اضافی پیشگوئیاں
براہین احمدیہ حصہ پنجم, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک دانہ کی طرح ہے جو زمین میں بویا گیا اور خاک میں چھپ گیا۔ لیکن آئندہ یہ مقدر ہے کہ
اس دانہ کا سبزہ نکلے اور وہ بڑھتا جائے گا یہاں تک کہ ایک بڑا درخت بن جائے گا اور موٹا
ہو جائے گا اور اپنے پاؤں پر قائم ہو جائے گا جس کو کوئی آندھی نقصان پہنچا نہیں سکے گی ۔ یہ
پیشگوئی اس زمانہ سے پچیس برس پہلے دنیا میں شائع ہو چکی ہے۔ اور پھر فرمایا کہ خدا تجھے ایک
بڑی اور کھلی کھلی فتح دے گا تا کہ وہ تیرے پہلے گناہ بخشے اور پچھلے گناہ بھی ۔ اس جگہ اس وحی الہی
کے متعلق ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ فتح کو گناہ کے بخشنے سے کیا تعلق ہے۔ بظاہر ان دونوں
فقروں کو آپس میں کچھ جوڑ نہیں۔ لیکن در حقیقت ان دونوں فقروں کا باہم نہایت درجہ کا تعلق
ہے۔ پس تشریح اُس وحی الہی کی یہ ہے کہ اس اندھی دنیا میں جس قدر خدا کے ماموروں اور نبیوں ۷۰
اور رسولوں کی نسبت نکتہ چینیاں ہوتی ہیں اور جس قدر ان کی شان اور اعمال کی نسبت اعتراض
ہوتے ہیں اور بدگمانیاں ہوتی ہیں اور طرح طرح کی باتیں کی جاتی ہیں وہ دنیا میں کسی کی
نسبت نہیں ہوتیں اور خدا نے ایسا ہی ارادہ کیا ہے تا اُن کو بد بخت لوگوں کی نظر سے مخفی رکھے اور وہ
ان کی نظر میں جائے اعتراض ٹھہر جائیں کیونکہ وہ ایک دولت عظمی ہیں اور دولت عظمی کو نا اہلوں
سے پوشیدہ رکھنا بہتر ہے۔ اسی وجہ سے خدائے تعالیٰ اُن کو جوشقی از لی ہیں اُس برگزیدہ گروہ کی
نسبت طرح طرح کے شبہات میں ڈال دیتا ہے تا وہ دولت قبول سے محروم رہ جائیں۔ یہ سنت اللہ
ان لوگوں کی نسبت ہے جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے امام اور رسول اور نبی ہو کر آتے ہیں۔ یہی
وجہ ہے کہ جس قدر حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت دشمنان حق نے طرح طرح کے اعتراض تراشے ہیں اور طرح طرح کی عیب جوئی کی
ہے وہ باتیں کسی معمولی صالح کی نسبت ہر گز تراشی نہیں گئیں ۔ کونسی تہمت ہے جو ان پر نہیں لگائی
گئی اور کونسی نکتہ چینی ہے جو اُن پر نہیں کی گئی۔ پس چونکہ تمام تہمتوں کا معقولی طور پر جواب دینا
ایک نظری امر تھا اور نظری امور کا فیصلہ مشکل ہوتا ہے اور تاریک طبع لوگ اُس سے تسلی نہیں
پکڑتے ۔ اس لئے خدائے تعالیٰ نے نظری راہ کو اختیار نہیں کیا اور نشانوں کی راہ اختیار کی
اور اپنے نبیوں کی بریت کے لئے اپنے تائیدی نشانوں اور عظیم الشان نصرتوں کو کافی سمجھا۔
کیونکہ ہر ایک غبی اور پلید بھی بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ اگر وہ نعوذ باللہ ایسے ہی نفسانی آدمی اور
مفتری اور نا پاک طبع ہوتے تو ممکن نہ تھا کہ اُن کی نصرت کے لئے ایسے بڑے بڑے نشان
دکھلائے جاتے سو خدا تعالیٰ نے اپنی سنت قدیمہ کے موافق حصص سابقہ براہین احمدیہ میں
میری نسبت بھی یہی وحی کی جو اوپر ذکر ہو چکی ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ خدا بڑی بڑی
فتوحات اور عظیم الشان نشان تیری تائید میں دکھلائے گا تا وہ اعتراض جو دنیا کے اندھے
لوگوں نے تیرے پہلے حصۂ زندگی کی نسبت یا اخیر حصہ زندگی کی نسبت کئے ہیں ان سب کا
جواب پیدا ہو جائے کیونکہ عالم الاسرار کی شہادت سے بڑھ کر اور کوئی شہادت نہیں اور
ذنب کا لفظ اس اعتبار سے بولا گیا ہے کہ معترض اور نکتہ چین جو حملہ کرتے ہیں وہ اپنے دلوں
میں مرسلین کی نسبت ان نکتہ چینیوں کو ایک ذنب قرار دے کر حملہ کرتے ہیں۔ پس اس کے یہ
معنے ہوئے کہ جو ذنب تیری طرف منسوب کیا گیا ہے نہ یہ کہ حقیقت میں کوئی ذنب ہے اور خود
ا یہ ادب سے دور ہے کہ انسان اس وحی الہی کے یہ معنے کرے کہ در حقیقت کوئی ذنب ہے جس کو
خدائے تعالیٰ نے بخش دیا بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ جو کچھ ذنب کے نام پر ان کی طرف
خدا نے مجھ پر ظاہر فرمایا ہے کہ آخری حصہ زندگی کا یہی ہے جواب گذر رہا ہے جیسا کہ عربی میں
وحی الہی یہ ہے۔ قَرُبَ أَجَلُكَ الْمُقَدر وَلا نُبْقى لك من المخزيات ذكرا ۔ یعنی تیری
اجل مقدراب قریب ہے اور ہم تیری نسبت ایک بات بھی ایسی باقی نہیں چھوڑیں گے جو موجب
رسوائی اور طعن تشنیع ہو۔ اسی بناء پر اس نے مجھے توفیق دی کہ پنجم حصہ براہین احمد یہ شائع کیا جائے۔
اور ایسا ہی خدائے عز و جل نے اپنی اس وحی میں میرے قرب اجل کی طرف اشارہ فرمایا۔
تمام حوادث اور عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تیرا حادثہ ہوگا۔ منہ
منسوب کیا گیا اور اس کو شہرت دی گئی ہے اس غلط شہرت کو ایک عظیم الشان نشان سے ڈھانک
دیا جائے گا۔ نادان لوگ نہیں جانتے کہ کن معنوں سے خدا اپنے مقبول بندوں کی طرف ذنب
کو یعنی گناہ کو منسوب کرتا ہے کیونکہ حقیقی گناہ جو نا فرمانی خدا تعالیٰ کی ہے وہ تو قبل از تو بہ قابل سزا
ہے نہ یہ کہ خدا تعالیٰ کو خود ہی اس بات کا فکر پڑ جائے کہ میں کوئی ایسانشان دکھلاؤں کہ تا وہ
نکتہ چینی کے خیالات اور عیب جوئی کے تو ہمات خود بخود مخفی اور مستور ہو جائیں اور اُن کا ذکر کرنے والا
ذلیل ہو جائے ۔اسی وجہ سے ائمہ اور اہل تصوف لکھتے ہیں کہ جن لغزشوں کا انبیاء علیهم السلام کی
نسبت خدائے تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے جیسا کہ آدم علیہ السلام کا دانہ کھانا۔ اگر تحقیر کی راہ سے
ان کا ذکر کیا جائے تو یہ موجب کفر اور سلب ایمان ہے کیونکہ وہ مقبول ہیں اور دنیا جس بات کو
ذنب سمجھتی ہے وہ اُس سے محفوظ ہیں اور اُن سے عداوت کرنا خدائے تعالیٰ کے حملہ کا نشانہ
بننا ہے جیسا کہ حدیث صحیح میں ہے ومن عادی وَلِيًّا لي فقد أذنته للحرب یعنی جو
شخص میرے ولی کا دشمن ہو تو میں اُس کو متنبہ کرتا ہوں کہ اب میری لڑائی کے لئے طیار ہو جا۔
غرض اہل اصطفاء خدائے تعالیٰ کے بہت پیارے ہوتے ہیں اور اُس سے نہایت شدید
تعلق رکھتے ہیں۔ اُن کی عیب جوئی اور نکتہ چینی میں خیر نہیں ہے۔ اور ہلاکت کے لئے اس
سے کوئی بھی دروازہ نزدیک تر نہیں کہ انسان اندھا بن کر محبان اور محبوبان الہی کا
دشمن ہو جائے ۔
اور یادر ہے کہ مغفرت کے صرف یہی معنے نہیں کہ جو گناہ صادر ہو جائے اُس کو بخش دینا
بلکہ یہ بھی معنے ہیں کہ گناہ کو تیز قوت سے حیر فعل کی طرف نہ آنے دینا اور ایسا خیال دل
میں پیدا ہی نہ کرنا ۔ ان پیشگوئیوں میں بھی بار بار خدائے تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ ایک گمنامی
کی حالت کو خدائے تعالی شہرت کی حالت سے بدل دے گا اور گو کتنے فتنے پیدا ہوں گے اُن
سب سے خدائے تعالیٰ نجات دے گا ۔ اور جیسے اول عیب جو اور نکتہ چین تھے آخری حصہ عمر
میں بھی ایسے ہی ہوں گے لیکن خدا ایک ایسی فتح نمایاں ظاہر کرے گا کہ ان نکتہ چینوں
اور عیب گیروں کا منہ بند ہو جائے گا یا یہ کہ اُن کے اثر سے لوگ محفوظ رہیں گے ۔ یہ انسان کا
خاصہ ہے کہ ہزار نشان سے بھی اس قدر ہدایت پانے کے لئے طیار نہیں ہوتا جس قدر کہ
۷۲ ایک عیب گیر کی شرارت سے متاثر ہو کر منکر ہونے کو طیار ہو جاتا ہے۔ اس لئے اس وحی الہی
میں اس پیرایہ میں ظاہر نہیں فرمایا کہ میں نشان دکھلاؤں گا بلکہ فرمایا کہ میں ایک فتح عظیم تجھ کو
دوں گا یعنی کوئی ایسا نشان دکھلاؤں گا کہ جو دلوں کو فتح کرے گا اور تمہاری عظمت ظاہر
کر دے گا۔ اور فرمایا کہ یہ عمر کے آخری زمانہ میں ہوگا۔ پس میں زور سے کہتا ہوں کہ اسی
زمانہ کیلئے یہ پیشگوئی ہے۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ نکتہ چینیاں اور عیب گیریاں حد سے بڑھ گئی
ہیں پس میں امیدوار ہوں کہ عنقریب ایک بڑا نشان ظاہر ہوگا جو دلوں کو فتح کرے گا اور
مردہ دلوں کو جو بار بار مرتے ہیں پھر زندہ کر دے گا ۔ فالحمد لله علی ذالک۔
پھر ان پیشگوئیوں کی تائید میں اور پیشگوئیاں حصص سابقہ براہین احمدیہ میں ہیں جو پچھیں
برس کے بعد اس زمانہ میں پوری ہوئی ہیں اور وہ یہ ہیں ۔ الیس الله بکاف عبده فبرأه
الله مما قالوا وكان عند الله وجيها۔ اليس الله بكاف عبده فلما تجلى ربه
للجبل جعله دگا ۔ والله موهن كيد الكافرين۔ اليس الله بكاف عبده
ولنجعلة آية للناس ورحمةً منّا وكان امرًا مقضيا قول الحق الذي فيه
تمترون۔ لا يُصدّق السفيه إلا سيفة الهلاك عدولي وعدو لك قل أتى امر
الله فلا تستعجلوه اذا جاء نصر الله الست بربكم قالوا بلی - بخرام کہ وقت تو
نزد یک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔ پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار ۔ خدا
تیرے سب کام درست کر دے گا ۔ اور تیری ساری مراد یں تجھے دے گا ۔ هو الذى ينزل
الغيث بعد ما قنطوا وينشر رحمته ۔ يجتبى اليه من يشاء من عباده۔ وكذالك
مَنَنا عَلى يوسف لنصرف عنه السُّوء والفحشاء ولتنذر قوما ما
براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحہ ۶۶۱ میں یہاں مِن “ کا لفظ بھی موجود ہے۔ (ناشر)
أنذر أباء هم فهم غافلون۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون ان
معي ربي سيهدين۔ ربّ السِّجن احب الى مما يدعونني اليه رب نجني من
غمی ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۶ سے ۵۵۴ تک۔
ترجمہ : ۔ کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے ۔ پس وہ اُن تمام الزاموں سے
اُس کو بری کرے گا جو اُس پر لگائے جائیں گے اور وہ خدا کے نزدیک مرتبہ رکھتا ہے
کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے۔ پس وہ پہاڑ کو اُس کی بریت کے لئے گواہ ۷۳)
لائے گا اور پہاڑ پر جب اُس کی تجلی ہو گی تو وہ اُسے پارہ پارہ کر دے گا اور اس نشان
سے منکروں کے منصوبوں کو سست کر دے گا کیا وہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے یعنی
خدا کے نشان کافی ہیں کسی اور کی گواہی کی ضرورت نہیں اور یہ پہاڑ کا پارہ پارہ کرنا
لوگوں کے لئے ہم ایک نشان بنائیں گے اور یہ نشان ہمارا موجب رحمت ہوگا کہ اس
بہت لوگ فائدہ اٹھا ہ اٹھائیں گے اور یہ امر پہلے سے مقدر تھا۔ یہ وہ سچی بات ہے جس
کے ظہور سے پہلے تم شکوک میں مبتلا تھے ۔ سفلہ آدمی تو کسی نشان کو نہیں مانتا بجز موت
سے
کے نشان کے وہ میرا اور تیرا دشمن ہے ان سفلوں کو کہہ دے کہ موت کا نشان بھی آئے گا
اور دنیا میں ایک مری پڑے گی ۔ پس تم مجھ سے جلدی مت کرو کہ یہ سب کچھ اپنے وقت پر
ظاہر ہوگا ۔ یہ طاعون اور زلزلہ شدید کی نسبت پیشگوئی ہے کہ جو اس زمانہ سے پچپیش برس
یادر ہے کہ براہین احمدیہ میں جو کلمات الہیہ کا ترجمہ ہے وہ باعث قبل از وقت ہونے کے کسی جگہ
مجمل ہے اور کسی جگہ معقولی رنگ کے لحاظ سے کوئی لفظ حقیقت سے پھیرا گیا ہے یعنی صرف
عن الظاهر کیا گیا ، اور چونکہ اصل کلام الہی موجود ہے اس کے پڑھنے والوں کو چاہیے کہ کسی
ایسی تاویل کی پروا نہ کریں جو پیشگوئی کے ظہور سے پہلے کی گئی ہو۔ اور اس کو اجتہادی غلطی سمجھ لیں
کیونکہ پیشگوئی کی حقیقی تفسیر کا وہ وقت ہوتا ہے جس وقت میں وہ پیشگوئی ظاہر ہو۔ منہ
پہلے براہ
☆
براہین احمدیہ میں شار یہ میں شائع ہو چکی ہے۔ پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب میں ہولناک اور
مہلک نشان ملک میں بھیج کر اپنے مامور اور مرسل کی مدد کروں گا تو منکرین کو کہا جائے گا
کہ اب بتلاؤ کیا میں تمہارا رب ہوں یا نہیں ۔ یعنی وہ دن بڑی مشکل اور مصیبت کے
ہوں گے۔ اور اُن دنوں میں بڑے بڑے ہولناک نشان ظاہر ہوں گے۔ اور نشانوں کو
دیکھ کر بہت سے سیہ دل اور کج طبع حق کی طرف رجوع کر لیں گے۔ اور یہ فرستادہ جوان
کے درمیان ظاہر ہوا ہے اس پر ایمان لے آئیں گے ۔ پھر مجھ کو خدائے عز وجل مذکورہ بالا
وحی میں مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو خوشی اور نشاط کی چال سے زمین پر چل کہ اب تیرا
وقت نزد یک آگیا اور محمدیوں کا پاؤں ایک بہت بلند اور محکم منار پر پڑ گیا۔ محمد یوں کے
لفظ سے مراد اس سلسلہ کے مسلمان ہیں ۔ ورنہ بموجب خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کے جو
براہین احمد یہ میں شائع ہو چکی ہے دوسرے فرقے جو مسلمان کہلاتے ہیں روز بروز تنزل
پذیر ہوں گے۔ اور ایسا ہی وہ فرقے جو اسلام سے باہر ہیں جیسا کہ اس وحی الہی میں جو
براہین احمدیہ میں مندرج ہے صریح طور پر فرمایا ہے ۔ یا عیسی انی متوفیک
ورافعك الى ومطهرك من الذين كفروا وجاعل الذين اتبعوك
۷۴ ہے یہ پیشگوئی ان لوگوں کی نسبت ہے جو اس مامور ومرسل کی وحی کو انسان کا افترا یا شیطان کے
وساوس خیال کرتے ہیں اور یہ نہیں مانتے کہ وہی ہمارا خدا ہے جو براہین احمدیہ کے زمانہ سے آج
تک اس راقم پر اپنی وحی نازل کر رہا ہے۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ وعدہ فرماتا ہے کہ اخیر میں ان کو
منوا کر چھوڑوں گا۔ اور ان کو اقرار کرنا پڑے گا۔ وہ جو براہین احمدیہ کے زمانہ سے اخیر تک اس راقم
پر وحی کرتا رہا ہے وہی اس دنیا کا خدا ہے اس کے سوائے کوئی خدا نہیں ۔ اس میں یہ اشارہ بھی پایا
جاتا ہے کہ کوئی بڑ انشان ظاہر ہوگا جس سے بڑے بڑے منکروں کی گردنیں جھک جائیں گی ۔ منہ
۷۳ یہ نقرہ سہو کا تب سے براہین میں رہ گیا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ منکروں کے ہر ایک
الزام اور تہمت سے تیرا دامن پاک کر دوں گا ۔ یہ کئی مرتبہ الہام ہو چکا ہے۔ منہ
فوق الذين كفروا الى يوم القيامة۔ یعنی اے عیسیٰ میں تجھے وفات دوں گا۔ اور اپنی
طرف اٹھاؤں گا اور تیری بریت ظاہر کروں گا۔ اور وہ جو تیرے پیرو ہیں میں قیامت تک ان کو
تیرے منکروں پر غالب رکھوں گا۔ اس جگہ اس وحی الہی میں عیسی سے مراد میں ہوں۔ اور تابعین
یعنی پیروؤں سے مراد میری جماعت ہے۔ قرآن شریف میں یہ پیشگوئی حضرت عیسی علیہ السلام
کی نسبت ہے اور مغلوب قوم سے مراد یہودی ہیں جو دن بدن کم ہوتے گئے ۔ پس اس آیت کو
دوبارہ میرے لئے اور میری جماعت کے لئے نازل کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مقدر
یوں ہے کہ وہ لوگ جو اس جماعت سے باہر ہیں وہ دن بدن کم ہوتے جائیں گے اور تمام فرقے
مسلمانوں کے جو اس سلسلہ سے باہر ہیں وہ دن بدن کم ہو کر اس سلسلہ میں داخل ہوتے جائیں ﴿۴﴾
گے یا نابود ہوتے جائیں گے جیسا کہ یہودی گھٹتے گھٹتے یہاں تک کم ہو گئے کہ بہت ہی تھوڑے
رہ گئے ۔ ایسا ہی اس جماعت کے مخالفوں کا انجام ہوگا۔ اور اس جماعت کے لوگ اپنی تعداد اور
قوت مذہب کے رُو سے سب پر غالب ہو جائیں گے۔ یہ پیشگوئی فوق العادت کے طور پر پوری
ہو رہی ہے کیونکہ جب براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئی شائع ہوئی تھی اُس وقت تو میری یہ حالت
گمنامی کی تھی کہ ایک شخص بھی نہیں کہہ سکتا کہ وہ میرا پیرو تھا۔ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے تعداد
اس جماعت کی کئی لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اس ترقی کی تیز رفتار ہے جس کا باعث وہ آفات
آسمانی بھی ہیں جو اس ملک کو لقمہ اجل بنا رہے ہیں۔ پھر بعد اس کے بقیہ وحی الہی یہ ہے کہ حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کا سردار ہے اور پھر بعد اس کے فرمایا کہ خدا تیرے سب کام
درست کر دے گا۔ اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ واضح رہے کہ یہ پیشگوئیاں نہایت اعلیٰ درجہ
کی ہیں کیونکہ ایسے وقت میں کی گئیں جبکہ کوئی کام بھی درست نہ تھا اور کوئی مراد حاصل نہ تھی اور اب
اس زمانہ میں پچیس برس کے بعد اس قدر مرادیں حاصل ہو گئیں کہ جن کا شمار کرنا مشکل ہے خدا
نے اس ویرانہ کو یعنی قادیان کو مجمع الدیار بنا دیا کہ ہر ایک ملک کے لوگ یہاں آکر جمع ہوتے ہیں
اور وہ کام دکھلائے کہ کوئی عقل نہیں کہہ سکتی تھی کہ ایسا ظہور میں آجائے گا۔ لاکھوں انسانوں نے
مجھے قبول کر لیا اور یہ ملک ہماری جماعت سے بھر گیا۔ اور نہ صرف اسی قدر بلکہ ملک عرب اور
شام اور مصر اور روم اور فارس اور امریکہ اور یورپ وغیرہ ممالک میں یہ تخم بویا گیا اور کئی لوگ ان
ممالک سے اس سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے اور امید کی جاتی ہے کہ وہ وقت آتا جاتا ہے بلکہ
نزدیک ہے کہ ان مذکورہ بالا ممالک کے لوگ بھی اس نور آسمانی سے پورا حصہ لیں گے۔ نادان
دشمن جو مولوی کہلاتے تھے اُن کی کمریں ٹوٹ گئیں اور وہ آسمانی ارادہ کو اپنے فریبوں اور مکروں
اور منصوبوں سے روک نہ سکے اور وہ اس بات سے نومید ہو گئے کہ وہ اس سلسلہ کو معدوم کر سکیں
اور جن کاموں کو وہ بگاڑنا چاہتے تھے وہ سب کام درست ہو گئے ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِک
پھر بعد اس کے خدا تعالیٰ آئندہ زمانہ کے لوگوں کی بیجا تہمتوں کی نسبت ایک خاص
پیشگوئی کر کے مجھے یوسف قرار دیتا ہے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے: هو الذي ينزل الغيث من
بعد ما قنطوا وينشر رحمته يجتبى اليه من يشاء من عباده وكذالك مننا
على يوسف لنصرف عنه السوء والفحشاء ولتنذر قومًا ما أنذر اباء هم فهم
غافلون۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون ان معى ربي سيهدين ۔
رب السجن احب الى مما يدعوننى اليه ۔ ربّ نجني من غمى۔
ان آیات کو جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۶ سے ۵۵۴ تک درج ہیں میں ابھی پہلے بھی لکھ چکا
۷۵ ہوں مگر صفائی بیان کے لئے دوبارہ موقع پر لکھی گئیں تا پیشگوئی کے معنی سمجھنے میں کچھ دقت نہ ہو۔
ترجمہ اس وحی الہی کا یہ ہے ۔ خدا وہ خدا ہے جو بارش کو اُس وقت اُتارتا ہے۔ جبکہ لوگ مینہ
سے نومید ہو جاتے ہیں تب نومیدی کے بعد اپنی رحمت پھیلاتا ہے۔ اور جس بندہ کو اپنے
بندوں میں سے چاہتا ہے رسالت اور نبوت کے لئے چن لیتا ہے۔ اور ہم نے اسی طرح
اس یوسف پر احسان کیا تاہم دفع کریں اور پھیر دیں اُس سے اُن بُرائی اور بے حیائی کی
باتوں کو جو اُس کی نسبت بطور تہمت تراشی جائیں گی ۔ یعنی خدا تعالیٰ کا کسی تہمت اور الزام
کے وقت جو اُس کے نبیوں اور رسولوں کی نسبت کی جاتی ہیں یہ قانون قدرت ہے کہ
اول وہ عیب گیر اور نکتہ چین اور بدگمان لوگوں کو پورے طور پر موقعہ دیتا ہے کہ تا وہ جو چاہیں
بکواس کریں اور جس طرح چاہیں کوئی تہمت لگا ویں یا بہتان باندھیں ۔ پس وہ لوگ بہت
خوش ہو کر حملے کرتے ہیں اور اپنے حملوں پر بہت بھروسہ کرتے ہیں یہاں تک کہ صادقوں کی
جماعت ایسے حملوں سے ڈرتی ہے اور انسانی کمزوری کی وجہ سے اس بات سے نومید ہو جاتے
ہیں کہ بارانِ رحمت الہی اس مفتریا نہ داغ کو دھو دے اور خدا تعالیٰ کی بھی یہی عادت ہے کہ
باران رحمت نازل تو کرتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے لیکن اوّل کسی مدت تک لوگوں کو
نومید کر دیتا ہے تا وہ لوگوں کے ایمان کی آزمائش کرے۔ پس اسی طرح خدا تعالیٰ کے نبی اور
مرسل پر جو لوگ ایمان لاتے ہیں وہ آزمائے جاتے ہیں۔ شریر لوگوں کی طرف سے سے بہت بیجا
حملے خدا تعالیٰ کے نبیوں پر ہوتے ہیں یہاں تک کہ وہ فاسق اور فاجر ٹھہرائے جاتے ہیں اور
خدا تعالیٰ کی عادت اسی طرح پر واقعہ ہے کہ اعتراض کرنے والوں کو اعتراض کرنے کے لئے
بہت سی گنجائش دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنی نکتہ چینی اور عیب گیری کی باتوں کو بہت قوی سمجھنے
لگتے ہیں اور ان پر خوش ہوتے اور اتراتے ہیں اور مومنوں کے دلوں کو ان باتوں سے بہت
صدمہ پہنچتا ہے یہاں تک کہ اُن کی کمر ٹوٹتی ہے اور وہ سخت طور پر آزمائے جاتے ہیں پھر خدا تعالیٰ
کی نصرت کا مینہ برستا ہے اور تمام افتراؤں کے ورق کو دھو ڈالتا ہے اور اپنے نبیوں کے
اجتباء اور اصطفاء کے مرتبہ کو ثابت کر دیتا ہے۔ خلاصہ اس پیشگوئی کا یہ ہے کہ اسی طرح اس
یوسف کی ہم بریت ظاہر کریں گے کہ اوّل شریر لوگ بیجا تہمتیں اُس پر لگا ئیں گے جیسا کہ
یوسف بن یعقوب پر تہمت لگائی گئی تھی لیکن آخر خدا نے ایک شخص کو اُس کی بریت کیلئے ایک گواہ
ٹھہرایا اور اُس گواہی نے یوسف کو اُس تہمت سے بری کر دیا ۔ پس خدا فرماتا ہے کہ اس جگہ بھی
میں ایسا ہی کروں گا۔ جیسا کہ اس نے فرمایا۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون۔
ان معى ربّی سیهدین ۔ یعنی اے یوسف جو لوگ تیرے پر الزام لگاتے ہیں اُن کو کہہ دے
کہ میں اپنی بریت کیلئے خدا تعالیٰ کی گواہی اپنے پاس رکھتا ہوں پس کیا تم اس گواہی کو قبول
کرو گے یا نہیں؟ اور یہ بھی ان کو کہہ دے کہ میں تمہاری کسی تہت سے ملزم نہیں ہو سکتا کیونکہ
میرے ساتھ میرا خدا ہے۔ وہ میری بریت کے لئے کوئی راہ پیدا کر دے گا ۔ یادر ہے کہ جب
یوسف بن یعقوب پر زلیخا نے بیجا الزام لگایا تھا تو اُس موقعہ پر خدا تعالیٰ قرآن شریف میں
فرماتا ہے وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ أَهْلِهَا الے یعنی زلیخا کے قریبیوں میں سے ایک شخص ۔
ں
نے یوسف
کی بریت کی گواہی دی۔ مگر اس جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس یوسف کے لئے خود گواہی دوں
گا پس اس سے زیادہ اور کیا گواہی ہوگی کہ آج سے پچیس برس پہلے خدا تعالیٰ نے ان تہمتوں کی
خبر دی ہے جو ظالم اور شریر لوگ مجھ پر لگاتے ہیں۔ اور یوسف بن یعقوب کے لئے صرف
ایک انسان نے گواہی دی مگر میرے لئے خدا نے پسند کیا کہ خود گواہی دے اور یوسف بن یعقوب
پر تہمت لگانے کے لئے ایک عورت نے پیش دستی کی مگر میرے پر وہ لوگ تہمتیں لگاتے ہیں
جو عورتوں سے بھی کمتر ہے تر ہیں ۔ اور اِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ " کے مصداق ہیں۔ پھر اس پیشگوئی
کے آخری حصہ کی یہ عبارت ہے ۔ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَى مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ
یعنی اے میرے رب مجھے تو قید بہتر ہے اُن باتوں سے کہ یہ عورتیں مجھ سے خواہش
یہ آیت یعنی اِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ "جس کا یہ ترجمہ ہے کہ میرے ساتھ میرا خدا ہے۔ وہ مخلصی
کی کوئی راہ دکھلا دے گا۔ یہ قرآن شریف میں حضرت موسیٰ کے قصہ میں ہے جب کہ فرعون نے
ان کا تعاقب کیا تھا اور بنی اسرائیل نے سمجھا تھا کہ اب ہم پکڑے گئے ۔ پس خدا تعالیٰ اشارہ
فرماتا ہے کہ ایسے کمزور اس جماعت میں بھی ہوں گے جن کی تسلی کے لئے کہا جائے گا کہ گھبراؤ
مت۔ خدا تمہیں ان تہمتوں سے بریت حاصل کرنے کے لئے کوئی راہ دکھا دے گا جیسا کہ اس
نے یوسف بن یعقوب کو دکھلا دی جب کہ ایک مکارہ عورت نے پیش دستی کر کے خلاف واقعہ
باتیں یوسف کی نسبت اپنے خاوند کو سنا ئیں ۔ منہ
ا يوسف : ۲۷
يوسف : ٢٩
الشعراء : ٦٣
کرتی ہیں۔ خلاصہ مطلب یہ کہ اگر کوئی عورت ایسی خواہش کرے تو میں اپنے نفس کے لئے
اُس امر سے قید ہونا زیادہ پسند کرتا ہوں۔ یہ یوسف بن یعقوب علیہما السلام کی دعا تھی جس دعا
کی وجہ سے وہ قید ہو گئے اور میرا بھی یہی کلمہ ہے جس کو خدا تعالیٰ نے آج سے پچیس برس پہلے
براہین احمدیہ میں لکھ دیا۔ صرف یہ فرق ہے کہ یوسف بن یعقوب اپنی اس دعا کی وجہ سے قید
ہو گیا مگر خدا نے براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۰ میں میری نسبت یہ فرمایا۔ یعصمک الله من
عنده وان لم يعصمك الناس یعنی خدا تعالیٰ تجھے خود بچالے گا اگر چہ لوگ تیرے
پھنسانے پر آمادہ ہوں ۔ سو ایسا ہی ہوا کہ مسمی کرم دین کے فوجداری مقدمہ میں ایک ہندو
مجسٹریٹ کا ارادہ تھا کہ مجھے قید کی سزا دے مگر خدا تعالیٰ نے کسی غیبی سامان سے اُس کے دل
کو اس ارادہ سے روک دیا۔ اور یہ بھی ظاہر کیا کہ وہ آخر کا ر سزا دینے کے ارادہ سے قطعاً
نا کام رہے گا۔ پس اس اُمت کا یوسف یعنی یہ عاجز اسرائیلی یوسف سے بڑھ کر ہے کیونکہ یہ
عاجز قید کی دعا کر کے بھی قید سے بچایا گیا مگر یوسف بن یعقوب قید میں ڈالا گیا ۔ اور اس
اُمت کے یوسف کی بریت کے لئے پچیس برس پہلے ہی خدا نے آپ گواہی دے دی اور
اور بھی نشان دکھلائے مگر یوسف بن یعقوب اپنی بریت کے لئے انسانی گواہی کا محتاج
ہوا۔ اور ان پیشگوئیوں کی گواہی کے بعد زلزلہ شدیدہ نے بھی گواہی دی جس کی گیارہ مہینہ
☆
پہلے میں نے خبر دی تھی کیونکہ زلزلہ کی پیشگوئی کے ساتھ یہ وحی الہی بھی ہوئی تھی ۔ قل عندی
شهادة من الله فهل انتم مؤمنون پس به دو گواہ ہو گئے اور نہ معلوم کہ بعد ان کے
کتنے گواہ ہیں ۔
اس جگہ پر خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون یعنی ان کو
کہہ دے کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے جو انسانوں کی گواہی پر مقدم ہے۔ وہ یہی گواہی ہے کہ
خدا نے ایک مدت دراز پہلے ان بیجا بہتانوں کی خبر دی۔ منہ
غرض وہ خدا جو بد گمانوں کے گندے خیالات کا بھی علم رکھتا ہے اُس نے مجھے یوسف قرار
دے کر اور میری نسبت میری زبان سے یوسف علیہ السلام کا وہ قول نقل کر کے جو سورہ یوسف
میں آچکا ہے یعنی یہ کہ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَى مِمَّا يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ - آئندہ
زمانہ کی نسبت ایک پیشگوئی کی ہے تا وہ میرے اندرونی حالات کو لوگوں پر ظاہر کرے۔ اگرچہ
میں یہ عادت نہیں رکھتا اور طبعا اس سے کراہت کرتا ہوں کہ لوگوں کے سامنے اپنی دلی پاکیزگی
ظاہر کروں بلکہ یوسف کی طرح میرا بھی یہی قول ہے کہ وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ
لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّي مگر خدا کے لطف وکرم کو میں کہاں چھپاؤں اور کیونکر میں اس
کو پوشیدہ کردوں ۔ اُس کے تو اس قدر لطف و کرم ہیں کہ میں گن بھی نہیں سکتا۔ کیا عجیب کرم فرمائی
ہے کہ ایسے زمانہ میں جبکہ بدگمانیاں نہایت درجہ تک پہنچ گئی ہیں خدا نے میرے لئے ہیبت ناک
نشان دکھلائے ۔ مثلاً غور کرو کہ وہ شدید زلزلہ جس کی ۳۱ مئی ۱۹۰۴ء کو مجھے خبر دی گئی جس نے
ہزار ہا انسانوں کو ایک دم میں تباہ کر دیا۔ اور پہاڑوں کو غاروں کی طرح بنا دیا اُس کے آنے کی
کس کو خبر تھی ۔ کسی نجومی نے مجھ سے پہلے یہ پیشگوئی کی تھی وہ خدا ہی تھا جس نے قریباً ایک برس
پہلے مجھے یہ خبر دی ۔ اُسی وقت لاکھوں انسانوں میں بذریعہ اخبارات شائع کی گئی ۔ اُس نے
فرمایا کہ میں نشان کے طور پر یہ زلزلہ ظاہر کروں گا تا سعید لوگوں کی آنکھ کھلے۔ مگر میرے نزدیک
براہین احمدیہ کی پیشگوئیاں اس سے کم نہیں ہیں جن میں اس زلزلہ شدیدہ کی بھی خبر ہے۔ اور یہ
پیشگوئی یوسف قرار دینے کی بھی ایک ایسی پیشگوئی ہے جس نے اس زمانہ کے نہایت گندہ
حملوں کی آج سے کچ سے پچیس سال پہلے خبر دی ہے۔ یہ وہ ناپاک حملے ، یہ وہ ناپاک حملے ہیں جو نادان مخالفوں کے
آخری ہتھیار ہیں اور بعد اس کے فیصلہ کا دن ہے۔ اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس موقعہ
پر خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا که قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون یہ اس شہادت سے
زیادہ زبردست ہے جو سورہ یوسف میں یہ آیت ہے وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ أَهْلِهَا ظاہر
ا يوسف : ۲۷
ہے