اضافی پیشگوئیاں
براہین احمدیہ حصہ پنجم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ندائے رحمت از درگاه باری بشنوم هردم م ہردم اگر کر می کند لعنت چه وزن آن هرزه لعنت را ۶۰
اگر
در حلقه اهل خدا داخل شوی یانی نوشتیم از ره شفقت که ماموریم دعوت را
یہ پیشگوئیاں جو ابھی ہم لکھ چکے ہیں صرف براہین احمدیہ کے اُسی مقام میں مسطور
نہیں ہیں بلکہ خدائے تعالیٰ نے تاکید کے طور پر اور اس اظہار کی غرض سے کہ یہ ارادہ آسمان
پر قرار پا چکا ہے جا بجا دوبارہ سہ بارہ براہین احمدیہ کے مختلف مقامات میں اُن کا ذکر کیا ہے۔
اور بعض اور پیشگوئیاں بھی بیان فرمائی ہیں جو ان سے الگ ہیں ۔ چنانچہ ہم حق کے طالبوں کو
پورے طور پر سیراب کرنے کیلئے وہ پیشگوئیاں بھی اس جگہ لکھ دیتے ہیں اور یاد رہے کہ اس
جگہ صرف اسی قدر معجزہ نہیں کہ وہ پیشگوئیاں باوجود اہلِ عناد کی سخت مخالفت کے ایک مدت
دراز کے بعد پوری ہو گئیں بلکہ ساتھ اس کے یہ بھی معجزہ ہے کہ جیسا کہ ابتدا میں یہ وحی الہی
مجھے ہوئی تھی کہ جو اس رسالہ میں درج ہو چکی ہے یعنی یہ کہ یا احمد بارک اللہ فیک
جس کے معنے ہیں کہ اے احمد خدا تیری عمر اور کام میں برکت دے گا۔ ایسا ہی خدا نے مجھے
موت سے محفوظ رکھا یہاں تک کہ وہ تمام پیشگوئیاں پوری کر کے دکھلا دیں اور باوجود ان
تمام عوارض اور امراض کے جو مجھے لگے ہوئے ہیں جو دو زرد چادروں کی طرح ایک اوپر کے
حصے میں اور ایک نیچے کے بدن کے حصہ میں شامل حال ہیں جیسا کہ مسیح موعود کے لئے اخبار
صحیحہ میں یہ علامت قرار دی گئی ہے مگر پھر بھی خدائے تعالیٰ نے اپنے فضل سے جیسا کہ وعدہ
کیا تھا میری عمر میں برکت دی بڑی بڑی بیماریوں سے میں جاں بر ہو گیا۔ اور کئی دشمن بھی
منصوبے کرتے رہے کہ کسی طرح میں کسی پیچ میں پڑ کر اس دار دنیا سے رخصت ہو جاؤں مگر
وہ اپنے مکروں میں نامراد رہے اور میرے خدا کا ہاتھ میرے ساتھ رہا اور اُس کی پاک وحی
جس پر میں ایسا ہی ایمان لاتا ہوں جیسا کہ خدائے تعالیٰ کی تمام کتابوں پر مجھے ہر روز تسلی
دیتی رہی ۔ سو یہ خدا کے نشان ہیں جن کے دیکھنے سے اُس کا چہرہ نظر آتا ہے ۔ مبارک وہ
וד
جو ان پر غور کریں اور خدا کے ساتھ لڑنے سے ڈریں۔ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو خود تنبہ ہو جاتا اور
اس کا یوں خاتمہ ہو جاتا جیسا کہ ایک کاغذ پیٹ دیا جائے ۔ پر یہ سب کچھ اس خدا کی طرف سے
ہے جس نے آسمان بنائے اور زمین کو پیدا کیا۔ کیا انسان کو حق پہنچتا ہے کہ اُس پر اعتراض کرے کہ تو
نے ایسا کیوں کیا۔ اور ایسا کیوں نہ کیا۔ اور کیا وہ ایسا ہے کہ اپنے کاموں سے پوچھا جائے؟ کیا
انسان کا علم اس کے علم سے بڑھ کر ہے؟ کیا وہ نہیں جانتا کہ نزول مسیح کی پیشگوئی کے کیا معنے تھے؟
اب ذیل میں وہ پیشگوئیاں لکھی جاتی ہیں جو پہلی پیشگوئیوں کی تاکید اور تائید کیلئے فرمائی
گئی ہیں اور وہ یہ ہیں:۔ بوركت يا احمد وكان ما بارک الله فیک حقًا فیک۔
شانک عجیب و اجرک قريب ۔ الارض والسماء معك كما هو معى۔
سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدك ينقطع أباءك ويبدء منك ۔ وما
كان الله ليتركك حتى يميز ا الخبيث من الطيب۔ والله غالب على امره
ولكن اكثر الناس لا يعلمون ۔ اذا جاء نصر الله والفتح وتمت كلمة ربك
هذا الذي كنتم به تستعجلون۔ أردتُ ان استخلف فخلقت آدم ۔ دنى فتدلى
فكان قاب قوسين أو أدنى ۔ يُحيى الدين ويقيم الشريعة ۔ دیکھو براہین احمدیہ
صفحہ ۴۸۶ سے صفحہ ۴۹۶ تک۔ ترجمہ:۔ اے احمد تجھے برکت دی گئی اور یہ برکت تیرا ہی حق
تھا۔ تیری شان عجیب ہے اور تیرا اجر قریب ہے یعنی وہ تمام وعدے جو کئے گئے وہ جلد پورے ا
ہوں گے۔ چنانچہ پورے ہو گئے ۔ اور پھر فرماتا ہے کہ زمین اور آسمان تیرے ساتھ ہیں جیسا
کہ وہ میرے ساتھ ہیں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آئندہ بہت سی قبولیت ظاہر ہوگی
اور زمین کے لوگ رجوع کریں گے اور آسمانی فرشتے ساتھ ہوں گے جیسا کہ آج کل ظہور میں
آیا۔ پھر فرماتا ہے ۔ پاک ہے وہ خدا جو بہت برکتوں والا اور بہت بلند ہے اُس نے تیری
بزرگی کو زیادہ کیا۔ تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور اب سے سلسلہ تجھ سے
شروع ہوگا۔ اور دنیا میں تیری نسل پھیلے گی اور قوموں میں تیری شہرت ہو جائے گی ۔ اور
خاندان کی عمارت کا پہلا پتھر تو ہوگا ۔ خدا ایسا نہیں ہے کہ تجھے چھوڑ دے جب تک پاک اور
پلید میں فرق کر کے نہ دکھلائے ۔ اور خدا اپنی ہر ایک بات پر غالب ہے مگر اکثر لوگ خدائی
طاقت سے بے خبر ہیں ۔ ان پیشگوئیوں میں بہت سی نسل کا وعدہ دیا جیسا کہ حضرت ابراہیم کو
دیا تھا چنانچہ اس وعدہ کی بنا پر مجھے یہ چار بیٹے دیئے جو اب موجود ہیں۔ اور ان پیشگوئیوں کو کہ
میں تجھے نہیں چھوڑوں گا جب تک کہ پاک اور پلید میں فرق نہ کرلوں اِس زمانہ میں ظاہر
کر دیا۔ چنانچہ تم دیکھتے ہو کہ باوجود تمہاری سخت مخالفت اور مخالفانہ دعاؤں کے اُس نے مجھے
نہیں چھوڑا اور ہر میدان میں وہ میرا حامی رہا۔ ہر ایک پتھر جو میرے پر چلایا گیا اُس نے اپنے
ہاتھوں پر لیا۔ ہر ایک تیر جو مجھے مارا گیا اُس نے وہی تیر دشمنوں کی طرف لوٹا دیا۔ میں بیکس
تھا اُس نے مجھے پناہ دی۔ میں اکیلا تھا اُس نے مجھے اپنے دامن میں لے لیا۔ میں کچھ بھی چیز
نہ تھا مجھے اُس نے عزت کے ساتھ شہرت دی اور لاکھوں انسانوں کو میرا ارادتمند کر دیا۔ پھر ﴿۲۲﴾
وہ اُسی مقدس وحی میں فرماتا ہے کہ جب میری مدد تمہیں پہنچے گی اور میرے منہ کی باتیں پوری
ہو جائیں گی یعنی خلق اللہ کا رجوع ہو جائے گا اور مالی نصرتیں ظہور میں آئیں گی تب منکروں کو کہا
جائے گا کہ دیکھو کیا وہ باتیں پوری نہیں ہوگئیں جن کے بارے میں تم جلدی کرتے تھے۔ چنانچہ
آج وہ سب باتیں پوری ہو گئیں۔ اس بات کے بیان کرنے کی حاجت نہیں کہ خدا نے اپنے
عہد کو یاد کر کے لاکھوں انسانوں کو میری طرف رجوع دے دیا اور وہ مالی نصرتیں کیں جو کسی کے
خواب و خیال میں نہ تھیں۔ پس اے مخالفو ! خدا تم پر رحم کرے اور تمہاری آنکھیں کھولے۔ ذرہ
سوچو کہ کیا یہ انسانی مکر ہو سکتے ہیں۔ یہ وعدے تو براہین احمدیہ کی تصنیف کے زمانہ میں کئے گئے
تھے جبکہ قوم کے سامنے ان کا ذکر کرنا بھی ہنسی کے لائق تھا اور میری حیثیت کا اس قدر بھی وزن
نہ تھا جیسا کہ رائی کے دانہ کا وزن ہوتا ہے۔ تم میں سے کون ہے کہ جو مجھے اس بیان میں ملزم
کر سکتا ہے۔ تم میں سے کون ہے کہ یہ ثابت کر سکتا ہے کہ اُس وقت بھی ان ہزار ہا لوگوں میں
سے کوئی میری طرف رجوع رکھتا تھا۔ میں تو براہین احمدیہ کے چھپنے کے وقت ایسا گمنام
شخص تھا کہ امرتسر میں ایک پادری کے مطبع میں جس کا نام رجب علی تھا میری کتاب براہین احمدیہ
چھپتی تھی اور میں اُس کے پروف دیکھنے کے لئے اور کتاب کے چھپوانے کے لئے اکیلا امرتسر
جاتا اور اکیلا واپس آتا تھا اور کوئی مجھے آتے جاتے نہ پوچھتا کہ تو کون ہے اور نہ مجھ سے کسی کو
تعارف تھا اور نہ میں کوئی حیثیت قابل تعظیم رکھتا تھا۔ میری اس حالت کے قادیاں کے آریہ
بھی گواہ ہیں جن میں سے ایک شخص شرمیت نام اب تک قادیاں میں موجود ہے جو بعض دفعہ
میرے ساتھ امرتسر میں پادری رجب علی کے پاس مطبع میں گیا تھا جس کے مطبع میں میری
کتاب براہین احمد یہ چھتی تھی۔ اور تمام یہ پیشگوئیاں اس کا کا تب لکھتا تھا۔ اور وہ پادری خود
حیرانی سے پیشگوئیوں کو پڑھ کر باتیں کرتا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ایسے معمولی انسان کی
طرف ایک دنیا کا رجوع ہو جائے گا۔ پر چونکہ وہ باتیں خدا کی طرف سے تھیں میری نہیں تھیں
لئے وہ اپنے وقت میں پوری ہوئیں اور یہ ہوگئیں اور پوری ہو رہی ہیں۔ اب ہیں۔ ایک وقت میں انسانی آنکھ
نے اُن سے تعجب کیا ۔ اور دوسرے وقت میں دیکھ بھی لیا۔ پھر بقیہ ترجمہ یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ
اس
فرماتا ہے کہ میں نے ارادہ کیا کہ دنیا میں اپنا ایک خلیفہ قائم کروں ۔ سو میں نے اس آدم کو پیدا
کیا ۔ اس وحی الہی میں میرا نام آدم رکھا گیا ۔ کیونکہ انسانی نسل کے خراب ہو جانے کے زمانہ
میں میں پیدا کیا گیا گویا ایسے زمانہ میں جب کہ زمین انسانوں سے خالی تھی ۔ اور جیسا کہ آدم
۶۳ توام پیدا کیا گیا میں بھی تو ام ہی پیدا ہوا تھا۔ اور میرے ساتھ ایک لڑکی تھی جو مجھ سے پہلے پیدا
ہوئی اور میں بعد میں ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اب میرے پر کامل انسانیت کے
سلسلہ کا خاتمہ ہے اور نیز میرا نام آدم رکھنے میں اور بھی ایک اشارہ تھا جو اس دوسرے الہام
میں یعنی اُس وحی الہی میں جو قرآنی عبارت میں مجھ کو ہوئی اُس کی تفصیل ہے اور وہ وحی یہ
ہے: قال إني جاعل فی الارض خليفة ۔ قالوا أتجعل فيها من يفسد فيها ۔ قَالَ
اني اعلم ما لا تعلمون ۔ یعنی میری نسبت خدا نے میرے ہی ذریعہ سے براہین احمد یہ
میں خبر دی کہ میں آدم کے رنگ پر ایک خلیفہ پیدا کرتا ہوں ۔ تب اس خبر کو سن کر بعض مخالفوں نے
M
براہین احمدیہ حصہ پنجم
میرے حالات کو کچھ اپنے عقائد کے برخلاف پا کر اپنے دلوں میں کہا کہ یا الہی کیا تو ایسے
انسان کو اپنا خلیفہ بنائے گا کہ جو ایک مفسد آدمی ہے جو ناحق قوم میں پھوٹ ڈالتا ہے اور
علماء کے مسلمات سے باہر جاتا ہے ۔ تب خدا نے جواب دیا کہ جو مجھے معلوم ہے وہ تمہیں
معلوم نہیں ۔ یہ خدا کا کلام ہے کہ جو مجھ پر نازل ہوا اور در حقیقت میرے اور میرے خدا کے
درمیان ایسے باریک راز ہیں جن کو دنیا نہیں جانتی اور مجھے خدا سے ایک نہانی تعلق ہے جو
قابل بیان نہیں ۔ اور اس زمانہ کے لوگ اس سے بے خبر ہیں ۔ پس یہی معنے ہیں اس وحی
الہی کے کہ قَالَ إِنِّي أعلم مالا تعلمون ۔
پھر بقیہ ترجمہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ شخص مجھ سے نزدیک ہوا اور میرا قرب کامل شخص مج
اس نے پایا۔ اور پھر بعد اس کے ہمدردی خلائق کے لئے اُن کی طرف متوجہ ہوا اور مجھ میں
اور مخلوق میں ایک واسطہ ہو گیا جیسا کہ دو قوسوں میں وتر ہو۔ اور اس لئے کہ وہ اس درمیانی
مقام پر ہے وہ دین کو از سر نو زندہ کرے گا اور شریعت کو قائم کر دے گا ۔ یعنی بعض غلطیاں
جو مسلمانوں میں رائج ہوگئی ہیں اور ناحق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ان غلطیوں کو
منسوب کیا جاتا ہے ۔ اُن سب غلطیوں کو ایک حکم کے منصب پر ہو کر دُور کر دے گا۔ اور
شریعت کو جیسا کہ ابتدا میں سیدھی تھی سیدھی کر کے دکھلا دے گا۔
پھر انہی پیشگوئیوں کے بارے میں براہین احمدیہ میں اور بھی الہام ہیں جیسا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ نُصرت وقالوا لات حين مناص ۔ ام يقولون نحن
جميع منتصر ۔ سَيُهزم الجمع ويولون الدبر۔ وان يروا أيةً يُعرضوا
ويقولوا سحر مستمر۔ قل ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله۔
واعلموا أن الله يحيى الارض بعد موتها ۔ ومن كان لله كان الله له ۔
قل ان افتريته فعلی اجرام شدید یا احمدی انت مرادی و معی غرستک
كرامتك بيدى ۔ أكان للناس عجبًا ۔ قل هو الله عجيب ۔ لا يُسئل (۷۴)
براہین احمدیہ حصہ پنجم کے ایڈیشن اوّل میں سہو کتابت سے غَرَ سُتُكَ “ لکھا گیا ہے جبکہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان الہامات کا
حوالہ براہین احمدیہ جلد ا صفحہ ۴۹۷ تا ۵۱۱ دیا ہے۔ صفحہ ۵۰۵ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳ پر یہ الہام غَرَسْتُ كَرَامَتَكَ بَيَدِی“ لکھا ہے۔ (ناشر)
عما يفعل وهم يُسئلون۔ وقالوا انى لك هذا ان هذا الا اختلاق ۔ قل الله ثم
ذرهم في خوضهم يلعبون۔ ولا تخاطبني في الذين ظلموا انهم مغرقون۔ يظل
ربک علیک ویغینك ويرحمك۔ وان لم يعصمك الناس یعصمک
الله من عنده ۔ يعصمك الله من عنده وان لم يعصمك الناس ۔
واذيمكر بك الذى كفر ۔ او قدلي ياهامان ۔ تبت يدا أبي لهب وتبّ ما كان
له ان يدخل فيها إلا خائفًا وَمَا اصابك فمن الله۔ الفتنة ههنا فاصبر كما
صبر اولوا العزم۔ الا أنها فتنة من الله ليحبّ حبًّا جما عطاء غير مجذوذ۔
شاتان تذبحان۔ وكل من عليها فان ۔ عسى ان تكرهوا شيئا وهو خير لكم
والله يعلم وانتم لا تعلمون۔ دیکھو صفحہ ۴۹۷ سے ۵۱۱ تک براہین احمد یہ جلد چہارم ۔
ترجمہ: تجھے مدد دی جائے گی اور نصرت الہی تیرے شامل ہو گی ۔ اور ایسی نصرت ہوگی کہ
حقیقت راستی کھل جائے گی ۔ تب مخالف لوگ کہیں گے کہ اب گریز کی جگہ نہیں ۔ وہ کہیں
گے کہ ہم ایک بھاری جماعت ہیں جو انتقام لے سکتے ہیں ۔ پر عنقریب وہ بھاگ
جائیں گے اور منہ پھیر لیں گے۔ خدا کے نشان کو دیکھ کر کہیں گے کہ یہ مکر ہے جو بہت
پختہ ہے۔ تو ان کو کہہ دے کہ اگر خدائے تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی
یہ لفظ کفر اور کفر دونوں قراء تیں ہیں ۔ کیونکہ کافر کہنے والا بہر حال منکر بھی ہوگا اور جو شخص اس
دعوے سے منکر ہے وہ بہر حال کا فر ٹھہرائے گا۔ اور ھامان کا لفظ ھیمان کے لفظ کی طرف اشارہ
کرتا ہے اور ھیمان اس کو کہتے ہیں جو کسی وادی میں اکیلا سرگردان پھرے۔ منہ
یہ آیت یعنی وَ إِنْ يَّرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرُ مُسْتَمِر قرآن شریف کے اس
مقام کی ہے جہاں معجزہ شق القمر کا ذکر ہے۔ پس ایسی آیت کو اس موقعہ پر ذکر کرنا اس بات کی طرف
اشارہ تھا کہ اس جگہ بھی کوئی قمری نشان ظاہر ہوگا ۔ پس وہ نشان عجیب طور کا خسوف قمر تھا جو رمضان
کے مہینہ میں ظہور میں آیا۔ بعض علماء لکھتے ہیں کہ معجزہ شق القمر بھی ایک قسم کا خسوف ہی تھا۔ منہ
القمر : ٣
کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے اور یقیناً سمجھو کہ خدا اس زمین کو یعنی اس زمین کے رہنے والوں
کو جو مر چکے ہیں پھر زندہ کرے گا یعنی بہت سے لوگ ہدایت پائیں گے اور ایک روحانی انقلاب
پیدا ہوگا۔ اور بہت سے لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں گے۔ اور جو خدا کا ہو خدا اُس کے لئے ہو
جاتا ہے۔ اُن کو کہہ دے کہ اگر میں نے خدا پر افترا کیا ہے تو میں نے ایک سخت گناہ کا ارتکاب
کیا ہے جس کی سزا مجھے ملے گی یعنی مفتری اسی دنیا میں سزا پاتا ہے اور سرسبز نہیں ہوتا اور اُس کا
تمام ساخته پرداختہ آخر بگڑ جاتا ہے۔ مگر صادق کامیاب ہو جاتا ہے اور صدق کی جڑ پاتال میں
ہے۔ پھر فرمایا کہ اے میرے احمد ! تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے میں نے تیری بزرگی کا ﴿۲۵﴾
درخت اپنے ہاتھ سے لگایا یعنی تو صادق ہے اور میری طرف سے ہے اس لئے میں تجھے لوگوں
میں بہت وجاہت اور بزرگی بخشوں گا اور یہ کام خاص میرے ہاتھ سے ہوگا نہ کسی اور کے ہاتھ
سے ۔ لہذا اس کام کو کوئی بھی زائل نہیں کر سکے گا۔ یہ آئندہ زمانہ کے لئے ایک پیشگوئی تھی
جو اب پوری ہوگئی۔ اور پھر فرماتا ہے کہ کیا لوگوں کو اس بات سے تعجب ہے اور خیال کرتے ہیں
کہ ایسا کیونکر ہوگا۔ تو تو ان کو جواب دے کہ عجائب دکھلا نا خدا کا کام ہے وہ اپنے کاموں سے
پوچھا نہیں جاتا اور لوگ پوچھے جاتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ یہ مرتبہ تجھے کیونکر ملے گا۔ یہ تو تیری
اپنی بناوٹ معلوم ہوتی ہے۔ کہہ نہیں یہ وعدے خدا کی طرف سے ہیں اور پھر اُن کو اُن کے لہو ولعب
میں چھوڑ دے یعنی جو بدگمانی کر رہے ہیں کرتے رہیں۔ آخر دیکھ لیں گے کہ یہ خدا کی باتیں
ہیں یا انسان کی ۔ اور جو لوگ ظالم ہیں اور اپنے ظلم کو نہیں چھوڑتے اُن کے بارے میں مجھ
سے ہمکلام مت ہو کہ میں اُن کو غرق کروں گا۔ یہ ایک نہایت خوفناک پیشگوئی ہے جو غرق
کرنے کا وعدہ دیا گیا ہے۔ نہ معلوم کس طور سے غرق کیا جائے گا۔ آیا نوح کی قوم کی طرح یا لوط
کی قوم کی طرح جو شدید زلزلہ سے زمین میں غرق کئے گئے تھے۔ پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تیرے
پر تیرا رب اپنا سایہ ڈالے گا اور تیری فریاد سنے گا اور تیرے پر رحم کرے گا اور اگر چہ لوگ
تجھے بچانا نہ چاہیں مگر خدا تجھے بچائے گا۔ خدا تجھے ضرور بچائے گا اگر چہ لوگ پھنسانے
لد
براہین احمدیہ حصہ پنجم
کا ارادہ کریں ۔ یہ پیشگوئی اُن مقدمات کی نسبت ہے جو ڈاکٹر مارٹن کلارک اور کرم دین
وغیرہ کی طرف سے بصیغہ فوجداری میرے پر ہوئے تھے اور لیکھرام کے قتل ہونے کے
وقت بھی میرے پھنسانے کیلئے کوشش کی گئی تھی اور ان مقدمات میں ارادہ کیا گیا تھا کہ
مجھے پھانسی دی جائے یا قید میں ڈالا جائے ۔ سو خدائے تعالیٰ اس پیشگوئی میں فرماتا ہے کہ
میں اُن کو اُن کے ارادوں میں نامراد رکھوں گا اور ان کے حملوں سے میں تجھے ضرور
بچاؤں گا ، چنانچہ چوٹیں برس کے بعد وہ سب پیشگوئیاں پوری ہو گئیں ۔ اور پھر فرماتا ہے
کہ اس مکر کرنے والے کے مکر کو یاد کر جو تجھے کافر ٹھہرائے گا۔ اور تیرے دعوے سے منکر
ہوگا وہ ایک اپنے رفیق سے استفتاء پر فتویٰ لے گا تا عوام کو اس سے افروختہ کرے۔
ہلاک ہو گئے دونوں ہاتھ ابی لہب کے جن سے وہ فتویٰ لکھا تھا ۔ لکھنے میں اگر چہ ایک ہاتھ
کا کام ہے مگر دوسرا بھی اس کی مدد دیتا ہے۔ اور ہلاک ہونے سے یہ مراد ہے کہ وہ اپنے
۲۶ استفتاء کی غرض سے نامراد رہے گا۔ اور پھر فرماتا ہے کہ وہ بھی ہلاک ہو گیا یعنی اُس نے
گناہ شدید کا ارتکاب کیا جو دراصل ہلاکت ہے ۔ اس لئے دنیا کی طرف اُس کا رُخ
کر دیا گیا اور حلاوت ایمان اُس سے جاتی رہی ۔ اُس کو منا سب نہ تھا کہ اس معاملہ میں
دخل دیتا مگر ڈرتے ڈرتے یعنی اگر کچھ شک تھا تو پوشیدہ طور پر رفع کرتا اور ادب سے
رفع کرتا نہ یہ کہ دشمن بن کر میدان میں نکلتا ۔ اور پھر فرمایا کہ جو تجھے تکلیف پہنچے گی وہ
خدا کی طرف سے ہے۔ یعنی اگر خدا نہ چاہتا تو یہ فتنہ بر پا کرنا اس کی مجال نہ تھا۔ اور پھر
فرمایا کہ اس وقت دنیا میں بڑا شور اٹھے گا اور بڑا فتنہ ہوگا پس تجھ کو چاہیے کہ صبر کرے
جیسا کہ اولوالعزم پیغمبر صبر کرتے رہے ۔ مگر یا درکھ کہ یہ فتنہ اُس شخص کی طرف سے نہیں
ہو گا بلکہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہوگا تا کہ وہ تجھ سے زیادہ پیار کرے۔ اور یہ پیار
اس جگہ ابی لہب کے معنے ہیں۔ آگ بھڑ کنے کا باپ یعنی اس ملک میں جو تکفیر کی آگ بھڑ کے گی
در اصل باپ اس کا وہ ہوگا جس نے یہ استفتاء لکھا۔ منہ
خدا کی طرف سے وہ نعمت ہے کہ جو پھر تجھ سے چھینی نہیں جائے گی ۔ اور پھر ایک اور پیشگوئی
کر کے فرمایا کہ دو بکریاں ذبح کی جائیں گی۔ یعنی میاں عبد الرحمن اور مولوی عبداللطیف
جو کابل میں سنگسار کئے گئے ۔ اور ہر ایک جو زمین پر ہے آخر مرے گا۔ پر ان دونوں کا ذبح کیا
جانا آخر تمہارے لئے بہتری کا پھل لائے گا۔ اور ان واقعات شہادت کے مصالح جو خدا کو
معلوم ہیں وہ تمہیں معلوم نہیں ۔ یعنی خدا جانتا ہے کہ ان موتوں سے اس ملک کابل میں کیا کیا
بہتری پیدا ہوگی ۔ اس سے پہلی پیشگوئی اُس استفتاء کے بارے میں ہے جو مولوی محمد حسین
کے ہاتھ سے اور مولوی نذیر حسین کے فتوی لکھنے سے ظہور میں آیا جس سے ایک دنیا میں شور
اٹھا اور سب نے ہمارا تعلق چھوڑ دیا اور کافر اور بے ایمان اور دجال کہنا موجب ثواب سمجھا ۔
اُس کے ساتھ جو یہ وعدہ ہے کہ خدا اس کے بعد بہت پیار کرے گا یہ رجوع خلق اللہ کی طرف
اشارہ ہے کیونکہ خدا کا پیار مخلوق کے پیار کو چاہتا ہے۔ اور خدا کی رضا مندی تقاضا کرتی ہے
کہ دنیا کے سعید لوگ بھی راضی ہو جائیں ۔ اور مؤخر الذکر پیشگوئی میں جو دو بکریوں کے
ذبح کئے جانے کا ذکر ہے یہ اس واقعہ کی طرف اشارہ ہے جو سرز مین کا بل میں ظہور میں
آیا یعنی ہماری جماعت میں سے ایک شخص عبد الرحمن نام جو جوان صالح تھا اور دوسرے
مولوی عبداللطیف صاحب جو نہایت بزرگوار آدمی تھے امیر کابل کے حکم سے سنگسار کئے
گئے محض اس الزام سے کہ کیوں وہ دونوں ہماری جماعت میں داخل ہو گئے اور اس واقعہ کو
قریباً دو برس گزر چکے ہیں ۔ اب یہ مقام انصاف کی آنکھ سے دیکھنے کا ہے کہ کیونکر
:
☆
یہ واقعہ شہادت اخویم مولوی عبد اللطیف صاحب مرحوم اور شیخ عبد الرحمن صاحب مرحوم ایک ایسا ۶۷
دور از قیاس واقعہ تھا کہ جب تک وقوع میں نہ آ گیا ہمارے ذہن کا اس طرف التفات نہ ہوا کہ
در حقیقت وحی الہی کے یہ معنے ہیں کہ دو ہمارے صادق مرید سچ مچ ذبح کئے جائیں گے بلکہ اس
حالت کو مستعد سمجھ کر محض اجتہاد کے طور پر تاویل کی طرف میلان ہوتا رہا۔ اور تاویلی مصداق
ممکن ہے کہ ایسے غیب کی باتیں جو نہاں در نہاں تھیں اُس شخص کی طرف منسوب ہوسکیں جو
مفتری ہو حالانکہ خدائے تعالیٰ اپنے کلام عزیز میں فرماتا ہے کہ ہر ایک مومن پر غیب کامل کے
امور ظاہر نہیں کئے جاتے بلکہ محض ان بندوں پر جو اصطفاء اور اجتباء کا مرتبہ رکھتے ہیں ظاہر
ہوتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ ایک جگہ قرآن شریف میں فرماتا ہے لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِةٍ
أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ یعنی اللہ تعالیٰ اپنے غیب پر کسی کو غالب ہونے نہیں دیتا
مگر اُن لوگوں کو جو اس کے رسول اور اس کی درگاہ کے پسندیدہ ہوں ۔
افسوس کا مقام ہے کہ بعض نادان مولوی اور عالم کہلا کر بعض وعید کی پیشگوئیوں کی نسبت
جن میں سے بعض پوری ہوگئیں اور بعض پوری ہونے کو ہیں اعتراض پیش کرتے ہیں اور نہیں
جانتے کہ خدائے تعالیٰ اپنے وعید کی نسبت اختیار رکھتا ہے چاہے اُس کو پورا کرے یا ملتوی
کر دے یہی تمام نبیوں کا مذہب ہے اور اسی پر رڈ بلا کا سلسلہ قائم کیا گیا ہے۔ کیونکہ ایک بلا
جس کا خدا تعالیٰ نے کسی کی نسبت ارادہ کیا ہے خواہ وہ اُس بلا کو کسی نبی پر ظاہر کر کے پیشگوئی
کے رنگ میں ظاہر فرمادے اور خواہ پوشیدہ رکھے وہ بہر حال بلا ہی ہے۔ پس اگر وہ کسی طرح
رد نہیں ہوسکتی تو پھر صدقہ اور خیرات اور دعا کی کیوں ترغیب دی ہے۔
بقيه حاشيه
غلطی
خیال میں گزرتے رہے کینک انسان کا نام اور نا ا تا رسی سے خالی میں تین جب یہ دونوں اپنا اجتہاد
واقعات بعینہ ظہور میں آگئے ۔ اور دو بزرگ اس جماعت کے بڑی بے رحمی سے کابل میں شہید کئے
گئے تو حق الیقین کی طرح وحی الہی کے معنے معلوم ہو گئے اور جب اُس وحی کی تمام عبارت کو نظرا اٹھا
کر دیکھا تو آنکھ کھل گئی اور عجیب ذوق پیدا ہوا اور معلوم ہوا کہ جہاں تک تصریح ممکن ہے خدا نے
تصریح سے اس پیشگوئی کو بیان کر دیا ہے اور ایسے الفاظ اختیار کئے ہیں اور ایسے فقرات بیان فرمائے
ہیں کہ وہ دوسرے پر صادق آہی نہیں سکتے۔ سبحان اللہ ! اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیسے اس نے ان
پوشیدہ باتوں کو ایک زمانہ دراز پہلے براہین احمدیہ میں بتصریح بیان کر دیا۔ منہ
ا الجن : ٢٧
پھر بعد اس کے اور پیشگوئیاں ہیں جو ان پیشگوئیوں کی مؤید ہیں جن کو ہم ذیل میں لکھتے ﴿۲۸﴾
ہیں اور وہ یہ ہیں:۔ ولا تهنوا ولا تحزنوا اليس الله بكاف عبده۔ الم تعلم ان
الله على كل شيءٍ قدير ۔ وان يتخذونك إلا هزوا ۔ أهذا الذي بعث الله۔
قل انما انا بشر مثلكم يوحى إلى انّما الهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ وَالخَيْرِ كُلَّهُ في
القرآن۔ قل ان هُدَى الله هو الهُدى ۔ رَبِّ إِنِّي مغلوب فانتصر ۔ ايلي ايلى لما
سبقتني۔ يا عبد القادر انّی معک غرست لک بیدی رحمتی و قدرتی۔
ونجيناك من الغم وفتناك فتونا ۔ انا بدك اللازم۔ أَنَا مُحْيِيكَ نَفَختُ
فیک من لدنى روح الصدق ۔ وألقيت عليك محبة مني ولتصنع على
عيني۔ كزرع اخرج شَطْأَهُ فاستغلظ فاستوى على سوقه ۔ انا فتحنالک
فتحا مبينًا ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك وَمَا تَأخر ۔ دیکھو براہین احمدیہ
صفحہ ۵۱۱ سے ۵۱۵ تک۔ ترجمہ مع شرح ۔ اور تم سست مت بنو اور غم مت کرو۔ کیا خدا اپنے بندے
کے لئے کافی نہیں یعنی اگر تمام لوگ دشمن ہو جائیں تو خدا اپنی طرف سے نصرت کرے گا اور
پھر فرمایا کہ کیا تو جانتا نہیں کہ خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے اُس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔
پس وہ قادر ہے کہ ایک تنہا گمنام کو اس قدر ترقی دے کہ لاکھوں انسان اُس کے محب اور ارادتمند
ہو جائیں ۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو پچیس برس کے بعد اس زمانہ میں پوری ہوئی ۔ اور پھر فرمایا کہ
ان لوگوں نے تجھے ایک ہنسی کی جگہ سمجھ رکھا ہے۔ وہ طنزا کہتے ہیں کہ کیا یہی وہ شخص ہے جس کو
خدا نے ہم میں دعوت کے لئے کھڑا کیا ان کو کہہ دے کہ میں تو تمہاری طرح صرف ایک بشر
ہوں مجھے یہ وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا ایک خدا ہے اور ہر ایک نیکی اور بھلائی قرآن میں ہے
ان کو کہہ دے کہ تمہارے خیالات کیا چیز ہیں ۔ ہدایت وہی ہے جو خدائے تعالیٰ براہ راست
آپ دیتا ہے ورنہ انسان اپنے غلط اجتہادات سے کتاب اللہ کے معنے بگاڑ دیتا ہے اور کچھ کا
کچھ سمجھ لیتا ہے۔ وہ خدا ہی ہے جو غلطی نہیں کھاتا لہذا ہدایت اُسی کی ہدایت ہے۔ انسانوں کے
اپنے خیالی معنے بھروسے کے لائق نہیں ہیں ۔ اور پھر فرمایا کہ یہ دعا کر کہ اے خدا میں
مغلوب ہوں وہ بہت ہیں اور میں اکیلا ہوں وہ ایک گروہ ہے تو میری طرف سے مقابلہ
کے لئے آپ کھڑا ہو جا۔ اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ یہ
آئندہ زمانہ کی ابتلاؤں کی نسبت ایک پیشگوئی ہے کہ ایک ایسا زمانہ آئے گا جو مخالفت کا
بہت شور اٹھے گا اور وہ گمنامی اور تنہائی کا زمانہ ہوگا اور مخالفت پر ایک مخلوق تل جائے گی اور
ظاہری تزلزل دیکھ کر بشریت کے مقتضا سے خیال آئے گا کہ خدا نے اپنی نصرت کو چھوڑ
دیا۔ پس خدائے تعالیٰ اس آئندہ زمانہ کو یاد دلاتا ہے کہ اُس وقت خدا دعاؤں کو قبول کرے گا
اور وہ حالت نہیں رہے گی ۔ اور دلوں کو اس طرف رجوع پیدا ہو جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی
ہوا اور بہت فتنہ کے بعد جو کافر ٹھہرانے کے فتوی سے اٹھا تھا آخر دل اس طرف متوجہ
ہو گئے ۔ پھر فرماتا ہے کہ اے عبد القادر میں تیرے ساتھ ہوں ۔ میں نے تیرے لئے اپنی
رحمت اور قدرت کا درخت لگایا اور میں تجھ کو ہر ایک غم سے نجات دوں گا مگر اس سے پہلے
کئی فتنے تیری راہ میں برپا کروں گا تا تجھے خوب جانچا جائے اور تافتنوں کے وقتوں میں
تیری استقامت ظاہر ہو۔ میں تیرا لازمی چارہ ہوں ۔ اور میں تیرے دردوں کا علاج ہوں
اور میں ہی ہوں جس نے تجھے زندہ کیا۔ میں نے اپنی طرف سے تجھ میں صدق کی رُوح
پھونک دی۔ اور اپنی طرف سے میں نے تجھ پر محبت ڈال دی ۔ یعنی تجھ میں ایک ایسی
خاصیت رکھ دی کہ ہر ایک جو سعید ہو گا وہ تجھ سے محبت کرے گا اور تیری طرف کھینچا جائے
گا۔ میں نے ایسا کیا تا کہ تو میری آنکھوں کے سامنے پرورش پاوے اور میرے روبرو تیرا
نشو و نما ہو۔ تو اُس بیج کی طرح ہے جو زمین میں بویا گیا اور وہ ایک چھوٹا سا دانہ تھا جو خاک
میں پوشیدہ تھا۔ پھر اُس کا سبزہ نکلا اور روز بروز وہ بڑھتا گیا یہاں تک کہ وہ بہت موٹا ہو گیا
اور اُس کی ٹہنیاں پھیل گئیں اور وہ ایک پورا درخت ہو کر تنا اُس کا اپنے پاؤں پر کھڑا
ہو گیا۔ یہ آئندہ زمانہ کی ترقی کے لئے ایک پیشگوئی ہے اور اس میں بتلایا ہے کہ اس وقت تو تو