اعتراض: پیشگوئیوں کی تعبیر میں غلطی بیان کرنا ایک بہانہ ہے

براہین احمدیہ حصہ پنجم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا اگر یہ بات ہوتی کہ براہین احمدیہ کی ان پیشگوئیوں کی
وہ حقیقت جو ۴ / اپریل ۱۹۰۵ء کے زلزلہ کے بعد میرے پر کھل گئی براہین احمدیہ کی
اشاعت کے زمانہ میں ہی مجھے معلوم ہوتی تو اگر چہ میں اس کی اشاعت کے لئے مامور نہ
تھا تاہم میں نوع انسان کی ہمدردی کے لئے جہاں تک مجھ سے ممکن ہوتا اس کی اصل
حقیقت سے لوگوں کو اطلاع دیتا۔
قوله - یہ عجیب عذر گناہ بدتر از گناہ ہے کہ پیشگوئیوں کے معنے سمجھنے میں عوام تو عوام
ابنیاء علیہم السلام بھی اجتہاد کے وقت غلطی کر بیٹھتے ہیں۔
اقول ۔ انہیں باتوں سے تو آپ کا خیانت پیشہ ہونا ثابت ہوتا ہے۔ میں خوب جانتا ہوں
کہ آپ شیر خوار بچہ نہیں آپ علم حدیث سے ایسے جاہل نہیں جن کو اول نمبر کے جاہل کہنا چاہیے۔
آپ ایسے مجنون نہیں جن کے حواس بالکل قائم نہیں ہوتے۔ تو پھر یہ خیانت ہے یا کوئی اور بات
ہے کہ آپ اس سے انکار کرتے ہیں کہ ابنیاء علیہم السلام سے کوئی غلطی اجتہادی طور پر نہیں ہو سکتی
سب جانتے ہیں کہ بیشک غلطی ہو سکتی ہے۔ مگر وہ ہمیشہ اس غلطی پر قائم نہیں رکھے جا سکتے ۔
میں اس بارے میں بھی اسی ضمیمہ میں بہت کچھ لکھ چکا ہوں ۔ اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔
قوله کسی پیشگوئی کے جھوٹے ہونے کا الزام جب آپ پر قائم ہوتا ہے تو اس الزام کو
اسی اصول سے اٹھا دیا جاتا ہے۔
ا قول ۔ اے مولوی صاحب خدا آپ کو ہدایت کرے اور وہ دن لاوے کہ آپ کی
آنکھیں کھلیں ۔ آپ اس شخص کی طرح جس کی گردن کے پیچھے بہت بہت بڑا پھوڑا ہو اور
اس وجہ سے وہ ہمیشہ زمین کی طرف جھکا رہے آسمان کی طرف نظر نہ اٹھا سکے آسمانی انوار
سے محروم ہیں اور اُن سے کچھ فائدہ نہیں اُٹھاتے ۔ اب تک دس ہزار سے بھی زیادہ
خدا تعالیٰ میری تائید میں نشان ظاہر کر چکا ہے جو روز روشن کی طرح پورے ہو گئے ہیں
مگر آپ کے نزدیک ہر ایک پیشگوئی جھوٹی نکلتی رہی ہے اور گویا میں جھوٹ کو سچ بنانے
البقرة : ۲۸۷

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کے لئے تاویلیں کرتا رہا ہوں ۔ اب اس جگہ بھی میں بجز اس کے کیا کہوں کہ لعنة اللہ علی الکاذبین۔
جو شخص میری صحبت میں چالیس دن بھی رہتا ہے وہ کوئی نہ کوئی خدا تعالیٰ کا نشان دیکھ لیتا ہے۔
اسی وجہ سے ہزار ہا بندگان خدا اس طرف جھک گئے ہیں اور باوجود آپ کے بغض اور نخل اور
ہمیشہ کی یاوہ گوئی کے ایک عالم ہماری طرف آگیا ہے اور آتا جاتا ہے اور آپ کے منہ کی
پھونکوں سے کچھ بھی بگڑ نہ سکا۔ آسمان میں خدا نے میرے لئے خسوف کسوف کیا مگر آپ کے
نزدیک وہ حدیث غلط ہے۔ اور میں چودھویں صدی کے سر پر آیا اور بفضلہ تعالیٰ محدثین کی
شرط قرار داد کے مطابق چہارم حصہ صدی تک میری زندگی پہنچ گئی مگر آپ کے نزدیک یہ
حدیث بھی غلط ۔ اور لکھا تھا کہ مسیح موعود کے وقت میں طاعون پڑے گی اور سخت پڑے گی مگر
آپ کے نزدیک یہ حدیث بھی غلط ۔ اور لکھا تھا کہ اُس وقت آفتاب میں ایک نشان ظاہر
ہوگا ۔ چنانچہ اب تک ظاہر ہے اور دُور بین سے دیکھا جاتا ہے مگر آپ کے نزدیک یہ حدیث
بھی غلط ۔ اور حدیث میں آیا تھا کہ اُن دنوں ستارہ ذوالسنین طلوع کرے گا چنانچہ مدت ہوئی
کہ اُس ستارہ کا طلوع ہو چکا مگر آپ کے نزدیک یہ حدیث بھی غلط ۔ اور لکھا تھا کہ وہ مسیح موعود
اسی امت میں سے ہوگا۔ اور دمشق سے مشرق کی طرف وہ مبعوث ہو گا مگر آپ کے نزدیک یہ
حدیث بھی غلط ۔ اور لکھا تھا کہ مسیح موعود کے وقت میں اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی اور اس میں یہ
بھی اشارہ تھا کہ اُس زمانہ میں مدینہ کی طرف سے مکہ تک ریل کی سواری جاری ہو جائے گی مگر
آپ کے نزدیک یہ حدیث بھی غلط ۔ پس جب کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں آپ کے
نزدیک غلط ہیں تو میری پیشگوئیوں کو غلط کہنے کے وقت آپ کیوں شرم کرنے لگے۔
بلکہ حدیث اور میری پیشگوئیوں کا ذکر تو الگ رہا آپ تو مسلمان کہلا کر قرآن شریف سے ہی
منہ پھیرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ عیسی فوت ہو گیا ہے اور آپ نے اس کو زندہ قرار دے کر
یہ بھی بعض حدیثوں میں آیا ہے کہ اس زمانہ میں لوگ حج کرنے سے روکے جائیں گے مگر یہ سب حدیثیں
آپ کے نزدیک غلط ہیں کیونکہ ان سے میرے دعوئی کا ثبوت ملتا ہے۔ منہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
آسمان کے کسی حجرہ میں بٹھا رکھا ہے کیا خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف سے نہیں
L
فرمایا فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۔ کیا اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ مجھے وفات
اپنی
دینے کے بعد تو ہی اُن پر رقیب تھا۔ اور کیا ان تمام آیات پر نظر ڈالنے سے صریح طور پر ثابت
نہیں ہوتا کہ حضرت عیسی خدا تعالیٰ کے سوال کا یہ جواب دیتے ہیں کہ میں جب تک اپنی امت
میں تھا میں اُن کے اعمال کا گواہ تھا اور اُن کے حالات کا علم رکھتا تھا پھر جب تو نے مجھے وفات
دے دی تو بعد اس کے تو ہی اُن کا رقیب اور محافظ تھا۔ پس کیا ان آیات کا بدیہی طور پر یہ خاص
مطلب نہیں ہے کہ میری اُمت میری زندگی میں نہیں بگڑی بلکہ میری وفات کے بعد بگڑی۔ اور
بعد وفات مجھے معلوم نہیں کہ ان کا کیا حال ہوا اور کیا مذہب اختیار کیا۔ پس خدا تعالیٰ کے اس
کلام سے ظاہر ہے کہ اگر فرض کیا جائے کہ حضرت عیسی اب تک زندہ ہیں تو ساتھ ہی یہ بھی فرض
کرنا پڑے گا کہ عیسائی بھی اب تک بگڑے نہیں اور سچے مذہب پر قائم ہیں۔ کیونکہ حضرت عیسی
اُمت کا صراط مستقیم پر ہونا اپنی زندگی تک وابستہ کرتے ہیں اور اس بات کا انکار کرتے
ہیں کہ میں نے یہ تعلیم دی ہے کہ مجھے اور میری ماں کو خدا کر کے مانا کرو اور جناب الہی میں
عرض کرتے ہیں کہ جب تک میں اپنی امت میں تھا میں نے وہی تعلیم اُن کو دی جس کی تو نے
مجھے ہدایت دی تھی اور جب تو نے مجھے وفات دے دی تو بعد کے حالات کا مجھے کچھ علم نہیں۔
اور ان آیات سے صاف طور پر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی دوبارہ دنیا میں نہیں آئیں گے ورنہ
لازم آتا ہے کہ قیامت کے دن وہ خدا تعالیٰ کے سامنے جھوٹ بولیں گے کیونکہ اگر وہ قیامت
سے پہلے دنیا میں دوبارہ آئے ہوتے تو اس صورت میں اُن کا یہ کہنا کہ مجھے کچھ علم نہیں کہ میری
اُمت نے میرے بعد کیا عقیدہ اختیار کیا صریح جھوٹ ٹھہرتا ہے۔ کیونکہ جو شخص دوبارہ دنیا میں
آوے اور بچشم خود دیکھ جاوے کہ اس کی اُمت بگڑ چکی ہے اور نہ صرف ایک دن بلکہ برابر چالیش
برس تک اُن کے کفر کی حالت دیکھتار ہے وہ کیونکر قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے سامنے کہہ
سکتا ہے کہ اپنی امت کی حالت سے محض بے خبر ہوں ۔ اب ظاہر ہے کہ آپ کا یہ عقیدہ کہ
ا المآئدة : ١١٨

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
حضرت عیسیٰ زندہ ہیں اور پھر دوبارہ زمین پر نازل ہوں گے۔ صاف اور صریح طور پر نصوص صریحہ
قرآن شریف کے برخلاف ہے مگر پھر بھی آپ اس عقیدہ کو نہیں چھوڑتے پس اس صورت میں ۱۱۸
آپ پر کیا افسوس کروں کہ آپ میرے صدہا نشانوں کو دیکھ کر اُن سے منکر ہوئے جاتے ہیں
اور جس طرح ایک شخص کو مٹی کھانے کی عادت ہو جاتی ہے وہ باوجود پیش کئے جانے محمدہ
غذاؤں کے پھر بھی مٹی کھانے کی طرف ہی رغبت کرتا ہے۔ یہی حال آپ کا ہو رہا ہے۔ یہ بھی
جھوٹ ہے کہ آپ یہ کہتے ہیں کہ حدیثوں کی رو سے ہم حضرت عیسی علیہ السلام کو زندہ سمجھتے
ہیں۔ صحیح بخاری جس کو آپ اصح الکتب بعد کتاب اللہ قرار دیتے ہیں اس میں تو صاف
لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات حضرت عیسی علیہ السلام کو ان مردہ
روحوں میں دیکھا جو اس جہان سے گذر چکی ہیں بلکہ حضرت یحیی کے پاس جو فوت ہو چکے ہیں
اُن کا مقام پایا ۔ اب بندہ خدا کچھ تو خدا تعالیٰ کا خوف کرنا چاہیے۔ اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام
بغیر قبض روح کے یونہی جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے تھے تو اُن کو روحوں سے کیا
تعلق تھا جو موت کے بعد دوسرے جہان میں پہنچ چکی ہیں اُن کے لئے تو کوئی علیحدہ مکان یا
کمرہ چاہیے تھا جس میں جسمانی زندگی بسر کرتے نہ کہ عالم فانی کے رہنے والوں کے پاس
چلے جاتے جو موت کا مزہ چکھ چکے ہیں ۔ پس یہ کس قدر جھوٹ ہے جو آپ کے گلے کا ہار
شخص ہو رہا ہے جو : وایسے شخص کو آپ زندہ قرار دیتے ہیں جو اُنیس سو برس سے فوت ہو ؟ چکا ہے۔
جب تک خدا تعالیٰ نے اس بھید کو نہیں کھولا تھا تب تک تو ہر ایک معذور تھا۔ اب جب کہ حکم
آگیا اور حقیقت کھل گئی اور قرآن شریف کی رو سے حضرت عیسی کی موت ثابت ہو گئی اور
حدیثوں کی رو سے مردہ روحوں میں اُن کی بود و باش پر گواہی مل گئی اور خدا کے قول سے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل سے یعنی رؤیت سے حضرت عیسیٰ کا وفات پانا بپایہ ثبوت
پہنچ گیا بلکہ مسلم اور صحیح بخاری کی حدیث سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ آنے والا مسیح اسی امت
میں سے ہوگا اور اس مسیح نے بھی بحیثیت حکم ہونے کے قرآن شریف اور ان احادیث

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کے مطابق گواہی دی تو اب بھی نہ ماننا۔ بتلاؤ یہ ایمانداری ہے یا بے ایمانی ۔ پھر ایسے آدمی
پر افسوس کیا کریں کہ وہ ہمارے نشانوں کو نہیں مانتا جب کہ اس نے نہ خدا کے قول کو مانا اور نہ
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کو قبول کیا اور نہ چاہا کہ خدا تعالیٰ سے خوف کر کے اپنی غلطی کو
چھوڑ دے۔ تو ایسا آدمی اگر میرے پر افترا کرے تو مجھے کیوں افسوس کرنا چاہیے۔ ایک کی
غلطی دوسرے کے لئے سند نہیں ہوسکتی ۔ اگر فیج اعوج کے زمانہ میں ایسا خیال دلوں میں ہو گیا
تھا کہ حضرت عیسی زندہ آسمان پر چلے گئے ہیں تو وہ قابلِ سند نہیں ہے۔ خیر القرون کے زمانہ
میں اس خیال کا نام و نشان نہ تھا ورنہ صحابہ رضی اللہ عنہم اس بات پر کیوں راضی ہو جاتے کہ سب
انبیاء علیہم السلام فوت ہو چکے ہیں۔ اسلام میں سب سے پہلا اجماع یہی تھا کہ تمام نبی فوت
ہو گئے ہیں کیونکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو بعض صحابہ کا یہ بھی خیال تھا کہ
آپ فوت نہیں ہوئے اور پھر دنیا میں واپس آئیں گے اور منافقوں کی ناک اور کان کاٹیں گے۔
تو اُس وقت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سب کو مسجد نبوی میں جمع کیا اور یہ آیت پڑھی
مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ لے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک
نبی ہیں اور تمام انبیاء گذشتہ پہلے ان سے فوت ہو چکے ہیں۔ تب صحابہ جو سب کے سب موجود
تھے رضی اللہ عنہم سمجھ گئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بے شک فوت ہو گئے اور انہوں نے
یقین کر لیا کہ کوئی نبی بھی زندہ نہیں۔ اور کسی نے اعتراض نہ کیا کہ حضرت عیسی اس آیت کے
مفہوم سے باہر ہیں اور وہ اب تک زندہ ہیں ۔ اور کیا ممکن تھا کہ عاشقان رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اس بات پر راضی ہو سکتے کہ ان کا نبی تو چھوٹی سی عمر میں فوت ہو گیا اور عیسی چھ نٹو
برس سے زندہ چلا آتا ہے اور قیامت تک زندہ رہے گا بلکہ وہ تو اس خیال سے زندہ ہی مر
جاتے پس اسی وجہ سے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ان سب کے سامنے یہ آیت پڑھ کر ان
کو تسلی دی مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ہے اور اس آیت نے ایسا
ا آل عمران : ۱۴۵

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اثر صحابہ کے دل پر کیا کہ وہ مدینہ کے بازاروں میں یہ آیت پڑھتے پھرتے تھے گویا اُسی دن وہ
نازل ہوئی تھی۔ اور اسلام میں یہ اجماع تمام اجماعوں سے پہلا تھا کہ تمام نبی فوت ہو چکے
ہیں ۔ مگر اے مولوی صاحب !! آپ کو صحابہ کے اس اجماع سے کیا غرض ۔ آپ کا مذہب تو
تعصب ہے نہ کہ اسلام ۔
ہیں ۔
مذہب اسلام ایسے باطل عقیدوں سے دن بدن تباہ ہوتا جا تا ہے مگر آپ لوگ خوش
رونق دیں عقائدت برده دشمنان شاد و یار آزرده
معلوم ہوتا ہے کہ اس اجماع سے پہلے جو تمام انبیاء علیہم السلام کی وفات پر ہوا بعض
نادان صحابی جن کو درایت سے کچھ حصہ نہ تھا وہ ابھی اس عقیدہ سے بے خبر تھے کہ کل انبیاء
فوت ہو چکے ہیں اور اسی وجہ سے صدیق رضی اللہ عنہ کو اس آیت کے سنانے کی ضرورت پڑی
اور اس آیت کے سننے کے بعد سب نے یقین کر لیا کہ تمام گذشتہ لوگ داخل قبور ہو چکے ہیں
اِسی وجہ سے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے یہ چند شعر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرثیہ
میں بنائے جس میں اُس نے اسی طرف اشارہ کیا ہے اور وہ یہ ہیں ۔
كنت السواد الناظري فعمی علیک الناظر
من شاء بعدک فلیمت فعلیک کنت احاذر
( ترجمہ ) تو میری آنکھوں کی پتلی تھا پس میں تو تیرے مرنے سے اندھا ہو گیا۔ اب بعد
تیرے جو شخص چاہے مرے ( عیسی ہو یا موسیٰ ہو ) مجھے تو تیرے ہی مرنے کا خوف تھا۔
جزاہ اللہ خیر الجزاء محبت اس کا نام ہے۔
☆
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا اس امت پر اتنا بڑا احسان ہے کہ اس کا شکر نہیں ہو سکتا اگر
وہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کو مسجد نبوی میں اکٹھے کر کے یہ آیت نہ سناتے کہ تمام گزشتہ نبی فوت ہو
چکے ہیں تو یہ امت ہلاک ہو جاتی ۔ کیونکہ ایسی صورت میں اس زمانے کے مفسد علماء یہی کہتے کہ
صحابہ رضی اللہ عنہم کا بھی یہی مذہب تھا کہ حضرت عیسیٰ زندہ ہیں ۔ مگر اب صدیق اکبر کی آیت
ممدوحہ پیش کرنے سے اس بات پر کل صحابہ کا اجماع ہو چکا کہ کل گزشتہ نبی فوت ہو چکے ہیں بلکہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور اگر ایک ذرہ انصاف ہو تو معلوم ہوگا کہ خود حضرت مسیح علیہ السلام اس عقیدہ کے مخالف
تھے کہ کوئی آسمان پر جا کر پھر دنیا میں آتا ہے اسی لئے جب اُن سے الیاس نبی کے دوبارہ
آنے کے بارہ میں یہودیوں نے پوچھا اور کتابیں دکھلائیں کہ لکھا ہے کہ الیاس دوبارہ دنیا میں
آئے گا تب بعد الیاس آنے کے وہ مسیح موعود آئے گا جس کے آنے کا یہود کو وعدہ دیا گیا تھا اور
بتلایا گیا تھا کہ وہ ان کا خاتم الانبیاء ہو گا تو عیسی علیہ السلام نے یہ اعتراض سن کر فرمایا کہ یوحنا نبی
جو تم میں موجود ہے اور مجھ سے پہلے آچکا ہے یہی الیاس ہے جس نے قبول کرنا ہو قبول کرے۔
اور یہ قول آپ کا یہود کو بہت ہی برا معلوم ہوا۔ اور اُن کو کافر اور بدعتی اور اجماع امت کے
برخلاف ایک بات کہنے والا قرار دیا۔ چنانچہ ایک کتاب جو حال میں ایک بڑے یہودی فاضل
نے تالیف کی ہے جو میرے پاس موجود ہے۔ اُس میں وہ حضرت عیسی علیہ السلام کی تکذیب
کے لئے بڑا شور ڈالتا ہے اور اُن کو وہ نعوذ باللہ کذاب اور کافر اور ملحد کہتا ہے اور لوگوں کے سامنے
اس بات کا اپیل کرتا ہے اور کہتا ہے کہ تم خود منصف ہو کر سوچو کہ جس حالت میں خدا نے اپنی
۱۲۱ کتاب میں یہ خبر دی تھی جیسا کہ صحیفہ ملا کی میں لکھا ہے ۔ جس کی صحت اور منجانب اللہ ہونے کا
بقيه حاشيه
اُس اجماع پر شعر بنائے گئے ۔ ابوبکر کی روح پر خدا تعالیٰ ہزاروں رحمتوں کی بارش کرے اُس نے تمام
روحوں کو ہلاکت سے بچالیا اور اس اجماع میں تمام صحابہ شریک تھے۔ ایک فرد بھی ان میں سے باہر نہ تھا۔
اور یہ صحابہ کا پہلا اجماع تھا اور نہایت قابل شکر کارروائی تھی۔ اور ابو بکر رضی اللہ عنہ اور مسیح موعود کی باہم
ایک مشابہت ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ قرآن شریف میں دونوں کی نسبت یہ تھا کہ جب ایک خوف
کی حالت اسلام پر طاری ہوگی اور سلسلہ مرتد ہونے کا شروع ہو گا تب ان کا ظہور ہوگا سو حضرت ابوبکر اور
مسیح موعود کے وقت میں ایسا ہی ہوا۔ یعنی حضرت ابو بکر کے وقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات کے بعد صد ہا جاہل عرب مرتد ہو گئے تھے۔ اور صرف دو مسجد میں باقی تھیں جن میں نماز پڑھی جاتی
تھی۔ حضرت ابو بکر نے دوبارہ ان کو اسلام پر قائم کیا ایسا ہی مسیح موعود کے وقت میں کئی لاکھ انسان اسلام
سے مرتد ہو کر عیسائی بن گئے اور یہ دونوں حالات قرآن شریف میں مذکور ہیں یعنی پیشگوئی کے طور پر ان
کا ذکر ہے۔ منہ

ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
اس شخص کو اقرار ہے کہ یہودیوں کا مسیح موعود نہیں آئے گا جب تک کہ الیاس نبی دوبارہ دنیا
میں آسمان سے نازل ہو کر نہ آوے۔ اور معلوم ہے کہ اب تک الیاس نبی آسمان سے نازل
نہیں ہوا جس کا نازل ہونا مسیح موعود سے پہلے ضروری ہے تو ہم کیونکر اس کو سچا مسیح موعود سمجھ
لیں ۔ کیا ہم اپنے ایمان کو ضائع کر دیں یا توریت سے روگردان ہو جائیں کیا کریں۔ اور
جب کہ کھلے کھلے لفظوں میں ملا کی نبی نے خدا تعالیٰ سے وحی پا کر ہمیں خبر دی ہے کہ ضرور
ہے کہ مسیح موعود یہودیوں میں پیدا نہ ہو جب تک کہ خدا کے وعدہ کے موافق الیاس نبی
دوبارہ دنیا میں نہ آوے تو پھر یہ شخص یہودیوں کا مسیح موعود کیونکر ہو سکتا ہے کہیں اور جب کہ ایسی
☆
یہودیوں کا یہ مذہب ہے کہ مسیح دو ہیں (۱) ایک وہ مسیح جو پہلے آنے والا ہے جس کے لئے یہ شرط ہے کہ
اس سے پہلے الیاس دوبارہ دنیا میں آئے گا۔ یہی مسیح تھا جس کی نسبت حضرت عیسیٰ نے دعوی کیا کہ وہ
میں ہوں مگر یہودی فاضلوں نے اس دعوے کو قبول نہ کیا اور کہا کہ یہ دعوی نصوص صریحہ کتاب اللہ کے
مخالف ہے۔ وجہ یہ کہ جیسا کہ خدا کی کتاب بتلاتی ہے الیاس دوبارہ آسمان سے زمین پر نہیں آیا۔ حضرت عیسی
نے بار بار کہا کہ ایسی عبارتیں استعارہ کے رنگ میں ہوتی ہیں اور الیاس سے مراد اس جگہ یحییٰ یعنی یوحنا نبی
ہے مگر چونکہ یہودی سخت ظاہر پرست تھے انہوں نے اس تاویل کو قبول نہ کیا اور اب تک اسی وجہ سے
حضرت عیسیٰ کو قبول نہیں کرتے اور بہت توہین کرتے ہیں (۲) دوسرا مسیح جس کی یہودیوں کو انتظار ہے وہ
ہے جس کی نسبت ان کا عقیدہ ہے کہ وہ چھٹے ہزار کے اخیر میں آئے گا اس لئے آج کل نہایت اضطراب
یہودیوں میں ہے کیونکہ قمری حساب کی رو سے چھٹا ہزار آدم سے ختم ہو گیا اور اب ساتواں ہزار چل رہا ہے
مگر وہ مسیح موعود اب تک نہیں آیا۔ عیسائیوں کے محققین کا بھی یہی عقیدہ تھا کہ آمد ثانی ان کے مسیح کی چھٹے
ہزار کے آخر میں ہوگی۔ اب وہ بھی نومیدی میں پڑ گئے کیونکہ چھٹے ہزار کا خاتمہ ہو گیا آخر انہوں نے نومید
ہو کر یہ رائے ظاہر کی ہے کہ کلیسیا کو ہی مسیح سمجھ لو اور آنے والے سے ہاتھ دھو بیٹھو۔ غرض یہودیوں کے
نزدیک مسیح دو ہیں اور آخری مسیح موعود جو چھٹے ہزار کے آخر میں آنے والا تھا وہ ان کے نزدیک پہلے مسیح
سے بہت افضل اور صاحب اقبال ہے مگر وہ تو دونوں مسیحوں سے محروم رہے نہ وہ ملا نہ وہ ملا۔ منہ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
تصریح اور وضاحت سے الیاس نبی کے دوبارہ آنے کی قبل از مسیح موعود ہمیں خبر ملی ہے جس کی
کوئی تاویل نہیں ہو سکتی تو پھر اگر ہم تکلف سے صرف عن الظاھر کر کے اس پیشگوئی کی کچھ
تاویل کر دیں تو یہ سخت بے ایمانی ہوگی ۔ ہمیں خدا نے اپنی کتاب میں یہ تو نہیں بتلایا کہ مسیح موعود
سے پہلے الیاس نبی کا کوئی مثیل آئے گا بلکہ اُس نے تو صاف طور پر ہمیں خبر دے دی ہے کہ
۱۲۲ خود الیاس ہی دوبارہ آسمان سے نازل ہو جائے گا تو پھر ایسی صریح خبر سے ہم کیونکر انکار
کر دیں اور پھر آخر مضمون میں لکھتا ہے کہ اگر خدا نے قیامت کے دن ہم سے پوچھا کہ تم نے
اس شخص یعنی یسوع بن مریم کو کیوں قبول نہ کیا اور کیوں اُس پر ایمان نہ لائے تو ہم ملا کی کی نبی کی
اس
کتاب اُس کے سامنے پیش کر دیں گے۔
غرض یہ عقیدہ قدیم سے یہود کا ہے کہ ان کا سچا مسیح موعود جو پہلا مسیح موعود ہے تبھی آئے گا
جب پہلے اس سے الیاس نبی دوبارہ دنیا میں آجائے گا مگر حضرت عیسی علیہ السلام نے اُن کی ایک
نہ سنی اور ان کو یہی سنائی کہ اس آنے والے سے مراد یوحنا نبی ہے۔ یہی حضرت عیسی علیہ السلام
کا فیصلہ ہے جس کے برخلاف آپ لوگوں نے شور مچا رکھا ہے۔ کیا الیاس نبی دوبارہ دنیا میں
آ گیا تا حضرت عیسی بھی دوبارہ آجائیں گے بلکہ اگر کسی شخص کا دوبارہ دنیا میں آنا جائز ہے تو اس
سے حضرت عیسی سچے نبی ٹھہر نہیں سکتے اور ان کی نبوت باطل ہوتی ہے کیونکہ اس صورت میں ماننا
پڑتا ہے کہ انہوں نے ناحق اپنی بات بنانے کے لئے بھی نبی کو الیاس بنا دیا ورنہ الیاس ابھی
آسمان سے نازل نہیں ہوا تھا۔ کیا عقلمند کے لئے الیاس نبی کے دوبارہ آنے کا قصہ جس کی وجہ
سے کئی لاکھ یہودی حضرت عیسی کورڈ کر کے واصل جہنم ہو گئے عبرت کا مقام نہیں؟
جب کہ الیاس نبی جس کا آسمان سے نازل ہونا حضرت عیسی کے دعوی کی سچائی کے لئے
ایک علامت مقرر کی گئی تھی آسمان سے نازل نہ ہوا تو اب وہی راہ اس زمانہ کے مسلمان کیوں
اختیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے پہلے اس سے یہودی کا فر ہو گئے ۔ اگر آسمان سے نازل ہونا
سنت اللہ میں داخل ہوتا تو الیاس کی راہ میں کون سے پتھر پڑ گئے تھے کہ باوجود یکہ خدا تعالیٰ

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کی کتاب میں اس کے نازل ہونے کا وعدہ تھا پھر بھی نازل نہ ہو سکا اور حضرت عیسیٰ کو
یہودیوں کے مقابل پر شرمندگی اٹھانی پڑی اور آخریجی نبی کو الیاس نبی کا مثیل ٹھہرا کر
یہودیوں کے بکواس سے پیچھا چھڑایا۔
خیال کرنا چاہیے کہ کس قدر عیسیٰ علیہ السلام کو یہودیوں کی اس حجت بازی سے دُکھ پہنچتا
ہو گا جب کہ وہ بار بار کہتے تھے کہ تو کس طرح سچا مسیح موعود ہو سکتا ہے جب کہ تجھ میں مسیح موعود
کے علامات نہیں پائے جاتے کیونکہ خدا کی کتاب صاف لفظوں میں کہتی ہے کہ مسیح موعود نہیں
آئے گا جب تک پہلے اس سے الیاس نبی دوبارہ دنیا میں نہ آ جائے ۔ اس حجت میں بظاہر ۱۲۳
یہودی سچے تھے کیونکہ الیاس آسمان سے نازل نہیں ہوا تھا اور نہ اب تک آسمان سے نازل
ہوا۔ معلوم ہوتا ہے کہ جس قدر یہودیوں نے شرارتوں اور گستاخیوں میں دلیری کی اس کی یہی
وجہ تھی کہ ظاہر الفاظ کتاب اللہ کے لحاظ سے جو مسیح موعود کی علامت تھی وہ علامت حضرت مسیح
میں پائی نہ گئی اور حضرت مسیح اپنے دل میں سمجھ چکے تھے کہ میرا جواب صرف تاویلی ہے جس کو
یہود قبول نہیں کریں گے اس لئے انہوں نے نرم لفظوں میں کہا کہ جو الیاس دوبارہ دنیا میں آنا
تھا وہ یہی کی بن زکریا ہے چاہو تو قبول کرو ۔ ایسا ہی آسمان پر چڑھنے اور اُترنے کا ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم سے معجزہ مانگا گیا تھا جس کا قرآن شریف میں ذکر ہے۔ آخر ان کو صاف
جواب ب دیا گیا اور خدا تعالیٰ نے فرمایا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا اور
عیسائیوں کو یہودی اب تک تنگ کیا کرتے ہیں کہ اگر عیسیٰ حقیقت میں مسیح موعود تھا تو کیوں
الیاس نبی پہلے اس سے نازل نہ ہوا۔ عیسائی ہمیشہ اس اعتراض سے لا جواب رہتے ہیں اور
ان کے سامنے بات نہیں کر سکتے ۔
سو ہمارے مخالفوں کو الیاس نبی کے دوبارہ آنے کی پیشگوئی سے سبق حاصل کرنا چاہیے ایسا
نہ ہو کہ یہودیوں کی طرح ان کا انجام ہو مگر مماثلت پوری کرنے کے لئے یہ بھی ضروری تھا کہ
جیسا کہ اُن سے پہلے یہودیوں نے حضرت الیاس کے دوبارہ آنے کے بارہ میں حضرت عیسی
ا بنی اسرائیل : ۹۴

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
L
سے بہت جھگڑا کیا تھا اور اُن کو بے دین اور کافر اور ملی ٹھہرایا تھا اسی طرح حضرت عیسی کے دوبارہ
آنے میں ان لوگوں کا مجھ سے بھی جھگڑا ہوتا ۔ یہ نادان سمجھتے نہیں کہ جس شخص کے دوبارہ آنے
کے لئے روتے اور مجھے گالیاں نکالتے ہیں وہی میرے دعوی کی اُن پر ڈگری کرتا ہے کیونکہ بعینہ
اس بیان کے مطابق جو حضرت عیسیٰ کے دوبارہ آنے کے بارہ میں میں ان لوگوں کے سامنے پیش
کرتا ہوں۔ یہی بیان حضرت عیسیٰ کا یہودیوں کے سامنے تھا۔ اور جس طرح خدا نے میرا نام عیسی
رکھا ہے اسی طرح خدا نے یحییٰ نبی کا نام الیاس رکھ دیا تھا۔ اور یہی نظیر جو مذکور ہو چکی ہے ایک
ایماندار کے لئے تسلی بخش ہے۔ اور خدا بھی تو فرماتا ہے۔ فَسَتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ
لَا تَعْلَمُونَ اور یہودی تو ایک درجہ تک معذور بھی تھے کیونکہ یہودیوں کے زمانہ میں ابھی کسی
۱۲۴ انسان کے دوبارہ آنے میں خدا تعالیٰ کی کتابوں میں فیصلہ نہیں ہوا تھا مگر اب تو فیصلہ ہو چکا کیا
الیاس نبی ملا کی نبی کی پیشگوئی کے مطابق دوبارہ دنیا میں آگیا تا یہ لوگ بھی حضرت عیسی کے
دوبارہ آنے کی امید رکھیں۔ اور صحیح حدیثوں میں تو دوبارہ آنے کا کوئی لفظ بھی نہیں صرف نزول کا
لفظ ہے جو حض اجلال اور اکرام کے لئے آتا ہے۔ ہر ایک عزیز مہمان کی نسبت کہہ سکتے ہیں کہ جب
وہ تشریف لائیں گے تو ہمارے ہاں اُتریں گے تو کیا اس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ آسمان سے
واپس آئیں گے۔ واپس آنے کے لئے عربی زبان میں رجوع کا لفظ ہے نہ نزول کا ۔ بڑا افسوس
ہے کہ ناحق یہ عقیدہ جو عیسائی مذہب کو مدد دیتا ہے مسلمان کہلانے والوں کے گلے کا ہار ہو گیا۔
ہمارے مخالف سخت شرمندہ اور لاجواب ہو کر آخر کو یہ عذر پیش کر دیتے ہیں کہ ہمارے
بزرگ ایسا ہی کہتے چلے آئے ہیں۔ نہیں سوچتے کہ وہ بزرگ معصوم نہ تھے بلکہ جیسا کہ یہودیوں
کے بزرگوں نے پیشگوئیوں کے سمجھنے میں ٹھوکر کھائی ان بزرگوں نے بھی ٹھوکر کھالی اور خدا تعالیٰ
کی لی حکمت اور مصلحت سے ایسا ہی ایک غلط عقیدہ اُن میں شائع ہو گیا جیسا کہ یہود میں یہ
عقیدہ شائع ہو گیا تھا کہ الیاس نبی دوبارہ آسمان سے نازل ہوگا اور یہود کے بزرگ بڑی محبت
اور شوق سے الیاس نبی کے دوبارہ آنے کے منتظر تھے اُن کی نظموں اور نثروں میں بڑے درد اور
ا الانبياء : ٨

ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
وجد سے انتظار کی اُمیدیں پائی جاتی ہیں اور تمہارے بزرگ تو معصوم نہ تھے مگر اُن میں باوجود اس
کے کہ ان میں نبی اور خدا سے وحی پانے والے بھی تھے سب غلطی میں مبتلا ر ہے اور یہ عقدہ سر بستہ رہا
کہ الیاس نبی کے دوبارہ آنے سے کوئی اور نبی مراد ہے۔ نہ یہ کہ در حقیقت الیاس ہی نازل ہوگا۔ اور
اس وقت تک کہ حضرت عیسی علیہ السلام مبعوث ہوئے کسی نبی یا ولی کو یہ راز سر بستہ سمجھ نہ آیا کہ الیاس
کے دوبارہ آنے سے مراد یحییٰ نبی ہے نہ کہ در حقیقت الیاس۔ پس یہ کوئی نئی بات نہیں کہ اس اُمت
کے بعض بزرگ کسی ایک بات کے سمجھنے میں دھوکہ کھاویں۔ اور عجیب تر یہ کہ اس مسئلہ میں بھی ان
بزرگوں کا اتفاق نہیں۔ بہت سے ایسے علماء گذرے ہیں کہ وہ حضرت عیسیٰ کی وفات کے قائل ہیں۔
ان میں سے حضرت مالک رضی اللہ عنہ بھی ہیں جیسا کہ لکھتے ہیں۔ قد اختلف في عیسی علیه
السلام هل هو حتى او میت و قال مالک مات یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں ۱۲۵
اختلاف ہے کہ وہ زندہ ہے یا مر گیا اور مالک رضی اللہ عنہ نے کہا ہے کہ وہ مر گیا ہے۔ اور محی الدین
ابن العربی صاحب اپنی ایک کتاب میں جو ان کی آخری کتاب ہے لکھتے ہیں کہ عیسیٰ تو آئے گا مگر
بروزی طور پر یعنی کوئی اور شخص اس امت کا عیسیٰ کی صفت پر آجائے گا صوفیوں کا یہ مقرر شدہ مسئلہ ہے
کہ بعض کاملین اس طرح پر دوبارہ دنیا میں آجاتے ہیں کہ اُن کی روحانیت کسی اور پر تجلی کرتی ہے
اور اس وجہ سے وہ دوسرا ہ سے وہ دوسرا شخص گویا پہلا شخص ہی ہو جاتا ہے۔ ہے ے۔ ہندوؤں میں بھ میں بھی ایسا ہی اصول ہے
اور ایسے آدمی کا نام وہ اوتار رکھتے ہیں۔
اور یہ خیال کہ کوئی زندہ آدمی آسمان پر چلا گیا اور یا گم ہو گیا یہ بھی ایک پرانا خیال پایا جاتا
ہے جس کے پہلے وقتوں میں کچھ اور معنے تھے اور پھر جاہلوں نے سمجھ لیا کہ در حقیقت کوئی شخص مع جسم
آسمان پر چلا جاتا ہے اور پھر آتا ہے۔ سید احمد صاحب بریلوی کی نسبت بھی کچھ ایسے ہی خیالات
اُن کے گروہ کے لوگوں میں آج تک شائع ہیں ۔ گویا وہ بھی حضرت عیسی کی طرح پھر آئیں گے۔
اور اگر چہ وہ پہلی آمد میں حضرت عیسی کی طرح ناکام رہے مگر دوسری مرتبہ خوب تلوار چلائیں
گے ۔ اصل بات یہ ہے کہ جو لوگ بڑے بڑے دعوے کر کے پھر نا کام اور نامراد دنیا سے چلے گئے
اُن کی پردہ پوشی کے لئے یہ باتیں بنائی گئیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی