آریہ دھرم

حصہ 9

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

१५
آریہ دھرم
مدرس عربی سہارنپور - محمد زکریا صاحب ساکن سہارنپور۔ امام موہال نہر سدہ نے محمود بخش صاحب گرد اور راجباہ ہتار ضلع
علی صاحب نمبردار بلاس پور ضلع سہارنپور ۔ علاؤ الدین صاحب ملتان ۔ نبی بخش صاحب گرد اور نهر را در برکت علی
سہارن پور ۔ احمد جان صاحب سہارن پور احمد حسین صاحب صاحب گرد اور نهر رر ر الہی بخش صاحب امیدوار ساکن
سہارنپور۔ محمد یاسین صاحب سوداگر سہارن پور - زین الدین ملتان سابق محر محکمہ انہار ملتان ۔ اللہ داد صاحب گرد اور نہر رر
احمد صاحب سوداگر سہار پور منشی رحیم بخش صاحب سہارن پور محمد حسن خان صاحب زمیندار ۔ مہتاب نمبردار موضع بتار
محمد ابراہیم صاحب سہارن پور ۔ نبی بخش صاحب سہارن پور ضلع ملتان ۔
اجنالہ ضلع امرتسر و غیره
حمید اللہ صاحب سہارنپور۔ محمد ابراہیم صاحب سوداگر
سہارنپور ۔ وحید خان صاحب امر و ہ ضلع مراد آباد حکیم اللہ برکت علی شاہ صاحب اجنالہ ضلع امرتسر ڈاکٹر محمد یاسین صاحب
خان صاحب ضلع بلند شہر ۔ ظہور اللہ صاحب کھا تو لی ضلع مظفر نگر ویٹری اسٹنٹ جسر وال ضلع امرتسر امام الدین صاحب دوکان
اللہ دیا صاحب تھا نہ بہون ضلع مظفر نگر ۔ نبی بخش صاحب حسین دار را در کرم الدین صاحب منصرم ساکن فتح گڑھ ضلع لاہور ۔
بخش صاحب را در منظور محمد صاحب رر ر رحیم بخش صاحب د مولوی غلام صاحب مدرس اول جسر وال ضلع امرتسر شیخ نبی بخش
ر محمد اسماعیل صاحب رئیس سہار پنپور ۔ سید حید حسن صاحب صاحب دوکان دار در در بلند خان صاحب رئیس نیپال ضلع
سہارنپور۔ مناظر الدین سہارن پور۔ محمد صدیق صاحب امرتسر ۔ حیدر حسین صاحب قانون گوئے اجنالہ ضلع امرت سر محمد
سہارنپور ۔ حافظ نور رمضان صاحب پانی پت ضلع کرنال محمد عمر وارث صاحب محرر در فضل الدین صاحب عرضی نویس در
الدین صاحب عبدالرحمن صاحب سہارنپور۔ ذوالفقار خان رر علی بخش صاحب نمبر دار ملک پور ضلع امرتسر کریم بخش صاحب
صاحب سوداگر سہارن پور۔ محمد ابراہیم صاحب سہارنپور نمبر داری در عبدالواحد صاحب پٹواری ررروڈے خاں صاحب
سرفراز خان صاحب تھانہ دار پنشنر سہارنپور - عمرخان صاحب جمعدار ملک پور در پیر بخش صاحب لو بار ساکن لو بار که ضلع رر
حافظ کریم بخش صاحب ر عبد الکریم صاحب رر عبدالی و کریم حسن محمد صاحب شیخ دلاور صاحب زمیندار۔ نبی بخش صاحب
بخش صاحبان در علاء الدین صاحب مدرس مدرسه انجمن مدرس اجنالہ ضلع امرت سر محسن علی صاحب دوم مدرس اجنالہ -
اسلام سہارن پور ساکن نور محل ضلع جالندھر ۔
ملتان و علاقه ملتان
متوطن قلعہ سوبھا سنگھ سیالکوٹ ۔ غلام دستگیر صاحب نائب مدرس
اجناله متوطن جسر وال در شیخ رحیم بخش صاحب ۔ قطب شاہ
صاحب غلام حسین صاحب قاضی - ۶ قاضی غلام رسول
مرزا نیاز بیگ صاحب ساکن کلانور ضلع گورداسپور ۔ الطاف صاحب جسر وال در کرم الدین صاحب پٹواری پنال در خدا بخش
حسین صاحب سب اور سیر موہال نہر سدہ نی ملتان ۔ عبدالغنی صاحب نائب تحصیلدار حصہ دار مدہ پہلو وال ضلع در غلام رسول
صاحب سب اور سیر میاں محمد صاحب ٹھیکدار محمد بخش صاحب امام مسجد مدہ پہلو وال ررعبداللہ خان صاحب پنشن خوار
صاحب مجیٹھہ موہال نہر سدہ نے اسسٹنٹ سب اور سیر - جسر وال در محمد ابراہیم صاحب لوہیاں رر شیخ رحمت اللہ صاحب
محب علی صاحب گرد اور ملتان امام بخش پنسال نویس اللہ سوداگر جسر وال
شیخ عمر بخش صاحب
د تا صاحب گرد اور نہر راجباہ ہتا ضلع ملتان ۔ غلام صاحب چپراسی
//

حوالدار عیسی پور رخلیل خان صاحب اعلیٰ نمبر دار عمر پور رشاہ سوار سوداگر سیالکوٹ ۔ محمد ابراہیم صاحب در امرتسر مولا بخش
صاحب مالک عمر پور را براہیم خان صاحب حصہ دار عمر پور را فتح خان صاحب گماشته - غلام رسول صاحب سوداگر رر اللہ بخش
صاحب حصہ دار عمر پوری فضل الدین صاحب موروثی عمر پور فیروز سابق ڈپٹی انسپکٹر لاہور شیخ عبداللہ صاحب قریشی جزیرہ
خان صاحب حصہ دار عمر پور را دین محمد صاحب اجنالہ میاں ہیرا مکہ معظمہ محمد حافظ صاحب ڈپٹی انسپکٹر کشمیر ساکن بھیرہ
صاحب زمیندار کمال پورمیاں بڑھا صاحب حصہ دار و سا ہو کارنسو کی ضلع شاہ پور رحیم بخش صاحب نقشہ نویس لاہور محمد شریف
رر نبی بخش صاحب راجپوت چماری ر اللہ داد خاں صاحب ولد علی صاحب ٹھیکہ دار ہیلاں ضلع گجرات نور علی صاحب سوداگر
اکبر خاں صاحب نمبر دار محلانوالہ قاضی امام الدین صاحب نسو کے پشاور / کرم الدین صاحب سوداگر وزیر آباد ضلع
چوہدری امام الدین صاحب علاقہ امرتسر غلام محمد صاحب نمبردار کمال گوجرانوالہ ۔ شیخ عبدالغفار صاحب سوداگر کشمیر محمد خلیل
پورخرد محمد یار علی نمبر دار شہزادہ مقبول حسین صاحب ہیڈ ماسٹر سکول صاحب سوداگر در رسید غلام رسول صاحب واعظ کشت
رامداس در فضل حسین صاحب گرداور و قانون گوئے - ر وقانون گوئے حلقہ دار جموں ۔ شہاب الدین صاحب منصرم کشمیر ارجن ضلع
چماری ضلع امرتسر ۔ قاضی اکبر علی صاحب وثیقہ نویس تبڑھ راولپنڈی۔ عبدالعزیز صاحب سوداگر کشمیری غلام محمد ا "
کلان در گلو خان صاحب نمبر دار اعلی در در باشم علی صاحب وثیقہ عبدالرحیم صاحب سوداگر رر عبدالعزیز صاحب سابقہ منشی
نویس را در حکیم گوہر علی صاحب رر ر صادق شاہ صاحب حوالات کشمیر - سید حسن علی صاحب منصرم بند و بست بٹالہ
چمیاری ر محمد خان صاحب نمبر دار جسر وال ضلع امرتسر ۔ ضلع گورداسپور - حاجی محمد نوردین صاحب سابق وزیر اعظم
بلاد متفرقات
راجہ جموں ۔ غلام جیلانی صاحب سوداگر ماسٹر خدا بخش
فتح محمد صاحب بزدار بلوچ ساکن لیہ ضلع ڈیرہ اسماعیل صاحب کشمیر ۔ حبیب اللہ صاحب شال مرچنٹ کشمیر ۔
خاں سید بہادر علی شاہ صاحب چنیوٹ ضلع جھنگ عبداللہ سید حبیب شاہ صاحب خلف غلام محی الدین صاحب
خان صاحب لیہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان شمس الدین لدھیانہ فضل الہی صاحب سب اور سیر ۔ مولوی محمد حافظ
صاحب میونسپل کمیٹی کشمیر ساکن بھیرہ ضلع شاہ پور پیر بخش اللہ صاحب کشمیری۔ بابو محمد دین صاحب دفتر ریزیڈنسی کشمیر ۔ بابو
صاحب تار بابو وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ مولا داد
صاحب اسٹنٹ مینجر سیالکوٹ ۔ غلام جیلانی صاحب دل محمد صاحب ایضا مصطفی شاہ صاحب خانقاہ شاہ ہمدان رحمت
اللہ علیہ ۔ مہر صدر الدین صاحب در مہر بہار شاہ صاحب / محمد
حسین سراج صاحب ایرانی محمد حسن سراج صاحب ایرانی
نوٹ : ان صاحبوں کے سوا اور بہت سے صاحب ہیں جنہوں نے نوٹس پر دستخط کئے ہیں۔ اگر سب لکھے
جاتے تو چار ہزار سے زیادہ نوبت پہنچتی ۔ مگر طول سے اندیشہ کر کے اسی قدر پر کہ (۷۰۴) ہیں کفایت کی گئی
ہے۔ منه

بسم الله الرحمن الرحیم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته اما بعد اے غمخواران دین اسلام و محبان خیر الا نام علیہ الف
الف سلام میں اس وقت ایک نہایت ضروری التماس آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اور
خدا تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں
کہ اس التماس کے قبول کرنے کے لئے آپ لوگوں کے سینوں کو کھولے اور اس مقصد کے فوائد
آپ لوگوں کے دلوں میں الہام کرے کیونکہ کوئی امر گو کہ کیسا ہی عمدہ اور سراسر خیر اور مصلحت پر
مبنی ہو مگر تب بھی اس کی بجا آوری کے لئے جب تک خدا تعالیٰ سے قوت نہ ملے ہرگز انسان
ضعیف البنیان سے ہو نہیں سکتا اور وہ
التماس یہ ہے
کہ آپ صاحبوں پر یہ بات پوشیدہ نہیں ہوگی کہ ان دنوں میں دینی مباحثات ومناظرات کا
اس قدر ایک طوفان برپا ہے کہ جہاں تک تاریخ وفا کر سکتی ہے اُس کی کوئی نظیر پہلے زمانوں میں
معلوم نہیں ہوتی اور اس معاملہ میں اس قدر تالیفات بڑھ گئی ہیں کہ پادری صاحبان کی ایک
رپورٹ میں میں نے پڑھا ہے کہ چند سال میں چھ کروڑ کتا بیں ان کی طرف سے شائع ہوئیں
ایسا ہی اہل اسلام کی طرف سے کروڑ ہا تو نہیں مگر صد ہا رسالوں تک تو نوبت پہنچی ہوگی اور
آر یہ صاحبوں کی کتابیں جو اسلام کے مقابل پر یا عیسائیوں کے مقابل لکھی گئیں اگر چہ
تعداد میں تو کم ہیں مگر گالیاں دینے اور دل آزار کلمات لکھنے میں اول نمبر پر ہیں اور یہ بے
تہذیبی اور بد زبانی دن بدن بڑھتی جاتی ہے آپ جانتے ہیں کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ بد
جو کسی قوم کے پیشوا کو گالی دینا اُس کا اصول نہیں کیونکہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہم اُن پیمبروں پر
نوٹ: یہ وہ خطوط ہیں جو مسلمانوں کی خدمت میں دستخط کرانے کیلئے بھیجے گئے ہیں۔

ایمان لائے ہیں جن کا ذکر قرآن میں ہے اور یہ بھی ہمارا عقیدہ ہے کہ ہر یک قوم میں کوئی نہ کوئی
مصلح گذرا ہے اور ہمیں یہ بھی تعلیم دی گئی ہے کہ ہم پورے علم کے بغیر کسی کی نسبت کوئی رائے
ظاہر نہ کریں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ )
وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولئِكَ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا سو یہ پاک عقد ے لیے سو یہ پاک عقائد ہمیں بے جا
بد زبانیوں اور متعصبانہ نکتہ چینیوں سے محفوظ رکھتے ہیں مگر ہمارے مخالف چونکہ تقویٰ کی راہوں
سے بالکل دور اور بے قید اور خلیج الرسن ہیں او ن ہیں اور قرآن کریم جو سب سے پیچھے آیا اُن کو طبعاً برا
معلوم ہوتا ہے لہذا وہ جلد محش گوئی اور بد زبانی اور توہین کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اور سچی باتوں
کے مقابل پر افتراؤں سے کام لیتے ہیں چنانچہ اس تیس سال کے عرصہ میں ہمارے مخالفوں نے
اس قدر بخش گالیاں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی کتابوں میں دی ہیں اور اس قدر افترا
اسلامی تعلیم پر کئے ہیں کہ میں یہ دعوٹی سے کہتا ہوں کہ آپ لوگ تیرہ سو گذشتہ سالوں میں یعنی
اسلام کے ابتدائی زمانہ سے آج تک اس کی نظیر نہیں پاؤ گے اور اسی پر بس نہیں بلکہ یہ نا جائز
طریق ترقی پر ہے اس لئے ہر یک ایسے سچے مسلمان کا فرض ہے کہ جو درحقیقت اپنے تئیں
مسلمان سمجھتا ہے کہ ایسے موقعہ پر بے غیرتوں اور بے ایمانوں کے رنگ میں بیٹھا نہ رہے بلکہ جیسا
کہ اپنی حفظ عزت کے لئے کوشش کرتا ہے اور جب عزت برباد ہونے کا کوئی موقعہ پیش آ وے تو
جہاں تک طاقت وفا کرتی اور بس چل سکتا ہے اپنی آبرو کے بچاؤ کے لئے کوئی تدبیر باقی نہیں
چھوڑتا بلکہ ہزار ہا روپیہ پانی کی طرح بہا دیتا ہے ایسا ہی شریف اور سچے مسلمانوں کے لئے بھی
زیبا ہے کہ اُس پیارے رسول کی عزت کے لئے بھی جس کی شفاعت کی امید رکھتے ہیں کوشش
کریں اور ایمانی نمونہ دکھلانے سے نامراد نہ جائیں ۔
شاید بعض صاحبوں کی یہ رائے ہو کہ کیا ضرور ہے کہ اسلام کی طرف سے مذہبی تالیفات ہوں
اور کیوں اس طریق کو اختیار نہ کیا جائے کہ مخالفوں کی تحریرات کا جواب ہی نہ دیں اس کے جواب
میں عرض کیا جاتا ہے کہ اول تو کوئی مذہب بغیر دعوت اور امر معروف اور نہی منکر کے قائم نہیں
نوٹ ۔ یعنی جس بات کا تجھ کو یقینی علم نہیں دیا گیا اس بات کا پیرو کارمت بن اور یا درکھ کہ کان اور آنکھ
اور دل جس قدر اعضاء ہیں ان سب اعضاء سے باز پرس ہوگی ۔ منہ
لے بنی اسرائیل : ۳۷

رہ سکتا اور اگر ایسا ہونا فرض بھی کر لیں تو پھر اسلام جیسا کوئی مذہب مصیبت زدہ نہیں ہوگا کیونکہ
جس حالت میں پادری صاحبان و آریہ صاحبان وغیرہ پورے زور وشور سے اسلام پر حملہ کر رہے
ہیں اور چاہتے ہیں کہ اُس کو نابود کر دیں اور ہر یک رنگ سے کیا علم طبعی کے نام سے اور کیا علم
طب اور تشریح کے بہانہ سے اور کیا علم ہیئت کے پردہ میں انواع اقسام کے دھو کے لوگوں کو
دے رہے ہیں اور ٹھٹھے اور ہنسی اور تحقیر کو انتہا تک پہنچا دیا ہے پھر اگر ہمارے معزز بھائیوں کی
طرف سے یہی تدبیر ہے کہ چپ رہو اور سنے جاؤ تو یہ خاموشی مخالفوں کی یک طرفہ ڈگری کا
موجب ہوگی اور نعوذ باللہ ہماری خاموشی ثابت کر دے گی کہ ہر یک الزام اُن کا سچا ہے اور اگر ہم
الزامی جواب دیں چنانچہ کئی سال سے دیئے جاتے ہیں تو کوئی اُن کی طرف متوجہ نہیں ہوتا اور
ہمارا وقت برباد جاتا ہے اور بار بار وہی باتیں اور وہی بہتان ہتک آمیز الفاظ کے ساتھ سناتے
ہیں جو لوگ حیا اور شرم کو چھوڑ دیں اُن کا منہ بجز قانون کے اور کون بند کرے اور ہم اپنے بھائیوں
کے صوابدید سے کل مناظرات اور مباحثات اور تحریر اور تقریر سے دست بردار ہو سکتے ہیں اور
چپ رہ سکتے ہیں مگر کیا ہمارے معزز بھائی ذمہ دار ہو سکتے ہیں کہ مخالفانہ حملہ کرنے سے ہندوستان
کے تمام پادریوں اور آریوں اور برہموؤں کو بھی چپ کرادیں گے اور اگر نہیں کراسکتے اور اُن کی
گالیوں اور سب وشتم کی کوئی اور تدبیر ان کے ہاتھ میں نہیں تو پھر یہ بات کیوں حرام ہے کہ ہم
اپنی محسن گورنمنٹ سے اس بارہ میں مدد لیں اور اُن آئندہ خطرات سے اپنی قوم اور نیز دوسری
قوموں کو بھی بچالیں جو ایسے بے قیدی کے مناظرات میں ضروری الوجود ہیں۔
سو بھا ئیو یہ تدبیر عمدہ نہیں ہے کہ ہر روز ہم گالیاں سنیں اور روا رکھیں کہ ہندوؤں کے لڑکے
بازاروں میں بیٹھ کر اور عیسائیوں کی جماعتیں ہر یک کو چہ گلی میں ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو
گندی گالیاں نکالیں اور آئے دن پر تو ہین کتابیں شائع کریں ۔ بلکہ اس وقت ضروری تدبیر
یہ ہے کہ ایسے لوگوں کا منہ بند کرنے کے لئے سرکاری قانون سے مدد لیں اور اُس درخواست
کے موافق جو گورنمنٹ کی توجہ کے لئے علیحدہ لکھی گئی ہے اس مضمون کا گورنمنٹ عالیہ

سے قانون پاس کر اویں کہ آئندہ مناظرات و مجادلات میں بغرض رفع فتنہ و فساد عام آزادی اور
بے قیدی کو محدود کر دیا جاوے اور ہر یک قوم کے لوگ اعتراض اور نکتہ چینی کے وقت ہمیشہ دو
باتوں کے پابند رہیں۔
(۱) یہ کہ ہر یک فریق جو کسی دوسرے فریق پر کوئی اعتراض کرے تو صرف اُس صورت میں
اعتراض کرنے کے وقت نیک نیت سمجھا جائے کہ جب اعتراض میں وہ باتیں نہ پائی جائیں جو
خود اس کے مسلم عقیدہ میں پائی جاتی ہیں یعنی ایسا اعتراض نہ ہو جو وہ اس کے عقیدہ پر بھی وارد ہوتا
ہو اور وہ بھی اُس سے ایسا ملزم ہو سکتا ہو جیسا کہ اُس کا مخالف اور اگر کوئی اس قاعدہ سے تجاوز
کرے اور وہ تجاوز ثابت ہو جاوے تو بغیر حاجت کسی دوسری تحقیقات کے یہ سمجھا جاوے کہ اُس
نے محض بد نیتی سے ایک مذہبی امر میں اپنے مخالف کا دل دکھانے کے لئے یہ حرکت کی ۔
(۲) یہ کہ ہر یک معترض ایسے اعتراض کرنے کا ہرگز مجاز نہ ہو کہ جو ان کتب مشتہرہ کے مخالف ہو
جن کو کسی فریق نے حصر کے طور پر اپنی مسلمہ کتابیں قرار دے کر ان کی نسبت اشتہار شائع کرایا
ہے اور اگر کوئی شخص ایسا کرے تو قانونا یہ قرار دیا جائے کہ اُس نے ایک ایسا امر کیا جو نیک نیتی
کے برخلاف ہے اور جو شخص ان دونوں تجاوزوں میں سے کوئی ایک تجاوز کر کے یا دونوں کر کے
کسی قسم کی صریح ہجو یا اشارہ یا کنایہ سے کسی فریق کا دل دکھاوے تو وہ دفعہ ۲۹۸ تعزیرات کا
مجرم قرار دے کر اس سزا کا مستوجب سمجھا جائے جو قانون کی حد تک ہے۔
یہ قانون ہے جس کا پاس کرانا ضروری ہے سوالے بزرگو اور دین اسلام کے غمخوارو
برائے خدا اس تحریر پر غور کر کے اُس درخواست کو اپنے دستخطوں سے مزین کرو جو اس قانون
کے پاس کرنے کے لئے لکھی گئی ہے تا فساد انگیز جھگڑے کم ہو جائیں اور گورنمنٹ کو آرام ملے اور
ملک میں صلح کاری اور امن پیدا ہو اور ملک کے باشندوں کے کینے ترقی کرنے سے روکے جائیں۔
بھائیو اس قانون کے پاس ہونے میں بہت ہی برکتیں ہیں اور سچے دین کو اس سے بہت ہی مددملتی
ہے اور مفسدوں اور افترا پردازوں کے منہ بند ہو جاتے ہیں گورنمنٹ کے کسی منشاء کے

مخالف یہ کارروائی نہیں بلکہ ہماری دانا گورنمنٹ خود ایسی باتوں کو ہمیشہ سوچتی ہے جس سے اس
ملک کے فتنے اور فساد کم ہوں اور لوگ ایک دل ہو کر گورنمنٹ کی خدمت میں مشغول رہیں اور نیز
یہ وہ مبارک طریق ہے جن سے آئندہ بے جا حملہ کرنے والے رک جائیں گے اور ہر یک جاہل
متعصب مناظرہ اور مجادلہ کے لئے جرات نہیں کر سکے گا اور یہ امر تمام اُن لوگوں کے لئے مفید
ہے جو یا وہ لوگوں کا کسی تدبیر سے منہ بند کرنا چاہتے ہیں اور اگر کسی صاحب نے ایسے مبارک
محضر پر دستخط نہ کئے جس سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت مفتری لوگوں کے افتراؤں
سے بچ جاتی ہے اور اسلام بہت سے کمینہ اور سراسر دروغ حملوں سے امن میں آ جاتا ہے تو اس کا
اسلام نہایت بودا اور تاریکی میں پڑا ہوا ثابت ہوگا اور ہم عزم بالجزم رکھتے ہیں کہ جیسا کہ اس
موقع پر ہم دینی غم خواروں کا باعزت نام مخلصانہ دعا ۔ ما با عزت نام مخلصانہ دعائے خیر کے ساتھ نہایت شوق سے شائع
کریں گے تا ان کی مردی اور سعادت عامہ خلائق پر ظاہر ہو ایسا ہی ہم ایک پُر درد تقریر کے
ساتھ ان بخیل اور پست فطرت لوگوں کے نام بھی اپنے رسالہ میں شائع کر دیں گے جنہوں نے
ہمارے سید و مولی محمد مصطفیٰ خاتم الانبیاء فخر الاصفیاء کی حمایت عزت کے لئے کچھ بھی غم خواری اور
حمیت ظاہر نہ کی ۔ بھائیو کیا یہ مناسب ہے کہ آپ لوگ تو عزت کی کرسیوں پر بیٹھیں اور بڑے
بڑے القاب پائیں اور ہمارے پیارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر یک طرف سے گالیاں
دی جائیں اور تحریر اور تقریر میں سراسر افتراء سے نہایت بے عزتی اور توہین کی جائے اور آپ
لوگ ایک ادنی تدبیر کرنے سے بھی دریغ کریں ۔ نہیں ہرگز نہیں شریف اور نجیب لوگ ہرگز دریغ
نہیں کریں گے اور جو خبیث النفس دریغ کرے گا وہ مسلمان ہی نہیں ۔
مبادا دل آن فرومایه شاد
که از بهر دنیاد ہد دیں بباد
راقم خاکسار خادم دین مصطفی غلام احمد قادیانی
۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء

یوه درخواست ہے جو بمراد منظوری گورنمنٹ میں بعد تکمیل دستخطوں کے بھیجی جائے گی
درخواست
آریہ دھرم
یه درخواست مسلمانان برٹش انڈیا کی طرف سے جن کے نام ذیل میں درج ہیں بحضور
جناب گورنر جنرل ہند دام اقبالہ اس غرض سے بھیجی گئی ہے کہ مذہبی مباحثات اور مناظرات کو اُن
ہوگئی
ناجائز جھگڑوں سے بچانے کے لئے جو طرح طرح کے فتنوں کے قریب پہنچ گئے ہیں اور
خطرناک حالت پیدا کرتے جاتے ہیں اور ایک وسیع بے قیدی ان میں طوفان کی طرح نمودار
ئی ہے دو مندرجہ ذیل شرطوں سے مشروط فرما دیا جاوے اور اسی طرح اُس وسعت اور بے
قیدی کو روک کر ان خرابیوں سے رعایا کو بچایا جاوے جو دن بدن ایک مہیب صورت پیدا کرتی
جاتی ہیں جن کا ضروری نتیجہ قوموں میں سخت دشمنی اور خطرناک مقدمات ہیں ۔ ان دو شرطوں میں
سے پہلی شرط یہ ہے کہ برٹش انڈیا کے تمام وہ فرقے جو ایک دوسرے سے مذہب اور عقیدہ میں
اختلاف رکھتے ہیں اپنے فریق مخالف پر کوئی ایسا اعتراض نہ کریں جو خود اپنے پر وارد ہوتا ہو یعنی
اگر ایک فریق دوسرے فریق پر مذہبی نکتہ چینی کے طور پر کوئی ایسا اعتراض کرنا چاہے جس کا
ضروری نتیجہ اس مذہب کے پیشوا یا کتاب کی کسر شان ہو جس کو اس فریق کے لوگ خدا تعالیٰ کی
طرف سے مانتے ہوں تو اُس کو اس امر کے بارے میں قانونی ممانعت ہو جائے کہ ایسا اعتراض
اپنے فریق مخالف پر اس صورت میں ہرگز نہ کرے جبکہ خود اس کی کتاب یا اُس کے پیشوا پر وہی
اعتراض ہو سکتا ہو دوسری شرط یہ ہے کہ ایسے اعتراض سے بھی ممانعت فرما دی جائے جو ان
کتابوں کی بناء پر نہ ہو جن کو کسی فریق نے اپنی مسلم اور مقبول کتابیں ٹھہرا کر ان کی ایک چھپی
ہوئی فہرست اپنے ایک کھلے کھلے اعلان کے ساتھ شائع کرادی ہو اور صاف اشتہار دیدیا ہو کہ
یہی وہ کتابیں ہیں جن پر میرا عقیدہ ہے اور جو میری مذہبی کتابیں ہیں سو ہم تمام درخواست
کنندوں کی التماس یہ ہے کہ ان دونوں شرطوں کے بارے میں ایک قانون پاس ہو کر اس کی
خلاف ورزی کو ایک مجرمانہ حرکت قرار دیا جاوے اور ایسے تمام مجرم دفعہ ۲۹۸ تعزیرات ہند یا
جس دفعہ کی رو سے سر کار مناسب سمجھے سزا یاب ہوتے رہیں ۔ اور جن ضرورتوں کی بناء پر ہم رعایا
سرکار انگریزی کی اس درخواست کے لئے مجبور ہوئے ہیں وہ تفصیل ذیل ہیں۔

اولد
آریہ دھرم
۷۰ اول یہ کہ ان دنوں میں مذہبی مباحثوں کے متعلق سلسلہ تقریروں اور تحریروں کا اس قدر ترقی
پذیر ہو گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے اس قدر سخت بد زبانیوں نے ترقی کی ہے کہ دن بدن باہمی
کینے بڑھتے جاتے ہاتے ؟ ہیں اور ایک ایک زن زور کے ساتھ بخش گوئی اور ٹھٹھے اور ہنسی کا دریا بہہ رہا ہے اور
چونکہ اہل اسلام اپنے برگزیدہ نبی اور اُس مقدس کتاب کے لئے جو اُس پاک نبی کی معرفت ان
کو ملی نہایت غیرت مند ہیں لہذا جو کچھ دوسری قو میں طرح طرح کے مفتریا نہ الفاظ اور رنگا رنگ
کی پر خیانت تحریر اور تقریر سے ان کے نبی اور اُن کی آسمانی کتاب کی تو ہین سے اُن کے دل
دکھا رہے ہیں یہ ایک ایسا زخم اُن کے دلوں پر ہے کہ شاید ان کیلئے اس تکلیف کے برابر دنیا میں
اور کوئی بھی تکلیف نہ ہو اور اسلامی اصول ایسے مہذبانہ ہیں کہ یا وہ گوئی کے مقابل پر مسلمانوں کو
یا وہ گوئی سے روکتے ہیں مثلاً ایک معترض جب ایک بے جا الزام مسلمانوں کے نبی علیہ السلام پر
کرتا ہے اور ٹھٹھے اور ہنسی اور ایسے الفاظ سے پیش آتا ہے جو بسا اوقات گالیوں کی حد تک پہنچ
جاتے ہیں تو اہل اسلام اُس کے مقابل پر اس کے پیغمبر اور مقتدا کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ اگر وہ
پیغمبر اسرائیلی نبیوں میں سے ہے تو ہر یک مسلمان اُس نبی سے ایسا ہی پیار کرتا ہے جیسا کہ اس کا
فریق مخالف وجہ یہ کہ مسلمان تمام اسرائیلی نبیوں پر ایمان رکھتے ہیں اور دوسری قوموں کی نسبت
بھی وہ جلدی نہیں کرتے کیونکہ انہیں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ کوئی ایسا آباد ملک نہیں جس میں کوئی
مصلح نہیں گذرا اس لئے گذشتہ نبیوں کی نسبت خاص کر اگر وہ اسرائیلی ہوں ایک مسلمان ہرگز
بد زبانی نہیں کر سکتا بلکہ اسرائیلی نبیوں پر تو وہ ایسا ہی ایمان رکھتا ہے جیسا کہ نبی آخر الزمان کی نبوت
پر تو اس صورت میں وہ گالی کا گالی کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہاں جب بہت دکھ اٹھاتا ہے تو
قانون کی رو سے چارہ جوئی کرنا چاہتا ہے مگر قانونی تدارک بد نیتی کے ثابت کرنے پر موقوف ہے جس
کا ثابت کرنا موجودہ قانون کی رو سے بہت مشکل امر ہے لہذا ایسا مستغیث اکثر ناکام رہتا ہے اور
مخالف فتح یاب کو اور بھی تو ہین اور تحقیر کا موقعہ ملتا ہے اس لئے یہ بات بالکل سچی ہے کہ جس قدر
تقریروں اور تحریروں کی رو سے مذہب اسلام کی توہین ہوتی ہے ابھی تک اُس کا کوئی کافی تدارک
قانون میں موجود نہیں اور دفعہ ۲۹۸ حق الامر کے ثابت کرنے کے لئے کوئی ایسا معیار اپنے ساتھ
ا نہیں رکھتی جس سے صفائی کے ساتھ نیک نیتی اور بد نیتی میں تمیز ہو جائے یہی سبب ہے کہ نیک نیتی کے

بہانہ سے ایسی دل آزار کتابوں کی کروڑوں تک نوبت پہنچ گئی ہے لہذا ان شرائط کا ہونا ضروری
ہے جو واقعی حقیقت کے کھلنے کے لئے بطور موید ہوں اور صحت نیت اور عدم صحت کے پر کھنے کے
لئے بطور معیار کے ہو سکیں سو وہ معیار وہ دونو شرطیں ہیں جو او پر گذارش کر دی گئی ہیں کیونکہ کچھ
شک نہیں کہ جو شخص کوئی ایسا اعتراض کسی فریق پر کرتا ہے جو کرتا ہے جو وہی اعتراض اُس پر بھی اس کی
الہامی کتابوں کی رو سے ہوتا ہے یا ایسا اعتراض کرتا ہے جو اُن کتابوں میں نہیں پایا جاتا جن کو
فریق معترض علیہ نے اپنی مسلّمہ مقبولہ کتابیں قرار دے کر اُن کے بارے میں اپنے مذہبی
مخالفوں کو بذریعہ کسی چھپے ہوئے اشتہار کے مطلع کر دیا ہے تو بلاشبہ ثابت ہو جاتا ہے کہ شخص
معترض نے صحت نیت کو چھوڑ دیا ہے تو اس صورت میں ایسے مکار اور فریبی لوگ جن حیلوں اور
تاویلوں سے اپنی بد نیتی کو چھپانا چاہتے ہیں وہ تمام حیلے لکھے ہو جاتے ہیں اور بڑی سہولت سے
حکام پر اصل حقیقت کھل جاتی ہے اور اگر چہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ یاوہ گولوگوں کی زبانیں روکنے
کے لئے یہ ایک کامل علاج ہے مگر اس میں بھی کچھ شک نہیں کہ بہت کچھ یاوہ گوئیوں اور ناحق
کے الزاموں کا اس سے علاج ہو جائے گا۔
دوسری ضرورت اس قانون کے پاس ہونے کے لئے یہ ہے کہ اس بے قیدی سے ملک کی اخلاقی
حالت روز بروز بگڑتی جاتی ہے ایک شخص سچی بات کو سن کر پھر اس فکر میں پڑ جاتا ہے کہ کسی طرح
جھوٹ اور افتراء سے مدد لے کر اُس سچ کو پوشیدہ کر دیوے اور فریق ثانی کو خواہ مخواہ ذلت
پہنچاوے سو ملک کو تہذیب اور راست روی میں ترقی دینے کے لئے اور بہتان طرازی کی عادت
سے روکنے کے لئے یہ ایک ایسی عمدہ تدبیر ہے جس سے بہت جلد دلوں میں سچی پر ہیز گاری پیدا
ہو جائے گی۔
تیسری ضرورت اس قانون کے پاس کرنے کی یہ ہے کہ اس بے قیدی سے ہماری محسن گورنمنٹ
کے قانون پر عقل اور کانشنس کا اعتراض ہے چونکہ یہ دانا گورنمنٹ ہر یک نیک کام میں اول درجہ
پر ہے تو کیوں اس قدر الزام اپنے ذمہ رکھے کہ کسی کو یہ بات کہنے کا موقعہ ملے کہ مذہبی مباحثات میں
اُس کے قانون میں احسن انتظام نہیں ظاہر ہے کہ ایسی بے قیدی سے صلح کاری اور باہمی محبت دن
بدن کم ہوتی جاتی ہے اور ایک فریق دوسرے فریق کی نسبت ایسا اشتعال رکھتا ہے کہ اگر ممکن ہو

۷۲ تو اس کو نابود کر دیوے اور اس تمام نا اتفاقی کی جڑ مذہبی مباحثات کی بے اعتدالی ہے گورنمنٹ
اپنی رعایا کے لئے بطور معلم کے ہے پھر اگر رعایا ایک دوسرے سے درندہ کا حکم رکھتی ہو تو
گورنمنٹ کا فرض ہے کہ قانونی حکمت عملی سے اُس درندگی کو دور کر دے۔
چوتھی یہ کہ اہل اسلام گورنمنٹ کی وہ وفا دار رعایا ہے جن کی دلی خیر خواہی روز بروز ترقی پر ہے اور
اپنے جان و مال سے گورنمنٹ کی اطاعت کے لئے حاضر ہیں اور اس کی مہربانیوں پر بھروسہ
رکھتے ہیں اور کوئی بات خلاف مرضی گورنمنٹ کرنا نہایت بے جا خیال کرتے ہیں اور دل سے
گورنمنٹ کے مطیع ہیں پس اس صورت میں ان کا حق بھی ہے کہ ان کی دردناک فریاد کی طرف
گورنمنٹ عالیہ توجہ کرے۔ پھر یہ درخواست بھی کوئی ایسی درخواست نہیں جس کا صرف
مسلمانوں کو فائدہ پہنچتا ہے اور دوسروں کو نہیں بلکہ ہر یک قوم اس فائدہ میں شریک ہے اور یہ کام
ایسا ہے جس سے ملک میں صلح کاری اور امن پیدا ہوتا ہے اور مقدمات کم ہوتے ہیں اور بدنیت
لوگوں کا منہ بند ہوتا ہے اور جیسا کہ بیان کیا گیا ہے اس کا اثر مسلمانوں سے خاص نہیں ہر یک
قوم پر اس کا برابر اثر ہے۔ آخر ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہماری اس گورنمنٹ کو ہمیشہ کے
اقبال کے ساتھ ہمارے سروں پر خوش و خرم رکھے اور ہمیں سچی شکر گزاری کی توفیق دے اور
ہماری محسن گورنمنٹ کو اس مخلصانہ اور عاجزانہ درخواست کی طرف توجہ دلا دے کہ ہر یک توفیق
اُسی کے ارادہ اور حکم سے ہے آمین۔
ين
اہل اسلام رعا یا گورنمنٹ جن کے نام علیحدہ نقشوں
میں درج ہیں۔ مورخہ ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان

باعث تالیف آریہ دھرم دست بچن
یہ بات ہر ایک کو معلوم ہے کہ ہم برسوں تک آریوں کے مقابل پر بالکل خاموش رہے تقریباً چودان
برس کا عرصہ ہو گیا کہ جب ہم نے پنڈت دیا نند اور اندر من اور کنہیا لال کی سخت بد زبانی کو دیکھ کر اور
اُنکی گندی کتابوں کو پڑھ کر کچھ ذکر ہندوؤں کے وید کا براہین احمدیہ میں کیا تھا مگر ہم نے اس
کتاب میں بجز واقعی امر کے جو ویدوں کی تعلیم سے معلوم ہوتا تھا ایک ذرا زیادتی نہ کی لیکن دیا نند نے
اپنی ستیارتھ پرکاش میں اور اندرمن نے اپنی کتابوں میں اور کنہیالال نے اپنی تالیفات میں جس قدر
بد زبانی اور اسلام کی توہین کی ہے اس کا اندازہ ان لوگوں کو خوب معلوم ہے جنہوں نے یہ کتابیں پڑھی
ہوں گی خاص کر دیا نند نے ستیارتھ پرکاش میں وہ گالیاں دیں اور سخت زبانی کی جن کا مرتکب صرف
ایسا آدمی ہو سکتا ہے جس کو نہ خدا تعالیٰ کا خوف ہو نہ عقل ہو نہ شرم ہو نہ فکر ہو نہ سوچ ہو غرض ہم نے ان
سفلہ مخالفوں کے افتراؤں کے بعد صرف چند ورق براہین میں آریوں کے خیالات کے بارہ میں لکھے
اور بعد ازاں ہم باوجود یکہ لیکھرام وغیرہ نے اپنی نا پاک طبیعت سے بہت سا گند ظاہر کیا اور بہت سی
توہین مذہب کی بالکل خاموش رہے ہاں سرمہ چشم آریہ اور شحنہ حق جن کی تالیف پر نو برس گزر گئے
آریوں کی ہی تحریک اور سوالات کے جواب میں لکھے گئے چنانچہ سرمہ چشم آریہ کا اصل موجب منشی
مرلید ھر آریہ تھے جنہوں نے بمقام ہوشیار پور کمال اصرار سے مباحثہ کی درخواست کی اور سرمہ چشم
آریہ در حقیقت اُس سوال جواب کا مجموعہ ہے جو مابین اس عاجز اور منشی مرلی دھر کے مارچ ۱۸۸۶ء میں
اپھر ان کتابوں کی تالیف کے بعد آج تک ہم خاموش رہے اور چودان برس سے آج تک یا اگر
ہوشیار پور کے مباحثہ سے حساب کرو تو نو برس سے آج تک ہم بالکل چپ رہے اور اس عرصہ میں طرح
طرح کے گندے رسالے آریوں کی طرف سے نکلے اور گالیوں سے بھری ہوئی کتابیں اور اخباریں
اُنہوں نے شائع کیں مگر ہم نے بجز اعراض اور خاموشی کے اور کچھ بھی کار روائی نہیں کی پھر جب آریوں کا
غلو حد سے زیادہ بڑھ گیا اور ان کی بے ادبیاں انتہا تک پہنچ گئیں تو اب یہ رسالہ آریہ دھرم لکھا گیا
ہمارے بعض اندھے مولوی جو ہر یک بات میں ہم پر یہ الزام لگاتے ہیں اور آریوں اور عیسائیوں
کو بالکل معذور سمجھ کر ہر یک سخت زبانی ہماری طرف منسوب کرتے ہیں انکو کیا کہیں اور انکی نسبت
کیا لکھیں وہ تو بخل اور حسد کی زہر سے مر گئے اور ہمارے بغض سے اللہ اور رسول کے بھی دشمن
ہو گئے ۔ اے سیہ دل لوگو! تمہیں صریح جھوٹ بولنا اور دن کو رات کہنا کس نے سکھا یا گو یہ سچ ہے
کہ ہم نے براھین میں ویدوں کا کچھ ذکر کیا مگر اُس وقت ذکر کیا کہ جب دیا نند ہمارے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم کو اپنی ستیارتھ پرکاش میں صدہا گالیاں دے چکا اور اسلام کی سخت تو ہین
ہوا

·

آج 10 میں سے 10 باقی