متفرق یاداشتیں

براہین احمدیہ حصہ پنجم, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یادداشتیں
براہین احمد احمدیہ یہ حصہ پنجم
اسلام کا ہے کہ اُس کی آسمانی روشنی صرف ایک ہی طرف سے نظر نہیں آتی بلکہ ہر ایک طرف
سے اس کے ابدی چراغ نمایاں ہیں ۔ اُس کی تعلیم بجائے خود ایک چراغ ہے اور اس کی
قوت روحانی بجائے خود ایک چراغ ہے اور اس کے ساتھ جو خدا کی نصرت کے نشان ہیں
وہ ہر ایک نشان چراغ ہے۔ اور جو شخص اس کی سچائی کے اظہار کے لئے خدا کی طرف سے
آتا ہے وہ بھی ایک چراغ ہوتا ہے۔ میرا بڑا حصہ عمر کا مختلف قوموں کی کتابوں کے دیکھنے
میں گذرا ہے مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں نے کسی دوسرے مذہب کی کسی تعلیم کو خواہ اس کا
عقائد کا حصہ اور خواہ اخلاقی حصہ اور خواہ تدبیر منزلی اور سیاست مدنی کا حصہ اور خواہ اعمال
صالحہ کی تقسیم کا حصہ ہو قرآن شریف کے بیان کے ہم پہلو نہیں پایا اور یہ قول میرا اس لئے
نہیں کہ میں ایک شخص مسلمان ہوں بلکہ سچائی مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں یہ گواہی دوں اور یہ
میری گواہی بے وقت نہیں بلکہ ایسے وقت میں ہے جب کہ دنیا میں مذاہب کی گشتی شروع
ہے۔ مجھے خبر دی گئی ہے کہ اس گشتی میں آخر کارا سلام کو غلبہ ہے ۔ میں زمین کی باتیں نہیں
کہتا کیونکہ میں زمین سے نہیں ہوں بلکہ میں وہی کہتا ہوں جو خدا نے میرے منہ میں ڈالا
ہے زمین کے لوگ خیال کرتے ہوں گے کہ شاید انجام کار عیسائی مذہب دنیا میں پھیل
جائے یا بدھ مذہب تمام دنیا پر حاوی ہو جائے ائے مگر وہ اس خیال میں غلطی پر ہا طی پر ہیں ۔ یادر ہے کہ ۱۲ ہیں
زمین پر کوئی بات ظہور میں نہیں آتی جب تک وہ بات آسمان پر قرار نہ پائے ۔ سو آسمان کا
خدا مجھے بتلاتا ہے کہ آخر اسلام کا مذہب دلوں کو فتح کرے گا ۔ اس مذہبی جنگ میں مجھے
حکم ہے کہ میں حکم کے طالبوں کو ڈراؤں ۔ اور میری مثال اس شخص کی ہے جو ایک
خطرناک ڈاکوؤں کے گروہ کی خبر دیتا ہے جو ایک گاؤں کی غفلت کی حالت میں اس پر
کہ مارنا چاہتے ہیں ۔ پس جو ہیں ۔ پس جو شخص اُس کی سنتا ہے وہ اپنا مال اُن ڈاکوؤں کی دستبرد
سے بچا لیتا ہے اور جو نہیں سنتا وہ غارت کیا جاتا ہے۔ ہمارے وقت میں دو قسم کے ڈاکو ہیں

یادداشتیں
براہین احمد احمدیہ یہ حصہ پنجم
کچھ تو باہر کی راہ سے آتے ہیں اور کچھ اندر کی راہ سے ۔ اور وہی مارا جاتا ہے جو اپنے مال کو
محفوظ جگہ میں نہیں رکھتا ۔ اس زمانہ میں ایمانی مال کے بچانے کے لئے محفوظ جگہ یہ ہے کہ
اسلام کی خوبیوں کا علم ہو۔ اسلام کی قوت روحانی کا علم ہے کا علم ہو۔ اسلام کے زندہ معجزات کا علم ہو اور
اس شخص کا علم ہو جو اسلامی بھیڑوں کے لئے بط لئے بطور گلہ بان مقرر کیا جائے ۔ کیونکہ پرانا بھیڑیا
اب تک زندہ ہے وہ مرا نہیں ہے ۔ وہ جس بھیڑ کو اُس کے چرانے والے سے دور دیکھے گا وہ
ضرور اس کو لے جائے گا۔
اے بندگانِ خدا ! آپ لوگ جانتے ہیں کہ جب امساک باراں ہوتا ہے اور ایک
مدت تک مینہ نہیں برستا تو اس کا آخری نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کو ئیں بھی خشک ہونے شروع ہو جاتے
ہیں ۔ پس جس طرح جسمانی طور پر آسمانی پانی بھی زمین کے پانیوں میں جوش پیدا کرتا ہے
اسی طرح روحانی طور پر جو آسمانی پانی ہے (یعنی خدا کی وحی ) وہی سفلی عقلوں کو تازگی بخشا
ہے۔ سو یہ زمانہ بھی اس روحانی پانی کا محتاج تھا۔
میں اپنے دعوے کی نسبت اس قدر بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں عین ضرورت کے
وقت خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں ۔ جبکہ اس زمانہ میں بہتوں نے یہود کا رنگ پکڑا۔
اور نہ صرف تقویٰ اور طہارت کو چھوڑا بلکہ ان یہود کی طرح جو حضرت عیسیٰ کے وقت میں
تھے سچائی کے دشمن ہو گئے تب بالمقابل خدا نے میرا نام مسیح رکھ دیا۔ نہ صرف یہ ہے
کہ میں اس زمانہ کے لوگوں کو اپنی طرف بلاتا ہوں بلکہ خود زمانے نے مجھے بلایا ہے۔

ترجمه فارسی عبارات
صفحہ ٹائٹل پیج براہین احمدیہ حصہ پنجم
۔ وہ لوگ جو ہمارے دعووں پر حملے کرتے ہیں اور جہالت کے باعث بر ملا ہم سے جنگ کرتے ہیں
۔ اگر وہ (انصاف کے ساتھ ) اس کتاب کو پڑھیں تو یقین ہے کہ دشمنی اور انکار چھوڑ دیں گے
مجھے یقین نہیں کہ وہ میرے پاس عذر کرتے ہوئے نہ آئیں ہاں یہ اور بات ہے کہ شرم وحیا کو ہی ترک کر دیں
صفحه ۲۹
۔ سوئے ہوئے کو سویا ہوا کیسے جگا سکتا ہے
صفحه ۷۶
۔ خدا کے فضل کے سوا گمراہی کا کیا علاج ہے بدقسمتوں کو تو معجزہ بھی فائدہ نہیں دیتا
۔ اگر آسمان پر سینکڑوں چاند اور سورج چمکنے لگیں تو جس کی نظر جاتی رہی ہے وہ روز روشن کو نہیں دیکھ سکتا
۔ اے دانا ! تو اُس خدا سے ڈر جس کی طرف تجھے جانا ہے دنیا سے کیا دل لگاتا ہے کیا تو موت کا وقت جانتا ہے؟
۔ دنیا کی خاطر خدائے واحد کے حکم سے سرتابی نہ کر ، اے مسکین تو چند روز کے مزے کے لئے بد بختی نہ خرید
اگر تو چاہتا ہے کہ دونوں جہان میں عزت اور دولت حاصل کرے تو خدا کا ہو جا اور دل سے اس کی
فرمانبرداری اختیار کر
۔ اس کی درگاہ کا غلام بن اور دنیا پر حکومت کر کہ خدا پرستوں کو اُس کے غیر سے خوف نہیں ہوتا
۔ تو دل سے اپنے یار کی طرف آجا کہ پھر وہ بھی ( تیری طرف ) آئے کیونکہ جذب روحانی کی وجہ سے ایک
محبت دوسری محبت کو کھینچتی ہے
خدا اُس کی مدد میں لگا رہتا ہے جو اُس کے دین کا ناصر ہو۔ ہمیشہ سے درگاہ رب العزت کا یہی قانون ہے
۔ اگر تجھے یقین نہیں آتا تو میرے ان واقعات کو پڑھتا کہ تو میری ہر مشکل کے وقت خدا کی نصرتوں کو دیکھ لے
جو شخص بھی اُس کی درگاہ سے کچھ پاتا ہے وہ خدمت سے پاتا ہے کیونکہ ہر غفلت کے لئے سزا ہے اور
ہر خدمت کے لئے جزا ہے

۔ مگر میں اپنے معاملہ میں حیران ہوں اور اس کا بھید نہیں جانتا کیونکہ بغیر کسی خدمت کے ایسی نعمتیں اور
عزتیں مجھے مل گئیں
۔ میں پوشیدہ در پوشیدہ در پوشیدہ ہوں ۔ پس ہمارے متعلق متکبر انسانوں کو کیا خبر ہو سکتی ہے
صفحه ۷۶
۔ میں بارگاہ الہی سے رحمت کی آواز ہر لحظہ سنتا رہتا ہوں اگر کوئی کیڑا مجھ پر لعنت کرے تو اس بیہودہ لعنت کی
کیا حقیقت ہے
۔ تیری مرضی ہے خواہ تو اہل اللہ کی جماعت میں داخل ہو یا نہ ہو ہم نے شفقت کی وجہ سے یہ لکھا ہے کیونکہ ہم تو
تبلیغ کے لئے مامور ہیں
صفحه ۹۲
۔ اب ظہور کر اور نکل کہ تیرا وقت نزدیک آ گیا اور اب وہ وقت آ رہا ہے کہ محمدی گڑھے میں سے نکال لئے
جاویں گے اور ایک بلند اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا۔
صفحه ۱۰۴
۔ اب تو اپنی غلطی پر ہزاروں عذر پیش کرے لیکن شادی شدہ عورت کے لئے کنوار پن کا دعوی زیب نہیں دیتا
صفحه ۱۳۲
۔ آسمان کی آواز سنو کہ مسیح آگیا۔ مسیح آگیا ۔ اور زمین سے بھی آمد امام کا مگار کی خوشخبری سنو
۔ آسمان سے نشان برس رہے ہیں اور زمین کہہ رہی ہے کہ یہی وقت ہے یہ دو گواہ میری تصدیق کی خاطر
بیقراروں کی طرح اعلان کر رہے ہیں
صفحه ۱۵۵
۔ اے خدائے لَمْ يَزَلْ میرے لئے تیرا چہرہ کافی ہے اور تیری گلی میرے لئے ہزار جنتوں سے بڑھ کر ہے
میں کسی مصلحت کی وجہ سے اور طرف دیکھ لیتا ہوں ورنہ ہر وقت میری نظر تو تیری ہی جانب لگی ہوئی ہے
۔ اگر کوئی میری عزت پر حملہ کرتا ہے تو تیری عادت کی طرح میرا طریقہ بھی صبر ہے
۔ میں کون ہوں اور میری کیا عزت ہے لیکن تیری عزت کی خاطر یہ میری جنگ ہے

صفحه ۱۷۳
- شرم سے مر جانا مرد کے لئے حیا ترک کر دینے کے بعد زندہ رہنے سے بہتر ہے
۔ جہنم جس کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے جھوٹ بولنے والا بدذات اسی میں جلے گا۔
صفحه ۱۸۲
۔ ایک شخص نیک خلق اور گدڑی پوش تھا جو مصر میں ایک مدت سے چپ تھا
۔ اس کی سچائی کی وجہ سے ایک جہان اس کے گرد جمع تھا ایسے ہی جیسے رات کے وقت پروانے شمع کے گرد جمع
۔
ہوتے ہیں
۔ ایک رات اس نے اپنے دل میں سوچا کہ انسان زبان کے نیچے پوشیدہ ہے
۔ اگر میں اسی طرح خاموش رہوں تو لوگ کیا سمجھیں گے کہ میں عقل مند ہوں
۔ اس نے بات کہی اور دشمن اور دوست نے جان لیا کہ مصر میں اس سے زیادہ نادان وہی ہے
صفحه ۱۸۳
۔ اس کے یہاں کی حاضری بکھر گئی اور کام بگڑ گیا ۔ وہ وہاں سے چل دیا اور مسجد کے محراب پر لکھ دیا
۔ اگر میں اپنے آپ کو آئینہ میں دیکھ لیتا تو میں بے وقوفی سے اپنا پردہ چاک نہ کرتا
صفحه ۲۱۲
۔ ہم اس عالی بارگاہ تک نہیں پہنچ سکتے سوائے اس کے کہ تو خود مہر بانی سے چند قدم آگے بڑھ آئے
صفحه ۲۲۳
۔ جب تک کسی اللہ والے کا دل نہیں کڑھتا خدا کسی قوم کو ذلیل نہیں کرتا
صفحه ۲۲۴
وہ عجمی معشوق جب عشق کی شراب سے سرشار ہو گیا تو اس نے کوفہ، بغداد اور حلب سب کولوٹ لیا
سینکڑوں سرخ پھولوں جیسے چہروں والے حسین پھولوں کی طرح کھلے ہوئے تھے اس نے ناز سے سب کو
مات کر دیا ، عجیب کام کیا

صفحه ۲۲۵
۔ اے چینی منقش کپڑے کے مصور ! جا اس کی خوبصورت شکل دیکھ یا ویسی ہی تصویر بنایا مصوری سے توبہ کرلے
صفحه ۲۳۲
۔ اس کی مہربانیاں طالبوں کو نہیں چھوڑتیں۔ کوئی تیرے معاملہ میں نقصان نہیں اٹھاتا
۔ جس نے اس کی راہ ڈھونڈی اس نے پالیا۔ وہ چہرہ نورانی ہو گیا جس نے تجھ سے سرکشی نہ کی
صفحه ۲۳۵
۔ وہ واعظ جو محراب و منبر پر دکھائی دیتے ہیں جب خلوت میں جاتے ہیں تو اس کے الٹ کام کرتے ہیں
صفحه ۲۳۹
۔ فرشتے اس امانت کا بوجھ نہ اٹھا سکے آخر قرعہ فال مجھ دیوانہ کے نام ہی نکلا
صفحه ۲۵۲
۔ ایک شخص ٹہنی کے سرے پر بیٹھا اس کی جڑھ کاٹ رہا تھا
صفحه ۲۶۸
۔ ایک ہی لفظ کافی ہے اگر کوئی گھر میں ہو
صفحه ۲۷۱
۔ انہوں نے رات اتنا چلایا کہ گھوڑا ہی مر گیا اور صبح کے وقت چلاتے ہیں کہ پیچھے رہ گئے ہیں
صفحه ۲۸۵
۔ تیرے عقیدوں نے دین اسلام کی ترو تازگی مٹادی، دشمن خوش ہیں اور دوست ناراض
صفحه ۳۰۴
۔ نالایق لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو عیسیٰ کیونکر ہو گیا مجھ سے اُن کا جواب سن جو یہ ہے کہ اے حاسد قوم
۔ چونکہ قرآن میں تمہارا نام یہودی رکھا گیا ہے اس لئے خدا نے مجھے یہودیوں کے لئے عیسیٰ بنا دیا
ور نہ دراصل تم ان یہودیوں کے تخم سے نہیں اور میں بھی جسمانی طور پر ابن مریم نہیں ہوں
۔ اگر تم نہ ہوتے تو ہمارا نشان بھی نہ ہوتا صرف تمہاری وجہ سے میرا ظہور ہوا۔ پھر غل مچانے سے کیا فائدہ؟

۔ یہودیوں کے مذہب میں جو بھلی بری باتیں موجود تھیں وہ سب دین احمد میں بھی پیدا ہوگئیں
۔ ہماری امت ہر بات میں موسیٰ کی امت سے مشابہ ہے بعض ان میں سے اچھے ہیں اور بعض غدودوں کی
طرح خراب
چونکہ ہمارا نبی ہمارے دین کا سرتاج مثیل موسیٰ تھا اس لئے میں بھی خدائے مہربان کی طرف سے عیسی
بنا دیا گیا
۔ اس امت میں بھی بدذات یہودی پیدا ہو گئے تا کہ وہ بھی گزشتہ قوم کی طرح اس عیسی کو ستائیں
۔ الغرض اُس محسن خدا نے ہر نیکی اور ہر بدی میں یہودیوں کی طرح ہماری قوم پر بھی ہر قسم کا دروازہ کھول دیا
۔ چونکہ خدا نے ہمارے پاک رسول کا نام موسیٰ رکھا تو ابو جہل کی دشمنی جب بڑھ گئی تو اس کا نام فرعون قرار پایا
۔ پس جب اس امت کے اول زمانہ میں خدا کے حکم سے ایک کلیم آیا تو تکمیل کے لئے آخری زمانہ میں ایک
عیسی کا نزول ہو گیا
۔ یہ بات سمجھ کر بھی روگردانی کرنا بدبختی کا تقاضا ہے ورنہ ہماری ان باتوں نے تو تیرا ہر شک و شبہ دور کر دیا ہے
۔ پس صادقوں پر تیر چلانے کا کیا فائدہ کیونکہ جو بدی سے باز نہ آئے وہ جہنم کا ایندھن بنتا ہے
صفحه ۳۵۶
۔ شام سے ابدال اور عراق سے گروہ مردم آئیں گے اور اس کی بیعت کریں گے
♡

آج 10 میں سے 10 باقی