اس لہو کی بابت جو، سارے گناہوں کو پاک کرتا ہے
براہین احمدیہ حصہ چہارم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خدا ترسی میں ہی ہیں جن کا عکس کبھی نہ کبھی خویش اور بیگانہ پر پڑ جاتا ہے۔ اور جس پر خدا راضی
ہے آخر اس پر خلق اللہ بھی راضی ہو جاتی ہے۔ غرض نیک نیتی اور صالحانہ قدم سے دینی اور قومی
ہمدردی میں مشغول ہونا اور فی الحقیقت دنیا اور دین میں دلی جوش سے خلق اللہ کا خیر خواہ بننا ایک
ایسی نیک صفت ہے کہ اس قسم کے لوگ کسی گورنمنٹ میں پائے جانا اس گورنمنٹ کا فخر ہے اور
اس زمین پر آسمان سے برکات نازل ہوتی ہیں جس میں ایسے لوگ پائے جائیں۔ لیکن سخت
بد نصیب وہ گورنمنٹ ہے جس کے ماتحت سب منافق ہی ہوں کہ جو گھر میں کچھ کہیں اور روبرو کچھ
کہیں ۔ سو یقیناً سمجھنا چاہئے کہ لوگوں کا یکرنگی میں ترقی کرتے جانا اور گورنمنٹ کو ایک محسن
دوست سمجھ کر بے تکلف اس کے ساتھ پیش آنا یہی خوش قسمتی گورنمنٹ انگریزی کی ہے اور یہی وجہ
ہے کہ ہمارے مربی حکام نہ صرف قول سے آزادی کا سبق ہم کو دیتے ہیں۔ بلکہ دینی امور میں خود
آزادانہ افعال بجالا کر اپنی فعلی نصیحت سے ہم کو آزادی پر قائم کرنا چاہتے ہیں اور بطور نظیر کے یہی
کافی ہے کہ شاید ایک ماہ کا عرصہ ہوا ہے کہ جب ہمارے ملک کے نواب لفٹنٹ گورنر پنجاب
سر چارلس ایچیسن صاحب بہادر بٹالہ ضلع گورداسپورہ میں تشریف لائے تو انہوں نے گرجا گھر کی
بنیاد رکھنے کے وقت نہایت سادگی اور بے تکلفی سے عیسائی مذہب سے اپنی ہمدردی ظاہر کر کے
فرمایا کہ مجھ کو امید تھی کہ چند امید تھی کہ چند روز میں یہ ملک دینداری دینداری اور راستبازی میں بخوبی ترقی پائے گا لیکن
تجربہ اور مشاہدہ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ بہت ہی کم ترقی ہوئی (یعنی ابھی لوگ بکثرت عیسائی نہیں
ہوئے اور پاک گروہ کرسچنوں کا ہنوز قلیل المقدار ہے ) تو بھی ہم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ
پادری صاحبان کا کام بے فائدہ نہیں اور ان کی محنت ہرگز ضائع نہیں بلکہ خیر کے موافق دلوں میں
اثر کرتی ہے اور باطن میں بہت سے لوگوں کے دل طیار ہوتے جاتے ہیں مثلاً ایک مہینہ سے کم
گزرا ہوگا کہ ایک معزز رئیس میرے پاس آیا اور مجھ سے ایک گھنٹہ تک دینی گفتگو کی ۔ معلوم ہوتا
تھا کہ اس کا دل کچھ طیاری چاہتا ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے دینی کتا بیں بہت دیکھیں لیکن
میرے گناہوں کا بوجھ ٹلا نہیں اور میں خوب جانتا ہوں کہ میں نیک کام نہیں کر سکتا۔ مجھے بہت
بے چینی ہے۔ میں نے جواب میں اپنی ٹوٹی پھوٹی اردو زبان میں اس کو اس لہو کی بابت
سمجھایا جو سارے گناہوں سے پاک وصاف کرتا ہے اور اس راستبازی کی بابت سمجھایا کہ جو
اعمال سے حاصل نہیں ہو سکتی بلکہ مفت ملتی ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے سنسکرت میں انجیل دیکھی
ہے اور ایک دو دفعہ یسوع مسیح سے دعا مانگی ہے اور اب میں خوب انجیل کو دیکھوں گا اور زور زور
سے عیسی مسیح سے دعا مانگوں گا۔ (یعنے مجھ کو آپکے وعظ سے بڑی تاثیر ہوئی اور عیسائی مذہب کی
کامل رغبت پیدا ہوگئی ) اب دیکھنا چاہئے کہ نواب لفٹنٹ گورنر بہادر نے کس محنت سے ہندو رئیس
کو اپنے مذہب کی طرف مائل کیا اور اگر چہ ایسے ایسے رئیس اپنے مطلب نکالنے کے لئے حکام کے
رو بروایسی ایسی منافقانہ باتیں کیا کرتے ہیں تا حکام ان پر خوش ہو جائیں اور ان کو اپنا دینی بھائی
بھی خیال کر لیں۔ لیکن اس تقریر سے مطلب تو صرف اس قدر ہے کہ صاحب موصوف کی اس
گفتگو سے گورنمنٹ انگریزی کی آزادی کو سمجھ لینا چاہئے کیونکہ جب خود نواب لفٹنٹ گورنر بہادر
اپنے خوش عقیدہ کا ہندوستان میں پھیلانا بدلی رغبت چاہتے ہیں بلکہ اس کے لئے کبھی کبھی
موقعہ پا کر تحریک بھی کرتے ہیں تو پھر وہ دوسروں پر اپنے اپنے دین کی ہمدردی کرنے میں کیوں
ناراض ہوں گے اور حقیقت میں یکرنگی سے ہمدردی بجالانا ایک نیک صفت ہے جس پر نفاق کی
سیرت کو قربان کرنا چاہئے ۔ اسی یکرنگی کے جوش سے بمبئی کے سابق گورنر سر رچرڈ ٹیمپل صاحب
نے مسلمانوں کی نسبت ایک مضمون لکھا ہے چنانچہ وہ ولایت کے ایک اخبار ایوننگ سٹینڈرڈ نامی
میں چھپ کر اردو اخباروں میں بھی شائع ہو گیا ہے۔ صاحب موصوف لکھتے ہیں کہ افسوس ہے کہ
مسلمان لوگ عیسائی نہیں ہوتے اور وجہ یہ ہے کہ ان کا مذہب ان نا ممکن باتوں سے لبریز نہیں
ہے جن میں ہندو مذہب ڈوبا ہوا ہے۔ ہندو مذہب اور بدھ مذہب کے قائل کرنے کیلئے ممکن ہے کہ
ہنسی ہنسی میں عام دلائل سے قائل کر کے ان کو مذہب سے گرایا جائے لیکن اسلامی مذہب عقل کا مقابلہ
بخوبی کرتا ہے اور دلائل سے نہیں ٹوٹ سکتا ہے۔ عیسائی لوگ آسانی سے دوسرے مذہبوں کے
ناممکنات ظاہر کر کے ان کے پیروں کو مذہب سے ہٹا سکتے ہیں مگر محمد یوں کے ساتھ ایسا کرنا ان کیلئے
ٹیڑھی لکیر ہے۔ سو یہ یکرنگی مسلمان امیروں میں نہیں پائی جاتی چہ جائیکہ وہ اس مضمون پر غور کریں ۔
خاکسار غلام احمد
یعنی اس کی ذات اور صفات اور افعال کا شرکت غیر سے پاک ہونا اور قدرت کاملہ سے ﴿۲۷۹
ایسا کہ پھر ذرہ شک کرنے کی گنجائش نہیں رہتی۔ اور ایسے امر ثابت شدہ پر شک کرنا ان سودائیوں ۲۷۹
بقیه حاشیه نمبر
۲ بقیه حاشیه حاشیه در حاشیه نمبر
اور وہمیوں اور سوفسطائیوں کا کام ہے جن کے دل اصل فطرت سے ایسے مغلوب الوہم ہیں کہ کسی
صداقت پر بظن غالب اعتقاد کرنا بھی ان کو نصیب نہیں ہوتا اور ہمیشہ شکوک اور شبہات میں ڈوبے
رہتے ہیں اور گوروشنی کیسی ہی اپنے کمال کو پہنچ جائے مگر ان کی جبلی کور باطنی کہ جو خفاش کی طرح
ان کی پیدائش کو لازم ذاتی ہے کچھ رو بہ کمی نہیں ہوتی ۔ یہاں تک کہ خدا کے وجود میں بھی ہمیشہ ان کو
دیدھا ہی رہتی ہے۔ پس ایسے اندھوں کی بیماری حقیقت میں لا علاج ہے۔ ورنہ جس شخص کو ایک
ذرہ سی بصیرت بھی حاصل ہے۔ وہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب سلسلہ تحقیق اور تدقیق کا اس حد تک پہنچ
جائے کہ حقیقت واقعی بکلی منکشف ہو جائے اور چاروں طرف سے دلائل واضحہ اور شواہد قاطعہ
آفتاب کی طرح چمکتے ہوئے نکل آئیں تو امر تنقیح اور تفتیش کا وہیں ختم ہو جاتا ہے اور طالب حق کو
اسی جگہ مضبوطی سے قدم مارنا پڑتا ہے اور انسان کو بجز ماننے اس کے کچھ بن نہیں پڑتا اور خود ظاہر
ہے کہ جب مکمل ثبوت ہاتھ میں آ گیا اور ہر ایک گوشہ امر مبحوث عنہ کا صبح صادق کی طرح کھل گیا
اور حق الامر کا چہرہ بکمال صفائی نمودار ہو گیا تو پھر کیوں دانشمند اور صحیح الحواس انسان اس میں شک
کرے۔ اور کیا وجہ کہ سلیم العقل انسان کا دل پھر بھی اس پر تسلی نہ پکڑے۔ ہاں جب تک امکان
غلطی باقی ہے اور بصفائی تمام انکشاف نہیں ہوا۔ تب تک غور اور فکر کا گھوڑا آگے سے آگے دوڑ سکتا
ہے اور نظر ثانی در نظر ثانی ہو سکتی ہے نہ یہ کہ ثابت شدہ صداقت میں بھی وہمیوں کی طرح شک
کر کے بیہودہ وساوس میں پڑتے جائیں اس کا نام خیالات کی ترقی نہیں۔ یہ تو مادہ سودا کی ترقی
ہے جس شخص پر ایک امر کے جواز یا عدم جواز کی نسبت حال واقعی اظہر من الشمس ہو گیا تو پھر
کیا وہ مدہوش یا دیوانہ ہے کہ با وصف اس انکشاف نام کے پھر بھی اپنے دل میں یہ سوال کرے کہ شاید
آپ کا اسی قسم کا ہے ۔ جیسے تمام یہو دی اب تک با صر ا ر تمام کہتے ہیں کہ مسیح ۲۷۹
نے انجیل کو ہمارے نبیوں کی کتب مقدسہ سے چُرا کر بنا لیا ہے ۔ بلکہ ان کے
علماء اور احبار تو کتا بیں کھول کھول کر بتلاتے ہیں کہ اس اس جگہ سے فقرات
نوٹ: مضمون کے تسلسل کے لئے دیکھئے صفحہ ۳۱۰ براہین احمدیہ حصہ سوم ( شمس )
۲۸۰ بھرے ہوئے ہونا یہ ایسا امر نہیں ہے کہ جو فقط تجربہ سے ثابت ہوا ہو بلکہ دلائل عقلیہ
بقیه حاشیه نمبراا
، حاش
حاشیه در حاشیه نمبر ۲
جس امر کو میں نا جائز سمجھتا ہوں وہ جائز ہی ہو یا جس کو میں جائز قرار دیتا ہوں وہ حقیقت میں
نا جائز ہو۔ البتہ ایسے سوالات اس وقت پے وقت پیش آسکتے تھے اور ایسے وساوس اس حالت میں دلوں
میں اٹھ سکتے تھے کہ جب سارا مدار قیاسات عقلیہ پر ہوتا اور عقل انسانی برہمو سماج والوں کی
عقل کی طرح اپنے دوسرے رفیق کے اتفاق اور اشتمال سے محروم اور بے نصیب ہوتی ۔ لیکن
الہام حقیقی کے تابعین کی عقل ایسی غریب اور بے کس نہیں بلکہ اس کا محمد و معاون خدا کا کلام کامل
ہے جو سلسلہ تحقیقات کو اپنے مرکز اصلی تک پہنچاتا ہے اور وہ مرتبہ یقین اور معرفت کا بخشا ہے کہ
جس کے آگے قدم رکھنے کی گنجائش ہی نہیں کیونکہ ایک طرف تو دلائل عقلیہ کو باستیفا بیان کرتا
ہے۔ اور دوسری طرف خود وہ بے مثل و مانند ہونے کی وجہ سے خدا اور اس کی ہدایتوں پر یقین
لانے کے لئے حجت قاطعہ ہے۔ سواس دوہرے ثبوت سے جس قدر طالب حق کو مرتبہ حق الیقین
حاصل ہوتا ہے اس مرتبہ کا قدر وہی شخص جانتا ہے کہ جو سچے دل سے خدا کو ڈھونڈتا ہے۔ اور وہی
اس کو چاہتا ہے کہ جو روح کی سچائی سے خدا کا طالب ہے لیکن برہمو سماج والے جن کا یہ اصول
ہے کہ ایسی کوئی کتاب یا ایسا کوئی انسان نہیں جس میں غلطی کا امکان نہ ہو کیونکر اس مرتبہ یقین تک
پہنچ سکتے ہیں۔ جب تک اس شیطانی اصول سے توبہ کر کے یقینی راہ کے طالب نہ ہوں ۔ کیونکہ
جس حالت میں اب تک برہمو سماج والوں کو خود باقرار ان کے ایسی کوئی کتاب نہیں ملی ۔ اور نہ
انہوں نے آپ بنائی کہ جو ایسے مسائل کا مجموعہ ہو کہ جو غلطی سے خالی ہوں تو اس سے صاف ظاہر
ہے کہ اب تک ایمان ان کا ورطہ شبہات میں ڈوبتا پھرتا ہے اور یہ اصول ان کا صاف دلالت کرتا
ہے کہ ان کو خدا شناسی کے مسائل میں سے کسی مسئلہ پر یقین حاصل نہیں اور ان کے نزدیک یہ
بات محالات میں سے ہے کہ کوئی کتاب علم دین میں صحیح مسائل کا مجموعہ ہو۔ بلکہ انہوں نے
چرائے گئے ہیں ۔ اسی طرح دیانند پنڈت بھی اپنی تالیفات میں شور مچا رہا ہے کہ توریت ہمارے
پستکوں سے کاٹ چھانٹ کر بنائی گئی ہے اور اب تک ہون وغیرہ کی رسم وید کی طرح اس
بھی خدا کا اپنی ذات اور جمیع صفات اور افعال میں واحد لاشریک ہونا ضروری اور ۲۸۱
بقیه حاشیه نمبر مبراا
بقيه حاشیه در حاشیه نمبر ۲
تو علانیہ یہ رائے ظاہر کر دی ہے کہ گوگوئی کتاب ایسی ہو کہ جو سراسر خدا کی ہستی کی قائل اور اس کو
واحد لاشریک اور قادر اور خالق اور عالم الغیب اور حکیم اور رحمان اور رحیم اور دوسری صفات
کاملہ سے یاد کرتی ہو اور حدوث اور فنا اور تغیر اور تبدل اور شرکت غیر وغیرہ امور نا قصہ سے
پاک اور برتر سمجھتی ہو مگر تب بھی وہ کتاب ان کے نزدیک غلطی کے امکان سے خالی نہیں اور
اس لائق نہیں کہ جو اس پر یقین کیا جائے اور اسی وجہ سے یہ لوگ قرآن شریف سے بھی انکار
کر رہے ہیں ۔ اب دیکھو کہ ان کے دین وایمان کا انہیں کے اقرار سے یہ خلاصہ نکلا کہ ان
کے نزدیک خدا کی ہستی اور اس کی وحدانیت اور قادریت بھی امکان غلطی سے خالی نہیں !! ۲۸۱
غرض جب کہ انہوں نے آپ ہی اقرار کر دیا کہ ان کے پاس کوئی ایسی کتاب نہیں جس کی
صحت ان کے نزدیک یقینی ہو تو اس سے صاف کھل گیا کہ ان کے مذہب کی بنیاد سراسر
ظریات پر ہے اور ایمان ان کا مراتب یقینیہ سے بکلی دور و مہجور ہے ۔ پس یہ وہی بات ہے جس
کو ہم بارہا اسی حاشیہ میں لکھ چکے ہیں کہ مجرد عقلی تقریروں سے علم اللہیات میں کامل تسلی اور تشفی
ممکن نہیں ۔ اس صورت میں ہمارا اور برہمولوگوں کا اس بات پر تو اتفاق ہو چکا کہ مجرد عقل کی
رہبری سے کوئی انسان یقین کامل تک نہیں پہنچ سکتا۔ اور ما بہ النزاع فقط یہی امر تھا کہ کیا خدا
نے برہمو لوگوں کی رائے کے موافق انسان کو اسی لئے پیدا کیا ہے کہ وہ باوجود جوش طلب
یقین کامل اور حق محض کے جو اس کی فطرت میں ڈالا گیا ہے پھر بھی اپنی اس فطرتی مراد سے
نا کام اور بے نصیب رہے۔ اور صرف ایسے خیالوں تک اس کا علم محدود رہے کہ جو امکان غلطی
سے خالی نہیں یا خدا نے اس کی معرفت کامل اور پوری پوری کامیابی کے لئے کوئی سبیل بھی
مقرر کر رکھا ہے۔ اور کوئی ایسی کتاب بھی عطا فرمائی ہے کہ جو اس اصول متذکرہ بالا سے
میں پائی جاتی ہیں ۔ چنانچہ آپ بھی تو اقرار کرتے ہیں کہ ہندوؤں کے اصول سے انجیلی تعلیم کو ۲۸۱
بہت کچھ مشابہت ہے ۔ پس اس اقرار سے ہی آپ اپنے مونہہ سے ہندوؤں کے دعوئی
۲۸۲ واجب ٹھہراتے ہیں۔ اور اس کی الوہیت کے تحقق کو انہیں خواص کے تحقق سے
بقیه حاشیه نمبرا
بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۲
باہر ہو کہ جس میں امکان غلطی کا قاعدہ کلیہ کر رکھا ہے۔ سو الحمد لله والمنة الى كتاب كا خدا
L
کی طرف سے نازل ہونا براہین قطعیہ سے ہم پر ثابت ہو گیا ہے اور ہم بذریعہ کتاب ممدوح کے
اس ہلاکت کے ورطہ سے باہر نکل آئے ہیں جس میں برہمو لوگ مردہ کی طرح پڑے ہوئے
ہیں۔ اور وہ کتاب وہی عالی شان اور مقدس کتاب ہے جس کا نام فرقان ہے ۔ جو حق اور باطل
میں فرق بین دکھلاتی ہے اور ہر ایک قسم کی غلطیوں سے مبرا ہے۔ جس کی پہلی صفت یہی ہے۔
ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ لا اسی - ولے اسی نے ہم پر ظاہر کیا ہے کہ خدا حق کے طالبوں کو مراتب ۔ یقینیہ
سے محروم رکھ کر ہلاک کرنا نہیں چاہتا۔ بلکہ اس رحیم و کریم نے ایسا اپنے ضعیف اور ناقص بندوں پر
احسان کیا ہے کہ جس کام کو عقل ناقص انسان کی نہیں کر سکتی تھی اس نے وہ کام آپ کر دکھایا ہے۔
اور جس درخت بلند تک بشر کا کو تہ ہاتھ نہیں پہنچتا تھا اس کے پھلوں کو اس نے اپنے ہاتھ سے نیچے
گرایا ہے اور حق کے طالبوں کو اور سچائی کے بھوکے اور پیاسوں کو یقین کامل اور قطعی کا سامان عطا
کر دیا ہے۔ اور جو دینی صداقتوں کے ہزار ہا دقائق ذرات کی طرح روحانی آسمان کی دور دراز
فضاؤں میں منتشر تھے اور جو زندگی کا پانی شبنم کی طرح متفرق طور پر انسانی سرشت کے ظلمات
میں اور اس کی عمیق در عمیق استعدادات میں مخفی اور محتجب تھا جس کو بمنصہ ظہور لانا اور
نا پیدا کنار فضاؤں سے ایک جگہ اکٹھا کرنا انسانی عقل کی طاقتوں سے باہر تھا۔ اور بشر کی ضعیف
قوتوں کے پاس کوئی ایسا باریک اور غیب نما آلہ نہ تھا کہ جس کے ذریعہ سے انسان ان ادق
اور پوشیدہ ذرات حقیقت کو کہ جن کو باستیفاء دیکھنے کے لئے بصارت وفا نہیں کرتی تھی اور
جمع کرنے کے لئے عمر فرصت نہیں دیتی تھی ۔ آسانی سے دریافت اور حاصل کر لیتا ۔ ان سب
کی تصدیق کر رہے ہیں لیکن قرآن شریف ایسا نہیں جس پر یہ الزامات عاید ہو سکیں یا کسی
بداندیش کا منصوبہ پیش جا سکے ۔ آپ نے برا کیا کہ آفتاب پر تھوکنے کا ارادہ کیا۔ وہ تو حضرت
الٹ کر آپ ہی کے مونہہ پر پڑے گا۔ متکلم صاحب ! شاید آپ کی بے اصل لاف و گزاف سے
البقرة : ٣
بقیه حاشیه نمبر ا ا
۲ بقیه حاشیه شیه در د حاشیه نمبر
مشروط قرار دیتے ہیں۔ پس اب ان نادانوں کو ذرا حیا اور شرم کو کام میں ﴿۲۸۳
الطائف حکمت و دقائق معرفت کو اس کامل کتاب نے بلا تفاوت و بلا نقصان و بلاسهو و بلا نسیان
خدائی کی قدرت اور قوت سے اور ربانیت کی طاقت اور حکومت سے ہمارے سامنے لا رکھا ہے۔
تاہم اس پانی کو پی کر بچ جائیں اور موت کے گڑھے میں نہ پڑیں اور پھر کمال یہ کہ اس جامعیت
سے اکٹھا کیا ہے کہ کوئی دقیقہ دقائق صداقت سے اور کوئی لطیفہ لطائف حکمت سے باہر نہیں رہا اور
نہ کوئی ایسا امر داخل ہوا کہ جو کسی صداقت کے مبائن اور منافی ہو۔ چنانچہ ہم نے منکرین کو ملزم اور
رسوا کرنے کے لئے جابجا بصراحت لکھ دیا ہے اور بآواز بلند سنا دیا ہے کہ اگر کوئی برہمو قر آن
شریف کے کسی بیان کو خلاف صداقت سمجھتا ہے یا کسی صداقت سے خالی خیال کرتا ہے تو اپنا
اعتراض پیش کرے۔ ہم خدا کے فضل اور کرم سے اس کے وہم کو ایسا دور کر دیں گے کہ جس بات کو
وہ اپنے خیال باطل میں ایک عیب سمجھتا تھا اس کا ہنر ہونا اس پر آشکارا ہو جائے گا۔
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ مجرد عقلی خیالوں میں صرف اتنا ہی نقص نہیں کہ وہ مراتب یقینیہ سے
قاصر ہیں اور دقائق الہیات کے مجموعہ پر قابض نہیں ہو سکتے ۔ بلکہ ایک یہ بھی نقص ہے کہ مجرد
عقلی تقریر میں دلوں پر اثر کرنے میں بھی بغایت درجہ کمزور و بے جان ہیں ۔ اور کمزور ہونے کی
وجہ یہ ہے کہ کسی کلام کا دل پر کارگر ہونا اس بات پر موقوف ہے کہ اس کلام کی سچائی سامع کے
ذہن میں ایسی متحقق ہو کہ جس میں ایک ذرا شک کرنے کی گنجائش نہ ہو۔ اور دلی یقین سے یہ
بات دل میں بیٹھ جائے کہ جس واقعہ کی مجھ کو خبر دی گئی ہے اس میں غلطی کا امکان نہیں۔ اور ۲۸۳
ابھی ظاہر ہو چکا ہے کہ مجرد عقل یقین کامل تک پہنچا ہی نہیں سکتی ۔ پس اس صورت میں یہ بات
بدیہی ہے کہ وہ آثار کہ یقین کامل پر مترتب ہوتے ہیں اور وہ تاثیریں کہ جو یقینی کلام دلوں پر
ته
غرض یہ ہے کہ تا آپ بعض سادہ لوح عیسائیوں کو خوش کر دیں ۔ ورنہ دانشمند عیسائی ۲۸۳
آپ کی اس بے مغز بات پر ہنسے گا کہ جس حالت میں آپ کو خوب معلوم ہے کہ
قرآن کہاں سے اکٹھا کیا گیا ہے اور اس کے تمام حقائق دقائق کس کس کتاب
۲۸۴ لاکر غور کرنی چاہئے جنہوں نے کلام الہی کی بے نظیری کی عدم تسلیم میں صرف یہ
بقیه حاشیه نمبر براا
کرتی ہے وہ مجرد عقل سے ہرگز متوقع نہیں اور اس کا ثبوت روزمرہ تجربہ سے ظاہر ہے۔ مثلاً ایک
شخص ایک دور دراز ولایت کا سیر کر کے آتا ہے۔ تو جب اپنے وطن میں پہنچتا ہے تو ہر یک خویش و
بیگا نہ اس ولایت کی خبریں اس سے دریافت کرتا ہے اور اس کی چشم دید خبریں بشرطیکہ وہ درونگوئی کی
عادت سے متہم نہ ہو۔ دلوں پر بہت اثر کرتی ہیں اور بغیر کسی تر داور شک کے فی الواقعہ راست اور
صحیح سمجھی جاتی ہیں بالخصوص جب ایسا مخبر ہو کہ لوگوں کی نظر میں ایک بزرگوار اور صالح آدمی ہو ۔
اس قدر تا ثیر اس کی کلام میں کیوں ہوتی ہے۔ اس لئے ہوتی ہے کہ اوّل اس کو ایک شریف اور
راست باز تسلیم کر کے پھر اس کی نسبت یہ یقین کیا گیا ہے کہ وہ جو جوان ملکوں کے واقعات بیان کرتا
ہے۔ ان کو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور جو جو خبریں بتلاتا ہے وہ سب اس کا چشم دید ماجرا
ہے۔ پس اسی باعث سے اس کی باتوں کا دلوں پر سخت اثر واقعہ ہوتا ہے اور اس کے بیانات طبیعتوں
میں ایسے جم جاتے ہیں کہ گویا ان واقعات کی تصویر نظر کے سامنے آموجود ہوتی ہے بلکہ بسا اوقات
جب وہ اپنے سفر کی ایک رقت آمیز حکایت سناتا ہے یا کسی قوم کا درد انگیز قصہ بیان کرتا ہے تو سنتے ہی
وہ بات سامعین کے دل کو ایسا پکڑ لیتی ہے کہ ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آتے ہیں اور ان کی ایک
ایسی حالت ہو جاتی ہے کہ گویا وہ موقعہ پر موجود ہیں اور اس واقعہ کو بچشم خود دیکھ رہے ہیں ۔
لیکن جو شخص اپنے گھر کی چار دیوار سے کبھی باہر نہیں نکلا نہ اس ملک میں کبھی گیا اور نہ دیکھنے والوں
سے کبھی اس کا حال سنا اگر وہ اٹھ کر صرف اپنی اٹکل سے اس ملک کی خبریں بیان کرنے لگے تو اس کی
بک بک سے خاک بھی تاثیر نہیں ہوتی بلکہ لوگ اسے کہتے ہیں کہ کیا تو پاگل اور دیوانہ ہے کہ ایسی
باتیں بیان کرنے لگا کہ جو تیرے معائنہ اور تجربہ سے باہر ہیں اور تیرے ناقص علم سے بلند تر ہیں اور
۲۸۴ اس پر ایسا ہی کہتے ہیں کہ جیسا ایک بزرگ نے کسی احمق کا قصہ لکھا ہے کہ وہ ایک جگہ گیہوں کی روٹی کی
بہت سی تعریفیں کر رہا تھا کہ وہ بہت ہی مزہ دار ہوتی ہے۔ اور جب پوچھا گیا کہ کیا تو نے بھی کبھی کھائی
۲۸۴ یہود نصاری یا مجوس سے بطور سرقہ اخذ کئے گئے ہیں تو پھر کیوں آپ ایسے کام کے دکھانے سے
جس کے کرنے سے تمام عیسائیوں کی عزت بحال رہے اور ان کا قدیمی داغ عاجز اور لاجواب
اعتراض بنا رکھا ہے کہ جس حالت میں خدا کا کلام بھی ہمارے کلام کی جنس
بقیه حاشیه نمبراا
ہے۔ تو اس نے جواب دیا کہ میں نے کھائی تو کبھی نہیں پر میرے دادا جی بات کیا کرتے تھے کہ
ایک دفعہ ہم نے کسی کو کھاتے دیکھا ہے۔
غرض جب تک کوئی سامعین کی نظر میں کسی واقعہ پر بکلی محیط نہ ہو۔ تب تک بجائے اس کے کہ
اس کا کلام دلوں پر کچھ اثر کرے خواہ نخواہ ٹھٹھا اور ہنسی کرانے کا موجب ٹھہرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
مجرد عقلمندوں کی خشک تقریروں نے کسی کو عالم آخرت کی طرف یقینی طور پر متوجہ نہیں کیا۔ اور لوگ
- یہی سمجھتے رہے کہ جیسا یہ لوگ صرف اٹکل سے باتیں کرتے ہیں۔ علیٰ ہذا القیاس ہم بھی ان کی
رائے کے مخالف اٹکلیں دوڑا سکتے ہیں۔ نہ انہوں نے موقعہ پر جا کر اصل حقیقت کو دیکھا نہ ہم
نے ۔ اسی باعث سے جب ایک طرف بعض عقلمندوں نے خدا کی ہستی پر رائے ظاہر کرنی شروع کی
تو دوسرے عقلمندوں نے ان کے مخالف ہو کر دہر یہ مذہب کی تائید میں کتابیں تصنیف کیں۔ اور سیچ
تو یہ ہے کہ ان عاقلوں کا فرقہ کہ جو خدا کی ہستی کے کسی قدر قائل تھے وہ بھی دہر یہ پن کی رگ سے
کبھی خالی نہیں ہوا اور نہ اب خالی ہے۔ انہیں برہمو لوگوں کو دیکھو۔ کب وہ خدا کو کامل صفتوں سے
متصف سمجھتے ہیں۔ کب ان کو اقرار ہے کہ خدا گونگا نہیں بلکہ اس میں حقیقی طور پر صفت تکلم بھی ہے
جیسی ایک جیتے جاگتے میں ہونی چاہئے ۔ کب وہ اس کو حقانی طور پر پورا پورا مدبر اور رزاق سمجھتے
ہیں ۔ کب ان کو اس بات پر ایمان ہے کہ حقیقت میں خداحی و قیوم ہے اور اپنی آواز میں صادق
دلوں تک پہنچا سکتا ہے۔ بلکہ وہ تو اس کے وجود کو ایک موہومی اور مردہ سا خیال کرتے ہیں کہ جس کو
عقل انسانی صرف اپنے ہی تصورات سے ایک فرضی طور پر ٹھہرا لیتی ہے۔ اور اس طرف سے
زندوں کی طرح کبھی آواز نہیں آتی ۔ گویا وہ خدا نہیں ایک بت ہی ہے کہ جو کسی گوشہ میں پڑا ہے۔
میں متعجب ہوں کہ ایسے کچے اور ضعیف خیالات سے کیونکر یہ لوگ خوش ہوئے بیٹھے ہیں۔ اور ایسی
رہنے کا آپ کی ہمت سے دھویا جائے ۔ اور ان سب کے علاوہ دس ہزار روپیہ ہاتھ لگے ﴿۲۸۵
دست کش ہیں ۔ اگر آپ کی ذات شریف میں ایسا ہنر حاصل ہے کہ جو حضرت مسیح کو بھی
حاشیه در حاشیه نمبر ۲
۲۸۵ میں سے ہے اور انہیں کلمات اور الفاظ سے مرکب ہے جن سے ہمارا کلام مرکب ہے
بقیه حاشیه نمبر راا
حاشیه در حاش
حاشیه نمبر ۲
خود تراشیدہ باتوں سے کن ثمرات کی توقع ہے۔ کیوں سچے طالبوں کی طرح اس خدا کو نہیں
ڈھونڈتے کہ جو قادر توانا اور جیتا جاگتا ہے۔ اور اپنے وجود پر آپ اطلاع دینے کی قدرت رکھتا
ہے۔ اور اِنِّی اَنا اللہ کی آواز سے مردوں کو ایک دم میں زندہ کر سکتا ہے۔ جب یہ لوگ خود جانتے
ہیں کہ عقل کی روشنی دود آمیز ہے تو پھر کامل روشنی کے کیوں خواہاں نہیں ہوتے ۔ عجب احمق ہیں کہ
اپنے مریض ہونے کے تو قائل ہیں پر علاج کا کچھ فکر نہیں ۔ ہائے افسوس کیوں ان کی آنکھیں نہیں
کھلتیں تا وہ حق الامر کو دیکھ لیں۔ کیوں ان کے کانوں پر سے پردہ نہیں اٹھتا تا وہ حقانی آواز کوسن
لیں۔ کیوں ان کے دل ایسے کجرو اور ان کی سمجھیں ایسی الٹی ہو گئیں کہ جو اعتراض حقیقت میں
انہیں پر وارد ہوتا تھا وہ الہام حقیقی کے تابعین پر کرنے لگے ۔ کیا ابھی تک ہم نے ان کو یہ ثابت
کر کے نہیں دکھلایا کہ وہ معرفت الہی میں نہایت ناقص اور خطرہ کی حالت میں ہیں۔ کیا ہم نے
ابھی تک ان پر یہ ظاہر نہیں کیا کہ معرفت تا مہ و کاملہ صرف قرآن شریف کے ذریعہ سے حاصل
ہو سکتی ہے وبس ۔ پھر جب کہ ہر ایک طور سے انہیں کا جھوٹا اور غلطی پر ہونا ثابت ہو چکا ہے تو پھر یہ
کیسی ایمانداری اور دیانت شعاری ہے کہ اپنے گھر کے ماتم سے بے خبر رہ کر اہل اسلام کو بیمار قرار
دیتے ہیں اور خبث اور شر کی باتیں مونہہ پر لاتے ہیں جن سے یقیناً سمجھا جاتا ہے کہ ان کو راست
روی سے کچھ بھی غرض اور تعلق نہیں۔ اور یہ باتیں ان کی باتیں نہیں ہیں بلکہ حسد اور تعصب کا
بد بودار خوان ہے۔
اسی وہم کا ضمیمہ بر ہمو سماج والوں کا ایک اور و ہم بھی ہے کہ الہام ایک قید ہے اور ہم ہر یک قید سے آزاد
ہیں یعنے ہم اچھے ہیں کیونکہ آزاد قیدی سے اچھا ہوتا ہے۔ ہم اس نکتہ چینی کو مانتے ہیں اور اقرار کرتے ہیں
کہ بلا شبہ الہام ایک قید ہے مگر ایسی قید ہے کہ جس کے بغیر سچی آزادی حاصل ہونا ممکن نہیں ۔ کیونکہ سچی
آزادی وہ ہے کہ انسان کو ہر یک نوع کی غلطی اور شکوک اور شبہات سے نجات ہو کر مرتبہ یقین کامل کا
حاصل نہیں تھا۔ تو پھر یہ جو ہر کس دن کے لئے چھپا رکھا ہے۔ جب آپ ایسے ہی لائق
تو پھر کیا وجہ کہ اس کی مثل بنانے پر ہم قادر نہ ہوسکیں۔ ایسے لوگوں کی حالت پر ۲۸۶
بقیه حاشیه نمبراا
بقیه حاشیه در حاشیه
حاصل ہو جائے اور اپنے مولیٰ کریم کو اسی دنیا میں دیکھ لے۔ سو جیسا کہ ہم اسی حاشیہ میں ثابت
کر چکے ہیں یہ حقیقی آزادی دنیا میں کامل اور خدا دوست مسلمانوں کو بذریعہ قرآن شریف حاصل
ہے۔ اور بجز ان کے کسی برہمو وغیرہ کو حاصل نہیں ۔ ہاں ایک وجہ سے برہمو سماج والوں کا نام بھی
آزاد اور بے قید ہو سکتا ہے۔ اور اسی خیال سے ہم نے بھی بعض بعض مقامات اس کتاب میں ان
کا نام آزاد مشرب رکھا ہے اور وہ یہ ہے کہ جیسے بعض رند ولوند شراب پی کر یا ایک پیالہ بھنگ کا
چڑھا کر یا چرس وغیرہ منشی چیزوں کا دم لگا کر ہر ایک قسم کی شرم و حیا و حفظ مراتب و پابندی سے بلکہ ۲۸۶
خدا سے بھی آزاد بن بیٹھے ہیں اور جس قسم کا دل میں بخار اٹھتا ہے بول اٹھتے ہیں اور جو چاہتے
ہیں بک پڑتے ہیں ۔ انہیں کے مطابق بعض برہمو صاحبوں نے ہم پر ثابت کر دیا ہے کہ حقیقت
میں وہ ویسے ہی آزاد ہیں اور در حقیقت انہوں نے بے قید اور آزاد ہو کر اس دنیا کا آرام تو خاطر
خواہ حاصل کر لیا کہ سب حلال و حرام اپنی زبان پر ہی آگیا۔ اور دینی احکام کی کنجی اپنے ہی ہاتھ
میں ہو گئی ۔ اب نفس امارہ کے مشورہ سے جس دروازہ کو چاہیں کھول دیں اور جس کو چاہیں بند
کر دیں ۔ آپ ہی کرم دھرم کے بانی جو ہوئے ۔ لیکن ان آزادیوں کا مزہ اس دن چکھیں گے
جس دن خدائے تعالیٰ کے حضور میں اپنی بے ایمانیوں کا جواب دینا پڑے گا۔
اسی وہم کا ضمیمہ بر ہمو سماج والوں کا ایک اور مقولہ ہے کہ گویا انہوں نے اپنے
اسی قامت نا ساز کو ایک دوسرے لباس میں ظاہر کیا ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ الہام
کا تابع ہونا ایک حرکت خلاف وضع استقامت اور مبائن طریق فطرت ہے ۔
کیونکہ ہر یک امر کی حقیقت پر مطلع ہونے کے لئے صاف اور سیدھا راستہ کہ جس کو
ہے۔
ہیں کہ قرآن شریف کا مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ اس کا ماخذ بتلا سکتے ہیں تو پھر آپ کے ۲۸۶
لئے بات ہی آسان ہے اور آپ بڑی آسانی سے ان تمام حقائق اور دقائق اور
۲۸۷ رونا آتا ہے جن کو ایسی مستحکم اور بدیہی صداقت کہ جو دلائل قاطعہ سے ثابت ہے
بقیه حاشیه نمبر ا ا
ہر یک انسان کا نفس ناطقہ بمقتضائے اپنی فطرت کے چاہتا ہے یہی ہے کہ عقلی دلائل سے اس
حقیقت کو کھولا جائے ۔ جیسے مثلا فعل سرقہ کے قبیح ہونے کے لئے حقیقی وجہ جس پر روحانی اطمینان
موقوف ہے یہی ہے کہ وہ ایک ظلم اور تعدی ہے کہ عند العقل نا مناسب اور نا جائز ہے۔ یہ وجہ
نہیں ہے کہ جو کسی الہامی کتاب نے اس کا مرتکب ہونا گناہ لکھا ہے ۔ یا مثلاسم الفار جو ایک زہر
ہے۔ اس کے کھانے کی ممانعت حقیقی طور پر اسی بنا پر ہوسکتی ہے کہ وہ قاتل اور مہلک ہے۔ نہ
اس بنا پر کہ خدا کے کلام میں اس کے اکل و شرب سے نہی وارد ہے ۔ پس ثابت ہے کہ واقعی اور
حقیقی سچائی کی رہنما صرف عقل ہے نہ الہام ۔ لیکن ان حضرات کو ابھی تک یہ خبر بھی نہیں کہ اس
و ہم کا تو اسی وقت قلع قمع ہو گیا کہ جب مضبوط اور قوی دلائل سے ان کی عقل کا خام اور نا تمام
ہونا به پایہ ثبوت پہنچ گیا ۔ کیا یہ عقلمندی ہے کہ جس وسوسہ کو دلائل قویہ کے پر زور لشکر نے پیس ڈالا
ہے۔ اسی مردہ خیال کو بے شرم آدمی کی طرح بار بار پیش کیا جائے ۔ افسوس افسوس !! ارے
بابا۔ کیا تم بارہا س نہیں چلے کہ گو حقائق اشیاء عقلی دلائل سے کسی قدر منکشف ہوتے ہیں۔ مگر ایسا تو
نہیں کہ تمام مراتب یقین کا استکمال عقل ہی پر موقوف ہے۔ آپ تو اپنی ہی مثال پیش کردہ سے
ملزم ہو سکتے ہیں ۔ کیونکہ سم الفار کا قاتل اور مہلک ہونا مجرد عقل کے ذریعہ سے یہ پایہ ثبوت نہیں
پہنچا۔ بلکہ یقینی طور پر یہ خاصیت اس کی تب معلوم ہوئی جب عقل نے تجربہ صحیحہ کو اپنارفیق بنا کر
سم الفار کی خاصیت مخفیہ کو مشاہدہ کر لیا ہے۔ سو ہم بھی آپ کو یہی سمجھاتے ہیں کہ جیسی سم الفار کی
خاصیت یقینی طور پر دریافت کرنے کے لئے عقل کو ایک دوسرے رفیق کی حاجت ہوئی یعنے تجربہ
صحیحہ کی حاجت ایسا ہی الہیات اور عالم معاد کے حقائق علی وجہ الیقین دریافت کرنے کے لئے
۲۸۷ براہین اور برکات فرقانیہ کا مقابلہ کر کے کہ جو براہین احمد یہ میں اسی غرض کے لئے مندرج
ہیں اشتہار کا کل روپیہ لے سکتے ہیں ۔ بالخصوص جب آپ کی تقریر کے ضمن میں یہ بھی