پہلا باب

براہین احمدیہ حصہ چہارم, حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں ہمیشہ تغیر تبدل کرتا رہتا ہے کیوں جائز نہیں کہ ابتدا میں بھی اسی
ه حاشیه
بقيه
ه نمبراا
طرح ذرہ ذرہ کا علم رکھتا اور کوئی چیز اس پر پوشیدہ نہ رہ سکتی اور جن معلومات سے اس کا
اقبال چمکتا اور اُس کی آفات دور ہوتی وہ سب معلومات اپنے تقدس اور پاکیزگی کی
جہت سے آپ ہی حاصل کر لیتا اور کبھی اس کو کسی جہت سے تکلیف اور رنج نہ پہنچتا مگر تعجب
کہ پنڈت صاحب نے باوجود اس قدر انکار اور اصرار کے جو ان کو کلام الہی کے بارہ
میں ہے پھر بھی انہوں نے ہمارے ان دلائل اور براہین کو کہ جو ضرورت کلام الہی پر بطور
یقینی و قطعی ناطق ہیں تو ڑ کر نہیں دکھلایا بلکہ اُن کی طرف توجہ ہی نہیں کی ۔ ظاہر ہے کہ
جس حالت میں ہم نے ضرورت کلام الہی اور اس کے تحقق وجود پر کامل دلائل لکھ دی
تھی بلکہ بطور نمونہ بعض الہامات پیش بھی کر دیئے تھے ۔ تو اس صورت میں اگر پنڈت
صاحب حق جو و حق گو ہو کر بحث کرتے تو ان کے لئے بجز اس کے اور کوئی طریق نہ تھا کہ
وہ ہمارے دلائل کو توڑ کر دکھلاتے اور جو کچھ ہم نے ثبوت ضرورت الہام اور ثبوت وجود
الہام اپنی کتاب میں دیا ہے اس ثبوت کو اپنے دلائل بالمقابل سے معدوم اور مرتفع
کرتے ۔ لیکن پنڈت صاحب کو خوب معلوم ہے کہ اس عاجز نے دو مرتبہ علی التواتر دو خط
رجسٹر کرا کر اس غرض سے ان کی خدمت میں بھیجے کہ اگر ان کو اس عادت الہی میں کچھ
تردد در پیش ہے کہ وہ ضرور بعض بندوں سے مکالمات اور مخاطبات کرتا ہے اور ان کو ایسی
چیزوں اور ایسے علموں سے اپنے خاص کلام کے ذریعہ سے مطلع فرماتا ہے کہ جن کی شان
عظیم تک وہ خیالات نہیں پہنچ سکتے کہ جن کا منشاء اور منبع صرف انسان کے تخیلات محدودہ
ہیں ۔ تو چند روز صدق اور صبر سے اس عاجز کے پاس ٹھہر کر اس صداقت کو جو ان کی نظر
میں ممتنع اور محال اور خلاف قوانین نیچر ہے ۔ بچشم خود دیکھ لیں ۔ اور پھر صادقوں کی طرح
وہ راہ اختیار کریں جس کا اختیار کرنا صادق آدمی کے صدق کی شرط اور اس کی صاف
باطنی کی علامت ہے۔ مگر افسوس کہ پنڈت صاحب نے باوجود سنیاس دھارنے

طور پر بولیاں ایجاد ہو گئی ہوں اور کوئی خاص الہام نہ ہوا ہو۔ تو اس کا جواب یہ
بقیه حاشیه نم
کے اس امر کو جو حقیقی سنیاس کی پہلی نشانی ہے ۔ بچے طالبوں کی طرح قبول نہیں کیا ۔ بلکہ اس
کے جواب میں قرآن شریف کی نسبت بعض کلمات اپنے خط میں ایسے لکھے کہ جو ایک سچے
خدا ترس کی قلم سے ہرگز نہیں نکل سکتے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ پنڈت صاحب کو صداقت حقانی
سے صرف انکار ہی نہیں بلکہ عداوت بھی ہے ۔ ورنہ جس حالت میں تحقق وجود کلمات اللہ پر
عقلی اور مشہودی طور پر ایک بھارا ثبوت دیا گیا ہے اور ہر طرح کے وساوس کی بیخ کنی کر دی
گئی ہے اور ہر ایک قسم کی تشفی اور تسلی کے لئے یہ عاجز ہر وقت مستعد کھڑا ہے۔ تو پھر بجز بغض
اور عداوت ذاتی کے اور کونسی وجہ ہے جو پنڈت صاحب کو حق کے قبول کرنے سے روکتی ہے۔
اب یہ بھی دیکھئے کہ بمقابلہ ہماری تحقیقات کے پنڈت صاحب کے عذرات کیا کیا ہیں ۔
پہلے سب سے آپ یہ فرماتے ہیں کہ براہم لوگ الہام کے قائل تو ہیں ۔ مگر جہاں تک وہ
اپنے اصل معنوں اور طبعی طریقہ سے متعلق ہے۔ پھر طبعی طریقہ کی یہ تشریح کرتے ہیں کہ وہ
کوئی کلام مقرر اور معین نہیں کہ جو بطور خارق عادت کسی کے دل پر نازل ہوتا ہو اور ایسے
امور پر مشتمل ہوتا ہو کہ جو انسانی طاقتوں سے برتر ہوں بلکہ وہ معمولی خیالات ہیں کہ جو
حسب مراتب ہر انسان کے دل میں خدا کی طرف سے گزرا کرتے ہیں ۔ کیونکہ خدا کی روح ۳۲۱
کامل و حاضر و ناظر و علت العلل ہونے کی وجہ سے ہر یک ذرہ اور ہر یک روح انسانی میں
کام کرتی رہتی ہے ۔ پس جو شخص جو شخص جس قدر روحانی نعمتوں اور خدا کی قربت کا بھوکا اور پیاسا
ہوتا ہے ۔ جس قدر اندرونی زندگی کو مقدس رکھتا ہے ۔ جس قدر اپنے تئیں خدا کے حوالے کرتا
ہے اور جس قدر ادراک اور ایمان صاف رکھتا ہے اُسی قدر وہ اس طبعی فیض سے فیض یاب
ہوتا ہے۔ اس فیض کی ابتدا اسی دن سے ہے جس دن سے انسان کی پیدائش ہے ۔ یہ الہام
باطنی ہے کہ جو روح انسانی میں ہوتا ہے ۔ اس لئے روح انسانی خدا کی زندہ الہامی کتاب
ہے۔ پھر بعد اس کے فرماتے ہیں کہ چونکہ انسانیت میں نفسانیت بھی شامل ہے اس لئے

۳۲۷ ہے کہ ابتدا زمانہ کے لئے عام قانون قدرت یہی ہے کہ خدا نے ہر یک چیز کو اپنی
بقیه حاشیه
وہ خیالات جو انسانوں کے دلوں میں گزرتے ہیں جن کا نام برا ہم لوگوں کے نزدیک الہام
یا القا ہے وہ اعتماد کلی کے لائق نہیں ہیں بلکہ براہم لوگ ان خیالات کی تصدیق کے لئے کہ جو
صدق اور کذب دونوں کا احتمال رکھتے ہیں اخلاقی قوتوں کو کسوٹی قرار دیتے ہیں اور جس
قوت کے ذریعہ سے یہ فیصلہ کرتے ہیں اس کو عقل کہتے ہیں ۔ یہ خلاصہ تقریر پنڈت صاحب
ہے۔ اب ظاہر ہے کہ پنڈت صاحب کی ان تمام تقریروں سے مطلب یہ نکلتا ہے کہ جن
چیزوں کا نام پنڈت صاحب اور ان کے بھائی الہام رکھتے ہیں ۔ وہ فقط عام خیالات ہیں کہ
جو عام انسانوں کے دلوں میں عام طور پر گزرا کرتے ہیں۔ اور جو باقرار پنڈت صاحب
احتمال غلطی اور خطا سے خالی نہیں ہیں ۔ لیکن خدا کی کتابوں میں جس الہام کو خدا کا کلام اور
وحی اللہ اور مخاطبات حضرت احدیت بولا جاتا ہے وہ نور ہی الگ ہے جو انسانی خیالات اور
بشری طاقتوں سے برتر واعلیٰ ہے ۔ پنڈت صاحب اس نور آسمانی کی نسبت جو ایک غیبی آواز
ہے جس میں انسان کے خیال اور اس کی طبیعت کا ایک ذرا دخل نہیں ہے۔ یہ اعتقاد رکھتے
ہیں کہ وہ بوجہ اس کے کہ نیچر کے برخلاف ہے۔ اور ایک امر خارق عادت ہے اس لئے ممتنع
اور محال ہے اور ہرگز جائز نہیں کہ خدا اپنا کلام کسی بشر پر نازل کرے۔ بلکہ الہام انہیں
خیالات کا نام ہے کہ جو عام طور پر لوگوں کے دلوں میں معمولی اور پیدائشی طریق پر اٹھا
کرتے ہیں اور کبھی سچے اور کبھی جھوٹے اور کبھی صحیح اور کبھی غلط اور کبھی پاک اور کبھی نا پاک
ہوتے ہیں۔ اور ان میں کوئی ایسی خصوصیت نہیں ہوتی کہ جو انسانی طاقتوں سے بلند تر ہو۔
بلکہ وہ تمام انسانی طاقتوں کی حد میں پیدا ہوتے ہیں اور انسانی طبیعت ان کا سرچشمہ ہے۔
لیکن افسوس ہے کہ پنڈت صاحب نے ان چند سطروں کے لکھنے میں اپنا وقت ناحق ضائع
کیا ۔ اگر پنڈت صاحب اپنی اس تحریر سے پہلے کتاب ہذا کے حصہ سوم کے صفحہ ۲۱۲ و ۲۱۳ و
۲۱۴ و ۲۱۵ کو ذرا غور سے پڑھ لیتے تو ان پر صاف کھل جاتا کہ اس قسم کے خیالات

قدرت محض سے پیدا کیا تھا۔ آسمان اور زمین اور سورج اور چاند اور خود انسان کی ۳۲۸
بقیه حاشیه نمبراا
خدا کا کلام نہیں کہلاتے ۔ یہ خیالات خلق اللہ ہیں جو انسان کی طبیعت کا لازمہ ذاتی ہے اور
خدا کا کلام جو خدا کی طرف سے نازل ہوتا ہے وہ امر اللہ ہے جو ایک وہی اور لدنی امر
ہے۔ خدا کی کلام کے لئے یہ شرط ضروری ہے کہ جیسے خدا اپنی ذات میں سہو اور خطا اور
کذب اور فضول اور ہر یک نقصان اور نالائق امر سے منزہ ہے ۔ ایسا ہی اس کا کلام بھی
ہر یک سہو اور خطا اور کذب اور فضول اور ہر طرح کے نقصان اور نالائق حالت سے منزہ
اور پاک چاہئے ۔ کیونکہ جو کلام پاک اور کامل چشمہ سے نکلا ہے ۔ اس پر ہرگز یہ بات جائز
نہیں کہ کسی نوع کی اس میں ناپا کی یا نقصان پایا جاوے اور ضرور ہے کہ وہ کلام ان تمام
کمالات سے متصف ہو کہ جو خدائے قادر و کامل وقد وس و عالم الغیب کے کلام میں ہونی
ا
چاہئے۔ لیکن پنڈت صاحب آپ اقراری ہیں کہ جس چیز کا نام انہوں نے الہام رکھا ہوا
ہے وہ ہرگز شک اور شبہ اور سہو اور غلطی اور نقصان اور نالیاقتی سے خالی نہیں ۔ بلکہ ان کی
تقریر کا خلاصہ یہ ہے کہ ان کا الہام ہمیشہ لوگوں کو کفر اور بے ایمانی میں ڈالتا رہا ہے۔
چنانچہ اس نے ابتدائی زمانہ کے لوگوں کو کبھی یہ بتلایا کہ گویا ان کا خدا درخت ہیں ۔ اور کبھی
پہاڑوں کو خدا بنا دیا۔ کبھی طوفان کو کبھی پانی کو کبھی آگ کو ۔ کبھی ستاروں کو کبھی چاند
کو ۔ کبھی سورج کو ۔ غرض اسی طرح ، طرح طرح کے خداؤں کی طرف ان کو رجوع دیتا
رہا۔ اور عقل بھی اُس الہام کی تصدیق کرتی گئی ۔ آخر مدتوں کے بعد اب کچھ تھوڑے ہی
عرصہ سے الہام اور عقل کو اصلی خدا کا پتہ لگا ۔ لیکن ہم کہتے ہیں کہ جس حالت میں پہلے اس
سے ہزار ہا مرتبہ پنڈت صاحب کے باپ دادوں کے خیالی الہام نے اور نیز ان کی عقل
نے طرح طرح کے دھو کے کھائے ہیں اور خدا شناسی میں ہمیشہ کچھ کا کچھ سمجھتے رہے تو
اب کیونکر پنڈت صاحب تسلی کر سکتے ہیں کہ ان کا خیالی الہام اور خیالی اٹکلیں خطا
اور غلطی سے محفوظ ہیں ۔ کیا ممکن نہیں کہ اس میں بھی کچھ دھوکا ہی ہو ۔ جس

۳۲۹ فطرت پر نظر کرنے سے معلوم ہوگا کہ وہ ابتدائی زمانہ محض قدرت نمائی کا زمانہ تھا
حالت میں پنڈت صاحب کا خیالی الہام ہمیشہ خطا اور غلطی میں ابتدا زمانہ سے ڈوبتا آیا ہے تو پھر
اس کا اعتبار کیا رہا۔ غرض پنڈت صاحب کے الہام کی حقیقت اچھی طرح کھل گئی اور انہیں کے
اقرار سے ثابت ہو گیا کہ انہوں نے صرف بے بنیا د خیالات کا نام الہام رکھا ہوا ہے۔ اب ظاہر
ہے کہ جس چیز پر اکثر اوقات جھوٹ غالب ہے وہ حق شناسی کا آلہ کیونکر ہو سکے انسان کے اپنے
۳۲۳ ہی خیالات جن کا نام بقول پنڈت صاحب الہام ہے کیونکر انسان کو غلطی سے بچا سکتے ہیں اور
کیونکر اس کو وہ تاریک خیال ہر یک تاریکی سے باہر نکال کر یقین کامل کی روشنی تک پہنچا سکتے
ہیں ۔ بقول پنڈت صاحب انہیں پراگندہ خیالات نے جو ان کے زعم میں باوصف اس پراگندگی
کے الہام کے نام سے موسوم ہیں ۔ ابتدائے زمانہ میں جو ایک پاک زمانہ تھا۔ ایسے لوگوں سے
پتھروں کی پوجا کرائی اور چاند اور سورج کو ان کی نظر میں خدا ٹھہرایا کہ جو باقرار پنڈت صاحب
الہامی فیض کے پہلے فیض یاب اور الہام یا بوں کے صدر نشین تھے اور سب سے زیادہ خدا کی
معرفت کے بھوکے اور پیاسے تھے اور دلی اخلاص سے اپنے لئے کوئی خدا مقرر کرنا چاہتے تھے
اور اپنی اندرونی زندگی کو بہت مقدس رکھتے تھے۔ کیونکہ ابھی دنیا میں گناہ نہیں پھیلا تھا اور
است جنگ کا زمانہ تھا اور اپنے تئیں خدا کے حوالے کرنا چاہتے تھے اسی غرض سے تو خود بخودان کے
دل میں یہ بات گد گدائی تھی کہ آؤ اپنے لئے کوئی خدا مقرر کریں بے خدا ہی نہ رہیں ۔ ایمان اور
ادراک صاف رکھتے تھے تب ہی تو ان کو ایک بار یک بات سوجھی اور خود بخود بیٹھے بٹھائے خدا کی
تلاش میں پڑ گئے ۔ پس جس حالت میں بقول پنڈت صاحب ایسے پاک لوگ جو پرمیشر کی
پر حکمت پیدائش کا پہلا نمونہ تھا اور حال کے زمانہ کے انواع اقسام کے تعصبات اور آلودگیوں
سے پاک اور دلی جوش سے صانع عالم کی تلاش میں مصروف تھے اور اپنی تازہ پیدائش اور پیدا
کنندہ کے تازہ فعل سے ذاتی واقفیت رکھتے تھے۔ ان کے الہام اور عقل کا یہ حال ہو کہ پتھروں اور
پہاڑوں کی پوجا شروع کر دیں اور چاند اور سورج اور آگ اور ہوا کو اپنا پیدا کنندہ سمجھ بیٹھیں تو پھر

جس میں اسباب معتادہ کی ذرہ آمیزش نہ تھی۔ اور اس زمانہ میں جو کچھ ۳۳۰
بقيه حاشيه
پنڈت صاحب کا ایسا الہام اور ایسی عقل جس نے پہلی دفعہ ہی ایسی رہزنی کی دوسرے لوگوں
کی طبیعت کو کہ جو غفلت کے زمانوں میں اور صد ہا ظلمتوں کے وقت میں پیدا ہوئے ہیں کیونکر
راہ راست پر لاوے گا کیونکہ یہ لوگ تو اپنے سلسلہ نوعی کی تازہ پیدائش سے بھی واقف نہیں
ہیں اور بباعث غلبہ حب دنیا اور طرح طرح کے فسادوں کی زندگی بھی مقدس نہیں رکھتے اور
خدا کی قربت کے بھوکے اور پیاسے بھی نہیں بلکہ انسانی گورنمنٹ کی قربت کے بھوکے اور
پیاسے ہیں ۔ پس جبکہ پنڈت صاحب کے خیالی الہام کا پاک زمانوں میں وہ اثر ہوا کہ مخلوق
چیزوں کو خدا سمجھ بیٹھے تو اس تاریک زمانہ میں ایسے الہام کی یہ تاثیر ہونی چاہئے کہ لوگ خدا
سے ہی انکار کریں ۔ غرض پنڈت صاحب جو ایسے خیالات کا نام الہام رکھتے ہیں جن سے
با قراران کے ابتدا سے غلطی ہوتی چلی آئی ہے۔ یہ پنڈت صاحب کا خیال یا یوں کہو کہ ان کا ۳۲۴
خیالی الہام سرا سر غلط اور جھوٹ ہے۔ اگر چہ انسانی خیالات کا علت العلل بھی خدا ہے ۔ اور
خدا ہی دلوں میں ڈالتا ہے اور عقلوں کو راہ دکھاتا ہے۔ لیکن وہ الہام کو جو حقیقت میں خدا کا
پاک کلام اور اس کا آواز اور اس کی وحی ہے۔ وہ انسان کے فطرتی خیالات سے برتر و اعلیٰ
ہے۔ وہ حضرت خدا تعالیٰ کی طرف سے اور اس کے ارادہ سے کاملوں کے دلوں پر نازل ہوتا
اور خدا کا کلام ہونے کی وجہ سے خدا کی برکتوں کو اپنے ہمراہ رکھتا ہے۔ خدا کی قدرتوں کو
اپنے ہمراہ رکھتا ہے۔ خدا کی پاک سچائیوں کو اپنے ہمراہ رکھتا ہے ۔ لاریب فیہ ہونا اس
میں ایک ذاتی خاصیت ہے ۔ اور جس طرح خوشبو عطر کے وجود پر دلالت کرتی ہے اسی طرح
وہ خدا کی ذات اور صفات کے وجود پر قطعی اور یقینی دلالت کرتا ہے۔ لیکن انسان کے اپنے
ہی خیالات یہ مرتبہ حاصل نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ جس طرح انسان پر ضعف مخلوقیت ہے اسی
طرح انسانی خیالات پر وہ ضعف غالب ہے ۔ جو کچھ قادر مطلق کے چشمہ سے نکلتا ہے وہ اور
چیز ہے اور جو کچھ انسانی طبیعت سے پیدا ہوتا ہے وہ اور ہے۔ مناسب ہے کہ پنڈت صاحب

نمبراا
خدا نے پیدا کیا وہ ایسی اعلیٰ قدرت سے کیا جس میں عقل انسان حیران ہے۔
حصہ سوم کے صفحہ ۲۱۲ سے ۲۱۵ تک پھر دیکھیں تا انہیں کلام الہی اور خیالات انسانی میں فرق
معلوم ہو ۔ اور جو پنڈت صاحب بار بار عقل پر ناز کرتے ہے رتے ہیں یہ ناز ان کا بھی سراسر بے جا
ہے۔ ہم نے اسی حصہ سوم میں یہ تفصیل لکھ دیا ہے کہ مصنوعات صانع کے وجود کو بہ حیثیت
موجودیت ہرگز ثابت نہیں کرتیں بلکہ اس کے وجود کی ضرورت کو ثابت کرتی ہیں اور وہ بھی
بطور طنی ۔ لیکن خدا کا کلام اس کی موجودیت کو قطعی اور یقینی طور پر ثابت کرتا ہے نہ یہ کہ صرف
اس کی ضرورت کو ثابت کرے ۔ اسی طرح مصنوعات کے ملاحظہ سے خدا کا از لی اور قدیم
ہونا ثابت نہیں ہوتا ۔ کیونکہ مصنوعات خود از لی اور قدیم نہیں ۔ پھر دوسرے کا از لی ہونا کیونکر
ثابت کر سکیں ۔ حادث جو اپنی ذات میں نو پیدا اور مستحدث ہے خدا تعالیٰ کے وجود کی
ضرورت کو صرف اسی حد تک ثابت کرے گا جس حد تک حادث کی انتہا ہے۔ یعنے جو اس کے
ظہور اور حدوث کی حد ہے۔ اور پھر بعد اس کے بذریعہ حادث ثابت نہیں ہوتا کہ وجود
کائنات سے پہلے خدائے تعالیٰ از لی طور پر از لی طور پر ہمیشہ موجود تھا یا نہیں ۔ پس جو علم وجود باری
بذریعہ وجود حادثات حاصل کیا جاتا ہے۔ نہایت ہی تنگ اور منقبض اور ناقص علم ہے جو انسان
کو شکوک اور شبہات کے ورطہ سے ہرگز نہیں نکالتا اور جہل کی تاریکی اور ظلمت سے باہر نہیں
لاتا ۔ بلکہ طرح طرح کے تردّدات میں ڈالتا ہے۔ اسی وجہ سے جن لوگوں کی معرفت کا مدار
صرف عقلی علم پر تھا ان کا خاتمہ اچھا نہیں ہوا اور اپنے عقائد میں بہت سی تاریکی اور ظلمات کو
ساتھ لے گئے ۔ انسان اگر تعصب اور ضد سے بکلی الگ ہو کر اور اپنے تئیں ایک سچا طالب حق
بنا کر اور فی الحقیقت معرفت الہی کا بھوکا اور پیاسا بن کر اپنے دل میں آپ ہی سوچے کہ مجھ کو
خدا کی ہستی اور اس کی قادریت اور تمام صفات کاملہ پر یقین حاصل کرنے کے لئے اور عالم معاد
اور معاملہ جزا سزا کو بطور علم قطعی و ضروری جاننے کے لئے کیا کیا ذخیرہ معرفت درکار ہے۔ کیا میں
اپنی خوشحالی دائمی کو صرف اسی مرتبہ علم سے حاصل کر سکتا ہوں کہ جو ظنی طور پر بذریعہ عقل حاصل

قیه حاشیه ن
نمبراا
زمین آسمان اور سورج و چاند وغیرہ اجرام پر نظر ڈال کر دیکھو کہ کیونکر اتنا بڑا کام ۳۳۱
ہوتا ہے یا خداوند کریم و رحیم نے میرے لئے کوئی اور بھی راہ رکھا ہے۔ کیا اس نے میری تکمیل
معرفت کے لئے کوئی اور راہ نہیں رکھا۔ اور مجھ کو صرف میرے ہی خیالات پر چھوڑ دیا ہے۔ کیا اس
نے اس قدر مہربانی کرنے سے دریغ کیا ہے کہ جس جگہ میں اپنے کمزور پاؤں سے پہنچ نہیں سکتا اس
جگہ وہ اب اپنی ربانی قوت سے مجھ کو پہنچادے۔ اور جن بار یک چیزوں کو میں اپنی ضعیف آنکھ سے
دیکھ نہیں سکتا۔ وہ مجھ کو اپنی عمیق نگاہ کی مدد سے آپ دکھا دے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ وہ میرے دل کو
ایک دریا کی پیاس لگا کر پھر مجھ کو ایک ناچیز قطرہ پر جو قلت معرفت کی بد بو سے بھرا ہوا ہے روک
رکھے ۔ کیا اس کے جود اور بخشش اور رحمت اور قدرت کا یہی تقاضا ہے؟ کیا اُس کی قادریت یہیں
تک ہے کہ جو کچھ عاجز بندہ اپنے طور پر ہاتھ پاؤں مار کر خدا کے وجود کی نسبت کوئی ڈھکونسلہ اپنے
دل میں قائم کرے اسی پر اس کی معرفت کو ختم کر دے اور اپنی الوہیت کی خاص قوتوں سے اس کو
معرفت حقانی کے عالم کا سیر نہ کرادے۔ تو جب طالب حق ایسے سوالات اپنے دل سے کرے گا تو
ضرور وہ اپنے دل سے یہی محکم جواب پاوے گا کہ بلا شبہ خدائے تعالیٰ کی بے انتہا بخشائشوں کا یہی
تقاضا ہونا چاہئے کہ وہ اپنے عاجز بندہ کی آپ دستگیری کرے۔ گم گشتہ کو آپ راہ دکھاوے ۔ کمزور کا
آپ ہاتھ پکڑے۔ کیا ممکن ہے کہ خدائے تعالیٰ قادر ہو کر توانا ہو کر، رحیم ہو کر، کریم ہو کر ہی ہو کر،
قیوم ہو کر اپنی طرف سے ہمیشہ خاموشی اختیار کرے۔ اور بندہ جاہل اور نابینا اس کی جستجو میں آپ
ٹکریں مارتا پھرے۔
ناتوانان را کجا تاب و توان تا نشان یا بند خود زان بے نشان
عقل کوران رہنما جوید براہ رہبری از دانش کوران مخواه
عقل ما از بهر زاری و بکاست دفع آزار جهالت از خداست
عقل طفل است این که گرید زار زار شیر جز مادر نیاید زینهار
سو اے ناظرین!! اس مضمون میں انصاف سے نظر کرو اور غور اور تعمق سے سوچو۔

بغیر مدد اسباب اور معماروں اور مزدوروں کے محض ارادہ سے یہ مجرد حکم کے انجام
ه حاشیه نمب
نمبر
ہوشیار رہو اور کسی دھوکا دہندہ کے دھوکا میں مت آؤ ۔ اپنے دلوں سے آپ ہی پوچھ لو کہ
تمہارے دل کس قدر ! قدر یقین کے خواہش مند ہیں ۔ کیا فقط تمہارے اپنے ہی افسردہ خیال
تمہارے دلوں کو پوری پوری تسلی دے سکتے ہیں ۔ کیا تمہارے روح اس بات کے خواہاں
نہیں ہیں کہ تم اس دنیا میں کامل یقین تک پہنچ جاؤ اور نا بینائی سے خلاصی پاؤ۔ تم سچ سچ کہو
کیا تمہیں اس بات کی طلب نہیں کہ تمہاری ظلمت اور حیرت دور ہو۔ اور وہ شبہات جو
تمہارے دلوں میں مخفی ہیں جن کو تم ظاہر بھی نہیں کر سکتے ، دور ہو جائیں ۔ پس اگر الہی
معرفت کا کچھ جوش ہے تو یقیناً سمجھو کہ اس دنیا میں خدا کا قانون قدرت یہی ہے کہ اس نے
ہر یک چیز کے دریافت کرنے کے لئے یا حاصل کرنے کے لئے کسی نہ کسی چیز کو آلہ ٹھہرا دیا
ہے۔ اور عقل کا صرف یہی کام ہے کہ اس آلہ کی ضرورت کو ثابت کرتی ہے۔ لیکن آپ اس
آلہ کا کام نہیں دے سکتی ۔ مثلاً آٹا پینے کے لئے چکی کی ضرورت کو عقل ثابت کرتی ہے۔ مگر
یہ بات نہیں کہ عقل آپ ہی چکی بن جاوے اور آٹا پینے لگے ۔ اسی طرح آج تک صد ہا
آلات کی عقل نے رہبری کی ہے لیکن کام وہی انجام کو پہنچا ہے جس کو آلہ نے انجام دیا
ہے۔ اور جس کام کا آلہ میسر نہیں آیا ۔ وہاں عقل حیران رہی ہے ۔ پس دنیا کے تمام کا روبار
پر نظر ڈال کر دیکھ لو کہ غایت درجہ کی سعی عقل کی یہی ہے کہ اس کو کسی کام کے انجام دینے
کے لئے کسی آلہ کا خیال دل میں پیدا ہو جائے ۔ مثلاً عقل نے یہ سوچا کہ عبور دریا کے لئے
کوئی آلہ چاہئے تو کشتی کی صورت دل میں جم گئی اور پھر کشتی بنانے کا ایک مادہ میسر آ گیا جو
دریا پر چلتا ہے اور ڈوبتا ڈوبتا نہیں ، سو اس مادہ کے میسر آنے سے کشتی بن گئی ۔ علی ھذا القیاس
ہزار ہا اور آلات ہیں جن سے دنیا کا دھندا چلتا ہے اور ہر جگہ عقل کا صرف اتنا منصب ہے کہ وہ
آلہ کی ضرورت کو ثابت کرتی ہے اور یہ بیان کر دیتی ہے کہ اس قسم کا آلہ ہونا چاہئے ۔ یہ نہیں کہ وہ
آپ آلہ مطلوبہ کا کام دے سکتی ہے۔ اب سمجھنا چاہئے کہ عقل سلیم اس بات کو بہ بداہت سمجھتی ہے کہ

دے دیا۔ پھر جس حالت میں اس ابتدائی زمانہ میں خدا کا سارا کام قدرتی پایا جاتا ۳۳۲
عالم ثانی کے واقعات اور صانع عالم کی ہستی اور اس صانع کی مرضیات اور غیر مرضیات اور
جزا سزا کی کیفیات اور کمیات اور ارواح کے خلود اور بقا کے یقینی حالات معلوم کرنا یہ ایک
ایسا باریک اور دقیق امر ہے کہ بجز ایک سماوی آلہ کے صحیح اور یقینی طور پر ہرگز معلوم نہیں
ہو سکتا ۔ اور جس طرح عقل نے دنیا کے احسن انتظام کے لئے ہزار ہا آلات کی ضرورت
ثابت کی ہے ۔ اسی طرح اس جگہ بھی عقل سلیم اس نا دیدہ عالم کا قطعی طور پر پتہ دریافت
کرنے کے لئے ایک آسمانی آلہ کی ضرورت قرار دیتی ہے تا اس قادر مطلق کی ہستی جس
کے سمجھنے میں لاکھوں عقلمندوں نے دھو کے کھائے ہیں یقینی اور قطعی طور پر معلوم ہو جاوے ۔ ۳۲۷
اور اسی طرح عالم جزا سزا بھی قطعی طور پر معلوم ہو تا طالب حق ظنیات سے ترقی کر کے اسی
عالم میں حضرت باری تعالیٰ اور اس کی صفات کاملہ اور عالم آخرت کو بعین الیقین دیکھ
لے ۔ اور وہ آلہ جو اس مرتبہ اعلیٰ یقین تک پہنچاتا ہے کلام الہی ہے جس کے ذریعہ سے
انسان به یقین کامل خدائے تعالیٰ کے وجود اور اس کی صفات کا ملہ اور عالم جزا سزا کو سمجھ لیتا
ہے اور خدائے تعالیٰ نے لاکھوں انسانوں کو اس مرتبہ معرفت تک پہنچا کر ثابت کر دکھایا
ہے کہ یہ آلہ خدا شناسی کا فی الواقعہ دنیا میں موجود ہے ۔ اور جو شخص اس سے جو شخص اس سماوی آلہ سے
روشنی حاصل نہیں کرتا وہ اس اندھے کی مانند ہے کہ جو ایک ایسی راہ میں چلتا ہے جس میں
جا بجا خندقیں ہیں اور ہر یک طرف بڑے بڑے گڑھے ہیں اس کو کچھ خبر نہیں کہ سلامتی کی
راہ کدھر ہے۔ کچھ پتہ نہیں کہ بچاؤ کی طرف کون سی ہے ۔ کچھ خبر نہیں کہ انجام قدم اٹھانے
کا کیا ہے ۔ نہ آپ دیکھ سکتا ہے نہ کسی رہنما کا دامن پکڑا ہوا ہے اور نہ یہ جانتا ہے کہ آخر
کس جگہ کا منہ دیکھنا نصیب ہے اور نہ یہ یقین ہے کہ جس مطلب کے لئے اس نے قدم اٹھایا
ہے وہ مطلب ضرور حاصل ہو جائے گا ۔ بلکہ آنکھیں بھی اندھی ہیں اور دل بھی اندھا ہے۔
پھر ایک اور وسوسہ جو پنڈت صاحب کے دل کو پکڑتا ہے یہ ہے کہ الہامی کتاب

ہے کہ جو آمیزش طبیعت اور سبب سے یہ کلی پاک اور خالص ربانی ارادہ سے نکلا
ه حاشي
بقیه
کسی انسان کے لئے اس کے ایمان کی بنیاد نہیں ہو سکتی ۔ کیوں بنیاد نہیں ہو سکتی ۔ اس کی دلیل
آپ یہ لکھتے ہیں کہ الہامی کتاب کے تسلیم کرنے سے پہلے ضرور ہے کہ خدا پر ایمان قائم کر لیا
جاوے ہر یک پیغمبر یارشی جس پر خدا کا کلام نازل ہوا اس نے کلام پر ایمان لانے سے پہلے متکلم
کے وجود کو تسلیم کیا ہے کیونکہ کسی کلام پر ایمان لانے سے پہلے خود کلام کرنے والے کو مان لینا
لازمی ہے۔ پس ظاہر ہے کہ پیغمبروں نے کلام کے نازل کنندہ کے وجود کا یقین بذریعہ اسی کلام
کے حاصل نہیں کیا ۔ بلکہ اس کلام کے نزول سے پہلے ہی ان کو اپنی اندرونی فطرت کی گواہی سے
وہ یقین حاصل تھا۔ یہ دلیل پنڈت صاحب نے کلام الہی کے غیر ضروری ہونے پر گویا اپنی عقل کا
تمام رس نچوڑ کر پیش کی ہے۔ لیکن ہر یک عاقل پر سوچنے سے ظاہر ہوگا کہ یہ پنڈت صاحب کا
سرا سر وہم ہے کہ جو ان کے دل میں ایک صداقت کی غلط فہمی سے پیدا ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ
پنڈت صاحب ان دونوں امروں متذکرہ ذیل کو اجتماع ضدین قرار دیتے ہیں۔ یعنے یہ کہ
بے خبر بندہ پر جو خدا کی ذات اور صفات سے بے خبر ہے کلام الہی نازل ہو اور ساتھ ہی وہ قادر خدا
بذریعہ اپنی اس پاک کلام کے اپنے وجود پر آپ مطلع کرے یہ دونوں باتیں پنڈت صاحب کی
نظر میں ضدین ہیں جو ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتیں حالانکہ ان دونوں باتوں کا جمع ہونا کسی
عاقل کے نزدیک اجتماع ضدین میں داخل نہیں ۔ جس حالت میں انسان بھی اپنے کلام کے
ذریعہ سے دوسرے انسان کو اپنے وجود سے اطلاع دے سکتا ہے تو پھر وہ اطلاع دہی خدائے تعالیٰ
سے کیوں غیر ممکن ہے کیا وہ پنڈت صاحب کے نزدیک اس بات پر قادر نہیں کہ بذریعہ اپنی
کامل اور قادرانہ کلام کے جو تجلیات الوہیت پر مشتمل ہے اپنے وجود سے مطلع کرے۔ اور اگر
پنڈت صاحب کے دل کو یہ وسوسہ پکڑتا ہے کہ جس قدر نبی آئے وہ بلا شبہ کلام الہی کے
نازل ہونے سے پہلے خدا پر یقین رکھتے تھے ۔ پس اس سے ثابت ہے کہ وہ یقین انہیں کی
فطرت اور عقل سے ان کو حاصل ہوا تھا لیکن واضح ہو کہ یہ وسوسہ محض قلت تدبر سے ناشی ہے

ہوا ہے تو پھر کیونکر بے ایمانوں کی طرح بولیوں کے بارہ میں خدا کو اس بات سے عاجز ۳۳۳
، حاشيه
کیونکہ اس یقین کا باعث کسی طور سے مجرد عقل اور فطرت نہیں ہو سکتے ۔ انبیاء کسی جنگل میں اکیلے پیدا
نہیں ہوئے تھے تا یہ کہا جاۓ کہ انہوں نے الہام پانے سے پہلے بذریعہ سلسلہ سائی بھی جس کی الہام
الہی سے بنیاد چلی آتی ہے۔ خدا کا نام نہیں سنا تھا اور صرف اپنی فطرت اور عقل سے خدا کے وجود پر
یقین رکھتے تھے بلکہ یہ بداہت ثابت ہے کہ خدا کے وجود کی شہرت اس کلام الہی کے ذریعہ سے دنیا
میں ہوئی ہے کہ جو ابتدا زمانہ میں حضرت آدم پر نازل ہوا تھا۔ پھر بعد حضرت آدم کے جس قد را نبیا
وقتا فوقتا زمانہ کی اصلاح کے لئے آتے رہے۔ ان کو قبل از وحی خدا کے وجود سے یاد دلانے والی وہی
سماعی شہرت تھی جس کی بنیاد حضرت آدم کے صحیفہ سے پڑی تھی ۔ پس وہی سماعی شہرت تھی جس کو نبیوں
کی مستعد اور پر جوش فطرت نے فی الفور قبول کر لیا تھا۔ اور پھر خدا نے بذریعہ اپنے خاص کلام کے
مراتب اعلیٰ یقین اور معرفت تک ان کو پہنچا دیا تھا اور اس نقصان اور قصور کو پورا کر دیا تھا کہ جو محض
سماعی شہرت کی پیروی سے عائد حال تھا۔ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ خدائے تعالیٰ کے وجود کی شہرت
بطور سماعی چلی آتی ہے۔ اور سماعی سلسلہ کی بنیاد وہ الہام ہے جو پہلے پہل خدائے تعالیٰ کی طرف سے
حضرت آدم ابوالبشر کو ہوا تھا۔ اور اس پر دلیل یہی کافی ہے کہ یہ بات نہایت بدیہی ہے کہ ابتداء میں
خداوند قادر مطلق کی ہستی کا پتہ اسی شے کے ذریعہ سے لگا ہے کہ جس میں اب بھی پتہ لگانے کی قدرت
مستقلہ حاصل ہے سو وہ قدرت مستقلہ صرف کلام الہی میں پائی جاتی ہے کیونکہ اب بھی کلام الہی میں
یه اقتدار موجود و مشہود ہے کہ وہ امور پنہانی پر جیسا کہ چاہئے صحیح صحیح اطلاع دے سکتا ہے اور گزشتہ
خبریں بھی ظاہر کر سکتا ہے اور ذات باری کی غائبانہ ہستی کا ٹھیک ٹھیک نشان بھی دے سکتا ہے اور اپنے
طریق خارق عادت سے اس پر یقین بھی بخش سکتا ہے اور عالم ثانی کے حقائق اور کیفیتوں پر بھی مفصل
طور پر مطلع کر سکتا ہے جیسا کہ اسی زمانہ میں ملہمین کے تجارب صحیحہ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں۔
لیکن یہ جو ہر عقل میں موجود نہیں ہے چنانچہ یہ بات بہ پایہ ثبوت پہنچ چکی ہے کہ جس بچہ نو پیدا کو سلسلہ ۳۲۹
سماعی کی تعلیم سے یہ کلی محروم رکھ کر صرف اس کی عقل پر اس کی خدا شناسی کو چھوڑا جاوے تو وہ خدا

·

آج 10 میں سے 10 باقی