ایّام الصّلح

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اُس گروہ نے جو حضرت عیسی پر ایمان لائے تھے پیشگوئیوں کے بینات سے دلیل پکڑی تھی اور
متشابہات کو چھوڑ دیا تھا ایسا ہی اُن بزرگ عیسائیوں نے بھی کیا اور ہزار ہا نیک بخت انسان اُن میں
سے اسلام میں داخل ہوئے ۔ غرض ان دونوں قوموں یہود اور نصاریٰ میں سے جس گروہ نے
متشابہات پر جم کر انکار پر زور دیا اور بینات پیشگوئیوں سے جو ظہور میں آئیں فائدہ نہ اٹھایا اُن دونوں
گروہ کا قرآن شریف میں جا بجا ذکر ہے اور یہ ذکر اس لئے کیا گیا کہ تا اُن کی بدبختی کے ملاحظہ سے
مسلمانوں کو سبق حاصل ہو اور اس بات سے متنبہ رہیں کہ یہود و نصاری کی مانند بینات کو چھوڑ کر اور
متشابہات میں پڑ کر ہلاک نہ ہو جائیں ۔ اور ایسی پیشگوئیوں کے بارے میں جو مامورین من اللہ کے
لئے پہلے سے بیان کی جاتی ہیں اُمید نہ رکھیں کہ وہ اپنے تمام پہلوؤں کے رُو سے ظاہری طور پر ہی
پوری ہوں گی بلکہ اس بات کے ماننے کے لئے تیار رہیں کہ قدیم سنت اللہ کے موافق بعض حصے ایسی
پیشگوئیوں کے استعارات اور مجازات کے رنگ میں بھی ہوتے ہیں۔ اور اسی رنگ میں وہ پوری بھی
ہو جاتی ہیں ۔ مگر غافل اور سطحی خیال کے انسان ہنوز انتظار میں لگے رہتے ہیں کہ گویا ابھی وہ باتیں
پوری نہیں ہوئیں بلکہ آئندہ ہوں گی ۔ جیسا کہ ابھی تک یہود اسی بات کو روتے ہیں کہ ایلیا نبی دوبارہ
دنیا میں آئے گا اور پھر ان کا مسیح موعود بڑے بادشاہ کی طرح ظاہر ہوگا اور یہودیوں کو امارت اور
حکومت بخشے گا۔ حالانکہ یہ سب باتیں پوری ہو چکیں اور اس پر انیس سو برس کے قریب گذر گیا اور
آنے والا آ بھی گیا۔ اور اس دنیا سے اُٹھایا بھی گیا۔
یہ بات نہایت کار آمد اور یاد رکھنے کے لائق تھی کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ سے مامور ہو کر آتے ہیں خواہ
وہ رسول ہوں یا نبی یا محدث اور مجدد ان کی نسبت جو پہلی کتابوں میں یا رسولوں کی معرفت پیشگوئیاں کی
جاتی ہیں اُن کے دو حصے ہوتے ہیں ۔ ایک وہ علامات جو ظاہری طور پر وقوع میں آتی ہیں اور بینات
کا حکم رکھتی ہیں۔ اور ایک وہ متشابہات جو استعارات اور مجازات کے رنگ میں ہوتی ہیں پس
جن کے دلوں میں زیغ اور کبھی ہوتی ہے وہ متشابہات کی پیروی کرتے ہیں اور طالب صادق
۳۵ بینات اور محکمات سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ یہود اور عیسائیوں کو یہ ابتلا پیش آچکے ہیں ۔ پس

ايام الصلح
مسلمانوں کے اولوالا بصار لابصار کو چاہیے کہ ان سے عبرت پکڑیں اور صرف متشابہات پر نظر رکھ کر
تکذیب میں جلدی نہ کریں اور جو باتیں خدا تعالیٰ کی طرف سے گھل جائیں اُن سے اپنی ہدایت
کے لئے فائدہ اُٹھا دیں ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ شک یقین کو رفع نہیں کر سکتا ۔ پس پیشگوئیوں کا وہ
حصہ جو ظاہری طور پر ابھی پورا نہیں ہوا وہ ایک امر شکی ہے کیونکہ ممکن ہے کہ ایلیا نبی کے دوبارہ
آنے کی طرح وہ حصہ استعارہ یا مجاز کے رنگ میں پورا ہو گیا ہو مگر انتظار کرنے والا اس غلطی میں
پڑا ہو کہ وہ ظاہری طور پر کسی دن پورا ہوگا ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ بعض احادیث کے الفاظ محفوظ نہ
رہے ہوں کیونکہ احادیث کے الفاظ وحی متلو کی طرح نہیں اور اکثر احادیث احاد کا مجموعہ ہیں ۔
اعتقادی امر تو الگ بات ہے۔ جو چاہو اعتقاد کرو مگر واقعی اور حقیقی فیصلہ یہی ہے کہ احاد میں
عند العقل امکان تغیر الفاظ ہے۔ چنانچہ ایک ہی حدیث جو مختلف طریقوں اور مختلف راویوں
سے پہنچتی ہے اکثر ان کے الفاظ اور ترتیب میں بہت سا فرق ہوتا ہے ۔ حالانکہ وہ ایک ہی وقت
میں ایک ہی منہ سے نکلی ہے۔ پس صاف سمجھ آتا ہے کہ چونکہ اکثر راویوں کے الفاظ اور طرز
بیان جدا جدا ہوتے ہیں اس لئے اختلاف پڑ جاتا ہے ۔ اور نیز پیشگوئیوں کے متشابہات
کے حصہ میں یہ بھی ممکن ہے کہ بعض وا لمن ہے کہ بعض واقعات پیشگوئیوں کے جن کا ایک ہی دفعہ ظاہر ہونا امید
رکھا گیا ہے وہ تدریجاً ظاہر ہوں یا کسی اور شخص کے واسطہ سے ظاہر ہوں جیسا کہ ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی کہ قیصر و کسری کے خزانوں کی گنجیاں آپ کے ہاتھ پر رکھی گئی
ہیں ۔ حالانکہ ظاہر ہے کہ پیشگوئی کے ظہور سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے
تھے اور آنجناب نے نہ قیصر اور کسری کے خزانہ کو دیکھا اور نہ گنجیاں دیکھیں ۔ مگر چونکہ مقد رتھا کہ وہ
گنجیاں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ملیں کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا وجود ظلی طور پر گویا
آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہی تھا ۔ اس لئے عالم وحی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قرار دیا گیا ۔ خلاصہ کلام یہ کہ دھوکا کھانے والے اسی مقام پر
دھوکا کھاتے ہیں وہ اپنی بدقسمتی سے پیشگوئی کے ہر ایک حصہ کی نسبت یہ امید رکھتے ہیں کہ

ايام الصلح
وہ ظاہری طور پر ضرور پورا ہوگا اور پھر جب وقت آتا ہے اور کوئی مامور من اللہ پیدا ہوتا ہے تو جو جو
علامتیں اُس کے صدق کی نسبت ظاہر ہو جائیں اُن کی کچھ پرواہ نہیں رکھتے اور جو علامتیں ظاہری
صورت میں پوری نہ ہوں یا ابھی اُن کا وقت نہ آیا ہو ان کو بار بار پیش کرتے ہیں۔ ہلاک شدہ اُمتیں
۳۶ جنہوں نے سچے نبیوں کو نہیں مانا اُن کی ہلاکت کا اصل موجب یہی تھا اپنے زعم میں تو وہ لوگ اپنے تئیں
بڑے ہوشیار جانتے رہے ہیں مگر اُن کے اس طریق نے حق کے قبول سے اُن کو بے نصیب رکھا۔
یہ عجیب بات ہے کہ پیشگوئیوں کی نانہی کے بارے میں جو کچھ پہلے زمانہ میں یہود اور نصاری
سے وقوع میں آیا اور انہوں نے سچوں کو قبول نہ کیا۔ ایسا ہی میری قوم مسلمانوں نے میرے ساتھ
معاملہ کیا۔ یہ تو ضروری تھا کہ قدیم سنت اللہ کے موافق وہ پیشگوئیاں جو مسیح موعود کے بارے میں کی
گئیں وہ بھی دو حصوں پر مشتمل ہوتیں۔ ایک حصہ بینات کا جو اپنی ظاہر صورت پر واقع ہونے والا
تھا اور ایک حصہ متشابہات کا جو استعارات اور مجازات کے رنگ میں تھا۔ لیکن افسوس کہ اس قوم نے
بھی پہلے خطا کار لوگوں کے قدم پر قدم مارا اور متشابہات پر اڑ کر اُن بینات کو رڈ کر دیا جو نہایت
صفائی سے پوری ہو گئی تھیں۔ حالانکہ شرط تقویٰ یہ تھی کہ پہلی قوموں کی ابتلاؤں کو یاد کرتے
متشابہات پر زور نہ مارتے اور بینات سے یعنی ان باتوں اور اُن علامتوں سے جو روز روشن کی طرح
کھل گئی تھیں فائدہ اُٹھاتے ۔ مگر وہ ایسا نہیں کرتے بلکہ جب جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور
قرآن کریم کی وہ پیشگوئیاں پیش کی جاتی ہیں جن کے اکثر حصے نہایت صفائی سے پورے ہو چکے
ہیں تو نہایت لاپرواہی سے اُن سے منہ پھیر لیتے ہیں اور پیشگوئیوں کی بعض باتیں جو استعارات
کے رنگ میں تھیں پیش کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حصہ پیشگوئیوں کا کیوں ظاہری طور پر پورا نہیں
ہوا؟ اور بایں ہمہ جب پہلے مکذبوں کا ذکر آوے جنہوں نے بعینہ ان ہی لوگوں کی طرح واقع شدہ
علامتوں پر نظر نہ کی اور متشابہات کا حصہ جو پیشگوئیوں میں تھا اور استعارات کے رنگ میں تھا اس کو
دیکھ کر کہ وہ ظاہری طور پر پورا نہیں ہوا حق کو قبول نہ کیا۔ تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ہم اُن کے زمانہ
میں ہوتے تو ایسا نہ کرتے حالانکہ اب یہ لوگ ایسا ہی کر رہے ہیں جیسا کہ اُن پہلے مکذبوں

ايام الصلح
نے کیا۔ جن ثابت شدہ علامتوں اور نشانوں سے قبول کرنے کی روشنی پیدا ہو سکتی ہے۔ ان کو قبول نہیں
کرتے اور جو استعارات اور مجازات اور متشابہات ہیں اُن کو ہاتھ میں لئے پھرتے ہیں اور عوام کو دھوکا
دیتے ہیں کہ یہ باتیں پوری نہیں ہوئیں حالانکہ سنت اللہ کی تعلیم ، طریق کے موافق ضرور تھا کہ وہ باتیں
اس طرح پوری نہ ہوتیں جس طرح اُن کا خیال ہے یعنی ظاہری اور جسمانی صورت پر بے شک ایک
حصہ ظاہری طور پر اور ایک حصہ مخفی طور پر پورا ہو گیا۔ لیکن اس زمانہ کے متعصب لوگوں کے دلوں نے ۳۷
نہیں چاہا کہ قبول کریں۔ وہ تو ہر ایک ثبوت کو دیکھ کر منہ پھیر لیتے ہیں۔ وہ خدا کے نشانوں کو انسان کی
مکاری خیال کرتے ہیں۔ جب خدائے قدوس کے پاک الہاموں کو سنتے ہیں تو کہتے ہیں کہ انسان کا
افترا ہے مگر اس بات کا جواب نہیں دے سکتے کہ کیا کبھی خدا پر افترا کرنے والے کو مفتریات کے
پھیلانے کے لئے وہ مہلت ملی جو سچے ملہموں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملی ؟ کیا خدا نے نہیں کہا کہ الہام
کا افترا کے طور پر دعویٰ کرنے والے ہلاک کئے جائیں گے اور خدا پر جھوٹ باندھنے والے پکڑے
جائیں گے؟ یہ تو توریت میں بھی ہے کہ جھوٹا نبی قتل کیا جائے گا اور انجیل میں بھی ہے کہ جھوٹا جلد فنا ہو گا
اور اس کی جماعت متفرق ہو جائے گی ۔ کیا کوئی ایک نظیر بھی ہے کہ جھوٹے ملہم نے جو خدا پر افترا کرنے
والا تھا ایام افترا میں وہ عمر پائی جو اس عاجز کو ایام دعوت الہام الہی میں ملی ؟ بھلا اگر کوئی نظیر ہے تو پیش
تو کرو۔ میں نہایت پر زور دعوے سے کہتا ہوں کہ دنیا کی ابتدا سے آج تک ایک نظیر بھی نہیں ملے گی ۔
پس کیا کوئی ایسا ہے کہ اس محکم اور قطعی دلیل سے فائدہ اُٹھا دے اور خدا تعالیٰ سے ڈرے؟ میں نہیں
کہتا کہ بت پرست عمر نہیں پاتے یاد ہر یہ اور انا الحق کہنے والے جلد پکڑے جاتے ہیں کیونکہ ان
غلطیوں اور ان ضلالتوں کی سزا دینے کے لئے دوسرا عالم ہے لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ جو شخص خدا تعالیٰ پر
الہام کا افترا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ الہام مجھ کو ہوا حالانکہ جانتا ہے کہ وہ الہام اُس کو نہیں ہوا وہ جلد پکڑا
جاتا ہے اور اس کی عمر کے دن بہت تھوڑے ہوتے ہیں۔ قرآن اور انجیل اور توریت نے یہی گواہی دی
ہے۔ عقل بھی یہی گواہی دیتی ہے اور اس کے مخالف کوئی منکر کسی تاریخ کے حوالہ سے
۔

ایام الصلح
ایک نظیر بھی پیش نہیں کر سکتا اور نہیں دکھلا سکتا کہ کوئی جھوٹا الہام کا دعویٰ کرنے والا پچیس برس
تک یا اٹھارہ برس تک جھوٹے الہام دنیا میں پھیلاتا رہا اور جھوٹے طور پر خدا کا مقرب اور خدا
کا مامور اور خدا کا فرستادہ اپنا نام رکھا اور اُس کی تائید میں سالہائے دراز تک اپنی طرف سے
الہامات تراش کر مشہور کرتا رہا اور پھر وہ باجودان مجرمانہ حرکات کے پکڑا نہ گیا کیا اُمید کی جاتی
ہے کہ کوئی ہمارا مخالف اس سوال کا جواب دے سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ اُن کے دل جانتے ہیں کہ
وہ ان سوالات کے جواب دینے سے عاجز ہیں مگر پھر بھی انکار سے باز نہیں آتے بلکہ بہت سے
دلائل سے اُن پر حجت وارد ہو گئی مگر وہ خواب غفلت میں سورہے ہیں
۔
اہل حق کے نزدیک اس امر میں اتمام حجت اور کامل تسلّی کا ذریعہ چار طریق ہیں
(۱) اول نصوص صریحہ کتاب اللہ یا احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ جو آنے والے شخص کی ٹھیک ٹھیک
علامات بتلاتی ہوں اور بیان کرتی ہوں کہ وہ کس وقت ظاہر ہو گا اور اس کے ظاہر ہونے کے
نشان کیا ہیں اور نیز حضرت عیسیٰ کی وفات یا عدم وفات کا جھگڑا فیصلہ کرتی ہوں (۲) دوم وہ
دلائل عقلیہ اور مشاہدات حسیہ جو علوم قطعیہ پر مبنی ہوں جن سے گریز کی کوئی راہ نہیں (۳) وہ
تائیدات سماویہ جو نشانوں اور کرامات کے رنگ میں مدعی صادق کے لئے اُس کی دعا اور کرامت
سے ظہور میں آئی ہوں تا اس کی سچائی پرنشان آسمانی کی زندہ گواہی کی مہر ہو۔ (۴) چہارم اُن
ابرار اور اخیار کی شہادتیں جنہوں نے خدا سے الہام پا کر ایسے وقت میں گواہی دی ہو کہ جبکہ
مدعی کا نشان نہ تھا کیونکہ وہ گواہی بھی ایک غیب کی خبر ہونے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا نشان ہے
اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ یہ چاروں طریق اتمام حجت اور کامل تسلّی کے اس جگہ
جمع ہو گئے ہیں ۔ مگر پھر بھی ہمارے اندرونی مخالفوں کو اس کی کچھ بھی پر واہ نہیں ۔ ہم ذیل میں
ان چاروں اتمام حجت کے طریقوں کو لکھتے ہیں اور حق کے طالبوں کو اس طرف توجہ دلاتے ہیں
کہ وہ ان مخالفوں سے پوچھیں کہ ان دلائلِ بینہ سے کیوں روگردانی کرتے ہیں؟ کیا ضرور نہ
تھا کہ وہ ان سے فائدہ اٹھاتے یہ تو ظاہر ہے کہ جو امر وقوع میں آ جائے وہ یقینی ہے اور جو

ايام الصلح
وقوع میں نہیں آیا وہ ہنوز ظنی ہے اور معلوم نہیں کہ کس پہلو سے وقوع میں آوے آیا ظاہری طور پر یا
مجازات کے رنگ میں ۔ کیونکہ پیشگوئیوں میں دونوں احتمال ہوتے ہیں لیکن جو حصہ وقوع میں
آ کر یقینی مرتبہ تک پہنچ گیا ہے۔ وہ یہی چاہتا ہے کہ جو امور اس کے نقیض واقع ہوں وہ استعارات
کے رنگ میں ظاہر ہوں ۔ تا خدا کی پیشگوئیوں میں تناقض لازم نہ آوے۔ اور وہ دلائل یہ ہیں :۔
(1) حق کے طالبوں کے لئے سب سے پہلے میں یہ امر پیش کرتا ہوں کہ حضرت عیسی
علیہ السلام کی وفات قرآن شریف سے ثابت ہے۔ اس سے زیادہ کیا ثبوت ہو گا کہ آیت
فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي لے نے صاف اس بات کا فیصلہ کر دیا ہے کہ عیسائی عقیدہ میں جس قدر بگاڑ اور
فساد ہوا ہے وہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے بعد ہوا۔ اب اگر حضرت عیسیٰ کو زندہ مان لیں
اور کہیں کہ اب تک وہ فوت نہیں ہوئے تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ نصاری نے بھی اب تک ۳۹
اپنے عقائد کو نہیں بگاڑا کیونکہ آیت موصوفہ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ نصاری کے عقیدوں کا بگڑنا
حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کے بعد ہوگا۔ رہی یہ بات کہ توفی کے اس جگہ کیا معنے ہیں؟ اس
کا فیصلہ نہایت صفائی سے صحیح بخاری میں ہو گیا ہے کہ توفی مارنے کو کہتے ہیں ۔ یہ قول ابن عباس
ہے جس کو حدیث كما قَالَ الْعَبُدُ الصَّالِحِ کے ساتھ بخاری میں اور بھی تقویت دی گئی ہے اور
شارح عینی نے اس قول کا اسناد بیان کیا ہے۔ اب ایک تسلّی ڈھونڈ نے والا سمجھ سکتا ہے کہ
قرآن شریف اور اس کتاب میں جو اَصَحُ الْكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللہ ہے صاف گواہی دی گئی ہے
کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے اور اس شہادت میں صرف امام بخاری رضی اللہ عنہ متفرد نہیں بلکہ امام
ابن حزم اور امام مالک رضی اللہ عنہما بھی موت عیسی علیہ السلام کے قائل ہیں اور ان کا قائل ہونا گویا
اُمت کے تمام اکابر کا قائل ہونا ہے کیونکہ اس زمانہ کے اکابر علماء سے مخالفت منقول نہیں اور اگر
مخالفت کرتے تو البتہ کسی کتاب میں اُس کا ذکر ہوتا ۔
اس جگہ یادر ہے کہ ہمارے دعوی کی بنیاد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات ہے ۔ اب
دیکھو یہ بنیاد کس قدر مضبوط اور محکم ہے جس کی صحت پر قرآن شریف گواہی دے رہا ہے۔
ا المائدة : ١١٨

ايام الصلح
لد
حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گواہی دے رہی ہے۔ قول ابن عباس رضی اللہ عنہ گواہی دے رہا
ہے۔ اور ائمہ اسلام گواہی دے رہے ہیں اور ان سب کے بعد عقل بھی گواہی دیتی ہے۔
اور ایلیا یلانی۔ نبی کے دوبارہ آنے کا قصہ یہی گواہی دے رہا ہے جس کی تاویل خود حضرت مسیح کے منہ
سے یہ ثابت ہوئی کہ ایلیا سے مراد یوحنا یعنی یحیی ہے اور اس تاویل نے یہود کے اس
اجماعی عقیدہ کو خاک میں ملا دیا کہ در حقیقت ایلیا نبی جو دنیا سے گذر گیا تھا پھر دنیا میں آئے گا۔ حق
کے طالب اس مقام میں خوب سوچیں کہ نصوص قرآنیہ سے نصوص حدیثیہ سے پہلی کتابوں کی شہادت
سے ائمہ کی گواہی سے دلائل عقلیہ سے یہی مذہب سچا ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت
ہو گئے ہیں اور اب ان کے دوبارہ آنے کی اُمید اسی قسم کی اُمید ہے جس اُمید کے سہارے پر
یہودیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی نبوت سے انکار کیا ۔ ہم ثالثوں کے آگے یہ مقدمہ پیش
کرتے ہیں وہ جواب دیں کہ اب اس فیصلہ میں کون سی کسر باقی رہ گئی ہے۔ تمام قرآن یہ گواہی
دے رہا ہے کہ توفی کے یہ معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ کسی انسان کی روح کو اپنے قبضہ میں لے لے نہ
یہ کہ جسم کو اپنے قبضہ میں لے لے ۔ ہاں روح کو اپنے قبضہ میں لے لینا دوطور سے ہو سکتا ہے ایک
یہ کہ خواب کی حالت میں روح کو اپنے قبضہ میں لے اور پھر اس کو بدن میں واپس بھیج دے۔ اور یا
یہ کہ موت کی حالت میں روح کو اپنے قبضہ میں لے اور پھر اُس کو بدن میں واپس نہ بھیجے ۔ یہی دو
صورتیں ہیں جو قرآن شریف میں بیان فرمائی گئی ہیں مگر جسم کو قبضہ میں لینا کہیں بیان نہیں فرمایا
گیا اور نہ کسی لغت والے نے لکھا کہ توفی کے یہ معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ کسی جسم کو اپنے قبضہ میں
لے لے بلکہ بالا تفاق تمام اہلِ لغت یہی کہتے ہیں کہ جب یہ مثلاً کہا جائے کہ تَوَفَّى اللهُ زَيْدًا تو
اس کے یہی معنے ہوں گے کہ خدا تعالیٰ نے زید کی روح کو قبض کر لیا۔ ہاں محاورہ قرآنی میں یہ دونوں
باتیں آگئی ہیں کہ خواہ اللہ تعالیٰ کسی کے جسم کو نیند کی حالت میں اس کے بستر پر چھوڑ کر روح کو قبض
کرلے اور پھر واپس جسم میں لاوے اور خواہ موت کی حالت میں ہمیشہ کے لئے قبض کرے اور حشر
تک واپس نہ لاوے۔ مگر قبض کا فعل ہمیشہ روح سے تعلق رکھے گا نہ کہ جسم سے ۔ ہمارے مخالف علماء
یہ بھی غلطی کرتے ہیں کہ توفی کے معنے نیند بھی لیتے ہیں ۔ خدا اُن کی حالت پر رحم کرے ۔

ايام الصلح
ان کو سمجھنا چاہیے کہ توفی نیند کو ہر گز نہیں کہتے اور کبھی یہ لفظ نیند پر اطلاق نہیں کیا گیا اور نہ قرآن
میں نہ کسی لغت کی کتاب میں نہ حدیث کی کتابوں میں نیند کے معنے لئے گئے ۔ بلکہ توفی کے دوہی
معنے ہیں جیسا کہ ابھی میں نے ذکر کیا۔ یعنی اول یہ کہ ہمیشہ کے لئے رُوح کو قبض کرنا اور یہ معنے
موت سے متعلق ہیں اور دوسرے یہ معنے کہ تھوڑے عرصہ کے لئے روح کو قبض کرنا اور پھر بدن کی
طرف واپس بھیج دینا اور یہ قبض روح کی صورت نیند کی حالت سے تعلق رکھتی ہے۔ اور یہ قبض روح
کی صورت اس وقت کسی پر صادق آئے گی جب خدا تعالیٰ کسی شخص کی نیند کی حالت میں اُس کی
روح کو قبض کرے جیسا کہ ہر روز رات کو اسی طرح ہماری روح قبض کی جاتی ہے۔ ہمارا جسم کسی
چار پائی یا چٹائی پر پڑا ہوا ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ ہماری روح کو تمام رات یا جس وقت تک چاہے
اپنے قبضہ میں کر لیتا ہے۔ تب رُوح کے افعال میں ہماری خود اختیاری معطل پڑ جاتی ہے۔ پھر رات
گزرنے کے بعد یا جس وقت خدا تعالیٰ چاہے ہماری روح پھر ہمارے بدن کی طرف پھیری جاتی
ہے گویا ہم رات کو مرتے اور دن کو زندہ کئے جاتے ہیں۔ پس نیند کی حالت میں جو قبض روح ہوتا
ہے اس کی یہی مثال ہے جو ہم تمام لوگوں کا چشم دید ماجرا ہے ۔ مگر ہم اور ہمارے تمام مخالف جانتے
ہیں کہ جب رات کو ہماری روح قبض کی جاتی ہے تب اگر چہ خدا تعالیٰ جہاں چاہتا ہے ہماری روح ۴۱
کو لے جاتا ہے مگر ہمارا جسم اپنی جگہ سے ایک بالشت بھی حرکت نہیں کرتا ۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ نیند
کی حالت میں ہمارا جسم آسمان پر چلا جاتا ہے یا اپنی قرارگاہ سے کچھ حرکت کرتا ہے؟ ہرگز نہیں۔
غرض یہ فیصلہ نہایت صفائی سے ہو گیا ہے کہ توفی کے معنے رُوح کا قبض کرنا ہے خواہ نیند کے عالم
کی طرح تھوڑی مدت تک ہو یا موت کے عالم کی طرح حشر کے وقت تک ۔
اس جگہ یادر ہے کہ میں نے براہین احمدیہ میں غلطی سے توفی کے معنے ایک جگہ پورا دینے
کے کئے ہیں جس کو بعض مولوی صاحبان بطور اعتراض پیش کیا کرتے ہیں مگر یہ امر جائے اعتراض
نہیں ۔ میں مانتا ہوں کہ وہ میری غلطی ہے الہامی غلطی نہیں ۔ میں بشر ہوں اور بشریت کے عوارض
مثلاً جیسا کہ سہو اور نسیان اور غلطی یہ تمام انسانوں کی طرح مجھ میں بھی ہے ح مجھ میں بھی ہیں گومیں جانتا ہوں کہ

ايام الصلح
کسی غلطی پر مجھے خدا تعالیٰ قائم نہیں رکھتا مگر یہ دعوی نہیں کرتا کہ میں اپنے اجتہاد میں غلطی
نہیں ۔ با کرسکتا ۔ خدا کا الہام غلطی سے پاک ہوتا ہے مگر انسان کا کلام غلطی کا احتمال رکھتا ہے کیونکہ
۔
سہو ونسیان لازمه بشریت ہے۔ میں نے براہین احمدیہ میں یہ بھی اعتقاد ظاہر کیا تھا کہ حضرت
عیسی علیہ السلام پھر واپس آئیں گے مگر یہ بھی میری غلطی تھی جو اس الہام کے مخالف تھی جو
☆
تھی ۔ اور آنے
براہین احمد یہ میں ہی لکھا گیا ۔ کیونکہ اس الہام میں خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسی رکھا اور مجھے
اس قرآنی پیشگوئی کا مصداق ٹھہرایا جو حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے خاص تھی ہیں اور آ۔
والے مسیح موعود کے تمام صفات مجھ میں قائم کئے سو خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت تھی جو میں
با وجودان الہامی تصریحات کے ان الہامات کے منشاء پر اطلاع نہ پاسکا اور ایسے عقیدہ کو جو
ان الہامات کے مخالف تھا براہین احمدیہ میں لکھ دیا۔ اس تحریر سے میری بریت ثابت ہوتی
ہے کیونکہ اگر وہ الہامات براہین احمدیہ کے میری بناوٹ ہوتے جن میں واقعی طور پر مجھے
مسیح موعود قرار دیا گیا تھا تو میں اپنے بیان میں ان الہامات سے اختلاف نہ کرتا بلکہ اسی
وقت مسیح موعود ہونے کا دعوی کر دیتا لیکن ظاہر ہے کہ میرا اپنا عقیدہ جو میں نے براہین احمد یہ
میں لکھا ان الہامات کی منشا سے جو براہین احمدیہ میں درج ہیں صریح نقیض پڑا ہوا ہے ۔ جس
سے ایک عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ وہ الہامات میری بناوٹ اور منصوبہ سے مبرا اور منزہ ہیں ۔اس
۴۲ جگہ یہ بھی یادر ہے کہ یہ انسان کا کام نہیں کہ بارہ برس پہلے ایک دعوی سے الہامی عبارت لکھ
کر اس دعوے کی تمہید قائم کرے اور پھر سالہا سال کے بعد ایسا دعویٰ کرے جس کی بنیاد
ایک مدت دراز پہلے قائم کی گئی ہے۔ ایسا بار یک مکر نہ انسان کر سکتا ہے نہ خدا اس کو ایسے
افتراؤں میں اس قدر مہلت دے سکتا ہے۔
اس تمام تقریر سے ثابت ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات حیات کی بحث میں
وہ یہ آیت ہے ۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ لَ - منه
ا الصف: ١٠

ايام الصلح
حق میری طرف ہے۔ پھر اس ثبوت کے ساتھ اور بہت سے دلائل ہیں کہ اس مسئلہ موت مسیح کو
☆
حق الیقین تک پہنچاتے ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ حضرت عیسی
علیہ السلام نے ایک سو بیس برس کی عمر پائی۔ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا آیت
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ لے کو اس استدلال کی غرض سے عام صحابہ کے مجمع میں پڑھنا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے تمام نبی فوت ہو ۔ فوت ہو چکے ہیں اور اللہ جل شانہ کا
قرآن شریف میں فرمانا فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ کے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ
انسان کرہ زمین کے سوا دوسری جگہ نہ زندگی بسر کر سکتا ہے اور نہ مرسکتا ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ
السلام کا نام مسیح یعنی نبی سیاح ہونا بھی اُن کی موت پر دلالت کرتا ہے کیونکہ سیاحت زمین
تقاضا کرتی ہے کہ وہ صلیب سے نجات پا کر زمین پر ہی رہے ہوں ۔ ورنہ بجز اس زمانہ کے جو
صلیب سے نجات پاکر ملکوں کا سیر کیا ہو اور کوئی زمانہ سیاحت ثابت نہیں ہو سکتا صلیب کے
زمانہ تک نبوت کا زمانہ صرف ساڑھے تین برس تھے۔ یہ زمانہ تبلیغ کے لئے بھی تھوڑا تھا چہ جائیکہ
اس میں تمام ملک کی سیاحت کرتے ۔ ایسا ہی مرہم عیسی جو قریبا طب کی ہزار کتاب میں لکھی ہے
ثابت کرتی ہے کہ صلیب کے واقعہ کے وقت حضرت عیسیٰ آسمان پر نہیں اٹھائے گئے بلکہ اپنے
زخموں کا اس مرہم کے ساتھ علاج کراتے رہے۔ اس کا نتیجہ بھی یہی نکلا کہ زمین پر ہی رہے
اور زمین پر ہی فوت ہوئے ۔ معراج کی رات میں بھی اُن کی روح وفات شدہ ارواح میں پائی
گئی۔ ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ اگر موسیٰ و عیسیٰ زندہ
ہوتے تو میری پیروی کرتے اب اس قدر دلائل موت کے بعد کوئی خدا ترس اُن کے زندہ
ہونے کا عقیدہ نہیں رکھ سکتا۔
(۲) آب جب وفات حضرت عیسی علیہ السلام کی ثابت ہوگئی تو مسیح موعود کی پیشگوئی کے بجز ۴۳
اس استدلال کو سن کر تمام صحابہ خاموش رہے اور کسی نے مخالفت ظاہر نہ کی اور یہ نہ کہا کہ تمام انبیاء فوت
نہیں ہوئے بلکہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں لہذا اس سے حضرت عیسیٰ کے فوت پر اجماع صحابہ ثابت ہوا اور اگر
☆
اس سے پہلے کسی کا اس کے مخالف خیال بھی تھا جو حد بیثوں میں روایت کیا گیا ہو کا لعدم ہو گیا ۔ منہ
ل ال عمران : ۱۴۵ ۲ الاعراف: ۲۶

ايام الصلح
اس کے اور کوئی معنے نہ ہوئے کہ جناب موصوف کی خواور طبیعت پر کوئی اور شخص اس امت میں سے
پیدا ہو۔ جیسا کہ حضرت ایلیا کے نام پر حضرت یحییٰ علیہ السلام آگئے ۔ اس بات کے ماننے سے مسیح
موعود کی پیشگوئی میں کچھ بھی دقتیں اور مشکلات پیدا نہیں ہوئیں بلکہ ایک ذخیرہ غیر معقول باتوں
کا معقولی رنگ میں آ گیا۔ اب کچھ ضرورت نہ رہی کہ نزول کے لفظ سے یہ سمجھا جائے کہ آسمان
سے کوئی نازل ہوگا بلکہ لفظ نزول اپنے عام معنوں میں رہا کہ مسافروں کے لئے بولا جاتا ہے۔ یاد
رہے کہ ہر ایک آنے والا عظمت کی نگاہ سے نازل سمجھا جاتا ہے اور نزیل جو مسافر کو کہتے ہیں۔ اور
اگر فرض کے طور پر حدیث میں آسمان کا لفظ بھی ہو تب بھی حرج نہیں کیونکہ تمام مامور من اللہ
آسمانی کہلاتے ہیں اور آسمانی نور ساتھ لاتے ہیں اور جھوٹے آدمی زمینی کہلاتے ہیں۔ یہ عام
محاورہ خدا تعالیٰ کی کتابوں کا ہے لیکن اس جگہ یہ ضروری بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ یہ قصہ
نزول مسیح جو مسلم میں ایک لمبی حدیث میں جو نواس بن سمعان سے ہے لکھا ہے جس کے معنے
ہمارے مخالف یہ کرتے ہیں کہ گویا آسمان سے کوئی نازل ہوگا یہ معنے ثبوت مذکورہ بالا سے جو ہم
نے قرآن اور حدیث اور دیگر شواہد سے دیا ہے بالکل کالعدم ہو کر ان کا بطلان ظاہر ہو گیا ہے۔
کیونکہ اگر یہ معنے کئے جائیں تو ان معنوں اور بیان قرآن شریف اور دوسری احادیث میں سخت
تناقض لازم آتا ہے اس صورت میں بجز اس بات کے ماننے کے چارہ نہیں ہے کہ یہ حدیث اور اس
کے امثال استعارات کے رنگ میں ہیں۔ کیونکہ اگر اس مضمون کو ظاہر پر حمل کیا جائے تو بوجہ
تناقض یہ تمام حدیث رڈ کرنے کے لائق ٹھہرے گی۔ مگر الحمد للہ یہ بات فیصلہ پا چکی ہے کہ
پیشگوئیوں میں یہی اصول ہے کہ ایک حصہ ان کا ظاہر پر حمل کیا جاتا ہے اور ایک حصہ استعارات
کا ہوتا ہے۔ اس لئے حدیث کو رد کرنے کی حاجت نہیں بلکہ گنجائش تاویل وسیع ہے۔ چونکہ وہ
عقیدہ باطلہ جس کے ابطال کے لئے مسیح موعود نے آنا تھا دمشق سے ہی پیدا ہوا ہے یعنی عقا ئد تثلیث و
نجات صلیبی ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کے علم میں دمشق کو مسیح سے ایک تعلق تھا اور مسیح کی روحانیت کا ازل
سے دمشق کی طرف رُخ تھا۔ پس جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عالم کشف میں

ايام الصلح
دجال کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا اور وہ طواف چوروں کی طرح اس نیت سے تھا کہ تا
موقعہ پا کر خانہ کعبہ کو منہدم کرے ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عالم کشف میں
مسیح موعود کو دمشق کے منارہ مشرقی پر نازل ہوتے دیکھا سو یہ ایسا ہی ایک کشفی امر تھا جیسا کہ ۴۴)
☆
دجال کا طواف کرنا ایک کشفی امر تھا۔ کون کہہ سکتا ہے کہ دجال فی الحقیقت مسلمان ہو جائے
گا اور خانہ کعبہ کا طواف کرے گا بلکہ ہر ایک دانا اس وحی کے یہی معنے لے گا کہ آنحضرت
صلى عا لی اللہ علیہ وسلم پر عالم کشف میں دجال کی روحانیت منکشف ہوئی اور یہ تمثیل کشفی نظر میں
آنکھوں کے سامنے آئی کہ گویا دجال ایک شخص کی صورت میں خانہ کعبہ کا طواف کر رہا ہے اور اس
کی تاویل یہ تھی کہ دجال دینِ اسلام کا سخت دشمن ہو گا اور اُس کی نظر بد نیتی سے خانہ کعبہ کے گرد
پھرتی رہے گی جیسا کہ کوئی اس کا طواف کرتا ہے ظاہر ہے کہ جیسا کہ رات کے وقت چوکیدار گھروں
کا طواف کرتا ہے ویسا ہی چور بھی کرتا ہے لیکن چوکیدار کی نیت گھر کی حفاظت اور چوروں کا گرفتار
کرنا ہوتا ہے ایسا ہی چور کی نیت نقب زنی اور نقصان رسانی ہوتی ہے۔ سو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے کشف میں دجال کی روحانیت جو طواف کعبہ میں پائی گئی اس سے یہی مطلب تھا کہ دجال اس فکر
میں لگا ر ہے گا کہ خانہ کعبہ کی عزت کو دور کرے ۔ اور مسیح موعود جو خانہ کعبہ کا طواف کرتا دیکھا گیا اس
سے یہ مطلب ہے کہ مسیح موعود کی روحانیت بیت اللہ کی حفاظت اور دجال کی گرفتاری میں مصروف
پائی گئی۔ یہی تشریح اس مقام کی ہے جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کو دمشق کے
منارہ شرقی میں نازل ہوتے دیکھا۔ چونکہ مبدء تثلیث اور مخلوق پرستی اور صلیبی نجات کا دمشق ہی
ہے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی مبارک میں یہ ظاہر کیا گیا کہ مسیح موعود منارہ شرقی
دمشق کے پاس نازل ہوا۔ اور نیز جبکہ مسیح موعود کی روحانیت اس طرف متوجہ تھی کہ تثلیث کی بنیاد کو
اسی وجہ سے دوسری حدیث میں جو ابن عساکر میں ہے رئیت کا لفظ ہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ میں نے عالم کشف میں دیکھا کہ مسیح ابن مریم مناره شرقی دمشق کے قریب نازل ہوا ہے ۔ منہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی