بابِ اوّل
براہین احمدیہ حصہ چہارم, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بَلْدَةً مَّيْتًا وَ نُسْقِيَهُ مِمَّا خَلَقْنَا أَنْعَامًا وَاَنَاسِي كَثِيرًا وَلَوْ شِئْنَا ۵۲۲)
لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَذِيرًا فَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَجَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا
كَبِيرًا وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَذَّكَّرَ
بقیه حاشیه نمبر
بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳
کے سخت صدمات کے بیچ میں دے کر کوفتہ کیا جائے اور نچوڑا جائے تو بجز محبت
الہیہ کے اور کچھ اس کے دل اور جان سے نہیں نکلتا ۔ اسی کے درد سے لذت پاتا
دوسرے تمام لوگ اُس کی متابعت اور اس کی محبت کی طفیل سے علی قدر متابعت ومحبت مراتب
پاتے ہیں ۔ فما اعظم شان كماله اللهم صل علیه و آله اب بعد اس کے بقیہ ترجمہ
الہام یہ ہے۔ اے نفس بحق آرام یافتہ اپنے رب کی طرف واپس چلا آ ۔ وہ تجھ پر راضی اور تو اس
پر راضی ۔ پھر میرے بندوں میں داخل ہوا اور میری بہشت میں اندر آ جا۔ خدا نے تجھ پر احسان کیا
اور تیرے دوستوں سے نیکی کی اور تجھ کو وہ علم بخشا جس کو تو خود بخود نہیں جان سکتا تھا۔ اور اگر تو خدا
کی نعمتوں کو گننا چاہے تو یہ تیرے لئے غیر ممکن ہے۔ پھر ان الہامات کے بعد چند الہام فارسی اور
اردو میں اور ایک انگریزی میں ہوا۔ وہ بھی بغرض افادۂ طالبین لکھے جاتے ہیں اور وہ یہ ہے۔ (۵۲۲
بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد۔ پاک محمد مصطفیٰ نبیوں
کا سردار ۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔
2 رب الافواج اس طرف توجہ کرے گا۔ اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی
کتاب اور میرے مونہہ کی باتیں ہیں ۔ جناب الہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور
اس کی پاک رحمتیں اس طرف متوجہ ہیں ۔ دی ڈیز شکل گم و ہن گا ڈشیل ہیلپ یوگلوری بی
ٹو دیس لارڈ گوڈ میکر اوف ارتھ اینڈ ہیون ۔ وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔
خدائے ذوی الجلال آفریندہ زمین و آسمان ان الہامات کے بعد ایک ایسی پیشگوئی چند آریوں
کے روبرو جو پنڈت دیانند کے توابع ہیں پوری ہوئی کہ جس کی کیفیت پر مطلع ہونا ناظرین کے
لئے خالی فائدہ سے نہیں ۔ سو اگر چہ اس کے لکھنے سے کسی قدر طول ہی ہو۔ لیکن بہ نظر خیر خواہی
ا الفرقان : ۵۰،۴۹ ۲ الفرقان: ۵۳۵۲
أَوْ أَرَادَ شُكُورًا وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا
۵۲۳﴾ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا ۔ اَلَمْ تَرَ إِلَى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظَّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ
سَاكِنَّا ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيْلًا ثُمَّ قَبَضْنُهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا
فيه حاشیه نمبر 1
بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳
ہے اور اُسی کو واقعی اور حقیقی طور پر اپنا دل آرام سمجھتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جس میں تمام ترقیات قرب ختم
ہو جاتی ہیں اور انسان اپنے اس انتہائی کمال کو پہنچ جاتا ہے کہ جو فطرت بشری کے لئے مقدر ہے۔
ان لوگوں کے جو عظمت اسلام سے بے خبر ہیں لکھی جاتی ہے اور اس پیشگوئی کے پورے
ہونے سے پہلے ایک عجیب طور کی مشکلات اور مکروہات پیش آئے ۔ آخر خداوند کریم نے ان
سب مشکلات کو دور کر کے بتاریخ دہم ستمبر ۱۸۸۳ء روز دوشنبہ اس پیشگوئی کو پورا کیا۔ تفصیل
اس کی یہ ہے کہ بتاریخ ۶ ستمبر ۱۸۸۳ء روز پنجشنبه خداوند کریم نے عین ضرورت کے وقت میں
اس عاجز کی تسلی کے لئے اپنے کلام مبارک کے ذریعہ سے یہ بشارت دی کہ بست و یک روپیہ
آنے والے ہیں ۔ چونکہ اس بشارت میں ایک عجیب بات یہ تھی کہ آنے والے روپیہ کی تعداد
سے اطلاع دی گئی اور کسی خاص تعداد سے مطلع کرنا ذات غیب دان کا خاصہ ہے کسی اور کا کام
نہیں ہے۔ دوسری عجیب بر عجیب یہ بات تھی کہ یہ تعداد غیر معہود طرز پر تھی کیونکہ قیمت مقررہ
کتاب سے اس تعداد کو کچھ تعلق نہیں ۔ پس انہیں عجائبات کی وجہ سے یہ الہام قبل از وقوع بعض
آریوں کو بتلایا گیا ۔ پھر استمبر ۱۸۸۳ء کو تاکیدی طور پر سہ بارہ الہام ہوا کہ بست و یک روپیہ
آئے ہیں ۔ جس الہام سے سمجھا گیا کہ آج اس پیشگوئی کا ظہور ہو جائے گا۔ چنانچہ ابھی الہام
پر شاید تین منٹ سے کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہو گا کہ ایک شخص وزیر سنگھ نامی بیماردار آیا اور
اُس نے آتے ہی ایک روپیہ نذر کیا ۔ ہر چند علاج معالجہ اس عاجز کا پیشہ نہیں اور اگر
اتفاقاً کوئی بیمار آ جاوے تو اگر اس کی دوا یا د ہو تو محض ثواب کی غرض سے اللہ فی اللہ دی
جاتی ہے ۔ لیکن وہ روپیہ اس سے لیا گیا ۔ کیونکہ فی الفور خیال آیا کہ یہ اُس پیشگوئی
الفرقان : ۶۳ الفرقان : ۵۵