بقیہ عربی وحی
اَربعین
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۲
یہ تجویز نکالی ہے اور میرا خدا شاہد حال ہے کہ میں نے صرف اظہار حق کے لئے یہ تجویز پیش کی ہے
اس میں کوئی جز مباہلہ کی نہیں جو کچھ ہے وہ میری جان اور عزت پر ہے برائے خدا اس کو ضرور
منظور فرمائیں ۔ دیکھو میری مخالفت میں کس قدر علماء تکلیف میں ہیں ۔ بسا اوقات میرے پر وہ
نکتہ چینیاں کی جاتی ہیں جن میں انبیاء بھی داخل ہو جاتے ہیں۔ نبیوں نے مزدوری بھی کی
نوکریاں بھی کیں کافروں کی چیزوں کو انہوں نے استعمال بھی کیا۔ اُن کے خچروں پر سوار بھی
ہوئے جن کو وہ دجال کہتے تھے۔ اُن کی پیشگوئیوں کے متعلق بھی بعض لوگوں کو ابتلا پیش آئے کہ
اُن کے خیال کے موافق وہ پوری نہ ہوئیں ۔ جیسے یہودی آج تک مسیح بادشاہ کے متعلق جو پیشگوئی ۳۱
تھی اور جو ایلیا کے دوبارہ قبل از مسیح آنے کی پیشگوئی تھی ان پر اعتراض کرتے ہیں۔ اور حضرت
ابراہیم پر مخالفوں نے دروغ گوئی کا اعتراض کیا ہے اور حضرت موسیٰ پر فریب سے مصریوں کا زیور
لینا اور جھوٹ بولنا اور عہد شکنی کرنا اور شیر خوار بچوں کو قتل کرنا اب تک آریہ وغیرہ اعتراض کرتے
ہیں۔ اور حدیبیہ کی پیشگوئی جب بعض نادانوں کے خیال میں پوری نہ ہوئی تو بعض تفسیروں میں
لکھا ہے کہ کئی جاہل مرتد ہو گئے اور خود نبی بعض وقت اپنی پیشگوئی کے معنے سمجھنے میں غلطی بھی کر
سکتا ہے چنانچہ حدیث ذهب وهلی اس کی شاہد ہے اور یونس نبی کا وعدہ عذاب جس کی
میعاد قطعی طور پر چالیس دن بتلائی گئی تھی ٹل جانا وعید کی پیشگوئیوں کی نسبت متقی کے لئے ایک
صاف ہدایت دیتا ہے جیسا کہ مفصل در منثور اور یونہ نبی کی کتاب میں ہے۔ پھر باوجود ان تمام
نظیروں کے میرے پر اعتراض کرنا کیا یہ تقویٰ کا طریق ہے؟ خود سوچ لیں ۔ اور اب ذیل میں
بقیہ الہامات درج کرتا ہوں کیونکہ دعا کے وقت میں جب یہ رسالہ ہاتھ میں ہوگا تو ان الہامات کا
بھی مندرج ہونا ضروری ہے اور وہ یہ ہیں:
سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدک ينقطع اباءك ويبدء منك۔
اربعین نمبر ۲
عطاء ا غير مجذوذ۔ سلام قولا من رب رحيم ۔ وقيل بعدًا للقوم الظالمين۔ ترى
نسلا بعيدًا۔ ولنحيينك حيوة طيبة۔ ثمانين حولا او قريبا من ذالك
اوتزيد عليه سنينا۔ وكان وعد الله مفعولا ۔ هذا من رحمة ربك ۔ يتم نعمته
علیک لیکون آية للمومنين ينصرك الله في مواطن۔ والله متم نوره ولو كره
الكافرون۔ ويمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين۔ الا ان روح الله قريب۔
الا ان نصر الله قريب ۔ يأتيك من كل فج عميق۔ ياتون من كل فج عميق۔
ينصرك رجال نوحى اليهم من السماء۔ لا مبدل لكلمات الله انه هو العلى
٣٢ العظيم۔ هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق وتهذيب الاخلاق۔ وقالوا
سيقلب الأمر وما كانوا على الغيب مطلعين۔ انا أتيناك الدنيا وخزائن رحمة
ربک و انك من المنصورين۔ واني جاعل الذين اتبعوك فوق الذین کفروا
الى يوم القيامة وانك لدينا مكين امين۔ انت منی بمنزلة لا يعلمها الخلق وما
كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب ۔ فذرني والمكذبين والله
غالب على امره ولكن اكثر الناس لا يعلمون۔ اذا جاء نصر الله والفتح۔
وتمت كلمة ربك هذا الذي كنتم به تستعجلون۔ اردت ان استخلف
فخلقت آدم۔ يقيم الشريعة ويحى الدين۔ ولو كان الايمان معلقا بالثريا لناله۔ انا
انزلناه قريبا من القاديان۔ وبالحق انزلناه وبالحق نزل۔ صدق الله ورسوله وكان
امر الله مفعولا۔ ان السماوات والارض كانتارتقا ففتقناهما ۔
☆
یہ پیشگوئی براہین احمدیہ میں آج سے بیس برس پہلے ہو چکی ہے۔ منہ
یہ پیشگوئی بھی آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں شائع ہو چکی ہے۔ منہ
اربعین نمبر ۲
هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله۔ وقالوا ان
هذا الا اختلاق ۔ قل ان افتريته فعلی اجرامي۔ ولقد لبثت فيكم عمرًا من قبله
افلا تعقلون۔ وقالوا ما سمعنا بهذا في آباء نا الاولين۔ قل ان هدى الله هو
الهدى۔ ومن يبتغ غيره لن يقبل منه وهو في الآخرة من الخاسرين۔ انك على
صراط مستقيم۔ وجيها في الدنيا والآخرة ومن المقربين۔ ويقولون انى لك
هذا ۔ ان هذا الا قول البشر واعانه عليه قوم آخرون۔ افتاتون السحر وانتم
تبصرون۔ هيهات هيهات لما توعدون۔ من هذا الذي هو مهين۔ ولا يكاد يبين۔
جاهل او مجنون۔ قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونی یحببكم الله۔ وانا كفيناك
المستهزئين ۔ ذرني والمكذبين۔ الحمد لله الذی جعلك المسيح ابن مريم۔
يجتبى اليه من يشاء ۔ لا يسئل عما يفعل وهم يسئلون ۔ امم يسرنا لهم الهدى
وامم حق عليهم العذاب۔ و يمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين۔ ولكيد الله (۳۳)
اكبر ۔ وان يتخذونك إلا هزوا اهذا الذي بعث الله۔ ان هذا الرجل يجوح الدين۔
وقد بلجت أياتي وجحدوا بها واستيقنتهم انفسهم ظلما وعلوا۔ قاتلهم الله
خدا تعالیٰ نے میری تائید میں سنوار کے قریب نشان ظاہر فرمائے ہیں چنانچہ چارلڑ کے چار
پیشگوئیوں کے مطابق پیدا ہوئے جن کا مفصل ذکر کتاب تریاق القلوب میں ہے۔ ایسا ہی مکرمی
ا خویم مولوی حکیم نور دین صاحب کی نسبت پیشگوئی کہ اُن کے گھر میں لڑکا پیدا ہوگا اور اس
کے بدن پر پھوڑے ہوں گے۔ اور آتھم کی نسبت شرطی پیشگوئی لیکھرام کے مارے جانے
کی نسبت پیشگوئی اور الزام قتل سے انجام کار میرے بری ہونے کی نسبت پیشگوئی ۔ اور ملک
میں وبا پھیلنے کی نسبت پیشگوئی ۔ غرض یہ کہ سوا پیشگوئی ہے جو پوری ہو چکی اور ہزار ہا انسان
ان کے گواہ ہیں اور یہ تمام پیشگوئیاں رسالہ تریاق القلوب میں مندرج ہیں مه
اربعین نمبر ۲
اني يؤفكون۔ قل ايها الكفار انى من الصادقين۔ وعندى شهادة من الله۔ واني
امرت وانا اول المومنين۔ واصنع الفلك باعيننا ووحينا۔ الذين يبايعونك
انما يبايعون الله۔ يدالله فوق ايديهم۔ والذين تابوا واصلحوا اولئک اتوب
عليهم وانا التواب الرحيم۔ الامام خير الانام۔ ويقول العدو و لست مرسلا۔
سناخذه من مارن او خرطوم۔ واذ قال ربك انى جاعل في الارض خليفة۔ قالوا
اتجعل فيها من يفسد فيها ۔ قال انى اعلم مالا تعلمون۔ وينظرون اليك وهم لا
يبصرون۔ يتربصون عليك الدوائر عليهم دائرة السوء۔ قل اعملوا على
مكانتكم اني عامل فسوف تعلمون۔ ويعصمك الله ولولم يعصمك الناس ۔
ولولم يعصمك الناس يعصمك الله۔ سبحان الله انت وقاره فكيف
۳۴) يتركك انت المسيح الذي لا يضاع وقته۔ كمثلك در لا يضاع۔ لن يجعل
الله للكافرين على المومنين سبيلا۔ الم تر انا ناتي الارض ننقصها من اطرافها
الم تر ان الله على كل شيء قدير ۔ فانتظروا الآيات حتى حين۔ انت الشيخ
المسيح واني معك ومع انصارك وانت اسمى الاعلى وانت منى بمنزلة
توحيدي وتفريدي وانت منى بمنزلة المحبوبين۔ فاصبر حتی یاتیک امرنا
وانذر عشیرتک الاقربين۔ وانذر قومك وقل انی نذير مبين۔ قوم متشاكسون۔
كذبوا بآياتنا وكانوا بها يستهزء ون۔ فسيكفيكهم الله ويرد ها اليك ۔ لا مبدل
یہ پیشگوئی اس نکاح کی نسبت ہے جس پر نادان مخالف جہالت اور تعصب سے اعتراض کرتے ہیں کہ
زوجناک کے کیا معنے ہوئے؟ حالانکہ فقرہ پرڈھا الیک سے صاف ظاہر ہے کہ ایک مرتبہ اس
عورت کا جانا اور پھر واپس آنا شرط ہے اور بعد اس کے مرتبہ زوجناک ہے کیونکہ اول وہ صورت
قرابت قریبہ کی وجہ سے قریب تھی پھر دور چلی گئی اور پھر واپس آئے گی اور یہی معنی رڈ کے ہیں ۔ منہ
اربعین نمبر ۲
لكلمات الله۔ وان وعد الله حق و ان ربك فعّال لما يريد۔ قل اى وربي انه
لحق ولا تكن من الممترين انا زوّجناكها ۔ انما امرنا اذا اردنا شيئا ان نقول له
كن فيكون انما نؤخرهم الى اجل مسمى اجل قريب وكان فضل الله عليك
عظیما یاتیک نصرتى انى انا الرحمان۔ واذا جاء نصر الله وتوجهت لفصل ۳۵)
الخطاب ۔ قالوا ربنا اغفر لنا انا كنا خاطئين۔ ويخرّون على الاذقان۔ لا تشريب
عليكم اليوم۔ يغفر الله لكم وهو ارحم الراحمين۔ بشرى لكم في هذه الايام۔
شاهت الوجوه ۔ يوم يعض الظالم على يديه ياليتني اتخذت مع الرسول سبيلا۔
وقالوا ان هذا الا قول البشر ۔ قل لو كان من عند غير الله لوجدوا فيه اختلافًا
كثيرا۔ وبشر الذين امنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم۔ لن يخزيهم الله۔ ما
اهلک الله اهلك۔ الذين أمنوا ولم يلبسوا ايمانهم بظلم اولئك لهم الامن
وهم مهتدون ۔ تفتح لهم ابواب السماء۔ نريد ان ننزل علیک اسرارًا من
السماء ونمزق الاعداء كل ممزّق ۔ ونرى فرعون وهامان وجنودهما ما كانوا
يحذرون ۔ قل يا أيها الكفار أنّى من الصادقين۔ فانظروا آياتي حتى حين۔
سنريهم آياتنا في الأفاق وفي انفسهم حجة قائمة وفتح مبين۔ حكم الله
الرحمن۔ لخليفة الله السلطان۔ يوتى له الملك العظيم۔ وتفتح على يده
فقره تمزق الاعداء سے یہ مراد ہے کہ ان پر حجت پوری کریں گے اور ہر ایک پہلو سے
اُن کے عذرات توڑ دیں گے اور فقرہ نری فرعون سے یہ مطلب ہے کہ حق کو کامل طور
پر کھول دیا جائے گا جس کے کھلنے سے مخالف ڈرتے ہیں ۔ منہ
☆
اس جگہ سلطان کے لفظ سے آسمانی بادشاہت مراد ہے اور ملک سے مراد روحانی ملک اور
خزائن سے مراد حقائق اور معارف ہیں ۔ منہ
اربعین نمبر ۲
الخزائن وتشرق الارض بنور ربها ذالك فضل الله وفي اعينكم عجيب ۔
السلام علیک انا انزلناك برهانا وکان الله قديرا۔ علیک برکات وسلام۔
سلام قولا من رب رحيم۔ انت قابل يأتيك وابل۔ تنزل الرحمة على ثلث ۔
العين وعلى الأخريين۔ ولنحيينك حيوة طيبة ۔ انا أتيناك الكوثر ۔ فصل
لربك وانحر ۔ انى انا الله فاعبدني ولا تستعن من غيري۔ اني انا الله لا اله
الا انا ۔ لا يد إلا يدى۔ انا اذا نزلنا بساحة قوم فساء صباح المنذرين۔ اني مع
الافواج أتيك بغتة ۔ فتح و ظفر ۔ اني اموج موج البحر۔ الفتنة ههنا فاصبر
كما صبر اولوا العزم۔ انا ارسلنا اليك شواظًا من نار۔ قد ابتلى المومنون ثم
۳۶) پر دالیک السلام۔ وعسى ان تكرهوا شيئا وهو خير لكم والله يعلم وانتم لا
تعلمون۔ الرحى تدور وينزل القضاء۔ ان فضل الله لات۔ وليس لاحد ان يرد
ما اتى۔ قل اى وربي انه لحق لا يتبدل ولا يخفى۔ وينزل ما تعجب منه۔
وحى من رب السموات العلى ان ربى لا يضل ولا ينسى۔ ظفر مبين۔ وانما
نؤخرهم الى اجل مسمى۔ انت معى وانا معك قل الله ثم ذره في غيه
يتمطى ۔ انه معك وانه يعلم السروما اخفى ۔ لا اله الا هو يعلم كل شيء
ويرى ان الله مع الذين اتقوا والذين هم يحسنون الحسنى۔ انا ارسلنا
احمد الى قومه فاعرضوا وقالوا كذَّابٌ اشر۔ وجعلوا يشهدون عليه
ويسيلون كماء منهمر ۔ ان حبّى قريب ۔ انه قريب مستتر۔ ويريدون ان
يقتلوك۔ يعصمك الله يكلأك الله انى حافظک۔ عناية الله حافظک۔
تری نسلا بعيدًا ابناء القمر ۔ انا كفيناك المستهزئين ۔ ان ربك لبالمرصاد۔
انه سيجعل الولدان شيبا ۔ الامراض تشاع۔ والنفوس تضاع۔ وسانزل وان
اربعین نمبر ۲
يومى لفصل عظيم۔ لا تعجبن من امرى۔ انا نريدان نعزک و نحفظک۔ یاتی
قمر الانبياء وامرك يتأتى ما انت ان تترك الشيطان قبل ان تغلبه۔ ويريدون
ان يطفئوا نور الله۔ والله غالب على امره ولكن اكثر الناس لا يعلمون۔ الفوق
معك والتحت مع اعدائك۔ واينما تولوا فثم وجه الله۔ قل جاء الحق وزهق
الباطل۔ الله الذي جعلك المسيح ابن مريم۔ لتنذر قومًا ما انذر آباء هم
ولتدعو قومًا آخرين۔ عسى الله ان يجعل بينكم وبين الذين عاديتم مودة۔ انا
نعلم الامروانا العالمين۔ الحمد لله الذين جعل لكم الصحر والنسب اذكر
نعمتي رئيت خديجتي۔ هذا من رحمة ربك يتم نعمته عليك ليكون آية
للمؤمنين۔ انت معى وانا معك يا ابراهيم۔ انت برهان وانت فرقان يرى الله
بک سبيله۔ انت القائم على نفسه مظهر الحى ۔ وانت منى مبدء الامر۔ وانت
من مائنا وهم من فشل۔ اذا التقى الفئتان فانى مع الرسول اقوم۔ وينصره
الملائكة۔ اني انا الرحمان ذوالمجد والعلى۔ وما ينطق عن الهوى ان هو الا
وحي يوحى۔ اردت ان استخلف فخلقت آدم۔ ولله الامر من قبل و من بعد۔
يا عبدى لا تخف ۔ الم ترانا نأتى الارض ننقصها من اطرافها۔ الم تعلم ان الله
على كل شيء قدير ۔ فقط۔
الراقم مرزاغلام احمد از قادیاں۔ ۲۷ دسمبر ۱۹۰۰ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان۔ تعداد اشاعت ۷۰۰
یہ الہام براہین احمدیہ میں درج ہے اور یہ حصہ اس الہام کا ہے جس میں کئی برس پہلے خبر دی گئی
تھی یعنی مجھے بشارت دی گئی تھی کہ تمہاری شادی خاندان سادات میں ہوگی اور اس میں سے
اولا د ہوگی تا پیشگوئی حدیث يتزوج ويولد له پوری ہو جائے ۔ یہ حدیث اشارت کر رہی
ہے کہ مسیح موعود کو خاندان سیادت سے تعلق دامادی ہو گا کیونکہ مسیح موعود کا تعلق جس سے وعدہ
يولد له کے موافق صالح اور طیب اولاد پیدا ہو ۔ اعلیٰ اور طیب خاندان سے چاہئے ۔ اور وہ
خاندان سادات ہے اور فقرہ خدیجتی سے مراد اولاد خدیجہ یعنی بنی فاطمہ ہے ۔ منہ
بمطابق تحفہ گولڑویہ و تریاق القلوب الہام کے درست الفاظ یہ ہیں ” الحمد لله الذی جعل لكم الصهر والنسب“ ۔ (ناشر)
اربعین نمبر ۳
اربعین نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَتحِيْنَ
اے ہمارے خدا! ہم میں اور ہماری قوم میں سا فیصلہ کر اور توبہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
عمار
آمین
اشتها را نعامی پانسور و پیه بنام حافظ محمد یوسف صاحب ضلع دار نهر
اور ایسا ہی اس اشتہار میں یہ تمام لوگ بھی مخاطب ہیں جن کے نام
ذیل میں درج ہیں
مولوی پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی ۔ مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی ۔ مولوی محمد بشیر
صاحب بھوپالوی مولوی حافظ محمد یوسف صاحب بھوپالوی ۔ مولوی تلطف حسین صاحب
دہلوی ۔ مولوی عبدالحق صاحب دہلوی صاحب تفسیر حقانی ب تفسیر حقانی مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ۔ مولوی
محمد صدیق صاحب دیو بند حال مدرس بچھر ایوں ضلع مراد آباد شیخ خلیل الرحمن صاحب جمالی سرساوه
ضلع سہارن پور۔ مولوی عبدالعزیز صاحب لدھیانہ۔ مولوی محمد صاحب لدھیانہ ۔ مولوی محمد حسن
صاحب لدھیانہ۔ مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری۔ مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی ثم امرتسری
الاعراف: ۹۰
اربعین نمبر ۳
مولوی غلام رسول صاحب عرف رسل بابا ۔ مولوی عبد اللہ صاحب ٹونکی لاہور ۔ مولوی عبد الله
صاحب چکڑالوی لاہور ۔ ڈپٹی فتح علی شاہ صاحب ڈپٹی کلکٹر نہر لاہوری منشی الہی بخش صاحب
اکو نٹنٹ لاہور منشی عبدالحق صاحب اکونٹنٹ پنشنر - مولوی محمد حسن صاحب ابوالفیض ساکن
بھینی ۔ مولوی سید عمر صاحب واعظ حیدرآباد۔ علماء ندوۃ الاسلام معرفت مولوی محمد علی صاحب
سکریٹری ندوۃ العلماء ۔ مولوی سلطان الدین صاحب جے پور ۔ مولوی مسیح الزمان صاحب
استاد نظام شاہ جہان پور ۔ مولوی عبد الواحد خاں صاحب شاہ جہان پور۔ مولوی اعزاز حسین
خانصاحب شاہ جہان پور ۔ مولوی ریاست علی خان صاحب شاہجہانپور ۔ سید صوفی جان شاہ
صاحب میرٹھ ۔ مولوی اسحاق صاحب پٹیالہ - جمیع علماء کلکتہ و بمبئی و مدراس - جميع سجادہ نشینان
و مشائخ ہندوستان - جميع اہل عقل و انصاف و تقوی و ایمان از قوم مسلمان ۔
واضح ہو کہ حافظ محمد یوسف صاحب ضلع دار نہر نے اپنے نافہم اور غلط کار مولویوں کی تعلیم
سے ایک مجلس میں بمقام لاہور جس میں مرزا خدا بخش صاحب مصاحب نواب محمد علی خاں
صاحب اور میاں معراج الدین صاحب لاہوری اور مفتی محمد صادق صاحب اور صوفی محمد علی
صاحب کلرک اور میاں چٹو صاحب لاہوری اور خلیفہ رجب دین صاحب تاجر لاہوری اور شیخ
یعقوب علی صاحب ایڈیٹر اخبار الحکم اور حکیم محمد حسین صاحب قریشی اور حکیم محمد حسین صاحب
تاجر مرہم عیسی اور میاں چراغ الدین صاحب کلرک اور مولوی یار محمد صاحب موجود تھے بڑے
اصرار سے یہ بیان کیا کہ اگر کوئی نبی یا رسول یا اور کوئی مامور من اللہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرے اور
اس طرح پر لوگوں کو گمراہ کرنا چاہے تو وہ ایسے افترا کے ساتھ تئیس برس تک یا اس سے زیادہ زندہ
رہ سکتا ہے یعنی افتر اعلی اللہ کے بعد اس قدر عمر پانا اس کی سچائی کی دلیل نہیں ہو سکتی اور بیان
کیا کہ ایسے کئی لوگوں کا نام میں نظیراً پیش کر سکتا ہوں جنہوں نے نبی یا رسول یا مامور من اللہ ﴿۳﴾
ہونے کا دعوی کیا اور تیس برس تک یا اس سے زیادہ عرصہ تک لوگوں کو سُناتے رہے
اربعین نمبر ۳
کہ خدا تعالیٰ کا کلام ہمارے پر نازل ہوتا ہے حالانکہ وہ کا ذب تھے۔ غرض حافظ صاحب نے محض
اپنے مشاہدہ کا حوالہ دے کر مذکورہ بالا دعوے پر زور دیا جس سے لازم آتا تھا کہ قرآن شریف کا وہ
ستدلال جو آیات مندرجہ ذیل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منجانب اللہ ہونے کے بارے
میں ہے صحیح نہیں ہے اور گویا خدا تعالیٰ نے سراسر خلاف واقعہ اس حجت کو نصاری اور یہودیوں اور
مشرکین کے سامنے پیش کیا ہے اور گویا ائمہ اور مفسرین نے بھی محض نادانی سے اس دلیل کو
مخالفین کے سامنے پیش کیا یہاں تک کہ شرح عقائد نسفی میں بھی کہ جو اہل سنت کے عقیدوں کے
بارے میں ایک کتاب ہے عقیدہ کے رنگ میں اس دلیل کو لکھا ہے اور علماء نے اس بات پر بھی
اتفاق کیا ہے کہ استخفاف قرآن یا دلیل قرآن کلمۂ کفر ہے مگر نہ معلوم کہ حافظ صاحب کو کس
تعصب نے اس بات پر آمادہ کر دیا کہ با وجود دعوی حفظ قرآن مفصلہ ذیل آیات کو بھول گئے ۔
اور وہ یہ ہیں :- ہیں : اِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ۔ وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ۔
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ۔ تَنْزِيلُ مِنْ رَّبِّ الْعُلَمِينَ۔ وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ
الْأَقَاوِيلِ۔ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ۔ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ
عَنْهُ حَجِزِینَ لج دیکھو سورۃ الحاقہ الجزو نمبر ۲۹۔ اور ترجمہ اس کا یہ ہے کہ یہ قرآن کلام
رسول کا ہے یعنی وحی کے ذریعہ سے اس کو پہنچا ہے۔ اور یہ شاعر کا کلام نہیں مگر چونکہ تمہیں
ایمانی فراست سے کم حصہ ہے اس لئے تم اس کو پہچانتے نہیں۔ اور یہ کا ہن کا کلام نہیں ۔
یعنی اس کا کلام نہیں جو جنات سے کچھ تعلق رکھتا ہو مگر تمہیں تدبر اور تذکر کا بہت کم حصہ دیا
گیا ہے اس لئے ایسا خیال کرتے ہو۔ تم نہیں سوچتے کہ کا ہن کس پست اور ذلیل حالت
میں ہوتے ہیں بلکہ یہ رب العالمین کا کلام ہے جو عالم اجسام اور عالم ارواح دونوں کا رب
ہے یعنی جیسا کہ وہ تمہارے اجسام کی تربیت کرتا ہے ایسا ہی وہ تمہاری روحوں کی
الحاقة : ۴۱ تا ۴۸
اربعین نمبر ۳
تربیت کرنا چاہتا ہے اور اسی ربوبیت کے تقاضا کی وجہ سے اُس نے اس رسول کو بھیجا ہے۔ اور
اگر یہ رسول کچھ اپنی طرف سے بنا لیتا اور کہتا کہ فلاں بات خدا نے میرے پر وحی کی ہے حالانکہ
وہ کلام اس کا ہوتا نہ خدا کا تو ہم اس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے اور پھر اس کی رگ جان کاٹ دیتے
اور کوئی تم میں سے اس کو بچانہ سکتا۔ یعنی اگر وہ ہم پر افترا کرتا تو اس کی سزا موت تھی کیونکہ وہ
اس صورت میں اپنے جھوٹے دعوئی سے افترا اور کفر کی طرف بلا کر ضلالت کی موت سے ہلاک
کرنا چاہتا تو اس کا مرنا اس حادثہ سے بہتر ہے کہ تمام دنیا اس کی مفتر یا نہ تعلیم سے ہلاک ہو۔
اس لئے قدیم سے ہماری یہی سنت ہے کہ ہم اُسی کو ہلاک کر دیتے ہیں جو دنیا کے لئے ہلاکت
کی راہیں پیش کرتا ہے اور جھوٹی تعلیم اور جھوٹے عقائد پیش کر کے مخلوق خدا کی روحانی موت
چاہتا ہے اور خدا پر افترا کر کے گستاخی کرتا ہے۔
اب ان آیات سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر یہ
دلیل پیش کرتا ہے کہ اگر وہ ہماری طرف سے نہ ہوتا تو ہم اس کو ہلاک کر دیتے اور وہ ہرگز زندہ
نہ رہ سکتا گو تم لوگ اس کے بچانے کے لئے کوشش بھی کرتے لیکن حافظ صاحب اس دلیل کو نہیں
مانتے اور فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی کی تمام و کمال مدت تیس برس کی تھی
اور میں اس سے زیادہ مدت تک کے لوگ دکھا سکتا ہوں جنہوں نے جھوٹے دعوے نبوت اور
رسالت کے کئے تھے اور باوجود جھوٹ بولنے اور خدا پر افترا کرنے کے وہ تیس برس سے زیادہ
مدت تک زندہ رہے لہذا حافظ صاحب کے نزدیک قرآن شریف کی یہ دلیل باطل اور بیچ ہے اور
اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ثابت نہیں ہو سکتی مگر تعجب کہ جبکہ مولوی رحمت اللہ ﴿۵﴾
صاحب مرحوم اور مولوی سید آل حسن صاحب مرحوم نے اپنی کتاب ازالہ اوہام اور
استفسار میں پادری فنڈل کے سامنے یہی دلیل پیش کی تھی تو پادری فنڈل صاحب کو
اربعین نمبر ۳
☆
اس کا جواب نہیں آیا تھا اور باوجود یکہ تو اریخ کی ورق گردانی میں یہ لوگ بہت کچھ مہارت رکھتے
ہیں مگر وہ اس دلیل کے توڑنے کے لئے کوئی نظیر پیش نہ کر سکا اور لاجواب رہ گیا اور آج حافظ
محمد یوسف صاحب مسلمانوں کے فرزند کہلا کر اس قرآنی دلیل سے انکار کرتے ہیں اور یہ معاملہ
صرف زبانی ہی نہیں رہا بلکہ ایک ایسی تحریر اس بارے میں ہمارے پاس موجود ہے جس پر حافظ
صاحب کے دستخط ہیں جو انہوں نے محبّی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کو اس عہد اقرار کے
ساتھ دی ہے کہ ہم ایسے مفتریوں کا ثبوت دیں گے جنہوں نے خدا کے مامور یا نبی یا رسول
ہونے کا دعویٰ کیا اور پھر وہ اس دعوی کے بعد تیئیس برس سے زیادہ جیتے رہے۔ یاد رہے کہ یہ
صاحب مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کے گروہ میں سے ہیں اور بڑے موحد مشہور ہیں اور ان
لوگوں کے عقائد کا بطور نمونہ یہ حال ہے جو ہم نے لکھا۔ اور یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں کہ
قرآن کے دلائل پیش کردہ کی تکذیب قرآن کی تکذیب ہے۔ اور اگر قرآن شریف کی ایک
دلیل کورڈ کیا جائے تو امان اٹھ جائے گا اور اس سے لازم آئے گا کہ قرآن کے تمام دلائل
جو توحید اور رسالت کے اثبات میں ہیں سب کے سب باطل اور بیچ ہوں اور آج تو حافظ
صاحب نے اس رڈ کے لئے یہ بیڑا اٹھایا کہ میں ثابت کرتا ہوں کہ لوگوں نے تیئیس برس
تک یا اس سے زیادہ نبوت یا رسالت کے جھوٹے دعوے کئے اور پھر زندہ رہے اور کل شائد
پادری فنڈل صاحب نے اپنے میزان الحق میں صرف یہ جواب دیا تھا کہ مشاہدہ اس بات پر
گواہ ہے کہ دنیا میں کئی کروڑ بت پرست موجود ہیں لیکن یہ نہایت فضول جواب ہے کیونکہ
بت پرست لوگ بت پرستی میں اپنے وحی من اللہ ہونے کا دعوی نہیں کرتے یہ نہیں کہتے کہ خدا
نے ہمیں حکم دیا ہے کہ بت پرستی کو دنیا میں پھیلاؤ ۔ وہ لوگ گمراہ ہیں نہ مفتری علی اللہ ۔ یہ
جواب امر متنازع فیہ سے کچھ تعلق نہیں رکھتا بلکہ قیاس مع الفارق ہے کیونکہ بحث تو دعوی نبوت
اور افتر اعلی اللہ میں ہے نہ فقط ضلالت میں ۔ منہ