متفرق نشانات
حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں بصیرت کی راہ سے کہتا ہوں کہ اُس خدا قادر کے وعدے سچے
ہیں اور میں آنے والے دنوں کو ایسے دیکھتا ہوں کہ گویا وہ آچکے ہیں“
باب ششم
انجام سلسله
ئیں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔ سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا
گیا۔ اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔“
ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج
جس کی فطرت نیک ہے آئے گا وہ انجام کار
ہم کو تو خدا تعالیٰ کے اس کلام پر جو ہم پر وحی کے ذریعہ نازل ہوتا ہے اس قدر یقین اور علی وجہ البصیرہ یقین
ہے کہ بیت اللہ میں کھڑا کر کے جس قسم کی چاہو قسم دے دو۔ بلکہ میرا تو یقین یہاں تک ہے کہ اگر میں اس
بات کا انکار کروں یا وہم بھی کروں کہ یہ خدا کی طرف سے نہیں تو ،
۔
تو معاً کافر ہو جاؤں ۔
الحکم مورخه ۰ اردسمبر ۱۹۰۰ء صفحہ ۶ - ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۰۰ جدید ایڈیشن )
اگر مجھ سے سوال کیا جاوے کہ تم نے کیونکر پہچانا اور یقین کیا کہ وہ کلمات جو تمہاری زبان پر جاری کئے
جاتے ہیں وہ خدا کا کلام ہے۔ حدیث النفس یا شیطانی القاء نہیں تو میری روح اس سوال کا مندرجہ ذیل
جواب دیتی ہے :-
(۱) اوّل جو کلام مجھ پر نازل ہوتا ہے اس کے ساتھ ایک شوکت اور لذت اور تاثیر ہے۔ وہ ایک
فولادی میخ کی طرح میرے دل کے اندر دھنس جاتا ہے اور تاریکی کو دور کرتا ہے اور اس کے ورود سے
مجھے ایک نہایت لطیف لذت آتی ہے۔ کاش اگر میں قادر ہو سکتا تو میں اس کو بیان کرتا ۔ مگر روحانی
لذتیں ہوں خواہ جسمانی ان کی کیفیات کا پورا نقشہ کھینچ کر دکھلانا انسانی طاقت سے بڑھ کر ہے۔ ایک
شخص ایک محبوب کو دیکھتا ہے اور اس کی ملاحت حسن سے لذت اُٹھاتا ہے مگر وہ بیان نہیں کر سکتا کہ وہ
لذت کیا چیز ہے۔ اسی طرح وہ خدا جو تمام ہستیوں کا علت العلل ہے جیسا کہ اس کا دیدار اعلیٰ درجہ کی
لذت کا سرچشمہ ہے ایسا ہی اس ، ایسا ہی اس کی گفتار گفتار بھی لذات کا سرچشمہ ہے۔ بھی لذا ہے۔ اگر ایک کلام انسان سُنے یعنی ایک
آواز اس کے دل پر پہنچے اور اس کی زبان پر جاری ہو اور اس کو شبہ باقی رہ جاوے کہ شاید یہ شیطانی آواز
ہے یا حدیث النفس ہے تو درحقیقت وہ شیطانی آواز ہو گی یا حدیث النفس ہو گی کیونکہ خدا کا کلام جس
قوت اور برکت اور روشنی اور تاثیر اور لذت اور خدائی طاقت اور چھپکتے ہوئے چہرہ کے ساتھ دل پر نازل
خود یقین دلا دیتا ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور اور ہرگز ہرگز مردہ مردہ آ
ہوتا ہے خود ۔
دہ آوازوں سے مشابہت
نہیں رکھتا بلکہ اس کے اندر ایک جان ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک طاقت ہوتی ہے اور اس کے اندر
ایک کشش ہوتی ہے اور اس کے اندر یقین بخشنے کی ایک خاصیت ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک لذت
ہوتی ہے اور اس کے اندر ایک روشنی ہوتی ہے۔ اور اُس کے اندر ایک خارق عادت تجلّی ہوتی ہے اور
اس کے ساتھ ذرہ ذرہ وجود پر تصرف کرنے والے ملائک ہوتے ہیں اور علاوہ اس کے اس کے ساتھ
خدائی صفات کے اور بہت سے خوارق ہوتے ہیں اس لئے ممکن ہی نہیں ہوتا کہ ایسی وحی کے مورد کے
دل میں شبہ پیدا ہو سکے بلکہ وہ شبہ کو کفر سمجھتا ہے اور اگر اس کو کوئی اور معجزہ نہ دیا جاوے تو وہ اس وحی کو
جو ان صفات پر مشتمل ہے بجائے خود ایک معجزہ قرار دیتا ہے۔ ایسی وحی جس شخص پر نازل ہوتی ہے
اس شخص کو خدا کی راہ میں اور خدا کی محبت میں ایسے عاشق زار کی طرح بنا دیتی ہے جو اپنے تئیں
صدق و ثبات کے کمال کی وجہ سے دیوانہ کی طرح بنا دیتا ہے۔ اس کا یقین اس کے دل کو شہنشاہ کر دیتا
ہے وہ میدان کا بہادر اور استغناء کے تخت کا مالک بن جاتا ہے۔
یہی میرا حال ہے جس کو دنیا نہیں جانتی۔ قبل اس کے جو میں معجزات دیکھوں ۔ اور آسمانی تائیدوں کا
مشاہدہ کروں میں اس کی کلام سے ہی اُس کی طرف ایسا کھینچا گیا کہ کچھ انکل نہیں آتی کہ مجھے کیا ہو گیا۔
تیز تلواریں میرے اس پیوند کو چھڑا نہیں سکتیں۔ کوئی آگ مجھے ڈرا نہیں سکتی۔ وہ کشش جس نے میرے
دل پر کام کیا وہ دلائل سے باہر ہے اور بیان سے بلند تر اور براہین سے بالاتر ۔ ابتداء میں کلام تھا اس کلام
نے جو کچھ کیا سو کیا ۔ وہ خدا جو نہاں در نہاں ہے اس نے میری روح پر ابتداء میں محض کلام کے ساتھ تجلی
کی اور اپنے مکالمات کا دروازہ میرے پر کھولا ۔ پس وہی ایک بات تھی جو بالخصوص میرے لئے کافی
کشش ہوئی اور حضرت احدیت کے طرف مجھے کھینچ کر لے گئی اور یہ کہ کلام کی طاقت نے میرے دل پر
کیا کیا اثر ڈالے اور مجھے کہاں تک پہنچا دیا۔ اور کیا کیا تبدیلیاں کیں اور کیا میرے دل میں سے لے لیا
اور کیا دے دیا۔ ان باتوں کو میں کن لفظوں میں ادا کروں اور کس پیرایہ میں دلوں پر بٹھا دوں ۔ جن
خارق عادت عنایات کے ساتھ وہ مجھ سے نزدیک ہوا کوئی نہیں جانتا مگر میں ۔ اور جس محبت کے مقام پر
میرا قدم ہے کوئی نہیں جانتا مگر وہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ابتداء اس ترقی اور تعلق کا خدا کا کلام ہے
جس کی ناگہانی کشش نے مجھے ایسا اٹھا لیا جیسا کہ ایک زبردست بگولا ایک تنکے کو ایک جگہ سے اٹھا کر
دوسری جگہ پھینک دیتا ہے ۔ خدا کا کلام جو میرے پر نازل ہوا اور ہوتا ہے وہ میری روحانی
والدہ ہے جس سے میں پیدا ہوا۔ اُس نے مجھے ایک وجود بخشا ہے جو پہلے نہ تھا اور ایک روح عطا کی ہے
جو پہلے نہ تھی۔ میں نے ایک بچے کی طرح اس کی گود میں پرورش پائی اور اس نے مجھے ہر ایک ٹھوکر سے
سنبھالا۔ اور ہر ایک گرنے کی جگہ سے بچالیا۔ وہ کلام ایک شمع کی طرح میرے آگے آگے چلا یہاں تک
کہ میں منزل مقصود تک پہنچ گیا ۔ اس سے زیادہ کوئی بد ذاتی نہیں ہوگی کہ میں یہ کہوں کہ وہ خدا کا کلام
نہیں ۔ میں اُسی طرح اس کو خدا کا کلام جانتا ہوں جس طرح میں یقین رکھتا ہوں کہ میں زبان سے بولتا
ہوں اور کانوں سے سنتا ہوں اور میں کیونکر اس سے انکار کروں ۔ اُس نے تو مجھے خدا دکھلایا اور چشمہ
شیریں کی طرح معارف کا پانی مجھے پلاتا رہا اور ایک ٹھنڈی ہوا کی طرح ہر ایک جبس کے وقت میں مجھے
راحت بخش ہوا ۔ وہ ان زبانوں میں بھی مجھ پر نازل ہوا جن زبانوں کو میں نہیں جانتا تھا۔ جیسا کہ زبان
انگریزی اور سنسکرت اور عبرانی۔ اُس نے بڑی بڑی پیشگوئیوں اور عظیم الشان نشانوں۔ وں سے ثابت کر دیا کہ
وہ خدا کا کلام ہے اور اس نے حقائق و معارف کا ایک خزانہ میرے پر کھول دیا جس سے میں اور میری
تمام قوم بے خبر تھی کیا یہ باتیں پھینک دینے کے لائق ہیں کہ ایک کلام جس نے معجزہ کی طاقت
دکھلائی۔ اور اپنی قوی کشش ثابت کی اور غیب کے بیان کرنے میں وہ بخیل نہیں نکلا بلکہ ہزار ہا امور غیبیہ
اس نے ظاہر کئے اور ایک باطنی کمند سے مجھے اپنی طرف کھینچا اور ایک کمند دنیا کے سعید دلوں پر ڈالا اور
میری طرف ان کو لایا اور ان کو آنکھیں دیں جن سے وہ دیکھنے لگے اور کان دیئے جن سے وہ سننے لگے
اور صدق و ثبات بخشا جس سے وہ اس راہ میں قربانی ہونے کے لئے موجود ہو گئے تو کیا یہ تمام کاروبار
شیطانی یا وسوسہ نفسانی ہے۔ کیا شیطان خدا کے برابر ہو سکتا ہے؟ تو پھر کیوں وہ تمہاری مدد نہیں کرتا ؟ سنو !
وہ جس نے یہ کلام نازل کیا وہ کیا کہتا ہے۔ اس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا
اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔
سو ضرور ہے کہ یہ زمانہ گذر نہ جائے اور ہم اس دنیا سے کوچ نہ کریں جب تک خدا کے وہ تمام
وعدے پورے نہ ہوں۔
(نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۶۳ تا ۴۶۷)
میں بڑے دعوے اور استقلال سے کہتا ہوں کہ میں سچ پر ہوں اور خدائے تعالیٰ کے فضل سے اس
میدان میں میری ہی فتح ہے اور جہاں تک میں دور بین نظر سے کام لیتا ہوں تمام دنیا اپنی سچائی کی تحت
اقدام دیکھتا ہوں اور قریب ہے کہ میں ایک عظیم الشان فتح پاؤں کیونکہ میری زبان کی تائید میں ایک
اور زبان بول رہی ہے۔ اور میرے ہاتھ کی تقویت کے لئے ایک اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں
دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں ۔ میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف
کو زندگی بخشتی ہے۔ اور آسمان پر ایک جوش اور اُبال پیدا ہوا ہے جس نے ایک پتلی کی طرح اس
مشت خاک کو کھڑا کر دیا ہے۔ ہر ایک وہ شخص جس پر توبہ کا دروازہ بند نہیں عنقریب دیکھ لے گا کہ میں
اپنی طرف سے نہیں ہوں ۔ کیا وہ آنکھیں بینا ہیں جو صادق کو شناخت نہیں کر سکتیں؟ کیا وہ بھی زندہ ہے
جس کو اس آسمانی صدا کا احساس نہیں؟
(ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۰۳)
اس زمانہ میں جو مذہب اور علم کی نہایت سرگرمی سے لڑائی ہو رہی ہے اس کو دیکھ کر اور علم کے مذہب
پر حملے مشاہدہ کر کے بے دل نہیں ہونا چاہئے کہ اب کیا کریں۔ یقیناً سمجھو کہ اس لڑائی میں اسلام کو
مغلوب اور عاجز دشمن کی طرح صلح جوئی کی حاجت نہیں بلکہ اب زمانہ اسلام کی روحانی تلوار کا ہے جیسا
کہ وہ پہلے کسی وقت اپنی ظاہری طاقت دکھلا چکا ہے۔ یہ پیشگوئی یاد رکھو کہ عنقریب اس لڑائی میں بھی
دشمن ذلت کے ساتھ پسپا ہو گا اور اسلام فتح پائے گا۔ حال کے علوم جدیدہ کیسے ہی زور آور حملے کریں۔
کیسے ہی نئے نئے ہتھیاروں کے ساتھ چڑھ چڑھ کر آئیں مگر انجام کار ان کے لئے ہزیمت ہے۔ میں
شکر نعمت کے طور پر کہتا ہوں کہ اسلام کی اعلیٰ طاقتوں کا مجھ کو علم دیا گیا ہے جس علم کی رو سے میں کہہ سکتا
ہوں کہ اسلام نہ صرف فلسفۂ جدیدہ کے حملہ سے اپنے تئیں بچائے گا بلکہ حال کے علوم مخالفہ کو جہالتیں
ثابت کر دے گا ۔ اسلام کی سلطنت کو ان چڑھائیوں سے کچھ بھی اندیشہ نہیں ہے جو فلسفہ اور طبعی کی طرف
سے ہو رہے ہیں۔ اس کے اقبال کے دن نزدیک ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر اس کی فتح کے
نشان نمودار ہیں ۔ یہ اقبال روحانی ہے اور فتح بھی روحانی تا باطل علم کی مخالفانہ طاقتوں کو اس کی الہی
طاقت ایسا ضعیف کرے کہ کالعدم کر دیوے۔ میں متعجب ہوں کہ آپ نے کس سے اور کہاں سے سُن لیا
اور کیونکر سمجھ لیا کہ جو باتیں اس زمانہ کے فلسفہ اور سائنس نے پیدا کی ہیں وہ اسلام پر غالب ہیں۔
حضرت خوب یا د رکھو کہ اس فلسفہ کے پاس تو صرف عقلی استدلال کا ایک ادھورا سا ہتھیار ہے اور اسلام
کے پاس یہ بھی کامل طور پر اور دوسرے کئی آسمانی ہتھیار ہیں پھر اسلام کو اس حملہ سے کیا خوف؟ پھر نہ
معلوم آپ اس قدر فلسفہ سے کیوں ڈرتے ہیں اور کیوں اس کے قدموں کے نیچے گرے جاتے ہیں اور
کیوں قرآنی آیات کو تاویلات کے شکنجہ پر چڑھا رہے ہیں۔
آپ کو یادر ہے کہ قرآن کا ایک نقطہ یا شعشہ بھی اولین اور آخرین کے فلسفہ کے مجموعی حملہ سے ذرہ
سے نقصان کا اندیشہ نہیں رکھتا۔ وہ ایسا پتھر ہے کہ جس پر گرے گا اس کو پاش پاش کرے گا اور جو اس پر
خود پاش پاش ہو جائے گا۔ پھر آپ کو دب کر صلح کرینگے کیوں فکر پڑ گئی ۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۵۴ تا ۲۵۷ حاشیه )
الاِشْتِهَارِ مُسْتَيْقِنَا بِوَحْيِ اللَّهِ الْقَهَّارِ
دوستو اک نظر خدا
کے لئے
مصطفى
کے
لئے
دوستو ایک
سيد الخلق
میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاری کا کسی طرح فیصلہ ہو جائے۔ میرا دل مردہ پرستی کے فتنہ
سے خون ہوتا جاتا ہے اور میری جان عجیب تنگی میں ہے اور اس سے بڑھ کر اور کون سا دلی درد کا مقام ہوگا ما
کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا گیا ہے اور ایک مُشتِ خاک کو رب العالمین سمجھا گیا ہے۔ میں کبھی کا اس غم
سے فنا ہو جاتا اگر میرا مولی اور میرا قادر توانا مجھے تسلّی نہ دیتا کہ آخر تو حید کی فتح ہے۔ غیر معبود ہلاک ہوں
گے اور جھوٹے خدا اپنے خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گے۔ مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے
گی اور نیز اس کا بیٹا اب ضرور مرے گا۔ خدا قادر فرماتا ہے کہ اگر میں چاہوں تو مریم اور اس کے بیٹے عیسی
اور تمام زمین کے باشندوں کو ہلاک کروں ۔ سواب اس نے چاہا ہے کہ ان دونوں کی جھوٹی معبودانہ زندگی
کو موت کا مزہ چکھاوے۔ سواب دونو مریں گے کوئی ان کو بچا نہیں سکتا اور وہ تمام خراب استعداد میں بھی
مریں گی جو جھوٹے خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں ۔ نئی زمین ہو گی اور نیا آسمان ہو گا۔ اب وہ دن نزدیک
آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا۔ اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔ اور بعد
اس کے توبہ کا دروازہ بند ہوگا کیونکہ داخل ہونے والے بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ
جائیں گے جن کے دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں۔ اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے
ہیں ۔ قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی
حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی
توحید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں
پھیلے گی ۔ اُس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب
تدبیروں کو باطل کر دے گا لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے
سے اور پاک دلوں پر ایک نورا تارنے سے ۔ تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی۔
تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۸، ۹ - مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحہ ۷، ۸ بار دوم )
یہ لوگ یا د رکھیں کہ ان کی عداوت سے اسلام کو کچھ ضرر نہیں پہنچ سکتا ۔ کیڑوں کی طرح خود ہی
مرجائیں گے مگر اسلام کا نور دن بدن ترقی کرے گا۔ خدا تعالیٰ نے چاہا ہے کہ اسلام کا نور دنیا میں
پھیلا دے۔ اسلام کی برکتیں اب ان مگس طینت مولویوں کی بک بک سے رُک نہیں سکتیں ۔ خدا تعالیٰ
نے مجھے مخاطب کر کے صاف لفظوں میں فرمایا ہے ۔
أَنَا الْفَتَّاحُ افْتَحُ لَكَ۔ تَرَى نَصْرًا عَجِيبًا وَيَخِرُّونَ عَلَى الْمَسَاجِدِ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا
خَاطِئِينَ۔ جَلَابِيبُ الصِّدْقِ۔ فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرُتَ الْخَوَارِقُ تَحْتَ مُنْتَهَى صِدْقِ الْأَقْدَامِ۔
كُن لِّلَّهِ جَمِيعًا وَ مَعَ اللَّهِ جَمِيعًا ۔ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا ۔
یعنی میں فتاح ہوں تجھے فتح دوں گا ۔ ایک عجیب مدد تو دیکھے گا اور منکر یعنی بعض ان کے جن کی قسمت میں
ہدایت مقدر ہے اپنے سجدہ گاہوں پر گریں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے رب ! ہمارے گناہ بخش
ہم خطا پر تھے۔ یہ صدق کے جلابیب ہیں جو ظاہر ہوں گے ۔ سو جیسا کہ تجھے حکم کیا گیا ہے استقامت اختیار
کر ۔ خوارق یعنی کرامات اس محل پر ظاہر ہوتی ہیں جو انتہائی درجہ صدق اقدام کا ہے۔ تو سارا خدا کے لئے
ہو جا۔ تو سارا خدا کے ساتھ ہو جا۔ خدا تجھے اس مقام پر اٹھائے گا جس میں تو تعریف کیا جائے ۔
اور ایک الہام میں چند دفعہ تکرار اور کسی قدر اختلاف الفاظ کے ساتھ فرمایا کہ میں تجھے عزت
دوں گا اور بڑھاؤں گا اور تیرے آثار میں برکت رکھ دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے
برکت ڈھونڈیں گے۔
اب اے مولو یو ! اے بخل کی سرشت والو! اگر طاقت ہے تو خدا تعالیٰ کی ان پیشگوئیوں کو ٹال کر
دکھلاؤ۔ ہر یک قسم کے فریب کام میں لاؤ اور کوئی فریب اٹھا نہ رکھو۔ پھر دیکھو کہ آخر خدا تعالیٰ کا ہاتھ
غالب رہتا ہے یا تمہارا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
الْمُنَبِّهُ النَّاصِحُ - مرزا غلام احمد قادیانی ۔ جنوری ۱۸۹۲ء
تبلیغ رسالت جلد دوم صفحه ۹۲ ۹۳ - مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۲۵۵ بار دوم )
نادان مولوی اگر اپنی آنکھیں دیدہ و دانستہ بند کرتے ہیں تو کریں۔ سچائی کو ان سے کیا نقصان ۔
لیکن وہ زمانہ آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ بہتیرے فرعون طبع ان پیشگوئیوں پر غور کرنے سے غرق ہونے
سے بچ جائیں گے ۔ خدا فرماتا ہے کہ میں حملہ پر حملہ کروں گا یہاں تک کہ میں تیری سچائی دلوں میں بٹھا
دوں گا۔ پس اے مولویو! اگر تمہیں خدا سے لڑنے کی طاقت ہے تو لڑو۔ مجھ سے پہلے ایک غریب انسان
مریم کے بیٹے سے یہودیوں نے کیا کچھ نہ کیا اور کس طرح اپنے گمان میں اس کو سولی دے دی ۔ مگر خدا
نے اس کو سولی کی موت سے بچایا۔ اور یا تو وہ زمانہ تھا کہ اس کو صرف ایک مگار اور کذاب خیال کیا جاتا
تھا اور یا وہ وقت آیا کہ اس قدر اس کی عظمت دلوں میں پیدا ہو گئی کہ اب چالیس کروڑ انسان اس کو خدا
کر کے مانتا ہے۔ اگر چہ ان لوگوں نے کفر کیا کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا مگر یہ یہودیوں کا جواب ہے
کہ جس شخص کو وہ لوگ ایک جھوٹے کی طرح پیروں کے نیچے کچل دینا چاہتے تھے وہی یسوع مریم کا بیٹا
اس عظمت کو پہنچا کہ اب چالیس کروڑ انسان اس کو سجدہ کرتے ہیں ۔ اور بادشاہوں کی گردنیں اس کے
نام کے آگے جھکتی ہیں۔ سوئمیں نے اگر چہ یہ دعا کی ہے کہ یسوع ابن مریم کی طرح شرک کی ترقی کا میں
ذریعہ نہ ٹھہرایا جاؤں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ایسے ہی کرے گا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے مجھے بار
بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام
زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔ اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر
علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب
کا منہ بند کر دیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے
گا۔ یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔ بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب
کو درمیان سے اُٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔ اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں
تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔
سواے سننے والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا
کلام ہے جو ایک دن پورا ہو گا۔ میں اپنے نفس میں کوئی نیکی نہیں دیکھتا اور میں نے وہ کام نہیں کیا جو مجھے
کرنا چاہئے تھا اور میں اپنے تئیں صرف ایک نالائق مزدور سمجھتا ہوں ۔ یہ محض خدا کا فضل ہے جو میرے
شامل حال ہوا۔ پس اُس خدائے قادر اور کریم کا ہزار ہزار شکر ہے کہ اس مشت خاک کو اس نے باوجود
ان تمام بے ہنریوں کے قبول کیا
ه
عجب دارم از لطفت اے کردگار
پذیرفته چون من خاکسار لیے
پسندید گانے
بجائے
رسند
ز ما کهترانت چه آمد پسند ہے
چو از قطره خلق پیدا کنی ہمیں عادت اینجا ہویدا کنی سے
تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۸ تا ۴۱۰ )
چند روز ہوئے کہ خدا وند کریم کی طرف سے ایک اور الہام ہوا تھا ۔
قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَيَّ۔ وَجَاعِلُ الَّذِينَ
اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔ وَقَالُوا أَنَّى لَكَ هَذَا ۔ قُلْ هُوَ اللَّهُ عَجِيبٌ۔ يَجْتَبِي مَنْ
يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ ۔
اور یہ آیت کہ وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔ بار بار الهام
ہوئے اور اس قدر متواتر ہوئے کہ جس کا شمار خدا ہی کو معلوم ہے اور اس قدر زور سے ہوئے کہ میخ فولادی
کی طرح دل کے اندر داخل ہو گئے ۔ اس سے یقیناً معلوم ہوا کہ خداوند کریم ان سب دوستوں کو جو
اس عاجز کے طریق پر قدم ماریں بہت سی برکتیں دے گا اور ان کو دوسرے طریقوں کے لوگوں پر غلبہ
بخشے گا اور یہ غلبہ قیامت تک رہے گا اور اس عاجز کے بعد کوئی ایسا مقبول آنے والا نہیں کہ جو اس
طریق کے مخالف قدم مارے اور جو مخالف قدم مارے گا ۔ اُس کو خدا تباہ کرے گا اور اس کے سلسلہ کو
پائیداری نہیں ہوگی ۔ یہ خدا کی طرف سے وعدہ ہے جو ہرگز تخلف نہیں کرے گا۔
الحکم ۵ مئی ۱۸۹۹ء صفحہ ۷ ۔ مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۳۴ مطبوعہ ۲۰۰۸ء )
لے اے پروردگار میں تیری مہربانیوں پر حیران ہوں کہ تو نے میرے جیسے نا چیز کو قبول کر لیا ہے ۔
پسندیدہ لوگ تو کسی مرتبہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ ہم جیسے حقیروں کی کون سی چیز پسند آ گئی ۔
سے چونکہ تو ایک قطرہ سے ایک جہاں پیدا کر دیتا ہے یہی عادت یہاں بھی ظاہر کرتا ہے۔
کہہ اگر تم خدا سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے ۔ میں تجھے وفات دوں گا اور
تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا اور میں تیرے تابعین کو تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رکھوں گا ۔ لوگ کہیں گے گے کہ کہ یہ یہ مقام
تجھے کہاں سے حاصل ہوا؟ کہہ وہ خدا عجیب ہے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے چن لیتا ہے۔ اور یہ دن ہم لوگوں
میں پھیرتے رہتے ہیں ۔
ہمارا انجام کیا ہوگا ؟
بجز خدا کے انجام کون بتلا سکتا ہے۔ اور بجز اس غیب دان کے آخری دنوں کی کس کو خبر ہے دشمن کہتا
ہے کہ بہتر ہو کہ یہ شخص ذلت کے ساتھ ہلاک ہو جائے۔ اور حاسد کی تمنا ہے کہ اس پر کوئی ایسا عذاب
پڑے کہ اس کا کچھ بھی باقی نہ رہے۔ لیکن یہ سب لوگ اندھے ہیں اور عنقریب ہے کہ اُن کے بد خیالات
اور بدا را دے انہی پر پڑیں۔ اس میں شک نہیں کہ مفتری بہت جلد تباہ ہو جاتا ہے اور جو شخص کہے کہ میں
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اور اس کے الہام اور کلام سے مشرف ہوں حالانکہ نہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے ہے نہ اس کے الہام اور کلام سے مشرف ہے وہ بہت بُری موت سے مرتا ہے اور اس کا انجام نہایت
ہی بد اور قابلِ عبرت ہوتا ہے۔ لیکن جو صادق اور اس کی طرف سے ہیں وہ مر کر بھی زندہ ہو جایا کرتے
ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل کا ہاتھ اُن پر ہوتا ہے اور سچائی کی روح ان کے اندر ہوتی ہے۔ اگر وہ
آزمائشوں سے کچلے جائیں اور پیسے جائیں اور خاک کے ساتھ ملائے جائیں اور چاروں طرفوں سے
اُن پر لعن وطعن کی بارشیں ہوں اور ان کے تباہ کرنے کے لئے سارا زمانہ منصوبے کرے تب بھی وہ ہلاک
نہیں ہوتے ۔ کیوں نہیں ہوتے؟ اس سچے پیوند کی برکت سے جو ان کو محبوب حقیقی کے ساتھ ہوتا ہے۔
خدا ان پر سب سے زیادہ مصیبتیں نازل کرتا ہے مگر اس لئے نہیں کہ تباہ ہو جائیں بلکہ اس لئے کہ تا زیادہ
سے زیادہ پھل اور پھول میں ترقی کریں۔ ہر یک جو ہر قابل کے لئے یہی قانون قدرت ہے کہ اوّل
صدمات کا تختہ مشق ہوتا ہے۔ مثلاً اس زمین کو دیکھو جب کسان کئی مہینے تک اپنی قلبہ رانی کا تختہ مشق
رکھتا ہے اور ہل چلانے سے اس کا جگر پھاڑتا رہتا ہے۔ اسی طرح وہ حقیقی کسان کبھی اپنے خاص
بندوں کو مٹی میں پھینک دیتا ہے اور لوگ اُن کے اوپر چلتے ہیں اور پیروں کے نیچے کچلتے ہیں اور ہر یک
طرح سے اُن کی ذلت ظاہر ہوتی ہے۔ تب تھوڑے دنوں کے بعد وہ دانے سبزہ کی شکل پر ہو کر نکلتے ہیں
اور ایک عجیب رنگ اور آپ کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں جو ایک دیکھنے والا تعجب کرتا ۔ کرتا ہے۔ یہی قدیم سے
برگزیدہ لوگوں کے ساتھ سنت اللہ ہے کہ وہ ورطۂ عظیمہ میں ڈالے جاتے ہیں لیکن غرق کرنے کے لئے
نہیں۔ بلکہ اس لئے کہ تا ان موتیوں کے وارث ہوں کہ جو دریائے وحدت کے نیچے ہیں اور وہ آگ
میں ڈالے جاتے ہیں لیکن اس لئے نہیں کہ جلائے جائیں بلکہ اس لئے کہ تا خدا تعالیٰ کی قدرتیں ظاہر
ہوں اور اُن سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے اور لعنت کی جاتی ہے اور وہ ہر طرح سے ستائے جاتے اور دُکھ دیئے
جاتے اور طرح طرح کی بولیاں ان کی نسبت بولی جاتی ہیں اور بدظنیاں بڑھ جاتی ہیں یہاں تک کہ
بہتوں کے خیال و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ وہ سچے ہیں بلکہ جو شخص اُن کو دُکھ دیتا اور لعنتیں بھیجتا ہے وہ
اپنے دل میں خیال کرتا ہے کہ بہت ہی ثواب کا کام کر رہا ہے ۔ پس ایک مدت تک ایسا ہی ہوتا رہتا ہے
اور اگر اس برگزیدہ پر بشریت کے تقاضہ سے کچھ قبض طاری ہو تو خدا تعالیٰ اس کو ان الفاظ سے تسلی دیتا
ہے کہ صبر کر جیسا کہ پہلوں نے صبر کیا اور فرماتا ہے کہ میں تیرے ساتھ ہوں سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں ۔
پس وہ صبر کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ امر مقد راپنے مدت مقررہ تک پہنچ جاتا ہے۔ تب غیرت الہی اس
غریب کے لئے جوش مارتی ہے۔ اور ایک ہی تجلی میں اعداء کو پاش پاش کر دیتی ہے۔ سو اوّل نوبت
دشمنوں کی ہوتی ہے اور اخیر میں اس کی نوبت آتی ہے۔
اسی طرح خداوند کریم نے بارہا مجھے سمجھایا کہ ہنسی ہو گی اور ٹھٹھا ہو گا اور لعنتیں کریں گے اور
بہت ستائیں گے لیکن آخر نصرت الہی تیرے شامل ہو گی اور خدا دشمنوں کو مغلوب اور شرمندہ کرے گا۔
چنانچہ براہین احمدیہ میں بھی بہت سا حصہ الہامات کا انہی پیشگوئیوں کو بتلا رہا ہے اور مکاشفات بھی یہی
بتلا رہے ہیں۔ چنانچہ ایک کشف میں میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ میرے سامنے آیا اور وہ کہتا ہے کہ
لوگ پھرتے جاتے ہیں ۔ تب میں نے اس کو کہا کہ تم کہاں سے آئے تو اس نے عربی زبان میں جواب
دیا اور کہا کہ جِئْتُ مِنْ حَضْرَةِ الْوِتْرِ ۔ یعنی میں اس کی طرف سے آیا ہوں جو اکیلا ہے۔ تب میں اس کو
ایک طرف خلوت میں لے گیا۔ اور میں نے کہا کہ لوگ پھرتے جاتے ہیں مگر کیا تم بھی پھر گئے تو اس
نے کہا کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں۔ تب میں اس حالت سے منتقل ہو گیا۔ لیکن یہ سب امور درمیانی ہیں
اور جو خاتمہ امر پر مقدر ہو چکا ہے وہ یہی ہے کہ بار بار کے الہامات اور مکاشفات سے جو ہزار ہا تک پہنچ
گئے ہیں اور آفتاب کی طرح روشن ہیں خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ میں آخر کار تجھے فتح دوں گا۔
اور ہر یک الزام سے تیری بریت ظاہر کر دوں گا اور تجھے غلبہ ہوگا اور تیری جماعت قیامت تک اپنے
مخالفوں پر غالب رہے گی اور فرمایا کہ میں زور آور حملوں سے تیری سچائی ظاہر کروں گا اور یادر ہے کہ یہ
الہامات اس واسطے نہیں لکھے گئے کہ ابھی کوئی ان کو قبول کر لے بلکہ اس واسطے کہ ہر یک چیز کے لئے ایک
موسم اور وقت ہے۔ پس جب ان الہامات کے ظہور کا وقت آئے گا اس وقت یہ تحریر مستعد دلوں کے لئے
زیادہ تر ایمان اور تسلی اور یقین کا موجب ہو گی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعِ الْهُدَى۔
(انوار الاسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۵۲ تا ۵۴)
ہمیشہ یہ امر واقع ہوتا ہے کہ جو خدا کے خاص حبیب اور وفادار بندے ہیں ان کا صدق خدا کے ساتھ
اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ یہ دنیا دار اندھے اس کو دیکھ نہیں سکتے ۔ اس لئے ہر ایک سجادہ نشینوں اور
مولویوں میں سے ان کے مقابلہ کے لئے اٹھتا ہے اور وہ مقابلہ اُس سے نہیں بلکہ خدا سے ہوتا ہے۔ بھلا
یہ کیونکر ہو سکے کہ جس شخص کو خدا نے ایک عظیم الشان غرض کے لئے پیدا کیا ہے اور جس کے ذریعہ سے
خدا چاہتا ہے کہ ایک بڑی تبدیلی دنیا میں ظاہر کرے ایسے شخص کو چند جاہل اور بزدل اور خام اور ناتمام
اور بے وفا زاہدوں کی خاطر سے ہلاک کر دے۔ اگر دو کشتیوں کا باہم ٹکراؤ ہو جائے جن میں سے ایک
ایسی ہے کہ اس میں بادشاہ وقت جو عادل اور کریم الطبع اور فیاض اور سعید النفس ہے مع اپنے خاص
ارکان کے سوار ہے۔ اور دوسری کشتی ایسی ہے جس میں چند چوہڑے یا چمار یا سائنسی بد معاش بد وضع
بیٹھے ہیں اور ایسا موقع آ پڑا ہے کہ ایک کشتی کا بچاؤ اسمیں ہے کہ دوسری کشتی معہ اس کے سواروں کے تباہ
کی جائے تو اب بتلاؤ کہ اس وقت کون سی کار روائی بہتر ہوگی ۔ کیا اس بادشاہ عادل کی کشتی تباہ کی جائے
گی یا ان بد معاشوں کی کشتی کہ جو حقیر و ذلیل ہیں تباہ کر دی جائے گی؟ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ
بادشاہ کی کشتی بڑے زور اور حمایت سے بچائی جائے گی اور ان چوہڑوں چماروں کی کشتی تباہ کر دی جائے
گی اور وہ بالکل لا پرواہی سے ہلاک کر دیئے جائیں گے۔ اور ان کے ہلاک ہونے میں خوشی ہو گی ۔
کیونکہ دنیا کو بادشاہ عادل کے وجود کی بہت ضرورت ہے اور اس کا مرنا ایک عالم کا مرنا ہے۔ اگر چند
چوہڑے اور چمار مر گئے تو ان کی موت سے کوئی خلل دنیا کے انتظام میں نہیں آ سکتا۔ پس خدا تعالیٰ کی
یہی سنت ہے کہ جب اس کے مرسلوں کے مقابل پر ایک اور فریق کھڑا ہو جاتا ہے تو گو وہ اپنے خیال
میں کیسے ہی اپنے تئیں نیک قرار دیں اُنہیں کو خدا تعالی تباہ کرتا ہے اور اُنہیں کی ہلاکت کا وقت آ جاتا ہے
کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ جس غرض کے لئے اپنے کسی مرسل کو مبعوث فرماتا ہے اس کو ضائع کرے۔ کیونکہ
اگر ایسا کرے تو پھر وہ خود اپنی غرض کا دشمن ہو گا اور پھر زمین پر اس کی کون عبادت کرے گا۔ دنیا کثرت کو
دیکھتی ہے اور خیال کرتی ہے کہ یہ فریق بہت بڑا ہے سو یہ اچھا ہے اور نادان خیال کرتا ہے کہ یہ لوگ ہزاروں