اضافی پیشگوئیاں
براہین احمدیہ حصہ پنجم, حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہ خدا کی شہادت اور انسان کی شہادت برابر نہیں ہو سکتی ۔ پس وہ شہادت یہی شہادت ہے کہ
وہ جو عالم الغیب ہے وہ پچیس سال پہلے اس زمانہ سے مجھے یوسف قرار دے کر اس کے
واقعات میرے پر منطبق کرتا ہے اور ایسی خصوصیت کے الفاظ بیان فرماتا ہے جس سے حقیقت
کھلتی ہے جیسا کہ اس کا میری طرف سے یہ فرمانا کہ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا
يَدْعُونَنِي إِلَيْهِ ظاہر کر رہا ہے کہ کسی آئندہ واقعہ کی طرف یہ اشارہ ہے ہے لیہ لیکن چونکہ
یوسف بھی شریر لوگوں کی بدگمانیوں سے نہیں بچ سکا تو پھر ایسے لوگوں پر مجھے بھی افسوس کرنا
لا حاصل ۔ ہے جو میرے پر بد گمانی کریں۔ ہر ایک جو مجھ پر حملہ کرتا ہے وہ جلتی ہوئی آگ میں
اپنا ہاتھ ڈالتا ہے کیونکہ وہ میرے پر حملہ نہیں بلکہ اُس پر حملہ ہے جس نے مجھے بھیجا ہے وہی
فرماتا ہے کہ انی مهین من اراد اهانتک ۔ یعنی میں اُس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت ۔
چاہتا ہے ایسا شخص خدا تعالیٰ کی آنکھ سے پوشیدہ نہیں ۔ یہ مت گمان کرو کہ وہ میرے لئے
نشانوں کا دکھلانا بس کر دے گا ۔ نہیں بلکہ وہ نشان پر نشان دکھلائے گا اور میرے لئے اپنی
وہ گواہیاں دے گا جن سے زمین بھر جائے گی ۔ وہ ہولناک نشان دکھلائے گا اور رعب ناک
کام کرے گا۔ اس نے مدت تک ان حالات کو دیکھا اور صبر کرتا رہا مگر اب وہ اس مینہ کی
طرح جو موسم پر ضرور گر جتا ہے گرجے گا اور شریر روحوں کو اپنے صاعقہ کا مزا چکھائے گا۔ وہ
شریر جو اس سے نہیں ڈرتے اور شوخیوں میں حد سے بڑھ جاتے ہیں وہ اپنے نا پاک خیالات
اور بُرے کاموں کو لوگوں سے چھپاتے ہیں مگر خدا انہیں دیکھتا ہے کیا شریر انسان خدا کے
ارادوں پر غالب آ سکتا ہے؟ کیا وہ اس سے لڑ کر فتح پاسکتا ہے؟ اور یہ جو اللہ تعالیٰ نے
یہ آیت کہ اِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ بآواز بلند بتلا رہی ہے کہ فرعونی صفات لوگ اپنی بیجا
تہمتوں پر فخر کریں گے مگر خدا اپنے بندہ کو نجات دے گا پھر حملہ کرنے والوں کے آگے ایک
دریا ہے جس میں اُن کا خاتمہ ہو جائے گا۔ منہ
يوسف : ۳۴
الشعراء : ٦٣
۷۸ مجھے یوسف قرار دے کر فرمایا قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون ۔جس کے
یہ معنے ہیں کہ ان کو کہہ دے کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے جو انسانوں کی گواہیوں پر غالب
ہے پس کیا تم اس گواہی کو مانتے ہو یا نہیں؟ اس فقرہ سے یہ مطلب ہے کہ اے شرارتیں کرنے والو اور
تہمتیں لگانے والو! اگر تم خدا کی اس گواہی کو قبول نہیں کرتے جو اُس نے آج سے پچپیش سال
پہلے دی تو پھر خدا کسی اور نشان سے گواہی دے گا جس سے تم ایک سخت شکنجہ میں پڑو گے تب
رونا اور دانت پیسنا ہوگا۔ پس میں دیکھتا ہوں کہ خدا کی دوسری گواہیاں بھی شروع ہو گئیں اور
مجھے خدا نے اپنے الہام سے یہ بھی خبر دی ہے کہ جو شخص تیری طرف تیر چلائے گا میں اُسی تیر
سے اس کا کام تمام کروں گا۔ اور اس وحی الہی میں جو مجھے یوسف قرار دیا گیا ہے یہ بھی ایک فقرہ
ہے کہ ولتنذر قومًا ما انذر أباء هم فهم غافلون۔ اس آیت کے معنے پہلی آیت کو ساتھ
ملانے سے یہ ہیں کہ ہم نے اس یوسف پر احسان کیا کہ خود اس کی بریت کی شہادت دی
تا وہ برائی اور بے حیائی جو اس کی طرف منسوب کی جائے گی اس کو ہم اُس سے پھیر دیں
اور دفع کر دیں اور ہم یہ اس لئے کریں گے کہ تا انذار اور دعوت میں حرج نہ آوے کیونکہ
خدا کے رسولوں اور نبیوں اور ماموروں پر جو یہ اندھی دنیا طرح طرح کے الزام لگاتی ہے
اگر ان کو دفع نہ کیا جائے تو اس سے دعوت اور انذار کا کام سُست ہو جاتا ہے بلکہ رک جاتا
ہے اور ان کی باتیں دلوں پر اثر نہیں کرتیں اور معقولی رنگ کے جواب اچھی طرح دلوں
کے زنگ کو دور نہیں کر سکتے ۔ پس اس سے اندیشہ ہوتا ہے کہ لوگ اپنی بدگمانیوں سے
ہلاک نہ ہو جائیں اور ہیزم دوزخ نہ بن جائیں ۔ لہذا وہ خدا جو کریم اور رحیم ہے جو اپنی
مخلوق کو ضائع کرنا نہیں چاہتا اپنے زبر دست نشانوں کے ساتھ اپنے نبیوں کی صفائی اور
اصطفاء اور اجتباء کی شہادت دیتا ہے اور جو شخص ان گواہیوں کو پا کر بھی اپنی بدظنیوں سے باز
نہیں آتا اُس کے ہلاک ہونے کی خدا کو کچھ بھی پروانہیں ۔ خدا اُس کا دشمن ہو جاتا ہے
اور اس کے مقابل پر خود کھڑا ہو جاتا ہے۔ شریر انسان خیال کرتا ہے کہ میرے مکر دنیا کے دلوں
پر برا اثر ڈالیں گے مگر خدا کہتا ہے کہ اے احمق ! کیا تیرے مکر میرے مکر سے بڑھ کر ہیں؟
میں تیرے ہی ہاتھوں کو تیری ذلت کا موجب کروں گا اور تجھے تیرے دوستوں کے ہی آگے
رسوا کر کے دکھلاؤں گا۔ اور اس جگہ مجھے یوسف قرار دینے سے ایک اور مقصد بھی مد نظر ہے کہ
یوسف نے مصر میں پہنچ کر کئی قسم کی ذلتیں اٹھائی تھیں جو دراصل اُس کی ترقی مدارج کی ایک
بنیاد تھی مگر اوائل میں یوسف نادانوں کی نظر میں حقیر اور ذلیل ہو گیا تھا اور آخر خدا نے اُس کو
ایسی عزت دی کہ اُس کو اسی ملک کا بادشاہ بنا کر قحط کے دنوں میں وہی لوگ غلام کی طرح اس
کے بنا دیئے جو غلامی کا داغ بھی اُس کی طرف منسوب کرتے تھے پس خدا تعالیٰ مجھے یوسف قرار
دے کر یہ اشارہ فرماتا ہے کہ اس جگہ بھی میں ایسا ہی کروں گا۔ اسلام اور غیر اسلام میں روحانی غذا کا ﴿۹﴾
قحط ڈال دوں گا اور روحانی زندگی کے ڈھونڈنے والے بجز اس سلسلہ کے کسی جگہ آرام نہ پائیں
گے اور ہر ایک فرقہ سے آسمانی برکتیں چھین لی جائیں گی اور اسی بندہ درگاہ پر جو بول رہا ہے ہر ایک
نشان کا انعام ہوگا پس وہ لوگ جو اس روحانی موت سے بچنا چاہیں گے وہ اسی بندہ حضرت عالی
کی طرف رجوع کریں گے اور یوسف کی طرح یہ عزت مجھے اسی توہین کے عوض دی جائے گی
بلکہ دی گئی جس تو ہین کو ان دنوں میں ناقص العقل لوگوں نے کمال تک پہنچایا ہے۔ اور گومیں
زمین کی سلطنت کے لئے نہیں آیا مگر میرے لئے آسمان پر سلطنت ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی
اور مجھے خدا نے اطلاع دی ہے کہ آخر بڑے بڑے مفسد اور سرکش تجھے شناخت کر لیں گے۔
جیسا کہ فرماتا ہے۔ يَخِرُّونَ عَلَى الاذْقان سُجَّدًا ۔ ربّنا اغفر لنا انا كنا خاطئين۔ لا
تشريب عليكم اليوم يغفر الله لكم وهو ارحم الراحمین۔ اور میں نے تشفی طور پر
ترجمہ ۔ ٹھوڑیوں پر سجدہ کرتے ہوئے گریں گے یہ کہتے ہوئے کہ خدایا ہم خطا کار تھے ہم ۔ نے گناہ کیا۔
ہمارے گناہ بخش ۔ پس خدا فرمائے گا کہ تم پر کوئی سرزنش نہیں کیونکہ تم ایمان لے آئے خدا تمہارے گناہ بخش
دے گا کہ وہ ارحم الراحمین ہے۔ اس جگہ بھی خدا نے لا تشریب کے لفظ کے ساتھ مجھے یوسف ہی قرار دیا۔ منہ
اولد
روحانی خزائن جلد ۲۱
دیکھا کہ زمین نے مجھ سے کلام کیا اور کہا یا ولی الله كُنْتُ لا أعرفک ۔ یعنی اے ولی اللہ
میں اس سے پہلے تجھ کو نہیں پہچانتی تھی۔ زمین سے مراد اس جگہ اہل زمین ہیں۔ مبارک وہ جو
دہشت ناک دن سے پہلے مجھ کو قبول کر مجھ کو قبول کرے کیونکہ وہ امن میں آئے گا۔ لیکن جو شخص زبر دست
نشانوں کے بعد مجھے قبول کرے اُس کا ایمان رتی بھی قیمت نہیں رکھتا ۔
اکنوں ہزار غذر بیارے گناہ را مرشوئے کردہ را نبود زیب دخترے
پھر اور پیشگوئیاں ہیں جو مذکورہ بالا پیشگوئیوں کی تائید میں براہین احمدیہ میں مندرج ہیں
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ ھو شعنا نعسا ۔ آئی لو یو آئی شیل گو یو لارج پارٹی اوف
اسلام ثلة من الأولين وثلة من الآخرين - میں اپنی چہکار دکھاؤں گا اپنی قدرت نمائی
سے تجھ کو اُٹھاؤں گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا الفتنة ههنا فاصبر كما
صبر اولو العزم ۔ يا داؤد عامل بالناس رفقًا واحسانًا واما بنعمة ربك
فحدث۔ اشكر نعمتى رئيت خدیجتی۔ انک اليوم لذو حظ عظيم۔ ما
و دعك ربك وما قلى۔ الم نشرح لك صدرك۔ الم نجعل لك سهولة
في كل امر بيت الفكر وبيت الذكر ومن دخله کان امنا ۔ مبارک و
مبارک و کل امر مبارك يجعل فيه۔ يريدون ان يطفئوا نور الله قل الله
۸۰ حافظه۔ عناية الله حافظك۔ نحن نزلناه واناله لحافظون۔ الله خير حافظا
وهو ارحم الراحمين۔ ويُخوّفونك من دونه ائمة الكفر ۔ لا تخف انك انت
الاعلى۔ ينصرك الله في مواطن۔ كتب الله لأغلبن انا ورسلي۔ اعمل
ماشئت فانی قد غفرت لك ۔ انت منی بمنزلة لا يعلمها الخلق۔ وقالوا ان
هو الا افك افتراى۔ وما سمعنا بهذا في أبائنا الاولين۔ ولقد كرمنا بني آدم و
1۔ I Love you
2۔ I shall give you a large party of Islam
فضلنا بعضهم على بعض ۔ اجتبيناهم واصطفيناهم كذالك ليكون ايةً
للمؤمنين ۔ ام حسبتم ان اصحاب الكهف والرقيم كانوا من أياتنا عجبا ۔ قل
هو الله عجيب ۔ كل يوم هو في شان ففهمناها سليمان۔ وجحدوا بها
واستيقنتها انفسهم ظلمًا وعلوا ۔ قل جاء كم نور من الله فلا تكفروا ان كنتم
مؤمنين۔ سلام على ابراهيم۔ صافيناه ونجيناه من الغم۔ تفردنا بذالك
فاتخذوا من مقام ابراهيم مصلى ۔ (دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۶ سے صفحہ ۵۶۱ تک )
ترجمہ۔ اے خدا میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے نجات بخش اور مشکلات سے رہائی فرما۔ ہم نے
نجات دے دی۔ یہ دونوں فقرے عبرانی زبان میں ہیں اور یہ ایک پیشگوئی ہے جو دعا کی
☆
صورت میں کی گئی اور پھر دعا کا قبول ہونا ظاہر کیا گیا اور اس کا حاصل مطلب یہ ہے کہ جو
موجودہ مشکلات ہیں یعنی تنہائی بیکسی ناداری کسی آئندہ زمانہ میں وہ دور کر دی جائیں گی۔
چنانچہ پچیس برس کے بعد یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور اس زمانہ میں ان مشکلات کا نام ونشان نہ
رہا۔ اور پھر دوسری پیشگوئی انگریزی زبان میں ہے اور میں اس زبان سے واقف نہیں۔ یہ بھی
ایک معجزہ ہے جو اس زبان میں وحی الہی نازل ہوئی۔ ترجمہ یہ ہے کہ میں تم سے محبت کرتا
ہوں۔ میں تمہیں ایک بڑا گر وہ اسلام کا دوں گا۔ ایک گروہ تو اُن میں سے پہلے مسلمانوں میں
سے ہوگا اور دوسرا گروہ اُن لوگوں میں سے ہوگا جو دوسری قوموں میں سے ہوں گے یعنی
ہندوؤں میں سے یا یورپ کے عیسائیوں میں سے یا امریکہ کے عیسائیوں میں سے یا کسی
اور قوم میں سے چنانچہ ہندو مذہب کے گروہ میں سے بہت سے لوگ مشرف باسلام ہو کر
ترجمہ: یعنی سچی اور صافی اور کامل محبت جو ہم کو اس بندہ سے ہے دوسروں کو نہیں ہم اس امر میں
متفرد ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ محبت بقدر معرفت ہوتی ہے۔ منہ
☆
براہین احمدیہ حصہ
ہمارے سلسلہ میں داخل ہو گئے ہیں جن میں سے ایک شیخ عبدالرحیم ہیں جو اسی جگہ قادیان
میں مقیم ہیں جنہوں نے عربی کی کتابیں بھی پڑھ لی ہیں اور قرآن شریف اور کتب درسیہ
حدیث وغیرہ کو پڑھ لیا ہے اور عربی میں خوب مہارت پیدا کر لی ہے۔ دوسرے شیخ فضل حق جو
اس ضلع کے رئیس ہیں اور اُن کا باپ جاگیردار ہے۔ تیسرے شیخ عبداللہ (دیوان چند ) جو
سالہا سال سے ڈاکٹری میں تجربہ رکھتے ہیں اور اس جگہ قادیان میں وہی کام کرتے ہیں۔
اور اس سلسلہ کے لئے اسی کام پر قادیان میں مامور ہیں اسی طرح اور کئی ہیں جو اپنے اپنے
وطنوں میں جاگزیں ہیں ۔ ایسا ہی یورپ یا امریکہ کے قدیم عیسائیوں میں بھی تھوڑے عرصہ
سے ہمارے سلسلہ کا رواج ہوتا جاتا ہے چنانچہ حال میں ہی ایک معزز انگریز شہر نیو یارک کا
رہنے والا جو ملک یونائیٹڈ اسٹیٹ امریکہ میں ہے جس کا پہلا نام ہے ایف ایل اینڈرسن
نمبر ۲۰۲ - ۲۰۰ ورتھ سٹریٹ ۔ اور بعد اسلام اس کا نام حسن رکھا گیا ہے وہ ہماری جماعت یعنی
سلسلہ احمدیہ میں داخل ہے اور اُس نے اپنے ہاتھ سے چٹھی لکھ کر اپنا نام اس جماعت میں درج
کرایا ہے اور ہماری کتابیں جو انگریزی میں ترجمہ شدہ ہیں پڑھتا ہے قرآن شریف کو عربی میں
پڑھ لیتا ہے اور لکھ بھی سکتا ہے ایسا ہی اور کئی انگریز ان ملکوں میں اس سلسلہ کے ثنا خوان ہیں
اور اپنی موافقت اس سے ظاہر کرتے ہیں۔ چنانچہ ڈاکٹر بیکر جن کا نام ہے۔ اے جارج بیکر
نمبر ۲۴۰۴ سیس کوئی ھینا ایونیو فلاڈلفیا امریکہ میگزین ریویو آف ریلیجنز میں میرا نام اور تذکرہ
پڑھ کر اپنی چٹھی ی : میں یہ الفاظ لکھتے ہیں ” مجھے آپ کے امام کے خیالات کے ساتھ ساتھ ؟ بالکل
اتفاق ہے انہوں نے اسلام کو ٹھیک اُس شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جس شکل میں
حضرت نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کیا تھا اور ایک عورت امریکہ سے میری نسبت اپنے
خط میں لکھتی ہے کہ میں ہر وقت ان کی تصویر کو دیکھتی رہنا پسند کرتی ہوں۔ یہ تصویر بالکل مسیح
کی تصویر معلوم ہوتی ہے اور اسی طرح ہمارے ایک دوست کی بیوی جس کا پہلا نام ایلیزی بتھ
پنجم
تھا جو انگلینڈ کی باشندہ ہے اس جماعت میں داخل ہو چکی ہے۔ اسی طرح اور کئی خط امریکہ
انگلینڈ روس وغیرہ ممالک سے متواتر آ رہے ہیں اور وہ تمام خطوط متعصب منکروں کے منہ
بند کرنے کے لئے محفوظ رکھے جاتے ہیں۔ ایک بھی ضائع نہیں کیا گیا اور دن بدن ان ممالک میں
ہمارے ساتھ تعلق پیدا کرنے کیلئے قدرتی طور پر ایک جوش پیدا ہو رہا ہے اور تعجب ہے کہ وہ
خود بخود ہمارے سلسلہ سے مطلع ہوتے جاتے ہیں اور خدائے کریم و رحیم و حکیم ان کے دلوں
میں ایک انس اور محبت اور حسن ظن پیدا کرتا جاتا ہے اور صاف طور پر معلوم ہو رہا ہے کہ یورپ
اور امریکہ کے لوگ ہمارے سلسلہ میں داخل ہونے کے لئے طیاری کر رہے ہیں اور وہ اس
سلسلہ کو بڑی عظمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جیسا کہ ایک سخت پیاسا یا سخت بھو کا جو شدت بھوک
اور پیاس سے مرنے پر ہو اور یکدفعہ اُس کو پانی اور کھانامل جائے ۔ اسی طرح وہ اس سلسلہ کے
ظہور سے خوشی ظاہر کرتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ اس زمانہ میں اسلام کی شکل کو تفریط اور
افراط کے سیلاب نے بگاڑ دیا تھا ایک فرقہ جو محض زبان سے اسلام کا دعویٰ کرتا ہے وہ قطعاً
اسلامی برکات سے منکر ہو چکا تھا اور معجزات اور پیشگوئیوں سے نہ صرف انکار بلکہ دن رات
ٹھٹھا اور ہنسی کرتا تھا اور معاد کے واقعات کی اصل حقیقت نہ سمجھ کر اس سے بھی تمسخر اور انکار
سے پیش آتا تھا اور عبادات اسلامیہ سے جن سے روحانیت کے دروازے کھلتے ہیں سبکدوش ۸۲
ہونا چاہتا تھا غرض دہریت سے بہت قریب جا رہا تھا اور صرف نام کا مسلمان تھا۔ اور وہ امر جو
اسلام اور دوسرے مذاہب میں ایسا ما بہ الامتیاز ہے جو ایاما بہ الامتیاز ہے جو کوئی شخص اپنی طاقت سےا۔ ت سے اپنے مذہب
میں وہ حصہ امتیازی نشان کا داخل کر ہی نہیں سکتا اُس سے وہ بالکل بے خبر تھا۔ یہ تو تفریط
والوں کا حال تھا اور دوسرے فریق نے افراط کی راہ اختیار کر لی تھی یعنی ایسے بے اصل قصے
اور بیہودہ کہانیاں جو کتاب اللہ کے برخلاف ہیں جیسے حضرت عیسی علیہ السلام کا دوبارہ دنیا
میں آنا اپنے مذہب کا جزو بنا دیا تھا حالانکہ خدا تعالیٰ صریح الفاظ سے قرآن شریف میں اُن کی
وفات ظاہر کرتا ہے اور احادیث نبویہ میں صراحت سے لکھا گیا ہے کہ آنے والا مسیح اسی اُمت
میں سے ہوگا۔ جیسا کہ موسی کے سلسلہ کا مسیح اسی قوم میں سے تھا نہ کہ آسمان سے آیا تھا۔ پس
اس تفریط اور افراط کو دور کرنے کیلئے خدا نے یہ سلسلہ زمین پر قائم کیا جو بباعث اپنی سچائی
اور خوبصورتی اور اعتدال کے ہر ایک اہل دل کو پسند آتا ہے۔ غرض یہ پیشگوئی کہ ایک گروہ
پرانے مسلمانوں میں سے اس سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوگا اور ایک گروہ نئے مسلمانوں میں
سے یعنی یورپ اور امریکہ اور دیگر کفار کی قوموں میں سے اس سلسلہ کے اندرا اپنے تئیں لائے گا۔
پچیس برس بعد اُس زمانہ سے کہ جب خبر دی گئی پوری ہوئی ۔ یا د رکھو کہ جیسا کہ ہم ابھی لکھ
چکے ہیں عربی زبان میں اس پیشگوئی کے یہ لفظ ہیں جو وحی الہی نے میرے پر ظاہر کئے جو
براہین احمدیہ حصص سابقہ میں آج سے پچیس برس پہلے شائع ہو چکے ہیں ۔ ثلة من الاولين
وثلة من الآخرين یعنی اس سلسلہ میں داخل ہونے والے دو فریق ہوں گے۔ ایک پرانے
مسلمان جن کا نام اولین رکھا گیا جواب تک تین لاکھ کے قریب اس سلسلہ میں داخل ہو چکے
ہیں۔ اور دوسرے نئے مسلمان جو دوسری قوموں میں سے اسلام میں داخل ہوں گے یعنی
ہندوؤں اور سکھوں اور یورپ اور امریکہ کے عیسائیوں میں سے۔ اور وہ بھی ایک گروہ اس
سلسلہ میں داخل ہو چکا ہے اور ہوتے جاتے ہیں ۔ اسی زمانہ کے بارے میں جو میرا زمانہ
ہے خدا تعالیٰ قرآن شریف میں خبر دیتا ہے جس کا خلاصہ ترجمہ یہ ہے کہ آخری دنوں میں
طرح طرح کے مذاہب پیدا ہو جائیں گے اور ایک مذہب دوسرے مذہب پر حملہ کرے گا
جیسا کہ ایک موج دوسری موج پر پڑتی ہے یعنی تعصب بہت بڑھ جائے گا اور لوگ طلب حق
کو چھوڑ کر خواہ نخواہ اپنے مذاہب کی حمایت کریں گے۔ اور کینے اور تعصب ایسے حد اعتدال
سے گزر جائیں گے کہ ایک قوم دوسری قوم کو نگل لینا چاہے گی تب انہیں دنوں میں آسمان
سے ایک فرقہ کی بنیاد ڈالی جائے گی اور خدا اپنے منہ سے اُس فرقہ کی حمایت کے لئے
ایک کرناء بجائے گا اور اس کرناء کی آواز سے ہر ایک سعید اس فرقہ کی طرف کھچا آئے گا ۸۳
بجز ان لوگوں کے جو شقی از لی ہیں جو دوزخ کے بھرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ قرآن شریف
کے اس میں الفاظ یہ ہیں وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا ۔ اور یہ بات کہ وہ
نفخ کیا ہوگا ۔ اور اس کی کیفیت کیا ہوگی اس کی تفصیل وقتاً فوقتاً خود ظاہر ہوتی جائے گی۔ مجملاً
صرف اس قدر کہہ سکتے ہیں کہ استعدادوں کو جنبش دینے کے لئے کچھ آسمانی کارروائی ظہور میں
آئے گی اور ہولناک نشان ظاہر ہوں گے تب سعید لوگ جاگ اٹھیں گے کہ یہ کیا ہوا چاہتا ہے
کیا یہ وہی زمانہ نہیں جو قریب قیامت ہے جس کی نبیوں نے خبر دی ہے ۔ اور کیا یہ وہی انسان
نہیں جس کی نسبت اطلاع دی گئی تھی کہ اس امت میں سے وہ مسیح ہو کر آئے گا جو عیسی بن مریم
کہلائے گا تب جس کے دل میں ایک ذرا بھی سعادت اور رشد کا مادہ ہے خدا تعالیٰ کے
غضبناک نشانوں کو دیکھ کر ڈرے گا اور طاقت بالا اُس کو کھینچ کر حق کی طرف لے آئے گی اور اُس
کے تمام تعصب اور کینے یوں جل جائیں گے جیسا کہ ایک خشک تنکا بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑ کر
بھسم ہو جاتا ہے غرض اُس وقت ہر ایک رشید خدا کی آواز سن لے گا۔ اور اس کی طرف کھینچا جائے
گا اور دیکھ لے گا کہ اب زمین اور آسمان دوسرے رنگ میں ہیں نہ وہ زمین ہے اور نہ وہ آسمان ۔
جیسا کہ مجھے پہلے اس سے ایک کشفی رنگ میں دکھلایا گیا تھا کہ میں نے ایک نئی زمین اور نیا آسمان
بنایا ایسا ہی عنقریب ہونے والا ہے اور کشفی رنگ میں یہ بنانا میری طرف منسوب کیا گیا کیونکہ خدا
نے اس زمانہ کے لئے مجھے بھیجا ہے۔ لہذا اس نئے آسمان اور نئی زمین کا میں ہی موجب ہوا اور ایسے
استعارات خدا کی کلام میں بہت ہیں لیکن اس جگہ شاید بعض نادانوں کو یہ اشکال پیش آوے کہ اگرچہ
یہ تو صحیح مسلم اور بخاری میں آچکا ہے کہ آنے والا مسیح اسی امت میں سے ہوگا اور قرآن شریف میں بھی
سورہ نور میں منکم کا لفظ اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہر ایک خلیفہ اسی اُمت میں سے ہوگا اور آیت
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کے بھی اس کی طرف اشارہ کر رہی ہے جس سے ظاہر ہے کہ
کوئی امر غیر معمولی نہیں ہوگا بلکہ جس طرح صدر زمانہ اسلام میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ا الكهف : ١٠٠
النور : ۵۶
مثیل موسیٰ ہیں جیسا کہ آیت كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا سے ظاہر ہے ایسا ہی آخر
زمانہ اسلام میں دونوں سلسلوں موسوی اور محمدی کا اول اور آخر میں تطابق پورا کرنے کیلئے مثیل عیسی
کی ضرورت تھی جس کی نسبت حدیث بخاری امامکم منکم اور حدیث مسلم امكُم مِنكُم
وضاحت سے خبر دے رہی ہیں ۔ مگر اسی امت میں سے عیسی بننے والا ابن مریم کیونکر کہلا سکے وہ تو
مریم کا بیٹا نہیں ہے حالانکہ حدیثوں میں ابن مریم کا لفظ آیا ہے۔ پس یادر ہے کہ یہ وسوسہ جو نادانوں
کے دلوں کو پکڑتا ہے قرآن شریف میں سورہ تحریم میں اس شبہ کا ازالہ کر دیا گیا ہے جیسا کہ سورۃ تحریم
میں اس امت کے بعض افراد کو مریم سے مشابہت دی گئی ہے اور پھر اس میں عیسیٰ کی روح کے نفخ کا
ذکر کیا گیا ہے جس میں صریح اشارہ کیا گیا ہے کہ اس امت میں سے کوئی فرد اول مریم کے درجہ پر
ہوگا اور پھر اس مریم میں نفخ روح کیا جائے گا تب وہ اس درجہ سے منتقل ہو کر ابن مریم کہلائے گا۔ اور
اگر کوئی مجھ سے سوال کرے کہ اگر یہی سچ ہے تو پھر تمہارے الہامات میں بھی اس کی طرف کوئی
اشارہ ہونا چاہئے تھا۔ اس کے جواب میں میں کہتا ہوں کہ آج سے پچیس برس پہلے یہی تصریح میری
کتاب براہین احمد یہ خصص سابقہ میں موجود ہے اور نہ صرف اشارہ بلکہ پوری وضاحت سے کتاب
براہین احمدیہ حصص سابقہ میں ایک لطیف استعارہ کے رنگ میں مجھے ابن مریم ٹھہرایا گیا ہے چاہیے
کہ اول وہ کتاب ہاتھ میں لے لو اور پھر دیکھو کہ اس کی اوائل میں اوّل میرا نام خدا تعالیٰ نے مریم
رکھا ہے اور فرمایا ہے یا مریم اسکن انت وزوجك الجنة۔ یعنی اے مریم تو اور تیری دوست
جنت میں داخل ہو۔ پھر آگے چل کر کئی صفحوں کے بعد جو ایک مدت پیچھے لکھے گئے تھے خدا تعالیٰ نے
فرمایا ہے یا مریم نفخت فيك من لدنی روح الصدق ۔ یعنی اے مریم میں نے تجھ میں
صدق کی روح پھونک دی۔ پس یہ روح پھونکنا گویا روحانی حمل تھا کیونکہ اس جگہ وہی الفاظ استعمال
کئے گئے ہیں جو مریم صدیقہ کی نسبت استعمال کئے گئے تھے جب مریم صدیقہ میں روح پھونکی گئی تھی
تو اس کے یہی معنے تھے کہ اس کو حمل ہو گیا تھا جس حمل سے عیسیٰ پیدا ہوا۔ پس اس جگہ بھی اسی طرح
فرمایا کہ تجھ میں روح پھونکی گئی گویا یہ ایک روحانی حمل تھا ۔ پھر آگے چل کر آخر کتاب میں
المزمل : ١٦
مجھے عیسی کر کے پکارا گیا ۔ کیونکہ بعد نفخ ربانی مریمی حالت عیسی بننے کیلئے مستعد ہوئی جس کو
استعارہ کے رنگ میں حمل قرار دیا گیا۔ پھر آخر اسی مریمی حالت سے عیسی پیدا ہو گیا۔ اسی رمز
کیلئے کتاب کے آخر میں میرا نام عیسی رکھا گیا اور کتاب کے اول میں مریم نام رکھا گیا۔ اب شرم
اور حیا اور انصاف اور تقوی کی آنکھ سے اول سورۂ تحریم میں اس آیت پر غور کرو جس میں بعض افراد
اس ۔ امت کو مریم سے نسبت دی گئی ہے اور پھر مریم میں نفخ روح کا ذکر کیا گیا ہے جو اس حمل کی
طرف اشارہ کرتا ہے جس سے عیسیٰ پیدا ہونے والا ہے۔ پھر بعد اس کے براہین احمدیہ حصص
سابقہ کے یہ تمام مقامات پڑھو اور خدا تعالیٰ سے ڈر کر خوف کرو کہ کس طرح اُس نے پہلے میرا نام
مریم رکھا اور پھر مریم میں نفخ رُوح کا ذکر کیا اور آخر کتاب میں اسی مریم کے رُوحانی حمل سے
مجھے عیسیٰ بنا دیا ۔ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو ہرگز انسان کی قدرت نہ تھی کہ دعوے سے ایک ۸۵
زمانہ دراز پہلے یہ لطیف معارف پیش بندی کے طور پر اپنی کتاب میں داخل کر دیتا۔ تم خود گواہ ہو کہ اس
وقت اور اُس زمانہ میں مجھے اس آیت پر اطلاع بھی نہ تھی کہ میں اس طرح پر عیسی مسیح بنایا جاؤں گا
بلکہ میں بھی تمہاری طرح بشریت کے محدود علم کی وجہ سے یہی اعتقاد رکھتا تھا کہ عیسیٰ بن مریم
آسمان سے نازل ہوگا۔ اور باوجود اس بات کے کہ خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ حصص سابقہ میں
میرا نام عیسی رکھا اور جو قرآن شریف کی آیتیں پیشگوئی کے طور پر حضرت عیسیٰ کی طرف منسوب
تھیں وہ سب آیتیں میری طرف منسوب کر دیں اور یہ بھی فرما دیا کہ تمہارے آنے کی خبر قرآن
اور حدیث میں موجود ہے مگر پھر بھی میں متنبہ نہ ہوا اور براہین احمدیہ حصص سابقہ میں میں نے
وہی غلط عقیدہ اپنی رائے کے طور پر لکھ دیا اور شائع کر دیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے
نازل ہوں گے۔ اور میری آنکھیں اُس وقت تک بالکل بندر ہیں جب تک کہ خدا نے بار بار
کھول کر مجھ کو نہ سمجھایا کہ عیسی بن مریم اسرائیلی تو فوت ہو چکا ہے اور وہ واپس نہیں آئے گا اس
زمانہ اور اس امت کے لئے تو ہی عیسی بن مریم ہے۔ یہ میری غلط رائے جو براہین احمدیہ حصص
سابقہ میں درج ہو گئی یہ بھی خدا تعالیٰ کا ایک نشان تھا اور میری سادگی اور عدم بناوٹ پر گواہ تھا
مگر اب میں اس سخت دل قوم کا کیا علاج کروں کہ نہ قسم کو مانتے ہیں نہ نشانوں پر ایمان لاتے
ہیں اور نہ خدا تعالیٰ کی ہدایتوں پر غور کرتے ہیں۔ آسمان نے بھی نشان دکھلائے اور زمین نے
بھی۔ مگر ان کی آنکھیں بند ہیں اب نہ معلوم خدا انہیں کیا دکھلائے گا۔
اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسی ہی نہیں رکھا بلکہ ابتدا
سے انتہا تک جس قدر انبیاء علیهم السّلام کے نام تھے وہ سب میرے نام رکھ دیتے ہیں۔
چنانچہ براہین احمدیہ حصص سابقہ میں میرا نام آدم رکھا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اردت
ان استخلف فخلقت آدم دیکھو براہین احمدیہ حصص سابقہ صفحہ ۴۹۲ ۔ پھر دوسری جگہ فرما تا
ہے سبحان الذي اسرى بعبده ليلا خلق ادم فاکرمہ ۔ دیکھو براہین احمدیہ حصص
سابقہ صفحہ ۵۰۴ دونوں فقروں کے معنے یہ ہیں کہ میں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ بناؤں سو میں
نے آدم کو پیدا کیا یعنی اس عاجز کو ۔ پھر فرمایا پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندہ کو ایک ہی
رات میں تمام سیر کرا دیا۔ پیدا کیا اس آدم کو ۔ پھر اس کو بزرگی دی۔ ایک ہی رات میں سیر
کرانے سے مقصد یہ ہے کہ اس کی تمام تکمیل ایک ہی رات میں کر دی اور صرف چار پہر میں
اس کے سلوک کو کمال تک پہنچایا اور خدا نے جو میرا نام آدم رکھا اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس
۸۶ زمانہ میں عام طور پر بنی آدم کی روحانیت پر موت آگئی تھی پس خدا نے نئی زندگی کے سلسلہ کا
مجھے آدم ٹھہرایا اور اس مختصر فقرہ میں یہ پیشگوئی پوشیدہ ہے کہ جیسا کہ آدم کی نسل تمام دنیا میں
پھیل گئی ایسا ہی میری یہ روحانی نسل اور نیز ظاہری نسل بھی تمام دنیا میں پھیلے گی ۔ اور دوسری
وجہ یہ ہے کہ جیسا کہ فرشتوں نے آدم کے خلیفہ بنانے پر اعتراض کیا اور خدا تعالیٰ نے اس
اعتراض کو رد کر کے کہا کہ آدم کے حالات جو مجھے معلوم ہیں وہ تمہیں معلوم نہیں یہی واقعہ
میرے پر صادق آتا ہے کیونکہ براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں یہ وحی الہی درج ہے کہ
لوگ میری نسبت ایسے ہی اعتراض کریں گے جیسے کہ آدم علیہ السلام پر کئے گئے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ وان يتخذونك إلا هزوا أهذا الذي بعث الله۔ جاهل او مجنون ۔
یعنی تجھے لوگ ہنسی کی جگہ بنالیں گے اور کہیں گے کہ کیا یہی شخص خدا نے مبعوث فرمایا ہے