ایّام الصّلح
حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ايام الصلح
ارادے سے زمین پر بجز میرے ان دونوں نشانوں کا جامع اور کوئی نہیں ہے۔ اور پہلے سے
لکھا گیا تھا کہ ان دونوں نشانوں کا جامع ایک ہی شخص ہو گا جو آخر زمانہ میں پیدا ہو گا اور اُس کے
وجود کا آدھا حصہ عیسوی شان کا ہوگا اور آدھا حصہ محمدی شان کا سو وہی میں ہوں جس نے دیکھنا ہو
دیکھے جس نے پرکھنا ہو پر کھے مبارک وہ جواب نخل نہ کرے۔ اور نہایت بد بخت وہ جو روشنی پا کر
تاریکی کو اختیار کرے۔
میں اس وقت اس شان کو کسی فخر کے لئے پیش نہیں کرتا کیونکہ فخر کرنا میرا کام نہیں ہے۔ میں
اس دھوپ کی طرح ہوں جو آفتاب سے نیچے گرتی اور پھر آفتاب کی طرف کھینچی جاتی ہے۔ بلکہ
اس لئے پیش کرتا ہوں کہ ایک دنیا بدظنی سے تباہ ہوتی جاتی ہے۔ لوگ ایک ایسے مسیح کے منتظر ہو
رہے ہیں جس کا دنیا میں آنا ختم نبوت کے مخالف قرآن کے مخالف سنن سابقہ کے مخالف
عقل کے مخالف اور فرشتوں کے ساتھ مر کی طور پر اُترنا قرآن کی ان آیات کے مخالف ہے
جن میں یہ لکھا ہے کہ جب فرشتے مرئی طور پر اتریں گے تو ایمان نفع نہیں دے گا ۔ عیسائی
سلطنت کے وقت میں مسیح کا آنا ضروری تھا جیسا کہ حدیث يَكْسِرُ الصَّلِيبَ کا مفہوم ہے
اور اب پنجاب میں سے میں ساٹھ سال سے بھی زیادہ عیسائی سلطنت پر گزر گیا اور مسیح کا آنا اس قوم کے
عہد اقبال میں آنا ضروری تھا جس کی لڑائیاں اور اکثر اور کام آگ کے ذریعہ سے ہوں گے اور
اسی وجہ سے وہ یا جوج ماجوج کہلائیں گے اب دیکھو کہ مدت سے اس قوم کا غلبہ اور اقبال
ظاہر ہو چکا۔ سوچنے والے سوچ لیں ۔ اور مسیح موعود کا صدی کے سر پر آنا ضروری تھا اور
صدی میں سے بھی پندرہ برس گزر گئے ۔ اس صدی مصیبت زدہ پر تعجب کہ بقول مخالفین کوئی
مجد دبھی نہیں آیا جو فتن موجودہ کے قلع قمع کے لئے کھڑا ہوتا ۔ سو محض ہمدردی خلائق کی وجہ
سے یہ دعوی مع دلائل پیش کیا گیا ہے تا کوئی بندہ خدا اس میں غور کرے اور قبل اس کے جو
پیغام اجل پہنچے خدا کے ارادے اور مرضی کا تابع ہو جائے کیا یہ انسان کا کام ہے کہ عین
اس وقت پر جھوٹا دعوی کرے جس میں خدا کا کلام اور رسول کا کلام کہہ رہا ہے کہ کوئی
ايام الصلح
سچا آنا چاہیئے اور اُس کے مقابل پر کوئی سچا ظاہر نہ ہو۔ حالانکہ خدا کے مقرر کردہ موسم اور وقت نسیم صبا کی
طرہ گواہی دے رہے ہیں کہ یہ کسی بچے کے مبعوث ہونے کا وقت ہے نہ جھوٹے مفتری کذاب کا
وقت کیونکہ خدا کی غیرت جھوٹے کو ہرگز یہ موقعہ نہیں دیتی کہ سچے کے وقتوں اور علامتوں سے فائدہ اُٹھا
سکے۔ کہاں ہے وہ سچا جس کو صدی کے سر پر آنا چاہیے تھا ؟ کہاں ہے وہ سچا جس کو غلبہء صلیب کے
وقت میں آنا چاہیے تھا ؟ کہاں ہے وہ سچا جس کے صحتِ دعوی پر رمضان کے خسوف کسوف نے گواہی
دی؟ کہاں ہے وہ سچا جس کی تصدیق کے لیے جاوا کی آگ نکلی؟ کہاں ہے وہ سچا جس کے ظہور کی
علامت ظاہر کرنے کے لیے یا جوج ماجوج کی قوم ظاہر ہوئی یعنی اس قوم کا ظہور ہوا جو اپنی تمام مہمات
میں اجیج یعنی آگ سے کام لیتی ہے۔ اس کی لڑائیاں آگ سے ہیں۔ اس کے سفر آگ کے ذریعہ
سے ہیں۔ ان کی ہزاروں کلیں آگ کے ذریعہ سے چلتی ہیں اس لئے خدا نے اپنی مقدس کتابوں میں
ان کا نام آتشی قوم یعنی یا جوج ماجوج رکھا جو پانیوں کے قریب رہتے اور آگ سے کام لیتے ہیں۔
اب کہو کہ جب کہ اس سچے مسیح اور سچے مہدی کی تمام علامتیں ظاہر ہو گئیں تو پھر وہ مسیح موعود کہاں
ہے؟ کیا خدا کے وعدے نے تخلف کیا حاشا و کلا بلکہ وہ تم میں موجود ہے جس کو تم نے شناخت
نہیں کیا۔ وہ آگ والوں کے ساتھ آگ سے نہیں بلکہ پانی سے لڑے گا جو اوپر سے آتا اور دلوں میں
سچائی کا سبزہ اُگا تا اور پیاسوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔
قوله دو حلیوں کا بیان جو احادیث میں ہے یہ ایک رؤیا اور کشف ہے اس لئے جیسا کہ خوابوں کے ۱۶۲
حالات ہوتے ہیں ایک حلیہ دو حلیوں کے رنگ میں نظر آ سکتا ہے۔
اقول ۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کشف اکمل اور اتم پر بدگمانی ہے اس پر تمام اسلامی فرقوں کا اتفاق
ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا کشف اور خواب وحی ہے اور اگر وحی میں اختلاف ہو تو اس سے تمام شریعت
درہم برہم ہو جائے ۔ اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیا کی شان میں ایسا گمان کر نا سخت بے ادبی ہے
اس سے تو بہ کرنی چاہیے اگر وحی نبوت میں کبھی کچھ بیان ہو اور کبھی کچھ تو اس سے امان اٹھ جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللهِ لَوَجَدُوا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا فَتَأَمَّل
ا النساء: ۸۳
قوله۔ ہر ایک نبی کی شہادت نبی ہی دیتا چلا آیا ہے۔
ايام الصلح
☆
اقول ۔ یہ ایک گھر کا بنایا ہوا قاعدہ ہے جس پر کوئی نص قرآنی یا حدیثی دلالت نہیں کرتی ۔ اور اگر
یہ صحیح ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام جب آسمان پر سے نازل ہوں تو پھر اُن کے
بعد ان کی تصدیق کے لئے کوئی اور نبی آوے کیونکہ کیا معلوم کہ وہ در حقیقت عیسی ہے یا نہیں ۔
دنیا ایمان بالغیب کی جگہ ہے کوئی مبعوث ہو کچھ نہ کچھ پردہ ضرور ہوتا ہے۔ پھر اس نبی کی تصدیق
کے لئے کوئی اور نبی آنا چاہیئے ۔ پس اس سے تسلسل پیدا ہوگا اور وہ باطل ہے اور جو امر مستلزم باطل
ہو وہ بھی باطل ہے۔ ماسوا اس کے نصوص حدیثیہ قرآنیہ کے رو سے اہل کرامت کی تصدیق اہل
معجزہ کی تصدیق کے قائم مقام ہے کیونکہ کرامت بھی رسول متبوع کا معجزہ ہے اور بموجب
حدیث صحیح کے محدث کا الہام بھی وحی کے نام سے موسوم اور مثل وحی انبیاء علیہم السلام کے دخل
شیطان سے پاک اور خدا کی وحی ہے اور جب وہ بھی خدا کی وحی ہے تو جو خدا کے منہ سے نکلا
ہے اُس کی شہادت اسی رنگ کی ہے جیسا کہ انبیاء علیہم السلام کی شہادت پھر یہ بھی سوچو کہ کیا
دنیا میں کسی مسلمان کا اعتقاد ہو سکتا ہے کہ جب تک مسیح موعود نہیں آئے گا اُس وقت تک
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت معرض شک میں ہے اور مسیح کی گواہی کی محتاج ہے؟ اور اگر
فرض کریں کہ مسیح نہ آوے اور گواہی نہ دے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت شکی اور مشتبہ
۱۶۳) رہے۔ نعوذ بالله من هذه الخرافات والكفريات ۔ یہ کس قدر بیہودہ خیال ہے اور قریب
ہے کہ کفر ہو جائے ۔ مسیح موعود کا آنا اس لئے نہیں کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت
ابھی ثابت نہیں اس کی گواہی سے ثابت ہو گی بلکہ اس لئے ہے کہ تا وہ مجد دوں کے رنگ میں
ظاہر ہو اور فتنہ صلیبہ کو دور کر کے دنیا میں توحید اور توحیدی ایمان کا جلال ظاہر کرے۔
قولہ۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے لئے ایک نبی شاہد کی ضرورت ہے۔
بالخصوص جب کہ یہ بھی آثار میں ہے کہ مہدی اور اُس کی تمام جماعت مسیح موعود وغیرہ کو کافر
ٹھہرایا جائے گا تو اس حالت میں حسب اقرار تمہارے کسی اور نبی کے آنے کی نہایت ضرورت ہے تا
علماء مکفرین کو کافر اور کاذب ٹھہر اوے اور عیسیٰ کو سچا نبی قرار دے۔ منہ
ايام الصلح
اقول ۔ ایسا ہی اس نبی شاہد کی نبوت کے لئے کسی اور نبی کی ضرورت ہے۔ وقس على هذا ۔
اور ہزار حیف ہے ان لوگوں کے ایمان پر جن کے نزدیک ابھی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت ثابت نہیں ہوئی بلکہ جب مسیح آئے گا اور گواہی دے گا تب ثابت ہوگی ۔
قوله مسیح نبی ہو کر نہیں آئے گا امتی ہو کر آئے گا مگر نبوت اس کی شان میں مضمر ہوگی ۔
اقول ۔ جب کہ شانِ نبوت اُس کے ساتھ ہوگی اور خدا کے علم میں وہ نبی ہوگا تو بلا شبہ اس کا دنیا میں
آنا ختم نبوت کے منافی ہوگا کیونکہ در حقیقت وہ نبی ہے اور قرآن کے رُو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے بعد کسی نبی کا آنا ممنوع ہے۔
قوله ۔ نبی کا مثیل نبی ہوتا ہے۔
اقول ۔ تمام اُمت کا اس پر اتفاق ہے کہ غیر نبی بروز کے طور پر قائم مقام نبی ہو جاتا ہے۔ یہی معنے
اس حدیث کے ہیں ۔ عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ یعنی میری اُمت کے علماء مثیل انبیاء
ہیں۔ دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے علماء کو مثیل انبیاء قرار دیا اور ایک حدیث میں ہے کہ
علماء انبیاء کے وارث ہیں اور ایک حدیث میں ہے کہ ہمیشہ میری امت میں سے چالیس آدمی
ابراہیم کے قلب پر ہوں گے۔ اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مثیل ابراہیم
قرار دیا اور اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے اس جگہ تمام مفسر قائل ہیں کہ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی ہدایت سے غرض تشبه بالانبیاء ہے جو اصل حقیقت
اتباع ہے۔ اور صوفیوں کا مذہب ہے کہ جب تک انسان ایمان اور اعمال اور اخلاق میں
انبیاء علیہم السلام سے ایسی مشابہت پیدا نہ کرے کہ خود وہی ہو جائے تب تک اس کا ایمان ۱۲۴
کامل نہیں ہوتا اور نہ مرد صالح ہو سکتا ہے پس نہایت ظلم اور خیانت ہے کہ قبل اس کے کہ
دین کی کتابوں کو دیکھا جائے دنیا داروں کی مقدمہ بازی کی طرح ایک خود تراشیدہ بات
پیش کی جائے ۔ خدا نے انبیاء علیہم السلام کو اسی لئے اس دنیا میں بھیجا ہے کہ تا دنیا
میں اُن کے مثیل قائم کرے اگر یہ بات نہیں تو پھر نبوت لغو ٹھہرتی ہے ۔ نبی اس لئے
الفاتحة: ٧،٦
ايام الصلح
نہیں آتے کہ اُن کی پرستش کی جائے بلکہ اس لئے آتے ہیں کہ لوگ اُن کے نمونے پر چلیں
اور اُن سے تشبہ حاصل کریں اور اُن میں فنا ہو کر گویا وہی بن جائیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله پس خدا جس سے محبت
کرے گا کونسی نعمت ہے جو اُس سے اٹھا رکھے گا اور اتباع سے مراد بھی مرتبہ فنا ہے جو مثیل کے درجے
تک پہنچاتا ہے۔ اور یہ مسئلہ سب کا مانا ہوا ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کرے گا مگر وہی جو جاہل سفیہ
یا ملحد بے دین ہوگا۔
قوله مسیح کے دوبارہ آنے پر ایک یہ دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اور
حضرت مسیح نے اس زمانہ میں جب کہ وہ یہودیوں کے لئے معبوث ہوئے عزت نہیں پائی اس لئے ماننا
پڑا کہ پھر وہ آویں گے تب دنیا کی وجاہت اُن کو نصیب ہوگی ۔
اقول ۔ یہ خیال بالکل بیہودہ ہے۔ قرآن شریف میں یہ لفظ نہیں کہ وَجِيْهَا عِنْدَ أَهْلِ الدُّنْيَا۔
دنیا داروں اور دنیا کے کتوں کی نظر میں تو کوئی نبی بھی اپنے زمانے میں وجیہ نہیں ہوا کیونکہ
انہوں نے کسی نبی کو تسلیم نہیں کیا بلکہ قبول کرنے والے اکثر ضعفاء اور غرباء ہوئے ہیں جو دنیا سے
بہت کم حصہ رکھتے تھے سو آیت کے یہ معنے نہیں کہ پہلے زمانے میں عیسیٰ کو دنیا کے رئیسوں اور
امیروں اور کرسی نشینوں نے قبول نہ کیا لیکن دوسری مرتبہ قبول کریں گے۔ بلکہ قرآن کے عام
محاورہ کے رُو سے آیت کے یہ معنے ہیں کہ دنیا میں بھی راستبازوں میں مسیح کی عزت ہوئی اور
وجاہت مانی گئی جیسا کہ یحییٰ نبی نے اُن کو مع اپنی تمام جماعت کے قبول کیا اور ان کی تصدیق
کی اور بہتوں نے تصدیق کی اور قیامت میں بھی وجاہت ظاہر ہو گی ۔ پھر میں کہتا ہوں کہ کیا
اب تک حضرت عیسی کو دنیا کی وجاہت نصیب نہ ہوئی حالانکہ چالیس کروڑ انسان اُن کو خدا کر کے
۱۶۵ مانتا ہے۔ کیا وجاہت کے لئے زندہ موجود ہونا بھی ضروری ہے اور مرنے کے بعد وجاہت
جاتی رہتی ہے۔ ماسوا اس کے مسیح علیہ السلام کا دنیا میں دوبارہ آنا کسی طرح موجب وجاہت
نہیں بلکہ آپ لوگوں کے عقیدے کے موافق اپنی حالت اور مرتبہ سے متنزل ہو کر آئیں گے
امتی بن کے امام مہدی کی بیعت کریں گے ۔ مقتدی بن کر اُن کے پیچھے نماز پڑھیں گے۔
ال عمران: ۲۳۲ آل عمران : ۴۶
ايام الصلح
پس یہ کیا و جاہت ہوئی بلکہ یہ تو قضیہ معکوسہ اور نبی اولوالعزم کی ایک ہتک ہے۔ اور یہ کہنا کہ ان سب باتوں
کو وہ اپنا فخر سمجھیں گے بالکل بے ہودہ خیال ہے۔ لیکن اگر آسمان سے نازل نہ ہوں تو یہ ان کی وجاہت
ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيكٍ مُقْتَدِرٍ ، غرض واپس آنے
میں کوئی وجاہت نہیں بلکہ بقول شیخ سعدی - سخت است پس از جاه تحکم بر دن ۔ دوسرے کے حکم
کے نیچے اسلام کی خدمت کریں گے ۔ اور مجد د صاحب اپنے مکتوبات میں لکھتے ہیں کہ علماء
اسلام ان کے منکر ہو جائیں گے اور قریب ہے کہ اُن پر حملہ کریں۔ دیکھو یہ خوب وجاہت ہے کہ
ادنی ادنی ملا مقابلہ کے لئے اُٹھیں گے اور آثار سے معلوم ہوتا ہے جیسا کہ حجج الکرامہ میں
ہے کہ ان کی تکفیر بھی ہوگی کیونکہ مہدی اور اُس کی جماعت پر کفر کا فتوی لکھا جائے گا اور علماء امت
اس کو کافر اور کذاب اور دجال کہیں گے ۔ پس جب کہ مہدی موعود مع اپنی جماعت کے کافر اور
دجال ٹھہرائے جائیں گے تو اس سے یقینی طور پر معلوم ہوا کہ مسیح موعود پر بھی کفر کا فتویٰ لگے گا
کیونکہ وہ مہدی اور اس کی جماعت سے الگ نہیں ہوں گے۔ اب دیکھو کہ آثار صحیحہ سے ثابت ہو
گیا کہ مسیح موعود کو نالائق بد بخت پلید طبع مولوی کا فر ٹھہرائیں گے اور دجال کہیں گے اور کفر کا فتوی
اُن کی نسبت لکھا جائے گا۔ اب انصافاً سوچو کہ کیا یہی وجاہت ہے جس کے لئے مسیح کو دوبارہ دنیا
میں آنا ضروری ہے؟ کیا نا چیز اور ذلیل ملاؤں سے گالیاں کھانا اور کافر اور دجال کہلانا یہی وجاہت ہے؟
آثار صحیحہ سے ثابت ہے کہ مسیح موعود کی جس قدر پلید ملاؤں کے ہاتھ سے بے عزتی ہوگی اور جس
قد روہ نا پاک طبع مولویوں کے منہ سے کافر اور فاسق اور دجال کے الفاظ سنیں گے وہ نہایت درجہ
کی ہتک ہو گی جو پلید طبع مولوی فتوے لکھنے والے کریں گے اور خدا کا اُن مولویوں پر غضب ہو
گا۔ آثار صحیحہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے وقت کے مولوی تمام روئے زمین کے انسانوں سے بدتر ۱۲۶
اور پلید تر ہوں گے کیونکہ وہ مسیح جیسے راستباز کو کافر اور دجال ٹھہرائیں گے۔ غرض مسیح موعود کو
القمر : ۵۶
ايام الصلح
جو مولویوں سے عزت اور وجاہت ملے گی وہ یہ ہے۔ لیکن جو شخص خدا کے نزدیک خدا کے فرشتوں
کے نزدیک خدا کے نیک بندوں کے نزدیک عزت اور وجاہت رکھتا ہے اگر پلید جاہلوں کے
نزدیک وہ کافر اور دجال ہو تو اس سے اس کا کیا نقصان ہوا۔
مه نور می فشاند و سگ بانگ می زند سنگ را بپرس خشم تو با ماهتاب چیست
اور یہ بھی سوچو کہ اگر وجاہت کے لئے دُنیا داروں کی کی ا اطاعت اور تعظیم شرط ہے تو تو کہ کیا ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے کفار کے ہاتھ سے نکالے گئے اور دُکھ دیئے گئے تو کیا اُس وقت
آپ وجیہ نہ تھے؟ اور مکہ کی فتح کے بعد وجیہ ہوئے؟ غرض آپ کا یہ اعتراض دینی اور روحانی
دور اندیشی کی بنا پر نہیں بلکہ دنیا داری اور رسم اور عادت کے گندے تصورات سے پیدا ہوا ہے۔
بہتیرے نبی دنیا میں ایسے آئے کہ دو آدمیوں نے بھی اُن کو قبول نہیں کیا تو کیا وہ وجیہ نہیں
تھے؟ اور حضرت مسیح علیہ السلام کب قبولیت سے بکلی خالی رہے تھے؟ صد ہا لوگوں نے اُن کو
قبول کر لیا ۔ یحییٰ علیہ السلام نے مع اپنی تمام جماعت کے قبول کیا۔ حواریوں نے قبول کیا۔ تاریخ
سے ثابت ہے کہ ایک بادشاہ نے بھی قبول کیا تھا۔ اس بات کے عیسائی بھی قائل ہیں۔ اب اس
سے زیادہ اور کیا وجاہت ہو گی۔ یہ وجاہت تو ان کو اپنے زمانے میں حاصل ہوئی یہاں
تک کہ انجیل میں لکھا ہے کہ صد ہا آدمی اہل حاجت نیاز مندی کے ساتھ اُن کے گرد رہتے تھے اور
ہجوم کی وجہ سے بعض دفعہ ان کو ملنا مشکل ہو جاتا تھا اور اگر چہ بعض مولوی یہودیوں نے ان کو کافر
کہا مگر جس زور شور سے مسیح موعود کی تکفیر ہوئی ایسی تکفیر حضرت عیسی کی نہیں ہوئی بلکہ انجیل سے
ثابت ہے کہ اکثر کفار کے دلوں میں بھی حضرت عیسیٰ کی وجاہت تھی اور پھر موت کے بعد تو وہ
وجاہت ہوئی کہ خدا بنائے گئے اور ہمارے مخالف مولویوں کو تو یہ اقرار کرنا چاہیئے کہ انہوں نے
اپنی زندگی میں ہی خدا بننے کی وجاہت بھی دیکھ لی اور دیکھ رہے ہیں کیونکہ اُن کے عقیدہ کے رُو
۱۷ سے وہ اب تک زندہ موجود ہیں اور یورپ کے تمام طاقتور بادشاہ مع اپنے ارکان دولت کے اُن
کو خدائے ذوالجلال مانتے ہیں کیا ایسی وجاہت کسی دوسرے انسان کی ہوئی ؟۔
ايام الصلح
قوله ” با وجود مقدرت حج نہیں کیا ۔ ( یہ میری ذات پر حملہ ہے )
اقول ۔ اس اعتراض سے آپ کی شریعت دانی معلوم ہوگئی ۔ گویا آپ کے نزد یک مانع حج
صرف ایک ہی امر ہے کہ زادِ راہ نہ ہو۔ آپ کو بوجہ اس کے کہ دنیا کی کشمکش میں عمر کو ضائع کیا اس
قدر سہل اور آسان مسئلہ بھی جو قرآن اور احادیث اور فقہ کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے معلوم نہ ہوا
کہ حج کا مانع صرف زادراہ نہیں اور بہت سے امور ہیں جو عند اللہ حج نہ کرنے کے لئے عذر صحیح
ہیں۔ چنانچہ ان میں سے صحت کی حالت میں کچھ نقصان ہونا ہے۔ اور نیز اُن میں سے وہ صورت
ہے کہ جب راہ میں یا خود مکہ میں امن کی صورت نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَن
اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا عجیب حالت ہے کہ ایک طرف بداندیش علماء مکہ سے فتوی لاتے
جب کہ مکہ
ہیں کہ ۔ یہ شخص کافر ہے اور پھر کہتے ہیں کہ حج کے لئے جاؤ اور خود جانتے ہیں کہ جب کے
والوں نے کفر کا فتویٰ دے دیا تو اب مکہ فتنہ سے خالی نہیں اور خدا فرماتا ہے کہ جہاں فتنہ ہواس
جگہ جانے سے پر ہیز کرو۔ سو میں نہیں سمجھ سکتا کہ یہ کیسا اعتراض ہے۔ ان لوگوں کو یہ بھی معلوم
ہے کہ فتنہ کے دنوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی حج نہیں کیا اور حدیث اور قرآن سے
ثابت ہے کہ فتنہ کے مقامات میں جانے سے پر ہیز کرو۔ یہ کس قسم کی شرارت ہے کہ مکہ والوں میں
ہمارا کفر مشہور کرنا اور پھر بار بار حج کے بارے میں اعتراض کرنا ۔ نَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُوْرِهِمْ ۔ ذره
سوچنا چاہیے کہ ہمارے حج کی ان لوگوں کو کیوں فکر پڑ گئی۔ کیا اس میں بجز اس بات کے کوئی
اور بھید بھی ہے کہ میری نسبت ان کے دل میں یہ منصوبہ ہے کہ یہ مکہ کو جائیں اور پھر چند
اشرار الناس پیچھے سے مکہ میں پہنچ جائیں اور شورِ قیامت ڈال دیں کہ یہ کافر ہے اسے قتل کرنا
چاہیے۔ سو بر وقت ورود حکم الہی ان احتیاطوں کی پروانہیں کی جائے گی۔ مگر قبل اس کے شریعت
کی پابندی لازم ہے اور مواضع فتن سے اپنے تئیں بچانا سنت انبیاء علیہم السلام ہے۔ مکہ میں
عنان حکومت ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو ان مکفرین کے ہم مذہب ہیں ۔ جب یہ لوگ
ہمیں واجب القتل ٹھہراتے ہیں تو کیا وہ لوگ ایڈا سے کچھ فرق کریں گے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۱۶۸
آل عمران: ۹۸
ايام الصلح
وَلَا تُلْقُوْا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ لے پس ہم گناہ گار ہوں گے اگر دیدہ و دانستہ تہلکہ کی
طرف قدم اٹھائیں گے اور حج کو جائیں گے۔ اور خدا کے حکم کے برخلاف قدم اٹھانا معصیت
ہے حج کرنا مشروط بشرائط ہے مگر فتنہ اور تہلکہ سے بچنے کے لئے قطعی حکم ہے جس کے ساتھ کوئی
شرط نہیں ۔ اب خود سوچ لو کہ کیا ہم قرآن کے قطعی حکم کی پیروی کریں یا اس حکم کی جس کی شرط
موجود ہے۔ باوجود تحقق شرط کے پیروی اختیار کریں۔
ماسوا اس کے میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ اس سوال کا جواب دیں کہ مسیح موعود
جب ظاہر ہو گا تو کیا اول اس کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ مسلمانوں کو دجال کے خطرناک فتنوں سے
نجات دے یا یہ کہ ظاہر ہوتے ہی پہلے حج کو چلا جائے ۔ اگر بموجب نصوص قرآنیہ و حدیثیہ پہلا
فرض مسیح موعود کا حج کرنا ہے نہ دجال کی سرکوبی ، تو وہ آیات اور احادیث دکھلانی چاہئیں تا ان پر
عمل کیا جائے ۔ اور اگر پہلا فرض مسیح موعود کا جس کے لیے وہ باعتقاد آپ کے مامور ہو کر آئے
گا قتل دجال ہے جس کی تاویل ہمارے نزدیک اہلاک ملل باطلہ بذریعہ حجج و آیات ہے تو پھر
وہی کام پہلے کرنا چاہیے۔ اگر کچھ دیانت اور تقویٰ ہے تو ضرور اس بات کا جواب دو کہ مسیح موعود دنیا
میں آ کر پہلے کس فرض کو ادا کرے گا کیا پہلے حج کرنا اس پر فرض ہو گا یا یہ کہ پہلے دجالی فتنوں کا قصہ
تمام کرے گا ؟ یہ مسئلہ کچھ باریک نہیں ہے صحیح بخاری یا مسلم کے دیکھنے سے اس کا جواب مل سکتا ہے۔ اگر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ گواہی ثابت ہو کہ پہلا کام مسیح موعود کا حج ہے تو لو ہم بہر حال حج
کو جائیں گے۔ ہر چہ با را با دلیکن پہلا کام مسیح موعود کا استیصال فتن دجّالیہ ہے تو جب تک اس کام
سے ہم فراغت نہ کر لیں حج کی طرف رخ کرنا خلاف پیشگوئی نبوی ہے۔ ہمارا حج تو اس وقت ہوگا
۱۶۹﴾ جب دجال بھی کفر اور دجل سے باز آ کر طواف بیت اللہ کرے گا ۔ کیونکہ بموجب حدیث صحیح کے
اس جگہ کوئی یہ اعتراض نہ کرے کہ ازالہ اوہام میں یہ لکھا ہے کہ دجال کا
طواف بد نیتی سے ہوگا جس طرح چور گھروں کا طواف بد نیتی سے کرتا ہے ۔ اب
یہ بیان اس کے مخالف ہے کیونکہ دجال در حقیقت ایک گروہ مفسدین
البقرة: ١٩٦
☆
ايام الصلح
وہی وقت مسیح موعود کے حج کا ہوگا۔ دیکھو وہ حدیث جو مسلم میں لکھی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے مسیح موعود اور دجال کو قریب قریب وقت میں حج کرتے دیکھا۔ یہ مت کہو کہ دجال قتل ہوگا
کیونکہ آسمانی حربہ جو مسیح موعود کے ہاتھ میں ہے کسی کے جسم کو قتل نہیں کرتا بلکہ وہ اس کے کفر
اور اس کے باطل عذرات کو قتل کرے گا اور آخر ایک گروہ دجال کا ایمان لا کر حج کرے گا۔ سو
جب دجال کو ایمان اور حج کے خیال پیدا ہوں گے وہی دن ہمارے حج کے بھی ہوں گے۔ اب تو
پہلا کام ہمارا جس پر خدا نے ہمیں لگا دیا ہے دجالی فتنہ کو ہلاک کرنا ہے۔ کیا کوئی شخص اپنے آقا کی
مرضی کے برخلاف کام کر سکتا ہے؟
قوله - آتھم کی پیشگوئی غلط نکلی ۔
اقول - لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ آتھم کی پیشگوئی شرطی تھی اور شرط سے مصلحت الہی یہی تھی
که تا آتھم اس ۔
نم اس سے فائدہ اٹھاوے اور نیز کچے لوگوں کا امتحان ہو جائے سو آتھم ۔ نے دلی رجوع
کر کے اور رجوع کے نشان دکھلا کر شرط سے فائدہ اُٹھالیا قسم اور نالش سے اُس نے انکار کیا پھر
الہام کے مطابق ہمارے آخری اشتہار سے چھ ماہ بعد مر گیا ۔ اگر پیشگوئی جھوٹی نکلی تھی تو اب
آتھم کہاں ہے؟ اے نا انصاف لوگو! میں کہاں تک بار بار تمہیں سمجھاؤں ۔ ان رسالوں کو
دیکھو کہ جو آتھم کے بارے میں میں نے شائع کئے ہیں ۔ خدا نے آتھم کو اپنے الہام کے
مطابق مار دیا۔ خدا نے آتھم کو خاک میں ملا دیا اور تم کہتے ہو کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی ۔ میں
بقیه حاشيه
کا نام ہے جو زمین پر شرک اور نا پا کی پھیلانا چاہتے ہیں۔ پس قرآن اور احادیث پر نظر عمیق کرنے سے یہی
معلوم ہوتا ہے کہ اگر چہ ایک گروہ دجالین قیامت تک اسی فکر میں رہیں گے کہ حق کو نقصان پہنچاویں اور اُن کا ۱۶۹
طواف چوروں کے طواف کے مشابہ ہے جو رات کو گھروں کا طواف کرتے ہیں لیکن وہ گروہ جن کو خدا بصیرت
اور ہدایت بخش دے گا ان کا طواف ایمان اور ہدایت پانے سے ہوگا۔ سواصل معنے حدیث کے یہی ہیں کہ
حدیث طواف دجال کے دونوں پہلو پر پوری ہوگی چنانچہ واقعات خارجیہ بھی اسی کی گواہی دے رہے ہیں۔
بعض عیسائی اسلام کے لئے تیار معلوم ہوتے ہیں اور دلوں میں وہ عیسائی مذہب سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔اور
بعض چوروں کی طرح خانہ خدا کی ویرانی کے فکر میں ہیں اور طرح طرح کے مکر کر رہے ہیں۔ منا
ايام الصلح
حیران ہوں کہ یہ کیسی سمجھ ہے؟ ان دلوں کو کیا ہو گیا اور کیسے پردے پڑ گئے؟ اس پیشگوئی کی نسبت تو
۱۷۰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خبر دی تھی اور مکد بین پر نفرین کی تھی اور براہین احمدیہ میں بھی ایک مدت
پہلے اس پیشگوئی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ کیا ضرور نہ تھا کہ آتھم شرط کے موافق زندہ رہتا؟ ہاں قطعی
الہام دوسرا تھا جس کے بعد وہ جلد فوت ہو گیا۔ بہر حال خدا کا کام دیکھو کہ اُس نے اپنی پیشگوئی کی عزت
کے لئے آتھم کو نہ چھوڑا ۔ افسوس اُن لوگوں پر کہ جو ایسے صریح نشان سے منہ پھیرتے ہیں۔
قوله لیکھرام کی پیشگوئی میں اس کے قتل ہونے کی تصریح نہیں ۔
اقول - لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ - آؤ ہمارے رُوبرو ہماری کتابیں دیکھو جن میں متفرق
مقامات میں یہ پیشگوئی درج ہے۔ پھر اگر تصریح ثابت نہ ہو تو اُسی جلسہ میں آپ کو دو تور و پیہ
انعام دیا جائے گا۔
قوله - پیشگوئی سے لیکھرام کی بے عزتی نہیں ہوئی بلکہ شہید قوم اُس کو خطاب ملا اُس کے
متعلقین کے لئے ہزار ہا روپیہ چندہ جمع کیا گیا۔
اقول ۔ اس سے ہماری پیشگوئی کی اور بھی شان بڑھی ہے کیونکہ یہ بھی ایک جنگ تھا۔ اور ظاہر
ہے کہ فریق مخالف کے جس سپاہی کو قتل کیا جائے اور اس سپاہی کو مخالف فریق کے لوگ بڑا
بہادر اور بڑا شجاع قرار دیں اور ایک بڑا آدمی اُس کو سمجھا جائے تو وہ تمام تعریف قاتل کی
ہوتی ہے جس نے ایسے بہادر کو مارا۔ سوا گر لیکھرام کو مارے جانے کے بعد ایک ذلیل اور
کس میرسد سمجھا جاتا تو بلا شبہ اس سے ہماری پیشگوئی کی وقعت کم ہوتی کیونکہ یہ سمجھا جاتا کہ
جس پر پیشگوئی پوری ہوئی وہ کوئی بڑا آدمی نہیں ہے اور صید رکیک ہے جو قابلِ تعریف نہیں
مگر اب تو لیکھرام کو اُس کی قوم نے بڑی عظمت دے دی اور اب یہ واقعہ مقتول کی حیثیت کے
رو سے بھی قابل عظمت ہو گیا ۔ خود سوچ کر دیکھو کہ اگر ایک پیشگوئی ایک بادشاہ کی نسبت
پوری ہوا اور دوسری ایک بھنگن عورت کی نسبت تو کونسی پیشگوئی جلد شہرت پاتی اور عظمت
اور تعجب کی نظر سے دیکھی جاتی ہے۔ سو چونکہ لیکھرام کو بڑا آدمی بنایا گیا ہے اس لئے
بخیال وجوہات بالا میں اس قدر خوش ہوں کہ اندازہ نہیں ہو سکتا اور میں جانتا ہوں کہ
ايام الصلح
یہ کام خدا تعالیٰ نے کیا ہے اور ہندوؤں کے دلوں میں اُس کی عظمت ڈال دی تا ایک نامی
آدمی کی نسبت پیشگوئی متصور ہو کر اُس کا اثر بڑھ جائے اور صفحۂ روزگار سے مٹ نہ سکے۔ اب اے
جب تک عزت کے ساتھ لیکھرام کو یاد کیا جائے گا تب تک یہ پیشگوئی بھی ہندوؤں کو یادر ہے گی۔
غرض لیکھرام کو عزت کے ساتھ یاد کرنا پیشگوئی کی قدر و منزلت کو بڑھاتا ہے۔ اگر پیشگوئی کسی
چوہڑے چمار اور نہایت ذلیل انسان کی نسبت ہوتی تو کیا قدر ہوتی ؟ میں پہلے اس خیال سے
غمگین تھا کہ پیشگوئی تو پوری ہوئی مگر ایک ایسے معمولی شخص کی نسبت کہ جو ب پشاور میں سات آٹھ
روپیہ کا پولیس کے محکمہ میں نو کر تھا۔ لیکن جب میں نے سنا کہ مرنے کے بعد اُس کی بہت عزت کی
گئی تو وہ میرا غم خوشی کے ساتھ بدل گیا اور میں نے سمجھا کہ اب لوگ خیال کریں گے کہ ایسے معمولی
آدمی پر میری دُعاؤں کا حملہ نہیں ہوا بلکہ اُس پر ہوا جس پر تمام قوم مل کر روئی جس کے مرنے پر
بڑا ماتم ہوا۔ جس کے مریچے بنائے گئے جس کی یادگار کے لئے بہت سا رو پیدا کٹھا کیا گیا۔سو یہ خدا
کا احسان ہے کہ اس طرح پر اُس نے پیشگوئی کو عظمت دے دی۔فالحمد للہ علی ذالک۔
قوله کسوف خسوف کی حدیث موضوع ہے۔
۔
اقول کسی شیطان نے آپ کو دھوکا دیا ۔ کو دھوکا دیا ہے وہ حدیث نہ ریت نہایت صحیح ہے اور صرف دار قطنی میں
نہیں بلکہ حدیث کی اور کتابوں میں بھی ہے۔ اور شیعہ میں بھی ہے اور اہل سنت میں بھی ۔
ماسوا اس کے یہ اصول محد ثین کا مانا ہوا ہے کہ اگر کسی حدیث کی ؛ ہے کہ اگر کسی حدیث کی پیشگوئی پوری ہو جائے اور
بالفرض اگر اس حدیث کو موضوع ہی سمجھا گیا تھا تو پوری ہونے کے بعد وہ صحیح حدیث سمجھی
جائے گی کیونکہ خدا نے اُس کی سچائی پر گواہی دی۔ کیونکہ خدا کے سوا غیب کی کسی کو طاقت
نہیں ہے ۔ حدیث کا علم ایک ظنی علم ہے ! ظنی علم ہے بسا اوقات ایک حدیث صحیح ہوتی ہے اور ممکن ہے
☆
قرآن شریف میں ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ العني
کامل طور پر غیب کا بیان کرنا صرف رسولوں کا کام ہے دوسرے کو یہ مرتبہ عطا نہیں ہوتا ۔ رسولوں سے مراد وہ
لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجے جاتے ہوں خواہ وہ نبی ہوں یا رسول یا محدث اور مجد دہوں۔ منہ
ا الجن: ۲۸،۲۷