ایّام الصّلح

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ايام الصلح
اُٹھانے کا لفظ بولا گیا ہے۔ ایسے استعارات لطیفہ خدا تعالیٰ کی کلام میں بہت ہیں جن میں روحانیت
کو جسمانی رنگ میں دکھایا گیا ہے۔ غرض خدا تعالیٰ میں یہ چار صفات عظیمہ ہیں جن پر ہر ایک
مسلمان کو ایمان لانا چاہئیے اور جو شخص دعا کے ثمرات اور فیوض سے انکار کرتا ہے گویا وہ بجائے چار
صفتوں کے صرف تین صفتوں کو مانتا ہے۔
اب واضح رہے کہ اللہ جل شانہ نے سورۃ فاتحہ میں الحمد اللہ کے بعد ان صفات اربعہ کو
چار سر چشمہ فیض قرار دے کر اس سورۃ کے مابعد کی آیتوں میں بطور لت ونشر مرتب ہر ایک چشمہ
سے فیض مانگنے کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ چنانچہ ظاہر ہے کہ فقرہ الْحَمْدُ لِلهِ سے فقرہ مُلِكِ
يَوْمِ الدِّينِ تک پانچ جدا جدا امر ہیں ۔ (۱) الْحَمْدُ لِلَّهِ (۲) دوسرے رَبِّ الْعُلَمِينَ
(۳) تیسرے الرَّحْمَنِ (۴) چوتھے اَلرَّحِيمِ (۵) مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ اور مابعد کے
۲۴ پانچ فقرے ان پانچوں کے لحاظ سے بصورت لف و نشر مرتب ان کے مقابل پر واقع ہیں ۔
جیسا کہ فقره إِيَّاكَ نَعْبُدُ فقره الْحَمْدُ لِلَّهِ کے مقابل پر ہے۔ جس سے یہ اشارہ ہے کہ
عبادت کے لائق وہی ذات کامل الصفات ہے جس کا نام اللہ ہے اور فقرہ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
فقرہ رَبِّ الْعَلَمِينَ کے مقابل پر واقع ہے جس سے یہ اشارہ مقصود ہے کہ سر چشمہ ربوبیت
سے جو ایک نہایت عام سر چشمہ ہے ہم مدد طلب کرتے ہیں کیونکہ بغیر خدا تعالیٰ کے فیض ربوبیت
کے ظاہری یا باطنی طور پر نشو و نما پانا یا کوئی پاک تبدیلی حاصل کرنا اور روحانی پیدائش سے حصہ لینا
امر محال ہے۔ اور فقرہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ فقرہ الرحمن کے مقابل پر واقع
ہے اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کا ورد کرنے والا الرحمن کے چشمہ سے فیض طلب
کرتا ہے ۔ کیونکہ ہدایت پانا کسی کا حق نہیں ہے بلکہ محض رحمانیت الہی سے یہ دولت حاصل ہوتی
ہے۔ اور فقرہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ فقره الرَّحِیمِ کے مقابل پر واقع ہے۔
اور صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا ورد کرنے والا چشمہ الرّحیم سے فیض طلب کرتا
ہے کیونکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ اے دعاؤں کو رحم خاص سے قبول کرنے والے ان رسولوں اور
صدیقوں اور شہیدوں کی راہ ہمیں دکھلا جنہوں نے دُعا اور مجاہدات میں مصروف ہو کر تجھ سے

ايام الصلح
انواع اقسام کے معارف اور حقائق اور کشوف اور الہامات کا انعام پایا اور دائمی دعا اور
تضرع اور اعمال صالحہ سے معرفت تامہ تک پہنچ گئے ۔ اور فقرہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
وَلَا الضَّالِّينَ فقرہ مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے مقابل پر واقع ہے اور غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
وَلَا الضَّالِّينَ کا ورد کرنے والا چشمہ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ سے فیض طلب کرتا ہے۔ اور اس کے
یہ معنے ہیں کہ اے جزا وسزا کے دن کے مالک ہمیں اس سزا سے بچا کہ ہم دنیا میں یہودیوں کی طرح
طاعون وغیرہ بلاؤں میں تیرے غضب کی وجہ سے مبتلا ہوں یا نصاری کی طرح نجات کی راہ گم کر کے
آخرت میں عذاب کے مستحق ہوں ۔ اس آیت میں نصاری کا نام ضالین اس لئے رکھا ہے کہ دنیا میں
ان پر کوئی غضب الہی کا عذاب نازل نہیں ہوا صرف وہ لوگ اُخروی نجات کی راہ گم کر بیٹھے ہیں اور ۲۵
آخرت میں قابل مواخذہ ہیں۔ مگر یہود کا نام مغضوب علیھم اس واسطے رکھا ہے کہ یہود پر دنیا میں ہی
اُن کی شامت اعمال سے بڑے بڑے عذاب نازل ہوئے ہیں۔ منجملہ اُن کے عذاب طاعون ہے
چونکہ یہود نے خدا تعالیٰ کے پاک نبیوں اور راستباز بندوں کی صرف تکذیب نہیں کی بلکہ بہتوں کو ان
میں سے قتل کیا یا قتل کا ارادہ کیا اور بد زبانی سے بھی بہت تکلیفیں پہنچاتے رہے اس لئے غیرت الہی نے
بعض اوقات جوش میں آ کر اُن کو طرح طرح کے عذابوں میں مبتلا کیا۔ بسا اوقات لاکھوں یہودی طاعون
کے عذاب سے مارے گئے اور کئی دفعہ ہزاروں اُن میں سے قتل کئے گئے اور یا اسیر ہو کر دوسرے ملکوں میں
نکالے گئے ۔ غرض وہ حضرت مسیح علیہ السلام کے بعد ہمیشہ مغضوب علیہم رہے چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ یہ ایک
ٹیڑھی قوم ہے اس لئے توریت میں اکثر دنیا کے عذابوں سے ان کو ڈرایا گیا تھا۔ غرض اُن پر ہولناک طور پر
خدا تعالیٰ کا غضب نازل ہوتا رہا کیونکہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کو ہاتھ اور زبان سے دکھ دیتے تھے
اسی وجہ سے دنیا میں ہی ان پر غضب بھڑ کا تا وہ ان لوگوں کے لئے نمونہ عبرت ہوں کہ جو آئندہ کسی زمانہ میں
خدا کے ماموروں اور راست باز بندوں کو عمد اڈکھ دیں اور اُن کو ستاویں اور ان کے قتل کرنے یا ذلیل کرنے
کے لئے ہدارا دے دل میں رکھیں ۔ سو اس دعا کے سکھلانے میں در پردہ اس بات کی طرف

ايام الصلح
بھی اشارہ ہے کہ تم یہودیوں کے خُلق اور خُو سے باز رہو اور اگر کوئی مامور من اللہ تم میں پیدا ہو
تو یہودیوں کی طرح اُس کی ایذا اور تو ہین اور تکفیر میں جلدی نہ کرو۔ ایسا نہ ہو کہ تم سچے کو جھوٹا
ٹھہرا کر اور پھر طرح طرح کے دُکھ اس کو دے کر اور بد زبانی سے اس کی آبروریزی کر کے
یہودیوں کی طرح مورد غضب الہی ہو جاؤ لیکن افسوس کہ اس امت کے لوگ بھی ہمیشہ ٹھوکر
کھاتے رہے اور انہوں نے بد قسمت یہودیوں کے قصوں سے کوئی عبرت حاصل نہیں کی ۔ یہ
کیسی عبرت پکڑنے کی بات تھی کہ یہودیوں کو ایلیا نبی کے واپس آنے کا وعدہ دیا گیا تھا اور
لکھا گیا تھا کہ جب تک ایلیا نہ آوے مسیح نہیں آئے گا لیکن یہود نے کتب مقدسہ کے نصوص
کے ظاہر معنے پر زور دے کر یہ عقیدہ اجماعی قائم کیا کہ در حقیقت ایلیا نبی کا ہی دوبارہ دنیا میں آنا
ضروری ہے۔ اسی عقیدہ کے رُو سے وہ حضرت عیسی علیہ السلام کو قبول نہ کر سکے اور یہ حجت
پیش کی کہ ایلیا اب تک وعدہ کے موافق دوبارہ دنیا میں نہیں آیا پھر مسیح کیسے آگیا۔ اس ظاہر
پرستی سے وہ بڑی مصیبت میں پڑے اور در حقیقت ان کی تمام بدبختی کی یہی جڑ تھی کہ انہوں نے
۲۶ کتاب مقدس کے ایک استعارہ کو حقیقت پر حمل کیا اور اُن کے تمام علماء کا اس پر اتفاق ہو گیا کہ
مسیح نبی اللہ سے پہلے ایلیا کا دوبارہ دنیا میں آنا ضروری ہے اور اس تاویل پر انہوں نے ٹھٹھا کیا کہ
ایلیا سے مراد یوحنا یعنی یحییٰ نبی ہے جو اپنے اندر ایلیا کی خُو اور طبیعت رکھتا ہے۔ اور کہا کہ اگر یہ
مطلب تھا کہ ایلیا نبی دنیا میں واپس نہیں آئے گا بلکہ اس کا مثیل آئے گا تو خدا نے پیشگوئی
میں یوں کیوں نہ فرمایا کہ مسیح سے پہلے ایلیا کا مثیل آئے گا ۔ غرض اس طرح پر ان کے دل سخت
ہو گئے اور ایک راستباز کو کذاب اور کافر اور ملحد قرار دیا۔ اسی شامت سے وہ غضب الہی کے
مورد ہو کر سخت سخت عذابوں میں مبتلا ہوئے ۔ اسلام میں بھی یہودی صفت لوگوں نے یہی
طریق اختیار کیا اور اپنی غلط نہی پر اصرار کر کے ہر ایک زمانہ میں خدا کے مقدس لوگوں کو تکلیفیں
دیں۔ دیکھو کیسے امام حسین رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر ہزاروں نادان یزید کے ساتھ ہو گئے اور
نوٹ: یہ سب باتیں اس کتاب میں لکھی ہیں جو ایک یہودی فاضل نے تالیف کی ہے جو میرے پاس موجود ہے۔ منہ
☆

ايام الصلح
اس امام معصوم کو ہاتھ اور زبان سے دُکھ دیا آخر بجر قتل کے راضی نہ ہوئے اور پھر وقتا فوقتاً ہمیشہ اس
اُمت کے اماموں اور راستبازوں اور مجددوں کو ستاتے رہے اور کافر اور بے دین اور زندیق نام
رکھتے رہے۔ ہزاروں صادق ان کے ہاتھ سے ستائے گئے اور نہ صرف یہ کہ ان کا نام کا فر رکھا بلکہ
جہاں تک بس چل سکا قتل کرنے اور ذلیل کرنے اور قید کرانے سے فرق نہیں کیا۔ یہاں تک کہ
اب ہمارا زمانہ پہنچا اور تیرھویں صدی میں جابجا خود وہ لوگ یہ وعظ کرتے تھے کہ چودھویں صدی
میں امام مہدی یا مسیح موعود آئے گا اور کم سے کم یہ کہ ایک بڑا مجد د پیدا ہوگا لیکن جب چودھویں
صدی کے سر پر وہ مجدد پیدا ہوا اور نہ صرف خدا تعالیٰ کے الہام نے اس کا نام مسیح موعود رکھا بلکہ
زمانہ کے فتن موجودہ نے بھی بزبانِ حال یہی فتویٰ دیا کہ اس کا نام مسیح موعود چاہیے تو اس کی سخت
تکذیب کی اور جہاں تک ممکن تھا اس کو ایذا دی اور طرح طرح کے حیلوں اور مکروں سے اس کو ذلیل
اور نابود کرنا چاہا اور اگر خدا تعالیٰ کے فضل سے گورنمنٹ برطانیہ کی اس ملک ہند میں سلطنت نہ ہوتی
تو مدت سے اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے معدوم کر دیتے۔
اور یہ بات ظاہر تھی کہ یہ زمانہ ایمانی اور اعتقادی فتنوں کا زمانہ تھا اور لاکھوں انسانوں کے اعتقاد
توحید سے برگشتہ ہو کر مخلوق پرستی کی طرف جھک گئے تھے اور زیادہ تر حصہ مخلوق پرستی کا جس پر زور دیا جاتا ۲۷
تھا وہ یہی تھا کہ صلیبی نجات کی حمایت میں قلموں اور زبانوں سے وہ کام لیا گیا تھا کہ اگر نسخہ عالم کے تمام
صفحات میں تلاش کریں تو تائید باطل میں یہ سرگرمی کسی اور زمانہ میں کبھی ثابت نہیں ہوگی۔ اور جبکہ
صلیبی نجات کے حامیوں کی تحریریں انتہا درجہ کی تیزی تک پہنچ گئی تھیں اور اسلامی تو حید اور نبی عربی
خیر الرسل علیہ السلام کی عفت اور عزت اور حقانیت اور کتاب اللہ قرآن شریف کے منجانب اللہ ہونے
پر کمال ظلم اور تعدی سے حملے کئے گئے تھے اور وہ بیجا حملے جن کتابوں اور رسالوں اور اخباروں میں کئے گئے
تھے ان کی تعداد کی سات کروڑ تک نوبت پہنچ گئی تھی اور یہ سب کچھ تیرھویں صدی کے ختم ہونے تک

ایام اصلح
ظہور میں آچکا تھا تو کیا ضرور نہ تھا کہ وہ خدا جس نے فرمایا تھا کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ
لَحْفِظُون وہ ان بے جا حملوں کے فرو کرنے کے لئے چودھویں صدی کے سر پر اپنی قدیم
سنت کے موافق کوئی آسمانی سلسلہ قائم کرتا ؟ پس اگر یہ سچ ہے کہ ہر ایک مجد دفتن موجودہ
کے مناسب حال آنا چاہیے تو یہ دوسری بات بھی سچی ہے کہ چودھویں صدی کا مجدد
گرفتن صلیبہ کے لئے آنا چاہیے تھا۔ کیونکہ یہی وہ فتن ہیں جن کے لاکھوں دلوں
پر خطرناک اثر پڑے ہیں اور یہی وہ فتن ہیں جن کو اس زمانہ کے تمام فتنوں کی
نسبت عظیم الشان کہنا چاہیے اور جبکہ ثابت ہوا کہ چودھویں صدی کے مجد د کا کام صلیبی صب
فتنوں کا توڑنا اور اس کے حامیوں کے حملوں کا جواب دینا ہے تو اب طبعاً یہ سوال پیدا
ہوتا ہے کہ جس مجد د کا یہ کام ہو کہ وہ صلیبی فتنوں کو توڑے اور کسر صلیب کا منصب
اپنے ہاتھ میں لے کر حقیقی نجات کی راہ دکھلاوے ۔ اور وہ نجات جو صلیب کی طرف
منسوب کی گئی ہے اُس کا بطلان ثابت کرے ۔ اس مجد د کا کیا نام ہونا چاہیے؟ کیا یہ
سچ نہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے مجد د کا نام مسیح موعود رکھا ہے؟ پس
جبکہ زمانہ کی حالت موجودہ ہی بتلا رہی ہے کہ چودھویں صدی کے مجد د کا نام مسیح
موعود ہونا چاہیے یا بہ تبدیل الفاظ یوں کہو کہ ایسی صدی کا مسیح موعود ہی مجد د ہوگا
جس میں فتنہ صلیبہ کا جوش وخروش ہو تو پھر کیوں انکار ہے ۔ بہر حال جب فتن
صليبه اپنے کمال کو پہنچ گئے اور ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ کروڑ ہا کتا بیں
صلیبی نجات کی تائید اور اسلام کی توہین اور ابطال میں شائع کی گئیں اور اس پر
فتن صدی کے سر پر ایک شخص کھڑا ہوا اور اُس نے دعوی کیا کہ ان فتنوں کی اصلاح
نوٹ: ہم کئی دفعہ لکھ چکے ہیں کہ چودھویں صدی کا مجدد جو مسیح موعود ہے اس کا منصب یہ نہیں ہے کہ سختیوں
اور ہنگامہ پردازیوں سے کام لے بلکہ اس کا کام یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے حلم اور خُو کے موافق
بردباری اور نرمی سے اتمام حجت کرے اور امن کے ساتھ حق کو پھیلا دے۔ منہ
ا الحجر: ١٠

ايام الصلح
کے لئے میں مامور ہوں تو کیا ایسا دعویٰ غیر محل پر تھا ؟ اور کیا ضرور نہ تھا کہ ان خطرناک فتنوں
کے وقت میں وہ خدا جو اسلام کو ذلت کی حالت میں دیکھ نہیں سکتا آسمان سے کوئی سلسلہ قائم کرتا
اور اس مجروح اور زخمی کے لئے کوئی آسمانی مرہم نازل فرماتا ؟ کیا یہ تعجب کی بات ہے کہ
خدا تعالیٰ کے رحم نے تقاضا کیا کہ ایسے ضعف اور ذلّت کے وقت میں اسلام کی خبر لے؟ کیا اس
سے بڑھ کر کسی اور وقت کا انتظار کرو گے؟ اور اس چودھویں صدی کو کسی مجدد کے آنے سے
بے نصیب قرار دے کر کسی اور نامعلوم صدی کی انتظار میں رہو گے؟ کیا یہ تقویٰ کا طریق ہے
کہ باوجود یکہ صدی میں سے چودہ سال بھی گزر گئے اور صلیبی فتنے دائرے کی طرح محیط
ہو گئے مگر پھر بھی اعتقاد یہ ہو کہ آنے والا اب تک نہ آیا اور بد قسمت چودھویں صدی کسی معمولی
مجدد سے بھی خالی رہی اور اگر آیا تو ایک دجال آیا ؟ کیا یہی امانت ہے کہ ایسے خیالات رکھے
جائیں کہ چودھویں صدی تو مجدد سے خالی گئی اور کسوف خسوف رمضان کا مہدی کے ظہور سے خالی
گیا ۔ اور صلیبی فتنوں کا زمانہ مسیح موعود کے ظہور سے خالی رہا گو یا نعوذ باللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی یہ تینوں پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی میں یہ بھی تھا کہ
مسیح موعود کے وقت میں اونٹ بیکار ہو جائیں گے یہ ریل کی طرف اشارہ تھا۔ سوریل کے
جاری ہونے پر بھی پچاس سال گزر گئے مگر ہمارے مخالفوں کا فرضی مسیح اب تک نہیں آیا۔
اللہ اکبر ۔ یہ لوگ کیسے دل کے سخت ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں سے یوں انکار کیا
اور میری پیشگوئیوں میں سے وہ پیشگوئیاں جو نظری طور پر پوری ہوئیں اُن کی نسبت کہتے ہیں
کہ جھوٹی نکلیں اور جو بد یہی طور پر پوری ہوئیں اُن کی نسبت یہ خیال ہے کہ نجوم یا رمل سے
کام لیا گیا۔ اور یا کسی مجرمانہ سازش سے پوری کی گئیں
یہ دونوں طریق پیشگوئیوں کے پوری ہونے کے قدیم سے سنت الہی ہیں ۔ تمام انبیاء علیہم السلام
کی پیشگوئیاں کبھی تو نظری طور پر یعنی استعارات کے پیرایہ میں یا کسی اور دقیق التزام سے پوری ہوئیں
اور یا بد یہی طور پر پوری ہوئیں ۔ منہ

ايام الصلح
☆
غرض ہمارے اندرونی مخالفوں نے کسی پہلو سے فائدہ نہ اٹھایا اور وہ سب کام کر دکھائے جو
یہودیوں نے کئے تھے۔ وہ اعتراض جو بار بار ہم پر کیا گیا وہ یہی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ان کا ذہنی مہدی
یا مسیح خونریزوں کے طور پر آئے گا مگر یہ شخص لڑائیوں اور خونریزیوں سے منع کرتا ہے۔ اس کا بار بار
جواب دیا گیا کہ یہ خیال سرا سر غلط ہے بلکہ يَضَعُ الْحَرب کی حدیث سے بکمال وضوح ثابت ہے
۲۹ کہ مسیح موعود خونریزوں کے رنگ میں ہرگز نہیں آئے گا اور صرف معارف اور حقائق اور نشانوں سے
اتمام حجت کرے گا اور امن کے ساتھ حق کو پھیلائے گا۔ یہ باتیں ایسی صاف تھیں کہ قرآن اور
حدیث پر غور کرنے سے کمال آسانی سے سمجھ آ سکتی تھیں ۔ مگر پُرانے خیالات جو عادات راسخہ ہو گئے
تھے غافل دلوں سے نکل نہ سکے ۔ یہ تو سچ ہے کہ ہمارا مقصد صرف اسی قدر ہے کہ نرمی اور ملائمت سے
لوگوں کے دھو کے دور کریں اور نوع انسان سے خواہ وہ عیسائی ہوں یا ہندو یا یہودی ہمدردی سے پیش
آویں اور دلائل عقلیہ اور آیات سماویہ کی روشنی سے اُن کو دکھلاویں کہ وہ اپنے اعتقادات میں غلطی پر
ہیں۔ اگر ہمارے اس طریق اور طرز سے ہمارے مخالف مسلمان ناراض ہیں اور کسی سخت گیر خونریز کا
انتظار کرتے ہیں تو یہ اُن کی غلطی ہے اور ایسے خیال سے وہ قرآن اور حدیث سے دُور جا پڑے ہیں۔اب
یہ زمانہ ہے کہ ہم ہر ایک قوم کو اپنی اخلاقی حالت دکھلاویں اور اُن کے ظلم برداشت کریں اور آپ ظالمانہ
حملہ ان پر نہ کریں ۔ اخلاقی حالت بھی ایک معجزہ ہے اور بردباری سے زندگی بسر کرنا ایک آسمانی نشان ہے۔ اور
جب ہم کسی دوسری قوم سے احسان دیکھیں تب تو زیادہ تر فرض ہو جاتا ہے کہ ہم احسان کے عوض میں
ہمارے علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ مہدی کے ہاشمی یا سید ہونے کے بارے میں جس قدر حدیثیں
ہیں وہ سب مجروح ہیں اور خود جب وقت آ جائے اور صاحب وقت نہ آئے تو یہی دلیل اس بات پر ہے
کہ وہ قصہ صیح نہیں ہے یا اس کے اور معنی ہیں جو منصف کو ماننے پڑتے ہیں جیسا کہ ہم ایک قبر کو کھود کر نہ
بہشت کی کھڑ کی اس کے پاس دیکھتے ہیں نہ دوزخ کی ، ناچار ہمیں ماننا پڑتا ہے کہ اس پیشگوئی کے اور
معنے ہیں جو عالم ظاہر سے تعلق نہیں رکھتے ۔ منہ

ايام الصلح
احسان کریں اور نیکی کے عوض میں نیکی بجالا ویں ۔ جیسا کہ اب ہم عیسائی گورنمنٹ سے
بہر طرح امن اور راحت دیکھ رہے ہیں۔ کیا اس کا عوض یہ ہے کہ ہم منافقانہ زندگی اُن سے
بسر کریں اور دل میں کچھ اور زبان پر کچھ ہو ؟ ہاں جس طرح مادر مہربان یہ چاہتی ہے کہ اس
کا بیٹا کسی ایسی حالت میں گرفتار نہ ہو جس کا خطرناک نتیجہ ہے۔ اسی طرح ہم عیسائیوں اور
ہندوؤں کے ساتھ شفقت اور رحمت سے معاملہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں یہ دلی آرزو ہے کہ کوئی
محبت اور آرام سے ہماری باتیں سنے اور دلائل میں غور کرے اور پھر اپنے نفس کا خیر خواہ
ہو کر اپنے عقائد کی اصلاح کرے۔
ی تفسیر سورۃ فاتحہ محض اس غرض سے یہاں لکھی گئی ہے کہ یہ قرآن شریف کی تمام تعلیم کا مغز
ہے اور جو شخص قرآن سے اس کے برخلاف کچھ نکالنا چاہتا ہے وہ جھوٹا ہے اور اس سورہ فاتحہ میں ۳۰
جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں مسلمانوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ دُعا میں مشغول رہیں بلکہ دُعا
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ سکھلائی گئی ہے اور فرض کیا گیا ہے کہ پنج وقت یہ دعا
کریں پھر کس قدر غلطی ہے کہ کوئی شخص دُعا کی رُوحانیت سے انکار کرے۔ قرآن شریف نے یہ
فیصلہ کر دیا ہے کہ دُعا اپنے اندر ایک روحانیت رکھتی ہے اور دُعا سے ایک فیض نازل ہوتا ہے جو
طرح طرح کے پیرایوں میں کامیابی کا ثمرہ بخشتا ہے۔
ہماری تقریر مذکورہ بالا سے ہر ایک منصف سمجھ سکتا ہے کہ جس طرح با وجود تسلیم مسئلہ
قضا و قدر کے صدہا امور میں یہی سنت اللہ ہے کہ جد و جہد سے ثمرہ مترتب ہوتا ہے اسی طرح دعا میں
بھی جو جد و جہد کی جائے وہ بھی ہرگز ضائع نہیں جاتی ۔ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں ایک جگہ
پر اپنی شناخت کی یہ علامت ٹھہرائی ہے کہ تمہارا خدا وہ خدا ہے جو بے قراروں کی دعا سنتا ہے۔
یہ دعا نوع انسان کی عام ہمدردی کے لئے ہے۔ کیونکہ دُعا کرنے میں تمام نوع انسان کو شامل کر لیا ہے
اور سب کے لئے دعا مانگی ہے کہ خدا د نیا کے دکھوں سے انہیں بچاوے اور آخرت کے ٹوٹے سے محفوظ رکھے
اور سب کو سیدھی راہ پر لاوے۔ منہ

ايام الصلح
جیسا کہ وہ فرماتا ہے أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ لے پھر جبکہ خدا تعالیٰ نے دُعا کی
قبولیت کو اپنی ہستی کی علامت ٹھہرائی ہے تو پھر کس طرح کوئی عقل اور حیا والا گمان کر سکتا ہے کہ دُعا
کرنے پر کوئی آثار صریحہ اجابت کے مترتب نہیں ہوتے اور محض ایک رسمی امر ہے جس میں کچھ بھی
روحانیت نہیں؟ میرے خیال میں ہے کہ ایسی بے ادبی کوئی سچے ایمان والا ہرگز نہیں کرے گا جبکہ
اللہ جل شانہ فرماتا ہے کہ جس طرح زمین و آسمان کی صفت پر غور کرنے سے سچا خدا پہچانا جاتا ہے اسی
طرح دعا کی قبولیت کو دیکھنے سے خدا تعالیٰ پر یقین آتا ہے۔ پھر اگر دعا میں کوئی روحانیت نہیں اور حقیقی
اور واقعی طور پر دُعا پر کوئی نمایاں فیض نازل نہیں ہوتا تو کیونکر دُعا خدا تعالیٰ کی شناخت کا ایسا ذریعہ ہو سکتی
ہے جیسا کہ زمین و آسمان کے اجرام و اجسام ذریعہ ہیں؟ بلکہ قرآن شریف سے تو معلوم ہوتا ہے کہ
نہایت اعلیٰ ذریعہ خدا شناسی کا دُعا ہی ہے اور خدا تعالیٰ کی ہستی اور صفات کاملہ کی معرفت تامہ یقینیہ
کاملہ صرف دُعا سے ہی حاصل ہوتی ہے اور کسی ذریعہ سے حاصل نہیں ہوتی ۔ وہ امر جو ایک بجلی کی چمک
۳۱ کی طرح یک دفعہ انسان کو تاریکی کے گڑھے سے کھینچ کر روشنی کی کھلی فضا میں لاتا اور خدا تعالیٰ کے
سامنے کھڑا کر دیتا ہے وہ دعا ہی ہے۔ دعا کے ذریعہ سے ہزاروں بدمعاش صلاحیت پر آ جاتے ہیں۔
ہزاروں بگڑے ہوئے درست ہو جاتے ہیں۔ ہاں دعا کی راہ میں دو بڑے مشکل امر ہیں جن کی وجہ
سے اکثر دلوں سے عظمت دعا کی پوشیدہ رہتی ہے (۱) اول تو شرط تقویٰ اور راستبازی اور خدا ترسی ہے
جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ " یعنی اللہ تعالیٰ پر ہیز گار لوگوں کی دعا
قبول کرتا ہے۔ اور پھر فرماتا ہے وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ
الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ یعنی جب
میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں کہ خدا کے وجود پر دلیل کیا ہے تو اس کا یہ جواب ہے کہ
میں بہت نزدیک ہوں یعنی کچھ بڑے دلائل کی حاجت نہیں۔ میرا وجود نہایت اقرب طریق سے سمجھ
آ سکتا ہے اور نہایت آسانی سے میری ہستی پر دلیل پیدا ہوتی ہے اور وہ دلیل یہ ہے کہ جب کوئی
ل النمل: ٦٣ ٢ المآئدة : ۲۸ - البقرة : ۱۸۷

ايام الصلح
دُعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اُس کی سنتا ہوں اور اپنے الہام سے اس کی کامیابی کی بشارت دیتا
ہوں جس سے نہ صرف میری ہستی پر یقین آتا ہے بلکہ میرا قادر ہونا بھی بائیہ یقین پہنچتا ہے لیکن چاہیے
کہ لوگ ایسی حالت تقویٰ اور خدا ترسی کی پیدا کریں کہ میں اُن کی آواز سنوں۔ اور نیز چاہئیے کہ وہ مجھ
پر ایمان لاویں اور قبل اس کے جو اُن کو معرفتِ تامہ ملے اس بات کا اقرار کریں کہ خدا موجود ہے اور
تمام طاقتیں اور قدرتیں رکھتا ہے کیونکہ جو شخص ایمان لاتا ہے اُسی کو عرفان دیا جاتا ہے۔
ایمان کی تعریف ۔ ایمان اس بات کو کہتے ہیں کہ اس حالت میں مان لینا کہ جبکہ ابھی علم
کمال تک نہیں پہنچا تک نہیں پہنچا اور شکوک وشبہات سے ہنوز لڑائی ہے ۔ پس جو شخص ایمان لاتا ۔ ۔ ہے یعنی باوجود
کمزوری اور نہ مہیا ہونے کل اسباب یقین کے اس بات کو اغلب احتمال کی وجہ سے قبول کر لیتا ہے وہ
حضرت احدیت میں صادق اور راستباز شمار کیا جاتا ہے اور پھر اس کو موہبت کے طور پر معرفتِ تامہ
حاصل ہوتی ہے اور ایمان کے بعد عرفان کا جام اس کو پلایا جاتا ہے۔اسی لئے ایک مرد متقی رسولوں
اور نبیوں اور مامورین من اللہ کی دعوت کو سن کر ہر ایک پہلو پر ابتداء امر میں ہی حملہ کرنا نہیں چاہتا بلکہ وہ
حصہ جو کسی مامور من اللہ کے منجانب اللہ ہونے پر بعض صاف اور کھلے کھلے دلائل سے سمجھ آ جاتا ہے اُسی کو ۳۲
اپنے اقرار اور ایمان کا ذریعہ ٹھہرا لیتا ہے اور وہ حصہ جو سمجھ نہیں آتا اُس میں سنتِ صالحین کے طور پر
استعارات اور مجازات قرار دیتا ہے ۔ اور اس طرح تناقض کو درمیان سے اُٹھا کر صفائی اور اخلاص کے
ساتھ ایمان لے آتا ہے تب خدا تعالیٰ اُس کی حالت پر رحم کر کے اور اس کے ایمان پر راضی ہو کر اور اُس کی
دعاؤں کوسن کر معرفتِ تامہ کا دروازہ اُس پر کھولتا ہے اور الہام اور کشوف کے ذریعہ سے اور دوسرے
آسمانی نشانوں کے وسیلہ سے یقین کامل تک اُس کو پہنچاتا ہے لیکن متعصب آدمی جو عناد سے پر
ہوتا ہے ایسا نہیں کرتا اور وہ ان اُمور کو جو حق کے پہچاننے کا ذریعہ ہو سکتے ہیں تحقیر اور توہین کی نظر
سے دیکھتا ہے اور ٹھٹھے اور ہنسی میں اُن کو اُڑا دیتا ہے اور وہ امور جو ہنوز اس پر مشتبہ ہیں اُن کو
اعتراض کرنے کی دستاویز بناتا ہے اور ظالم طبع لوگ ہمیشہ ایسا ہی کرتے رہے ہیں۔

ايام الصلح
چنانچہ ظاہر ہے کہ ہر ایک نبی کی نسبت جو پہلے نبیوں نے پیشگوئیاں کیں اُن کے ہمیشہ دو حصے
ہوتے رہے ہیں ایک بینات اور محکمات جن میں کوئی استعارہ نہ تھا اور کسی تاویل کی محتاج نہ تھیں ۔
اور ایک متشابہات جو محتاج تاویل تھیں اور بعض استعارات اور مجازات کے پردے میں محجوب
تھیں۔ پھر ان نبیوں کے ظہور اور بعثت کے وقت جو ان پیشگوئیوں کے مصداق تھے دو فریق
ہوتے رہے ہیں۔ ایک فریق سعیدوں کا جنہوں نے بینات کو دیکھ کر ایمان لانے میں تاخیر نہ کی
اور جو حصہ متشابہات کا تھا اس کو استعارات اور مجازات کے رنگ میں سمجھ لیا یا آئندہ کے منتظر
☆
رہے ہیں اور اس طرح پر حق کو پالیا اور ٹھوکر نہ کھائی ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں بھی ایسا
ہی ہوا۔ پہلی کتابوں میں حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت دوطور کی پیشگوئیاں تھیں۔ ایک یہ کہ وہ
مسکینوں اور عاجزوں کے پیرایہ میں ظاہر ہو گا اور غیر سلطنت کے زمانہ میں آئے گا اور داؤد کی
نسل سے ہوگا اور حلم اور نرمی سے کام لے گا اور نشان دکھلائے گا۔ اور دوسری قسم کی یہ پیشگوئیاں
تھیں کہ وہ بادشاہ ہوگا اور بادشاہوں کی طرح لڑے گا اور یہودیوں کو غیر سلطنت کی ماتحتی سے
چھڑا دے گا۔ اور اس سے پہلے ایلیا نبی دوبارہ دنیا میں آئے گا۔ اور جب تک ایلیا نبی دوبارہ دنیا
۳۳ میں نہ آوے وہ نہیں آئے گا ۔ پھر جب حضرت عیسی علیہ السلام نے ظہور فرمایا تو یہود دو
فریق ہو گئے ۔ ایک فریق جو بہت ہی کم اور قلیل التعداد تھا۔ اس نے حضرت مسیح کو داؤد کی نسل
سے پا کر اور پھر اُس کی مسکینی اور عاجزی اور راستبازی دیکھ کر اور پھر آسمانی نشانوں کو
ملاحظہ کر کے اور نیز زمانہ کی حالت موجودہ کو دیکھ کر کہ وہ ایک نبی مصلح کو چاہتی ہے اور پہلی
پیشگوئیوں کے قرارداد وقتوں کا مقابلہ کر کے یقین کر لیا کہ یہ وہی نبی ہے جس کا اسرائیل کی قوم کو
پیشگوئیوں میں یہ ضروری نہیں ہوتا کہ تمام باتیں ان کی ایک ہی وقت میں پوری ہو جائیں بلکہ
تدریجا پوری ہوتی رہتی ہیں اور ممکن ہے کہ بعض باتیں ایسی بھی ہوں کہ اس مامور کی زندگی میں پوری نہ
ہوں اور کسی دوسرے کے ہاتھ سے جو اس کے متبعین میں سے ہو پوری ہو جائیں ۔ منہ

وعدہ دیا گیا تھا۔ سو وہ حضرت مسیح پر ایمان لائے اور اُن کے ساتھ ہو کر طرح طرح کے دُکھ اُٹھائے
اور خدا تعالیٰ کے نزدیک اپنا صدق ظاہر کیا۔ لیکن جو بدبختوں کا گروہ تھا اُس نے کھلی کھلی علامتوں اور
نشانوں کی طرف ذرہ التفات نہ کیا یہاں تک کہ زمانہ کی حالت پر بھی ایک نظر نہ ڈالی اور شریرانہ
حجت بازی کے ارادے سے دوسرے حصے کو جو متشابہات کا حصہ تھا اپنے ہاتھ میں لے لیا اور نہایت
گستاخی سے اس مقدس کو گالیاں دینی شروع کیں اور اس کا نام ملحد اور بے دین اور کافر رکھا اور یہ کہا
کہ یہ شخص پاک نوشتوں کے اُلٹے معنے کرتا ہے اور اس نے ناحق ایلیا نبی کے دوبارہ آنے کی تاویل
شخص
کی ہے اور نص صریح کو اس کے ظاہر سے پھیرا ہے اور ہمارے علماء کو مگار اور ریا کا رکہتا ہے اور
کتب مقدسہ کے الٹے معنے کرتا ہے اور نہایت شرارت سے اس بات پر زور دیا کہ نبیوں کی پیشگوئیوں
کا ایک حرف بھی اس پر صادق نہیں آتا ۔ وہ نہ بادشاہ ہو کر آیا اور نہ غیر قوموں سے لڑا اور نہ ہم کو ان
کے ہاتھ سے چھڑایا اور نہ اس سے پہلے ایلیا نبی نازل ہوا۔ پھر وہ مسیح موعود کیونکر ہو گیا۔ غرض ان
بد قسمت شریروں نے سچائی کے انوار اور علامات پر نظر ڈالنا نہ چاہا اور جو حصہ متشابہات کا پیشگوئیوں
میں تھا اس کو ظاہر پر حمل کر کے بار بار پیش کیا۔ یہی ابتلا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں
اکثر یہودیوں کو پیش آیا۔ انہوں نے بھی اپنے اسلاف کی عادت کے موافق نبیوں کی پیشگوئیوں
کے اس حصہ سے فائدہ اٹھانا نہ چاہا جو بینات کا حصہ تھا۔ اور متشابہات جو استعارات تھے اپنی آنکھ
کے سامنے رکھ کر یا تحریف شدہ پیشگوئیوں پر زور دے کر اس نبی کریم کی دولت اطاعت سے جو
سید الکونین ہے محروم رہ گئے اور اکثر عیسائیوں نے بھی ایسا ہی کیا۔ انجیل کی کھلی کھلی پیشگوئیاں
جس قدر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں تھیں اُن کو تو ہاتھ تک نہ لگایا اور جو سنت اللہ کے
موافق پیشگوئیوں کا دوسرا حصہ یعنی استعارات اور مجازات تھے اُن پر گر پڑے اس لئے حقیقت کی ۳۴
طرف راہ نہ پا سکے۔ لیکن ان میں سے وہ لوگ جو حق کے طالب تھے اور جو پیشگوئیوں کی تحریر میں
طرز عادت الہی ہے اس سے واقف تھے انہوں نے انجیل کی ان پیشگوئیوں سے جو آنے والے
بزرگ نبی کے بارے میں تھیں فائدہ اُٹھایا اور مشرف باسلام ہوئے اور جس طرح یہود میں سے

·

آج 10 میں سے 10 باقی