عربی الہامات
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تحفہ گولڑویہ
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسے وقت میں سلسلہ محمد یہ کا مسیح آئے گا جبکہ رومی
طاقتوں کے ساتھ اسلامی سلطنت مقابلہ نہیں کر سکے گی اور کمزور اور پست اور مغلوب ہو جائے
گی اور ایسی سلطنت زمین پر قائم ہوگی جس کے مقابل پر کوئی ہاتھ کھڑا نہیں ہو سکے گا۔ اور مسیح
نے تمام انجیل میں کہیں دعوی نہیں کیا کہ میں موسیٰ کی مانند ہوں مگر قرآن آواز بلند سے فرماتا
ہے کہ إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ
L
رَسُولًا یعنی ہم نے اس رسول کو ۔ کواے عرب کے خونخوار ظالم وار ظالمو! اسی رسول کی مانند بھیجا ہے جو تم ۱۲۴
سے پہلے فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا۔ اب ظاہر ہے کہ اگر یہ پیشگوئی جو اس شد و مد سے قرآن
شریف میں لکھی گئی ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے نہ ہوتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ
اس دعوئی دروغ کے ساتھ جو اپنے تئیں موسیٰ کا مثیل ٹھہرالیا کبھی اپنے مخالفوں پر فتحیاب نہ ہو
سکتے مگر تاریخ گواہی دے رہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ فتح عظیم اپنے مخالفوں پر
حاصل ہوئی کہ بجز نبی صادق دوسرے کے لئے ہرگز میسر نہیں آسکتی پس مماثلت اس کا نام
ہے جس کی تائید میں دونوں طرف سے تاریخی واقعات اس زور شور سے گواہی دے رہے ہیں
کہ وہ دونوں واقعات بدیہی طور پر نظر آتے ہیں۔ اور موسیٰ کے یہ تین کام کہ گروہ مخالف کو جو
مصر امن تھا ہلاک کرنا اور پھر اپنے گروہ کو حکومت اور دولت بخشنا اور ان کو شریعت عطا کرنا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انہی تین کاموں کے ساتھ ایسے مشابہ ثابت ہو گئے ہیں کہ گویا
وہ دونوں کام ایک ہی ہیں۔ یہ ایک ایسی مماثلت ہے جس سے ایمان قوی ہوتا ہے اور یقین کرنا
پڑتا ہے کہ یہ دونوں کتابیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ اس پیشگوئی سے
خدا کے وجود کا پتہ لگتا ہے کہ وہ کیسا قادر اور زبردست خدا ہے کہ کوئی بات اس کے آگے
انہونی نہیں ۔ اسی جگہ سے طالب حق کے لئے حق الیقین کے درجہ تک یہ معرفت پہنچ جاتی
ہے کہ آنے والا مسیح موعود امت محمدیہ میں سے ہے نہ کہ وہی عیسی نبی اللہ دوبارہ دنیا میں
آکر رسالت محمدیہ کی ختمیت کے مسئلہ کو مشتبہ کر دے گا اور نعوذ بالله فلما تو فیتنی کا
المزمل: ۱۶
تحفہ گولڑویہ
L
کذب ثابت کرے گا۔ جس شخص کے دل میں حق کی تلاش ہے وہ سمجھ سکتا ہے کہ قرآن شریف
کے رو سے کئی انسانوں کا بروزی طور پر آنا مقدر تھا۔ (۱) اول مثیل موسیٰ کا یعنی آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کا جیسا کہ آیت إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا
أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا سے ثابت ہے (۲) دوم خلفاء موسیٰ کے مثیلوں کا جن میں
مثیل مسیح بھی داخل ہے جیسا کہ آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ے سے ثابت ہے
(۳) عام صحابہ کے مثیلوں کا جیسا کہ آیت وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے سے ثابت
ہے (۴) چہارم ان یہودیوں کے مثیلوں کا جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام پر کفر کا فتویٰ
لکھا اور ان کو قتل کرنے کے لئے فتوے دیئے اور اُن کے ایذا اور قتل کے لئے سعی کی جیسا کہ
آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں جو دعا سکھائی گئی ہے اس سے صاف مترشح ہو رہا ہے
(۵) پنجم یہودیوں کے بادشاہوں کے اُن مثیلوں کا جو اسلام میں پیدا ہوئے جیسا کہ ان
دو بالمقابل آیتوں سے جن کے الفاظ باہم ملتے ہیں سمجھا جاتا ہے اور وہ یہ ہیں :
یہودیوں کے بادشاہوں کی نسبت اسلام کے بادشاہوں کی نسبت
قَالَ عَلَى رَبُّكُمْ أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَلَفَ فِي الْأَرْضِ
وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ مِنْ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ۔
كَيْفَ تَعْمَلُونَ "
الجز و نمبر ۹ سورۃ الاعراف صفحه ۲۶۵
الجز و نمبر ا اسورة يونس صفحه ۳۳۵
یہ دو فقرے یعنی فینظر کیف تعملون جو یہودیوں کے بادشاہوں کے حق میں ہے اور اُس
کے مقابل پر دوسرا فقره يعنى لننظر كيف تعملون جو مسلمانوں کے بادشاہوں کے حق میں
ہے صاف بتلا رہے ہیں کہ ان دونوں قوموں کے بادشاہوں کے واقعات بھی باہم متشابہ ہوں
۱۲۵ گے۔ سو ایسا ہی ظہور میں آیا۔ اور جس طرح یہودی بادشاہوں سے قابل شرم خانہ جنگیاں ظہور
المزمل: ١٦ النور : ۵۶ ۳ الجمعة : ٤ ٢ الاعراف : ١٣٠ ۵ یونس : ۱۵
تحفہ گولڑ و به
یہ
میں آئیں اور اکثر کے چال چلن بھی خراب ہو گئے یہاں تک کہ بعض اُن میں سے بدکاری
شراب نوشی خونریزی اور سخت بے رحمی میں ضرب المثل ہو گئے ۔ یہی طریق اکثر مسلمانوں کے
بادشاہوں نے اختیار کئے ۔ ہاں بعض یہودیوں کے نیک اور عادل بادشاہوں کی طرح نیک اور
عادل بادشاہ بھی بنے جیسا کہ عمر بن عبد العزیز (۶) چھٹے اُن بادشاہوں کے مثیلوں کا قرآن
شریف میں ذکر ہے جنہوں نے یہودیوں کے سلاطین کی بدچلنی کے وقت اُن کے ممالک پر
قبضہ کیا جیسا کہ آیت غُلِبَتِ الرُّوْمُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ )
سے ظاہر ہوتا ہے۔ حدیثوں سے ثابت ہے کہ روم سے مراد نصاری ہیں۔ اور وہ آخری زمانہ میں
پھر اسلامی ممالک کے کچھ حصے دبا لیں گے۔ اور اسلامی بادشاہوں کے ممالک اُن کی بد چلنیوں
کے وقت میں اُسی طرح نصاری کے قبضے میں آجائیں گے جیسا کہ اسرائیلی بادشاہوں کی
بد چلنیوں کے وقت رومی سلطنت نے ان کا ملک دبا لیا تھا پس واضح ہو کہ یہ پیشگوئی ہمارے اس
زمانہ میں پوری ہوگئی ۔ مثلاً روس نے جو کچھ رومی سلطنت کو خدا کی از لی مشیت سے نقصان
پہنچایا وہ پوشیدہ نہیں۔ اور اس آیت میں جبکہ دوسرے طور پر معنے کئے جائیں غالب ہونے کے
وقت میں روم سے مراد قیصر روم کا خاندان نہیں کیونکہ وہ خاندان اسلام کے ہاتھ سے تباہ ہو چکا
بلکہ اس جگہ بروزی طور پر روم سے روس اور دوسری عیسائی سلطنتیں مراد ہیں جو عیسائی مذہب
رکھتی ہیں۔ یہ آیت اول اس موقعہ پر نازل ہوئی تھی جبکہ کسری شاہ ایران نے بعض حدود پر لڑائی
کر کے قیصر شاہ روم کو مغلوب کر دیا تھا۔ پھر جب اس پیشگوئی کے مطابق بضع سنین میں قیصر
روم شاه ایران پر غالب آگیا تو پھر یہ آیت نازل ہوئی کہ غُلِبَتِ الرُّومُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ کے الح
جس کا مطلب یہ تھا کہ رومی سلطنت اب تو غالب آگئی مگر پھر بضع سنین میں اسلام کے
ہاتھ سے مغلوب ہوں گے مگر باوجود اس کے کہ دوسری قراءت میں غَلَبَت کا صیغہ ماضی معلوم
تھا اور سَيُغْلَبُونَ کا صیغہ مضارع مجہول تھا مگر پھر بھی پہلی قراءت جس میں غُلِبَت
الروم :
تحفہ گولڑویہ
کا صیغہ ماضی مجہول تھا اور سَيَغْلِبُونَ مضارع معلوم تھا منسوخ التلاوت نہیں ہوئی بلکہ اسی
طرح جبرائیل علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن شریف سناتے رہے جس سے اس
سنت اللہ کے موافق جو قرآن شریف کے نزول میں ہے یہ ثابت ہوا کہ ایک مرتبہ پھر مقدر ہے
کہ عیسائی سلطنت روم کے بعض حدود کو پھر اپنے قبضہ میں کرلے گی ۔ اسی بنا پر احادیث میں آیا
ہے کہ مسیح کے وقت میں سب سے زیادہ دنیا میں روم ہوں گے یعنی نصاری ۔
اس تحریر سے ہماری غرض یہ ہے کہ قرآن اور احادیث میں روم کا لفظ بھی بروزی طور
پر آیا ہے یعنی روم سے اصل روم مراد نہیں ہیں بلکہ نصاریٰ مراد ہیں ۔ پس اس جگہ چھ ؟
بروز ہیں جن کا قرآن شریف میں ذکر ہے۔ اب عقلمند سوچ سکتا ہے کہ جبکہ سلسلہ محمد یہ میں
موسیٰ بھی بروزی طور پر نام رکھا گیا ہے اور محمد مہدی بھی بروزی طور پر اور مسلمانوں کا نام
یہودی بھی بروزی طور پر اور عیسائی سلطنت کے لئے روم کا نام بھی بروزی طور پر تو پھر ان
تمام بروزوں میں مسیح موعود کا حقیقی طور پر عیسی بن مریم ہی ہونا سراسر غیر موزوں ہے اور
☆
صحیح بخاری میں جو یہ حدیث ہے کہ بغیر عیسی بن مریم کے کوئی مس شیطان سے محفوظ نہیں رہا اس
جگہ فتح الباری میں اور نیز علامہ زمخشری نے یہ لکھا ہے کہ اس جگہ تمام نبیوں میں سے صرف
عیسیٰ کو ہی معصوم ٹھہرانا قرآن شریف کے نصوص صریحہ کے مخالف ہے۔ خدا تعالیٰ نے قرآن
شریف میں یہ کہہ کر کہ اِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ لا تمام نبیوں کو معصوم
ٹھہرایا ہے پھر عیسی بن مریم کی کیا خصوصیت ہے اس لئے اس حدیث کے یہ معنے ہیں کہ تمام وہ
لوگ جو بروزی طور پر عیسی بن مریم کے رنگ میں ہیں یعنی روح القدس سے حصہ لینے والے اور
خدا سے پاک تعلق رکھنے والے وہ سب معصوم ہیں اور سب عیسی بن مریم ہی ہیں اور حضرت عیسی
کی معصومیت کو خاص طور پر اس لئے ذکر کیا گیا ہے کہ یہودیوں کا یہ بھی اعتراض تھا کہ حضرت
عیسیٰ کی ولادت مس شیطان کے ساتھ ہے یعنی مریم کا حمل نعوذ باللہ حلال طور پر نہیں ہوا تھا جس
سے حضرت عیسی پیدا ہوئے سوضرور تھا کہ اس گندے الزام کو دفع کیا جاتا ۔ منہ
بنی اسرائیل : ٦٦
تحفہ گولڑویہ
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں بار بار حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات پر اسی لئے زور دیا ہے
کہ تا آئندہ زمانہ میں ایسے لوگوں پر حجت ہو جائے جو ناحق اس دھو کہ میں مبتلا ہونے والے
تھے کہ گویا حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہیں اور مسیح کی حیات پر کوئی دلیل ان کے
پاس نہیں اور جو دلائل پیش کرتی ہیں اُن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُن پر سخت درجہ کی غباوت (۱۲۶)
غالب آگئی ہے مثلاً وہ کہتے ہیں کہ آیت وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتُبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ
حضرت مسیح کی زندگی پر دلالت کرتی ہے اور اُن کے مرنے سے پہلے تمام اہل کتاب اُن پر
ایمان لے آئیں گے مگر افسوس کہ وہ اپنے خود تراشیدہ معنوں سے قرآن میں اختلاف ڈالنا
چاہتے ہیں جس حالت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى
يَوْمِ الْقِيمَ کے جس کے یہ معنے ہیں کہ یہود اور نصاری میں قیامت تک بغض اور دشمنی رہے گی
تو اب بتلاؤ کہ جب تمام یہودی قیامت سے پہلے ہی حضرت مسیح پر ایمان لے آئیں گے تو
پھر بغض اور دشمنی قیامت تک کون لوگ کریں گے ۔ جب یہودی نہ رہے اور سب ایمان
لے آئے تو پھر بغض اور دشمنی کے لئے کون سا موقعہ اور محل رہا۔ اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ۔ اس کے بھی یہی معنے ہیں جو اوپر
گذر چکے اور وہی اعتراض ہے جو اوپر بیان ہو چکا۔ اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ۔ اس جگہ کفروا سے
مراد بھی یہود ہیں کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام محض یہودیوں کے لئے آئے تھے اور اس
آیت میں وعدہ ہے کہ حضرت مسیح کو ماننے والے یہود پر قیامت تک غالب رہیں گے۔
اب بتلاؤ کہ جب ان معنوں کے رو سے جو ہمارے مخالف آیت وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ
کے کرتے ہیں تمام یہودی حضرت عیسی پر ایمان لے آئیں گے تو پھر یہ آیتیں کیونکر صحیح
ٹھہر سکتی ہیں کہ یہود اور نصاری کی قیامت تک باہم دشمنی رہے گی اور نیز یہ کہ قیامت تک
یہودا یسے فرقوں کے مغلوب رہیں گے جو حضرت مسیح کو صادق سمجھتے ہوں گے۔ ایسا ہی اگر
ا النساء : ١٦٠
المائدة : ۶۵
المائدة : ۱۵ ال عمران : ۵۶
تحفہ گولڑویہ
مان لیا جاوے کہ حضرت مسیح زندہ جسم عنصری آسمان پر تشریف لے گئے تو پھر آیت فلما
تو فیتنی کیونکر صحیح ٹھہر سکتی ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ حضرت مسیح کی وفات کے بعد عیسائی
بگڑ گئے جب تک کہ وہ زندہ تھے عیسائی نہیں بگڑے ۔ اور پھر اس آیت کے کیا معنے ہو سکتے
ہیں کہ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوْتُوْنَ کہ زمین پر ہی تم زندگی بسر کرو گے اور زمین پر ہی
مرو گے۔ کیا وہ شخص جو اٹھارہ سو برس سے آسمان پر بقول مخالفین زندگی بسر کر رہا ہے وہ
انسانوں کی قسم میں سے نہیں ہے؟ اگر مسیح انسان ہے تو نعوذ باللہ مسیح کے اس مدت دراز تک
آسمان پر ٹھہرنے سے یہ آیت جھوٹی ٹھہرتی ہے اور اگر ہمارے مخالفوں کے نزدیک انسان
نہیں ہے بلکہ خدا ہے تو ایسے عقیدہ سے وہ خود مسلمان نہیں ٹھہر سکتے ۔ پھر یہ آیت قرآن
شریف کی کہ اَمْوَاتٌ غَيْرُ اَحْيَاءِ کے جس کے یہ معنے ہیں کہ جن لوگوں کی خدا کے سوا
تم عبادت کرتے ہو وہ سب مر چکے ہیں اُن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں ۔ صاف بتلا رہی ہے
کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔ اور پھر یہ آیت کہ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ بلند آواز سے شہادت دے رہی ہے کہ حضرت مسیح فوت
ہو چکے ہیں کیونکہ یہ آیت وہ عظیم الشان آیت ہے جس پر ایک لاکھ چوبیس ہزار صحابہ رضی اللہ
عنہم نے اجماع کر کے اقرار کیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سب نبی فوت ہو
چکے ہیں جیسا کہ ہم پہلے اس سے اسی کتاب میں مفصل بیان کر چکے ہیں ۔ پھر جب ہم
عادیث کی طرف آتے ہیں تو ان سے بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ہی ثابت ہوتی
ہے۔ مثلاً حدیث معراج کو دیکھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات میں
۱۲۷ حضرت مسیح کو فوت شدہ انبیاء میں دیکھا ہے۔ اگر وہ آسمان پر زندہ ہوتے تو فوت شدہ
روحوں میں ہرگز دیکھے نہ جاتے ۔ اگر کہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی زندہ تھے تو اس کا
جواب یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس مشاہدہ کے وقت اس عالم میں نہیں تھے
معراج کے لئے رات اس لئے مقرر کی گئی کہ معراج کشف کی قسم تھا۔ اور کشف اور خواب کے لئے
رات موزوں ہے۔ اگر یہ بیداری کا معاملہ ہوتا تو دن موزوں ہوتا ۔منہ
☆
الاعراف : ٢٦
النحل : ٢٢
ال عمران: ۱۴۵
تحفہ گولڑویہ
بلکہ جس طرح سویا ہوا آدمی دوسرے عالم میں چلا جاتا ہے اور اس حالت میں بسا اوقات
وفات یافتہ لوگوں سے بھی ملاقات کرتا ہے۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کشفی
حالت میں اس دنیا سے وفات یافتہ کے حکم میں تھے۔ ایسا ہی حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ
عیسی علیہ السلام نے ایک سو بیس برس عمر پائی ہے لیکن ہر ایک کو معلوم ہے کہ واقعہ صلیب اُس
وقت حضرت عیسیٰ کو پیش آیا تھا جبکہ آپ کی عمر صرف تینتیس برس اور چھ مہینے کی تھی اور اگر یہ کہا
جائے کہ باقی ماندہ عمر بعد نزول پوری کر لیں گے تو یہ دعوی حدیث کے الفاظ سے مخالف ہے
ماسوا اس کے حدیث سے صرف اس قدر معلوم ہوتا ہے کہ مسیح موعود اپنے دعوے کے بعد چالیس
برس دنیا میں رہے گا تو اس طرح پر تینتیس برس ملانے سے کل تہتر برس ہوئے نہ ایک سو بیں
برس حالانکہ حدیث میں یہ ہے کہ میں یہ ہے کہ ایک سو بیس برس اُن کی عمر ہوئی ۔
اور اگر یہ کہو کہ ہماری طرح عیسائی بھی مسیح کی آمد ثانی کے منتظر ہیں تو اس کا جواب یہ ہے
کہ جیسا کہ ابھی ہم بیان کر چکے ہیں مسیح نے خود اپنی آمد ثانی کو الیاس نبی کی آمد ثانی سے
مشابہت دی ہے۔ جیسا کہ انجیل متی کے اباب آیت • ا وا ا ا سے یہی ثابت ہوتا ہے۔ ماسوا اس
کے عیسائیوں میں سے بعض فرقے خود اس بات کے قائل ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی الیاس نبی کی
طرح بروزی طور پر ہے۔ چنانچہ نیولائف آف جیزس جلد اول صفحہ ۴۱۰ مصنفہ ڈی ایف سراس
میں یہ عبارت ہے :
( جرمن کے بعض عیسائی محققوں کی رائے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا)
Crucifiction they maintain, even if the feet
as well as the hands are supposed to have
been nailed occasions but very little loss of
blood۔ It kills therefore only very slowly
تحفہ گولڑو
روحانی خزائن جلد ۱۷
by convulsions produced by the straining of
the limbs or by gradual starvation۔ So if Jesus
supposed indeed to be dead, had been taken
down from the cross after about six hours,
there is every probability of this supposed
death having been only a death-like swoon
from which after the descent from the cross
Jesus recovered again in the cool cavern
covered as he was with healing ointments
and strongly scented spices۔ On this head it is
usual to appeal to an account in Josephus,
who says that on one occasion, when he was
returning from a military recognisance, on
which he had been sent, he found several
Jewish prisoners who had been crucified۔ He
saw among them three acquaintances whom
he begged Titus to give to him۔ They were
immediately taken down and carefully
attended to, one was really saved, but two
others could not be recovered۔
(A new life of Jesus by D۔ F۔ Strauss۔ Vol I۔ page 410)
تحفہ گولڑویہ
ترجمہ : ” وہ یہ دلائل دیتے ہیں کہ اگر چہ صلیب کے وقت ہاتھ اور پاؤں دونوں پر میخیں ۱۳۸
ماری جائیں پھر بھی بہت تھوڑا خون انسان کے بدن سے نکلتا ہے۔ اس واسطے صلیب پر لوگ
رفتہ رفتہ اعضاء پر زور پڑنے کے سبب تشنج میں گرفتار ہو کر مر جاتے ہیں یا بھوک سے مر جاتے
ہیں ۔ پس اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ قریب ۶ گھنٹہ صلیب پر رہنے کے بعد یسوع جب اتارا گیا
تو وہ مرا ہوا تھا۔ تب بھی نہایت ہی اغلب بات یہ ہے کہ وہ صرف ایک موت کی سی بیہوشی تھی اور
جب شفا دینے والی مرہمیں اور نہایت ہی خوشبو دار دوائیاں مل کر اُسے غار کی ٹھنڈی جگہ میں رکھا
گیا تو اُس کی بیہوشی دور ہوئی ۔ اس دعوے کی دلیل میں عموماً یوسفس کا واقعہ پیش کیا جاتا ہے
جہاں یوسفس نے لکھا ہے کہ میں ایک دفعہ ایک فوجی کام سے واپس آ رہا تھا تو راستہ میں میں نے
دیکھا کہ کئی ایک یہودی قیدی صلیب پر لٹکے ہوئے ہیں۔ ان میں سے میں نے پہچانا کہ تین
میرے واقف تھے۔ پس میں نے ٹیٹس (حاکم وقت ) سے اُن کے اتار لینے کی اجازت حاصل کی
اور ان کو فوراً اتار کر ان کی خبر گیری کی تو ایک بالآخر تندرست ہو گیا پر باقی دو مر گئے ۔“
اور کتاب ماڈرن ڈاؤٹ اینڈ کرسچن بیلیف" کے صفحہ ۳۴۷,۴۵۷,۴۵۵ میں یہ
عبارت ہے :
The former of these hypotheses that of
apparent death, was employed by the old
Rationalists, and more recently by
Schleiermacher in his life of Christ۔۔۔
Schleiermacher's supposition, that Jesus
afterwards lived for a time with the disciples, and
then retired into entire solitude for his second
death۔۔
ترجمہ : شلیر میز اور نیز قدیم محققین کا یہ مذہب تھا کہ یسوع صلیب پر نہیں مرا
بلکہ ایک ظاہراً موت کی سی حالت ہو گئی تھی اور قبر سے نکلنے کے بعد
Modern Doubt & Christian Belief P۔347,455,457
تحفہ گولڑویہ
کچھ مدت تک اپنے حواریوں کے ساتھ پھرتا رہا اور پھر دوسری یعنی اصلی موت کے واسطے کسی
علیحدگی کے مقام کی طرف روانہ ہو گیا۔“
حضرت عیسی علیہ السلام کے صلیب کی موت سے بچنے کے متعلق ایک پیشگوئی یسعیا باب
۵۳ میں اس طرح پر ہے :
וא ת
דורד
מי
ישוחח
כי
נגזר
می
وایت دورد
کی نجزار
اور اس کے بقائے عمر کی جو بات ہے سوکون سفر کر کے جائے گا کیونکہ وہ
يسوحيح
מארץ
חיים:
سے ایریض حییم
ויתן
ويتين
את
ایت
רשעים
رشاعيم
علیحدہ کیا گیا ہے قبائل کی زمین سے اور کی گئی شریروں کے درمیان
☆
ברו
قبرو
ואת
עשיר
وايت
عاسير
במתיו
بمو تايو
اس کی قبر پر وہ دولتمندوں کے ساتھ ہوا اپنے مرنے میں
אם
תשים
ام تاسیم
אשם
آشام
נפשו
نفشو
جب کہ تو گناہ کے بدلے میں اس کی جان کو دے گا (تو وہ بچ جائے گا )
☆
اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ صلیب سے اتار کر مسیح کو سزا یافتہ مردوں کی طرح قبر میں رکھا
جاوے گا مگر چونکہ وہ حقیقی طور پر مردہ نہیں ہوگا اس لئے اس قبر میں سے نکل آئے گا اور آخر
عزیز اور صاحب شرف لوگوں میں اس کی قبر ہوگی اور یہی بات ظہور میں آئی کیونکہ سری نگر
محلہ خان یار میں حضرت عیسی علیہ السلام کی اس موقعہ پر قبر ہے جہاں بعض سادات کرام اور
اولیاء اللہ مدفون ہیں ۔ منہ
יראה
זרע
יריך
ימים
يرايه زيرع
یے اریک یا میم
اور صاحب اولاد ہوگا ۔ اس کی عمر لمبی کی جائے گی
מעמ
נפשו
مے عمل
نفشو
יראה
يرايه
ישבע
يسباع
تحفہ گولڑو
وہ اپنی جان کی نہایت سخت تکلیف دیکھے گا (یعنی صلیب پر بیہوشی ) پر وہ پوری عمر پائے گا۔
اب مختصر طور پر ہم ان دلائل کو لکھتے ہیں جن کا ہم نے اس کتاب اور اپنی دوسری کتابوں ۱۲۹
میں اپنے دعوے مسیح موعود کے متعلق ذکر کیا ہے اور وہ یہ ہیں:
(1) اول اس دلیل سے میرا مسیح موعود ہونا ثابت ہوتا ہے کہ جیسا کہ ہم اپنی کتابوں میں
ثابت کر چکے ہیں یا جوج ماجوج کے خروج اور اُن کی فتح اور اقبال کا زمانہ آگیا ہے اور
قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا کے تمام وعدے جن میں سے مسیح موعود کا دنیا
میں ظاہر ہونا ہے یا جوج ماجوج کے ظہور اور اقبال کے بعد ظاہر ہو جائیں گے جیسا کہ یہ
آیت مندرجہ ذیل اسی پر صریح دلالت کرتی ہے۔ وَحَرُمُ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْتُهَا
أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَا جُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ
وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ لے یعنی جن لوگوں کو ہم نے ہلاک کیا ہے اُن کے لئے ہم نے حرام
کر دیا ہے کہ دوبارہ دنیا میں آویں یعنی بروزی طور پر بھی وہ دنیا میں نہیں آسکتے جب تک
وہ دن نہ آئیں کہ قوم یا جوج ماجوج زمین پر غالب آجائے اور ہر ایک طور سے ان کو
غلبہ حاصل ہو جائے کیونکہ انسان کے ارضی : ارضی قومی کی کامل ترقیات یا جوج ماجوج پر
خدا تعالیٰ کے عجیب اسرار میں سے ایک بروز کا مسئلہ ہے جو خدا تعالیٰ کی پاک کتابوں میں
اس کا ذکر پایا جاتا ہے ۔ خدا کی مقدس کتابوں میں بعض گذشتہ انبیاء علیہم السلام کی نسبت
الانبياء : ۹۶ تا ۹۸
☆
تحفہ گولڑویہ
۱۳۰ ختم ہوتی ہیں اور اس طرح پر انسان کے ارضی قومی کانشو و نما جو ابتدا سے ہوتا چلا آیا ہے وہ
بقیه حاشیه
یہ پیشگوئیاں ہیں کہ وہ دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔ اور پھر وہ پیشگوئیاں اس طرح پر پوری ہوئیں
کہ جب کوئی اور نبی دنیا میں آیا تو اس وقت کے پیغمبر نے خبر دی کہ یہ وہی نبی ہے جس کے دوبارہ
آنے کا وعدہ تھا ۔ عجیب تر بات یہ ۔ تر بات یہ ہے کہ یہ نہیں کہا گیا کہ یہ آنے والا اس پہلے نبی کا مثیل ہے۔
بلکہ یہی کہا گیا کہ وہی پہلا نبی جس کے دوبارہ آنے کی خبر دی گئی تھی دنیا میں آگیا ہے مثلاً جیسا
کہ الیاس نبی کے دوبارہ آنے کا وعدہ تھا اور ملا کی نبی نے اپنے صحیفہ میں خبر دی تھی کہ وہ دوبارہ
دنیا میں آئے گا اور حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا کہ الیاس جس کے دوبارہ آنے کا وعدہ تھا وہ
یوحنا یعنی بیچی ہے جیسا کہ انجیل متی ۷ ا باب آیت ۱۰ و۱ او۱۲ میں حضرت عیسی علیہ السلام فرماتے
ہیں کہ الیاس دوبارہ دنیا میں آگیا لیکن لوگوں نے اُس کو نہیں پہچانا اور اس سے مراد حضرت مسیح
نے بیچی نبی کو لیا یعنی وہی الیاس ہے۔ اب یہ پیشگوئی بہت بار یک جا ٹھہرتی ہے کہ بیٹی نبی جس کا
دوسرا نام یوحنا ہے الیاس کیونکر ہو گیا۔ اگر مثیل الیاس کہتے تب بھی ایک بات تھی مگر ملا کی کی
کتاب میں مثیل کا آنا نہیں لکھا بلکہ خود الیاس نبی کا دوبارہ دنیا میں آنا لکھا ہے۔ اور حضرت مسیح
نے بھی انجیل میں جب اعتراض کیا گیا کہ الیاس سے پہلے مسیح کیونکر آگیا تو مثیل کے لفظ کو
استعمال نہیں کیا بلکہ انجیل متی ے ا باب میں یہی کہا ہے کہ الیاس تو آگیا مگر ان لوگوں نے اس کو
نہیں پہچانا ۔ اسی طرح شیعہ میں بھی اقوال ہیں کہ علی اور حسن اور حسین دوبارہ دنیا میں آئیں گے
اور ایسے ہی اقوال ہندوؤں میں بھی بکثرت پائے جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے گذشتہ اوتاروں کے
ناموں پر آئندہ اوتاروں کی انتظار کرتے رہے ہیں اور اب بھی آخری اوتار کو جس کو کلکی اوتار کے
نام سے موسوم کرتے ہیں کرشن کا اوتار مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جیسا کہ کرشن کی صفات میں سے
رو در گوپال ہے یعنی سوروں کو ہلاک کرنے والا اور گائیوں کو پالنے والا ایسا ہی کلکی اوتار ہوگا۔ یہ ایک