بقیہ عربی وحی
اَربعین, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اربعین نمبر ۳
حافظ صاحب یہ بھی کہہ دیں کہ قرآن کی یہ دلیل بھی کہ لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةً إِلَّا اللَّهُ
لَفَسَدَتَا باطل ہے اور دعویٰ کریں کہ میں دکھلا سکتا ہوں کہ خدا کے سوا اور بھی چند خدا ہیں
جو سچے ہیں مگر زمین و آسمان پھر بھی اب تک موجود ہیں پس ایسے بہادر حافظ صاحب سے
سب کچھ امید ہے لیکن ایک ایمان دار کے بدن پر لرزہ شروع ہو جاتا ہے جب کوئی یہ بات ﴿۶﴾
زبان پر لاوے جو فلاں بات جو قرآن میں ہے وہ خلاف واقعہ ہے یا فلاں دلیل قرآن کی
باطل ہے بلکہ جس امر میں قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر زد پڑتی ہو ایماندار کا کام
نہیں کہ اس پلید پہلو کو اختیار کرے۔ اور حافظ صاحب کی نوبت اس درجہ تک محض اس لئے پہنچ
گئی کہ انہوں نے اپنے چند قدیم رفیقوں کی رفاقت کی وجہ سے میرے منجانب اللہ ہونے کے
دعوی کا انکار مناسب سمجھا اور چونکہ دروغ گو کو خدا تعالیٰ اسی جہان میں ملزم اور شرمسار کر دیتا
ہے اس لئے حافظ صاحب بھی اور منکروں کی طرح خدا کے الزام کے نیچے آگئے اور ایسا اتفاق
ہوا کہ ایک مجلس مجلس یا میں جس کا ہم اوپر ذکر کر آئے ہیں میری جماعت کے بعض لوگوں نے حافظ
صاحب کے سامنے یہ دلیل پیش کی کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں ایک شمشیر برہنہ کی طرح یہ حکم
فرماتا ہے کہ یہ نبی اگر میرے پر جھوٹ بولتا اور کسی بات میں افترا کرتا تو میں اس کی رگِ جان
کاٹ دیتا اور اس مدت دراز تک وہ زندہ نہ رہ سکتا ۔ تو اب جب ہم اپنے اس مسیح موعود کو اس
پیمانہ سے ناپتے ہیں تو براہین احمدیہ کے دیکھنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دعوی منجانب اللہ
ہونے اور مکالمات الہیہ کا قریباً تمہیں برس سے ہے اور اکیس برس سے براہین احمد یہ شائع
ہے پھر اگر اس مدت تک اس مسیح کا ہلاکت سے امن میں رہنا اس کے صادق ہونے پر دلیل
نہیں ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تیس برس تک موت
سے بچنا آپ کے سچا ہونے پر بھی دلیل نہیں ہے کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ نے اس جگہ ایک جھوٹے
الانبياء : ۲۳
اربعین نمبر ۳
مدعی رسالت کو تیس برس تک مہلت دی اور لو تقول علینا کے وعدہ کا کچھ خیال نہ کیا تو اسی
طرح نعوذ باللہ یہ بھی قریب قیاس ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی با وجود کا ذب ہونے
کے مہلت دے دی ہو مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کا ذب ہونا محال ہے۔ پس جو مستلزم
محال ہو وہ بھی محال ۔ اور ظاہر ہے کہ یہ قرآنی استدلال بدیہی الظہور جبھی ٹھہر سکتا ہے جبکہ
یہ قاعدہ کلی مانا جائے کہ خدا اس مفتری کو جو خلقت کے گمراہ کرنے کے لئے مامور من اللہ
ہونے کا دعوی کرتا ہو کبھی مہلت نہیں دیتا کیونکہ اس طرح پر اس کی بادشاہت میں گڑ بڑ پڑ
جاتا ہے اور صادق اور کا ذب میں تمیز اٹھ جاتی ہے۔ غرض جب میرے دعوے کی تائید میں
یہ دلیل پیش کی گئی تو حافظ صاحب نے اس دلیل سے سخت انکار کر کے اس بات پر زور دیا
کہ کا ذب کا تیس برس تک یا اس سے زیادہ زندہ رہنا جائز ہے اور کہا کہ میں وعدہ کرتا
ہوں کہ ایسے کا ذبوں کی میں نظیر پیش کروں گا جو رسالت کا جھوٹا دعوی کر کے تئیس برس تک
یا اس سے زیادہ رہے ہوں مگر اب تک کوئی نظیر پیش نہیں کی اور جن لوگوں کو اسلام کی کتابوں
پر نظر ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ آج تک علماء امت میں سے کسی نے یہ اعتقاد ظاہر نہیں کیا
کہ کوئی مفتری علی اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح تیس برس تک زندہ رہ سکتا ہے
بلکہ یہ تو صریح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر حملہ اور کمال بے ادبی ہے اور خدا تعالیٰ
کی پیش کردہ دلیل سے استخفاف ہے۔ ہاں ان کا یہ حق تھا کہ مجھ سے اس کا ثبوت مانگتے کہ
میرے دعوی مامور من اللہ ہونے کی مدت تیس برس یا اس سے زیادہ اب تک ہو چکی ہے
یا نہیں مگر حافظ صاحب نے مجھ سے یہ ثبوت نہیں مانگا کیونکہ حافظ صاحب بلکہ تمام علماء
اسلام اور ہندو اور عیسائی اس بات کو جانتے ہیں کہ براہین احمد یہ جس میں یہ دعولٰی ہے اور
جس میں بہت سے مکالمات الہیہ درج ہیں اس کے شائع ہونے پر اکیس برس گزر چکے
اربعین نمبر ۳
ہیں اور اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ قریباً تمہیں برس سے یہ دعوی مکالمات الہیہ شائع کیا گیا ہے۔
اور نیز الہام الیس الله بکاف عبده جو میرے والد صاحب کی وفات پر ایک انگشتری پر
کھودا گیا تھا اور امرتسر میں ایک مہر کن سے کھدوایا گیا تھا وہ انگشتری اب تک موجود ہے اور ﴿۸﴾
وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے طیار کروائی اور براہین احمد یہ موجود ہے جس میں یہ الہام
اليس الله بكاف عبدۂ لکھا گیا ہے۔ اور جیسا کہ انگشتری سے ثابت ہوتا ہے یہ بھی چھبیس
برس کا زمانہ ہے۔ غرض چونکہ یہ تمیں سال تک کی مدت براہین احمدیہ سے ثابت ہوتی ہے اور
کسی طرح مجال انکار نہیں اور اسی براہین کا مولوی محمد حسین نے ریو یو بھی لکھا تھا لہذا حافظ
صاحب کی یہ مجال تو نہ ہوئی کہ اس امر کا انکار کریں جو اکیس سال سے براہین احمد یہ میں
شائع ہو چکا ہے نا چار قرآن شریف کی دلیل پر حملہ کر دیا کہ مثل مشہور ہے کہ مرتا کیا نہ کرتا ۔
سو ہم اس اشتہار میں حافظ محمد یوسف صاحب سے وہ نظیر طلب کرتے ہیں جس کے پیش
کرنے کا انہوں نے اپنی دستخطی تحریر میں وعدہ کیا ہے ہم یقیناً جانتے ہیں کہ قرآنی دلیل کبھی
ٹوٹ نہیں سکتی یہ خدا کی پیش کردہ دلیل ہے نہ کسی انسان کی ۔ کئی کم بخت بد قسمت دنیا میں
آئے اور انہوں نے قرآن کی اس دلیل کو توڑنا چاہا مگر آخر آپ ہی دنیا سے رخصت ہو
گئے مگر یہ دلیل ٹوٹ نہ سکی۔ حافظ صاحب علم سے بے بہرہ ہیں اُن کو خبر نہیں کہ ہزار ہا نامی
علماء اور اولیاء ہمیشہ اسی دلیل کو کفار کے سامنے پیش کرتے رہے اور کسی عیسائی یا یہودی کو
طاقت نہ ہوئی کہ کسی ایسے شخص کا نشان دے جس نے افترا کے طور پر مامور من اللہ ہونے کا
دعوی کر کے زندگی کے تیئیس برس پورے کئے ہوں پھر حافظ صاحب کی کیا حقیقت اور سرمایہ
ہے کہ اس دلیل کو توڑسکیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ اسی وجہ سے بعض جاہل اور نافہم مولوی میری
ہلاکت کے لئے طرح طرح کے حیلے سوچتے رہے ہیں تا یہ مدت پوری نہ ہونی پاوے جیسا کہ