اعتراض: پیشگوئیوں کی تعبیر میں غلطی بیان کرنا ایک بہانہ ہے
براہین احمدیہ حصہ پنجم, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کوئی اعتقاد نہیں رکھتا کہ آپ بھی پھر آئیں گے کیونکہ
آنجناب نے اپنی آمد اول میں ہی کافروں کو وہ ہاتھ دکھائے جواب تک یاد کرتے ہیں اور پوری
کامیابی کے ساتھ آپ کا انتقال ہوا۔
اور معلوم ہوتا ہے کہ ابن العربی صاحب نے آخر عمر میں اپنے پہلے اقوال سے رجوع کر لیا تھا۔
اس لئے ان کا آخری بیان پہلے بیان سے متناقض ہے۔ ایسا ہی بعض اور فرقے صوفیوں کے کھلے طور
پر حضرت عیسی کی وفات کے قائل ہیں۔ اور ہم ابھی بیان کر چکے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
۱۲۶ کی وفات کے وقت صحابہ رضی اللہ عنہم کا اسی پر اجماع ہو گیا تھا جو انبیاء گذشتہ جن میں حضرت عیسیٰ بھی
شامل ہیں فوت ہو چکے ہیں۔ اُن میں سے ایک بھی زندہ نہیں پھر جیسے جیسے مذہب اسلام میں
جہالت اور بدعات پھیلتی گئیں یہ بدعت بھی دین کا ایک جزو ہو گئی کہ حضرت عیسی مُردہ ارواح کی
جماعت میں سے نکل کر پھر دنیا میں واپس آئیں گے۔ اس عقیدہ نے اسلام کو سخت نقصان پہنچایا
ہے کیونکہ تمام دنیا میں سے صرف ایک ہی انسان کو یہ خصوصیت دی ہے کہ وہ آسمان پر مع جسم چلا
گیا اور کسی زمانہ میں مع جسم واپس آئے گا۔ یہ عقیدہ حضرت عیسیٰ کو خدا بنانے کی پہلی اینٹ ہے
کیونکہ ان کو ایک خصوصیت دی گئی ہے جس میں کوئی دوسرا شریک نہیں ۔ خدا جلد یہ داغ اسلام
کے چہرہ سے دور کرے۔ آمین
بالآخر میں مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب کو محض حسبةً لِلله نصیحت کرتا ہوں کہ آپ
آخر عمر تک پہنچ گئے ہیں ۔ اب خدا تعالیٰ کے مقابل پر بیہودہ چالا کیوں کو چھوڑ دیں۔ آپ نے
بہت زور لگا یا ہر ایک قسم کا مکر کیا اور نور کے بجھانے کے لئے قابل شرم منصوبوں سے کام لیا مگر
انجام کار نا مرا د ر ہے۔ اگر میں مفتری ہوتا تو آپ کا کہیں نہ کہیں ہاتھ پڑ جاتا اور میں کب
کا تباہ ہو جاتا ۔ ایسا آدمی جو ہر روز خدا پر جھوٹ بولتا ہے اور آپ ہی ایک بات تراشتا ہے
اور پھر کہتا ہے کہ یہ خدا کی وحی ہے جو مجھ کو ہوئی ہے۔ ایسا بد ذات انسان تو کتوں اور سؤروں
اور بندروں سے بدتر ہوتا ہے پھر کب ممکن ہے کہ خدا اس کی حمایت کرے۔ اگر یہ کاروبار
ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم
انسان کا ہوتا اور خدا کی طرف سے نہ ہوتا تو اس کا نام ونشان نہ رہتا۔ پچیس برس بلکہ اس
سے بھی زیادہ مدت گذر گئی جب میں نے دعوی کیا تھا کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں
اور اگرچہ اس دعوے پر ایک دنیا کو مخالفت کا جوش رہا مگر اے مولوی صاحب آپ نے تو
میری ایذاء میں کوئی دقیقہ کوشش کا اٹھا نہ رکھا اور آپ نہ صرف پبلک کو بلکہ ہمیشہ گورنمنٹ
انگریزی کو بھی دھوکا دیتے رہے کہ یہ شخص مفتری اور گورنمنٹ کا بدخواہ ہے اور خون جیسے
سنگین مقدمے میرے پر کئے گئے اور آپ ایسے مقدمات کے ثابت کرانے کے لئے خود
گواہ بن کر کچہری میں حاضر ہوئے۔ اور میرے پر کفر کے فتوے لکھائے اور مجھ سے لوگوں
کو بیزار کرنا چاہا۔ یہ اُس زمانہ کی بات ہے جب کہ میرے ساتھ صرف چند آدمی تھے اور ۱۲۷
آپ کی مخالفانہ کوششوں کے بعد کئی لاکھ آدمی میرے ساتھ ہو گئے ۔ اگر میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے نہ ہوتا تو میرے تباہ کرنے کے لئے آپ کی کوششوں کی ضرورت نہ تھی۔ میں خود
اپنے افترا اور شامت اعمال سے تباہ ہو جاتا ۔ یہ بات عقل سلیم قبول نہیں کر سکتی کہ ایک
مفتری کو ایک ایسی لمبی مہلت دی جائے کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ بعثت
سے بھی زیادہ ہو کیونکہ اس طرح پر امان اُٹھ جاتا ہے اور کوئی ما بہ الامتیاز صادق اور کا ذب
میں قائم نہیں رہتا۔ بھلا اس بات کا تو جواب دو کہ جب سے میں نے دعویٰ کیا ہے کس قدر
مقدمے میرے خلاف فوجداری میں اٹھائے گئے اور کوشش کی گئی کہ مجھے ماخوذ کرائیں اور آپ
نے ایسے مقدمات کی تائید میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ۔ مگر کیا کسی مقدمہ میں آپ یا آپ کا
گروہ فتح یاب بھی ہوا ؟ اگر میں صادق نہ ہوتا تو کیا وجہ کہ ہر ایک جگہ اور ہر ایک موقعہ میں
خدا تعالیٰ کا ذب کی ہی حمایت کرتا رہا اور جو صادق کہلاتے تھے ہر ایک میدان میں اُن کا
منہ کالا ہوتا رہا۔ بد دعائیں کرتے کرتے سجدوں میں اُن کی ناک گھس گئی مگر دن بدن
خدا میری مدد کرتا رہا اور میرے مقابل پر ان کی کوئی دعا قبول نہ ہوئی اور آپ کا تو
اب تک شیوہ رہا ہے کہ بار بار خلاف واقعہ باتیں میری نسبت اپنے رسالوں اور نیز اخباروں
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
میں درج کرا کر گورنمنٹ انگریزی کو اُکساتے اور میرے پر بدظن کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی
شرارتوں سے کیا ہو سکتا ہے۔ آپ یا درکھیں کہ ان شرارتوں میں آپ ہمیشہ نامراد رہیں گے۔
کوئی امر زمین پر نہیں ہو سکتا جب تک آسمان پر قرار نہ پاوے۔
اور اس گورنمنٹ محسن کی نسبت میرے دل میں کوئی بد ارادہ نہیں ہے۔ میں جوان تھا اور
اب بوڑھا ہو گیا ۔ قدیم سے میں نے اپنی بہت سی کتابوں میں بار بار یہی شائع کیا ہے کہ اس
گورنمنٹ کے ہمارے سر پر احسان ہیں کہ اس کے زیر سایہ ہم آزادی سے اپنی خدمت تبلیغ
پوری کرتے ہیں۔ اور آپ جانتے ہیں کہ ظاہری اسباب کی رُو سے آپ کے رہنے کے لئے اور
بھی ملک ہیں اور اگر آپ اس ملک کو چھوڑ کر مکہ میں یا مدینہ میں یا قسطنطنیہ میں چلے جائیں تو
سب ممالک آپ کے مذہب اور مشرب کے موافق ہیں ۔ لیکن اگر میں جاؤں تو میں دیکھتا ہوں
۱۲۸ کہ وہ سب لوگ میرے لئے بطور درندوں کے ہیں إِلَّا ما شاء الله ۔ اس صورت میں ظاہر
ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کا میرے پر احسان ہے کہ ایسی گورنمنٹ کے زیر سایہ مجھے مبعوث فرمایا ہے
جس کا مسلک دل آزاری نہیں اور اپنی رعایا کو امن دیتی ہے مگر باوجود اس کے میں صرف ایک ہی
ذات پر توکل رکھتا ہوں اور اُسی کے پوشیدہ تصرفات میں سے جانتا ہوں کہ اُس نے اِس
گورنمنٹ کو میری نسبت مہربان بنا رکھا ہے اور کسی شریر مخبر کی پیش چلنے نہیں دی اور میں امید
رکھتا ہوں کہ قبل اس کے جو میں اس دنیا سے گذر جاؤں ۔ میں اپنے اُس حقیقی آقا کے سوا دوسرے
کا محتاج نہیں ہوں گا اور وہ ہر ایک دشمن سے مجھے اپنی پناہ میں رکھے گا۔ فالحمد لله اولا
واخرا و ظاهرا وباطنا هو ولي في الدنيا والآخرة وهو نعم المولى و نعم
النصير ۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ میری مدد کرے گا اور وہ مجھے ہرگز ہرگز ضائع نہیں
کرے گا۔ اگر تمام دنیا میری مخالفت میں درندوں سے بدتر ہو جائے تب بھی وہ میری حمایت
کرے گا۔ میں نامرادی کے ساتھ ہرگز قبر میں نہیں اتروں گا کیونکہ میرا خدا میرے ہر قدم میں
میرے ساتھ ہے اور میں اس کے ساتھ ہوں ۔ میرے اندرون کا جو اُس کو علم ہے کسی کو بھی علم
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
نہیں ۔ اگر سب لوگ مجھے چھوڑ دیں تو خدا ایک اور قوم پیدا کرے گا جو میرے رفیق ہوں
گے ۔ نادان مخالف خیال کرتا ہے کہ میرے مکروں اور منصوبوں سے یہ بات بگڑ جائے گی اور
سلسلہ درہم برہم ہو جائے گا مگر یہ نادان نہیں جانتا کہ جو آسمان پر قرار پا چکا ہے زمین کی
طاقت میں نہیں کہ اس کو محو کر سکے ۔ میرے خدا کے آگے زمین و آسمان کا نپتے ہیں ۔ خدا وہی
ہے جو میرے پر اپنی پاک وحی نازل کرتا ہے اور غیب کے اسرار سے مجھے اطلاع دیتا ہے۔
اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔ اور ضروری ہے کہ وہ اس سلسلہ کو چلا وے اور بڑھاوے اور ترقی
دے جب تک وہ پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔ ہر ایک مخالف کو چاہیے کہ جہاں
تک ممکن ہو اس سلسلہ کے نابود کرنے کے لئے کوشش کرے اور ناخنوں تک زور لگا وے اور
پھر دیکھے کہ انجام کا روہ غالب ہوا یا خدا۔ پہلے اس سے ابو جہل اور ابولہب اور ان کے رفیقوں
نے حق کے نابود کرنے کے لئے کیا کیا زور لگائے تھے مگر اب وہ کہاں ہیں ۔ وہ فرعون جو موسیٰ ۱۲۹
کو ہلاک کرنا چاہتا تھا اب اس کا کچھ پتہ ہے ۔ پس یقیناً سمجھو کہ صادق ضائع نہیں ہو سکتا وہ
فرشتوں کی فوج کے اندر پھرتا ہے ۔ بدقسمت وہ جو اُس کو شناخت نہ کرے۔
آپ سوچیں کہ آپ کے وہ مجد د صاحب کہاں گئے جن کو آپ نے مجد د کا خطاب دیا تھا
اگر آسمان میں اُن کا یہ خطاب ہوتا تو وہ اپنے قول کے موافق جس کو انہوں نے حجج الکرامه
میں شائع کیا ہے اس صدی سے پچیس برس تک زندہ رہتے مگر وہ تو صدی کے سر پر ہی فوت
ہو گئے اور جس کو آپ کا ذب کہتے ہیں اس نے قریباً صدی کا چہارم حصہ پالیا ہے۔
میں آپ کو محض اللہ پھر دوبارہ یاد دلاتا ہوں کہ یوں تو ہر ایک نبی کا مخالف یہی دعویٰ
کرتا ہے کہ اُس نبی سے کوئی معجزہ ظاہر نہیں ہوا اور نہ کوئی پیشگوئی اُس کی پوری ہوئی جیسا
کہ ہم یہودیوں کی کتابوں میں حضرت عیسی کی نسبت دیکھتے ہیں ۔ اور یہی ہم عیسائیوں
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کی کتابوں میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت لکھا ہوا پاتے ہیں۔ مگر میں آپ کو نیک صلاح
دیتا ہوں کہ درندگی کا طریق چھوڑ کر اب بھی آپ میری نسبت تحقیقات کر لیں ۔ اول منقولی طور پر
مجھ سے ثبوت لے لیں کہ کیا یہ ضروری نہیں کہ اس اُمت کا مسیح اسی امت میں سے ہونا چاہیے اور
پھر دوسرے یہ دیکھ لیں کہ کسی قدر میرے دعوے کی تائید میں مجھ سے نشان ظاہر ہوئے ہیں اور جو
کچھ کہا جاتا ہے کہ فلاں پیشگوئی پوری نہ ہوئی ۔ یہ محض کی افترا ہے بلکہ تمام یا نم افترا ہے بلکہ تمام پیشگوئیاں پوری ہوگئیں
اور میری کسی پیشگوئی پر کوئی ایسا اعتراض نہیں ہو سکتا جو پہلے نبیوں کی پیشگوئیوں پر جاہل اور
بے ایمان لوگ نہیں کر چکے۔
اگر خدا تعالیٰ کا خوف ہو تو آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ میرے ساتھ آپ کا مقابلہ تقویٰ
سے بعید ہے کیونکہ آپ لوگوں کی دستاویز صرف وہ حدیثیں ہیں جن میں سے کچھ موضوع اور
کچھ ضعیف اور کچھ ان میں سے ایسی ہیں جن کے معنے آپ لوگ سمجھتے نہیں ۔ مگر آپ کے
مقابل پر میرا دعویٰ علی وجہ البصیرت ہے اور جس وحی نے مجھے یہ خبر دی ہے کہ حضرت عیسی
علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور آنے والا مسیح موعود یہی عاجز ہے اُس پر میں ایسا ہی ایمان رکھتا
۱۳۰ ہوں جیسا کہ میں قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہوں ۔ اور یہ ایمان صرف حسن اعتقاد سے نہیں
جس حالت میں قرآن شریف یعنی آیت فلما تو فیتنی سے حضرت عیسی کی وفات ثابت ہے اور صحیح بخاری
میں ابن عباس سے متوفیک کے یہ معنے لکھے ہیں کہ ممیتک اور شاہ ولی اللہ صاحب بھی فوز الکبیر
میں متوفیک کے معنے ممیتک لکھتے ہیں اور قرآن شریف سے ثابت ہے کہ رفع توفی کے بعد ہے
کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَی نہیں فرماتا کہ یا عیسی
انی رافعک الی و متوفیک ۔ اور اپنی طرف سے قرآن شریف کے لفظوں کو ان کے مواضع سے
پھیرنا اس آیت کا مصداق بنا ہے کہ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِ اور کوئی حدیث صحیح ثابت
نہیں ہوئی کہ جو اجازت دیتی ہو کہ اس آیت میں رافعک پہلے ہے اور متوفیک بعد میں ۔ اس
صورت میں حضرت عیسیٰ کی وفات سب طرح سے ثابت ہے اور یہ بھی ثابت ہے کہ آنے والا عیسی امتی
ہے۔ جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے کہ اِمَامُكُمْ مِنْكُم اور مسلم میں ہے کہ آمَكُمْ مِنْكُمْ - منه
ال عمران : ۵۶ المائدة : ۱۴
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
بلکہ وحی الہی کی روشنی نے جو آفتاب کی طرح میرے پر چپکی ہے یہ ایمان مجھے عطا فرمایا ہے۔ جس
یقین کو خدا نے خارق عادت نشانوں کے تواتر اور معارف یقینیہ کی کثرت سے اور ہر روزہ یقینی
مکالمہ اور مخاطبہ سے انتہا تک پہنچا دیا ہے اس کو میں کیونکر اپنے دل میں سے باہر نکال دوں ۔ کیا
میں اس نعمت معرفت اور علم صحیح کورڈ کر دوں جو مجھ کو دیا گیا ہے۔ یا وہ آسمانی نشان جو مجھے دکھائے
جاتے ہیں میں اُن سے منہ پھیرلوں یا میں اپنے آقا اور اپنے مالک کے حکم سے سرکش ہو جاؤں
کیا کروں مجھے ایسی حالت سے ہزار دفعہ مرنا بہتر ہے کہ وہ جو اپنے حسن و جمال کے ساتھ میرے
پر ظاہر ہوا ہے میں اس سے برگشتہ ہو جاؤں۔ یہ دنیا کی زندگی کب تک اور یہ دنیا کے لوگ مجھ سے کیا
وفاداری کریں گے تا میں ان کے لئے اُس یار عزیز کو چھوڑ دوں ۔ میں خوب جانتا ہوں کہ میرے
مخالفوں کے ہاتھ میں محض ایک پوست ہے جس میں کیڑا لگ گیا ہے۔ وہ مجھے کہتے ہیں کہ میں
مغز کو چھوڑ دوں اور ایسے پوست کو میں بھی اختیار کرلوں ۔ مجھے ڈراتے ہیں اور دھمکیاں دیتے
ہیں ۔ لیکن مجھے اُسی عزیز کی قسم ہے جس کو میں نے شناخت کر لیا ہے کہ میں ان لوگوں کی دھمکیوں
کو کچھ بھی چیز نہیں سمجھتا۔ مجھے اس کے ساتھ غم بہتر ہے یہ نسبت اس کے کہ دوسرے کے ساتھ
خوشی ہو مجھے اس کے ساتھ موت بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ اُس کو چھوڑ کر لمبی عمر ہو۔ جس
طرح آپ لوگ دن کو دیکھ کر اُس کو رات نہیں کہہ سکتے ۔ اسی طرح وہ نور جو مجھ کو دکھایا گیا
میں اس کو تاریکی نہیں خیال کر سکتا۔ اور جب کہ آپ اپنے ان عقائد کو چھوڑ نہیں سکتے جو صرف
شکوک اور توہمات کا مجموعہ ہے تو میں کیونکر اس راہ کو چھوڑ سکتا ہوں جس پر ہزار آفتاب
چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔ کیا میں مجنون یا دیوانہ ہوں کہ اُس حالت میں جب کہ خدا تعالیٰ نے
مجھے روشن نشانوں کے ساتھ حق دکھا دیا ہے پھر بھی میں حق کو قبول نہ کروں ۔ میں خدا تعالیٰ کی
قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہزار ہا نشان میرے اطمینان کے لئے میرے پر ظاہر ہوئے ہیں جن
میں سے بعض کو میں نے لوگوں کو بتایا اور بعض کو بتایا بھی نہیں اور میں نے دیکھا کہ یہ نشان
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔ اور کوئی دوسرا بجز اُس وحدہ لاشریک کے اُن پر قادر نہیں ۔
اور مجھ کو ما سواء اس کے علم قرآن دیا گیا اور احادیث کے صحیح معنے میرے پر کھولے گئے ۔ پھر
میں ایسی روشن راہ کو چھوڑ کر ہلاکت کی راہ کیوں اختیار کروں؟ جو کچھ میں کہتا ہوں علی وجہ البصیرت
L
کہتا ہوں۔ اور جو کچھ آپ لوگ کہتے ہیں وہ صرف ظن ہے۔ اِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا
اور اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے ایک اندھا ایک اونچی نیچی زمین میں تاریکی میں چلتا ہے اور نہیں
جانتا کہ کہاں قدم پڑتا ہے۔ سو میں اس روشنی کو چھوڑ کر جو مجھ کو دی گئی ہے تاریکی کو کیونکر لے لوں۔
جب کہ میں دیکھتا ہوں کہ خدا میری دعائیں سنتا اور بڑے بڑے نشان میرے لئے ظاہر کرتا اور مجھ
سے ہمکلام ہوتا اور اپنے غیب کے اسرار پر مجھے اطلاع دیتا ہے اور دشمنوں کے مقابل پر اپنے قوی
ہاتھ کے ساتھ میری مدد کرتا ہے اور ہر میدان میں مجھے فتح بخشتا ہے اور قرآن شریف کے معارف
اور حقائق کا مجھے علم دیتا ہے تو میں ایسے قادر اور غالب خدا کو چھوڑ کر اس کی جگہ کس کو قبول کرلوں ۔
میں اپنے پورے یقین سے جانتا ہوں کہ خدا وہی قادر خدا ہے جس نے میرے پر تجلی فرمائی
اور اپنے وجود سے اور اپنے کلام اور اپنے کام سے مجھے اطلاع دی۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ
قدرتیں جو میں اس سے دیکھتا ہوں ۔ اور وہ علم غیب جو میرے پر ظاہر کرتا ہے۔ اور وہ قوی ہاتھ جس
سے میں ہر خطر ناک موقعہ پر مدد پاتا ہوں وہ اُسی کامل اور سچے خدا کی صفات ہیں جس نے آدم کو پیدا
کیا اور جو نوح پر ظاہر ہوا اور طوفان کا معجزہ دکھلایا۔ وہ وہی ہے جس نے موسیٰ کو مدد دی جب کہ فرعون
اس کو ہلاک کرنے کو تھا۔ وہ وہی ہے جس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سید الرسل کو کافروں اور مشرکوں
کے منصوبوں سے بچا کر فتح کامل عطا فرمائی ۔ اُسی نے اس آخری زمانہ میں میرے پر تجلی فرمائی۔
بعض نادان جو خبیث اور بدذات ہیں کہتے ہیں کہ وہ شیطان ہوگا جو تم پر ظاہر ہوا
لعنة الله عليهم الى يوم القيامة ۔ یہ نادان نہیں جانتے کہ شیطان سب پر غالب نہیں مگر وہ
۱۳۲ خدا جو اپنے کلام اور کام کے ساتھ میرے پر ظاہر ہوا وہ سب پر غالب ہے کوئی ہے جو
اس کا مقابلہ کرے۔ مخالف مُردے ہیں اور دشمن مرے ہوئے کیڑے ہیں کوئی نہیں
النجم : ٢٩
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
جو ان قدرتوں کا مقابلہ کر سکے جو اُس کے کلام اور کام کے ذریعہ سے میرے پر ظاہر ہوتی ہیں وہ
تمام صفتوں اور کامل قدرتوں کے ساتھ موصوف ہے نہ زمین میں نہ آسمان میں اس کا کوئی ثانی
نہیں ۔ وہ جو ہر روز میرے پر ظاہر ہوتا اور اپنی قدرتیں مجھے دکھلاتا اور اپنے عمیق در عمیق بھید میرے پر
ظاہر فرماتا ہے اگر اُس کے سواز مین میں یا آسمان میں کوئی اور بھی خدا ہے تو تم اُس کا ثبوت دو۔
مگر تم ہرگز ثبوت نہیں دے سکتے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں وہی ایک ہے
جس نے زمین و آسمان بنائے جب کہ وہ میرے پر آفتاب کی طرح چمک رہا ہے اور اس نے مجھے
کامل بصیرت بخشی اور اپنی قدرتیں دکھلا کر اور مجھے سچا علم عطا فرما کر اپنے وجود پر مجھے علم دے
دیا ہے تو میں کیونکر اس کو چھوڑ سکتا ہوں۔ میرے لئے جان کا چھوڑ نا اس سے زیادہ آسان ہے
کہ میں اس خدا کو چھوڑوں جس نے میرے پر تجلی فرمائی ۔
اندھا دشمن یونہی بکواس کرتا ہے اُس کو خدا کی خبر نہیں ۔ اس کا دل مجزوم ہے اور آنکھیں
بینائی سے محروم ۔ ان لوگوں کا علم صرف اس حد تک ہے کہ ظنیات کا بت پوج رہے ہیں جو کچھ ہے
اُن کے نزدیک بھی یہی بت ہے، اس سے آگے اُن کی قسمت میں کچھ نہیں۔ اُس خدا سے جو اپنی
تازہ قدرتوں سے پہچانا جاتا ہے یہ لوگ محض محروم ہیں اور اُس اندھے کی طرح کہ آگے قدم رکھتا
ہے اور نہیں جانتا کہ آگے نشیب ہے یا فراز اور پاک زمین ہے یا نجاست ان لوگوں کی رفتار ہے۔
اور یہ لوگ نادانی سے ایک پہلو پر زور دیتے ہیں اور دوسرا پہلو فراموش کر دیتے ہیں۔
کہتے ہیں کہ عیسی نازل ہوگا اور وہ امتی بن جائے گا۔ پس ان کے قول اور خدا کے قول میں فرق
یہ ہے کہ یہ لوگ تو عیسیٰ کو اُمتی بناتے ہیں اور خدا اُمتی کو عیسیٰ بناتا ہے۔ پس ایسا فرق
نہیں تھا جس کی غلطی دور نہ : لمی دور نہ ہو سکے ۔ جب کہ خدا تعالیٰ کی قدرت ایک امتی کو عیسی بنا سکتی تھی
نہیں سوچتے کہ جس حالت میں تم نے حضرت عیسی علیہ السلام کا نام اُمتی رکھ دیا پھر اگر خدا تعالیٰ ایک
امتی کا نام عیسی رکھ دے تو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ کیا حدیث امامکم منکم کے یہی معنے نہیں
کہ آنے والا عیسی اے اُمتی لوگو ! تم میں سے ہے نہ کسی اور قوم میں سے ۔ منہ
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
۱۳۳) اور اس طرح پر اس اُمت کی بزرگی بنی اسرائیل پر ظاہر ہو سکتی تھی تو پھر کیا ضرور تھا کہ عیسی بن
مریم کو آسمان سے اُتارا جائے اور خدا کے وعدہ کے برخلاف کیا جائے (کہ کوئی گیا ہوا دوبارہ دنیا
میں آنہیں سکتا حضر حضرت عیسی بنی اسرائیل کا آخری خلیفہ تھا۔ پس ایک اُم خلیفہ تھا۔ پس ایک امتی کو عیسی قرار دینا اس
جیسا
کے یہ معنی تھے کہ وہ بھی اس امت کا آخری خلیفہ ہوگا اور یہود اس اُمت کے اس پر بھی حملے کریں
گے اور اس کو قبول نہ کریں گے ۔ مگر ایک پیغمبر کو اُمتی قرار دینے میں کونسی حکمت ہے؟ یوں تو
قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں داخل ہے
ا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَ وَلَتَنْصُرُ نه پس اس طرح تمام انبیاء علیہم
السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہوئے اور پھر حضرت عیسیٰ کو اُمتی بنانے کے کیا معنے
ہیں؟ اور کونسی خصوصیت ؟؟ ؟ کیا وہ اپنے پہلے ایمان سے برگشتہ ہو گئے تھے جو تمام نبیوں کے ساتھ
لائے تھے تا نعوذ باللہ یہ سزادی گئی کہ زمین پر اُتار کر دوبارہ تجدید ایمان کرائی جائے مگر دوسرے
نبیوں کے لئے وہی پہلا ایمان کافی رہا۔ کیا ایسی کچی باتیں اسلام سے تمسخر ہے یا نہیں؟
بات صاف تھی کہ جس طرح یہود کے سلسلہ خلافت کے خاتمہ پر عیسی آیا تھا جس کو
انہوں نے رڈ کیا اور قبول نہ کیا اسی طرح مقدر تھا کہ اسلام کے سلسلہ خلافت کے آخر پر ایک
خلیفہ پیدا ہو گا جس کو مسلمان رڈ کریں گے اور قبول نہ کریں گے۔ اور اس وجہ سے وہ عیسیٰ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوْتُوْنَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ کے یعنی تم زمین پر ہی زندگی
بسر کرو گے اور زمین پر ہی مرو گے اور زمین سے ہی نکالے جاؤ گے۔ پھر یہ کیونکر ممکن تھا کہ ایک شخص
صد با برس تک آسمان پر زندگی بسر کرے اور خدا فرماتا ہے۔ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَر کہ
تمہارے قرار کی جگہ زمین ہی رہے گی ۔ پھر کیونکر ہو سکتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کی قرارگاه صد ہا برس سے
آسمان ہو اور خدا فرماتا ہے اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا یعنی زمین کو ہم نے ایسا بنایا ہے کہ ہر ایک
کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے اور ہر ایک جسم کو اپنے قبضہ میں رکھتی ہے۔ پھر یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ حضرت
عیسی زمین کے قبضہ سے باہر چلے گئے ۔ منہ
ال عمران : ۸۲ الاعراف : ٢٦ البقرة : ۳۷ المرسلات : ۲۶
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
کہلائے گا کہ وہ خاتم الخلفاء ہے اور نیز عیسی کی طرح رڈ کیا گیا ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ اس
مشابہت کے اظہار کے لئے براہین احمدیہ میں خود فرماتا ہے۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا
نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی
سچائی ظاہر کر دے گا۔ پس بات تو ایک معمولی تھی ۔ ہر ایک شخص ایسی مشابہت کے وقت ایک
شخص کا ایسا نام رکھ دیتا ہے۔ خواہ مخواہ بات کا بتنگڑ بنایا گیا۔
اگر ہمارے مخالف اپنا عقیدہ صرف اس حد تک رکھتے کہ عیسی مسیح آئے گا تو ضرور مگر انجیل
کی تعلیم پر قائم ہوگا ۔ وہ مسلمانوں کے حلال حرام کا پابند نہ ہوگا اور اپنے طور کی نماز بھی علیحدہ ۱۳۴
پڑھے گا۔ اور بجائے قرآن شریف کے انجیل کو نماز میں پڑھے گا اور اپنے تئیں مستقل طور پر
پیغمبر سمجھتا ہو گا نہ اُمتی ۔ غرض ایسا شعار ظاہر نہیں کرے گا جس سے اُس کو اُمتی کہا جائے بلکہ وہ
توریت اور انجیل کا پابند اور اسی راہ کا متبع ہو گا تو اس صورت میں تنقیح طلب یہ امر ٹھہرتا ہے کہ کیا
ایسا شخص دوبارہ آکر اسلام کے لئے مفید ٹھہر سکتا ہے؟ جو اپنی عملی حالتوں سے دکھلاتا ہے کہ وہ
اسلام سے بالکل الگ اور اُس کا مخالف ہے اور صاف ظاہر ہے کہ ایسے انسان کا آنا مسلمانوں
کے لئے اچھا نہیں کیونکہ جب کہ وہ اتنے مرتبہ کا آدمی ہو کر شعار اسلام سے بکلی اپنے تئیں
مخالف ظاہر کرے گا اور اس طرح نماز نہیں پڑھے گا جو مسلمان پڑھتے ہیں اور بجائے قرآن شریف
کے لوگوں کو انجیل سنائے گا اور وہ چیزیں کھائے گا جو مسلمان کھاتے نہیں اور شراب پیئے گا۔ تب
بلا شبہ ایسے شخص کا وجود اسلام کے لئے بڑے فتنہ کا موجب ہوگا اور قریب ہوگا کہ اُس میں اور
مسلمانوں میں کچھ دنگا فساد ہو جائے اور ایسا خطرناک وجود مسلمانوں کے لئے ایک ٹھوکر کا
باعث ہوگا اور تعجب نہیں کہ عیسائی ہونے شروع ہو جائیں ۔
لیکن اگر عیسی آتے ہی سیدھے دل سے لا اله الا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّه پڑھ لے
گا اور پابند اس نماز کا ہوگا جو مسلمان پڑھتے ہیں اور اس روزہ کا پابند جو مسلمانوں کو سکھایا
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
گیا اور ہر ایک حرام حلال میں اسلام پر چلے گا۔ پس اس صورت میں کیا شک ہے کہ اس حالت
میں اپنے تئیں اُمتی قرار دے دے گا کیونکہ امتیوں کے سروں پر کچھ سینگ تو نہیں ہوتے جب
اُمت ہونے کے سارے اعمال بجالائے تو امتی بن گئے ۔ غرض جب عیسی علیہ السلام کو تعلیم
توریت چھڑا کر امتی بنایا گیا تو پھر اس صورت میں تنقیح طلب یہ امر ہو گا کہ وہ عیسیٰ جو یہود
کے انبیاء کا خاتم الخلفاء تھا پھر اسی کو اُمتی بنا کر محمدی دین کا خاتم الخلفاء بنایا ۔ کیا اس سے وہ
حکمت الہیہ پوری ہو سکتی ہے جس کا ارادہ کیا گیا ہے۔
اور یہ بات عقلمندوں پر ظاہر ہے کہ بنی اسمعیل میں خدا تعالیٰ نے بمقابل بنی اسرائیل کے
۱۳۵) ایک سلسلہ قائم کر کے یہ چاہا کہ ہر ایک طور سے اس سلسلہ کو اسرائیلی سلسلہ سے مشابہ اور مماثل
کرے۔ پس اُس نے اِسی ارادہ سے ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ
بنایا جیسا کہ وہ فرماتا ہے إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى
فِرْعَوْنَ رَسُولًا یعنی ہم نے اس رسول کو اُس رسول کی مانند بھیجا جو فرعون کی طرف بھیجا گیا
تھا۔ اور پھر آخر سلسلہ میں ضرور تھا کہ خاتم الخلفاء اس امت کا عیسی کا مثیل ہو جو عیسی کی طرح
چودھویں صدی میں مثیل موسیٰ کے بعد ظاہر ہو کیونکہ موسیٰ کے سلسلہ کا آخری خلیفہ عیسی تھا جو
چودہ سوبرس اس کے بعد ظاہر ہوا اور پھر اسرائیلی سلسلہ کے وہ یہود تھے جنہوں نے عیسیٰ کو
قبول نہ کیا اس لئے خدا کے کلام نے یہ بھی وعدہ دیا کہ اس اُمت میں بھی آخری زمانہ میں جو
مسیح موعود کا زمانہ ہوگا یہود سیرت پیدا ہو جائیں گے۔
اب جب کہ ظاہر ہے کہ مثیل موسیٰ عین موسیٰ نہیں اور آخری زمانہ کے یہود
سیرت عین یہود نہیں تو پھر کیا وجہ کہ آنے والا وہی عیسی اُتر آیا جو پہلے گزر چکا تھا ۔ ایسا
سمجھنا تو کتاب اللہ کے برخلاف ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں یہ فیصلہ کر دیا
ہے کہ بعض گروہ اس اُمت کے انبیاء بنی اسرائیل کے قدم پر چلیں گے اور بعض افراد اس
اُمت کے ان یہودیوں کے قدم پر چلیں گے جنہوں نے حضرت عیسیٰ کو قبول نہیں کیا تھا
المزمل : ١٦
ضمیمہ براہین احمد یہ حصہ پنجم
اور صلیب دینا چاہا تھا جو مغضوب عليهم قرار پائیں گے۔ اسی واسطے خدا تعالیٰ نے پنجوقتہ نماز
میں بھی یہی دعا سکھلائی جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورۃ فاتحہ میں یہ تعلیم فرماتا ہے۔ اهْدِنَا الصِّرَاطَ
L
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ -
پس أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ سے مراد انبیاء یہود ہیں اور مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مراد وہ یہود ہیں
جنہوں نے حضرت عیسیٰ کو قبول نہیں کیا تھا۔ اس آیت سے ظاہر ہے کہ اس امت میں ایسے
یہود سیرت بھی ہونے والے ہیں جو حضرت عیسیٰ کے وقت تھے۔ پس ضرور ہے کہ ان کے ساتھ
اسی اُمت میں سے ایک عیسی بھی ہو جس کے انکار سے وہ اس قسم کے یہودی بن جائیں گے
جو مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہیں ۔ اب وہ لوگ جو مجھ کو ملامت کرتے ہیں جو تو نے اپنے تئیں عیسیٰ
کیوں بنایا۔ در حقیقت یہ ملامت اُن کی طرف ہی رجوع کرتی ہے کیونکہ اگر وہ یہود نہ بنتے تو
میں بھی عیسی نہ بنتا۔ مگر ضرور تھا کہ خدا کا کلام پورا ہوتا۔ عجیب نادان ہیں۔ یہود بننے کے لئے ۱۳۶
آپ طیار ہیں مگر عیسیٰ کو باہر سے لاتے ہیں ۔
خلاصہ کلام یہ کہ اسمعیلی سلسلہ کی عمارت بالکل اسرائیلی سلسلہ کے مطابق بنائی گئی ہے۔
یہی حکمت ہے کہ اس سلسلہ کا عیسی بھی خاندان بنی اسمعیل میں سے نہیں ہے کیونکہ مسیح بھی
بنی اسرائیل سے نہیں آیا تھا۔ وجہ یہ کہ بنی اسرائیل میں سے کوئی اُس کا باپ نہ تھا صرف ماں
اسرائیلی تھی۔ یہی مشابہت اس جگہ موجود ہے۔ میں بیان کر چکا ہوں کہ میری بعد کر چکا ہوں کہ میری بعض امہات سادات
میں سے تھیں اور خدا کی وحی نے بھی یہی مجھ پر ظاہر کیا اور جس طرح حضرت عیسسٰی نے باپ کے
ذریعہ سے رُوح حاصل نہیں کی تھی اسی طرح میں نے بھی علم اور معرفت کی روح کسی روحانی باپ
سے یعنی اُستاد سے حاصل نہیں کی پس ان تمام باتوں میں مجھ میں اور حضرت عیسیٰ میں شدید
مشابہت ہے۔ لہذا خدا تعالیٰ نے اسرائیلی سلسلہ کے مقابل پر اسمعیلی سلسلہ قائم کر کے عیسی بنے
کے لئے مجھے چن لیا۔ صدر سلسلہ اسلام میں حضرت سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کا نام
ا الفاتحة : ٧،٦