متفرق نشانات

حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم), حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے۔ ابھی دو چار دن ہوئے ہیں کثرت پیشاب اور اسہال کی وجہ سے میں مضحل ہو گیا تھا۔ میں نے دُعا
کی تو الہام ہوا۔ دُعَاءُ كَ مُسْتَجَابٌ ۔ اس کے بعد ہی دیکھا کہ وہ شکایت جاتی رہی ۔ خدا ایک ایسا ۔
نسخہ ہے جو سارے نسخوں ۔ ں سے بہتر ہے اور چھپانے کے قابل ہے مگر پھر دیکھتا ہوں کہ یہ بخل ہے اس لئے ا
ظاہر کرنا پڑتا ہے۔
الحکم جلد نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۶ - تذکره صفحه ۳۸۵ مطبوعہ ۲۰۰۴ء )
ایک دفعہ قادیان کا ایک آریہ جو سر گرم آریہ ہے ملا وامل نام مرض دق میں مبتلا ہو گیا اور تپ پیچھا
نہیں چھوڑتا تھا اور آثار نو میدی ظاہر ہوتے جاتے تھے۔ چنانچہ وہ ایک دن میرے پاس آ کر علاج کا طلبگار
ہوا اور پھر اپنی زندگی سے نومید ہو کر بے قراری سے رویا اور میں نے اس کے حق میں دعا کی ۔ خدا تعالیٰ
کی طرف سے جواب آیا۔ قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَامًا یعنی ہم نے کہا کہ اے تپ کی آگ سرد اور
سلامتی ہو جا۔ چنانچہ بعد اس کے اسی ہفتہ میں وہ ہندو اچھا ہو گیا اور اب تک زندہ موجود ہے۔
(نزول المسيح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۳۸)
میاں عبداللہ سنوری جو علاقہ پٹیالہ میں پٹواری ہیں ایک مرتبہ ان کو ایک کام پیش آیا جس کے ہونے
کے لئے انہوں نے ہر طرح سے کوشش کی اور بعض وجوہ سے ان کو اس کام کے ہو جانے کی امید بھی ہو
گئی تھی۔ پھر انہوں نے دعا کے لئے ہماری طرف التجا کی۔ ہم نے جب دعا کی تو بلا توقف الہام ہوا۔
”اے بسا آرزو کہ خاک شدہ تب میں نے ان کو کہہ دیا کہ یہ کام ہرگز نہیں ہوگا اور وہ الہام سنا دیا اور
آخر کار ایسا ظہور میں آیا اور کچھ ایسے موانع پیش آئے کہ وہ کام ہوتا ہوتا رہ گیا۔
(نزول المسيح - روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۶۱۲ )
منجملہ خدا تعالیٰ کے نشانوں کے جو میری تائید میں ظاہر ہوئے نواب صدیق حسن خان وزیر ریاست
بھو پال کے بارہ میں نشان ہے اور وہ یہ ہے کہ نواب صدیق حسن خان نے بعض اپنی کتابوں میں لکھا تھا
کہ جب مہدی معہود پیدا ہوگا تو غیر مذاہب کے سلاطین گرفتار کر کے اس کے سامنے پیش کئے جائیں
گے اور یہ ذکر کرتے کرتے یہ بھی بیان کر دیا کہ چونکہ اس ملک میں سلطنت برطانیہ ہے اس لئے معلوم
ہوتا ہے کہ مہدی کے ظہور کے وقت اس ملک کا عیسائی بادشاہ اسی طرح مہدی کے روبرو پیش کیا جائے
گا۔ یہ الفاظ تھے جو اونہوں نے اپنی کتاب میں شائع کئے تھے جو اب تک ان کی کتابوں میں موجود ہیں
اور یہی موجب بغاوت سمجھے گئے ۔

چونکہ نواب صدیق حسن خان کے دل میں خشک وہابیت کا خمیر تھا اس لئے انہوں نے غیر قوموں کو
صرف مہدی کی تلوار سے ڈرایا اور آخر پکڑے گئے ۔ اور نواب ہونے سے معطل کئے گئے ۔ اور بڑی
انکسار سے میری طرف خط لکھا کہ میں اُن کے لئے دعا کروں ۔ تب میں نے اس کو قابلِ رحم سمجھ کر اس
کے لئے دعا کی تو خدا تعالیٰ نے مجھ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
دو
سرکوبی سے اُس کی عزت بچائی گئی۔“
میں نے یہ اطلاع بذریعہ خط اُن کو دے دی اور کئی اور لوگوں کو بھی جو ان دنوں میں مخالف تھے یہی اطلاع
دی۔ چنانچہ منجملہ ان کے حافظ محمد یوسف ضلع دار نہر حال پیشتر ساکن امرتسر اور مولوی محمد حسین بٹالوی
ہیں۔ آخر کچھ مدت کے بعد اُن کی نسبت گورنمنٹ کا حکم آگیا کہ صدیق حسن خان کی نسبت نواب کا
خطاب قائم رہے۔ گویا یہ سمجھا گیا کہ جو کچھ اس نے بیان کیا ایک مذہبی پورا نا خیال ہے جو ان کے دل
میں تھا بغاوت کی نیت نہیں تھی ہے۔
(نوٹ برحاشیہ) نواب صدیق حسن خان پر جو یہ ابتلا پیش آیا وہ بھی میری ایک پیشگوئی کا نتیجہ
ہے جو براہین احمدیہ میں درج ہے۔ انہوں نے میری کتاب براہین احمدیہ کو چاک کر کے واپس بھیج دیا
تھا۔ میں نے دعا کی تھی کہ ان کی عزت چاک کر دی جائے۔ سو ایسا ہی ظہور میں آیا۔
تمہ حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۶۷ تا ۴۷۰)
۱۹۰۰ء میں ایسا اتفاق ہوا کہ میرے چچا زاد بھائیوں میں سے امام الدین نام ایک سخت مخالف تھا۔
اُس نے یہ ایک فتنہ برپا کیا کہ ہمارے گھر کے آگے ایک دیوار کھینچ دی اور ایسے موقع پر دیوار کھینچی کہ مسجد
میں آنے جانے کا راستہ رک گیا۔ اور جو مہمان میری نشست کی جگہ پر میرے پاس آتے تھے یا مسجد میں
آتے تھے وہ بھی آنے سے رُک گئے اور مجھے اور میری جماعت کو سخت تکلیف پہنچی گویا ہم محاصرہ میں
آ گئے ۔ نا چار دیوانی میں منشی خدا بخش صاحب ڈسٹرکٹ حج کے محکمہ میں نالش کی گئی ۔ جب نالش ہو چکی تو
بعد میں معلوم ہوا کہ یہ مقدمہ نا قابل فتح ہے اور اس میں یہ مشکلات ہیں کہ جس زمین پر دیوار کھینچی گئی ہے
اس کی نسبت کسی پہلے وقت کی مسل کے رو سے ثابت ہوتا ہے کہ مدعا علیہ یعنی امام الدین قدیم سے اس کا
قابض ہے اور یہ زمین دراصل کسی اور شریک کی تھی جس کا نام غلام جیلانی تھا اور اس کے قبضہ میں سے
نکل گئی تھی ۔ تب اس نے امام الدین کو اس زمین کا قابض خیال کر کے گورداسپور میں بصیغہ دیوانی نالش
کی تھی اور بوجہ ثبوت مخالفانہ قبضہ کے وہ نالش خارج ہو گئی تھی تب سے امام الدین کا اُس پر قبضہ چلا آتا

ہے۔ اب اسی زمین پر امام الدین نے دیوار کھینچ دی ہے کہ یہ میری زمین ہے۔ غرض نالش کے بعد ایک
پرانی مسل کے ملاحظہ سے یہ ایسا عقدہ لانچل ہمارے لئے پیش آ گیا تھا جس سے صریح معلوم ہوتا تھا کہ
ہمارا دعوی خارج کیا جائے گا کیونکہ جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے ایک پورانی مسل سے یہی ثابت ہوتا تھا
کہ اس زمین پر قبضہ امام الدین کا ہے۔ اس سخت مشکل کو دیکھ کر ہمارے وکیل خواجہ کمال الدین نے
ہمیں یہ بھی صلاح دی تھی کہ بہتر ہوگا کہ اس مقدمہ میں صلح کی جائے۔ یعنی امام الدین کو بطور خود کچھ
روپیہ دے کر راضی کر لیا جائے ۔ لہذا میں نے مجبوراً اس تجویز کو پسند کر لیا تھا۔ مگر وہ ایسا انسان نہیں تھا جو
راضی ہوتا ۔ اس کو مجھ سے بلکہ دین اسلام سے ایک ذاتی بغض تھا اور اس کو پتہ لگ گیا تھا کہ مقدمہ
چلانے کا ان پر قطعا دروازہ بند ہے۔ لہذا وہ اپنی شوخی میں اور بھی بڑھ گیا۔ آخر ہم نے اس بات کو
خدا تعالیٰ پر چھوڑ دیا ۔ مگر جہاں تک ہم نے اور ہمارے وکیل نے سوچا کوئی بھی صورت کامیابی کی نہیں تھی
کیونکہ پورانی مسل سے امام الدین کا ہی قبضہ ثابت ہوتا تھا۔ اور امام الدین کی یہاں تک بدنیت تھی کہ
ہمارے گھر کے آگے جو محن تھا جس میں آ کر ہماری جماعت کے یکے ٹھہرتے تھے وہاں ہر وقت مزاحمت
کرتا اور گالیاں نکالتا تھا۔ اور نہ صرف اسی قدر بلکہ اس نے یہ بھی ارادہ کیا تھا کہ ہمارا مقدمہ خارج
ہونے کے بعد ایک لمبی دیوار ہمارے گھر کے دروازوں کے آگے کھینچ دے تا ہم قیدیوں کی طرح محاصرہ
میں آجائیں اور گھر سے باہر نکل نہ سکیں۔ اور نہ باہر جاسکیں۔ یہ دن بڑی تشویش کے تھے یہاں تک کہ
ہم ضَاقَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ بِمَا رَ حُبَتْ کا مصداق ہو گئے اور بیٹھے بیٹھے ایک مصیبت پیش آگئی۔
اس لئے جناب الہی میں دُعا کی گئی اور اس سے مدد مانگی گئی ۔ تب بعد دُعا مندرجہ ذیل الہام ہوا اور
یہ الہام علیحدہ علیحدہ وقت کے نہیں بلکہ ایک ہی دفعہ ایک ہی وقت میں ہوا۔ مجھے یاد ہے کہ اس وقت
سید فضل شاه شاہ صا صاحب ۔ لاہوری برادر سید ناصر شاہ صاحب اوور سیر سیر متعین بارہ مولا کشمیر میرے پیر دبا رہا تھا
اور دو پہر کا وقت تھا کہ یہ سلسلہ الہام دیوار کے مقدمہ کی نسبت شروع ہوا۔
میں نے سید صاحب کو کہا کہ یہ دیوار کے مقدمہ کی نسبت الہام ہے آپ جیسا جیسا یہ الہام ہوتا جائے
لکھتے جائیں ۔ چنانچہ انہوں نے قلم دوات اور کاغذ لے لیا۔ پس ایسا ہوا کہ ہر ایک دفعہ غنودگی کی حالت
طاری ہو کر ایک ایک فقرہ وحی الہی کا جیسا کہ سنت اللہ ہے زبان پر نازل ہوتا تھا اور جب ایک فقرہ ختم ہو
جاتا تھا اور لکھا جاتا تھا تو پھر غنودگی آتی تھی اور دوسرا فقرہ وحی الہی کا زبان پر جاری ہوتا تھا۔ یہاں تک کہ
کل وحی الہی نازل ہو کر سید فضل شاہ صاحب لاہوری کی قلم سے لکھی گئی اور اس میں تفہیم ہوئی کہ یہ اس

دیوار کے متعلق ہے جو امام الدین نے کھینچی ہے جس کا مقدمہ عدالت میں دائر ہے اور یہ تفہیم ہوئی کہ
انجام کار اس مقدمہ میں فتح ہوگی ۔ چنانچہ میں نے اپنی ایک کثیر جماعت کو یہ وحی الہی سنا دی اور اس کے
معنی اور شان نزول سے اطلاع دے دی اور اخبار الحکم میں چھپوا دیا اور سب کو کہہ دیا کہ اگر چہ مقدمہ اب
خطرناک اور صورت نومیدی کی ہے مگر آخر خدا تعالیٰ کچھ ایسے اسباب پیدا کر دے گا جس میں ہماری فتح ہوگی
کیونکہ وحی الہی کا خلاصہ مضمون یہی تھا۔ اب ہم اس وحی الہی کو معہ ترجمہ ذیل میں لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
الرُّحَى تَدُورُ وَيَنْزِلُ الْقَضَاءُ إِنَّ فَضْلَ اللَّهِ لَاتٍ وَّ لَيْسَ لَاحَدٍ أَنْ يَرُدَّ مَا أَتَى قُلْ إِى
وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ لَا يَتَبَدَّلُ وَ لَا يَخْفَى وَيَنْزِلُ مَا تَعْجِبُ مِنْهُ وَحُيِّ مِّنْ رَّبِّ السَّمَاوَاتِ الْعُلَى۔
إِنَّ رَبِّي لَا يَضِلُّ وَلَا يَنْسى ظَفَرٌ مُّبِينٌ۔ وَ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى۔ أَنْتَ مَعِي۔ وَ أَنَا
مَعَكَ قُلِ اللَّهُ ثُمَّ ذَرْهُ فِي غَيْهِ يَتَمَطَّى ۔ إِنَّهُ مَعَكَ وَ إِنَّهُ يَعْلَمُ السِّرَّ وَ مَا أَخْفَى لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۔
يَعْلَمُ كُلَّ شَيْءٍ وَيَرَى إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ يُحْسِنُونَ الْحُسْنى۔ إِنَّا أَرْسَلْنَا
أَحْمَدَ إِلى قَوْمِهِ فَاَعْرَضُوا وَقَالُوا كَذَّابٌ اَشِرٌ وَ جَعَلُوا يَشْهَدُونَ عَلَيْهِ وَ يَسِيلُونَ إِلَيْهِ كَمَاءٍ
مُنْهَمِرٍ ۔ إِنَّ حِبِّى قَريبٌ ۔ إِنَّهُ قَريبٌ مُّسْتَتِرٌ ۔
لے چکی پھرے گی اور قضا و قدر نازل ہو گی یعنی مقدمہ کی صورت بدل جائے گی ۔ یہ خدا کا فضل ہے جس کا وعدہ دیا گیا
ہے یہ ضرور آئے گا اور کسی کی مجال نہیں جو اس کو رد کر سکے ۔ کہہ مجھے میرے خدا کی قسم ہے کہ یہی بات سچ ہے اس امر میں
نہ کچھ فرق آئے گا اور نہ یہ امر پوشیدہ رہے گا اور ایک بات پیدا ہو جائے گی جو تجھے تعجب میں ڈالے گی ۔ یہ اس خدا کی
وحی ہے جو بلند آسمانوں کا خدا ہے۔ میرا رب اس صراط صراط مستقیم کو نہیں چھوڑتا جو اپنے برگزیدہ بندوں سے عادت رکھتا ہے
اور وہ اپنے ان بندوں کو بھولتا نہیں جو مدد کرنے کے لائق ہیں۔ سو تمہیں اس مقدمہ میں کھی کھلی فتح ہو گی مگر اس فیصلہ میں
اس وقت تک تاخیر ہے جو خدا نے مقرر کر رکھا ہے۔ تو میرے ساتھ ہے اور میں تیرے ساتھ ہوں تو کہہ ہر ایک امر
میرے خدا کے اختیار میں ہے پھر اس مخالف کو اس کی گمراہی اور ناز اور تکبر میں چھوڑ دے۔ وہ قادر تیرے ساتھ ہے اس کو
پوشیدہ باتوں کا علم ہے بلکہ جو نہایت پوشیدہ باتیں ہیں وہ بھی اس کو معلوم ہیں ۔ وہی خدا حقیقی معبود ہے اس کے سوا کوئی
معبود نہیں ۔ وہی ہے جس کو ہر ایک چیز کا علم ہے اور جو ہر ایک چیز کو دیکھ رہا ہے اور وہ خدان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو
تقوی اختیار کرتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں اور جب کوئی نیکی کرتے ہیں تو نیکی کے تمام باریک لوازم کو ادا کرتے
ہیں ۔ سطحی طور پر نیکی نہیں کرتے ۔ ہم کرتے۔ ہم نے احمد کو یعنے اس عاجز کو اس کی قوم کی طرف بھیجا پس قوم اس سے روگرداں ہو گئی
اور انہوں نے کہا کہ یہ تو کذاب ہے دنیا کے لالچ میں پڑ چ میں پڑا ہوا ہے اور انہوں نے عدالتوں میں اس پر گواہیاں دبے س پر گواہیاں دیں تا اس
کو گرفتار کرا دیں ۔ اور وہ ایک تند سیلاب کی طرح جو اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے اس پر اپنے حملوں کے ساتھ گر رہے
ہیں ۔ مگر وہ کہتا ہے کہ میرا پیارا مجھ سے بہت قریب ہے وہ قریب تو ہے مگر مخالفوں کی آنکھوں سے پوشیدہ ہے۔
ر

یہ پیشگوئی ہے جو اس وقت کی گئی تھی جبکہ مخالف دعوئی سے کہتے تھے کہ بالیقین مقدمہ خارج ہو جائے
گا اور میری نسبت کہتے تھے کہ ہم ان کے گھر کے تمام دروازوں کے سامنے دیوار کھینچ کر وہ دکھ دیں گے
کہ گویا وہ قید میں پڑ جائیں گے اور جیسا کہ میں ابھی لکھا چکا ہوں خدا نے اس پیشگوئی میں خبر دی کہ
میں ایک ایسا امر ظاہر کروں گا جس سے جو مغلوب ہے وہ غالب اور جو غالب ہے وہ مغلوب ہو جائے
گا۔ اور یہ پیشنگوئی اس قدر شائع کی گئی تھی کہ بعض ہماری جماعت کے لوگوں نے اس کو حفظ کر لیا تھا۔ اور
صد ہا آدمی اس سے اطلاع رکھتے تھے اور تعجب کرتے تھے کہ یہ کیونکر ہوگا۔ غرض کوئی اس سے انکار نہیں
کر سکتا کہ یہ پیشگوئی قبل از وقت بلکہ کئی مہینے فیصلہ سے پہلے عام طور پر شائع ہو چکی تھی اور الحکم اخبار میں
درج ہو کر دور دراز ملک کے لوگوں تک اس کی خبر پہنچ چکی تھی ۔ پھر فیصلہ کا دن آیا۔ اس دن ہمارے
مخالف بہت خوش تھے کہ آج اخراج مقدمہ کا حکم سنایا جائے گا اور کہتے تھے کہ آج سے ہمارے لئے ہر
ایک قسم کی ایذاء کا موقعہ ہاتھ آ جائے گا ۔ وہی دن تھا جس میں پیشگوئی کے اس بیان کے معنے کھلنے تھے
کہ وہ ایک امر مخفی ہے جس سے مقدمہ پلٹا کھائے گا اور آخر میں وہ ظاہر کیا جائے گا۔ سوالیسا اتفاق ہوا کہ
اس دن ہمارے وکیل خواجہ کمال الدین کو خیال آیا کہ پرانی مسل کا انڈکس دیکھنا چاہئے یعنی ضمیمہ جس
میں ضروری احکام کا خلاصہ ہوتا ہے۔ جب وہ دیکھا گیا تو اس میں وہ بات نکلی جس کے نکلنے کی توقع نہ تھی
یعنی حاکم کا تصدیق شدہ یہ حکم نکلا کہ اس زمین پر قابض نہ صرف امام الدین ہے بلکہ میرزا غلام مرتضی
یعنی میرے والد صاحب بھی قابض ہیں ۔ تب یہ دیکھنے سے میرے وکیل نے سمجھ لیا کہ ہمارا مقدمہ فتح ہو
گیا۔ حاکم کے پاس یہ بیان کیا گیا۔ اس نے فی الفور وہ انڈکس طلب کیا اور چونکہ دیکھتے ہی اس پر
حقیقت کھل گئی اس لئے اُس نے بلا توقف امام الدین پر ڈگری زمین کی بمعہ خرچہ کر دی ۔ اگر وہ کاغذ
پیش نہ ہوتا تو حاکم مجوز بجز اس کے کیا کر سکتا تھا کہ مقدمہ کو خارج کرتا اور دشمن بدخواہ کے ہاتھ سے ہمیں
تکلیفیں اٹھانی پڑتیں۔ یہ خدا کے کام ہیں وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۷۸ تا ۲۸۴)
میں نے اپنے رسالہ انجام آتھم میں بہت سے مخالف مولویوں کا نام لے کر مباہلہ کی طرف ان کو
بلایا تھا اور صفحہ ۶۶ رسالہ مذکور میں یہ لکھا تھا کہ اگر کوئی ان میں سے مباہلہ کرے تو میں یہ دُعا کروں گا کہ
اُن میں سے کوئی اندھا ہو جائے اور کوئی مفلوج اور کوئی دیوانہ اور کسی کی موت سانپ کے کاٹنے سے ہو
اور کوئی بے وقت موت سے مر جائے اور کوئی بے عزت ہو اور کسی کو مال کا نقصان پہنچے۔ پھر اگر چہ تمام

مخالف مولوی مرد میدان بن کر مباہلہ کے لئے حاضر نہ ہوئے مگر پس پشت گالیاں دیتے رہے اور
تکذیب کرتے رہے۔ چنانچہ ان میں سے رشید احمد گنگوہی نے صرف لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِین نہیں کہا
بلکہ اپنے ایک اشتہار میں مجھے شیطان کے نام سے پکارا ہے۔ آخر نتیجہ اس کا یہ ہوا کہ تمام بالمقابل
مولویوں میں سے جو باون تھے آج تک صرف میں زندہ ہیں اور وہ بھی کسی نہ کسی بلا میں گرفتار باقی سب
فوت ہو گئے ۔ مولوی رشید احمد اندھا ہوا اور پھر سانپ کے کاٹنے سے مر گیا جیسا کہ مباہلہ کی دعا میں تھا۔
مولوی شاہ دین دیوانہ ہو کر مر گیا ۔ مولوی غلام دستگیر خود اپنے مباہلہ سے مر گیا اور جو زندہ ہیں اُن میں
سے کوئی بھی آفات متذکرہ بالا سے خالی نہیں حالانکہ ابھی انہوں نے مسنون طور پر مباہلہ نہیں کیا تھا۔
(حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۱۳)
قادیان کے آریوں نے محض مجھے دکھ دینے اور بد زبانی کرنے کے لئے ایک اخبار قادیان میں نکالا
تھا جس کا نام شبھ چتک رکھا تھا اور ایڈیٹر اور منتظم اس کے تین آدمی تھے۔ ایک کا نام سومراج دوسرے کا
نام اچھر چند تیسرے کا نام بھگت رام تھا۔ ان تینوں کی موت سے خدا کے تین نشان ظاہر ہوئے۔ یہ تینوں
نہایت درجہ موذی اور ظالم تھے۔
جس شخص نے ان کے اخبار شبھ چنتک کے چند پرچے دیکھے ہوں گے وہ اس بات کا اقرار کرے گا کہ
یہ تمام پرچے بد زبانی اور گند اور افترا سے بھرے ہوئے ہیں۔ میری نسبت لکھا ہے کہ یہ شخص خود
پرست ہے نفس پرست ہے فاسق ہے فاجر ہے اس واسطے گندی اور ناپاک خوا ہیں اس کو آتی ہیں
مرزا قادیانی بداخلاق شہرت کا خواہان شکم پرور ہے۔ کمبخت کمانے سے عار رکھنے والا
مکر اور فریب اور جھوٹھ میں مشاق ہم ان کی چالاکیوں کو ضرور طشت از بام کریں گے اور ہمیں
امید بھی ہے کہ ہم اپنے ارادہ میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ مرزا مکار اور جھوٹھ بولنے والا ہے۔
مرزا کی جماعت کے لوگ بد چلن اور بدمعاش ہیں ۔
غرض ہر ایک پرچہ ان کا ناپاک گالیوں سے بھرا ہوا نکلتا رہا ہے۔ میں نے کئی مرتبہ جناب الہی میں
دعائیں کیں کہ خدا اس اخبار کے کارکنوں کو نابود کر کے اس فتنہ کو درمیان سے اٹھا دے چنانچہ کئی مرتبہ
مجھے یہ خبر دی گئی کہ خدا تعالیٰ ان کی بیخ کنی کرے گا زیادہ تر میرے پر ناگوار یہ امر تھا کہ چونکہ یہ لوگ
قادیان میں رہتے تھے اس لئے ان کے قرب مکانی کی وجہ سے ان کے جھوٹھ کو بطور سچ کے دیکھا جاتا
جب اخبار شبھ چٹک کے ایڈیٹر اور منتظم گالیاں ر منتظم گالیاں دینے میں ۔ حد سے بڑھ گئے اور خدا نے
تھا

میرے پر ظاہر کیا کہ اب وہ ہلاک ہونے کو ہیں۔ چنانچہ اکثر وہ الہام اخبار بدر اور الحکم میں بھی شائع ہو
گئے ۔ تب بعد اس کے ان بد قسمتوں کی سزا کا وقت آ گیا ۔ اور یہ تین آدمی تھے۔ ایک کا نام سومراج تھا
دوسرے کا نام اچھر چند تھا تیسرے کا نام بھگت رام تھا۔ پس خدا کے قہری طمانچہ نے تین دن کے اندر ہی
ان کا کام تمام کر دیا اور تینوں طاعون کے شکار ہو گئے اور اُن کی بلا ان کی اولاد اور اہل و عیال پر بھی
پڑی۔ چنانچہ سومراج نہ مرا جب تک اُس نے اپنی عزیز اولاد کی موت طاعون سے نہ دیکھ لی۔ یہ ہے
پاداش شرارتوں اور شوخیوں کی مگر ابھی میں نہیں باور کر سکتا کہ باقی ماندہ رفیق ان لوگوں کے جو قادیان
میں موجود ہیں شرارتوں سے باز آ جائیں گے۔ برگزیدہ نبیوں کی روحیں ان کی بد زبانی اور توہین کی
وجہ سے اپنے خدائے قدیر کے آگے فریاد کر رہی ہیں پس وہ پاک روحیں بلاشبہ یہ عزت رکھتی ہیں کہ خدا
کی غیرت اُن کے لئے بھڑ کے۔ اس لئے یقیناً سمجھو کہ یہ قوم اپنے ہاتھ سے فنا کا بیج بو رہی ہے۔ یادر ہے
کہ نا پاک طبع لوگ ہرگز سر سبز نہیں ہو سکتے اور جو درخت خشک بھی ہو اور پھر زہر یلا وہ کیوں کر محفوظ رکھنے
کے لائق ٹھہر سکتا ہے بلکہ وہ سب سے پہلے کاٹا جائے گا۔
( تتمہ حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۹۰ تا ۵۹۴)
تخمیناً تیرہ برس ہوئے کہ جب مجھے سعد اللہ نو مسلم لو دھانوی کی نسبت الہام ہوا تھا إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ
الابتر۔ دیکھو انوار الاسلام در اشتہا ر انعامی دو ہزار روپیه صفحه ۱۲ ۔ اُس وقت ایک بیٹا سعد اللہ کا بعمر سولہ یا
پندرہ برس کا موجود تھا۔ بعد اس وحی کے باوجود گذر نے تیرہ برس کے ایک بچہ بھی اس کے گھر میں نہیں
ہوا اور پہلا لڑ کا اس کا بموجب الہام موصوف کے اس قابل نہیں کہ اس سے نسل جاری ہو سکے ۔ پس ابتر
کی پیشگوئی کا ثبوت ظاہر ہے اور قطع نسل کی علامات موجود ہے۔
(نوٹ برحاشیہ) اگر سعد اللہ کا پہلا لڑ کا نامرد نہیں ہے جو الہام إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَر
سے پہلے پیدا ہو چکا تھا جس کی عمر تخمیناً تیس برس کی ہے تو کیا وجہ کہ باوجود اس قدر عمر گزرنے اور
استطاعت کے اب تک اس کی شادی نہیں ہوئی اور نہ اس کی شادی کا کچھ فکر ہے۔اس سے صاف ثابت
ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ سعد اللہ پر فرض ہے کہ اس پیشگوئی کی تکذیب کے لئے یا تو اپنے
گھر اولاد پیدا کر کے دکھلاوے اور یا پہلے لڑکے کی شادی کر کے اور اولاد حاصل کرا کر اس کی مردی ثابت
کرے اور یاد رکھے کہ ان دونوں باتوں میں سے کوئی بات اس کو ہرگز حاصل نہیں ہو گی کیونکہ خدا
کے کلام نے اس کا نام ابتر رکھا ہے اور ممکن نہیں کہ خدا کا کلام باطل ہو۔ یقیناً وہ ابتر ہی مرے گا جیسا کہ

آثار نے ظاہر بھی کر دیا ہے۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۷۷، ۳۷۸)
صاحبزادہ مولوی عبداللطیف کی شہادت بھی میری سچائی پر ایک نشان ہے۔ کیونکہ جب سے خدا نے
دنیا کی بنیاد ڈالی ہے کبھی ایسا اتفاق نہیں ہوا کہ کوئی شخص دیدہ و دانستہ ایک جھوٹے مکارمفتری کے لئے
اپنی جان دے اور اپنی بیوی کو بیوہ ہونے کی مصیبت میں ڈالے اور اپنے بچوں کا یتیم ہونا پسند کرے
اور اپنے لئے سنگساری کی موت قبول کرے۔ یوں تو صد ہا آدمی ظلم کے طور پر قتل کئے جاتے ہیں مگر
میں جو اس جگہ صاحبزادہ مولوی عبداللطیف صاحب کی شہادت کو ایک عظیم الشان نشان قرار دیتا ہوں وہ
اس وجہ سے نہیں کہ ظلم سے قتل کئے گئے اور شہید کئے گئے بلکہ اس وجہ سے ہے کہ شہید ہونے کے وقت
انہوں نے وہ استقامت دکھائی کہ اس سے بڑھ کر کوئی کرامت نہیں ہو سکتی ۔ اُن کو تین مرتبہ امیر نے
مختلف وقتوں میں نرمی سے سمجھایا کہ جو شخص قادیان میں مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اس کی بیعت
توڑ دو تو آپ کو چھوڑ دیا جائے گا بلکہ پہلے سے بھی زیادہ آپ کی عزت ہو گی ورنہ سنگسار کئے جاؤ گے ۔
انہوں نے ہر ایک مرتبہ میں یہی جواب دیا کہ میں اہل علم ہوں اور زمانہ دیدہ ہوں ۔ میں نے بصیرت
کی راہ سے بیعت کی ہے۔ میں اس کو تمام دنیا سے بہتر سمجھتا ہوں ۔ اور کئی دن ان کو حراست میں رکھا
گیا اور سخت دکھ دیا گیا اور ایک بھار از نجیر ڈالا گیا جو سر سے پانو تک تھا اور بار بار سمجھایا اور ترک بیعت
پر عزت افزائی کا وعدہ کیا کیونکہ ان کو ریاست کا بل سے پرانے تعلقات تھے اور ریاست میں اُن کے
حقوق خدمات تھے مگر انہوں نے بار بار کہا کہ میں دیوانہ نہیں ۔ میں نے حق پالیا ہے۔ میں نے بخوبی
دیکھ لیا ہے کہ مسیح آنے والا یہی ہے جس کے ہاتھ پر میں نے بیعت کی ہے۔ تب نومید ہو کر ناک میں
اُن کے رسی ڈال کر پابہ زنجیر سنگساری کے میدان میں لے گئے اور سنگسار کرنے سے پہلے پھر امیر نے
ان کو سمجھایا کہ اب بھی وقت ہے آپ بیعت توڑ دیں اور انکار کر دیں۔ تب انہوں نے کہا کہ یہ ہرگز
نہیں ہوگا ۔ اب میرا وقت قریب ہے۔ میں دنیا کی زندگی کو دین پر ہرگز مقدم نہیں کروں گا۔ کہتے ہیں
کہ ان کی اس استقامت کو دیکھ کر صد ہا آدمیوں کے بدن پر لرزہ پڑ گیا اور ان کے دل کانپ اُٹھے کہ
یہ کیسا مضبوط ایمان ہے ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا۔ اور بہتوں نے کہا کہ اگر وہ شخص جس سے بیعت کی
گئی ہے خدا کی طرف سے نہ ہوتا تو صاحبزادہ عبداللطیف یہ استقامت ہرگز دکھلا نہ سکتا۔ تب اس مظلوم
کو پتھروں کے ساتھ شہید کیا گیا ۔ اور اُس نے آہ نہ کی ۔
(حقیقۃ الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۶۰،۳۵۹)

إِنِّي رَأَيْتُ فِي مُبَشِّرَةٍ أُرِيتُهَا جَمَاعَةً مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ الْمُخْلِصِينَ وَ الْمُلُوكَ الْعَادِلِينَ
الصَّالِحِينَ بَعْضُهُمْ مِّنْ هَذَا الْمُلْكِ وَبَعْضُهُمْ مِّنَ الْعَرَبِ وَ بَعْضُهُمْ مِّنْ فَارِسٍ وَبَعْضُهُمْ مِّنْ
بِلَادِ الشَّامِ وَ بَعْضُهُمْ مِّنْ اَرْضِ الرُّومِ وَ بَعْضُهُمْ مِّنْ بِلادٍ لَا أُعْرِفُهَا ثُمَّ قِيلَ لِي مِنْ حَضْرَةِ
الْغَيْبِ إِنَّ هَؤُلَاءِ يُصَدِّقُونَكَ وَيُؤْمِنُونَ بِكَ وَ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ وَيَدْعُونَ لَكَ وَ أُعْطِى
لَكَ بَرَكَاتٍ حَتَّى يَتَبَرَّكُ الْمُلُوكُ بِثِيَابِكَ وَ اَدْخِلُهُمْ فِي الْمُخْلِصِينَ۔ هَذَا
رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ الْهِمْتُ مِنَ اللَّهِ الْعَلَامِ
لجة النور - روحانی خزائن جلد ۶ اصفحه ۳۴۰،۳۳۹)
مجھے اللہ جل شانہ نے یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ وہ بعض امراء اور ملوک کو بھی ہمارے گروہ میں داخل
کرے گا۔ اور مجھے اُس نے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں
سے برکت ڈھونڈیں گے۔
( بركات الدعا۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۵)
عالم کشف میں مجھے وہ بادشاہ دکھلائے گئے جو گھوڑوں پر سوار تھے اور کہا گیا کہ یہ ہیں جو اپنی گردنوں
پر تیری اطاعت کا جو آاٹھائیں گے اور خدا انہیں برکت دے گا۔
تجلیات الہیہ۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹ حاشیه )
إِنْشَاءَ اللَّهُ مِنَ الْفَائِزِينَ۔
وَإِنِّي مَعَكُمْ يَانُجَبَاءَ الْعَرَبِ بِالْقَلْبِ وَالرُّوحِ ۔ وَ إِنَّ رَبِّي قَدْ بَشَّرَنِي فِي الْعَرَبِ وَ
الْهَمَنِي أَنْ أَمُونَهُمْ وَأُرِيهِمْ طَرِيقَهُمْ وَ أَصْلِحُ لَهُمْ شُيُونَهُمْ وَسَتَجِدُونِي فِي هَذَا الْأَمْرِ
( حمامة البشری - روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۸۲)
لے میں نے خواب میں مومنین مخلصین کی ایک جماعت اور عدل کرنے والے اور صالح بادشاہوں کو دیکھا ان میں سے کچھ کا
تعلق اس سر زمین سے تھا اور کچھ کا تعلق سرزمین عرب سے تھا اور بعض کا تعلق شام کے علاقوں سے تھا اور بعض کا تعلق
سر زمین روم سے تھا اور بعض ایسے علاقوں سے تھے جن کو میں نہیں جانتا۔ پھر مجھے غیب سے یہ کہا گیا یہ لوگ تیری تصدیق
کریں گے۔ تجھ پر ایمان لائیں گے اور تجھ پر درود و سلام بھیجیں گے اور تیرے لئے دعائیں کریں گے اور میں تجھے برکت پر
برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور میں انہیں تیرے مخلص بندوں میں داخل کروں
گا۔ یہ وہ نظارہ ہے جو میں نے خواب میں دیکھا اور وہ الفاظ ہیں جو مجھے خدائے علام کی طرف سے الہام کیے گئے ۔
اور اے عرب کے شریفو! میں دل و جان سے تمہارے ساتھ ہوں اور میرے رب نے عرب کی نسبت مجھے بشارت
دی اور الہام کیا ہے کہ میں ان کی خبر گیری کروں اور ٹھیک راہ بتاؤں اور ان کا حال درست کروں ۔ اور انشاء اللہ تم مجھے
اس بارہ میں کامیاب پاؤ گے۔

يَدْعُونَ لَكَ أَبْدَالُ الشَّامِ وَ عِبَادُ اللَّهِ مِنَ الْعَرَبِ۔ یعنی تیرے لئے ابدال شام کے دعا
کرتے ہیں اور بندے خدا کے عرب میں سے دُعا کرتے ہیں۔ خدا جانے یہ کیا معاملہ ہے اور کب اور
کیونکر اس کا ظہور ہو۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
از مکتوب مورخه ۶ را پریل ۱۸۸۵ء مکتوبات احمد جلد اول صفحہ ۶۰۷ ، ۶۰۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء )
إِنِّي أَرَى أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ يَدْخُلُونَ أَفْوَاجًا فِي حِزْبِ اللَّهِ الْقَادِرِ الْمُخْتَارِ وَ هَذَا مِنْ رَّبِّ
السَّمَاءِ وَ عَجِيبٌ فِي أَعْيُنِ أَهْلِ الْأَرْضِينَ ۔ مَیں دیکھتا ہوں کہ اہل مکہ خدائے قادر کے گروہ میں فوج در
فوج داخل ہو جائیں گے اور یہ آسمان کے خدا کی طرف سے ہے اور زمینی لوگوں کی آنکھوں میں عجیب ۔
نور الحق حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۹۷)
فرمایا:۔ میں نے دیکھا کہ زار روس کا سونٹا میرے ہاتھ میں آ گیا ہے وہ بڑا لمبا اور خوبصورت ہے۔
پھر میں نے غور سے دیکھا تو وہ بندوق ہے اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بندوق ہے بلکہ اُس میں پوشیدہ
نالیاں بھی ہیں گویا بظاہر سونٹا معلوم ہوتا ہے اور وہ بندوق بھی ہے۔
اور پھر دیکھا کہ خوارزم بادشاہ جو بوعلی سینا کے وقت میں تھا۔ اس کی تیر کمان میرے ہاتھ میں ہے۔
بو علی سینا بھی پاس ہی کھڑا ہے۔ اور اس تیر کمان سے میں نے ایک شیر کو بھی شکار کیا۔
الحکم مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵)
فرمایا۔ میں اپنی جماعت کو رشیا کے علاقہ میں ریت کی مانند دیکھتا ہوں ۔“
( رجسٹر روایات صحابه جلد ۱۲ صفحه ۱۱۴ روایت شیخ عبدالکریم صاحب جلد ساز کراچی ۔ تذکرہ صفحہ ۶۹۱ مطبوعه ۲۰۰۴ء )
مجھے یہ بھی صاف لفظوں میں فرمایا گیا ہے کہ پھر ایک دفعہ ہندو مذہب کا اسلام کی طرف زور کے ساتھ
(اشتہار ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۳۴۱۔ تذکرہ صفحہ ۲۴۷ مطبوعہ ۲۰۰۴ء )
یہ خیال مت کرو کہ آریہ یعنی ہندو دیانندی مذہب والے کچھ چیز ہیں ۔ وہ صرف اس زنبور کی طرح
ہیں جس میں بجر نیش زنی کے اور کچھ نہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ توحید کیا چیز ہے اور روحانیت سے سراسر
رجوع ہوگا۔
بے نصیب ہیں ۔ عیب چینی کرنا اور خدا کے پاک رسولوں کو گالیاں دینا ان کا کام ہے اور بڑا کمال ان کا
یہی ہے کہ شیطانی وساوس سے اعتراضات کے ذخیرے جمع کر رہے ہیں اور تقویٰ اور طہارت کی رُوح
ان میں نہیں ۔ یا د رکھو کہ بغیر روحانیت کے کوئی مذہب چل نہیں سکتا۔ اور مذہب بغیر روحانیت کے کچھ بھی
چیز نہیں۔ جس مذہب میں روحانیت نہیں اور جس مذہب میں خدا کے ساتھ مکالمہ کا تعلق نہیں اور صدق و

صفا کی روح نہیں اور آسمانی کشش اس کے ساتھ نہیں اور فوق العادت تبدیلی کا نمونہ اس کے پاس نہیں
وہ مذہب مردہ ہے۔ اس سے مت ڈرو۔ ابھی تم میں سے لاکھوں اور کروڑوں انسان زندہ ہوں گے کہ
اس مذہب کو نابود ہوتے دیکھ لو گے کیونکہ یہ مذہب آریہ کا زمین سے ہے نہ آسمان سے۔ اور زمین کی
باتیں پیش کرتا ہے نہ آسمان کی ۔ پس تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔ اگر تم
صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اُترے گی اور روح
القدس سے مدد دیئے جاؤ گے۔ اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہو گا اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے
گا۔ خدا کے فضل کی صبر سے انتظار کرو گالیاں سُنو اور چپ رہو۔ ماریں کھاؤ اور صبر کرو۔ اور حتی المقدور
بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کروتا آسمان پر تمہاری قبولیت لکھی جاوے۔
( تذکرۃ الشہادتین۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۷، ۶۸)
رویا :۔ صبح کے وقت لکھا ہوا دکھایا گیا ۔ آہ نادر شاہ کہاں گیا۔“
الحكم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحہ ۱۔ تذکرہ صفحہ ۴۶۱ مطبوعه ۲۰۰۴ء )
الہام ہوا: ” پہلے بنگالہ کی نسبت جو کچھ حکم جاری کیا گیا تھا اب اُن کی دلجوئی ہوگی ۔“
الحکم جلد نمبر ۶ مورخه ۷ ارفروری ۱۹۰۶ء صفحہ ا - تذکره صفحه ۵۰۸ مطبوعه ۲۰۰۴ء )
ملکہ وکٹوریہ کے زمانہ میں خدا تعالیٰ نے خبر دے دی ۔
سلطنت برطانیه تا هشت سال
بعد ازاں ضعف و فساد و اختلال یا
الفضل جلد ۱۶ نمبر ۷۸ مورخه ۵ را پریل ۱۹۲۹ ء صفحه ۵۔ تذکره صفحه ۶۵۰ مطبوعه ۲۰۰۴ء )
ہزار ہزار خدائے ذوالجلال کا شکر ہے کہ محض اس نے اپنے فضل وکرم سے میری تائید میں یہ نشان
دکھلائے اور مجھے طاقت نہیں تھی کہ ایک ذرہ بھی زمین سے یا آسمان سے اپنی شہادت میں کچھ پیش کر سکتا میں
مگر اُس نے جو زمین و آسمان کا مالک ہے جس کی اطاعت کا ذرہ ذرہ اس عالم کا جوا اٹھا رہا ہے میری
تائید میں ایک دریا نشانوں کا بہا دیا اور وہ تائید دکھلائی جو میرے خیال اور گمان میں بھی نہیں تھی ۔
میں اقرار کرتا ہوں کہ میں اس لائق نہ تھا کہ میری یہ عزت کی جائے مگر خدائے عز وجل نے محض
اپنی نا پیدا کنار رحمت سے میرے لئے یہ معجزات ظاہر فرمائے ۔ مجھے افسوس ہے کہ میں اس کی راہ میں
وہ طاعت اور تقویٰ کا حق بجا نہیں لا سکا جو میری مراد تھی اور اس کے دین کی وہ خدمت نہیں کر سکا جو
لے سلطنت برطانیہ آٹھ سال تک ( مضبوط ) ہے اس کے بعد کمزوری اور افراتفری کا زمانہ

میری تمنا تھی۔ میں اس درد کو ساتھ لے جاؤں گا کہ جو کچھ مجھے کرنا چاہئے تھا میں کر نہیں سکا۔ لیکن اس
خدائے کریم نے میرے لئے اور میری تصدیق کے لئے وہ عجائب کام اپنی قدرت کے دکھلائے جو اپنے
خاص برگزیدوں کے لئے دکھلاتا ہے۔ اور میں خوب جانتا ہوں کہ میں اس عزت اور اکرام کے لائق نہ
تھا جو میرے خداوند نے میرے ساتھ معاملہ کیا۔ جب مجھے اپنے نقصان حالت کی طرف خیال آتا ہے
تو مجھے اقرار کرنا پڑتا ہے کہ میں کیڑا ہوں نہ آدمی اور مردہ ہوں نہ زندہ مگر اس کی کیا عجیب قدرت
ہے کہ میرے جیسا نیچ اور ناچیز اس کو پسند آ گیا اور پسندیدہ لوگ تو اپنے اعمال سے کسی درجہ تک پہنچتے
ہیں مگر میں تو کچھ بھی نہیں تھا۔ یہ کیا شان رحمت ہے کہ میرے جیسے کو اُس نے قبول کیا۔ میں اس رحمت کا
شکر ادا نہیں کر سکتا۔
) تمہ حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۹۲ ۴۹۳)
خدا تعالیٰ اپنی تائیدات اور اپنے نشانوں کو ابھی ختم نہیں کر چکا اور اسی کی ذات کی مجھے قسم ہے کہ وہ
بس نہیں کرے گا جب تک میری سچائی دنیا پر ظاہر نہ کر دے۔ پس اے تمام لوگو! جو میری آواز سنتے ہو خدا
کا خوف کرو اور حد سے مت بڑھو۔ اگر یہ منصوبہ انسان کا ہوتا تو خدا مجھے ہلاک کر دیتا اور اس تمام کاروبار کا
نام و نشان نہ رہتا مگر تم نے دیکھا کہ کیسی خدا تعالیٰ کی نصرت میرے شامل حال ہو رہی ہے اور اس قدر نشان
نازل ہوئے جو شمار سے خارج ہیں۔ دیکھو کس قدر دشمن ہیں جو میرے ساتھ مباہلہ کر کے ہلاک ہو گئے ۔اے
بندگان خدا ! کچھ تو سوچو کیا خدا تعالیٰ جھوٹوں کے ساتھ ایسا معاملہ کرتا ہے؟
( تتمہ حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۵۴)

·

آج 10 میں سے 10 باقی