مقد رہے کہ اس کی مسل چیف کورٹ سے عدالت ماتحت میں پھر واپس آئے گی
اور پھر اس عدالت ماتحت میں نصف قید اس کی تخفیف ہو جائے گی مگر بری نہیں ہو گا۔ اور جو اس کا دوسرا
رفیق ہے وہ پوری قید بھگت کر خلاصی پائے گا۔ اور بری وہ بھی نہیں ہوگا ۔ پس میں نے اس خواب سے
بیدار ہو کر اپنے خدا وند کریم کا شکر کیا جس نے مخالف کے سامنے مجھ کو مجبور ہونے نہ دیا اور اسی وقت
میں نے یہ رویا ایک جماعت کثیر کو سنا دیا اور اس ہند و صاحب کو بھی اسی دن خبر کر دی۔ اب مولوی صاحب !!
آپ خود یہاں آ کر اور خود اس جگہ پہنچ کر جس طرح سے جی چاہے اس ہند و صاحب سے جو اس جگہ قادیان
میں موجود ہے اور نیز دوسرے لوگوں سے دریافت کر سکتے ہیں کہ یہ خبر جو میں نے بیان کی ہے یہ ٹھیک درست
ہے یا اس میں کچھ کمی بیشی ہے؟
( براہین احمد یہ ہر چہار حصص - روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۷۷ تا ۲۷۹ حاشیه در حاشیه نمبرا)
ایک دفعہ مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ شیخ مہر علی صاحب ریکس ہوشیار پور کے فرش کو آگ لگی ہوئی
ہے اور اس آگ کو اس عاجز نے بار بار پانی ڈال کر بجھایا ہے۔ اسی وقت میرے دل میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے یہ یقین کامل یہ تعبیر ڈالی گئی کہ شیخ صاحب پر اور ان کی عزت پر سخت مصیبت آوے گی اور وہ
مصیبت اور بلا صرف میری دعا سے دُور کی جاوے گی۔ میں نے اس خواب سے شیخ صاحب مو شیخ صاحب موصوف کو
بذریعہ ایک مفصل خط کے اطلاع دے دی تھی۔ چنانچہ اس کے چھ ماہ بعد شیخ مہر علی صاحب ایک ایسے
الزام میں پھنس گئے کہ انہیں پھانسی کا حکم دیا گیا ایسے نازک وقت میں اس کے بیٹے کی درخواست سے دعا
کی گئی اور رہائی کی بشارت اُن کے بیٹے کو لکھی گئی چنانچہ اس کے بعد وہ بالکل رہا ہو گئے ۔
(نزول المسيح - روحانی خزائن جلد ۸ جلد ۱۸ صفحه ۵۷۹)
چند سال ہوئے ہیں کہ سیٹھ عبدالرحمن صاحب تاجر مدراس جو اول درجہ کے مخلص جماعت میں سے
ہیں قادیان میں آئے تھے۔ اور ان کی تجارت کے امور میں کوئی تفرقہ اور پریشانی واقعہ ہوگئی تھی۔ انہوں
نے دُعا کے لئے درخواست کی تب یہ الہام ہوا جو ذیل میں درج ہے۔
بارگہ ٹوٹا کام بناوے
بنا بنایا توڑ دے کوئی اس کا بھید نہ پاوے
اس الہامی عبارت کا یہ مطلب تھا کہ خدا تعالیٰ ٹوٹا ہوا کام بنا دے گا ۔ مگر پھر کچھ عرصے کے بعد بنا بنایا
توڑ دے گا ۔ چنانچہ یہ الہام قادیان میں ہی سیٹھ صاحب کو سنایا گیا ۔ اور تھوڑے دن ہی گزرے تھے کہ
خدا تعالیٰ نے ان کے تجارتی امور میں رونق پیدا کر دی اور ایسے اسباب غیب سے پیدا ہوئے کہ فتوحات
مالی شروع ہو گئے اور پھر کچھ عرصہ کے بعد وہ بنا بنایا کام ٹوٹ گیا۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۶۰،۲۵۹)
عرصہ قریباً پچیس برس کا گزر گیا ہے کہ مجھے خواب میں دکھلایا گیا کہ ایک بڑی لمبی نالی ہے کہ جو کئی
کوس تک چلی جاتی ہے۔ اور اس نالی پر ہزار ہا بھیڑیں لٹائی ہوئی ہیں اس طرح پر کہ بھیڑوں کا سرنالی
کے کنارہ پر ہے۔ اس غرض سے کہ تا ذبح کرنے کے وقت ان کا خون نالی میں پڑے۔ اور باقی حصہ ان
کے وجود کا نالی سے باہر ہے اور نالی شرقاً غرباً واقع ہے اور بھیڑوں کے سر نالی پر جنوب کی طرف سے
رکھے گئے ہیں اور ہر ایک بھیڑ پر ایک قصاب بیٹھا ہے اور ان تمام قصابوں ۔۔۔۔۔ کے ہاتھ میں ایک ایک
چھری ہے جو ہر ایک بھیڑ کی گردن پر رکھی ہوئی ہے۔ اور آسمان کی طرف ان کی نظر ہے گویا خدا تعالیٰ کی
اجازت کے منتظر ہیں۔ اور میں اس میدان میں شمالی طرف پھر رہا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ وہ لوگ جو
دراصل فرشتے ہیں بھیڑوں کے ذبح کرنے کے لئے مستعد بیٹھے ہیں محض آسمانی اجازت کی انتظار ہے۔
تب میں ان کے نزدیک گیا اور میں نے قرآن شریف کی یہ آیت پڑھی ۔ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ
رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ یعنے ان کو کہہ دے کہ میرا خدا تمہاری پروا کیا رکھتا ہے اگر تم اس کی پرستش
نہ کرو اور اس کے حکموں کو نہ سنو ۔
اور میرا یہ کہنا ہی تھا کہ فرشتوں نے سمجھ لیا کہ ہمیں اجازت ہو گئی ۔ گویا میرے منہ کے لفظ خدا کے لفظ
تھے۔ تب فرشتوں نے جو قصابوں کی شکل میں بیٹھے ہوئے تھے فی الفور اپنی بھیڑوں پر چھر میں پھیر دیں۔
اور چھریوں کے لگنے سے بھیڑوں نے ایک دردناک طور پر تڑپنا شروع کیا۔ تب ان فرشتوں نے سختی سے
ان بھیٹروں کی گردن کی تمام رگیں کاٹ دیں۔ اور کہا کہ تم چیز کیا ہو۔ گوہ کھانے والی بھیڑیں ہی ہو۔
میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ ایک سخت و باء ہو گی اور اس سے بہت لوگ اپنی شامت اعمال سے مریں
ا الفرقان : ۷۸
گے۔ اور میں نے یہ خواب بہتوں کو سُنا دی جن میں سے اکثر لوگ اب تک زندہ ہیں اور حلفاً بیان کر
سکتے ہیں ۔ پھر ایسا ہی ظہور میں آیا اور پنجاب اور ہندوستان اور خاص کر امرتسر اور لاہور میں اس قدر
ہیضہ پھوٹا کہ لاکھوں جانیں اس سے تلف ہوئیں ۔ اور اس قدرموت کا بازار گرم ہوا کہ مردوں کو گاڑیوں
پر لاد کر لے جاتے تھے اور مسلمانوں کا جنازہ پڑھنا مشکل ہو گیا۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۶۴،۲۶۳)
یہ خدا کا قول ہے کہ تیرے ذریعہ سے مریضوں پر برکت نازل ہو گی ۔ روحانی اور جسمانی دونوں قسم
کے مریضوں پر مشتمل ہے۔ روحانی طور پر اس لئے کہ میں دیکھتا ہوں ہوں کہ میرے ہاتھ پر ہزار ہا لوگ
بیعت کرنے والے ایسے ہیں کہ پہلے ان کی عملی حالتیں خراب تھیں اور پھر بیعت کرنے کے بعد اُن کے
عملی حالات درست ہو گئے اور طرح طرح کے معاصی سے انہوں نے توبہ کی اور نماز کی پابندی اختیار کی
اور میں صد ہا ایسے لوگ اپنی جماعت میں پاتا ہوں کہ جن کے دلوں میں یہ سوزش اور تپش پیدا ہوگئی ہے
کہ کس طرح وہ جذبات نفسانیہ سے پاک ہوں ۔ اور جسمانی امراض کی نسبت میں نے بارہا مشاہدہ کیا
ہے کہ اکثر خطرناک امراض والے میری دعا اور توجہ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ میرا لڑکا مبارک احمد قریباً
دو برس کی عمر میں ایسا بیمار ہوا کہ حالت یاس ظاہر ہو گئی ۔ اور ابھی میں دعا کر رہا اتھا تھا کہ کسی نے کہا کہ لڑکا
فوت ہو گیا ہے۔ یعنی اب بس کرو دعا کا وقت نہیں۔ مگر میں نے دعا کرنا بس نہ کیا اور جب میں نے اسی
حالت توجہ الی اللہ میں لڑکے کے بدن پر ہاتھ رکھا تو معاً مجھے اس کا دم آنا محسوس ہوا۔ اور ابھی میں نے
ہاتھ اس سے علیحدہ نہیں کیا تھا کہ صریح طور پر لڑکے میں جان محسوس ہوئی اور چند منٹ کے بعد ہوش میں
آکر بیٹھ گیا۔
اور پھر طاعون کے دنوں میں جبکہ قادیان میں طاعون زور پر تھا میرا لڑکا شریف احمد بیمار ہوا اور ایک
سخت تپ محرقہ کے رنگ میں چڑھا ۔ جس سے لڑکا بالکل بے ہوش ہو گیا اور بے ہوشی میں دونوں ہاتھ
مارتا تھا۔ مجھے خیال آیا کہ اگر چہ انسان کو موت سے گریز نہیں مگر اگر لڑکا ان دنوں میں جو طاعون کا زور
ہے فوت ہو گیا تو تمام دشمن اس تپ کو طاعون ٹھہرائیں گے اور خدا تعالیٰ کی اس پاک وہی کی تکذیب
کریں گے جو اُس نے فرمایا ہے اِنِّي أُحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ ۔ یعنی میں ہر ایک کو جو تیرے گھر کی
چار دیوار کے اندر ہے طاعون سے بچاؤں گا۔ اس خیال سے میرے دل پر وہ صدمہ وارد ہوا کہ میں بیان
نہیں کر سکتا۔ قریباً رات کے بارہ بجے کا وقت تھا کہ جب لڑکے کی حالت ابتر ہو گئی اور دل میں خوف پیدا
ہوا کہ یہ معمولی تپ نہیں یہ اور ہی بلا ہے۔ تب میں کیا بیان کروں کہ میرے دل کی کیا حالت تھی کہ
خدانخواستہ اگر لڑ کا فوت ہو گیا تو ظالم طبع لوگوں کو حق پوشی کے لئے بہت کچھ سامان ہاتھ آ جائے گا۔ اسی
حالت میں میں نے وضو کیا اور نماز کے لئے کھڑا ہو گیا۔ اور معاً کھڑا ہونے کے ساتھ ہی مجھے وہ حالت
میسر آ گئی جو استجابت دعا کے لئے ایک کھلی کھلی نشانی ہے اور میں اُس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے
قبضہ میں میری جان ہے کہ ابھی میں شائد تین رکعت پڑھ چکا تھا کہ میرے پر کشفی حالت طاری ہو گئی اور
میں نے کشفی نظر سے دیکھا کہ لڑکا بالکل تندرست ہے ۔ تب وہ کشفی حالت جاتی رہی اور میں نے دیکھا
کہ لڑکا ہوش کے ساتھ چار پائی پر بیٹھا ہے اور پانی مانگتا ہے۔ اور میں چار رکعت پوری کر چکا تھا۔ فی الفور
اس کو پانی دیا اور بدن پر ہاتھ لگا کر دیکھا کہ تپ کا نام و نشان نہیں اور ہذیان اور بے تابی اور بے ہوشی
بالکل دور ہو چکی تھی اور لڑکے کی حالت بالکل تندرستی کی تھی۔ مجھے اس خدا کی قدرت کے نظارہ نے الہی
طاقتوں اور دعا قبول ہونے پر ایک تازہ ایمان بخشا۔
پھر ایک مدت کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ نواب سردار محمد علی خان رئیس مالیر کوٹلہ کا لڑکا قادیان میں
سخت بیمار ہو گیا اور آثار یاس اور نومیدی کے ظاہر ہو گئے ۔ انہوں نے میری طرف دعا کے لئے التجا کی
میں نے اپنے بیت الدعا میں جا کر اُن کے لئے دعا کی ۔ اور دعا کے بعد معلوم ہوا کہ گویا تقدیر مبرم ہے
اور اس وقت دعا کرنا عبث ہے۔ تب میں نے کہا کہ یا الہی اگر دعا قبول نہیں ہوتی تو میں شفاعت کرتا
ہوں کہ میرے لئے اس کو اچھا کر دے۔ یہ لفظ میرے منہ سے نکل گئے مگر بعد میں میں بہت نادم ہوا کہ
ایسا میں نے کیوں کہا اور ساتھ ہی مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ وحی ہوئی ۔ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ
إِلَّا بِإِذْنِه یعنی کسی کو مجال ہے کہ بغیر اذنِ الہی شفاعت کرے۔ میں اس وحی کوسن کر چپ ہو گیا ۔ اور
ابھی ایک منٹ نہیں گذرا ہو گا کہ پھر یہ وحی الہی ہوئی کہ ” إِنَّكَ أَنْتَ الْمَجَاز یعنی تجھے شفاعت کرنے
کی اجازت دی گئی۔ بعد میں پھر میں نے دعا پر زور دیا اور مجھے محسوس ہوا کہ اب یہ دعا خالی نہیں جائے
گی۔ چنانچہ اسی دن بلکہ اسی وقت لڑکے کی حالت رو بصحت ہو گئی ۔ گویا وہ قبر میں سے نکلا ۔ میں یقیناً
جانتا ہوں کہ معجزات احیاء موتی حضرت عیسی علیہ السلام اس سے زیادہ نہ تھے۔ میں خدا کا شکر کرتا ہوں
کہ اس قسم کے احیائے موتی بہت سے میرے ہاتھ سے ظہور میں آچکے ہیں اور ایک دفعہ بشیر احمد میرا لڑکا
آنکھوں کی بیماری سے بیمار ہو گیا ۔ اور مدت تک علاج ہوتا رہا کچھ فائدہ نہ ہوا۔ تب اس کی اضطراری
حالت دیکھ کر میں نے جناب الہی میں دُعا کی تو یہ الہام ہوا ” بَرَّقَ طِفْلِی بَشِیر“ یعنی میرے لڑکے
بشیر نے آنکھیں کھول دیں۔ تب اُسی دن خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے اُس کی آنکھیں اچھی ہو گئیں۔
اور ایک مرتبہ میں خود بیمار ہو گیا۔ یہاں تک کہ قرب اجل سمجھ کر تین مرتبہ مجھے سورة يس سُنائی گئی۔ مگر
خدا تعالیٰ نے میری دُعا کو قبول فرما کر بغیر ذریعہ کسی دوا کے مجھے شفا بخشی ۔ اور جب میں صبح اٹھا تو بالکل
شفا تھی اور ساتھ ہی یہ وحی الہی ہوئی وَ اِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِشِفَاءٍ مِّنْ
مثلہ یعنی اگر تم اس رحمت کے بارے میں شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندہ پر نازل کی تو اس شفاء کی کوئی
نظیر پیش کرو۔ اسی طرح بہت سی ایسی صورتیں پیش آئیں جو محض دعا اور توجہ سے خدا تعالیٰ نے بیماروں کو
اچھا کر دیا جن کا شمار کرنا مشکل ہے۔ ابھی ۸ جولائی ۱۹۰۶ء کے دن سے جو پہلی رات تھی میرا لڑکا
مبارک احمد خسرہ کی بیماری سے سخت گھبراہٹ اور اضطراب میں تھا۔ ایک رات تو شام سے صبح تک تڑپ
تڑپ کر اُس نے بسر کی اور ایک دم نیند نہ آئی اور دوسری رات میں اس سے سخت تر آثار ظاہر ہوئے اور
بے ہوشی میں اپنی بوٹیاں توڑتا تھا اور ہذیان کرتا تھا اور ایک سخت خارش بدن میں تھی ۔ اس وقت میرا دل
دردمند ہوا اور الہام ہوا ۔ اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ تب معادعا کے ساتھ مجھے کشفی حالت میں
معلوم ہوا کہ اس کے بستر پر چوہوں کی شکل پر بہت سے جانور پڑے ہیں اور وہ اس کو کاٹ رہے ہیں اور
ایک شخص اٹھا اور اُس نے تمام وہ جانور اکٹھے کر کے ایک چادر میں باندھ دیئے اور کہا کہ اس کو باہر پھینک
آؤ اور پھر وہ کشفی حالت جاتی رہی اور میں نہیں جانتا کہ پہلے وہ کشفی حالت دور ہوئی یا پہلے مرض دور ہو
گئی ۔ اور لڑکا آرام سے فجر تک سویا رہا۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ نے اپنی طرف سے یہ خاص معجزہ مجھ کو
عطا فرمایا ہے اس لئے میں یقیناً کہتا ہوں کہ اس معجزہ شفاء الامراض کے بارے میں کوئی شخص روئے زمین
پر میرا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اگر مقابلہ کا ارادہ کرے تو خدا اس کو شرمندہ کرے گا۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۸۶ تا ۹۱ حاشیه )
میں نے کئی دفعہ ایسی منذر خواہیں دیکھیں جن میں صریح طور پر یہ بتلایا گیا تھا کہ میر ناصر نواب جو
میرے خسر ہیں ان کے عیال کے متعلق کوئی مصیبت آنے والی ہے۔
غرض جب اس قدر مجھے
الہام ہوئے جن سے یقیناً میرے پر کھل گیا کہ میر صاحب کے عیال پر کوئی مصیبت در پیش ہے تو میں
دعا میں لگ گیا۔ اور وہ اتفاقاً مع اپنے بیٹے اسحاق اور اپنے گھر کے لوگوں کے لاہور جانے کو تھے۔ میں
نے ان کو یہ خواہیں سُنا دیں اور لاہور جانے سے روک دیا۔ اور انہوں نے کہا کہ میں آپ کی اجازت
کے بغیر ہرگز نہیں جاؤں گا ۔ جب دوسرے دن کی صبح ہوئی تو میر صاحب کے بیٹے اسحاق کو تیز تپ چڑھ
گیا اور سخت گھبراہٹ شروع ہو گئی ۔ اور دونوں طرف بن ران میں گلٹیاں نکل آئیں اور یقین ہو گیا کہ
طاعون ہے۔ کیونکہ اس ضلع کے بعض مواضع میں طاعون پھوٹ پڑی ہے۔ تب معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا ہوا کہ
خوابوں کی تعبیر یہی تھی ۔ اور دل میں سخت غم پیدا ہوا۔ اور میں نے میر صاحب کے گھر کے لوگوں کو کہہ دیا
کہ میں تو دعا کرتا ہوں آپ تو بہ واستغفار بہت کریں کیونکہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ آپ نے
دشمن کو اپنے گھر میں بلایا ہے اور یہ کسی لغزش کی طرف اشارہ ہے۔ اور اگر چہ میں جانتا تھا کہ موت فوت
قدیم سے ایک قانون قدرت ہے۔ لیکن یہ خیال آیا کہ اگر خدانخواستہ ہمارے گھر میں کوئی طاعون سے
مر گیا تو ہماری تکذیب میں ایک شور قیامت برپا ہو جائے گا۔ اور پھر گومیں ہزار نشان بھی پیش کروں تب
بھی اس اعتراض کے مقابل پر کچھ بھی ان کا اثر نہیں ہوگا ۔ کیونکہ میں صد ہا مرتبہ لکھ چکا ہوں اور شائع کر
چکا ہوں اور ہزار ہا لوگوں میں بیان کر چکا ہوں کہ ہمارے گھر کے تمام لوگ طاعون کی موت سے بچے
رہیں گے۔ غرض اس وقت جو کچھ میرے دل کی حالت تھی میں بیان نہیں کر سکتا۔ میں فی الفور دعا میں
مشغول ہو گیا۔ اور بعد دُعا کے عجیب نظارہ قدرت دیکھا کہ دو تین گھنٹہ میں خارق عادت کے طور پر
اسحاق کا تپ اُتر گیا۔ اور گلٹیوں کا نام ونشان نہ رہا اور وہ اٹھ کر بیٹھ گیا۔ اور نہ صرف اس قدر بلکہ پھرنا
چلنا کھیلنا دوڑ نا شروع کر دیا گویا کبھی کوئی بیماری نہیں ہوئی تھی۔ یہی ہے احیائے موتی ۔ میں حلفاً کہتا
ہوں کہ حضرت عیسیٰ کے احیائے موتی میں اس سے ذرہ کچھ زیادہ نہ تھا۔ اب لوگ جو چاہیں ان کے
معجزات پر حاشیے چڑھائیں مگر حقیقت یہی تھی ۔ جو شخص حقیقی طور پر مر جاتا ہے اور اس دنیا سے گذر جاتا
ہے اور ملک الموت اس کی روح کو قبض کر لیتا ہے وہ ہرگز واپس نہیں آتا ۔ دیکھو اللہ تعالیٰ قرآن شریف
میں فرماتا ہے۔ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ ۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۴۰ تا ۳۴۲)
ایک دفعہ میرے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کی نسبت مجھے خواب میں دکھلایا گیا کہ ان کی
زندگی کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں ۔ جو زیادہ سے زیادہ پندرہ دن ہیں۔ بعد میں وہ یکدفعہ سخت بیمار ہو
گئے یہاں تک کہ صرف استخوان باقی رہ گئیں اور اس قدر دبلے ہو گئے کہ چار پائی پر بیٹھے ہوئے نہیں
معلوم ہوتے تھے کہ کوئی اس پر بیٹھا ہوا ہے یا خالی چار پائی ہے۔ پاخانہ پیشاب اوپر ہی نکل جاتا تھا۔ اور
بے ہوشی کا عالم رہتا تھا۔ میرے والد صاحب میرزا غلام مرتضی مرحوم بڑے حاذق طبیب تھے ۔ انہوں
الزمر : ۴۳
نے کہہ دیا کہ اب یہ حالت یاس اور نومیدی کی ہے صرف چند روز کی بات ہے۔ مجھ میں اُس وقت جوانی
کی قوت موجود تھی اور مجاہدات کی طاقت تھی اور میری فطرت ایسی واقع ہے کہ میں ہر ایک بات پر خدا کو
قادر جانتا ہوں اور در حقیقت اس کی قدرتوں کا کون انتہا پا سکتا ہے اور اس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں
بجز ان امور کے جو اس کے وعدہ کے برخلاف یا اس کی پاک شان کے منافی اور اس کی توحید کی ضد
ہیں ۔ اس لئے میں نے اس حالت میں بھی ان کے لئے دعا کرنی شروع کی ۔ اور میں نے دل میں یہ
مقرر کر لیا کہ اس دُعا میں میں تین باتوں میں اپنی معرفت زیادہ کرنا چاہتا ہوں ۔
ایک یہ کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں حضرت عزت میں اس لائق ہوں کہ میری دُعا قبول
ہو جائے۔
دوسری یہ کہ کیا خواب اور الہام جو وعید کے رنگ میں آتے ہیں اُن کی تاخیر بھی ہو سکتی ہے یا نہیں؟
تیسری یہ کہ کیا اس درجہ کا بیمار جس کے صرف استخوان باقی ہیں دُعا کے ذریعہ سے اچھا ہو سکتا ہے
یا نہیں؟
غرض میں نے اس بنا پر دعا کرنی شروع کی پس قسم ہے مجھے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے کہ دعا کے ساتھ ہی تغییر شروع ہو گیا۔ اور اس اثنا میں ایک دوسرے خواب میں میں نے دیکھا کہ
وہ گویا اپنے دالان میں اپنے قدموں سے چل رہے ہیں۔ اور حالت یہ تھی کہ دوسرا شخص کروٹ بدلتا تھا۔
جب دعا کرتے کرتے پندرہ دن گزرے تو ان میں صحت کے ایک ظاہری آثار پیدا ہو گئے اور انہوں نے
خواہش ظاہر کی کہ میرا دل چاہتا ہے کہ چند قدم چلوں۔ چنانچہ وہ کسی قدر سہارے سے اٹھے اور سوٹے کے
سہارے سے چلنا شروع کیا اور پھر سوٹا بھی چھوڑ دیا۔ چند روز تک پورے تندرست ہو گئے ۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۶۵، ۲۶۶)
پانچواں نشان جو ان دنوں میں ظاہر ہوا وہ ایک دُعا کا قبول ہونا ہے جو درحقیقت احیائے موتی میں
داخل ہے۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ عبدالکریم نام ولد عبد الرحمن ساکن حیدر آباد دکن ہمارے مدرسہ
میں ایک لڑکا طالب العلم ہے۔ قضاء و قدر سے اُسے سگ دیوانہ کاٹ گیا۔ ہم نے اس کو معالجہ کے لئے
کسولی بھیج دیا۔ چند روز تک اس کا کسولی میں علاج ہوتا رہا۔ پھر وہ قادیان میں واپس آیا۔ تھوڑے دن
گزرنے کے بعد اس میں وہ آثار دیوانگی کے ظاہر ہوئے جو دیوانہ کتے کے کاٹنے کے بعد ظاہر ہوا کرتے
ہیں اور پانی سے ڈرنے لگا اور خوفناک حالت پیدا ہو گئی ۔ تب اس غریب الوطن عاجز کے لئے میرا دل
سخت بے قرار ہوا اور دُعا کے لئے ایک خاص توجہ پیدا ہو گئی ۔ ہر ایک شخص سمجھتا تھا کہ وہ غریب چند گھنٹہ کے
بعد مر جائے گا۔ ناچار اس کو بورڈنگ سے باہر نکال کر ایک الگ مکان میں دوسروں سے علیحدہ ہر ایک
احتیاط سے رکھا گیا اور کسولی کے انگریز ڈاکٹروں کی طرف تار بھیج دی اور پوچھا گیا کہ اس حالت میں اس
کا کوئی علاج بھی ہے؟ اس طرف سے بذریعہ تار جواب آیا کہ اب اس کا کوئی علاج نہیں۔ مگر اس غریب
اور بے وطن لڑکے کے لئے میرے دل میں بہت توجہ پیدا ہو گئی اور میرے دوستوں نے بھی اس کے لئے
دعا کرنے کے لئے بہت ہی اصرار کیا۔ کیونکہ اس غربت کی حالت میں وہ لڑکا قابل رحم تھا۔ اور نیز دل
میں یہ خوف پیدا ہوا کہ اگر وہ مر گیا تو ایک بُرے رنگ میں اس کی موت شماتت اعداء کا موجب ہو گی۔ تب
میرا دل اس کے لئے سخت درد اور بے قراری میں مبتلا ہوا اور خارق عادت توجہ پیدا ہوئی جو اپنے اختیار
سے پیدا نہیں ہوتی بلکہ محض خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدا ہوتی ہے۔ اور اگر پیدا ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے
اذن سے وہ اثر دکھاتی ہے کہ قریب ہے کہ اس سے مردہ زندہ ہو جائے ۔ غرض اس کے لئے اقبال علی اللہ
کی حالت میسر آ گئی۔ اور جب وہ توجہ انتہا تک پہنچ گئی اور درد نے اپنا پورا تسلط میرے دل پر کر لیا۔ تب
اس بیمار پر جو در حقیقت مردہ تھا اس توجہ کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے ۔ اور یا تو وہ پانی سے ڈرتا اور
روشنی سے بھاگتا تھا اور یا یک دفعہ طبیعت نے صحت کی طرف رخ کیا اور اُس نے کہا کہ اب مجھے پانی
سے ڈر نہیں آتا۔ تب اس کو پانی دیا گیا تو اُس نے بغیر کسی خوف کے پی لیا۔ بلکہ پانی سے وضو کر کے نماز
بھی پڑھ لی اور تمام رات سوتا رہا۔ اور خوفناک اور وحشیانہ حالت جاتی رہی۔ یہاں تک کہ چند روز تک بکلی
صحت یاب ہو گیا۔ میرے دل میں فی الفور ڈالا گیا کہ یہ دیوانگی کی حالت جو اس میں پیدا ہو گئی تھی یہ اس لئے
نہیں تھی کہ وہ دیوانگی اس کو ہلاک کرے بلکہ اس لئے تھی کہ تا خدا کا نشان ظاہر ہو۔
( تتمہ حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۸۰ - ۴۸۱)
مجھے دماغی کمزوری اور دوران سر کی وجہ سے بہت سی ناطاقتی ہو گئی تھی یہاں تک کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا
کہ اب میری حالت بالکل تالیف تصنیف کے لائق نہیں رہی اور ایسی کمزوری تھی کہ گویا بدن میں روح
نہیں تھی ۔ اس حالت میں مجھے الہام ہوا ۔ شُرَدَّ إِلَيْكَ اَنْوَارُ الشَّبَابِ ۔ “ یعنی جوانی کے نور تیری
طرف واپس کئے ۔ بعد اس کے چند روز میں ہی مجھے محسوس ہوا کہ میری گم شدہ قوتیں پھر واپس آتی جاتی
ہیں اور تھوڑے دنوں کے بعد مجھ میں اس قدر طاقت ہوگئی کہ میں ہر روز دو دو جز نو تالیف کتاب کو اپنے
ہاتھ سے لکھ سکتا ہوں اور نہ صرف لکھنا بلکہ سوچنا اور فکر کرنا جونئی تالیف کے لئے ضروری ہے پورے طور پر
میتر آ گیا ۔ ہاں دو مرض میرے لاحق حال ہیں ۔ ایک بدن کے اوپر کے حصہ میں اور دوسری بدن کے
نیچے کے حصہ میں ۔ اوپر کے حصہ میں دوران سر ہے اور نیچے کے حصہ میں کثرت پیشاب ہے اور یہ
دونوں مرضیں اسی زمانہ سے ہیں ۔ جس زمانہ سے میں نے اپنا دعوی مامور من اللہ ہونے کا شائع کیا
ہے۔ میں نے ان کے لئے دعائیں بھی کیں مگر منع میں جواب پایا۔ اور میرے دل میں القاء کیا گیا کہ
ابتداء سے مسیح موعود کے لئے یہ نشان مقرر ہے کہ وہ دو زرد چادروں کے ساتھ دوفرشتوں کے کاندھوں پر
ہاتھ رکھے ہوئے اُترے گا۔ سو یہ وہی دو زرد چادریں ہیں جو میری جسمانی حالت کے ساتھ شامل کی
گئیں ۔ انبیاء علیہم السلام کے اتفاق سے زرد چادر کی تعبیر بیماری ہے اور دو زرد چادریں دو بیماریاں ہیں
پر مشتمل ہیں۔ اور میرے پر بھی ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی کھولا گیا ہے کہ دو زرد
جو دو حصہ بدن پر
چادروں سے مراد دو بیماریاں ہیں۔ اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کا فرمودہ پورا ہوتا ۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۱۹-۳۲۰)
ایک مرتبہ میں سخت بیمار ہوا۔ یہاں تک کہ تین مختلف وقتوں میں میرے وارثوں نے میرا آخری وقت
سمجھ کر مسنون طریقہ پر مجھے تین مرتبہ سورہ یاسین سُنائی ۔ جب تیسری مرتبہ سورہ یسین سنائی گئی تو میں
دیکھتا تھا کہ بعض عزیز میرے جو اب وہ دنیا سے گذر بھی گئے دیواروں کے پیچھے بے اختیار روتے تھے
اور مجھے ایک قسم کا سخت قولنج تھا اور بار بار دمبدم حاجت ہو کر خون آتا تھا۔ سولہ دن برابر ایسی حالت رہی
اور اسی بیماری میں میرے ساتھ ایک اور شخص بیمار ہوا تھا۔ وہ آٹھویں دن راہی ملک بقا ہو گیا۔ حالانکہ
اس کے مرض کی شدت ایسی نہ تھی جیسی میری۔ جب بیماری کو سولہواں دن چڑھا تو اس دن بکلی حالات
یاس ظاہر ہو کر تیسری مرتبہ مجھے سورہ یسین سنائی گئی۔ اور تمام عزیزوں کے دل میں یہ پختہ یقین تھا کہ آج
شام تک یہ قبر میں ہوگا ۔ تب ایسا ہوا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے مصائب سے نجات پانے کے لئے بعض
اپنے نبیوں کو دعائیں سکھلائی تھیں مجھے بھی خدا نے الہام کر کے ایک دعا سکھلائی اور وہ یہ ہے۔
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيم۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ ۔
اور میرے دل میں خدا تعالیٰ نے یہ الہام کیا کہ دریا کے پانی میں جس کے ساتھ ریت بھی ہو ہاتھ ڈال
اور یہ کلمات طیبہ پڑھ اور اپنے سینہ اور پشت سینہ اور دونوں ہاتھوں اور منہ پر اس کو پھیر کہ اس سے تو
شفا پائے گا۔ چنانچہ جلدی سے دریا کا پانی مع ریت منگوایا گیا اور میں نے اسی طرح عمل کرنا شروع کیا
جیسا کہ مجھے تعلیم دی تھی اور اس وقت حالت یہ تھی کہ میرے ایک ایک بال سے آگ نکلتی تھی اور تمام بدن
میں درد ناک جلن تھی اور بے اختیار طبیعت اس بات کی طرف مائل تھی کہ اگر موت بھی ہو تو بہتر تا اس
حالت سے نجات ہو مگر جب وہ عمل شروع کیا تو مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے
کہ ہر ایک دفعہ ان کلمات طیبہ کے پڑھنے اور پانی کو بدن پر پھیرنے سے میں محسوس کرتا تھا کہ وہ آگ
اندر سے نکلتی جاتی ہے اور بجائے اس کے ٹھنڈک اور آرام پیدا ہوتا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ابھی اس
پیالہ کا پانی ختم نہ ہوا تھا کہ میں نے دیکھا کہ بیماری بکلی مجھے چھوڑ گئی اور میں سولہ دن کے بعد رات کو
تندرستی کے خواب سے سویا۔ جب صبح ہوئی تو مجھے یہ الہام ہوا ۔
وَإِنْ كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِشِفَاءٍ مِّنْ مِّثْلِهِ
یعنی اگر تمہیں اس نشان میں شک ہو جو شفاء دے کر ہم نے دکھلایا تو تم اس کی نظیر کوئی اور شفاء پیش کرو۔
یہ واقعہ ہے جس کی پچاس آدمی سے زیادہ لوگوں کو خبر ہے ۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۰۸ ، ۲۰۹)
ایک دفعہ مجھے دانت میں سخت درد ہوئی ایکدم قرار نہ تھا۔ کسی شخص سے میں نے دریافت کیا کہ اس کا
کوئی علاج بھی ہے اُس نے کہا کہ علاج دندان اخراج دندان اور دانت نکالنے سے میرا دل ڈرا۔ تب
اس وقت مجھے غنودگی آ گئی اور میں زمین پر بے تابی کی حالت میں بیٹھا ہوا تھا اور چار پائی پاس بچھی تھی ۔
میں نے بے تابی کی حالت میں اس چار پائی کی پائینتی پر اپنا سر رکھ دیا اور تھوڑی سی نیند آ گئی۔ جب میں
بیدار ہوا تو درد کا نام و نشان نہ تھا اور زبان پر یہ الہام جاری تھا ۔ اِذَا مَرِضُتَ فَهُوَ يَشْفِى ۔ یعنی جب
تو بیمار ہوتا ہے تو وہ تجھے شفا دیتا ہے ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۴۶ ، ۲۴۷)
۲۷ جنوری ۱۹۰۵ء کو حضرت اقدس کے دائیں رخسارہ مبارک پر اماس سا نمودار ہوا جس سے تکلیف
محسوس ہوئی ۔ حضور نے دعا فرمائی تو ذیل کے فقرات الہام ہوئے ۔ دم کرنے سے فوراً صحت ہو گئی ۔
بِسْمِ اللَّهِ الْكَافِى ۔ بِسْمِ اللهِ الشَّافِى ۔ بِسْمِ اللَّهِ الغَفُورِ الرَّحِيمِ۔ بِسْمِ اللَّهِ
الْبَرِّ الْكَرِيمِ۔ يَا حَفِيظُ يَا عَزِيزُ يَا رَفِيقُ يَا وَلِيُّ اشْفِنِي -
الحکم جلد ۹ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحہ ۸ - تذکره صفحه ۴۴۲ مطبوعه ۲۰۰۴ء )
میں نے بعض بیماریوں میں آزمایا ہے اور دیکھا ہے کہ محض دعا سے اس کا فضل ہوا اور مرض جاتا رہا