عربی الہامات
اَربعین, حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تحفہ گولڑویہ
کام سے منع کرتا ہے یا اس کام سے بچنے کے لئے دعا سکھلاتا ہے تو اس کا اس سے مطلب یہ
ہوتا ہے کہ بعض ان میں سے ضرور اس جرم کا ارتکاب کریں گے لہذا اس اصول کے رو سے جو
خدا تعالیٰ کی تمام کتابوں میں پایا جاتا ہے صاف سمجھ آتا ہے جو غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ
کی دعا سکھلانے سے یہ مطلب تھا کہ ایک فرقہ مسلمانوں میں سے پورے طور پر یہودیوں کی
پیروی کرے گا اور خدا کے مسیح کی تکفیر کر کے اور اس کی نسبت قتل کا فتویٰ لکھ کر اللہ تعالیٰ کو
غضب میں لائے گا اور یہودیوں کی طرح مغضوب علیھم کا خطاب پائے گا ۔ یہ ایسی
صاف پیشگوئی ہے کہ جب تک انسان عمداً بے ایمانی پر کمر بستہ نہ ہو اس سے انکار نہیں کر سکتا
اور صرف قرآن نے ہی ایسے لوگوں کو یہودی نہیں بنایا بلکہ حدیث بھی یہی خطاب اُن کو دے
رہی ہے اور صاف بتلا رہی ہے کہ یہودیوں کی طرح اس اُمت کے علماء بھی مسیح موعود پر کفر
کا فتوی لگا ئیں گے اور مسیح موعود کے سخت دشمن اس زمانہ کے مولوی ہوں گے کیونکہ اس سے
ان کی عالمانہ عزتیں جاتی رہیں گی۔ اور لوگوں کے رجوع میں فرق آجائے گا اور یہ حدیثیں
اسلام میں بہت مشہور ہیں یہاں تک کہ فتوحات مکی میں بھی اس کا ذکر ہے کہ مسیح موعود جب
نازل ہو گا تو اس کی یہی عزت کی جائے گی کہ اس کو دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے گا اور
ایک مولوی صاحب اٹھیں گے اور کہیں گے ان هذا الرجل غير ديننا يعني شخص كيسا مسیح
موعود ہے اس شخص نے تو ہمارے دین کو بگاڑ دیا یعنی یہ ہماری حدیثوں کے اعتقاد کو نہیں مانتا
اور ہمارے پرانے عقیدوں کی مخالفت کرتا ہے اور بعض حدیثوں میں یہ بھی آیا ہے کہ اس اُمت
کے بعض علماء یہودیوں کی سخت پیروی کریں گے یہاں تک کہ اگر کسی یہودی مولوی نے اپنی
ماں سے زنا کیا ہے تو وہ بھی اپنی ماں سے زنا کریں گے اور اگر کوئی یہودی فقیہ سوسمار کے
سوراخ کے اندر گھسا ہے تو وہ بھی گھسیں گے یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ انجیل اور
قرآن شریف میں جہاں یہودیوں کا کچھ خراب حال بیان کیا ہے وہاں دنیا داروں اور عوام کا
تذکرہ نہیں بلکہ ان کے مولوی اور فقیہ اور سردار کا ہن مراد ہیں جن کے ہاتھ میں کفر کے
تحفہ گولڑویہ
فتوے ہوتے ہیں اور جن کے وعظوں پر عوام افروختہ ہو جاتے ہیں ۔ اسی واسطے قرآن شریف
میں ایسے یہودیوں کی اس گدھے سے مثال دی ہے جو کتابوں سے لدا ہوا ہو ۔ ظاہر ہے کہ عوام
کو کتابوں سے کچھ سرور کار نہیں ۔ کتابیں تو مولوی لوگ رکھا کرتے ہیں۔ لہذا یہ بات یاد رکھنے
کے لائق ہے کہ جہاں انجیل اور قرآن اور حدیث میں یہودیوں کا ذکر ہے وہاں ان کے مولوی
اور علماء مراد ہیں۔ اور اسی طرح غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے لفظ سے عام مسلمان مراد نہیں
ہیں بلکہ اُن کے مولوی مراد ہیں ۔
اور پھر ہم اصل ذکر کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ چونکہ عیسائیوں اور یہودیوں
کی کتابوں میں بکثرت یہ اشارات پائے جاتے ہیں کہ اسی ہجرت کی چودھویں صدی میں
۱۳۷ مسیح موعود کا ظہور ہوگا ۔ اسی لئے بہتوں نے عیسائیوں میں سے حال کے زمانہ میں اس بات
پر زور دیا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے یہی دن ہیں چنانچہ اخبار فری تھنکر لنڈن
راکتو بر ۱۹۰۰ء میں یہ خبر لکھی ہے کہ عام انتخاب ممبران پارلیمنٹ کے وقت ایک سینٹ سے
جو مقام اسلنگٹن کا باشندہ تھا جب رائے لینے والے ۔ الے نے دریافت کیا تو اس نے انتخاب کے
بارے میں کچھ رائے نہ دی اور اپنی رائے نہ دینے کی سنجیدگی سے یہ وجہ بیان کی کہ اس سال
کے ختم ہونے سے پہلے قیامت کا دن یعنی مسیح کی دوبارہ آمد کا دن آنے والا ہے اس لئے یہ
تمام باتیں بے سود ہیں ۔ ایسا ہی کتاب ہنر گلوریس اپیئر نگ مطبوعہ لنڈن ساری کتاب اور
رسالہ کرائسٹس سیکنڈ کمنگ مطبوعہ لنڈن صفحہ نمبر ۱۵ اور رسالہ دی کمنگ آف دی لارڈ مطبوعہ
لنڈن صفحہ نمبر میں مسیح موعود کی آمد ثانی کی نسبت یہ عبارتیں ہیں :
اب عنقریب دنیا میں ایک نہایت عظیم الشان we stand on the eve of one of the
greatest events the world has ever
witnessed۔ Signs are multiplying on
واقعہ ہونے والا ہے۔ چاروں طرف سے اس کے
واسطی نشان جمع
every side of us, compared with ہو رہے ہیں۔ ایسے نشان
کہ زمانہ نے اس قسم کے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ نہ which there has been no parallel
دنیا کی تواریخ میں اس کی مثال ملتی ہے اور نہ either in the history of the church |
کلیسیا کی تو اریخ میں ۔ اس واقعہ عظیمہ کے وقوع
پر دنیا اور مذہب ہر دو میں ایک تغیر عظیم پیدا
ہوگا۔ وہ واقعہ ہمارے خداوند یسوع مسیح کے
دوبارہ آنے کا ہے۔ قوت اور جلال کا آنا۔
or the world۔ One of the greatest
changes to both hangs upon this
great event۔ It is the coming of
the Lord Jesus Christ the second
time in power and glory۔
کیا کوئی عقل والا اس بات میں شک کر سکتا ہے | Can anyone reasonably doubt that |
کہ یہ نشانات بلاریب یقیناً اس بات کی خبر
دیتے ہیں کہ اب انجام آیا کھڑا ہے۔
these signs are not a sure and
certain warning that the end
draweth on apace۔
نشانات پورے ہو گئے ہیں ۔ وہ پشت آگئی ہے۔ The signs are fulfilled that
مسیح کا آنا بہت ہی قریب ہے۔ کیسا ہی شان و
generation has come۔ Christ's
coming is at hand, glorious
شوکت اور جلال کا وقت آتا ہے۔
anticipation! glorious future!۔
کسی قدر یہ خیال بھی بعض لوگوں کے درمیان The impression prevails to some ۱۳۸
پھیلا ہوا ہے کہ جو لوگ مسیح کے جلد آنے کی extent that he who teaches that
تعلیم دیتے ہیں وہ لوگوں کو ڈراتے ہیں ۔ اگر Christ is soon coming is acting the
یہ صحیح ہے تو خود بڑا اُستاد یسوع مسیح اس تعلیم
role of alarmist۔
کے دینے میں سب سے اول نمبر پر ہے اور ہم If so, we have seen that the
اس بات کو او پر ثابت کر چکے ہیں۔
great Teacher has placed himself
at the head of the class۔
ان عبارات مذکورہ بالا سے ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ عیسائیوں کو حضرت مسیح کے دوبارہ
آنے کا اس زمانہ میں کس قدر انتظار ہے۔ اور وہ اقرار کرتے ہیں کہ یہ وقت وہی وقت
۔
ہے جس میں حضرت مسیح کو آسمان پر سے سے نازل نازل : ہونا چاہیے مگر ساتھ اس کے اُن میں سے
اکثر کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ وہ در حقیقت فوت ہو گئے ہیں آسمان پر نہیں گئے اس لئے جو لوگ
اُن میں سے یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ آسمان پر نہیں گئے اور نیز انجیل کے رو سے یہ بھی عقیدہ
رکھتے ہیں کہ اسی زمانہ یعنی ہجرت کی چودھویں صدی کے سر پر ان کا آنا ضروری ہے بلا شبہ
اُن کو ماننا پڑتا ہے کہ مسیح کے دوبارہ آنے کی پیشگوئی الیاس نبی کے دوبارہ آنے کی پیشگوئی
کے مطابق ظہور میں آئے گی اور اُن میں سے بعض کا یہ قول بھی ہے کہ آج کل عیسائی کلیسیا
جو کام کر رہی ہے یہی مسیح کی آمد ثانی ہے یہ تاویل آسمانی کتابوں کے موافق نہیں ہے اور نہ
کسی نبی نے کبھی ایسی تاویل کی ہے۔ تعجب کہ جس حالت میں وہ اپنی انجیلوں کے کئی
مقامات میں پڑھتے ہیں کہ ایلیا نبی کا دوبارہ آنا اس طرح ہوا تھا کہ یوحنا نبی اُن کے رنگ
اور خو پر آگیا تھا تو کیوں وہ مسیح کے دوبارہ آنے کی تاویل کرنے کے وقت کلیسیا کی سرگرمی
کو مسیح کی آمد کا قائم مقام سمجھ لیتے ہیں کیا مسیح نے ایلیا نبی کے دوبارہ آمد کی یہی تاویل کی
ہے؟ پس جس پہلو کی تاویل حضرت مسیح کے منہ سے نکلی تھی کیوں اس کو تلاش نہیں کرتے ؟
اور ناحق سرگردانی میں پڑتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ جب ملا کی نبی نے ایلیا نبی کے دوبارہ آنے
کی پیشگوئی کی تھی۔ مسیح اس کی یہ بھی تاویل کر سکتا تھا کہ جس سرگرمی سے یہودیوں کے فقیہ
اور فریسی کام کر رہے ہیں یہی ایلیا کا دوبارہ آنا ہے۔ اس تاویل سے یہودی بھی خوش
ہو جاتے اور شائد مسیح کو قبول کر لیتے لیکن انہوں نے اس تاویل کو جو کلیسیا کی تاویل
تحفہ گولڑویہ
سے بہت مشابہ تھی پیش نہ کیا ور یوحنا نبی کو جو خود یہودیوں کی نظر میں نعوذ باللہ کا ذب اور
مفتری تھا پیش کر دیا جس سے یہودیوں کا اور بھی غصہ بھڑ کا اور انہوں نے خیال کیا کہ
جب اس شخص کا ہمارے اس سوال کے جواب میں کسی جگہ ہاتھ نہیں پڑا تو اپنے مرشد یعنی
الیاس کو ایلیا ٹھہرا دیا اس خیال سے کہ وہ خواہ نخواہ تصدیق کر دے گا کہ میں ہی ایلیا ہوں مگر
یہودیوں کی بد قسمتی سے حضرت یوحنا نے ایلیا ہونے سے انکار کیا اور صاف کہا کہ میں ایلیا
نہیں ہوں ۔ اس جگہ ان دونوں کلاموں میں فرق یہ تھا کہ حضرت مسیح نے حضرت یوحنا یعنی
بی نبی کو مجازی طور پر یعنی بروزی طور پر ایلیا نبی قرار دیا مگر یوحنا نے حقیقی طور کو مد نظر رکھ کر
ایلیا ہونے سے انکار کر دیا اور بد قسمت یہودیوں کو یہ بھی ایک ابتلا پیش آیا کہ شاگرد یعنی
عیسی کچھ کہتا ہے اور اُستاد یعنی یحییٰ کچھ کہتا ہے اور دونوں کے بیان با ہم متناقض ہیں مگر
اس جگہ ہمارا صرف یہ مقصود ہے کہ مسیح کے نزدیک دوبارہ آمدن کے وہی معنے ہیں جو مسیح
نے خود بیان کر دیئے گویا یہ ایک تنقیح طلب مسئلہ تھا جو مسیح کی عدالت سے فیصلہ پا گیا اور مسیح ﴿۱۳۹
نے انجیل متی باب ۱۷ آیت ۱۰ وا ا ۱۲ میں خود اپنی آمد ثانی کو ایلیا نبی کی آمد ثانی سے
مشابہت دے دی اور ایلیا نبی کی آمد ثانی کی نسبت صرف یہ فرمایا کہ یوحنا کو ہی ایلیا سمجھ لو
گویا ایک بڑا اعجوبہ جو یہودیوں کی نظر میں تھا کہ اس عجیب طرح پر ایلیا آسمان سے
اترے گا اس کو اپنے دو لفظوں سے خاک میں ملا دیا۔ اور اس قسم کے معنے قبول کرنے کے
لئے عیسائیوں میں سے وہ فرقہ زیادہ استعداد رکھتا ہے جو آسمان پر جانے سے منکر ہیں
چنانچہ ہم اُن محقق عیسائیوں کا ذیل میں ایک قول نقل کرتے ہیں تا مسلمانوں کو معلوم ہو کہ
اُن کی طرف سے تو مسیح کے نزول کے بارے میں اس قدر شور انگیزی ہے کہ اس فضول
خیال کی حمایت میں تیس ہزار مسلمان کو کافر ٹھہرا رہے ہیں مگر وہ لوگ جو مسیح کو خدا جانتے ہیں
اُن میں سے یہ فرقہ بھی ہے جو بہت سے دلائل کے ساتھ ثابت کرتے ہیں کہ مسیح ہرگز
تحفہ گولڑویہ
آسمان پر نہیں گیا بلکہ صلیب سے نجات پاکر کسی اور ملک کی طرف چلا گیا اور وہیں مر گیا ۔
چنانچه سوپر نیچرل ریلیجن صفحہ ۵۲۲ میں اس بارے میں جو عبارت ہے اس کو ہم مع ترجمہ
ذیل میں لکھتے ہیں۔ اور وہ یہ ہے :
پہلی تفسیر جو بعض لائق محققین نے کی ہے The first explanation
وہ یہ ہے کہ یسوع دراصل صلیب پر نہیں مرا بلکہ
صلیب سے زندہ اتار کر اس کا جسم اس کے
adopted by some able critics is
that Jesus did not really die on
the cross but being taken down
دوستوں کے حوالہ کیا گیا اور وہ آخر بچ نکلا۔ اس alive and his body being
عقیدہ کی تائید میں یہ دلائل پیش کئے جاتے ہیں کہ
delivered to friends, he
subsequently revived۔ In support
انا جیل کے بیان کے مطابق یسوع صلیب پر تین | of this theory it is argued that
گھنٹے یا چھ گھنٹہ رہ کر فوت ہوا ۔ لیکن صلیب پر Jesus is represented by Gospels |
ایسی جلدی کی موت کبھی پہلے واقع نہیں ہوئی
as expiring after having been but
three or six hours upon the cross
تھی۔ یہ بھی تسلیم کیا جاتا ہے کہ صرف اس کے which would have been but
ہاتھوں پر میخیں ماری گئی تھیں ۔ اور پاؤں پر
unprecedentedly rapid death۔ It is
affirmed that only the hands and
میخیں نہیں لگائی گئی تھیں ۔ چونکہ یہ عام قائدہ نہ not the feet were nailed to the
cross۔ The crucifragian not
usually accompanying crucifixion
is dismissed as unknown to the
تھا کہ ہر ایک مصلوب کی ٹانگ تو ڑی جائے اس
واسطے تین انجیل نویسوں نے تو اس کا کچھ ذکر ہی
نہیں کیا۔ اور چوتھے نے بھی صرف اپنے طرز three synoptits and only inserted |
بیان کی تکمیل کی خاطر اس امر کا بیان کیا اور
by the fourth evangelist for
dogmatic reasons and of course
جہاں ٹانگ توڑنے کا ذکر نہیں ہے تو ساتھ ہی the lance disappears with|
تحفہ گولڑویہ
the leg- breaking۔ Thus the برچھی کا واقعہ بھی کالعدم ہو جاتا ہے پس
ظاہراً موت جو واقع ہوئی وہ ایک سخت بیہوشی تھی apparent death was that profound
faintness which might well fall
جو کہ چھ گھنٹہ کے جسمانی اور دماغی صدموں کے upon an organization after some |
بعد اس کے جسم پر پڑی کیونکہ گذشتہ شب بھی متواتر
hours of physical and mental
agony on the cross, following the
تکلیف اور تھکاوٹ میں گذری تھی جب اُسے کافی continued strain and fatigue of the
صحت پھر حاصل ہو گئی۔ تو اپنے حواریوں کو پھر
previous night۔ As soon as he had
sufficiently recovered it is
یقین دلانے کے واسطے کئی دفعہ ملا۔ لیکن یہودیوں supposed that Jesus visited his |
disciples a few times to re-assure
them, but with pre-caution on
کے سبب نہایت احتیاط کی جاتی تھی ۔ حواریوں نے
account of the Jews, and was by اس وقت یہ سمجھا کہ یہ مرکر زندہ ہوا ہے۔ اور چونکہ
them believed to have risen from
the dead, as indeed he himself
موت کی سی بیہوشی تک پہنچ کر وہ پھر بحال ہوا اس
واسطے ممکن ہے کہ اُس نے آپ بھی دراصل یہی may likewise have supposed
سمجھا ہو کہ میں مرکز پھر زندہ ہوا ہوں اب جب
reviving as he had done from the
faintness of death۔ Seeing
اُستاد نے دیکھا کہ اس موت نے میرے کام کی however that his death had set
تکمیل کر دی ہے تو وہ پھر کسی نا قابل حصول اور
the crown upon his work the
master withdrew into
نا معلوم تنہائی کی جگہ میں چلا گیا اور مفقود الخبر ہو impenetrable obscurity and was |
گیا۔ گفر ور رجس نے شنٹود کے اس مسئلہ کی
heard no more۔
Gfrorer who maintains the
نہایت قابلیت کے ساتھ تائید کی ہے۔ وہ لکھتا ہے theory of Scheintod with great
کہ یہود کے حکام کے درمیان یسوع کے مرید تھے ability thinks that Jesus had
جو کہ اس کو اگر چہ اس مخالفت سے بچا نہیں سکتے تھے
believers amongst the rulers of
the Jews who although they could
تا ہم ان کو امید تھی کہ ہم اس کو مرنے سے بچالیں not shield him from the opposition|
گے۔ یوسف ایک دولتمند آدمی تھا۔ اور اُسے مسیح کے
against him still hoped to save
him from death۔ Joseph, a rich
man, found the means of doing | بچانے کے وسائل مل گئے۔ نئی قبر بھی اس مقام
so۔ He prepared the new
sepulchre close to the place of
صلیب کے قریب ہی اُس نے طیار کرالی اور جسم
۱۴۱) بھی پلاطوس سے مانگ لیا۔ اور نکو میڈس جو بہت execution to be at hand, begged
the
the body from Pilate
immense quantity of spices
سے مصالح خرید لایا تھا تو وہ صرف یہود کی توجہ
bought by Nicomedus being | ہٹانے کے واسطے تھے اور یسوع کو جلدی سے قبر میں
merely to distract the attention of
the Jesus being quickly carried to
رکھا گیا۔ اور ان لوگوں کی سعی سے وہ بچ گیا۔
گفر ورر نے یوحنا باب ۲۰ ۔ آیت ۷ا کی مشہور آیت the sepulchre was restored to life |
کی عجیب تفسیر کی ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ مسیح کا جو یہ
by their efforts۔
He interprets the famous
verse John xx: 17 curiously فقرہ ہے کہ میں ابھی اپنے باپ کے پاس نہیں گیا
The expression "I have not
yet ascended to my father۔" He
اس فقرہ میں آسمان پر جانے سے مراد صرف مرنا
ہے اور یسوع نے جو یہ کہا کہ مجھے نہ چھوڑ کیونکہ takes as meaning simply the
act of dying "going to heaven"
میں ابھی تک گوشت اور خون ہوں۔ اس میں and the reply of Jesus is
گوشت اور خون ہونے سے بھی یہی مراد ہے کہ
میں ابھی مرا نہیں ۔ یسوع اس واقعہ کے بعد پوشیدہ
equivalent to touch me not for i
am still flesh & blood۔
I am not yet dead, Jesus sees
his desciples only a few times
he had set the final seal to the
طور پر کئی دفعہ اپنے حواریوں کو ملا اور جب اُسے mysteriously and believing that
یقین ہو گیا کہ اس موت نے اُس کے کام کی truth of his work by his death
he then retires into impenetrable
صداقت پر آخری مہر لگا دی ہے تو وہ پھر کسی نا قابل gloom Das Heiligthum and die
حصول تنہائی میں چلا گیا۔ دیکھو کتاب
Wabrhcit p 107 p 231
(Pp۔ 523 of the Supernatural religion)
سوپر نیچرل ریلیجن صفحه ۵۲۳ ۔
اور یادر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی موت کے مسئلہ کو مسلمان عیسائیوں سے زیادہ
سمجھ سکتے ہیں کیونکہ قرآن شریف میں اُس کی موت کا بار بار ذکر ہے۔ لیکن بعض نادانوں کو
یہ دھوکا لگا ہوا ہے کہ اس آیت قرآن شریف میں یعنی وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ
شُبِّهَ لَهُمْ لے میں لفظ شُبہ سے مراد یہ ہے کہ حضرت عیسی کی جگہ کسی اور کو سولی دیا گیا اور
وہ خیال نہیں کرتے کہ ہر ایک شخص کو اپنی جان پیاری ہوتی ہے پس اگر کوئی اور شخص حضرت
عیسی کی جگہ صلیب دیا جاتا تو صلیب دینے کے وقت ضرور وہ شور مچاتا کہ میں تو عیسی نہیں
ہوں ۔ اور کئی دلائل اور کئی امتیازی اسرار پیش کر کے ضرور اپنے تئیں بچالیتا نہ یہ کہ بار بار ایسے
الفاظ منہ پر لاتا جن سے اس کا عیسی ہونا ثابت ہوتا ۔ رہا لفظ شُبِّهَ لَهُمْ ۔ سو اس کے وہ معنے
نہیں ہیں جو سمجھے گئے ہیں اور نہ ان معنوں کی تائید میں قرآن اور احادیث نبویہ سے کچھ
پیش کیا گیا ہے بلکہ یہ معنی ہیں کہ موت کا وقوعہ یہودیوں پر مشتبہ کیا گیا وہ یہی سمجھ بیٹھے کہ ہم نے
قتل کر دیا ہے حالانکہ مسیح قتل ہونے سے بچ گیا۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ
النساء : ۱۵۸
تحفہ گولڑو یہ
اس آیت میں شبہ لھم کے یہی معنے ہیں اور یہ سنت اللہ ہے۔ خدا جب اپنے محبوبوں کو بچانا
چاہتا ہے تو ایسے ہی دھوکا میں مخالفین کو ڈال دیتا ہے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب غار ثور
میں پوشیدہ ہوئے تو وہاں بھی ایک قسم کے شُبَّهَ لَهُمْ سے خدا نے کام لیا یعنی مخالفین کو اس
۱۴۲ دھوکا میں ڈال دیا کہ انہوں نے خیال کیا کہ اس غار کے منہ پر عنکبوت نے اپنا جالا بنا ہوا ہے
اور کبوتری نے انڈے دے رکھے ہیں۔ پس کیونکر ممکن ہے کہ اس میں آدمی داخل ہو سکے۔ اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس غار میں جو قبر کی مانند تھی تین دن رہے جیسا کہ حضرت مسیح بھی
اپنی شامی قبر میں جب غشی کی حالت میں داخل کئے گئے تین دن ہی رہے تھے۔ اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ کو یونس پر بزرگی مت دو یہ بھی اشارہ اس مماثلت کی طرف
تھا کیونکہ غار میں داخل ہونا اور مچھلی کے پیٹ میں داخل ہونا یہ دونوں واقعہ باہم ملتے ہیں ۔
پس نفی تفضیل اس وجہ سے ہے نہ کہ ہر ایک پہلو سے ۔ اس میں کیا شک ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف یونس سے بلکہ ہر ایک نبی سے افضل ہیں۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ اللہ تعالیٰ کی قدیم سنتوں اور عادتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ
جب مخالف اُس کے نبیوں اور ماموروں کو قتل کرنا چاہتے ہیں تو اُن کو ان کے ہاتھ سے اس
طرح بھی بچا لیتا ہے کہ وہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم نے اس شخص کو ہلاک کر دیا حالانکہ موت تک اُس
کی نوبت نہیں پہنچتی ۔ اور یا وہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا حالانکہ وہیں چھپا
ہوا ہوتا ہے اور اُن کے شر سے بچ جاتا ہے۔ پس شُبَّهَ لَهُمْ کے یہی معنے ہیں ۔ اور یہ فقرہ
شُبِّهَ لَهُمْ صرف حضرت مسیح سے خاص نہیں ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام جب آگ میں
ڈالے گئے تب بھی یہ عادت اللہ ظہور میں آئی ۔ ابراہیم آگ سے جدا نہیں کیا گیا
تحفہ گولڑویہ
اور نہ آسمان پر چڑھایا گیا لیکن حسب منطوق آیت قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا آگ
اُس کو جلا نہ سکی ۔ اسی طرح یوسف بھی جب کوئیں میں پھینکا گیا آسمان پر نہیں گیا بلکہ کنواں
اس کو ہلاک نہ کر سکا۔ اور ابراہیم کا پیارا فرزند اسماعیل بھی ذبح کے وقت آسمان پر نہیں
رکھا یا گیا تھا بلکہ چھری اس کو ذبح نہ کرسکی ۔ ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم محاصرہ
غار ثور کے وقت آسمان پر نہیں گئے بلکہ خونخواردشمنوں کی آنکھیں ان کو دیکھ نہیں سکیں ۔ اسی
طرح مسیح بھی صلیب کے وقت آسمان پر نہیں گیا بلکہ صلیب اُس کو قتل نہیں کر سکا۔ غرض ان
تمام نبیوں میں سے کوئی بھی مصیبتوں کے وقت آسمان پر نہیں گیا ۔ ہاں آسمانی فرشتے اُن
کے پاس آئے اور انہوں نے مدد کی ۔ یہ واقعات بہت صاف ہیں ۔ اور صاف طور پر ان
سے ثبوت ملتا ہے کہ حضرت مسیح آسمان پر نہیں گئے اور اُن کا اُسی قسم کا رفع ہوا جیسا کہ
ابراہیم اور تمام نبیوں کا ہوا تھا۔ اور وہ آخر وفات پاگئے اس لئے آنے والا مسیح اسی امت
میں سے ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے تھا تا دونوں سلسلہ یعنی سلسلہ موسویہ اور سلسلہ محمد یہ
اپنے اول اور آخر کے لحاظ سے ایک دوسرے کے مطابق ہوں ۔ پس ظاہر ہے کہ جس خدا
نے اس دوسرے سلسلہ میں مثیل موسیٰ سے ابتدا کیا اس سے صریح اس کا ارادہ معلوم ہوتا
ہے کہ وہ اس سلسلہ کو مثیل مسیح پر ختم کرے گا جبکہ اس نے فرما دیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مثیل موسیٰ ہے اور یہ تمام سلسلہ سلسلہ خلافت موسویہ کا مشابہ ہے تو اس میں کیا شک رہ گیا کہ
اس سلسلہ کا خاتمہ مثیل مسیح پر چاہیے تھا مگر اب یہ لوگ جو مولوی کہلاتے ہیں اپنے خیالات کو
چھوڑ نہیں سکتے یہ اُس مسیح کے منتظر ہیں جو زمین کو خون سے پر کر دے گا۔ اور ان لوگوں کو زمین
کے بادشاہ بنا دے گا ۔ یہی دھوکا یہودیوں کو لگا تھا جنہوں نے حضرت عیسیٰ کو قبول نہیں کیا
جیسا کہ ہسٹری آؤ دی کریسچن چرچ فار فرسٹ تھری سنچریز مصنفہ ریورنڈ جے جے بلیٹ
☆
الانبياء : ٧٠
History of the christian church for first three centuries۔
ڈی ڈی صفحہ ۱۱۷ میں یہ عبارت ہے۔
تحفہ گولڑویہ
ان سب واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہودیوں کو کس قدر مسیح کے آنے کا انتظار تھا وہ
کس طرح مسیح کی جماعت میں داخل ہونے کے واسطے طیار تھے لیکن اُن کو مسیح کی آمد کے
متعلق ایک دھوکا لگا ہوا تھا۔ انبیاء کی پیشگوئیوں کے غلط معنے سمجھ کر وہ یہ خیال کرتے تھے کہ مسیح
قوموں کو فتح کرنے والا اور گذشتہ زمانہ کے جنگی سپہ سالاروں کی طرح اپنی قوم کی خاطر لڑائی
کرے گا اور ظالموں کے پنجہ سے اُن کو چھڑائے گا جو کہ فلسفیوں کی طرح اُن پر حکمران تھے۔
المؤلف
میرزا غلام احمد علی اللہ عنہ از قادیاں
=