ایّام الصّلح
حصہ 17
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ايام الصلح
که در اصل صحیح نہ ہو۔ اور بسا اوقات ایک حدیث موضوع سمجھی جاتی ہے اور آخر وہ سچی نکلتی
ہے اور یہ حدیث تو کئی طریقوں سے ثابت ہے ۔ پس اب اس کو موضوع کہنا صریح ایمان
سے ہاتھ دھونا ہے اگر شک ہو تو ہمارے سامنے آؤ اور کتابیں دیکھ لو۔ علاوہ اس کے یہ کیسی
حماقت ہے کہ جب حدیث میں ایسی پیشگوئی تھی جس پر سوا خدا کے اور کوئی قادر نہیں
ہو سکتا اور وہ پیشگوئی پوری ہو گئی تو کیا اب بھی اس حدیث کی صحت میں شک رہا؟
۱۷۲) قوله - عربی تصنیفات کی بے نظیری کا دعوئی غلط ہے کیونکہ قرآن کے سوا یہ دعوئی انجیل،
زبور اور احادیث نبوی نے بھی نہیں کیا۔
اقول ۔ میں ابھی لکھ چکا ہوں کہ امام آخر الزمان کے لئے ضروری تھا کہ وہ ذوالبروزین ہو
اور عیسوی برکات اور محمدی برکات اُس میں پائی جائیں اور یہ دونوں برکات اُس کے سچا
ہونے کی علامتیں تھیں سو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک یہ معجزہ بھی دیا گیا تھا کہ
قرآن شریف جو افْصَحُ الكَلِم ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا ہوا سو ضرور تھا کہ
مہدی جس کا نام بروز کے طور پر احمد اور محمد رکھا گیا اس معجزہ کا بھی وارث ہو۔ پس اسی وجہ
سے یہ عاجز ظلی طور پر اس معجزہ کا وارث کیا گیا اور اس بات میں کونسا حرج اور دینی نقص
ہے کہ اللہ تعالیٰ وہ امور جو کسی زمانہ میں معجزہ کے رنگ میں ظاہر ہوئے تھے اب کرامت
کے رنگ میں ظاہر فرمائے۔ اور کرامت دراصل نبی متبوع کا معجزہ ہی ہوتا ہے ہمیں اس سے کیا
غرض ہے کہ انجیل کا کلام بطور معجزہ کے نہیں یا تو ریت کا کلام بطور معجزہ کے نہیں ۔ ہمیں
اپنے نبی علیہ السلام سے غرض ہے۔ اب خلاصہ جواب یہ ہے کہ جب کہ یہ ایک ضروری امر تھا
کہ تمام برکات محمدیہ سے مہدی آخر الزمان کو حصہ ملے۔ لہذا یہ امر بھی واجب تھا
انجیل توریت دونوں محرف ہیں اب ان کتابوں کی بلاغت فصاحت کی نسبت کوئی رائے ظاہر کرنا
ممتنعات میں سے ہے۔ منہ
ايام الصلح
کہ جیسا کہ آنحضرت جامع الکلم اور فصیح اور بلیغ تھے اور آپ کا کلام تمام کلاموں پر فائق تھا
خصوصاً قرآن شریف تو ایک بے مثل معجزہ تھا ایسا ہی مہدی آخر الزمان بھی فصاحت بلاغت
سے حصہ پاوے سو اس ضرورت کے لئے اس عاجز کو بلاغت محمد یہ میں سے حصہ دیا گیا۔ اور یہ
امر تو ایسا ضروری تھا کہ اگر یہ نہ دیا جاتا تو اس حالت میں اعتراض ہو سکتا تھا کہ باوجود دعوی
مہدویت کے جو نبوت محمد یہ کاظل ہے کیوں بلاغت محمد یہ میں سے حصہ نہیں دیا گیا نہ اس صورت
میں اعتراض کرنا کہ جبکہ خدا تعالیٰ کے فضل نے اس بلاغت کاملہ اور فصاحت تامہ سے حصہ دے
دیا۔ اور یہ خیال بھی سخت غلطی اور گستاخی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام معمولی انسانوں
کی طرح تھا کیونکہ اگر چہ قرآن شریف اعلیٰ درجہ کا معجزہ ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام
بھی دوسرے انسانوں پر صد با طرح فوقیت رکھتا اور ایک قسم کا معجزہ تھا۔ اور آنحضرت صلی اللہ ۱۷۳
علیہ وسلم کو بلاغت اور کلم جامعہ عطا کئے گئے تھے اور بلا شبہ نسبتی طور پر آنجناب کا معمولی کلام
بھی معجزہ کی حد تک پہنچا ہوا تھا۔
قوله ۔ براہین احمدیہ کا بقیہ نہیں چھاپتے۔
اقول ۔ اس توقف کو بطور اعتراض پیش کرنا محض لغو ہے۔ قرآن شریف بھی باوجود کلام الہی
ہونے کے تئیس برس میں نازل ہوا۔ پھر اگر خدا تعالیٰ کی حکمت نے بعض مصالح کی غرض سے براہین
کی تکمیل میں توقف ڈال دی تو اس میں کونسا حرج ہوا۔ اور اگر یہ خیال ہے کہ بطور پیشگی خریداروں
سے روپیہ لیا گیا تھا تو ایسا خیال کرنا بھی حق اور ناواقفی کے باعث ہوگا کیونکہ اکثر براہین احمدیہ کا
حصہ مفت تقسیم کیا گیا ہے اور بعض سے پانچ روپیہ اور بعض سے آٹھ آ نہ تک قیمت لی گئی ہے۔ اور
ایسے لوگ بہت کم ہیں جن سے دس روپے لئے گئے ہوں۔ اور جن سے پچیس روپے لئے
گئے وہ صرف چند آدمی ہیں ۔ پھر باوجود اس قیمت کے جو ان حصص براہین احمدیہ کے مقابل
پر جو منطبع ہو کر خریداروں کو دیئے گئے ہیں کچھ بہت نہیں ہے بلکہ عین موزوں ہے اعتراض
کرنا سراسر کمینگی اور سفاہت ہے لیکن پھر بھی ہم نے بعض جاہلوں کے ناحق کے شور وغوغا کا
خیال کر کے دو مرتبہ اشتہار دے دیا کہ جو شخص براہین احمدیہ کی قیمت واپس لینا چاہے وہ ہماری کتابیں
ہمارے حوالے کرے اور اپنی قیمت لے لے۔ چنانچہ وہ تمام لوگ جو اس قسم کی جہالت اپنے اندر رکھتے
تھے انہوں نے کتا بیں بھیج دیں اور قیمت واپس لے لی اور بعض نے کتابوں کو بہت خراب کر کے بھیجا مگر
پھر بھی ہم نے قیمت دے دی۔ اور کئی دفعہ ہم لکھ چکے ہیں کہ ہم ایسے کمینہ طبعوں کی ناز برداری کرنا نہیں
چاہتے اور ہر ایک وقت قیمت واپس دینے پر طیار ہیں ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایسے دنی الطبع
لوگوں سے خدا تعالیٰ نے ہم کو فراغت بخشی۔ مگر پھر بھی اب مجد ڈاہم یہ چند سطور بطور اشتہار لکھتے ہیں کہ
اگر اب بھی کوئی ایسا خریدار چھپا ہوا موجود ہے کہ جو غائبانہ براہین کی توقف کی شکایت رکھتا ہے تو وہ
فی الفور ہماری کتابیں بھیج دے اور ہم اس کی قیمت جو کچھ اس کی تحریر سے ثابت ہوگی اس کی طرف روانہ
۱۵۴ کر دیں گے۔ اور اگر کوئی باوجود ہمارے ان اشتہارات کے اب بھی اعتراض کرنے سے باز نہ آوے تو
اُس کا حساب خدا تعالیٰ کے پاس ہے۔ اور شہزادہ صاحب یہ تو جواب دیں کہ انہوں نے کونسی کتاب ہم سے
خریدی اور ہم نے اب تک وہ کتاب پوری نہ دی اور نہ قیمت واپس کی؟ یہ کس قدر نا خدا ترسی ہے کہ بعض
پر کینہ ملانوں کی زبانی بے تحقیق اس بات کو سننا اور پھر اس کو بطور اعتراض پیش کر دینا۔
قوله۔ گورنمنٹ کی خوشامد کرتے ہیں۔
اقول ۔ یہ خوشامد نہیں ہے۔ یہ وہ حق ہے جو ہر ایک نمک حلال رعیت کو ادا کرنا چاہئیے ۔ بے شک
گورنمنٹ برطانیہ کا ہم پر ایک حق عظیم ہے کہ ہم نے اُن کے زیر سایہ آ کر ہزاروں آفتوں سے امن
پایا۔ صد با طرح کے ہمیں اس گورنمنٹ کے ذریعہ سے فوائد حاصل ہوئے ۔ پھر یہ بدذاتی ہوگی کہ اس
قدر احسانات دیکھ کر سرکشی کے مادہ کو اپنے دل میں رکھیں ۔
قوله - راولپنڈی والا بزرگ وہمی اور بزدل ہے اس لئے اس کے حق میں پیشگوئی کر دی ۔
اقول - لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِین ۔ اگر وہ بزرگ بزدل ہوتا تو مر دمیدان بن کر ہزاروں کے
مخالف ہو کر ہماری تصدیق کیوں کرتا ؟ آج کل ہماری طرف اخلاص کے ساتھ آنا گویا آگ پر قدم
ايام الصلح
رکھنا ہے۔ پس یہ ہمت کسی بز دل کا کام نہیں ہے بلکہ بہادروں اور پہلوانوں کا کام ہے۔ ماسوا اس
کے خود بزرگ موصوف کو الہام ہوا اور اُس نے خدا کا نشان دیکھا۔ اس لئے اُس نے راستبازوں
کی طرح حق کو قبول کیا۔ افسوس یہ زمانہ کیسا نابکار زمانہ ہے کہ جو لوگ خدا سے ڈرتے اور حق کو قبول
کرتے اور خدا کے نشانوں کو دیکھ کر سچائی کی طرف دوڑتے ہیں اُن کا نام بز دل رکھا جاتا ہے اور
ان کو بدی سے یاد کیا جاتا ہے۔ اور جو لوگ در حقیقت بزدل ہیں اور مر دار دنیا کے لئے حق کی طرف
نہیں آتے تا دنیا داروں کی زبان سے آزار نہ اٹھاویں وہ اپنے تئیں بہادر سمجھتے ہیں۔
یہ تمام جوابات ان اعتراضات کا جواب ہیں جو شہزادہ عبدالمجید خان صاحب نے شہزادہ والا
گوہر صاحب کی کتاب سے انتخاب کر کے اس خط میں لکھے ہیں جو ہماری طرف بھیجا ہے جس کو ہم نے
ان اعتراضات سے پہلے چھاپ دیا ہے۔ وہ اصل خط ہمارے پاس موجود ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ۱۷۵
شہزادہ عبدالمجید خان صاحب نے وہی لکھا ہے جو شہزادہ والا گو ہر صاحب کی کتاب میں دیکھا یا اُن کے
منہ سے سنا ہے۔ گوشہزادہ والا گو ہر صاحب کی کتاب اب تک ہمارے پاس نہیں پہنچی مگر وہ انہی خرافات
سے پر ہے کیونکہ شہزادہ عبدالمجید خانصاحب اُن کے قریبی رشتہ دار اور اول درجہ کے خیر خواہ اور دوست
ہیں اور بذات خود نیک چلن اور راست گو اور متقی آدمی ہیں۔ ممکن نہیں کہ انہوں نے ایک حرف بھی بطور
مبالغہ لکھا ہو۔ میری دانست میں ہرگز مناسب نہ تھا کہ شہزادہ والا گوہر صاحب ایسی بیہودہ کتاب تالیف
کر کے ناحق اپنی پردہ دری کراتے ۔ شہزادگی امر دیگر ہے مگر شہزادہ والا گو ہر صاحب علم حدیث اور قرآن اور
دوسرے علوم سے بے نصیب اور بے بہرہ ہیں ان کو خواہ نخواہ دخل در معقول مناسب نہ تھا۔ چاہیے کہ اول وہ
قرآن شریف اور احادیث کو کسی اُستاد سے غور سے پڑھیں اور تاریخ اسلام سے حصہ وافر حاصل کریں
اور عیسائیوں کی کتابوں کو بھی غور سے دیکھیں اور پھر اگر فرائض نوکری سے فرصت ہو تو ہمارا رد لکھیں۔
ایسی قابل شرم اور بے ہودہ کتاب جلا دینے اور تلف کر دینے کے لائق ہے۔ بہتر ہو کہ وہ اب بھی اس
نصیحت پر کار بند ہو جائیں اور ہرگز اس کو شائع نہ کریں اور اندر ہی اندر ضائع کر دیں آئندہ وہ اپنے
مصالح کو آپ خوب سمجھتے ہیں ۔
ايام الصلح
بالآخر میں ناظرین کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ میری اس کتاب کو سرسری نظر سے نہ دیکھیں
میں نے اُن کو وہ پیغام پہنچایا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ کو ملا ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ
میں نے سب پر حجت پوری کر دی ہے۔ نیک نہاد اور زیرک انسان اس بات کو جانتے ہیں کہ
ابتدا سے نبیوں اور رسولوں اور تمام مامورین کا یہی طریق رہا ہے کہ وہ تین طور سے خلق اللہ پر
حجت پوری کرتے رہے ہیں۔ ایک نصوص سے۔ دوسرے عقل سے۔ تیسرے تائیدات آسمانی
سے۔ سو میں نے بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ان ہی تینوں طریقوں سے حجت کو پورا کر دیا ہے۔
۱۷۶) چنانچہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے رو سے میں نے ثابت کر دیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو
چکے ہیں اور جس آخر الزمان کے امام کی خبر دی گئی ہے وہ اسی اُمت میں سے ہے۔ میں نے حدیثوں
کے رو سے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسیح اور مہدی جو آنے والا ہے عیسائی سلطنت کے وقت میں
اُس کا آنا ضروری ہے۔ کیونکہ اگر کسی اور وقت میں آوے تو پھر پیشگوئی يَكْسِرُ الصَّلِيبَ کیونکر
پوری ہوگی۔ میں نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ مسیح موعود کا یا جوج ماجوج کے وقت میں آنا ضروری
ہے۔ اور چونکہ اجیج آگ کو کہتے ہیں جس سے یا جوج ماجوج کا لفظ مشتق ہے اس لئے جیسا کہ
خدا نے مجھے سمجھایا ہے یا جوج ماجوج وہ قوم ہے جو تمام قوموں سے زیادہ دنیا میں آگ سے
کام لینے میں استاد بلکہ اس کام کی موجد ہے۔ اور ان ناموں میں یہ اشارہ ہے کہ اُن کے جہاز ،
اُن کی ریلیں، اُن کی کلیں آگ کے ذریعہ سے چلیں گی اور اُن کی لڑائیاں آگ کے ساتھ
ہوں گی اور وہ آگ سے خدمت لینے کے فن میں تمام دنیا کی قوموں سے فائق ہوں گے اور
اسی وجہ سے وہ یا جوج ماجوج کہلائیں گے ۔ سو وہ یوروپ کی قومیں ہیں جو آگ کے فنون میں
ایسے ماہر اور چا بک اور یکتائے روزگار ہیں کہ کچھ بھی ضرور نہیں کہ اس میں زیادہ بیان کیا
جائے ۔ پہلی کتابوں میں بھی جو بنی اسرائیل کے نبیوں کو دی گئیں یورپ کے لوگوں کو ہی یا جوج
ماجوج ٹھہرایا ہے بلکہ ماسکو کا نام بھی لکھا ہے جو قدیم پایہ تخت روس تھا۔ سو مقرر ہو چکا تھا
ايام الصلح
کہ مسیح موعود یا جوج ماجوج کے وقت میں ظاہر ہوگا۔ اور نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ میں یہ بھی لکھا
ہے کہ مسیح کے زمانہ میں اونٹوں کی سواری اور بار برداری ترک کی جائے گی ۔ اس قول میں یہ
اشارہ تھا کہ کوئی ایسی سواری ظاہر ہوگی جس سے اونٹوں کی حاجت نہیں رہے گی۔ میں نے یہ
بھی ثابت کر دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت کے رُو سے ایک ایسے انسان کا آخری
زمانہ میں آنا ضروری تھا جو برکات عیسویہ اور برکات محمد یہ کا جامع ہو اور اسی کے یہ دو نام
احمد مہدی اور عیسی مسیح ہیں۔ غرض میں نے نصوص کے رُو سے خدا تعالیٰ کی حجت اس زمانہ کے
لوگوں پر پوری کر دی ہے۔ ایسا ہی عقل کے رُو سے بھی میں نے حجت کو پورا کیا ہے۔ اس
بات کے لکھنے کی چنداں حاجت نہیں کہ جس پہلو پر خدا تعالیٰ نے ہمیں قائم کیا ہے اُسی پہلو کی
عقل بھی مصدق ہے اور عقل کے پاس اس با ر عقل کے پاس اس بات کا کوئی نمونہ نہیں کہ نمونہ نہیں کہ انسان فرشتوں کے ۱۷۷
کاندھوں پر ہاتھ رکھ کر آسمان سے اُترے۔ ایسا ہی میں نے آسمانی تائیدوں اور غیبی نشانوں
سے اپنا سچا ہونا ثابت کیا ہے۔ اور یہ ایک ایسا امر ہے جو انسان کی طاقت سے باہر ہے۔ جس
طرح کوئی آمنے سامنے کھڑے ہو کر دشمن کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ نے
میری تائید میں کیا ہے جس قطعی اور یقینی طور پر اب لوگوں نے نشان دیکھے یہ نمونہ نبوت کے
زمانہ کے بعد کبھی کسی کی آنکھ نے نہیں دیکھا۔ خُدا نے کھلے کھلے طور پر اپنا زور بازو دکھلایا
اور بہت سے نشان غیب گوئی اور قدرت نمائی کے دکھلائے۔ شریر اور مفسد اور ناپاک طبع
چاہتے ہیں کہ خدا کے ان نشانوں کو خاک میں ملا دیں۔ مگر خدا ان نشانوں کو قوموں میں
پھیلائے گا اور اُن کے ساتھ اور نشان ملائے گا۔ وہ وقت آتا ہے بلکہ آچکا کہ جو لوگ آسمانی
نشانوں سے جو خدا تعالیٰ اپنے بندے کی معرفت ظاہر کر رہا ہے منکر ہیں بہت شرمندہ
ہوں گے اور تمام تاویلیں اُن کی ختم ہو جائیں گی اُن کو کوئی گریز کی جگہ نہیں رہے گی۔ تب وہ
جو سعادت سے کوئی مخفی حصہ رکھتے ہیں وہ حصہ جوش میں آئے گا ۔ وہ سوچیں گے کہ یہ
ايام الصلح
کیا سبب ہے کہ ہر ایک بات میں ہم مغلوب ہیں ۔ نصوص کے ساتھ ہم مقابلہ نہیں کر سکے عقل ہماری
کچھ مدد نہیں کرتی ۔ آسمانی تائید ہمارے شامل حال نہیں۔ تب وہ پوشیدہ طور پر دُعا کریں گے اور
خدا تعالیٰ کی رحمت اُن کو ضائع ہونے سے بچالے گی قبل اس کے جو وہ زمانہ آوے خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دے
دی ہے کہ بہت سے اس جماعت میں سے ہیں جو ابھی اس جماعت سے باہر اور خدا کے علم میں اس جماعت
میں داخل ہیں۔ بار بار ان لوگوں کی نسبت یہ الہام ہوا ہے ۔ يَخِرُّونَ سُجَّدًا ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا
خَاطِئِینَ ۔ یعنی سجدہ میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا! ہمیں بخش کیونکہ ہم خطا پر تھے۔
اب میں اس کتاب کو اس دعا پر ختم کرتا ہوں ۔ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ
وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ - آمین
الراقم خاکسار مرزاغلام احمد از قادیاں
یکم جنوری ۱۸۹۹ء