عربی الہامات

اَربعین, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تحفہ گولڑویہ
بقیه حاشیه
محض یا جوج ماجوج کے وجود سے کمال کو پہنچتا ہے لہذا یا جوج ماجوج کے ظہور کا زمانہ ۱۳۱
کرشن کی صفات کی نسبت استعارہ ہے کہ وہ درندوں کو ہلاک کرتا تھا یعنی سوروں اور بھیڑیوں کو ۔ ۱۳۰
اور گائیوں کو پالتا تھا یعنی نیک آدمیوں کو۔ اور عجیب بات ہے کہ مسلمان اور عیسائی بھی آنے والے
مسیح کی نسبت یہی صفات رو در گوپال کے جو کلکی اوتار کی صفت ہے قائم کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
وہ سوروں کو قتل کرے گا اور بیل اس کے وقت میں قابل قدر ہوں گے۔ اس جگہ یہ مراد نہیں ہے کہ
وہ اپنے ہاتھ سے سوروں کو قتل کرے گا یا گائیوں کی حفاظت کرے گا بلکہ یہ مراد ہے کہ زمانہ کا دور
ہی ایسا آجائے گا اور آسمانی ہوا شریروں کو نابود کرتی جائے گی اور نیک بڑھیں گے اور پھولیں گے
اور زمین کو پُر کریں گے ۔ تب اس مسیح پر رو در گوپال کا اسم صادق آجائے گا۔ اور میں جو وہی مسیح اور
مظہر صفات مذکورہ ہوں اس لئے کشفی طور پر ایک مرتبہ مجھے ایک شخص دکھایا گیا گویا وہ سنسکرت کا
ایک عالم آدمی ہے جو کرشن کا نہایت درجہ معتقد ہے وہ میرے سامنے کھڑا ہوا اور مجھے مخاطب کر کے بولا
رگوپال
حاشیه در حاشیه
☆
کہ ہے رو در گوپال تیری استنت گیتا میں لکھی ہے ۔ اسی وقت میں نے سمجھا کہ تمام دنیا ایک روڈ رگو
کا انتظار کر رہی ہے کیا ہندو اور کیا مسلمان اور کیا عیسائی ۔ مگر اپنے اپنے لفظوں اور زبانوں میں۔
واضح ہو کہ خدا تعالیٰ نے کشفی حالت میں بارہا مجھے اس بات پر اطلاع دی ہے کہ آریہ قوم میں
کرشن نام ایک شخص جو گذرا ہے وہ خدا کے برگزیدوں اور اپنے وقت کے نبیوں میں سے تھا
اور ہندووں میں اوتار کا لفظ در حقیقت نبی کے ہم معنے ہے اور ہندوؤں کی کتابوں میں ایک
پیشگوئی ہے اور وہ یہ کہ آخری زمانہ میں ایک اوتار آئے گا جو کرشن کے صفات پر ہوگا اور اس
کا بروز ہوگا اور میرے پر ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ میں ہوں ۔ کرشن کی دو صفت میں ایک روڈر
یعنی درندوں اور سؤروں کو قتل کرنے والا یعنی دلائل اور نشانوں سے ۔ دوسرے گوپال یعنی
گائیوں کو پالنے والا یعنی اپنے انفاس سے نیکوں کا مددگار ۔ اور یہ دونوں صفتیں مسیح موعود کی
صفتیں ہیں اور یہی دونوں صفتیں خدا تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی ہیں ۔ منہ

تحفہ گولڑویہ
۱۳۲ رجعت بروزی کے زمانہ پر دلیل قاطع ہے کیونکہ یا جوج ماجوج کا ظہور استدارت زمانہ پر
بقیه حاشیه
اور سب نے یہی وقت ٹھہرایا ہے اور اس کی یہ دونوں صفتیں قائم کی ہیں یعنی سوروں کو مارنے والا
اور گائیوں کی حفاظت کرنے والا اور وہ میں ہوں جس کی نسبت ہندوؤں میں پیشگوئی کرنے والے
قدیم سے زور دیتے آئے ہیں کہ وہ آریہ ورت میں یعنی اسی ملک ہند میں پیدا ہوگا اور انہوں نے
اس کے مسکن کے نام بھی لکھے ہیں مگر وہ تمام نام استعارہ کے طور پر ہیں جن کے نیچے ایک اور
حقیقت ہے اور لکھتے ہیں کہ وہ برہمن کے گھر میں جنم لے گا یعنی وہ جو برہم کو سچا اور واحد لاشریک
سمجھتا ہے یعنی مسلمان ۔ غرض کسی اوتار یا پیغمبر کے دوبارہ آنے کا عقیدہ جور و در گوپال کے صفات
اپنے اندر رکھتا ہو اور ہجرت کی : چودھویں صدی میں آنے والا ہو صرف عیسائیوں اور مسلمانوں کا
عقیدہ نہیں بلکہ ہندوؤں اور تمام اہل مذاہب کا یہی عقیدہ ہے۔ یہاں تک کہ ژندوستا کے پیرو بھی
اس زمانہ کی نسبت یہی عقیدہ رکھتے ہیں اور بدھ مذہب کی نسبت مجھے مفصل معلوم نہیں مگر کہتے ہیں
کہ وہ بھی ایک کامل بدھ کے اس زمانہ میں منتظر ہیں اور عجیب تر یہ کہ سب فرقے رو در گوپال کی
صفت اُس منتظر میں قائم کرتے ہیں لیکن افسوس کہ عام لوگ اس دوبارہ آنے کے عقیدہ کی فلاسفی
سے اب تک بے خبر پائے جاتے ہیں اور عام تو عام جو لوگ اس زمانہ میں علماء کہلاتے ہیں وہ بھی
اس فلاسفی سے بے خبر ہیں۔ یوں تو اسلام کے تمام صوفی رجعت بروزی کے مسئلہ کے بڑے زور
سے قائل ہیں اور بعض اولیاء کی نسبت مانتے ہیں کہ کسی پہلے ولی کی روح دوبارہ بروزی طور پر اُس
میں آئی مثلاً وہ کہتے ہیں کہ قریباً سو برس کے بعد بایزید بسطامی کی روح دوباره بروزی طور پر
ابو الحسن خرقانی میں آگئی لیکن باوجود اس مقبول مسلم عقیدہ کے پھر بھی بعض نادان مسیح کے دوبارہ آنے
کی نسبت رجعت بروزی کے قائل نہیں جو قدیم سے سنت اللہ میں داخل ہے۔ وہ لوگ دراصل

تحفہ گولڑویہ
بقیه حاشیه
دلیل ہے اور استدارت زمانہ رجعت بروزی کو چاہتا ہے۔ سو مسیح عیسی بن مریم کی نسبت
رجعت بروزی کی فلاسفی سے بے خبر ہیں ۔ اور اس مسئلہ کی فلاسفی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہر ایک
چیز کو ایسی طرز سے بنایا ہے جو اس کی توحید پر دلالت کرے اور اسی وجہ سے خداوند حکیم نے تمام
عناصر اور اجرام فلکی کو گول شکل پر پیدا کیا ہے کیونکہ گول چیز کی جہات اور پہلو نہیں اس لئے وہ ۱۳۱
وحدت سے مناسبت رکھتی ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کی ذات میں تثلیث ہوتی تو تمام عناصر اور اجرام
فلکی سه گوشه صورت پر پیدا ہوتے لیکن ہر ایک بسیط میں جو مرکبات کا اصل ہے گرویت یعنی
گول ہونا مشاہدہ کرو گے۔ پانی کا قطرہ بھی گول شکل پر ظاہر ہوتا ہے اور تمام ستارے جو نظر آتے
ہیں اُن کی شکل گول ہے اور ہوا کی شکل بھی گول ہے جیسا کہ ہوائی گولے جن کو عربی میں اعصار
کہتے ہیں یعنی بگولے جو کسی تند ہوا کے وقت مدور شکل میں زمین پر چکر کھاتے پھرتے ہیں ہواؤں کی
کرویت ثابت کرتے ہیں ۔ پس جیسا کہ تمام بسائط جن کو خدا تعالیٰ نے پیدا کیا کروی الشکل ہیں
ایسا ہی دائرہ خلقت عالم کا بھی کروی شکل ہے اسی لئے صوفی اس بات کی طرف گئے ہیں کہ
خلقت بنی آدم اپنی وضع میں دوری صورت پر واقع ہوئی ہے یعنی نوع انسان کی روحیں بروزی
طور پر پھر پھر کر دنیا میں آتی ہیں اور جبکہ خلقت بنی آدم بھی دوری صورت پر ہے تا وحدت
رجعت بروزی کے اعلیٰ قسم صرف دو ہیں (۱) بروز الاشقیاء (۲) بروز السعداء ۔ یہ دونوں بروز
قیامت تک سنت اللہ میں داخل ہیں ہاں یا جوج ماجوج کے بعد ان کی کثرت ہے تا بنی آدم
کے انجام پر ایک دلیل ہو اور تا اس سے دور کا پورا ہونا سمجھا جائے ۔ اور یہ خیال کرنا کہ کوئی
ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ تمام لوگ اور تمام طبائع ملت واحدہ پر ہو جائیں گی یہ غلط ہے۔ جس
حالت میں اللہ تعالی بنی آدم کی تقسیم یہ فرماتا ہے کہ مِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ تو ممکن نہیں کہ
کسی زمانہ میں صرف سعید رہ جائیں اور شقی تمام مارے جائیں اور نیز یہ فرمایا ہے وَ لِذلِكَ
خَلَقَهُمْ یعنی اختلاف انسانوں کی فطرت میں رکھا گیا ہے۔ پس جبکہ انسانوں کی فطرت کثرت
مذاہب کو چاہتی ہے تو پھر وہ ایک مذہب پر کیوں کر ہو سکتے ہیں خدا نے ابتدا میں ہی قابیل ہابیل
هود : ۱۰۶
هود: ۱۲۰

تحفہ گولڑویہ
۱۳۳) رجعت کا جو عقیدہ ہے اُس عقیدہ کے موافق عیسی مسیح کی آمد ثانی کا یہی زمانہ ہے۔ سو
قیه حاشيه
بة
خالق کا ئنات پر دلالت کرے تو اس سے لازم آیا کہ آخری نقاط خلقت بنی آدم کے نقاط اولی
سے یعنی جہاں سے نقطہ دائرہ پیدائش بنی آدم شروع ہوتا ہے قریب تر واقع ہوں اور اپنے
ظہور اور بروز میں انہی کی طرف رجوع کریں ۔ اور یہی وہ بات ہے جس کو دوسرے لفظوں
میں رجعت بروزی کہتے ہیں ۔ جیسا کہ مثلاً یہ دائرہ ہے :
ابتدائے خلقت
کے خلقت بنی آدم
بنائے خلقت بنی آدم
بقيه حاشيه
فرض کرو کہ اس دائرہ میں سے جو حصہ لام کی دائیں طرف ہے اس سے دائرہ خلقت
بنی آدم کا شروع ہوا ہے۔ اور جو حصہ بائیں طرف ہے وہاں ختم ہوا ہے اس لئے ضروری
ہے کہ جو لام کے بائیں طرف کا حصہ ہے جو نقاط اس کے قریب آئیں گے وہ ابتدائی نقاط سے
بہت ہی نزدیک آجائیں گے ۔ پس اسی کا نام بروزی رجعت ہے جو ہر ایک دائرہ کے لئے
ضروری ہے۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے کہ حَرَم عَلَى
قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ - حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ
L
کو پیدا کر کے سمجھا دیا کہ شقاوت و سعادت پہلے سے ہی فطرت انسان میں تقسیم کی گئی ہے اور نیز
آيت أَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ اور آیت الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ
وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ اور آیت وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ
القيمة اور آیت اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ یہ تمام آیتیں بتلا رہی ہیں کہ قیامت تک اختلاف رہے گا۔ منعم عليهم بھی
رہیں گے۔ مغضوب عليهم بھی رہیں گے۔ ہاں ملل باطلہ دلیل کے رو سے ہلاک ہو جائیں گی ۔ منہ
المائدة : ۱۵ - المائدة : ۶۵ ال عمران : ۵۶
الفاتحة : ٧،٦

تحفہ گولڑویہ
بقیه حاشیه
وہ آمدثانی بروزی طور پر ظہور میں آگئی (۲) دوسری دلیل جو میرے مسیح موعود ہونے کی نسبت ہے ﴿۱۳۴
وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ - وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ لے یا جوج ماجوج سے وہ قوم
مراد ہے جن کو پورے طور پر ارضی قومی ملیں گے اور ان پر ارضی قومی کی ترقیات کا دائرہ ختم ہو
جائے گا۔ یا جوج ماجوج کا لفظ اجیج سے لیا گیا ہے جو شعلہ نار کو کہتے ہیں ۔ پس یہ وجہ تسمیہ
ایک تو بیرونی لوازم کے لحاظ سے ہے جس میں یہ اشارہ ہے کہ یا جوج ماجوج کے لئے آگ مسخر کی
جائے گی اور وہ اپنے دنیوی تمدن میں آگ سے بہت کام لیں گے ۔ اُن کے بری اور بحری سفر
آگ کے ذریعہ سے ہوں گے۔ ان کی لڑائیاں بھی آگ کے ذریعہ سے ہوں گی۔ ان کے تمام
کاروبار کے انجن آگ کی مدد سے چلیں گے ۔ دوسری وجہ تسمیہ لفظ یا جوج ماجوج کے اندرونی خواص
کے لحاظ سے ہے اور وہ یہ ہے کہ اُن کی سرشت میں آتشی مادہ زیادہ ہو گا ۔ وہ قو میں بہت تکبر کریں گی
اور اپنی تیزی اور چستی اور چالا کی میں آتشی خواص دکھلائیں گی اور جس طرح مٹی جب اپنے کمال تام
کو پہنچتی ہے تو وہ حصہ مٹی کا کانی جو ہر بن جاتا ہے جس میں آتشی مادہ زیادہ ہو جاتا ہے جیسے
سونا چاندی اور دیگر جواہرات ۔ پس اس جگہ قرآنی آیت کا مطلب یہ ہے کہ یا جوج ماجوج کی ۱۳۲
سرشت میں ارضی جو ہر کا کمال تام ہے جیسا کہ معدنی جواہرات میں اور فلذات میں کمال تام
ہوتا ہے اور یہ دلیل اس بات پر ہے کہ زمین نے اپنے انتہائی خواص ظاہر کر دیئے اور بموجب
آیت وَاخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا اپنے اعلیٰ سے اعلیٰ جو ہر کو ظاہر کر دیا اور یہ امر استدارت
زمانہ پر ایک دلیل ہے یعنی جب یا جوج ماجوج کی کثرت ہو گی تو سمجھا جائے گا کہ زمانہ نے
اپنا پورا دائرہ دکھلا دیا اور پورے دائرہ کو رجعت بروزی لازم ہے۔ اور یا جوج ماجوج پر
ارضی کمال کا ختم ہونا اس بات پر دلیل ہے کہ گویا آدم کی خلقت الف سے شروع ہو کر جو آدم
کے لفظ کے حرفوں میں سے پہلا حرف ہے اس یا کے حرف پر ختم ہو گئی کہ جو یا جوج کے لفظ کے
الانبياء : ۹۶ تا ۹۸ الزلزال : ٣

تحفہ گولڑویہ
وہ یہ ہے کہ نہ فقط قرآن شریف ہی مسیح موعود کے ظہور کا یہ زمانہ ٹھہراتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی
سر پر آتا ہے جو حروف کے سلسلہ کا آخری حرف ہے۔ گویا اس طرح پر یہ سلسلہ الف سے شروع ہو کر
اور پھر حرف یا پرختم ہو کر اپنے طبعی کمال کو پہنچ گیا۔
خلاصہ کلام یہ کہ آیت ممدوحہ میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ بروزی رجوع جو استدارت
دائرہ خلقت بنی آدم کے لئے ضروری ہے اس کی نشانی یہ ہے کہ یا جوج ماجوج کا ظہور اور خروج
اقوئی اور اتم طور پر ہو جائے اور ان کے ساتھ کسی غیر کو طاقت مقابلہ نہ رہے کیونکہ دائرہ کے
کمال کو یہ لازم ہے کہ اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا کا مفہوم کامل طور پر پورا ہو جائے اور
تمام ارضی قوتوں کا ظہور اور بروز ہو جائے اور یا جوج ماجوج کا وجود اس بات پر دلیل کامل ہے
کہ جو کچھ ارضی قوتیں اور طاقتیں انسان کے وجود میں ودیعت ہیں وہ سب ظہور میں آگئی ہیں
کیونکہ اس قوم کی فطرتی اینٹ ارضی کمالات کے پژاوہ میں ایسے طور سے پختہ ہوئی ہے کہ اس
میں کسی کو بھی کلام نہیں ۔ اِسی سر کی وجہ سے خدا نے ان کا نام یا جوج ماجوج رکھا کیونکہ ان کی
فطرت کی مٹی ترقی کرتے کرتے کانی جواہرات کی طرح آتشی مادہ کی پوری وارث ہو گئی اور
ظاہر ہے کہ مٹی کی ترقیات آخر جواہرات اور فلذات معدنی پر ختم ہو جاتی ہیں ۔ تب معمولی مٹی کی
نسبت اُن جواہرات اور فلذات میں بہت سا مادہ آگ کا آجاتا ہے گویا مٹی کا انتہائی کمال شے
کمال یافتہ کو آگ کے قریب لے آتا ہے اور پھر جنسیت کی کشش کی وجہ سے دوسرے آتشی
لوازم اور کمالات بھی اسی مخلوق کو دیئے جاتے ہیں ۔ غرض بنی آدم کا یہ آخری کمال ہے کہ بہت سا
آتشی حصہ اُن میں داخل ہو جائے اور یہ کمال یا جوج ماجوج میں پایا جاتا ہے۔ اور جو کچھ اس قوم کو
دنیا اور دنیا کی تدابیر میں دخل ہے اور جس قدر اس قوم نے دنیوی زندگی کو رونق اور ترقی دی ہے
اس سے بڑھ کر کسی کے قیاس میں متصور نہیں ۔ پس اس میں شک نہیں ہو سکتا کہ انسان کے
الزلزال : ٣

تحفہ گولڑویہ
پہلی کتابیں بھی مسیح موعود کے ظہور کا یہی زمانہ مقرر کرتی ہیں۔ چنانچہ دان ایل کی کتاب میں صاف
قي
ه حاش
ارضی قومی کا عطر ہے جواب وہ یا جوج ماجوج کے ذریعہ سے نکل رہا ہے۔ لہذا یا جوج ماجوج کا
ظہور اور بروز اور اپنی تمام قوتوں میں کامل ہونا اس بات کا نشان ہے کہ انسانی وجود کی تمام ارضی
طاقتیں ظہور میں آگئیں اور انسانی فطرت کا دائرہ اپنے کمال کو پہنچ گیا اور کوئی حالت منتظرہ باقی
نہیں رہی۔ پس ایسے وقت کیلئے رجعت بروزی ایک لازمی امر تھا۔ اس لئے اسلامی عقیدہ میں یہ ۱۳۳
داخل ہو گیا کہ یا جوج ماجوج کے ظہور اور اقبال اور فتح کے بعد گذشتہ زمانہ کے اکثر اختیار ابرار کی
رجعت بروزی ہوگی اور جیسا کہ اس مسئلہ پر مسلمانوں میں سے اہل سنت زور دیتے ہیں ایسا ہی
شیعہ کا بھی عقیدہ ہے مگر افسوس کہ یہ دونوں گروہ اس مسئلہ کی فلاسفی سے بے خبر ہیں ۔ اصل بھید
ضرورت رجعت کا تو یہ تھا کہ استدارت دائرہ خلقت بنی آدم کے وقت میں جو ہزار جو ہزار ششم کا آخر
ہے نقاط خلقت کا اس سمت کی طرف آجانا ایک لازمی امر ہے جس سمت سے ابتدائے خلقت ہے
کیونکہ کوئی دائرہ جب تک اس نقطہ تک نہ پہنچے جس سے شروع ہوا تھا کامل نہیں ہو سکتا اور
بالضرورت دائرہ کے آخری حصہ کو رجعت لازم پڑی ہوئی ہے لیکن اس بھید کو سطحی عقلیں دریافت
نہیں کر سکیں اور ناحق کلام اللہ کے برخلاف یہ عقیدہ بنالیا کہ گویا تمام گذشتہ روحیں نیکوں اور
بدوں کی واقعی طور پر پھر دوبارہ دنیا میں آجائیں گی مگر اس تحقیق سے ظاہر ہے کہ صرف رجعت
بروزی ہوگی نہ حقیقی اور وہ اس طرح پر کہ وہی نحاش جس کا دوسرا نام خناس ہے جس کو دنیا کے خزانہ
دیئے گئے ہیں جو اول حوا کے پاس آیا تھا اور اپنی دجالیت سے حیات ابدی کی اُس کو طمع دی تھی
پھر بروزی طور پر آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا اور زن مزاج اور ناقص العقل لوگوں کو اس وعدہ پر
حیات ابدی کی طمع دے گا کہ وہ تو حید کو چھوڑ دیں لیکن خدا نے جیسا کہ آدم کو بہشت میں یہ نصیحت
کی تھی کہ ہر ایک پھل تمہارے لئے حلال ہے بے شک کھاؤ لیکن اس درخت کے نزدیک مت جاؤ
کہ یہ حرمت کا درخت ہے۔ اسی طرح خدا نے قرآن میں فرمایا وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ الخ یعنی
ا النساء: ۴۹

تحفہ گولڑویہ
اس بات کی تصریح ہے کہ اسی زمانہ میں مسیح موعود ظاہر ہوگا ۔ یہی وجہ ہے کہ نصاری کے
ہر ایک گناہ کی مغفرت ہو گی مگر شرک کو خدا نہیں بخشے گا۔ پس شرک کے نزدیک مت جاؤ اور اس کو
حرمت کا درخت ت سمجھو۔ سواب بروزی طور پر وہی نحاش جو حوا کے پاس آیا تھا اس زمانہ میں ظاہر ہوا
اور کہا کہ اس حرمت کے درخت کو خوب کھاؤ کہ حیات ابدی اسی میں ہے۔ پس جس طرح گناہ ابتدا
میں عورت سے آیا اسی طرح آخری زمانہ میں زن مزاج لوگوں نے نحاش کے وسوسہ کو قبول کیا سو
تمام بروزوں سے پہلے یہی بروز ہے جو بروز نحاش ہے۔
بقیه حاشیه
حاشیه در حاشیه
پھر دوسرا بروز جو یا جوج ماجوج کے بعد ضروری تھا مسیح ابن مریم کا بروز ہے کیونکہ وہ
روح القدس کے تعلق کی وجہ سے نحاش کا دشمن ہے۔ وجہ یہ کہ سانپ شیطان سے مدد پاتا ہے
روح القدس کا تعلق تمام نبیوں اور پاک لوگوں سے ہوتا ہے پھر مسیح کی اس سے کیا خصوصیت ہے؟
اس کا جواب یہی ہے کہ کوئی خصوصیت نہیں بلکہ اعظم اور اکبر حصہ روح القدس کی فطرت کا
حضرت سید نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے لیکن چونکہ یہود شریر الطبع نے حضرت مسیح پر
یہ بہتان لگایا تھا کہ ان کی ولادت روح القدس کی شراکت سے نہیں بلکہ شیطان کی شراکت سے
ہے یعنی نا جائز طور پر اس لئے خدا نے اس بہتان کی ذب اور دفع کے لئے اس بات پر زور دیا کہ
مسیح کی پیدائش روح القدس کی شراکت سے ہے اور وہ مس شیطان سے پاک ہے۔ اس سے
یہ نتیجہ نکالنا لعنتیوں کا کام ہے کہ دوسرے نبی مس شیطان سے پاک نہیں ہیں بلکہ یہ کلام محض
یہودیوں کے خیال باطل کے دفع کے لئے ہے کہ مسیح کی ولادت مسس شیطان سے ہے یعنی حرام
کے طور پر ۔ پھر چونکہ یہ بحث مسیح میں شروع ہوئی اس لئے روح القدس کی پیدائش میں ضرب المثل
مسیح ہو گیا اور نہ اس کو پاک پیدائش میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک ذرہ ترجیح نہیں
بلکہ دنیا میں معصوم کامل صرف محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہوا ہے اور بعض حدیثوں کے یہ الفاظ
کہ مس شیطان سے پاک صرف ابن مریم اور اس کی ماں یعنی مریم ہے ۔ یہ لفظ بھی یہودیوں کے
مقابل پر مسیح کی پاکیزگی ظاہر کرنے کے لئے ہے۔ گویا یہ فرماتا ہے کہ دنیا میں صرف دو گروہ ہیں
ایک وہ جو آسمان پر ابن مریم کہلاتے ہیں اگر مرد ہیں ۔ اور مریم کہلاتے ہیں اگر عورت ہیں ۔
دوسرے وہ گروہ ہے جو آسمان پر یہود مغضوب علیھم کہلاتے ہیں۔ پہلا گر وہ مس شیطان
سے پاک ہے اور دوسرا گر وہ شیطان کے فرزند ہیں ۔ منہ

تحفہ گولڑویہ
کل فرقے جو دنیا میں موجود ہیں انہی دنوں میں مسیح کے ظہور کا وقت بتلاتے ہیں ۔ اور اس
کے نزول کی انتظار کر رہے ہیں۔ بلکہ بعض کے نزدیک اس تاریخ پر جب مسیح دوبارہ آنا
بقیه حاشیه
اور عیسی بن مریم روح القدس سے اور روح القدس شیطان کی ضد ہے۔ پس جب شیطان کا ظہور
ہوا تو اس کا اثر مٹانے کے لئے روح القدس کا ظہور ضروری ہوا۔ جس طرح شیطان بدی کا باپ
ہے روح القدس نیکی کا باپ ہے۔ انسان کی فطرت کو دو مختلف جذ بہ لگے ہوئے ہیں (۱) ایک جذبہ
بدی کی طرف جس سے انسان کے دل میں بُرے خیالات اور بدکاری اور ظلم کے تصورات پیدا
ہوتے ہیں۔ یہ جذبہ شیطان کی طرف سے ہے اور کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ انسان کی فطرت کے
لازم حال یہ جذبہ ہے۔ گو بعض تو میں شیطان کے وجود سے انکار بھی کریں لیکن اس جذبہ کے وجود
سے انکار نہیں کر سکتے ۔ (۲) دوسرا جذ بہ نیکی کی طرف ہے جس سے انسان کے دل میں نیک
خیالات اور نیکی کرنے کی خواہشیں پیدا ہوتی ہیں اور یہ جذبہ روح القدس کی طرف سے ہے۔ اور
اگر چہ قدیم سے اور جب سے کہ انسان پیدا ہوا ہے یہ دونوں قسم کے جذبے انسان میں موجود ہیں ۱۳۴
لیکن آخری زمانہ کے لئے مقدر تھا کہ پورے زور شور سے یہ دونوں قسم کے جذبے انسان میں ظاہر
ہوں ۔ اس لئے اس زمانہ میں بروزی طور پر یہودی بھی پیدا ہوئے اور بروزی طور پر مسیح ابن مریم
بھی پیدا ہوا۔ اور خدا نے ایک گروہ بدی کا محرک پیدا کر دیا جو وہی پہلا نحاش بروزی رنگ میں
ہے۔ اور دوسرا گر وہ نیکی کا محرک پیدا کر دیا جو مسیح موعود کا گروہ ہے۔ غرض پہلا بروز گروہ نحاش ہے
اور دوسرا بروز مسیح اور اس کا گروہ اور تیسرا بروز ان یہودیوں کا گروہ ہے جن سے بچنے کے لئے سورہ
فاتحہ میں دعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ لے سکھائی گئی اور چوتھا بروزصحابہ رضی اللہ عنہم کا بروز ہے
جو بموجب آیت وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے ضروری تھا اور اس حساب سے ان
بروزوں کی لاکھوں تک نوبت پہنچتی ہے۔ اس لئے یہ زمانہ رجعت بروزی کا زمانہ کہلاتا ہے۔ منہ
الفاتحة :
الجمعة :

تحفہ گولڑویہ
چاہیے تھا۔ دس سال کے قریب اور بعض کے نزدیک بیس سال کے قریب زیادہ گذر بھی گئے ۔
اس لئے وہ لوگ پیشگوئی کے غلط نکلنے کی وجہ سے بڑی حیرت میں پڑے آخر انہوں نے اپنی
کم فہمی کی وجہ سے اس طرف تو نظر نہیں کی کہ مسیح موعود پیدا ہو گیا جس کو انہوں نے نہیں پہچانا
لیکن تاویل کے طور پر یہ بات بنائی کہ جو کام سرگرمی سے اب ان دنوں میں کلیسیا کر رہی ہے
یعنی تثلیث کی طرف دعوت اور کفارہ مسیح کی اشاعت یہی مسیح کی روحانی طور پر آمد ثانی ہے گویا
مسیح نے ہی اُن کے دلوں پر نازل ہو کر اُن کو یہ جوش دیا کہ اُس کی خدائی کے مسئلہ کو دنیا میں
پھیلا دیں۔ اگر تم یورپ کا سیر کرو تو اس خیال کے ہزار ہا آدمی اُن میں پاؤ گے جنہوں نے زمانہ
نزول مسیح کو گذرتا ہوا دیکھ کر یہ اعتقاد دلوں میں گھڑ لیا ہے لیکن مسلمان پیشگوئی کے ان معنوں کو
پسند نہیں کرتے اور نہ ایسی تاویلوں سے اپنے دلوں کو تسلی دینا چاہتے ہیں حالانکہ اُن پر بھی یہی
مشکلات پڑ گئی ہیں کیونکہ بہت سے اہل کشف مسلمانوں میں سے جن کا شمار ہزار سے بھی کچھ
زیادہ ہوگا اپنے مکاشفات کے ذریعہ سے اور نیز خدا تعالیٰ کی کلام کے استنباط سے بالاتفاق یہ
کہہ گئے ہیں کہ مسیح موعود کا ظہور چودھویں صدی کے سر سے ہرگز ہرگز تجاوز نہ کرے گا اور ممکن
نہیں کہ ایک گروہ کثیر اہل کشف کا کہ جو تمام اولین اور آخرین کا مجمع ہے وہ سب جھوٹے ہوں اور
ان کے تمام استنباط بھی جھوٹے ہوں اس لئے اگر مسلمان اس وقت مجھے قبول نہ کریں جو قرآن
اور حدیث اور پہلی کتابوں کے رو سے اور تمام اہل کشف کی شہادت کے رو سے چودھویں
صدی کے سر پر ظاہر ہوا ہوں تو آئندہ ان کی ایمانی حالت کے لئے سخت اندیشہ ہے کیونکہ میرے
انکار سے اب اُن کا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ جس قدر قرآن شریف سے مسیح موعود کے لئے علماء کبار
نے استنباط کئے تھے وہ سب جھوٹے تھے اور جس قد راہل کشف نے زمانہ مسیح موعود کے لئے خبریں
دی تھیں وہ خبریں بھی سب جھوٹی تھیں اور جس قدر آسمانی اور زمینی نشان حدیث کے مطابق
ظہور میں آئے جیسے رمضان میں عین تاریخوں کے مطابق خسوف کسوف ہو جانا ۔ زمین پر

تحفہ گولڑویہ
V
ریل کی سواری کا جاری ہونا اور ذوالسنین ستارہ کا نکلنا اور آفتاب کا تاریک ہو جانا یہ سب ۱۳۵
نعوذ باللہ جھوٹے تھے۔ ایسے خیال کا نتیجہ آخر یہ ہوگا کہ اس پیشگوئی کو ہی ایک جھوٹی
پیشگوئی قرار دے دیں گے اور نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دروغ گوسمجھ لیں گے اور
اس طرح پر ایک وقت آتا ہے کہ ایک دفعہ لاکھوں آدمی دین اسلام سے مرتد ہو جائیں گے۔
اب صدی پر بھی سترہ برس گزر گئے ۔ ایسی ضرورت کے وقت میں بقول ان کے عیسائیت کے
مفاسد دور کرنے کے لئے جو وہی عظیم الشان مفاسد تھے کوئی مجد د خدا کی طرف سے مبعوث
نہ ہوا اور یقینی طور پر مانا پڑا کہ اب کم سے کم اتنی برس اور اسلام تنزل کی حالت میں رہے گا اور
جبکہ اسلام میں چند سال میں یہ تغیر پیدا کیا کہ ہزار ہا لوگ مرتد ہو گئے تو کیا اتنی برس تک اسلام
کا کچھ وجود باقی رہے گا اور اسلام کے نابود ہونے کے بعد اگر کوئی مسیح آسمان سے بھی اُترا تو
کیا فائدہ دے گا بلکہ وہی مصداق ہوگا کہ پس زانکه من نمانم بچه کار خواہی آمد اور آخر ایسی
باطل پیشگوئیوں کی نسبت بداعتقادی پھیل کر ایک عام ارتداد اور الحاد کا بازار گرم ہو جائے گا
اور نعوذ باللہ اسلام کا خاتمہ ہو گا خدا تعالیٰ ہمارے مخالف علماء کے حال پر رحم فرمادے کہ وہ جو
کارروائی کر رہے ہیں وہ دین کے لئے اچھی نہیں بلکہ نہایت خطرناک ہے۔ وہ زمانہ ان کو
بھول گیا جب وہ منبروں پر چڑھ چڑھ کر تیرھویں صدی کی مذمت کرتے تھے کہ اس صدی میں
اسلام کو سخت نقصان پہنچا ہے اور آیت فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
پڑھ کر اس سے استدلال کیا کرتے تھے کہ اس عُسر کے مقابل پر چودھویں صدی یسر کی
آئے گی لیکن جب انتظار کرتے کرتے چودھویں صدی آگئی اور عین صدی کے سر پر خدا تعالیٰ
کی طرف سے ایک شخص بدعوائے مسیح موعود پیدا ہو گیا اور نشان ظاہر ہوئے اور زمین و آسمان
نے گواہی دی تب اول المنکرین یہی علماء ہو گئے مگر ضروری تھا کہ ایسا ہوتا کیونکہ حضرت
مسیح علیہ السلام کے بھی پہلے منکر یہودیوں کے مولوی تھے جنہوں نے اُن کے لئے
الم نشرح : ۷۶

تحفہ گولڑویہ
دو فتوے طیار کئے تھے ایک کفر کا فتوئی اور دوسرے قتل کا فتوی ۔ پس اگر یہ لوگ بھی کفر اور قتل کا
فتوی نہ دیتے تو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی دعا جو سورۃ فاتحہ میں سکھائی گئی ہے جو پیشگوئی
کے رنگ میں تھی کیونکر پوری ہوتی کیونکہ سورہ فاتحہ میں جو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کا فقرہ
ہے اس سے مراد جیسا کہ فتح الباری اور در منثور وغیرہ میں لکھا ہے یہودی ہیں۔ اور یہودیوں کا بڑا
واقعہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے قریب تر زمانہ میں وقوع میں آیا وہ یہی واقعہ تھا
جو انہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو کا فرٹھہرایا اور اس کو ملعون اور واجب القتل قرار دیا اور اس
کی نسبت سخت درجہ پر غضب اور غصہ میں بھر گئے اس لئے وہ اپنے ہی غضب کی وجہ سے خدا تعالیٰ
کی نظر میں مغضوب عليهم ٹھہرائے گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس واقعہ سے چھ
سو برس بعد میں پیدا ہوئے ۔ اب ظاہر ہے کہ آپ کی اُمت کو جو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی
دعا سورہ فاتحہ میں سکھلائی گئی اور تاکید کی گئی کہ پانچ وقت کی نماز اور تہجد اور اشراق اور دونوں
عیدوں میں یہی دعا پڑھا کریں اس میں کیا بھید تھا جس حالت میں ان یہودیوں کا زمانہ اسلام
کے زمانہ سے پہلے مدت سے منقطع ہو چکا تھا تو یہ دعا مسلمانوں کو کیوں سکھلائی گئی اور کیوں
اس دعا میں یہ تعلیم دی گئی کہ مسلمان لوگ ہمیشہ خدا تعالیٰ سے پنج وقت پناہ مانگتے رہیں جو
یہودیوں کا وہ فرقہ نہ بن جائیں جو مغضوب عليهم ہیں پس اس دعا سے صاف طور پر سمجھ آتا
۱۳۶ ہے کہ اس اُمت میں بھی ایک مسیح موعود پیدا ہونے والا ہے اور ایک فرقہ مسلمانوں کے علماء کا اس
کی تکفیر کرے گا اور اُس کے قتل کی نسبت فتوی دے گا۔ لہذا سورہ فاتحہ میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
علَيْهِمْ کی دعا کو تعلیم کر کے سب مسلمانوں کو ڈرایا گیا کہ وہ خدا تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں کہ
ان یہودیوں کی مثل نہ بن جائیں جنہوں نے حضرت عیسی بن مریم پر کفر کا فتویٰ لکھا تھا اور
ان پر قتل کا فتوی دیا تھا اور نیز ان کے پرائیویٹ اُمور میں دخل دے کر اُن کی ماں پر افترا کیا
تھا اور خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں یہ سنت اور عادت مستمرہ ہے کہ جب وہ ایک گروہ کو کسی

·

آج 10 میں سے 10 باقی